حقیقة النّبوّة
انوارالعلوم (جلد 2), حصہ 8
انوار العلوم جلد ؟
کہ وہ قرآن شریف کو مانتا ہے ۔
۴۲۸
حقيقة النبوة (حصہ اول)
لیکن یاد رکھنا چاہئے کہ جیسا کہ ابھی ہم نے بیان کیا ہے بعض اوقات خدائے تعالی کے الہامات
میں ایسے الفاظ استعارہ اور مجاز کے طور پر اس کے بعض اولیاء کی نسبت استعمال ہو جاتے ہیں اور
وہ حقیقت پر محمول نہیں ہوتے۔ سارا جھگڑا یہ ہے جس کو نادان متعصب اور طرف کھینچ کرنے گئے
ہیں۔ آنے والے مسیح موعود کا نام جو صحیح مسلم وغیرہ میں زبان مقدس حضرت نبوی سے نبی اللہ نکلا
ہے وہ انہی مجازی معنوں کی رو سے ہے جو صوفیاء کرام اء کرام کی کتابوں میں مسلم اور ایک معمولی محاورہ
مکالمات الہیہ کا ہے۔ ورنہ خاتم الانبیاء کے بعد نبی کیسا ۔ انجام آتھم
خزائن جلدا اصفحه ۲۶ تا ۲۸ حاشیه )
T
روحانی
یہ الفاظ بطور استعارہ ہیں جیسا کہ حدیث میں بھی مسیح موعود کے لئے نبی کا لفظ آیا ہے ظاہر
ہے کہ جس کو خدا بھیجتا ہے وہ اس کا فرستادہ ہی ہوتا ہے اور فرستادہ کو عربی میں رسول کہتے ہیں اور
جو غیب کی خبر خدا سے پاکر دیوے اس کو عربی میں نبی کہتے ہیں۔ اسلامی اصطلاح کے معنی الگ ہیں۔
اس جگہ محض لغوی ۳۷ معنی مراد ہیں۔ ان سب مقامات کا مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی نے ریویو
لکھا ہے اور اس پر کوئی اعتراض نہیں کیا بلکہ ہیں برس سے تمام پنجاب و ہندوستان کے علماء ان
الہامات کو برا نہین احمدیہ میں پڑھتے ہیں اور سب نے قبول کیا آج تک کسی نے اعتراض نہیں کیا بجز
دو تین لدھیانہ کے ناسمجھ مولوی محمد اور عبد العزیز کے "۔ اربعین نمبر ۲ صفحه ۲۴ حاشیه
روحانی خزائن جلد ۷ اصفحه ۳۶۶)
۱۹۰۱ء کے بعد کے حوالہ جات
جو حضرت مسیح موعود کی نبوت کے خلاف پیش کئے جاتے ہیں
إِنَّا مُسْلِمُونَ نُؤْمِنُ بِكِتَبِ اللَّهِ الْفُرْقَانِ وَنُؤْمِنُ بِأَنَّ سَيِّدَنَا مُحَمَّدًا نَبِهَهُ وَرَسُولَهُ
وَإِنَّهُ جَاءَ بِخَيْرِ الْأَدْيَانِ وَنُؤْمِنُ بِأَنَّهُ خَاتَمُ الْأَنْبِيَاءِ لَا نَبِيَّ بَعْدَهُ إِلَّا الَّذِي رُنِي مِنْ فَيْضِهِ
وَأَظْهَرَةَ وَعُدُهُ ٣٨ ۔ وَلِلَّهِ مُكَالَمَاتٌ وَ مُخَاطَبَاتٌ مَعَ - أَوْلِيَائِهِ فِي هَذِهِ الْأُمَّةِ وَإِنَّهُمْ
يُعْطَوْنَ صِبْغَةَ الْأَنْبِيَاءِ وَلَيْسُوا بِنَبِيِّينَ فِي الْحَقِيقَةِ فَإِنَّ الْقُرْآنَ اكْمَلَ وَطَرَ الشَّرِيعَةِ
وَلَا يُعْطَوْنَ إِلَّا فَهُمَ الْقُرْآنِ وَلَا يَزِيدُونَ عَلَيْهِ وَلَا يَنْقُصُونَ مِنْهُ وَ مَنْ زَادَ أَوْ نَقَصَ
فأُولَئِكَ مِنَ الشَّيْطِيْنِ الْفَجَرَةِ وَنَعْنِي بِخَتُمِ النُّبُوَّةِ خَتَمَ كَمَا لَا تِهَا عَلَى نَبِيِّنَا الَّذِي
انوار العلوم جلد ۲
۴۲۹
حقيقة النبوة (حصہ اول)
هُوَ أَفْضَلُ رُسُلِ اللهِ وَ انْبِيَائِهِ وَنَعْتَقِدُ بِأَنَّهُ لَا نَبِيَّ بَعْدَهُ إِلَّا الَّذِي هُوَ مِنْ أُمَّتِهِ وَ مِنْ
اَكْمَلِ اَتْبَاعِهِ۔ اتْبَاعِهِ الَّذِي وَ ى وَجَدَ الْفَيْضَ كُلَّهُ مِنْ رَوْحَانِيَّتِهِ وَأَضَاءَ بِضِيَائِهِ فَهُنَاكَ لَا غَيْرَ وَ
لَا مَقَامَ الْغَيْرَةِ وَلَيْسَتْ بِنُبُوَّةِ أُخْرى ۔ (مواہب الرحمن صفحه 49- د روه روحانی خزائن
جلد ۱۹ صفحه ۲۸۵)
اس نبوت کی پیروی خدا تک بہت سہل طریق سے پہنچا دیتی ہے۔ اور اس کی پیروی سے خدا
تعالٰی کی محبت اور اس کے مکالمہ مخاطبہ کا اس سے بڑھ کر انعام مل سکتا ہے جو پہلے ملتا تھا۔ مگر اس کا
کامل پیرو صرف نبی نہیں کہلا سکتا۔ کیونکہ نبوت کاملہ نامہ محمدیہ کی اس میں ہتک ہے۔ ہاں امتی اور
نبی دونوں لفظ اجتماعی حالت میں اس پر صادق آسکتے ہیں کیونکہ اس میں نبوت تامہ کاملہ محمدیہ کی ہنگ
نہیں بلکہ اس نبوت کی چمک اللہ اس فیضان سے زیادہ تر ظاہر ہوتی ہے ۔
ور
الوصیت صفحه ۱۳ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۱۱))
باوجود اس ۴۲ کے یہ خوب یاد رکھنا چاہئے کہ نبوت تشریعی کادروازه بعد آنحضرت ال
کے بالکل مسدود ہے۔ اور قرآن مجید کے بعد اور کوئی کتاب نہیں جو نئے احکام سکھائے یا قرآن
شریف کا حکم منسوخ کرے یا اس کی پیروی معطل کرے بلکہ اس کا عمل قیامت تک ہے۔
