حقیقة النّبوّة
انوارالعلوم (جلد 2), حصہ 20
انوار العلوم جلد ۲
۵۷۲
حقيقة النبوة (حصہ اول)
ضمیمہ نمبرا
نقل مطابق اصل
بسم الله الرحمن الرحیم
محمدہ و نصلی علی رسوله الكريم
ایک غلطی کا ازالہ
ہماری جماعت میں سے بعض صاحب جو ہمارے دعوئی اور دلائل سے کم واقفیت رکھتے ہیں
جن کو نہ بغور کتابیں دیکھنے کا اتفاق ہوا۔ اور نہ وہ ایک معقول مدت تک صحبت میں رہ کر اپنے
معلومات کی تکمیل کر سکے وہ بعض حالات میں مخالفین کے کسی اعتراض پر ایسا جواب دیتے ہیں کہ جو
سراسر واقعہ کے خلاف ہوتا ہے اس لئے باوجود اہل حق ہونے کے ان کو ندامت اٹھانی پڑتی ہے
چنانچہ چند روز ہوئے ہیں کہ ایک صاحب پر ایک مخالف کی طرف سے یہ اعتراض پیش ہوا کہ جس
سے تم نے بیعت کی ہے وہ نبی اور رسول ہونے کا دعوی کرتا ہے اور اس کا جواب محض انکار کے
الفاظ سے دیا گیا۔ حالانکہ ایسا جواب صحیح نہیں ہے ۔ حق یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کی وہ پاک وحی جو میرے پر
نازل ہوتی ہے اس میں ایسے الفاظ رسول اور مرسل اور نبی کے موجود ہیں نہ ایک دفعہ بلکہ صدہا
دفعہ پھر کیونکر یہ جواب صحیح ہو سکتا ہے کہ ایسے الفاظ موجود نہیں ہیں۔ بلکہ اس وقت تو پہلے زمانہ کی
نسبت بھی بہت تصریح اور توضیح سے یہ الفاظ موجود ہیں اور براہین احمدیہ میں بھی جس کو طبع ہوئے
بائیس برس ہوئے۔ یہ الفاظ کچھ تھوڑے نہیں ہیں۔ چنانچہ وہ مکالمات الہیہ جو براہین احمدیہ میں
شائع ہو ہو چکے ہیں۔ ان میں سے ایک یہ وحی اللہ ہے هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِيْنِ
الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلَّه
اس میں صاف طور پر اس عاجز کو
رسول کر کے پکارا گیا ہے۔ پھر اس کے بعد اسی کتاب میں میری نسبت یہ وحی اللہ ہے جَرِيٌّ اللهِ فِي
حلَلِ الأَنْبِيَاءِ یعنی خدا کار سول نبیوں کے حلوں میں
پھر اسی کتاب میں اس مکالمہ کے قریب ہی یہ وحی اللہ ہے مُحَمَّدُر سُولُ اللَّهِ وَالَّذِينَ مَعَهُ
أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ رُحَمَاء بَيْنَهُمْ اس وحی الہی میں میرا نام محمد رکھا گیا اور رسول بھی پھر یہ وحی
اللہ ہے جو صفحہ ۵۵۷ براہین میں درج ہے ” دنیا میں ایک نذیر آیا “ اس کی دوسری قراءت یہ ہے
کہ دنیا میں ایک نبی آیا ۔ اسی طرح براہین احمدیہ میں اور کئی جگہ رسول کے لفظ سے اس عاجز کو یاد کیا
مه براین احمد یه چهار خصص روحانی خزائن جلد نمبر ۱ حاشیه صفحه ۵۹۳ عه البضا صفحه ۶۰۷
انوار العلوم جلد ؟
۵۷۳
حقيقة النبوة (حصہ اول)
گیا سو اگر یہ کہا جائے کہ آنحضرت اللہ ا تو خاتم خاتم اللہ النبین ہیں پھر ر آپ آپ ۔ کے بعد اور نبی کس طرح
آسکتا ہے اس کا جواب یہی ہے کہ بے شک اس طرح سے تو کوئی نبی نیا ہو یا پرانا نہیں آسکتا جس
طرح سے آپ لوگ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو آخری زمانہ میں از میں اتارتے ہیں۔ اور پھر اس حالت
میں ان کو نبی بھی مانتے ہیں۔ بلکہ چالیس برس تک سلسلہ وحی نبوت کا جاری رہنا اور زمانہ آنحضرت
سے بھی بڑھ جانا آپ لوگوں کا عقیدہ ہے بیشک ایسا عقیدہ تو معصیت ہے اور آیت ولكن
رَسُولَ اللهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّنَ اور حدیث لَا نَبِيَّ بَعْدِی اس عقیدہ کے کذب صریح ہونے پر کامل
شہادت ہے لیکن ہم اس قسم کے عقائد کے سخت مخالف ہیں اور ہم اس آیت پر سچا اور کامل ایمان
رکھتے ہیں جو فرمایا کہ والكِنْ رَسُولَ اللهِ وَخَاتَمَ النَّبين اور اس آیت میں ایک پیشگوئی ہے جس
کی ہمارے مخالفوں کو خبر نہیں اور وہ یہ ہے۔ کہ اللہ تعالی اس آیت میں فرماتا ہے کہ آنحضرت
السلام کے بعد بعد پینگوئیوں کے دروازے قیامت تک بند کر دیئے گئے اور ممکن نہیں کہ اب کوئی
