حقیقة النّبوّة
انوارالعلوم (جلد 2), حصہ 4
انوار العلوم جلد ۲
۳۸۰
حقيقة النبوة (حصہ اول)
امتی بھی) اور پھر اس لئے وہ الہامات جو مسیح پر میری فضیلت کا اظہار کرتے تھے۔ ان میں جزئی
فضیلت مراد نہ تھی بلکہ اس کی تمام شان سے مجھے افضل قرار دیا گیا تھا۔ پس تریاق القلوب کی تحریر
جیسا
کے بعد آپ کے اجتہاد اور عقیدہ کو بدلا گیا نہ کہ امر واقعہ اور آپ کے درجہ کو۔ اور جس دن سے
آپ مسیح موعود ہوئے ۔ اسی دن سے آپ نبی تھے اور خدا تعالی نے آپ کو نبی قرار دیا تھا لیکن :
کہ آپ خود فرماتے ہیں حیات مسیح کے مسئلہ کی طرح اس لفظ کی تاویل کرتے رہے حتی کہ متواتر
وحی سے آپ کو پہلا عقیدہ بدلنا پڑا۔
نتیجہ روم کی تردید بھی نتیجہ اول کی تردید سے خود بخود ہو جاتی ہے۔ کیونکہ اس میں آپ
فرماتے ہیں کہ یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ میاں صاحب کو کوئی ایسی وحی معلوم ہے کہ اب آپ جزوی
نبی نہیں رہے۔ اور میں یہ بتا آیا ہوں کہ خدا تعالیٰ نے کسی پہلے حکم کو منسوخ نہیں کیا۔ بلکہ حضرت
مسیح موعود کا درجہ نبوت شروع سے ایک ہی تھا۔ پس ایسی وحی کی کوئی ضرورت نہیں۔ خدا تعالیٰ نے
کب کسی الہام میں حضرت صاحب سے فرمایا ہے کہ آپ جزوی نبی ہیں۔ اگر میرا فرض ہے کہ میں
یہ دکھاؤں کہ حضرت مسیح موعود جزوی نبی سے نبی کب بنائے گئے۔ اور یہ بھی خود حضرت مسیح
موعود کی اس تحریر کے موجود ہوتے ہوئے کہ بعد میں اللہ تعالیٰ کی متواتر وحی نے آپ کو اس عقیدہ
سے جو پہلے تھے ہٹا دیا تو میں سوال کرتا ہوں اور میرا حق ہے کہ میں آپ سے سوال کروں کہ آپ وہ
وحی شائع کریں جس میں حضرت صاحب کو خداتعالیٰ نے بتایا ہو کہ آپ جزوی نبی ہیں۔ اگر آپ اس
کے لئے مختلف تاویلات کی طرف جھک جائیں تو سنیں کہ مومن کی شان سے بعید ہے کہ وہ
دوسروں سے ایسا مطالبہ کرے جسے وہ خود پورا نہیں کر سکتا۔
پہلے آپ حضرت مسیح موعود کا وہ الہام پیش کریں جس میں آپ کو مثلا یوں کہا گیا ہو کہ دنیا میں
ایک جزوی نبی آیا ۔ پر دنیا نے اسے قبول نہ کیا الخ۔ الج پہلے آپ ایسی وحی پیش کریں پھر ہمارا فرض ہو گا
کہ اس کی منسوخ کرنے والی وحی آپ کے سامنے پیش کریں۔ جبکہ آپ اپنے دعوے کو اس معیار
پر ثابت نہیں کر سکتے جسے آپ ہمارے سامنے پیش کرتے ہیں تو ہم سے یہ مطالبہ کیوں کرتے ہیں اور
ہم سے وہ وحی کیوں پوچھتے ہیں جس میں جزوی نبوت کو منسوخ کیا گیا۔ جزوی نبوت کے دینے والا
الہام ہی جب کوئی نہیں تو اس کے منسوخ کرنے کا الہام کیوں ہوتا۔ اللہ تعالیٰ نے تو ابتداء سے آپ
کو نبی اور رسول کا خطاب دیا نہ کہ جزوی نبی اور جزوی رسول کا۔ جب خدا تعالیٰ نے ابتداء سے ایسا
لفظ ہی کوئی استعمال نہیں فرمایا ۔ تو پھر اس بات کو منسوخ کرنے کے کیا معنی ہوئے جو پہلے کی ہی نہ
انوار العلوم جلد ۲
تھی۔
۳۸۱
حقيقة النبوة ( حصہ اول)
اس جگہ اگر کوئی شخص یہ اعتراض کرے کہ اللہ تعالٰی نے اگر حضرت مسیح موعود کو جزوی نبی
اور جزوی رسول کہہ کر نہیں پکارا۔ بلکہ رسول اور نبی کہا ہے تو یہ بات کہاں سے نکل آئی کہ آپ
حقیقی نبی یعنی شریعت لانے والے نبی نہیں اور یہ بات کہاں سے نکلی کہ آپ مستقل نبی یعنی
بلا واسطہ نبوت پانے والے نہیں تو اس کا یہ جواب ہے کہ نبوت کے لئے ہرگز یہ شرط نہیں کہ اس
میں شریعت ساتھ ہو یا یہ کہ بلا واسطہ حاصل ہو اس لئے اللہ تعالی کے کلام میں نبی کے ساتھ حقیقی
اور مستقل کا لفظ نہیں ہوتا۔ اور تم یہ لفظ نہ قرآن کریم میں کسی نبی کی نبوت کے ساتھ دیکھو گے اور
نہ دوسرے انبیاء کی وحیوں میں اور نہ احادیث میں۔ کیونکہ یہ ایسی خصوصیات ہیں جن کا علم
واقعات سے ہوتا ہے اگر ایک شخص کو خدا تعالیٰ نبی کہہ کر پکارتا ہے۔ رسول کہہ کر پکارتا ہے پھر
اسے مامور فرماتا ہے۔ اصلاح مفاسد کا کام اس سے لیتا ہے تو وہ نبی ہو جاتا ہے ۔ اب اگر اس پر ایسی
وحی نازل ہو جائے جس میں احکام شریعت ہوں تو خود پتہ لگ جائے گا کہ یہ صاحب شریعت نبی ہے
اور ایسے نبی کا نام حضرت مسیح موعود نے حقیقی نبی رکھا ہے ۔ اسی طرح اگر اس نبی کو بلا واسطہ نبوت
