متفرق امور

انوارالعلوم (جلد 22), حصہ 3

انوار العلوم جلد ۲۲
۱۷۵
متفرق امور
انگریزوں کے ایجنٹ ہوتے تو ہنری مارٹن کلارک ہماری مدد کرتا لیکن اس نے ہماری
مخالفت کی اور اس کی تائید مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی نے کی ۔ مولوی محمد حسین صاحب
نے کہا میں بھی یہی کہوں گا کہ مرزا صاحب نے مسمی عبدالحمید کو آپ کے قتل کیلئے بھیجا تھا ۔
سر ڈگلس جب گورداسپور آیا تو پادری نے اسے بار بار کہا کہ مرزا غلام احمد ( علیہ السلام )
ہمارے دین کی ہتک کرتا ہے اِسے کسی نہ کسی طرح ضرور سزاملنی چاہئے ۔ مسٹر ڈگلس اب
بھی زندہ ہے ۔ اسکی عمر ۸۰ سال ہے اور ہمارے لندن مشن میں آتا رہتا ہے۔ امرتسر کے
ڈسی اے ای مارٹینو نے اُسے لکھا کہ میں نے غلطی سے مرزا غلام محمد صاحب قادیانی کے
وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں میں اس معاملہ کو آپ پر چھوڑتا ہوں ۔ آپ چاہیں تو
انہیں گرفتار کر لیں اور چاہیں تو نہ کریں ۔ انگریز آفیسر عموماً اپنے ساتھیوں سے مشورہ کر لیتے
ہیں ۔ اُس نے دوسرے افسروں کو بُلا کر مشورہ لیا۔ مسلمان افسروں نے کہا مرزا غلام احمد
صاحب مذہبی آدمی ہیں اور ایک معزز خاندان سے تعلق رکھتے ہیں یہ مناسب نہیں کہ ان
کے نام وارنٹ گرفتاری جاری کیا جائے ۔ اگر انہیں بلانا ضروری ہے تو کوئی آدمی بھیج کر
اُنہیں بُلا لیا جائے ۔ اُس نے یہ مشورہ مان لیا اور پولیس کے ایک افسر جلال الدین کو
قادیان بھیجا تا کہ وہ حضرت مسیح موعود کو بُلا لائے ۔ جب آپ عدالت میں پیش ہوئے تو
آپ کو دیکھتے ہی اُس کے دل کی کایا پلٹ گئی اور اُس نے عدالت کے چبوترے پر گرسی
بچھا کر آپ کو بٹھایا۔
مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی تو اس بات کے حریص تھے کہ آپ کو ہتھکڑی لگی ہوئی
دیکھیں ۔ ان کا خیال تھا کہ مقدمہ کرنے والا انگریز ہے فیصلہ کرنے والا انگریز ہے اور میں
اہلحدیث کا ایڈووکیٹ بطور گواہ جا رہا ہوں اب تو مرزا صاحب کو ضرور پھانسی کی سزا
ہوگی ۔ وہ اُس دن ایک بڑا اجتبہ پہن کر عالمانہ شان میں آئے اور سمجھتے تھے کہ مرزا صاحب
کو ہتھکڑیاں لگی ہوئی ہوں گی اور میں انہیں دیکھ کر مسکراؤں گا ۔ مگر جب عدالت میں آئے
تو حضرت مسیح موعود کو بجائے ہتھکڑی لگنے کے اعزاز کے ساتھ مجسٹریٹ کے پاس گرسی پر
بیٹھے ہوئے دیکھا ۔ مولوی صاحب آپ کا یہ اعزاز دیکھ کر جل گئے ۔ ( یہ مولوی جو

