حقیقة النّبوّة

انوارالعلوم (جلد 2), حصہ 5

انوار العلوم جلد ۲
۳۹۲
حقيقة النبوة (حصہ اول)
وہ زمانہ سچائی کی دلیل نہیں ہو سکتا۔ بلکہ صرف اس زمانہ کو ہم دیکھ سکتے ہیں۔ جس میں آپ نے
دعوی نبوت کیا۔ اور اسے تریاق القلوب کے بعد کا زمانہ فرض کر کے آپ پر الزام لگا دیا جاتا۔ لیکن
جبکہ یہ بات نہیں۔ اور آپ کے اعلان شائع کرنے پر اللہ تعالی نے آپ کو تئیس سال سے زیادہ عمر
دی۔ تو آپ کی صداقت ثابت ہے۔ اور اگر فی الواقعہ ایسا ہی ہو کہ آپ نے دعوی نبوت ۱۹۰۲ء میں
ہی کیا ہو ۔ تب بھی آپ پر کوئی الزام نہیں کیونکہ آپ کا خدا کی طرف سے ہونا تو پہلے ثابت ہو چکا تھا۔
پھر آپ کسی وقت بھی کوئی نیا دعویٰ کرتے اور جلد فوت ہو جاتے تو آپ پر کوئی اعتراض نہ تھا۔
اگر کہو کہ نہیں ہم یہ نہیں مانتے۔ بلکہ ہم یہ کہتے ہیں کہ تئیس سال کی عمر سے تو صرف یہ ثابت
ہوتا ہے کہ آپ خدا تعالیٰ کی طرف سے تھے اور مسلم تھے ۔ نبوت تبھی ثابت ہو ثابت ہو سکتی ہے کہ نبوت
کے دعوے پر پھر تئیس سال گزر جاویں تو میں کہتا ہوں کہ یہ بات بھی باطل ہے اس لئے کہ یہ شرط
تو تم نے اپنے پاس سے لگائی ہے جبکہ خدا تعالیٰ صرف تقول کی شرط لگاتا ہے اور اس آیت کے
ما تحت حضرت صاحب کی صداقت ثابت ہو چکی ہے تو اب یہ خیال کیسا مجنونانہ ہو گا۔ کہ بیشک آپ
مامور تو ثابت ہو جاتے ہیں لیکن آپ دعوی نبوت میں جھوٹے تھے۔ کیا مامور اور خدا تعالیٰ کا ملم بھی
جھوٹا ہو سکتا ہے پس جب اس آیت سے آپ کا مامور اور مسلم اور خدا کی طرف سے ہونا ثابت ہو گیا
تو اب کسی وقت آپ کوئی نیا دعوی کریں۔ یہ ضروری نہیں کہ اس کے بعد بھی ضرور تئیس سال
زندہ رہیں کیونکہ یہ آیت تو صداقت ثابت کرنے کی ایک علامت تھی۔ جب ایک دعوے کی
صداقت اس آیت کے ماتحت ثابت ہو گئی تو کچھ ضرورت نہیں کہ ہر دعوے پر اس قدر عرصہ
گزرے۔ جب ایک شخص خدا تعالیٰ کی طرف سے ثابت ہو گیا تو اس کا ہر دعوی سچا ہے ۔ خواہ کسی
وقت کرے۔ کرشن ہونے کا دعوی بھی حضرت صاحب نے ۱۹۰۰ء کے بعد پیش کیا ہے ۔ اب کیا ہم
نعوذ باللہ آپ کو اس پ کو اس لئے کاذب کہیں کہ اس دعوٹی کے بعد آپ بہت کم مدت تک زندہ رہے۔ پھر
اگر اس طرح اپنی طرف سے شرائط لگنی شروع ہو گئیں تو نہایت مشکل پیدا ہو جائے گی۔ اور شاید
پھر اس بات کی بھی ضرورت پیش آئے کہ ہر ایک مامور کو تئیس سال پہلے سے الہام ہونے بند ہو
جائیں ورنہ لوگ کہہ دیں گے کہ گو پہلے الہابات میں تو یہ شخص سچا تھا۔ مگر دیکھو کہ فلاں الہام پر
تئیس سال نہیں گذرے اس لئے معلوم ہوا کہ وہ الہام اس نے خود بنا لیا تھا۔ اس لئے تئیس سال
کے اندر ہلاک ہو گیا۔ جناب ذرا غور تو کریں کہ آپ کی ان کچی اور بے دلیل باتوں سے دین کیسا
قابل اعتراض بن جاتا ہے۔ اور اسلام قابل مضحکہ قرار پاتا ہے نعوذ باللہ من ذالک ۔ پھر اگر آپ

