حقیقة النّبوّة

انوارالعلوم (جلد 2), حصہ 3

انوار العلوم جلد ۲
۳۶۸
حقيقة النبوة (حصہ اول)
بھی اس بات کا ثبوت ہے کہ اصل میں کتاب تریاق القلوب دسمبر ۱۸۹۹ء میں مکمل ہو چکی تھی گو
بعض وجوہ سے شائع نہ ہو سکی کیونکہ حضرت مسیح موعود کی نسبت یہ خیال نہیں کیا جاسکتا کہ آپ
نے سارے دسمبر میں ۲۰ صفحے بھی نہ لکھے ہوں گے۔
- پانچویں دلیل حضرت مسیح موعود کا ایک خط ہے۔ جس کی عبارت ذیل میں درج ہے ”کتاب
تریاق القلوب تو اب بالکل تیار ہے لیکن چونکہ مرزا خدابخش صاحب نصیبین کی طرف تیار تھے ۔
اس لئے میں نے مناسب سمجھا کہ ایک عربی کتاب تیار کر کے ان کو دی جائے۔ سو کتاب تریاق
القلوب جس میں سے صرف کہ دو چار ورق باقی ہیں بالفعل ملتوی رکھی گئی اور کتاب عربی لکھنی
شروع کر دی گئی جس میں سے اب تک سو صفحہ چھپ چکا ہے؟ ہے"۔ دستخط کے ساتھ تاریخ ۱۵ / فروری
۱۹۰۰ء دی ہے۔ یہ خط ہمارے پاس محفوظ ہے۔ آپ چاہیں تو ہم آپ کو دکھلا سکتے ہیں اس خط سے جو
فروری ۱۹۰۰ء کا ہے۔ ثابت ہے کہ حضرت مسیح موعود تریاق القلوب اسی وقت مکمل کر چکے تھے۔
اور بہت تھوڑا سا مضمون لکھ کر اسے شائع کر دینے کا ارادہ تھا۔ لیکن چونکہ اس کی اشاعت میں دیر
ہو گئی تھی۔ اس لئے حکیم صاحب مرحوم کے زور دینے پر ایک صفحہ اور بڑھا کر کتاب شائع کر دی
گئی۔ پھر حضرت مسیح موعود کا یہ تحریر فرمانا کہ عربی کتاب کا بھی سو (۱۰۰) صفحہ چھپ چکا ہے ثابت کرتا
ہے کہ جنوری اور فروری میں حضرت مسیح موعود وہی عربی کتاب لکھتے رہے ہیں نہ کہ تریاق
القلوب جس سے ثابت ہے کہ تریاق القلوب دسمبر ۱۸۹۹ء میں ہی مکمل ہو چکی تھی۔ اور ۱۹۰۲ء میں
صرف شائع ہوئی لیکن اس سے بھی بڑھ کر ایک اور ثبوت ہے اور وہ یہ ہے :
۶- که تریاق القلوب کتاب مکرمی صاحبزادہ پیر منظور محمد صاحب کے ہاتھ کی لکھی ہوئی ہے جو
اس وقت حضرت صاحب کی کتب لکھا کرتے تھے ۔ اور صفحہ ۱۵۸ تک سب انہی کے ہاتھ کا لکھا ہوا
ہے۔ اور صرف صفحہ ۱۵۹ ۱۶۰ منشی کرم علی صاحب کا تب کا لکھا ہے اور ہر ایک کا تب آپ کو بتا سکتا
ہے کہ صفحہ ۱۵۸ اور کاتب کا لکھا ہوا ہے اور ۵۹ و ۱۶۰ اور کاتب کا۔ اور باقی سب کتاب اسی کا تب کی
لکھی ہوئی ہے۔ جس کا صفحہ ۱۵۸- صرف ٹائٹل کا پہلا صفحہ اور صفحہ ۱۵۹ اور ۷۰ دو سرے کا تب یعنی
فشی کرم علی صاحب کے لکھے ہوئے ہیں اور یہ ایک یقینی ثبوت اس بات کا ہے کہ وہ ا ہے کہ وہ حصہ جو تریاق
القلوب کا ۱۹۰۲ء میں لکھا گیا ہے صرف آخری دو صفحہ ہیں نہ کہ اس سے پہلے کے صفحے ۔ اور حضرت
صاحب کے خط سے جو اوپر نقل ہو چکا ہے ثابت ہے کہ یہ کتاب ۱۹۰۰ء کی فروری سے اس قدر
عرصہ پہلے تیار ہو چکی تھی کہ اس کے بعد سو (۱۰۰) صفحہ ایک اور کتاب کے لکھے گئے اور چھپ چکے

