حقیقة النّبوّة

انوارالعلوم (جلد 2), حصہ 17

انوار العلوم جلد ۲
۵۳۶
حقيقة النبوة ( حصہ اول)
کا حکم دے دیتا ہے اور کسی کو وزیر بنا دیتا ہے اور کسی کو کمانڈر مقرر کر دیتا ہے اور کسی کو امیر الامراء
بنا دیتا ہے مگر یہ سب نام ہی نام ہوتے ہیں اس کے اندر حقیقت کوئی نہیں ہوتی۔ اور ان کی اس
کار روائی سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ اس مصنوعی بادشاہ میں بڑی طاقت ہے کہ جو چاہتا ہے کرتا ہے
بلکہ اس کی حقیقت ایک کھیل سے زیادہ نہیں ہوتی۔ پس آنحضرت ا کی قوت افاضہ اس بات
سے ثابت نہیں ہو جاتی کہ آپ کی امت میں سے ایک شخص کا نام نبی رکھ دیا جائے کیونکہ اس کا
افاضہ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں نام تو خدا تعالیٰ نے رکھا ہے آنحضرت ا کے افاضہ کا اس سے
کیا ثبوت ملا ؟ آپ کے افاضہ کا ثبوت : کا ثبوت تب ملے کہ آپ کی اتباع میں وا میں واقعی کوئی شخص نبی بن جائے
اور آپ کی شاگردی اس کے قلب کے اندر ایسی طہارت اور صفائی پیدا ر صفائی پیدا کر دے کہ اس کا دل مصفی
آئینہ کی طرح ہو جائے ورنہ نام رکھنے سے کچھ نہیں بنتا۔ ایک مصور کا کمال اس طرح ثابت ہوتا ہے
کہ اس کی تصویر واقعہ میں اعلیٰ درجہ کی ہو یا اس طرح کہ اس کی کسی تصویر کی لوگ تعریف شروع
کر دیں ؟ اگر وہ واقع میں اعلیٰ تصویر نہیں تو اس کے ہنر کا کوئی ثبوت نہیں اسی طرح آنحضرت
کے کسی شاگرد کا نام نبی رکھنے سے آپ کے افاضہ کا کمال ہرگز ثابت نہیں ہو تا۔ آپ کے
افاضہ کا کمال اسی طرح ثابت ہوتا ہے کہ آپ کی شاگردی میں واقع میں کوئی شخص نبیوں کے
کمالات حاصل کرے ۔ اگر واقع میں کوئی شخص نبیوں کے مقام تک آپ ا کی اتباع سے نہیں
پہنچ سکتا تو صرف کسی کا نام نبی رکھ دینے سے آپ کے افاضہ کا کمال ثابت نہیں ہو سکتا۔ غرض کہ
حضرت مسیح موعود کا یہ فرمانا کہ رسول اللہ اس کے افاضہ کا کمال ثابت کرنے کے لئے اللہ تعالٰی
نے مجھے مقام نبوت پر پہنچایا ثابت کرتا ہے کہ آپ کو واقع میں نبی بنا دیا گیا۔ ورنہ کسی اور معنے کے
روتے آنحضرت ا کے افاضہ کا کمال ثابت نہیں ہوتا۔
چودھویں دلیل حضرت مسیح موعود حقیقۃ الوحی میں فرماتے ہیں:۔
اسی طرح اوائل میں میرا یہی عقیدہ تھا کہ مجھ کو مسیح ابن مریم سے کیا نسبت ہے وہ نبی ہے
اور خدا کے بزرگ مقربین میں سے ہے اور اگر کوئی امر میری فضیلت کی نسبت ظاہر ہو تا تو میں اس
کو جزئی فضیلت قرار دیتا تھا۔ مگر بعد میں جو خدا تعالیٰ کی رحمی بارش کی طرح میرے پر نازل ہوئی۔ اس
نے مجھے اس عقیدہ پر قائم نہ رہنے دیا۔ اور صریح طور پر نبی کا خطاب مجھے دیا گیا مگر اس طرح سے کہ
ایک پہلو سے نبی اور ایک پہلو سے امتی" (حقیقۃ الوحی
روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۵۳-۱۵۴)
اس ہے۔ عبارت سے یہ نتائج نکلتے ہیں ایک تو یہ کہ آپ کسی زمانہ میں مسیح سے اپنے آپ کو افضل

انوار العلوم جلد ۲
۵۳۷
حقيقة النبوة ( حصہ اول)
۔
نہ قرار دیتے تھے اور ا اس کی وجہ یہ تھی کہ آپ اسے نبی سمجھتے تھے اور اپنے آپ کو غیر نہی۔ اس لئے
اس پر اپنے آپ کو فضیلت نہ دیتے تھے۔ دوسرا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ آپ نے اپنی وحی میں نبی کے
صریح لفظ کو دیکھ کر آخر کار اس عقیدہ کو بدل دیا اور مسیح پر اپنے افضل ہونے کا اعلان کیا۔ ان
دونوں نتیجوں کو ملائیں تو تیسرا نتیجہ یہ نکلے گا کہ آپ واقع میں نبی تھے نہ کہ آپ کا نام نبی تھا کیونکہ
آپ مسیح سے افضل ہیں اور غیر نبی نبی پر من كل الوجوہ افضل نہیں ہو سکتا پس آپ فی الواقع نبی
ہیں ورنہ نبی نام پانے سے کوئی شخص نبی سے افضل نہیں ہو سکتا جس کا ثبوت یہ ہے کہ جس وقت
حضرت مسیح موعود موعود حضرت مسیح ناصری اسے سے ! اپنے آپ کو افضل نہیں قرار دیتے تھے اس وقت ؟ بھی
نبی کے نام پانے کے مدعی تھے کیونکہ مسیح سے افضل نہ ہونے کا عقیدہ تریاق القلوب میں بھی درج
ہے جو ۱۸۹۹ء کی تصنیف ہے اور جزوی نبی ہونے کا یا نبی نام پانے کا دعوی توضیح مرام میں بھی موجود