انوار العلوم جلد ۲
۳۹۳
حقيقة النبوة (حصہ اول)
کہیں کہ نہیں ہم تو یہ کہتے ہیں کہ نیاد عوٹی کرنے پر تئیس سال گزرنے چاہئیں نہ کہ ہر نئے الہام پر ۔
تو میں کہتا ہوں کہ یہ تو آپ نے اپنی طرف سے بات بنائی ہے۔ قرآن کریم کی کس آیت سے یہ شرط
ثابت ہے اور پھر میں کہتا ہوں کہ اس آیت کے لفظوں پر تو غور کرو۔ اس میں تو لو تقول لکھا ہے ۔
اگر ہر نئے دعوے کے بعد تئیس سال گزرنے کی شرط ہے تو اس سے زیادہ ہر الہام پر تئیس سال
گزرنے کی ضرورت ہو گی۔ کیونکہ آیت کے اصل الفاظ میں جھوٹے الہام کا ہی ذکر ہے اور نبوت
اس سے ضمناً ثابت ہوتی ہے اس وجہ سے کہ جو جھوٹا نبی بنے گا ضرور ہے کہ وہ جھوٹے الہام بھی
بنائے۔ پس آپ کی لگائی ہوئی شرط اگر کوئی شرط ہے تو اصل الفاظ زیادہ مستحق ہیں کہ ان کا لحاظ رکھا
جائے اور ضرور ہے کہ ہر الہام پر بھی تئیس سال گزر جائیں تب کوئی شخص اس میں سچا ثابت ہو ۔
نعوذ بالله من هذه الخرافات ۔ بات یہ ہے کہ ابتدائے الہام سے مدت گنی جاتی ہے نہ کہ درمیانی
دعوؤں سے اگر ابتدائی الہام کے شائع کرنے کے بعد تئیس سال گزر جائیں۔ تو ایسا مامور سچا ثابت
ہو گیا۔ ضروری نہیں کہ اس کے ہر ایک دعوے پر بھی تئیس سال گزریں۔
اور جو شخص دعوے پر تئیس سال گزر جانے کی شرط لگاتا ہے۔ وہ یاد رکھے کہ وہ خاتم النبین پر
بھی اعتراض کرتا ہے کیونکہ آنحضرت ا کو خاتم النبین کا خطاب مدینہ میں ملا ہے۔ اور خاتم
البين سورة احزاب میں آپ کو کہا گیا ہے۔ جو مدینہ میں اتری ہے۔ اور چھٹے سال میں اتری ہے۔
جس کے چار سال بعد آنحضرت اللہ کا انتقال ہو گیا۔ لیکن کیا کوئی شخص یہ کہہ سکتا ہے کہ دیکھو
آنحضرت ﷺ کو خاتم النبین قرار نہ نه دو درنه نعوذ باللہ من ذالک آپ جھوٹے ثابت ہوں
گے۔ کیا ایسے انسان کو آپ عقل و خرد سے کو را خیال نہیں کریں گے اگر ایسا ہی سمجھیں گے تو
کیوں؟ کیا یہ بھی ایک نیا دعوی نہیں تھا بہت سے نبی دنیا میں گزر چکے تھے کسی نے یہ دعوی نہ کیا تھا۔
جس سے معلوم ہوا کہ خاتم النبین ہو نا نبوت کی شرط نہیں۔ بلکہ ایک الگ دعوئی ہے اور آنحضرت
اس دعوے کے بعد چار سال میں فوت ہو گئے ۔ پس کیا نعوذ باللہ آپ مورد اعتراض
ٹھرے ؟ نعوذ باللہ من ذلک - نعوذ باللہ من ذلک - نعوذ باللہ من ذلک -
ں سے یہ ہے
علاوہ ازیں یہ بھی یاد رکھیں کہ اگر آپ اس شرط پر زور دیں۔ تو جس مطلب کو حاصل کرنے
کے لئے آپ نے یہ دلیل دی ہے وہ خود باطل ہو جاتا ہے۔ آپ کی غرض تو اس اعتراض۔
که مسیح موعود کادعوی باطل نہ ہو۔ لیکن اگر آپ غور فرمائیں گے تو آپ کو معلوم ہو جائے گا۔ کہ
اگر اس اصل کو تسلیم کیا جائے جیسا کہ آپ کے مضمون سے ظاہر ہے کہ ہر نئے دعوے پر تئیس

انوار العلوم جلد ۲
۳۹۴
حقيقة النبوة (حصہ اول)
سال گزرنے ضروری ہیں خواہ الہام پر اس قدر سال گزر بھی چکے ہوں۔ تو اس اصل کے ماتحت
حضرت مسیح موعود پر خطرناک حملہ ہوتا ہے اس لئے کہ حضرت مسیح موعود نے دعوی مسیحیت
۱۸۹۱ء میں فرمایا ہے ۔ اب آپ کے مقرر کردہ ا کردہ اصل کے ماتحت یہ تو دیکھا نہیں جائے گا کہ آپ نے
الہام کا اعلان کب سے کیا ہے۔ بلکہ یہ دیکھا جاوے گا کہ مسیح موعود ہونے کا دعویٰ کب کیا۔ اور وہ
۱۸۹۱ء میں ہوا ہے۔ جس کے بعد حضرت اقدس صرف سترہ سال اور چند ماہ زندہ رہے۔ اب بتائیں
کہ اگر کوئی شخص آپ کے ہی الفاظ میں ذرا تغیر کر کے یہ اعتراض کرے کہ ۱۸۹۱ء کے بعد آپ
صرف سترہ سال پانچ ماہ زندہ رہے کیا ایک مخالف یہ نہیں کہہ سکتا کہ نعوذ باللہ آپ کو تقول والی
آیت کے ماتحت پکڑے گئے ۔ رے گئے۔ کیونکہ آپ خود ہی اس سے پیشتر براہین احمدیہ میں لکھ چکے تھے کہ مسیح
دوبارہ دنیا میں آئے گا " افسوس ! ان لوگوں نے میری مخالفت میں کہاں سے کہاں نوبت پہنچائی ہے۔
اور کیسی ٹھوکریں کھاتے ہیں اور کن راہوں پر چلتے ہیں اور نہیں دیکھتے کہ ہم جو اصل بناتے ہیں
اس سے خود مسیح موعود اور اس کے آقا آنحضرت اللہ پر بھی حملہ ہوتا ہے۔
شاید کوئی شخص اس جگہ یہ اعتراض کرے کہ اصل بات یہ ہے کہ گو مسیح موعود نے مسیحیت کا
دعوی ۱۸۹۱ء میں کیا ہے اور براہین کے وقت آپ کا کسی اعتقاد تھا کہ مسیح زندہ موجود ہے لیکن اگر
غور سے دیکھا جائے تو خود براہین احمدیہ میں ایسے الہامات موجود ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ
آپ مسیح ہیں۔ چنانچہ اسی کتاب میں وہ الہامات درج ہیں۔ جن میں عیسی کے نام سے آپ کو پکارا گیا
ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ بیشک ایسا ہی ہے لیکن ساتھ ہی اس وقت یہ بھی تو الہام ہو چکا تھا کہ
دنیا میں ایک نبی آیا پر دنیا نے اس کو قبول نہ کیا " جیسا کہ حضرت صاحب نے خود لکھا ہے کہ ”دنیا
میں ایک نذیر آیا " والے الہام کی ایک قراءت یہ بھی ہے کہ دنیا میں ایک نبی آیا ۔ اور اگر لفظ نذیر
کو ہی قائم رکھیں تب بھی اس کے معنی نبی کے ہی ہیں۔ کیونکہ لغت میں نذیر کے معنی نبی کے ہی
ہیں۔ اور قرآن کریم میں تو نذیر کا لفظ نبی ہی کے معنی میں استعمال ہوتا ہے۔ اور بیسیوں جگہ انہی
معنوں میں استعمال ہوا ہے پھر یہ الہام بھی اسی کتاب میں ہے کہ هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَة
بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُله اور خود حضرت مسیح موعود نے براہین میں لکھا
ہے کہ یہ مسیح موعود کی نسبت پیشگوئی ہے اور آپ خود ہی مسیح موعود ہیں۔ اسی طرح آپ کا الہام
ہے ۔ جَرِيٌّ اللهِ فِي حُلَلِ الْأَنْبِيَاءِ اور جزی کے معنی لغت میں نبی کے موجود بھی ہیں جس کی
تشريح في حُلَلِ الأَنْبِيَاءِ نے خوب کر دی ہے ۔ پس اگر عیسی کے نام کے الہامات کی موجودگی سے