انوار العلوم جلد ۲
۳۶۹
حقيقة النبوة (حصہ اول)
تھے۔ پس صفحہ ۱۵۸ تک ساری کتاب کا پیر صاحب کے ہاتھوں سے لکھا جانا اور صرف آخری دو
صفحات کا منشی کرم علی صاحب کے ہاتھ سے لکھا جانا ثابت کرتا ہے کہ ان دو صفحوں کے علاوہ باقی
سب کتاب یقینا ١٩٠٠ء تک لکھی جاچکی تھی۔ اور حضرت صاحب نے اپنے فروری ۱۹۰۰ء کے خط
میں تریاق القلوب کے جس حصہ کی نسبت لکھا ہے کہ وہ تیار پڑا ہے وہ صفحہ ۱۵۸ تک کا ہے اور
صرف دو صفحات کا منشی کرم علی صاحب کے ہاتھ سے لکھوایا جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ صرف وہی
بعد میں لکھوائے گئے۔ اور ان دو صفحات کے ان سے لکھوانے کی بھی ایک وجہ تھی۔ اور وہ یہ کہ
جیسا کہ جناب مولوی صاحب کو معلوم ہوگا۔ اس تاخیر کے عرصہ میں پیر صاحب سخت بیمار ہو گئے
تھے۔ اور جوڑوں کی درد کی وجہ سے کتابت کے بالکل نا قابل ہو گئے تھے ۔ پس جب عرصہ تاخیر کے
بعد کتاب دوبارہ لکھوائی شروع کرائی گئی تو پیر صاحب سے بقیہ مضمون لے کر جس کے آخر میں
حضرت صاحب نے چند سطریں اور لکھ دی تھیں منشی کرم علی صاحب کا تب سے آخری دو صفحات
لکھوائے گئے۔ اور کتاب شائع کر دی گئی۔ چنانچہ آپ کسی تجربہ کار کا تب سے پوچھ سکتے ہیں کہ وہ
تریاق القلوب کو بغور مطالعہ کر کے دیکھے۔ اور بتائے کہ کیا واقع میں کتاب تریاق القلوب ساری کی
ساری سوائے آخری دو صفحوں اور ٹائٹل کے صفحہ کے ایک کاتب کے ہاتھ کی لکھی ہوئی ہے یا
نہیں ؟
۷۔ ساتواں ثبوت یہ کہ صرف تحریرات کا ہی فرق نہیں بلکہ تریاق القلوب کے دونوں کا تب
اور پر لیس مین اس وقت بفضل خدا زندہ موجود ہیں۔ اور ان کے علاوہ اور بہت سے لوگ ہیں۔ جن
کے حافظہ میں یہ واقعات اچھی طرح محفوظ ہیں۔ ان کی شہادتوں سے یہ امر پایہ ثبوت کو پہنچ سکتا ہے۔
چنانچہ میں جناب مکرمی صاحبزادہ پیر منظور محمد صاحب ، منشی کرم علی صاحب اور مرز امحمد اسماعیل بیگ
صاحب پریس مین کی شہادتیں اور چند اور واقف حال گواہوں کی شہادتیں ذیل میں درج کرتا ہوں۔
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ - نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
میں خدا تعالیٰ کو حاضر و ناظر جان کر حلفیہ شہادت دیتا ہوں کہ تریاق القلوب صفحہ ۱۵۸ تک
میرے ہاتھ کی لکھی ہوئی ہے۔ یہاں تک لکھنے اور چھپنے کے بعد تریاق القلوب بہت مدت تک چھنے
اور شائع ہونے سے رکی رہی۔ پھر اس کے بعد ۱۹۰۲ء میں جب اس کتاب کی اشاعت ہونے لگی تو
آخری کاپی سے بچا ہوا کچھ مضمون میرے پاس پڑا ہوا تھا جو قریب ایک صفحہ کے تھاوہ میں نے حکیم
فضل الدین صاحب مرحوم کو دے دیا ۔ جو دو سرے کا تب سے لکھوایا گیا۔ چھپنے کے بعد جب میں نے

انوار العلوم جلد ؟
۳۷۰
حقيقة النبوة (حصہ اول)
دیکھا تو اس بچے ہوئے مضمون کے ساتھ ایک صفحہ اور بڑھا کر کتاب کو ختم کر دیا گیا تھا۔ میں حلفیہ کہتا
ہوں کہ تمام تریاق القلوب میں صرف ٹائٹل کا صفحہ اور صفحہ ۱۵۹- اور صفحہ ۱۲۰ یعنی کل تین صفحے
دوسرے کاتب کے لکھے ہوئے ہیں۔ اور باقی کل تریاق القلوب مع ضمیمہ نمبر ۳ و ضمیمہ نمبر ۴ و ضمیمه
نمبر ۵ میرے ہاتھ کی لکھی ہوئی ہے۔ فقط - منظور محمد بقلم خود۔
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ، نَحْمَدُهُ وَنُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
میں حلفیہ شہادت دیتا ہوں کہ تریاق القلوب کا صفحہ ٹائٹل پیج (PAGE) اور آخری ورق
یعنی صفحہ ۱۵۹- اور صفحہ ۱۲۰ میرے ہاتھ کا لکھا ہوا ہے۔ اور حکیم فضل الدین صاحب مرحوم نے مجھے
مضمون دیا تھا کیونکہ ان دنوں میں میں ان کے ماتحت کام کیا کرتا تھا۔ اور اس سے پہلے تریاق القلوب
صفحہ ۱۵۸ تک مدت سے چھپی ہوئی پڑی تھی۔ جب میں نے ٹائٹل پیج (PAGE) اور آخری ورق
لکھا تب یہ کتاب شائع ہوئی۔
عاجز کرم علی کاتب ریویو آف ریلیجز، قادیان
میں مرزا محمد اسماعیل بیگ جو ضیاء الاسلام میں پریس مین تھا۔ شہادت دیتا ہوں کہ تریاق
القلوب میں نے چھاپی۔ اور چھپ کر ایک مدت تک پڑی رہی۔ پھر اکتوبر ۱۹۰۲ء میں ٹائٹل اور
صرف آخری ورق یعنی صفحه ۱۵۹ تا صفحہ ۱۲۰ اچھاپ کر اسے شائع کر دیا گیا۔
مرزا محمد اسماعیل بیگ سابق پریس مین
اشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَاشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ
میں دسمبر ۱۹۰۰ء میں قادیان میں آیا تو تریاق القلوب اور تحفہ گولڑویہ اور تحفہ غزنویہ طبع شده
تھیں۔ جن کی فرمہ شکنی مولوی برهان الدین صاحب مرحوم علمی اور ڈاکٹر محمد اسماعیل خان صاحب
کی کوشش سے مہمانان نو وارد کیا کرتے تھے۔ صرف کسی قدر باقی تھی جو بروقت اشاعت بعد میں
لکھوائی گئی۔ اور ۱۹۰۱ء میں جب میں ہجرت کر کے یہاں آیا تو ابھی یہ کتابیں شائع نہیں ہوئی تھیں۔
پھر ۱۹۰۲ء میں جب ان کی اشاعت کی ضرورت ہوئی تو منشی کرم علی صاحب کا تب سے ٹائٹل اور
ایک ورق آخری یعنی صفحہ ۱۵۹ تا ۱۶۰ لکھوا کر کتاب شائع کی گئی۔ مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ ۱۹۰۰ء
میں یہ کتاب قریباً ساری چھپی ہوئی تھی۔ کسی قدر مضمون باقی ماندہ پیچھے سے لکھوایا گیا جو دو
ا جو دو سرے