انوار العلوم جلد ۲۲
۱۷۶
متفرق امور
وو
عیسائیوں کی تائید میں گواہی دینے کیلئے عدالت میں آیا تھا اُسے تو انگریزوں کا دشمن کہا
جاتا ہے اور مرزا صاحب جن پر انگریزوں نے قتل کا مقدمہ کھڑا کیا تھا اُنہیں انگریزوں کا
دوست قرار دیا جاتا ہے۔ کیا کوئی عقل اسے مان سکتی ہے؟) مولوی محمد حسین صاحب
بٹالوی نے عدالت میں آتے ہی جھٹ آگے بڑھ کر مجسٹریٹ سے کہا مجھے بھی گرسی دی
جائے ۔ ڈپٹی کمشنر حیران ہوا کہ کیا یہ ملاقات کا کمرہ ہے کہ گرسی مانگی جا رہی ہے۔ اُس
نے کہا تم کون ہو؟ مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی نے کہا میں اہلِ حدیث کا ایڈووکیٹ
ہوں اور مشہور مولوی ہوں ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا تم گواہی دینے آئے ہو ملاقات کرنے نہیں
آئے ۔ پھر گر سی کا مطالبہ کیسا ؟ مولوی محمد حسین صاحب نے کہا اگر عدالت میں مجھے گرسی
نہیں مل سکتی تو مرزا صاحب کو کیوں گر سی دی گئی ہے؟ ڈپٹی کمشنر نے کہا ان کا نام خاندانی
گرسی نشینوں میں ہے مولوی صاحب نے کہا مجھے بھی گر سی ملتی ہے اور میرے باپ کو
بھی گر سی ملتی تھی۔ میں جب لاٹ صاحب کو ملنے جاتا ہوں تو وہ مجھے گرسی دیتے ہیں ۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا ” بک بک مت کر پیچھے ہٹ اور سیدھا کھڑا ہو جا یہ سنتے ہی اردلی آیا اور
اُس نے مولوی صاحب کو کمرہ سے باہر کر دیا۔ مولوی صاحب وہاں سے نکلے تو خیال کیا
کہ اگر یہ بات باہر نکل گئی تو بدنامی ہو گی اس لئے اندر کے معاملہ کی چشم پوشی کے لئے ایک
گرسی پر جو باہر برآمدہ میں پڑی تھی اُس پر بیٹھ گئے ۔ اردلیوں کو یہ معلوم ہو چکا تھا کہ گرسی
کی درخواست پر اسے جھاڑ پڑی ہے ۔ اُنہوں نے خیال کیا ایسا نہ ہو کہ مولوی صاحب کو
یہاں بیٹھے دیکھ کر صاحب ہم پر ناراض ہو ۔ اُنہوں نے اُس کرسی پر سے بھی انہیں جھڑک
کر اُٹھا دیا۔ مولوی صاحب وہاں سے بھی ذلت کے ساتھ اُٹھ کر باہر چلے گئے ۔ عدالت کے
باہر ہزاروں آدمی فیصلہ کا اعلان سننے کے لئے کھڑے تھے ۔ اُن میں سے بعض تو یہ دعا ئیں
کر رہے تھے کہ اے خدا ! اسلام کے پہلو ان کو عیسائیوں کی طرف سے دائر شدہ مقدمہ
میں بری کر دے اور کچھ لوگ مخافت کی وجہ سے وہاں جمع تھے تا جب حضرت مسیح موعود سزا
پا کر باہر نکلیں تو وہ خوشی کے شادیانے بجائیں ۔ ان لوگوں میں سے بعض تو زمین پر بیٹھے
ہوئے تھے اور کچھ چادریں بچھا کر اُن پر بیٹھے ہوئے تھے ۔ مولوی صاحب نے اپنی سُبکی کو

انوار العلوم جلد ۲۲
۱۷۷
متفرق امور
چھپانے کیلئے مناسب سمجھا کہ کسی چادر پر ہی بیٹھ جائیں تا کہ باہر کے لوگ یہ کہیں کہ انہیں
اندر بھی گر سی ملی ہوگی ۔ انہوں نے ایک چادر کا کنارہ کھینچا اور اُس پر بیٹھ گئے لیکن اُن
کا بیٹھنا ہی تھا کہ چادر کے مالک نے کہا ۔ اُٹھ اُٹھ ! تو نے میری چادر پلید کر دی ہے
مسلمان ہو کر اسلام کے ایک سپاہی کے خلاف عیسائیوں کی تائید میں گواہی دینے آیا
ہے۔ الغرض عیسائیوں کی مخالفت انتہا کو پہنچی ہوئی تھی لیکن پھر بھی ہم تو انگریزوں کے
ایجنٹ ہیں اور یہ ان کے مخالف ۔ یہ مربعوں کی درخواستیں دیں اور ملازمتیں حاصل کرنے
کیلئے انگریزوں کی خوشامدیں کرتے پھریں تو پھر بھی انگریزوں کے مخالف ہیں لیکن
ہم جن پر انگریزوں نے مقدمات کئے ان کے ایجنٹ ہیں ۔ غرض جتنے انگریز افسر آئے
وہ سارے کے سارے ہمارے خلاف رہے ۔ صرف میرے زمانہ میں ایڈوائر پر یہ
اثر ہوا کہ احمدیوں سے جو برتاؤ کیا جا رہا ہے وہ کسی غلط فہمی کی بناء پر ہے ۔ وہ ہمیشہ ہمیشہ ہمیں
عزت کی نگاہوں سے دیکھتا تھا۔ میاں عزیز احمد صاحب کو نوکری نہیں ملتی تھی ۔ بعض
لوگوں نے انہیں کہا اپنے بھائی سے کہو وہ ایڈوائر کو کہہ دیں اور آپ کو کوئی نوکری
مل جائے ۔ ایڈوائر ہر مجلس میں یہ کہتا تھا کہ احمدیوں کے ساتھ جو سلوک روا رکھا گیا ہے وہ
درست نہیں ۔ لیکن ایمرسن کے زمانہ میں پھر سارے حکام ہمارے خلاف ہو گئے جو جنگلنسن
تک جاری رہے ۔ آخر یہ تو بتاؤ وہ کون سی چیز ہے جس کی وجہ سے ہمیں انگریزوں کا ایجنٹ
کہا جاتا ہے احرار کہتے ہیں ہم انگریزوں کے دشمن ہیں اور احمدی ان کے دوست ہیں کیا
یہ ہماری انگریز دوستی کی علامت ہے کہ ۱۹۳۴ ء میں کریمینل لاء امنڈ منٹ ایکٹ کے
ماتحت مجھے نوٹس دیا گیا کہ احمدی ان دنوں قادیان میں نہ آئیں اور یہ نوٹس مجھے گیارہ بجے
رات کو دیا گیا۔ اور پھر چار پانچ سو پولیس افسر دو سپر نٹنڈنٹ پولیس اور ایک ڈپٹی کمشنر اس
لئے قادیان بھیجے گئے تاکہ تلواروں کی نوکوں کے نیچے مولوی عطاء اللہ صاحب بخاری تقریر
کریں ۔ اس سے کیا ظاہر ہوتا ہے؟ کیا یہ کہ انگریز احمدیوں کا دوست تھا یا احرار کا ؟ پھر
جب لاہور میں مسجد شہید گنج کو گرایا گیا اُس وقت گورنر کے اے ڈے سی کے نام برابر یہ
فون آتے تھے کہ خبردار ! احرار کو تکلیف نہ ہو ۔ کیا یہ ہماری انگریز دوستی اور انکی انگریز دشمنی

