حقیقة النّبوّة
انوارالعلوم (جلد 2), حصہ 14
انوار العلوم جلد ۲
۔۔
حقيقة النبوة (حصہ اول)
گے کہ حضرت مسیح موعود نے جہاں مجازی نبی اپنے آپ کو فرمایا ہے اس سے صرف اس حقیقت کا
انکار مراد ہے۔ جو عوام الناس میں نبی کے متعلق سمجھی گئی ہے یا اس حقیقت کا جو عوام الناس کو
سمجھانے کے لئے حضرت مسیح موعود نے بطور اصطلاح قرار دی ہے۔ ورنہ یہ مراد نہیں کہ آپ
شریعت کی اصطلاح کے مطابق نبی نہیں۔ اور نہ یہ کہ آپ اپنے آپ کو نبی نہیں سمجھتے تھے اور نہ یہ
کہ آپ لغت کے معنوں کے رو سے نبی نہ تھے ۔ کیونکہ قرآن کریم کو جب ہم دیکھتے ہیں تو اس میں
نبی کی جو حقیقت لکھی ہے۔ وہ حضرت مسیح موعود میں پائی جاتی ہے۔ پس اس حقیقت کے لحاظ سے
بھی حضرت صاحب کو مجازی نبی نہیں کہہ سکتے ۔ اور لغت نے جو حقیقت نبوت بیان کی ہے۔ وہ بھی
حضرت مسیح موعود میں پائی جاتی ہے۔ پس لغت کے لحاظ سے بھی آپ مجازی نبی نہیں کہلا سکتے۔ اسی
طرح حضرت مسیح موعود نے خود جو حقیقت نبوت کی اپنے مذہب کے طور پر بتائی ہے۔ وہ بھی آپ ۔
میں پائی جاتی ہے۔ کیونکہ آپ نے لکھا ہے کہ میں خدا کے حکم کے ماتحت نبی اسے کہتا ہوں جو کثرت
امور غیبیہ پر اطلاع پائے ۔ اسی طرح لکھا ہے کہ نبی کے حقیقی معنوں پر غور نہیں کی گئی۔ وہ صرف
یہ ہیں کہ کثرت سے انسان امور غیبیہ پر مطلع کیا جائے ۔ اسی طرح لکھا ہے کہ نبی کے لئے شرط
نہیں کہ کوئی جدید شریعت لائے یا یہ کہ کسی پہلے نبی کا متبع نہ ہو ۔ پس حضرت مسیح موعود نبی جس
شخص کا نام رکھتے ہیں اور آپ کا یہ مذہب خدا کے حکم کے ماتحت ہے اس کے لحاظ سے بھی آپ
مجازی نبی نہیں کہلا سکتے ۔ ہاں یہ ضرور ہے کہ عوام الناس کی نبی کی تعریف کے ماتحت آس کے ماتحت آپ مجازی نبی
تھے۔ اور اسی طرح اس حقیقت کے مقابلہ میں جو بطور اصطلاح آپ نے لوگوں کو سمجھانے کے لئے
مقرر کی ہے ۔ آپ مجازی نبی تھے۔ یعنی کوئی جدید شریعت نہ لائے تھے۔ پس میرا مذہب یہی ہے کہ اگر
حقیقی نبی کے یہ معنی کئے جائیں کہ جو شریعت لائے تو حضرت مسیح موعود ایسے نبی نہ تھے ۔ اور اگر یہ
معنی کئے جائیں کہ جو شریعت اسلام کے رو سے نبی ہو۔ تو ان معنوں کے لحاظ سے آپ حقیقی نبی تھے۔
غیر نبی نہ تھے ۔ کیونکہ قرآن کریم نے نبی کے لئے یہ شرط کہیں بھی مقرر نہیں کی کہ وہ شریعت جدیدہ
لائے ۔ یا یہ کہ پہلے کسی نبی کا متبع نہ ہو ۔ یا دوسرے الفاظ میں یہ کہ براہ راست نبوت پائے۔
انوار العلوم جلد ۲
۵۰۱
تیسری فصل
حقيقة النبوة (حصہ اول)
نبوت مسیح موعود کے متعلق چند ضروری امور کے بیان میں
گو حقیقۃ النبوۃ کے ابتدائی صفحات میں میں نے نبوت کے متعلق بحث کو دو فصلوں میں تقسیم کر
دیا تھا۔ اور وہ دونوں فصلیں معہ ضروری ضمیمہ جات کے میں لکھ چکا ہوں۔ لیکن چونکہ میران ونکہ میرا انشاء ہے
کہ اس مسئلہ پر اس رنگ میں بحث کر دی جائے کہ اللہ تعالی چاہے تو سعید روحوں کے لئے وہ ایک
مخزن کا کام دے۔ اور ہمیشہ مسئلہ نبوت کے متعلق بحث کرتے وقت جہاں تک اللہ تعالیٰ ان کو نہم
دے۔ وہ اس کتاب کے ذریعہ اپنے مخالف پر حجت پوری کر سکیں۔ اس لئے میں نے تیسری فصل اور
بڑھادی ہے جس میں نبوت مسیح موعود کے متعلق بعض دلائل بیان کرنے اور اس امر پر بحث کرنے
کا ارادہ ہے کہ حضرت مسیح موعود کے علاوہ اس امت میں کوئی اور بھی نبی گزرا ہے یا نہیں۔ اور اگر
نہیں تو اس کا کیا ثبوت ہے۔ اور کیا وجہ ہے کہ اب تک کوئی اور نبی نہیں ہوا۔ اسی طرح اور ایسے
امور جن پر کچھ تحریر کرنا ضروری ہے۔ لکھ دیئے جائیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ وَمَا تَوْفِيقِي إِلَّا بِاللَّهِ
الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ -
حضرت مسیح موعود کی نبوت پر بعض دلائل
گو میرا ارادہ تھا کہ اس رسالہ میں جواب کتاب کی صورت اختیار کر چکا ہے ختم نبوت پر بھی
کسی قدر اجمال کے ساتھ بحث کر دوں لیکن چونکہ اس سے حصہ اول کا حجم بہت بڑھ جائے گا۔ اور
اشاعت میں دیر ہو جائے گی۔ اس لئے اس امر کو حصہ دوم کی تالیف تک ملتوی رکھتا ہوں۔ اور اگر
