حقیقة النّبوّة
انوارالعلوم (جلد 2), حصہ 15
انوار العلوم جلد ۲ ،
۵۱۲
حقيقة النبوة (حصہ اول)
پر یہ اعتراض آتا ہے کہ ذکر تو پچھلے مسیح کا کرتے ہیں۔ اور کام اگلے مسیح کا بتاتے ہیں۔ یا پھر
یہ ماننا پڑتا ہے کہ مسیح ناصری اب تک زندہ ہے۔ اور وہی دوبارہ دنیا میں آئے گا۔ اور یہ دونوں باتیں
نا ممکن ہیں۔ پس سوائے اس کے کہ لمْ يكُن کے معنے پیشگوئیوں کے محاورہ کے مطابق استقبال کے
کریں اور کوئی چارہ نہیں۔
شاید کوئی شخص یہ کہہ دے کہ گو مسیح موعود تو اس امت میں سے پیدا ہونا تھا لیکن آنحضرت
ال میں خیال کرتے تھے کہ پچھلے مسیح نے ہی دوبارہ آتا ہے اس لئے آپ نے اس خیال کے
ما تحت آنے والے مسیح کا نام نبی رکھ دیا ۔ لیکن چونکہ آنے والا مسیح اسی امت میں سے آگیا اس لئے
نبی نہیں کہلا سکتا۔ تو اس کا جواب یہ ہے کہ اول تو اس صورت میں آنحضرت ا پر اعتراض
پڑے گا کہ آپ باوجود اس کے کہ خود آپ پر مسیح کی وفات کی وحی نازل ہوئی تھی اپنی وفات تک
مسیح کی زندگی کے قائل رہے اور اس سے تو غیر احمدیوں کو خاص تقویت حاصل ہوگی۔ اور
دوسرے حضرت مسیح موعود کے ان تمام اقوال کی تکذیب ہوگی۔ جن میں حضرت مسیح موعود نے
اس امر پر زور دیا ہے کہ آنحضرت اللہ کا بھی میں مذہب تھا۔ کہ حضرت مسیح فوت ہو چکے اور
صحابہ کا بھی اسی پر اجتماع تھا۔ کہ حضرت مسیح فوت ہو چکے ہیں۔ غرض اس کے سوا کوئی صورت نہیں
بنتی کہ اس حدیث کو آنے والے مسیح پر چسپاں کیا جائے اور جب اس پر چسپاں کیا جائے تو ضرور
اسے نبی بھی قرار دینا پڑتا ہے اور آنحضرت اللہ کی شہادت سے ثابت ہے کہ وہ نبی ہے پس خدا
تعالیٰ کی شہادت اور پھر اس کے رسول کی شہادت کے ہوتے ہوئے مسیح موعود کو غیر نبی قرار دینا بعید
از انصاف در استبازی ہے۔
(۳) تیسری شہادت مسیح موعود کے نبی ہونے پر انبیائے گزشتہ کی شہادت ہے سب
سے پرانی شہادت تو زرتشت نبی کی ہے۔ جو ایران کا ایک نبی ہے اور جس کے پیرو پارسی کہلاتے
ہیں۔ اور ہندوستان میں خاص طور پر معزز خیال کئے جاتے ہیں۔ اور دنیاوی ترقی میں دوسری
ہندوستانی قوموں سے ایک خاص امتیاز رکھتے ہیں۔ اس نبی نے اپنے بعد تین نبیوں کے آنے کی خبر
دی تھی۔ جن میں سے ایک تو آنحضرت ا کی نسبت پیشگوئی کی تھی۔ اور آپ کے نشانات بھی
بتائے تھے۔ اور یہ بھی لکھا تھا۔ کہ اس وقت ایران کی حکومت تباہ ہو جائے گی اور اس کا سبب
ایرانیوں کی بدکاری اور عیاشی ہو گا۔ آپ کے علاوہ ایک دوسرے نبی کی پیشگوئی تھی جس کی نسبت
ہم نہیں کہہ سکتے کہ پہلے گزر گیا ہے یا آئندہ ہونے والا ہے ۔ لیکن جس تیسرے نبی کی پیشگوئی اس
انوار العلوم جلد ۲
۵۱۳
حقيقة النبوة (حصہ اول)
نے کی ہے۔ وہ حضرت مسیح موعود ہیں۔ اور اس نے اس کا نام بھی بتایا ہے اور وہ میاور بھی ہے
بعض عیسائی اس پیشگوئی کو اپنے مسیح پر چسپاں کرتے رہے ہیں۔ لیکن یہ آپ پر چسپاں نہیں ہو سکتی۔
اس لئے کہ گو آپ کا نام بھی مسیح تھا۔ جس کی طرف سیا کا لفظ صاف اشارہ کر رہا ہے۔ لیکن ان پر وہ
نشانات صادق نہیں آتے۔ جو اس نبی کے بتائے گئے ہیں۔ جن میں سے ایک یہ ہے کہ وہ دنیا کی
آخری عمر میں آئے گا۔ اور اس کے زمانہ میں شیطان اور رحمن کی فوجوں کی آخری جنگ ہوگی اور
وہ شیطان کو قتل کرے گا۔ تلوار سے نہیں بلکہ دعاؤں سے اور اس کے زمانہ میں بڑا امن ہو گا۔ بچے
سانپوں سے کھیلیں گے۔ ان نشانات سے ظاہر ہے کہ پہلا مسیح اس پیشگوئی سے مراد نہیں ہو سکتا۔
کیونکہ پہلا مسیح دنیا کا آخری مصلح نہیں۔ بلکہ دوسرا مسیح ہے۔ پس جب صاف مسیا کے نام سے
زرتشت نے ایک نبی کی خبر دی تھی تو اس نام کا مستحق رَجُلٌ مِّنْ أَهْلِ الْفَارَ سِ اس فارسی ہی کی
خبر کا پورا کرنے والا مسیح موعود ضرور نبی ہے۔
دوسری شهادت اس سلسلہ میں کرشن نبی کی ہے حضرت مسیح موعود نے اپنی کتب میں او تار کے
معنی نبی کے تسلیم فرمائے ہیں۔ اور سری کرشن جی نے آخری زمانہ میں ایک نہر کلنک او تار کی خبردی
تھی جس کے زمانہ کے سب نشانات آج کل پورے ہو رہے ہیں۔ اور خدا تعالیٰ نے بھی مسیح موعود
کا نام کرشن رکھا ہے۔ پس آپ ہی نہہ کلنک اوتار ہیں یعنی نبی ہیں کیونکہ اوتار کے معنے نبی کے ہی
ہیں۔