ملی ہے اور کسی کی اتباع سے نہیں ملی تو صاف پتہ لگ جائے گا کہ یہ نبی مستقل ہے۔ اور اگر نہ
شریعت ملے اور نہ بلا اتباع اَحَدٌ مِنَ الْأَنْبِيَاءِ اے نبوت ملے تو پتہ لگے گا کہ اس نبی کے لفظ سے
نبی امتی مراد ہے چنانچہ حضرت صاحب کے الہامات میں اشارہ ان دونوں باتوں کی طرف اشارہ کر
دیا گیا ہے۔ آپ کے صاحب شریعت نبی نہ ہونے کے متعلق علاوہ اس بین واقعہ کے کہ آپ کوئی
شریعت نہیں لائے یہ الہام دلالت کرتا ہے کہ الْخَيْرُ كُلَّهُ فِي الْقُرْآنِ پس جبکہ سب خیر قرآن
کریم میں ہے تو ثابت ہوا کہ اس وقت کوئی نئی شریعت نہیں ہو گی بلکہ قرآن کریم ہی پر عمل کرنا ہر
ایک کا فرض ہو گا اسی طرح حضرت مسیح موعود کا یہ الهام که كُلُّ بَرَكَةٍ مِّنْ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ
وَسَلَّمَ فَتَبَارَكَ مَنْ عَلَمَ وَ تَعَلَّمَ یعنی سب کی سب برکات آنحضرت ا سے ہیں پس
بابرکت ہے استاد بھی اور شاگرد بھی۔ اس الہام میں اپنے اصل مضمون کی طرف اشارہ کے علاوہ
اس طرف بھی اشارہ ہے کہ حضرت مسیح موعود کو جو کچھ ملا ہے آنحضرت اللہ کی شاگردی سے
ملا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ بلا واسطہ نبوت پانے والے نہ تھے کیونکہ اللہ تعالی نے آپ
کو آنحضرت ا کا شاگرد قرار دیا ہے اور یہ فرمایا ہے کہ آپ نے جو کچھ سیکھا۔ انہی سے سیکھا۔
پس آپ کی نبوت بالواسطہ نبوت تھی جس کے پانے والے کا نام حضرت صاحب نے امتی نبی رکھا
انوار العلوم جلد ۲
۳۸۲
حقيق النبوة ( حصہ اول)
ہے اور جس کے مقابل میں وہ انبیاء ہوتے ہیں جو بلا واسطہ نبوت پاتے ہیں اور ان کا نام مسیح موعود
نے مستقل نبی رکھا ہے۔ اور آپ ان میں سے نہ تھے بلکہ آپ کی نبوت اتباع نبی کریم ا سے
تھی۔
نکتہ ۔ میں نے القول الفصل میں لکھا تھا کہ آنحضرت ﷺ سے پہلے کوئی امتی نبی نہیں آ
سکتا تھا اس لئے کہ آپ سے پہلے جس قدر انبیاء گزرے ہیں ان میں وہ قوت قدسیہ نہ تھی جس سے
وہ کسی شخص کو نبوت کے درجہ تک پہنچا سکتے اور صرف ہمارے آنحضرت اللہ ہی ایک ایسے
انسان کامل گزرے ہیں جو نہ صرف کامل تھے بلکہ مکمل تھے یعنی دوسروں کو کامل بنا سکتے تھے اور
چونکہ اب کوئی ضرورت نہ تھی کہ افاضہ نبوت براہ راست ہوتا۔ اس لئے آئندہ کے لئے صرف
امتی نبی آسکتا ہے۔ پس امتی نبی کے یہ معنی نہیں کہ وہ پہلے سب انبیاء سے گھٹیا ہو بلکہ ہو سکتا ہے کہ
وہ پہلے بہت سے انبیاء سے یا آنحضرت اللہ کے سوا باقی سب انبیاء سے افضل ہو کیونکہ
آنحضرت اللہ کی تربیت کے ماتحت جو شخص پلے اور آپ کے کمالات کو حاصل کرے وہ جس
قدر بلند درجہ بھی حاصل کرے ۔ قابل تعجب نہیں کیونکہ آنحضرت اللہ اس شان کو پہنچے ہیں کہ
آپ کی شان نبیوں کی نظروں سے بھی پوشیدہ ہے۔ اور آپ کے درجہ کو سمجھنا ہر ایک انسان کا کام
نہیں۔ پس آپ کی تربیت کے ماتحت روحانیت میں ترقی حاصل کرنے والا جس درجہ کو بھی پالے۔
قابل تعجب نہیں کیونکہ بڑے استادوں کے شاگرد بڑے ہی ہوا کرتے ہیں اور بڑے بادشاہوں کے
وزیر شان بلند ہی رکھتے ہیں جیسا کہ خود حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں ”ہمارا نبی اس درجہ کا نبی"
ہے کہ اس امت کا ایک فرد نبی ہو سکتا ہے۔ اور عیسیٰ کہلا سکتا ہے۔ حالانکہ وہ امتی ہے" (براہین
حصہ تم صفحه (۱۸۴ اسی طرح فرماتے ہیں کہ "مثل موسی موسی سے بڑھ کر اور میل مینی مینی ہے
بڑھ کر " ۔ ان دونوں حوالوں ۔ والوں سے ثابت ہے ہے کہ امت محمدیہ میں سے نبی ہونا آنحضرت اللہ کی
عظمت کو ظاہر کرتا ہے۔ اور یہ کہ چونکہ آنحضرت الله موئی سے اسے بڑے تھے ۔ آپ کا مسیح پہلے
مسیح سے اپنی تمام شان میں بڑا ہونا چاہئے تھا۔
مذکورہ بالا الهام بھی میرے اس خیال کی تائید کرتا ہے۔ اور ایک نہایت ہی لطیف پیرایہ میں
اس میں یہ سب مضمون بیان کیا گیا ہے ۔ اللہ تعالی فرماتا ہے کہ كُلُّ بَرَكَةٍ مِّنْ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ
عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَتَبَارَكَ مَنْ عَلَّمَ وَتَعَلَّمَ پہلے حصہ میں تو آنحضرت ا کے کمالات کا بیان فرمایا
