حقیقة النّبوّة

انوارالعلوم (جلد 2), حصہ 21

انوار العلوم جلد ۲
۵۸۴
تتمه حقيقة النبوة
نبوت مسیح موعود کے متعلق
بعض اعتراضوں کا جواب
حقيقة النبوة ( حصہ اول)
میں اپنی طرف سے کتاب حقیقة النبوۃ کو ختم کرچکا تھاکہ چند اعتراضات حضرت مسیح موعود کی
نبوت پر میرے سامنے اور پیش کئے گئے جو منکرینِ نبوت مسیح موعود کی طرف سے کئے جاتے ہیں اور
گو میں نبوت کے متعلق ایسی طرز پر اصولی بحث کر چکا ہوں کہ ہر ایک صاحب فہم و ذکا اسے پڑھ کر ہر
ایک اعتراض کا خود ہی جواب دے سکتا ہے لیکن چونکہ میرا ارادہ ہے کہ اس مسئلہ کے متعلق جس
قدر مخالف حوالہ جات مل سکیں سب کا جواب دے دیا جائے اس لئے میں تمہ کے طور پر مختصرا ان
اعتراضات کا جواب دے دیتا ہوں تا کہ بعض لوگ ناواقفوں کو دھوکا نہ دے سکیں۔
(1)
کہا جاتا ہے کہ حضرت مسیح موعود نے اپنی وفات سے چند گھنٹے پہلے اپنی نبوت کا صاف
الفاظ میں انکار کر دیا تھا۔ پس وہ آخری گفتگو ہے جس سے اس جھگڑے کا قطعی فیصلہ ہو جاتا ہے۔ میں
اس اعتراض کے جواب دینے سے پہلے حضرت مسیح موعود کی وہ ڈائری بدر سے نقل کر دیتا ہوں تا
کہ اس کے اصل مضمون سے لوگوں کو آگاہی ہو جائے اور وہ یہ ہے :
سلسلئہ نبوت
دو
لاہور ۲۵ / مئی ۱۹۰۸ء ظهر - ایک شخص سرحدی آیا بہت شوخی سے کلام کرنے لگا۔
اس پر فرمایا :
میں نے اپنی طرف سے کوئی اپنا کلمہ نہیں بنایا۔ نہ نماز علیحدہ بنائی ہے بلکہ آنحضرت الی
کی پیروی کو دین و ایمان سمجھتا ہوں۔ یہ نبوت کا لفظ جو اختیار کیا گیا ہے صرف خدا کی طرف سے ہے
جس شخص پر پیشگوئی کے طور پر خدا تعالیٰ کی طرف سے کسی بات کا اظہار بکثرت ہو اسے نبی کہا جاتا
ہے خدا کا وجود خدا کے نشانوں کے ساتھ پہچانا جاتا ہے۔ اسی لئے اولیاء اللہ بھیجے جاتے ہیں۔ مثنوی
میں لکھا ہے آں نبی وقت باشد اے مرید - محی الدین ابن عربی نے بھی ایسا ہی لکھا ہے ۔ حضرت مجدد

انوار العلوم جلد ۲
۵۸۵
حقيقة النبوة (حصہ اول)
نے بھی یہی عقیدہ ظاہر کیا ، پس کیا سب کو کافر کہو گے ۔ یاد رکھو یہ سلسلہ نبوت قیامت تک جاری
رہے گا "
اس پر اس سرحدی نے سوال کیا کہ دین میں کیا نقص رہ گیا تھا جس کی تکمیل مجدد کی ضرورت کے لئے آپ تشریف لا۔ آپ تشریف لائے ۔ فرمایا :
احکام میں کوئی نقص نہیں۔ نماز قبلہ زکوۃ ، کلمہ وہی ہے۔ کچھ مدت کے بعد ان احکام کی بجا
آوری میں سستی پڑ جاتی ہے بہت سے لوگ توحید سے غافل ہو جاتے ہیں تو وہ اپنی طرف سے ایک
بندے کو مبعوث کرتا ہے جو لوگوں کو از سر نو شریعت پر قائم کرتا ہے سو برس تک سستی واقع ہو
جاتی ہے۔ ایک لاکھ کے قریب تو مسلمان مرتد ہو چکا ہے۔ ابھی آپ کے نزدیک کسی کی ضرورت
نہیں۔ لوگ قرآن چھوڑتے جاتے ہیں۔ سنت نبوی سے کچھ غرض نہیں اپنی رسوم کو اپنادین قرار
دے لیا ہے اور ابھی آپ کے نزدیک کسی کی ضرورت نہیں "
اس پر اس شخص نے کہا کہ اس وقت تو سب کافر ہوں گے کوئی تمھیں چالیس مؤمن رہ جائیں
گے فرمایا :
کیا مہدی کے ساتھ جو مل کر لڑائی کریں گے وہ سب کا فرہی ہوں گے ۔۔۔۔ انسان جب فسق و
نجور میں پڑتا ہے تو کافر کا حکم رکھتا ہے ۔۔۔ اگر ہر صدی پر مجدد کی ضرورت نہ تھی تو بقول آپ کے
قرآن کریم اور علماء کافی تھے۔ تو پھر نبی اللہ پر اعتراض آتا ہے۔ حج کرنے والے حج کو جاتے ہیں
زکوۃ بھی دیتے ہیں۔ روزے بھی رکھتے ہیں۔ پھر بھی آنحضرت اللہ نے فرمایا کہ سو برس کے بعد
مجدد آئے گا۔ مخالفین بھی اس بات کے قائل ہیں۔ پس اگر میرے وقت میں ضرورت نہ تھی تو
پیشگوئی باطل جاتی ہے۔ ظاہری حالت پر ہی نہیں جانا چاہئے ۔ غیب کا حال تو اللہ کے سوا کسی کو معلوم
نہیں"
بدر جلد ۷ نمبر ۲۳ جون شده )
اس ڈائری سے یہ نتیجہ نکالا جاتا ہے کہ حضرت مسیح موعود نبی نہ تھے کیونکہ آپ نے اپنے آپ
کو مجددین سے تشبیہ دی ہے اور مثنوی رومی کا ایک مصرعہ مخالف کے سامنے پیش کیا ہے کہ ع آں
نبی وقت باشد اے مرید ۔ اسی طرح محی الدین صاحب ابن عربی اور مجد والف ثانی صاحب کے عقائد
کی طرف بھی اسے توجہ دلائی ہے جس سے معلوم ہوا کہ آپ ویسے ہی نبی تھے جیسے اور مجددین۔
اس کا کا پہلا پہلا : جواب تو یہ ہے کہ میں اس سے پہلے قطعی اور یقینی طور پر یہ ثابت کر چکا ہوں کہ نبی
کی جو تعریف ہے وہ حضرت مسیح موعود پر صادق آتی ہے اور قرآن کریم لغت عرب محاورہ انبیائے ۔