اللہ تعالیٰ مجھے مجھے اپنے فضل اور رحم سے اس امر کی توفیق عنایت فرمائے کہ میں حقیقۃ النبوۃ کے حصہ
دوم کی تالیف کا کام کر سکوں تو اس میں ختم نبوت پر بحث کر دی جائے گی تاکہ یہ مسئلہ نہ صرف
احمدیوں کے لئے صاف ہو جائے بلکہ غیر احمدیوں کے لئے بھی اللہ تعالیٰ اس کے ذریعہ ہدایت کا
رستہ کھول دے وَ إِنَّ اللَّهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ فی الحال میرا ارادہ ہے کہ حضرت مسیح موعود کی
انوار العلوم جلد ۲
۵۰۲
حقيقة النبوة (حصہ اول)
نبوت پر کچھ دلائل بیان کر دوں جن سے ہر طالب حق نبوت مسیح موعود پر یقین حاصل کر سکے ۔ لیکن
عر
میں ایک دفعہ پھر یہ بات ظاہر کر دینی چاہتا ہوں کہ میرا اور تمام ان احمدیوں کا جو حضرت مسیح موعود
کے ساتھ صحیح تعلق رکھتے ہیں۔ اور خود حضرت مسیح موعود کا بھی ہرگز ہرگز یہ مذہب نہیں کہ
آنحضرت کے بعد کوئی ایسا نبی آسکتا ہے جو قرآن کریم کو منسوخ کرے۔ یا اس کے بعض
باہر ہو کر کچھ
احکام پر خط شیخ کھینچ دے۔ یا یہ کہ آنحضرت اللہ کی اطاعت اور فرمانبرداری سے باہر ہو
حاصل کر سکے بلکہ ہم ایسے شخص کو جو بعد آنحضرت کے بلاواسطہ فیض پانے کا دعوی کرتا ہے ۔ یا بعد
قرآن کریم کے نئی شریعت لانے کا مدعی ہے۔ لعنتی اور کذاب خیال کرتے ہیں۔ کیونکہ ہمارے
نزدیک آنحضرت ا کے بعد کوئی اور نبی نہیں سوائے اس کے کہ آپ کے فیض سے فیض
یاب ہو ۔ اور بعد قرآن کریم کے کوئی اور شریعت نہیں۔ نہ پورے طور پر اسے منسوخ کرنے والی۔
اور نہ اس کے کسی حصہ کو منسوخ کرنے والی قرآن کریم کا ایک نقطہ یا شعشہ بھی کوئی شخص بدل نہیں
سکتا اور نہ اس کی زیر زبر میں تغیر کر سکتا ہے چہ جائیکہ کہ اس کے بعض احکام کو بدل دے ہمارا یہ
ایمان ہے کہ آنحضرت ﷺ سے بڑھ کر کوئی صاحب کمال نہیں گزرا۔ پس کمال کے بعد کسی اور
مجھنے کی حاجت نہیں رہتی۔ اب جو آئے گا۔ آپ کے کمالات کے اظہار اور اس کے اثبات کے لئے
آئے گا۔ نہ کہ آپ سے الگ ہو کر اپنی حکومت جمانے ۔ جس شخص نے آپ کے نور کو نہ دیکھا وہ
اندھا ہے۔ اور جس شخص نے آپ کے درجہ کو نہ پہچان وہ بد بخت ہے۔ اور اس کا انجام خراب ہے۔
بد قسمت ہے وہ انسان جس نے آپ کے دامن کو نہ پکڑا۔ اور بد نصیب ہے وہ انسان جس نے آپ
کی غلامی کا جوا اپنی گردن پر نہ رکھا۔ اللہ تعالیٰ کے قرب کا ایک ہی ذریعہ ہے۔ اور وہ یہ کہ انسان
آنحضرت اللہ کی اطاعت میں کمال پیدا کرے۔ اللہ تعالی قرآن کریم میں فرماتا ہے قُلْ إِن كُنتُمْ
تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبَبْكُمُ اللهُ (ال عمران : ۳۲ ) (۳۲) یعنی ا اے ہمارے رسول ان لوگوں کو کہہ
دے۔ کہ اگر تم اللہ تعالی سے محبت رکھتے ہو۔ تو تم میری اتباع کرو۔ اللہ تعالی تم سے محبت کرنے لگے
گا۔ پس اللہ تعالیٰ کے محبوب ہونے کا ایک اور صرف ایک ہی ذریعہ ہے اور وہ یہ کہ انسان
آنحضرت ا کی غلامی اختیار کرے ۔ جس قدر کوئی شخص آپ کی اطاعت کرے گا۔ اسی قدر
اللہ تعالی کی محبت اس سے بڑھے گی۔ پس جب ہم کسی شخص کو آپ کی امت میں سے نبی کہتے ہیں تو
اس کے دوسرے معنے یہ ہیں کہ وہ شخص آپ کے غلاموں میں سے سب سے زیادہ فرمانبردار غلام
ہے۔ اس کا نبی ہونا ہی اس بات کی دلیل ہے کہ وہ آنحضرت ﷺ کی اتباع میں کمال کو پہنچ گیا
انوار العلوم جلد ؟
۵۰۳
حقيقة النبوة (حصہ اول)
ہے۔ پس اس قسم کے نبی ماننے میں ہم آنحضرت اللہ کی ہتک نہیں کرتے۔ بلکہ آپ کے درجہ
کی بلندی کا اظہار کرتے ہیں۔ اور جو شخص اپنے قول یا فعل سے رسول اللہ ا کی ہتک کرتا ہے
وہ بے شک ملعون ہے اور اللہ تعالیٰ سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔ خدا تعالیٰ کی رحمت کے دروازے
اس کے لئے بند ہیں۔
نادان انسان ہم پر الزام لگاتا ہے کہ مسیح موعود کو نبی مان کر گویا ہم آنحضرت ا کی ہتک
کرتے ہیں۔ اسے کسی کے دل کا حال کیا معلوم۔ اسے اس محبت اور پیار اور عشق کا علم کس طرح
ہو جو میرے دل کے ہر گوشہ میں محمد رسول اللہ ا کے لئے ہے۔ وہ کیا جانے کہ محمد الی
کی محبت میرے اندر کس طرح سرایت کر گئی ہے وہ میری جان ہے۔ میرا دل ہے میری مراد ہے۔