ہے کہ کوئی ایسی برکت جو دنیا میں پائی جاتی ہو اور انسان کو حاصل ہو سکتی ہو ایسی نہیں جو آنحضرت
انوار العلوم جلد ۲
ہے ہے
گل
۳۸۳
حقيقة النبوة (حصہ اول)
ال سے ا نہ نہ مل سکتی ہو ۔ كُلُّ بَرَكَةٍ کے معنی عربی عربی زب زبان میں اہی ہی ہیں کہ جس قدر برکات ہیں ان
میں سے ہر ایک برکت مل سکتی ہے کیونکہ جب لفظ کل کا مضاف کسی نکرہ مفرد کی طرف ہو تو اس
سے اس کا ہر فرد مراد ہوتا ہے۔ پس اس الہام کے یہی معنی ہیں کہ جس جس چیز کو برکت اور فضل
کہہ سکتے ہ سکتے ہیں وہ آنحضرت ا کے فیضان سے مل سکتی ہے خواہ دنیاوی ہو خواہ دینی ، خواہ روحانی
ہو خواہ جسمانی ۔ اللہ تعالیٰ نے کسی برکت کی قید نہیں لگائی اور کسی برکت کا استثناء نہیں کیا۔ پس وہ
کل برکات جو انسان پا سکتا ہے انسان کو رسول اللہ ا سے مل سکتی ہیں۔ اور نبوت سے بڑھ کر
برکت اور کیا ہوگی پس کس طرح ہو سکتا ہے کہ نبوت آنحضرت اللہ کی اتباع سے نہ ملے
حالانکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ كُلُّ بَرَكَةِ مِنْ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ہر ایک برکت آپ
ہے اور آپ کے فیضان نے جاری ہے اور آپ کے ذریعہ سے مل سکتی ہے۔ پس اس الہام میں
اشارہ ہے اس طرف کہ آنحضرت ا کا فیض ایساد سیع ہے۔ اور آپ کا کمال اس درجہ ترقی کر
چکا ہے کہ اب ہر ایک برکت آپ سے مل سکتی ہے- برکات کے حصول کے لئے کسی اور ذریعہ کی
ضرورت نہیں اور یہ بات ظاہر ہے کہ اللہ تعالیٰ کا کوئی فعل لغو نہیں۔ جبکہ آنحضرت ا کی
اتباع سے اور آپ کی فرمانبرداری سے اور آپ کی غلامی سے ایک چیز حاصل ہو سکتی ہے تو پھر اس
بات کی کوئی ضرورت نہیں رہتی کہ وہ براہ راست ملے۔ غرض چونکہ نبوت کا انعام انسان کو
آنحضرت ا کے فیض سے حاصل ہو سکتا ہے اور آپ کو وہ قرب الہی حاصل ہے جو آج تک
کسی کو حاصل نہیں ہوا۔ اس لئے براہ راست موہت کا دروازہ بند کر دیا گیا ہے جو رتبہ آپ کو ملانہ
آدم گونه نوح گونہ ابراہیم گونه موسی کو نہ عیسیٰ کو ( علیهم السلام) کسی کو نہیں ملا۔ اور حضرت آدم کی
اولاد میں سے ایک بھی بیٹا ایسا لائق نہیں ہوا جیسے ہمارے آنحضرت اللہ تھے آپ نے اطاعت
الہی میں وہ حالت پیدا کی جو کوئی نبی نہیں پیدا کر سکا اور دربار شہنشاہ ارض و سما سے ان انعامات کے
مستحق ہوئے جن کا کوئی اور نبی مستحق نہیں ہوا۔ اور یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں آپ
کی نسبت فرماتا ہے کہ دَنَا فَتَدَلَّى ، فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ او ادنی (انجم ۱۰۰۹) اور حضرت مسیح
موعود کو فرماتا ہے کہ كُلُّ بَرَكَةٍ مِنْ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم پس اس اتہام سے ثابت ہے
کہ یہ درجہ صرف آنحضرت ا کو ہی حاصل ہے کہ آپ کی اطاعت سے انسان انعام نبوت
حاصل کر سکتا ہے اور آپ کی غلامی کا دم بھرتے ہوئے پھر بھی بہت سے نبیوں سے افضل ہو سکتا ہے
اور آپ سے پہلے کوئی نبی ایسا نہیں گذرا جس کی نسبت کہا جا سکے کہ كُلُّ بَرَكَةِ مِنْهُ ہر قسم کی برکت
انوار العلوم جلد ؟
۳۸۴
حقيقة النبوة (حصہ اول)
اس سے ہے اور اس کے ذریعہ سے حاصل ہو سکتی ہے یہ درجہ صرف اور صرف آنحضرت ا
کو اللہ تعالیٰ نے عطا فرمایا ہے پس یہ الہام بھی اسی مضمون کی طرف اشارہ کرتا ہے جو میں پہلے لکھ چکا
ہوں کہ اس وقت مستقل نبوت اس لئے بند کر دی گئی ہے کہ اب سب برکتیں انسان آنحضرت
کی غلامی میں حاصل کر سکتا ہے اور براہ راست موہبت کی کوئی ضرورت نہیں رہی چنانچہ
اس الہام کے ساتھ ایک اور الہام بھی ہے جسے ملا کر اس کے معنی اور بھی صاف ہو جاتے ہیں اور وہ
معنی خود حضرت مسیح موعود نے کئے ہیں (حقیقۃ الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۹۹ ۲ صفحه ۹۶ پر آپ یہ
الهام درج کرتے ہیں۔
کے
يُلْقِي الرُّوحَ عَلَى مَنْ يَشَاءُ مِنْ عِبْدِهِ كُلُّ بَرَكَةٍ مِنْ تُمْحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
فَتَبَارَكَ مَنْ عَلَّمَ وَتَعَلَّمَ ۔ اور خودیوں ترجمہ فرماتے ہیں جس پر اپنے بندوں میں سے چاہتا ہے
