افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ لاہور ۱۹۴۸ء

انوارالعلوم (جلد 21), حصہ 3

انوار العلوم جلد ۲۱
۳۳
تقریر جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ لاہور ۱۹۴۸ء
تھا ، سٹاف اور عملہ ہوتا تھا ۔ اسی طرح بے شک قادیان کے متعلق خدا تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ وہ ہمیں
واپس ملے گا لیکن باوجود اس وعدہ کے اُسے واپس لینے کیلئے ایک مرکز کی ضرورت ہے تا وہاں
اکٹھے ہو کر جدوجہد کی جا سکے جیسا کہ رویا میں دکھایا گیا ہے۔
دوسرا جواب یہ ہے کہ قادیان میں جو مرکز قائم تھا اس کا کوئی مقصد تھا یا نہیں ۔ آیا وہ مرکز
محض قادیان کے لحاظ سے تھا یا کوئی کام کرنے کیلئے تھا۔ اگر کوئی کام کرنے کیلئے تھا تو وہ کام کیا
تھا ؟ وہ مقصد جس کے لئے قادیان میں مرکز قائم کیا گیا تھا ظاہر ہے یعنی اسلام کی اشاعت کرنا،
جماعت کی تربیت کرنا ، جماعت کو اکٹھا کر کے اسلام کے غلبہ کے لئے مشتر کہ جدو جہد کے لئے
تیار کرنا، ایسی جدو جہد جو کفر کو ہمیشہ کے لئے پسپا کر دے۔ یہ وہ غرض تھی جس کے ماتحت قادیان
میں مرکز قائم کیا گیا تھا اگر یہ غرض نہ ہوتی تو نہ قادیان کی ضرورت تھی اور نہ کسی اور مرکز کی ۔ مکہ
اور مدینہ میں بھی لوگ جاتے ہیں اور حج کر کے واپس آ جاتے ہیں مگر جب تک کوئی خاص مقصد
نہ ہو کوئی آرگنائزیشن (ORGANISATION) بھی نہیں ہو سکتی ۔ چونکہ لوگوں نے اس غرض
کو فراموش کر دیا ہے جس کے لئے مکہ اور مدینہ قائم کئے گئے تھے اس لئے لوگ وہاں جاتے ہیں
اور حج کر کے واپس آ جاتے ہیں وہاں کوئی ایسی انجمن قائم نہیں جو تبلیغ کروائے اور مسلمانوں
کے اندر خالص دینی روح پیدا کرے ۔
قادیان کے متعلق ہمارا دعویٰ ہے کہ جو مرکز وہاں قائم کیا گیا تھا وہ صرف اس لئے قائم نہیں
کیا گیا تھا کہ وہ قادیان ہے بلکہ اس لئے قائم کیا گیا تھا کہ ہم اسلام کو پھیلائیں ، اسلام کو دنیا میں
قائم کریں اور اسلامی روح لوگوں میں زندہ کریں تا کفر کا مقابلہ کیا جا سکے ۔اگر قادیان میں مرکز جاسکے۔
بنانے کی ہماری یہی غرض تھی اور یقینا تھی تو سوال یہ ہے کہ کیا یہ کام عارضی تھا یا مستقل ۔ ایک
کام موسمی ہوتے ہیں اور موسم گزر جانے کے بعد ان کی ضرورت باقی نہیں رہتی لیکن جو کام
مستقل ہوتے ہیں اور ہمیشہ کے لئے اُن کی ضرورت ہوتی ہے اگر تو وہ کام جس کے لئے ہم نے
قادیان میں مرکز قائم کیا تھا موسمی تھا تو ہم کہہ سکتے ہیں کہ قادیان میں واپس جا کر پھر اس کام کو
دوبارہ شروع کر دیں گے یا اب چونکہ قادیان ہمارے ہاتھوں سے جاتا رہا ہے اس لئے اب
اس کی ضرورت نہیں لیکن اگر وہ کام مستقل تھا تو ہم کہیں بھی جائیں وہ کام ہمیں بہر حال کرنا

انوار العلوم جلد ۲۱
امه له
تقریر جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ لاہور ۱۹۴۸ء
پڑے گا مثلاً اگر ہم اپنے گھروں میں ہوں تو کھانا کھاتے ہیں لیکن اگر ہم سفر کی حالت میں
ہوں تو کیا ہم کھانا کھانا چھوڑ دیں گے؟ یا کپڑا ہے اگر ہم گھروں میں ہوں تو کپڑا پہننا
ضروری ہے لیکن اگر ہم سفر پر ہوں تو کیا ہم کپڑا پہننا چھوڑ دیں گے؟ اگر کھانا اور کپڑا پہننا
سفر میں بھی ضروری ہے اور حضر میں بھی ضروری ہے تو خواہ ہم قادیان میں ہوں یا کسی اور
جگہ پر ہمیں وہ کام کرنا پڑے گا جس کے لئے ہم نے قادیان میں مرکز قائم کیا تھا اگر وہ
قادیان کے باہر رہ کر بھی ہمیں لازمی طور پر کرنا ہے تو پھر اس کے لئے ایک مرکز کی بھی
ضرورت ہے اگر ہمارا کوئی مرکز نہیں ہو گا تو وہ کام بھی نہیں ہو سکے گا اور اگر ہمارا کام نہیں
چلے گا تو اس کے معنی یہ ہونگے کہ ہم نے اس غرض کو باطل کر دیا ہے جس کیلئے قادیان کو مرکز
قرار دیا گیا تھا ۔ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ علیہا الصلوة والسلام کا
مقصد بیان نہیں فرمایا کہ وہ ہمیں قادیان میں بسائیں گے بلکہ آپ کو اللہ تعالیٰ نے اس لئے
مبعوث کیا تھا تا آپ اسلام کو دوسرے تمام ادیان پر غالب کریں ۔ جیسے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے تا
هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِيْنِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلّه نے اگر ہمارا
قادیان میں مرکز بنانے کا یہ ہ مقصد مقصد نی تھا تو وہ مقصد اب فوت کیسے ہو گیا ۔ اگر وہ مقصد زندہ ہے تو
لازماً اس کے لئے ہمیں کسی مرکز کی بھی ضرورت ہے ۔
وو
یہ
تیسرا جواب اس کا یہ ہے کہ جہاں الہی پیشگوئیوں میں قادیان سے ہجرت کی خبر ہے وہاں
ساتھ ہی قادیان میں واپس جانے کی بھی خبر ہے ۔ جیسے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ
الہام ہے کہ ان الَّذِي فَرَضَ عَلَيْكَ الْقُرْآنَ تَرَادُكَ إلَى مَعَادِ ہم اُس ہستی
کی قسم کھا کر کہتے ہیں جس نے تجھ پر قرآن کریم ایک رنگ میں دوبارہ نازل کیا کہ ہم تجھے ضرور
قادیان میں واپس لائیں گے ۔ پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک الہام ہے ” داغِ ہجرت
اور ہجرت ہمیشہ ایک مقام کی طرف ہوتی ہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں یہ
ہجرت مدینہ کی طرف کی گئی تھی اور یہاں بھی ہجرت کسی اور مقام کی طرف ہوگی ۔ میری رؤیا
میں بھی صاف طور پر بتایا گیا ہے کہ میں کسی جگہ پر مرکز بناؤں گا اور قادیان کو واپس لینے کی
کوشش کروں گا ۔ جب یہ چیز بالکل واضح ہے تو ایک حصہ کے بعد دوسرے حصہ کو چھوڑ دینے