ہے جو ۱۸۹۱ء میں شائع ہوئی جس سے ثابت ہوا کہ صرف نام پانے والا یا جزوی نبی بھی اصلی نبی سے
افضل نہیں ہو سکتا۔ اور جو شخص کسی نبی سے افضل ہو گا وہ ضرور نبی ہو گا اور چونکہ حضرت مسیح
موعود نے اپنے آ۔ نے اپنے آپ کو مسیح سے افضل کہا ہے اس لئے آپ واقع میں نبی تھے نہ کا نبی تھے نہ کہ آپ کا نام اسی
طرح نبی رکھ دیا گیا تھا جس طرح آدمی کو شیر کہہ دیتے ہیں۔
پندرھویں دلیل حضرت مسیح موعود اپنی کتاب نزول المسیح کے صفحہ 4 حاشیہ پر تحریر فرماتے
ہیں :۔
دونوں سلسلوں کا تقابل پورا کرنے کے لئے یہ ضروری تھا کہ موسوی مسیح کے مقابل پر محمدی
مسیح بھی شان نبوت کے ساتھ آدے تا اس نبوت عالیہ کی کسر شان نہ ہو اس لئے خدا تعالٰی نے
میرے وجود کو ایک کامل کلیت کے ساتھ پیدا کیا اور ظلی طور پر نبوت محمدی اس میں رکھ دی تا ایک
معنی سے مجھ پر نبی اللہ کا لفظ صادق آدے اور دوسرے معنوں سے ختم نبوت محفوظ رہے ۔ " (روحانی
خزائن جلد ۱۸ صفحہ ۳۸۲) اس عبارت سے ظاہر ہے کہ حضرت مسیح موعود کے نزدیک سلسلہ محمد یہ
سلسلہ موسویہ کا مقابلہ تبھی کر سکتا تھا کہ جس طرح اس کا آخری خلیفہ نبی تھا۔ اس کا آخری خلیفہ
بھی نبی ہو۔ اور اگر ایسا نہ ہو تو سلسلہ محمدیہ کی کسرشان ہے اور یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ اس نقص کو
دور کرنے کیلئے اللہ تعالیٰ نے آپ کو نبی بنایا۔ اس حوالہ پر غور کرو یہ بھی حضرت مسیح موعود کی نبوت
پر ایک روشن دلیل ہے کیونکہ اگر یہی مانا جائے جو بعض لوگ کہتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود نبی نہ
تھے بلکہ آپ محدث تھے اور نبی آپ کا نام صرف جزوی کمالات کی وجہ سے رکھ دیا گیا تھا تو نے کو رہ

انوار العلوم جلد ۲
۵۳۸
حقيقة النبوة ( حصہ اول)
بالا دلیل جو حضرت مسیح موعود نے دی ہے باطل ہو جاتی ہے کیونکہ آپ فرماتے ہیں کہ محمد ی سلسلہ
کا مسیح بھی موسوی سلسلہ کے مسیح کی طرح شان نبوت کے ساتھ آنا چاہئے تھا تا نبوت محمدیہ کی کسر
شان نہ ہو ۔ اب اگر اس سے مراد صرف نام ہے درجہ نبوت نہیں تو نام سے کام نہیں چل سکتا۔ کیا
محمدی سلسلہ کے آخری خلیفہ کا نام نبی رکھ دینے سے وہ مسیح کے برابر ہو سکتا ہے ؟ اور کیا اس سے
محمدی سلسلہ کی شان نقص سے پاک ہو سکتی ہے ؟ ہرگز نہیں۔ جبکہ محمدی مسیح غیر نبی کا غیر نبی ہی رہا تو
اس کا نام نبی رکھ دینے سے وہ محدث کی بجائے نبی کسی طرح بن سکتا ہے۔ اور محمدی سلسلہ موسوی
سلسلہ کا مقابلہ کس طرح کر سکتا ہے ؟ اس طرح نام بدل بدل کر تو عزت کبھی قائم نہیں رہ سکتی اور یہ
تو آنحضرت ا کی ہتک ہے کہ آپ اپنی عزت اس طرح قائم کرتے ہیں کہ اپنے امتیوں کا نام
نبی رکھ دیتے ہیں تا موسوی سلسلہ سے مشابہت ہو جائے ۔ حضرت خلیفۃ المسیح الاول اپنے درسوں
میں ایسے ہی موقع کی نسبت فرمایا کرتے تھے کہ بعض لوگ صرف نام سے برابر ہونا چاہتے ہیں ۔ اور
ایک واقعہ سناتے تھے کہ ہمارے ضلع میں ایک عورت نے اپنے بیٹے کا نام خان بہادر رکھا میں نے
اس سے دریافت کیا کہ تو نے یہ نام کیوں رکھا ہے تو اس نے جواب دیا کہ ہمارے خاندان کے کئی
آدمیوں کو گورنمنٹ نے خان بہادر کا خطاب دیا ہے ہم غریب لوگ ہیں خیر ہے ہمارے بیٹے کو یہ
خطاب مل سکے گایا نہیں وہ اس لائق ہو گا یا نہیں۔ اس لئے میں نے اپنے شریکوں کی برابری کرنے
کے لئے اس کا نام ہی خان بہادر رکھ دیا ہے ۔ اب گورنمنٹ خطاب دے یا نہ دے لوگ تو اسے خان
بہادر ہی کہہ کر اپکارا کریں گے ۔ لیکن کیا اس سے وہ عورت اور اس کالڑ کا واقع میں ان امراء کے
برابر ہو گئے ۔ اور کیا نام بدلنے سے ان کی حیثیت بھی بدل گئی؟ اگر نہیں تو جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ مسیح
موعود نبی نہیں اتنا تو خیال کریں کہ اس خیال سے آنحضرت ا کی کس قدر ہتک ہوتی ہے۔
مسیح موعود فرماتے ہیں کہ اگر مسیح محمدی شان نبوت سے نہ آتا تو محمدی سلسلہ کی کسر شان تھی لیکن یہ
لوگ کہتے ہیں کہ محمد ی مسیح واقع میں نبی نہ تھا بلکہ غیر نبی محدث کو بعض مشابہتوں کی وجہ سے نبی کا