اپنی روح ڈالتا ہے یعنی منصب نبوت اس کو بخشتا ہے۔ اور یہ تو تمام برکت محمد ال سے ہے
پس بہت برکت والا ہے جس نے اس بندہ (یعنی مسیح موعود جیسا کہ انجام آتھم اور اربعین میں فرمایا
ہے) کو تعلیم دی اور بہت برکتوں والا ہے جس نے تعلیم پائی ۔
९९
اس عبارت سے صاف ظاہر ہے کہ خود حضرت مسیح موعود نے بھی برکة کے معنی نبوت کئے
ہیں اور پہلے الہام کو ملا کر اس کے یہ معنی کئے کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں میں سے جس کو چاہتا ہے
منصب نبوت بخشتا ہے۔ لیکن یہ بخشش اس کی اور موہبت اس کی براہ راست نہیں ہوتی۔ بلکہ
آنحضرت کے فیضان کے جاری کرنے سے ہوتی ہے اور وہ نبوت کی برکت آنحضرت
کے طفیل سے ہوتی ہے اور آپ ہی کی طرف سے ہوتی ہے۔
اسے
غرض کہ اس الہام کے پہلے حصہ میں اللہ تعالی نے صاف طور پر اس امر کی طرف اشارہ فرمایا
ہے کہ آنحضرت ا کا رتبہ ایسا بڑا ہے کہ ہر ایک برکت آپ سے حاصل ہو سکتی ہے براہ
راست موہت کی ضرورت نہیں خواہ برکت نبوت ہو خواہ کسی اور قسم کی برکت۔ جو انسان آپ کی
اطاعت کرے وہ دنیا میں کبھی نامراد اور ناکام نہیں رہ سکتا بلکہ ہمیشہ کامیاب اور با مراد ہو گا اور ایسا
درجہ اور کسی پچھلے نبی کو ہرگز نہیں ملا کہ سب برکتیں اس کے واسطہ سے ملیں بلکہ آپ سے پہلے
نبوت موهبت الهی سے براہ راست ملتی تھی نہ بتوسط انبیائے سابقین۔
پھر اس الہام کے دوسرے حصہ میں فَتَبَارَكَ مَنْ عَلَّمَ وَ تَعَلَّم فرما کر اس بات کا ثبوت دیا
ہے کہ یہ دعوی ہی نہیں کہ آنحضرت ا کے طفیل سے ہر ایک قسم کی برکت مل سکتی ہے بلکہ
انوار العلوم جلد ۲
۳۸۵
حقيقة النبوة (حصہ اول)
نہ ہو
یہ ایک ثابت شدہ امر ہے چنانچہ اس کی نظیر میں مسیح موعود کو دیکھ لو کہ اس نے آپ کی اطاعت اور
غلامی سے ہر ایک قسم کی برکت کو پالیا۔ پس ثابت ہوا کہ استاد بھی برکتوں والا ہے اور شاگر د بھی۔
استاد اس لئے کہ اگر اس میں ہر قسم کی برکات کے افاضہ کی طاقت نہ ہوتی اور اس کا فیضان ایساء سیچ
تا تو پھر وہ ایسا شاگرد کیونکر تیار کر سکتا تھا جو ہر قسم کی برکات سے حصہ پانے والا ہو ۔ اور شاگرد
اس لئے بہت برکت والا ہے کہ ایک تو اس نے اس وقت جبکہ دنیا اس فرد کامل سے جو سب دنیا کی
نجات دینے کے لئے آیا تھا خواہ عرب ہوں خواہ عجم خواہ گورے ہوں خواہ کالے خواہ عالم ہوں خواہ
جاہل غافل تھی اور اس کی خوبیوں سے بے خبر ہو رہی تھی لوگوں کو اس کی خوبیوں سے آگاہ کیا اور
اپنے استاد کا نام پھر دنیا میں روشن کیا اور براہین قاطعہ دلائل نیزہ بیج بالغہ اور آیات بینہ سے اس کی
عظمت اور جلال کو دنیا سے منوایا اور دوست و دشمن پر روشن کر دیا کہ محمد ال نجات دہندہ عالم
ہیں اور قرآن کریم علوم و حکم کا ایک لازوال خزانہ ہے اب کوئی ضد و تعصب سے کام لے کر انکار
کرے تو اس کا وبال اس کے سر پر ہے پس ایک تو اس لئے شاگرد کو برکت والا قرار دیا۔ اور
دوسرے اس لئے بھی کہ دیکھو یہ شاگرد جس نے ایسے عظیم الشان استاد کے کمالات کو اپنے اند ر لیا۔
اور اپنے آپ کو اسی کے رنگ میں رنگین کر کے ان علوم و فنون کا وارث ہوا جن سے دنیا ناوان واقف
تھی اور اس درجہ تک پہنچ گیا جس سے نبوت محمدیہ کی شان نہایت چمک کے ساتھ دنیا پر ظاہر ہوئی۔
کیسا باکمال ہے ؟۔
اب میں پھر اصلی مضمون کی طرف آتا ہوں اور جناب مولوی صاحب کے دو نتیجوں کے غلط
ثابت کرنے کے بعد ان کے تیسرے نتیجہ کی نسبت کچھ بیان کرتا ہوں۔ سو یا د رہے کہ جناب مولوی
صاحب نے میری ایک عبارت نقل کر کے جیسا کہ میں اوپر لکھ آیا ہوں تیسرا نتیجہ یہ نکالا ہے کہ
۱۹۰۲ء سے پہلے کی کوئی عبارت مسئلہ نبوت کے متعلق حجت نہیں اور اس پر انہوں نے لکھا ہے کہ
دیکھو ریو یو جسے ناسخ کہا جاتا ہے پہلے کا ہے اور تریاق القلوب بعد کی کتاب ہے اس لئے یہ بات ہی
غلط ہے۔ اس کا جواب میں مفصل لکھ آیا ہوں اور یہ بھی لکھ دیا ہے کہ میں نے جو اپنے رسالہ میں
۱۹۰۲ء تریاق القلوب کی تاریخ لکھی ہے وہ اس کی اشاعت کی تاریخ ہے اور چونکہ اس وقت اس