انوار العلوم جلد ۲۱
۳۵
تقریر جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ لاہور ۱۹۴۸ء
کی کیا وجہ ہے ۔ پس ضروری ہے کہ ہم ایک نیا مرکز بنائیں اور وہاں اکٹھے ہو کر قادیان کو
واپس لینے کی کوشش کریں ۔ پھر مصلح موعود والی رویا میں بھی اسی طرف اشارہ ہے ۔ مصلح موعود
والی رویا میں مجھے دکھایا گیا تھا کہ قادیان پر حملہ ہوا ہے اور میں وہاں سے بھاگا ہوں ۔
تیسرا شبہ بعض لوگ یہ کرتے ہیں کہ اگر مرکز بنانا ضروری ہے تو وہ بنا لیا جائے مگر وہاں
سکول ، کالج ، دفاتر اور مقبرے بنانے کی کیا ضرورت ہے ۔ یہ بھی کم عقلی کی بات ہے یہ صاف
بات ہے کہ جب وہاں مرکز بنے گا تو ضروری ہے کہ وہاں پڑھنے والے ہوں ۔ جب یہ جگہ آباد
ہوگی تو ضروری ہے کہ وہاں دُکانوں والے ہوں ۔ کیا لوگ سائیکلوں پر جا کر دس دس میل دور
سے سودے لایا کریں گے ۔ پھر لازمی بات ہے کہ اگر وہاں آبادی ہو گی تو نائی ، دھوبی ، معمار
اور نجار وغیرہ بھی ضرور ہونگے اور مختلف قسم کے اور پیشہ ور بھی ہونگے وہ وہاں رہ کر اپنی
زندگیوں کو بھی سنواریں گے اور وہاں کے لوگوں کی ضرورتوں کو بھی پورا کریں گے ۔
ایک سوال یہ بھی کیا گیا ہے کہ کیا وہ جگہ جہاں نیا مرکز بنایا جائے گا مقدس ہو گی ؟ اس کا
جواب یہ ہے کہ احمد یہ مرکز صرف عمارتوں کی وجہ سے برکت نہیں پاتا بلکہ تعلیم و تربیت اور
دینی کاموں کی وجہ سے برکت پاتا ہے اور یہ چیز جہاں بھی ہوگی وہ جگہ برکت پائے گی اور وہاں
جو بھی احمدی جائیں گے برکت پائیں گے ۔ مثلاً خلیفہ کا وجود ہے اگر اُس کی مجلس میں بیٹھنا
بابرکت ہے اور اگر قادیان کی سب سے بڑی برکت یہی تھی کہ وہاں خلیفہ کا وجود تھا تو لازمی
بات ہے کہ وہ جہاں بھی جائے گا وہ مقام با برکت ہو جائے گا ۔ پھر اگر قادیان کی برکت اُس
نظام کی وجہ سے تھی جو وہاں قائم کیا گیا تھا تو یہ لازمی بات ہے کہ یہ نظام جہاں بھی جائے گا وہ
جگہ بابرکت ہو گی یہ تو کوئی بھی نہیں کہہ سکتا کہ قادیان میں خلیفہ ہو تو وہ بابرکت ہے اور اگر باہر
چلا جائے تو پھر وہ جگہ با برکت نہیں ہو سکتی ۔ حقیقت یہ ہے کہ جس شخص کے ذریعہ تعلیم و تربیت
جاری رہے گی ، جس کے ذریعہ خدائی باتیں دنیا میں پھیلیں گی اور جس کے ذریعہ تبلیغ اور
اشاعت کا کام ہوگا وہ جہاں بھی جائے گا مرکز بن جائے گا اور جہاں بھی رہے گا وہ مقام
بابرکت ہوگا ۔ کسی نے کہا ہے
صدر ہر جا کہ نشیند صدر است