انوار العلوم جلد ۲
۵۸۶
حقيقة النبوة ( حصہ اول)
گزشتہ سے میں نے نبوت کی ایک تعریف کی ہے اور پھر دکھایا ہے کہ حضرت مسیح موعود بھی اس
تعریف سے متفق ہیں اور آپ نے صاف لکھ دیا ہے کہ نبی کے لئے یہ شرط نہیں کہ جدید شریعت
لائے یا کسی دوسرے نبی کا متبع نہ ہو اور یہ بھی کہ نبی کے لئے بموجب قرآن کریم کثرت اطلاع بر
امور غیبیہ شرط ہے اور یہ بات آر ہے اور یہ بات آپ میں پائی جاتی ہے پس ہے پس جبکہ نبی کی وہ تعریف جو قرآن کریم و
لغت انبیائے گذشتہ کے عقائد کے اتفاق سے ثابت ہے حضرت مسیح موعود پر صادق آئی تو آپ
ضرور نہیں ہوئے اور اگر اس نبوت کا نام محدثیت رکھو گے تو کل انبیاء کو محدث ہی قرار دینا پڑے گا
کیونکہ جیسا کہ حضرت مسیح موعود نے لکھا ہے وہ سب بھی اس شرط کے پائے جانے کی وجہ سے نبی
کہلائے ہیں جو حضرت مسیح موعود میں پائی جاتی تھی۔ چنانچہ فرماتے ہیں :
وو
یہ ضرور یاد رکھو کہ اس امت کے لئے وعدہ ہے کہ وہ ہر ایک ایسے انعام پائے گی جو پہلے نبی
اور صدیق پاچکے پس منجملہ ان انعامات کے وہ نبوتیں اور پیشگوئیاں ہیں جن کے رو سے انبیاء علیہم
السلام نبی کہلاتے رہے لیکن قرآن شریف بجز نبی و رسول ہونے کے دوسروں پر علوم غیب کا
دروازہ بند کرتا ہے جیسا کہ آیت فَلَا يُظْهِرُ عَلَى غَيبَةٍ أَحَدًا إِلَّا مَنِ ارْتَضَى مِنْ رَسُولِ (الجن :
۲۷) سے ظاہر ہے پس مصطفیٰ غیب پانے کے لئے نبی ہونا ضروری ہوا"۔
پھر جبکہ خود حضرت مسیح موعود نے ایک طرف تو یہ لکھا ہے کہ جہاں جہاں میں نے نبوت سے
انکار کیا ہے شریعت جدیدہ لانے یا بلا واسطہ نبوت پانے سے انکار کیا ہے نہ نبوت سے اور دوسری
طرف یہ لکھا ہے کہ نبی کے لئے شریعت لانا یا متبع نہ ہونا شرط نہیں تو پھر اس حوالہ سے اگر کوئی انکار
ثابت بھی ہو گا تو صرف اس قدر کہ آپ کوئی جدید شریعت نہیں لائے اور نہ آپ بلا واسطہ نبی بنے
اور اس کا انکار کیسے ہے؟
پھر یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ حضرت مسیح موعود نے اپنی آخری تقریر میں جو بمقام لاہور فرمائی۔
کچھ ایسے فقرات فرمائے تھے جن سے لوگوں نے یہ نتیجہ نکالا کہ آپ نے نبوت سے انکار کر دیا ہے
اور اخبار عام کے ۲۳ / مئی ۱۹۰۸ء کے پرچہ میں یہ بات شائع بھی ہو گئی۔ اس پر حضرت مسیح موعود
نے اسی دن یعنی ۲۳ / مئی ۱۹۰۸ء کو ایک تردیدی اعلان اخبار عام کو بھیجا جس کا ایک فقرہ یہ ہے۔
اس جلسہ میں میں نے صرف یہ تقریر کی تھی کہ میں ہمیشہ اپنی تالیفات کے ذریعہ سے لوگوں کو
اطلاع دیتا رہا ہوں۔ اور اب بھی ظاہر کرتا ہوں کہ یہ الزام جو میرے ذمہ لگایا جاتا ہے کہ گویا میں
ایسی نبوت کا دعوی کرتا ہوں جس سے مجھے اسلام سے کچھ تعلق باقی نہیں رہتا۔ اور جس کے یہ معنی

