حقیقة النّبوّة

انوارالعلوم (جلد 2), حصہ 19

انوار العلوم جلد ۲
۵۶۰
حقيقة النبوة (حصہ اول)
سے
بَقِيَ الْأَمْرُ مَحْفُوظًا بِهُؤُلَاءِ الرُّسُلِ فَثَبَتَ الدِّينُ قَائِمًا بِحَمْدِ اللَّهِ مَا انْهَدَمَ مِنْهُ رُكُنُ
إِذْ كَانَ لَهُ حَافِظُ يَحْفَظُ الفتوحات المكيه جلد ۲ صفحہ (٦) ۲ صفحه(۶) یعنی رسول اللہ اللہ کی کرامت میں
ے یہ بھی ہے کہ آپ کی امت میں سے اور آپ کے اتباع میں سے رسولوں رسولوں کی شان رکھنے والے
لوگ پیدا کئے گئے ہیں گو وہ رسول کر کے نہیں مل بھیجے گئے پس وہ ان مدارج تک پہنچ جاتے تھے پس
اس بات کو سمجھ لے پس جب آنحضرت ا وفات پاگئے تو یہ امر اسی طرح ان رسولوں کی
معرفت محفوظ رہا۔ اور جس ذریعہ سے دین اللہ تعالیٰ کے فضل سے ثابت رہا۔ اس کا کوئی رکن گرا
نہیں۔ کیونکہ ہر وقت اس کا کوئی نہ کوئی حافظ موجود رہا۔ اس عبارت سے ظاہر ہے کہ امت محمدیہ
میں ایسے صاحب کمالات لوگ پیدا ہوئے ہیں کہ جو اس مقام تک پہنچے کہ جہاں سے رسالت کا بعث
ہوتا ہے لیکن رسول اللہ ا کے علوشان کی وجہ سے انہیں رسول کر کے مبعوث نہیں کیا گیا۔
بلکہ وہ اولیاء میں ہی شامل رہے گو جزوی طور پر آنحضرت ﷺ کے کمالات کا مظہر ہونے کی وجہ
سے وہ رسولوں کے مشابہ ہو گئے مگر مسیح موعود کی شان اور ہے۔ جیسا کہ خود ابن عربی صاحب مسیح
موعود کی نسبت تحریر فرماتے ہیں فَلَهُ يَوْمَ الْقِيمَةِ حَشْرَانِ يُحْشَرُ مَعَ الرُّسُلِ رَسُولاً وَ يُحْشَرُ
مَعَنَا وَلِيًّا تَابِعًا مُحَمَّدًا صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ یعنی مسیح موعود کے قیامت کے دن دو حشر ہوں
گے ایک رسولوں کے ساتھ رسول کی حیثیت سے ۔ اور ایک ہم اولیاء کے ساتھ ایک کامل ولی متبع
رسول اللہ اللہ کے طور پر ۔ حضرت ابن عربی صاحب نے ان دونوں عبارتوں میں ان مطالب کو
جو میں اوپر بیان کر آیا ہوں۔ نہایت لطافت سے بیان کیا ہے۔ یعنی ایک رنگ میں محدثین کو رسولوں
سے مشابہت بھی دی ہے اور پھر یہ بھی بتا دیا ہے کہ وہ رسول نہیں ہے۔ اس کے مقابلہ میں مسیح
موعود کو دور رنگ دیتے ہیں ایک تو یہ کہ وہ رسول بنا۔ اور دو سرا یہ کہ وہ امتی بھی رہا۔ پس قیامت
کے دن اس کی دو شائیں ہوں گی۔ ایک رسول کی شان اور ایک ان دوسرے اولیاء کی شان ۔ جو
اپنی بعض شان میں رسولوں کے مشابہ ہوئے۔ لیکن رسول نہ ہے ۔ اگر حضرت ابن عربی صاحب کا یہ
نشاء ہوتا۔ کہ دیگر اولیاء بھی رسول بن گئے تھے ۔ جس طرح مسیح موعود - تو وہ یہ نہ لکھتے کہ صرف
مسیح موعود کے دو حشر ہوں گے۔ بلکہ سب اولیاء کے اسی طرح کے دو حشر بیان کرتے لیکن انہوں
نے اس رسالت کے پانے والوں کو جو اولیاء پاتے ہیں صرف امتی ہی رکھا ہے نبیوں کے گروہ میں
شامل نہیں کیا۔ اور اس کی یہی وجہ ہے کہ ختم نبوت کی وجہ سے نبوت کا معیار بہت اونچا ہو گیا ہے
اور اس باکمال رسول کی پیدائش سے جو سب نبیوں کا سردار تھا اس عہدہ کی اہمیت اس سے بہت

انوار العلوم جلد ۲
۵۶۱
حقيقة النبوة (حصہ اول)
زیادہ ہو گئی ہے جو پہلے تھی۔ اور یہ بات رسول اللہ ا کی عظمت کو ظاہر کرنے کے لئے ایک
زبر دست ثبوت ہے۔ جس کا کوئی انکار نہیں کر سکتا۔
ممکن ہے کہ کوئی شخص اس جگہ یہ سوال کرے کہ جب ختم نبوت سے نبوت کی شان ایسی بڑھ
گئی۔ کہ رسول اللہ ا کا کامل مظہر ہی نبی ہو سکتا ہے ۔ تو اب بتاؤ کہ رسول اللہ ا کا وجود
باجود تو ہزاروں سالوں کے بعد پیدا ہوا۔ پھر مسیح موعود جسے تم آپ ا کا مظہر اتم بتاتے ہو ۔ اتنی
جلدی کس طرح پیدا ہو گیا ؟ سو اس کا یہ جواب ہے کہ رسول اللہ ﷺ اپنے زور سے بلا کسی اور
انسان کے سہارے کے اس درجہ کو پہنچے جو خدا تعالیٰ نے آپ کو دیا ہے۔ لیکن حضرت مسیح موعود
صرف اپنی ذاتی استعداد کے ساتھ اس رتبہ کو نہیں پہنچے۔ بلکہ آپ کی ذاتی استعداد کے ساتھ فیضان
محمدی مل گیا۔ اور ایک تو مسیح موعود کی فطری طاقتوں نے اس کو اوپر اٹھایا۔ اور دوسرے رسول اللہ
ا نے اس کا ہاتھ پکڑ کر اسے بلند کیا۔ اس لئے پہلے کی نسبت جلد ایسا کامل انسان ظاہر ہوا۔ اور
تیرہ سو سال کے اندر ایک ایسے کامل انسان کا ظہور بھی آنحضرت ا الا کے قوت فیضان کے کمال
کا ایک زبردست ثبوت ہے۔