الوصیت ماده ها شنید و حانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۱۱)
"
اور پھر ایک اور نادانی یہ ہے کہ جاہل لوگوں کو بھڑکانے کے لئے کہتے ہیں کہ اس شخص نے
نبوت کا دعویٰ کیا ہے۔ حالانکہ یہ ان کا سراسر افتراء ہے۔ بلکہ جس نبوت ۴۳، کا دعوی کرنا قرآن
شریف کی رو سے منع معلوم ہوتا ہے ایسا کوئی دعوی نہیں کیا گیا۔ صرف یہ دعوی ہے کہ ایک پہلو
سے میں امتی ہوں۔ اور ایک پہلو سے میں آنحضرت ا کے فیض نبوت کی وجہ سے نبی ہوں
۴۴۔ اور نبی سے مراد صرف اس قدر ہے کہ خدا تعالیٰ سے بکثرت شرف مکالمہ و مخاطبہ پاتا ہوں۔
بات یہ ہے کہ جیسا کہ مجد د صاحب سرہندی نے اپنے مکتوبات میں لکھا ہے کہ اگرچہ اس امت کے
بعض افراد مکالمہ و مخاطبہ الہیہ سے مخصوص ہیں اور قیامت تک مخصوص رہیں گے ۔ لیکن ۲۵۔ جس
شخص کو بکثرت اس مکالمہ و مخاطبہ سے مشرف کیا جائے اور بکثرت امور غیبیہ اس پر ظاہر کئے جائیں
آتا ہے۔ )
وہ نبی کہلاتا۔
(حقیقة الوحی
روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۴۰۶)
وَلَيْسَ مُرَادُهُ مِنَ النُّبُوَّةِ إِلَّا كَثرَةَ مُكَالَمَةِ اللَّهِ وَكَثْرَةَ أَنْبَاءِ مِنَ اللَّهِ وَكَثَرَةً
مَا يُوحَى وَ يَقُولُ ، مَا نَعْنِي مِنَ النَّبُوَّةِ مَا يُعْنَى فِي الصُّحُفِ الْأُولَى بَلْ هِيَ دَرَجَةً لَا
انوار العلوم جلد ) ۔
۴۳۰
:-
حقيقة النبوة (حصہ اول)
11
1
تُعطى إِلَّا مِنْ اتَّبَاعِ نَبِيِّنَا خَيْرِ الْوَرى (ضمیمہ حقیقة الوحی - روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۶۳۷)
ثُمَّ مَعَ ذَلِكَ ذَكَرْتُ غَيْرَ مَرَّةٍ أَنَّ اللَّهَ مَا أَرَادَ مِنْ نُبُوَّتِي إِلَّا نُبُوَّتِي الأَكْثَرَةُ الْمُكَالَمَةِ وَ
الْمُخَاطَبَةِ وَهُوَ مُسَلَّمَ عِنْدَ لَّمُ عِنْدَ أَكَابِر اَهْلِ السُّنَّةِ فَالنَّزَاعُ لَيْسَ إِلَّا نِزَاعًا لَفْظِيًّا فَلَا
تَسْتَعْجِلُوا يَا أَهْلَ الْعَقْلِ وَالْفِطْنَةِ وَ لَعَنَةُ اللَّهِ عَلَى مَنِ انَّا عَلَى خِلَافَ ذَلِكَ مِثْقَالَ ذَرَةٍ
وَمَعَهَا لَعَنَةُ النَّاسِ وَالْمَلَئِكَةِ ضمیمہ حقیقة الوحی روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۶۳۷)
اب جبکہ ان حدیثوں سے ثابت ہے کہ آنے والا عیسیٰ امتی ہے تو کلام الہی میں اس کا نام نبی
رکھنا ان معنوں سے نہیں ہے۔ جو ایک مستقل نبی کے لئے مستعمل ہوتے ہیں۔ بلکہ اس جگہ صرف
یہ مقصود ہے کہ خدا تعالیٰ اس سے مکالمہ مخاطبہ کرے گا۔ اور غیب کی باتیں اس پر ظاہر کرے گا۔
اس لئے باوجو د امتی ہونے کے وہ نبی " بھی کہلائے گا۔
"
براہین احمدیہ حصہ پنجم - روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۳۵۳)
کوئی شخص اس جگہ نبی ہونے کے لفظ سے دھوکا نہ کھادے ۔ میں بار بار لکھ چکا ہوں کہ یہ وہ
نبوت نہیں ہے جو ایک مستقل نبوت کہلاتی ہے کوئی مستقل نبی امتی نہیں کہلا سکتا۔ مگر میں امتی
ہوں۔ پس یہ صرف خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک اعزازی نام ہے جو آنحضرت اللہ کی اتباع سے
حاصل ہوا تا حضرت عیسیٰ سے تکمیل مشابہت ۵۰ ہو۔ (براہین احمدیہ حصہ پنجم روحانی خزائن
جلد ۲۱ صفحه ۳۶۰)
"
ہم بار ہا لکھ چکے ہیں کہ حقیقی اور واقعی طور پر تو یہ امر ہے کہ ہمارے سید و مولی آنحضرت
خاتم الانبیاء ہیں۔ اور آنجناب کے بعد مستقل طور پر کوئی نبوت نہیں ھے ۔ اور نہ کوئی
شریعت ہے۔ اور اگر کوئی ایسا دعوی کرے تو بلا شبہ وہ بے دین اور مردود ہے۔ لیکن خدا تعالٰی نے
ابتداء سے ارادہ کیا تھا کہ آنحضرت الل کے کمالات متعدیہ کے اظہار اور اثبات او کے لئے
کسی شخص کو آنجناب کی پیروی اور متابعت کی وجہ سے وہ مرتبہ کثرت مکالمات اور مخاطبات الہیہ
بخشے کہ جو اس کے وجود میں عکسی طور پر نبوت ۵۳ کا رنگ پیدا کر دے۔ سو اس طور سے خدا نے میرا
نام نبی رکھا۔ یعنی نبوت محمد یہ میرے آئینہ نفس میں منعکس ہو گئی۔ اور ظلی طور پر نہ اصلی طور پر مجھے
یہ نام دیا گیا تا میں آنحضرت ا کے فیوض کا کامل نمونہ ٹھہروں۔
چشمه معرفت حاشیه روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۳۴۰)
اب جبکہ میں وہ سب حوالہ جات جنہیں جناب مولوی صاحب نے اپنے بیان کی تائید میں پیش