انوار العلوم جلد ۲
۳۷۱
حقيقة النبوة (حصہ اول)
کاتب کا ہے۔ اور ملاحظہ کتاب سے اس کی اصلیت معلوم ہو رہی ہے۔ میں اس وقت سے یہاں
مستقل رہائش رکھتا ہوں۔ اور تحفہ گولڑویہ اور تحفہ غزنویہ اور تریاق القلوب تھوڑے تھوڑے۔
عرصہ کے بعد مرةً بعد اُخریٰ شائع کی گئی ہیں۔ مگر طبع شدہ پہلے کی موجود تھیں۔ جو باوجود یہاں کی
موجودگی کے اس کے خلاف لکھتا ہے اور عمد اجھوٹ بولتا ہے وہ لَعْنَتُ اللَّهِ عَلَى الْكَذِبِينَ کے
ثواب کا مستحق بنتا ہے۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى۔
الراقم مهدی حسین خادم المسیح
مهاجر قادیان بعلم خود
وَاللهِ بِاللهِ ثُمَّ تَالله کہ میں بخوبی جانتا ہوں اور مجھے بخوبی یاد ہے ۔ اور میرے سامنے کا واقعہ
ہے کہ اکتوبر ۱۹۰۲ء کو حکیم فضل الدین صاحب مرحوم نے شفاخانہ حضرت مولانا مولوی نور الدین
صاحب میں آکر حضرت مولوی صاحب کی خدمت میں عرض کیا کہ اس وقت مطبع کوئی قریباً تیرہ سو
روپیہ کا مقروض ہے۔ اور باعث اس کا یہ ہے کہ تریاق القلوب اور اور چند کتابیں بالکل تیار پڑی
ہوئی ہیں۔ اور حضرت صاحب کو نہ ان کی اشاعت کا خیال آتا ہے اور نہ کوئی توجہ دلاتا ہے۔ اور
بعض تو مقدمات وغیرہ کے باعث رکی پڑی ہیں۔ اور ان سب پر بہت سا روپیہ لگا ہوا ہے اور جب
تک وہ شائع نہ ہ انہ ہوں۔ تب تک مطبع کا چلانا بہت ہی دشوار ہے۔ ہے۔ جو ابھی نا تمام ہیں ار نا تمام ہیں ان کو تو جانے
دیجئے۔ مگر تریاق القلوب وغیرہ تو بالکل ختم ہیں۔ فقط بعد میں ایک دو سطریں لکھ کر مضمون کو ختم کر
دیتا ہے اور بس۔ اس پر مولانا صاحب نے وہ حساب کا کاغذ بھی لے لیا اور حکیم صاحب کو فرمایا کہ
میں حضرت صاحب کی خدمت میں پیش کردوں گا۔ چنانچہ اس کے بعد حضرت مولوی صاحب نے
میرے سامنے حضرت صاحب کی خدمت میں پیش کیا تو حضرت صاحب نے فرمایا کہ تریاق القلوب کا
مسودہ پیر منظور محمد سے لے کر میرے پاس بھیج دینا کہ میں اس کے آخری مضمون کو دیکھ کر چند
سطریں لکھ کر مضمون کو ختم کردوں گا۔ چنانچہ وہ مسودہ لایا گیا۔ تو اس میں سے کوئی ایک صفحہ کا مضمون
باقی تھا تو حضرت صاحب نے اس کے ساتھ چند سطریں اور لکھ کر مضمون کو ختم کر دیا تو پہلے جو کتاب
تریاق القلوب مدت دراز سے چھپی ہوئی موجود تھی۔ اس کے آخر میں اس مضمون سے ایک ورق
نیا چھاپ کر لگا دیا گیا۔ اور کتاب شائع ہو گئی۔ چنانچہ اس عرصہ میں اور بہت سی کتابیں جو پہلے کی ہیں
شائع کی گئی ہیں۔ اور یہ ایسا مشہور واقعہ ہے کہ مولوی محمد علی صاحب کو بھی ضرور معلوم ہو گا۔ اور
میں یقین نہیں کر سکتا کہ وہ اس سے انکار کریں۔ (محمد سرور شاه احمدی تعلیم خود ۴ ار فروری ۱۹۱۵ء)

انوار العلوم جلد ۲
۳۷۲
حقيقة النبوة (حصہ اول)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
میں جو مقدمہ کلارک سے حضرت مسیح موعود کے حالات ، تقریروں الہامات اور پیشنگوئیوں
اور سلسلہ عالیہ احمدیہ کے ضروری اور اہم واقعات کو شائع کرنے والا ہوں اور ۱۸۹۸ء سے خدا کے
فضل و کرم سے مستقل طور پر دار الامان قادیان میں رہنے کی سعادت رکھتا ہوں۔ اور چشم دید
واقعات کے شائع کرنے کا مجھے جائز فخر حاصل ہے بطور ایک وقائع نگار کے۔ اور سلسلہ کے حالات
سے واقف کار کی حیثیت میں جو (الحکم کی گذشتہ ۱۸ مجلدات سے ظاہر ہے) محض خدا کی رضا اور حق
کے اظہار کے لئے خدا تعالیٰ کو حاضر ناظر یقین کر کے اور اس کی قسم کھا کر اپنے صحیح علم کی بناء پر
شہادت دیتا ہوں کہ کتاب تریاق القلوب جس کا پورا نام شروع میں تریاق القلوب و جاذب
الارواح الی حضرت المحبوب تھا۔ ۱۸۹۹ء کی جولائی میں حضرت مسیح موعود نے لکھی۔ اور پہلی مرتبہ
۳۱ جولائی ۱۸۹۹ء کے الحکم میں اس کا اعلان ہوا۔ یہ کتاب ابتداء ایک مختصر سا رسالہ تھا۔ جولاہوری
سلم کے ایک خط کی بناء پر جو اوائل جولائی ۱۸۹۹ء میں آیا لکھا گیا تھا۔ ابتداء وہ صرف ۲۳ صفحہ پر یکم
اگست کو ختم ہو چکی تھی۔ مگر پھر حضرت اقدس کو خیال آیا کہ اس میں لیکھرام کے نشان کو شامل کر دیا
جارے ۔ چنانچہ بطور ضمیمہ اس کو لگایا گیا۔ اور خیال تھا کہ اگست ۱۸۹۹ء تک کے نشانات جو بڑے
بڑے ہیں بطور ضمیمہ نمبر ۲ لگائے جاویں۔
حضرت اقدس کا معمول دربارہ تصنیف کتب یہ تھا کہ ایک کتاب شروع ہو کر بیچ میں رہ جاتی۔
اور اور شائع ہوتی جاتی تھیں۔ اس خصوص سے تریاق القلوب بھی باہر نہ تھی۔ چنانچہ 19 ستمبر
۱۸۹۹ء کے الحکم میں اس کے متعلق اطلاع شائع کر دی گئی کہ اشاعت پر اطلاع دی جائے گی۔ کتاب
مذکور 1898ء میں ختم ہو گئی تھی۔ یعنی جس قدر مسودہ حضرت نے دیا تھا وہ لکھا جا کر طبع ہو گیا۔ مگر پھر
اور کتابوں کے سلسلہ نے اس سلسلہ کو معرض التواء میں ڈال دیا۔ یہاں تک کہ ۱۹۰۱ء میں مطبع کا
انتظام بوجوہات حکیم فضل الدین مرحوم کو دیا گیا۔ جس کا با ضابطہ اعلان الحکم میں بھی ہوا۔ چونکہ بہت
سی نا تمام کتابیں پڑی ہوئی تھیں۔ حکیم صاحب نے اقتصادی اور مالی حالات مطبع کے لحاظ سے
حضرت اقدس کو توجہ دلائی کہ ان کتب کو شائع کر دیا جاوے۔ اس لئے حضرت صاحب نے تریاق
القلوب کا ایک صفحہ اور لگا کر اور ٹائٹل پیج چھپوا کر شائع کر دیا ۔ یہ ۱۹۰۲ء کا واقعہ ہے۔ اکتوبر ۱۹۰۲ء کو

