حقیقة النّبوّة
انوارالعلوم (جلد 2), حصہ 6
انوار العلوم جلد ۲
حقيقة النبوة (حصہ اول)
تب ہی کہلا سکتا ہے جب اسے کسی اور نبی کی اتباع سے نبوت نہ ملے بلکہ براہ راست نبوت ملے خدا
تعالیٰ کے کام تو لغو نہیں ہوتے اور نہ اس کا جسمانی سلسلہ روحانی سلسلہ کے خلاف چلتا ہے۔ کیا اگر
کوئی شخص یہ کہے کہ پانی صرف اس کی پیاس بجھاتا ہے جو اسے خود کنویں سے نکال کر پئے اور جو
دوسرے کا نکالا ہوا پی لے اس کی پیاس نہیں بجھاتا۔ یا مثلا یہ کہ کھانا اس کا پیٹ بھرتا ہے جو خود پکا کر
کھائے ورنہ دوسرے کا پکا کر دیا ہوا کھانا سیر نہیں کرتا تو کیا اس کی بات کو کوئی تسلیم کر سکتا ہے؟ پھر
اس بات کو عقل سلیم کس طرح تسلیم کر سکتی ہے کہ نبی صرف وہی ہوتا ہے جو براہ راست نبوت
پائے ورنہ جس کو نبوت واسطہ سے ملی اس کی نبوت نبوت ہی نہیں اور جبکہ قرآن کریم جو خداتعالیٰ
کا کلام ہے اور چھوٹے بڑے سب امور میں حکم ہے وہ اس مسئلہ میں خاموش ہے اور آنحضرت
ا جو قیامت تک کے لئے دنیا کے ہادی ہیں ایسی شرط کوئی نہیں لگاتے تو اپنے پاس سے یہ
شرط لگانے والا کہ نبی رہی ہو سکتا ہے جو براہ راست شریعت لائے اپنے انجام پر غور کرے کہ
ہدایت کے آجانے کے بعد ضلالت پر قائم رہنا خطر ناک نتائج کا پیدا کرنے والا ہے۔
خلاصہ کلام یہ کہ لغت عرب اور قرآن کریم کے محاورہ کے مطابق رسول اور نبی رہی ہوتے
ہیں جو کثرت سے امور غیبیہ پر اطلاع پائیں اور مہتم بالشان تغیرات کی جو قوموں کی تباہی اور ان
کی ترقی کے متعلق ہوں خبر دیں اور خدا تعالیٰ ان کا نام نبی رکھے اور جس انسان میں یہ بات پائی
جائے وہ نبی ہے اور کوئی چیز اس کے نبی ہونے میں روک نہیں۔
اس امر کے سمجھ لینے کے بعد ہم حضرت مسیح موعود کی نبوت پر نظر ڈالتے ہیں تو آپ کی نبوت
میں وہ تمام باتیں پائی جاتی ہیں جو نبی اللہ کے لئے لغت و قرآن و محاورہ انبیائے گزشتہ سے لازمی
معلوم ہوتی ہیں یعنی آپ کو کثرت سے امور غیبیہ سے خبر دی گئی اور پھر اہم تغیرات کے متعلق
دی گئی جو انذار و بشارت دونوں حصوں پر مشتمل تھی اور پھر یہ کہ آپ کا نام اللہ تعالیٰ نے نبی رکھا۔
پس آپ قرآن کریم دلفت و محاورہ انبیائے گذشتہ کی مطابق نبی تھے اور آپ کی صداقت کے ثابت
ہو جانے کے بعد کوئی شخص آپ کی نبوت میں شک نہیں لا سکتا۔
اب یہ سوال رہ جاتا ہے کہ اگر قرآن کریم اور لغت عرب اور محاورہ انبیائے گذشتہ کے رو
سے حضرت مسیح موعود کی نبوت ثابت ہے اور جو تعریف نبوت کی ہے وہ آپ پر صادق آتی ہے اور
نفس نبوت کے لئے شرائط مذکورہ بالا سے زائد کی شرط کی اجازت نہیں تو آپ نے کیوں نبیوں کے
ساتھ مختلف الفاظ لگا دیئے ۔ ان الفاظ سے تو معلوم ہوتا ہے کہ شاید ؟ شاید بعض حالات میں بعض شخص نبی
انوار العلوم جلد ۲
۴۰۵
حقيقة النبوة (حصہ اول)
نہیں کہلا سکتے ۔ سو یا د رہے کہ ہر ایک چیز کی کچھ شرائط ہوتی ہیں اور کچھ خصائص ہوتی ہیں۔ خصائص
بعض شاملہ ہوتی ہیں اور بعض غیر شاملہ ۔ جب تک شرائط نہ پائی جائیں اس چیز کا وجود پایا جانا نا ممکن
ہوتا ہے مثلاً ایک انسان کے لئے یہ شرط ہے کہ وہ حیوان ناطق ہو اگر کوئی شئے حیوان ناطق نہیں
تو وہ انسان نہیں کہلا سکتی۔ اسی طرح نبی کے لئے بھی بعض شرائط ہیں اگر وہ شرائط کسی انسان میں
پورے طور پر نہ پائی جائیں تو انسان نبی نہیں کہلا سکتا اور وہ شرائط میں پہلے بتا آیا ہوں یعنی (1) وہ
کثرت سے امور غیبیہ پر اطلاع پائے۔ (۲) وہ امور مہمہ کے متعلق جو انذار و تبشیر کے متعلق
ہوں خبر دے ۔ (۳) اس کا نام خدا تعالیٰ نبی رکھے۔ اور ان کے علاوہ اور کوئی شرط نہیں جو شرائط میں
سے کی جائے بلکہ اور خاصے ہیں یعنی ایسی باتیں ہیں جنہیں شرائط نہیں کہا جا سکتا۔ اور وہ نفس نبوت
سے متعلق نہیں ہیں بلکہ بعض خاصہ غیر شاملہ ہیں اور ضروری نہیں کہ ہر نبی میں پائے جائیں۔ مثلاً
یہ کہ شریعت لانا ایک خصوصیت ہے جو بعض نبیوں کو حاصل ہے سب کو نہیں۔ پس اسے نبوت کی
شرائط میں سے نہیں قرار دے سکتے کیونکہ اس طرح بہت سے نبیوں کو نبوت سے معزول کرنا پڑے
گا یہ ایک خصوصیت ہے جو بعض نبیوں کو حاصل تھی اسی طرح بعض اور ایسی خصوصیات ہوتی ہیں
