حقیقة النّبوّة
انوارالعلوم (جلد 2), حصہ 16
انوار العلوم جلد ۲
۵۲۴
حقيقة النبوة ( حصہ اول)
(۲) ” جس آنے والے مسیح موعود کا حدیثوں سے پتہ لگتا ہے اس کا انہیں حدیثوں میں یہ نشان
دیا گیا ہے کہ وہ نبی بھی ہو گا۔ اور امتی بھی" (حقیقۃ الوحی - روحانی خزائن جلد ۲۲ ص ۳ ) -
(۳) ”سو میں نے محض خدا کے فضل سے نہ اپنے کسی ہنر سے اس نعمت سے کامل حصہ پایا ہے
جو مجھ سے پہلے نبیوں اور رسولوں اور خدا کے برگزیدوں کو دی گئی تھی۔"
(۴) ”خدا تعالیٰ نے مجھے انبیاء علیہم السلام کا مظہر ٹھرایا ہے۔ اور تمام نبیوں کے نام میری
طرف منسوب کئے ہیں۔ میں آدم ہوں۔ میں شیث ہوں۔ میں نوح ہوں میں ابراہیم ہوں۔ میں اسحق
ہوں۔ میں اسمعیل ہوں۔ میں یعقوب ہوں۔ میں یوسف ہوں۔ میں موسیٰ ہوں۔ میں داؤد ہوں۔ میں
عیسیٰ ہوں۔ اور آنحضرت اللہ کے نام کا میں مظہر اتم ہوں۔ یعنی ظلی طور پر محمد اور احمد
(حقیقة الوحی- روحانی خزائن جلد ۲۲ ص حاشیه)
(۵) (الهام) يَوْمَئِذٍ تُحَدِّثُ أَخْبَارَهَا بِانَ رَبَّكَ أو حلى لها ( ترجمه از حضرت مسیح موعود)
اس دن زمین اپنی باتیں بیان کرے گی کہ کیا اس پر گزرا خدا اس کے لئے اپنے رسول پر وحی نازل
९९
ہوں ۔ "
کرے گا کہ یہ مصیبت پیش آئی ہے ۔ " (حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۹۵)
(۶) خدا کی مہر نے یہ کام کیا۔ کہ آنحضرت ا کی پیروی کرنے والا اس درجہ کو پہنچا کہ
ایک پہلو سے وہ امتی ہے۔ اور ایک پہلو سے نبی (حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۹۹- مانیم
(۷) اور خود حدیثیں پڑھتے ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ آنحضرت اللہ کی امت میں
بنی اسرائیلی نبیوں کے مشابہ لوگ پیدا ہوں گے ۔ اور ایک ایسا ہو گا کہ ایک پہلو سے نبی ہوگا۔ اور
شور
ایک پہلو سے امتی۔ وہی مسیح موعود کہلائے گا۔ " (حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۰۴ هامه )
(۸) ” خدا تعالی کی مصلحت اور حکمت نے آنحضرت ا اللہ کے افاضئہ روحانیہ کا کمال ثابت
९९
کرنے کے لئے یہ مرتبہ بخشا ہے کہ آپ کے فیض کی برکت سے مجھے نبوت کے مقام تک پہنچایا "۔
(حقیقة الوحی
سه
حاشیه
روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه (۱۵۴)
(۹) پس اس میں کیا شک ہے کہ میری پیشگوئیوں کے بعد دنیا میں زلزلوں اور دوسری آفات
کا سلسلہ شروع ہو جانا میری سچائی کے لئے ایک نشان ہے یاد رہے کہ خدا کے رسول کی خواہ کسی
९९
حصہ زمین میں تکذیب ہو ۔ مگر اس تکذیب کے وقت دوسرے مجرم بھی پکڑے جاتے ؟ جاتے ہیں ۔ " (حقیقۃ
الوحی به روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۶۵)
-
(۱۰) ” اور کانگڑہ اور بھا کسو کے پہاڑ کے صدہا آدمی زلزلہ سے ہلاک ہو گئے ان کا کیا تصور تھا۔
حقیقة الوحی - روحانی خزائن جلد ۲۲ ص ۶۳
انوار العلوم جلد ۲
۵۲۵
حقيقة النبوة ( حصہ اول)
انہوں نے کونسی تکذیب کی تھی سو یاد رہے کہ جب خدا کے کسی مرسل کی تکذیب کی جاتی ہے خواہ
وہ تکذیب کوئی خاص قوم کرے یا کسی خاص حصہ زمین میں ہو مگر خدا تعالیٰ کی غیرت عام عذاب
نازل کرتی ہے ۔ “ (حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۶۷)
(11) اور اس امتحان کے بعد اگر فریق مخالف کا غلبہ رہا۔ اور میرا غلبہ نہ ہوا تو میں کاذب ٹھہروں
گا۔ ورنہ قوم پر لازم ہو گا کہ خدا تعالیٰ سے ڈر کر آئندہ طریق تکذیب اور انکار کو چھوڑ دیں۔ اور
خدا کے مرسل کا مقابلہ کر کے اپنی عاقبت خراب نہ کریں ۔ "
(حقیقة الوحی روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۴۰۱)
(۱۲) ” نبی کا نام پانے کے لئے میں ہی مخصوص کیا گیا۔ اور دوسرے تمام لوگ اس نام کے مستحق
"