انوار العلوم جلد ۲
۵۸۷
حقيقة النبوة (حصہ اول)
ہیں کہ میں مستقل طور پر اپنے تئیں ایسا نبی سمجھتا ہوں کہ قرآن شریف کی پیروی کی کچھ حاجت
نہیں رکھتا اور اپنا علیحدہ کلمہ اور علیحدہ قبلہ بناتا ہوں اور شریعت اسلام کو منسوخ کی طرح قرار دیتا
ہوں۔ اور آن آنحضرت ا کے اقتداء اقتدا اور متابعت سے باہر باہر جاتا جاتا ہوں۔ ہوں۔ یہ یہا الزام الزام صحیح نہیں ہے۔
اور جس حالت میں خدا میرا نام نبی رکھتا ہے تو میں کیونکر ۔۔۔۔۔ انکار کر سکتا ہوں میں اس پر قائم
ہوں اس وقت تک جو اس دنیا سے گزر جاؤں۔" الحواله بدراجون شده است )
اب غور کرو کہ اگر آپ فی الواقع نبی نہ تھے بلکہ محدث تھے تو یہ کیا وجہ تھی کہ جب کوئی شخص
کہتا ہے کہ آپ نبی نہیں ہیں یا یہ کہ آپ نے نبوت سے انکار کر دیا ہے تو آپ فورا اس کی تردید
کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ میں ایسا نبی نہیں جیسا تم خیال کرتے ہو یعنی قرآن کریم کو منسوخ کرنے
والا لیکن میں نبی ہوں کیا کبھی آپ نے اپنی جماعت کو اس بات پر بھی ڈانٹا تھا کہ مجھے آدمی کیوں قرار
دیتے ہو مجھے تو اللہ تعالیٰ بمنزلہ ولدی فرماتا ہے پس بمنزلہ ولد اللہ کہا کر دیا یہ کہ مجھ میں قادرانہ
تصرف مانا کرو کیونکہ میں نے رویا میں زمین و آسمان بنائے ہیں مگر آپ نے ایسا اعلان کبھی شائع نہیں
کیا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ نبوت کا مسئلہ ان مسائل سے کچھ مختلف ہے غرض کہ یہ بات ممکن
ہی نہیں کہ ۲۳ مئی کو تو آپ اعلان کریں کہ میں نبی ہوں ہوں اور میں نے نبوت سے انکار نہیں کیا۔
لیکن ۲۵ مئی کو پھر یہ ثابت کریں کہ میں نبی نہیں ہوں۔
باقی رہا یہ کہ آپ نے پہلے مجددین کی نسبت بھی نبوت کو منسوب کیا ہے اور اپنے آپکو ان میں
شامل کیا ہے۔ سو اس کا جواب آسان ہے اور جن لوگوں نے اس حوالہ سے دھوکا کھایا ہے وہ وہی
لوگ ہیں جنہوں نے قرآن کریم پر غور نہیں کیا۔ اور بحث مباحثہ کر کے اپنی عزت و شہرت قائم
کرنے کے سوا ان کی کوئی غرض نہیں لیکن وہ نہیں جانتے کہ جو کام ہم اپنی عزت قائم کرنے کے
لئے کرتے ہیں۔ وہ در حقیقت ہماری جہالت اور نادانی کے اظہار کا ذریعہ ہے اور بجائے حق طلبی کے
ثبوت کے ہماری ضد و تعصب کے آشکار کرنے کا باعث ہے اگر وہ لوگ غور کریں تو ان کو معلوم ہو
جائے کہ وہ اس وقت عیسائیوں اور آریوں کے طریق اعتراض کو اختیار کر رہے ہیں ۔ وہ بھی اسی
قسم کے اعتراض کیا کرتے تھے اور کرتے ہیں اور ایک آیت قرآن لے کر بلا اس بات کے خیال کے
کہ اس مضمون کی تشریح دوسری جگہ سے بھی ہوتی ہے وہ اس پر اعتراض کر دیتے ہیں مثلا رسول
الله الله کی نسبت لفظ استغفار اور ذنب کا رکھا کر مسلمانوں سے کہتے ہیں کہ دیکھو تمہارا نبی (نعوذ
باللہ من ذلک ) گنہگار تھا۔ یا وَجَدَكَ ضَالَّا فَهَدَی کو پیش کرتے ہیں کہ نعوذ باللہ من ذلک۔ اس

انوار العلوم جلد ۲
۵۸۸
حقيقة النبوة (حصہ اول)
سے آپ کا گمراہ اہ ہونا ثابت ہے ۔ اسی طرح فَلَا تَكُنْ مِّنَ الْمُمْتَرِینَ کی آیت سے یہ نتیجہ نکالتے
ہیں کہ رسول اللہ ا بھی قرآن کریم کے وحی الہی ہونے پر شک رکھتے تھے وہ نادان نہیں
جانتے کہ ان آیات کے علاوہ قرآن کریم کی اور آیات بھی ہیں جن کو ملاکر ان آیات سے نتیجہ نکالنا
چاہئے اور محکم کے ماتحت متشابہ کو کرنا چاہئے اور جبکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ
الْمُعْتَدِينَ کہ اللہ تعالی گنگاروں اور حد سے نکلنے والوں سے محبت نہیں کرتا اور رسول اللہ
کی نسبت یہ فرماتا ہے کہ قُلْ إِنْ كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبَبْكُمُ اللَّهُ (آل عمران
(۳۲) کہ اگر تم اللہ تعالٰی سے محبت کرتے ہو تو میری اتباع کرو کہ تم اللہ تعالیٰ کے محبوب ہو جاؤ گے تو
کیا اس سے یہ نتیجہ نہیں نکلتا کہ جس کی پیروی بھی خدا تعالیٰ کا محبوب بنا دیتی ہے وہ گنہگار نہیں ہو
سکتا۔ کیونکہ اللہ تعالی تو گنہگار سے محبت نہیں کرتا پھر یہ نہیں دیکھتے کہ اللہ تعالیٰ رسول اللہ اللی
کی نسبت فرماتا ہے کہ لَقَدْ كَا كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ ال رسُولِ اللهِ أسْوَةٌ حَسَنَةٌ ) حسنة (الاحزاب : ۲۲) تمہارے لئے
ہمارے اس رسول میں نہایت عمدہ قابل اتباع و نقل نمونہ ہے۔ اسی طرح وہ لوگ امتزاء کی آیت کو
تو پیش کرتے ہیں لیکن اس محکم آیت پر غور نہیں کرتے کہ قُلْ هَذِهِ سَبِيلِی ادْعُوا إِلَى اللَّهِ
عَلَى بَصِيرَةِ أَنَا وَ مَنِ اتَّبَعَنِی (یوسف : ۱۰۹) کہہ دے یہ میری راہ ہے میں تم کو اللہ تعالیٰ کی طرف
بلاتا ہوں میں اور میرے متبع ایسی ہدایت پر قائم ہیں جو ہمارے لئے ایسی یقینی ہے جیسے آنکھوں
دیکھی۔ اسی طرح ضال کا لفظ تو دیکھتے ہیں۔ مگر ان کو قرآن کریم میں یہ آیت نہیں نظر آتی۔ کہ
مَا ضَلَّ صَاحِبُكُمْ وَ مَا غَوی غرض کہ اس طرح ایک ایک حوالہ سے نتائج نکالنے شروع کر دیئے
جائیں تو نہ اسلام اسلام رہتا ہے اور نہ قرآن قرآن کیا یہ معترض لوگ اتنا خیال نہیں کرتے کہ ہم
اپنے طریق عمل سے خود قرآن کریم پر اعتراض کر رہے ہیں اور عیسائیوں اور آریوں کی پیٹھ بھر
رہے ہیں مگر مجبوری یہ ہے کہ ان لوگوں کو قرآن کریم کے مطالب پر تو عبور ہے ہی نہیں اور اگر
ہوتا تو یہ کبھی اعتراض ہی نہ کرتے کیونکہ قرآن کریم نے تو نبی کی تعریف ایسے صاف الفاظ میں کر
دی ہے کہ اس کے بعد کسی اعتراض کی گنجائش ہی نہیں رہتی ان لوگوں کو تو صرف حوالہ کے مقابلہ
میں حوالہ نکال کر بحث گرم کرنے کا شوق ہے نہ کہ تحقیق حق اگر تحقیق حق مراد ہوتی اور ان مخلصین
کو دھوکا دینا مد نظر نہ ہو تا جو نیک نیتی مگر غلط فہمی سے ان کے پیچھے چل پڑے ہیں تو کسی اصل اور
قاعدہ کے ماتحت بات کرتے نہ کہ متشابہات کے ذریعہ لوگوں کو بہکاتے مگر وہ یاد رکھیں کہ اس طرز
سے اسلام کو بلکہ اپنے ایمان کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ جبکہ حضرت مسیح موعود صاف طور پر فرما چکے

