حقیقة النّبوّة

انوارالعلوم (جلد 2), حصہ 18

انوار العلوم جلد ۲
۵۴۸
حقيقة النبوة (حصہ اول)
بعض لوگ کہتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود کا یہ مطلب ہے کہ احادیث میں چونکہ صرف مسیح کا
نام نبی رکھا گیا ہے۔ اس لئے اس نام سے وہ مخصوص ہے ۔ ورنہ نبی تو سب محدث تھے ۔ لیکن یہ لوگ
اس قدر خیال نہیں کرتے کہ حضرت مسیح موعود صرف یہی تو نہیں فرماتے کہ میں اس نام سے
مخصوص ہوں۔ تاہم خیال کرلیں کہ آپ کی یہ خصوصیت ہے ۔ کہ آپ کو حدیث میں بھی نبی کر کے
پکارا گیا ہے بلکہ آپ تو یہ بھی فرماتے ہیں کہ شرط نبوت پہلے بزرگوں میں پائی نہیں جاتی۔ اور جب
شرط نبوت نہیں پائی جاتی ۔ تو پھر وہ نبی کس طرح ہو سکتے ہیں ۔ غرض کہ حضرت مسیح موعود کے الفاظ
صاف ہیں۔ آپ نہ صرف یہ کہ اپنے آپ کو نبی کے نام پانے کا ایک ہی مستحق قرار دیتے ہیں بلکہ
فرماتے ہیں کہ پہلے اولیاء میں وہ شرط ہی پائی نہیں جاتی۔ اس لئے وہ نبی ہو ہی نہیں سکتے۔
اس حوالہ سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ حضرت مسیح موعود کی نبوت محدثوں والی جزوی نبوت نہ
تھی۔ کیونکہ محدث تو اس امت میں پہلے بھی بہت سے گزر چکے ہیں۔ پھر اگر آپ کی نبوت محد ثیت
والی جزوی نبوت ہوتی ۔ تو وہ محدث بھی حضرت مسیح موعود کے ساتھ نبوت میں شریک ہوتے لیکن
باوجود اس کے کہ اس امت میں بہت سے محدث گزرے ہیں۔ جن میں جزوی نبوت تسلیم کی جاسکتی
ہے۔ پھر بھی حضرت مسیح موعود ان کی نسبت فرماتے ہیں کہ ان میں شرط نبوت نہیں پائی جاتی۔ اور
مجھ میں پائی جاتی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت مسیح موعود محد ثیت کی جزوی نبوت سے
او پر کسی اور نبوت کے مدعی تھے۔
جناب مولوی محمد علی صاحب نے اپنے رسالہ میں ایک تقسیم کی ہے کہ ایک کیفیت نبی کی نبوت
کی ہے اور ایک محدث کی نبوت کی۔ لیکن اگر کوئی غور سے دیکھے تو وہ تقسیم ان کی اپنی خود ساختہ
ہے۔ نبی کی اصل تعریف کو انہوں نے محدثیت کی نبوت کے ماتحت رکھ کر حضرت صاحب کو محدثوں ۔
میں شامل کرنا چاہا ہے حالانکہ مسیح موعود سب محدثوں کو اس شرط کے پورا کرنے سے قاصر ظاہر فرما
کر اپنے آپ کو اس امت کے باقی سب افراد سے علیحدہ کرتے ہیں۔ مولوی صاحب نے ایسی ہی
بات کی ہے جیسے کوئی شخص مثلاً ڈاکٹر کی یہ تعریف کرے کہ ڈاکٹر وہ ہوتا ہے جو دلایت کا پاس یافتہ
ہو۔ اور اس تعریف کی بناء پر جس قدر اسٹنٹ سرجن ہیں ان کے ڈاکٹر ہونے سے انکار کردے۔
مولوی صاحب نے بھی یہی کیا ہے۔ نبوت کی بعض خصوصیتوں کو اصل نبوت قرار دے کر اور ان
نبیوں کے خصوصی نام لکھ کر کہہ دیا کہ دیکھو یہ نبیوں والی نبوت ہوتی ہے اور یہ حضرت مرزا صاحب
میں پائی نہیں جاتی۔ حالانکہ وہ نبوت ہے ہی نہیں وہ تو بعض خصوصیتیں ہیں۔ نبوت کی جو تعریف تھی