انوار العلوم جلد ۲
۵۶۲
حقيقة النبوة (حصہ اول)
خاتمه کتاب
گو یہ کتاب صرف جناب مولوی محمد علی صاحب کے رسالہ کے جواب کے متعلق نہیں رہی
بلکہ میں نے اس میں نبوت کے متعلقہ تمام ضروری امور پر بحث کر دی ہے اور اگر غور سے دیکھا
جائے تو بیسیوں مسائل پر اس میں بحث کر دی گئی ہے۔ لیکن چونکہ میں جس وقت اس کتاب کو لکھنے
بیٹھا ہوں۔ اس وقت جناب مولوی صاحب کا ہی رسالہ میرے مدنظر تھا۔ اور اس کی تحریک سے یہ
کتاب لکھنے کا موقعہ مجھے ملا ہے۔ اس لئے بار بار جناب مولوی صاحب کا ذکر درمیان میں آجاتا ہے۔
اور میں مناسب سمجھتا ہوں کہ وہ تمام باتیں جن کا ذکر آپ نے اپنے رسالہ میں کیا ہے ان میں سے
بھی کوئی بات باہر رہ نہ جائے۔ گو اس وقت تک میں آپ کے رسالہ میں جس قدر قابل جواب باتیں
تھیں سب کا جواب دے چکا ہوں ۔ لیکن ایک بات ابھی باقی ہے جس کا جواب خاتمہ میں دیتا ہوں۔
مولوی صاحب اپنے ٹریکٹ " القول الفصل کی ایک غلطی کا ازالہ " صفحہ میں تحریر فرماتے ہیں۔
te
"حضرت مسیح موعود نے الہامی رساله توضیح مرام میں یہ تو صاف لکھ دیا ہے "
جناب مولوی صاحب نے اس رسالہ کو الہامی جس لئے لکھا ہے یہ تو ظاہر ہی ہے۔ بات یہ ہے
کہ وہ الہامی کے لفظ سے یہ ظاہر کرنا چاہتے ہیں کہ اس میں چونکہ جو کچھ لکھا گیا ہے وہ الہامی ہے
اس لئے وہ منسوخ کیونکر ہو سکتا ہے لیکن اول تو اس حوالہ سے جو انہوں نے تو ضیح مرام سے نقل کیا
ہے۔ ان کا کوئی مطلب ثابت نہیں ہوتا۔ کیونکہ جیسا کہ میں اس سے پہلے ثابت کر چکا ہوں۔ حضرت
مسیح موعود کا دعوی شروع سے لے کر آخر تک ایک ہی رہا ہے صرف نام میں تغیر ہوا ہے ۔ دوسری
بات یہ ہے کہ توضیح مرام کتاب ساری کی ساری ہرگز الہامی نہیں۔ یہ بات مولوی صاحب کو کسی نے
غلط بتائی ہے۔ کیونکہ میں یہ بدظنی نہیں کر سکتا۔ کہ انہوں نے جان بوجھ کر ایک غلط بات لکھی ہو۔
اصل بات یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود کو اس بات کا حکم ہوا تھا۔ کہ وہ اپنا دعوائے مسیحیت شائع
کریں۔ اور اللہ تعالیٰ کے فضل کا اظہار کریں۔ اس پر حضرت مسیح موعود نے رسالہ فتح اسلام اور
توضیح مرام لکھے اور شائع کئے۔ اور یہ دونوں رسالے الگ نہیں بلکہ در حقیقت ایک ہی کتاب ہے
جیسا کہ توضیح مرام کے سرورق سے ظاہر ہے۔ جس پر حصہ دوم فتح اسلام لکھا ہوا ہے۔ اور اسی وجہ
سے اس کتاب کے سرورق پر الہامی لکھا گیا ہے۔ اور اس کا اظہار سرورق کے نیچے کے حصے میں کر