2
انوار العلوم جلد ؟
۳۹۵
حقيق النبوة (حصہ اول)
مسیح موعود ہونے کا دعوی براہین سے سمجھا جائے گا تو نبی کے لفظ سے نبوت کا دعوی بھی اسی وقت
سے سمجھا جائے گا۔ اگر اس پر یہ کہا جائے کہ گو نبی یا رسول کے الفاظ براہین میں موجود ہیں۔ لیکن
حضرت صاحب نے تو ان کو اپنے پر چسپاں کر کے اس کے معنی نبی اور رسول کے نہیں لئے تو یاد رکھنا
چاہئے کہ اسی طرح عیسیٰ اور ابن مریم اور دیگر الفاظ جن سے حضرت اقدس کا مسیح موعود ہونا ثابت
ہے ان کے معنی بھی حضرت صاحب نے براہین میں وہ نہیں کئے جو بعد میں ۱۸۹۱ء میں کئے۔ پس اگر
وہ حجت نہیں تو یہ بھی نہیں۔ غرض کوئی پہلو لے لو۔ اس اصل کو مان کر مسیح موعود کو نعوذ باللہ جھوٹا
کہنا پڑتا ہے پس حق وہی ہے جو میں لکھ آیا ہوں اور جو الفاظ قرآن سے ثابت ہے یعنی اگر کسی
شخص پر الہام کا دعوی کرنے کے بعد تیس سال گزر جائیں تو اس کو مرتکب تَقَوَّلَ عَلَى اللهِ نہیں
کہہ سکتے۔ خواہ درمیان میں وہ اور کسی قدر ہی نئے دعوے کرے۔ اگر اس کا مامور اور صادق اور
راستباز ہو نا خدا تعالیٰ کی طرف سے ہزار ہا شہادتوں سے ثابت ہو جائے ۔ اور تئیس سال کی وحی پاکر
تقول کے الزام سے بھی بری ہو جائے۔ پھر کیا ضرورت ہے کہ اس کے ہر دعوے پر تئیس سال
گزریں۔ ورنہ جیسا کہ میں پہلے بتا چکا ہوں۔ ایسا خیال کرنے والے کو خود حضرت مسیح موعود کے
مسیح موعود ہونے اور آنحضرت ﷺ کے خاتم النبین ہونے میں شک لانا پڑے گا۔
۲- اس کے بعد میں مولوی صاحب کا دوسرا اعتراض لیتا ہوں۔ اس میں مولوی صاحب تحریر
فرماتے ہیں کہ ۲۵ اکتوبر ۱۹۰۲ء تک آپ کے دعوئی مسیحیت پر تیرہ سال سے زیادہ گزر چکے تھے۔
جب تیرہ سال تک مسیح موعود ایک مجدد اور محدث ہو سکتا ہے تو معلوم ہوا کہ نبوت تامہ کی
ضرورت مسیح موعود ہونے کے لئے نہیں ہے بلکہ ایک جزوی نبی اور ایک مجدد بھی مسیح موعود ہو
سکتا ہے۔ اور نبوت کا دعوئی بالکل کوئی علیحدہ چیز ہے۔ جس کا لازمی تعلق مسیح موعود کے دعوے سے
کچھ نہیں۔
اس کا جواب یہ ہے کہ میں ثابت کر چکا ہوں کہ حضرت مسیح موعود شروع دن سے ہی مجد داور
محدث سے بڑھ کر تھے اور خدان راتعالیٰ نے آپ کو نبی (یعنی ایسا نبی جو کوئی نئی شریعت نہیں لایا اور جس
کی نبوت آنحضرت ا کی اتباع سے تھی) کا خطاب شروع سے ہی دیا ہوا تھا۔ پس یہ بات ہی غلط
ہے کہ حضرت مسیح موعود تیرہ سال تک صرف مجدد اور محدث تھے آپ شروع دعوے سے ہی نبی
تھے اور یہ سوال سرے سے ہی باطل ہے اور میرے مطلب کو غلط سمجھنے سے پیدا ہوا ہے۔ میں نے یہ
نہیں لکھا کہ ۱۹۰۲ء میں آپ کا پہلا عہدہ منسوخ ہو کر نیا ملا۔ بلکہ یہ لکھا ہے اور یہی حق ہے کہ آپ پر