انوار العلوم جلد ۲
۵۴۹
حقيقة النبوة (حصہ اول)
اس کو محد ثیت کی تعریف سے ملا کر ایک طرف رکھ دیا ہے اور لکھ دیا ہے۔ یہ محدثوں والی نبوت
سے
ر
ہوتی ہے کوئی پوچھے کہ جناب نے قرآن کریم کی کسی آیت سے یہ تعریف نکالی ہے۔ حضرت مسیح
موعود تو فرماتے ہیں کہ جو شرط نبوت ہے۔ وہ اس امت کے اور کسی بزرگ میں نہیں پائی جاتی۔ اور
آپ فرماتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود اپنی نبوت محدثه محمد ثوں والی نبوت قرار دیتے رہے۔ اگر آپ کی
نبوت محمد ثوں والی تھی تو آپ محدثوں سے اپنی علیحدگی کیوں ظاہر فرماتے ہیں اور کیوں کہتے ہیں کہ
جس شرط کے پائے جانے پر میں نبی ہوں وہ پہلے بزرگوں ولیوں اور اقطاب میں نہیں پائی جاتی لیکن
حضرت مسیح موعود کے اس صریح فیصلہ کے ہوتے ہوئے اب دو ہی راہیں ہیں یا تو مسیح موعود کو نبی
قبول کیا جائے یا یہ کہہ دیا جا۔ یا یہ کہہ دیا جائے کہ حضرت مسیح موعود ہیں تو محدث ہی۔ لیکن آپ پہلے بزرگوں کو
شرط نبوت سے اس لئے محروم قرار دیتے ہیں کہ دراصل اب تک مسلمانوں میں کوئی محدث ہوا ہی
نہیں۔ مگر اس کا یہ مطلب ہو گا کہ اب تک امت محمد محمدیہ میں کوئی شخص مكالمات و مخاطبات۔ مخاطبات کے شرف
مشرف کیا ہی نہیں گیا جو با جو بالید است با باطل ہے۔ اور پھر یہ بھی ہو گا کہ وہ سب لوگ جن کو جناب
مولوی صاحب اور ان کے دوستوں کی طرف سے محدث قرار دے کر نبوت کا خطاب دیا گیا تھا۔ ان
سب سے بھی یہ خطاب واپس لینا پڑے گا۔ اور پھر مرزا صاحب ایک ہی فرورہ جائیں گے۔ جنہوں
نے کسی قسم کی نبوت پائی ہے۔ اور یہی خصوصیت ہے جس کے مٹانے کے لئے اس قدر جوش دکھایا
جاتا ہے۔ غرض سوائے اس کے کوئی چارہ ہی نہیں کہ حضرت مسیح موعود کی نبوت کو محدثوں کی
نبوت سے علیحدہ نبوت قرار دیا جائے۔ اور وہ ایک ہی نبوت ہے یعنی نبیوں کی نبوت۔ اور اگر کوئی
تیسری نبوت اور ہے تو اس کا ثبوت دیا جائے اور بتایا جائے کہ ایک نبوت نبیوں کی ہوتی ہے۔ ایک
محدثوں کی نبوت ہوتی ہے۔ اور ایک اور تیسری نبوت ہوتی ہے مگر مشکل یہ ہے کہ جناب مولوی
صاحب اپنے رسالہ میں اس دروازہ کو بھی بند کر چکے ہیں۔ اور مجھ پر الزام لگاتے ہیں کہ میں نبوت
کی تین قسمیں بناتا ہوں۔ حالانکہ حضرت مسیح موعود صرف دو نبوتیں قرار دیتے ہیں۔ ایک نبیوں کی
اور ایک محدثوں کی۔ اور مجھ سے ثبوت مانگا ہے کہ میں تیسری نبوت کو ثابت کروں۔ پس اب ان
کے لئے یہ راہ نجات بھی بند ہے۔ تیسری نبوت کا دروازہ کھولنا بھی ناممکن ہو گیا ہے ۔
میں اس جگہ یہ بھی بتا دینا چاہتا ہوں کہ جناب مولوی صاحب نے میرا مطلب غلط سمجھ کر مجھ پر
نبوت کی تین قسمیں قرار دینے کا الزام دیا ہے ۔ اصل بات یہ ہے۔ جیسا کہ وہ دوست جنہوں نے
میری اس کتاب کا شروع سے مطالعہ کیا ہے سمجھ چکے ہوں گے کہ مین نبوت کی ایک ہی قسم سمجھتا

انوار العلوم جلد ۲
۵۵۰
حقيقة النبوة (حصہ اول)
ہوں۔ یعنی نبیوں کی نبوت - کیونکہ جو غیر نبی ہے۔ اس میں بعض کمالات کے پائے جانے کی وجہ سے
ایک الگ نبوت تو قائم نہیں ہو جاتی۔ آخر وہ جو کچھ ہے ۔ وہی رہے روہ جو کچھ ہے۔ وہی رہے گا۔ ہم جو محدثوں کی نبوت کبھی
لکھتے ہیں تو اس کے یہ معنے نہیں ہوتے کہ یہ ایک الگ قسم کی نبوت ہے۔ بلکہ اس کے یہ معنے ہیں
کہ محدث میں بھی بعض کمالات نبوت پائے جاتے ہیں۔ ورنہ نبوت تو نبیوں کی ہی ہوگی۔ پس قسم
نبوت کے لحاظ سے ہم صرف ایک نبوت سمجھتے ہیں۔ جس میں وہ تین شرائط پائی جائیں جو میں اوپر
لکھ آیا ہوں تو وہ نبی ہے ۔ اور اس میں نبوت پائی جاتی ہے۔ اور جس میں وہ تین شرائط نہ پائی جائیں
وہ نبی نہیں۔ اور اگر اس کی طرف ہم نبوت کا لفظ منسوب کرتے ہیں تو صرف اس مطلب کو سمجھانے
کے لئے کہ اس میں بھی بعض کمالات نبوت پائے جاتے ہیں نہ یہ کہ اس میں فی الواقعہ نبوت ہے نبی
تو ایک اصطلاح شریعت اسلام ہے اور لغت بھی اسی اصطلاح کے معنوں کا اظہار کرتی ہے۔ پس اس
اصطلاح کو مدنظر رکھتے ہوئے نبوت جب ہم کہیں گے تو اس کے معنے ان تین شرائط کا پایا جاتا ہے۔
اور جس میں یہ نبوت پائی جائے گی ۔ پھروہ نبی ہی ہو گا۔ غیر نبی کسی طرح ہو سکتا ہے ۔ غرض نفس نبوت
کے لحاظ سے ہم صرف ایک ہی قسم کی نبوت مانتے ہیں۔ باقی رہیں، خصوصیات ان کے لحاظ سے
سینکڑوں اقسام کی نبوت ہو سکتی ہے جیسے سب آدمی آدمیت کے لحاظ سے تو ایک ہیں۔ لیکن
خصوصیات کو لو تو انسانوں کی ہزاروں قسمیں بن جاتی ہیں۔ کوئی سید ہے کوئی پٹھان ہے کوئی مغل ہے
کوئی شیخ ہے کوئی یورپین ہے کوئی ایشیائی ہے کوئی امریکی ہے۔ پھر کوئی ہندی ہے کوئی چینی ہے کوئی
عالم ہے کوئی جاہل ہے کوئی بے دین ہے کوئی دیندار ہے ۔ غرض اگر خصوصیات کے لحاظ سے اقسام
مقرر کی جائیں تو آدمیوں کی ہزاروں اقسام بن جاتی ہیں۔ مگر کیا اس سے یہ مطلب ہے کہ نفس
آدمیت کے لحاظ سے آدمیوں کی کئی قسمیں ہیں ؟ نہیں یہ مطلب نہیں۔ اسی طرح نبیوں کا حال ہے
کہ نفس نبوت کے لحاظ سے تو سب نبی نبی ہیں۔ لیکن بعض خصوصیات کی وجہ سے ان کی کئی اقسام
نہیں۔ جن میں سے ایک تقسیم کا بیان میں نے اپنے رسالہ میں کیا تھا کہ ایک شریعت لانے والے نبی۔
ایک بلا واسطہ نبوت پانے والے نہیں۔ ایک امتی نہی۔ اس تحریر سے یہ کہاں سے نکال لیا گیا کہ میں
نفس نبوت کے لحاظ سے تین قسمیں نبیوں کی قرار دیتا ہوں۔ اس لحاظ سے تو میں ایک ہی قسم نبوت کی
سمجھتا ہوں۔ ہاں خصوصیات کو لو تو سینکڑوں اقسام بھی بن سکتی ہیں خود اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا
بے تلكَ الرُّسُلُ فَضَّلْنَا بَعْضَهُمْ عَلَى بَعْضٍ مِنْهُمْ مَنْ كَلَّمَ اللهُ وَرَفَعَ بَعْضَهُمْ دَرَ۔ م در اجت
ہے۔
وَآتَيْنَا عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ الـ الْبَيِّنَتِ وَايَدْنُهُ بِرُو: وحِ الْقُدُس (البقره: ۲۵۴ ۲۵۴:۱) پس جبکہ خدا تعالیٰ نے