انوار العلوم جلد ۲۱
۳۶
تقریر جلسه سالانہ جماعت احمد یہ لاہور ۱۹۴۸ء
صدر جہاں بھی بیٹھے، صدر ہے۔ بلکہ میں کہتا ہوں خلیفہ اگر کالے پانی بھی چلا جائے تو وہ بھی
بابرکت بن جائے گا۔ برکت مکانوں سے بھی ملتی ہے لیکن مکینوں سے زیادہ ملتی ہے ۔ مکان
دعا ئیں نہیں کرتے مکین دعائیں کیا کرتے ہیں ۔ مکان جد و جہد نہیں کرتے مکین جد و جہد کیا
کرتے ہیں۔ مکان بولا نہیں کرتے مکین بولا کرتے ہیں ۔ مکان تنظیم نہیں کرتے مکین تنظیم کیا
کرتے ہیں ۔ اسی طرح وہ سب باتیں جو جماعت کو بڑھانے والی ہیں مکان کے ساتھ وابستہ
نہیں مکین کے ساتھ وابستہ ہیں ۔ مکان ایک ذریعہ ہوتے ہیں اور مکین وہ مقصود ہوتے ہیں جن
کے ذریعہ دنیا ایک نئی زندگی پاتی ہے۔
جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ چھوڑا تو مدینہ کیا تھا ۔ ایک معمولی سی بستی تھی جہاں
مشرک اور یہودی بستے تھے لیکن رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے چلے جانے کے بعد وہی مدینہ
برکتوں سے مالا مال ہو گیا اور آج تک برکتوں سے بھرا ہوا ہے۔ آپ کے مدینہ سے چلے جانے
کی وجہ سے مکہ کی برکت زائل نہیں ہوئی بلکہ مدینہ کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک اور برکت مل
گئی ۔ خدا تعالیٰ کے خزانے میں صرف ایک برکت نہیں تھی بلکہ اس کے خزانے ہر قسم کی برکتوں
سے بھرے پڑے ہیں ۔ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ تشریف لے گئے تو لوگوں میں
قدرتاً یہ خیال پیدا ہوا کہ مکہ ایک بابرکت اور مقدس مقام تھا ۔ اب مدینہ میں ویسی برکت کیا
ہو سکتی ہے اس پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی کہ اے خدا! میں
مدینہ کے متعلق وہ ساری برکتیں تجھ سے مانگتا ہوں جو مکہ کو حاصل تھیں پھر آپ نے لوگوں کو اکٹھا
کیا اور فرمایا ۔ اے لوگو سنو ! آج سے ہر برکت جو مکہ کو حاصل تھی مدینہ کو بھی حاصل ہے جو
ذمہ داریاں تم پر مکہ میں رہنے کی وجہ سے عائد تھیں وہی ذمہ داریاں یہاں مدینہ میں رہ کر بھی تم
پر عائد ہیں ۔ جس طرح مکہ میں قتل و غارت اور لڑائیاں منع تھیں اسی طرح مدینہ میں بھی قتل و غارت
اور لڑائیاں منع ہیں ۔ پس جس طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے چلے جانے سے مدینہ
بابرکت ہو گیا تھا اسی طرح ہر وہ جگہ جہاں خدا تعالیٰ کے نام کو بلند رکھنے کیلئے کوشش کی جائے گی ،
ہر وہ جگہ جہاں اسلام کے غلبہ کے لئے کوشش کی جائے گی ، ہر وہ جگہ جہاں اسلام کی اشاعت
کیلئے کوشش کی جائے گی وہ بابرکت ہو جائے گی چاہے دنیا کا سارا شور اور نمک اُس جگہ پر کیوں

انوار العلوم جلد ۲۱
۳۷
تقریر جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ لاہور ۱۹۴۸ء
نہ اکٹھا ہو جائے ۔ اس قسم کا اعتراض کرنے والے بعض منافق ہیں لیکن پھر بھی مجھے حیرت آتی
ہے کہ سکھوں کا گرو اگر کسی جگہ پر بیٹھا ہے تو اُنہوں نے اُسے پیڑ ھا صاحب کہنا شروع کر دیا۔
اگر اُن کا گرو کسی چار پائی پر بیٹھا ہے تو اُنہوں نے اُسے منجا صاحب کہنا شروع کر دیا۔ اگر کسی
بیری کے نیچے کھڑا ہوا تو اُنہوں نے اُسے بیری صاحب کہنا شروع کر دیا۔ جب کسی سکھ سے
پوچھا جائے کہ یہ بیری صاحب کیا ہے تو وہ کہے گا ہمارے گرو صاحب اس کے نیچے بیٹھے تھے ۔
جب کسی سکھ سے پوچھا جائے یہ پیڑھی صاحب کیا ہے وہ کہے گا ہمارے گر و صاحب اس پر بیٹھے
تھے۔ جب پوچھا جائے کہ یہ منجا صاحب کیا ہے وہ کہے گا ہمارے گر و صاحب اس چار پائی پر
بیٹھے تھے ۔ وہ وحشی قوم جو تمام روحانی اصولوں سے عاری ہے وہ سمجھتی ہے کہ ایک پیڑھی کو اس
لئے برکت حاصل ہو سکتی ہے کہ اُن کا گرو اس پر بیٹھا تھا۔ ایک چار پائی کو برکت حاصل ہو سکتی
ہے کہ ان کا گرو اس پر بیٹھا تھا۔ ایک بیری کو برکت حاصل ہو سکتی ہے اس لئے کہ ان کا گرواس
کے نیچے کبھی بیٹھا تھا۔ مگر یہ منافق اتنا بھی نہیں سمجھ سکتے کہ وہ جگہ جہاں خلافت قائم ہوگی کیا
با برکت نہیں ہوگی ؟ وہ جگہ یقیناً با برکت ہوگی اور یقیناً جب تک اس میں اللہ تعالیٰ کے نام کو بلند
کیا جائے گا ، اس کی کتاب کو شائع کیا جائے گا ، اس کے دین کو پھیلانے کیلئے جدو جہد کی جائے
گی وہ بابرکت رہے گی اور صرف وہ زمین ہی بابرکت نہیں ہوگی بلکہ اس کے رہنے والوں پر
فرشتے اُترتے رہیں گے اور اس کی برکات کو دنیا کے دوسرے کناروں تک پہنچاتے رہیں گے ۔
تیسری بات یہ ہے کہ جب قادیان مل جائے گا تو گو ہمارا اصل مرکز وہی ہوگا لیکن ایک
مرکز سے ساری دنیا کا کام نہیں چل سکتا بلکہ ہمارے لئے ضروری ہے کہ اس کے ماتحت اور بھی
چھوٹے چھوٹے مرکز قائم کریں ۔ کیا کسی ملک کے انتظام کے لئے صرف ایک بادشاہ کافی ہوتا
ہے۔ کسی ملک کے انتظام کے لئے ایک بادشاہ کافی نہیں ہوتا بلکہ ہمیشہ اس کے ماتحت مختلف
صوبوں میں گورنر ہوتے ہیں جو ان صوبوں میں اُس کے نائب ہوتے ہیں مثلاً برطانیہ ہے
بادشاہ تو برطانیہ میں رہتا ہے مگر آسٹریلیا، کینیڈا وغیرہ ممالک میں الگ الگ انتظام موجود ہے ۔
اسی طرح اگر چہ ہما را مرکز قادیان ہی ہو گا مگر اس کے ماتحت ہمیں اور بھی کئی چھوٹے چھوٹے
مراکز قائم کرنے پڑیں گے تاکہ وہاں اردگرد کے لوگ اپنی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے اکٹھے