نہیں" (حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۴۰۷۰۴۰۶ )
-
(۱۳) پس خدا تعالٰی نے اپنی سنت کے مطابق ایک نبی کے مبعوث ہونے تک وہ عذاب ملتوی
رکھا اور جب وہ نبی مبعوث ہو گیا۔ تب وہ وقت آگیا کہ ان کو اپنے جرائم کی سزادی
جادے ۔ "
تمه حقیقت الوحی روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۴۸۷)
(۱۴) ” میں اس خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ اس نے مجھے بھیجا
ہے۔ اور اس نے میرا نام نبی رکھا ہے ۔ " اتمہ حقیقۃ الوحی - روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۵۰۳)
(۱۵) وَمَا كُنَّا مُعَذِّبِينَ حَتَّى نَبْعَثَ رَسُولاً (بنی اسرائیل :(۱۶) پس اس سے بھی آخری زمانہ
میں ایک رسول کا مبعوث ہونا ظاہر ہوتا ہے۔ اور وہی مسیح موعود ہے ۔ “
تمه حقیقة الوحی روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۵۰۰)
(۱۶) وَاخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ (الجمع : (٢)۔ یہ آیت آخری زمانہ میں ایک نبی کے
ظاہر ہونے کی نسبت ایک پیشگوئی ہے ۔ " اتمہ حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد (۵۰۲)
(۱۷) ” صریح طور پر نبی کا خطاب مجھے دیا گیا ۔ " (حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۵۴)
(۱۸) ” جبکہ میں نے یہ ثابت کر دیا کہ مسیح ابن مریم فوت ہو گیا ہے۔ اور آنے والا مسیح میں
ہوں تو اس صورت میں جو شخص پہلے مسیح کو افضل سمجھتا ہے اس کو نصوص حدیثیہ اور قرآنیہ سے
ثابت کرنا چاہئے کہ آنے والا مسیح کچھ چیز ہی نہیں۔ نہ نبی کہلا سکتا ہے نہ حکم ۔ جو کچھ ہے پہلا ہے۔"
(حقیقة الوحی
روحانی خزائن جلد ۱۵۹۲۲)
(۱۹) ” میں مسیح موعود ہوں۔ اور وہی ہوں جس کا نام سرور انبیاء نے نبی اللہ رکھا ہے "
انوار العلوم جلد ۲
۵۲۶
حقيقة النبوة (حصہ اول)
ا نزول البسیج مداه - روحانی خزائن جلد ۱۸ مه ۴۲)
(۲۰) میں رسول اور نبی ہوں یعنی باعتبار خلیت کاملہ کے۔ میں وہ آئینہ ہوں جس میں محمدی
شکل اور محمدی نبوت کا کامل انعکاس ہے ۔ “ ( نزول المسیح صفحہ ۵ حاشیه روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۳۸۱)
(۲۱) ” ایسا ہی خدا تعالیٰ نے اور اس کے پاک رسول نے بھی مسیح موعود کا نام نبی اور رسول
رکھا ہے۔ اور تمام خدا تعالیٰ کے نبیوں نے اس کی تعریف کی ہے۔ اور اس کو تمام انبیاء کی صفات
کاملہ کا مظہر ٹھہرایا ہے ۔ “ (نزول المسیح صفحه ۵۰ روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۴۲۶)
(۲۲) ” اس فیصلہ کے کرنے کے لئے خدا آسمان سے قرنا میں اپنی آواز پھونکے گا۔ وہ قرنا کیا ہے؟
وہ اس کا نبی ہوگا ۔ " (چشمہ معرفت صفحہ ۳۲۸، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۳۳۴)
(۲۳) ” اس طرح پر میں خدا کی کتاب میں عیسی ابن مریم کہلایا۔ چونکہ مریم ایک امتی فرد ہے
اور عیسیٰ ایک نبی ہے پس میرا نام مریم اور عیسی رکھنے سے یہ ظاہر کیا گیا کہ میں امتی بھی ہوں۔ اور
نبی بھی ۔ " (ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۳۶۱)
(۲۴) ” خدا نے نہ چاہا کہ اپنے رسول کو بغیر گواہی چھوڑے ۔۔۔۔۔۔ قادیان کو اس کی خوفناک
تباہی سے محفوظ رکھے گا۔ کیونکہ یہ ایس کے رسول کا تخت گاہ ہے ۔۔۔۔۔ سچا خدا وہی ہے جس نے
قادیان میں اپنا رسول بھیجا ۔ " ( دافع البلاء، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۲۲۹-۲۳۰-۲۳۱)
را تا ۱۵
(۲۵) ایک صاحب پر ایک مخالف کی طرف سے یہ اعتراض پیش ہوا کہ جس سے تم نے بیعت
کی ہے وہ نبی اور رسول ہونے کا دعوی کرتا ہے۔ اور اس کا جواب محض انکار کے الفاظ سے دیا گیا۔