انوار العلوم جلد ۲
۵۵۱
حقيقة النبوة (حصہ اول)
بعض انبیاء کو بعض پر فضیلت دی تو جس قدر تسمیں نبیوں کی بلحاظ درجہ کے فرق کے بنیں گی وہ بھی
ہمیں مانی پڑیں گی۔ پھر اس کے ماننے کے بغیر بھی چارہ نہیں کہ ایک نبی شریعت لائے ایک نہیں
لائے ۔ ایک نبی ایسا آیا جو سب دنیا کی طرف تھا۔ پہلے نبی ایسے نہ تھے ہیں خصوصیات کے لحاظ سے تین
کیا سینکڑوں قسمیں بن سکتی ہیں۔ میں نے تو ان تین کا ذکر کیا تھا جن کا میرے مضمون سے تعلق تھا۔
میں نے اقسام نبوت کو گننے کا تو ارادہ نہیں کیا تھا۔ ہاں یہ یاد رہے کہ نفس نبوت کے لحاظ سے میں
ایک ہی
ہی نبوت مانتا ہوں جسے آپ نے نبیوں کی نبوت کے نام نام سے یاد فرمایا ہے ۔ ہاں محدث کی نبوت
جو میرے کلام میں آتی ہے یا حضرت مسیح موعود کے کلام میں آتی ہے اس کا مطلب صرف اس قدر
ہے کہ اس میں بعض کمالات نبوت پائے جاتے ہیں جو بوجہ درجہ کمال کو نہ پہنچنے کے اسے نبی نہیں بنا
سکتے۔ پس ان کمالات کی وجہ سے ہم کہہ سکتے ہیں کہ محدث میں بھی ایک قسم کی نبوت ہے یا یہ کہ
محدث بھی ایک قسم کا نبی ہے۔ ورنہ نفس نبوت کے وجود کی وجہ سے نہ اسے نبی کہہ سکتے ہیں۔ اور نہ
اس میں کسی نبوت کو مان سکتے ہیں۔ اور یہی وجہ ہے کہ حضرت مسیح موعود نے کہیں تو یہ لکھا ہے کہ
محدث میں ایک جزوی نبوت ہوتی ہے۔ اور کہیں لکھا ہے کہ محدث کو کس لغت میں نبی کہتے ہیں ؟
پس یہ دونوں قول اوپر کے بیان کردہ اعتباروں کے لحاظ سے ہیں اور دونوں درست ہیں۔
اب میں پھر اپنے اصل مضمون کی طرف آتا ہوں۔ اور یہ بتانا چاہتا ہوں کہ حضرت مسیح موعود
کے صاف فیصلہ سے ظاہر ہے کہ آپ سے پہلے اس امت میں کوئی اور نبی نہیں گزرا لیکن اس حوالہ
کے علاوہ حضرت مسیح موعود کی اور تحریروں سے بھی یہ پتہ لگتا ہے کہ آپ سے پہلے اس امت میں
کوئی اور نبی نہیں گزرا۔ آپ فرماتے ہیں:۔
حکمت الہی نے یہ تقاضا کیا کہ پہلے بہت سے خلفاء کو برعایت ختم نبوت بھیجا جائے اور ان کا نام
نبی نہ رکھا جائے ۔ اور یہ مرتبہ ان کو نہ دیا جائے ۔ تا ختم نبوت پر یہ نشان ہو ۔ پھر آخری خلیفہ یعنی مسیح
موعود کو نبی کے نام سے پکارا جائے تا خلافت کے امر میں دونوں سلسلوں کی مشابہت ثابت ہو
جائے اور ہم کئی دفعہ بیان کر چکے ہیں کہ مسیح موعود کی نبوت بھلی طور پر ہے کیوں کہ وہ آنحضرت
کا بروز کامل ہونے کی وجہ سے نفس نبی سے مستفیض ہو کر نبی کہلانے کا مستحق ہو گیا ہے ۔ “
(تذکرة الشهاد تین صفحه ۴۵ روحانی خزائن جلد ۳۲۰ ۴۵)
اس حوالہ سے بھی صاف ظاہر ہے کہ حضرت مسیح موعود سے پہلے کوئی اور شخص اس امت
میں سے نہیں گزرا بلکہ صرف مسیح موعود نے ہی یہ نام و مرتبہ پایا ہے۔ پھر حضرت مسیح موعود فرماتے
९९