انوار العلوم جلد ۲۱
۳۸
تقریر جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ لاہور ۱۹۴۸ء
ہوں اور وہاں مل کر کام کریں ۔ قادیان میں ہمارا ہائی سکول تھا اب اگر پشاور اور سیالکوٹ وغیرہ
میں ہمارے ہائی سکول قائم ہو جائیں تو کوئی حرج کی بات نہیں ہوگی ۔ ان جگہوں کے لڑکے
وہاں قائم شدہ اسکولوں میں تعلیم حاصل کر سکتے ہیں ۔ صرف ایک جگہ پر ہی ہائی اسکول کا ہونا
کافی نہیں ۔ اب بھی ہمارے مدر سے کئی جگہوں پر ہیں ۔ اسی طرح نئے مرکز میں بھی لوگ آئیں
گے اور سکولوں سے فائدہ اُٹھائیں گے ۔ یہ جگہ تو چھوٹی سی ہے اگر اسے اردگرد کے تین چار
ضلعوں کا بھی مرکز بنا دیا جائے تو احمدیت کی ترقی کے بعد ہمیں اس سے بہت زیادہ جگہ کی
ضرورت ہوگی ۔ اس جگہ کا آبادی والا رقبہ صرف چار ہزار کنال ہے ۔ اگر اس کو تین چارضلعوں کا
بھی مرکز بنا دیا جائے تو احمدیت کی ترقی کے بعد اس میں اور زیادہ توسیع کی ضرورت ہوگی ۔
احمد یوں کی ہندوستان میں سرِ دست دو تین لاکھ کی آبادی ہے جس کا مرکز قادیان تھا اس دو تین
لاکھ کی آبادی کا مرکز کتنا بڑا ہو گیا تھا۔ اس چیز کو مد نظر رکھتے ہوئے اگر ربوہ کو اردگر کے پانچ
ضلعوں کا مرکز قرار دے دیا جائے یعنی اسے شیخو پورہ ، سرگودھا، گوجرانوالہ، گجرات اور جہلم کا
مرکز قرار دیا جائے تو ان ضلعوں کی آبادی پچاس لاکھ ہے اگر یہ سب لوگ احمدی ہو جائیں تو
یقیناً ان کے لئے ہمیں بہت بڑے مرکز کی ضرورت ہوگی ۔ پس قادیان کے مل جانے کے بعد بھی
ربوہ اپنی حیثیت کو کھو نہیں سکتا ۔
چوتھا جواب یہ ہے کہ خانہ کعبہ اصل مسجد ہے مگر کیا اس خیال سے کہ ہم اس میں نمازیں ادا
نہیں کر سکتے ہم دوسری مسجدیں بنانا چھوڑ دیتے ہیں ؟ مسجد تو اصل وہ ہے مگر کیا ہر شہر، ہر محلہ اور
ہر گاؤں میں مسجد میں نہیں بنائی گئیں ؟ باوجود اس کے کہ اصل مسجد موجود ہے ۔ دنیا میں ہمیشہ نئی
سے نئی مسجدیں بنائی جاتی ہیں ۔ اگر ہم زمانہ کے لحاظ سے یا خرچ اور سفر کی وجہ سے خانہ کعبہ نہیں
جا سکتے اور دوسری جگہوں پر مساجد بنا لیتے ہیں اور انہیں بے برکت قرار نہیں دیتے تو یہ کتنی بڑی
بیوقوفی کی بات ہے کہ اگر ہم ایک نیا مرکز بنا لیں گے تو وہ بابرکت نہیں ہوگا ۔ دیکھو کانپور میں
ایک مسجد کے غسلخانے کی ایک دیوار گرا دی گئی تھی جس پر ہندوستان میں شور بر پا ہو گیا تھا
حالانکہ وہ مسجد نہیں ، مسجد کا غسلخانہ نہیں ، مسجد کے غسلخانہ کی صرف ایک دیوار تھی جس پر شور برپا
ہو گیا ۔ خانہ کعبہ کی نقل میں پہلے عرب میں مسجد میں بنائی گئیں ۔ پھر عرب کی نقل میں ایران میں