میرا مطلوب ہے۔ اس کی غلامی میرے لئے عزت کا باعث ہے۔ اور اس کی کفش برداری مجھے تخت
شاہی سے بڑھ کر معلوم دیتی ہے۔ اس کے گھر کی جاروب کشی کے مقابلہ میں بادشاہت ہفت اقلیم بپیچ
ہے ۔ وہ خدا تعالیٰ کا پیارا ہے۔ پھر میں کیوں اس سے پیار نہ کروں۔ وہ اللہ تعالیٰ کا محبوب ہے پھر میں
اس سے کیوں محبت نہ کروں۔ وہ خدا تعالی کا مقرب ہے پھر میں کیوں اس کا قرب نہ تلاش کروں۔
میرا حال مسیح موعود کے اس شعر کے مطابق ہے۔ کہے
بعد از خدا بعشق محمد محترم گر کفر این بود بخند اسخت کا فرم
اور یہی محبت تو ہے جو مجھے اس بات پر مجبور کرتی ہے۔ کہ باب نبوت کے بکلی بند ہونے کے
عقیدہ کو جہاں تک ہو سکے باطل کروں۔ کہ اس میں آنحضرت ا کی ہتک ہے۔ بے شک اگر یہ
مانا جائے کہ کوئی شخص ایک ایسی شریعت لایا ہے جو قرآن کریم کو منسوخ کر دے گی تو اس میں
آنحضرت اللہ کی ہتک ہے۔ اور اگر یہ مانا جائے کہ آنحضرت ا اس کے بعد کوئی ایسا نبی آئے
گا۔ جو آپ کی اطاعت کے بغیر انعام نبوت پائے گا تو اس میں بھی آپ ا کی ہتک ہے۔ کیونکہ
اس کا یہ مطلب ہو گا کہ آنحضرت اللہ کا فیضان کمزور ہے کہ آپ کی موجودگی میں ، موجودگی میں براہ راست
فیضان کی حاجت پیش آئی لیکن اسی طرح اس عقیدہ میں بھی آنحضرت ا کی ہتک ہے کہ یہ
مان لیا جائے کہ آپ کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کا فیضان ناقص
اور آپ کی تعلیم کمزور ہے کہ اس پر چل کر انسان اعلیٰ سے اعلیٰ انعامات نہیں پاسکتا۔ دنیا میں وہی
استاد لائق کہلاتا ہے جس کے شاگر دلائق ہوں اور وہی افسر معزز کہلاتا ہے جس کے ماتحت معزز
ہوں۔ یہ بات ہرگز فخر کے قابل نہیں کہ آپ کے شاگردوں میں سے کسی نے اعلیٰ مراتب نہیں
انوار العلوم جلد ۲
۵۰۴
حقيقة النبوة ( حصہ اول)
پائے۔ بلکہ آپ کی عزت بڑھانے والی یہ بات ہے کہ آپ کے شاگردوں میں سے ایک ایسا لائق
ہو گیا جو دوسرے استادوں سے بھی بڑھ گیا۔ آنحضرت ا اس کے بعد بعثت انبیاء کو بالکل مسدود
قرار دینے کا یہ مطلب ہے کہ آنحضرت اللہ نے دنیا کو فیض نبوت سے روک دیا۔ اور آپ کی
بعثت کے بعد اللہ تعالیٰ نے اس انعام کو بند کر دیا ۔ اب بتاؤ کہ اس عقیدہ سے آنحضرت الله
رحمتہ للعالمین ثابت ہوتے ہیں یا اس کے خلاف (نعوذ باللہ من ذالک) اگر اس عقیدہ کو تسلیم کیا
جائے تو اس کے یہ معنے ہوں گے ۔ کہ آپ نعوذ باللہ دنیا کیلئے ایک عذاب کے طور پر آئے تھے اور
جو شخص ایسا خیال کرتا ہے وہ لعنتی اور مردود ہے ۔ آپ اللہ سب دنیا کے لئے رحمت ہو کر آئے
تھے۔ اور آپ کے آپ کے آنے سے اللہ تعالیٰ کے فیضان دنیا کے لئے اور بڑھ گئے نہ کہ کم ہو گئے کیا تم
نہیں دیکھتے ۔ کہ موسوی سلسلہ کے مسیح نے بلاواسطہ حضرت موسیٰ کے فیضان پایا تھا۔ لیکن آنحضرت
ال کے آ آخری خلیفہ نے جو کچھ پایا آر نے جو کچھ پایا آپ کے فیضان سے پایا۔ اور پھر بھی مسیح ناصری ۔ ناصری سے اپنی
تمام شان میں بڑھ گیا۔ پس آنحضرت ا کا وجود دنیا کے لئے رحمت ۔ رحمت ہے۔ اور آر اور آپ کی اتباع
سے انسان ہر قسم کے فیوض حاصل کر سکتا ہے۔ آپ کا وجود اللہ تعالی کے فیوض کی راہ میں روک
نہیں ہوا بلکہ آپ کی دعاؤں نے اللہ تعالی کے جو دو کرم کو اور بھی جذب کیا ہے اور پہلے اگر اس
کے فضلوں کی پھوار پڑتی تھی۔ تو اب ایک تیز بارش شروع ہو گئی ہے ۔ پس جو شخص کہتا ہے کہ آپ
کے بعد نبوت کا دروازہ بند ہو گیا۔ اور آپ نے دنیا کو اس فیضان سے محروم کر دیا ۔ ایسا شخص رسول
الله ال کی ہتک کرتا ہے۔ وہ آپ کو اس ٹیلہ کی طرح قرار دیتا ہے جس نے گر کر دریا کا پاٹ بند
کر دیا۔ یا اس بادشاہ کی طرح قرار دیتا ہے جس کے ماتحت کوئی زبردست آدمی نہیں۔ بادشاہوں کی
عزت اسی طرح بڑھتی ہے کہ بڑے بڑے سردار ان کی خدمت کرنے پر آمادہ ہوں۔ اور شہنشاہ کا
رتبہ شاہ سے بہت بڑھ کر ہوتا ہے پس دنیا ہمیں لاکھ ملامت کرے ۔ اور کو نہ اندیش لوگ ہم پر ہزار
اعتراض کریں ۔ ہم اس عقیدہ کو ترک نہیں کر سکتے ۔ جس میں آنحضرت ﷺ کی شان کا اظہار
ہے۔ اور نہ اس عقیدہ کو اختیار کر سکتے ہیں۔ جس میں آپ کی ہتک ہوتی ہے۔ ہمارا آقا نهایت
زبر دست طاقتیں رکھتا تھا۔ وہ ایسا رتبہ رکھتا تھا۔ کہ اس کی قوت قدسیہ سے ایک نبی کا پیدا ہو جانا کچھ