انوار العلوم جلد ؟
ہیں :-
۵۵۲
-
حقيقة النبوة (حصہ اول)
اگر دوسرے صلحاء جو مجھ سے پہلے گزر چکے ہیں وہ بھی اسی قدر مکالمه و مخاطبہ الہیہ اور امور
غیبیہ سے حصہ پالیتے تو وہ نبی کہلانے کے مستحق ہو جاتے تو اس صورت میں آنحضرت
کی پیشگوئی میں ایک رخنہ واقع ہو جاتا۔ اس لئے خدا تعالیٰ کی مصلحت نے ان بزرگوں کو
اس نعمت کو پورے طور پر پانے سے روک دیا۔ جیسا کہ احادیث صحیحہ میں آیا ہے کہ ایسا شخص ایک
ہی ہو گا وہ پیشنگوئی پوری ہو جائے ۔ (حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۴۰۷)
ان دونوں حوالوں سے یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ پہلے صلحائے امت کو امور غیبیہ پر اس کثرت
سے اطلاع نہیں دی گئی تھی کہ وہ نبی کہلا سکیں۔ اور یہ کہ ایسا شخص ایک ہی ہے۔ اور یہ کہ اگر پہلے
صلحاء کو بھی اس نعمت نبوت سے حصہ دیا جاتا تو ختم نبوت کا امر مشتبہ ہو جاتا ہے۔ اب خدارا ان
عبارتوں پر غور کرو۔ اور سوچو کہیں تم ختم نبوت کے امر کو مشتبہ تو نہیں کر رہے۔ حضرت مسیح موعود
تو فرماتے ہیں کہ پہلے صلحاء کو نبی قرار دینے سے ختم نبوت کا امر مشتبہ ہو جاتا ہے ۔ اور اللہ تعالٰی نے
ان کو اس قدر کثرت سے امور غیبیہ پر اطلاع نہیں دی کہ وہ نبی ہو سکتا۔ پس جب اللہ تعالیٰ نے
ان کو نبوت نہیں دی تو کیوں تم ان کو نبی قرار دیتے ہو۔ تمہارے خیال میں تو اللہ تعالیٰ بھی اب کسی
کو نبوت نہیں دے سکتا۔ مگر اپنی طاقتوں کے سمجھنے میں کیوں دھوکا کھاتے ہو۔ اور کیوں خدا تعالیٰ
کے اختیار کو ہاتھ میں لے کر پہلے صلحاء کو نبوت تقسیم کر رہے ہو ۔
بعض لوگ یہ اعتراض کیا کرتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود نے الوصیت میں صاف لکھ دیا ہے
९९
کہ "پس اس طرح پر بعض افراد نے باوجو د امتی ہونے کے نبی ہونے کا خطاب پایا۔ “ جس سے
ثابت ہوتا ہے کہ آپ کے سوا کچھ اور لوگوں نے بھی نبوت کا درجہ پایا ہے سو اس کا جواب یہ ہے کہ
حضرت صاحب نے جب صاف الفاظ میں لکھ دیا ہے کہ سوائے میرے اس امت میں اور کوئی اس
درجہ کو نہیں پہنچا۔ اور پھر اس پر دلیل بھی دی کہ اس لئے کوئی شخص نبی نہیں ہوا کہ کسی نے اس
قدر کثرت سے غیب پر اطلاع نہیں پائی جو نبوت کے لئے شرط ہے تو اب وہ معنے جو خود حضرت مسیح
موعود کے کلام کے خلاف ہوں کس طرح جائز ہو سکتے ہیں۔ بہر حال وہی معنے کرنے چاہیں جو آپ
کلام سے ثابت ہوں۔ اور آپ کے کلام سے ، روز وز رو روشن کی طرح ثابت ہے کہ آپ کے سوا کسی
نے منصب نبوت نہیں پایا تو اب یا تو ہمیں ایسے معنے تلاش کرنے چاہئیں۔ جن سے دونوں حوالے
بچے ہو جائیں۔ یا یہ کہ ایک ناسخ ہو ایک منسوخ - اگر ناسخ منسوخ قرار دو جو میرے نزدیک درست
کے

انوار العلوم جلد ۲
۵۵۳
حقيقة النبوة ( حصہ اول)
نہیں ۔ تب بھی حقیقۃ الوحی وصیت کے بعد کی ہے۔ اور اس میں یہ لکھا ہے کہ آپ کے سوا اس امت
میں کوئی شخص نبی نہیں ہوا۔ اگر تطبیق دو۔ تب بھی صاف بات ہے۔ کیونکہ الوصیت ہی میں۔ اس
حوالہ سے ایک صفحہ پہلے ہی حضرت مسیح موعود لکھتے ہیں کہ یہ ممکن نہ تھا کہ مرتبہ نبوت اسلا اس امت
میں ایک فرد بھی نہ پاتا۔ جس سے صاف ظاہر ہے ظاہر ہے کہ آپ ایک ہی نبی خیال کرتے ہیں۔ تے ہیں۔ کیونکہ اگر
آپ کے نزدیک بہت سے نبی گزرے ہیں تو آپ یوں لکھتے کہ ممکن نہ تھا کہ یہ انعام امت کے
اولیاء نہ پاتے ۔ لیکن آپ نے یہ لکھا ہے کہ ممکن نہ تھا کہ تمام افراد اس انعام سے محروم رہتے ۔ اور
ایک شخص بھی اس مرتبہ کو نہ پاتا۔ جس سے صاف ظاہر ہے کہ آپ کے نزدیک ایک ہی شخص نے
اس مرتبہ کو پانا تھا ( اصل الفاظ دیکھو الوصیت صفحہ (1) اسی طرح اس صفحہ پر لکھتے ہیں کہ نبوت نام ہے
امور غیبیہ پر اطلاع پانے کا جبکہ وہ کیفیت و کمیت میں کمال کو پہنچ جائے ۔ اور جو حوالہ کہ میں حقیقہ
الوحی سے ابھی نقل کر چکا ہوں اس سے ثابت ہے کہ امت کے دوسرے لوگوں کو کثرت سے مکالمہ
نہیں ہوا۔ یعنی کمیت میں کمی رہی۔ پس خود الوصیت کی رو سے ہی پہلے کوئی نبی ہونے کے لائق نہ تھا
پھر ہم کہتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود نے جبکہ نبوت کا ثبوت دو جگہ سے لیا ہے۔ ایک اپنی نسبت نبی
کا لفظ لکھے ہونے سے اور ایک عُلَمَاء أُمَّتِي كَانْبِيَاءِ بَنِي إِسْرَائِيلَ سے تو تم حضرت صاحب
کے اقوال کو اختلاف سے بچانے کے لئے یہ معنے کر سکتے ہو کہ دوسرے افراد تو كَانْبِيَاءِ بَنِی
اسرائیل کے ماتحت نبی کا خطاب پانے والے تھے ۔ اور ان کی نبوت محدثوں والی نبوت تھی۔ اور
حضرت مسیح موعود کی نبوت انبیاء کی سی نبوت ۔ کیونکہ ان کو نبیوں سے مشابہت دی گئی ہے۔ اور مسیح
موعود کو نبی کہا گیا ہے ۔ چنانچہ خود حضرت مسیح موعود کشتی نوح میں تحریر فرماتے ہیں :-
اسی طرح یہ قرآنی دعا آنحضرت الللا کے ذریعہ سے قبول ہو کر اخیار و ابرار مسلمان
بالخصوص ان کے کامل فرد انبیاء بنی اسرائیل کے وارث ٹھہرائے گئے۔ اور دراصل مسیح موعود کا
اس امت میں سے پیدا ہونا یہ بھی اس دعا کی قبولیت کا نتیجہ ہے کیونکہ گو مخفی طور پر بہت سے اخیار و
ابرار نے انبیائے بنی اسرائیل کی مماثلت کا حصہ لیا ہے ۔ مگر اس امت کا مسیح موعود کھلے کھلے طور پر
خدا کے حکم اور اذن سے اسرائیلی مسیح کے مقابل پر کھڑا کیا گیا ہے تا موسوی اور محمدی سلسلہ کی
مماثلت سمجھ آجائے ۔ " اکشتی نوح مت ۵۵ روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۵۲-۵۳)
اس حوالہ سے ظاہر ہے کہ پہلے اولیاء اور مسیح موعود میں ایک خاص فرق ہے اور وہ یہ کہ گودہ
بھی اپنے اندر ایک قسم کی مماثلت پہلے انبیاء سے رکھتے تھے۔ لیکن کامل مماثلت جو کسی شخص کو کسی