انوار العلوم جلد ۲۲
کی علامت ہے؟
۱۷۸
متفرق امور
پھر احرار کہتے ہیں کہ کشمیر کے معاملہ میں احمدیوں نے ملک سے غداری کی ہے
چنانچہ لاہور میں ایک جلسہ میں تقریر کرتے ہوئے سردار آفتاب احمد خاں صاحب
جنرل سیکرٹری مسلم کشمیر کا نفرنس نے کہا احمدیوں نے غداری کے طور پر کشمیر کے محاذ پر
فرقان فورس بھیجی ہے ۔ یہ لوگ خفیہ خبریں ہندوستان تک پہنچاتے ہیں اور دشمن کے
ہوائی جہاز ان سے فائدہ اُٹھا کر پاکستانی فوج کی پوزیشنوں پر حملہ کرتے ہیں ۔ یہ بیان
پنجاب کے مشہور اخبارات میں چھپا ۔ ہم نے اس کے خلاف حکومت کے پاس شکایت کی
کہ ہم تو ملک کی خدمت کر رہے ہیں اور اس خدمت کا ہمیں یہ صلہ ملا ہے کہ ہمیں قوم کا
غدار کہا جا رہا ہے۔ اگر ہم واقعی غدار ہیں تو آپ نے ہمیں دو سال تک محاذ پر کیوں
بٹھائے رکھا ۔ اگر ہم غدار تھے اور سزا کے مستحق تھے تو کیوں قوم نے ہمیں گولیوں کا مستحق
نہ بنا دیا ؟ اگر اس نے ہمیں نہیں مارا تو یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم ملک کے غدار نہیں ۔
چنانچہ تحقیقات ہوئی اور حکومت کی طرف سے سردار آفتاب احمد صاحب کو کہا گیا کہ وہ
اپنے اس بیان کی تردید کرے، کشمیر منسٹری کی طرف سے ایک مسودہ تیار کیا گیا اور وہ
کراچی بھیجا گیا کہ سردار صاحب ان الفاظ میں اپنے بیان کی تردید کریں گے لیکن ہوا
کیا ؟ سردار آفتاب احمد صاحب کا بیان تو ملک کے کئی مشہور اخبارات میں شائع ہو الیکن
اسکی تردید راولپنڈی کے ایک قلیل الاشاعت اخبار تعمیر مورخہ ۱۸ جون۱۹۵۰ء میں کی
گئی اور وہ بھی اُن الفاظ میں نہیں کی گئی جن الفاظ میں تردید کرنے کے متعلق حکومت کو
اطلاع دی گئی تھی جو مسودہ کراچی بھیجا گیا وہ یہ ہے:
دو
گزشتہ دنوں اپنی ایک تقریر میں میں نے فرقان بٹالین کے کام
اور رویہ کے متعلق نکتہ چینی کی تھی جس کا اقتباس ایک اخبار میں شائع ہو
گیا ۔ جب میری توجہ اس جانب دلائی گئی اور میں نے تحقیقات کی تو
معلوم ہوا کہ جن اطلاعات کی بناء پر میں نے اعتراضات کئے تھے وہ
صحیح نہیں تھیں ۔ مجھے افسوس ہے کہ یہ غلطی ان رضا کاروں میں سے بعض

