متفرق امور

انوارالعلوم (جلد 22), حصہ 4

انوار العلوم جلد ۲۲
۱۸۷
تفرق امور
مسلم لیگ کو ہی حاصل ہے تو مرزائی وکیل کو باؤنڈری کمیشن کے سامنے
وو
یہ کہنے کا کیا حق تھا کہ ” قادیان بین الا قوامی یونٹ بن چکا ہے اور
اسے حق ہے کہ ہندوستان میں رہے یا پاکستان میں اور یہ سب کچھ
اُس وقت کیا گیا جب سر ظفر اللہ مسلم لیگ کے نمائندہ کی حیثیت سے
موجود تھے اور جب تمام مسلمان انہیں اپنا نمائندہ تسلیم کرتے تھے۔
اُنہوں نے بشیر احمد کو جُدا پیش ہونے سے کیوں نہ روکا اور کیوں
قادیانیوں کی جدا پیشی کے خلاف احتجاج نہ کیا ۔ اصل بات ، اصل
مسئله، اصل ملزم ، اصل مجرم قادیانی جماعت ہے کہ جس نے جد ا نمائندہ
اور الگ محضر پیش کیا اور مسلم لیگ کو نمائندہ تسلیم کرنے سے عملاً انکار
کر دیا ۔ حکومت نے سر ظفر اللہ کے متعلق تحقیقات تو فرمائی اور اس کی
تردید بھی کی تاکہ کسی طرح قادیانی جماعت کا چہرہ ڈھل سکے کیا
حکومت پاکستان اس بات کی تحقیقات کو بھی تیار ہے کہ قادیانی جماعت
نے وزارتی کمیشن سے کیا مطالبہ کیا تھا اور باؤنڈری کمیشن کے سامنے
کیا بحث کی تھی ؟“
دو
اس بیان میں مندرجہ ذیل دعوے کئے گئے ہیں اوّل حکومت نے اس بیان سے عوام
کو جہل مرکب میں ڈالنے اور غلط فہمی میں مبتلا کرنے کی جو نا کام کوشش کی ہے وہ انتہائی اور غلط
مذموم ہے۔ اس بیان کا مقصد محض قادیانی جماعت پر عائد شدہ الزامات کو سر ظفر اللہ پر
منطبق کر کے عوام کے ذہنوں سے اُس اثر اور دلوں سے اُن تاثرات کو دور کرنا ہے جو کہ
مرزائی جماعت کے متعلق ان کے دلوں میں موجود ہیں۔
دو
آخر میں لکھا ہے برسبیل تذکرہ تقریر کی روانی اور خطابت کے جوش میں سر ظفر اللہ کا
نام بھی آتا رہا لیکن اصل مبحث قادیانی جماعت تھی نہ کہ سرظفر اللہ کی ذات
میں نے اصل مضمون پڑھ دیا ہے اس میں جماعت کا کہیں ذکر نہیں صرف
چوہدری ظفر اللہ خان صاحب کا ذکر ہے ۔ اب میں یہ بتاتا ہوں کہ اس بیان میں جتنی

انوار العلوم جلد ۲۲
۱۸۸
متفرق امور
باتیں بیان کی گئی ہیں وہ سب کی سب جھوٹی ہیں کیونکہ یہ طبقہ جو احرار سے تعلق رکھتا ہے
ایک فیصدی بھی سچ نہیں بولتا ۔ پہلی بات تو میں نے بتا دی ہے کہ یہ جھوٹ ہے کہ الزام
چوہدری ظفر اللہ خان صاحب پر تھا جماعت پر نہیں تھا ۔ اب میں دوسری بات لیتا ہوں ۔
دوسری بات یہ کہی گئی ہے کہ جب مسلم لیگ مسلمانوں کی واحد نمائندہ جماعت تھی تو
مرزائیوں نے مسلم لیگ کے نمائندہ سے الگ اپنا وکیل کیوں پیش کیا ؟ میرا جواب یہ ہے