نام دے دیا گیا تھا۔ اب بتاؤ کہ اس خیال سے آنحضرت ا کی کسرشان : رشان ہوتی ہے یا نہیں ۔ کیا میہ
معاملہ خان بہادر والے معاملہ کے مشابہ نہیں بن جاتا؟ پھر کیوں اس عقیدہ کے پیچھے پڑے ہو جس
سے آنحضرت ا کی ہتک ہوتی ہے تو بہ کرو تو بہ تا اللہ تعالیٰ کی ناراضگی میں نہ پڑ جاؤ ۔ خوب
در کھو کہ محمدی سلسلہ کی شان اسی صورت میں قائم رہتی ہے کہ اس کا آخری خلیفہ بھی نبی ہو اور
سچا نبی ہو نہ کہ ایسا نبی کسی کا نام نبی رکھ دیا جائے اور وہ صرف ایک محدث ہی ہو ۔ مسیح موعود کے نبی

انوار العلوم جلد ۲
۵۳۹
حقيقة النبوة (حصہ اول)
ہونے کے بغیر آنحضرت ا کی ہتک ہوتی ہے اور اسے ایک محدث قرار دیتے ہیں جس نے نبی
کا نام پالیا ہے محمد ی سلسلہ کی کسر شان ہے اور اللہ تعالی رحم کرے اس شخص پر جو اسلام کا دعوی کرتا
ہے اور مسیح موعود کو محدث ثابت کرنے کے لئے آنحضرت ا کی کسر شان کرتا ہے۔
اس حوالہ سے یہ بھی ثابت ہو جاتا ہے کہ براہ راست نبوت پانے سے نبی کا درجہ بلند نہیں ہو
جاتا۔ کیونکہ حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں کہ محمدی سلسلہ کی عظمت اس طرح قائم ہو جاتی ہے کہ
اس کے آخر میں بھی ایک نبی ہو پس اگر براہ راست نبوت پانے والا ہی نبی ہوتا ہے یا بڑا درجہ رکھتا
ہے۔ تو ایک امتی نبی کے بھیج دینے سے وہ نقص دور نہ ہو سکتا تھا جس کے دور کرنے کے لئے وہ بھیجا
گیا اور چونکہ حضرت مسیح موعود کے نزدیک ایک امتی نبی کے آنے سے کسر شان کا خطرہ جاتا رہا۔
اس سے معلوم ہوا کہ امتی نبی ہو نا درجہ کو کم نہیں کر دیتا۔
شاید کوئی شخص اس جگہ یہ اعتراض کرے کہ اگر آخری خلیفہ کے نبی نہ ہونے سے محمدی
سلسلہ کی کسر شان ہوتی تھی تو کیوں درمیانی خلفاء کے نبی نہ ہونے سے محمدی سلسلہ کی ہتک نہیں
ہوتی تو اس کا جواب یہ ہے کہ یہ اعتراض مسیح موعود پر ہے نہ مجھ پر ۔ آپ ایسا فرماتے ہیں۔ میں نے
یہ بات اپنی طرف سے تو نہیں بنائی۔ لیکن اعتراض کو قبول کر کے میں اس کا جواب دیتا ہوں کہ جب
کسی شئے کا اول اور آخر مل جائے تو وہ برابر ہو جاتی ہے اور درمیانی حصہ کا مقابلہ کرنا ضروری نہیں
ہوتا۔ دوم یہ کہ موسوی سلسلہ کے نبی حضرت موسیٰ کے فیضان سے نبی نہ بنے تھے لیکن محمدی سلسلہ
کا خلیفہ آنحضرت اللہ کے فیضان سے نبی بنا ہے۔ اور یہ ایک ایسی عظمت ہے جس کا مقابلہ
حضرت موسیٰ نہیں کر سکتے ہیں۔ اس ایک نظیر نے محمدی سلسلہ کو موسوی سلسلہ پر وہ فضیلت دے
دی کہ اب اس پر کوئی اعتراض نہیں آسکتا۔ کیونکہ آنحضرت کا درجہ استادی ثابت ہو گیا۔
ر موسوی سلسلہ پر محمدی سلسلہ کی فضیلت ثابت ہو گئی اور اس کا ثابت کرنا مد نظر تھا۔
(۱۶) قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ ہے ۔ وَمَا كُنَّا مُعَذِّبِينَ حَتَّى نَبْعَثَ رَسُولًا (ي
اسرائیل : ۱۶) ہم اس وقت تک عذاب نازل نہیں کیا کرتے جب تک کوئی رسول نہ بھیج دیں اور
دوسری جگہ جگہ فرماتا ہے کہ وَمَا كَانَ رَبُّكَ مُهْلِكَ الْقُرَى حَتَّى يَبْعَثَ فِي أُمَّهَا رَسُولًا يَتْلُوا
عَلَيْهِمْ آيَتِنَا وَمَا كُنَّا مُهْلِكِى الْقُرَى إِلَّا وَاهْلُهَا ظِلِمُونَ (القصص:۲۰) یعنی تیرا رب
بستیوں کو ہلاک نہیں کیا کرتا جب تک کہ اس علاقہ کے اس مقام میں جو اس کا مرکز ہونے کی اہمیت
رکھتا ہے کوئی رسول مبعوث نہ کر دے ۔ جو ان لوگوں پر ہماری آیات پڑھ کر سنائے ۔ اور یہ ہم ہلاک
اور

انوار العلوم جلد ۲
۵۴۰
حقيقة النبوة (حصہ اول)
کرنے والے تھے بستیوں کو ۔ مگر اس صورت میں کہ اس کے باشندے ظالم ہو جائیں۔ ان دونوں
آیات سے ثابت ہے۔ کہ اس وقت تک کوئی عام عذاب الہی نہیں آتا۔ جب تک کہ اللہ تعالیٰ کی
طرف سے کوئی رسول مبعوث نہ ہو۔ لیکن اس زمانہ میں ہم دیکھتے ہیں کہ ایسی تباہیاں اور عذاب
آرہے ہیں کہ اس سے پہلے اس کی نظیر نہیں ملتی۔ پس یہ ثبوت ہے اس بات کا کہ اس وقت کوئی
رسول دنیا میں مبعوث ہوا ہے اور حضرت مسیح موعود نے چونکہ اس آیت کو اپنے اوپر چسپاں کیا
ہے اس لئے آپ کی رسالت کے ماننے کے بغیر کوئی چارہ نہیں۔