انوار العلوم جلد ۲۱
۳۹
تقریر جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ لاہور ۱۹۴۸ء
مسجد میں بنائی گئیں؟ پھر ایران کی نقل میں افغانستان میں مسجد میں بنائی گئیں؟ پھر افغانستان کی
نقل میں پنجاب میں مسجدیں بنائی گئیں؟ پھر پنجاب کی نقل میں دہلی ، آگرہ اور کانپور میں مسجد میں
بنائی گئیں ۔ غرض وہ مسجد بیسیوں نقلوں کی نقل تھی اس کے غسلخانے کا مسلمانوں میں اتنا احترام تھا
کہ جب اُس کی ایک دیوار گرائی گئی تو سارے ہندوستان میں ایک شور مچ گیا اور مسلمانوں نے
یہ کہنا شروع کر دیا کہ مسجد کی بے حرمتی کی گئی ہے۔ جب ہزار نفلوں کی نقل نہیں بلکہ اس نقل کے
غسلخانہ کی ایک دیوار با برکت ہو سکتی ہے تو قادیان کے مرکز کی جو نقل ہوگا وہ کیوں با برکت نہیں
ہوگا ۔ آخر مسجد بھی تو نقل ہے خانہ کعبہ کی ۔ مگر کیا کوئی شخص جرات کر سکتا ہے کہ اس کی بے حرمتی
کرے اس لئے کہ وہ اصل مسجد نہیں ۔ اسی طرح بے شک ربوہ قادیان کی نقل ہوگا مگر جو فعال
نقل بنائی جائے گی عام نقلیں اس کا مقابلہ نہیں کر سکتیں بلکہ میں کہتا ہوں اگر ویسٹ افریقہ میں
بھی کوئی مرکز بنایا جائے تو وہ جگہ بھی بابرکت ہو جائے گی گجا وہ جگہ جو قادیان کے لوگوں کو پناہ
دینے کے لئے بنائی جائے وہ با برکت نہ ہو وہ تو یقیناً با برکت ہوگی اور اس کے بابرکت ہونے
میں کوئی شبہ ہی نہیں کیا جا سکتا ۔
میں سمجھتا ہوں کہ یہ سب شبہات قیاسات سے پیدا ہوئے ہیں جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ہمارا
مقصد کیا ہے ہے ؟ وہ جانتے ہیں کہ تنظیم کے لئے مرکز کی کیسی شدید ضرورت ہوا کرتی ہے۔ مجھے تو
حیرت آتی ہے کہ اس قسم کے شبہات پیدا کس طرح ہو جاتے ہیں ۔ جب شہد تیار ہو جاتا ہے اور
لوگ اس شہد کو لینے کے لئے جاتے ہیں تو ایک ثابت شدہ حقیقت ہے کہ جب کوئی شہد لینے کے
لئے چھتے کی طرف ہاتھ بڑھاتا ہے تو فوراً ایک مکھی جو کوئین (QUEEN) ہوتی ہے اس کی ایک
بیٹی اور دوسری مکھیوں کا ایک جھنڈ اُڑ کر دوسری جگہ چلا جاتا ہے اور نئے چھتے کی تلاش کرتا ہے اور
پیشتر اس کے کہ شہد لینے والا شہد حاصل کرے شہد کی مکھیاں دوسری جگہ پر نیا چھتہ تیار کرنا شروع
کر دیتی ہیں باوجود اس کے کہ شہد کی مکھیوں کو شہد کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا ، باوجود اس کے کہ وہ ان
کے کسی کام نہیں آتا بلکہ دوسرا شخص شہد لے جاتا ہے صرف اس لئے کہ یہ کام ان کے سپر د ہوا۔ پرد ہوا ہے
وہ فوراً وہاں سے اُڑ جاتی ہیں اور دوسرا چھتہ تیار کر لیتی ہیں کیا انسان کے اندر مکھی جتنی بھی عقل
نہیں کہ وہ چھوٹی چھوٹی باتوں پر اعتراض کرنے شروع کر دیتا ہے ۔ درحقیقت یہ تو ہماری کوتا ہی