تیسری شہادت دانیال نبی کی ہے۔ کہ انہوں نے بھی حضرت مسیح موعود کی نسبت پیشگوئی کی ہے
اور جیسا کہ حضرت مسیح موعود تحریر فرماتے ہیں۔ آپ کا نام انہوں نے نبی رکھا ہے ۔ پھر کتاب طالمود
میں بھی مسیح موعود کا نام نبی رکھا گیا ہے۔
اب میں ان تمام صداقت پسندوں سے جن کا دعوی ہے کہ وہ حق کو قبول کرنے کے لئے ہر
وقت تیار ہیں پوچھتا ہوں۔ کہ کیا یہ بات عقل سلیم تسلیم کر سکتی ہے کہ ایک شخص جو غیر نبی ہے اس
کی نسبت ہزاروں سال پہلے سے انبیاء خبریں دے رہے تھے۔ کیا عقل اس بات کو مان سکتی ہے کہ
ایک غیر نبی کی خبر ابتدائے زمانہ سے نبی دیتے آئے ہیں۔ کیا مسیح موعود کی نسبت ہر مذہب میں
پیشگوئیوں کا موجود ہونا اس بات کو ثابت نہیں کرتا کہ وہ نبی ہے۔ لیکن صرف اسی پر اکتفا نہیں۔ وہ
سب نبی جو مسیح موعود کی خبر دیتے ہیں اسے اوتار اور نبی کر کے یاد کرتے ہیں۔ تو کیا ان سب نبیوں کی
شہادتوں کے باوجود جو انہوں نے ہزاروں سال پہلے دی تھیں۔ ہم مسیح موعود کو غیر نبی تسلیم کر سکتے
انوار العلوم جلد ۲
r
۵۱۴
حقيقة النبوة (حصہ اول)
ہیں۔ اور ان تمام پیشگوئیوں میں جہاں جہاں اسے نبی کر کے یاد کیا گیا ہے۔ ان سب مقامات کی یہ
تاویل کر سکتے ہیں۔ کہ نبی سے مراد نبی نہیں بلکہ کسی مشابہت کی وجہ سے نبی کہہ دیا گیا ہے ۔ آخر
تاویل کی بھی کوئی حد ہوتی ہے ۔ ہزاروں سال پہلے ایک نبی ہند میں مسیح موعود کو نبی قرار دیتا ہے ۔ تو
ایک فارس میں اور ایک شام میں۔ لیکن باوجود دنیا کے عظیم الشان انبیاء کی پیشگوئیوں کے اور اسے
نبی کہنے کے ۔ وہ پھر بھی غیر نبی کا غیر نبی ہی رہا۔ اور سب باتوں کو جانے دو۔ صرف اس امر کو لے کر اس
پر غور کرو کہ کیا عقل اس بات کو باور کر سکتی ہے یہ عجیب غیر نبی ہے کہ نبیوں سے زیادہ اس کی نسبت
ہزار ہا سال سے خبریں دی گئیں ہیں۔ اور کل دنیا کو اس کے انتظار کا شوق لگایا گیا ہے ۔ لیکن جب وہ
آتا ہے تو ایک غیر نبی کا غیر نہی۔ اور ایک معمولی مجدد نہ اسے نبی کہہ سکتے ہیں نہ رسول اور پھر تعجب
یہ ہے کہ نہ صرف اس آنے والے کی نسبت پہلے نبیوں نے نبوت ہی کی ہے۔ بلکہ اسے نبی کر کے
سب پکارتے آئے ہیں۔ مگر ہمیں بتایا جاتا ہے کہ سب کا منشاء نبی سے کچھ اور ہی تھا۔ در حقیقت مسیح
موعود نبی نہیں ہو سکتا۔ میں یقینا کہہ سکتا ہوں کہ اگر کوئی شخص مخلى بالطبع ہو کر اس بات پر غور
کرے گا۔ تو اسے اس خیال کی لغویت خود ہی معلوم ہو جائے گی ۔ اور روز روشن کی طرح اس پر ظاہر
ہو جائے گا کہ مسیح موعود ضرور نبی ہے کیونکہ یہ ممکن ہی نہیں کہ ایک شخص کا نام قرآن کریم نبی
رکھے ۔ آنحضرت ا نبی رکھیں ۔ کرشن نبی رکھے ۔ زرتشت نبی رکھے ۔ دانیال نبی رکھے ۔ اور
ہزاروں سالوں سے اس کے آنے کی خبریں دی جا رہی ہوں۔ لیکن باوجود ان سب شہادتوں کے وہ
پھر بھی غیر نبی کا غیر نبی ہی رہے اور سب پچھلے نبیوں کی بات قرآن کریم کی شہادت اور آنحضرت
کے فرمان کی تاویل کر لی جائے اگر تاویل ہی کرنی ہے تو کیوں اپنے خیالات اور گمانوں کی
تاویل نہ کی جائے اور کیوں بلا سبب اس قدر شہادتوں کو ان کی حقیقت سے پھیر دیا جائے ؟ اور اس
قدر زبردست ثبوتوں سے منہ پھیر لیا جائے۔
وجی اور
(۴) چوتھی شہادت حضرت مسیح موعود کی نبوت کے متعلق خود آپ کی وحی
الہامات ہیں جن میں کثرت سے آپ کو نبی کا خطاب دیا گیا۔ اور بعض ان میں سے ایسے ہیں جو آپ کو
بار بار الہام ہوئے ہیں پس کہہ سکتے ہیں کہ اللہ تعالٰی نے آپ کو سینکڑوں دفعہ نبی کا خطاب دیا ہے
وحی الہی جس میں نبی یا رسول کا خطاب دیا گیا ہے ہم ذیل میں درج کرتے ہیں۔
(1) هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ (۲) إِنِّي
لا يَخَافُ لَدَى الْمُرْسَلُونَ (۳) كَتَبَ اللهُ لَا غُلِبَنَّ اَنَا وَرُسُلِى ۔ (۴) جَرِيُّ اللَّهِ فِي حُلَلٍ
انوار العلوم جلد ۲
۵۱۵
حقيقة النبوة ( حصہ اول)
1
الانبياء (۵) مَا أَرْ سَلْنَكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَلَمِينَ (۱) دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اس کو قبول
نہ کیا۔ لیکن خدا اسے قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اس کی سچائی ظاہر کر دے گا۔ (۷)