ہندو یا یہودی یا عیسائی یا کوئی رسمی مسلمان نبی کے لفظ کو اپنی نسبت ثابت کر سکے ۔ نبوت کی تمام
کھڑکیاں بند کی گئیں مگر ایک کھڑکی سیرت صدیقی کی کھلی ہے یعنی فنافی الرسول کی۔ پس جو شخص اس
کھڑکی کی راہ سے خدا کے پاس آتا ہے اس پر ظلی طور پر وہی نبوت کی چادر پہنائی جاتی ہے جو نبوت
محمدی کی چادر ہے اس لئے اس کا نبی ہونا غیرت کی جگہ نہیں کیونکہ وہ اپنی ذات سے نہیں بلکہ اپنے
نبی کے چشمہ سے لیتا ہے اور نہ اپنے لئے بلکہ اس کے جلال کے لئے ۔ اس لئے اس کا نام آسمان پر محمد
اور احمد ہے۔ اس کے یہ معنی ہیں کہ محمد کی نبوت آخر محمد کو ہی ملی گو بروزی طور پر ۔ مگر نہ کسی اور
کو۔ پس یہ آیت کہ مَا كَانَ مُحَمَّدٌ اَبَا أَحَدٍ مِنْ رِجَالِكُمْ وَالكِنْ رَسُولَ اللَّهِ وَ خَاتَمَ النَّبِيِّنَ
(الاحزاب : (۴۱) اس کے معنی یہ ہیں یہ ہیں کہ لَيْسَ مُحَمَّدًا بَا اَحَدٍ أَحَدٍ مِنْ رِجَالِ الدُّنْيَا وَلكِنْ هُوَ ابٌ
الِرِجَالِ الْآخِرَةِ لَا نَّهُ خَاتَمُ النَّبِيِّنَ وَلَا سَبِيلَ إِلى فُيُوضِ اللَّهِ مِنْ غَيْرِ تَوَ سُطِهِ عرض میری
نبوت اور رسالت باعتبار محمد اور احمد ہونے کے ہے۔ نہ میرے نفس کے رو سے اور یہ نام بحیثیت
فنافی الرسول مجھے ملا۔ لہٰذا خاتم النبین کے مفہوم میں فرق نہ آیا لیکن عیسی کے اترنے سے ضرور
فرق آئے گا۔ اور یہ بھی یاد رہے کہ نبی کے معنے لغت کے رو سے یہ ہیں کہ خدا کی طرف سے اطلاع
پاکر غیب کی خبر دینے والا۔ پس جہاں یہ معنے صادق آئیں گے نبی کا لفظ بھی صادق آئے گا اور نبی کا
رسول ہونا شرط ہے۔ کیونکہ اگر وہ رسول نہ ہو تو پھر غیب مصفی کی خبر اس کو مل نہیں سکتی۔ اور یہ
آیت روکتی ہے فَلَا يُظْهِرُ عَلَى غَيْبِهِ أَحَدًا إِلَّا مَنِ ارْتَضَى مِنْ رَسُولِ (الجن : ۲۷) اب اگر
انوار العلوم جلد ۲
وولد
حقيقة النبوة ( حصہ اول)
آنحضرت ا کے بعد ان معنوں کے رو سے نبی سے انکار کیا جائے تو اس سے لازم آتا ہے کہ یہ
عقیدہ رکھا جائے کہ یہ امت مکالمات و مخاطبات الہیہ سے بے نصیب ہے کیونکہ جس کے ہاتھ پر
اخبار غیبیہ منجاب اللہ ظاہر ہوں گے بالضرورت اس پر مطابق آیت فَلَا يُظْهِرُ عَلَى غَيْبِہ کے
مفہوم نبی کا صادق آئے گا۔ اسی طرح جو خدا تعالیٰ کی طرف سے بھیجا جائے گا اس کو ہم رسول کہیں
گے۔ فرق درمیان یہ ہے کہ ہمارے نبی ا کے بعد قیامت تک ایسا نبی کوئی نہیں جس پر جدید
شریعت نازل ہو یا جس کو بغیر توسط آنجناب اور ایسی فنافی الرسول کی حالت کے جو آسمان پر اس کا
نام محمد اور احمد رکھا جائے ۔ یونہی نبوت کا لقب عنایت کیا جائے وَمَنِ ادَّ عَلَى فَقَدْ كَفَرَ اس میں
اصل بھید یہی ہے کہ خاتم النبین کا مفہوم تقاضا کرتا ہے کہ جب تک کوئی پردہ مغایرت کا باقی ہے
اس وقت تک اگر کوئی نبی کہلائے گا۔ تو گویا اس مہر کو توڑنے والا ہو گا جو خاتم النبین پر ہے لیکن اگر
کوئی شخص اسی خاتم النبین میں ایسا گم ہو کہ باعث نہایت اتحاد اور نفی غیریت کے اسی کا نام پالیا ہو
اور صاف آئینہ کی طرح محمدی چہرہ کا اس میں انعکاس ہو گیا ہو تو وہ بغیر مہر توڑنے کے نبی کہلائے گا
کیونکہ وہ محمد ہے گو نطقی طور پر ۔ پس باوجود اس شخص کے دعوی نبوت کے جس کا نام ظلی طور پر محمد
اور احمد رکھا گیا۔ پھر بھی سید نا محمد خاتم النبین ہی رہا۔ کیونکہ یہ محمد ثانی اسی محمد ﷺ کی تصویر اور
اس کا نام ہے مگر عیسی بغیر مر توڑنے کے انہیں سکتا کیونکہ اس کی نبوت ایک الگ نبوت ہے اور اگر
بروزی معنوں کے رو سے بھی کوئی شخص نبی اور رسول نہیں ہو سکتا۔ تو پھر اس کے کیا معنے ہیں کہ
اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ الله سو یاد رکھنا چاہئے کہ ان معنوں
کے رو سے مجھے نبوت اور رسالت سے انکار نہیں ہے۔ اسی لحاظ سے صحیح مسلم میں بھی مسیح موعود کا