حالانکہ ایسا جواب صحیح نہیں ہے ۔ " ( ایک غلطی کا ازالہ صفحہ ۴ روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۲۰۶)
(۲۶) ” میں جبکہ اس مدت تک ڈیڑھ سو پیشگوئی کے قریب خدا کی طرف سے پاکر بچشم خود دیکھ
چکا ہوں کہ صاف طور پر پوری ہو گئیں تو میں اپنی نسبت نبی یا رسول کے نام سے کیونکر انکار کر سکتا
ہوں ۔ " (ایک غلطی کا ازالہ صفحہ 4 روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۲۱۰)
(۲۷) اس واسطہ کو ملحوظ رکھ کر اور اس میں ہو کر اور اس کے نام محمد اور احمد سے مسمی ہو کر
میں رسول بھی ہوں ۔ اور نبی بھی ہوں ۔ " (ایک غلطی کا ازالہ صفحہ ۷ روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۲۱۱)
(۲۸) میں خدا کے حکم کے موافق نبی ہوں۔"
آخری خط حضرت اقدس متدرجه اخبار عام ۲۶ رمئی ۱۹۰۸ ء بحواله بدر اجون شده و صنا)
(۲۹) ” میں صرف اس وجہ سے نبی کہلاتا ہوں کہ عربی اور عبرانی زبان میں نبی کے یہ معنی ہیں
انوار العلوم جلد ۲
۵۲۷
حقيقة النبوة (حصہ اول)
کہ خدا سے الہام پا کر بکثرت پیشگوئی کرنے والا۔ اور بغیر کثرت کے یہ معنی تحقیق نہیں ہو سکتے۔
آخری خط مندرجه اخبار عام ۲۶ / مئی ۶۱۹۰۸
(۳۰) ” پس اسی بناء پر خدا نے میرا نام نبی رکھا ہے کہ اس زمانے میں کثرت مکالمہ مخاطبہ الہیہ
اور کثرت اطلاع بر علوم غیب صرف مجھے ہی عطا کی گئی ہے ۔ "
عم
آخری خط حضرت اقدس مندرجه اخبار عام ۲۶ / مئی ۱۹۰۸ء)
(۳۱) ” ہمارا دعویٰ ہے کہ ہم رسول اور نبی ہیں۔ دراصل یہ نزاع لفظی ہے خدا تعالیٰ جس کے
ساتھ ایسا مکالمہ مخاطبہ کرے کہ جو بلحاظ کمیت و کیفیت دوسروں سے بہت بڑھ کر ہو۔ اور اس میں
پیشگوئیاں بھی کثرت سے ہوں اسے نبی کہتے ہیں۔ اور یہ تعریف ہم پر صادق آتی ہے ۔ پس ہم نبی
ہیں ۔ “ ( بدر ۵ / مارچ ۱۹۰۸ء)
(۳۲) ” جس حالت میں خدا میرا نام نبی رکھتا ہے تو میں کیونکر انکار کر سکتا ہوں۔ میں اس پر قائم
ہوں اس وقت تک جو اس دنیا سے گزر جاؤں ۔ "
९९
آخری خط حضرت اقدس مندرجه اخبار عام ۲۶ / مئی ۱۹۰۸ء)
(۳۳) میں نبی بھی ہوں اور امتی بھی ہوں تاکہ ہمارے سید و آقا کی وہ پیشگوئی پوری ہو کہ آنے
والا مسیح امتی بھی ہو گا ۔ اور نبی بھی ہو گا ۔ " (آخری خط مندرجه اخبار عام ۲۶ / مئی ۱۹۰۸
(۳۴) ” یہ نکتہ بھی یاد رکھنے کے لائق ہے کہ جب آسمان سے مقرر ہو کر ایک نبی یا رسول آتا
ہے تو اس نبی کی برکت سے عام طور پر ایک نور حسب مراتب استعدادات آسمان سے نازل ہوتا
ہے۔ اور انتشار روحانیت ظہور میں آتا ہے تب ہر ایک شخص خوابوں کے دیکھنے میں ترقی کرتا ہے
اور الہام کی استعداد رکھنے والے الہام پاتے ہیں اور روحانی امور میں عقلیں بھی تیز ہو جاتی ہیں۔
کیونکہ جیسا کہ جب بارش ہوتی ہے ہر ایک زمین کچھ نہ کچھ اس سے حصہ لیتی ہے۔ ایسا ہی اس
وقت ہوتا ہے جب رسول کے بھیجنے سے بہار کا زمانہ آ۔ آتا ہے۔ تب ہے۔ تب ان ساری برکتوں کا موجب
دراصل وہ رسول ہوتا ہے۔ اور جس قدر لوگوں کو خوا ہیں یا الہام ہوتے ہیں۔ دراصل ان کے کھلنے
کا دروازہ وہ رسول ہی ہوتا ہے کیونکہ اس کے ساتھ دنیا میں ایک تبدیلی واقع ہوتی ہے اور آسمان
سے عام طور پر ایک روشنی اترتی ہے۔ جس سے ہر ایک شخص حسب استعداد حصہ لیتا ہے وہی
وشنی خواب اور الہام کا موجب ہو جاتی ہے اور نادان در نادان خیال کرتا ہے کہ میرے ہنر سے ایسا ہوا ہے
مگر وہ چشمہ الہام اور خواب کا صرف اس نبی کی برکت سے دنیا پر کھولا جاتا ہے۔ اور اس کا زمانہ ایک
بحواله بدر ال جون شكله هنا
انوار العلوم جلد ۲
۵۲۸
حقيقة النبوة (حصہ اول)
لیلۃ القدر کا زمانہ ہوتا ہے جس میں فرشتے اترتے ہیں جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے تَنَزَّلُ الْمَلَائِكَةُ