انوار العلوم جلد ۲
۳۹۶
حقيقة النبوة ( حصہ اول)
بعض معاملات جو پہلے پوشیدہ تھے اس وقت کھولے گئے ۔
علاوہ ازیں حضرت مسیح موعود اپنی کتاب حقیقۃ الوحی کے صفحہ ۱۵۵ پر لکھتے ہیں کہ ” پھر جبکہ خدا
نے اور اسکے رسول نے اور تمام نبیوں نے آخری زمانہ کے مسیح کو اس کے کارناموں کی وجہ سے
افضل قرار دیا ہے۔ تو پھر یہ شیطانی وسوسہ ہے کہ یہ کہا جائے کہ کیوں تم مسیح ابن مریم سے اپنے
تیں افضل قرار دیتے ہو "
९९
اس حوالہ سے ثابت ہے کہ جو شخص آپ کی افضلیت بر مسیح کا قائل نہ ہو اس کے خیال کو
حضرت مسیح مو موعود شیطانی وسوسہ ظاہر فرماتے ہیں۔ اب کوئی شخص یہ کہہ سکتا۔ یہ کہہ سکتا ہے کہ جبکہ آپ خود
ایک خیال کے مدت تک قائل رہے۔ تو پھر اسی خیال کو اب شیطانی وسوسہ کیوں ظاہر فرماتے ہیں۔
جب تیرہ سال تک آپ کو مسیح سے افضل نہ ماننے ۔ ماننے کے باوجو د انسان حق پر رہ سکتا تھا۔ تو اب کیوں
اسے شیطانی وسوسہ ظاہر کیا جاتا ہے سو اس کا صاف جواب یہ ہے کہ افضل تو آپ پہلے بھی تھے ۔ اس
وقت تک پورے طور پر بات نہ کھلی تھی۔ اس لئے آپ اس کی تاویل کرتے رہے اور بعد میں جب
انکشاف ہوا تو افضلیت کا اظہار فرمایا ۔ اور جب خدا تعالیٰ کی طرف سے انکشاف ہوا تو اب جو اس
کے خلاف آواز اٹھائے وہ شیطانی وسوسہ میں گرفتار ہے اسی طرح حضرت اقدس نے پہلے خود مسیح
کے آسمان سے آنے کا عقیدہ ظاہر فرمایا۔ اور بعد کی تحریروں میں لکھا ہے کہ یہ ایک شرک ہے اور
جو اس عقیدہ کا ماننے والا ہے وہ خدا تعالیٰ کے حضور جوابدہ ہے۔ تو کیا یہی اعتراض آپ پر نہیں پڑ
سکتا کہ جب آپ اس عقیدہ کے اس قدر مدت تک قائل رہے تو خدا کے برگزیدہ اور علم رہے
اب کیوں یہ عقیدہ شرک ہو گیا ؟ کیا اس سے معلوم نہیں ہوتا کہ یہ ایک معمولی عقیدہ ہے۔ سواس
کا جواب میں دیا جائے گا کہ جب تک خدا تعالیٰ نے اس معاملہ کو کھولا نہیں یہ شرک نہ تھا۔ لیکن جب
اس نے کھول دیا ۔ تو اب یہ سخت شرک ہو گیا۔ یہی جواب نبوت کے متعلق ہے آپ نبی ابتداء سے
تھے لیکن جب تک پورے طور پر انکشاف نہ ہوا آپ اس عقیدہ کو جو لوگوں میں رائج تھا مانتے
رہے۔ لیکن بعد میں جب انکشاف ہو گیا تو اس کو بدل دیا ۔ اور اب اس عقیدہ کا ماننا ضروری ہو گیا
اور چونکہ خدا کے نزدیک آپ شروع دعوئی سے نبی تھے اس لئے مسیحیت کے دعوے کے ساتھ
نبوت بھی لازم و ملزوم تھی اگر کہو کہ ایسی کھلی بات مسیح موعود کو پہلے کیوں نہ معلوم ہوئی تو اس کا
جواب یہ ہے کہ اسی طرح معلوم نہیں ہوئی جس طرح مسیح کی حیات کا مشرکانہ عقیدہ معلوم نہ ہوا۔
اور جس طرح باوجود خدا تعالیٰ کے فرمانے سب نبیوں کے اتفاق یہود و نصاری کے اتفاق کے مسیح پر

انوار العلوم جلد ۲
اپنی فضیلت کا علم نہ ہو سکا۔
۳۹۷
حقيقة النبوة (حصہ اول)
تیرے سوال کا جواب بھی ا دو دوسرے سوال کے جواب میں آجاتا ہے کیونکہ آپ اس اعتراض
کرتے ہیں کہ کیا تیرہ سال تک مسیح موعود جو کچھ کہتا رہا غلط کہتا رہا۔ سو میں نے پہلے بتا دیا ہے کہ ایسے
اور بھی واقعات ہیں کہ مسیح موعود کو جن کی سمجھ بہت مدت کے بعد دی گئی اور جب تک کامل
انکشاف نہ ہوا۔ آپ عام عقیدہ کا اظہار کرتے رہے۔ اور میں انشاء اللہ آگے چل کر یہ بھی بتاؤں گا
کہ باوجود ایک حد تک تاویل کرنے کے آپ کا دعویٰ شروع دن سے ایک ہی تھا اور تغیر ایک ایسی
قسم کا تھا جس کے ہونے سے کوئی حرج واقع نہیں ہوتا۔ انشاء اللہ تعالیٰ
دوسری فصل
اس باب میں کہ حضرت مسیح موعود کی نبوت کسی قسم کی تھی
ابتدائے مضمون میں میں نے جناب مولوی صاحب کے مضمون کا خلاصہ دو سوالوں میں کیا تھا۔
اول یہ کہ آیا حضرت صاحب کے دعوے پر دو زمانے آئے ہیں یا ہمیشہ آپ اپنی نبوت کو ایک ہی قسم
کی خیال کرتے رہے۔ کیونکہ اسی سوال کے حل ہونے پر یہ فیصلہ ہو سکتا تھا کہ حضرت مسیح موعود کی
کن تحریرات سے ہمیں اس امر کا فیصلہ کرنا چاہئے کہ آپ کا مذہب نبوت کے بارے میں کیا تھا
کیونکہ بغیر اس کے وقت ہوتی ہے مثلاً کوئی شخص اگر حضرت صاحب کی کتاب سے وفات وحیات
مسیح کا مسئلہ دریافت کرنا چاہے اور اس امر کا فیصلہ نہ کرے کہ اس مسئلہ میں آپ کے دو عقیدے
تھے۔ تو وہ براہین احمدیہ کو دیکھ کر ٹھوکر کھائے گا۔ اور سمجھے گا کہ حضرت صاحب کی تحریروں میں
اختلاف ہے یا یہ کہ براہین کو پہلی کتاب خیال کر کے اسے محکم قرار دے گا۔ اور بعد کی کتب کی
تاویلات کرنی شروع کر دے گا۔ لیکن اگر اسے خود حضرت صاحب کی کتب سے معلوم ہو جائے گا کہ
اس مسئلہ میں آپ کے دا آپ کے دو عقیدے رہے ہیں۔ ایک پہلے رائج الوقت عقائد کی بناء پر ۔ اور ایک بعد
میں انکشافات سماریہ کی بناء پر ۔ تو اسے اب کوئی دقت نہ رہے گی اور وہ براہین احمدیہ کے بعد کی کتب
سے اس مسئلہ کی تحقیقات کرے گا۔ اور یہی حال تمام مسائل کا ہے ۔ مثلاً نماز ، نکاح ، جنازہ و غیر کا
ر من المسائل کا کہ ایک وقت میں ان کے متعلق اور فتوی دیا ہے۔ اور دوسرے وقت میں اور اور پس
جب تک انسان یہ نہ معلوم کرے کہ ان مسائل میں آپ نے دو مختلف اوقات میں مختلف احکام