انوار العلوم جلد ۲
۳۷۳
حقيقة النبوة (حصہ اول)
شائع ہوئی۔ اور الحکم میں اس کا اعلان ہو گیا۔ اس درمیانی عرصہ میں صرف ۱۸۹۹ء پر ریویو کرتے
ہوئے جنوری ۱۹۰۰ء میں تریاق القلوب کی تالیف و طبع کا میں نے ذکر کیا۔ اور پھر جیسا کہ تمبر ۱۸۹۹ء
میں وعدہ کیا گیا تھا اس کے شائع ہونے پر اکتوبر ۱۹۰۲ء میں اعلان کیا۔
یہ واقعات صحیح ہیں اور تاریخی ثبوت اپنے ساتھ رکھتے ہیں اور میں علم و یقین میں ان کو صحیح
سمجھتا ہوں کہ ۱۸۹۹ء کے بعد بجز آخری ورق تریاق القلوب کے اور ٹائٹل کے حضرت اقدس نے
اس کے متعلق کچھ نہیں لکھا۔ الراقم خاکسار یعقوب علی۔ ایڈیٹر الحکم - قادیان
اوپر کے زبردست دلائل سے اور پھر ان شہادتوں سے یقینی طور پر ثابت ہے کہ تریاق القلوب
۱۹۰۰ء کے ابتداء کی لکھی ہوئی کتاب ہے۔ اور ۱۹۰۲ء میں صرف شائع ہوئی۔ اور اشتہار غلطی کا
ازالہ اور ریویو اور کشتی نوح کے مضامین باوجود پہلی تاریخوں کی اشاعت کے در حقیقت تریاق
القلوب سے بعد کے ہیں اور اس کے ناسخ ہیں۔ اور اگر کوئی شخص باوجود ان ظاہر ثبوتوں کے اپنی
ضد کو ترک نہ کرے۔ تو اس کا معاملہ خدا سے ہے ایسا شخص غالبا کہہ دے گا کہ نزول المسیح اور
براہین حصہ پنجم حضرت کی سب سے آخری کتابیں ہیں کیونکہ یہ ۱۹۰۸ء میں شائع ہوتی ہیں۔ حالانکہ
ایک تو ۱۹۰۲ء سے لکھی جانی شروع ہوئی ۔ اور پھر ۱۹۰۳ء میں بند ہو گئی۔ اور بغیر کسی حرف کی زیادتی
کے حضرت مسیح موعود کی وفات کے بعد ۱۹۰۸ء میں شائع کی گئی۔ اور دوسری کتاب ۱۹۰۵ء میں
شروع ہوئی۔ اور اسی سن میں بند ہو کر پڑی رہی۔ اور آپ کی وفات کے بعد شائع ہوئی ۔ پس ان
دلائل اور ان نظائر کے موجود ہوتے ہوئے جو شخص اپنی ضد پر قائم رہے۔ اور باوجود مسیح موعود کی
حقیقۃ الوحی والی اپنی تحریر کے پھر بھی تریاق القلوب کو بعد کی تصنیف قرار دے تو اس کا معاملہ خدا
تعالٰی سے ہے۔ اس کے سمجھانے کی طاقت کسی انسان میں نہیں۔
آخر میں ہم ایک اور دلیل بھی اس جگہ دیتے ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ تریاق القلوب
دافع البلاء سے پہلے کی ہے۔ وھو ہوا۔
حضرت اقدس حقیقة الوحی میں فرماتے ہیں اوائل میں میرا یہی عقیدہ تھا کہ مجھ کو مسیح ابن
مریم سے کیا نسبت ہے ۔۔۔ جب تک مجھے اس سے علم نہ ہوا۔ میں رہی کہتا رہا جو اوائل میں میں نے
کہا۔ اور جب مجھ کو اس کی طرف سے علم ہوا تو میں نے اس کے مخالف کہا۔ میں انسان ہوں مجھے عالم
الغیب ہونے کا دعویٰ نہیں۔ بات یہی ہے جو شخص چاہے قبول کرے یا نہ کرے ۔ (روحانی خزائن جلد
۲۲ صفحه ۱۵۳-۱۵۴)