وَالرُّوحُ فِيْهَا بِإِذْنِ رَبِّهِمْ مِنْ كُلِّ أَمْرِهِ سَلَمُ (القدر : ۱۰۵) جب سے خدا نے دنیا پیدا کی ہے یہی
قانون قدرت ہے ۔ منہ (حقیقۃ الوحی
-
روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه (۶۹)
(۳۵) ” اس جگہ صور کے لفظ سے مراد مسیح موعود ہے کیونکہ خدا کے نبی اس کی صور ہوتے
ہیں (چشمہ معرفت صفحہ ے نے روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحہ ۸۵)
(۳۶) کبھی نبی کی وحی خبر واحد کی طرح ہوتی ہے۔ اور مع ذالک مجمل ہوتی ہے۔ اور کبھی وحی
ایک امر میں کثرت سے اور واضح ہوتی ہے ۔۔۔۔۔ پس میں اس سے انکار نہیں کر سکتا کہ کبھی میری رحی
بھی خبر واحد کی طرح ہو اور مجمل ہو ۔ لیکچر سیا لکوٹ صفحه ۴۳، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۲۴۵)
(۳۷) ” اس زمانہ میں خدا نے چاہا کہ جس قدر نیک اور راستباز مقدس نبی گزر چکے ہیں۔ ایک
ہی شخص کے وجود میں ان کے نمونے ظاہر کئے جائیں۔ سو وہ میں ہوں اسی طرح اس زمانہ میں تمام
بدوں کے نمونے بھی ظاہر ہوئے ۔ فرعون ہو یا وہ یہود ہوں جنہوں نے حضرت مسیح کو صلیب پر
چڑھایا ۔ یا ابو جہل ہو ۔ سب کی مثالیں اس وقت موجود ہیں ۔ " (براہین احمدیہ حصہ پنجم ۔ روحانی
خزائن جلد ۲۱ صفحه ۱۱۸٬۱۱۷)
(۳۸) ایمان در حقیقت وہی ایمان ہے جو خدا کے رسول کو شناخت کرنے کے بعد حاصل
ہوتا ہے۔۔۔۔ ہاں جو شخص سرسری طور پر رسول کا تابع ہو گیا۔ اور اس کو شناخت نہیں کیا۔ اور اس
کے انوار سے مطلع نہیں ہوا اور اس کا ایمان بھی کچھ چیز نہیں اور آخر وہ ضرور مرتد ہو گا۔ جیسا کہ
مسیلمہ کذاب اور عبد اللہ بن ابی سرح اور عبید اللہ بن جحش آنحضرت ا کے زمانہ میں۔ اور
یہودا اسکریوٹی اور پانسو اور عیسائی مرتد حضرت عیسی کے زمانہ میں۔ اور جموں والا چراغ دین اور
عبدالحکیم خان ہمارے اس زمانہ میں مرتد ہوئے ۔ “ (حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۶۳)
"
(۳۹) سخت عذاب بغیر نبی قائم ہونے کے آتا ہی نہیں۔ جیسا کہ قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے وَمَا كُنَّا مُعَذِّبِينَ حَتَّى نَبْعَثَ رَسُولاً - پھر یہ کیا بات ہے کہ ایک طرف تو طاعون ملک کو
کھا رہی ہے اور دوسری طرف ہیبت ناک زلزلے پیچھا نہیں چھوڑتے۔ اے غانلو ! تلاش تو کرد شاید
تم میں خدا کی طرف سے کوئی نبی قائم ہو گیا ہے جس کی تم تکذیب کر رہے ہو ۔ "
تجلیات الهیه ۹ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۴۰۱٬۴۰۰)
آٹھویں دلیل ۔ حضرت مسیح موعود کے نبی ہونے پر یہ ہے کہ قرآن کریم میں نبیوں کے
انوار العلوم جلد ۲
۵۲۹
حقيقه النبوة (حصہ اول)
متعلق جو انعامات بتائے ہیں۔ ان سب سے آپ نے حصہ وافر لیا۔ اور وہ سب حالات جو نبیوں کے
متعلق قرآن کریم نے بتائے ہیں وہ بھی آپ کے متعلق پورے ہوئے۔ پس وہ باتیں جو اللہ تعالی
نبیوں کے متعلق فرماتا ہے جب سب کی سب آپ میں پائی جاتی ہیں تو کس طرح ہم آپ کو نبی نہ
کہیں۔ مثال کے طور پر چند آیات قرآنیہ ذیل میں درج کی جاتی ہیں۔
وَإِنْ كُنْتُمْ فِي رَيْبٍ مِمَّا نَزَلْنَا عَلَى حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھی یہ معجزہ
عَبْدِنَا فَأْتُوا بِسُورَةٍ مِّنْ مِثْلِهِ (البقره: ۲۴)
دیا گیا۔
إِنَّا أَرْسَلْنَكَ بِالْحَقِّ بَشِيرًا وَنَذِيرًا۔ آپ بھی حق لے کر اور بشیر و نذیر ہو کر آئے آپ کو
(البقره: ۱۲۰)
اپنی جماعت کے حق میں بڑی بڑی عظیم الشان بشار میں
دی گئیں۔ اور مخالفین کے حق میں بڑی بڑی انداری
پیشنگوئیاں کی گئیں۔
عَلَى
آپ میں یہ سب خصوصیات موجود ہیں۔
(۳) تِلْكَ تُرسل سُلُ فَضَّلْنَا بَعْضُهُمْ عَلَى
بَعْضٍ مِنْهُمْ مَنْ كَلَّمَ اللَّهُ وَرَفَعَ بَعْضَهُمْ