بھی بعید نہیں۔ اور جسے اس بات میں کچھ شک ہے ۔ اس نے در حقیقت خاتم النبین کے کمالات کو
سمجھا ہی نہیں وہ اپنی ہوا و ہوس پر رسول اللہ ﷺ کی عزت و حرمت کو قربان کر رہا ہے اور
لوگوں کے خوش کرنے کے لئے اپنے آقا پر حملہ کرتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں پر رحم فرمائے ۔ اور
انوار العلوم جلد ۲
۵۰۵
حقيقة النبوة (حصہ اول)
ان کو راہ راست کی طرف رہنمائی کرے۔ اس تمہید کے بعد میں حضرت مسیح موعود کی نبوت کے
متعلق چند دلائل ذیل میں درج کرتا ہوں۔
(1) اول دلیل - حضرت مسیح موعود کے نبی ہونے پر یہ ہے ۔ کہ جس طرح خدا تعالیٰ نے
حضرت موسی اور حضرت عیسیٰ اور حضرت نوح اور حضرت ابراہیم اور حضرت یعقوب اور حضرت
یوسف کو نبی کہہ کہ پکارا ہے۔ حضرت مسیح موعود کو بھی قرآن کریم میں رسول کے نام سے یاد فرمایا
ہے۔ چنانچہ ایک تو آیت مُبَشِّرًا بِرَسُولِ يَأْتِي مِنْ بَعْدِي اسْمَةَ أَحْمَدُ (است: ۷) سے ثابت
ہے کہ آنے والے مسیح کا نام اللہ تعالیٰ رسول رکھتا ہے دوم آیت إِذَا الرُّسُلُ أُقتَتْ ( المرسلات : ۱۲) ا
سے ثابت ہے۔ کہ آنے والا مسیح نبی ہوگا۔ کیونکہ اس آیت میں مسیح موعود کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
اور اس کے زمانہ کی نسبت ان الفاظ میں خبر دی گئی ہے کہ جب رسول وقت مقررہ پر لائے جائیں
گے ۔ یعنی ایک ہی وقت میں سب رسولوں کو جمع کر دیا جائے گا اور مسیح موعود کے وجود میں وہ ظاہر
ہوں گے۔ اس آیت کو بھی خود حضرت مسیح موعود نے اپنے پر چسپاں کیا ہے۔ پس جس کا نام قرآن
کریم رسول رکھتا ہے۔ اس کے نبی اور رسول ہونے میں کیا شک کیا جا سکتا ہے ۔ جبکہ ہم پہلے سب
نبیوں کو اسی بناء پر نبی مانتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ان کا نام نبی رکھا ہے۔ تو مسیح موعود کے رسول نہ
ماننے کی کوئی وجہ نہیں۔ جو دلیل پہلوں کے نبی ہونے کی ہے۔ وہی حضرت مسیح موعود کے نبی ہونے
کی ہے۔
اگر حضرت موسیٰ و عیسیٰ علیہما السلام نبی اور رسول تھے۔ تو مسیح موعود بھی نبی تھے اور اگر
حضرت مسیح موعود نبی نہ تھے تو پہلے بزرگ بھی نبی نہ تھے ۔ دونوں کی نبوت پر ایک ہی کتاب شاہد
ہے۔ پس اگر پہلوں کی نبوت کے متعلق قرآن کریم کی گواہی قابل اعتبار ہے تو مسیح موعود کی نبوت
کے متعلق بھی اس کی گواہی قابل اعتبار ہے اور قرآن کریم سے بڑھ کر اور کس کتاب کی شہادت
قابل قبول ہو سکتی ہے۔ ان دونوں آیات کے سوا دو آیات اور بھی ہیں کہ انہیں بھی حضرت مسیح
موعود نے اپنی نسبت بیان فرمایا ہے۔ اور ان میں حضرت مسیح موعود کا نام رسول رکھا گیا۔
اول آیت تو یہ ہے کہ هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِيْنِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى
الدين كله (الصف: ۱۰) اس آیت کی نسبت اکثر مفسرین کا اتفاق ہے کہ مسیح موعود کے لئے ہے۔ اور
اس کے زمانہ میں پوری ہوگی۔ اور یہ ان کا قول ہی نہیں بلکہ اس کا ثبوت قرآن کریم سے ملتا ہے۔
کیونکہ یہ آیت قرآن کریم میں تین جگہ آئی ہے اور تینوں جگہ مسیح موعود کے ذکر کے ساتھ ۔ دو
انوار العلوم جلد ۲
۵۰۶
حقيق النبوة (حصہ اول)
ہے کہ اس
جگہ تو صاف مسیح کا ذکر ہے اور ایک جگہ انجیل کا ذکر ہے۔ کا ذکر ہے۔ پس قرآن کریم سے ثابت ہے
آیت کا مسیح سے تعلق ہے اور چونکہ یہ آیت اپنے پہلے مظہر آنحضرت ا کی ر کی رسالت کا ثبوت
ہے۔ اس لئے اس کے دوسرے مظہر مسیح موعود کی رسالت کا بھی اس سے ثبوت نکلتا ہے دوسری
آیت جس میں مسیح موعود کو رسول قرار دیا ہے ۔ وَاخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ (الجمع : (الجمعہ : ۴) کی
آیت ہے۔ جس میں آنحضرت ا کے دو بعث بتائے گئے ہیں۔ پس ضرور ہے کہ دو سرا بعث
بھی رسالت کے ساتھ ہو۔ غرض کہ یہ چاروں آیات قرآن کریم کی مسیح موعود کی نبوت پر ایک گواہ
کے طور پر ہیں جن کا انکار کوئی نہیں کر سکتا۔
(۲) دوسری دلیل حضرت مسیح موعود کے نبی ہونے پر یہ ہے ہونے پر یہ ہے کہ آپ کو آنحضرت