کہ جماعت احمد یہ کے الگ میمورنڈم پیش کرنے کی وجہ احرار اور اُن کے ہم خیال تھے اگر
وہ نہ ہوتے تو نہ ہم کو لیگ سے علیحدہ میمورنڈم پیش کرنے کی ضرورت تھی اور نہ مسلم لیگ کو
ہم سے علیحدہ میمورنڈم پیش کرانے کی ضرورت تھی ۔ واقعہ یہ ہے کہ جب باؤنڈری کمیشن
مقرر ہوا تو طبعاً ہر جماعت نے خدمت قوم کے خیال سے اپنے اپنے میمورنڈم تیار کئے
اور یہ خیال کیا گیا کہ جتنے زیادہ میمورنڈم دیں گے اُتنا ہی کمیشن پر زیادہ اثر ہوگا ۔ زمیندار
بھی کہیں گے کہ ہم پاکستان میں شامل ہونا چاہتے ہیں، تاجر بھی کہیں گے کہ ہم پاکستان
میں شامل ہونا چاہتے ہیں اور اسی طرح دوسرے لوگ بھی ۔ ہندوؤں کی طرف سے بھی
بیسیوں انجمنوں نے میمورنڈم پیش کرنے کا ارادہ کیا ۔ اسی خیال کے ماتحت جماعت
احمد یہ نے بھی الگ میمورنڈم تیار کیا اور غالباً گورداسپور مسلم لیگ کی طرف سے بھی ایک
میمورنڈم تیار کیا گیا اور وہ لوگ جنہوں نے یہ میمورنڈم تیار کیا تھا ابھی زندہ موجود ہیں ان
میں غلام فرید صاحب ایم ایل اے، شیخ کبیر الدین صاحب، شیخ شریف حسین صاحب
وکیل جو احراریوں کے لیڈر تھے ، مولوی محبوب عالم صاحب جو اس وقت اوکاڑہ میں
احراریوں کے لیڈ رہنے ہوئے ہیں اور مرزا عبدالحق صاحب وکیل ۔ کیا یہ لوگ مسلم لیگ کو
مسلمانوں کا واحد نمائندہ خیال نہیں کرتے تھے؟ اسی طرح امرتسر کی ایک انجمن نے بھی
علیحدہ میمورنڈم پیش کرنے کا ارادہ کیا اور بعض انجمنوں نے جالندھر اور ہوشیار پور سے
بھی یہی ارادہ کیا کہ علیحدہ میمورنڈم پیش کیا جائے ۔ حقیقت یہ ہے کہ ہر ایک کے اندر ایک
خاص جوش تھا کہ کسی طرح پاکستان کی طرف سے زیادہ سے زیادہ میمورنڈم بنائیں اور یہ
کہیں کہ ہم پاکستان میں شامل ہونا چاہتے ہیں اس کا حکومت پر اثر ہوگا ۔ گویا صرف

انوار العلوم جلد ۲۲
۱۸۹
متفرق امور
دو
66
قادیانیوں نے ہی علیحدہ میمورنڈم پیش نہیں کیا تھا مسلم لیگ کی بھی ایک شاخ نے ایسا
کرنے کا ارادہ کیا اور جنہوں نے علیحدہ میمورنڈم پیش کرنے کا ارادہ نہیں کیا وہ وہی تھے
جو کہتے تھے کہ ہم پاکستان کی ”پ، بھی نہیں بننے دیں گے اس لئے نہیں کہ وہ مسلمانوں
کے نمائندہ تھے بلکہ اس لئے کہ وہ پاکستان کا وجود ہی گوارہ نہیں کرتے تھے ورنہ خود لیگیوں
نے بھی علیحدہ میمورنڈم تیار کئے تھے تا کہ لیگ کو مضبوطی حاصل ہو۔
جب میمورنڈم پیش کرنے کا وقت قریب آیا اور چوہدری صاحب مسلم لیگ کی طرف
سے نمائندہ مقرر ہوئے تو انہوں نے جماعت کو اطلاع دی کہ فیصلہ یہ ہوا ہے کہ دونوں