بحث کا چھیڑ نا رسالہ کو لمبا کر دیتا تھا۔ اس رسالہ میں بہت سے امور کے جواب دینے تھے اس لئے میں
نے تاریخ ۱۹۰۲ء کو تسلیم کر لیا تاکہ اس جگہ بحث نہ چھڑے اور یہ بات ویسی ہی ہے جیسے حضرت
صاحب پر تریاق القلوب اور ریویو کے مضامین میں اختلاف کے متعلق جب اعتراض کیا گیا تو آپ
لانوار العلوم جلد ۲
۳۸۶
حقيقة النبوة (حصہ اول)
نے اختلاف کو تسلیم کیا پھر اس کی وجہ بتائی اور اپنی افضلیت کے مسئلہ کو اصل اور درست قرار دیا
لیکن اس جگہ یہ بحث نہیں چھیڑی کہ میں نے کیوں اس مضمون کو ناسخ قرار دیا ہے جو پہلے کا چھپا ہوا
ہے اور چونکہ میں جانتا تھا کہ تریاق القلوب در حقیقت پہلے کی کتاب ہے اس لئے میں نے اپنے
رسالہ میں بارہا ایک غلطی کے ازالہ والے اشتہار سے حوالے پیش کئے ہیں جو ۱۹۰۱ء کا ہے کیونکہ
میں جانتا تھا کہ در حقیقت یہ اشتہار تریاق القلوب سے بعد کا ہے رب سے بعد کا ہے جیسا کہ میں اوپر ثابت بھی کر آیا
ہوں۔
مجھے اس جگہ ایک بات کے بیان کرنے پر بہت افسوس ہے لیکن میں مجبور ہوں بناوٹی حوالہ کیونکہ میرا مضمون نا مکمل رہ جاتا ہے اگر میں اس پر کچھ نہ
t
اس پر کچھ نہ لکھوں۔ اور وہ یہ ہے کہ
جناب مولوی صاحب نے اپنے رسالہ میں ایک غلط حوالہ دیا ہے اور ایک خطرناک تحریف کی ہے
اگر آپ حضرت صاحب کی عبارت کو اپنے الفاظ میں لکھتے اور پھر کوئی خاص بات ترک کر جاتے تو گو
وہ بھی ایک حد تک قابل اعتراض تھی تھی لیکن ایک عبارت کو ایسے کو ایسے طور سے نقل کرنا جس سے معلوم
ہو کہ وہ حضرت صاحب کے اصل الفاظ میں ہے اور در حقیقت اس کے الفاظ وہ نہ ہوں جو حضرت
مسیح موعود کی عبارت کے ہیں ایک ایسی غلطی ہے جس کا نتیجہ نہایت سخت ہو سکتا ہے آپ لکھتے ہیں
دوسری طرف تریاق القلوب کو دیکھتے ہیں تو اس کی وہ تحریر جس میں لکھا ہے کہ "غیر نبی کو نبی پر
فضیلت ہو سکتی ہے جس کے تمام اہل علم اور اہل معرفت قائل ہیں “ نشان نمبر ۷۵ کے اندر آئی
ہے ۔ نشان " " ہمیشہ حوالہ کے لئے لکھا جاتا ہے لیکن جب ہم دیکھتے ہیں تو یہ عبارت تریاق
القلوب میں نہیں بلکہ تریاق القلوب کی عبارت یہ ہے " یہ ایک جزئی فضیلت ہے جو غیر نبی کو نبی پر
ہو سکتی ہے اور تمام اہل علم اور معرفت اس فضیلت کے قائل ہیں " اور جو کچھ جناب مولوی
صاحب نے لکھا ہے وہ درست نہیں اور وہ الفاظ نہیں جو حضرت صاحب کے ہیں حالانکہ اس
عبارت کو آپ کے رسالہ میں علامت (" (") کے درمیان لکھا گیا ہے جس سے یہ بتانا مقصود ہے
کہ یہ اصل عبارت ہے اگر کتاب عربی میں ہوتی اور آپ اس کا ترجمہ فرماتے تب بھی ایک بات
تھی کیونکہ کہا جا سکتا تھا کہ یہ ترجمہ ہے ہماری سمجھ میں اس طرح آیا ہم نے اس طرح کر دیا لیکن یہ
بات بھی نہیں کتاب اردو زبان میں ہے پھر اگر الفاظ بدل جاتے اور مطلب میں فرق نہ آتا تب بھی
ایک معقول عذر تھا لیکن مطلب ایسی طرز سے غلط ہو گیا ہے جس کا فائدہ خود ان کو ہی حاصل ہو سکتا
ہے جس سے خواہ مخواہ شک پیدا ہوتا ہے کہ جب ایسے رنگ میں لفظ بدل دیئے گئے ہیں جن سے
انوار العلوم جلد ؟
۳۸۷
حقيقة النبوة (حصہ اول)
اپنے مطلب کی بات نکل سکے تو کیا ایسا تو نہیں کہ بجائے بے احتیاطی کے جان بوجھ کر ایسا کر دیا گیا ہے
لیکن میں ایسا کہنے کی جرات نہیں کرتا میرا خیال ہے کہ ضرور غلطی سے ہی ایسا ہو گیا ہے چونکہ بعض
لوگ اس بات کو نہیں سمجھ سکتے کہ اس تغیر عبارت سے کیا فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے اس لئے میں یہاں
ذرا زیادہ کھول دیتا ہوں تاہر ایک شخص سمجھ سکے۔
بات یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود نے تریاق القلوب میں اپنا یہ مذہب بیان فرمایا ہے کہ غیر نبی
کو نبی پر جزئی فضیلت ہو سکتی ہے نہ کہ پورے طور پر ۔ چنانچہ آپ اپنی فضیلت کا ذکر فرما کر لکھتے ہیں
کہ ” اس جگہ کسی کو یہ وہم نہ گذرے کہ اس تقریر میں اپنے نفس کو حضرت مسیح پر فضیلت دی ہے
کیونکہ یہ ایک جزئی فضیلت ہے جو غیر نبی کو نبی پر ہو سکتی ہے اور تمام اہل علم اور معرفت اس
فضیلت کے قائل ہیں"۔ صفحہ ۱۵۷ ۱۵۸ پس اپنی فضیلت کے ذکر کے بعد اس بات کا ازالہ کرنا کہ