ا نے نبی کے نام سے یاد فرمایا ۔ اور نواس بن سمعان کی حدیث میں نبی اللہ کہہ کے آپ کو
پکارا گیا ہے۔ پس آنحضرت شاہد ہیں اس امر کے کہ حضرت مسیح موعود نبی ہیں۔ اب ہم
آنحضرت ا کی شہادت کو کس طرح چھوڑ دیں ۔ جسے خدا تعالی قرآن کریم میں رسول کہتا ہے ۔
اور هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَی میں اس کی نسبت پیشگوئی کرتا ہے۔ اور رسول اللہ
اس کے نبی ہونے کی شہادت دیتے ہیں۔ اس کی نبوت کا انکار کرنا کسی مؤمن کے لئے جائز
نہیں ہو سکتا۔ وہ شخص جو آنحضرت ﷺ کے قول کی عزت نہیں کرتا۔ اور اسے سن کر منہ پھیر لیتا
ہے۔ اور اس کا سینہ نہیں کھل جاتا ہے۔ وہ اپنی روحانیت کا علاج کرے ۔ کہ کوئی ایسا شخص مومن
نہیں ہو سکتا۔ فلا فَلَا وَرَبِّكَ لَا يُؤْمِنُونَ حَتَّى يُحَكِّمُوكَ فِيْمَا شَجَرَ بَيْنَهُمْ ثُمَّ لَا يَجِدُوا فِى
اَنْفُسِهِمْ حَرَجًا عِمَا قَضَيْتَ وَيُسَلِّمُوا تَسْلِيمًا (النساء:١٦)
پس آنحضرت کے فیصلہ کے قبول کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں اگر آپ نے لا نبی
بعْدِی فرمایا ہے تو مسیح کو نبی اللہ بھی فرمایا ہے۔ پس ان دونوں اقوال کو ملا کر یہ معنی کرنے پڑیں گے
کہ ایک قسم کے نبی آپ کے بعد نہیں ہوں گے اور ایک اور ہوں گے اور ایک اور قسم کے ہوں گے۔ اور آنے والا مسیح
نبی ہو گا۔ جو شخص آنحضرت ا کے اقوال میں سے ان کو چن لیتا ہے جو اس کی خواہشات کے
مطابق ہوں۔ اور دوسروں کو چھ سروں کو چھوڑ دیتا ہے وہ آ۔ موڑ دیتا ہے وہ آپ کا مطیع نہیں کہلا سکتا۔ حضرت عائشہ نے ایسے ہی
لوگوں سے ڈر کر شاید یہ فرمایا تھا کہ قُولُوا خَاتَمَ النَّبِيِّينَ وَلَا تَقُولُوا لَا نَبِيَّ بَعْدَهُ (الدر المنثور
جلد ۵ صفحه ۲۰۴) خاتم الانبیاء تو کہہ لو لیکن لا نبی بعدہ نہ کہو معلوم ہوتا ہے کہ ان کے دل میں خیال پیدا
ہوا ہو گا۔ کہ کچھ دن کے بعد بعض لوگ نبوت کا دروازہ بالکل مسدود نہ سمجھ لیں۔ اور وقت پر خدا
MI
انوار العلوم جلد ۲
۵۰۷
حقيقة النبوة (حصہ اول)
تعالٰی کے کسی نبی کا انکار نہ کر بیٹھیں۔ پس آپ نے بتا دیا کہ خاتم النبین تو رسول الله الل کو بے
شک کہو کیونکہ آپ کے فیض اور آپ کی مہر کے بغیر کوئی نبی اب نہیں آسکتا۔ لیکن لانبی بعدی کی
حدیث پر زور نہ دیا کرو۔ کیونکہ اس کے وہ معنے نہیں جو تم لوگ سمجھے ہو ۔ لیکن حضرت عائشہ نے
جس بات کا خوف کیا تھا وہی در پیش آئی۔ اور بعض لوگ رسول الله الا کے ایک قول کو تو حجت
پکڑتے ہیں۔ اور دوسرے کو رد کرتے ہیں۔ مگر مؤمن کی شان سے یہ امر بعید ہے اور اسے چاہئے کہ
آپ کے سب اقوال کی عزت کرے ۔ لا نبی بعدی کے قول کو بھی نہ چھوڑے ۔ اور مسیح کو نبی اللہ
کے نام سے جو آپ نے یاد فرمایا ہے۔ اس کی بھی عزت کرے اور ان دونوں اقوال میں تطبیق
دئے۔ اور وہ اسی طرح ہو سکتی ہے ۔ کہ تشریعی نبوت اور نبوت مستقلہ کا دروازہ مسدود سمجھے اور
اس نبوت کو تا قیامت جاری خیال کرے جو آپ کے فیضان سے ملتی ہے۔ شاید اس جگہ کوئی کہہ
دے کہ ہم بھی مسیح موعود کو مجازی نبی تو مانتے ہیں۔ پس ہم اس حدیث کے منکر نہیں۔ سو اس کا
جواب یہ ہے کہ یہ ماننا نہ ماننے کے برابر ہے۔ کیونکہ تم مجازی نبی کے معنی غیر نبی کے کرتے ہو۔ اور
جو غیر نبی ہے وہ بہر حال غیر نبی ہی ہے نبی نہیں ہو سکتا۔ پس یہ ماننا ایک لفظی اقرار سے زیادہ کچھ
وقعت نہیں رکھتا۔ اور ایسے نبی ماننے سے نہ مانا بہتر کہ لوگوں کو دھوکا نہ لگے ۔ ماننا یہی ہے کہ جسے
رسول الله اللا نبی فرماتے ہیں۔ اس کی نبوت کا اقرار کیا جائے خواہ اس میں ساری دنیا ہی کیوں
ناراض نہ ہو جائے سب دنیا کی تکذیب کرنی بہتر ہے۔ اس امر سے کہ رسول اللہ اس کی تکذیب
کی جائے۔
بعض لوگ مسلم کی حدیث سن کر کہہ دیتے ہیں۔ کہ اس حدیث میں تو سب استعارے ہی
استعارے بھرے پڑے ہیں پس اگر اس حدیث میں مسیح موعود کے لئے نبی کا لفظ آگیا ہے تو اسے
بھی استعارہ ہی قرار دینا چاہئے۔ لیکن ان لوگوں کو یاد رکھنا چاہئے کہ استعارہ کی بھی کوئی حد ہوتی
ہے۔ اگر ایک عبارت میں کچھ استعارے ہوں تو اسکے سب الفاظ کو استعارہ ۵۸ نہیں قرار دے