انوار العلوم جلد ۲۱
۴۰
تقریر جلسه سالانہ جماعت احمد یہ لاہور ۱۹۴۸ء
اور غفلت کی علامت ہے کہ ہم اتنی دیر تک کوئی نیا مرکز قائم نہیں کر سکے ۔
مجھے ایک شخص کی بات پر جو ایک قسم کی جہالت تھی حیرت آتی ہے ۔ مجھے ایک احمدی دوست
نے بتایا کہ اس کے پاس ایک زمیندار آیا اور اس نے باتیں کرنی شروع کر دیں ۔ گفتگو کے
دوران میں اس نے کہا تقسیم سے پہلے احمد یہ جماعت کی عظمت کا مجھ پر بہت اثر تھا اور میں سمجھتا
تھا کہ باقی مسلمان تو یونہی ہیں اصل کام کرنے والی یہی جماعت ہے مگر تقسیم کے بعد ان کا مجھ پر
وہ اثر نہیں رہا۔ اس احمدی دوست نے بتایا کہ میں نے اُس سے سوال کیا کہ اس کی کیا وجہ ہے؟
اس نے جواب دیا کہ ایک سال ہو گیا ہے مگر یہ ایک جگہ پر ابھی بیٹھے بھی نہیں انہیں چاہئے تھا کہ
فوراً اپنا کام شروع کر دیتے اور اپنے لئے ایک مرکز بنا لیتے ۔ میں نے کہا گورنمنٹ کے ساتھ
خط و کتابت ہو رہی ہے اس لئے دیر ہوگئی ہے۔ اس نے کہا یہی تو مجھے اعتراض ہے اگر ان لوگوں
میں جنون ہوتا تو وہ زبردستی اپنا مرکز قائم کر لیتے خواہ انہیں گولیاں چلا کر مار دیا جاتا۔ چاہے یہ
مکمل عقل کی بات نہیں مگر اس حد تک دانائی کی بات ہے کہ ہمیں چاہئے تھا کہ فوراً مرکز قائم کر
کے اپنا کام شروع کر دیتے ۔ اگر ہماری جماعت اس بارہ میں کو تاہی اور غفلت سے کام لیتی ہے
اور مرکز کے بنانے میں دیر کرتی ہے تو وہ اپنے پاؤں پر آپ کلہاڑا مارتی ہے اور اگر وہ مرکز کی
حقیقت کو نہیں سمجھتی تو وہ روحانی بینائی سے محروم ہے۔
بعض لوگ کہتے ہیں کہ جب ہم وہاں مکان بنائیں گے اور پھر قادیان کے واپس ملنے پر
وہاں چلے جائیں گے تو اس کے معنی یہ ہوں گے کہ ہمارا روپیہ ضائع ہو گیا مگر یہ بالکل غلط
اعتراض ہے۔ اس کا جواب میں نے پہلے بھی کئی بار دیا ہے۔ قادیان کے ملنے میں آخر کچھ وقت
تو لگے گا جب ہم سفر کے لئے جاتے ہیں تو باوجود اس کے کہ وہ پانچ دس گھنٹے کا ہوتا ہے ہم اس
کے لئے فرسٹ یا سکینڈ کلاس کا ٹکٹ لے لیتے ہیں یا فرسٹ اور سیکنڈ کلاس کے ٹکٹ لینے کی توفیق
نہیں ہوتی تو ہم تھرڈ کلاس کا ٹکٹ لے لیتے ہیں اور ساتھ ہی ایسی چیزیں رکھ لیتے ہیں جو رستہ میں
کام آتی ہیں تا وہ چند گھنٹوں کا سفر آرام سے کٹ جائے ۔ مثلاً ہم کھانے پینے کی چیزیں ساتھ
رکھ لیتے ہیں، پانی کی صراحی ساتھ رکھ لیتے ہیں یا کوئی اور چیز ساتھ لے لیتے ہیں ۔ ہم دو چار
گھنٹہ کے سفر کے لئے تو ایسا کرتے ہیں لیکن دوسری طرف ہم خیال کرتے ہیں کہ وہ مرکز جہاں

انوار العلوم جلد ۲۱
۴۱
تقریر جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ لاہور ۱۹۴۸ء
ہم نے اکٹھے ہو کر دنیا کو فتح کرنے کی سکیمیں سوچتی ہیں اُس پر خرچ کیا ہوا روپیہ ضائع چلا
جائے گا۔ اوّل تو وہ روپیہ ضائع نہیں ہو گا لیکن اگر ہمارا دس بیس لاکھ روپیہ ضائع بھی ہو جائے تو ہوگا
اس کام کے مقابلہ میں جو ہم نے کرنا ہے اس روپے کی پرواہ ہی کیا ہے۔ اس روپیہ کے ضائع
ہونے کی ہمیں اتنی بھی جس نہیں ہونی چاہئے جتنی کہ جسم کی میل اُتر جانے کی ہوتی ہے ۔
کہتے ہیں جب شاہ جہاں کی بیوی ممتاز محل فوت ہوئی تو اُس نے خواب میں دیکھا کہ ایک
ہے۔
-
فرشتہ آیا اور اُس نے نقشہ کھینچ کر بتایا کہ ممتاز محل کے لئے جنت میں ایسی جگہ تیار کی گئی ۔
شاہ جہاں نے چاہا کہ وہ اس قسم کا روضہ تیار کرائے ۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ شاہ جہاں نے
ممتاز محل کی زندگی میں ہی یہ خواب دیکھی تھی ۔ بہر حال شاہ جہاں نے جب اس کا انجینئروں سے
ذکر کیا تو اُنہوں نے کہا ہم ایسی عمارت نہیں بنا سکتے ۔ اُن دنوں ایک انجینئر ایران سے آیا ہوا تھا
اس نے بادشاہ سے کہا ایسی عمارت بن تو سکتی ہے لیکن شرط یہ ہے کہ پہلے آپ دو لاکھ کے
توڑے اپنے ساتھ لے لیں اور میرے ساتھ دریا کے پار جا ئیں ۔ شاہ جہاں نے ایک ایک
ہزار کے دو سو توڑے لے لئے۔ جب کشتی چلی تو اس انجینئر نے ایک تو ڑا اُٹھایا اور دریا میں
پھینک کر کہا کہ بادشاہ سلامت اس طرح روپیہ خرچ ہو گا تب عمارت بنے گی ۔ شاہ جہاں نے کہا
کوئی حرج نہیں ۔ پھر تھوڑی دیر کے بعد اس نے ایک اور توڑا دریا میں پھینک کر کہا ۔
بادشاہ سلامت اس طرح روپیہ خرچ ہوگا ۔ پھر اس نے ایک اور توڑا پھینکا مگر شاہ جہاں نے اُس
کی ذرا بھی پرواہ نہ کی یہاں تک کہ دریا کے آخر تک دولاکھ کے توڑے ختم ہو گئے اور
شاہ جہاں کے چہرے پر قطعاً ملال کے کوئی آثار ظاہر نہ ہوئے ۔ جب انجینئر دریا کے دوسرے
کنارے پر پہنچا تو اس نے کہا بادشاہ سلامت ! آپ کی خواہش کے مطابق عمارت بن جائے
گی ۔ اصل بات یہ ہے کہ ایسی عمارت وہ دوسرے انجینئر بھی بنا سکتے تھے لیکن اُنہوں نے یہ خیال
کیا کہ اس عمار اس عمارت کے تیار کرنے پر بہت زیادہ روپیہ خرچ ہوگا ۔ اگر ہم نے یہ عمارت شروع کی
تو کہیں ہم مار نہ دیئے جائیں اس لئے کہ ہم نے خزانہ کا اِس قد ر روپیہ کیوں خرچ کرایا۔ میں
نے آپ کا امتحان لے لیا ہے میں نے دولاکھ کے توڑے دریا میں پھینک دیئے مگر آپ نے اُف
تک نہیں کی تب میں سمجھا کہ اگر اس عمارت کی تیاری پر آپ کا دو کروڑ روپیہ بھی لگ جائے گا تو