فریق کی طرف سے صرف کانگرس اور لیگ کے میمورنڈم پیش ہوں کیونکہ دو ہی نکتہ نگاہ ہیں
اور یہ دونوں انجمنیں دو مخالف خیالات کی نمائندگی کرتی ہیں اس پر ہر جماعت نے اپنے
میمورنڈم پیش کرنے کا ارادہ چھوڑ دیا ( یادر ہے کہ احمد یہ میمورنڈم تیار کر کے لیگ کو بھیجوا دیا
گیا تھا تا کہ کوئی اعتراض ہو تو وہ بتا دیں مگر انہوں نے اس پر کوئی اعتراض نہیں کیا ) ۔ اس
کے بعد کانگرس نے کسی مصلحت کے ماتحت اپنے وقت میں سے کچھ وقت سکھوں کو دیا
اور اسی طرح احمد یوں کو بھی ۔ شاید ان کا یہ مطلب ہو کہ سکھوں کے مطالبات تو یہی ہیں
جو کانگرس کے ہیں لیکن یہ اُجڑ قوم ہے ۔ کہیں یہ نہ کہہ دیں کہ جب تک سردار جی نہ بولیں
گے ہم راضی نہیں ہوں گے اور جب سکھ بولے تو شایدا چھوتوں میں بھی یہ خیال پیدا نہ
ہو جائے اس لئے ان کو بھی وقت دو ۔ ( پہلے فیصلہ کے مطابق وقت صرف لیگ اور
کانگرس میں تقسیم تھا اگر لیگ یا کانگرس اجازت نہ دیتی تو کوئی اور میمورنڈم پیش نہ
ہو سکتا ) جب اس فیصلہ کا علم مسلم لیگ کو ہوا تو اس خیال سے کہ ہندوؤں کی طرف سے
بعض دوسری قوموں کے لیڈر بھی پیش ہوں گے شاید اس کا بھی کوئی اثر پڑ جائے لیگ
نے فیصلہ کیا کہ ہم بھی ایک دو علیحدہ میمورنڈم پیش کر دیں چنانچہ لیگ کی طرف سے ہمیں
اور عیسائیوں کو ہدایت ملی کہ علیحدہ علیحدہ میمورنڈم پیش کرو ورنہ ہم پہلے ایسا کرنے کا
ارادہ چھوڑ چکے تھے ۔
کوئی کہہ سکتا ہے کہ صرف احمدیوں کو ہی علیحدہ میمورنڈم پیش کرنے کی اجازت کیوں

انوار العلوم جلد ۲۲
۱۹۰
متفرق امور
دی گئی گورداسپور کی مسلم لیگ کو اجازت کیوں نہ دی گئی ، اس کا جواب یہ ہے کہ مسلم لیگ
گورداسپور بہر حال مسلم لیگ کہلاتی تھی اور کوئی عقلمند نہیں کہہ سکتا کہ وہ مرکزی مسلم لیگ
کے ساتھ متفق نہیں ہو گی لیکن احراریوں نے یہ پروپیگنڈا کیا ہوا تھا کہ احمدی مسلمان نہیں
اور شبہ تھا کہ ہندو سکھ ریڈ کلف کو یہ نہ کہہ دیں کہ مسلمان ، احمد یوں کو مسلمان نہیں سمجھتے
اس لئے ان کی آبادی کو نکال کر دیکھا جائے کہ آیا گورداسپور میں مسلم اکثریت ہے یا
غیر مسلم اکثریت ۔ ضلع گورداسپور میں ساٹھ ہزار احمدی تھے اور انہیں ملا کر مسلمان
۵۱۰۱۴۶ تھے جس کے یہ معنی تھے کہ اگر احمدیوں کو باقی مسلمانوں سے علیحدہ کر دیا جاتا تو
مسلمان ۶ ۴۵۔۶۹ رہ جاتے اور غیر مسلم زیادہ ہو جاتے تھے ۔ پس احراریوں نے جو یہ
شرارت کی کہ احمدیوں کو باقی مسلمانوں سے علیحدہ سمجھا جائے اس کی وجہ سے مسلم لیگ نے