کوئی یہ نہ سمجھے کہ مسیح پر اپنے آپ کو افضل قرار دیا ہے بلکہ یہ ایک جزئی فضیلت ہے ثابت کرتا
ہے کہ آپ کا مذہب یہی تھا کہ ایک غیر نبی کو نبی پر فضیلت نہیں ہو سکتی مگر جز کی فضیلت ہو سکتی ہے
اور عرف عام میں بھی اور قواعد زبان میں بھی ایک شخص دوسرے سے افضل تب قرار پاتا ہے جبکہ
وہ اکثر باتوں میں یا کل باتوں میں افضل ہو اور ایک بات میں افضل ہونا افضل ثابت نہیں کر سکتا اس
لئے حضرت صاحب نے فرمایا کہ یہ خیال نہ کرنا کہ میں نے اپنے نفس کو مسیح پر فضیلت دی ہے کیونکہ
یہ ایک جزئی فضیلت ہے حضرت صاحب کے مذکورہ بالا حوالہ سے یہ نتائج نکلتے ہیں کہ :
ا۔ آپ مسیح سے افضل نہیں۔
۲- اس بات کا اظہار اس لئے فرمایا کہ تا کوئی اس بات پر تعجب نہ کرے کہ آپ جو نبی نہیں
آپ کو ایک نبی پر فضیلت کیونکر مل گئی۔
۳۔ یہ کہ آپ نے جس فضیلت کا اظہار فرمایا ہے اس سے مراد صرف جزئی فضیلت ہے نہ یہ کہ
آپ مسیح سے افضل ہیں۔
جزئی فضیلت غیر نبی کو نبی پر ہو سکتی ہے۔
اس کے بعد حقیقۃ الوحی میں فرماتے ہیں کہ میں مسیح سے افضل ہوں۔ اور اس کی وجہ یہ بتائی
ہے کہ خدائے تعالیٰ نے مجھے بار بار نبی کا خطاب دیا اس لئے میں پہلے عقیدہ پر قائم نہ رہا۔
ان دونوں حوالوں سے یہ معلوم ہوا کہ تریاق القلوب کے وقت آپ اپنے آپ کو مسیح سے
اس لئے افضل نہیں جانتے تھے کہ آپ اپنے آپ کو نبی خیال نہیں کرتے تھے اور نبی سے غیر نبی
انوار العلوم جلد ۲
۳۸۸
حقيقة النبوة (حصہ اول)
افضل نہیں ہو سکتا اس لئے اپنی فضیلت کو جز کی فضیلت قرار دیتے تھے نہ تمام شان میں۔ اور حقیقہ
الوحی میں اپنے افضل ہونے کی یہ وجہ بتاتے ہیں کہ مجھے بار بار نبی کہا گیا ہے اس لئے میں نے جانا کہ
میں افضل ہوں پس اگر یہ ثابت ہو جائے کہ افضلیت کے متعلق حضرت مسیح موعود کا عقیدہ بدل گیا
تھا تو یہ بھی ثابت ہو جائے گا کہ حضرت صاحب نے اپنے نبی ہونے کے متعلق بھی اعتقاد بدل لیا تھا۔
اور اگر یہ ثابت ہو جائے کہ نہیں حضرت صاحب ہمیشہ اپنے آپ کو مسیح پر ایک ہی قسم کی فضیلت
دیتے رہے ہیں تو یہ ایک دلیل ہو گی اس بات کے ثبوت میں کہ دعوائے نبوت کے متعلق حضرت
صاحب کا خیال ایک سا رہا اور یہ مطلب تریاق القلوب کے حوالہ کے بدل دینے سے حاصل ہو گیا
کیونکہ لکھ دیا گیا کہ "غیر نبی کو نبی پر فضیلت ہو سکتی ہے " اور اس طرح ایک خاص مطلب حاصل
ہو گیا۔ اور وہ یہ کہ کوئی شخص تریاق القلوب اور حقیقۃ الوحی کے حوالوں کو ملا کر کہہ سکتا تھا کہ
حضرت صاحب نے خود لکھا ہے کہ غیر نبی کو نبی پر فضیلت نہیں ہو سکتی ہاں جزئی فضیلت ہو سکتی ہے
اور حقیقۃ الوحی میں اپنے افضل ہونے کا اعلان فرماتے ہیں معلوم ہوا کہ دعوائے نبوت کرتے ہیں
پس اس اعتراض کو دور کرنے کے لئے اصل حوالہ کے الفاظ کو جو یہ تھے کہ ” یہ ایک جزئی فضیلت
ہے جو غیر نبی کو کو نبی پر ہو سکتی ہے " بدل کر یوں کر دیا کہ "غیر نبی کو نبی پر فضیلت ہو سکتی ہے “۔ تاکہ
حقیقۃ الوحی اور کشتی نوح میں یہ مضمون دیکھ کر کہ میں پہلے مسیح سے افضل ہوں کوئی اس طرف
ہدایت نہ پا جائے کہ آپ نبی تھے اور اس مسخ شدہ اور محرف حوالہ کو یاد کر کے خیال کرلے کہ خیر
حضرت مسیح موعود نے اپنے آپ کو مسیح پر تمام شان میں افضل قرار دے دیا تو کیا ہوا آپ اس سے
نبی ثابت نہیں ہوتے کیونکہ آپ خود ہی لکھ چکے ہیں کہ "غیر نبی کو نبی پر فضیلت ہو سکتی ہے "
حالانکہ یہ بالکل غلط ہے حضرت مسیح موعود نے ہرگز ایسا نہیں لکھا بلکہ یہ لکھا ہے کہ اس جگہ کوئی
شخص یہ دھوکا نہ کھائے کہ میں نے اپنے آپ کو فضیلت دی ہے۔ کیونکہ یہ ایک جزئی فضیلت ہے
جو غیر نبی کو نبی پر ہو سکتی ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ جب کسی شخص کو نبی سے افضل قرار دیا
جائے تو ضرور ہے کہ وہ نبی ہو۔ پس تریاق القلوب کے حوالہ سے جزئی کا لفظ مٹا دینے سے معنی بالکل
بدل گئے اور بالکل خلاف نتیجہ پیدا ہوا۔
پھر اسی پر بس نہیں ذرا آگے چل کر آپ فرماتے ہیں کہ ”جس کے یہ معنی ہوئے کہ مئی ۱۹۰۲ء