انوار العلوم جلد ؟
۵۶۳
حقيقة النبوة (حصہ اول)
دیا گیا ہے چنانچہ فتح اسلام جو تو ضیح مرام کا پہلا حصہ ہے۔ اس کے اوپر بھی الہامی لکھا ہوا ہے اور نیچے
لکھا ہے۔ ” باہتمام شیخ نور احمد مالک مطبع ریاض ہند امر تسر میں طبع ہو کر ہدایت عام و تبلیغ پیام اور
اتمام حجت کی غرض سے با مرو ازن الہی شائع کیا گیا ۔ " اس عبارت سے ہر ایک شخص اچھی طرح سمجھ
سکتا ہے۔ کہ آیا کتاب الہامی ہے یا اپنے دعوی کا شائع کرنا الہامی ہے ۔ اگر یہ کتاب الہامی تھی۔ تو
حضرت مسیح موعود نے اس کتاب پر یہ کیوں لکھایا کہ یہ آپ کی تالیف کردہ ہے۔ کیا آپ نے اپنے
کسی الہام کے متعلق بھی لکھا ہے۔ کہ یہ میرا تألیف کردہ ہے اس کتاب کو الہامی قرار دینا تو حضرت
مسیح موعود پر ایک خطرناک حملہ ہے۔ کیونکہ اس کے یہ معنے ہوں گے ۔ کہ حضرت مسیح موعود اپنے
الهام خود بنایا کرتے تھے۔ یہ کتاب چونکہ اللہ تعالی کے اس حکم کی بناء پر لکھی گئی۔ کہ اپنا دعویٰ شائع
کرو۔ اس لئے اس پر الہامی لکھ دیا گیا۔ اور نیچے وجہ بھی بتا دی گئی۔ پھر اسے الہامی کہنے سے کیا مراد ہو
سکتی ہے۔ شاید کوئی کہہ دے کہ حضرت مسیح موعود نے اپنے ایک خطبہ کو بھی تو الہامی کہا ہے۔ سو
اس کا جواب یہ ہے کہ اس خطبہ کا حال بالکل مختلف ہے۔ اس کا واقعہ یہ نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے آپ
سے کہا کہ تم فلاں بات لوگوں کو سنا دو۔ اور اسے الہامی قرار دے دیا گیا بلکہ اس کی وجہ یہ تھی کہ اللہ
تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود کے لئے ایک نشان مقرر فرمایا تھا کہ آپ ایک خطبہ عربی میں پڑھیں۔
اور تائید ایزدی سے آپ کو وسیع مطالب اور فصیح عبارت پر قدرت دی جائے گی۔ پس وہ خطبہ
نشانوں میں سے ایک نشان ہے۔ اور ہمیشہ حضرت مسیح موعود اسے اپنا نشان قرار دیتے رہے ہیں۔
لیکن کیا کبھی توضیح مرام کی نسبت بھی لکھا ہے کہ یہ کتاب میرے نشانات سے ایک نشان ہے پھر اس
خطبہ کا نام اس الہام کو یاد دلانے کے لئے اور اس نشان کے تازہ رکھنے کے لئے خطبہ الہامیہ رکھا گیا۔
اور ہم جب اسے خطبہ الہامیہ کہہ کر پکارتے ہیں۔ تو اس سے یہ مراد ہوتی ہے ۔ کہ وہ کتاب جس کا
نام خطبہ الہامیہ ہے۔ نہ یہ کہ وہ الہامی ہے۔ لیکن توضیح مرام کے نام میں تو الہام کا لفظ نہیں۔ کہ آپ
اس لفظ کے لکھنے پر مجبور ہو گئے ۔ حضرت صاحب نے کبھی اس کتاب کو الہامی کتاب یا الہامی رسالہ
لکھا ہو تو اسے پیش کریں۔ یا کبھی کوئی اس کی عبارت بطور الهام پیش کی ہو تو اس کی سند دیں۔ علاوہ
از میں حضرت مسیح موعود نے ۱۸۹۲ء میں جو اشتہار دیا ہے۔ اور جس کی بعض عبارات اس سے پہلے ازیں
کئی جگہ نقل ہو چکی ہیں۔ اس میں لکھا ہے کہ تو ضیح مرام وغیرہ رسالہ میں جہاں لفظ جزوی نبی وغیرہ
آیا ہے۔ وہ سادگی سے لکھا گیا ہے اب بتائیے کہ کیا الہام کی طرف بھی سادگی کا لفظ منسوب ہو سکتا
ہے۔ نعوذ باللہ من ذلک۔

انوار العلوم جلد ۲
۵۶۴
حقيقة النبوة (حصہ اول)
اب میں اس کتاب کو ختم کرتا ہوں۔ اور تمام حق پسندوں سے درخواست کرتا ہوں کہ جو باتیں
انہوں نے اس کتاب میں پڑھی ہیں۔ ان کے مطالب پر اچھی طرح غور کریں اور سوچیں۔ کہ حق
کس طرف ہے تا ایسا نہ ہو کہ آنحضرت ﷺ کی کسر شان کے مرتکب ہوں۔ اور مسیح موعود کے
فیصلہ کے رد کرنے والے بہنیں بے شک ہر ایک جماعت کو اس بات کا لحاظ رکھنا چاہئے کہ وہ بے جا
غلو سے بچے۔ اور افراط سے اپنا دامن پاک رکھے۔ لیکن میرے دوستو! تفریط سے بچنا بھی مؤمن کا
فرض ہے۔ اور حق پر قائم رہنا اس پر واجب ہے۔ کیا یہ ضروری ہے کہ غلو کے خوف سے ہم
بزرگوں کی ہتک شروع کر دیں۔ یہود پر اللہ تعالیٰ نے ہمیشہ کے لئے لعنت کی ہے۔ اور اس لئے کہ
انہوں نے حق کو ماننے سے انکار کر دیا۔ پس یہ شان مؤمنانہ کے خلاف ہے کہ وہ صرف اس ڈر سے
کہ کہیں غلو نہ ہو جائے ۔ حق کے اظہار سے بچے ۔ قرآن کریم تو ہمیں عدل کی تعلیم دیتا ہے ۔ پس
عدل پر قائم رہو۔ اور نہ کسی بات کو حد سے بڑھاؤ اور نہ حد سے گھٹاؤ کہ دونوں باتیں بری ہیں۔ وہ جو
غلو کرتا ہے اور ایک نبی کو خدا بنا دیتا ہے وہ بھی ضال ہے ۔ لیکن جو خدا تعالیٰ کے ایک رسول کی ہتک
کرتا ہے اور اسے اس کے اصلی درجہ سے گرا دیتا ہے مغضوب علیہم گروہ سے اسے بھی مشابہت
پیدا ہو گئی ہے اور ان دونوں مقاموں میں سے کوئی مقام بھی نہیں کہ جہاں مومن کھڑا رہنا پسند
کرے۔ خوب یاد رکھو کہ حق کی پیروی انسان کو نجات دلا سکتی ہے کیا ہم ہر صداقت کو اس لئے
چھوڑ سکتے ہیں کہ کہیں غلو نہ ہو جائے غلو تو حد سے بڑھا دینے کو کہتے ہیں۔ پس کسی بات کو غلو قرار
دینے سے پہلے یہ دیکھنا چاہئے ۔ کہ آیا وہ حق کے خلاف ہے۔ اگر وہ دلائل قاطعہ سے حق ثابت ہو
جائے۔ تو پھر غلو کے کیا معنے ہوئے؟ کسی بات کو اس کے اصل درجہ تک ماننا تو عین ثواب راب ہو ہوتا ہے۔
نہ کہ غلو ۔ پس مسیح موعود کی ہتک اس جوش میں نہ کرو کہ تم غلو سے دور جا رہے ہو ۔ کیونکہ جنہوں
نے مسیح کی ہتک کی۔ وہ آج تک سکھ اور چین کی زندگی نہیں پاسکے ۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ افراط
اور تفریط دونوں برے ہیں اور یہ بالکل درست ہے لیکن افسوس تو یہ ہے کہ وہ یہ بات کہتے ہوئے
تفریط سے کام لیتے ہیں اور مسیح موعود کا درجہ گھٹا رہے ہیں۔ اور اسی طرح قابل الزام ہیں۔ جس
طرح بعض وہ لوگ جو اطراء کی طرف راغب ہیں۔ لیکن اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ ہم لوگ وسط میں
ہیں۔ اور ایک طرف اگر آنحضرت ا کی عظمت و جلال کے قائل اور آپ کے خاتم النبین
ماننے کو جزو ایمان قرار دیتے ہیں۔ تو دوسری طرف مسیح موعود کی نبوت کا انکار کر کے ختم نبوت کی
کسر شان کرنے سے محفوظ ہیں۔ جناب مولوی صاحب اپنے رسالہ میں لکھتے ہیں۔ کہ حدیث میں آتا