درَجَتِ وَآتَيْنَا عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ الْبَيِّنَتِ
وَايَّدُنَهُ بِرُوحِ الْقُدُسِ (البقره: ۳۵۴)
(۳) وَإِذْ أَخَذَ اللَّهُ مِيثَاقَ النَّبِيِّنَ لَمَا یہ وصیت آنحضرت ا کی بابت کی گئی تھی۔ آپ
اتَيْتُكُمْ مِّنْ كِتَبٍ وَ حِكْمَةٍ ثُمَّ جَاءَ كُمْ کے متعلق بھی آنحضرت نے وصیت فرمائی۔ کہ اسے
رَسُولٌ مُّصَدِّقُ لِمَا مَعَكُمْ لَتُؤْمِنُنَّ بِهِ میری طرف سے سلام کہتا اور فرمایا - كيف انتم
وَلَتَنْصُونَهُ (آل عمران : ۸۲)
إذا نَزَلَ فِيكُمُ ابْنُ مَرْيَمَ وَإِمَا لَكُمْ مِنْكُمْ
(٥) لَقَدْ مَنَّ اللَّهُ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ إِذْ بَعَثَ یہ سارے کام بھی آپ نے گئے۔ اور آپ ایسے وقت
فِيهِمْ رَسُولًا مِّنْ أَنْفُسِهِمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ میں آئے جب کہ قرآن آسمان پر اٹھایا جا چکا تھا۔ اور
ايته وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَبَ ایمان ثریا پر جا چکا تھا۔
وَالْحِكْمَةَ وَإِنْ كَانُوا مِنْ قَبْلُ لَفِي ضَيْلٍ
مبين (ال عمران : ۱۶۵)
ر سُلَا مُبَشِّرِينَ وَمُنْذِرِينَ لِئَلَّا يَكُونَ
انوار العلوم جلد ۲
r
۵۳۰
حقيقة النبوة (حصہ اول)
لِلنَّاسِ عَلَى اللَّهِ حُجَّةٌ بَعْدَ الرُّسُلِ آپ ایسے زمانہ میں آئے جبکہ اگر نہ بھیجے جاتے تو اللہ
(النساء : ١٦٦)
(۷)
يَاهْلَ الْكِتَبِ قَدْ جَاءَ كُمْ رَسُولُنَا
يُبَيِّنُ لَكُمْ عَلَى فَتْرَةٍ مِّنَ الرُّسُلِ انْ
تَقُولُوا مَا جَاءَ نَا مِنْ بَشِيرٍ وَلَا نَذِيرٍ
فقد جَاءَكُمْ بَشِيرٌ وَ نَذِيرُ (المائده :۲۰)
تعالی کے اس فرمان کے مطابق لوگوں کو اعتراض کا
حق تھا۔
( قُلْ سِيرُوا فِي الْأَرْضِ ثُمَّ انْظُرُوا آپ کے منکرین و مخالفین پر بھی اس طرح تباہیاں
آئیں۔
كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُكَذِّبِينَ (ال عام : ۱۳)
(1) قُلْ أَيُّ شَيْءٍ أَكْبَرُ شَهَادَةً قُلِ اللَّهُ آپ کی صداقت بھی اللہ تعالی نے اپنی طرح طرح کی
شَهِيدٌ بَيْنِي وَبَيْنَكُمْ (انا نعام : ۲۰)
شہادتوں کے ساتھ ثابت کی۔
(10) وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللَّهِ اللہ تعالی نے آپ کو ہر طرح سے کامیابی بخش کر آپ
كَذِبًا أَوْ كَذَّبَ بِايَتِهِ إِنَّهُ لَا يُفْلِحُ کی صداقت ثابت کی۔
الظَّلِمُونَ (الانعام : ۲۲)
(1) وَلَقَد أَرْسَلْنَا إِلَى إِلَى أُمَمٍ مِنْ قَبْلِكَ آپ کی بعثت کے بعد اللہ تعالی نے طرح طرح کے
فَأَخَذَتْهُمْ بِالْبَأْسَاءِ وَالضَّرَّاءِ لَعَلَّهُمْ مصائب قحط - زلازل بیماریاں بھیجیں۔
يَتَضَرَّعُونَ (الانعام : ۴۳)
(۲) وَمَا نُرْسِلُ الْمُرْسَلِينَ إِلَّا مُبَشِّرِينَ آپ کو بھی اپنی قوم موافقین و مخالفین کے حق میں
وَمُنْذِرِينَ - (الانعام: ۴۰)
بڑی بڑی تبشیری اور انذاری خبریں دی گئیں۔
(۳) ذَلِكَ أَنْ لَمْ يَكُنْ رَبُّكَ مُهْلِكَ اس زمانہ میں جس قدر عالمیگر تباہیاں دنیا میں آئیں۔
الْقُرَى بِظُلْمٍ وَاهْلُهَا غَفِلُونَ (الانعام (۱۳۲) اگر اس زمانہ میں کسی رسول کا آنا نہ تسلیم کیا جائے تو
(۱۳) وَإِنْ كَانَ طَائِفَةٌ مِنْكُمْ آمَنُوا بِالَّذِي
ارْ سِلْتُ بِهِ وَ طَائِفَةٌ لَمْ يُؤْمِنُوا فَا صُبِرُوا
اس آیت کی تکذیب لازم آئے گی۔
انوار العلوم جلد ۲
۵۳۱
حقيقة النبوة (حصہ اول)
حَتَّى يَحْكُمَ اللَّهُ بَيْنَنَا وَهُوَ خَيْرُ
اس معیار کے رو سے بھی اللہ تعالیٰ نے آپ کی
الْحَكِمِينَ ( انا عراف: ۸۸)
صداقت ثابت کی۔ اور اپنی نصرت کے نشانوں کے
ساتھ ظاہر کر دیا کہ حق کس کے ساتھ ہے۔
(٥) وَلَقَدْ أَخَذْنَا آلَ فِرْعَوْنَ بِالسِّنِينَ آپ کے زمانہ میں جس قدر خشک سالی اور قحط نے