میں مسیح موعود نے اعلان کیا کہ میرا جزوی نبوت کا دور ختم ہوا۔ اور آج کامل نبوت کا دور شروع
ہوتا ہے اور ۲۵ / اکتوبر ۱۹۰۲ء کو یعنی چھ سات ماہ بعد لکھا کہ میری فضیلت حضرت عیسی پر ویسی ہی
انوار العلوم جلد ۲
۳۸۹
حقيقة النبوة ( حصہ اول)
ہے جیسے "غیر نبی کو نبی پر ہوتی ہے اس خلاصہ سے بھی خوب پتہ چل سکتا ہے کہ کس طرز پر میری
عبارات کو ڈھالا گیا ہے اس بحث پر میں مفصل بحث پہلے کر چکا ہوں ہر ایک شخص سمجھ سکتا ہے کہ یہ
خلاصہ کسی دیانت سے کیا گیا ہے۔
جناب مولوی صاحب ایک اور اعتراض بھی فرماتے ہیں۔ اور وہ یہ کہ حضرت مسیح موعود
فرماتے ہیں کہ میں تئیس سال کی متواتر وحی کو کیونکر رد کر سکتا ہوں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ
سب وحی یکساں ہے اس میں نسخ کوئی نہیں ہو مگر میاں صاحب نے اس کے خلاف لکھا ہے لیکن میں
پہلے جواب دے آیا ہوں کہ یہ اعتراض جناب مولوی صاحب کے قلت تدبر کا نتیجہ ہے نہ میں نے
یہ لکھا ہے کہ حضرت مسیح موعود کو اللہ تعالیٰ نے پہلے اور قسم کا نبی بنایا اور بعد میں اور قسم کا۔ اور نہ
حضرت مسیح موعود نے ۔ بلکہ آپ نے اس اختلاف کو براہین والا اختلاف قرار دیا ہے۔ یعنی مسیح کی
حیات کے متعلق۔ اور وہ واقعہ اس طرح نہیں ہوا کہ پہلے تو اللہ تعالیٰ بار بار الهام کرتا رہا کہ مسیح
زندہ ہے اور بعد میں فرمایا کہ نہیں وہ وفات یافتوں میں شامل ہے اس طرح یہ اختلاف اس طرح
نہیں ہوا کہ پہلے تو آپ کو الہام ہو تا رہا کہ آپ جزوی نبی ہیں لیکن بعد ؟ بعد میں الہام ہوا کہ آپ نبی ہیں
بلکہ ابتدائے ایام سے ایک ہی لفظ نبی اور رسول سے آپ کو پکارا گیا۔ ہاں پہلے آپ اپنے ان ، آپ اپنے اجتہاد سے
اس کو جزوی قرار دیتے رہے جس کا ثبوت یہ ہے کہ اپنی فضیلت بعض نبیوں پر جزوی سمجھتے تھے اور
جب اللہ تعالیٰ نے مزید علم بخشا تو پھر جزوی کی شرط اڑا دی ج اڑا دی جس کا ثبوت یہ ہے کہ آپ نے اپنی
فضیلت کو تمام شان میں تسلیم کیا اور جزئی فضیلت کا عقیدہ ترک کر دیا ۔
جناب مولوی صاحب نے اپنے رسالہ کے پندرھویں صفحہ پر پھر کچھ سوالات کئے ہیں جن میں
سے بعض چونکہ اس زیر بحث مسئلہ کے متعلق ہیں اس لئے ان کا جواب یہیں دیا جاتا ہے ۔
۱۰ - اول یه که ۲۵ اکتوبر ۱۹۰۲ء کے بعد آپ صرف ساڑھے پانچ برس زندہ رہے کیا ایک
مخالف یہ نہیں کہہ سکتا کہ نعوذ باللہ آپ کو تقول والی آیت کے ماتحت پکڑے گئے کیونکہ آپ خود
ہی اس سے پیشتر نبوت تامہ کاملہ کے دعوی کو افتراء قرار دے چکے تھے اور ایسی نبوت کا دروازہ
ہمیشہ کے لئے مسدود ہونے کا اعلان کر چکے تھے۔
۲- دو سرا سوال یہ کہ ۲۵ اکتوبر ۱۹۰۲ء تک آپ کے دعوی مسیحیت پر تیرہ سال سے زیادہ
گزر چکے تھے جب تیرہ سال تک مسیح موعود ایک مجدد اور محدث ہو سکتا ہے تو معلوم ہوا کہ نبوت
تامہ کی ضرورت مسیح موعود ہونے کے لئے نہیں ہے بلکہ ایک جزوی نبی اور ایک مجدد بھی مسیح
انوار العلوم جلد ۲
۳۹۰
حقيقة النبوة (حصہ اول)
موعود ہو سکتا ہے اور نبوت کا دعوی بالکل کوئی علیحدہ چیز ہے جس کا لازمی تعلق مسیح موعود کے
دعوئی سے کچھ نہیں۔
- کیا آپ کے نزدیک یہ امر قابل اعتراض نہیں کہ ایک شخص موعود ہو کر جو کچھ عود ہو کر جو کچھ کہتا رہا اور
تیرہ سال تک اس کا سلسلہ جاری رہا اور وہ امر کوئی اجتہاد نہیں بلکہ اپنا دعویٰ ہے وہ سب غلط ثابت
ہوا وہ کہتا تھا کہ نبوت تامہ کاملہ کا دروازہ مسدود ہے مگر وہ مسدود نہ تھا وہ کہتا تھا کہ جزوی نبوت کا
دروازہ کھلا ہے ۔ مگر وہ کھلا نہ تھا۔
یہ ایسے تین اعتراضات ہیں جن کا اس پہلی فصل سے تعلق ہے اس لئے میں ان کا جواب یہیں
دیتا ہوں۔
پہلا اعتراض کہ اگر حضرت صاحب کا دعوئی تریاق القلوب کے وقت سے بدلا تو کیا ایک مخالف
اعتراض نہیں کر سکتا کہ آپ نعوذ باللہ کو تقول والی آیت کے ماتحت پکڑے گئے کیونکہ اس کے بعد
آپ صرف ساڑھے پانچ سال زندہ رہے۔ اس اعتراض کو مولوی صاحب نے بعض دوسری جگہ
بھی بڑے زور سے پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر تم تریاق القلوب کے وقت سے تغیر مانو تو پھر اس