انوار العلوم جلد ۲۲
۱۷۹
کی دل شکنی کا موجب ہوئی جنہوں نے جہاد کشمیر میں حصہ لیا۔
ہم ان تمام اصحاب کی خدمات کے دل سے معترف ہیں جنہوں
بر کی جنگِ آزادی میں جانی و مالی قربانیاں دیں ۔ اور ظلم و استبداد
نے کشمیر کی : شمیر
کے خلاف ہمارے شانہ بہ شانہ نبرد آزما ہوئے ۔
میں اپنا اخلاقی فرض سمجھتا ہوں کہ حقیقت حال معلوم ہونے پر میں
اپنی غلطی کا اعتراف کروں اور اس کیلئے اظہار افسوس کروں“
آفتاب احمد خان
۱۸ جون ۱۹۵۰ء
لیکن عملی طور پر جن الفاظ میں تردید کی گئی وہ یہ ہیں :-
دو
متفرق امور
چند یوم ہوئے میں نے فرقان بٹالین کے بارہ میں اظہار خیال
کیا تھا لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ اِس بارہ میں میری اطلاع تمام کی
تمام درست نہ تھی ۔
جہاد کشمیر میں ہر شخص اور ہر گروہ نے بزعم خویش اپنی توفیق ، ہمت
اور اعتقادات کے مطابق پوری سرگرمی سے حصہ لیا ہے ۔ البتہ یہ الگ سے ۔
بات ہے کہ کسی نے اس سلسلہ میں اپنا مخصوص جماعتی اور مذہبی مفاد نے اس اپنا سلسلہ اپنا
حاصل کرنے کی کوشش کی ہو ۔ ہم جہاد کشمیر میں دیانت اور اخلاص سے
حصہ لینے والے سب کے شکر گزار ہیں ۔
اللہ تبارک و تعالیٰ سب کو سچے طور پر خدمت اسلام بجالانے کی
توفیق اور ہدایت عطا کرے اور ہمیں خاتم النبیین حضور سرور کائنات ،
فخر موجودات کی اطاعت پر پورے طور پر قائم رکھے ۔
اخبار
آفتاب احمد
بار روزنامه تعمیر راولپنڈی مورخه ۸ ج مورخه ۱۸ جون ۱۹۵۰ ء زیر عنوان شکریہ )
لیکن جب وہ وقت گزر گیا تو پھر سردار آفتاب احمد خاں نے دوبارہ وہی اعتراض

انوار العلوم جلد ۲۲
۱۸۰
متفرق امور
شائع کر دیا حالانکہ اُس وقت انہوں نے مان لیا تھا کہ مجھے غلط فہمی ہوئی ہے ۔ مگر اُن کو
جھوٹا ثابت کرنے کے خدا تعالیٰ نے اور سامان پیدا کر دیئے ۔ سر ڈکسن آگئے اور یہ
ضرورت پیش آئی کہ والنٹیئر فوجیں پیچھے ہٹا لی جائیں ۔ گورنمنٹ ایسا کرنے کا وعدہ کر چکی
تھی چنانچہ فرقان فورس کو بھی ڈس بیند (DISBAND) کر دیا گیا ۔ وہ فوج جس کے متعلق
سردار آفتاب احمد صاحب اور احراری کہتے ہیں کہ وہ ہندوستان کے ایجنٹ تھے اور اُنکی
وجہ سے حکومت پاکستان کو بہت نقصان ہوا۔ اُس کے متعلق پاکستانی فوج کا کمانڈرانچیف
یہ اعلان کرتا ہے۔ یعنی :-
"کشمیر کی جنگ آزادی میں لڑنے کیلئے جون ۱۹۴۸ء میں ایک
والنٹیئر فوج مہیا کرنے کی تمہاری پیشکش شکریہ کے ساتھ منظور کی گئی اور
فرقان فورس ظہور میں آئی ۔ تھوڑے ہی عرصہ کی ٹریننگ کے بعد
۱۹۴۸ء کے موسم گرما میں تم عملی طور رمیدانِ جنگ میں جانے کیلئے تیار
ہو گئے اور ستمبر ۱۹۴۸ء میں تمہیں مالف (MALF) کمان کے ماتحت کر
دیا گیا۔
تمہاری بٹالین تمام کی تمام والنٹیئروں پر مشتمل تھی جو ہر قسم کے
پیشوں سے آئے تھے۔ تم میں نو جوان کسان بھی تھے تم میں طالب علم
بھی تھے ، استاد بھی تھے ، ہنر مند لوگ بھی تھے اور یہ سارے کے سارے
ملکی خدمت کی روح سے بھرے ہوئے تھے۔ تم نے اپنی خدمت کے
بدلہ میں کوئی عوضانہ اور شہرت نہ چاہی ۔ تمہارا کام نہایت شریفانہ
تھا۔ تم سب نے اپنے اس جذبہ سے کام سیکھا ، ہم سب کو متاثر کیا اور
جس جوش کے ساتھ تم آئے تھے اُس نے بھی ہمیں بہت متاثر کیا ۔ ہر نئی
فوج کیلئے جو مشکلات ہوتی ہیں تم نے جلد سے جلد ان پر قابو پالیا۔
کشمیر میں بہت ہی اہم علاقہ تمہارے سپرد کیا گیا تھا اور تم نے
بہت جلد ثابت کر دیا کہ تم پر جو اعتبار کیا گیا تھا وہ درست تھا اور تم نے