نام نبی رکھا گیا۔ اگر خدا تعالٰی سے غیب کی خبریں پانے والا نبی کا نام نہیں رکھتا تو پھر بتلاؤ کس طرح
سے اس کو پکارا جائے اگر کہو اس کا نام محدث رکھنا چاہئے تو میں کہتا ہوں کہ تحدیث کے معنے کسی
لغت کی کتاب میں اظہار غیب نہیں ہے مگر نبوت کے معنے اظہار ا مرغیب ہے اور نبی ایک لفظ ہے جو
عربی اور عبرانی میں مشترک ہے یعنی عبرانی میں اس لفظ کو نابی کہتے ہیں اور یہ لفظ نابا سے مشتق ہے
جس کے یہ معنے ہیں خدا سے خبر پا کر پیشگوئی کرنا۔ اور نبی کے لئے شارع ہونا شرط نہیں ہے یہ صرف
موہہت ہے جس کے ذریعہ سے امور غیبیہ کھلتے ہیں پس میں جبکہ اس مدت تک ڈیڑھ سو پینگوئی
کے قریب خدا کی طرف سے پاکر بچشم خود دیکھ چکا ہوں کہ صاف طور پر پوری ہو گئیں تو میں اپنی
نسبت نبی یا رسول کے نام سے کیونکر انکار کر سکتا ہوں اور جبکہ خود خدا تعالیٰ نے یہ نام میرے رکھے
انوار العلوم جلد ۲
۵۷۵
حقيقة النبوة (حصہ اول)
ہیں تو میں کیونکر رد کر دوں یا کیونکر اس کے سوا کسی دوسرے سے ڈروں مجھے اس خدا کی قسم ہے
جس نے مجھے بھیجا ہے۔ اور جس پر افتراء کرنا لعنتیوں کا کام ہے کہ اس نے مسیح موعود بنا کر مجھے بھیجا
ہے اور میں جیسا کہ قرآن شریف کی آیات پر ایمان رکھتا ہوں ایسا ہی بغیر فرق ایک ذرہ کے خدا کی
اس کھلی کھلی وحی پر ایمان لاتا ہوں جو مجھے ہوئی جس کی سچائی اس کے متواتر نشانوں سے مجھ پر کھل
گئی ہے اور میں بیت اللہ میں کھڑے ہو کر یہ قسم کھا سکتا ہوں کہ وہ پاک وحی جو میرے پر نازل ہوتی
ہے وہ اسی خدا کا کلام ہے جس نے حضرت موسیٰ اور حضرت عیسیٰ اور حضرت محمد مصطفے پر
اپنا کلام نازل کیا تھا میرے لئے زمین نے بھی گواہی دی۔ اور آسمان نے بھی۔ اس طرح پر میرے لئے
آسمان بھی بولا ۔ اور زمین بھی کہ میں خلیفہ اللہ ہوں مگر پیشگوئیوں کے مطابق ضرور تھا کہ انکار بھی کیا
جاتا۔ اس لئے جن کے دلوں پر پردے ہیں وہ قبول نہیں کرتے۔ میں جانتا ہوں کہ ضرور خدا میری
تائید کرے گا جیسا کہ وہ ہمیشہ اپنے رسولوں کی تائید کرتا رہا ہے کوئی نہیں کہ میرے مقابل پر ٹھہر سکے
کیونکہ خدا کی تائید ان کے ساتھ نہیں اور جس جس جگہ میں نے نبوت یا رسالت سے انکار کیا ہے
صرف ان معنوں سے کیا ہے کہ میں مستقل طور پر کوئی شریعت لانے والا نہیں ہوں اور نہ میں
مستقل طور پر نبی ہوں مگر ان معنوں سے کہ میں نے اپنے رسول مقتدا سے باطنی فیوض حاصل کر کے
اور اپنے لئے اس کا نام پاکر اس کے واسطہ سے خدا کی طرف سے علم غیب پایا ہے رسول اور نبی
ہوں مگر بغیر کسی جدید شریعت کے ۔ اس طور کا نبی کہلانے سے میں نے کبھی انکار نہیں کیا۔ بلکہ انہی
معنوں سے خدا نے مجھے نبی اور رسول کر کے پکارا ہے سو اب بھی میں ان معنوں سے نبی اور رسول
ہونے سے انکار نہیں کرتا اور میرا یہ قول کہ "من نیستم رسول و نیاورده ام کتاب " اس کے معنے
صرف اس قدر ہیں کہ میں صاحب شریعت نہیں ہوں۔ ہاں یہ بات بھی یاد رکھنی چاہئے اور ہرگز
فراموش نہیں کرنی چاہئے کہ میں باوجود نبی اور رسول کے لفظ کے ساتھ پکارے جانے کے خدا کی
طرف سے اطلاع دیا گیا ہوں کہ یہ تمام فیوض بلا واسطہ میرے پر نہیں ہیں بلکہ آسمان پر ایک پاک
وجود ہے جس کا روحانی افاضہ میرے شامل حال ہے۔ یعنی محمد مصطفے ۔ اس واسطہ کو ملحوظ رکھ
کر اور اس میں ہو کر اور اس کے نام محمد اور احمد سے متمنی ہو کر میں رسول بھی ہوں اور نبی بھی
ہوں یعنی بھیجا گیا بھی اور خدا سے غیب کی خبریں پانے والا بھی اور اس طور سے خاتم النبین کی مہر
محفوظ رہی۔ کیونکہ میں نے انعکاسی اور ظلی طور پر محبت کے آئینہ کے ذریعہ سے رہی نام پایا اگر کوئی
شخص اس وحی الہی پر ناراض ہو کہ کیوں خدا تعالیٰ نے میرا نام نبی اور رسول رکھا ہے تو یہ اس کی
انوار العلوم جلد ۲
۵۷۶
حقيقة النبوة (حصہ اول)