انوار العلوم جلد ۲
۵۵۴
حقيقة النبوة (حصہ اول)
نبی سے ہوئی وہ حضرت مسیح موعود ہی ہیں۔ اور آپ ہی کو حکم وازن سے مامور کیا گیا ہے اور پہلے
لوگ ایک مخفی مشابہت رکھتے تھے تو مسیح موعود کی مشابہت اس زور کی تھی کہ اپنے اندر ایک جلال
رکھتی تھی۔ پس ہم اس حوالہ حوالہ کے کے مات ما تحت حضرت صاحب کی تحریروں وں میں میں جو جو بظاہر بظاہر ان اختلاف معلوم معلوم ہوتا
ہو اسے اس طرح ایک کر سکتے ہیں کہ جہاں حضرت مسیح موعود نے بعض افراد کو نبی کا خطاب دیا ہے
لکھا ہے اس کے یہ معنی کر لیں کہ اس سے وہ نبوت مراد ہے جو کا نُبِيَاءِ بَنِي إِسْرَائِيلَ کی حدیث
سے ثابت ہے یعنی ایک مشابہت ہے۔ گو وہ نبی بنائے نہیں گئے اور اس نبوت میں بھی مسیح موعود
شامل ہے۔ کیونکہ بڑے درجہ میں چھوٹے درجے خود آجاتے ہیں۔ لیکن مسیح موعود کی نبوت اس
سے الگ بھی تھی اور وہ نبوت فَلَا يُظْهِرُ عَلَى غَيْبِهِ اَحَدًا کی آیت کے ماتحت تھی جس میں آپ کا
شریک اور کوئی نہیں تھا۔ کیونکہ حضرت مسیح موعود نے خود ہی لکھ دیا ہے جیسا کہ میں اوپر نقل کر آیا
ہوں کہ اس نعمت کا وارث کوئی اور ولی اس امت کا نہیں ہوا۔ پس آیت فَلَا يُظْهِرُ عَلَى غَيْبِہ کے
ما تحت تو آپ ہی نبی تھے۔ اور بوجہ اعلیٰ درجہ کے مکاملہ و مخاطبہ کے جس میں اس کثرت سے اظہار
علی الغیب نہ ہو جو نبیوں سے مختص ہے۔ دوسرے ولی بھی کمالات نبوت رکھتے تھے۔ اور کانبیاء
بَنِي إِسْرَائِيلَ کے مصداق تھے ۔ پس نبوت انبیاء تو صرف حضرت مسیح موعود میں پائی جاتی تھی اور
محد ثیت کی نبوت یعنی بعض کمالات نبوت کے پائے جانے کی وجہ سے جزوی نبوت اور افراد میں بھی
تھی جو بوجہ مشابہت نبی بھی کیے جاسکتے ہیں۔
غرض کہ ایک تو یہ طریق آپ کے اقوال کی تطبیق کا ہے۔ لیکن اصل حقیقت یہی ہے کہ اس
جگہ حضرت مسیح موعود نے بعض افراد سے صرف اپنے آپ کو مراد لیا ہے۔ اور یہ بات بعید از قیاس
نہیں۔ کیونکہ زبان میں اس کی نظریں ملتی ہیں۔ کہ بعض افراد سے ایک شخص ہی مراد لے لیا جاتا
ہے۔ مثلاً جب ایک شخص ایک بات بیان کرے اور سننے والا اسے پسند نہ کرتا ہو تو بعض دفعہ وہ یوں
بھی کہہ دیتا ہے کہ شاید بعض افراد اسے پسند نہ کریں حالانکہ اس کی مراد صرف اپنا نفس ہوتا ہے۔
اگر کوئی شخص اپنے کلام پر غور کرے تو بہت دفعہ اپنے منہ سے بعض افراد یا اسی قسم کے اور الفاظ
نے گا۔ جس سے صرف اس کا نفس مراد ہو گا۔ غرض کہ جمع کا لفظ بعض دفعہ بولا جاتا ہے لیکن ہوتا
ایک شخص ہی مراد ہے۔ قرآن کریم میں ایک جگہ آتا ہے کہ کافر کہیں گے رَبِّ ارْجِعُونِ اے
ہمارے رب ! ہمیں واپس لوٹا دے جو لفظ اس آیت کے ہیں۔ ان کے رو سے اس کے یہ معنے بنتے
ہیں کہ اے ہمارے تین یا اس سے زیادہ خدا و ! ہمیں لوٹا دو ۔ لیکن اسلام تو صرف ایک خدا کی طرف