انوار العلوم جلد ۲
۳۱
حقيقة النبوة (حصہ اول)
کیا ہے نقل کر چکا ہوں۔ اور ان کے ساتھ اور وہ حوالہ جات جو ان کے بیان کی تائید میں مل سکتے تھے
وہ بھی نقل کر چکا ہوں۔ تو میں اپنے اصل مضمون کی طرف لوٹتا ہوں اور اللہ تعالی کے فضل اور رحم
سے یہ امر ثابت کرنا چاہتا ہوں کہ یہ سب حوالہ جات ہرگز ہرگز ہمارے دعوے کے خلاف نہیں۔
ان سے حضرت مسیح موعود کی نبوت رد نہیں ہوتی بلکہ ثابت ہوتی ہے۔ اور آپ کا دعوی باطل
نہیں ہو تا بلکہ قائم ہوتا ہے لیکن میں اس قدر بیان کر دینا اور ضروری خیال کرتا ہوں کہ جیسا کہ میں
نے تمہید فصل میں بیان کیا ہے۔ میں بجائے فردا فردا ہر ایک حوالہ کا جواب دینے کے سب حوالہ
جات کا اکٹھا جواب دینا چاہتا ہوں تاکہ ہماری جماعت کے لوگوں کو ایک ایسا اصل معلوم ہو جائے
جس سے وہ ہر ایک اعتراض کا جواب آئندہ خود ہی دے لیا کریں۔ اور اس کے لئے میں نے لغت
عرب قرآن کریم محاورہ انبیائے سابقین اور حضرت مسیح موعود کے بیان کے مطابق نبی کی ایک جامع
مانع تعریف کی تھی جس تعریف کے ہوتے ہوئے نہ کوئی نبی نبیوں کی جماعت سے خارج ہوتا ہے اور
نہ کوئی غیر نبی نبیوں کی جماعت میں شامل ہو جاتا ہے پس ان حوالہ جات کے نقل کرنے کے بعد میں
طالبان حق کو پھر اسی تمہید کی طرف متوجہ کرتا ہوں اور بتاتا ہوں کہ ان حوالوں سے حضرت مسیح
موعود کی نبوت رد نہیں بلکہ ثابت ہوتی ہے لیکن یہ بھی یاد رہے کہ ان حوالہ جات میں جہاں جہاں
حضرت مسیح موعود نے اپنے لئے نبی کا لفظ استعمال کرنے سے انکار کیا ہے۔ اس سے کوئی شخص
دھوکا نہ کھائے کیونکہ حضرت مسیح موعود نے خود ہی ایسے تمام حوالوں کا جواب دے دیا ہے۔ اور
آپ کے اپنے جواب کے بعد کسی کا حق نہیں کہ اس انکار کے کوئی اور معنی کرے۔
چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
"جس جس جگہ میں نے نبوت یا رسالت سے انکار کیا ہے صرف ان معنوں سے کیا ہے کہ میں
مستقل طور پر کوئی شریعت لانے والا نہیں ہوں اور نہ میں مستقل طور پر نبی ہوں۔ مگر ان معنوں سے
کہ میں نے اپنے رسول مقتداء سے باطنی فیوض حاصل کر کے اور اپنے لئے اس کا نام پاکر اس کے
واسطہ سے خدا کی طرف سے علم غیب پایا ہے رسول اور نبی ہوں مگر بغیر کسی جدید شریعت کے ۔
اس طور کا نبی کہلانے سے میں نے کبھی انکار نہیں کیا بلکہ انہی معنوں سے خدا نے مجھے نبی اور رسول
کر کے پکارا ہے۔ سوار اب بھی میں ان معنوں سے نبی اور رسول ہونے سے انکار نہیں کرتا"۔
ایک غلطی کا ازالہ ، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۲۱۰ - ۲۱۱ )
اس عبارت نے سب جھگڑے کا فیصلہ کر دیا ہے۔ اور جہاں جہاں حضرت مسیح موعود نے لکھا
انوار العلوم جلد ۲
۴۳۲
حقيقة النبوة (حصہ اول)
ہے کہ میں نبی نہیں ہوں یا یہ کہ آنحضرت ﷺ کے بعد کوئی نبی نہیں آسکتا یا یہ کہ آپ کے بعد
نبوت کا دروازہ بالکل مسدود ہے۔ اس کے صرف اور صرف یہ معنی ہیں کہ آپ نے شریعت جدیدہ
لانے کا دعوی نہیں کیا۔ آپ کی نبوت آنحضرت ا کے فیض سے ہے۔ آنحضرت ا کے
بعد کوئی ایسا نبی نیا ہو یا پرانا نہیں آسکتا جو آپ کی شریعت کو منسوخ کرے یا آپ کے واسطہ کے بغیر
نبوت حاصل کرے۔ پس ایسی تمام عبارتوں کا تو حضرت مسیح موعود نے ایک ہی جگہ فیصلہ کر دیا ہے ۔
اور جو حضرت مسیح موعود کے نبی ہونے سے اس لئے انکار کرتا ہے کہ آپ نے کسی جگہ لکھا ہے کہ
میں نبی نہیں اسے یا د رکھنا چاہئے کہ آپ ہی نے دوسری جگہ اس کے یہ معنی بھی کر دیئے ہیں کہ اس
سے میری مراد یہ ہے کہ میں نئی شریعت لانے والا نبی نہیں۔ اور نہ بلا واسطہ نبوت پانے والا نبی
ہوں۔ اور یہ مراد نہیں کہ میں نبی ہی نہیں۔ پس ایسے حوالوں سے آپ کی نبوت کا انکار نہیں ہو
سکتا۔ انکار تو اسی صورت میں ہو گا۔ اگر یہ ثابت ہو جائے کہ جو شخص نئی شریعت نہ لائے ۔ یا براہ
راست نبوت نہ پائے نبی نہیں ہو سکتا۔ مفصل جواب اس بات کا کہ حضرت مسیح موعود پہلے زمانہ
میں اپنے نبی : نبی ہونے سے کیوں انکار کرتے رہے ۔ آگے دیا جائے گا۔ اور سردست میں اصل مضمون
کی طرف متوجہ ہوتا ہوں۔
یاد رہے کہ جناب مولوی صاحب نے صرف وہی حوالہ جات دیتے ہیں جن سے مسیح موعود کی