انوار العلوم جلد ۲
ولد
حقيقة النبوة (حصہ اول)
اس عبارت میں حضرت اقدس نے مسئلہ فضیلت کے متعلق اپنے عقیدہ کے زمانہ کو دو حصوں
میں تقسیم فرمایا ہے۔ جن میں سے پہلے زمانہ کی آخری حد کو لفظ ”جب تک ظاہر کرتا ہے۔ اور
دوسرے زمانہ کی ابتدائی حد کو لفظ " جب " ۔ ان دونوں زمانوں کے درمیان کوئی تیسرا زمانہ نہیں
ہے۔ پہلے زمانہ کے متعلق فرماتے ہیں کہ میں نے اس میں کبھی اپنے آپ کو مسیح سے افضل یا اس کے
برابرشان کا ظاہر نہیں کیا۔ اور اس تمام زمانہ میں ہمیشہ یہی کہتا رہا کہ مسیح مجھ سے افضل ہے۔ اور
دوسرے زمانہ کے متعلق فرماتے ہیں کہ میں نے اس میں کبھی مسیح کو اپنے سے افضل یا برابر نہیں کہا
بلکہ اس زمانہ میں ہمیشہ اپنے آپ کو افضل بتایا۔
اس کی مثال ایسی ہی ہے جیسے کہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ حَكَايَةً عَنْ عِيسَی فرماتا ہے ۔ وَ
كُنْتُ عَلَيْهِمْ شَهِيدًا مَّا دُمْتُ فِيْهِمْ فَلَمَّا تَوَ فَيْتَنِي كُنْتَ انْتَ الرَّقِيبَ عَلَيْهِمْ (المائدہ:۱۸) اس
آیت میں مسیح کا یہ بیان مذکور ہے کہ مجھ پر دو زمانے آئے جن میں سے پہلے زمانہ کی آخری حد اور
دوسرے زمانہ کی ابتدائی حد میری وفات ہے اور ان دو زمانوں میں سے پہلے زمانہ میں کبھی میں
لوگوں سے الگ نہیں ہوا۔ ہمیشہ لوگوں کے درمیان موجود رہا۔ اور دوسرے زمانہ میں یعنی توفی
کے بعد میں کبھی لوگوں میں نہیں آیا اور ہمیشہ ان سے الگ رہا۔ اور اس عرصہ میں میں ان میں کبھی
نہیں رہا۔
غرض مذکورہ بالا حوالہ سے ثابت ہوا کہ جہاں کہیں بھی حضرت اقدس نے مسیح کو اپنے آپ
سے افضل فرمایا ہے اس سے پہلے کبھی اپنے آپ کو اس سے افضل نہیں بتایا ۔ اور جہاں کہیں بھی بتایا۔
حضرت اقدس نے اپنے آپ کو مسیح سے افضل بتایا ہے اس کے بعد کبھی بھی مسیح کو اپنے آپ سے
افضل نہیں بتایا ۔
ت
اب ہم دیکھتے ہیں، کہ تریاق القلوب میں حضرت اقدس نے صاف لفظوں میں مسیح کو اپنے آپ
سے افضل قرار دیا ہے۔ پس ثابت ہوا کہ حضرت اقدس کی تریاق القلوب سے پہلے کی کوئی ایسی
تقریر یا تحریر نہیں ہو سکتی جس میں حضور نے اپنے آپ کو مسیح سے افضل قرار دیا ہو۔ پس دافع
البلاء اور کشتی نوح اس سے بعد کی ہیں۔ اسی طرح دافع البلاء اور کشتی نوح میں فرمایا ہے کہ میں
مسیح سے افضل ہوں پس ان سے بعد کی کوئی تحریر یا تقریر حضرت اقدس کی ایسی نہیں ہو سکتی ۔ جس
میں حضور نے مسیح کو اپنے آپ سے افضل بتایا ہو ۔ پس ثابت ہوا ثابت ہوا کہ تریاق القلوب ان دونوں سے
پہلے کی ہے نہ کہ بعد کی بات یہی ہے جو شخص چاہے قبول کرے یا نہ کرے "
१९

انوار العلوم جلد ۲
۳۷۵
حقيقة النبوة (حصہ اول)
اس جگہ میں ایک اور شبہ کا بھی ازالہ کر دینا ضروری خیال کرتا ہوں جو بعض شخصوں کی طرف
سے پیش کیا جاتا ہے۔ اور وہ یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود نے اپنی کتاب حقیقۃ الوحی میں ریویو اور
تریاق القلوب میں تناقض کے پائے جانے کا اعتراض کرنے والے کو جو جواب دیا ہے۔ اس میں یہ
بھی لکھا ہے کہ میں خدا تعالیٰ کی تئیس برس کی متواتر وحی کو کیونکر رد کر سکتا ہوں۔ جس سے معلوم
ہوتا ہے کہ حضرت نے جس اختلاف کو تسلیم کیا ہے وہ تریاق القلوب کا نہیں کیونکہ تریاق القلوب
کو شائع ہوئے تو ابھی چار سال ہوئے تھے اور حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں کہ میں تئیس سال کی
متواتر وحی کو کیونکر رو کر سکتا ہوں۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ جس عقیدہ کو حضرت رد فرماتے ہیں
وہ تئیس سال پہلے کا ہے نہ کہ تریاق القلوب کا۔ اس کا جواب یہ ہے کہ ہم روز روشن کی طرف
ثابت کر چکے ہیں کہ تریاق القلوب میں وہ عقیدہ درج ہے جس کا رد حضرت مسیح موعود نے فرمایا
ہے۔ تریاق القلوب اب تک موجود ہے اسے کھول کر دیکھ لو کیا اس میں مسیح کی فضیلت کو تسلیم کیا
ہے یا نہیں۔ اگر اس کتاب میں حضرت مسیح موعود نے اپنے آپ کو حضرت مسیح نام رت مسیح ناصری سے کلی طور
پر افضل قرار دیا ہے تو پھر بیشک ہمیں تسلیم کرنا پڑے گا کہ حضرت صاحب نے جس خیال کو رد فرمایا
ہے وہ تئیس سال پہلے کا ہے۔ لیکن جبکہ صریح الفاظ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
تریاق القلوب میں مسیح کی فضیلت کا اقرار کرتے ہیں تو پھر تریاق القلوب کے حوالہ کے منسوخ
ہونے میں اور اس کے بعد نیا خیال بدلنے میں کیا شک ہو سکتا ہے۔ ضرور ہے کہ تریاق القلوب کے
بعد حضرت مسیح موعود نے اپنا عقیدہ بدلا ہو ۔ پس تئیس سال والے فقرہ کے کوئی ایسے معنی کرنے
چاہئیں۔ جن سے حضرت مسیح موعود پر کوئی اعتراض نہ آتا ہو ۔ کیونکہ اگر اوپر والے معنی کئے جائیں
تو حضرت مسیح موعود پر دو اعتراض پڑتے ہیں۔ ایک تو یہ کہ آپ سے سوال تو تریاق القلوب والے
زمانے کا کیا جاتا ہے۔ اور آپ جواب براہین کے زمانہ کے متعلق دیتے ہیں۔ اور دوسرا یہ کہ آپ
نے نعوذ باللہ من ذالک خلاف بیانی کی کہ میں تئیس سال ہوئے اپنے آپ سے مسیح کو افضل خیال
کرتا تھا۔ لیکن در حقیقت آپ تریاق القلوب میں بھی وہی خیال ظاہر فرما چکے تھے ۔ سوم یہ کہ گویا
آپ نے خدا تعالی کے حکم کی خلاف ورزی کی کہ اللہ تعالیٰ نے تو تئیس سال پہلے آ۔ پہلے آپ کو حکم دیا تھا
کہ تم اپنے آپ کو مسیح سے افضل قرار دو۔ آپ نے منشائے الہی کو سمجھ نے منشائے الہی کو سمجھ بھی لیا۔ لیکن باوجود اس کے
پ نے تریاق القلوب میں علم الہی کے خلاف عقیدہ ظاہر فرمایا ۔ اے دوستو! ان بحثوں میں اپنے
آپ
منشاء اور مدعا کو پورا کرنے کے لئے ایسے حد سے نہ نکل جاؤ کہ خود حضرت مسیح موعود کو نشانہ