انوار العلوم جلد ۲
۵۶۵
حقيقة النبوة (حصہ اول)
ہے کہ مسلمان ایک وقت یہود و عیسائیوں کے مشابہ ہو جائیں گے۔ اس لئے ہمیں خوف کرنا چاہئے
تا ایسا نہ ہو کہ ضالین میں داخل ہو جائیں۔ میں ان کی اس نصیحت کی قدر کرتا ہوں کیونکہ كَلِمَةٌ
الْحِكْمَةِ ضَالَةُ الْمُؤْمِنِ أَخَذَهَا حَيْثُ وَجَدَهَا یعنی حکمت کی بات مومن کی گم شدہ چیز ہے
جہاں سے ملے اسے لے لے۔ پس میں اس نصیحت کی قدر کرتا ہوں اور ہر ایک مؤمن کا فرض خیال
کرتا ہوں کہ وہ ضال بننے سے بچے۔ لیکن یہ بات میری سمجھ میں نہیں آئی کہ انہوں نے نصاری کا
مصداق ہمیں کس طرح سمجھ لیا کیونکہ اول تو نصاری کا فتنہ اس وقت موجود ہے ہزاروں مسلمان
عیسائی ہو چکے ہیں۔ اور ہو رہے ہیں پس جبکہ نصاری میں شامل ہونے والے لوگ موجود ہیں اور
پادریوں کا فتنہ بھی خطرناک طور سے موجود ہے کہ ہزاروں لاکھوں مسلمانوں کو عیسائی کر رہے ہیں
تو ایک نیا گر وہ عیسائیوں کا بنانے کی کیا وجہ پیش آگئی دوسرے خود حضرت مسیح موعود اپنی کتاب
خطبہ الہامیہ میں تحریر فرماتے ہیں کہ لیکن جو لوگ ضالین کے وارث ہوئے ان میں بعض نصاری کی
خو خصلت اور شعار کو دوست رکھتے ہیں اور اس طرف جھک گئے ہیں لباس میں کوٹوں میں ٹوپیوں
اور جوتیوں میں اور طرز زندگی میں اور باقی سب خصال میں ان کی نقل کرتے ہیں اور جو شخص اس
طرز کے خلاف کرے اس پر بنتے ہیں اور عیسائی عورتوں سے شادیاں کرتے ہیں اور انہی پر ان کا دل
آتا ہے اور بعض ان میں سے جو ضالین ہو گئے ہیں وہ ہیں کہ جو فلسفہ نصاری کی طرف جھک گئے ہیں
اور دینی امور میں غفلت سے کام لیتے ہیں اور بہت سی نامناسب باتیں ان کے منہ سے نکلتی رہتی ہیں
اور اللہ کے دین کی پرواہ نہیں کرتے۔ اور بعض ضالین میں شامل ہونے والے وہ ہیں کہ انہوں نے
ضلالت کو کمال تک پہنچا دیا ہے اور اسلام سے مرتد ہو گئے ہیں اور بے وقوفی سے اس کے دشمن بن
گئے ہیں ( ترجمہ عبارت خطبہ الہامیہ صفحہ ۷ ۱۰۸٬۱۰) اس عبارت سے ظاہر ہے کہ ضالین سے مشابہ
ہونے والا گروہ بھی حضرت مسیح موعود نے اپنے مخالفوں کو ہی قرار دیا ہے مگر تعجب ہے کہ آپ کو
اپنی وفات تک اس قدر بھی علم نہ ہوا کہ جس ضالین کے گروہ کی اصلاح کے لئے میں بھیجا گیا ہوں
اسے میں خود تیار کر رہا ہوں۔ اور جن کو ضالین سمجھ کر ان کی اصلاح کی فکر میں ہوں وہ اصل میں
المغضوب علیہم کا گروہ ہے۔
غرض جبکہ خود حضرت مسیح موعود جو مغضوب علیہم اور ضالین کی اصلاح کے لئے بھیجے گئے تھے
مغضوب علیم اور ضالین کے گردہ کی تعیین کر چکے ہیں تو اور کسی کا کیا حق ہے کہ اپنے مخالف
خیالات کو دیکھ کر رسول اللہ لال کی ایک حدیث کا غلط 1 استعمال کرے۔ آپ لاہور میں ایسے
سه ترمذی ابواب العلم باب ماجاء في فضل الفقه على العبادة (مفهوما ) )