نبوت کے خلاف استدلال ہو سکے ۔ اور ان حوالہ جات کو بالکل ترک کر دیا ہے جن سے نبوت ثابت
ہوتی ہو۔ اور ہمیشہ فیصلہ اسی طرح ہوتا ہے کہ دونوں قسم کی باتوں کو لے کر ان پر بحث کی جائے۔
لیکن میں نے اس مسئلہ کو حل کرنے کے لئے انہی حوالوں کو لے لیا ہے جو جناب مولوی صاحب نے
پیش کئے ہیں بلکہ ان کے ساتھ وہ حوالہ جات جو ان کی تائید میں پیش کئے جاتے ہیں۔ انہیں بھی شامل
کر لیا ہے تا سب کا فیصلہ ایک ہی دفعہ ہو جائے ۔
ہر ایک صاحب بصیرت جس نے اوپر کے حوالہ جات کو غور سے پڑھا ہو گا۔ اس نے اس بات کو
معلوم کر لیا ہو گا کہ ان میں جگہ بہ جگہ یہ فقرات پائے جاتے ہیں۔
نبوت نامه جو وحی شریعت لانے والی ہو بند ہو چکی ہے" لیکن " وہ نبوت جس میں سوائے
مبشرات کے اور کچھ نہیں وہ باقی ہے۔ قیامت تک وہ کبھی بند نہیں ہو سکتی ۔ ”ہمارا حاصل کلام یہ
ہے کہ نبوت جزء یہ ہمیشہ کے لئے کھلی ہے۔ اور اس نبوت میں نہیں ہوتے مگر امور غیبیہ جو بشارتوں
اور انذار پر مشتمل ہوتے ہیں " ۔ " اور ایسا شخص جس کو بکثرت ایسی پیشگوئیاں بذریعہ وحی دی
انوار العلوم جلد ۲
۴۳۳
حقيقة النبوة (حصہ اول)
جائیں۔ یعنی اس قدر کہ اس کے زمانہ میں اس کی کوئی نظیر نہ ہو۔ اس کا نام ہم نبی رکھتے ہیں "۔
" مؤمنوں کے لئے مبشر الہام باقی رہ گئے ہیں کو شریعت ختم ہو گئی ہے " ۔ " تمام نبوتیں اس پر ختم
ہیں۔ مگر ایک قسم کی نبوت ختم نہیں ۔ یعنی وہ نبوت جو اس کی کامل پیروی سے ملتی ہے “۔ ” نبوت اور
رسالت کا لفظ جو خداتعالیٰ نے اپنی وحی میں میری نسبت صدہا مرتبہ استعمال کیا ہے۔ مگر اس لفظ سے
صرف وہ مکالمات مخاطبات مخاطبات اللہ مراد ہیں جو بکثرت ہیں۔ اور غیب پر مشتمل ہیں " ۔ " اور خیال کرتے
ہیں کہ گویا میں نے اس نبوت کا دعوی کیا ہے جو پہلے زمانوں میں براہ راست نبیوں کو ملتی ہے۔ لیکن
وہ اس خیال میں غلطی پر ہیں " ۔ " میں صرف نبی نہیں کہلا سکتا۔ بلکہ ایک پہلو سے نبی اور ایک پہلو
سے امتی" ۔ ” اور میری نبوت سے اللہ تعالیٰ کی مراد صرف کثرت مکالمات و مخاطبات ہے۔ اور جو
اس سے زیادہ سمجھے اس پر خدا تعالیٰ کی لعنت ہو"۔ ” جو شخص دعوائے نبوت کرے ۔ اور یہ اعتقاد نہ
رکھے کہ وہ آنحضرت ﷺ کی امت سے ہے ۔۔۔ خدا کی لعنت اس پر " ۔ ”مگر اس کا کامل پیرو
صرف نبی نہیں کہلا سکتا۔ ہاں امتی اور نبی"۔ "اے مسلمانوں کی ذریت کہلانے والو ا دشمن قرآن
نہ بنو۔ اور خاتم النبین کے بعد وحی نبوت کا نیا سلسلہ جاری نہ کرو جو قرآن کریم کو منسوخ کر دے
جیسا کہ ما قبل سے ظاہر ہے ) " - " - وَنُؤْمِنُ بِأَنَّهُ خَاتَمُ الْأَنْبِيَاءِ لَا نَبِيَّ بَعْدَهُ إِلَّا الَّذِي رُبِّي مِنْ -
فَيْضِهِ وَأَظْهَرَهُ لَهَرَةَ وَعْدُهُ وَعْدة ۔ " "۔ " خدا تعالی اس سے مکالمہ مخاطبہ مخاطبہ کرے کرے گا۔ گا۔ اور غیب کی باتیں اس پر ظاہر
کرے گا اس لئے باوجو د امتی ہونے کے وہ نبی کہلائے گا" ۔ " یہ وہ نبوت نہیں جو مستقل نبوت
یاد
کہلاتی ہے " ۔ ”ہاں امتی اور نبی دونوں ! اور نبی دونوں لفظ اجتماعی طور پر اس پر صادق آسکتے ہیں"۔ ”خوب
رکھنا چاہئے کہ نبوت تشریعی کا دروازہ بعد آنحضرت ا کے بالکل مسدود ہے "۔ "جس نبوت
کا دعوی قرآن شریف کے رو سے منع ہے ایسا کوئی دعوی نہیں کیا گیا"۔ " میری نبوت سے کثرت
مکالمہ و مخاطبہ مراد ہے ۔ “ آنجناب کے بعد مستقل طور پر کوئی نبوت نہیں"
ان سب عبارات پر غور کرو۔ کیا ان کا یہی خلاصہ نہیں نکلتا کہ وحی شریعت بند ہو چکی ہے۔ اب
صرف مبشرات اور منذرات کا دروازہ کھلا ہے۔ یہ دعوی کرنا کہ کسی انسان کو آنحضرت الله
کے واسطہ کے بغیر نبوت ملی نا جائز ہے۔ آپ کی نبوت امور غیبیہ پر کثرت سے اطلاع پانے کا نام ہے
آپ ایسے نبی ہیں جو امتی بھی ہیں۔ اب میری تمہید کو یاد کرو اور ان حوالہ جات کو دیکھو کہ کیا اس
کے خلاف اس میں کوئی بات ہے۔ اگر ہمارا یہ دعویٰ ہوتا کہ حضرت صاحب ایسے نبی ہیں جو نئی
شریعت لائے یا وحی شریعت اب تک جاری ہے۔ یا یہ کہ آپ کی نبوت بلا واسطہ تھی یا یہ کہ آپ یا
انوار العلوم جلد ۲
۴۳۴
حقيقة النبوة (حصہ اول)
امتی نبی نہیں تھے بلکہ اطاعت آنحضرت ا سے آزاد تھے یا یہ کہ آپ کی نبوت سے مراد امور