دنیا میں ایک نبی آیا پر دنیا نے اس کو قبول نہ کیا۔ لیکن خدا اسے قبول کرے گا۔ اور بڑے زور آور
حملوں سے اس کی سچائی ظاہر کر دے گا۔ (۸) اني مَعَ الرَّسُولِ اَقُوْمُ وَالُوْمُ مَنْ يَلُومُ
وَأُعْطِيكَ مَا يَدُومُ (1) صَدَقَ اللهُ وَرَسُولَهُ وَكَانَ أَمْرُ اللَّهِ مَفْعُولًا (۱۰) لَا تَخَفْ إِنِّي لَا
يَخَافُ لَدَى الْمُرْسَلُونَ (11) وَقَالُوا لَسْتَ مُرْسَلاً قُلْ كَفَى بِاللَّهِ شَهِيدًا بَيْنِي وَبَيْنَكُمْ
وَمَنْ عِنْدَهُ عِلْمُ الكِتَبِ (۳) يُنَبِيَّ اللهِ كُنْتُ لَا أَعْرِفُكَ - (۱۳) إِنَّا أَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ رَسُولًا
شَاهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَا أَرْسَلْنَا إِلَى فِرْعَونَ رَسُولًا - (۱۴) إِنِّي مَعَ الرَّسُولِ أَقُومُ وَافْطِرُو
اصوم (۱۵) يُسَ وَالْقُرْآنِ الْحَكِيمِ إِنَّكَ لَمِنَ الْمُرْسَلِينَ عَلَى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ (١٦) تَاللهِ
لَقَدْ ارْ سَلْنَا إِلَى أُمَمٍ مِنْ قَبْلِكَ فَزَيَّنَ لَهُمُ الشَّيْطَن (۱۷) مبشروں کا زوال نہیں ہو تا گورنر
جنرل کی پیشگوئیوں کے پورا ہونے کا وقت آگیا۔ (۱۸) سَيَقُولُ الْعَدُو لَسْتَ مُرْ سَلَا سَنَا خُذْهُ
مِنْ مَّارِنٍ أَوْ خُرْ طُومٍ وَإِنَّا وَإِنَّا مِنَ الظَّلِمِينَ مُنْتَقِمُونَ (۱۹) يَوْمَ يَع ن ۔ (۱۹) يَوْمَ يَعُضُّ الظَّالِمُ عَلَى يَدَيْهِ
يَا لَيْتَنِي اتَّخَذْتُ مَعَ الرَّسُولِ سَبِيلًا - (۲۰) قُلْ إِني نَذِيرٌ مُّبِينٌ (۲۱) هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ
رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِيْنِ الْحَقِّ وَتَهْذِيبِ الأَخْلَاقِ لِتُنْذِرَ قَوْمًا مَا انْذِرَا بَاؤُهُمْ وَلَتَدْعُو
قَوْمًا آخَرِينَ (۲۲) ذَرْنِي وَالْمُكَذِّبِينَ إِنِّي مَعَ الرَّسُولِ اقُوْمُ إِنَّ يَوْمِي لَفَضْلُ عَظِيمٌ۔
(۲۳) إِنِّي مَعَ الرَّسُولِ أَقُومُ وَ مَنْ تَلُومُنَ الُوْمُ افْطِرُ وَ أَمُومُ (۲۴) إِنِّي مَعَ الرَّسُولِ
أجِيبُ اخْطِنُ وَأُصِيبُ۔ (۲۵) إِنِّي مَعَ الرَّسُولِ أَقُومُ وَلَنْ أَبْرَحَ الْأَرْضَ إِلَى الْوَقْتِ
الْمَعْلُومِ (۲۷) إِنِّي مَعَ الرَّه الرَّسُولِ أَقُومُ وَاقْصُدُكَ وَاَرُومُ (۲۷) اِنِّي مَعَ الرَّسُولِ فَقَطْ ۔
(۲۸) إِنِّي أَنَا الرَّحْمَنُ لَا يَخَافُ لَدَى الْمُرْسَلُونَ (۲۹) إِنِّي الُوْمُ مَنْ يَلُومُ وَاعْطِيْكَ
مَا يَدُومُ إِنِّي مَعَ الرَّسُولِ سُولِ أَقُومُ وَأَرُومُ مَا يَرُومُ (۳۰) مقام او مبین از راه تحقیر بد و رانش
سولاں ناز کردند (۳۱) برہمن او تار سے مقابلہ کرنا اچھا نہیں (۳۲) مَا أُرْسِلَ نَبِيُّ إِلَّا اخْزَى بِهِ
اللهُ قَوْمًا لَا يُؤْمِنُونَ (۳۳) إِنَّ خَبَرَ رَسُولِ اللَّهِ وَاقِعُ (۳۴) وَمَا كُنَّا مُعَذِّبِينَ حَتَّى
نَبْعَثَ رَسُولاً ۔ (۳۵) يَأَيُّهَا النَّبِيُّ أَطْعِمُوا الْجَائِعَ وَالْمُعْتَرَ (۳۶) يُبْدِى لَكَ الرَّحْمَنُ
شَيْئًا أَتَى أَمْرُ اللَّهِ فَلَا تَسْتَعْجِلُوهُ بَشَارَةً تَلْقَاهَا النَّبِيُّونَ (۳۷) إِنَّا أَرْسَلْنَا أَحْمَدَ إِلى
قَوْمِهِ فَأَعْرَضُوا وَقَالُوا كَذَّابٌ أَشِرٌ ۔ (۳۸) يَا أَحْمَدُ جُعِلْتَ مُرْسَلاً ۔ (۳۹) قُلْ يَا يُّهَا
انوار العلوم جلد ۲
۵۱۶
حقيقة النبوة (حصہ اول)
النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا۔
ان الہامات کے علاوہ اور بھی بہت سے الہامات ہیں جن میں آپ کو نبی یا رسول کرکے تو نہیں
پکارا گیا۔ لیکن نبیوں اور رسولوں کے ناموں سے پکارا گیا ہے کہیں آپ کو موسیٰ کہا ہے کہیں محمد کہا
ہے کہیں عیسیٰ اور کہیں داؤد کہیں سلیمان کہیں ابراہیم کہیں نوح کے نام سے پکارا گیا ہے۔ غرض
بہت سے انبیاء انبیاء کے نام سے آپ کو پکارا گیا ہے جو • ہے جو مزید ثبوت ہے آپ کی رسالت و نبوت کا۔
اب یہ کس طرح ممکن ہے کہ اس قدر الہامات کی موجودگی میں ہم حضرت مسیح موعود کو غیر نبی
قرار دیں۔ اللہ تعالی تو ایک دفعہ نہیں دو دفعہ نہیں۔ بیسیوں اور سینکڑوں دفعہ آپ کو نبی کے نام