انوار العلوم جلد ۲
۵۶۶
حقيقة النبوة (حصہ اول)
لوگوں کی ایک جماعت روزانہ دیکھتے ہوں گے پھر آپ کو احمدی جماعت کے ضال بنانے کا خیال
کیوں پیدا ہوا ؟
آپ پوچھتے ہیں کہ کیا کوئی امت پہلی امتوں میں سے ایسی بھی گزری ہے جس نے تفریط سے
کام لیا ہو سب قومیں افراط سے ہی کام لیتی رہی ہیں پس ثابت ہوا کہ اس وقت بھی افراط سے ہی کام
لیا جا رہا ہے لیکن میں پوچھتا ہوں کہ کیا پہلی امتوں میں سے کوئی ایسی امت گزری ہے جس میں خود
اس جماعت نے جو جو نبی نبی کے ہاتھ پر تیار ہوئی ہو اور اس کے فیض صحبت سے تیار ہوئی ہو افراط سے
کام لیا ہو اور اس جماعت کا اکثر حصہ غالی اور ضال ہو گیا ہو ۔ اگر پہلے ایسا کبھی نہیں ہوا۔ اور یقینا کبھی
نہیں ہوا۔ تو آپ جو پہلی امتوں کی نظیر سے فیصلہ کرنا چاہتے ہیں بتائیں کہ آپ ہم پر غلو کا الزام کس
طرح لگا سکتے ہیں۔ یہ ممکن ہے کہ ایک قلیل گروہ کو ٹھوکر لگی ہو لیکن یہ بات آپ ہرگز ثابت نہیں
کر سکتے کہ نبی کے وقت کی جماعت کا اکثر حصہ گندہ ہو گیا ہو اور آپ اس بات کو خوب جانتے ہیں کہ
آپ قلیل ہیں اور ہم زیادہ ہیں مگر شاید كَثِيرٌ مِّنْهُمْ فَاسِقُونَ کہہ کر یہ ثابت کرنا چاہیں کہ اکثر
ہوتے ہیں تو آپ کو یاد رکھنا چاہئے کہ یہ ان جماعتوں کی نسبت نہیں جو نبی کی تیار کردہ ہوتی
ہیں اگر ان کے اندر بھی اکثر فاسق ہوں اور کم ہدایت یافتہ تو نبی پر نا کام جانے کا الزام آتا ہے۔ اور
اگر آپ کے اس قاعدہ کو انبیاء اور مأمورین کے وقت کی جماعتوں پر بھی لگایا جائے تو اس وقت
مولوی یار محمد صاحب کی جماعت بہت کم ہے۔ اور پھر تیما پوری صاحب کی کہ اول الذکر کے ساتھ دو
تین آدمی ہیں۔ اور مؤخر الذکر کے ساتھ دس پندرہ یا کچھ زیادہ پس آپ کے بتائے ہوئے قاعدہ
کے ماتحت تو وہ دونوں ہدایت پر ہوں گے اصل بات یہ ہے کہ جب کبھی آیات قرآنیہ کا غلط ر اس استعمال
کیا جائے گا ضرور ٹھوکر لگے گی۔
فاسق
ہاں آپ ایک : جواب اور دے سکتے ہیں اور وہ یہ کہ مسیح ناصری کے بعد اس کی جماع اس کی جماعت میں غلو
پیدا ا ہو گیا۔ اور حواری بگڑ گئے۔ لیکن آپ کا یہ قول کسی مسیحی پر حجت ہو گا نہ مسلمانوں پر کیونکہ قرآن
کریم میں حواریوں کے بگڑنے کے ذکر کی بجائے ان کی تعریف آئی ہے اور مسلمانوں کو کہا ہے کہ تم
بھی حواریوں کی طرح انصار اللہ بن جاؤ ۔ پس حواریوں کی نظیر کو تبھی پیش کیا جا سکتا ہے جب قرآن
کو چھوڑ دیا جائے ۔ ہاں آپ یہ کہہ آپ یہ کہہ سکتے ہیں کہ بعد میں تو امتوں نے غلو کیا ہے تو میرا جواب یہ
ہے کہ بعد میں تفریط بھی کی ہے خود لاہور میں چکڑالویوں کی جماعت موجود ہے ان سے دریافت کر
لیں کہ وہ رسول اللہ ا کا درجہ کا درجہ کیا سمجھتے ہیں اورا اور ان کے قول کو کہاں تک حجت خیال کرتے
کریم کو