(۱۷) حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں:-
ہمارا نبی اللہ اس درجہ کا کا نبی ہے کہ اس کی امت کا ایک فرد نبی ہو سکتا ہے اور عیسیٰ کہلا
१९
سکتا ہے۔ حالانکہ وہ امتی ہے ۔ براہین احمدیہ حصہ پنجم
روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۳۵۵)
یہ عبارت بھی حضرت مسیح موعود کی نبوت پر شاہد ہے۔ کیونکہ حضرت مسیح موعود آنحضرت
ا کی بلند شان کا یہ ثبوت دیتے ہیں کہ آپ کی امت کا ایک شخص نبی ہو سکتا ہے۔ لیکن اگر یہ
تسلیم کیا جائے کہ آنحضرت ا کے بعد کوئی نبی ہو ہی نہیں سکتا۔ تو پھر یہ فضیلت ایک بناوٹی
فضیلت ٹھرتی ہے۔ کیونکہ جو چیز ہے ہی نہیں اسے فرض کر کے فضیلت ثابت نہیں ہو سکتی ۔ حضرت
مسیح موعود کے قول سے تو صاف ثابت ہے کہ اس امت میں سے نبی ہو سکتا ہے کیونکہ آپ اس
بات کو آنحضرت اللہ کی فضیلت قرار دیتے ہیں۔ پس اگر یہ تسلیم کیا جائے کہ اس امت میں نبی
آہی نہیں سکتا تو حضرت مسیح موعود کی یہ دلیل غلط جاتی ہے کیونکہ آنحضرت اللہ کی جناب سے
جو فیضان جاری ہی نہیں ۔ اس کی بناء پر آپ کی فضیلت ثابت کرنی درست نہیں لیکن چونکہ حضرت
مسیح موع موعود اسے فضیلت آنحضرت بتاتے ہیں۔ بتاتے ہیں۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کے بعد نبی آسکتا
ہے۔ اور جب نبی کا آنا منع نہ ہوا۔ تو مسیح موعود کی نبوت ثابت ہے۔
۱۸- اب میں ایک زبرد از بردست دلیل دیتا ہوں۔ جس سے روز روشن کی طرح ثابت ہو جاتا ہے
کہ آنحضرت ا کے بعد ایسا نبی جو فی الواقعہ نبی ہو ۔ آسکتا ہے۔ جو اپنے درجہ میں نبیوں میں
شامل ہو گا نہ کہ محدثوں میں۔ اور یہ کہ حضرت مسیح موعود ایسے ہی نبی ہیں۔ حضرت مسیح موعود
محدثیت کی نسبت ۱۳ فروری ۱۸۹۲ء کے اشتہار میں لکھتے ہیں۔
اس لفظ نبی سے مراد نبوت حقیقی نہیں ہے بلکہ صرف محدث مراد ہے جس کے معنے
رَضِيَ
آنحضرت اللہ نے مکلم مراد لئے ہیں۔ یعنی محمد ثوں کی نسبت فرمایا ہے - عَنْ أَبِي هُرَيْرَ

انوار العلوم جلد ۲
۵۴۱
حقيقة النبوة (حصہ اول)
اللهُ تَعَالَى عَنْهُ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ كَانَ فِيْمَنْ قَبْلَكُمْ مِنْ بَنِي
إِسْرَائِيلَ رِجَالٌ يُكَلِّمُوْنَ مِنْ غَيْرِ أَنْ يَكُونُوا أَنْبِيَاءَ فَإِنْ يَكُ فِي أُمَّتِي مِنْهُمْ أَحَدٌ فَعُمَرُ
( صحیح بخاری کتاب المناقب - باب مناقب عمر بن الخطاب ( تو پھر مجھے اپنے مسلمان بھائیوں کی دلجوئی کے لئے اس
لفظ کو دوسرے پیرایہ میں بیان کرنے سے کیا عذر ہو سکتا ہے سو دو سرا پیرا یہ یہ ہے کہ بجائے لفظ نبی
کے محدث کا لفظ ہر ایک جگہ سمجھ لیں اور اس کو (یعنی لفظ نبی کو) کا ٹا ہوا خیال فرمالیں۔ (ماخوذ از
اشتهار حضرت مسیح موعود ۳ / فروری ۱۸۹۲ء) اس عبارت سے مفصلہ ذیل فتار ، مفصلہ ذیل نتائج نکلتے ہیں :-
(1) یہ کہ محدث نبی نہیں ہو تا بلکہ کسی مشابہت کی وجہ سے اس کا نام نبی رکھ دیا جاتا ہے
(۲) یہ کہ محدث سے صرف مکلم مراد ہے یعنی جس سے خدا تعالیٰ کا کلام ہو تا ہو نہ کہ نبی۔
(۳) یہ کہ ایسے محدث بنی اسرائیل میں بہت گزرے ہیں۔
(۴) یہ کہ اس امت میں سے بھی ایسے محدثوں کے ہونے کی امید ہے۔
(۵) یہ کہ حضرت مسیح موعود نے جہاں جزوی نبی کا لفظ اپنی کتابوں میں لکھا تھا اس سے مراد
صرف محدث تھا۔ اور لوگوں کو چاہئے کہ اسے کاٹ کر محدث ہی لکھ دیں۔
یه
وہ نتائج ہیں جو حضرت مسیح موعود کی مذکورہ بالا تحریر سے نکلتے ہیں۔ اور نہ صرف یہ کہ آپ
کی تحریر سے نکلتے ہیں۔ بلکہ صحیح بخاری کی حدیث سے آپ ان کی صحت پر دلیل لاتے ہیں۔ اور اس
طرح اس قول کو اور بھی مضبوط کر دیتے ہیں۔ اس حدیث کا ترجمہ یہ ہے ۔ کہ حضرت ابو ہریرہ سے
روایت ہے کہ آنحضرت ا نے فرمایا کہ تم سے پہلے بنی اسرائیل میں کچھ لوگ ایسے بھی
گزرے ہیں جن کو الہام تو ہوا کرتا تھا لیکن وہ نبی نہ تھے ۔ پس اگر میری امت میں سے ایسے آدمی
ہوئے تو عمر ضرور ہوں گے۔
غرض کہ اس حوالہ سے ثابت ہے کہ بنی اسرائیل میں محدث بہت سے گزرے ہیں۔ اب میں