انوار العلوم جلد ۲
۳۹۸
حقيقة النبوة ( حصہ اول)
سب سے
دیئے ہیں تو وہ ضرور ٹھو کر کھائے گا۔ یا تو اختلاف کا الزام حضرت مسیح موعود پر دے گایا پہلے احکام کو
محکمات قرار دے کر خود غلطی میں پڑے گا۔ لیکن اگر یہ معلوم ہو جائے کہ فلاں وقت سے فلاں مسئلہ
میں تبدیلی حکم ہوتی ہے تو پھر اس مشکل سے بچ جائے گا۔ پس اس مشکل سے بچنے کے لئے ہم نے
پہلے اس مسئلہ پر بحث کی ہے کہ حضرت مسیح موعود کا عقیدہ نبوت کے متعلق شروع سے
ایک ہی رہا ہے یا اس میں کبھی تبدیلی بھی پیدا ہوئی ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے ثابت کیا ہے کہ
اس عقیدہ میں ۱۹۰۰ء کے بعد تبدیلی ہوئی ہے اور سب سے آخری کتاب جس میں پہلے عقیدہ کا
اظہار کیا گیا تھا۔ تریاق القلوب ہے جو ۱۸۹۹ء کی ہے اور جو بعض موانعات کی وجہ سے ۱۹۰۲ء میں
شائع ہو سکی۔ پس مسئلہ نبوت کے متعلق جب بحث ہو۔ تو ہمیں ان تحریرات کو اصل قرار دینا ہو گا۔
جو ۱۹۰۱ء سے لے کر وفات تک شائع ہوئیں اور پہلی تحریرات جو (۱) بعد کی تحریرات کے خلاف
ہوں۔ یا (۲) جن میں ایسے الفاظ پائے جاتے ہوں کہ ان سے حضرت مسیح موعود کی نبوت میں کوئی
نقص ثابت ہوتا ہو۔ اور حضرت مسیح موعود نے ان الفاظ کو ۱۹۰۱ء سے ترک کر دیا ہو ۔ انہیں منسوخ
قرار دینا پڑے گا یعنی وہ تحریرات جو مسئلہ نبوت کے متعلق ہوں۔ کیونکہ ان کے متعلق خود حضرت
صاحب نے حقیقۃ الوحی میں فیصلہ کر دیا ہے) پہلے سوال پر تو میں بحث کر چکا ہوں۔ اب دو سرا سوال
باقی ہے کہ حضرت مسیح موعود نبی تھے یا نہیں۔ اگر تھے تو آپ کی نبوت کسی قسم کی تھی ؟۔
اس سوال کے حل کرنے کے لئے میں پہلے یہ بتانا چاہتا ہوں کہ نبوت کیا شے ہے؟ کیونکہ اس
بیان سے یہ مسئلہ بہت کچھ صاف ہو جائے گا اور کوئی دقت نہ رہ جائے گی۔
سوالے عزیز و یاد رکھو کہ نبی نبأ سے نکلا ہے جس کے معنی راغب جو قرآن کریم کی لغات کے
معنی بیان کرنے میں نہایت ماہر مانا جاتا ہے یہ بیان کرتا ہے۔ کہ نبأ اس خبر کو کہتے ہیں جس سے بہت
بڑا فائدہ حاصل ہو۔ اور جس سے علم حاصل ہو اور جو بچی ہو اور جھوٹ سے بکلی پاک ہو۔ اور نبی کے
معنی لغت والے یہ لکھتے ہیں کہ جو اللہ تعالیٰ سے خبر دینے والا ہو ۔ اللہ تعالیٰ نے اسے اپنی توحید سے
خبردار کیا ہو۔ اور غیب کی باتیں بتائی ہوں اور اسے کہا ہو کہ تو نبی ہے۔ اور اس لفظ میں مبالغہ بھی پایا
جاتا ہے کیونکہ یہ فعیل کے وزن پر ہے۔ اور نبی رہی ہو سکتا ہے جو کثرت سے خبریں پانے والا اور
خبریں دینے والا ہو ۔ اور چونکہ نبی ایک عربی لفظ ہے اس لئے اس کی تحقیقات کے لئے عربی لغت ہی
سند ہو سکتی ہے۔ اور جو معنی میں اوپر بتا آیا ہوں اس کے مطابق نبی اللہ اس کو کہیں گے جو اللہ
تعالٰی کی طرف سے مقرر ہو۔ اور اللہ تعالیٰ اس پر کثرت سے امور غیبیہ ظاہر کرے جو
معمولی

انوار العلوم جلد ۲
۳۹۹
حقيقة النبوة (حصہ اول)
واقعات پر ہی مبنی نہ ہوں بلکہ اہم واقعات کی ان میں اطلاع دی گئی ہو ۔ اور صرف چند خبریں دینے
سے ہی کوئی شخص نبی نہیں ہو سکتا۔ بلکہ ضروری ہے کہ کثرت سے اسے امور غیبیہ پر مطلع کیا
جائے ۔ کیونکہ یہ فعیل کے وزن پر ہے جو مبالغہ کا صیغہ ہے ۔ یہ وہ تعریف ہے جو لغت کے معنوں کی رو
سے ہوتی ہے اور اس کے سوا کوئی اور تعریف عربی زبان کے رو سے نبی کی نہیں۔ جس میں یہ بات
پائی جائے کہ وہ عظیم الشان واقعات کے متعلق خدا تعالیٰ سے خبر پا کر لوگوں تک پہنچائے اور اس کا
نام اللہ تعالی نبی بھی رکھے تو وہ نبی ہوگا۔ اللہ تعالیٰ کے نام رکھنے کی شرط اس لئے ہے کہ اس امر کا
فیصلہ کہ اخبار غیبیہ جو کسی بندہ کو اللہ تعالیٰ بتائے ان کی اہمیت اور عظمت اور کثرت کا فیصلہ اللہ
تعالیٰ ہی کر سکتا ہے علاوہ ازیں اگر اللہ تعالیٰ کے نام رکھنے کے سوا انسان آپ ہی ایک دوسرے کو
نبی قرار دیا کریں ۔ تو ایک خطرناک نقص اور تباہی کا اندیشہ ہو جاتا ہے اور وہ یہ کہ قرآن کریم میں
اللہ تعالیٰ نے نبیوں کے لئے بعض انعامات اور خصوصیات مقرر فرمائی ہیں۔ پس اگر انسان آپ ہی
اس بات کا فیصلہ کر لیا کریں کہ کس پر اس قدر اظہار غیب ہوتا ہے کہ وہ نبی کہلا سکے۔ تو بہت سے
لوگ چند خوابوں یا چند الہامات کی بناء پر اپنے آپ کو نبی قرار دے کر ان خصوصیات کے وارث بن
جائیں۔ اور ایک خطرناک تباہی آجائے ۔ مثلاً یہ کہ اللہ تعالی قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ ما
أَرْ سَلْنَا مِنْ رَسُولِ إِلَّا لِيُطَاعَ بِإِذْنِ اللهِ (النساء:۱۵) یعنی جو رسول بھی دنیا میں آتا ہے۔ اس کی
بعثت کی غرض یہ بھی ہوتی ہے کہ لوگ اس کی فرمانبرداری کریں۔ اور اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ
انبیاء چونکہ اللہ تعالیٰ سے ایک گہرا تعلق رکھتے ہیں اور کثرت مکالمہ و مخاطبہ سے ان کا دل ہر ایک
قسم کے شک و شبہ سے پاک کر کے ان کو خاص معرفت اور نور عطا ہوتا ہے۔ اس لئے ان کے اعمال
دنیا کے لئے ایک بہترین نمونہ ہوتے ہیں۔ پس جب کوئی نبی دنیا میں بھیجا جائے تو اس وقت کے سب
لوگوں کو اس کی اطاعت لازم ہوتی ہے۔ کیونکہ وہ اللہ تعالیٰ تک پہنچانے کا ایک یقینی ذریعہ ہوتا ہے۔
اور چونکہ اس کے ساتھ اللہ تعالیٰ کا خاص تعلق ہوتا ہے۔ وہ کسی غلطی پر اپنی وفات تک قائم نہیں
رکھا جاتا پس اس کی اطاعت سب انسانوں پر واجب ہوتی ہے۔ اور اگر نبی کا نام خدا تعالٰی نہ رکھے تو
بہت سے لوگ جن کو چند رویا ہو چکی ہوں۔ اپنے آپ کو نبی قرار دے کر دنیا پر اپنے قول کو حجت
قرار دے دیں۔ اور شریعت کے فہم اور اس کی تفسیر میں اپنے آپ کو قابل اتباع قرار دے کر
شریعت میں بہت سی غلطیاں پیدا کر دیں۔
پس چونکہ امور شرعیہ میں پوری اتباع سوائے انبیاء کے جو معاملات شریعت میں حکم و عدل