سکتے۔ استعارہ کے لئے کوئی وجہ ہونی چاہئے ان الفاظ میں جو علامت کے طور پر ہوں استعارہ ہو سکتا
ہے کیونکہ اس سے آزمائش مراد ہوتی ہے لیکن ایک شخص کا عہدہ بیان کرنے میں استعارہ کا کیا
تعلق ہے۔ اللہ تعالی پیار کے طور پر نبی کا نام کسی کو دے دے تو مانا کہ ایسا بھی ہو سکتا ہے لیکن رسول
اللہ اللہ تو نبی کا عہدہ نہیں بخشتے۔ کہ آپ نے اظہار محبت کے لئے مسیح موعود کا نام نبی رکھ دیا۔
پس گو اس حدیث میں کثرت سے استعارہ استعمال ہوا ہو مگر مسیح موعود کے عہدہ کو استعارہ نہیں کہہ
انوار العلوم جلد ۲
۵۰۸
حقيقة النبوة (حصہ اول)
سکتے ۔ ورنہ کوئی شخص کہہ دے گا کہ اس حدیث میں چونکہ سب استعارے ہی استعارے ہیں۔ اس
لئے مسیح بھی ایک استعارہ ہے۔ اور مہدی بھی ایک استعارہ ہے نہ کوئی مسیح آئے گا نہ کوئی مہدی
آئے گا۔ یہ سب استعارات ہیں جنہیں نہ سمجھ کر لوگ مسیح و مہدی کی انتظار کر رہے ہیں۔ چنانچہ
بعض لوگ اس مذہب کے ہیں بھی جو مسیح کی آمد اور مہدی کی آمد کی احادیث کو یا تو وضعی قرار دیتے
ہیں یا صرف استعارات ۔ پس اگر ہر لفظ کو استعارہ قرار دینا جائز کر لیا جائے گا۔ تو کسی کا یہ بھی حق ہو گا
کہ مسیح اور مہدی کو بھی ایک استعارہ ہی قرار دے دے۔ کسی لفظ کے استعارہ استعمال کی بھی کوئی
وجہ ہوتی ہے نہ کہ بلا ثبوت ہر لفظ کو استعارہ قرار دیا جا سکتا ہے۔
८
مگر صرف اس حدیث میں حضرت مسیح موعود کا نام نبی نہیں رکھا گیا۔ اس کے علاوہ ایک اور
حدیث بھی ہے جس میں مسیح موعود کو نبی کے نام سے یاد کیا گیا ہے اور وہ یہ ہے الا نبیا ء اخوة
لِعِلَّاتِ أُمَّهَاتُهُمْ شَتَّى وَدِيْنُهُمْ وَاحِدُوا نَا أَولَى النَّاسِ بِعِيسَى بْنِ مَرْيَمَ لِأَنَّهُ لَمْ يَكُنْ
بَيْنِي وَبَيْنَهُ نَبِيُّ وَإِنَّهُ نَازِلٌ فَإِذَا رَا يَتُمُوهُ فَاعْرِ فُوْهُ رَجُلاً مَرْبُوعًا إِلَى الْحُمْرَةِ وَ
الْبَيَاضِ عَلَيْهِ ثَوْبَانِ مُعَصَّرَانِ كَانَ رَأْسَهُ يَقْطُرُ وَإِنْ لَمْ يُصِبْهُ بَلَلٌ فَيَدُقُّ الصَّلِيْبَ وَ
يَقْتُلُ الخِنْزِيرَ وَيَضَعُ الْجِزْيَةَ وَيَدْعُوا النَّاسَ إِلَى الْإِسْلَامِ فَيُهْلِكُ اللَّهُ فِي زَمَانِهِ
المِلَلَ كُلَّهَا إِلَّا الْإِسْلَامَ وَيُهْلِكُ اللهُ فِي زَمَانِهِ الْمَسِيحَ الدَّجَالَ وَتَقَعُ الْآمَنَةُ عَلَى
الْأَرْضِ حَتَّى تَرْتَعُ الْأَسودُ مَعَ الإِبِلِ وَالتِّمَارُ مَعَ الْبَقَرِ وَالذِّنَابُ وَالذَّنَابُ مَعَ الْغَنَمِ وَيَلْعَبُ
الصِّبْيَانُ بِالْحَيَّاتِ لَا تَضُرُّهُمْ فَيَمْكُثُ اَرْبَعِينَ سَنَةً ثُمَّ يُتَوَفَّى وَ يُصَلِّى عَلَيْهِ
الْمُسْلِمُونَ (سند احمد بن حنبل جلد ۲ صفحه ۲۰۷ مطبوعہ بیروت) یعنی انبیاء علاقی بھائیوں کی طرح ہوتے
ہیں ان کی مائیں تو مختلف ہوتی ہیں اور دین ایک ہوتا ہے۔ اور میں عیسی بن مریم سے سب سے
زیادہ تعلق رکھنے والا ہوں۔ کیونکہ اس کے اور میرے درمیان کوئی نبی نہیں۔ اور وہ نازل ہونے
والا ہے۔ پس جب اسے دیکھو تو اسے پہچان لو ۔ کہ وہ درمیانہ قامت سرخی سفیدی ملا ہوا رنگ - زرد
رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے۔ اس کے سر سے پانی ٹپک رہا ہو گا گو سر پر پانی نہ ہی ڈالا ہو ۔ اور وہ
صلیب کو توڑے گا۔ اور خنزیر کو قتل کرے گا اور جزیہ ترک کر دے گا۔ اور لوگوں کو اسلام کی طرف
دعوت دے گا۔ اس کے زمانہ میں اللہ تعالیٰ سب مذاہب کو ہلاک کر دے گا اور صرف اسلام رہ
جائے گا۔ اور اس کے زمانہ میں اللہ تعالیٰ مسیح دجال کو ہلاک کر دے گا اور زمین میں امن قائم ہو گا
یہاں تک کہ شیر اونٹوں کے ساتھ اور چیتے گائے بیلوں کے ساتھ ۔ اور بھیڑیئے بکریوں کے ساتھ
انوار العلوم جلد ۲
۵۰۹
حقيقة النبوة (حصہ اول)
چرتے پھریں گے اور بچے سانپوں سے کھیلیں گے اور وہ ان کو نقصان نہ دیں گے عیسی بن مریم
چالیس سال تک رہیں گے اور پھر فوت ہو جائیں گے اور مسلمان ان کے جنازہ کی نماز پڑہیں گے۔
اس حدیث میں صاف طور پر آنے والے عیسیٰ کو نبی کہا گیا ہے اور نہ صرف یہ کہ نبی کہا ہے۔
بلکہ سب نبیوں کی جماعت میں اسے شریک کیا گیا ہے۔ پس آنحضرت اللہ کی شہادت کی موجودگی