سے یاد فرماتا ہے (کیونکہ بعض الهام بار بار اور کثرت سے ہوتے تھے) اور ہم ان سب جگہ پر یہ
تاویل کرلیں کہ ان سب الہامات سے مراد اس قدر ہے کہ آپ نبی نہیں مگر نبیوں کی کوئی صفت
آپ میں پائی جاتی ہے کیا اس کی نظیر دنیا میں کسی اور انسان میں بھی ملتی ہے کہ اللہ تعالی اسے بار بار
نبی کہہ کر پکارتا ہے لیکن وہ در حقیقت نبی نہیں ہوتا۔ اور تعجب یہ ہے کہ جو آپ کا اصل عہدہ تھا
اس کا تو ذکر نہیں کیا جاتا اور شاید ایک ہی جگہ آپ کو محدث کر کے پکارا گیا ہے۔ لیکن وہ نام جو آپ
کو یونہی دے دیا گیا تھا۔ جب پکارتا ہے۔ اللہ تعالی اسی نام سے پکارتا ہے۔ اور اصل عہدہ پر بالکل
زور نہیں دیا جاتا۔ کیا اس امر کو عقل سلیم تسلیم کر سکتی ہے ؟ کیا یہ تاویل معقول معلوم ہوتی ہے ؟
اگر آپ کو پیار سے نبی کہہ دیا گیا تھا۔ یا رسول کہہ دیا گیا تھا۔ تو چاہئے تھا۔ کہ آپ کے الہامات میں
کثرت سے محدث کا لفظ آتا۔ نہ یہ کہ نبی اور رسول کا لفظ آتا لیکن نبی اور رسول تو سینکڑوں دفعہ کہا
گیا ہے۔ اور محدث صرف ایک ہی دفعہ کہا گیا ہے پھر کیا یہ بات ثابت نہیں کرتی۔ کہ آپ خدا تعالیٰ
کے نزدیک نبی تھے۔ اور یہی وجہ تھی کہ آپ کو ہمیشہ نبیوں سے مشابہت دی جاتی تھی۔ اور پہلے
دین میں سے صرف سید عبد القادر کے نام سے آپ کو یاد کیا گیا ہے ورنہ ہمیشہ نوح اور ابراہیم ابران
اور موسیٰ اور عیسیٰ علیہم السلام کے نام سے آپ کو پکارا گیا ہے جو اس بات کا زبردست ثبوت ہے
کہ آپ نبی تھے ۔ دنیا میں وہ کونسا نبی گزرا ہے جس کے نبی قرار دینے کے لئے کوئی اور وجہ قرار دی
جاتی ہے ؟ کیا سب نبیوں کو ہم اس لئے نبی نہیں مانتے کہ خدا تعالیٰ نے ان کو نبی کہا۔ پھر کیا وجہ ہے ۔
کہ وہی خدا جس نے موسیٰ سے کہا کہ تو نبی ہے تو وہ نبی ہو گیا۔ اور عیسیٰ سے کہا کہ تو نبی ہے تو وہ نبی
ہو گیا۔ لیکن آج مسیح موعود سے کہتا ہے کہ تو نبی ہے۔ تو وہ نبی نہیں ہوتا۔ اگر نبی بنانے کے لئے کوئی
اور لفظ ہوتے ہیں تو انہیں ہمارے سامنے پیش کرو جن سے ہمیں معلوم ہو سکے کہ پہلے نبیوں کو تو
مجددین
:
انوار العلوم جلد ۲
۵۱۷
حقيقة النبوة ( حصہ اول)
اس طرح نبی کہا جاتا تھا تب وہ نبی ہوتے تھے اور مسیح موعود کو اس کے خلاف کسی اور طرح نبی کہا گیا
ہے پس وہ نبی نہیں ہوئے۔ کیا اللہ تعالی کی طرف سے نازل ہونے والی یقینی وحی کی موجودگی میں
کوئی شخص مسیح موعود کی نبوت کا انکار کر سکتا ہے اور جو شخص انکار کرتا ہے۔ اسے ضرور پہلے نبیوں
کا بھی انکار کرنا پڑے گا۔ کیونکہ حضرت موسی اور حضرت مسیح کی نبوت جن دلائل اور جن الفاظ سے
ثابت ہوتی ہے ان سے بڑھ کر دلائل اور صاف الفاظ حضرت مسیح موعود کی نبوت کے متعلق موجود
ہیں ان کے ہوتے ہوئے اگر مسیح موعود نبی نہیں تو دنیا میں آج تک کبھی کوئی نبی ہوا ہی نہیں۔ اور
اگر وہ دلائل حضرت مسیح موعود کی نبوت ثابت نہیں کرتے ۔ تو ہمارے سامنے وہ دلائل پیش کرو
جن کے رو سے کسی نبی کی نبوت ثابت ہو سکتی ہے ۔ اگر ضد اور تعصب کو چھوڑ دیا جائے تو اس سے
زبردست دلیل اور کیا ہو سکتی ہے۔ کہ ایک شخص کو اللہ تعالی نے متواتر تئیس سال تک نبی اور
رسول کے نام سے یاد کیا ہے۔
میں حیران ہوں کہ جو لوگ حضرت مسیح موعود کی نبوت پر معترض ہیں۔ اتنا تو سوچیں کہ نبی بنانا
خدا کا کام ہے یا انسان کا۔ اگر خدا کا کام ہے۔ تو وہ کسی کو نبی کس طرح بناتا ہے ۔ کیا ہمیں خدا تعالی کے
کسی کو نبی بنانے کا علم اسی طرح نہیں ہوتا۔ کہ اس نے اسے نبی اور رسول کا خطاب دیا ہے ؟ اگر اسی
طرح ہمیں کسی شخص کے نبی بن جانے کا علم ہوتا ہے تو کیا حضرت مسیح موعود کو اللہ تعالٰی نے تئیں
بریس نبی اور رسول کے نام سے نہیں پکارا۔ پھر کیا وجہ ہے کہ آپ نبی نہ ہوئے۔ کیا انسان کی طاقت
ہے کہ وہ خدا کے ہاتھ کو پکڑ لے کہ گو تو کسی کو نبی بنائے مگر ہم اسے نہیں نہیں بننے دیں گے۔ حضرت
مسیح موعود پر جب لوگ اعتراض کرتے تھے کہ یہ مسیح کس طرح ہو گئے۔ تو آپ جواب دیا کرتے
تھے کہ یہ خدا کا کام تھا۔ اس نے کر دیا ۔ اگر تم کو یہ فیصلہ منظور نہیں۔ تو جاؤ ا خدا سے جنگ کرو۔ میں
بھی منکرین نبوت مسیح موعود سے کہتا ہوں کہ نبی بنا نا خدا کا کام ہے اور اس نے اپنے حکم سے مسیح