انوار العلوم جلد ۲۱
آپ اس کی پرواہ نہیں کریں گے۔
۴۲
تقریر جلسه سالانہ جماعت احمد یہ لاہور ۱۹۴۸ء
پس بڑے اور بلند کاموں کے لئے ان چیزوں کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ جب اتنا بڑا
کام ہمارے سپرد ہوا ہے یعنی ہم نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حکومت کو تمام دنیا میں قائم
کرنا ہے اور اسلام کو باقی تمام ادیان پر غالب کرنا ہے تو پھر یہ سوال ہی کیا ہے کہ اس پر ہمارا
روپیہ ضائع چلا جائے گا۔ میں تو سمجھتا ہوں کہ اگر ہم ہر سال بھی ایک نیا مرکز بنا ئیں تو جماعت
کے مخلص لوگ اس کی پرواہ نہیں کریں گے جب انہیں ایک مرکز سے نکال دیا جائے گا تو وہ آگے
جا کر ایک اور نیا مرکز بنا لیں گے اور سمجھیں گے کہ جو خدا تعالیٰ نے انہیں دیا تھا وہ اس کے
کاموں میں صرف ہو گیا اور اس سے بڑھ کر اور نعمت ہی کیا ہے کہ ہم خدا کا دیا ہوا رو پید اُسی کے
کاموں پر خرچ کریں۔
-
پس میں جماعت کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اس عارضی مرکز کے بارہ میں غفلت میں نہ رہے ۔
زمین کی قیمتیں بڑھتی چلی جائیں گی ۔ قادیان میں ایسا ہی ہوا تھا یہاں تک کہ میں بیس ہزار
روپیہ فی کنال تک قیمت پہنچ گئی تھی ۔ ہم نے خود انجمن کے لئے ساٹھ ہزار روپیہ پر ایک ٹکڑہ
زمین خریدا تھا اسی طرح جو اس جگہ میں برکتیں ہونگی ان سے بھی ان کو حصہ ملتا رہے گا ۔
درس و تدریس ہوگا نئی نئی تحریکوں میں جلد از جلد حصہ لینے کا موقع ملے گا۔ پس جماعت کو اس بارہ
میں سستی نہیں کرنی چاہئے ۔ جس خدا نے مکہ کو برکت دی ہے، جس خدا نے مدینہ کو برکت دی
ہے، جس خدا نے قادیان کو برکت دی ہے میں تمہیں یقین دلاتا ہوں کہ اُس کے خزانے میں
ابھی بہت سی برکتیں باقی ہیں تم گھبراؤ نہیں خدا تعالیٰ اس جگہ کو بھی بابرکت بنا دے گا۔ تمہاری
نیت یہی ہونی چاہئے کہ تم وہاں جا کر دین کی خدمت کرو ۔ جب تم وہ نیت کر لو گے جو
حضرت ابراہیم علیہ السلام نے کی تھی ، جب تم وہ نیت کر لو گے جو حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوٰۃ والسلام نے کی تھی تو تمہیں وہ برکتیں ملیں گی جو اُنہیں ملیں کیونکہ جو شخص رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے کام کی تکمیل کے لئے کھڑا ہو گا اُس کا کام رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا کام
ہوگا ۔ جیسے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا کام خدا تعالیٰ کا کام تھا۔
اس کے بعد میں جماعت کو اس طرف بھی توجہ دلانا چاہتا ہوں جیسا کہ میں پہلے بتا چکا ہوں

انوار العلوم جلد ۲۱
۴۳
تقریر جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ لاہور ۱۹۴۸ء
کہ ہمارے دفاتر ربوہ چلے گئے ہیں ۔ دفاتر کے وہاں چلے جانے کے بعد چندے میں یکدم کمی
آگئی ہے اب چونکہ دو جگہیں بن گئی ہیں اس لئے دوست سمجھتے ہیں کہ جب تمام دفاتر وہاں چلے
جائیں گے تب چندے بھیج دیں گے یا پہلے لاہور چل کر پتہ کر لیں پھر چندے بھیجیں گے غالباً
اس کے نتیجہ میں ہی چندوں میں کمی واقع ہو گئی ہے اور پچھلے تین مہینہ میں سلسلہ کا ایک لاکھ روپیہ کا
نقصان ہوا ہے آخر یہ کام آپ لوگوں نے ہی کرنا ہے اور کسی نے نہیں کرنا۔ چندہ اکٹھا دینا
مشکل ہوتا ہے اور قسط وار دینا آسان ہوتا ہے ۔ اس لئے میں دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ
اپنے چندے جلد از جلد ربوہ میں بھیجوانے شروع کر دیں ۔ عارضی دفاتر یہاں ہیں اصل دفاتر
ربوہ میں ہیں اس لئے جو چندے جمع ہوں اُنہیں جلد از جلد ربوہ میں بھیجوا دینا چاہئے ۔ اگر
چندوں میں اسی طرح سستی ہوتی رہی اور روپیہ نہ آیا تو سلسلہ کے کاموں کو نقصان پہنچے گا اور
چونکہ ہم نیا مرکز بنانے والے ہیں اس لئے ہمیں زیادہ روپیہ کی ضرورت ہے کم روپیہ کفایت نہیں
کر سکتا ۔
اب میں آخری بات جس کی طرف ہماری جماعت کا توجہ کرنا ضروری ہے کہہ کر اپنی تقریر کو
ختم کرتا ہوں ۔ پہلے مسلمانوں کے پاس اپنا کوئی وطن نہیں تھا لیکن اب اللہ تعالیٰ نے ہمیں اپنے
فضل سے ایک مقام عطا فرمایا ہے جسے ہم اپنا وطن کہہ سکتے ہیں ۔ بیشک ہم کہلاتے تو اُس وقت
بھی ہندوستانی تھے لیکن جب ہمارے وطن کی باگ ڈور کسی اور قوم کے ہاتھ میں تھی تو یہ وطن
در حقیقت نہ ہونے کے برابر تھا ۔ مسلمانوں نے خدا تعالیٰ کے سامنے التجا کی کہ وہ انہیں ایک
علیحدہ وطن بخشے اور اس کے لئے اُنہوں نے کوشش بھی کی تو اللہ تعالیٰ نے انہیں ایک علیحدہ وطن
بخش دیا جس کا نام پاکستان رکھا گیا ہے۔ اس وطن کے مل جانے کے بعد ہماری ذمہ داریاں بہت
بڑھ گئی ہیں ۔ پہلے زمانہ میں اگر کوئی ملک اس پر حملہ کرتا تھا یا کسی ملک سے ہمارے ملک کی
لڑائی ہو جاتی تھی تو ہم کہتے تھے کہ اس ملک پر انگریز حکومت کرتا ہے اس لئے ہمیں لڑنے کی کیا
ضرورت ہے۔ انگریز جائے اور دشمن سے لڑے گویا اُس وقت آسانی کے ساتھ ہم وہی کچھ کہہ
تھے جو حضرت موسیٰ علیہ السلام کی قوم نے آپ سے کہا آپ نے اپنی قوم سے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ
نے کنعان کا ملک تمہارے لئے مقدر کیا ہوا ہے تم لڑائی کرو اور ملک لے لو۔ موسیٰ علیہ السلام کی
سکتے