انوار العلوم جلد ۲
۳۷۶
حقيقة النبوة ( حصہ اول)
اعتراض بنالو۔ آخر وہ شخص جس طرح ہمارا سردار ہے تمہارا بھی سردار ہے۔ اس کے کلام کی وہ
تغییر کیوں کرتے ہو ؟ جس سے اس پر اعتراضوں کی بوچھاڑ شروع ہو جائے۔ اور اس کے دعوئی اور
اس کے تقویٰ میں شبہات پیدا ہو جا ئیں ۔ تم اپنے بچاؤ کے لئے مسیح موعود کی تحریروں کو بدلتے ہو ۔
اور اسے دنیا کی نظر میں ادنی ثابت کرتے ہو ۔ خوب یاد رکھو کہ عزت وہی ہے جو خدا تعالی کی طرف
سے آئے نہ وہ کہ لوگ دیں۔ دنیا کیا دے سکتی ہے کچھ بھی نہیں۔ جو کچھ خدا دے سکتا ہے اور کوئی
نہیں دے سکتا۔ دلوں پر اللہ تعالی کی ہی حکومت ہے۔ اور جو شخص اللہ تعالٰی سے تعلق پیدا کرے۔
اللہ تعالٰی اس کی حکومت دلوں پر قائم کرتا ہے۔ اور خود سعیدوں کے دل میں اس کی محبت پیدا کر دیتا
ہے۔ پس اس محبت کی قدر کرو جو سعید روجوں سے حاصل کر سکتے ہو۔ خواہ پھٹے ہوئے کپڑوں اور
میلے چیتھڑوں کے اندر ہی وہ ارواح کیوں مخفی نہ ہوں۔ ایک صادق دوست هزار با منافق راه راه
کرنے والوں سے بہتر ہوتا ہے کیونکہ یہ خوشی اور راحت میں تعریف کرتے ہیں اور وہ رنج و غم میں
جان دینے سے دریغ نہیں کرتا پس مسیح موعود کے کلام کے وہ معنی نہ کرو۔ جن پر دشمن کو ہنسی کا
موقع ملے ۔ اور توبہ کرو کہ توبہ کا دروازہ ہر وقت کھلا ہے۔ سنو حضرت مسیح موعود کا یہ کلام صاف ہے
آپ کو براہین کے زمانہ سے جو وحی ہو رہی تھی اس میں آپ کو ایک دفعہ بھی مسیح سے کم نہیں کہا گیا
بلکہ افضل ہی بتایا گیا تھا لیکن آپ چونکہ اپنے آپ کو غیر نبی سمجھتے تھے اس کے معنی اور کرتے رہے۔
حتی که تریاق القلوب کے وقت بھی آپ کے یہی خیالات تھے۔ لیکن جب بعد کی وحیوں نے آپ کی
توجہ اس طرف پھیری کہ ان وحیوں کا یہی مطلب تھا کہ آپ مسیح سے افضل اور نا اور نبی ہیں تو آپ نے
تئیس سال کی وحی کو قبول کیا۔ پس یہ دونوں باتیں درست ہیں۔ یہ بھی کہ آپ کی تیس سال کی وحی
میں مسیح پر افضلیت کا اظہار تھا۔ اور یہ بھی کہ آپ تریاق القلوب کے وقت تک حضرت مسیح کو
افضل قرار دیتے تھے۔ اور بعد میں اس عقیدہ میں تبدیلی کی۔ پہلی بات اس لئے درست ہے کہ واقعہ
میں ہمیشہ سے وحی الہی میں آپ کو صاف نبی کا خطاب دیا گیا تھا۔ اور دوسری اس لئے کہ آپ تریاق
القلوب کے وقت تک اس وحی کی تاویل کرتے رہے۔
جناب مولوی محمد علی صاحب کے بعض اعتراضوں کا جواب
مولوی محمد علی صاحب نے اپنے رسالہ میں اس خیال کے رسالہ میں اس خیال کے خلاف کہ تریاق القلوب کے کسی