کے دوسرے لفظوں میں یہ معنی ہوں گے کہ مسیح موعود کو نعوذ باللہ کاذب قرار دو کیونکہ لو تقول
والی آیت سے مفتری کا جلد ہلاک ہونا ثابت ہے پس تم جو عقیدہ رکھتے ہو اس سے نعوذ باللہ حضرت
مسیح موعود کی تکذیب لازم آتی ہے اس لئے یہ عقیدہ باطل ہے۔
مجھے اس سوال کو پڑھ کر نہایت تعجب ہوتا ہے اور خصوصاً اس بات پر کہ ایسی معمولی بات پر
اس قدر زور کیوں دیا جاتا ہے کیونکہ جس طرح میں اس سے پہلے مولوی صاحب کی چند غلطیاں لکھ
آیا ہوں اسی طرح کی یہ بھی ایک غلطی ہے جو میرے رسالہ پر بلکہ خود قرآن کریم پر غور نہ کرنے کا
نتیجہ ہے اور در حقیقت اس کی اصلیت کچھ بھی نہیں چنانچہ ذیل میں میں اس سوال کے چند جوابات
دیتا ہوں۔
اصل
ا۔ اول یہ کہ جیسا کہ میں پہلے ثابت کر آیا ہوں خدائے تعالیٰ کے کلام میں شروع سے آخر تک
آپ کا ایک ہی نام رکھا گیا ہے یعنی نبی اور رسول ۔ پس دعوی میں کوئی فرق نہیں ۔ باقی رہا آپ کا
د سو جبکہ اللہ تعالی نے آپ کو بعد میں اصل بات سے متنبہ کر دیا تو اس اجتہاد کی وجہ سے ا
الہام میں کوئی شک پیدا نہیں ہوتا۔ اگر آپ آخر وقت تک اپنے خیال پر قائم رہتے تب بیشک ہمارا
کوئی حق نہ تھا کہ نئے معنی کرتے ۔ لیکن جبکہ خود آپ نے بعد میں تشریح کر دی ہے تو آپ کے اصل
اجتمار
اوسو
انوار العلوم جلد ۲
۳۹۱
حقيقة النبوة (حصہ اول)
دعوٹی میں کوئی فرق نہ ثابت ہوا تو وہ الہامات کی بناء پر ہے اور الہامات میں تبدیلی نہیں ہوئی اور
جب سے آ۔ آپ پ کو الہامات ہونے شروع ہوئے آخر وقت تک ان میں سے کسی پچھلے نام کو منسوخ کر
کے نیا نہیں بتایا گیا کہ ہم کہیں کہ تئیس سال کی میعاد پوری نہیں ہوئی۔
معنی
۲- دو سرا جواب اس بات کا یہ ہے کہ آپ نے قرآن کریم پر کافی غور نہ کرنے کی وجہ ۔ وجہ سے یہ
دھوکا کھایا ہے قرآن کریم کے الفاظ ہیں کو تَقَوَّلَ عَلَيْنَا بَعْضَ الْأَقَاوِيلِ (الحاقہ : ۴۵) اور کو
تقول کے معنی کسی لغت میں بھی یہ نہیں کہ کو تنبا یعنی اگر نبوت کا دعوی کرتا بلکہ الفاظ قرآن کے
ا یہ ہیں کہ اگر ہم پر بعض باتیں جھوٹ بنا کر لوگوں کو سناتا کیونکہ تقول قَوْلُ سے باب تفعل کا تَقُولَ
صیغہ ماضی ہے اور قول کے معنی بیان کرنے اور کہنے کے ہیں اور باب تفعل کا ایک خاصہ یہ ہے کہ وہ
تکلف اور بناوٹ کے معنی دیتا ہے پس تقول کے معنی اپنی طرف سے کوئی بات بنا کر کہہ دینے کے
ہیں اور اور تَقَوَّلَ عَلَى اَحَدٍ کے معنی یہ ایہ ہوتے ہیں کہ اپنی طرف سے ایک بات بنا کر کسی دو
شخص کی طرف منسوب کر کے سنادینی۔
ہوتا۔
1۔
دوسرے
پس لو تَقَوَّلَ عَلَيْنَا بَعْضَ الْاَقَاوِيلِ کے یہ معنی ہوئے کہ اگر یہ شخص بعض باتیں اپنی
طرف سے بنا کر ہماری طرف منسوب کرتا۔ اور لوگوں کو سنا تا کہ خدا تعالیٰ نے اس طرح کہا ہے (تو
ہم اس کو ہلاک کر دیتے) اب آپ غور فرمائیں کہ اس آیت کے کون سے لفظ سے یہ بات نکلتی ہے
کہ صرف جھوٹی نبوت کا دعوی کرنے والا ہلاک ہوتا ہے اگر جھوٹی نبوت کا دعوی کرنے والا مراد
تا تولو تنبا ہو تا۔ یعنی اگر یہ شخص جھو ٹانبی بن جاتا۔ مگر قرآن کریم میں کو تقول ہے۔ پس معلوم
ہوا کہ اللہ تعالٰی نے جھوٹے نبی کے لئے ہی یہ سزا مقرر نہیں فرمائی کہ وہ ہلاک کیا جاتا ہے بلکہ خواہ
کوئی شخص صرف الہام کا دعوی کرتا ہو اور مدعی مأموریت ہو تب بھی وہ ہلاک کیا جاتا ہے جبکہ یہ
بات ثابت ہو گئی تو آپ کا اعتراض دور ہو گیا۔ کیونکہ حضرت مسیح موعود نے الہام کا دعوی ۱۸۸۰ء
میں شائع کیا ہے۔ اور اس کے بعد آپ اٹھائیس سال تک زندہ رہے بلکہ زبانی طور پر تو اس سے بھی
پہلے اپنے الہام شائع کر رہے تھے ۔ اور قریباً چالیس سال متواتر اپنے الہامات کی اشاعت کرتے رہے
اور اللہ تعالیٰ نے آپ کو کامیاب و با مراد کیا۔ پس آپ پر کو تقول والی آیت کیونکر حجت ہو سکتی ہے
یہ تو حضرت مسیح موعود کی تائید میں دلیل ہے۔ ہاں اگر قرآن کریم میں کو تبا ہو تا یعنی اگر کوئی
جھوٹا دعوی نبوت کا کرے تو اس کو ہلاک کر دیا جاتا ہے تب اس بناء پر بیشک حضرت صاحب پر
اعتراض ہو سکتا تھا کہ کہ ابتدائے زمانہ میں تو آپ نے دعوی نبوت نہ کیا تھا۔ اس لئے آپ کی زندگی کا