موعود کو نبی بنا دیا۔ اب اگر کسی کو اس فعل الہی پر اعتراض ہے۔ تو وہ خدا سے لڑے۔ مگر کیا کسی کی
طاقت ہے۔ کہ جسے خدا نبی بنائے اسے وہ نبی ہونے سے روک دے۔ یہ کسی انسان کی طاقت نہیں
پس نادان ہے وہ انسان جو اللہ تعالیٰ کے فیصلہ کے بعد پھر بھی مسیح موعود کی نبوت کو مٹانا چاہتا ہے
کیونکہ جس بات کا ارادہ اللہ تعالیٰ نے کر لیا ہے اسے کوئی روک نہیں سکتا۔ اور جو انعام خدا تعالٰی
نے مسیح موعود کو دیا ہے۔ اسے کوئی واپس نہیں کر سکتا۔ نبوت کی چادر اللہ تعالٰی نے خود مسیح موعود
کے کاندھوں پر ڈال دی ہے۔ اب کسی انسان کی طاقت نہیں کہ اس چادر کو مسیح موعود کے کاندھوں
انوار العلوم جلد ۲
پر سے اتارے۔
۵۱۸
حقيقة النبوة (حصہ اول)
(۵) پانچویں دلیل حضرت مسیح موعود کے نبی ہونے کی یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے نبیوں
کی جو تعریف قرآن کریم میں بیان فرمائی ہے وہ آپ پر صادق آتی ہے اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں
فرماتے ہیں فَلَا يُظْهِرُ عَلَى غَيْبِهِ أَحَدًا إِلَّا مَنِ ارْتَضَى مِنْ رَسُولِ اللہ تعالیٰ نہیں غالب کرتا
اپنے غیب پر مگر اپنے پسندیدہ بندوں یعنی رسولوں کو (یعنی کثرت سے امور غیبیہ کا اظہار رسول
پر ہی کرتا ہے) اور یہ شرط حضرت مسیح موعود میں پائی جاتی ہے۔ یہ شرط معمولی نہیں اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے کہ ہم رسولوں کے سوا کسی کو اظہار علی الغیب کی طاقت نہیں دیتے پس جبکہ اظہار علی الغیب کی
طاقت ہوا رسولوں کے اور کسی کو ملتی ہی نہیں اور حضرت مسیح موعود کو یہ طاقت ملی ہے۔ تو آپ کی
رسالت اظہر من الشمس طور سے ثابت ہو جاتی ہے۔ جس کا انکار کوئی ذی عقل کر ہی نہیں سکتا۔
کیونکہ وہ شرط جو رسولوں کے سوا کسی اور میں نہیں پائی جاتی ۔ وہ حضرت مسیح موعود میں پائی جاتی
ہے ۔ پس آپ رسول ہیں۔
اس جگہ یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ حضرت مسیح موعود کو اللہ تعالیٰ نے اولوالعزم رسولوں کی مانند
و طریق سے غیب پر غالب کیا ہے یعنی ایک پچھلے غیب پر اور ایک آئندہ کے غیب پر ۔ پچھلے غیب سے
میری مراد پچھلی پیشگوئیاں ہیں جو آپ کے وقت میں پوری ہو کر آپ کے لئے نشان صداقت
ہوئیں۔ جب سے یہ دنیا چلی ہے۔ سب نبیوں نے آخری زمانہ کے مسیح کی نسبت خبر دی تھی۔ کہ اس
کے زمانہ میں شیطان کی اور ملائکہ کی آخری جنگ ہوگی اور بہتوں نے اس کے لئے نشان مقرر کئے
تھے ۔ پس وہ سب نشانات جو پہلے غیب کے طور پر تھے اس زمانہ میں مسیح موعود کے ہاتھ پر پورے
ہوئے ہیں۔ اور یہ بھی ایک قسم کا اظہار علی الغیب ہے۔ کہ بیسیوں پیشگوئیاں جو بصورت غیب تھیں
مسیح موعود نے ان کو ظاہر کر دیا ہے۔ اور وہ مسیح موعود کی صداقت پر شاہد ہیں۔
دو سرا طریق اظہار علی الغیب کا یہ ہے کہ آپ کے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ نے ہزاروں لاکھوں
نشانات دکھائے ہیں۔ اور ہزاروں غیب کی خبروں کا آپ کو قبل از وقت علم دیا ہے جو اپنے وقت پر
آکر پوری ہوئیں۔ اور ہو رہی ہیں۔ اور آئندہ ہوں گی پس واقعات پکار پکار کر اس امر کی تصدیق کر
رہے ہیں کہ مسیح موعود میں وہ شرط پائی جاتی ہے۔ جو سوائے نبیوں کے اور کسی انسان میں نہیں پائی
جاتی۔
علاوہ ازیں ہم دیکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے نبیوں کی نسبت یہ بھی بیان فرمایا ہے وَمَا نُرْسِلُ
انوار العلوم جلد ؟
r
۵۱۹
حقيقة النبوة (حصہ اول)
الْمُرْسَلِينَ إِلَّا مُبَشِّرِينَ وَ مُنْذِرِينَ یعنی ہم رسولوں کو جو بھیجتے ہیں تو ان کا کام تبشیری اور
انداری رنگ کی پیشگوئیاں کرنا ہوتا ہے۔ اس آیت میں اظہار علی الغیب کی اللہ تعالیٰ نے تفسیر فرما
دی ہے کہ کثرت سے امور غیبیہ پر اطلاع ملنے سے یہ مراد ہے۔ کہ وہ قوموں کی ترقیوں اور
تباہیوں کے متعلق ہوں۔ اور یہ شرط بھی حضرت مسیح موعود میں پائی جاتی ہے۔ پس آپ بموجب
فرمودہ قرآن کریم نبی ہیں۔
(۶) چھٹی دلیل حضرت مسیح موعود کے نبی ہونے کی یہ ہے کہ اگر آپ کو نبی نہ مانا
جائے ۔ تو ایک خطر ناک نقص پیدا ہو جاتا ہے جو انسان کو کافر بنا دینے کے لئے کافی ہے یعنی یا تو اللہ