حماقت ہے کیونکہ میرے نبی اور رسول ہونے سے خدا کی مہر نہیں ٹوٹتی ۲ یہ بات ظاہر ہے کہ جیسا
کہ میں اپنی نسبت کہتا ہوں کہ خدا نے مجھے رسول اور نبی کے نام سے پکارا ہے ایسا ہی میرے مخالف
حضرت عیسیٰ ابن مریم کی نسبت کہتے ہیں کہ وہ ہمارے نبی ا کے بعد دوبارہ دنیا میں آئیں گے
اور چونکہ وہ نبی ہیں اس لئے ان کے آنے پر بھی وہی اعتراض ہو گا جو مجھ ۔ ہو گا جو مجھ پر کیا جاتا ہے یعنی یعنی یہ کہ
خاتم النبین کی مہر ختمیت ٹوٹ جائے گی۔ مگر میں کہتا ہوں کہ آنحضرت ا کے بعد جو درحقیقت
خاتم النبین تھے مجھے رسول اور نبی کے لفظ سے پکارا جانا کوئی اعتراض کی بات نہیں اور نہ اس سے
صر ختمیت ٹوٹتی ہے کیونکہ میں بارہا بتلا چکلا ہوں کہ میں بموجب آیت وَآخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا
يَلْحَقُوا بِهِم بروزی طور پر وہی نبی خاتم الانبیاء ہوں اور خدا نے آج سے بیس برس پہلے براہین
احمدیہ میں میرا نام محمد اور احمد رکھا ہے اور مجھے آنحضرت کا ہی وجود قرار دیا ہے پس اس
طور سے آنحضرت کے خاتم الانبیاء ہونے میں میری نبوت سے کوئی تزلزل نہیں آیا کیونکہ
ظل اپنے اصل سے علیحدہ نہیں ہوتا اور چونکہ میں ظلی طور پر محمد ہوں اے پس اس طور سے
خاتم النبین کی مہر نہیں ٹوٹی کیونکہ محمد ﷺ کی نبوت محمد تک ہی محدود رہی یعنی بہر حال محمد
ہی نبی رہا نہ اور کوئی یعنی جبکہ میں بروزی طور پر آنحضرت ا ہوں اور بروزی رنگ
میں تمام کمالات محمد ی مع نبوت محمد یہ کے میرے آئینہ ملکیت میں منعکس ہیں تو پھر کونسا الگ انسان
ہوا جس نے علیحدہ طور پر نبوت کا دعوی کیا بھلا اگر مجھے قبول نہیں کرتے تو یوں سمجھ لو کہ تمہاری
حدیثوں میں لکھا ہے کہ مہدی موعود خلق اور خلق میں ہم رنگ آنحضرت ا ہو گا اور اس کا
اسم آنجناب اللہ کے اسم سے مطابق ہو گا یعنی اس کا نام بھی محمد اور احمد ہو گا۔ اور اس کے اہل
بیت میں سے ہو گا ۳ اور بعض حدیثوں میں ہے کہ مجھ میں سے ہو گا۔ یہ عمیق اشارہ اس بات کی
طرف ہے کہ وہ روحانیت کے رو سے اس نبی میں سے نکلا ہوا ہو گا۔ اور اس کی روح کا روپ ہو گا
اس پر نہایت قوی قرینہ یہ ہے کہ جن الفاظ کے ساتھ آنحضرت اللہ نے تعلق بیان کیا یہاں
تک کہ دونوں کے نام ایک کر دیئے ان الفاظ سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ آنحضرت اللہ اس
موعود کو اپنا بروز بیان فرمانا چاہتے ہیں جیسا کہ حضرت موسیٰ کا یشوعا بروز تھا۔ اور بروز کے لئے یہ
ضرور نہیں کہ بروزی انسان صاحب بروز کا بیٹا یا نواسہ ہو ہاں یہ ضرور ہے کہ روحانیت کے تعلقات
صاحب با بروز میں سے نکلا ہوا ہو۔ اور ازل سے باہمی کشش اور باہمی
تعلق درمیان ہو ۔ سو یہ خیال آنحضرت ﷺ کی شان معرفت کے سراسر خلاف ہے کہ آپ اس
کے لحاظ ظ سے سے شخص ۔
مورد بروز صاد
انوار العلوم جلد ۲
۵۷۷
حقيقة النبوة (حصہ اول)
بیان کو تو چھوڑ دیں جو اظہار مفہوم بروز کے لئے ضروری ہے اور یہ امر ظاہر کرنا شروع کر دیں کہ
وہ میرا نواسہ ہو گا۔ بھلا نواسہ ہونے سے بروز کو کیا تعلق اور اگر بروز کے لئے یہ تعلق ضروری تھا تو
فقط نواسہ ہونے کی ایک ناقص نسبت کیوں اختیار کی گئی۔ بیٹا ہونا چاہئے ۔ لیکن اللہ تعالٰی نے اپنی کلام
پاک میں آنحضرت ا کے کسی کے باپ ہونے کی نفی کی ہے لیکن بروز کی خبر دی ہے اگر بروز
صحیح نہ ہو تا تو پھر آیت وَآخَرِينَ مِنْهُمْ میں اس موعود کے رفیق آنحضرت ﷺ کے صحابہ کیوں
ٹھرتے اور نفی بروز سے اس آیت کی تکذیب لازم آتی ہے جسمانی خیال کے لوگوں نے کبھی اس
موعود کو حسن کی اولاد بنایا اور کبھی حسین کی اور کبھی عباس کی لیکن آنحضرت ﷺ کا صرف یہ
مقصود تھا کہ وہ فرزندوں کی طرح اس کا وارث ہو گا۔ اس کے نام کا وارث اس کے خلق کا وارث۔