انوار العلوم جلد ۲
حقيقة النبوة (حصہ اول)
عقیدہ کو حضرت مسیح موعود نے بدل دیا ۔ چند اعتراض بھی کئے ہیں۔ جن کو میں ذیل میں درج کر کے
ان کے جواب بھی لکھ دیتا ہوں:
ا۔ صفحہ ۶ے پر میری ایک عبارت نقل کر کے جس میں میں نے لکھا ہے " حضرت مسیح موعود نے
فیصلہ کر دیا ہے کہ تریاق القلوب میں آپ نے اپنا عقیدہ نبوت کے متعلق لکھا ہے۔ بعد کی وحی نے
اس سے آپ کو بدلا دیا " آپ تین نتیجے نکالتے ہیں۔
(1) میاں صاحب کے اعتقاد میں حضرت مسیح موعود کی نبوت ۲۵ اکتوبر ۱۹۰۲ء تک ناقص اور
جزوی نبوت تھی۔
(۲) میاں صاحب کو علم ہے کہ ۲۵ اکتوبر ۱۹۰۲ء کے بعد کوئی وحی حضرت مسیح موعود پر نازل
ہوئی۔ جس میں آپ کو یہ بتایا گیا کہ آپ اب جزوی نبی نہیں رہے۔
(۳) ۲۵ اکتوبر ۱۹۰۲ء تک اور اس سے پہلے کی کسی کتاب کی کوئی عبارت مسئلہ نبوت کے
متعلق حجت نہیں پکڑی جاسکتی۔ بلکہ اس مسئلہ میں صرف ۲۵ اکتوبر ۱۹۰۲ء کے بعد کی تحریریں قابل
سند ہیں۔
نتیجہ نمبر ا کا جواب تو یہ ہے کہ یہ نتیجہ آپ نے اپنے پاس سے ہی نکال لیا ہے۔ میرے الفاظ
سے یہ نتیجہ نہیں نکلتا۔ میں تو لکھتا ہوں کہ بعد کی وحی نے آپ کو اس سے بدلا دیا۔ اور آپ میری
طرف یہ قول کہ پہلے اور قسم کی نبوت تھی۔ اور بعد میں اور قسم کی نبوت ہوئی۔ منسوب کرتے ہیں۔
حالانکہ دونوں قولوں میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔ میں نے تو یہ لکھا ہے کہ پہلے حضرت صاحب اپنی
نسبت اور خیال رکھتے تھے ۔ بعد میں آپ کو یہ عقیدہ بدلنا پڑا کیونکہ اللہ تعالیٰ کی متواتر وحی نے اس
کے خلاف ظاہر کیا۔ پس آپ جیسے نبی پہلے تھے ویسے ہی بعد میں رہے۔ نبوت میں کوئی تغیر نہیں آیا۔
ہاں آپ کے اپنے خیال میں تبدیلی پیدا ہوئی۔ اللہ تعالی نے جن الفاظ سے آپ کو پہلے یاد فرمایا تھا۔
انہی الفاظ میں بعد میں یاد فرمایا۔ پہلے تو آپ عام عقیدہ کے مطابق اس کی اور تاویل کرتے رہے ۔۔
لیکن بعد میں اس تاویل میں تبدیلی کرنی پڑی۔
کس قدر تعجب اور افسوس کی بات ہے کہ باوجود اس کے کہ میں نے اپنے رسالہ میں حقیقہ
الوحی کا ایک لمبا حوالہ نقل کر دیا تھا۔ اور اس سے در اس سے صاف الفاظ میں نتیجہ نکالا تھا۔ پھر بھی آپ اس غلط
فہمی کا شکار رہے۔ مکرم مولوی صاحب ! حضرت مسیح موعود نے تو معترض کے جواب میں صاف فرمایا
ہے کہ یہ اختلاف ویسا ہی ہے جیسا کہ میں نے براہین احمدیہ میں لکھا تھا کہ مسیح زندہ ہے۔ حالانکہ مجھے

انوار العلوم جلد ۲
۳۷۸
حقيقة النبوة (حصہ اول)
اس وقت الہام ہو چکا تھا کہ تو عیسی ہے۔ سو میں پہلے ان الهاموں کی اور تاویل کرتا رہا۔ لیکن بعد میں
اس تاویل کی غلطی معلوم ہوئی۔ اور اس تاویل کو ترک کر کے صاف اقرار کرنا پڑا کہ حضرت مسیح
فوت ہو گئے ہیں۔ اب آپ فرمائیں کہ کیا آر کہ کیا آپ کے خیال میں اس عبارت سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ
حضرت مسیح ابن مریم براہین احمدیہ کے زمانہ تک تو زندہ تھے۔ لیکن بعد میں فتح اسلام کے وقت فوت
ہو گئے نہیں آپ ایسا نہیں کہہ سکتے ۔ حضرت مسیح موعود کی عبارت کا مطلب صاف ہے کہ گو ایسے
الہامات تو پہلے بھی موجود تھے لیکن باوجود ان الہامات کے پھر بھی میں عام عقیدہ کے مطابق لکھتا رہا۔
نہ یہ کہ پہلے واقعہ اور تھا اور بعد میں اور بدل گیا۔ حضرت مسیح تو براہین کے وقت بھی اسی طرح فوت
شدہ تھے۔ جیسے کہ فتح اسلام یا ازالہ اوہام کے وقت لیکن حضرت صاحب پہلے عام عقیدہ کی پیروی کر
کے اپنے الہامات کی اور تاویل کرتے رہے لیکن بعد میں اللہ تعالیٰ کی بار بار کی وحی نے آپ پر ثابت
کیا کہ در حقیقت عام عقیدہ غلط تھا۔ اور یہ کہ در حقیقت آپ ہی مسیح موعود تھے ۔ اسی طرح براہین
احمد یہ کے زمانہ سے آپ کو نبی کے لفظ سے پکارا جاتا تھا۔ لیکن چونکہ عام عقیدہ اس کے خلاف تھا۔
آپ اس کے خلاف عقیدہ رکھتے رہے اور اگر کوئی لفظ آپ کی فضیلت کا آتا بھی تو آپ اسے جزئی
فضیلت قرار دیتے کیونکہ غیر نبی کو نبی پر تمام شان میں فضیلت نہیں ہو سکتی اور تریاق القلوب میں
بھی آپ نے یہی عقیدہ بیان فرمایا ۔ لیکن ۱۹۰۰ء کے بعد آپ کو یہ خیال بدلنا پڑا۔ کیونکہ جیسا کہ آپ
نے خود لکھا ہے ۔ بار بار کے الہام سے آپ نے سمجھا کہ خدا تعالیٰ نے میرا نام نبی رکھا ہے ۔
تعجب ہے ایسی صاف عبارت اور صاف حوالہ کے ہوتے ہوئے آپ نے یہ آپ نے یہ نتیجہ نکالا کہ
میرے خیال میں پہلے مسیح موعود جزوی نبی تھے بعد میں نبی ہوئے ۔ میں نے تو یہ لکھا ہے اور حضرت
مسیح موعود نے براہین میں حیات مسیح کے عقیدہ کی مثال دے کر خوب واضح کر دیا ہے کہ آپ کا
درجہ نہیں بدلا۔ اور واقعات میں کچھ تغیر نہیں آیا۔ بلکہ آپ کی رائے میں تغیر ہوا۔ اور بعد میں خدا
تعالیٰ کی طرف سے اور علم دیا گیا۔ اب اگر ایسی صاف باتوں کے بھی ایسے الٹے معنی ہونے شروع
ہو گئے تو مجھے خوف ہے کہ کل کو کوئی یہ نہ لکھ دے کہ حضرت مسیح موعود کا عقیدہ تھا کہ براہین کے
وقت تو مسیح زندہ تھے۔ بعد میں فوت ہوئے۔ ایسی باتوں کا جواب میرے پاس تو کوئی نہیں۔ اور جب
ایسے اہم مسائل میں بغیر کافی غور کے جواب دینے کی کوشش کی جائے۔ اور یہ بھی نہ غور کیا جائے کہ
کہنے والا کہتا کیا ہے تو فیصلہ کی صورت کیا ہو سکتی ہے۔ جو لوگ اپنے آپ کو ذمہ دار اور اہل الرائے
خیال کرتے ہیں۔ ان لوگوں کو تو ضرور بات کو سمجھ کر اور پھر اس پر غور کر کے اگر غلط ہو تو اس کا