جو بعض حالات کی مجبوری کی وجہ سے پیدا ہو جاتی ہیں ورنہ وہ اصل میں کوئی شئے نہیں ہوتیں اور
ان کو شرائط میں نہیں داخل کر سکتے مثلاً آنحضرت ا سے پہلے نہ تو دنیا اس امر کے لئے تیار
تھی کہ ایک نبی سب دنیا کے لئے آئے اور نہ کوئی انسان اس درجہ کو پہنچا تھا کہ اسے سب دنیا کی
طرف نبی کر کے بھیج دیا جائے ۔ پس ان دونوں حالات کے ما نا دونوں حالات کے ماتحت آپ سے پہلے جس قدر انبیاء آئے
وہ سب ایک خاص ملک اور خاص قوم کی طرف مبعوث ہو کر آئے ۔ اب کوئی شخص اس بات کو دیکھ
کر رسول اللہ ﷺ کی نبوت پر اعتراض نہیں کر سکتا کہ دیکھو سب نبی آپ سے پہلے ایک خاص
قوم کی طرف آئے تھے۔ اس لئے نبی وہی ہو سکتا ہے جو ایک خاص قوم کی طرف آئے۔ ایسا نبی ہو ہی
نہیں سکتا جو سب دنیا کی طرف آئے کیونکہ پہلے ایسا کوئی نبی نہیں گزرا۔ اور اگر کوئی شخص ایسا
اعتراض کرے تو اسے احمق قرار دیا جائے گا۔ کہ اس نے اتنا غور نہیں کیا کہ نبوت کے ساتھ اس
بات کا کیا تعلق ہے کہ سب دنیا کی طرف آئے یا ایک قوم کی طرف جیسے جیسے حالات تھے ان کے
ما تحت انبیاء آتے رہے۔ جب ایک قوم کی طرف نبی آنا ضروری تھا تو ایک قوم کی طرف نبی آیا۔ اور
جب سب دنیا کی طرف ضروری تھا تو سب دنیا کی طرف آیا پہلے نبیوں کی نظیر سے یہ ثابت نہیں ہوتا
کہ ہر ایک ویسا ہی ہونا چاہئے جیسے کہ پہلے نبی ۔ کیونکہ جو چیز شرائط نبوت میں داخل نہیں وہ مختلف
انوار العلوم جلد ۲
۲۰۶
حقيقة النبوة (حصہ اول)
حالات کے ماتحت بدل سکتی ہے۔ اسی طرح جیسا کہ میں پہلے لکھ آیا ہوں آنحضرت اللہ سے پہلے
کسی ایسے فرد کامل کی غیر موجودگی میں جو افاضہ نبوت کر سکتا ہو نبوت بلا واسطہ ملا کرتی تھی لیکن کوئی
نادان اس بات کو دیکھ کر کہ پہلے سب انبیاء بلا واسطہ نبی تھے یہ نہیں کہہ سکتا کہ جو شخص بلا واسطہ
نبوت نہ پائے وہ نبی ہی نہیں کیونکہ نبوت کے مفہوم میں بالواسطہ نبوت کا پانا یا بلا واسطہ پا نا داخل ہی
نہیں اور یہ نبوت کی شرائط سے باہر ہے ان حالات کی مجبوری کی وجہ وجہ سے اور خاتم خاء النبیین کی غیر غیر
موجودگی کی وجہ سے بلا واسطہ نبوت کا افاضہ کرنا پڑتا تھا۔ جب حالات بدل گئے اور وہ فرد کامل پیدا
ہو گیا جس کی اطاعت میں نبوت مل سکتی تھی تو نبوت کے حصول کا ذریعہ اسے قرار دیا گیا۔ پس ایسے
نبی کو جس نے آنحضرت ﷺ کی اطاعت اور غلامی سے نبوت حاصل کی ہو اس بناء پر کہ یہ پہلے
نبیوں کی طرح براہ راست نبی نہیں بنا نبیوں کی جماعت میں شامل نہ کرنا ایسا ہی ہے جیسے کوئی شخص
آنحضرت اللہ کی نبوت کا انکار اس بناء پر کر دے کہ آپ پہلے نبیوں کے خلاف سب جہان کی
طرف نبی ہو کر کیوں آئے ہیں۔ غرض نبی ہونے کے ساتھ ان دونوں باتوں کا کوئی تعلق ہی نہیں اور
یہ صرف انسان کے اپنے یا دنیا کے یا انسان کامل کے حالات کے ساتھ تعلق رکھتی ہیں۔ پس ان کے
ہونے یا نہ ہونے سے نبوت پر کوئی اثر نہیں پڑ سکتا۔
جن لوگوں نے اس مضمون کو اچھی طرح سمجھ لیا ہو کہ کسی شئے کے لئے بعض شرائط ہوتی ہیں
اور بعض اس کی خصوصیتیں ہوتی ہیں اور شرائط کے نہ پائے جانے سے وجود باطل ہو جاتا ہے لیکن
بعض خصائص کے نہ پائے جانے سے جو خاص حالات سے تعلق رکھتی ہوں وجود باطل نہیں ہوتا۔
ان کے لئے یہ سمجھنا بالکل آسان ہو گا کہ جب کہا جائے کہ فلاں انساں میں فلاں خصوصیت ہے اور
فلاں میں فلاں خصوصیت - تو اس کے یہ معنی نہ ہوں گے کہ وہ انسان نہیں بلکہ اس کے معنی صرف
یہ ہوں گے کہ لوگوں کو اچھی طرح پتہ لگ جائے کہ یہ فلاں خصوصیت رکھتا ہے اور وہ فلاں
خصوصیت نہیں رکھتا۔ مثلاً اگر یہ کہو کہ زید توپ خانہ کا افسر ہے اور بکر پیادہ کا۔ تو اس کا یہ مطلب
نہیں ہو گا کہ زید افسر ہے تو بکر نہیں۔ بلکہ یہ مطلب ہو گا کہ زید کا تعلق توپ خانہ سے ہے اور بکر کا
پیادہ فوج سے ۔ یا مثلا یہ کہ اگر کہا جائے کہ زید فارسی کا مدرس ہے تو بکر عربی کا۔ تو اس کا یہ مطلب
نہیں کہ زید مدرس ہے اور بکر نہیں ہے۔ بلکہ اس کا یہ مطلب ہے کہ زید اور بکر دونوں مدرس تو ہیں
لیکن ایک فارسی پڑھاتا ہے اور ایک عربی یا مثلا یہ ا مثلا یہ کہا جائے کہ زید نے پرائیویٹ بی اے پاس کیا ہے
اور بکرنے کالج میں پڑھ کر۔ تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ زید تو بی اے ہے اور بکر بی اے نہیں۔ بلکہ یہ
انوار العلوم جلد ۲
۴۰۷
حقيقة النبوة ( حصہ اول)
مطلب ہے کہ دونوں کے امتحان پاس کرنے کے طریقوں میں فرق ہے یا مثلا یہ کہا جائے کہ زید نے
بلا کسی کی سفارش کے نوکری کے لئے درخواست دی تھی اور اسے نوکری مل گئی۔ اور بکر فلاں شخص
کی سفارش سے نوکر ہوا تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ زید تو نوکر ہو گیا لیکن بکر نہیں ہوا بلکہ یہ مطلب
ہے کہ نو کر تو دونوں ہیں لیکن دونوں کے نوکر ہونے کے طریق مختلف ہیں۔
مذکورہ بالا سوالات کے جو نتائج میں نے نکالے ہیں وہ کیوں درست ہیں اس لئے کہ افسر کے
لئے توپ خانہ کا یا پیارہ فوج کا افسر ہونا شرط نہیں بلکہ افسر ہونے کی شرائط اور ہیں۔ اور توپ خانہ یا
پیادہ کا نام لینے سے ہماری مراد صرف ان کی خصوصیات بتانا تھی اور اسی لئے کہ مدرس کے لئے
فارسی یا عربی کا مدرس ہونا شرط نہیں جو لوگوں کے پڑھانے پر مقرر ہو وہ مدرس ہے خواہ کسی علم کے
پڑھانے پر لگا دیا جائے اور کسی کو فارسی یا عربی کا مدرس کہنا صرف اس کی خصوصیت بتاتا ہے کہ اسے
کیا خصوصیت حاصل ہے نہ یہ کہ وہ مدرس ہے یا نہیں ہے۔ اسی طرح دو سری مثالوں کا حال ہے۔
اب نبوت کے مسئلہ کو لو۔ جس طرح میں نے پہلے مثالیں دیں ہیں۔ اسی طرح اب مختلف قسم کی
نبوتوں کی مثالیں لو۔ کسی کو اگر کہیں کہ یہ صاحب شریعت نبی ہے۔ اور ایک دوسرے کو یہ کہیں کہ یہ
صاحب شریعت تو نہیں لیکن اس نے نبوت بلا واسطہ حاصل کی ہے۔ اور ایک تیسرے کو کہیں کہ یہ
نہ صاحب شریعت نبی ہے اور نہ اس نے نبوت بلا واسطہ حاصل کی ہے بلکہ اس نے نبوت کسی اور
نبی کے فیض سے حاصل کی ہے تو ان فقرات کے یہ معنی نہیں کہ ان تین آدمیوں میں سے صرف
پہلا آدمی نبی ہے یا پہلے دو نبی ہیں اور دوسرا اور تیسرا یا تیسرا نبی نہیں۔ بلکہ اس کا مطلب بھی ان
فقرات کی طرح جو میں اوپر لکھ آیا ہوں یہی ہو گا کہ پہلانبی ایک اور قسم کا نبی ہے دوسرا ایک اور
قسم کا۔ اور تیسرا نبی ایک اور قسم کا۔ نہ یہ کہ ان تینوں میں سے کوئی ایک نبی ہے ہی نہیں ۔ اور یہ نتیجہ
کیوں درست ہو گا اس لئے کہ نبی کی شرائط میں سے یعنی ان باتوں میں سے جو اگر نہ پائی جائیں تو
کوئی شخص نبی ہو ہی نہیں سکتا یہ باتیں نہیں ہیں بلکہ شرائط اور ہیں اور چونکہ وہ شرائط ان تینوں
میں پائی جاتی ہیں اس لئے تینوں نبی کہلائیں گے گو ایک شرعی نبی ایک بلا واسطہ نبوت پانے والا نہیں۔
اور ایک بالواسطہ نبوت پانے والا یا امتی نبی کہلائے گا۔ اس کی مثال ایک اور سمجھ لو کہ انسانوں میں
مختلف قومیں ہیں ایک سید ایک مغل ایک پٹھان۔ جب ہم کہیں کہ فلاں شخص سید ہے فلاں مغل
فلاں پٹھان تو اس کے یہ معنی نہیں کہ سید آدمی ہیں اور مغل ۔ پٹھان آدمی نہیں بلکہ صرف یہ کہ
ایک انسانوں میں سے اس قسم میں شامل ہے جو آنحضرت ا کی اولاد ہونے کی خصوصیت
انوار العلوم جلد ۲
۴۰۸
حقيقة النبوة (حصہ اول)
کہ
رکھتی ہے اور ایک اس قسم میں شامل ہے جو وسط ایشیا میں بستی تھی اور ایک اس میں جو افغانستان
میں رہتی ہے یا رہتی تھی اور انسان تو تینوں ہی ہیں اسی طرح حضرت مسیح موعود نے جو نبی کے ساتھ
بعض لفظ لگائے ہیں تو اس کی یہ وجہ نہیں کہ آپ نے نبی کے لئے بعض نئی شرائط مقرر فرمائی ہیں
بلکہ صرف یہ مطلب ہے کہ فلاں فلاں قسم کے نبی ہوتے ہیں اور میں فلاں قسم کے نبیوں میں شامل
ہوں۔ اور جس طرح انسان کے ساتھ مغل یا سید یا پٹھان لگا دینے سے کوئی انسان انسانیت سے نہیں
نکل جاتا اسی طرح نبی کے ساتھ تشریعی غیر تشریعی ، غیر امتی اور غیر تشریعی امتی کے الفاظ بڑھا
دینے سے یہ مراد نہیں کہ ان تینوں قسموں کے نبیوں میں سے بعض نبی ہیں اور بعض نبی نہیں ہیں۔
اب یہ سوال رہ جاتا ہے کہ جب قرآن کریم نے نبی کا لفظ عام طور پر بلا کسی زیادتی یا اظہار
خصوصیت کے استعمال کیا ہے تو حضرت مسیح موعود نے کیوں بلاوجہ زائد الفاظ اس لفظ کے ساتھ
شامل کر دیئے ہیں اگر قرآن کریم میں حقیقی یا مستقل یا تشریعی یا غیر امتی کے الفاظ انبیاء کے ساتھ
نہیں بڑھائے گئے تو آپ نے کیوں بڑھائے ۔ آپ کے ان الفاظ کے بڑھا دینے سے معلوم ہوتا ہے
آپ شاید اپنی نبوت کو نبوت نبوت کو نبوت خیال نہیں کرتے ہوں گے سو اس کا جواب یہ واب یہ ہے کہ قرآن کریم کا
قاعدہ ہے کہ وہ کوئی بات بلا وجہ نہیں بتاتا۔ اور اسی قدر بات کرتا ہے جس کی ضرورت ہے چونکہ
اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب نبی نبی ہی ہیں اور بعض خصوصیات سے ان کی نبوت میں فرق نہیں آجاتا
گوشم میں فرق آجاتا ہے۔ اس لئے قرآن کریم نے ہر جگہ نبی کے ساتھ ان الفاظ کو استعمال نہیں کیا
بلکہ صرف نبی کا لفظ استعمال فرمایا آنحضرت ا کو ایک خاص خصوصیت حاصل تھی جو اور
نبیوں کو حاصل نہ تھی اور اس میں آپ کی خاص عظمت کا اظہار تھا اور اس کا اظہار کر دینا ضروری
تھا اس لئے آپ کے لئے نبی کا لفظ بولتے ہوئے خاتم البنین کا لفظ استعمال فرمایا ۔ کیونکہ بغیر اس کے
که قرآن کریم اس خصوصیت کو بتاتا اس کا معلوم ہونا : کا معلوم ہونا نا ممکن تھا اگر یہ لفظ نہ ہوتے تو آنحضرت
کو کس طرح معلوم ہو تاکہ مجھے ایسا عظیم الشان درجہ عطا کیا گیا ہے اور پھر آپ کی امت کو
کیونکر معلوم ہو تا کہ ان کے نبی کی کیا شان ہے۔ پس چونکہ ختم نبوت کا مسئلہ بغیر اس کے کہ اللہ
تعالٰی خود بتائے کوئی انسان نہیں بتا سکتا۔ اس لئے اسے اللہ تعالٰی نے بتا دیا ۔ باقی خصوصیات کے ذکر کی۔
چونکہ ضرورت نہ تھی ہر نبی خود اپنی حالت کو سمجھ سکتا تھا۔ اسے صرف نبی کے لفظ سے پکارا کہ لو ہم
نے تم کو نبی بنا دیا۔ اب اگر اسے شریعت ملے گی تو وہ آپ سمجھ لے گا کہ میں صاحب شریعت ہوں
اور اگر بلا واسطہ نبوت ملے گی تو بھی خود معلوم کر لے گا کہ نبوت بلا واسطہ ملی ہے اور اگر بالواسطہ
انوار العلوم جلد ۲
۰۹
حقيقة النبوة (حصہ اول)
ملے گی تو بھی اسے معلوم ہو جائے گا کہ مجھے یہ نبوت فلاں نبی کے فیضان سے ملی ہے اور لوگوں کو خود
بتادے گا کہ میں کیسا نبی ہوں چنانچہ اس کی میں ایک مثال دیتا ہوں۔ حضرت مسیح کو اللہ تعالٰی نے
قرآن کریم میں صرف نبی کر کے پکارا ہے یہ کہیں نہیں فرمایا کہ یہ ایسے نبی تھے جو شریعت موسویہ کی
پابندی ری کرنے والے تھے اور اور قرآن قرآن کے کریم کے الفاظ سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ کو جو الہام ہوئے ان
میں بھی صرف نبی کا لفظ تھا غیر تشریعی غیر امتی کے الفاظ نہ تھے اور نہ ان کی ضرورت تھی کیونکہ خود
حضرت مسیح اپنی وحی سے معلوم کر سکتے تھے کہ مجھ پر شریعت نازل نہیں ہوتی بلکہ صرف توریت کے
بعض پوشیدہ اسرار کا انکشاف ہو رہا ہے اس لئے وہ آپ اپنی نبوت کی قسم بتا سکتے تھے۔ اور انہوں
نے ایسا ہی کیا جیسا کہ متی باب ۵ آیت ۸٬۱۷ میں لکھا ہے :
"
یہ نہ سمجھو کہ میں توریت یا نبیوں کی کتابوں کو منسوخ کرنے کو آیا ۔ منسوخ کرنے نہیں
بلکہ پورا کرنے آیا ہوں کیونکہ میں تم سے سچ کہتا ہوں کہ جب تک آسمان اور زمین ٹل نہ
"
جائیں ایک نقطہ یا ایک شعشہ توریت سے ہر گز نہ مٹے گا۔ جب تک سب کچھ پورا نہ ہو جائے ان دونوں
آیتوں کے ابتدائی الفاظ سے ثابت ہے کہ چونکہ لوگوں میں یہ غلطی پھیلنے کا خوف تھا یا یہ کہ پھیل گئی
تھی کہ شاید مسیح نئی شریعت کا دعوی کرے گا۔ اور کوئی نئی شریعت لائے گا اس لئے حضرت مسیح نے
اعلان کیا کہ میں ان نبیوں میں سے نہیں ہوں جو شریعت لاتے ہیں بلکہ ان میں سے ہوں جو پہلی
شرائع کو پورا کرنے اور کمال تک پہنچانے کے لئے آتے ہیں اور بد عملوں کو نیک اعمال والے
بنانے کے لئے آتے ہیں۔ اب اس تشریح کو سن کر کوئی شخص نہیں کہہ سکتا کہ مسیح نے اپنی نبوت
سے انکار کیا یا یہ کہ خدا تعالیٰ کے الہام پر اس نے زائد بات لگا دی بلکہ اس کا مطلب یہی ہے کہ اس
نے بتایا ہے کہ میں کس قسم کا نبی ہوں اور چونکہ اس وقت تک صرف دو قسم کے نبی تھے ایک وہ جو
صاحب شریعت ہوں اور ایک وہ جو غیر تشریعی غیر امتی ہوں اس لئے مسیح نے اپنے الفاظ میں
لوگوں کو بتا دیا کہ میری نبوت سے یہ دھوکا نہ کھانا کہ یہ کوئی نئی شریعت لانے والی نبوت ہے بلکہ میں
ایسا نبی ہوں جو پہلی شریعت کو پورا کرنے اور اس کی خدمت کرنے کے لئے آیا ہوں۔
اسی طرح ہمارے امام حضرت مسیح موعود کو بھی اللہ تعالیٰ نے صاف طور سے نبی اور رسول کہہ
کر پکارا ہے اور اسی طرح پکارا ہے جس طرح حضرت موسیٰ و عیسی کو قرآن کریم میں رسول کرکے
پکارا ہے اور خود آنحضرت ا نے بھی آپ کو اسی طرح نبی کے لفظ سے یاد فرمایا ہے جس طرح
اور انبیاء کو۔ لیکن آپ کو معلوم تھا کہ میں کوئی نئی شریعت نہیں لایا ۔ اور یہ بھی کہ میری نبوت
ے برٹش اینڈ فارن بائیبل سوسائٹی انار کلی لاہور مطبوعہ ۱۹۲۲ شه
انوار العلوم جلد ۲
۴۱۰
حقيقة النبوة ( حصہ اول)
که آر
سکتا تھا
ہے۔
حضرت نبی کریم ا کے طفیل سے ہے۔ پس چونکہ لوگوں میں اس بدظنی کے پھیلنے کا خطرہ تھایا
یوں کہو کہ مخالف یہ خیال پھیلا رہے تھے کہ آپ کوئی جدید شریعت لائے ہیں یا یہ کہ آنحضرت
ا کی اطاعت سے باہر ہو کر آپ نے دعوائے نبوت کیا ہے یا نبوت پائی ہے اس لئے ضرور تھا
آپ بھی لوگوں کو سمجھانے کے لئے اپنی نبوت کی قسم بتلا دیتے اور اعلان کر دیتے کہ میں کوئی نئی
شریعت لانے والا نبی نہیں اور چونکہ آنحضرت ا کے بعد کوئی شخص براہ راست نبی نہیں ہو
تھا کیونکہ آپ خاتم النبین تھے اس لئے اب یہ بھی ضروری تھا کہ آپ اس بات کا کا بھی اعلان
کرتے کہ میں پہلے انبیاء کے خلاف ایک نبی کی اتباع سے نبی ہوا ہوں اور مجھے جو کچھ ملا
آنحضرت ﷺ کے فیض سے ملا ہے۔ اگر آپ یہ نہ فرماتے تو لوگوں کو دھوکا لگنے کا خطرہ
تھا اور اگر وہ آپ کے طریق عمل سے یہ معلوم کر لیتے کہ آپ نئی شریعت نہیں لائے
تب بھی آپ کے بتائے بغیر لوگوں کو یہ معلوم نہیں ہو سکتا تھا کہ آپ نے بلا واسطہ
نبوت پائی ہے یا بالواسطہ اس لئے دور و نزدیک کے لوگوں کو واقف کرنے کے لئے
آپ نے اعلان فرمادیا کہ میری نبوت تشریعی نبوت نہیں بلکہ میں قرآن کریم کا تابع
ہوں اور یہ کہ مجھے بلا واسطہ نبوت نہیں ملی بلکہ آنحضرت اللہ کے واسطہ سے
آپ کی اطاعت سے آپ میں فناء ہو کر آپ کی غلامی سے ملی ہے۔ اور اس مطلب کے
سمجھانے کے لئے آپ نے فقروں کی بجائے چند اصطلاحات مقرر فرمائیں تاکہ لوگ ایک لفظ میں
بات کو سمجھ جائیں کہ آپ کی اس سے فلاں قسم کی نبوت مراد ہے اور یہ ہمارے مسیح کی پہلے صحیح پر
ایک فضیلت ہے کہ اس نے ایک فقرہ میں ایک بات کو ادا کیا جس کا دہرانا ہمیشہ مشکل ہوتا ہے مگر
ہمارے مسیح نے اپنی جماعت کی آسانی کے لئے ایک ایک لفظ میں فقرات کا مضمون ادا کر کے خاص
اصطلاحات قرار دیں تا جماعت کو اپنا مفہوم سمجھانے میں آسانی ہو ورنہ ان اصطلاحات کے بنانے
سے یہ بات بتانا ہرگز مقصود نہیں تھا کہ آپ نبی نہیں بلکہ صرف اس قدر بتانا مد نظر تھا کہ آپ
شریعت جدیدہ نہیں لائے اور یہ الائے اور یہ کہ آپ نے آنحضرت ا کی اتباع سے نبور نبوت پائی ہے ورنہ
آپ نبی ہیں اور خدا نے اور اس کے رسول نے انہی الفاظ میں آپ کو نبی کہا جن میں قرآن کریم
اور احادیث میں پچھلے نبیوں کو نبی کہا گیا ہے افسوس ہے کہ جو اصطلاحات غیر احمدیوں کو سمجھانے کے
لئے مسیح موعود نے بنائی تھیں ان کے معانی اور انکی مراد کو نہ سمجھ کر ہماری ہی جماعت کے بعض
آدمی ابتلاء میں پڑ گئے۔ ورنہ ان اصطلاحات میں جن چیزوں کی نفی حضرت مسیح موعود نے اپنے نفس
2
انوار العلوم جلد ۲
۴۱۱
حقيقة النبوة (حصہ اول)
سے کی ہے وہ شرائط نبوت میں داخل نہیں ہیں۔ اور ان کے بغیر بھی ایک انسان نبی بن سکتا ہے۔
بشرطیکہ اس میں سب شرائط نبوت پائی جائیں اور شرائط نبوت جن کا میں اوپر ذکر کر آیا ہوں سب
کی سب مسیح موعود میں پائی جاتی ہیں۔ اور آپ کے سوا امت محمدیہ میں سے ایک شخص بھی آج تک
ایسا نہیں گذرا جس نے ان تینوں شرطوں کو اپنے اندر جمع کیا ہو اور وہ نبی کہلا سکے۔ گو قرآن کریم
احادیث نبویہ اور لغت عرب کی صریح شہادت کے بعد اس بات کا خیال کر لینا بالکل آسان ہے کہ
حضرت مسیح موعود نے بھی نبوت کی وہی تعریف فرمائی ہوگی جو لغت نے بیان کی ہے جو قرآن کریم
سے ثابت ہے جس پر احادیث نبی کریم اللہ شاہد ہیں لیکن چونکہ لوگوں کی طبائع مختلف ہیں اور
بعض لوگ اس بات کو معلوم کرنا پسند کریں گے کہ حضرت مسیح موعود نے نبی کی کیا تعریف فرمائی ہے
اس لئے میں ذیل میں چند حوالہ جات نقل کرتا ہوں جن سے معلوم ہو جائے گا کہ حضرت مسیح موعود
کے نزدیک بھی نبی کی تعریف وہی ہے جو میں اوپر قرآن کریم و احادیث اور لغت کے رو سے ثابت
کر آیا ہوں اور ان شرائط سے آپ نے ایک شرط بھی نہیں بڑھائی اور نہ گھٹائی ہے جو میں لکھ چکا
ہوں۔ چنانچہ آپ فرماتے ہیں:
(1) نبی اس کو کہتے ہیں جو خدا کے الہام سے بکثرت آئندہ کی خبریں دے ۔
چشمه معرفت صفحه ۱۸۰ روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه (۱۸۹)
(۲) آپ لو آپ لوگ جس امر کا نام مکالمہ و مخاطبہ رکھتے ہیں میں اسکی کثرت کا نام بموجب حکم الہی
نبوت رکھتا ہوں"۔ (تمہ حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۵۰۳)
(۳) خدا کی یہ اصطلاح ہے جو کثرت مکالمات و مخاطبات کا نام اس نے نبوت رکھا ہے یعنی
ایسے مکالمات جن میں اکثر غیب کی خبریں دی گئی ہوں" (چشمہ معرفت صفحه ۳۲۵، روحانی خزائن جلد ۲۳
صفحه ۳۴۱)
(۴) ” جبکہ وہ مکالمہ و مخاطبہ اپنی کیفیت اور کمیت کے رو سے کمال درجہ تک پہنچ جائے اور اس
میں کوئی کثافت اور کمی باقی نہ ہو اور کھلے طور پر امور غیبیہ پر مشتمل ہو تو وہی دوسرے لفظوں
میں نبوت کے نام سے موسوم ہوتا ہے جس پر تمام نبیوں کا اتفاق ہے" (الوصیت صفحہ ۱۳ روحانی
خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۱۱)
(۵) اور ایسے شخص میں ایک طرف تو خدا تعالیٰ کی ذاتی محبت ہوتی ہے اور دوسری طرف بنی
نوع کی ہمدردی اور اصلاح کا بھی ایک عشق ہوتا ہے ۔۔۔۔ ایسے لوگوں کو اصطلاح اسلام میں نبی اور
انوار العلوم جلد ۲
۴۱۲
حقيقة النبوة (حصہ اول)
رسول اور محدث کہتے ہیں اور وہ خدا کے پاک مکالمات اور مخاطبات سے مشرف ہوتے ہیں۔ اور
خوارق ان کے ہاتھ پر ظاہر ہوتے ہیں۔ اور اکثر دعا ئیں ان کی قبول ہوتی ہیں"
لیکچر سیالکوٹ صفحه ۲۳، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۲۲۵)
یہ حوالہ تو بہت ہی صاف ہے اور دو پہلی شرائط نبوت جن کے پائے جانے سے انسان نبی
کہلانے کا مستحق ہو جاتا ہے اور خدا تعالیٰ اس کا نام نبی رکھتا ہے نہایت وضاحت سے اس میں مذکور
ہیں۔ اول یعنی کثرت مکالمات و مخاطبات کا پایا جانا جس کی تشریح حوالہ نمبر ۳ میں حضرت مسیح موعود
نے خود فرمادی ہے کہ اس سے مراد وہ مکالمات ہیں جن میں کثرت سے غیب کی خبریں پائی جائیں
دوم ان اخبار غیبیہ کا انذار و تبشیر کا رنگ رکھنا جسے حضرت مسیح موعود نے خوارق کے نام سے
موسوم فرمایا ہے۔ اور اس طرح ان لوگوں کی خوابوں یا الہاموں کو الگ کر دیا ہے۔ جنہیں بعض
غیب کی خبریں تو بتائی جاتی ہیں لیکن وہ خوارق نہیں کہلا سکتیں۔ مثلاً کسی کو رویا ہو جائے کہ تیرے
ہاں بیٹا پیدا ہو گا یا یہ کہ فلاں شخص مر جائے گا۔ اور یہ بات اسی طرح واقع بھی ہو جائے تو یہ رویا وحی
نبوت کے ماتحت نہیں آئے گی جب تک ایسے آدمی کو اس قسم کے الہامات نہ ہوں جو اپنے اندر
خارق عادت نشانات کی خبریں نہ رکھتے ہوں جس کا نام قرآن شریف نے تبشیر و انذار رکھا ہے یعنی
ایک طرف تو اللہ تعالیٰ اسے اس کے متبعین کی ترقیوں اور ان کے بڑھانے کے وعدے دے اور
باوجو د دنیا کی مخالفت کے وہ خارق عادت طور پر پورے ہوں اور دوسری طرف اس کے مخالفین اور
منکروں کی ہلاکت اور تباہی کی خبریں دے جو باوجود مخالفوں کی کثرت اور قوت اور شوکت کے بڑے
زور سے پوری ہوں اور جو اس کا مقابلہ کرے وہی انذاری پیشگوئیوں کے ماتحت ہلاک ہو جائے
اور جو اس کی باتوں کو سچے دل سے قبول کرے اور راست بازی سے ان پر عمل کرے اس کی
تبشیری پیشگوئیوں کے ماتحت اللہ تعالیٰ کی نصرت کا ہاتھ دیکھے اور یہ دونوں باتیں ظاہر واقعات و
اسباب و علل کی مخالفت میں پوری ہوں اور ان میں ایک خارق عادت نصرت الہی کا نشان پایا جائے۔
غرض کہ اس حوالہ سے بڑے روشن طور سے ثابت ہے کہ اسلام کی اصطلاح میں نبی وہی ہوتا
ہے جو محبت الہی میں فنا ہو کر شفقت علی خلق اللہ کا سبق سیکھتا ہے اور پھر اس پر نبوت کی چادر پہنائی
جاتی ہے۔ یعنی کثرت سے امور غیبیہ کی اطلاع اسے دی جاتی ہے اور وہ اپنے اندرا ندارد تبشیر کا
رنگ رکھتی ہیں اور خارق عادت طور پر ان کا ظہور ہوتا ہے اور عام ملموں کے الہامات اہمیت میں
ان کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔
انوار العلوم جلد ۲
۴۱۳
حقيقة النبوة (حصہ اول)
(۲) عربی و عبرانی زبان میں نبی کے یہ معنی ہیں کہ خدا سے الہام پا کر بکثرت ، پیشگوئی کرنے
والا ہو اور بغیر کثرت کے یہ معنی تحقیق نہیں ہو سکتے " (مکتوب مندرجہ اخبار عام ۲۶ / مئی ۱۹۰۸ء است
"
(۷) ” جس کے ہاتھ پر اخبار غیبیہ منجانب اللہ ظاہر ہوں گے بالضرور اس پر مطابق آیت
فَلَا يُظْهِرُ عَلى غَيْبِہ کے مفہوم نبی کا صادق آئے گا ۔۔ ایک غلطی کا از ارایش روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحہ
(۲۰۸) اس حوالہ سے ثابت ہے کہ قرآن کریم میں بھی نبی کی وہی تعریف کی گئی ہے جو میں اوپر لکھ آیا
ہوں اور حضرت مسیح موعود بھی اسی آیت سے استدلال فرماتے ہیں۔ جس سے میں نے استدلال کیا
تھا۔
(۸) ” ہم خدا کے ان کلمات کو جو نبوت یعنی پیشگوئیوں پر مشتمل ہوں نبوت کے اسم سے
موسوم کرتے ہیں اور ایسا شخص جس کو بکثرت ایسی پیشگوئیاں بذریعہ وحی دی جائیں اس کا نام ہم نبی
رکھتے ہیں"۔
۹) یہ(
یہ مکالمہ الیہ جو مجھ سے ہوتا ہے یقینی ہے۔ اگر میں ایک دم کے لئے بھی اس میں
شک کروں تو کافر ہو جاؤں اور میری آخرت تباہ ہو جائے ۔ وہ کلام جو میرے پر نازل ہوا ۔
یقینی اور قطعی ہے اور جیسا کہ آفتاب اور اس کی روشنی کو دیکھ کر کوئی شک نہیں کر سکتا کہ یہ
آفتاب اور یہ اسکی روشنی ہے ایسا ہی میں اس کلام میں بھی شک نہیں کر سکتا جو خداتعالی کی طرف
میرے پر نازل ہوتا ہے اور میں اس پر ایسا ہی ایمان لاتا ہوں جیسا کہ خدا کی کتاب پر ۔۔۔۔۔ اور
چونکہ میرے نزدیک نبی اس کو کہتے ہیں جس پر خدا کا کلام یقینی و قطعی بکثرت نازل ہو جو پر خدا کا
غیب پر مشتمل ہو ۔ اس لئے خدا نے میرا نام نبی رکھا۔ مگر بغیر شریعت کے۔ (تجلیات اللہ صفحہ
۲۰ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه (۴۱۲)
اس حوالہ سے بھی صاف ثابت ہے کہ حضرت مسیح موعود کے نزدیک نبی اس کو کہتے ہیں
(یعنی نبی کی یہی تعریف ہے اور کوئی تعریف نہیں جس کی بناء پر کسی ایسے نبی کی نبوت کا انکار کر دیا
جائے جس پر یہ تعریف صادق آتی ہو ) (۱) جس پر خدا کا کلام یقینی اور قطعی طور پر بکثرت نازل ہو (۲)
غیب پر مشتمل ہو (۳) اسی لئے خدا نے آپ کا نام نبی رکھا اور یہی وہ تعریف ہے جو میں اس سے
پہلے نبی کی کر آیا ہوں (1) یعنی کثرت سے امور غیبیہ اس پر ظاہر ہوں ظاہر ہوں (۲) جو اندارد اندار و تبشیر کا پہلو
رکھتے ہوں (۳) خدائے تعالی کہ اس کا نام نبی رکھے ۔ حضرت مسیح موعود نے اس جگہ انذار و تبشیر کی
جگہ یقینی اور قطعی کے الفاظ رکھے ہیں لیکن ان کا مطلب وہی ہے اس لئے کہ یقینی اور قطعی وحی رہی
جو
سه بحواله بدرا چون شراء هذا
انوار العلوم جلد ۲
۴۱۴
حقيقة النبوة (حصہ اول)
ہوتی ہے جو تبشیر و انذار پر مشتمل ہو دوسری کوئی وحی یا الهام یا رویا ایسی یقینی اور قطعی نہیں کی جا
سکتی کہ اس پر قرآن کریم کی طرح ایمان رکھا جائے اس کی یہ وجہ ہے کہ اگر کسی انسان کو الہام یا
رویا میں بتایا جائے کہ تیرے ہاں ایک بیٹا ہو گا اور وہ ہو جائے یا اسے بتایا جائے کہ فلاں شخص مر
جائے گا اور وہ مر جائے تو ظن غالب کہتا ہے کہ وہ رویا یا خواب اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوگی۔ لیکن
یہ امکان بھی ضرور موجود ہے کہ شاید حدیث النفس ہی ہو یا یہ کہ شیطانی خواب ہو کہ ایسی خواہیں
ہی گو اکثر غلط ہوتی ہیں لیکن کبھی درست بھی ہو جاتی ہیں لیکن وہ وحی جس میں تبشیر داندار کا پہلو
ساتھ ہوتا ہے یقینی ہوتی ہیں اس لئے کہ حدیث النفس اور شیطان کو قدرت اور طاقت حاصل
نہیں ہے۔ انسان کے خیالات یا شیطانی وساوس انسان کی نظروں کے سامنے ایک نقشہ کھینچ سکتے ہیں
جو کبھی پورا بھی ہو جائے لیکن وہ قدرت و جلال کا اظہار نہیں کر سکتے اور اس میں اللہ تعالٰی کی
قادرانہ قضاء کا رنگ نہیں پیدا ہو سکتا لیکن انبیاء کی وحی انذار و تبشیر کا پہلو اپنے ساتھ رکھتی ہے
اور اللہ تعالی ان کی معرفت دنیا کو بتاتا ہے کہ اب دنیا میں کوئی پناہ کی جگہ نہیں سوائے اس کے کہ
اس انسان کی اطاعت کا جوا اپنی گردن پر رکھ لو اور اگر دنیا اس کی باتوں کو نہ مانے گی تو اسے تباہ کر دیا
جائے گا اور جو مانیں گے ان کی نصرت و مدد ہو گی اور خدائے تعالی اس وقت فرماتا ہے کہ ”دنیا میں
ایک نذیر آیا پر دنیا نے اس کو قبول نہ کیا۔ لیکن خدا اسے قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں
سے اس کی سچائی ظاہر کر دے گا " غرض کہ قادرانہ رنگ میں وہ شخص غیب کی خبریں دنیا کو سناتا ہے
اور وقت پر ویسا ہی ہو جاتا ہے اور یہ ثبوت ہوتا ہے اس بات کا کہ اس کی وحی یقینی اور قطعی ہے اور
اس پر ایمان لانا ایسا ہی فرض ہوتا ہے جیسا اور دوسری الہامی کتابوں پر ۔ اور اس پر ایمان نہ لانا یا اس
میں شک کرنا ایسا ہی کفر ہوتا ہے جیسے اور کتابوں پر ایمان نہ لانا یا ان میں شک کرنا۔ کیونکہ شیطان کو
پراگندہ خیالات کو قاورانہ کام دکھانے کی طاقت نہیں جیسے کہ حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں کہ ” یہ
مکالمہ الہیہ جو مجھ سے ہوتا ہے یقینی ہے اگر میں ایک دم کے لئے بھی اس میں شک کروں تو کافر ہو
جاؤں اور میری آخرت تباہ ہو جائے (دیکھو تجلیات الہیہ صفحہ ۲۰) غرض کہ وحی کا ایسا یقینی اور قطعی ہونا
اسی صورت میں ممکن ہے جبکہ اس میں انذار و تبشیر کا رنگ پایا جائے پس حضرت مسیح موعود کے نبی
کی وحی کے لئے یقینی اور قطعی ہونے کی شرط لگانے کے ہیں اور صرف یہی معنی ہیں کہ اس میں انذار
و تبشیر کا رنگ ہو اور مذکورہ بالا حوالہ میں وہ تینوں شرائط نبوت بیان کی گئی ہیں جو میں نے لغت عرب
اور قرآن کریم سے ثابت کی تھیں یعنی (1) کثرت سے امور غیبیہ پر اطلاع پانا (۲) اس کا یقینی اور
انوار العلوم جلد ۲
۴۱۵
حقيقة النبوة (حصہ اول)
قطعی ہونا یعنی عظیم الشان اخبار پر جو انذار و تبشیر کا پہلو رکھتی ہوں مشتمل ہونا (۳) خدائے تعالیٰ کا
نبی کے نام سے پکارنا۔ اور حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں کہ نبی اسی شخص کو کہتے ہیں نہ کسی اور
شخص کو جس میں یہ تینوں باتیں پائی جائیں۔
گو میں نے بعض حوالوں میں سے فردا فردا تینوں شرائط نبوت یا ان میں سے دو دو شرائط بھی
ثابت کی ہیں لیکن ایک دفعہ سب پر نظر مار کر دیکھ لو حضرت مسیح موعود کے نزدیک نبی کے لئے وہی
شرائط ہیں جو میں اوپر بیان کر چکا ہوں بلکہ اس سے بھی بڑھ کر یہ کہ آپ ہی نہیں فرماتے ہیں کہ
میرے نزدیک نبی کی یہ شرائط ہیں بلکہ حوالہ نمبر ۲ میں اس تعریف کی نسبت یہ فرماتے ہیں کہ یہ
تعریف میں نے خدا کے حکم کے ماتحت سمجھی ہے اور حوالہ نمبر ۳ میں فرماتے ہیں کہ خدا کی اصطلاح
کے مطابق بھی نبی اسی کو کہتے ہیں جس میں یہ باتیں پائی جاتی ہوں اور حوالہ نمبر ۴ میں سب نبیوں کا
اس تعریف پر اتفاق ظاہر فرماتے ہیں پھر حوالہ نمبر ۵ میں اسلام کی اصطلاح کے مطابق بھی نبی اس کو
قرار دیتے ہیں پھر حوالہ نمبر میں لغت کو بھی اس تعریف سے متفق بتاتے ہیں اور پھر حوالہ نمبرے میں
آپ نے قرآن کریم کے مطابق جو تعریف نبی کی بیان فرمائی ہے وہ بھی اسی کے مطابق ہے پس ان
حوالہ جات کو ملا کر یہی معلوم ہوتا ہے کہ جو تعریف نبی کی میں نے لغت و قرآن سے سمجھ کر اوپر بیان
کی تھی وہی حضرت صاحب کے خیال میں درست ہے وہی تعریف خدا تعالی کے نزدیک درست ہے
وہی جملہ انبیاء کے نزدیک درست ہے وہی اسلام بیان فرماتا ہے وہی قرآن کریم ظاہر فرماتا ہے پس
اب اس تعریف میں کیا شک ہو سکتا ہے اور مندرجہ بالا قاضیوں کے علاوہ اور کون سا قاضی ہے جس
کا فیصلہ اس قضیہ میں فیصلہ کن ہو سکتا ہے؟ جبکہ لغت جو ہمارے خیالات کے اظہار کا واحد ذریعہ
ہے اور خدائے تعالی جو نبیوں کا بھیجنے والا اور قرآن کریم جو اللہ تعالی کے فیصلوں کے معلوم کرنے کا
یقینی ذریعہ ہے اور انبیاء جو اللہ تعالیٰ کے مقرب بندے ہیں اور اس کے کلام کے معنی سمجھنے کی سب
سے زیادہ لیاقت رکھتے ہیں اور اس زمانہ کا مامور اور مسیح موعود اور محکم و عدل جسے اس وقت تمام
جھگڑوں کے فیصلہ کرنے کے لئے خدا نے بھیجا ہے یہ سب نبی کی مذکورہ بالا تعریف پر متفق ہیں تو بتاؤ
کہ اب اس تعریف کے قبول کرنے میں کسی مؤمن کو کیا تردد ہو سکتا ہے جاہل اور نادان انسان نبی
کی جو چاہے تعریف کرے اور اپنے پاس سے انبیاء کی بعض تعریفیں قرار دے اور وہ کام جو خدائے
تعالٰی کا ہے اسے اپنے ہاتھ میں لے لے لیکن وہ شخص جس کا دل نور ایمان سے بکلی محروم نہیں ہوا
جس کے دل میں محبت الہی کی چنگاری ابھی تک سلگ رہی ہے جس کی سعادت اور کہ شد پر موت