انوار العلوم جلد ۲۲
۱۸۱
متفرق امور
نہایت بہادری کے ساتھ دشمن کے خلاف اپنے فرض کو ادا کیا۔ تم پر
زمین سے بھی دشمن حملہ کر رہا تھا اور آسمان سے بھی لیکن دو سال کے
عرصہ میں تم نے ایک انچ زمین بھی اپنے ہاتھ سے نہیں جانے دی ۔
تمہارا شریفانہ رویہ انفرادی طور پر بھی اور اجتماعی طور پر بھی اور
تمہارا نظم اعلیٰ درجہ کا تھا ۔ چونکہ اب تمہارا کام ختم ہو چکا ہے اور بٹالین
کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ اپنے گھروں کو چلی جائے میں چاہتا ہوں کہ اس
موقع پر تم میں سے ہر ایک کا اُس خدمت کی وجہ سے جو اُس نے
پاکستان کی کی ۔ شکریہ ادا کروں ۔ خدا حافظ ۔“
66
یہ وہ اعلان ہے جو پاکستانی افواج کے کمانڈر انچیف نے کیا اور احراری اب تک
دہرا رہے ہیں کہ احمدیوں نے کشمیر کی جنگِ آزادی میں ملک سے غداری کی ۔ اور وہ
سردار آفتاب احمد جس نے حکومت کے حکم کے ماتحت اپنے بیان کی تردید کی تھی اب پھر
وہی اعتراض کرتے ہیں ۔ حکومت ہماری خدمات سے کس طرح متاثر تھی اس کا اندازہ
ایک اور اعلیٰ افسر کے بیان سے بھی لگ سکتا ہے وہ کہتا ہے کہ فرقان فورس پر غداری کا
الزام لگایا گیا ہے لیکن جہاں تک میرا علم ہے میں یہ کہہ سکتا ہیں کہ فرقان فورس نے
نہایت ہی شاندار خدمات سرا انجام دی ہیں اور ان خدمات کے عوض میں ہم سے کسی چیز
کی بھی خواہش نہیں کی ۔ پھر اس سے بھی ایک اعلیٰ افسر لکھتا ہے کہ کوئی شخص کمانڈر انچیف
کے خلاف بات نہیں کر سکتا ۔ وہ اس بارہ میں زیادہ تجربہ کار ہیں لیکن میں ذاتی علم کی
بناء پر بھی کہہ سکتا ہوں کہ سوائے تعریف کے میں نے فرقان فورس کے خلاف کچھ نہیں
سُنا ۔ مجھے افسوس ہے کہ سردار آفتاب احمد نے جو بیان شائع کیا ہے وہ نہایت ہی
غیر شریفانہ ہے ۔
را
یہ تو اعلیٰ افسروں اور اُس ڈیپارٹمنٹ کی رائے ہے جس کے ماتحت فرقان فورس کام
کر رہی تھی ۔ پھر کمانڈر انچیف کا بیان ہے جس کو صرف غیر جانبدار اخباروں نے شائع کیا
ہے ہمارے دشمنوں نے شائع نہیں کیا ۔ اب ظاہر ہے کہ کشمیر کے ساتھ پاکستان کے عوام کو