انوار العلوم جلد ۲
حقيقة النبوة (حصہ اول)
ہوتے ہیں دوسرے لوگوں کی موجب خطرہ و نقصان ہے اس لئے اس نقصان کو روکنے کے لئے
ضروری تھا کہ نبی وہی ہو جس کو خود اللہ تعالیٰ نبی قرار دے در نہ انسانوں کا کام نہیں کہ آپ ہی کسی
کو نبی قرار دیں۔ نبوت ایک موهبت الہی ہے اور اللہ تعالٰی ہی بتا سکتا ہے کہ کسی شخص کو میں نے
امور غیبیہ پر اس قدر اطلاع دی ہے یا نہیں کہ وہ نبی کہلا سکے اور یہ کہ ایک خبر دینے والے کی
اخبار ایسی مہتم بالشان ہیں یا نہیں کہ ان کی وجہ سے اسے نبی کہہ سکیں۔ پس جیسا کہ میں اوپر لکھ آیا
ہوں نبی وہی ہوتا ہے اور وہی ہو سکتا ہے جو ایسے امور غیبیہ پر کثرت سے مطلع کیا جائے۔ جو
خاص اہمیت اور عظمت رکھتے ہوں اور جس کا نام خود اللہ تعالی نبی رکھے ۔
قرآن کریم کا جب ہم غور سے مطالعہ کرتے ہیں تو اس میں بھی ہمیں نبی کی ہی تعریف معلوم
ہوتی ہے چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ وَمَا نُرْسِلُ الْمُرْسَلِينَ إِلَّا مُبَشِّرِينَ وَ مُنْذِرِينَ
(الانعام : ۴۹) یعنی رسول جو ہم بھیجتے ہیں تو ان کا یہ کام ہوتا ہے کہ بعض افراد اور جماعتوں کے لئے
خوشخبریاں دیتے ہیں اور بعض کو ڈراتے ہیں یعنی ان کی اخبار معمولی نہیں ہوتیں بلکہ ایک قوم کی
ترقی اور ایک دوسری قوم کی تباہی کی خبر لے کر وہ آتے ہیں اس طرح کثرت مکالمہ و مخاطبہ کی نسبت
فرمایا ہے کہ فَلَا يُظْهِرُ عَلَى غَيْبِهِ أَحَدًا إِلَّا مَنِ ارْتَضَى مِنْ رَسُولِ (الجن : ۲۲ - ۲۷) (۲۷) یعنی اللہ
تعالٰی صرف ان لوگوں کو جن سے خوش ہوتا ہے یعنی رسولوں کو اپنے غیب پر غالب کرتا ہے یعنی
امور غیبیہ اس کثرت سے ان پر ظاہر فرماتا ہے کہ گویا انہیں غیب پر غالب کر دیتا ہے۔ غرض کہ
قرآن کریم نے بھی نبی اللہ کی وہی تعریف کی ہے جو لغت کے رو سے ثابت ہے۔
نبی کی تعریف کرنے کے بعد میں ہر ایک اس شخص کی توجہ جو حق طلبی کا مادہ اپنے اندر رکھتا ہے
اس طرف پھیرتا ہوں کہ قرآن کریم میں اور قرآن کریم سے پہلے دیگر کتب میں نبی کا لفظ بہت دفعہ
استعمال ہوا ہے اور ایک جگہ بھی ایسی نہیں کہ جہاں نبی کے ساتھ کوئی اور لفظ ملا کر لکھا گیا ہو بلکہ
قرآن کریم ہمیشہ نبی کا لفظ خالی ہی استعمال کرتا ہے۔ اور اسی طرح پہلے انبیاء بھی اس لفظ کو خالی ہی
استعمال کرتے رہے ہیں اور پہلی کتب میں ایک جگہ بھی ایسی نہیں دیکھو گے کہ نبی کے ساتھ کوئی
اور لفظ استعمال کیا گیا ہو۔ پس قرآن کریم ۔ احادیث رسول اللہ ا اور دیگر کتب سماویہ کے
محاورہ میں نبی ایک نام ہے جو بعض افراد بنی آدم کو خدا تعالیٰ کی طرف سے ملتا ہے۔ لیکن جب ہم
انبیاء کے حالات کو دیکھتے ہیں تو وہ مختلف اقسام کے پائے جاتے ہیں کہ جن سے اللہ تعالیٰ نے بلا
حجاب کلام کیا۔ بعض دوسرے ایسے ہیں جن سے اس رنگ میں کلام نہیں ہوا۔ پھر بعض ایسے ہیں جو