اس کے علم کا وارث۔ اس کی روحانیت کا وارث اور ہر ایک پہلو سے اپنے اندر اس کی تصویر
دکھلائے گا۔ اور وہ اپنی طرف سے نہیں بلکہ سب کچھ اس سے لے گا۔ اور اس میں فنا ہو کر اس کے
چہرے کو دکھائے گا۔ پس جیسا کہ عملی طور پر اس کا نام لے گا۔ اس کا خلق لے گا۔ اس کا علم لے گا۔ ایسا
ہی اس کا نبی لقب بھی لے گا۔ کیونکہ بروزی تصویر پوری نہیں ہو سکتی جب تک کہ یہ تصویر ہر ایک
پہلو سے اپنے اصل کے کمال اپنے اندر نہ رکھتی ہو پس چونکہ نبوت بھی نبی میں ایک کمال ہے اس
لئے ضروری ہے کہ تصویر بروزی میں وہ کمال بھی نمودار ہو تمام نبی اس بات کو مانتے چلے آئے ہیں
کہ وجود بروزی اپنے اصل کی پوری تصویر ہوتی ہے یہاں تک کہ نام بھی ایک ہو جاتا ہے پس اس
صورت میں ظاہر ہے کہ جس طرح بروزی طور پر محمد اور احمد نام رکھے جانے سے دو محمد اور دو احمد
نہیں ہو گئے۔ اسی طرح بروزی طور پر نبی یا رسول کہنے سے یہ لازم نہیں آتا کہ خاتم النبین کی مہر
ٹوٹ گئی کیونکہ وجود بروزی کوئی الگ وجود نہیں۔ اس طرح پر تو محمد کے نام کی نبوت محمد اللی
تک ہی محدود رہی ۔ تمام انبیاء علیہم السلام کا اس پر اتفاق ہے کہ بروز میں دوئی نہیں ہوتی۔ کیونکہ
بروز کا مقام اس مضمون کا مصداق ہوتا ہے کہ
من تو شدم تو من شدی من تن شدم تو جان شدی
تاکس نگوئید بعد ازیں من دیگرم تو دیگری
لیکن اگر حضرت عیسٰی علیہ السلام دوبارہ دنیا میں آئے تو بغیر خاتم النبین کی مر توڑنے کے کیونکر
دنیا میں آسکتے ہیں۔ غرض خاتم النبین کا لفظ ایک الہی مہر ہے جو آنحضرت ﷺ کی نبوت پر لگ گئی
ہے اب ممکن نہیں کہ کبھی یہ مہر ٹوٹ جائے ہاں یہ ممکن ہے کہ آنحضرت ا نہ ایک دفعہ بلکہ
انوار العلوم جلد ۲
۵۷۸
حقيقة النبوة (حصہ اول)
ہزار دفعہ دنیا میں بروزی رنگ میں آجائیں اور بروزی رنگ میں اور کمالات کے ساتھ اپنی نبوت کا
بھی اظہار کریں۔ اور یہ بروز خداتعالی کی طرف سے ایک قرار یافتہ عہد تھا۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے وَاخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِم اور انبیاء کو اپنے بروز پر غیرت نہیں ہوتی۔ کیونکہ وہ انہی کی
صورت اور انہی کا نقش ہے لیکن دوسرے پر ضرور غیرت ہوتی ہے دیکھو حضرت موسیٰ نے معراج
کی رات جب دیکھا کہ آنحضرت اللہ ان کے مقام سے آگے نکل گئے تو کیونکر رو رو کر اپنی
غیرت ظاہر کی۔ تو پھر جس حالت میں خدا تو فرمائے کہ تیرے بعد کوئی اور نبی نہیں آئے گا۔ اور پھر
اپنے فرمودہ کے بر خلاف عیسی کو بھیج دے تو پھر کس قدر یہ فعل آنحضرت اللہ کی دل آزاری
کا موجب ہو گا۔ غرض بروزی رنگ کی نبوت سے ختم نبوت میں فرق نہیں آتا۔ اور نہ مہر ٹوٹتی ہے
لیکن کسی دوسرے نبی کے آنے سے اسلام کی بیخ کنی ہو جاتی ہے اور آنحضرت ا کی اس میں
سخت اہانت ہے کہ عظیم الشان کام رجال کشی کا عیسی سے ہوا۔ نہ آنحضرت ا سے اور آیت
كريم والكِنْ رَسُولَ اللهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّن نعوذ باللہ اس سے جھوٹی ٹھرتی ہے اور اس آیت میں
ایک پیشگوئی مخفی ہے اور وہ یہ کہ اب نبوت پر قیامت تک مہر لگ گئی ہے اور بجز بروزی وجود کے جو
خود آنحضرت ا کا وجود ہے کسی میں یہ طاقت نہیں جو کھے کھلے طور پر نبیوں کی طرح خدا سے
کوئی علم غیب پارے اور چونکہ وہ بروز محمدی جو قدیم سے موعود تھا وہ میں ہوں۔ اس لئے بروزی
رنگ کی نبوت مجھے عطا کی گئی۔ اور اس نبوت کے مقابل پر اب تمام دنیا بے دست رہا ہے کیونکہ
نبوت پر مہر ہے ایک بروز محمدی جمیع کمالات محمدیہ کے ساتھ آخری زمانہ کے لئے مقدر تھا سو وہ ظاہر
ہو گیا اب بجز اس کھڑکی کے اور کوئی کھڑ کی نبوت کے چشمہ سے پانی لینے کے لئے باقی نہیں۔ خلاصہ
کلام یہ کہ بروزی طور کی نبوت اور رسالت سے ختمیت کی مہر نہیں ٹوٹتی اور حضرت عیسیٰ کے نزول