انوار العلوم جلد ۲
۵۸۹
حقيقة النبوة (حصہ اول)
ہیں کہ :-
"
غرض اس حصہ کثیر وحی الہی اور امور غیبیہ میں اس امت میں سے میں ہی ایک فرد
مخصوص ہوں اور جس جس قدر مجھ سے پہلے اولیاء اور ابدال اور اقطار اقطاب اس امت میں سے گزر سے گزر چکے
ہیں ان کو یہ حصہ کثیر اس نعمت کا نہیں دیا گیا پس اس وجہ سے نبی کا نام پانے کے لئے میں ہی مخصوص
کیا گیا۔ اور دوسرے تمام لوگ اس نام کے مستحق نہیں کیونکہ کثرت وحی اور کثرت امور غیبیہ
اس میں شرط ہے اور وہ شرط ان میں پائی نہیں جاتی ۔ " (حقیقۃ الوحی - روحانی خزائن جلد نمبر ۲۲ ست ، ص۳)
پھر یہ بھی لکھتے ہیں کہ اگر پہلے لوگ اس خطاب کو پاتے تو امر ختم نبوت مشتبہ ہو جاتا جیسا کہ پہلے
کسی موقعہ پر لکھا جا چکا ہے تو اب باوجود اس کے کہ حضرت مسیح موعود لکھتے ہیں کہ :۔
(1) " پہلے بزرگ نبی کا نام پانے کے مستحق نہیں (۲) کثرت اطلاع بر امور غیبیہ کی اس میں
شرط ہے جو ان میں نہیں پائی جاتی (۳) اس نام سے آپ ہی مخصوص ہیں (۴) اگر پہلوں کو بھی نبی بنا
دیا جاتا تو امر ختم نبوت مشتبہ ہو جاتا " اور آپ کے سوا اس امت میں سے کسی اور شخص کو نبی کس
طرح کہا جا سکتا ہے۔ بتاؤ کہ ایسے محکم حوالہ کے ہوتے ہوئے جس میں آپ پہلوں کے نبی ہونے کی
نفی کرتے ہیں اس کی وجہ بھی بتاتے ہیں اس نام کے پانے کا مستحق صرف اپنے آپ کو بتاتے ہیں اور
پہلے بزرگوں کے نبی قرار دینے سے ختم نبوت میں نقص پیدا ہو جانے کا احتمال بتاتے ہیں کسی شخص کا
ایک ایسے حوالہ سے جس سے یہ ثابت ہو کہ آپ پہلے مجددین سے اپنے آپ کو مشابہ قرار دیتے
ہیں اور ان کی نبوت کی نسبت بھی اقرار کرتے ہیں اگر سند پکڑنا عیسائیوں والی چال نہیں تو اور کیا
ہے یہ کیونکر ممکن ہے کہ ایک شخص نبی کا رتبہ پانے کے لئے مخصوص ہو۔ اس کے بغیر کوئی شخص
اس نام کا مستحق نہ ہو جن شرائط کے پائے جانے سے کوئی شخص نبی بنتا ہو وہ دوسروں میں پائی بھی نہ
جاتی ہوں اگر وہ نبی بن جائیں تو امر ختم نبوت مشتبہ بھی ہو جائے ۔ اور پھر بھی پہلے اولیاء نبی ہو
جائیں۔ خدا را ایسے لوگ بات کرنے سے پہلے یہ تو سوچ لیا کریں کہ ہم کسی جہالت اور نادانی کی
طرف لوگوں کو لے جارہے ہیں کیا ان کو اس قدر توفیق نہ ملی کہ وہ حضرت مسیح موعود کے کسی اور
حوالہ کو تلاش کر کے ان دونوں حوالوں کی تطبیق کرتے کیا انہوں نے یہ کوشش نہ کی کہ قرآن کریم
پر ہی غور کر کے اس قسم کی مثالیں تلاش کرتے اور پھر دیکھتے کہ ان کی تطبیق کس طرح کی جاتی ہے وہ
اس قدر تو سوچتے کہ جس طرح حضرت مسیح موعود نے حقیقۃ الوحی میں نبوت کے متعلق خیالات کے
ایک تغیر کو قبول کیا ہے ۔ کیا اس کے بعد بھی کسی جگہ پر ایسی تحریر شائع کی ہے۔ کیا پھر یہ ممکن ہے ۲۳