میں مسیح موعود کی نبوت کا انکار کون کر سکتا ہے اگر کوئی کہے کہ ہم اس حدیث کو آنے والے مسیح کی
نسبت سمجھتے ہی نہیں۔ تو اس کا جواب یہ ہے کہ یہ حدیث خود اس بات پر مجبور کر رہی ہے کہ اسے
آنے والے مسیح پر ہی چسپاں کیا جائے۔ کیونکہ اس میں بتایا گیا ہے کہ وہ نبی مسیح نازل ہو گا۔ اب یا تو
یہ مانو کہ حضرت مسیح موعود مسیح موعود ہی نہیں۔ بلکہ نعوذ باللہ من ذالک آپ اپنے دعوے میں
غلطی پر تھے ۔ اور ابھی ہمیں کسی اور مسیح کا انتظار کرنا چاہئے۔ یا اس بات کو تسلیم کرو کہ حضرت مسیح
موعود نبی تھے۔ کیونکہ اس حدیث میں مسیح موعود کو نبیوں کی جماعت میں شامل کیا گیا ہے۔ اور پھر
الگ طور پر بھی نبی کہا گیا ہے۔ کیونکہ آپ فرماتے ہیں کہ میرے اور اس کے درمیان کوئی اور نبی
نہیں جس سے ثابت ہے کہ وہ نبی ہے۔ پس اس حدیث میں دو دفعہ مسیح موعود کو نبی کہا ہے۔ پہلے تو
سب انبیاء کے زمرہ میں شامل کر کے اپنا علاتی بھائی قرار دیا ہے اور پھر لَمْ يَكُن بَيْنِي وَبَيْنَهُ نَبِی کہ
کر اسے دوبارہ نبی کہا ہے۔ غرض اب دو راہوں میں سے ایک ہی راہ کھلی ہے۔ یا تو یہ اقرار کیا جائے
کہ مسیح ناصری ہی دوبارہ دنیا میں آئیں گے اور یا اس بات کو تسلیم کیا جائے کہ حضرت مسیح موعود
نبی تھے۔ اور اگر کوئی شخص یہ کہے کہ اس حدیث میں صاف الفاظ میں نبی کا لفظ مسیح کی نسبت کہاں
استعمال کیا گیا ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ دو جگہ مسیح کو صاف طور پر نبی کہا گیا ہے ۔ اول تو اس قول
میں کہ الانبياءُ إِخْوَةٌ لِعِلَاتِ کہ انبیاء سب علاقی بھائی ہوتے ہیں۔ کیونکہ اس حدیث میں تو تو مسیح
کا ہی ذکر ہے۔ اگر اس سے دوسرے انبیاء مراد ہیں۔ اور مسیح بیچ میں شامل نہیں۔ تو یہ فقرہ ہی لغو جاتا
ہے۔ کیونکہ مسیح کے ذکر کے ساتھ اس کا تعلق کوئی نہیں بنتا۔ پس اس کا یہی مطلب ہے کہ مسیح کے
ساتھ اپنا تعلق بیان کرنے کے لئے آنحضرت ا نے یہ فقرہ فرمایا ہے کہ سب انبیاء کا تعلق
آپس میں علاقی بھائیوں کا سا ہوتا ہے۔ پس مسیح سے بھی میرا تعلق ایسا ہی ہے۔ اور پھر آگے فرماتے
ہیں کہ لَمْ يَكُنْ بَيْنِي وَبَيْنَهُ نَبِی میرے اور اس کے درمیان کوئی نبی نہیں اس فقرہ سے بھی ثابت
ہے کہ وہ نبی ہے۔ کیونکہ اگر وہ بھی نبی نہیں تو پھر اس فقرہ کی کیا ضرورت تھی اور پھر مسیح کی کیا
خصوصیت تھی۔ قیامت تک کوئی نبی ہی نہیں ہونا تھا تو یہ کیوں فرمایا کہ میرے اور اس کے درمیان
انوار العلوم جلد ۲
۵۱۰
حقيقة النبوة (حصہ اول)
کوئی نبی نہیں۔ پس آپ کا یہ کلام صاف ظاہر کر رہا ہے کہ آنے والا صاف ظاہر کر رہا ہے کہ آنے والا مسیح ضرور نبی ہو گا۔ اور یہ نہیں
کہ صرف اس کا نام نبی ہو گا۔ کیونکہ نام نبی تو ہزاروں لوگ رکھ لیتے ہیں۔ کئی آدمی اپنا نام محمد نبی
رکھ لیتے ہیں۔ پس نام نبی والے تو کئی انسان گزر چکے ہیں اور اگر نام نبی ہی مراد ہوتا۔ تو پھر آنے والا
مسیح علاقی بھائیوں میں کس طرح شامل ہو جاتا۔ کیونکہ وہ تو سب انبیاء ہیں نہ کہ صرف نام نبی پانے
والے ۔ پس یہ حدیث بالکل صاف ہے اور اس میں آنے والے مسیح کو نہ صرف نبی کہا گیا ہے بلکہ
انبیاء کے گروہ میں شامل بتایا گیا ہے۔ اور اس بات کا ثبوت کہ یہ حدیث آنے والے نبی کے متعلق
ہے خود الفاظ حدیث حدیث ہیں۔ کیونکہ اس میں اس مسیح کا یہ کام بتایا ہے کہ وہ قتل خنزیز کرے گا۔ صلیب
توڑے گا۔ جزیہ موقوف کرے گا وغیرہ۔ اور یہ سب کام آنے والے مسیح کے ہیں نہ کہ پہلے مسیح
کے۔ پھر ہلکے زرد رنگ کی دو چادریں بھی آنے والے مسیح کی ہی علامت ہیں پس سوائے اس کے کہ
اس حدیث کو آنے والے مسیح پر چسپاں کیا جائے۔ اور کوئی صورت نہیں۔ اور چونکہ اس حدیث
سے آنے والے مسیح کا نبی ہونا اور نبیوں کے گروہ میں شامل ہونا ثابت ہے اس لئے یا تو مسیح موعود
کے دعوے کا انکار کیا جائے ورنہ ان کو نبی مانا جائے۔
پھر علاوہ اس قرینہ کے کہ جس مسیح کا ذکر اس حدیث میں ہے اس کا کام ظاہر کرتا ہے کہ وہ
آنے والا مسیح ہے۔ اس حدیث کے مسیح موعود کی نسبت ہونے کا یہ بھی ایک قرینہ ہے کہ رسول اللہ