کا خیال جو مستلزم تکذیب آیت وَلكِنْ رَسُولَ اللَّهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّنَ۔ ہے وہ ختمیت کی مہر کو توڑتا
ہے اور اس فضول اور خلاف عقیدہ کا تو قرآن شریف میں نشان نہیں اور کیونکر ہو سکتا کہ وہ آیت
ممدوحہ بالا کے صریح بر خلاف ہے لیکن ایک بروزی نبی اور رسول کا آنا قرآن شریف سے ثابت ہو
رہا ہے جیسا کہ آیت واخَرِينَ مِنْهُمْ سے ظاہر ہے اس آیت میں ایک لطافت بیان یہ ہے کہ اس
گروہ کا ذکر تو اس میں کیا گیا جو صحابہ میں سے ٹھہرائے گئے لیکن اس جگہ اس مورد بروز کا بتصریح ذکر
نہیں کیا یعنی مسیح موعود کا جس کے ذریعہ سے وہ لوگ صحابہ ٹھہرے اور صحابہ کی طرح زیر تربیت
آنحضرت ا سمجھے گئے اس ترک ذکر سے یہ اشارہ مطلوب ہے کہ مورد بروز حکم نفی وجود کا
انوار العلوم جلد ۲
۵۷۹
حقيقة النبوة (حصہ اول)
رکھتا ہے اس لئے اس کی بروزی نبوت اور رسالت سے مہر ختمیت نہیں ٹوٹتی پس آیت میں اس کو
ایک وجود منفی کی طرح رہنے دیا اور اس کے عوض میں آنحضرت اللہ کو پیش کر دیا ہے اور اسی
طرح آیت إِنَّا أَعْطَيْنكَ الْكَوْثَرَ میں ایک بروزی وجود کا وعدہ دیا گیا جس کے زمانہ میں کوثر
ظہور میں آئے گا۔ یعنی دینی برکات کے چشمے بہہ نکلیں گے اور بکثرت دنیا میں سچے اہل اسلام ہو
جائیں گے اس آیت میں بھی ظاہری اولاد کی ضرورت کو نظر تحقیر سے دیکھا اور بروزی اولاد کی
پیشگوئی کی گئی اور گو خدا نے مجھے یہ شرف بخشا ہے کہ میں اسرائیلی بھی ہوں اور فاطمی بھی۔ اور
دونوں خونوں سے حصہ رکھتا ہوں لیکن میں روحانیت کی نسبت کو مقدم رکھتا ہوں جو بروزی نسبت
ہے اب اس تمام تحریر سے مطلب میرا یہ ہے کہ جاہل مخالف میری نسبت الزام لگاتے ہیں کہ یہ
شخص نبی یا رسول ہونے کا دعوی کرتا ہے مجھے ایسا کوئی دعوی نہیں میں اس طور سے جو وہ خیال
کرتے ہیں نہ نبی ہوں نہ رسول ہوں۔ ہاں میں اس طور سے نبی اور رسول ہوں جس طور سے ابھی
میں نے بیان کیا ہے پس جو شخص میرے پر شرارت سے یہ الزام لگاتا ہے جو دعویٰ نبوت اور
رسالت کا کرتے ہیں وہ جھوٹا اور ناپاک خیال ہے مجھے بروزی صورت نے نبی اور رسول بنایا ہے
اور اسی بناء پر خدا نے بار بار میرا نام نبی اللہ اور رسول اللہ رکھا ہے مگر بروزی صورت میں۔ میرا
نفس درمیان نہیں ہے۔ بلکہ محمد مصطفیٰ الی ہے اس لحاظ سے میرا نام محمد اور احمد ہوا۔ پس
نبوت اور رسالت کسی دوسرے کے پاس نہیں گئی۔ محمد کی چیز محمد کے پاس ہی رہی۔ علیہ الصلوٰۃ
والسلام
خاکسار میرزاغلام احمد از قادیان ۱۵ نومبر ۱۹۰۱ء
انوار العلوم جلد ۲
۵۸۰
حقيقة النبوة (حصہ اول)
ضمیمہ نمبر ۲
حضرت اقدس مسیح موعود و مہدی معہود علیہ الصلوۃ والسلام کا سب سے آخری مکتوب
اپنی نبوت کے متعلق
مندرجہ اخبار عام ۲۶ رمئی ۱۹۰۸ء
جس کی نقل اخبار بد ر نمبر ۳۳ جلدی مؤرخداار جون ۱۹۰۸ء میں بھی شائع ہو چکی ہے
ے ار ماہ مئی ۱۹۰۸ء کو بمقام لاہور جلسئہ دعوت میں جو تقریر حضرت اقدس نے فرمائی تھی اس
تقریر کی بناء پر یہ غلط خبر پر چہ اخبار عام ۲۳ مئی ۱۹۰۸ء میں شائع ہوئی کہ آپ نے اس جلسئہ دعوت
میں دعوائے نبوت سے انکار کیا ہے۔ تو اسی روز حضور نے ایڈیٹر اخبار مذکور کی طرف ایک خط لکھا
جس میں اس غلط خبر کی تردید کی۔ چنانچہ حضرت اقدس کا وہ خط یہ ہے :-
جناب ایڈیٹر صاحب اخبار عام - پرچه اخبار عام ۲۳ مئی ۱۹۰۸ء کے پہلے کالم کی دوسری سطر
میں میری نسبت یہ خبر درج ہے کہ گویا میں نے جلسئہ دعوت میں نبوت سے انکار کیا۔ اس کے جواب
میں واضح ہو کہ اس جلسہ میں میں نے صرف یہ تقریر کی تھی کہ میں ہمیشہ اپنی تالیفات کے ذریعہ سے
لوگوں کو اطلاع دیتا رہا ہوں۔ اور اب بھی ظاہر کرتا ہوں کہ یہ الزام جو میرے ذمہ لگایا جاتا ہے کہ
گویا میں ایسی نبوت کا دعوی کرتا ہوں جس سے مجھے اسلام سے کچھ تعلق باقی نہیں رہتا اور جس کے