انوار العلوم جلد ۲
۵۹۰
حقيقة النبوة ( حصہ اول)
تاریخ کو ایک بات کہہ کر ۲۵ کو اس کے خلاف کہیں گے ۔ کیا انہوں نے اس حوالہ پر غور نہ کی کہ
جہاں میں نے نبوت سے انکار کیا ہے اس سے صرف فلاں قسم کی نبوت مراد ہے مگر یہ توفیق ان کو تب
ملتی کہ اول تو علم قرآن نصیب ہوتا پھر تقوی اللہ سے کام لیتے جہاں نہ فہم قرآن حاصل ہو ۔ اور نہ
تقوی اللہ سے کام لیا جائے وہاں احتیاط کا گزر کس طرح ہو۔
موعود
ہیں
جبکہ حضرت مسیح موعود نے ایک قسم کی نبوت جو جزوی نبوت کہلاتی ہے محدثین میں بھی قبول
کی ہے اور جب تک آپ نبی کی تعریف شریعت جدیدہ کالا نا یا بلا واسطہ نبوت پانا قرار دیتے رہے۔
اس وقت تک اپنے آپ کو بھی انہی محدثین ۔ امحد ثین سانبی قرار دیتے رہے تو کیوں اس حوالہ کو دوسرے
حوالہ سے اس طرح مطابق نہیں کرتے کہ جہاں دو سرے محدثو محمد ثوں میں اپنے آپ کو شامل کرتے ہے
اس سے محد ثیت والی جزوی نبوت کی مشابہت مراد ہے اور جہاں ان سے الگ کرتے ہیں وہاں وہ
نبوت مراد ہے جو اس امت میں اور کسی شخص کو نہیں ملی۔ اور اگر نہیں کرتے تو بتاؤ کہ عیسائیوں
کے اعتراضوں کا تمہارے پاس کیا جواب ہے ۔ ہم کب کہتے ہیں کہ محدثوں میں بھی ایک قسم کی
نبوت نہیں پائی جاتی اور ہم کب کہتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود محدث نہ تھے ۔ آپ بھی اسی طرح
محدث تھے ۔ جس طرح رسول اللہ اللہ محدث تھے اور آنحضرت ا کی نسبت حضرت مسیح
د نے مجدد اعظم کالا کا لفظ استعمال کیا ہے شاید کوئی نادان اس سے یہ نتیجہ نکالی کہ آ آنحضرت
ا بھی ایک مجدد تھے لیکن ذرا بڑے مجدد تھے کیونکہ حضرت مسیح موعود نے انہیں بھی مجدد کہا
ہے مگر کیا کوئی دانا ایسا کہہ سکتا ہے ؟ اگر نہیں تو کیوں؟ صرف اس لئے کہ بڑے درجہ میں چھوٹا خود
شامل ہوتا ہے ۔ پس جو نبی ہوا وہ ضرور ہے کہ محدث بھی ہو اور جو محدث ہوا محدث ہو ا ضرور ہے کہ وہ محسن
اور صالح بھی ہو اور جو صالح ہو وہ مسلمان بھی ہو ۔ اگر کسی محدث کو مسلمان کہہ دیں یا مسلمانوں میں
اس کو شامل کر دیں تو ضروری نہیں کہ اس کا آخری رتبہ یہی ہو۔ یوں تو رسول اللہ اس کی
نسبت قرآن کریم میں آتا ہے کہ وَاَنَا اَوَّلُ الْمُؤْمِنِينَ تو اب کیا کوئی شخص کہہ سکتا ہے کہ بس
آپ ایک مؤمن تھے اس سے اوپر آپ کی کوئی حیثیت نہیں۔ ایسا خیال رکھنے والا جاہل ہو گا۔ کیونکہ
وہ دوسری جگہ دیکھے کہ آپ کو نبی کہا گیا ہے پس آپ کو گو مومنوں میں شامل کیا گیا ہے لیکن نبی کے
لفظ نے بتا دیا ہے کہ آپ کو دو ر دوسرے مومنوں سے ایک خصوصیت ہے ۔ اور وہ یہ کہ آپ نبی بھی
ہیں اسی طرح کوئی شخص نبی کا لفظ دیکھ کر یہ نہیں کہہ سکتا کہ آپ ویسے ہی نبی ہیں جیسے دوسرے اور
صرف عرب کی طرف آتے ہیں نہ کہ سب جہاں کی طرف کیونکہ وہ اگر اپنی نظر وسیع کرے گا تو

انوار العلوم جلد ؟
۵۹۱
حقيق النبوة (حصہ اول)
اسے معلوم ہو جائے گا کہ قُلْ يَايُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا (الاعراف: ۱۵۹) نے
آپ کو سب دنیا کی طرف مبعوث ہونے کی خصوصیت دے دی وصیت دے دی ہے اور اس خصوصیت وصیت نے آپ کو
اور بلند مقام پر کھڑا کر دیا ہے اسی طرح کوئی اس خصوصیت کو دیکھ کر یہ نہیں کہہ سکتا کہ بس آپ
ہی ہیں کیونکہ خاتم النبین کی خصوصیت نے آپ کا درجہ اور بھی بلند کر دیا ہے اسی طرح اگر حضرت
مسیح موعود کبھی اپنے آپ کو دوسرے مجددین میں شامل کر دیں تو اس سے یہ نتیجہ نکالنا کہ بس آپ
مجدد ہی ہیں ایسی ہی حماقت ہے جیسے کوئی شخص اَنَا اَوَّلُ الْمُؤْمِنِينَ کو دیکھ کر کہہ دے کہ بس
رسول اللہ ا کو صرف مؤمن کا خطاب دیا گیا ہے اور کوئی نہیں بلکہ ممکن ہے کہ اگر یہ راستہ
کھلا تو اس کے نتیجے بڑے خطرناک ہوں گے۔ حضرت سلیمان کی نسبت اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وکا
كَفَرَ سَلَيْمَانُ سلیمان کا فرنہ تھا۔ اس سے اب یہ سمجھ لو کہ حضرت سلیمان کو اللہ تعالیٰ نے ایسے
شخصوں میں شامل کیا ہے جو کافر نہ ہوں۔ اور نعوذ باللہ ان کو متقیوں میں بھی شامل کرنا جائز نہیں
ایسے نادان کو یہ بھی تو سوچنا چاہئے کہ سلیمان علیہ السلام کو کہیں مؤمنوں سے اوپر بھی بتایا ہے کہ
نہیں ؟ اگر کسی بلند درجہ کی طرف رہنمائی کی ہے تو سمجھو کہ وَمَا كَفَرَ سُلَيْمَانُ کی حکمت اور
ضرورت کے ماتحت کیا ہے اور اس سے یہ مراد نہیں کہ حضرت سلیمان نبی نہیں اسی طرح بعض جگہ
پر نبیوں کی نسبت آتا ہے کہ وَكَذَلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ ہم محسنوں کو اسی طرح جزاء دیتے
ہیں اس لئے فلاں نبی سے بھی ایسا ہی سلوک کیا اب کوئی شخص کہہ دے کہ اللہ تعالیٰ نے تو حضرت
موسیٰ یا حضرت یوسف کے انعامات کو محسن ہونے کے ماتحت رکھا ہے اور باقی سب محسنوں کے
ساتھ شما شامل کیا ہے معلوم ہوا کہ آپ کا محسن ہونا اللہ تعالیٰ ثابت کرنا چاہتا ہے نہ کہ نبی ۔ مگر وہ نادان
نہیں جانتا کہ لوگ موسیٰ علیہ السلام کو محسن کی جگہ ظالم خیال کرتے تھے پس ان کو سمجھانے کے لئے
محسنوں کی مثال دی ۔ تاکہ ان کو معلوم ہو کہ یہ سلوک تو محسنوں سے ہوا کرتا ہے۔ پس سوال
کرنے والے کی حیثیت کے مطابق جواب ہوتا ہے اور چھوٹے درجہ والوں کی مشابہت بتانے سے
ہمیشہ یہ مراد نہیں ہوتی کہ بڑا درجہ حاصل نہیں بلکہ اگر دوسری جگہ عموم کی تخصیص کر دی گئی ہو تو
تخصیص زیادہ معتبر ہو گی اور یہ ایک ایسا قاعدہ ہے جس سے کسی عقلمند کو انکار ہی نہیں ہو سکتا۔
ایک دفعہ میں لکھنو میں ندوۃ العلماء کا مدرسہ دیکھنے کے لئے گیا۔ وہاں ایک مولوی ندوة
العلماء کے مدرس پٹھان میرے ملنے کو آئے اور آکر الہام پر گفتگو شروع کر دی کہ الہام کا سلسلہ تو
اب بند ہے مرزا صاحب نبی کیونکر ہو گئے۔ میں نے اس کو سمجھایا کہ قرآن کریم میں الہام و وحی کی جو