انوار العلوم جلد ۲۲
۱۸۲
متفرق امور
خاصی دلچسپی ہے اگر یہ کہا جائے کہ فلاں شخص نے کشمیر کے معاملہ میں مخالف رویہ اختیار کیا
ہے تو لوگ اس کے خلاف بھٹک اُٹھیں گے اسی وجہ سے ہماری مخالفت کی جاتی ہے اور یہ
سب کام کرنے کے بعد بھی یہ لوگ دیانتدار کہلاتے ہیں۔ ہمارے جلسہ پر سینکڑوں
غیر احمدی احباب بھی آتے ہیں میں اُنہیں کہوں گا کہ اس قدر افتراء کرنے والے مولوی
اگر حکومت میں برسر اقتدار آگئے تو تم دنیا کو کیا منہ دکھاؤ گے؟ اتنے بے ایمان لوگ اگر برسراق
تمہارے لیڈر بن گئے تو تمہاری خیر نہیں ۔
اسی طرح سے احرار نے عوام عوام کو بھڑکانے کیلئے یہ جھوٹا الزام تراشا کہ چوہدری
ظفر اللہ خاں صاحب نے باؤنڈری کمیشن کے موقع پر ملک سے غداری کی۔ چنانچہ
آزادور دسمبر ۱۹۴۹ ء لکھتا ہے :
”اگلے دن سکھوں نے اپنا کیس پیش کیا کہ ننکانہ ہماری زیارت گاہ
ہے اُسے گھلا شہر قرار دیا جائے ۔ ہمارے ظفر اللہ صاحب بھی آن
موجود ہوئے کہ آج میں پھر پیش ہونا چاہتا ہوں مجھے بھی اجازت دی
جائے ۔ آج میں نے مسلمانوں کا کیس پیش نہیں کرنا بلکہ جماعت احمد یہ
کا کیس سکھوں کے مقابلہ میں پیش کرنا ہے تا کہ قادیان بھی گھلا شہر قرار
دیا جائے ۔ ستیلو اڈ نے اعتراض کیا کہ اس نام کی کوئی اقلیت ملک
میں موجود نہیں ۔ ظفر اللہ نے کہا ہم اقلیت ہیں ہم تمام مسلمانوں سے
علیحدہ ہیں ۔
یہ آزاد اخبار کا بیان ہے یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے آپ کو شریعت کے ٹھیکیدار سمجھتے ہیں ۔
ختم نبوت کے محافظ کہلاتے ہیں جن کا لیڈر یہ کہا کرتا ہے کہ میں آل رسول ہوں اس جھوٹ
کے بعد انہیں پتہ لگا کہ احمدیوں کی طرف سے میمورنڈم چو ہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب
نے پیش ہی نہیں کیا بلکہ شیخ بشیر احمد صاحب نے پیش کیا تھا۔ اس پر سول اینڈ ملٹری گزٹ
میں انہوں نے یہ نوٹ شائع کر دیا کہ : -
وو
" شیخ بشیر احمد نے جو لاہور کی جماعت احمدیہ کے امیر ہیں

انوار العلوم جلد ۲۲
۱۸۳
متفرق امور
باؤنڈری کمیشن کے سامنے ا سامنے اپنی جماعت کی طرف سے وکالت کرتے
ہوئے کہا تھا کہ ضلع گورداسپور جو اُس وقت تک ۱۳ مارچ ۱۹۴۷ء کی
ابتدائی سکیم کے مطابق پاکستان کا حصہ تھا ضرور اس سے علیحدہ کر دیا جائے
اور قادیانیوں کی ایک علیحدہ اور آزاد ریاست بنادی جائے ۔ اس نے
اپنے دعوٹی کی بنیاد اس بات پر رکھی تھی کہ چونکہ قادیانی مسلمانوں کا
حصہ نہیں ہیں اس لئے ان کو علیحدہ وحدت تسلیم کیا جائے“‘ ھے
ظاہر ہے کہ اس چیز کو مسلمانوں کے سامنے پیش کرنے کے معنی ہی یہ ہیں کہ جن
لوگوں کو واقعات کا صحیح علم نہیں وہ کہیں گے آخر مولوی بالکل جھوٹ تو نہیں بولتے کچھ نہ کچھ
تو اس نے ضرور کہا ہوگا ۔ مگر بعد میں انہیں پتہ لگا کہ یہ بات غلط ثابت نہیں ہو سکتی اس پر
انہوں نے دوسری طرف رُخ بدلا اور کہا:
” جب تین مارچ ۱۹۴۷ء کے بیان میں ضلع گورداسپور کے
پاکستان میں شامل ہونے کا فیصلہ ہو چکا تھا اور جب وہ مسلم اکثریت کا
ضلع تسلیم کر لیا گیا تھا اور جب قادیان بھی اس ضلع میں شامل تھا اور
اسی طرح قادیان کو پاکستان میں شامل ہونا تھا تو پھر آپ کو کیا
ضروت محسوس ہوئی تھی کہ مسلمانوں کی واحد نمائندہ جماعت سے علیحدہ
اپنا محضر پیش کرتے اور آپ کے اس جواب کے کیا معنے کہ ہم نے محضر
اس لئے پیش کیا تھا کہ قادیان پاکستان میں شامل ہو جائے جبکہ اس
کا پاکستان میں شامل ہونے کا فیصلہ ایک عرصہ پہلے ہی ہو چکا تھا اور
جب اس فیصلہ پر ہندوستان کو بھی اعتراض نہ تھا۔ ہم الفضل اور ان
کے وکیل شیخ بشیر احمد کو چیلنج کرتے ہیں کہ اِس محضر کو جو آپ نے
مسلمانوں سے جُدا جماعت احمدیہ کی طرف سے پیش کیا تھا من وعن
شائع کرو ۔ تا کہ ملت اسلامیہ کو معلوم ہو سکے کہ تم نے ہم سے جدا کیا
بات چیت کی تھی اور سر مارچ کے واضح بیان کے بعد گورداسپور ہم