ایک اور حوالہ حضرت مسیح موعود کا نقل کرتا ہوں۔ آپ ختم نبوت کی تشریح میں فرماتے ہیں :-
" وہ خاتم الانبیاء بنے مگر ان معنوں سے نہیں کہ آئندہ اس سے کوئی روحانی فیض نہیں
ملے گا۔ بلکہ ان معنوں سے کہ وہ صاحب خاتم ہے ۔ بجز اس کی مہر کے کوئی فیض کسی کو نہیں پہنچ سکتا۔
اور اس کی امت کے لئے قیامت تک مکالمہ اور مخاطبہ الہیہ کا دروازہ کبھی بند نہ ہو گا۔ اور بجز اس
کے کوئی نبی صاحب خاتم نہیں ۔ ایک وہی ہے جس کی مہر سے ایسی نبوت بھی مل سکتی ہے جس کے
१९
لئے امتی ہونالازمی ہے ۔ “ (حقیقۃ الوحی
روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۲۹-۳۰)

انوار العلوم جلد ۲
۵۴۲
اس حوالہ سے مندرجہ ذیل نتائج نکلتے ہیں۔
حقيق النبوة (حصہ اول)
(۱) یہ کہ آنحضرت ا کے خاتم النبین ہونے کے یہ معنے نہیں کہ آپ کے بعد فیض
روحانی بند ہے ۔ بلکہ یہ معنے ہیں۔ کہ آپ کے بعد ایسا فیضان جاری ہے۔
(۲) یہ کہ آپ کے فیضان سے ایک ایسی نبوت ملتی ہے جو پہلے کسی نبی کی اطاعت سے نہیں ملتی
تھی۔ اور اس نبوت کا پانے والا امتی نبی کہلاتا ہے ۔
اب پہلے حوالہ اور اس حوالہ کو ملا کر دیکھو۔ کیا نتیجہ پیدا ہوتا ہے۔ پہلے حوالہ میں فرماتے ہیں۔
کہ محدث جسے جزوی نبی بھی کہہ سکتے ہیں۔ پہلی امتوں میں ہوتے رہے ہیں۔ اور اس حوالہ میں
فرماتے ہیں۔ کہ امتی نبی وہ درجہ ہے جو پہلے نبیوں کی اتباع سے نہیں ملا کرتا تھا۔ اور ان کا درجہ ایسا
بڑا نہ تھا کہ ان کی اتباع سے کوئی فردان کی امت کا نبی بن جائے۔
پس ان حوالوں کو ملا کر یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ پہلی امتوں میں محدث یا جزوی نبی تو ہوتے تھے ۔ لیکن
پہلے نبیوں میں اس قدر طاقت نہ تھی کہ ان کے فیضان سے امتی نبی ہو سکے جس کا صاف مطلب یہ
ہے کہ آنحضرت ا کی امت میں صرف محد ثیت ہی جاری نہیں۔ بلکہ اس سے اوپر نبوت کا
سلسلہ بھی جاری ہے۔ کیونکہ محدث یا جزوی نبی کا درجہ تو وہ ہے جو پہلی امتوں کے بعض افراد کو بھی
مل جایا کرتا تھا لیکن امتی نبی کا وہ درجہ ہے جو پہلے رسولوں کی اتباع سے نہیں مل سکتا تھا۔ کیونکہ وہ
خاتم النبین نہ تھے ۔ اور جزوی نبی کے اوپر کا درجہ سوائے نبی کے اور کوئی نہیں ہو سکتا۔ کیونکہ جزو
کے بعد کل ہی ہوتا ہے۔ پس یہ بات بالکل روز روشن کی طرح ثابت ہے کہ آنحضرت ا کے
بعد نبوت کا دروازہ کھلا ہے۔ مگر نبوت صرف آپ کے فیضان سے مل سکتی ہے۔ براہ راست نہیں مل
سکتی۔ اور پہلے زمانہ میں نبوت براہ راست مل سکتی تھی۔ کسی نبی کی اتباع سے نہیں مل سکتی تھی۔
کیونکہ وہ اس قدر صاحب کمال نہ تھے جیسے آنحضرت ا الله - اور جبکہ نبوت کا دروازہ علاوہ
محد ثیت کے امت محمدیہ میں کھلا ثابت ہو گیا۔ تو یہ بھی ثابت ہو گیا کہ مسیح موعود بھی نبی اللہ تھے ۔ نہ
یہ کہ آپ پ کا کا اصر اصل درجہ تو محدث ہونے نے کا کا تھا۔ تھا۔ نبی نبی کا کا خطاب خطاب ! بعض مشابہتوں کی وجہ سے دے دیا گیا۔
کیونکہ آپ کو خود رسول اللہ اللہ نے نبی کہا ہے۔
:
اگر کوئی شخص کہے کہ یہ بات آپ نے کہاں سے نکال لی کہ محدث پہلے نبیوں کی اتباع سے ہو
سکتے تھے ؟ حدیث میں تو یہ ہے کہ ایسے لوگ بنی اسرائیل میں ہوا کرتے تھے۔ یہ تو نہیں فرمایا ۔ کہ وہ
امتی بھی ہوا کرتے تھے ۔ پس ہم ان دونوں حوالوں کو ملا کر یہ نتیجہ نکالتے ہیں۔ کہ رسول اللہ

انوار العلوم جلد ۲
۵۴۳
حقيقة النبوة (حصہ اول)
ال
کے زمانہ سے پہلے تو محدث بھی براہ راست ہوا کرتے تھے۔ لیکن آپ کی امت میں محدث
آپ کے واسطہ سے ہونے لگے ہیں تو اس کا یہ جواب ہے۔ کہ یہ بات تو آپ نے اپنے پاس سے لگالی
ہے۔ حضرت مسیح موعود نے تو صرف انبیاء کی نسبت لکھا ہے کہ ان کو براہ راست نبوت ملا کرتی
تھی۔ محمد ثوں کی نسبت کہیں نہیں لکھا کہ ان کو بھی محدثیت براہ راست ملا کرتی تھی۔ پس بلا وجہ نئی محدثوں کہ کو ملا
شرط لگانے کی کوئی وجہ نہیں ۔ یا تو اس دعوے کا ثبوت قرآن کریم سے دینا چاہئے یا حدیث سے یا پھر
مسیح موعود کے کلام سے لیکن تینوں جگہ اس ثبوت کے مہیا کرنے میں ناکامی اور نامرادی ہو گی پس