انوار العلوم جلد ۳
۵۹۲
حقيقة النبوة (حصہ اول)
تعریف ہے وہ الہام ووحی بند نہیں ہاں آپ لوگوں نے جو وحی کی جھوٹی تعریفیں گھڑی ہیں کہ وہ
ضرور حامل شریعت ہو اس کے ذمہ دار آپ ہیں نہ کہ ہم ۔ ہم تو مسیح موعود پر اس وحی کے آنے کے
مقرنہیں جو قرآن کریم نے بیان کی ہے اس پر اس نے اس قدر کج بحثی شروع کی کہ میں حیران ہو گیا
اور بڑے زور سے یہ بات بار بار پیش کی کہ قرآن کریم کی تشریح کو جانے دو۔ وہ تعریف جو فقہاء نے
لکھی ہے اس کو لو اور ثابت کرو کہ مرزا صاحب پر وحی نازل ہوتی ہے اور اگر ثابت نہیں کر سکتے تو
معلوم ہوا کہ آپ جھوٹے ہیں۔ نعوذ باللہ من ذالک۔ میں نے اس کو بہت سمجھایا کہ مرزا صاحب تو
اللہ تعالی کے بھیجے ہوئے ہیں ان اصطلاح سازوں کے بھیجے ہوئے تو نہیں کہ ان کی بنائی ہوئی تعریف
کے مطابق ان کی وحی ثابت ہو جائے تب اس پر یقین کیا جائے ورنہ رد کر دی جائے اب کیا کوئی
شخص میری گفتگو کو سن کر یہ کہہ سکتا تھا کہ میرا یہ مطلب ہے کہ جسے الہام ہو جائے وہ مسیح موعود اور
نبی ہو جاتا ہے کیونکہ تب ہی تو حضرت مسیح موعود کے دعووں کو ثابت کرنے کے لئے یہ جو از الهام پر
زور دے رہا ہے بلکہ پچھلے مسلموں کے حوالے دے رہا ہے ؟ پس اصل بات یہ ہے کہ سائل جو
سوال کرتا ہے اس کے مطابق جواب ہوتا ہے چونکہ اس مدرس ندوہ کے خیال میں اب اس امت
میں سے کسی شخص کا کوئی رتبہ پانا اس لئے نا ممکن ہے کہ وحی بند ہے اس کے سامنے پہلے یہ ثابت کرنا
پڑے گا کہ الہام کا دروازہ کھلا ہے اور تجدید دین کے لئے ہمیشہ مجددین آتے رہتے ہیں لیکن اس کا
یہ مطلب ہر گز نہ ہو گا کہ اس سے مسیح موعود کے مسیح ہونے یا نبی ہونے کا انکار مراد ہے ۔
اس سرحدی شخص کے سوالات کو دیکھو۔ اس کی بھی یہی حالت ہے وہ مجددین کا ہی منکر ہے
اور اس کے خیال میں آنحضرت اس کے بعد قرآن کریم اور علماء کافی ہیں۔ کسی مجدد کی
ضرورت نہیں۔ اور وہ نبوت کے معنے نیا کلمہ بنانا اور نئی عبادت مقرر کرنی سمجھتا ہے اب بتاؤ کہ جو
شخص تجدید دین کا ہی قائل نہیں اور ندوہ کے مولوی کی طرح الہام کے دروازہ کو مسدود خیال کرتا
ہے اور مجددین کی بجائے علماء کا وجود کافی سمجھتا ہے۔ اور اس کا خیال ہے کہ مجدد صرف دین کا نقص
نکالنے آتے ہیں اور اس احمق کو اتنی بھی سمجھ نہیں کہ ایک شخص جو لاکھوں آدمیوں کا پیشوا اور ں کا
ایک بڑی جماعت کا امام ہے بڑے بڑے لوگ اس کی غلامی میں ہیں اور اس کی جوتیاں اٹھانی فخر
خیال کرتے ہیں اس کے سامنے گفتگو کس طرح کرنی چاہئے کیونکہ جیسا کہ بدر میں لکھا ہے کہ اس
نے نہایت شوخی وخی سے کلام شروع کیا تھا۔ کیا یہ درست اور مناسب ہو۔ سکتا تھا کہ اس کے سامنے آر آپ
نبوت کی اقسام اور اس کی تشریح شروع کرتے کہ ایک نبوت تشریعی ہوتی ہے ایک غیر تشریعی ایک