وَنَقْصٍ مِنَ الثَّمَرَاتِ لَعَلَّهُمْ يَذَكَّرُونَ زور آور حملے کئے وہ کچھ محتاج بیاں نہیں۔
(الاعراف:۱۳۱)
(١٦)
يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَجِيبُوا لِلَّهِ اس اظہر من الشمس نشان سے کوئی چشم بینا انکار نہیں
وَلِلرَّسُولِ إِذَا دَعَا كُمْ لِمَا يُحْيِيكُمُ
(انا نقال : ۲۵)
کر سکتی۔
(14) أَوَلَمْ يَرَوْا أَنَّا نَاتِي الْأَرْضَ اللہ تعالی دن بدن آپ کی جماعت کو بڑھا رہا ہے اور
نَنْقُصُهَا مِنْ أَطْرَافِهَا (الر (٢٢)
مخالفین کو کم کر رہا ہے۔ بعض کو سلسلہ حقہ میں داخل کر
کے اور بعض کو ہلاک کرکے ۔
(۱۸) وَ مَا كُنَّا مُعَذِّبِينَ حَتَّى نَبْعَثَ رَسُولًا اس زمانہ میں جو عذاب آرہے ہیں وہ اس آیت کے
(بنی اسرائیل (۱۶)
(۱۹)
ما تحت دلالت کرتے ہیں کہ کوئی رسول آگیا۔
وَلَوْ أَنَّا أَهْلَكْنَهُمْ بِعَذَابٍ مِّنْ قَبْلِهِ یہ آیت بھی صاف طور پر بتا رہی ہے کہ کوئی رسول
لَقَالُوا رَبَّنَا لَوْلَا أَرْسَلْتَ إِلَيْنَا رَسُولاً اس زمانہ میں خدا کی طرف سے آچکا ہے۔
فَنَتَّبِعَ الْيَتِكَ مِنْ قَبْلِ أَنْ نَذِلَ ال ١٣٥٠)
(۲۰) وَمَا أَهْلَكْنَا مِنْ قَرْيَةٍ إِلَّا لَهَا
مُنْذِرُونَ (الشعراء: ۲۰۹ )
(۲۱) فَوَهَبَ لِي رَبِّي حُكْمًا وَجَعَلَنِي مِنَ آپ فرماتے ہیں مجھے اللہ تعالیٰ نے حکم اور مرسل بنا
الْمُرْسَلِينَ (الشعراء: ٢٢)
وَيَوْمَ يَعْضُ
(۲۲) و يوم يعد
کر بھیجا ہے۔
الظَّالِمُ عَلَى يَدَيْهِ يَقُولُ آپ کو بھی اللہ تعالٰی نے یہ آیت الہام فرمائی
ليْتَنِي اتَّخَذْتُ مَعَ الرَّسُولِ سَبِيلاً
موحد
(الفرقان : ۲۸)
انوار العلوم جلد ۲
۵۳۲
حقيقة النبوة (حصہ اول)
(۲۳)
مَا كَانَ رَبُّكَ مُهْلِكَ الْقُرَى حَتَّى عام عذاب اور تباہی آتی ہی نہیں جب تک کوئی
يَبْعَثَ فِي أُمَّهَا رَسُولًا يَتْلُوا عَلَيْهِمْ آيَتِنَا رسول نہ آجائے۔ اس زمانہ میں جیسی عالمگیر تباہی
وَمَا كُنَّا مُهْلِكِي الْقُرَى إِلَّا وَأَهْلُهَا طرح طرح سے آئی ہے وہ کسی سے مخفی نہیں۔ اس
ظلِمُونَ (القصص: ٢٠)
جگہ کوئی شخص یہ اعتراض نہیں کر سکتا کہ غدرے ۵ کے
وقت کونسا ر سول آیا ہوا تھا فلاں تباہی کے وقت کونسا
نبی آیا تھا کیونکہ آنحضرت ال کل عالم کے لئے نبی
ہیں۔ اس لئے آپ کی ظلیت میں جو نبی آئے گا ضرور
ہے کہ وہ بھی تمام عالم کی طرف آئے۔ پس اس کی
تکذیب و مخالفت پر تباہی بھی عالمگیری آنی ضروری
ہے۔ مگر آنحضرت ا کے بعد عالمگیر تباہی صرف
مسیح موعود کے وقت میں آئی۔
(۳) يَا يَهَا النَّبِيُّ إِنَّا أَرْسَلْنَكَ شَاهِدًا بیہ سب باتیں آپ میں موجود ہیں۔
و مُبَشِّرًا وَنَذِيرًا ، وَدَاعِيًا إِلَى اللَّهِ
بإِذْنِهِ وَ سِرَاجًا مُنِيرًا (الاحزاب :۳۷۰۳۷)
(٢٥) وَمَا أَرْسَلْنَكَ إِلَّا كَافَةً لِلنَّاسِ یہ خصوصیت بھی آپ میں موجود ہے ۔
بَشِيرًا وَنَذِيرًا (٢٩)
(٢) إِنَّا لَنَنْصُرُرُ سُلَنَا وَالَّذِينَ آمَنُوا فِي اللہ تعالٰی نے بڑے زور سے آپ کی تائید فرمائی ۔ جیسا
الحيوةِ الدُّنْيَا وَيَوْمَ يَقُومُ الْأَشْهَادُ کہ پہلے سے آپ کو خبر دی گئی تھی کہ " دنیا میں ایک
(المومن (۵۲)
نذیر آیا ۔ پر دنیا نے اس کو قبول نہ کیا لیکن خدا اسے
قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اس کی
سچائی ظاہر کر دے گا۔"
(۲۷) هو هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى اس آیت میں مسیح موعود کی بابت پیشگوئی ہے اور
وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ۔ رسولہ سے آپ کی طرف اشارہ کیا گیا ہے جس پر اکثر
(الفتح : ۲۹)
مفسرین کا بھی اتفاق ہے ۔ پھر یہ آیت آپ پر بھی الہاما
انوار العلوم جلد ۲
۵۳۳