اس بات سے انکار نہیں ہو سکتا کہ محدث کے علاوہ اس سے بڑھ کر ایک اور نبوت ہے جو پہلے نبیوں
کے فیض سے نہیں مل سکتی تھی۔ صرف نبی کریم اللہ کے فیض سے مل سکتی ہے حالانکہ محد ثیت
پہلی امتوں کو بھی مل جاتی تھی۔ اور اب بھی مل جاتی ہے۔ لیکن وہ نبوت پہلی امتوں کو نہیں ملتی تھی
اب مل جاتی ہے ۔ اور محد ثیت چونکہ جزوی نبوت کا نام ہے اس لئے وہ نبوت سوائے نبیوں والی
نبوت کے اور کوئی ہو ہی نہیں سکتی۔ اور جبکہ نبوت کا دروازہ کھلا ہوا۔ تو مسیح موعود جسے رسول اللہ
ا نے بھی نبی کیا ہے اور خدا تعالٰی نے بھی تو اس کے نبی ہونے میں کوئی شک نہیں رہا۔
علاوہ ازیں یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ حضرت مسیح موعود اس نبوت کے لئے جو آنحضرت
ا کی اتباع سے مل سکتی ہے۔ نہ کہ کسی اور نبی کی اتباع سے یہ شرط لگاتے ہیں۔ کہ اس کے
لئے امتی ہونا ضروری ہے۔ پس اگر اس بات کو تسلیم کر لیا جائے کہ پہلے محدث بغیر فیضان انبیائے
سابقین کے محدث بن جاتے تھے تو یہ بھی ماننا ہو گا۔ کہ وہ امتی نہ ہوتے تھے ۔ کیونکہ امتی کے یہ معنے
ہیں کہ وہ جو کچھ پائے اپنے نبی کے فیضان سے پائے اور جس شخص نے نبوت کی طرح محد ثیت بلا
اتباع کسی پرانے نبی کے حاصل کی۔ وہ امتی نہیں کہلا سکتا۔ اور نبی تو وہ ہے ہی نہیں۔ کیونکہ محدث
در حقیقت نبی نہیں ہوتا۔ بلکہ بعض مشابہتوں کی وجہ سے اسے جزوی نبی کہہ سکتے ہیں۔ (دیکھو اشتہار
۱۳ فروری ۱۸۹۳ء)
پس اس صورت میں ماننا پڑے گا۔ کہ نبی اور امتی کے سوا کوئی اور گروہ بھی ہوتا ہے جو نہ نبی
ہوتا ہے نہ امتی۔ کیونکہ محدث اگر براہ راست محدث بنے تو نہ نبی کہلا سکتا ہے نہ امتی لیکن اس
گروہ کا ہونا محال ہے ۔ ہر ایک گروہ جو اللہ تعالیٰ سے تعلق رکھتا ہے وہ دو حالت سے خالی نہیں یا نبی
ہے یا امتی: یہ نہیں ہو سکتا کہ نہ نبی ہو اور نہ امتی ہو ۔ گو یہ ہو سکتا ہے کہ نبی بھی ہو اور امتی بھی۔
کیونکہ اس کے صرف یہ معنی ہیں کہ ہے تو نہیں۔ لیکن اس نے دوسرے نبی کے واسطے سے نبوت پائی

انوار العلوم جلد ۲
۵۴۴
حقيقة النبوة (حصہ اول)
ہے۔ اور اس کی امت میں سے ہے۔ اور یہ بات محال نہیں ہے۔ پس محد ثیت کی نسبت یہ کہہ ہی
نہیں سکتے کہ وہ براہ راست مل سکتی ہے۔ اور بہر حال ماننا پڑے گا کہ پہلے نبیوں کی امت میں محدث
یعنی جزوی نبی ہوتے تھے اور اسلام میں بھی محدث یعنی جزوی نبی ہوتے ہیں۔ لیکن پہلے نبیوں کے
فیض سے نبوت نہیں مل سکتی تھی۔ اور آنحضرت ا کے فیض سے نبوت مل سکتی ہے اور جب
نبوت مل سکتی ہے تو مسیح موعود نبی ہوئے نہ کہ محدث -
"
(۱۹) حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں کہ ادا خَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ)
یہ آیت آخری زمانہ میں ایک نبی کے ظاہر ہونے کی نسبت ایک پیشگوئی ہے۔ ورنہ کوئی وجہ نہیں
کہ ایسے لوگوں کا نام اصحاب رسول اللہ رکھا جاوے - جو آنحضرت ﷺ کے بعد پیدا ہونے
والے تھے۔ جنہوں نے آنحضرت ا ل کو نہیں دیکھا۔ آیت ممدوحہ بالا میں یہ تو نہیں فرمایا
وَاخَرِينَ مِنَ الْأُمَّةِ بلکہ یہ فرمایا وَاخَرِينَ مِنْهُمُ اور ہر ایک جانتا ہے کہ مِنْهُمْ کی ضمیر اصحاب
رضی اللہ عنہم کی طرف راجع ہے۔ لہذا وہی فرقہ منہم میں داخل ہو سکتا ہے ۔ جس میں ایسار سول
موجود ہو ۔ کہ جو آنحضرت ا کا بروز ہے۔ اور خدا تعالیٰ نے آج سے چھبیس برس پہلے میرا نام
براہین احمدیہ میں محمد اور احمد رکھا ہے اور آنحضرت ا کا بروز مجھے قرار دیا ہے ۔ " انہ حقیقہ
الوحي
۴
روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه (۵۰۲)
১১
اس حوالہ کے لئے تو کسی طول طویل تشریح کی ضرورت ہی نہیں۔ حضرت مسیح موعود فرماتے
ہیں کہ وَاخَرِيْنَ مِنْهُمْ میں ایک گروہ کی طرف اشارہ کیا گیا ہے ۔ جو صحابہ کی مانند ہو گا اور صحابہ کی
مانند وہ گروہ ہو نہیں سکتا۔ جب تک اس میں رسول بھی موجود نہ ہو۔ پس آپ رسول ہیں۔ اور ایسے
رسول ہیں کہ جیسے رسول پہلے اس امت میں نہیں گزرے۔ یعنی آپ جزوی نبی یا رسول نہیں ہیں