یہ معنے ہیں کہ میں مستقل طور پر اپنے تئیں ایسا نبی سمجھتا ہوں کہ قرآن شریف کی پیروی کی کچھ
حاجت نہیں رکھتا۔ اور اپنا علیحدہ کلمہ اور علیحدہ قبلہ بناتا ہوں اور شریعت اسلام کو منسوخ کی طرح
قرار دیتا ہوں اور آنحضرت ا کے اقتداء اور متابعت سے باہر جاتا ہوں۔ یہ الزام صحیح نہیں
ہے بلکہ ایسا دعوی نبوت کا میرے نزدیک کفر ہے اور نہ آج سے بلکہ اپنی ہر ایک کتاب میں ہمیشہ میں
یہی لکھتا آیا ہوں کہ اس قسم کی نبوت کا مجھے کوئی دعوی نہیں اور یہ سرا سر میرے پر تہمت ہے اور
جس بناء پر میں اپنے تئیں نبی کہلاتا ہوں وہ صرف اس قدر ہے کہ میں خدا تعالیٰ کی ہم کلامی سے
مشرف ہوں اور وہ میرے ساتھ بکثرت بولتا اور کلام کرتا ہے اور میری باتوں کا جواب دیتا ہے اور
بہت سی غیب کی باتیں میرے پر ظاہر کرتا اور آئندہ زمانوں کے وہ راز میرے پر کھولتا ہے کہ جب
تک انسان کو اس کے ساتھ خصوصیت کا قرب نہ ہو دوسرے پر وہ اسرار نہیں کھولتا اور انہیں
انوار العلوم جلد ؟
۵۸۱
۔۔
حقيقة النبوة (حصہ اول)
امور کی کثرت کی وجہ سے اس نے میرا نام نبی رکھا ہے سو میں خدا کے حکم کے موافق نبی ہوں اور
اگر میں اس سے انکار کروں تو میرا گناہ ہو گا اور جس حالت میں خدا میرا نام نبی رکھتا ہے تو میں کیو نکر
انکار کر سکتا ہوں میں اس پر قائم ہوں اس وقت تک جو اس دنیا سے گزر جاؤں مگر میں ان معنوں
سے نبی نہیں ہوں کہ گویا اسلام سے اپنے تئیں الگ کرتا ہوں یا اسلام کا کوئی حکم منسوخ کرتا ہوں
میری گردن اس جوئے کے نیچے ہے جو قرآن شریف نے پیش کیا اور کسی کو مجال نہیں کہ ایک نقطہ یا
ایک شعشہ قرآن شریف کا منسوخ کر سکے سو میں صرف اس وجہ سے نبی کہلاتا ہوں کہ عربی اور
عبرانی زبان میں نبی کے یہ معنے ہیں کہ خدا سے الہام پا کر بکثرت پیشگوئی کرنے والا اور بغیر کثرت
سے یہ معنی تحقیق نہیں ہو سکتے جیسا کہ صرف ایک پیسہ سے کوئی مالدار نہیں کہلا سکتا سو خداپنے مجھے
اپنے کلام کے ذریعہ سے بکثرت علم غیب عطا کیا ہے اور ہزار ہانشان میرے ہاتھ پر ظاہر کئے ہیں اور
کر رہا ہے میں خودستائی سے نہیں بلکہ خدا کے فضل اور اس کے وعدہ کی بناء پر کہتا ہوں کہ اگر تمام
دنیا ایک طرف ہو اور ایک طرف صرف میں کھڑا کیا جاؤں اور کوئی ایسا امر پیش کیا جائے جس سے
خدا کے بندے آزمائے جاتے ہیں تو مجھے اس مقابلہ میں خدا غلبہ دے گا۔ اور ہر ایک پہلو کے مقابلہ
میں خدا میرے ساتھ ہو گا اور ہر ایک میدان میں وہ مجھے فتح دے گا۔ پس اسی بناء پر خدا نے میرا نام
نبی رکھا ہے کے اس زمانہ میں کثرت مکالمہ مخاطب اللہ اور کثرت اطلاع بر رت اطلاع بر علوم غیب صرف مجھے ہی -
کی گئی ہے اور جس حالت میں عام طور پر لوگوں کو خواہیں بھی آتی ہیں بعض کو الہام بھی ہوتا ہے اور
کسی قدر ملونی کے ساتھ علم غیب سے بھی اطلاع دی جاتی ہے مگر وہ الہام مقدار میں نہایت قلیل
ہوتا ہے اور اخبار غیبیہ بھی اس میں نہایت کم ؟ میں نہایت کم ہوتی ہیں اور باوجود کمی کے مشتبہ اور مکرر اور
خیالات نفسانی سے آلودہ ہوتی ہیں تو اس صورت میں عقل سلیم خود چاہتی ہے کہ جس کی وحی اور
علم غیب اس کدورت اور نقصان سے پاک ہو۔ اس کو دوسرے معمولی انسانوں کے ساتھ نہ ملایا
جائے بلکہ اس کو کسی خاص نام کے ساتھ پکارا جائے تاکہ اس میں اور اس کے غیر میں امتیاز ہو اس
لئے محض مجھے امتیازی مرتبہ بخشنے کے لئے خدا نے میرا نام نبی رکھ دیا اور یہ مجھے ایک عزت کا خطاب
دیا گیا ہے تاکہ ان میں اور مجھ میں فرق ظاہر ہو جائے ان معنوں سے میں نبی بھی ہوں اور امتی بھی
تاکہ ہمارے سید و آقا کی وہ پیشگوئی پوری ہو کہ آنے والا مسیح امتی بھی ہو گا اور نبی بھی ہو گا۔ ورنہ
حضرت عیسیٰ جن کے دوبارہ آنے کے بارے میں ایک جھوٹی امید اور جھوٹی طمع لوگوں کو دامن گیر ہے