انوار العلوم جلد ۲۱
ママ
تقریر جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ لاہور ۱۹۴۸ء
قوم نے جواب دیا کہ جب خدا تعالیٰ کا ہم سے وعدہ ہے کہ وہ ہمیں یہ ملک دے گا تو پھر ہمیں
لڑائی کے لئے کیوں کہا جاتا ہے تو جا اور تیرا خدا دونوں لڑو اور اس ملک کو حاصل کرو جب یہ
ملک فتح ہو جائے گا تو ہم اس میں داخل ہو جائیں گے ۔ وہ بیوقوف یہ نہیں جانتے تھے کہ یہ انہی کا
کام تھا خدا تعالیٰ کا اس میں کوئی فائدہ نہیں تھا لیکن بہر حال جب ہندوستان پر انگریز کی حکومت
تھی اس وقت یہ کہا جا سکتا تھا کہ انگریز ہم پر حکومت کرتا ہے وہ لڑتا پھرے ہم تو اسے ٹیکس ادا کر
دیتے ہیں ہمیں لڑنے کی ضرورت نہیں۔ لیکن اب خدا تعالیٰ کے فضل سے ہمیں ایک وطن مل گیا
ہے اور اس نئے وطن کے مل جانے کے بعد ہماری ذمہ داریاں بدل گئی ہیں اب اس کی
حفاظت انگریز کے ذمہ نہیں ۔ اب انگریز کی اس ملک پر حکومت نہیں کہ وہ جائے اور دشمن سے
لڑے۔ اب اس ملک پر ہماری حکومت ہے اور اس کی حفاظت کے لئے ان لوگوں کو ہی لڑنا
پڑے گا جو اس میں بستے ہیں اور جن کا یہ وطن ہے ۔ دیکھو ! جس شخص کا بچہ بیمار ہوتا ہے وہی اس کا
علاج کرتا ہے جس کا گھر ٹپکتا ہے وہی اس پر مٹی ڈالتا ہے جس پر کوئی درندہ حملہ کرتا ہے اسی کو
دفاع کی کوشش کرنی پڑتی ہے۔ دوسرے لوگ اگر اُس کی مدد کے لئے آجائیں تو یہ ان کا احسان
ہو گا لیکن اصل ذمہ داری اُسی کی ہوگی ۔ بہر حال مسلمانوں کو ایک وطن مل گیا ہے جس کو وہ اپنا
وطن کہہ سکتے ہیں اور اس کی حفاظت کرنے کی ذمہ داری اخلاقی اور مادی طور پر مسلمانوں پر ہی
ہے اور یہ ظاہر ہے کہ یہ محفوظ ملک نہیں ۔
میں اس وقت تفصیل کے ساتھ یہ نہیں بتا سکتا کہ پاکستان کو کیا کیا خطرات در پیش ہیں لیکن
ظاہر ہے کہ تقسیم کے بعد پاکستان کی آبادی دوحصوں میں تقسیم ہوگئی ہے۔ اس کی کثیر آبادی
مشرقی پاکستان میں ہے اور قلیل آبادی مغربی پاکستان میں ہے۔ مغربی پاکستان کی آبادی تین
کروڑ سے کچھ زیادہ اور مشرقی پاکستان کی آباد وی چار کروڑ سے کچھ کم ہے لیکن مشرقی پاکستان
کی جو آبادی ہے وہ جنگی نہیں ۔ ایک لمبے عرصے سے وہ لوگ فنون جنگ سے بے بہرہ ہیں ۔ اُن
میں وہ جرات اور بہادری نہیں پائی جاتی جو ایک آزاد قوم میں پائی جانی ضروری ہے لیکن اُس
میں بعض معدنیات اور بعض زرعی اشیاء ایسی پائی جاتی ہیں جن کے بغیر پاکستان زندہ نہیں رہ
سکتا ۔ جوٹ اور بعض دھاتیں جو وہاں پائی جاتی ہیں ایسی ہیں جو صرف پاکستان کے خزانے کو ہی

·

آج 10 میں سے 10 باقی