حقيقة النبوة (حصہ اول)
نازل ہوئی۔ اور آپ کا دعوی ہے کہ میں اس کا
مصداق ہوں۔ اور خدا تعالی نے اس زمانہ میں آپ
کے ہاتھ سے ہی حسب وعدہ دین اسلام کو تمام ادیان
پر غلبہ بخشا۔
(۲۸) وَلَوْ تَقَوَّلَ عَلَيْنَا بَعْضَ الْاقَاوِيلِ اس آیت کو بھی آپ نے اپنے اوپر چسپاں کیا ہے۔
لَا خَذْنَا مِنْهُ بِالْيَمِينِ ثُمَّ لَقَطَعْنَا مِنْهُ
الْوَتِينَ (الحاقہ :۴۵-۴۷)
(۲۹) وانهم ظنو ظَنُّوا كَمَا ظَنَنْتُمْ أَنْ لَنْ يَبْعَثَ۔ اس زمانہ میں بھی لوگوں نے ہی سمجھا ہوا تھا۔
الله احداً (الجن : ۸)
(۳۰) عَالِمُ الْغَيْبِ فَلَا يُظْهِرُ عَلَى غَيْبِهِ اس آیت کو بیسیوں جگہ آپ نے اپنے اوپر چسپاں کیا
أَحَدًا إِلَّا مَنِ ارْتَضَى مِنْ رَسُولِ
(الجن : ۲۷-۲۷)
ہے۔
(۳) وَإِنْ يَكُ كَاذِبًا فَعَلَيْهِ كَذِبُهُ وَإِنْ اس آیت کے دونوں پہلو آپ کی صداقت کو روز
يَكُ صَادِ مَا يُصِبْكُمْ بَعْضُ الَّذِي يَعِدُكُمْ روشن کی طرح ثابت کر رہے ہیں۔ اگر آپ کا دعوی
(المؤمن : ۲۹)
61
نعوذ باللہ جھوٹا ہوتا تو مطابق آیت فَعَلَيْهِ كَذِبہ کے
صادقوں والی عمر نہ پاسکتے۔ اور آپ کی پیشگوئیوں کی
صداقت ثابت نہ ہوتی۔ لیکن اللہ تعالی نے آپ کو
دعوائے الہام کے بعد تئیس برس سے ڈیڑھ چند سے
بھی زیادہ عرصہ عمر دی۔ اور آپ کی پیشگوئیوں کو
موافقوں اور مخالفوں پر پورا کر کے آپ کی صداقت
ثابت کردی۔
(۳۲) قَالَ لَهُمْ مُوسَى وَيْلَكُمْ لَا تَفْتَرُوا اس آیت میں اللہ تعالی پر افتراء کرنے والوں کے دو
عَلَى اللَّهِ كَذِبًا فَيُسْحِتَكُمْ بِعَذَابٍ وَقَدْ نشان بتائے گئے ہیں۔ ایک یہ کہ ان کی بیخ کنی کی جاتی
خَابَ مَنِ افْتَرى ال: ۱۳)
ہے۔ دوم یہ کہ انہیں ناکام رکھا جاتا ہے ان دونوں
انوار العلوم جلد ۲
۵۳۴
حقيقة النبوة (حصہ اول)
معیاروں کے رو سے آپ کی صداقت ثابت ہے۔
نویں دلیل آپ کی نبوت پر یہ ہے کہ جیسا کہ میں پہلے ثابت کر آیا ہوں حضرت مسیح موعود
نے لکھا ہے کہ نبی کے لئے یہ شرط نہیں کہ وہ جدید شریعت لائے یا یہ کہ پہلے نبی کا متبع نہ ہو ۔ اور
جب آپ نے نبوت کے متعلق انکار کیا ہے تو یہی کہا ہے کہ میں شریعت جدیدہ نہیں لایا۔ اور نہ میں
نے براہ راست نبوت پانی ہے۔ نبوت پائی ہے۔ اس سے صاف ظاہر ہے کہ آپ نبوت ۔ اہر ہے کہ آپ نبوت کے مدعی تھے کیونکہ آپ نے
ان چیزوں سے انکار نہیں کیا جو نبوت کے لئے شرط ہیں۔
دسویں دلیل ۔ جب کبھی حضرت مسیح موعود پر اعتراض ہوا کہ آپ نبوت کے مدعی ہیں تو
اس کا جواب آر راب آپ نے یہ نہیں دیا۔ کہ میں نبی نہیں ہوں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ آپ نبی تھے۔
ورنہ معترضین کے جواب میں یہ کہہ دینا آسان تھا کہ میں تو نبی نہیں ہوں مگر ۱۹۰۱ء کے بعد جب
جواب دیا ہے یہی دیا ہے کہ میں ایسا نبی نہیں ہوں جو شریعت لائے یا بلا واسطہ نبوت پائے ورنہ
آسان بات تھی آپ صاف جواب دے دیتے کہ میں نبی نہیں ہوں۔ مگر آپ نے ایسا کبھی نہیں کیا۔
گیارہویں دلیل ۔ حضرت مسیح موعود کے دعوے کے متعلق جب ایک شخص سے سوال
ہوا کہ کیا وہ دعوائے نبوت کرتے ہیں ؟ تو اس نے جواب دیا کہ نہیں ایسا کوئی دعوی نہیں اس پر
حضرت مسیح موعود نے ایک غلطی کا ازالہ نامی ایک اشتہار شائع کیا۔ اور اس شخص کو ڈانٹا۔ اور اپنی
نبوت کا اعلان کیا۔ اگر آپ ویسے ہی نبی ہوتے جیسے لوگ کہتے ہیں۔ کہ صرف آپ کا نام نبی رکھا گیا
ہے تو آپ نے غلطی کا ازالہ اشتہار کیوں شائع کیا۔ معترض نے تو یہ اعتراض کیا تھا کہ کیا ان کا دعوی
نبی ہونے کا ہے اور مجیب نے جواب میں کہا کہ نہیں ایسا کوئی دعوی نہیں اگر حضرت مسیح موعود کا
ایسا کوئی دعوئی نہ تھا اور آپ نبی نہ تھے تو اشتہار کیوں دیا ۔ دعوئی تو وہ کہلاتا ہے جس میں انسان کسی