وہ امتی کیونکر بن سکتے ہیں۔ کیا آسمان سے اتر کر نئے سرے وہ مسلمان ہوں گے اور کیا اس وقت
عطا
انوار العلوم جلد ۲
۵۸۲
حقيقة النبوة (حصہ اول)
ہمارے نبی خاتم الانبیاء نہیں رہیں گے۔ والسلام علیٰ من اتبع الهدی۔
الراقم خاكسار المفتقر إلى اللهِ الأَحَدِ غلام احمد على الله عنه
ضمیمہ نمبر ۳
۲۳ رمتی ۱۹۰۸ء
از شهر لاهور
امر حق کے پہنچانے میں کسی قسم کا اختفاء نہ رکھنا چاہئے؟
۵ مارچ ۱۹۰۸ء کے پرچہ اخبار بدر میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کی ڈائری کے
ذیل میں مذکور ہے کہ ایک احمدی سے ایک نواب ریاست نے سوال کیا کہ کیا حضرت مرزا صاحب
رسالت کے مدعی ہیں جس کے جوار جواب میں اس احمدی دوست نے نے کہا کہ ان کا ان کا ایک شعر ہے۔
من نیستم رسول
نیاورده ام کتاب
ہانی ملم استم
وز خداوند
منذرم
اس سوال و جواب کا ذکر اس احمدی دوست نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کی
خدمت میں کیا۔ جس پر حضور نے فرمایا کہ :-
اس کی تشریح کر دینا تھا کہ ایسا رسول ہونے سے انکار کیا گیا ہے جو صاحب کتاب ہو ۔ دیکھو جو
امور سماری ہوتے ہیں ان کے بیان کرنے میں ڈرنا نہیں چاہئے۔ اور کسی قسم کا خوف کرنا اہل حق کا
قاعدہ نہیں۔ صحابہ کرام کے طرز عمل پر نظر کرو۔ وہ بادشاہوں کے درباروں میں گئے اور جو کچھ ان
کا عقیدہ اتھا تھا وہ وہ صاف صاف کہہ دیا۔ اور حق کے کہنے سے زرا ذرائع نہیں جھجکے جبھی تو وْلَا لاک يَخَافُونَ لَوْمَةَ
لائم کے مصداق ہوئے ہمارا دعویٰ ہے کہ ہم رسول اور نبی ہیں۔ دراصل ہے نبی ہیں۔ دراصل یہ نزاع لفظی ہے خدا
تعالیٰ جس کے ساتھ ایسا مکالمہ مخاطبہ کرے کہ جو بلحاظ کمیت و کیفیت دوسروں سے بہت بڑھ کر ہو
اور اس میں پیشگوئیاں بھی کثرت سے ہوں اسے نبی کہتے ہیں اور یہ تعریف ہم پر صادق آتی ہے۔
پس ہم نبی ہیں۔ ہاں یہ نبوت تشریعی نہیں جو کتاب اللہ کو منسوخ کرے اور نئی کتاب لائے ایسے
دعوے کو تو ہم کفر سمجھتے ہیں بنی اسرائیل میں کئی ایسے نبی ہوئے ہیں جن پر کوئی کتاب نازل نہیں
ہوئی صرف خدا کی طرف سے پیشگوئیاں کرتے تھے جن سے موسوی دین کی شوکت و صداقت کا
انوار العلوم جلد ۲
۵۸۳
حقيقة النبوة ( حصہ اول)
اظہار ہو پس وہ نبی کہلائے یہی حال اس سلسلہ میں ہے۔ بھلا اگر ہم نبی نہ کہلائیں تو اس کے لئے اور
کونسا امتیازی لفظ ہے جو دوسرے ملموں سے ممتاز کرے ۔ دیکھونا اور لوگوں کو بھی بعض اوقات
سچے خواب آجاتے ہیں بلکہ بعض دفعہ کوئی کلمہ بھی زبان پر جاری ہو جاتا ہے جو بیچ نکل آتا ہے اس
لئے تا ان پر حجت پوری ہو اور وہ یہ نہ کہہ سکیں کہ ہم کو یہ حواس نہیں دیئے گئے پس ہم سمجھ نہیں
سکتے کہ یہ کس بات کا دعوی کرتے ہیں۔
آپ کو سمجھانا تو یہ چاہئے تھا کہ وہ کسی قسم کی نبوت کے مدعی ہیں ہمارا مذہب تو یہ ہے کہ جس
دین میں نبوت کا سلسلہ نہ ہو وہ مردہ ہے۔ یہودیوں ، عیسائیوں ، ہندوؤں کے دین کو جو ہم مردہ کہتے
ہیں تو اسی لئے کہ ان میں اب کوئی نبی نہیں ہوتا۔ اگر اسلام کا بھی یہی حال ہوتا تو پھر ہم بھی قصہ گو
ٹھرے کس لئے اس کو دوسرے دینوں سے بڑھ کر کہتے ہیں آخر کوئی امتیاز بھی ہونا چاہئے صرف
سچے خوابوں کا آنا تو کافی نہیں کہ یہ تو چوہڑے چماروں کو بھی آجاتے ہیں۔ مکالمہ مخاطبہ الہیہ ہونا
چاہئے اور وہ بھی ایسا کہ جس میں پیشگوئیاں ہوں اور بلحاظ کمیت و کیفیت کے بڑھ چڑھ کر ہو ۔ ایک
مصرع سے تو شاعر نہیں ہو سکتے ۔ اسی طرح معمولی ایک دو خوابوں یا الہاموں سے کوئی مدعی رسالت
ہو تو وہ جھوٹا ہے ۔ ہم پر کئی سالوں سے وحی نازل ہو رہی ہے اور اللہ تعالی کے کئی نشان اس کے
صدق کی گواہی دے چکے ہیں اسی لئے ہم نبی ہیں۔ امر حق کے پہنچانے میں کسی قسم کا اخفاء نہ رکھنا
چاہئیے"
( بدر ۵ مارچ ۱۹۰۸ء جلدے نمبر ۹ صفحه (۲)