غیبیہ پر کثرت سے اطلاع پانا نہیں۔ بلکہ اور کچھ ہے۔ تو بیشک یہ حوالہ جات میرے خلاف استعمال ہو
سکتے تھے۔ لیکن جبکہ میرا مذہب یہی ہے کہ آپ غیر تشریعی امتی نبی تھے۔ تو پھر یہ حوالہ جات میرے
خلاف کیونکر استعمال ہو سکتے ہیں اگر تشریعی نبی یا غیر امتی نبی ہونا شرائط نبوت سے ہو تا۔ تب بیشک
ان حوالہ جات سے ثابت ہو تاکہ آپ میں شرائط نبوت نہیں پائی جاتی تھیں لیکن جبکہ تشریعی نبی یا
غیر امتی نبی ہو نانی کی شرائط میں سے نہیں۔ تو پھر ان حوالوں کا کیا اثر ؟ نبی کے لئے صرف تین امور
ضروری ہیں۔ اول یہ کہ امور غیبیہ پر کثرت سے اطلاع پائے ۔ دوم یہ کہ اس کی پیشگوئیاں انذاری و
تبشیری رنگ رکھتی ہوں اور مستم بالشان ہوں۔ سوم اسے خدا تعالیٰ نے نبی کہا ہو۔ اور مذکورہ بالا
حوالوں سے یہ بات ثابت ہے کہ آپ کو کثرت سے امور غیبیہ سے اطلاع بھی دی گئی۔ اور آپ نے
انذار و تبشیر کے لئے مہتم بالشان خبریں بھی دیں۔ اور آپ کا نام بھی خدا نے الہام میں نبی رکھا۔ پس
نبی کی تعریف کے مطابق آپ نبی ہوئے۔
جس قدر حوالہ جات نبوت کے رد میں دیئے جاتے ہیں ان میں سے ایک بھی تو ایسا حوالہ نہیں
جس سے یہ ثابت ہو کہ حضرت مسیح موعود نبی نہ تھے ۔ بلکہ قریباً ان سب سے ثابت ہوتا ہے کہ آپ
نبی تھے ۔ کیونکہ حضرت مسیح موعود نے ابتدائے دعوائے مسیحیت موعودہ سے برابر اس بات کا اعلان
فرمایا ہے کہ آپ پر خدا تعالی کثرت سے امور غیبیہ ظاہر فرماتا ہے۔ اور حضرت صاحب کے الہاموں
کو ابتداء سے دیکھ جاؤ ۔ وہ کسی خاص ملک کے لئے نہیں۔ بلکہ ساری دنیا کے لئے بشارت و انذار کا
پہلو رکھتے ہیں۔ اور سب دنیا کو ان میں انذار و تبشیر کیا گیا ہے۔ پھر ابتدائے دعوے سے آپ کے
الہامات میں آپ کو نبی کے نام سے پکارا گیا ہے۔ اور میں ثابت کر چکا ہوں کہ نبی کے لئے یہی تین
شرائط ہیں۔ جس میں یہ تین شرائط پائی جائیں۔ وہ یقینا نبی ہے۔
جو شخص حضرت صاحب کا یہ دعوی نکال کر کہ میں کوئی نئی شریعت نہیں لایا ۔ بلکہ میرا تو صرف
یہی دعوی ہے کہ مجھ پر کثرت سے امور غیبیہ ظاہر کئے جاتے ہیں۔ یا یہ دعوی نکال کر کہ میں نے جو
کچھ پایا ہے آنحضرت ا کی اتباع سے پایا ہے۔ یہ کہے کہ اس سے ثابت ہوا کہ آپ نبی نہ
تھے۔ اسے یاد رکھنا چاہئے کہ قرآن کریم میں تو ہم یہ آیت لکھی پاتے ہیں کہ لا يُظْهِرُ عَلَى غَيْبة
اَحَدًا إِلَّا مَنِ ارْتَضَى مِنْ رَسُولٍ یعنی اللہ تعالیٰ غیب کی خبریں کثرت سے صرف اپنے رسولوں پر إِلَّا مَنِ مِنْ من اللہ تعالی کی خری سے صرف کے
ہی ظاہر فرماتا ہے۔ پھر ہم حضرت مسیح موعود کی کسی ایسی تحریر کا جس میں آپ لکھتے ہوں کہ میں کوئی
انوار العلوم جلد ۲
۴۳۵
حقيقة النبوة (حصہ اول)
لکھا
شریعت نہیں لایا ۔ بلکہ میں تو صرف بکثرت امور غیبیہ پر خبر پانے والا ہوں یہ مطلب کیونکر لے سکتے
ہیں کہ آپ نبی نہیں کیونکہ یہ بات تو نبی ہونے کی شرائط میں سے ہے۔ کیا شرائط نبوت کے پائے
جانے سے نبوت ثابت ہوتی ہے یا نبوت کا رد ہوتا ہے۔ اسی طرح اگر حضرت مسیح موعود نے کہیں
اہو کہ اب نبوت سے باقی نہیں رہا مگر رہا مگر مبشرات و ات و منذرات تو اس کا یہ مطلب لینا کہ آپ نبی نہ
تھے نادانی ہے۔ کیونکہ یہ تو نبوت کی شرائط میں سے ہے۔ اللہ تعالی قرآن کریم میں فرماتا ہے کا
نُرْسِلُ الْمُرْسَلِينَ إِلَّا مُبَشِّرِينَ وَمُنْذِرِينَ - (الانعام :۴۹) ہم رسولوں کو جو بھیجتے ہیں تو ان کا کام
ہی یہ ہوتا ہے کہ وہ مبشرات ومنذرات لاتے ہیں۔ اب کیسے تعجب کی بات ہے کہ جس بات کو اللہ
تعالی عین نبوت قرار دے ۔ اس کو نبوت کے انکار کی دلیل قرار دیا جائے یہ تو ایسی ہی بات ہے جیسے
کوئی شخص کے فلاں شخص کو میں نے دیکھا کہ وہ لکڑی سے میز بنا رہا تھا جس سے ثابت ہوا کہ وہ نجار
نہیں۔ اور فلاں شخص کو میں نے دیکھا کہ وہ ہل چلا رہا تھا۔ معلوم ہوا کہ اسے ہل چلانا نہیں آتا۔ فلاں
شخص کو دیکھا کہ وہ لڑکوں کو پڑھا رہا تھا ثابت ہوا کہ وہ استاد نہیں۔ کیا ایسی بات کوئی دانا کہہ سکتا ہے
ہرگز نہیں۔ پس حضرت صاحب کی ایسی تحریرات سے جن میں آپ نے یہ لکھا ہے کہ میں کوئی نئی
شریعت نہیں لایا ۔ بلکہ صرف کثرت سے امور غیبیہ پانے کا دعوئی ہے۔ اور ان تحریرات سے ؟