انوار العلوم جلد ۲
۵۶۷
حقيقة النبوة (حصہ اول)
پیدا
ہیں پس بعد کی جماعتیں اگر افراط میں مبتلاء ہوتی ہیں تو تفریط کا بھی شکار ہوئی ہیں ہاں ایک نظیر آپ
کو اور دے دیتا ہوں کہ رسول الله الل ﷺ کی زندگی میں ایک قلیل گروہ ایسا بھی تھا جس نے
رسول اللہ اللہ کے درجہ میں تفریط سے کام لیا۔ چنانچہ ایک شخص نے آپ کے منہ پر کہہ دیا کہ
حضور عدل سے تقسیم کریں مطلب یہ کہ آپ عدل نہیں کرتے اور دوسرے لوگوں کی طرح
بتلائے خیانت ہو سکتے ہیں۔ نعوذ باللہ من ذالک۔ اور جب بعض صحابہ اس کے مارنے پر تیار ہوئے
تو آنحضرت ا نے فرمایا کہ اسے جانے دو اس کی ہم خیال ایک اور جماعت اس امت میں سے
ا ہونے والی ہے چنانچہ خوارج کا گروہ جو الحکم اللہ جیسا سچا کلمہ کہہ کر اس سے باط ں سے باطل مراد لیتا تھا اس
پیشگوئی کے ماتحت پیدا ہوا۔ غرض قلیل جماعتوں میں افراط و تفریط کے تو نمونے مہ موجود ہیں لیکن
اس جماعت کے اکثر حصہ کے گمراہ ہونے کی نظیر نہیں ملتی جو نبی کا صحبت یافتہ ہو پس مقام خوف ہے۔
میری غرض ان سوالوں کے جواب دینے سے یہ تھی کہ بعض باتیں بظاہر وزنی معلوم ہوتی ہیں
لیکن در حقیقت بہت بودی ہوتی ہیں ان کی بجائے معقول باتوں کی طرف توجہ کرنی چاہئے ورنہ
انسان گمراہ ہو جاتا ہے۔ نبوت کا مسئلہ ایک نہایت نازک مسئلہ ہے میں سب ایسے لوگوں سے جو اللہ
تعالیٰ کا خوف اپنے دل میں رکھتے ہیں درخواست کرتا ہوں کہ اس میدان میں پھونک پھونک کر قدم
رکھیں کیونکہ مسیح موعود پر ہاتھ ڈالنا در حقیقت خدائے تعالیٰ کا مقابلہ کرنا ہے اگر ایسا شخص آگ
میں کود پڑتا یا شیر کے منہ میں اپنا ہاتھ دے دیتا تو اس کے لئے بہتر ہو تا بہ نسبت اس کے کہ مسیح موعود
پر ہاتھ ڈالتا۔ آپ لوگوں نے اس کتاب کو پڑھ کر معلوم کر لیا ہو گا کہ نبوت مسیح موعود سے انکار کرنا
در حقیقت اسلام کی کمزوری اور آنحضرت اللہ کے فیضان کی کمی بلکہ آپ کا دنیا کے لئے ایک
عذاب ہونے کا اقرار کرنا ہے نعوذ باللہ من ذالک۔ پس یہ کبھی خیال مت کرو کہ تم مسیح موعود کی
نبوت کا انکار کر کے در حقیقت مسیح موعود کی نبوت کا انکار کرتے ہو بلکہ جو شخص ایسا کرتا ہے وہ خود
انحضرت ا کی شان کم کرتا ہے اور آپ کے وجود کو ایک چاند گرہن یا سورج گرہن کے طور
پر قرار دیتا ہے جس نے نبوت کے فیضان سے دنیا کو روک دیا ۔ اب کوئی لاکھ سرمارے اور اللہ تعالیٰ ۔
کی محبت میں گداز ہو جائے آپ کی اطاعت میں اپنے آپ کو فنا کر دے یہ انعام جو پہلے لوگوں کو ملا
کرتا تھا اب نہیں ملتا۔ اے مسلمانو! اے احمد یو !! خدارا اس عقیدہ کے خطرناک نتیجہ پر غور کرو۔
اور دیکھو کہ جو شخص مسیح موعود کی نبوت کا انکار کرتا ہے وہ در حقیقت کشتی اسلام پر کلہاڑے کی
ایک خطرناک ضرب مارتا ہے وہ اس نادان کی طرح ہے جس نے اپنے آقا کے منہ پر مکھی بیٹھی دیکھ

انوار العلوم جلد ؟
۵۶۸
حقيقة النبوة (حصہ اول)
کر اسے ہٹایا ۔ لیکن وہ پھر آکر بیٹھ گئی۔ اس نے پھر ہٹایا تو وہ پھر بیٹھ گئی پھر ہٹایا تو وہ پھر بیٹھ گئی۔ اس پر
اسے مکھی پر سخت طیش آیا اور ایک بڑا پتھر اٹھا کر اس مکھی پر دے مارا کہ یہ کمبخت میرے آقا کو
سونے نہیں دیتی لیکن اس کا کیا نتیجہ ہوا۔ اس کا آقا اس مکھی کے ساتھ ہی اس جہان سے رخصت ہو
گیا۔ آہ ! مسیح موعود کی نبوت کا انکار کرنے والا یہ نہیں خیال کرتا کہ وہ بھی اس نوکر کی طرح ایک
مکھی کے اڑانے کے لئے جو در حقیقت اس کے اپنے وہم کا نتیجہ ہے اور نہ اسکی حقیقت کوئی نہیں)
اپنے آقا کا سر کچلنے پر تیار ہو گیا ہے۔ اسلام کو تباہ کر رہا ہے جو شخص ایک شاخ کے بچانے کے لئے
جڑھ کاٹتا ہے وہ یاد رکھے کہ نہ بڑھ رہے گی نہ شاخ - اسلام میں نبوت کا مسئلہ ہی تو ایک زبر دست
مسئلہ ہے جو اسے پچھلے ادیان پر فضیلت دیتا ہے آنحضرت ا کے فیض سے نبوت کامل جانا ہی تو
ایک کمال ہے جو آپ کو دوسرے انبیاء سے افضل ثابت کرتا ہے تا ہے ورنہ محدث تو تو پہلے انبیاء کی
امتوں میں بھی ہوتے تھے پس اگر آنحضرت اللہ کی امت میں بھی محدث ہی آسکتے ہیں تو آپ کو
دوسرے انبیاء پر کیا فضیلت ہوئی ؟ ہمارا نبی خاتم النبین ہے وہ کل کمالات کا جمع کرنے والا ہے کل
خوبیاں اس پر ختم ہو گئیں وہ خاتم النبین ہی نہیں وہ خاتم المؤمنین بھی ہے دنیا کے پردہ پر کسی جگہ
کوئی شخص مومن نہیں ہو سکتا جب تک اس سے فیض نہ پائے لیکن اس کا سب سے بڑا کمال یہ ہے
کہ وہ خاتم النبین ہے یعنی نہ صرف نبی ہے بلکہ نبی گر ہے دنیا میں بہت سے نبی گزرے ہیں مگر ان
کے شاگرد محد ثیت کے درجہ سے آگے نہیں بڑھے سوائے ہمارے نبی اس کے کہ اس کے
فیضان نے اس قدر وسعت اختیار کی کہ اس کے شاگردوں میں سے علاوہ بہت سے محدثوں کے ایک
نے نبوت کا درجہ بھی پایا اور نہ صرف یہ کہ نبی بنا بلکہ اپنے مطاع کے کمالات کو ظلی طور پر حاصل کر
کے بعض اولو العزم نبیوں سے بھی آگے نکل گیا۔ چنانچہ خدائے تعالیٰ نے مسیح ناصری جیسے اولوالعزم
نبی پر اسے فضیلت دی اور یہ سب کچھ صرف آنحضرت ا کے فیضان سے ہوا نہ اس کے اپنے
زور سے۔ پس اے آنحضرت اللہ کی محبت کا دم بھرنے والو! مسیح موعود کی نبوت کا انکار کرنا
در حقیقت آنحضرت اللہ کی قوت فیضان کا انکار کرنا ہے اور مسیح موعود کے نبی ہونے سے آنحضرت
کی شان میں نقص نہیں آتا۔ اور نہ آپ اس کی اس میں ہتک ہے بلکہ یہ سراسر عزت
ہے اور وہ عزت ہے جس میں کوئی اور رسول آپ کے ساتھ شامل نہیں جہاں غیر وارث ہو وہاں
غیرت ہوتی ہے لیکن جہاں اپنا شاگرد اور روحانی فرزند وارث ہو وہاں غیرت کا کیا تعلق شاگرد کا
بڑھنا تو استاد کی قابلیت پر دلیل ہوتا ہے نہ کہ اس سے استاد کی قابلیت پر کوئی حرف آتا ہے پس مسیح