انوار العلوم جلد ۲
۲۰۱
حقيقة النبوة (حصہ اول)
صرف ایک قبیلہ کی طرف مبعوث ہوئے اور بعض ایک قوم کی طرف۔ اور بعض ایک ملک کی
طرف۔ اور ہمارے آنحضرت ا کل دنیا کی طرف۔ پس اس بات سے معلوم ہوا کہ انبیاء کے
حالات میں فرق ہوتا ہے اور بہت بہت فرق ہوتا ہے لیکن باوجود ان فرقوں کے اللہ تعالیٰ ان سب کا
نام نبی رکھتا ہے اور نہیں فرمانا کہ یہ فلاں قسم کا نبی ہے اور وہ فلاں قسم کا نبی۔ یا یہ کہ فلاں خصوصیت
فلاں نبی میں پائی جاتی ہے اس لئے اسے ایسا نبی خیال کرو۔ اور فلاں خصوصیت فلاں نبی میں پائی
نہیں جاتی اس لئے اسے فلاں قسم کا نبی خیال کرو۔ اور نہ یہ فرماتا ہے کہ جو شریعت لانے والے نبی
ہیں ان کو سچے نبی اور حقیقی نبی سمجھو۔ اور جو شریعت نہیں لائے ان کو غیر حقیقی نبی خیال کرو۔ بلکہ
جن جن افراد میں وہ باتیں جو میں اوپر لکھ آیا ہوں پائی جاتی ہیں ان کا نام اللہ تعالی نبی بیان فرماتا ہے
اور نبی کے نام سے ان کو پکارتا ہے اور گو ان کے مدارج میں فرق رکھا ہے لیکن ان کے نبی ہونے
میں فرق نہیں رکھا۔ اور سب کو ہی نبی کہہ کر پکارا ہے۔ اور پھر ہم جب آنحضرت ا کو دیکھتے
ہیں جو قرآن کریم کے بہترین فہم رکھنے والے تھے۔ اور جو قرآن کریم کے سمجھنے والوں کے خاتم تھے
اور ان سے بڑھ کر کوئی انسان قرآن کریم کو نہیں سمجھ سکتا۔ تو آپ بھی باوجو د انبیاء کی حالتوں اور
ان کے کاموں کے فرق کے سب کو نبی کہہ کر ہی پکارتے ہیں اور جن کو خداتعالیٰ نے نبی کہا ہے ان
کی نبوت کا انکار نہیں کرتے۔ بلکہ جسے خدا تعالیٰ نے نبی کہہ دیا اس کی نبوت کے مقتر ہیں اور نبی ہی
کہہ کر پکارتے ہیں۔ موسیٰ جو شریعت لانے والے تھے۔ ان کو بھی نبی کے نام سے یاد فرماتے ہیں۔
اور مسیح جو کوئی جدید شریعت نہیں لائے ان کو بھی نبی کے نام سے یاد فرماتے ہیں۔ زکریا اور یحیی جو
صرف ایک محدود جماعت کے ساتھ تعلق رکھتے تھے ان کو بھی نبی ہی کے نام سے یاد فرماتے ہیں۔
پس اسبات کو دیکھ کر ہر ایک شخص معلوم کر سکتا ہے کہ کسی کے نبی ہونے کے لئے شریعت کالا نا یا نہ
لانا ایک قوم کی طرف مبعوث ہونا یا ایک ملک کی طرف ہرگز شرط نہیں۔ بلکہ جیسا کہ میں اوپر لکھ آیا
ہوں ہر ایک وہ شخص جسے کثرت سے امور غیبیہ پر اطلاع دی گئی اور اہم امور کے متعلق اس
نے پیشگوئیاں کیں اور خدا تعالیٰ نے اس کا نام نبی رکھا وہ نبی کہلایا اور واقعہ میں نبی تھا اور اس کے
نبی ہونے میں کوئی شک نہیں۔
قرآن کریم سارے کا سارا کھول کر دیکھ جاؤ اس میں ایک آیت بھی ایسی نہ ملے گی جس میں یہ
بتایا ہو کہ نبی وہی ہوتا ہے جو شریعت لائے بلکہ اس کے خلاف قرآن کریم سے تو یہ ثابت ہے کہ
ایسے بہت سے نبی گزرے ہیں جو شریعت نہیں لائے بلکہ پہلے انبیاء کے تابع تھے اور توریت پر عمل

انوار العلوم جلد ۲
٢٠٢
حقيقة النبوة (حصہ اول)
کرنے والے تھے جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اِنَّا اَنْزَلْنَا التَّوْرِيَةً فِيْهَا هُدًى وَنُوْرُ يَحْكُمُ
بِهَا النَّبِيُّونَ الَّذِينَ اسْلَمُوا اللَّذِينَ هَادُوا وَ الرَّبَّانِيُّونَ وَالْأَحْبَارُ بِمَا اسْتُحْفِظُوا مِنْ
كِتَبِ اللَّهِ وَكَانُوا عَلَيْهِ شُهَدَاءَ (المائدہ:۴۵) یعنی ہم نے توریت اتاری ہے اس میں ہدایت اور
نور کی باتیں ہیں۔ کئی نبی جو اللہ تعالی کے فرمانبردار تھے اس کے ذریعہ سے یہودیوں کے درمیان
فیصلہ کیا کرتے تھے۔ اور ربانی بھی بوجہ اس کے کہ انہیں کتاب اللہ یاد کرائی گئی تھی اور وہ اس پر
نگران تھے۔ اس آیت سے صاف ظاہر ہے کہ بہت سے ایسے نبی گزرے ہیں جو کوئی نئی شریعت
نہیں لائے بلکہ توریت کے مطابق ہی وہ فیصلہ کیا کرتے تھے اور ان کا کام توریت کو منسوخ کرنا نہ تھا
بلکہ اس کی نگرانی اور حفاظت تھا۔ انجیل میں حضرت مسیح کا قول تو مشہور ہی ہے کہ میں توریت کو
منسوخ کرنے نہیں بلکہ پورا کرنے آیا ہوں۔ قرآن کریم میں تو حضرت ابراہیم کی نسبت بھی آتا ہے
کہ وَإِنَّ مِنْ شِيعَتِهِ لا بُراهیم یعنی حضرت نوح کی جماعت میں سے حضرت ابراہیم بھی تھے ۔ پس گو
ہر ایک نبی پر کلام اترتا ہے اور اس کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے بشارتوں اور نذر کے صحف ملتے ہیں
لیکن یہ ضروری نہیں کہ وہ صاحب شریعت بھی ہوں بلکہ مفید نصائح اور امور غیبیہ اور ہدایت و
معرفت کی باتیں ان پر الہام ہوتی ہیں پس قرآن کریم سے صاف ثابت ہے کہ ایسے نبی بہت سے
گزرے ہیں جو نبی تھے لیکن صاحب شریعت نہ تھے اور ان کے شریعت نہ لانے کی وجہ سے ان کی
نبوت میں کسی قسم کی کمی نہیں آگئی وہ بھی نبوت کے لحاظ سے ویسے ہی نبی تھے جیسے کہ دوسرے ۔ گو
بعض میں ایک نئی خصوصیت پیدا ہو گئی تھی۔ اور علاوہ اصلاح مفاسد کے کام کے شریعت کا پہنچانا بھی
ان کے سپرد کیا گیا تھا اور اس کی وجہ اس کے سوا اور کوئی نہ تھی کہ جس زمانہ میں وہ مبعوث ہوئے
اس وقت پہلی شریعت یا تو مٹ گئی تھی یا ایسی مسخ ہو گئی تھی کہ اس کی اصلاح فضول تھی۔ پس ان کو
اللہ تعالیٰ نے نئی شریعت دے کر بھیجا۔ جیسا کہ حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں:
خدا کے احکام جو امر اور نہی کے متعلق ہوں وہ عبث طور پر نازل نہیں ہوتے بلکہ ضرورت
کے وقت خدا کی نئی شریعت نازل ہوتی ہے یعنی ایسے زمانہ میں نئی شریعت نازل ہوتی ہے جبکہ نوع
انسان پہلے زمانہ کی نسبت بد عقیدگی اور بد عملی میں بہت ترقی کر جائے اور پہلی کتاب میں ان کے
لئے کافی ہدایتیں نہ ہوں" (چشمہ معرفت صفحه ۷۲ ، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحہ ۸۰)
پس شریعت اسی وقت بھیجی جاتی ہے جب پہلی شریعت خراب ہو جائے ۔ اور ہر ایک نبی کے
لئے ضروری نہیں کہ وہ کوئی شریعت بھی لائے اور اگر ایسا ضروری ہوتا تو چاہئے تھا کہ وہ لوگ جو