میں آپ لکھیں کہ اب نبوت سے صرف مبشرات و منذارات باقی رہ گئے ہیں۔ یہ نتیجہ نکالنا کہ آپ
نبی نہ رہے۔ ایک ایسی بات ہے جس کی غلطی خود ہی ظاہر ہے جیسا کہ میں پہلے بتا چکا ہوں۔ لغت اور
قرآن کریم اور پہلے انبیاء کے عقائد اور حضرت مسیح موعود کی تحریرات سے تو نبوت کی شرائط ہی یہ
معلوم ہوتی ہیں کہ کثرت سے امور غیبیہ ظاہر ہوں جو انذار و تبشیر کی عظیم الشان خبروں پر مشتمل
ہوں۔ اور خدا تعالیٰ نبی نام رکھے ۔ پس جب یہ شرائط نبوت ہیں تو حضرت مسیح موعود کا دعوی کرنا کہ
صرف یہ باتیں مجھ میں پائی جاتی ہیں اس کے یہ معنی کسی طرح ہوئے کہ آپ نبی نہیں۔ اگر یہ باتیں
آپ میں پائی جاتی ہیں تو آپ نبی تھے ۔ حضرت مسیح ناصری کیوں نبی تھے ؟ کیا صرف انہی تین باتوں کی
وجہ سے نہیں ؟ حضرت سلیمان نبی تھے ۔ کیا ان کی نبوت ان تین شرائط کے سوا کسی اور شرط کی وجہ
سے ثابت تھی؟ حضرت یحی او زکریا د الیاس رایوب و ہارون و یوسف نبی تھے ۔ پھر کیا ان کی نبوت کسی
نئی بات کی وجہ سے تھی ؟ ان تین باتوں سے زیادہ اور کونسی بات تھی جس کی وجہ سے وہ نبی ثابت
ہوئے؟ حضرت موسیٰ و حضرت نوح علیہما السلام نبی تھے پھر کیا ان کی نبوت کسی اور وجہ سے تھی ؟
نہیں اسی وجہ سے تھی کہ ان میں یہ تین شرائط پائی جاتی تھیں۔ یہ سب انبیاء ہیں۔ اور انکو نبی صرف
جن
انوار العلوم جلد ۲
۲۳۶
حقيقة النبوة (حصہ اول)
اس لئے کہا جاتا ہے کہ (1) ان کو کثرت سے امور غیبیہ پر اطلاع دی جاتی تھی (۲) وہ غیب کی خبریں جو
ان پر ظاہر ہوتی تھیں معمولی نہ ہوتی تھیں بلکہ وہ عظیم الشان خوشخبریوں اور خطرناک عذابوں کی
خبریں تھیں (۳) خدا نے ان کو نبی کے نام سے پکارا ہے میں اور صرف یہی تین باتیں ہیں۔ جن کے
پائے جانے سے پہلے سب انبیاء نبی کہلائے جیسا کہ خود حضرت مسیح موعود نے لکھ دیا ہے کہ پہلے نبی
بھی اسی وجہ سے نبی کہلائے (جو حوالہ کہ حضرت مسیح موعود کے اپنے الفاظ میں پہلے گزر چکا ہے)
پس اگر حضرت مسیح موعود کی کتب میں ان تینوں باتوں کا دعوی ہے۔ تو وہ نبی ہیں اور اگر ان تین
باتوں کا دعوی نہیں تو پھر وہ نبی نہیں ہیں مگر میں نے بتایا ہے۔ اور وہ حوالے جو جناب مولوی محمد علی
صاحب نے اپنی تائید میں پیش کئے ہیں ان حوالوں کے علاوہ جس قدر حوالہ جات ان کے عقیدہ کی
تائید میں پیش کئے جاتے ہیں یا کئے جاسکتے ہیں۔ درج کر دیتے ہیں۔ ان کو ایک ایک کر کے پڑھو۔ پھر
حضرت مسیح موعود کی وہ تمام کتب جو دعوائے مسیحیت سے بعد کی ہیں۔ ان کو پڑھو۔ ان سب میں یہ
تینوں دعوے موجود پاؤ گے ۔ یا ان کے خلاف کوئی بات نہ دیکھو گے۔ حضرت مسیح موعود نے کہیں یہ
بات نہیں لکھی کہ مجھ پر خدا تعالیٰ کثرت سے امور غیبیہ نہیں ظاہر کرتا۔ اور نہ یہ کہیں لکھا ہے کہ
میرے الہامات میں عظیم الشان انقلابات کی خبریں نہیں۔ جو تمام دنیا کے متعلق ہوں بلکہ یہی فرمایا
ہے کہ یہ دونوں باتیں میرے الہامات میں ہیں۔ اور کثرت کے ساتھ ہیں اور کبھی کہیں نہیں لکھا کہ
میرے کسی الہام میں میرا نام نبی نہیں رکھا گیا بلکہ جب فرمایا میں فرمایا کہ خدا تعالٰی نے میرا نام نبی
رکھا ہے۔ پس جبکہ فتح اسلام کے زمانہ سے لے کر وفات تک کی سب کتب میں یہ تینوں دعوے
موجود ہیں یا یہ کہ کسی کتاب میں ان کے خلاف نہیں لکھا۔ تو بتاؤ کہ آپ نبی کیوں نہ ہوئے ؟ جیسا کہ
میں پہلے تمہید میں بتا آیا ہوں۔ لغت عرب قرآن کریم ، اصطلاح باری تعالیٰ عقائد جمیع انبیاء اور
حضرت مسیح موعود کے مذہب کے رو سے تو نبی کہتے ہیں اس کو ہیں جو ان تینوں شرائط کو پورا کرے۔
اور حضرت مسیح موعود ان تینوں شرائط کو پورا کرتے ہیں۔ پس آپ نبی ہیں۔ ہاں یہ سوال رہ جاتا ہے
کہ نبیوں کی کسی قسم میں داخل ہیں۔ سو آپ غیر تشر ملعی امتی نبی ہیں۔ یعنی نہ تو کوئی نئی
شریعت آپ لائے۔ اور نہ بغیر واسطہ رسول اللہ ا کے آر آپ پ نے نبوت پائی۔ اور یہ دونوں
خصوصیتیں ایسی نہیں ہیں کہ جس میں وہ پائی جائیں نبی نہ ہو۔ کیونکہ ہم دیکھتے ہیں کہ بیٹی میں
شریعت لانے کی خصوصیت نہ تھی۔ اور وہ نبی تھے۔ اور بالواسطہ نبی ہونے کی خصوصیت نبوت کے
معنوں کے ساتھ کوئی تعلق نہیں رکھتی۔ اور نہ نقل بتاتی ہے کہ نبی رہی ہے جو براہ راست نبوت
انوار العلوم جلد ۲