کیونکہ وَاخَرِيْنَ مِنْهُمْ کی آیت کو تو حضرت مسیح موعود نے اپنے پر چسپاں کیا ہے ۔ بلکہ بعض جگہ
صاف الفاظ میں اپنی ہی جماعت کی نسبت آخرین کے لفظ پر حصر کیا ہے۔ اور اگر آپ سے پہلے بھی
کوئی رسول اسی قسم کا مانا جائے جیسے کہ آپ تھے تو اس کی جماعت بھی واخَرِينَ مِنْهُمْ کے ماتحت
صحابہ رسول اللہ بن جائے گی۔ لیکن چونکہ اس امت میں سوائے حضرت مسیح موعود کی جماعت کے
کسی جماعت کو آخرین نہیں قرار دیا گیا۔ معلوم ہوا کہ رسول بھی صرف مسیح موعود ہیں اور چونکہ
محد ثین تو پہلے بہت گزر چکے ہیں۔ اس لئے یہ بھی ثابت ہوا کہ مسیح موعود کی رسالت محد ثیت والی
نہیں۔ کیونکہ باوجود محدث ہونے کے پہلے لوگ اس آیت کے مصداق نہ بن سکے جس میں ایک

انوار العلوم جلد ۲
رسول کی خبر دی گئی تھی۔
۵۴۵
حقيقة النبوة (حصہ اول)
(۲۰) کہا جاتا ہے کہ رسول اللہ ا چونکہ خاتم النبین ہیں۔ اس لئے خواہ کسی کو الہامات
میں کتنی دفعہ ہی نبی کے نام سے پکارا جائے تب بھی وہ نبی نہیں ہو سکتا۔ کیونکہ نبوت کا سلسلہ تو بند ہو
گیا۔ اب اگر نام رکھ دیا جائے تو رکھ دیا جائے اور محدث بوجہ الہام پانے کے جزوی نبی کہلائے تو
کہلائے۔ مگر نبی فی الواقع نہیں ہو سکتا۔ لیکن حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں :-
"
میں ولایت کے سلسلہ کو ختم کرنے والا ہوں۔ جیسا کہ ہمارے سید آنحضرت ا نبوت
کے سلسلہ کو ختم کرنے والے تھے ۔ اور وہ خاتم الانبیاء ہیں۔ اور میں خاتم الاولیاء ہوں۔ میرے بعد
کوئی ولی نہیں مگر وہ جو مجھ سے ہوگا۔ اور میرے عہد پر ہو گا۔ " خطبه الهامید مت ، روحانی خزائن جلد ۱۶
صفحه ۶۹-۷۰)
اس عبارت سے ظاہر ہوتا ہے کہ حضرت مسیح موعود خاتم الاولیاء ہونے کا دعوی فرماتے ہیں۔
اب دیکھنا چاہئے کہ حضرت مسیح موعود کے نزدیک خاتم کے وہی معنی ہیں جن کے ذریعہ سے آئندہ
نبیوں کا سلسلہ روکا جاتا ہے۔ تو خاتم الاولیاء کے یہ معنی کرنے پڑیں گے کہ اب دنیا میں کوئی ولی نہیں
ہو سکتا۔ بلکہ کبھی اگر خدا تعالی کسی کا نام ولی رکھ بھی دے۔ تو اس سے یہ مطلب نہ ہو گا۔ کہ وہ ولی ہو
گیا ہے ۔ بلکہ اس کا مطلب صرف اس قدر ہو گا کہ اس کا نام ولی رکھ دیا گیا ہے۔ ورنہ وہ ولی نہیں۔
لیکن اگر یہ معنی نہیں بلکہ یہ ہیں کہ حضرت مسیح موعود کے بعد کوئی شخص دلی نہیں بن سکتا جب تک
آپ کی فرمانبرداری کا جوڑا اپنی گردن پر نہ رکھے۔ تو خاتم النبین کے معنے بھی یہی ہیں کہ کوئی شخص
نبی نہیں ہو سکتا۔ جب تک آنحضرت ا کی غلامی نہ اختیار کرے۔ ورنہ نبوت کا دروازہ ﷺ
مسدود نہیں۔ اور جبکہ باب نبوت کھلا ہوا ہے تو مسیح موعود بھی ضرو ر نبی ہے۔
گو نبوت کے دلائل تو بہت سے ہیں ۔ لیکن اس جگہ اسی قدر پر کفایت کی جاتی ہے۔ میں خیال
کرتا ہوں۔ کہ اگر سب دلائل جمع کئے جائیں تو ایک سو سے زائد دلائل مسیح موعود کی نبوت پر مل
سکتے ہیں جنہیں کسی اور موقعہ پر پیش بھی کیا جا سکتا ہے مگر فی الحال اس قدر کافی ہیں۔ اور حق پسند
انسان کی ہدایت کے لئے اس سے زیادہ کی حاجت نہیں۔
دلائل نبوت میں میں نے نبی اور رسول دونوں کے حوالے نقل کئے ہیں لیکن ممکن ہے کہ
کوئی شخص کہہ دے کہ لَا يُظْهِرُ عَلَى غَيْبِہ والی آیت اور بعض اور دلائل میں رسول کا لفظ ہے نہ
نبی کا۔ تو اس کا جواب یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود نے خود اس آیت کا مطلب یہ نکالا ہے کہ یہ نبوت

انوار العلوم جلد ۲
۵۳۶
حقيقة النبوة ( حصہ اول)
کی شرط ہے پس جبکہ مسیح موعود نے نبی ورسول میں فرق نہیں کیا۔ تو کسی احمدی کا حق نہیں کہ فرق
کرے۔ اور اگر کرنے بھی تو پھر بھی اسے کچھ فائدہ نہیں۔ کیونکہ جن لوگوں نے ان دونوں ناموں
میں فرق کیا بھی ہے وہ رسالت کے درجہ کو نبوت کے درجہ سے بلند قرار دیتے ہیں۔ اور کہتے ہیں کہ
ہر نبی رسول نہیں۔ لیکن ہر رسول نبی بھی ہے۔ پس اگر رسالت سے رسالت ہی مراد لو تب بھی
رسالت کے ثابت ہوتے ہی نبوت خود ثابت ہو جائے گی۔
اس سوال کا جواب کہ کیا مسیح موعود کے سوا کوئی اور نبی بھی
اس امت میں گزرا ہے یا نہیں؟