تعالی پر نعوذ باللہ من ذلک غلط بیانی کا اتہام لگانا پڑتا ہے یا حضرت مسیح موعود پر جھوٹ کا الزام اور اللہ
تعالی تو وہ پاک ذات ہے کہ جو سب خوبیوں کی جامع ہے۔ اور سب بدیوں سے منزہ ہے۔ اور بدی تو
الگ رہی ۔ بد کن سے بھی بیزار ہے۔ اور نیکی اور خوبی تو اس کی پیدا کی ہوئی ہے۔ اس کے سب کام
اچھے اور ہر بات خیر والی ہے۔ قرآن کریم میں اس کی تعریف یہ بیان فرمائی ہے کہ لَهُ الاسماء
الحسنی سب اچھے نام ہی اللہ کے لئے ہیں۔ پس اللہ تعالیٰ کی طرف کوئی نقص منسوب کرنا اول
درجہ کا کفر ہے۔ کہ اس سے بڑھ کر کفر اور کوئی نہیں۔ کیونکہ جو شخص خدا تعالیٰ کو نہیں مانتا۔ وہ تو پھر
بھی معذور ہے لیکن جو شخص اسے مان کر پھر اس کی طرف نقص اور بدی کو منسوب کرتا ہے۔ اس
سے بڑھ کر خبیث النفس اور کوئی نہیں۔ اسی طرح مسیح موعود خدا تعالیٰ کا پیارا ہے۔ اور اللہ تعالیٰ
گندوں اور بدکاروں اور فاسقوں کو اپنا پیارا نہیں بناتا۔ کیونکہ وہ خود پاک ہے۔ اور پاکوں سے ہی
تعلق رکھتا ہے۔ اس کا رحم سب دنیا پر وسیع ہے۔ لیکن اس کا خاص تعلق اور اس کی رضاء کے
مستحق صرف نیک اور راستباز انسان ہی ہوتے ہیں۔ اور چونکہ مسیح موعود اس کے مقرب بندوں
میں سے ہے اس لئے اس کے صادق اور راستباز ہونے میں بھی کوئی شک نہیں ہو سکتا۔ اور جو شخص
اسے کاذب قرار دے ۔ وہ بھی سخت خطرہ کی حالت میں ہے۔ اور حضرت مسیح موعود کو نبی نہ قرار
دینے پر اللہ تعالی یا مسیح موعود دونوں میں سے ایک پر ضرور الزام لگانا پڑتا ہے۔ اور ہر دو باتیں
انسان کے تباہ کر دینے والی ہیں مجھے یقین ہے کہ جن لوگوں نے حضرت مسیح موعود کی نبوت کا انکار کیا
ہے انہوں نے کبھی اس امر پر پورا غور نہیں کیا۔ ورنہ مجھے اس بات کا بھی یقین ہے کہ ان میں سے
بہت سے حق پسند اور نیک فطرت اور سعید انسان اس خیال سے فورا توبہ کر لیتے۔ اور اپنے عقیدہ پر
پشیمان ہوتے او پچھتاتے ۔ اور مجھے امید ہے کہ جب ان لوگوں کو معلوم ہو جائے گا کہ مسیح موعود کی
انوار العلوم جلد ۲
۵۲۰
حقيقة النبوة (حصہ اول)
نبوت کا انکار کر کے کیسے خطرناک نتائج پیدا ہو جاتے ہیں تو وہ ضرور تو بہ کرلیں گے کیونکہ راستباز
انسان جب ایک امر کی صداقت کو معلوم کرے۔ تو فورا اسے قبول کرنے کے لئے تیار ہو جاتا ہے۔
اور ایکدم کے لئے بھی اس سے دور ہونا پسند نہیں فرماتا۔ ہاں جو لوگ دھڑہ بندی اور خود پسندی
سے کام کرنے والے ہوں۔ ان کا کوئی علاج نہیں۔ اور ان کے ماننے سے دین کو کوئی تقویت بھی
حاصل نہیں ہوتی۔ بہر حال جس امر کی طرف میں نے اشارہ کیا ہے وہ یہ ہے اللہ تعالی قرآن کریم
میں فرماتے ہیں کہ فَلَا يُظْهِرُ عَلَى غَيْبِهِ أَحَدًا إِلَّا مَنِ ارْتَضَى مِنْ رَسُولِ اللہ تعالیٰ کسی شخص کو
غیب پر کثرت سے اطلاع نہیں دیتا۔ مگر اپنے رسولوں کو ۔ اس آیت سے صاف ظاہر ہے کہ اللہ تعالٰی
قرآن کریم میں فرماتے ہیں کہ یہ ہماری سنت ہے کہ سوائے رسولوں کے ہم کسی پر کثرت سے غیب
ظاہر نہیں کرتے۔ اب اس آیت کے مقابلہ پر حضرت مسیح موعود اپنی کتب میں بار بار فرماتے ہیں
جیسا کہ میں فصل دوم میں حوالہ نقل کر چکا ہوں کہ آپ پر کثرت سے اظہار غیب کیا گیا ہے۔ اب
ہمارے لئے سوائے دوراہوں کے اور کوئی راہ نہیں۔
-1
اول تو یہ بات مان لیں۔ کہ حضرت مسیح موعود نبی تھے۔ اور آپ کا یہ فرمانا کہ مجھ پر
کثرت سے اظہار غیب ہوا ہے ۔ قرآن کریم کے مخالف نہیں بلکہ عین مطابق ہے۔ کیونکہ قرآن
کریم بھی یہی فرماتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کثرت سے اظہار غیب سوائے رسولوں کے اور کسی پر نہیں
کرتا۔
-۲
دوسری صورت یہ ہے کہ ہم اس بات پر اصرار کریں۔ کہ حضرت مسیح موعود نبی نہ
تھے۔ مگر اس صورت میں ہمیں دو باتوں میں سے ایک بات قبول کرنی ہوگی۔
اول یہ بات کہ نعوذ باللہ من ذالک اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں یہ بات غلط بیان فرمائی ہے کہ
وہ سوائے رسولوں کے اور کسی کو اظہار علی الغیب کا مرتبہ نہیں عطا فرما تا حالا نکہ واقعات نے اس
کی صریح تردید کردی کہ مرزا صاحب کو جو غیر نبی ہیں۔ اس نے کثرت سے امور غیبیہ پر اطلاع