۴۳۷
حقيقة النبوة (حصہ اول)
پائے قرآن کریم و حدیث میں اس کا کوئی ذکر نہیں۔ اور نہ عقل بتاتی ہے کہ جو شخص کسی کے واسطہ
سے نہی ہوا ہو۔ اس کو باوجود شرائط نبوت پورا کرنے کے نبی نہیں کہنا چاہئے۔ اور وہ نبی نہیں ہو
سکتا۔ پس جب یہ دونوں باتیں ہر ایک نبی میں نہ قرآن کریم کے رو سے نہ احادیث کے رو سے نہ
لغت عرب کے رو سے نہ عقل کے رو سے پائی جانی ضروری ہیں ۔ تو پھر اگر پھر اگر حضرت مسیح موعودان
دونوں باتوں سے انکار کریں۔ اور کہیں کہ مجھ میں یہ باتیں نہیں پائی جاتیں تو اس سے آپ کے نبی نہ
ہونے پر کیا حجت قائم ہوئی۔ کیا قرآن کریم یا حدیث یا لغت عرب سے اس بات کا ثبوت ملتا ہے کہ
جس میں یہ دو باتیں نہ پائی جائیں وہ نبی نہیں ؟ پھر کیوں ایک ایسا دعویٰ کرتے ہو جو خدا تعالی کی
طرف سے نہیں۔ نبی کے لئے جو شرائط ہیں اور جن کے بغیر نبی نہیں ہو سکتا۔ وہ تو تین ہی ہیں۔ اور
سب نبی ان باتوں میں مشترک ہیں اور لغت سے اور آیات قرآنیہ سے ثابت ہیں۔ حضرت مسیح
موعود وہی شرائط قرار دیتے ہیں۔ اسلام اور باقی کل نبیوں کی اصطلاح میں بھی ایسے ہی لوگوں کو نبی
کہتے ہیں۔ جن میں وہ تین باتیں پائی جائیں ۔ اور وہ تینوں باتیں حضرت مسیح موعود میں پائی جاتی ہیں
اور کبھی بھی حضرت مسیح موعود نے اپنے اندر ان تین باتوں کے پائے جانے یا ان میں سے ایک کے
پائے جانے سے انکار نہیں کیا پس آپ کی کل کتب سے جو دعوائے مسیحیت کے وقت سے لکھی
گئیں ثابت ہے کہ آپ اپنے عہدہ کی کیفیت کی جو تفصیل بیان کرتے رہتے ہیں وہ آپ کی نبوت کی
گواہ اور شاہد ہے اور اس سے ثابت ہوتا ہے کہ آپ نبی تھے ۔ اور یہ کہ جہاں آپ نے انکار کیا ہے
اس بات سے انکار کیا ہے کہ میں کسی ایسی نبوت کالانے والا نہیں ہوں۔ جس میں شریعت جدیدہ ہو
اور نہ اس بات کا مدعی ہوں کہ مجھے نبوت بلا واسطہ ملی ہے۔ پس ان حوالوں سے نبوت پر کوئی اثر
نہیں پڑتا۔ اور اگر دس ہزار ایسے حوالے بھی پیش کر دیئے جائیں۔ تو حضرت مسیح موعود کی نبوت
کے خلاف کوئی ثبوت نہیں کیونکہ یہ دونوں باتیں تو شرائط نبوت میں ہیں ہی نہیں۔ بلکہ ایسی
خصوصیات ہیں جو بعض میں پائی گئیں اور بعض میں نہیں۔ پہلی شرط تو بہت سے پچھلے نبیوں میں بھی
نہیں پائی جاتی یعنی نئی شریعت کا لانا۔ اور دوسری بات نفس نبوت سے کوئی تعلق نہیں رکھتی۔ نہ
قرآن کریم نے اسے شرط نبوت قرار دیا ہے نہ لغت نے نہ عقل چاہتی ہے کہ نبی وہی ہونا چاہئے
جو براہ راست نبی ہو۔ نہ پہلے انبیاء میں سے کسی نے ایسا کیا ہے نہ احادیث میں یہ شرط مذکور ہے۔
پس اے عزیزو ! تم ان حوالوں سے کبھی مت گھبراؤ ۔ بلکہ جب کوئی شخص تمہارے سامنے ایسے
حوالے پیش کرے۔ جن میں حضرت مسیح موعود نے اپنی نسبت لکھا ہے کہ میں نئی شریعت نہیں لایا۔
۔
انوار العلوم جلد ۲
۲۳۸
حقيقة النبوة (حصہ اول)
رہی
تو اسے کہہ دو کہ ہم آنحضرت ا کے بعد شریعت جدیدہ کے لانے کے مدعی کو لعنتی خیال کرتے
ہیں۔ آنحضرت ﷺ کے بعد کوئی نئی شریعت نہیں آسکتی۔ اور اگر کوئی ایسا حوالہ دکھائے جس
میں یہ لکھا ہو کہ میں نے براہ راست نبوت نہیں پائی۔ تب فورا کہہ دو کہ ہم ایسے شخص کو جو
آنحضرت ا کے بعد براہ راست نبوت پانے کا دعوی کرے جھوٹا اور فریبی خیال کرتے ہیں۔
کیونکہ آنحضرت ا کے مبعوث ہونے کے بعد براہ راست نبوت ملنے کی کوئی ضرورت نہیں
اور جو کچھ مل سکتا ہے آپ ہی کے واسطہ سے اور طفیل سے مل سکتا ہے۔ پھر اگر وہ کوئی ایسا
حوالہ دکھائے کہ جس میں حضرت صاحب نے لکھا ہو کہ میرا تو صرف یہ دعوی ہے کہ میں کثرت سے
غیب کی خبروں پر اطلاع پاتا ہوں اور بڑے بڑے اہم معاملات جو دنیا کی تباہی یا ترقی کے ساتھ تعلق
رکھتے ہیں ان کی خبر پا تا ہوں۔ اور خدا تعالٰی نے انہی معنوں میں مجھے نبی کہا ہے ۔ تو تم جواب دو کہ ہم
اس سے زیادہ آپ کو کچھ نہیں مانتے اور اسی دعوے کی وجہ سے حضرت مسیح موعود کو نبی کہتے ہیں
اور کہنے پر مجبور ہیں ۔ کیونکہ لغت عرب میں نبی اللہ کی یہی تعریف ہے۔ اور قرآن کریم میں بھی
اللہ تعالیٰ نے یہی فرمایا ہے اور پچھلے انبیاء اور خود حضرت مسیح موعود کا بھی اس پر اتفاق ہے جبکہ تم