انوار العلوم جلد ؟
۵۶۹
حقيق النبوة (حصہ اول)
موعود کے بڑھنے پر جسد مت کرو کہ اس کا بڑھنا ور حقیقت آنحضرت اللہ کا بڑھتا ہے اور اس
کی ترقی پر تیوری مت چڑھاؤ کہ جو اس کی ترقی پر منہ بناتا ہے۔ اس کادل در حقیقت آنحضرت
ال کی ترقی کو دیکھ کر جاتا ہے۔ اس بات کو خوب یاد رکھو کہ اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ الل
نے پہلے انبیاء نے مسیح موعود کا نام نبی رکھا ہے کل شرائط نبوت اس میں پائی جاتی ہیں اس کی نبوت
کا انکار کرنے سے خود اللہ تعالیٰ کی ذات پر غلط بیانی کا الزام آتا ہے یا مسیح موعود پر جھوٹ کا۔ پس اس
بات سے توبہ کرو جس سے خدائے تعالی رسول اللہ ا پہلے انبیاء اور مسیح موعود کی تکذیب
ہوتی ہے کیونکہ یہ راہ خطر ناک ہے اور اس میں طرح طرح کے مصائب ہیں اپنے قدموں کو واپس
کر لو کہ تمہارے سامنے ایک گڑھا ہے جس میں گر کر ہلاک نہ ہو جاؤ ۔ اللہ تعالیٰ نے مسیح موعود سے
فرمایا ہے۔
کہ دنیا میں ایک نبی آیا پر دنیا نے اس کو قبول نہ کیا لیکن خدا اسے قبول کرے گا۔ اور بڑے زور
اور حملوں سے اس کی سچائی ظاہر کر دے گا۔"
پس یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ بجائے اس کی جماعت کو بڑھانے اور اس کے انکار کرنے
والوں کو گھٹانے کے وہ اس کی جماعت کے اکثر حصہ کو چھوڑ دے اور گمراہ کر دے کیا وہ خدا جو ازل
سے سچ بولتا آتا ہے اور جس نے اس زمانہ میں بھی زبردست نشانوں سے اپنی طاقت اور اپنی
صداقت کو ثابت کیا ہے ۔ ان دنوں اپنے وعدہ کے خلاف کرے گا۔ پس بات کو سمجھو اور اچھی طرح
سمجھو۔ کہ اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ مسیح موعود جب دعوائے نبوت کرے گا تو کچھ لوگ اس کی نبوت
کے منکر ہوں گے لیکن اللہ تعالیٰ زبردست نشانوں سے مسیح موعود کی صداقت ظاہر کر دے گا اب
بتاؤ کہ اگر حضرت مسیح موعود کے بعد جماعت نے فوراغلو کرنا شروع کر دیتا تھا تو چاہئے تھا کہ الہام
کے الفاظ یوں ہوتے کہ دنیا میں ایک جزوی نبی آیا پر دنیا نے اسے نبی قرار دے دیا لیکن خدائے
تعالیٰ اس کی جزوی نبوت ثابت کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اس کے درجہ کی کمی ثابت
کر کے دکھا دے گا۔ نہ یہ کہ وہ الفاظ ہوتے جو اب الہام میں موجود ہیں اللہ تعالی تو فرماتا ہے کہ
لوگ اس کی نبوت کا انکار کریں گے اور یہ انکار ہی چلا جائے گا حتی کہ اللہ تعالٰی اس کی جماعت کو
غالب کر دے لیکن اس کی بجائے ہمیں یہ بتایا جاتا ہے کہ مسیح آیا اس کی نبوت کا لوگوں نے انکار کیا
اور ابھی انکار کرنے والے ہی زیادہ تھے اور دنیا میں اس کی جماعت کو کوئی خاص ترقی نہ ہوئی تھی
اور ابھی زبردست حملے منکروں کو منوانے کے لئے ہو ہی رہے تھے کہ اس کی جماعت نے اس کے