انوار العلوم جلد ۲۲
۱۸۴
متفرق امور
1
سے کیوں چھن گیا ؟“ ۔
یہ وہ الزامات ہیں جو عام مسلمانوں کو بھڑکانے کیلئے احمدیوں پر لگائے گئے اور یہ
صاف بات ہے کہ اگر عوام کو یہ پتہ لگ جائے کہ احمدیوں نے ضلع گورداسپور کو جدا کر نے
کیلئے کوشش کی اور جو خون ریزی ہوئی ہے وہ محض احمد یوں کی وجہ سے ہوئی ہے تو لازماً ان
کے اندر جوش پیدا ہوگا ۔ چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب کے متعلق جب یہ بات کہی گئی
کہ انہوں نے گورداسپور کو پاکستان سے علیحدہ کرانے کی کوشش کی تو چونکہ وہ حکومت کے
رکن ہیں اس لئے حکومت مجبور ہوئی کہ وہ اسکی تردید کرے چنانچہ حکومت نے اعلان شائع
کیا کہ:
وو
یہ کہا گیا ہے کہ جولائی ۱۹۴۹ء میں باؤنڈری کمیشن کے رو برو
آنریبل چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب ( موجودہ وزیر خارجہ پاکستان )
نے مسلم لیگ کی طرف سے کیس پیش کرتے ہوئے اس بات پر اصرار
کیا کہ انہیں جماعت احمدیہ کی طرف سے بھی بحث کرنے کی اجازت
دی جائے ۔ اور پھر بحث کے دوران میں انہوں نے کمیشن سے کہا کہ
قادیان کو کھلا شہر قرار دیا جائے اور یہ بھی بیان کیا گیا ہے کہ انہوں
نے دوران بحث میں اس بات پر زور دیا کہ احمد یہ جماعت عام
مسلمانوں سے ایک علیحدہ امتیازی حیثیت کی مالک ہے پھر ان
دو
مفروضہ بیانات کی بناء پر یہ بحث کی جاتی ہے کہ آنریبل چوہدری صاحب
کی اس
س بحث نے کہ جماعت جماعت احمد یہ ایک علیحدہ فرقہ ہے گورداسپور کے
مسلمانوں کی عام آبادی کے تناسب کو کم کر دیا اور کمیشن نے اس
جماعت کی علیحدہ حیثیت کی وجہ سے گورداسپور کے مسلم اکثریت والے
ضلع کو مسلم اقلیت کا ضلع قرار دے کر پاکستان کی حدود سے نکال
دیا۔ ایوارڈ کی رُو سے اسے پاکستان میں شامل ہونا چاہئے تھا۔
حکومت کو یہ اعتراضات سُن کر سخت تعجب اور حیرت ہوئی ہے