دی ہے جو قرآن کریم کے بیان کے صریح خلاف ہے۔ پس ایک تو یہ بات ہے۔ جو مرزا صاحب کی
نبوت کا انکار کرنے والے کہہ سکتے ہیں۔ کیونکہ اس کے بغیر مسیح موعود کی نبوت سے انکار نہیں کیا جا
سکتا۔
دوم ۔ ہاں ایک اور راہ بھی ہے۔ جو مسیح موعود کی نبوت کے منکر اختیار کر سکتے ہیں۔ اور وہ یہ کہ
اللہ تعالیٰ کی طرف تو غلط بیانی کو منسوب نہ کریں۔ اور نہ قرآن کریم کی تکذیب کریں۔ بلکہ یوں کہہ
انوار العلوم جلد ۲
۵۲۱
حقيقة النبوة (حصہ اول)
دیں کہ نعوذ باللہ من ذالک حضرت مسیح موعود نے غلط کہا ہے کہ آپ کو غیب پر کثرت سے اطلاع
دی جاتی تھی۔ کیونکہ آپ غیر نبی تھے۔ اور نبی کے سوا کسی کو کثرت سے غیب پر اطلاع نہیں دی
جاتی۔ پس یہ ممکن ہی نہیں۔ کہ آپ کو غیب پر کثرت سے اطلاع دی گئی ہو ۔
لیکن ہر ایک وہ شخص جو مسیح موعود پر ذرہ بھی ایمان رکھتا ہے۔ اس قول کے کہنے کی کبھی جرات
نہیں کر سکتا۔ اور جو یہ جرأت کرے گا۔ اس کا ایمان یقیناً سلب ہو جائے گا اور آخر بے ایمانی کی
موت مرے گا۔
غرض کہ فَلَا يُظْهِرُ عَلی غیبہ کی آیت کے ماتحت جیسا کہ میں اوپر لکھ آیا ہوں تین باتوں میں
سے ایک بات ضرور ماننی پڑتی ہے۔ یا تو یہ کہ حضرت مسیح موعود نبی تھے اور خداتعالی نے سچ فرمایا ہے
کہ سوائے رسولوں کے دوسروں پر وہ کثرت سے امور غیبیہ ظاہر نہیں کیا کرتا۔ اور حضرت مسیح
موعود نے بھی کہا ہے کہ آپ پر اظہار غیب کثرت سے ہوا کرتا تھا۔ اور یا یہ کہ آپ نبی نہ تھے۔ لیکن
یہ آیت نبی ہونے کے لئے حجت نہیں۔ کیونکہ یہ بات نعوذ باللہ اللہ تعالی نے غلط فرمائی ہے کہ وہ
سوائے رسولوں کے دوسروں پر اظہار غیب کثرت سے نہیں کرتا۔ حالانکہ وہ ایسا کر دیا کرتا ہے جیسے
کہ مرزا صاحب کے ساتھ اس نے ایسا ہی سلوک کیا ہے جو غیر ہی ہیں۔ یا تیسری بات یہ ماننی پڑے
گی۔ کہ اللہ تعالیٰ نے تو جو کچھ فرمایا ہے درست ہی فرمایا ہے۔ لیکن حضرت مسیح موعود نعوذ باللہ غلط
کہتے رہے ہیں۔ کہ آپ پر کثرت سے امور غیبیہ ظاہر کئے گئے ہیں۔ آپ تو غیر نبی تھے ۔ آپ کے
ساتھ یہ سلوک کس طرح ہو سکتا تھا۔
حضرت مسیح موعود کی نبوت کو مان کریا اس سے انکار کر کے ان تینوں راہوں میں سے کوئی راہ
ضرور اختیار کرنی پڑے گی۔ اور اب یہ ہر ایک شخص کا اپنا کام ہے کہ جس راہ کو چاہے اختیار کرلے۔
یا تو حضرت مسیح موعود کو نبی مان کر اللہ تعالی کی طرف بھی کوئی عیب نہ منسوب کرے اور نہ حضرت
مسیح موعود کو جھوٹا کے ۔ خدا اور اس کے رسول دونوں کی تصدیق کرے۔ اور یا حضرت مسیح موعود
کی نبوت کا انکار کر کے خدا تعالی یا مسیح موعود دونوں میں سے ایک پر جھوٹ کا اتہام اور بہتان
لگاوے ۔ اور اپنی آخرت تباہ کرلے۔ مجھے اس امر پر بحث کرنے کی ضرورت نہیں۔ کہ ان دونوں
راہوں میں سے کونسی راہ پر امن اور خطرات سے خالی ہے۔ اور کونسی راہ ہلاکت اور تباہی کی
طرف لے جانے والی ہے ۔ انسان ناواقفیت کی وجہ سے ایک بات کہہ دے تو وہ اور بات ہے ۔ لیکن
صداقت معلوم ہونے پر باطل پر قائم رہنا مؤمن کا کام نہیں۔ اس لئے مجھے امید ہے کہ وہ تمام
انوار العلوم جلد ۲
۵۲۲
حقيقة النبوة (حصہ اول)
اصحاب جو نبوت مسیح موعود کا انکار اس وجہ سے کر رہے تھے ۔ کہ اب تک انہیں اس صداقت کا علم
نہ تھا صداقت کے ظاہر ہونے کے بعد اور اس کے رد کر دینے سے جو خطرات پیدا ہو سکتے ہیں ان
کے معلوم کر لینے کے بعد ایک منٹ کے لئے بھی ایسے عقیدہ پر قائم نہ رہیں گے جو بالواسطہ اللہ تعالیٰ
یا اس کے مسیح موعود پر ایک مکروہ بہتان باندھنے کا باعث ہوتا ہے۔
ممکن ہے کوئی شخص یہ کہہ دے کہ اس آیت سے ہرگز ثابت نہیں ہو تاکہ سوائے رسولوں
کے اور کسی پر اللہ تعالی کثرت سے غیب ظاہر نہیں کرتا بلکہ ہم تو اس سے یہ مطلب لیتے ہیں کہ
برسولوں پر ضرور غیب ظاہر کرتا ہے ۔ باقی بھی کسی پر کر دے تو کچھ حرج نہیں۔ تو اس کا جواب یہ ہے ۔
کہ ایسا خیال صرف جہالت اور عربی زبان سے ناواقفیت کے نتیجہ میں پیدا ہو سکتا ہے ۔ ورنہ جو لوگ
عربی زبان جانتے ہیں انہیں یہ خیال کبھی نہیں پیدا ہو سکتا۔ کہ اس آیت کا یہ مطلب بھی ہو سکتا ہے
کہ رسولوں کے سوا اور لوگوں پر بھی کثرت سے امور غیبیہ کا اظہار ہو سکتا ہے پس ایسے شخص کو
چاہئے کہ کسی عربی زبان کے واقف سے جاکر اس آیت کے معنے کرالے پھر اعتراض کی کوشش
کرے۔ اس آیت کے معنی سوائے دو کے اور تیسرے بن ہی نہیں سکتے ۔ اور وہ یہ ہیں۔
-1
اگر مِنْ تَبْغِيضيہ مانا جائے تو اس آیت کے یہ معنی ہوں گے ۔ کہ اللہ تعالیٰ کسی کو اپنے
غیب پر کثرت سے اطلاع نہیں دیتا۔ سوائے ان کے جن پر راضی ہوتا ہے رسولوں میں سے یعنی
رسولوں میں سے جن پر راضی راضی : ہوتا ہے۔ ان پر اظہار غیب کرتا ہے نہ کہ سب پر۔ سواگر یہ معنی
کریں۔ تب یہ مطلب نکلے گا۔ کہ اظہار علی الغیب کا مرتبہ ایسا بڑا ہے۔ کہ رسولوں میں سے بھی سب
کو حاصل نہیں ہوتا۔ بلکہ بعض کو حاصل ہوتا ہے پس یہ معنے اگر کئے جائیں تب بھی اس آیت سے
یہی ظاہر ہے کہ غیر تو غیر بعض رسولوں کو بھی یہ مرتبہ نہیں ملتا۔ جس سے یہ امر بالبداہت ثابت ہو
جاتا ہے کہ غیر نبی کو اظہار علی الغیب کا مرتبہ کبھی نہیں دیا جاتا۔ لیکن مِنْ کو تَبْغِيضيه بنانا بعض
دوسری آیات کے خلاف ضرور معلوم ہوتا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ ایک اور جگہ فرماتا ہے۔
وَمَا نُرْسِلُ الْمُرْسَلِينَ إِلَّا مُبَشِّرِينَ وَمُنْذِرِينَ جس سے معلوم ہوتا ہے۔ کہ سب رسولوں
سے تبشیر و انذار کا کام لیا جاتا ہے نہ کہ بعض سے ۔ لیکن ہمارا مطلب ان معنوں سے بھی بہر حال
ثابت ہے۔
۰۲
دوسرے معنی اس آیت کے یہ ہو سکتے ہیں کہ مین کو بیا نیہ قرار دیا جائے اور یہ معنی
کئے جائیں کہ اللہ تعالیٰ اپنے پیارے بندوں یعنی رسولوں پر اظہار غیب کرتا ہے ان کے سوا اور کسی
Jea
انوار العلوم جلد ۲
۵۲۳
حقيقة النبوة ( حصہ اول )
پر نہیں کرتا۔ ان معنوں کے رو سے سب رسولوں پر اظہار علی الغیب کا انعام ثابت ہوتا ہے نہ کہ
بعض پر ۔ لیکن رسولوں کے سوا اور کسی پر اظہار علی الغیب ہونے کی نفی ان معنوں کے رو سے بھی
ثابت ہے پس خواہ کوئی معنے کریں یہ بات ہرگز ثابت نہیں ہوتی کہ رسولوں کے سوا اظہار علی
الغیب کا انعام کسی اور پر بھی ہو سکتا ہے بلکہ یہی ثابت ہوتا ہے کہ ایسا نہیں ہو تا پس اس جواب سے
کوئی شخص اپنا پیچھا نہیں چھڑا سکتا کہ یہ کوئی ضروری نہیں کہ اظہار علی الغیب صرف رسولوں کے
لئے ہی ہو بلکہ جو شخص مسیح موعود کو نبی نہیں مانتا اسے بہر حال یا اللہ تعالیٰ پر یا حضرت مسیح موعود پر
اعتراض کرنا ہو گا۔ ونعوذ باللہ من ذالک۔
میں اس جگہ حضرت مسیح موعود کی ایک تحریر بھی نقل کر دیتا ہوں جس سے معلوم ہو جائے گا
کہ حضرت مسیح موعود نے امور غیبیہ پر کثرت سے اطلاع پانے کا دعوی کیا ہے یا نہیں تا ایسا نہ
ہو کہ کوئی شخص یہی کہہ دے کہ حضرت مسیح موعود نے یہ دعوی ہی نہیں کیا۔ اس لئے اس آیت
سے استدلال کرنا ہی جائز نہیں۔
حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں: " خدا تعالیٰ جس کے ساتھ ایسا مکالمہ مخاطبہ کرے کہ جو بلحاظ
کمیت و کیفیت دوسروں سے بہت بڑھ کر ہوا اور اس میں پیشگوئیاں بھی کثرت سے ہوں۔ اسے نبی
کہتے ہیں۔ اور یہ تعریف ہم پر صادق آتی ہے۔ پس ہم نبی ہیں ۔ " (بدر نمبر ۹ جلد۷ ۵۰ مارچ ۱۹۰۸ء ) ۔
-۷
ساتویں دلیل یہ ہے کہ حضرت مسیح مو موعود نے خودا خود اپنے آپ کو نبی کے لفظ سے
پکارا۔ اگر آپ نبی نہ ہوتے تو کیوں اپنے آپ کو نبی اور رسول کر کے پکارتے ۔ جن لوگوں کا نام نبی
رکھ دیا جاوے وہ اس طرح اپنے آپ کو نبی کہہ کر نہیں پکارا کرتے ۔ میں اس جگہ چند وہ حوالجات
دیتا ہوں جن سے ثابت ہے سے ثابت ہے کہ آپ نے اپنے آپ کو نبی کہا ہے۔ اور اس بات کا بار ثبوت حضرت
مسیح موعود کی نبوت کے منکرین پر ہو گا کہ وہ کسی اور بزرگ یا دلی کی تحریر سے بھی اس قسم کے الفاظ
دکھا دیں کہ وہ اپنی نسبت نبی کے الفاظ استعمال کیا کرتا ہو ۔
حوالہ ا۔ پکٹ جو انگلستان کا ایک جھوٹا مدعی نبوت تھا۔ اس کے خلاف اشتہار لکھا۔ اور اس کے
آخر میں جہاں راقم مضمون کا نام لکھا جاتا ہے ۔ حضرت مسیح موعود نے یہ الفاظ لکھے :-
The Prophet Mirza Ghulam Ahmad۔
(1) اس امت میں آنحضرت اس کی پیروی کی برکت سے ہزار ہا اولیاء ہوئے ہیں۔ اور
ایک وہ بھی ہوا جو امتی بھی ہے اور نبی بھی۔ (حقیقۃ الوحی - روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۳۰ حاشیه )