انوار العلوم جلد ۲
۵۷۰
حقيق النبوة (حصہ اول)
درجہ میں غلو کرنا شروع کر دیا حالانکہ یہ بات الہام کے الفاظ کے صریح خلاف ہے الہام تو یہ بتا رہا
ہے کہ مسیح موعود کی نبوت کا انکار کرنے والی جماعت پر اللہ تعالیٰ حملہ کرتا چلا جائے گا اور برابر اس
کی جماعت کی تائید کرتا چلا جائے گا جب تک کہ غلبہ نہ ہو پس غلبہ تک مسیح موعود کی اکثر جماعت کا
اس کے درجہ میں غلو کرنا مذکورہ بالا الہام کے خلاف ہے اور اللہ تعالیٰ اپنی شہادت سے ہمارے حق
پر ہونے کا شاہد ہے کیونکہ اگر کوئی نیا فرقہ نکلا بھی ہے تو اول تو وہ بہت کم ہے جسے بوجہ قلت جماعت تو
احمد یہ نہیں کہا جا سکتا۔ اور دوسرے وہ مسیح موعود کی نبوت کا انکار کرنے والا ہے نہ اس کی نبوت کا
اقرار کرنے والا۔
غرض کہ یہ بات سنت اللہ اور مسیح موعود کے الہامات کے بالکل خلاف ہے کہ ایک سلسلہ ابھی
پورا نہ ہوا ہو اور اس کو ابھی اپنے ملک میں بھی غلبہ نہ حاصل ہوا ہو اور ابھی وہ ایسی جماعت نہ بنی
ہو جو دنیا کی نظروں میں ایک جماعت خیال کی جائے کہ خدائے تعالی اسے چھوڑ دے اور اس کے
اکثر افراد حق سے دور ہو جائیں اور راستی کو ترک کر دیں۔ اور غلو میں مبتلاء ہو جائیں۔ اگر ہمارے
خیال کے لوگ کم ہوتے تو بے شک کہا جا سکتا تھا کہ انبیاء کی جماعت میں سے کبھی کوئی مرتد بھی ہو
جاتا ہے لیکن یہ کبھی نہیں ہوا کہ ایک نبی کے صحبت یافتوں میں سے اکثر خراب ہو جائیں اور اپنے
خراب ہو جائیں کہ ان کی نسبت کا فر کا لفظ استعمال ہو سکے کیونکہ ختم نبوت کے بعد کوئی ایسا نبی ماننا
جو از روئے قرآن نہیں آسکتا کفر ہے پس اگر مسیح موعود و یا نبی نہیں جیسا کہ ہم خیال کرتے ہیں تو
پھر ہم پر کفر کا الزام آتا ہے اور مدت سے اشارات اشارات میں ہمیں اس بات کی طرف متوجہ بھی
کیا جا رہا ہے کیونکہ لکھا جاتا ہے کہ خاتم النبین کے بعد نبی ماننا کفر ہے لیکن یہ سنت اللہ کے کے بالکل
خلاف ہے کہ اس طرح ایک مامور کے ساتھ ہی اس کی جماعت کو تباہ کر دیا جائے اگر کہو کہ آئندہ
نیک لوگ پیدا ہو جائیں گے تو یہ بھی غلط ہے کیونکہ مسیح موعود فرماتے ہیں کہ جو لوگ میرے زمانہ
کے ہیں وہ آئندہ آنے والی نسلوں سے بہتر ہیں پس موجودہ جماعت کا ستانوے فیصدی حصہ تو یوں
کا فر ہو گیا اور آئندہ کے لئے کوئی امید نہ رہی تو مسیح موعود نے کیا کام کیا؟
میرے دوستو ! نہایت خوف کا مقام ہے نہایت ہی خوف کا مقام ہے نہایت ہی خوف کا مقام ہے
اللہ تعالی سے ڈرو۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اِنِّي مُهِينٌ مَنْ اَرَادَاهَا نَتَكَ پس مسیح موعود کی ہتک سے
اجتناب کرو کہ اس کی ہتک دراصل اس کے آقا کی ہتک ہے کیا کوئی شخص جو آئینہ کے عکس کا نقص
نکالتا ہے کہہ سکتا کہ میں تو آئینہ میں جو عکس ہے اس کا نقص نکالتا ہوں نہیں جو عکس کا نقص نکالتا ہے

וניי
انوار العلوم جلد ۲
۵۷۱
حقيقة النبوة (حصہ اول)
وہ در حقیقت عکس والے کے نقص نکالتا ہے اور جو تصویر کو بدصورت کہتا ہے وہ در حقیقت اس کو
جس کی تصویر ہے بدصورت کہتا ہے پس مسیح موعود کی نبوت کا جو آنحضرت ا کا بروز کامل ہے
انکار نہ کرو کہ یہ اس کی نبوت کا انکار ہو گا جس کا وہ ظل ہے اور جس کے مظہر اتم ہونے کا وہ اعلان
کرتا ہے اگر دلائل سے نہیں سمجھ سکتے تو خاموشی اختیار کرو اور دعاؤں پر زور دو اور خدائے تعالیٰ
سے فیصلہ چاہو شاید اللہ تعالیٰ تمہاری گریہ وزاری پر رحم کر کے تم کو ہدایت دے اور تا تم جرأت
بے جاکر کے عذاب میں مبتلاء نہ ہو جاؤ میں نے صداقت پیش کر دی ہے اب جس کا جی چاہے قبول
کرے اور جس کا جی چاہے رد کر دے لیکن رد کرنے والا یہ نہ خیال کرے کہ وہ میری تحریر کو رد کرتا
ہے نہیں بلکہ وہ خدا اور اس کے رسول کی باتوں کو رد کرتا ہے کیونکہ میں نے جو کچھ لکھا ہے وہ خدا
اور اس کے رسول کی باتوں سے لکھا ہے اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کو ہدایت دے اور اسلام کی عظمت کو
ظاہر فرمائے اور آنحضرت الل کے جلال اور مسیح موعود کی صداقت کو ظاہر فرمائے آمین۔
وَاخِرُ دَعُونَنَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ
خاکسار مرزا محمود احمد

·

آج 10 میں سے 10 باقی