انوار العلوم جلد ۲۲
۱۸۵
متفرق امور
کیونکہ اسے پہلے ہی یہ علم تھا کہ اِن اعتراضات میں کوئی حقیقت
نہیں اور یہ اصل واقعات کے بالکل خلاف ہیں لیکن اس کے باوجود
حکومت نے ان اعتراضات کی پوری پوری تحقیقات کی جس نے یہ
ثابت کر دیا کہ یہ الزامات اور اعتراضات گلیہ بے بنیاد ، خلاف واقعہ
اور جھوٹے ہیں ۔
آنریبل چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب ہرگز جماعت احمد یہ کی
طرف سے پیش نہیں ہوئے نہ آپ نے اُنکی طرف سے کسی کیس کی
وکالت کی اور نہ انہوں نے کبھی بحث کے دوران میں وہ باتیں کہیں جو
ان کی طرف منسوب کی گئی ہیں ۔“
جب گورنمنٹ کی طرف سے یہ اعلان ہوا تو احراریوں کو لگے پتو پڑنے کہ جو حکومت
سنیوں کی تھی جب وہ بھی کہہ رہی ہے کہ مولوی جھوٹے ہیں تو کیا کریں ۔ چنانچہ انہوں نے
اپنا رُخ بدلا ۔ اب دیکھیئے کیا ہی نرم الفاظ میں اعلان کیا گیا ہے ۔ آزا دلکھتا ہے :
برسبیل تذکرہ تقریر کی روانی اور خطابت کے جوش میں
وو
سر ظفر اللہ کا نام بھی آتا رہا لیکن اصل مبحث قادیانی جماعت تھی نہ کہ
سر ظفر اللہ کی ذات کے
دو
اب ذرا اس کو پہلے بیان کے ساتھ ملا کر دیکھو۔ کیا چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب کا
نام ضمناً آتا رہا ہے؟ پہلے کہا تھا ” ہمارے ظفر اللہ بھی آن موجود ہوئے کہ آج میں پھر پیش
اور تقریر
66
ہونا چاہتا ہوں، مگر احرار کے نزدیک یہ واقعات کا ذکر نہیں صرف خطابت اور ت
کی روانی کا جوش ہے ۔ پھر کہا تھا ۔ ” آج میں نے مسلمانوں کا کیس پیش نہیں کرنا بلکہ
جماعت احمدیہ کا کیس سکھوں کے مقابلہ میں پیش کرنا ہے یہ بھی جوش خطابت ہے اور
چوہدری محمد ظفر اللہ خاں کا ذکر ضمناً آ رہا ہے ۔ دراصل مخاطب جماعت احمد یہ ہے ۔ گویا
ظفر اللہ اصطلاح ہے اور مراد اس سے جماعت احمد یہ ہے ۔ یہ کتنا بڑا جھوٹ ہے جو انہوں
نے بولا ۔ ۔ پہلے کہا چوہدری ظفر اللہ خاں نے یوں کہا کہا پھر وہی مولوی کہتے ہیں ظفر اللہ کا

انوار العلوم جلد ۲۲
۱۸۶
متفرق امور
کون کم بخت نام لیتا ہے وہ تو یوں ہی پاس سے گزرے تھے اور ان کا نام آگیا۔ اس کے
بعد آزاد نے مندرجہ ذیل مضمون لکھا جو میں سارا سنا تا ہوں ۔ پہلے میں نے تھوڑا سا
سنایا تھا۔
حکومت نے اس بیان سے عوام کو جہلِ مرکب میں ڈالنے
اور غلط فہمی میں مبتلا کرنے کی جو کوشش کی ہے وہ انتہائی مذموم ہے
( اس لئے کہ مولوی صاحبان کے جھوٹ کو ظاہر کیا گیا ہے اور ایسا کرنا
سخت غلطی ہے ) اس بیان کا مقصد محض قادیانی جماعت پر عائد شده
الزامات کو سر ظفر اللہ پر منطبق کر کے عوام کے ذہنوں سے اُس اثر اور
دلوں سے اُن تأثرات کو دور کرنا ہے جو کہ مرزائی جماعت کے متعلق
اُن کے دلوں میں موجود ہیں ۔۔۔۔۔۔ برسبیل تذکرہ تقریر کی روانی اور
خطابت کے جوش میں سر ظفر اللہ کا نام بھی آتا رہا لیکن اصل مبحث
قادیانی جماعت تھی نہ کہ سر ظفر اللہ کی ذات
(حالانکہ دیکھ لو اس میں سارا الزام چوہدری ظفر اللہ خاں پر ہی لگایا گیا ہے جماعت کا تو
یہاں نام ہی نہیں )
پھر لکھا ہے:
ہمارا الزام سر ظفر اللہ کی ذات پر نہیں بلکہ قادیانی جماعت پر
ہے ( گویا جہاں ہم نے ظفر اللہ کہا ہے وہاں قادیانی جماعت سمجھو )
وہ جماعت کہ سر ظفر اللہ جس کا نفس ناطقہ ہے (یعنی ہم نے خلاصہ
جماعت احمد یہ نہیں لکھا ظفر اللہ لکھ دیا ہے ) اور وہ الزام یہ نہیں کہ
گورداسپور کیوں گیا ( یہاں گورداسپور کا سوال ہی نہیں ) بلکہ وہ الزام
یہ ہے کہ جب مسلم لیگ تمام مسلمانوں کی واحد نمائندہ جماعت تھی تو
مرزائیوں نے مسلم لیگ کے نمائندے سے الگ اپنا وکیل کیوں پیش کیا
اور جب انتخابات کے ذریعہ یہ فیصلہ ہو چکا تھا کہ حق نمائندگی صرف

·

آج 10 میں سے 10 باقی