خود تسلیم کرتے ہو کہ حضرت مسیح موعود نے ان تین باتوں کا دعوی کیا ہے تو اس کا نام نبوت ہے۔
اس سے زیادہ کسی چیز کا نام نبوت نہیں۔ باقی جو کچھ ہے خصوصیات ہیں جو بعض نبیوں کو چھوڑ کر
بعض میں پائی جاسکتی ہیں اور ان خصوصیات میں سے حضرت مسیح موعود نے دو خصوصیات کا اپنی
نسبت انکار کیا ہے یعنی تشریعی نبی ہونے کا۔ اور براہ راست نبوت پانے کا۔ اور ہم بھی اقرار کرتے
ہیں کہ آپ کی نبوت ایسی نبوت نہ تھی۔
اور اگر کوئی شخص تم سے کہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا ہے کہ نبوت میں سے صرف
مبشرات باقی رہ گئے ہیں۔ تو جواب دو کہ آپ نے جو کچھ فرمایا ہے۔ اس سے ایک انچ ادھر ادھر ہونا
کفر ہے۔ یہ حدیث تو ہماری تائید کرتی ہے کیونکہ اس میں بتایا گیا ہے کہ نبوت میں سے مبشرات والی
نبوت باقی ہے یعنی گوایسی نبوت اب نہیں آسکتی جس میں نئی شریعت ہو۔ لیکن یہ نہ خیال کرنا کہ نبی
بھی کوئی نہیں آسکتا۔ کیونكَ مَا نُرْسِلُ الْمُرْسَلِينَ إِلَّا مُبَشِّرِينَ وَ مُنْذِرِينَ کے ماتحت مبشرات
جاری رہیں گی۔ اگر کوئی کہے کہ اس حدیث سے وہ تینوں شرائط کس طرح نکلتی ہیں تو اسے جواب دو
کہ مبشرات سے تو تو مُبَشِّرِينَ وَ مُنْذِرِینَ کی آیت کی طرف اشارہ ہے۔ اور بشارت کے ساتھ
انذار ضروری ہوتا ہے۔ اور یہی وجہ ہے کہ اس حدیث کو لکھ کر حضرت مسیح موعود نے توضیح مرام
انوار العلوم جلد ۲
۴۳۹
حقيقة النبوة (حصہ اول)
میں اس کی تشریح میں مبشرات کے ساتھ منذرات بھی لگا دیا ہے۔ پس مبشرات کا لفظ ثابت کرتا ہے
کہ منذرات بھی ہوں گی کیونکہ کسی مأمور کی قوم کی ترقی کی خبر اپنے اندر یہ خبر بھی رکھتی ہے کہ اس
کے مخالف ہلاک ہوں گے اور سب ماموروں کی خواہ وہ نبی ہوں یا غیر نبی مخالفت ضرور ہوتی ہے۔
پس مبشرات کے لفظ سے منذرات خود نکل آتے ہیں۔ اور حضرت مسیح موعود نے بھی یہ استنباط کیا
ہے اور پھر مبشرات کے لفظ سے امور غیبیہ کی اطلاع بھی نکل آتی ہے کیونکہ مبشرات ہمیشہ آئندہ کی
خبروں کو کہتے ہیں۔ ورنہ اگر کسی امیر کو کوئی شخص جاکر کے کہ تم امیر ہو تو یہ کوئی بشارت نہیں وہ
اسے پہلے ہی جانتا ہے بشارت کہتے ہی اس خوش خبر کو ہیں جسے انسان پہلے نہ جانتا ہو اور نبوت کی
مبشرات ہمیشہ آئندہ واقعات کے متعلق ہوتی ہیں۔ پس مبشرات میں ایک طرف تو تبشیر و انذار کی
شرط ثابت ہے۔ دوم اظہار علی الغیب کی شرط بھی ثابت ہے باقی رہی تیسری شرط تو وہ صاف الفاظ
میں موجود ہے آنحضرت ا فرماتے ہیں لَمْ يَبْقَ مِنَ النَّبُوَّةِ إِلَّا الْمُبَشِّرَاتِ یعنی نبوت سے
صرف مبشرات باقی رہ گئی ہیں۔ نبوت تو ہے لیکن بعض اقسام کی نبوت آئندہ کے لئے بند کی گئی ہے۔
اور صرف نبوت میں سے وہ نبوت باقی ہے جو بلا خصوصیت شریعت جدیدہ ہوتی ہے۔ پس اے
دوستو ! یہ حدیث تمہارے موافق ہے نہ مخالف اور حضرت صاحب نے اپنی کل کتب میں اپنے
دعوے کی کیفیت کی جو تفصیل بتائی ہے وہ ہمیشہ ایک ہی رہی ہے اور وہی مفصل کیفیت آپ اپنے
دعوے کی بتاتے رہے ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ قرآن کریم و محاورہ انبیائے گذشتہ لغت
عرب اور خود اپنی بیان کردہ تعریف کے رو سے آپ نبی تھے ۔ پس اے عزیزو ! جن کے دل میں مسیح
موعود کی بچی محبت ہے اور جو اس کے حقیقی دعوے کو دنیا میں ثابت شدہ دیکھنا چاہتے ہو۔ اور اس
کے کمالات کے چہرہ پر پردہ پڑا ہوا دیکھنا پسند نہیں کرتے۔ یاد رکھو کہ مسیح موعود نے اپنے دعوے کی
جو مفصل کیفیت بیان فرمائی ہے وہ ہمیشہ آپ کی نبوت پر گواہ رہی ہے اور اس میں ؟ ا کبھی بھی نبوت کے
خلاف کوئی امر نہیں اور کوئی ایسی بات اس میں بیان نہیں جس کے ہونے سے انسان نبی نہ بن سکے یا
نبی نہ کہلائے نہ کہلائے اور نہ آ آپ نے کبھی کسی شرط نبوت سے انکار کیا ہے جس کی کمی سے آپ کے نبی
ہونے میں شک پیدا ہو جائے ۔ پس حضرت مسیح موعود کی تحریرات کو پڑھتے ہوئے اس اصل کو یاد
رکھو جو میں نے ابتداء میں تمہارے سامنے پیش کیا ہے کہ نبی کی صرف تین ہی شرائط ہیں اس سے
زیادہ نہیں اور باقی سب باتیں خصوصیات کے طور پر ہیں جن میں سے اگر بعض نہ پائی جائیں تو نبی
نبی ہی رہتا ہے اس کی نبوت میں فرق نہیں آتا۔ اور یہ میرا دعویٰ اپنا نہیں بلکہ لغت عرب کی سب