ال فرماتے ہیں الْأَنْبِيَاءُ ۔ الْأَنْبِيَاءُ إِخْوَةٌ لِعِلَّاتِ أُمَّهَا تِ أُمَّهَاتُهُمْ شَتَّى وَ دِينُهُمْ وَاحِدٌ وَان وَاحِدٌ وَأَنَا أَولَى
النَّاسِ بِعِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ لِأَنَّهُ لَمْ يَكُنْ بَيْنِي وَبَيْنَهُ نَبِی انبیاء کا تعلق علاتی بھائیوں کا سا ہوتا
ہے ان کی مائیں مختلف اور دین ایک ہی ہوتا ہے اور دوسرے لوگ لوگوں کی نسبت میرا تعلق عیسی بن
مریم سے بہت زیادہ ہے کیونکہ میرے اور اس کے درمیان کوئی نبی نہیں۔ اب اگر اس حدیث کو
مسیح ناصری کے متعلق سمجھا جائے تو یہ سوال ہو گا کیا عیسی بن مریم ناصری سے (انبیاء کی جماعت)
رسول الله الا اولی الناس تھے یا حضرت کی کیونکہ رسول اللہ الله تو مسیح کے چھ سو سال
بعد ہوئے۔ اور حضرت یحییٰ خود حضرت مسیح کے زمانہ کے نبی بلکہ ان کے استاد تھے ۔ اور اگر صرف
کسی نبی کا درمیان میں نہ ہونا تعلق کو بڑھا دیتا ہے تو ایک زمانہ میں ہونا اور بھی تعلق کو بڑھا دے گا۔
پس لَمْ يَكُنْ بَيْنِي وَبَيْنَهُ نَبِی کی دلیل سے تو حضرت مسیح ناصری سے حضرت یحییٰ کا تعلق زیادہ
ثابت ہوتا ہے اور خود آنحضرت ا معراج کی حدیث میں حضرت یحییٰ کو حضرت مسیح کے پاس
بیٹھا دیکھ بھی چکے ہیں۔ پس حضرت مسیح ناصری سے تو اولی الناس حضرت یحییٰ ہیں نہ کہ ہمارے
انوار العلوم جلد ؟
۵۱۱
حقيقة النبوة ( حصہ اول)
انحضرت ا ۔ کیونکہ وہ ان کے زمانہ کے نبی ہیں۔ پھر ان کے استاد ہیں۔ پھر رشتہ دار ہیں۔ پھر
ان کے لئے بطور ایک نشان کے بھی ہیں۔ اور الیاس نبی کی دوبارہ آمد کے مظہر ہیں۔ پس آنحضرت
الا حضرت مسیح ناصری ہے اولی الناس ہو ہی نہیں سکتے ۔ اب ایک ہی ہی صورت ہے۔ اور وہ یہ
کہ اس حدیث کو آنے والے مسیح پر چسپان کیا جائے ۔ جس پر یہ بالکل چسپان ہو جاتی ہے ۔ اول اس
طرح سے کہ آنے والا مسیح آر مسیح آپ کی امت میں سے بھی ہے اور آپ کا شاگر د بھی ہے۔ آپ ہی کے
کام کے لئے آیا ہے۔ پس آپ " کا جو تعلق مسیح۔ مسیح موعود سے ہو سکتا ہے وہ کسی اور شخص کا نہیں ہو
سکتا۔ کیونکہ مسیح موعود آپ ہی کا شاگرد۔ آپ ہی کا متبع ۔ آپ ہی کا قائم مقام ہے اس لئے کسی اور
کو اس سے ایسا تعلق نہیں ہو سکتا۔ اور خود حضرت مسیح موعود بھی فرماتے ہیں کہ :-
دگر استاد رانا مے ندانم که خواندم در دبستان محمد
دوسرے اس وجہ سے کہ آپ فرماتے ہیں۔ کہ اس کے اور میرے درمیان کوئی اور نبی نہیں۔
پس چونکہ اور کوئی نبی درمیان میں نہیں۔ اور جو تعلق ایک نبی کو دوسرے نبی سے ہو سکتا ہے۔ وہ
غیر نبی کو نبی سے نہیں ہو سکتا۔ کیونکہ انبیاء علاتی بھائی کی مانند ہیں اس لئے رسول اللہ اللہ نے
فرمایا إِنِّي أَوْلَى النَّاسِ بِعِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ
شاید کوئی شخص اس جگہ یہ اعتراض کرے کہ حدیث میں تو لَمْ يَكُنْ بَيْنِي وَبَيْنَهُ نَبِی کے
الفاظ آتے ہیں۔ جن کا یہ مطلب ہے کہ اس کے اور میرے درمیان نبی کوئی نہیں ہوا۔ جس سے
معلوم ہوتا ہے کہ یہ پچھلا مسیح ہے نہ کہ آئندہ آنے والا۔ کیونکہ آئندہ آنے والا مسیح مراد ہو تا تو
بجائے لَمْ يَكُن کے لا يَكُونُ کے الفاظ حدیث میں ہونے چاہئیں تھے ۔ سو اس کا جواب یہ ہے کہ
پیشنگوئیوں میں استقبال کے لئے ماضی کے الفاظ کثرت سے پائے جاتے ہیں۔ اور قرآن کریم میں
اس کی بہت سی مثالیں ملتی ہیں۔ کہ لفظوں سے تو یہ پایا جاتا ہے کہ ایسا ہو چکا ہے لیکن مراد یہ ہے کہ
آئندہ ہو گا۔ حضرت مسیح موعود نے اپنی کتب میں اس مضمون پر مفصل بحث کی ہے۔ وہاں سے اس
کی تفصیل بھی دیکھی جا سکتی ہے ۔ بلکہ خود حضرت مسیح موعود کے اپنے الہامات میں یہ رنگ پایا جاتا
ہے پس گو الفاظ ماضی کے ہیں مگر مراد آئندہ کا زمانہ ہے۔ اور اس کا زبردست ثبوت یہ ہے کہ جو
حال بتایا گیا ہے وہ آنے والے مسیح کا ہے پس اگر ماضی کے معنی کئے جائیں تو حدیث بالکل لغو ہو
جائے گی۔ اور اس کا مطلب یہ بن جائے گا کہ پچھلے مسیح اور میرے درمیان کوئی نبی نہیں گزرا۔ پچھلا
مسیح خنزیر قتل کرے گا اور صلیب توڑے گا وغیرہ وغیرہ ۔ اب ان معنوں کے رو سے یا تو رسول اللہ