انوار العلوم جلد ۲
۵۹۳
حقيقة النبوة (حصہ اول)
نبی بلا واسطہ نبوت پاتے ہیں۔ ایک بالواسطہ - ایک نبوة محدثوں میں بھی پائی جاتی ہے تو اس شخص کی
سمجھ میں کیا آسکتا تھا وہ تو سرے سے الہام اور مجددین کا ہی منکر تھا۔ پھر آپ اس کے سامنے یہ تقریر
کس طرح کرتے کہ میں مجددوں سے بڑھ کر ایک اور رتبہ پر فائز ہوں اور امتی نبی ایک خاص
درجہ ہے اس کے عقائد کے مطابق تو یہی جواب تھا کہ اگر نبی کے لفظ سے تم چڑتے ہو تو پہلے
بزرگوں نے بھی یہ لفظ استعمال کیا ہے پھر ان کو بھی کافر کہو اور اگر مجدد نہیں آسکتے تو رسول اللہ
ال پر اعتراض کرو کہ آپ نے مجددوں کی پیشگوئی کیوں کی۔ اس جواب سے تو اس کو یہ سمجھانا
تھا کہ مصلحین کا آنا بند نہیں اور بہت سے مجدد گزر چکے ہیں حتی کہ بعض نے یہ عقیدہ بھی ظاہر کیا
ہے کہ نبی ہو سکتے ہیں جیسے کہ مثنوی رومی والوں نے محی الدین ابن عربی صاحب نے - مجدد الف
ثانی صاحب نے اور عوام مثنوی والوں کے بہت ہی معتقد ہوتے ہیں اور پٹھان مجدد صاحب کے
فدائی ہیں اور وہ شخص چونکہ نبوت اور تجدید دین کے معنے ہی یہ خیال کرتا تھا کہ دین کے کچھ نقص
نکالے جائیں اور نیا کلمہ اور نئی نمازیں بنائی جائیں اس لئے اسے ان بزرگوں کے اقوال کی طرف
جن کی عظمت عام طور پر لوگوں کے دلوں میں ہے متوجہ کیا گیا اور حدیث رسول اللہ ا اس کو
سنائی گئی تاکہ اسے معلوم ہو کہ نبوت اور تجدید دین کے یہی معنے نہیں ہوتے کہ دین کے نقص
نکالے جائیں اور نئی شریعت لائی جائے بلکہ یہ الفاظ مختلف معنے رکھتے ہیں چنانچہ بعض پچھلے
بزرگوں نے نبوت کو اسلام میں جاری مانا ہے تو کیا ان کو بھی کافر کہو گے ؟ اور جب ہم ان بزرگوں
کے اقوال کو دیکھتے ہیں تو ان میں سے کسی نے بھی رسالت کے ساتھ مبعوث ہونے کا دعویٰ نہیں کیا
پس ان حوالوں سے یہ خیال کرنا کہ وہ نبی تھے صرف قلت تدبر کے باعث ہے ان کا تو یہ مذہب تھا کہ
نبی آسکتا ہے اپنی نسبت مبعوث رسول ہونے کادعوی انہوں نے کبھی نہیں کیا اور نہ انہوں نے خدا
تعالیٰ کی طرف سے الہام پا کر کبھی یہ شائع کیا ہے کہ تم کو رسول کر کے بھیجا جاتا ہے ۔ حالانکہ حضرت
مسیح موعود کو الہام ہوا ہے کہ اِنَّا اَرْسُلَنَا أَحْمَدَ إِلى قَوْمِهِ فَقَالُوا كَذَّابٌ أَشِر اور یہ بات تیرہ
سو سال میں ایک ولی اور ایک محدث میں بھی نہیں پائی جاتی کہ وہ رسالت کے ساتھ مبعوث کیا گیا
ہو ۔ بے شک مقام رسالت تک ان میں سے بعض پہنچے لیکن چونکہ کل کمالات ختم نبوت انہوں نے
حاصل نہ کئے اس لئے جزوی طور پر نبی تھے نہ کہ فی الواقع نبی ہوئے کیونکہ ظلی نبوت ہر پہلو اور ہر
کمال میں عکس نام کی مقتضی ہے جو ان میں نہ تھا غرض کہ سوال کے مطابق جواب ہوتا ہے اور اس
صرف اسی قدر مطلب نکالنا جائز ہوتا ہے جس کے لئے وہ جواب دیا گیا نہ کہ اس سے
سے وہ
س سے زائد اور

انوار العلوم جلد ۲
۵۹۴
حقيقة النبوة (حصہ اول )
جبکہ حضرت مسیح موعود اس بات کا اعلان کر چکے ہیں کہ مجھے ایک قسم کی نبوت ملی ہے جو میرے سوا
اور کسی کو نہیں ملی اور قرآن کریم اور احادث بھی صرف مسیح موعود کی رسالت پر گواہ ہیں اور
تعریف نبوت پہلے مجددین پر صادق بھی نہیں آتی اس لئے اب ہم اس حوالہ کے سوائے اس کے
اور معنی نہیں کر سکتے کہ آپ ایک نبوت میں تو پہلے مجددین کے ساتھ شامل ہیں جس طرح آنحضرت
بھی شامل تھے کیونکہ آپ بھی مجدد تھے لیکن ایک نبوت میں ان سے الگ ہیں جس طرح
رسول اللہ اللہ الگ تھے ۔ ایک اور مثال سے بھی اس حوالہ کے معنے کھل جاتے ہیں اور وہ
اس طرح کہ حضرت مسیح موعود نے وفات مسیح کے متعلق جواب دیتے ہوئے اپنے مخالفوں کو کہا
ہے کہ اگر تم اس مسئلہ کی بناء پر مجھ پر کفر کا فتوی لگاتے ہو تو پھر فلاں فلاں گزشتہ علماء پر بھی یہ فتوی
لگاؤ بلکہ یہ بھی لکھا ہے کہ پھر تو کل معتزلیوں کو کافر کہنا پڑے گا۔ اب کیا اس مشابہت کے یہ معنے ہیں
کہ حضرت صاحب اپنے آپ کو معتزلی ظاہر کرتے تھے یا یہ کہ آپ مجدد نہ تھے بلکہ پہلے علماء کی
طرح ایک عالم تھے لیکن ہر ایک شخص سمجھ سکتا ہے کہ یہ مطلب آپ کا نہیں بلکہ یہ ہے کہ اس
خیال میں وہ میرے متفق تھے گو اتفاق کی مختلف وجوہ تھیں معتزلی اس لئے متفق نہیں کہ اس سے
شرک لازم آتا ہے یا یہ کہ آیات قرآنیہ کے خلاف ہے بلکہ ان کا مسیح کو وفات شدہ خیال کرنا اصل
میں صرف عقل سے بالا باتوں کے انکار کی وجہ سے تھا اسی لئے وہ سب ایسی باتوں کی تاویل کرتے
تھے اسی طرح حضرت مسیح موعود لکھتے ہیں کہ مثنوی رومی والے ابن عربی صاحب اور مجددالف
ثانی صاحب بھی اس بات کے قائل تھے کہ دروازہ نبوت کھلا ہے اور اس بات کی قائل تو حضرت
عائشہ بھی تھیں۔ تبھی تو وہ فرماتی ہیں کہ لَا تَقُولُوا لَا نَبِيَّ بَعْد، پس اس کا یہ مطلب نہیں ہو سکتا
کہ وہ سب لوگ نبی تھے نہ تو مثنوی والوں نے اپنے آپ کو نبی کہا ہے نہ ابن عربی صاحب اور مجدد
صاحب نے اپنے آپ کو مبعوث نبی کہا ہے ۔ ہاں یہ عقیدہ انہوں نے ضرور ظاہر کیا ہے کہ مسیح
موعود نبی ہو گا اور وہ زمانہ نبوت کا زمانہ ہو گا۔ بلکہ مجدد صاحب تو اپنے درجہ کی بلندی کی وجہ ہی یہ
بتاتے ہیں کہ میں مہدی کے زمانہ کے قریب ہوں پس رسول اللہ اس کی شعاع نبوت جو اس پر
پڑ رہی ہے اس کا اثر مجھ پر بھی پڑتا ہے اور اسی وجہ ۔
پچھلے بزرگوں پر اپنے آپ کو فضیلت
دیتے ہیں۔
وجہ سے وہ
خلاصہ کلام یہ کہ اس حوالہ کو دوسرے حوالوں سے ملا کر معنے کرنے چاہئیں اور متشابہات کے
ماتحت محکمات کو کرنا سخت گناہ ہے ۔ اس بات کا انکار بار بار ہوتے ہوئے کہ اس امت میں آپ کے