h
انوار العلوم جلد ۲
۵۵۵
حقيقة النبوة ( حصہ اول)
بلاتا ہے۔ پس اس جگہ جمع سے مراد ایک لے لیا گیا ہے بوجہ اس کی عظمت اور جلال کے۔ حالانکہ
قرآن کریم میں جب اللہ تعالیٰ کو مخاطب کیا گیا ہے واحد کے لفظ سے مخاطب کیا گیا ہے ۔ مگر اس آیت
میں اس کے خلاف ہے۔ اور گو آج کل معزز آدمی کو اردو کی طرح جمع کے لفظ سے پکار لیتے ہیں۔
لیکن قرآن کریم کے زمانہ کی زبان اور خود قرآن کریم کے محاورہ کے یہ خلاف ہے۔ اور صرف
اظہار عظمت کے لئے آیا ہے جیسا کہ مسیح موعود کی نسبت پیشگوئی یا کی میں فرمایا کہ انا الرُّسُلُ أُقِّتَتْ
حالانکہ مراد صرف مسیح موعود ہے جیسا کہ خود حضرت مسیح موعود نے فرمایا ہے۔ اور حوالہ آگے گزر
چکا ہے۔ پس چونکہ مسیح موعود بوجہ اپنی کئی حیثیتوں کے کئی انبیاء کا مظہر ہے اس لئے بعض افراد کے
نام سے حضرت مسیح موعود نے اپنے نفس کو مراد لیا ہے۔ اور حضرت مسیح موعود کے اپنے کلام میں
اس کی نظیر پائی جاتی ہے۔ چنانچہ فرماتے ہیں
یعنی اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں اس امت کے بعض افراد کو مریم سے تشبیہ دیتا ہے۔ اور پھر
کہتا ہے کہ وہ مریم عیسی سے حاملہ ہو گئی۔ اور اب ظاہر ہے کہ اس امت میں بجز میرے کسی نے اس
بات کا دعویٰ نہیں کیا کہ میرا نام خدا نے مریم رکھا۔ اور پھر اس مریم میں عیسیٰ کی روح پھونک دی
ہے ۔۔۔ اور خوب غور کر کے دیکھ لو۔ اور دنیا میں تلاش کر لو کہ قرآن شریف کی اس آیت کا بجز
میرے کوئی مصداق نہیں۔ پس یہ پیشگوئی سورۃ تحریم میں خاص میرے لئے ہے ۔۔۔ پس اس تمام
امت میں وہ میں ہی ہوں۔ میرا نام ہی خدا نے براہین احمدیہ میں پہلے مریم رکھا۔ اور بعد اس کے
میری ہی نسبت یہ کہا کہ ہم نے اس مریم میں اپنی طرف سے روح پھونک دی۔ اور پھر روح پھونکنے
کے بعد مجھے ہی عیسی قرار دیا پس اس آیت کا میں ہی مصداق ہوں۔ میرے سوا تیرہ سو برس میں کسی
نے یہ دعوی نہیں کیا کہ پہلے خدا نے میرا نام مریم رکھا۔ اور مریم میں اپنی طرف سے روح پھونک
دی جس سے میں عیسی بن گیا ۔ " (حقیقۃ الوحی
روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۳۵۰-۳۵۱
حاشیه
اس حوالہ کو دیکھو کہ ایک ہی جگہ پہلے تو یہ فرمایا ہے کہ اس امت کے بعض افراد کا خدا تعالیٰ
نے سورہ تحریم میں مریم نام رکھا ہے۔ لیکن پھر فرماتے ہیں کہ اس آیت کا صرف میں ہی مصداق
ہوں جس سے یہ بات پایہ ثبوت پہنچ گئی کہ حضرت مسیح موعود کی تحریرات میں یہ محاورہ پایا جاتا ہے
کہ بعض افراد سے آپ صرف اپنے آپ کو مراد لیتے ہیں۔ پس جبکہ حضرت مسیح موعود کی تحریرات
سے صاف ثابت ہے کہ آپ سے پہلے کوئی ولی اس امت کا نبی نہیں ہوا۔ کیونکہ اس کے لئے کثرت
اطلاع بر امور غیبیہ شرط ہے جو ان میں نہیں پائی جاتی ۔ اور اس لئے کہ اس سے امر ختم نبوت
دنیا میں

انوار العلوم جلد ؟
۵۵۶
حقيقة النبوة (حصہ اول)
مشتبہ ہو جاتا ہے۔ اور دوسری طرف یہ بھی ثابت ہے کہ آپ بعض افراد سے مراد صرف اپنا نفس
ہی لیتے ہیں۔ تو پھر اس بات میں کیا شک ہو سکتا ہے کہ حضرت مسیح موعود نے الوصیت میں جو یہ فرمایا
ہے کہ بعض افراد امت نے نبی کا خطاب پایا۔ اس کا مطلب بھی یہی ہے کہ خود حضرت مسیح موعود
نے نبی کا خطاب پایا ہے نہ کہ کسی اور نے۔ اور اگر اس کے خلاف معنے کئے جائیں تو پھر حضرت مسیح
موعود کے اقوال میں تناقض ہو گا۔ اور خود مصنف کی تشریح سے اور کس کی تشریح معتبر ہو سکتی ہے۔
شاید کوئی شخص یہ کہہ دے کہ امر ختم نبوت کس طرح مشتبہ ہو جاتا ہے ۔ جب ایک نبی ہو سکتا
ہے تو بہت سے بھی ہو سکتے ہیں۔ سو اس کا جواب یہ ہے کہ بے شک بہت سے ہو سکتے ہیں لیکن ختم
نبوت ان کے نبی ہونے سے مانع ہے اور اس امر کے سمجھنے کے لئے پہلے ختم نبوت کے معنوں پر غور
کرنی چاہئے ۔ حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں :-
مگر آنحضرت اللا کو یہ فخر دیا گیا ہے کہ وہ ان معنوں سے خاتم الانبیاء ہیں کہ ایک تو تمام
کمالات نبوت ان پر ختم ہیں اور دوسرے یہ کہ ان کے بعد کوئی نئی شریعت لانے والا رسول نہیں
اور نہ کوئی ایسا نبی ہے جو ان کی امت سے باہر ہو بلکہ ہر ایک کو جو شرف مکالمہ الہیہ ملتا ہے وہ انہیں
کے فیض اور انہیں کی وساطت سے ملتا ہے اور وہ امتی کہلاتا ہے نہ کوئی مستقل نہیں۔"
ا چشمہ معرفت صفحه ۹ روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۳۸۰ )
اس حوالہ سے ختم نبوت کے دو معنے معلوم ہوئے :-
(۱) یہ کہ آنحضرت ا پر سب کمالات نبوت ختم ہو گئے ۔ اور نبوت کا کوئی کمال نہیں جو
آپ میں نہ پایا جاتا ہو بلکہ آپ سب کمالات کے جامع ہیں۔ گویا خاتم النبیین کے معنے ایسے ہی ہیں
جیسے کہہ دیتے ہیں کہ فلاں شخص پر تو بہادری ختم ہو گئی ۔ جس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اس سے بڑھ
کر بہادر نہیں ہو سکتا اور بہادری کی تمام جزئیات اس کے اندر جمع ہو گئیں ہیں۔ پس خاتم النبین -
یہ معنے ہوئے کہ آپ جامع جمیع کمالات انبیاء ہیں۔
(۲) دوسرے یہ معنے معلوم ہوئے کہ آپ کے بعد نہ کوئی جدید شریعت آسکتی ہے اور نہ کوئی
بلا واسطہ نبی آسکتا ہے۔ بلکہ جو نبی ہو گا۔ امتی نبی کہلائے گا نہ کہ براہ راست فیض پانے والا مستقل
ني
ان دونوں معنوں کے رو سے دیکھو تو دوسرے معنوں نے آنحضرت ا کے بعد دو قسم کی