انوار العلوم جلد ۳
۲۰۳
حقيقة النبوة (حصہ اول)
کوئی شریعت نہیں لائے ۔ مثلاً یوسف سلیمان ، زکریا یحییٰ علیہم السلام ان کو نبی نہ کہا جاتا۔ یا ناقص
نبی ان کا نام رکھا جاتا۔ لیکن اللہ تعالیٰ ان کا نام بھی نبی ہی رکھتے ہیں اور آنحضرت ا بھی ان کو
نبی کے نام سے یاد فرماتے ہیں۔ اور حضرت مسیح موعود بھی فرماتے ہیں کہ :
"بنی اسرائیل میں کئی ایسے نبی ہوئے ہیں جن پر کوئی کتاب نازل نہیں ہوئی صرف خدا کی
طرف سے پیشگوئیاں کرتے تھے " (بدر نمبر ۹ جلد ۷ ۵ ۱ مارچ ۱۹۰۸ء
پھر سارے قرآن کو غور سے پڑھ جاؤ ایک آیت بھی اس میں ایسی نہ ملے گی جس کا یہ مضمون
ہو کہ نبی وہی ہو سکتا ہے جسے بلا واسطہ نبوت ملی ہو۔ پس نبی کے لئے یہ شرط لگائی کہ نبی رہی ہو سکتا
ہے جو بلا واسطہ نبی بنا ہو۔ ایک ایسی بات ہے جس کا ہر گز کوئی ثبوت نہیں قرآن کریم میں تو یہ بھی
نہیں لکھا کہ ایسا نبی کوئی نہیں گزرا جسے بالواسطہ نبوت ملی ہو یہ بات تو ہم صرف اپنی عقل سے معلوم
کرتے ہیں ورنہ قرآن کریم نے صریح الفاظ میں ہرگز کہیں نہیں فرمایا کہ کل نبیوں کو نبوت
بلا واسطہ ملی ہے اگر کہیں ہے تو اس آیت کو پیش کرو یہ بات تو ہم صرف اس بناء پر مانتے ہیں کہ
چونکہ آنحضرت ا سے پہلے کوئی ایسا نبی نہیں ہوا یا کوئی ایسی کتاب نہیں گزری جسے خاتم
النبین اور خاتم الکتب کہا جاسکے (اور اگر ایسا ہو تا تو پھر قرآن کریم کا نزول ہی کیوں ہوتا) اس لئے
پہلے نبیوں کو نبوت براہ راست ہی ملتی ہوگی نہ کسی دوسرے نبی کی اتباع سے۔ اور ضرور بعض
انعامات ایسے ہوتے ہوں گے جو پہلے انبیاء یا پہلی کتب کی پیروی سے حاصل نہ ہو سکتے ہوں گے
ورنہ جس نبی کی اتباع سے اور جس کتاب پر چل کر انسان نبی بن سکتا ہو اس نبی اور اس کتاب کے
بعد کسی اور صاحب شریعت نبی کی ضرورت نہ رہتی اور وہی خاتم النبین کہلاتا اور اس کی کتاب خاتم
الکتب کہلانے کی مستحق ہوتی۔ پس پہلے نبیوں اور کتابوں کے بعد اور نبیوں کا مبعوث ہونا اور دیگر
کتابوں کا نازل ہونا ثابت کرتا ہے کہ ابھی تک دین ایسا کامل نہ ہوا تھا کہ اس پر چل کر انسان اعلیٰ
سے اعلیٰ انعامات حاصل کر سکے اور ضرور ہے کہ پہلے انبیاء انعام نبوت براہ راست حاصل کرتے
ہوں گے۔ اور یہ قیاس ایسے دلائل پر مبنی ہے کہ اس کا انکار نہیں ہو سکتا۔ لیکن جیسا کہ میں نے ابھی
بیان کیا ہے یہ ہمارا قیاس ہے اور قرآن کریم نے کہیں بھی اس بات کا ذکر نہیں فرمایا کہ پہلے کل
انبیاء براه راست نبوت حاصل کرتے تھے یا یہ کہ نبی رہی ہو سکتا ہے جو براہ راست نبوت پائے۔
اور عقل صحیح بھی کبھی اس لغو شرط کی اجازت نہیں دیتی کہ نبی وہی ہو سکتا ہے جو براہ راست
نبوت حاصل کرے ۔ جب نبوت ایک شخص کو حاصل ہو گئی تو پھر اس قول کے کیا معنی ہوئے کہ یہ نبی

·

آج 10 میں سے 10 باقی