انوار العلوم جلد ۲
۵۹۵
حقيقة النبوة (حصہ اول)
سوا اور کوئی شخص کثرت مکاملہ و مخاطبہ سے جو امور غیبیہ پر مشتمل ہو اور جو نبیوں کے لئے
ضروری ہو بہرہ ور نہیں ہوا۔ اس حوالہ کے وہ معنی کیوں کئے جاتے ہیں جو حضرت مسیح موعود کی
تکذیب کرتے ہوں بلکہ خودان بزرگوں کی تکذیب کرتے ہوں جن کی طرف حضرت مسیح موعود
نے اشارہ فرمایا ہے چونکہ سائل نبوت کے معنے شریعت جدیدہ کالانا اور تجدید کے معنے دین میں نئے
مسائل کا پیدا کر نا خیال کرتا تھا۔ اس کو ان بزرگوں کی مثال سے سمجھایا گیا جن کا وہ بھی قائل تھا ورنہ
اس اسے سے یہ مراد نہ تھی کہ اس سے بڑھ کر آپ کا کوئی درجہ نہیں ۔ آپ تو صاف لکھتے ہیں کہ جس
کثرت کا نام نبوت قرآن کریم نے رکھا ہے وہ سوائے میرے اور کسی ولی میں نہیں پائی گئی۔ پس
محد ثیت کی نبوت کے اوپر ایک اور درجہ آپ کا ثابت ہے اور دیگر محدثین میں اگر کبھی اپنے آپ
کو شامل کر بھی دیں تو اس کا صرف اس قدر مطلب ہو گا کہ آپ کو وہ درجہ بھی حاصل ہے جیسے
ہمارے آنحضرت ا کو مومنوں اور حضرت موسیٰ کو محسنوں میں شامل کرنے سے یہ مطلب
ہے کہ آپ ان لوگوں میں بھی شامل ہیں نہ یہ کہ اس سے بڑا درجہ آپ کو کوئی حاصل نہیں۔
(۲) دو سرا سوال یہ پیش کیا جاتا ہے کہ حضرت مسیح موعود نے خود تحریر فرمادیا ہے کہ ہر ایک نبی
مطاع ہوتا ہے نہ کہ مطیع اور چونکہ آپ مطیع تھے اس لئے آپ نبی ثابت نہ ہوئے ۔ اس کا جواب
یہ ہے کہ جیسا کہ میں کتاب حقیقۃ النبوۃ کے شروع میں لکھ آیا ہوں اور حضرت مسیح موعود کے اپنے
حوالوں سے ثابت کر چکا ہوں آ۔ ہوں آپ ۱۹۰۰ء سے پہلے یہی خیال کرتے تھے کہ نبی کے لئے شریعت
جدیدہ لانا یا بلا واسطہ نبی نہ ہونا اور کسی دوسرے نبی کا متبع اور مطیع نہ ہونا شرط ہے اور اس وقت
تک اس آیت سے استدا استدلال کرتے رہے لیکن جب آپ کو ا کو انکشاف تام ہوا تو آپ نے اپنا خیال
بدل دیا اور صاف لکھ دیا کہ نبی کے لئے یہ ضروری نہیں کہ دوسرے کا متبع نہ ہو۔ پس جبکہ آپ نے
اس بات کو بھی تسلیم کیا ہے کہ نبوت کے متعلق آپ کا خیال بدلا ہے اور یہ بھی کہ آپ کے نزدیک
نبی کے لئے دوسرے نبی کا تتبع نہ ہونا شرط نہیں تو اس سے سمجھ لینا چاہئے کہ حضرت مسیح موعود نے
مَا أَرْسَلْنَا مِنْ رَسُولٍ إِلَّا لِيُطَاعَ بِإِذْنِ اللَّهِ (النساء: ۱۵) کے خود ہی معنے فرمادیتے ہیں اور بتا دیا
ہے کہ یہ شرط نبوت نہیں اور جبکہ قرآن کریم کی دوسری آیات صاف صاف بتا رہی ہیں کہ ایک
نبی دوسرے نبی کا مطیع ہوتا ہے اور ہوتا رہا ہے چنانچہ ہمارے آنحضرت الی ہے : پہلے گو کل
انبیاء بلا واسطہ نبوت پاتے تھے مگر پھر بھی بعض دوسرے انبیاء کے ماتحت کام کرتے تھے جیسے حضرت
ہارون سلیمان یحیی زکریا علیہم السلام - پس ایسے صریح ثبوت اور مشاہدہ کی موجودگی میں قرآن کریم

·

آج 10 میں سے 10 باقی