درجہ پانے کا مدعی ہوتا ہے نہ کہ نام دعوی کہلاتا ہے مثلاً ایک شخص کا نام کمال الدین ہو اور اس
سے کوئی شخص یہ سوال کرے کہ کیوں صاحب کیا آپ نے دین کے کمال ہونے کا دعوی کیا ہے تو وہ
اس کے جواب میں یہ کبھی نہ کہے گا۔ کہ ہاں میں نے یہ دعوی کیا ہے کیونکہ نام پانا دعوئی نہیں کہلاتا۔
اور اس کا دین کا کمال ہونے کے دعوی کے انکار سے اس پر جھوٹ کا الز کا الزام نہ آئے گا۔ اسی طرح
مثلاً ایک شخص حکیم صاحب کے نام سے مشہور ہو اور کوئی شخص اس سے پوچھے کہ جناب کیا آپ
حکیم صاحب ہیں تو وہ کہہ سکتا ہے کہ ہاں لیکن اگر اس سے یہ سوال کیا جائے کہ کیا آپ حکیم ہونے
کا دعوی کرتے ہیں تو اس کا جواب وہ یہ دے گا کہ نہیں مجھے حکیم ہونے کا کوئی دعویٰ نہیں اور یہی
انوار العلوم جلد ؟
۵۳۵
حقيقة النبوة (حصہ اول)
جواب درست ہو گا۔ اسی طرح جب ایک احمدی سے یہ سوال کیا گیا کہ کیا تمہارے پیر نے دعوئی
نبوت کیا ہے تو اگر حضرت مسیح موعود واقع میں نبی نہ ہوتے بلکہ صرف نام پایا ہو تا تو اس احمدی کا
انکار بالکل درست اور راست تھا۔ لیکن حضرت مسیح موعود اس پر ایک اشتہار شائع کرتے ہیں کہ یہ
१९
اس کی غلطی تھی جس سے صاف ثابت ہے کہ آ ہے کہ آپ کو دعوائے نبوت تھا۔ اور آپ نبی تھے ۔
بارھویں دلیل ۔ حضرت مسیح موعود حقیقۃ الوحی کے صفحہ ۴ ۵ پر فرماتے ہیں۔ ” بلکہ خدا
تعالیٰ کی مصلحت اور حکمت نے آنحضرت الی کے افانہ روحانیہ کا کمال ثابت کرنے کے لئے
یہ مرتبہ بخشا ہے کہ آپ کے فیض کی برکت سے مجھے نبوت کے مقام تک پہنچایا ؟ اس حوالہ سے
صاف ظاہر ہے کہ حضرت مسیح موعود کو صرف نام نبی نہیں دیا گیا تھا بلکہ آپ واقع میں نبی تھے کیونکہ
آپ فرماتے ہیں ” مجھے نبوت کے وهو ۵۹، مقام تک پہنچایا " اگر آپ نبی انہ نہ ہوتے ہوتے تو یہ نہ فرماتے کہ
نبوت کے مقام تک مجھے پہنچایا۔ بلکہ یہ فرماتے کہ گو فیضان نبوت تو اب بند ہو چکا تھا اور میں نبی نہ ہو
سکتا تھا لیکن اللہ تعالیٰ نے مجھے نبی نام دے دیا ۔ لیکن آپ اس کی بجائے یہ فرماتے ہیں کہ مقام نبوت
تک پہنچایا ۔ بعض لوگ جو حضرت صاحب کے نبی ہونے کو ایسا ہی قرار دیتے ہیں جیسے آدمی کو شیر کہہ
دینا وہ اس کا جواب دیں کہ جس آدمی کو شیر کہتے ہیں کیا اس میں شیر کی سب کیفیت پیدا ہو جاتی ہے۔
اگر نہیں تو جبکہ حضرت مسیح موعود صاف الفاظ میں فرماتے ہیں کہ نبوت کے مقام تک مجھے پہنچایا۔
اس کا یہ مطلب کیونکر لیا جاسکتا ہے کہ آپ نبی نہ تھے بلکہ نام رکھ دیا گیا تھا۔ نبوت کا منصب بھی جب
آپ کو دیا گیا ۔ اور نبی نام بھی ہو گیا۔ تو آپ کے نبی ہونے میں کیا کسر باقی رہ گئی۔
تیرھویں دلیل مذکورہ بالا حوالہ سے ہی حضرت مسیح موعود کی نبوت کا ایک اور بھی ثبوت
ملتا ہے اور وہ یہ کہ آپ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے آنحضرت ا کا فیضان ثابت کرنے کے
لئے مجھے نبوت کے مقام تک پہنچایا ہے ۔ اب اگر اس کا مطلب صرف یہ ہے کہ آپ کا نام نبی رکھ دیا
گیا ہے تو اس سے افاضہ کا کیا ثبوت ملا آنحضرت ا کا افاضہ تو تب ثابت ہوتا ہے جب نبوت
ملے نہ کہ کسی کا نام نبی رکھ دینے سے آپ کا فیضان ثابت ہو جاتا ہے۔ ایک استاد کا فیضان یہ ہوتا ہے
کہ وہ اپنے شاگرد کو لائق بنائے نہ یہ کہ اس کے شاگرد کا نام لائق رکھ دیا جائے کالجوں کے
پروفیسروں کی لیاقت اس طرح ثابت ہوا کرتی ہے کہ ان کے شاگر دبی اے یا ایم اے میں واقعی طور
پر کامیاب ہو جائیں یا اس طرح ثابت ہوتی ہے کہ ان کے انٹرنس پاس طالب علم کا نام بی اے یا ایم
اے رکھ دیا جائے ؟ اس قسم کا افاضہ تو بچوں میں ہوتا ہے کہ ایک بادشاہ بن جاتا ہے اور کسی کو پھانسی
سته هاشیه - روحانی خزائن جلد نمبر ۲۲