انوار العلوم جلد ؟
۵۵۷
حقيقة النبوة (حصہ اول)
نبوتوں کو روک دیا۔ یعنی تشریعی اور مستقل نبوت کو ۔ پس ایسے نبی ہو سکتے ہیں جو آنحضرت ا
کے فیض سے نبی ہوں۔ اب ہم دوسرے حوالہ کو دیکھتے ہیں۔ کیا یہ بھی نبوت کے دروازہ کو کسی قدر
بند کرتا ہے کہ نہیں۔ لیکن اس سے پہلے اس قدر اور بھی معلوم ہونا چاہئے کہ نبوت امت محمدیہ میں
ملتی کس طرح ہے۔ حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں :-
" اگر کوئی شخص اس خاتم النبین میں ایسا تم ہو کہ باعث نہایت اتحاد اور نفی غیریت کے اسی کا
نام پالیا ہو ۔ اور صاف آئینہ کی طرح محمدی " چہرہ کا اس میں انعکاس ہو گیا ہو تو وہ بغیر مر توڑنے کے نبی
کہلائے گا۔ " ( ایک غلطی کا ازالله روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۲۰۹)
سے
پھر فرماتے ہیں :-
مسیح موعود کی نبوت ملی طور پر ہے کیونکہ وہ آنحضرت ﷺ کا بروز کامل ہونے کی وجہ
نفس نبی سے مستفیض ہو کر نبی کہلانے کا مستحق ہو گیا ہے ۔ “ ( تذکرۃ الشہادتین صفحه ۴۵ روحانی
خزائن جلد ۲۰ صفحه ۴۵)
مذکورہ بالا دونوں حوالوں کو ملا کر معلوم ہوتا ہے کہ اس امت میں نبوت پانے کا یہی طریق ہے
که انسان آنحضرت ا کا بروز کامل ہو۔ اور آپ کے کمالات کو اپنے اندر جذب کرے۔ اور
ایسا محو ہو کہ خدا تعالیٰ اس کا نام محمد و احمد ہی رکھ دے اور یہ کہ اب نبوت کوئی نئی نہیں بلکہ بوجہ
کمال مشابہت اور آنحضرت ا کے کل کمالات کو آئینہ کی طرح اپنے اندر لے لینے کے ایک
شخص نبی ہو سکتا ہے کیونکہ جو بروز کامل ہو گا وہ ضرور نبوت کا عکس بھی حاصل کرے گا۔
اب ختم نبوت کے ان معنوں کو لو کہ رسول اللہ میں نبوت کے کل کمال پائے جاتے
تھے ۔ اور ادھر اس بات پر غور کرو کہ نبی وہی ہو سکتا ہے جو آنحضرت ا کا مظہر ا تم ہو ۔ کیونکہ
اس امت کے نبی کو آنحضرت ا کی نبوت ہی ملی طور پر حاصل کرنی پڑتی ہے نہ کوئی جدید
نبوت ۔ لیکن ہمارے آنحضرت ا سے پہلے یہ قاعدہ نہ تھا بلکہ بنی اسرائیل میں سے ہر ایک نبی
کے لئے ضروری نہ تھا کہ وہ خود حضرت موسیٰ جیسے کمال پیدا کرے تب نبی ہو ۔ کیونکہ نبوت ظلی نہ
تھی بلکہ براہ راست ملا کرتی تھی۔ لیکن اب نظل نبوت ہے اور اسی وقت مل سکتی ہے جب کوئی شخص
انحضرت ا کے کل کمالات اپنے اندر ظلی طور پر اخذ کرے ۔ اور گویا من تو شدم والا معاملہ
ہو کر اس کا ہر کام رسول اللہ اللہ کا نمونہ ہو جائے۔ اور ہم قرآن کریم میں واخَرِينَ مِنْهُمْ
والی آیت سے معلوم کرتے ہیں کہ ایسا شخص مسیح موعود ہی ہو گا۔ پس وہی نبی ہو سکتا تھا۔ اور اگر