ایک یہ سوال بھی کیا جاتا ہے کہ اس امت میں مسیح موعود کے سوا کوئی اور بھی نبی گزرا ہے یا
نہیں تو اس کا جواب مختصر تو یہ ہے کہ نہیں۔ اور سب سے پہلے اس بات کے لئے بطور دلیل خود
آنحضرت ا کی احادیث کو پیش کیا جاسکتا ہے کیونکہ آنحضرت ا نے صرف ایک شخص
کا نام نبی رکھا ہے ۔ اور ہمارا حق نہیں کہ آپ کے حکم کے سوا اور کسی کا نام نبی رکھ دیں پھر یہی نہیں
کہ آنحضرت ا نے صرف مسیح موعود کا نام نبی رکھا ہے بلکہ یہ بھی فرما دیا ہے کہ لَيْسَ بینی
وبَيْنَهُ نَبی یعنی اس کے اور میرے درمیان کوئی اور نبی نہیں۔ پس خاتم الانبیاء کی گواہی ۔ کے باوجود
ہم کسی کو نبی کس طرح کہہ سکتے ہیں۔ نبی تو وہ شخص ہو سکتا ہے جس کی صداقت پر آنحضرت الی
کی مہر ہو۔ اور آپ مسیح سے پہلے اس امت ۔ نا امت کے کسی اور آدمی کی نبوت پر مہر صداقت لگانے سے
انکار فرماتے ہیں۔ پس ہم بھی اس بات پر مجبور ہیں کہ مسیح موعود سے پہلے اس امت میں کسی اور
امتی نبی کے وجود سے انکار کر دیں۔
دوسری شہادت اس بات کی تائید میں کہ حضرت مسیح موعود سے پہلے کوئی اور ولی یا بزرگ یا
محدث نبی نہیں ہوا۔ گو بوجہ محد ثیت جزوی نبوت ان لوگوں میں پائی جاتی ہو ۔ خود حضرت مسیح
وعود کی اپنی تحریریں ہیں۔ اور مسیح موع موعود وہ شخص ہے جس کو رسول الله الا حکم و م د عدل بیان
فرماتے ہیں۔ پس اس کا فیصلہ رد کرنا کسی مومن کا کام نہیں ہو سکتا۔ آپ فرماتے ہیں :-
غرض اس حصہ کثیر وحی الہی اور امور غیبیہ میں اس امت میں سے میں ہی ایک فرد
"

انوار العلوم جلد ۲
۵۴۷
حقيقة النبوة ( حصہ اول)
مخصوص ہوں اور جس قدر مجھ سے پہلے اولیاء اور ابدال اور اقطاب اس امت میں سے گزر چکے
ہیں۔ ان کو یہ حصہ کثیر اس نعمت کا نہیں دیا گیا۔ پس اس وجہ سے نبی کا نام پانے کیلئے میں ہی مخصوص
کیا گیا۔ اور دوسرے تمام لوگ اس نام کے مستحق نہیں ۔ کیونکہ کثرت وحی اور کثرت امور غیبیہ
اس میں شرط ہے اور وہ شرط ان میں پائی نہیں جاتی (حقیقة الوحی - روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه
(۴۰۷-۲۰۶
اس عبارت سے صاف ظاہر ہے کہ حضرت مسیح موعود نے اس امت میں اپنے سے پہلے کسی
اور شخص کے نبی ہونے سے قطعی انکار کیا ہے۔ پس جب مسیح موعود کہتا ہے ۔ کہ امت محمدیہ میں
اس وقت تک صرف میں ہی ایک شخص ہوں جو نبی کہلانے کا مستحق ہوں تو اب بتاؤ کہ جو لوگ ہر
بزرگ اور ولی کو نبی بنا رہے ہیں اور اس طرح مسیح موعود کی نبوت کو باطل کرنا چاہتے ہیں ان کا کیا
حال ہو گا۔ اور وہ اللہ تعالی کو کیا جواب دیں گے حضرت مسیح موعود ضمیمہ تحفہ گولڑویہ صفحه ۲۸
پر فرماتے ہیں کہ :۔
شید
” جو شخص مجھے دل سے قبول کرتا ہے وہ دل سے اطاعت بھی کرتا ہے۔ اور ہر ایک حال میں
مجھے حکم ٹھراتا ہے اور ہر ایک متنازعہ کا مجھ سے فیصلہ چاہتا ہے مگر جو شخص مجھے دل سے قبول نہیں
کرتا۔ اس میں تم نخوت اور خود پسندی اور خود اختیاری پاؤ گے۔ پس جانو کہ وہ مجھ میں سے نہیں ہے
کیونکہ وہ میری باتوں کو جو مجھے خدا سے ملی ہیں عزت سے نہیں دیکھتا۔ اس لئے آسمان پر اس کی
عزت نہیں ۔ " (روحانی خزائن جلد کے اصفحہ ۶۴)
اور پھر کتاب نزول المسیح میں فرماتے ہیں :-
اور وہ جو خدا کے نامور اور مرسل کی پورے طور پر اطاعت کرنا نہیں چاہتا اس نے بھی تکبر
سے ایک حصہ لیا ہے۔ اور وہ جو خدا کے مامور اور مرسل کی باتوں کو غور سے نہیں سنتا۔ اور اس کی
تحریروں کو غور سے نہیں پڑھتا۔ اس نے بھی تکبر سے ایک حصہ لیا ہے۔ سو کوشش کرو کہ کوئی حصہ
تکبر کا تم میں نہ ہو تا کہ ہلاک نہ ہو جاؤ ۔ زنزول این مدار وحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۴۰۳)
پس ہر ایک مؤمن پر فرض ہے کہ مسیح موعود کی تحریروں کی قدر کرے۔ اور ان کو اپنے
خیالات کے مطابق بنانے کی بجائے اپنے خیالات ان کے مطابق بنائے۔ اور مسیح موعود کے فیصلہ کو
زد نہ کرے اور نہ اس کے الفاظ کو الٹ پھیر کر اپنے مطلب سے پھیرے کہ یہ ایک خطر ناک گناہ
ہے۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی