حقیقة النّبوّة
انوارالعلوم (جلد 2), حصہ 7
انوار العلوم جلد ۲
۱۶
حقيقة النبوة (حصہ اول)
نہیں آگئی اسے اس تعریف کے قبول کرنے میں کیا عذر ہو سکتا ہے۔
شاید اس جگہ کوئی شخص کہہ دے کہ بیشک نبی کی یہی تعریف ہے جو تم نے اوپر بیان کی ہے لیکن
یہ آج کل کی تعریف ہے قرآن کریم سے پہلے غیبوں کی یہ تعریف نہیں بلکہ ان کے نبی کہلانے کی اور
وجہ ہے جو اس کے خلاف ہے تو اس کا پہلا جواب تو یہ ہے کہ دین کو کھیل اور تما شا مت بناؤ۔ اگر
پہلے نبیوں کو کسی اور وجہ سے نبی کہتے تھے تو ہمارے سامنے وہ وجہ : پیش کرو اور قرآن کریم سے
ثابت کرد که مذکورہ بالا وجوہات کی بناء پر نہیں بلکہ کسی اور وجہ سے ان کو نبی کہا جاتا تھا اگر تم ایسا نہ
کر سکو اور یقینا نہیں کر سکتے تو خدائے تعالی سے ڈرو کہ جو شخص بلا دلیل کسی دینی بات پر اڑ جاتا ہے
اور اپنے فعل سے دین میں رخنہ ڈالتا ہے وہ اللہ تعالیٰ کی گرفت کے نیچے ہے اور اسے چاہئے کہ جلد
تو بہ کرے۔
دوسرا
سے
سراجواب اس شبہ کا یہ ہے کہ نہ صرف یہ کہ مذکورہ بالا شرائط کے علاوہ کسی اور وجہ
پہلے غیوں کا نبی کہلانا قرآن کریم اور احادیث سے ثابت نہیں پس کسی کا حق نہیں کہ ایسا دعوی
کرے بلکہ حضرت مسیح موعود نے خود ہی اس امر کا فیصلہ کر دیا ہے اور فرماتے ہیں " منجملہ ان
انعامات کے وہ نبوتیں اور پیشگوئیاں ہیں جن کے رو سے انبیاء علیہم السلام نبی کہلاتے رہے"
(ایک غلطی کا ازالہ) اس عبارت سے صاف ظاہر ہے کہ آنحضرت ا اور آپ سے پہلے جس
قدر انبیاء گذرے ہیں ان کے نبی کہلانے کی بھی یہی وجہ تھی کہ کثرت سے امور غیبیہ پر ان کو
اطلاع دی جاتی تھی پس جس شخص میں یہ بات پائی جائے گی وہ بلحاظ نبوت کے ویسا ہی نہیں ہو گا جیسے
پہلے بزرگ تھے گو مراتب کے لحاظ سے یا بعض خصوصیتوں کے لحاظ سے وہ اور قسم کا نبی ہو مثلاً ہر
آدمی آدمی تو ہے لیکن ایک پڑھا ہوا آدمی ایک خصوصیت رکھتا ہے جو سب دنیا کے آدمی نہیں
رکھتے اور گو آدمیت کے لحاظ سے وہ شخص جو پڑھا ہوا ہے اور وہ جو نہیں پڑھا ہوا ایک سے ہیں
کیونکہ پڑھنا آدمی ہونے کی شرط نہیں ہاں پڑھے ہوئے آدمی کو ایک فضیلت ہے جو ان پڑھ کو
حاصل نہیں یا ایک خصوصیت ہے جس میں ان پڑھ اس کا شریک نہیں لیکن آدمیت کے لحاظ سے
دونوں ایک سے آدمی ہیں۔ بعینہ اسی طرح وہ شخص جس میں آج وہ شرائط نبوت جو میں پہلے بیان کر
چکا ہوں پائی جائیں وہ نبی کہلائے گا اور نبی ہو گا اور نبوت کے لحاظ سے ایسا ہی نبی ہو گا جیسے کہ پہلے نبی
تھے کیونکہ پہلے نبی بھی اسی شرط یا شرائط کے پائے جانے کی وجہ سے نبی کہلاتے تھے گو ممکن ہے کہ
بعض پہلے نبی اس شخص پر کوئی فضیلت رکھتے ہوں یا کوئی ایسی خصوصیت رکھتے ہوں جو اس میں
انوار العلوم جلد ۲
نہیں پائی جاتی۔
۴۱۷
حقيقة النبوة (حصہ اول)
اب میں نبوت کی ایک جامع مانع تعریف کر چکا ہوں جس تعریف کی بناء پر کسی نبی کی نبوت سے
انکار نہیں کرنا پڑتا اور سب نبی اس تعریف میں جمع ہو جاتے ہیں اسی طرح یہ تعریف ایسی ہے کہ کوئی
غیر ہی اس تعریف کے ہوتے ہوئے نبیوں کے گروہ میں ناجائز طور سے شریک نہیں ہو سکتا۔ پس یہ
تعریف جامع اور مانع ہے اور جیسا کہ میں اوپر بیان کر چکا ہوں خدائے تعالیٰ نے قرآن کریم نے
کل نبیوں نے اسلام نے حضرت مسیح موعود نے اور لغت نے نبی کی یہی تعریف کی ہے اور جس پر
یہ تعریف صادق آئے اس کے نبی ہونے میں کوئی شک نہیں اور جو اس تعریف کے صادق آنے کے
باوجود پھر بھی ایک شخص کی نبوت کا انکار کرتا ہے وہ نادانی کے انتہائی نقطہ کو پہنچا ہوا ہے۔
میں اس جگہ ایک اور شبہ کا ازالہ کر دینا بھی ضروری خیال کرتا ہوں اور وہ یہ کہ اگر کوئی شخص
یہ اعتراض کرے کہ جو کچھ تم نے لکھا ہے اس سے یہ تو ثابت ہو جاتا ہے کہ نبی کے لئے وہ شرائط
ہیں جو تم نے اوپر بیان کیں لیکن یہ کیونکر ثابت ہو کہ ان کے علاوہ اور کوئی شرط نہیں۔ ممکن ہے کہ
شریعت کالا نا یا بلا واسطہ نبوت کا ملنا بھی نبی ہونے کے لئے شرط ہو ۔ لیکن یہ شبہ بھی پہلے شبہ کی طرح
بے بنیاد ہو گا اس لئے کہ جو تعریف نبی کی میں اوپر کر چکا ہوں اس سے ثابت ہے کہ امور غیبیہ پر
کثرت سے اطلاع پانا غیر نبی میں پایا ہی نہیں جاتا پس جب ایک شخص کی نسبت ثابت ہو جائے کہ
اسے کثرت سے امور غیبیہ پر اطلاع دی گئی ہے اطلاع دی گئی ہے تو وہ بہر حال نبی ہو گا کیونکہ یہ بات مطابق ارشاد
الی غیر نبی میں پائی ہی نہیں جاتی جس سے معلوم معلوم ؟ ہوا کہ یہ شرط جہاں پائی جائے (مع اس تفصیل کے
جو اس کے ساتھ مذکور ہوئی وہاں نبوت ضرور پائی جائے گی۔ پس جس شخص کو اظہار علی الغیب کا
رتبہ ملے اسے کسی اور بناء پر نبیوں کی جماعت سے خارج نہیں کر سکتے۔
دوسرے یہ کہ حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں کہ نبی کے حقیقی معنوں پر غور نہیں کی گئی۔ نبی
کے معنی صرف یہ ہیں کہ خدا سے بذریعہ وحی خبر پانے والا ہو اور شرف مکالمہ اور مخاطبہ الہیہ سے
مشرف ہو۔ شریعت کا لانا اس کے لئے ضروری نہیں اور نہ یہ ضروری ہے کہ صاحب شریعت
رسول کا متبع نہ ہو " (ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۳۰۶)
پھر فرماتے ہیں نبی کا شارع ہونا شرط نہیں یہ صرف موہت ہے جس سے امور غیبیہ
کھلتے ہیں " ایک غلطی کا ازالہ) اسی طرح شہادت القرآن صفحہ ۴۴ میں فرماتے ہیں ” بعد توریت
کے صدہا ایسے نبی بنی اسرائیل میں سے آئے کہ کوئی نئی کتاب ان کے ساتھ نہیں تھی بلکہ ان انبیاء
انوار العلوم جلد ۲
۴۱۸
حقيقة النبوة (حصہ اول)
کے ظہور کے مطالب یہ ہوتے تھے کہ تا ان کے موجودہ زمانہ میں جو لوگ تعلیم تو ریت سے دور پڑ
گئے ہوں پھر ان کو تو ریت کے اصلی منشاء کی طرف کھینچیں " اسی طرح فرماتے ہیں۔ ”بنی اسرائیل
میں کئی ایسے نبی ہوئے ہیں جن پر کوئی کتاب نازل نہیں ہوئی صرف خدا کی طرف سے پیشگوئیاں
کرتے تھے “ (بدر ۵ / مارچ ۱۹۰۸ء) ان تینوں حوالوں سے ظاہر ہے کہ حضرت مسیح موعود کے
نزدیک نبی کے لئے یہ شرط نہیں ہے کہ کوئی شریعت بھی لائے بلکہ آپ کے نزدیک بنی اسرائیل
میں ایسے کئی نبی گزرے ہیں جو شریعت نہیں لائے تھے۔ اسی طرح یہ بھی ظاہر ہے کہ نبی کے لئے
بلا واسطہ نبوت پانا بھی کوئی شرط نہیں۔ پس نبی رہی ہے جو مذکورہ بالا شرائط کے مطابق نبی ہو جو خدا
اور اس کے رسولوں کی بیان کردہ شرائط ہیں اور کسی کے نبی ہونے کے لئے جو ایک آسمانی عہدہ اور
خطاب ہے اتنا ہی کافی ہے کہ اس میں وہ شرائط پائی جائیں نہ یہ کہ دنیا کے ہر فرد بشر کی خود ساختہ
تعریف نبوت کے مطابق بھی وہ نبی ہو۔
نبوت کی تعریف اور اس کی بعض خصوصیات کا ذکر کرنے کے بعد میں جناب مولوی صاحب
کے ان حوالہ جات کی طرف توجہ کرتا ہوں۔ جن سے آپ نے یہ ثابت فرمایا ہے کہ مسیح موعود کی
نبوت نبیوں کی نبوت نہ تھی بلکہ محدثوں کی سی نبوت تھی۔ لیکن اس سے پہلے پھر ایک دفعہ پچھلی
تمہیدوں کا خلاصہ بیان کر دیتا ہوں۔ کیونکہ اگر کوئی شخص اس تمہید کو جو میں نے اوپر لکھی ہے اچھی
طرح سمجھ لے تو مسئلہ نبوت کا سمجھنا اس کے لئے ایسا آسان ہو جائے گا جیسے ٹھنڈے پانی کا حلق سے
اترنا۔ اور نہ صرف یہ کہ وہی حوالہ جات حل ہو جائیں گے جو جناب مولوی محمد علی صاحب نے اپنے
رسالہ میں دیتے ہیں بلکہ جو شخص ان باتوں کو یاد کرلے میں اللہ تعالیٰ سے امید کرتا ہوں کہ اگر کوئی
نئے سے نیا اور مشکل سے مشکل حوالہ بھی اس کے سامنے پیش کیا جائے گا تو اس کے لئے اس کا حل
کرنا مشکل نہ ہو گا۔ انشاء اللہ تعالیٰ خلاصہ یہ کہ میں اب تک یہ بتا چکا ہوں کہ نبی لغت عرب اور
قرآن کریم کے رو سے اسے کہتے ہیں جو (1) اللہ تعالی سے کثرت سے امور غیبیہ کی اطلاع پائے
(۲) جن غیب کی خبروں کی اطلاع اسے دی جائے وہ نہایت عظیم الشان قومی تباہیوں یا ترقیوں پر
مشتمل ہوں (۳) یہ کہ خدا تعالیٰ نے اس کا نام نبی رکھا ہو۔ اور جس شخص میں یہ تین باتیں پائی
جائیں وہ ضرور نہیں ہو گا۔ ہاں اس بات سے دھوکا نہیں کھانا چاہئے کہ شرائط نبوت کے علاوہ بعض
خصوصیات بھی ہیں۔ جن کی وجہ سے نبیوں کی کئی اقسام ہو جاتی ہیں۔ لیکن سب نبی ہی ہوتے ہیں۔
اور اس کا ثبوت یہ ہے کہ بعض باتوں کو ہم دیکھتے ہیں کہ بعض نبیوں میں پائی جاتی ہیں اور بعض میں
انوار العلوم جلد ۲
۴۱۹
حقيقة النبوة (حصہ اول)
نہیں۔ جس سے معلوم ہوا کہ ان کے بغیر بھی انسان نبی ہو سکتا ہے۔ اور یہ بھی کہ جن باتوں کا مفہوم
نبوت سے کوئی تعلق نہیں مثلا یہ کہ بلا واسطہ نبی ہونا۔ اگر وہ سارے نبیوں میں پائی جائیں لیکن ایک
شخص میں نہ پائی جائیں ۔ تب بھی اس کی نبوت میں کوئی نقص لازم نہیں آتا۔ اور آخر میں یہ کہ اگر
خصوصیات کے اظہار کے لئے بعض الفاظ زائد کر دیئے جائیں۔ تو ان سے یہ مطلب نہیں ہوا کرتا
کہ نفس درجہ میں کوئی فرق آگیا بلکہ صرف خصوصیت بتانی مد نظر ہوتی ہے اور ان باتوں کی تائید
کے لئے میں نے حضرت مسیح موعود کی کتابوں سے بعض حوالے بھی نقل کر دیے ہیں جن سے یہ
ثابت کیا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے نزدیک بھی نبی کی وہی تعریف ہے جو میں
نے قرآن کریم اور لغت عرب سے استنباط کر کے لکھی ہے۔ اور آپ اسی تعریف کو خدا تعالیٰ کی
تعریف قرآن کریم کی تعریف ، نبیوں کی تعریف اسلام کی تعریف لغت کی تعریف قرار دیتے ہیں۔
اور یہ تعریف خدا کے حکم کے مطابق کرتے ہیں اور چونکہ پہلے نہایت وسعت سے میں یہ سب
مضمون بیان کر آیا ہوں۔ اس لئے اس جگہ ان ہی مختصر الفاظ میں ان کا ذکر کر دینا کافی ہو گا۔ اور جو
شخص ان باتوں کو سمجھ لے گا اس کے لئے نبوت کا مسئلہ بالکل آسان ہو جائے گا۔
اب میں مولوی صاحب کے وہ حوالے نقل کرتا ہوں۔ جن سے ان کے خیال میں حضرت مسیح
موعود کی نبوت نبیوں کی سی نبوت نہیں رہتی بلکہ محدثین کی سی نبوت ثابت ہوتی ہے اور جن
حوالوں سے انہوں نے یہ ثابت کرنا چاہا ہے کہ حضرت مسیح موعود کا دعوی شروع سے ایک ہی قسم
کی نبوت کا رہا ہے کبھی تبدیل نہیں ہوا۔ کیونکہ آپ نے جو کچھ توضیح مرام میں جو آپ کی دعوئی
مسیحیت کے بعد پہلی کتاب ہے۔ لکھا ہے وہی آخر کی کتابوں میں لکھا ہے۔ اس بات کے متعلق تو میں۔
پہلے مفصل جواب دے آیا ہوں کہ حضرت صاحب نے اپنے مذہب میں کوئی تبدیلی کی ہے یا نہیں۔
ہاں اس بات کا جواب کہ وہ کیا تبدیلی تھی آگے چل کر انشاء اللہ دوں گا۔ بہر حال جناب مولوی
صاحب حوالہ جات پیش کرتے ہیں: (صفحہ ۴ پر کتاب توضیح مرام سے )
"
ماسوا اس کے اس میں کچھ شک نہیں کہ یہ عاجز خدا تعالیٰ کی طرف سے اس امت کے لئے
محدث اللہ ہو کر آیا ہے ۔ اور محدث بھی ایک معنی سے نبی ہی ہوتا ہے۔ کیونکہ وہ خدا تعالیٰ سے ہم کلام
ہونے کا ایک شرف رکھتا ہے۔ امور غیبیہ اس پر ظاہر کئے جاتے ہیں۔ اور رسولوں اور نبیوں کی وحی
کی طرح اس کی وحی کو بھی دخل شیطان سے منزہ کیا جاتا ہے اور مغز شریعت اس پر کھولا جاتا ہے۔
اور بعینہ انبیاء کی طرح مامور ہو کر آتا ہے اور انبیاء کی طرح اس پر فرض ہوتا ہے کہ اپنے تئیں
گو اس کے لئے نبوت تا قلعہ نہیں مگر تاہم جزوی طور پر وہ ایک نبی ہی ہے ۔
انوار العلوم جلد ۲
۴۲۰
حقيقة النبوة (حصہ اول)
بآواز بلند ظاہر کرے اور اس سے انکار کرنے والا ایک حد تک مستوجب سزا ٹھہرتا ہے۔ اور نبوت
کے معنی بجز اس کے اور کچھ نہیں کہ امور متذکرہ بالا اس میں پائے جائیں۔ اور اگر یہ عذر پیش ہو کہ
باب نبوت مسدود ہے۔ اور وحی جو انبیاء پر نازل ہوتی ہے۔ اس پر مہر لگ چکی ہے میں کہتا ہوں کہ نہ من
كل الوجوہ باب نبوت مسدود یا ہے اور نہ ہر ایک طور سے وحی پر مہرلگائی گئی ہے بلکہ جزئی طور پر وحی
اور نبوت کا اس امت مرحومہ کے لئے ہمیشہ دروازہ کھلا ہے۔ مگر اس بات کو بحضورِ دل یا د رکھنا
چاہئے کہ یہ نبوت جس کا ہمیشہ کے لئے سلسلہ جاری رہے گا۔ نبوت تامہ نہیں ہے بلکہ جیسا کہ میں
ابھی بیان کر چکا ہوں۔ وہ صرف ایک جزئی " نبوت ہے جو دوسرے لفظوں میں محدثیت کے اسم
سے موسوم ہے۔ جو انسان کامل کے اقتداء سے ملتی ہے۔ جو مستجمع جمیع کمالات نبوت نامہ ہے۔
یعنی ذات ستودہ صفات حضرت سیدنا ومولانا محمد مصطفی ال فَاعْلَمُ أَرْشَدَكَ اللَّهُ تَعَالَى أَنَّ
النَّبِيَّ مُحَدَّثُ وَ الْمُحَدَّثُ نَبِيَّ بِاعْتِبَارِ حَصُول نَوْعٍ مِنْ أَنْوَاعِ النُّبُوَّةِ وَقَدْ قَالَ رَسُولُ
اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَبْقَ مِنَ النَّبُوَّةِ إِلَّا الْمُبَشِّرَاتُ أَى لَمْ يَبْقَ مِنْ أَنْوَاعِ النُّبُوَّةِ
إِلَّا نُوْعٌ وَاحِدٌ وَهِيَ الْمُبِشْرَاتُ بَلِ الْحَدِيثُ يَدُلُّ ل عَلَى أَنَّ النَّبُوَّةَ التَّامَةَ الْحَامِلَةَ
لِوَحْيِ الشَّرِيعَةِ قَدِ انْقَطَعَتْ وَالِكِنَّ النَّبُوَّةَ الَّتِي لَيْسَ فِيْهَا إِلَّا الْمُبَشِّرَاتُ فَهِيَ بَاقِيَةً
إِلَى يَوْمِ الْقِيمَةِ لَا انْقِطَاعَ لَهَا أَبَدًا ۔۔ حَامِلُ كَلَامِنَا أَنَّ أَبْوَابَ النُّبُوَّةِ الْجُزْئِيَّةِ
مَفْتُوحَةً حَةً أَبَدًا وَلَيْسَ فِي هَذَا النَّوْعِ إِلَّا الْمُبَشِّرَاتُ وَالْمُنْذِرَاتُ مِنَ الْأُمُورِا
11
لِجَمِيعِ
أوِ اللَّطَائِفِ القُرانِيَةِ وَالْعُلُومِ المَدَنِيَّةِ وَاَمَّا النُّبُوَّةُ الَّتِي تَامَّةً كَامِلَةً جَامِعَةٌ
الكَمَالَاتِ الْوَحْيِ فَقَدْ مَنَّا بِانْقِطَاعِهَا " (روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۶۱۰۷۰- توضیح مرام صفحه ۱۲ ۱۳۰ )
عربی حصہ کا ترجمہ یہ ہے:
جان لے۔ اللہ تعالیٰ تجھے ہدایت دے کہ نبی محدث ہوتا ہے اور محدث نبی ہوتا ہے اس
اعتبار سے کہ اسے نبوت کی قسموں سے ایک قسم حاصل ہوتی ہے اور رسول اللہ ﷺ نے فرمایا
کہ سوائے مبشرات کے نبوت سے کچھ باقی نہیں رہا۔ یعنی نبوت کے انواع میں سے صرف ایک نوع
باقی رہ گئی ہے۔ اور وہ مبشرات ہیں ۔۔۔۔ بلکہ حدیث دلالت کرتی ہے اس بات پر کہ نبوت کا نامہ جو
وحی شریعت کی حامل ہوتی ہے۔ وہ منقطع ہو چکی ہے۔ لیکن وہ نبوت کہ جس میں سوائے مبشرات کے
کچھ بھی نہیں۔ وہ قیامت کے دن تک باقی ہے۔ اور کبھی منقطع نہیں ہو گی۔ حاصل کلام یہ ہے کہ
جز کی نبوت کے دروازے ہمیشہ کے لئے کھلے ہیں۔ اور اس نوع میں کچھ نہیں سوائے مبشرات اور
انوار العلوم جلد ۲
۴۲۱
حقيقة النبوة (حصہ اول)
منذرات کے جو امور غیبیہ سے ہوتے ہیں۔ یا قرآنی لطائف اور علوم لدنیہ کے اور وہ نبوت جو تامہ
ہے کاملہ ہے۔ اور جس میں وحی کے سب قسم کے کمالات جمع ہوتے ہیں۔ ہم اس کے منقطع ہونے پر
ایمان لاتے ہیں
صفحہ پر کتاب چشمہ معرفت سے
” ہم خدا کے ان کلمات کو جو نبوت یعنی پیشگوئیوں پر مشتمل ہوں نبوت کے اسم سے
موسوم کرتے ہیں۔ اور ایسا شخص جس کو بکثرت ایسی پیشگوئیاں بذریعہ وحی دی جائیں۔ یعنی اس قدر
کہ اس کے زمانہ میں اس کی کوئی نظیر نہ ہو۔ اس کا نام ہم نبی رکھتے ہیں کیونکہ نبی اس کو کہتے ہیں جو
خدا کے الہام سے بکثرت آئندہ کی خبریں دے ۔ مگر ہمارے مخالف مسلمان مکالمہ الہیہ کے قائل ہیں
لیکن اپنی نادانی سے ایسے مکالمات کو جو بکثرت پیشگوئیوں پر مشتمل ہوں نبوت کے نام سے
موسوم نہیں کرتے۔ (روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۱۸۹ - چشمه معرفت صفحه
صفحه ۱۰۱۸۰
(۱۸۱-
قرآن شریف مکالمہ اللہ کے سلسلہ کو بند نہیں کرتا جیسا کہ وہ خود فرماتا ہے
يُلْقِي الرُّوحَ مِنْ أَمْرِهِ عَلَى مَنْ يَشَاءُ مِنْ عِبْدِ، یعنی خدا جس پر چاہتا ہے اپنا کلام نازل کرتا ہے
اور فرماتا ہے کہ لَهُمُ الْبُشْرَى فِي الْحَيُوةِ الدُّنْيَا یعنی مؤمنوں کے لئے مبشر الهام باقی رہ گئے ہیں
گو شریعت ختم ہو گئی ہے کیونکہ عمر دنیا ختم ہونے کو ہے پس خدا کا کلام بشارتوں کے رنگ میں
قیامت تک باقی ہے ۔ (روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحہ ۱۸۸ - چشمه معرفت منشا حاشیه )
(۳۴۰
(
تمام سے نبوتیں اس پر ختم ہیں ۔۔۔ مگر ایک قسم کی نبوت ختم نہیں یعنی وہ نبوت جو اس
کی کامل پیروی سے ملتی ہے اور جو اس کے چراغ میں سے نور لیتی ہے۔ (روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحہ
اور خدا کا پیار یہ ہے کہ ۔۔۔ اس کو اپنے مکالمہ مخاطبہ سے مشرف کرتا ہے۔۔۔ یہ اس
لئے کہ تا اسلام ایسے لوگوں کے وجود سے تازہ رہے ۔۔۔ نبوت ھدا اور رسالت کا لفظ خداتعالی نے اپنی
وجی میں میری نسبت صدہا مرتبہ استعمال کیا ہے ۔ مگر اس لفظ سے صرف وہ مکالمات و مخاطبات اللہ
مراد ہیں جو بکثرت ہیں اور غیب پر مشتمل ہیں " (چشمہ معرفت روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۳۴۱۰۳۴۰)
مولوی صاحب نے اس قدر حوالہ دیا ہے اس سے آگے کی عبارت ترک کر دی ہے۔ لیکن ہم
وہ ذیل میں درج کر دیتے ہیں۔
۳۲۵۰
اس سے بڑھ کر کچھ نہیں۔ ہر ایک ٹینس اپنی گفتگو میں ایک اصطلاح اختیار کر سکتا ہے۔ لیکل
أن يصطلح ال مو خدا کی یہ اصطلاح ہے جو کثرت مکالمات و مخاطبات کا نام اس نے نبوت رکھا ہے
ه چشمه معرفت صفحه ۳۲۴
انوار العلوم جلد ۲
۴۲۲
حقيقة النبوة (حصہ اول)
یعنی ایسے مکالمات جن میں اکثر غیب کی خبریں دی گئی ہیں۔ اور لعنت ہے اس شخص پر جو آنحضرت
کے فیض سے علیحدہ ہو کر نبوت کا دعوی کرے ۔ مگر یہ نبوت آنحضرت ﷺ کی نبوت ہے
ee
نہ کوئی نئی نبوت اور اس کا مقصد بھی یہی ہے " رچشمه معرفت صفحه ۳۲۵
روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۳۴۱) صفحه ۱۲ پر کتاب حقیقۃ الوحی سے:
حقیقة الوحی صفحہ ۱۵ حاشیہ ۔ یاد رہے کہ بہت سے لوگ میرے دعوے میں نبی کا نام سن کر
دھوکا کھاتے ہیں۔ اور خیال کرتے ہیں کہ گویا میں نے اس نبوت کا دعویٰ کیا ہے۔ جو پہلے علی زمانوں
میں براہ راست نبیوں کو ملی ہے۔ لیکن وہ اس خیال میں غلطی پر ہیں۔ میرا ایسا دعویٰ نہیں ہے۔ بلکہ
خدا تعالٰی کی مصلحت اور حکمت نے آنحضرت ا کے افاضہ روحانیہ کا کمال ثابت کرنے
کے لئے یہ مرتبہ بخشا ہے کہ آپ کے فیض کی برکت سے مجھے نبوت کے مقام تک پہنچایا۔ اس لئے
میں صرف نبی نہیں کہلا سکتا۔ بلکہ ایک پہلو سے نہیں۔ اور ایک پہلو سے امتی ۱۸۔ اور میری نبوت
آنحضرت ا کی ظل 14 ہے نہ کہ اصلی نبوت " - (روحانی خزائن جلد خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۵۴ حاشیه )
९९
ضمیمہ حقیقة الوحی (عربی) صفحہ ۶۸۹ وَمَا عَلَى اللَّهُ مِنْ نُبُوَّتِي الأَكْثَرَةَ
९९
۔۔۔
الْمُكَالعَةِ وَالْمُخَاطَبَةِ وَلَعْنَةُ اللهِ عَلَى مَنْ اَرَادَ فَوْقَ ذَلِكَ " (روحانی خزائن جلد نی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۶۸۹)
ترجمہ اللہ تعالی نے میری نبوت کے معنی سوائے کثرت مکالمت اور مخاطبت کے اور کچھ نہیں رکھے۔
اور اللہ کی لعنت اس پر ہو جو اس سے بڑھ کر ارادہ کرے "
على
الملا
حقیقة الوحی ضمیمہ عربی صفحه ۱۸۹ و سُمِّيْتُ نَبِيًّا مِنَ اللَّهِ عَلَى طَرِيقِ الْمَجَازِ ا لا
وَجْهِ الْحَقِيقَةِ " (روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۸۹) (ترجمہ) اور میرا نام نبی اللہ کی طرف سے
مجازی طور پر رکھا گیا ہے۔ نہ حقیقی طور پر "
ee
صفحہ پر کتاب مواہب الرحمن ہے:
رو
مواہب الرحمن صفحہ 1۔ ہر کہ دعوی نبوت کند و این اعتقاد ندارد که او از امت
آنحضرت ا است و هر چه یافت از فیضان او یافت و او یک ثمره البیت از باغ او در یک قطره
از بارش او و سایه تنگ از روشنی او پس او لعنتی است و لعنت خدا بر انصار او و بر اتباع او
و براعوان او - (روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحہ ۲۸۷) (ترجمہ) جو شخص دعوی نبوت کرے اور یہ اعتقاد نہ
رکھے کہ وہ آنحضرت ﷺ کی امت سے ہے اور جو کچھ اس نے پایا۔ اس کے فیضان سے پایا۔ اور
کہ وہ اس باغ 1 میں سے ایک پھل ہے۔ اور اس اور اس کی بارش میں سے ایک قطرہ ہے۔ اور اس کی
انوار العلوم جلد ۲
۴۲۳
حقيقة النبوة (حصہ اول)
روشنی میں سے ایک ہلکا سایہ ہے۔ سو وہ لعنتی ہے۔ اور خدا کی لعنت اس پر اور اس کے انصار پر اور
اس کی پیروی کرنے والوں پر اور اس کے مددگاروں پر "
صفحہ پر کتاب الوصیت سے :
९९
الوصیت صفحہ ۱۳، ۱۴ اور اس کی پیروی سے خدا تعالیٰ کی محبت اور اس کے مکالمہ مخاطبہ کا اس
سے بڑھ کر انعام مل سکتا ہے۔ جو پہلے ملتا تھا۔ مگر اس کا کامل پیرو صرف نبی نہیں کہلا سکتا۔ کیونکہ نبوت
کامله تامہ محمدیہ کی اس میں ہتک ہے۔ ہے۔ ہاں امتی اور نبی دونوں لفظ اجتماعی حالت میں اس میں اس پر صادق
آسکتے ہیں ۔۔۔۔ پس اس طرح پر بعض ۲۳ افراد نے باوجو د امتی ہونے کے نبی کا خطاب پایا " (روحانی
خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۱۱-۳۱۲)
ان حوالہ جات کے ساتھ ہی میں کچھ اور ایسی ہی عبارتیں جن سے نبوت کے خلاف استدلال
کیا جاتا ہے ۔ نقل کر دیتا ہوں تاکہ سب کا جواب ایک ساتھ ہو جائے۔ اور وہ حسب ذیل ہیں :-
۱۹۰۱ء سے پہلے کے وہ حوالہ جات جو
حضرت مسیح موعود کے نبی ہونے کے خلاف پیش کئے جاتے ہیں
اس عاجز نے سنا ہے کہ اس شہر (دہلی) کے بعض اکابر علماء میری نسبت یہ الزام مشہور کرتے
ہیں کہ یہ شخص نبوت کا مدعی ۔ ملائک کا منکر بهشت دوزخ کا انکاری اور ایسا ہی وجود جبرائیل اور اور
لیلة القدر اور معجزات اور معراج نبوی سے بکلی منکر ہے لہذا میں اظہار اللحق عام و خاص اور تمام
بزرگوں کی خدمت میں گذارش کرتا ہوں کہ یہ الزام سراسر افتراء ہے میں نہ نبوت کا مدعی ہوں۔
اور نہ منجزات اور ملائک اور لیلۃ القدر وغیرہ سے منکر ۔ بلکہ میں ان تمام امور کا قائل ہوں جو
اسلامی عقائد میں داخل ہیں اور جیسا کہ اہلسنت جماعت کا عقیدہ ہے ان سب باتوں کو مانتا ہوں جو
قرآن اور حدیث کی رو سے مسلم الثبوت ہیں۔ اور سید نا و مولانا حضرت محمد مصطفی ا ختم
المرسلین کے بعد کسی دوسرے مدعی نبوت اور رسالت کو کاذب اور کافر جانتا ہوں میرا یقین ہے کہ
انوار العلوم جلد ۲
۴۲۴
حقيقة النبوة (حصہ اول)
وحی رسالت حضرت آدم صفی اللہ سے شروع ہوئی اور جناب رسول اللہ محمد مصطفی اللہ پر
در اشتهار ۱۲ اکتوبر ۱۸۹۱ء - مجموعه اشتہارات جلد ا صفحه ۲۳۰ - ۲۳۱ )
ہو گئی ۲۴
کل انسانوں کے کمالات بہ بیت مجموعی ہمارے رسول اللہ ا میں جمع ہیں اور اسی لئے
آپ کل دنیا کے لئے مبعوث ہوئے ۔ اور رحمةً حمَةً لِلْعَلَمِينَ کہلاۓ إِنَّكَ لَعَلَى خُلُقٍ عَظِيمٍ میں
بھی اسی مجموعہ کمالات انسانی کی طرف اشارہ ہے اور یہی وجہ تھی کہ آپ پر نبوت کاملہ کے کمالات
ختم ہوئے۔ یہ ایک مسلم بات ہے کہ کسی چیز کا خاتمہ اس کی علت نائی کے اختتام پر ہوتا ہے۔ جیسے
کتاب کے جب کل مطالب بیان ہو جاتے ہیں تو اس کا خاتمہ ہو جاتا ہے اسی طرح پر رسالت اور
نبوت کی علت غائی رسول اللہ ا پر ختم ہوئی ۔ اور یہی ختم نبوت کے معنی ہیں۔ کیونکہ یہ ایک
سلسلہ ہے جو چلا آیا ہے اور کامل انسان پر آکر اس کا خاتمہ ہو گیا۔ صفحہ ۷ اسطر ۱۶۔
"اللہ تعالٰی نے جو کمالات سلسلہ نبوت میں رکھے ہیں مجموعی طور پر وہ ہادی کامل پر ختم ہو چکے
اب کلی طور پر ہمیشہ کے لئے مجددین کے ذریعہ سے دنیا پر اپنا پر تو ڈالتے رہیں گے 20 اللہ تعالیٰ اس
سلسلہ کو قیامت تک رکھے گا " (دین الحق صفحه ۶۷ از تقریر نمبر صفحہ ۲۲ جو ۱۸۹۹ء میں دوبارہ شائع ہوئی )
الْحَمْدُ لِلَّهِ وَالصَّلَوةُ وَالسَّلَامُ عَلَى رَسُولِهِ خَاتَمِ النَّبِيِّن اما بعد تمام مسلمانوں کی
خدمت میں گزارش ہے کہ اس عاجز کے رسالہ فتح الاسلام و توضیح مرام و ازالہ اوہام میں جس قدر
ایسے الفاظ موجود ہیں کہ محدث ایک معنی میں نبی ہوتا ہے یا یہ کہ محد ثیت جزوی نبوت ہے یا یہ کہ
محد ثیت نبوت ناقصہ ہے یہ تمام الفاظ حقیقی معنوں پر محمول نہیں ہیں بلکہ صرف سادگی سے ان کے
لغوی معنوں۔ معنوں کے رو سے بیان کئے گئے ہیں ورنہ حاشاد کلا مجھے نبوت حقیقی کا ہر گز دعوئی نہیں ہے بلکہ
جیسا کہ میں کتاب ازالہ اوہام کے صفحہ ۱۳۷ میں لکھ چکا ہوں میرا اس بات پر ایمان ہے کہ ہمارے
سید و مولی محمد مصطفی خاتم الانبیاء ہیں۔ سو میں تمام مسلمان بھائیوں کی خدمت میں واضح
کرنا چاہتا ہوں کہ اگر وہ ان لفظوں سے ناراض ہیں اور ان کے دلوں پر یہ الفاظ شاق ہیں تو وہ ان
الفاظ کو ترمیم شدہ تصور فرما کر بجائے اس کے محدث کا لفظ میری طرف سے سمجھ لیں کیونکہ کسی
طرح مجھ کو
مجھ کو مسلمانوں میں تفرقہ اور نفاق ڈالنا منظور نہیں ہے ۔ جس ہے۔ جس حالت میں ابتداء سے میں میری نیست
میں جس کو اللہ جلشانہ خوب جانتا ہے۔ اس لفظ نبی سے مراد نبوت حقیقی نہیں ہے بلکہ صرف محدث
مراد ہے جس کے معنی آنحضرت ا نے مکلم مراد لئے ہیں یعنی محدثوں کی نسبت فرمایا ہے۔
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَقَدْ كَانَ
انوار العلوم جلد ۲
۴۲۵
حقيقة النبوة ( حصہ اول)
فِيمَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ رِجَالٌ يُكَلِّمُونَ مِنْ غَيْرِ أَنْ يَكُونُوا أَنْبِيَاءَ فَإِنْ
يَكُنْ مِنْ أُمَّتِي مِنْهُمْ أَحَدٌ فُعُمَرُ ( بخاری کتاب فضائل الصحابه باب مناقب عمر بن الحى الخطاب) از مجموعه
اشتهارات فروری (۱۸۹۲ء) ” اور خدا تعالیٰ جانتا ہے کہ میں مسلمان ہوں۔ اور ان سب عقائد پر
ایمان رکھتا ہوں جو اہل سنت والجماعت مانتے ہیں اور کلمہ طیبہ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ
اللہ کا قائل ہوں اور قبلہ کی طرف نماز پڑھتا ہوں اور میں نبوت 12 کا بھی نہیں بلکہ ایسے بدعی کو
دائرہ اسلام سے خارج سمجھتا ہوں " ( آسمانی فیصلہ صفحہ ۳
روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۳۱۳)
A
رو
منصفوا سوچ کر جواب دو کہ کیا قرآن کریم میں کہیں یہ بھی لکھا ہے کہ کسی وقت کوئی حقیقی
لانے والا اور
طور پور صلیبوں کو توڑنے والا۔ اور ذمیوں کو قتل کرنے والا اور قتل خنزیر کا نیا حکم لانے و
قرآن کریم کے بعض احکام کو منسوخ کرنے والا ظهور کرے گا اور آیت الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمُ
دِينَكُمُ اور آیت حَتَّى يُعْطُوا الْجِزْيَةَ عَنْ يَدٍ (التوبہ : (۲۹) اس وقت منسوخ ہو جا۔ جائے گی۔ اور نئی
وحی قرآنی وحی پر خط شیخ کھینچ دے گی اے لوگو! ائے مسلمانوں کی ذریت کہلانے والوہا دشمن قرآن نہ
ہو۔ اور خاتم النبین کے بعد وحی نبوت کا نیا سلسلہ جاری نہ کرو۔ اور اس خدا سے شرم کرو جس کے
سامنے حاضر کئے جاؤ گے ۲۸ (آسمانی فیصلہ صفحه ۲۵ روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۳۳۵)
"
९९
دوم یہ کہ میر صاحب کے دل میں سرا سر فاش غلطی سے یہ بات بیٹھ گئی ہے کہ گویا میں ایک
نیچری آدمی ہوں۔ معجزات کا منکر اور لیلتہ القدر سے انکاری اور نبوت کا مدعی اور انبیاء علیہم السلام
کی اہانت کرنے والا اور عقائد اسلام سے منہ پھیرنے والا ۲۹ ( آسمانی فیصله صفحه ۱۳۷ روحانی خزائن جلد ۴
صفحه ۳۴۷)
سے انکار
نہ مجھے دعوی نبوت و خروج از امت اور نہ میں منکر معجزات اور ملائک اور نہ لیلۃ القدر
انکاری ہوں۔ اور آنحضرت ا الله علی کے خا خاتم النبتين ہونے کا قائل اور یقین کامل سے جانتا
ہوں اور اس بات پر محکم ایمان رکھتا ہوں کہ ہمارے نبی کریم ا خاتم الانبیاء ہیں۔ اور
آنجناب کے بعد اس امت کے لئے کوئی نبی نہیں آئے گا نیا ہو یا پرانا ہو اور قرآن کریم کا ایک شعشہ یا
نقطہ منسوخ نہیں ہو گا ہاں محدث آئیں گے جو اللہ جلشانہ سے ہم کلام ہوتے ہیں اور نبوت تامہ کی
بعض صفات کلی طور پر اپنے اندر رکھتے ہیں۔ اور بلحاظ بعض وجوہ شان نبوت کے رنگ سے رنگین
کئے جاتے ہیں اور ان میں سے میں ایک ہوں گے ۔ " (نشان آسمانی صفحہ ۳۰-۳۱ -
۴ صفحه ۳۹۰ - ۳۹۱)
روحانی خزائن جلد
انوار العلوم جلد ۲
۴۲۶
حقيقة النبوة (حصہ اول)
یہی امت ہے کہ اگر چہ نبی تو نہیں مگر نبیوں کی مانند خدا تعالی سے ہم کلام ہو جاتی ہے اور
اگر چہ رسول نہیں مگر رسولوں اس کی مانند خداتعالیٰ کے روشن نشان اس کے ہاتھ پر ظاہر ہوتے ہیں۔
اور روحانی زندگی کے دریا اس میں بہتے ہیں۔ اور کوئی نہیں کہ اسکا مقابلہ کر سکے ۔ کوئی ہے کہ جو
برکات اور نشانوں کے دکھلانے کے لئے مقابل میں کھڑا ہو کر ہمارے اس دعوے کا
९९
جواب دے " ( آئینہ کمالات اسلام
روحانی خزائن جلد ۵ صفحه (۲۲۴)
" جب کسی کی حالت اس نوبت تک پہنچ جائے تو اس کا معاملہ اس عالم سے وراء الوراء ہو جاتا
اور ان تمام ہدایتوں اور مقامات عالیہ کو ظلی طور پر پالیتا ہے جو اس سے ، جو اس سے پہلے نبیوں اور رسولوں کو
ملے تھے۔ اور انبیاء ۳۲ اور رسل کا وارث اور نائب ہو جاتا ہے وہ حقیقت جو انبیاء میں معجزہ کے نام
ہے
سے موسوم ہوتی ہے وہ اس میں کرامت کے نام سے ظاہر ہو جاتی ہے اور وہی حقیقت جو انبیاء میں عصمت
کے نام سے نامزد کی جاتی ہے اس میں محفوظیت کے نام سے پکاری جاتی ہے اور وہی حقیقت جو
انبیاء میں نبوت کے نام سے بولی جاتی ہے اس میں محدثیت کے پیرایہ میں ظہور پکڑتی ہے حقیقت
ایک ہی ہے لیکن بباعث شدت اور ضعف رنگ کے مختلف نام رکھے جاتے ہیں۔ اس لئے
آنحضرت ا کے ملفوظات مبارکہ اشارت فرمارہے ہیں کہ محدث نبی بالقوہ ہوتا ہے۔ اور اگر
باب نبوت مسدود نہ ہو تا تو ہر یک محدث اپنے وجود میں قوت اور استعداد نبی ہو جانے کی رکھتا تھا۔
اور اسی قوت اور استعداد کے لحاظ سے محدث کا حمل نبی پر جائز ہے یعنی کہہ سکتے ہیں کہ المُحَدِّثُ
نبی جیسا کہ کہہ سکتے ہیں۔ الْعِنَبُ خَمْرُ نَظرًا عَلَى الْقُوَّةِ وَالاسْتِعْدَادِ وَ مِثْلُ هَذَا الْحَمْلِ
شَائِعٌ مُتَعَارَفُ فِي عِبَارَاتِ الْقَوْمِ وَقَدْ جَرَتِ الْمُحَاوَرَاتٌ عَلَى ذَلِكَ كَمَا لَا يَخْفَى عَلَى
كُلِّ ذَكِيْ عَالِمِ مُطَّلِعَ عَلَى كُتُبِ الْأَدَبِ وَالكَلَامِ وَالتَّصَوفِ اور اس حمل کی طرف اشارہ ہے
جو اللہ جلشانہ نے اس قراءت کو جو وَ مَا أَرْ سَلْنَا مِنْ رَسُولِ وَلَا نَبِي وَلَا مُحَدَّثِ ہے مختصر کر کے
قراءت ثانی میں صرف یہ الفاظ کافی قرار دیئے کہ وَمَا أَرْ سَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ مِنْ رَسُولٍ وَلَا نَبِي "
الج : ۵۳) (آئینہ کمالات اسلام
روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۲۳۷ تا ۲۳۹)
قولہ - میرزا صاحب کے موافقین اور مخالفین نے پرلے درجے کی افراط اور تفریط کی ہے جو
شخص یہ کہتا ہو کہ میں قرآن شریف کو مانتا ہوں۔ نماز پڑھتا ہوں۔ روزے رکھتا ہوں۔ اور لوگوں کو
اسلام سکھاتا ہوں اس کو کافر کہنا زیبا نہیں۔ مگر ایک عالم کے رتبہ سے بڑھا کر پیغمبری تک پہنچانا بھی
نہیں۔
مِنْ قَبْلِكَ
انوار العلوم جلد ۲
۴۲۷
حقيقة النبوة ( حصہ اول)
اقول - صاحب انصاف طلب کے بیان میں یعنی ان کے پہلے ہی قول شریف میں تناقض پایا جاتا
ہے۔ کیونکہ ایک طرف تو وہ بہت ہی حق پسند بن کر نہایت مہربانی سے فرماتے ہیں کہ مسلمان کو کافر
کہنا زیبا نہیں اور پھر دوسری طرف اسی منہ سے میری نسبت رائے ظاہر کرتے ہیں کہ گویا میری
جماعت در حقیقت مجھے رسول اللہ جانتی ہے اور گویا میں نے در حقیقت نبوت کا دعوی کیا ہے اگر
راقم صاحب کی پہلی رائے صحیح ہے کہ میں مسلمان ہوں اور قرآن شریف پر ایمان رکھتا ہوں۔ تو پھر
یہ دوسری رائے غلط ہے جس میں ظاہر کیا گیا ہے کہ میں خود نبوت کا مدعی ہوں۔ کا مدعی ہوں۔ اور اگر دوسری
رائے صحیح صحیح ۔ ہے تو پھر ھروہ وہ پہلی پہلی رائے رائے غلط ما ہے جس میں ظاہر ظاہر کہ کیا گیا کہ میں مسلمان ہوں ہوں اور اور قرآن شریف
کو مانتا ہوں۔ کیا ایسا ۳ ۳ بد بخت مفتری جو خود رسالت اور نبوت کا دعوی کرتا ہے۔ قرآن شریف پر
ایمان کچھ سکتا ہے ۔ اور کیا ایسا وہ شخص جو قرآن شریف پر ایمان رکھتا ہے اور آیت وَالكِنْ رَسُول
اللَّهِ وَ خَاتَمَ النَّبِيِّن کو خدا کا کلام یقین رکھتا ہے وہ کہہ سکتا ہے کہ میں بھی آنحضرت ﷺ کے
بعد رسول اور نبی ہوں۔ صاحب انصاف طلب کو یاد رکھنا چاہئے کہ اس عاجز نے کبھی اور کسی وقت
حقیقی طور پر نبوت یا رسالت کا دعوی نہیں کیا اور غیر حقیقی طور پر کسی لفظ کو استعمال کرنا اور لغت کے
عام معنوں کے لحاظ سے اس کو بول چال میں لانا مستلزم کفر نہیں مگر میں اسکو بھی پسند نہیں کرتا کہ
اس میں عام مسلمانوں کو دھوکا لگ جانے کا احتمال ہے لیکن وہ مکالمات اور مخاطبات جو اللہ جلشانہ کی
طرف سے مجھ کو ملے ہیں جن میں یہ لفظ نبوت اور رسالت کا بکثرت آیا ہے ان کو میں بوجہ مأمور
ہونے کے مخفی نہیں رکھ سکتا۔ لیکن بار بار کہتا ہوں کہ ان الہامات میں جو لفظ مرسل یا رسول یا نبی کا
میری نسبت آیا ہے ۳۴ ۔ وہ اپنے حقیقی معنوں پر مستعمل نہیں ہے۔ اور اصل حقیقت جس کی میں
علی رؤوس الاشهاد گواہی دیتا ہوں کہی ہے جو ہمارے نبی اله خاتم الانبیاء ہیں۔ اور آپ کے بعد
کوئی نبی نہیں آئے گا۔ نہ کوئی پرانا اور نہ کوئی نیا - وَمَنْ قَالَ بَعْدَرَ سُولِنَا وَسَيِّدِنَا إِنِّي نَبِيُّ أَوْ
رَسُولُ عَلَى وَجْهِ الْحَقِيقَةِ وَالْإِفْتِرَاءِ وَتَرَكَ الْقُرْآنَ وَأَحْكَامُ الشَّرِيعَةِ الْغَرَّاءِ فَهُوَ
كَافِرُ كَذَّابٌ غرض ہمارا مذہب میں ہے کہ جو شخص حقیقی طور پر نبوت کا دعوی کرے اور آنحضرت
کے دامن فیوض سے اپنے تئیں الگ کر کے اور ام ر اس پاک سرچشمہ سے جدا ہو کر آپ ہی
براه راست نبی اللہ بنا چاہتا تو وہ ملحد بے دین ہے اور غالبا ایسا شخص اپنا کوئی نیا کلمہ بنائے گا اور
عباد آئیں کوئی نئی طرز پیدا کرے گا اور احکام میں کچھ تغیر و تبدل کر دے گا۔ پس بلا شبہ وہ مسیلمہ کذاب
کا بھائی ٣٥ ہے اور اس کے کافر ہونے میں کچھ شک نہیں۔ ایسے خبیث کی نسبت کیونکر کہہ سکتے ہیں
ت