انوار العلوم جلد ۲
674
حقيقة النبوة ( حصہ اول)
جواب دینا چاہئے ۔ معلوم ہوتا ہے کہ میرے رسالہ "القول الفصل " کو اس نیت سے نہیں پڑھا گیا
کہ اس میں اگر کوئی صداقت ہے تو اسے قبول کیا جاوے بلکہ صرف اس نیت سے دیکھا گیا ہے کہ
اس کا جواب لکھا جائے۔ اور جب انسان ایک چیز کو پہلے ہی غلط سمجھ لیتا ہے تو اس کالازمی نتیجہ یہ ہوتا
ہے کہ اسے اس کا پورا نہم حاصل نہیں ہوتا۔ اور ٹھو کر کھاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آپ کو بھی ایسی
غلطی لگی۔ آپ نے پہلے ہی "القول الفصل " کی سب باتیں غلط تصور کر لیں جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ
آپ کو اس پر پورے غور کا موقع نہ ملا۔ مگر افسوس کہ آپ نے اس رسالہ کے بہت سے مطالب کو
غلط سمجھا۔ اور بہت جلد ان نتائج پر پہنچ گئے ۔ جن : جن پر پہنچنا درست نہ تھا۔ میں آپ کی خدمت میں
عرض کر دیتا ہوں کہ نہ یہ میرا عقیدہ ہے۔ اور نہ حضرت مسیح موعود نے ایسا لکھا ہے کہ آپ کو پہلے
اللہ تعالیٰ نے جزوی نبی قرار دیا۔ بعد میں نبی بلکہ حضرت صاحب تو اسی جگہ لکھتے ہیں کہ میں تیس
برس کی وحی کا کیونکر انکار کر سکتا ہوں جس سے ثابت ہے کہ وحی الہی ہمیشہ آپ کو نبی ظاہر کرتی رہی
ہے۔ علاوہ ازیں حضرت مسیح موعود نے اس اختلاف کو حضرت مسیح کی حیات و وفات کے اختلاف
سے تشبیہ دی ہے۔ اور براہین میں جب آپ نے حیات مسیح کا اعلان کیا تھا تو اس کی یہ وجہ نہ تھی کہ
اس وقت تک مسیح زندہ تھا بلکہ یہ وجہ تھی کہ گو ایسے الہام ہو چکے تھے ۔ جن سے اس کی وفات ثابت
ہوتی تھی۔ لیکن آپ نے عام عقیدہ کو ترک کرنا پسند نہ کیا جب تک بار بار کے الہامات سے آپ کو
اس طرف متوجہ نہ کیا گیا۔ اسی طرح اور بالکل اسی طرح حضرت مسیح موعود کو جن الہامات میں نبی کہا
جاتا تھا۔ آپ ان کو محد ثیت اور مجددیت کی طرف منتقل کر دیتے تھے۔ اور انبیاء کی احتیاط سے کام
لے کر آپ نے اس وقت تک اپنے آپ کو کسی نبی سے افضل نہیں کہا۔ جب تک بار بار کی و بار بار کی وحی نے
آپ کو عام عقیدہ سے ہٹا نہ دیا ۔ جیسا کہ خود حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں۔ اسی طرح اوائل میں
میرا یہی عقیدہ تھا کہ مجھ کو مسیح ابن مریم سے کیا نسبت ہے وہ نبی ہے۔ اور خدا کے بزرگ مقتربین
میں سے ہے۔ اور اگر کوئی امر میری فضیلت کی نسبت ظاہر ہوتا تو میں اسکو جز کی فضیلت قرار دیتا تھا۔
مگر بعد میں جو خدا تعالی کی وحی بارش کی طرح میرے پر نازل ہوئی اس نے مجھے اس عقیدہ پر قائم نہ
رہنے دیا۔ اور صریح طور پر نبی کا خطاب مجھے دیا گیا۔ مگر اس ا ح سے کہ ایک پہلو سے نبی اور ایک
پہلو سے امتی"
(حقیقة الوحی
-
روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۵۳ - ۱۵۴ )
پس خدا تعالیٰ نے کسی پہلے حکم کو بدلا نہیں اور آپ جزوی نبی سے پورے نبی نہیں بنائے گئے۔
بلکہ بار بار کی وحی میں چونکہ آپ کو نبی کہہ کر پکارا گیا اس لئے آپ کو علم ہو گیا کہ میں نبی ہوں (گو

·

آج 10 میں سے 10 باقی