انوار العلوم جلد ۲
۵۵۸
حقيقة النبوة ( حصہ اول)
دوسرے خلفاء و محدث نبی کہلاتے تو اس سے ختم نبوت میں نقص آجاتا۔ کیونکہ امت محمدیہ میں کسی
کو نبی کہنے سے بہ سے یہ مراد ہے۔ کہ وہ آنحضرت اللہ میں ایسا فنا ہوا ہے کہ ہے کہ بالکل آپ کا عکس بن گیا
ہے۔ اور آپ کے کل کمالات کو اس نے اپنے اندر لے لیا ہے لیکن پہلے مجددین اس درجہ کو نہ
پہنچے تھے۔ اس لئے ان کو نبی قرار دینے کے یہ معنی ہوتے کہ وہ آنحضرت اللہ کا کامل بروز ہیں۔
حالانکہ وہ خاتم النبین یعنی جامع جمیع کمالات نبوت کے مظہر اتم نہ تھے۔ بلکہ بعض کمالات کا کمالات کا مظہر تھے
پس ان کو نبی قرار دے کر انہیں رسول اللہ ا کا نمونہ قرار دینے سے ختم نبوت کی شان لوگوں
کے دلوں سے کم ہو جاتی۔ اور ان مجد دین پر رسول اللہ ا کے سب کمالات کو قیاس کرتے اور
دھوکا کھاتے۔ کیونکہ وہ تمام کمالات کے مظہر نہ تھے ۔ لیکن مسیح موعود آنحضرت ﷺ کے مظہر
اتم تھے اور آپ کے وجود کو اللہ تعالی نے قرآن کریم میں آنحضرت ا کا وجود قرار دیا ہے۔
پس آپ ہی خاتم النبین کی شان کو ظاہر کرنے والے تھے۔ جیسا کہ آپ فرماتے ہیں مَنْ فَرَّقَ بَيْنِي
وَبَيْنَ الْمُصْطَفَى فَمَا عَرَ فَنِي وَمَا رَأى ( خطبه العاميه صفحه ۲۵۹ روحانی خزائن جلد ۱۶ صفحہ ۲۵۹) اس کے
یہ معنے نہیں کہ آپ کا اور آنحضرت ا کا درجہ ایک ہو گیا۔ بلکہ آپ کا درجہ تو آنحضرت
کے مقابلہ میں غلام اور شاگرد کا سا تھا۔ لیکن کامل بروزی تصویر ہونے کے لحاظ سے نہیں
کہہ سکتے کہ مرزا غلام احمد اور ہے اور محمد مصطفیٰ اور پس یہی شخص نبی کہلانے کا مستحق ہوا۔ تا ختم
نبوت کا امر مشتبہ نہ ہو ۔
ها
خلاصہ کلام یہ کہ ختم نبوت کے دو معنے جو حضرت صاحب نے کئے ہیں۔ ان میں سے ایک نے تو
شریعت جدیدہ لانے والی نبوت اور براہ راست حاصل ہونے والی نبوت کا دروازہ مسدود کر دیا۔
اور ختم نبوت کے دو دوسرے معنوں نے یعنی آنحضرت ا کے جامع جمیع جمیع کمالات انبیاء ہونے
نے ایسے کل لوگوں کو جو آنحضرت ا کے کامل بروز اور مظہر ا تم نہ ہوں درجہ نبوت پانے سے
روک دیا ۔ اور ایسا شخص جو آپ کا مظہر اتم ہو ۔ چونکہ مسیح موعود ہی ہوا جس کے کامل مظہر ہونے کی
گواہی قرآن کریم کی آیت واخَرِينَ مِنْهُمْ بھی دے رہی ہے۔ اس لئے وہی نبی کہلایا تا اس کی
نبوت ختم نبوت کے لئے ایک نشان ہو ۔ اور لوگ اس کو دیکھ کر اس کے آقا اور استاد حضرت محمد
مصطفے کے کمالات کو معلوم کریں اور اپنے بوسیدہ ایمانوں کو پھر تازہ کر لیں اور صحابہؓ کے
ساتھ مشابہت حاصل کریں۔
چنانچہ ایک ظاہر فرق مسیح موعود میں اور پہلے مجددین میں یہ دیکھ لو۔ کہ ان میں سے ایک بھی

انوار العلوم جلد ۲
۵۵۹
حقيقة النبوة (حصہ اول)
سب دنیا کی طرف مبعوث نہیں ہوا ۔ حالانکہ مسیح موعود سب دنیا کی طرف مبعوث ہوا ۔ خواہ وہ کسی
سب
علاقہ کے ہوں۔ اب سب دنیا میں اس کے لئے نشانات دکھائے گئے پس مسیح موعود کے سوا کوئی
گذشته ولی آنحضرت ا کا مظہر اتم نہیں ہوا تا اسے نبی کہا جاسکے ۔ اور اگر بغیر مظہر اتم ہونے
کے اسے نبی قرار دیا جاتا۔ تو چونکہ امت محمدیہ میں نبوت ملی ہے ختم نبوت کا امر مشتبہ ہو جاتا اس
امت میں صرف ایک شخص مسیح موعود ہی ہے جس کے مظہر اتم ہونے کی شہادت اللہ تعالیٰ نے
قرآن کریم میں تو اپنے قول سے دی ہے۔ اور رسول اللہ ا کی طرح سب دنیا کی طرف
مبعوث کر کے اس کے مظہر اتم ہونے کی شہادت اپنے فعل سے دی ہے۔ پس مسیح موعود کے مظہر اتم
ہونے کے لئے خدا تعالیٰ کی قولی اور فعلی دونوں شہادتیں موجود ہیں۔ اور وہی نبی کہلا سکتا ہے نہ کوئی
اور
ہاں جیسا کہ میں اوپر لکھ آیا ہوں۔ پہلے مجددین اور اولیاء محدث تھے ۔ اور محدث کو بھی چونکہ
انبیاء سے ایک مشابہت ہوتی ہے۔ اور چونکہ وہ بھی آنحضرت ا کے بعض کمالات کے مظہر
تھے۔ وہ بھی جزوی نبوت سے حصہ لیتے رہے ہیں۔ یعنی بعض کمالات نبوت ان کے اندر بھی موجود
تھے اور اگر امت محمدیہ میں نبوت ظلی نہ قرار دی جاتی تو ممکن تھا کہ ان میں سے بعض اعلیٰ
استعدادوں والے محدث نبی ہو بھی جاتے لیکن چونکہ اس امت میں ختم نبوت کی وجہ سے نبوت کا
درجہ بڑھ گیا ہے اور اب نبی رہی ہو سکتا ہے جو آنحضرت کا مظہر ا تم ہو اس لئے وہ نبی نہ بن
سکے ۔ ہاں اپنے استعدادات کی وجہ سے بعض کمالات نبوت انہوں نے حاصل کئے۔ اس لئے جزری
نبوت پائی۔ چنانچہ بہت سے صوفیاء نے اپنی کتب میں اپنے اندر ایسے کمالات پائے جانے کا دعوی کیا
ہے اور ہم ان کو جھوٹا نہیں کہتے بلکہ راستباز اور خدا تعالیٰ کے برگزیدہ یقین کرتے ہیں۔ ان کو بھی
رسول اللہ اس کی بعض شان کا مظہر مانتے ہیں ۔ بلکہ ہو سکتا ہے کہ ان میں سے بعض آنحضرت
کی بعض شان کے مظہر اتم بھی ہوں یعنی بعض کمالات کو انہوں نے کامل طور پر بلحاظ ظلیت
حاصل کر لیا ہو۔
چنانچہ مکرم مولوی غلام احمد صاحب اختر نے اوچ سے حضرت محی الدین ابن عربی کا ایک حوالہ
فتوحات سے نقل کر کے بھیجا ہے جو یہ ہے فَمِنْ كَرَامَةِ رَسُولِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
مُحَمَّدٍ أَنْ جُعِلَ مِنْ أُمَّتِهِ وَاتْبَاعِهِ رُسُلاً وَإِنْ لَمْ يُرْ سَلُوا فَهُمْ مِنْ أَهْلِ الْمَقَامِ الَّذِي مِنْهُ
يُرْسَلُونَ وَقَدْ كَانُوا أَرْسِلُوْا فَاعْلَمْ ذَالِكَ فَلَمَّا انْتَقَلَ مُحَمَّدٌ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

·

آج 10 میں سے 10 باقی