فیصلہ کیا کہ ہم علیحدہ میمورنڈم پیش کریں ورنہ ہندو کہہ دیں گے کہ یہ مسلمان نہیں اور ثبوت
میں احراریوں کا فتوی پیش کر دیں گے ۔ گویا احمدی اس لئے الگ پیش نہیں ہوئے کہ وہ
اپنے آپ کو الگ سمجھتے تھے بلکہ ان کے الگ پیش ہونے کی ضرورت اس لئے سمجھی گئی کہ
احراریوں نے یہ اعلان کیا ہوا تھا کہ احمدی مسلمان نہیں اگر ان سے علیحدہ پاکستان کی
حمایت میں میمورنڈم پیش نہ کرایا جاتا تو ضلع گورداسپور میں مسلمان بڑی نمایاں اقلیت
ما
ہو جاتے تھے۔ بعد میں سر تیجا سنگھ کی جرح نے ثابت کر دیا کہ احرار اور سکھوں اور
ہندوؤں کی سکیم کا کس طرح احمد یہ میمورنڈم نے خاتمہ کر دیا۔ سر تیجا سنگھ نے احمدی
میمورنڈم کے پیش ہونے پرسٹ پٹا کر کہا کہ احمد یہ موومنٹ کا اسلام میں موقف کیا ہے
یعنی آپ لوگ تو مسلمانوں میں ہیں ہی نہیں آپ ان کی طرف سے کس طرح بول رہے
ہیں ؟ شیخ بشیر احمد صاحب نے جو احمدیوں کی طرف سے میمورنڈم پیش کر رہے تھے جواب دیا
کہ ہما را دعوی ہے کہ ہم اوّل سے آخر تک مسلمان ہیں ہم اسلام کا ایک حصہ ہیں اس سے
معلوم ہوتا ہے کہ ہندوؤں اور سکھوں کا یہ منصوبہ تھا کہ وہ کہیں احمدی مسلمان نہیں انہیں
نکال کر معلوم کرو کہ آیا ضلع گورداسپور میں اقلیت میں ہیں یا اکثریت میں؟ لیگ اسے
بھانپ گئی اور اس نے پاکستان کی حمایت میں احمدیوں سے علیحدہ محضر پیش کروا دیا۔
66

انوار العلوم جلد ۲۲
۱۹۱
متفرق امور
دیکھو! یہ احراری جھوٹے ہیں پہلے انہوں نے کہا میمورنڈم چو ہدری ظفر اللہ خان
صاحب نے پیش کیا تھا اور اس لئے علیحدہ میمورنڈم پیش کیا گیا کہ احمدی مسلمان نہیں ہیں
لیکن حقیقت یہ ہے کہ میمورنڈم شیخ بشیر احمد صاحب نے پیش کیا اور سر تیجا سنگھ کے اس سوال ک
کے جواب میں کہ احمدیوں کا مؤقف کیا ہے، شیخ بشیر احمد صاحب نے کہا ہم شروع سے
آخر تک مسلمان ہیں اور اپنے آپ کو اسلام کا ایک حصہ سمجھتے ہیں مگر احرار جھوٹ بول کر
کہتے ہیں کہ ہم نے باؤنڈری کمیشن کے سامنے یہ کہا کہ ہم مسلمان نہیں ہم مسلمانوں سے
الگ ہیں کسی شاعر کا شعر ہے
ہم آہ بھی بھرتے ہیں تو ہو جاتے ہیں بدنام
وہ قتل بھی کرتے ہیں تو چرچا نہیں ہوتا
یہ لوگ کتنا بھی جھوٹ بولیں انہیں کوئی کچھ نہیں کہتا لیکن بدنام ہم ہیں ہم کہتے ہیں کہ
ہم مسلمانوں کا ایک حصہ ہیں لیکن وہ کہتے ہیں انہوں نے کہا تھا کہ ہم مسلمان نہیں ” ہے“
کو ”نہیں“ کہہ دینا کیا چھوٹی سی بات ۔
۔
ہے ۔
خلاصہ یہ ہے کہ احمدیوں کا الگ میمورنڈم پیش کرنا احرار کی اس شرارت کو ختم کرنے
کے لئے تھا کہ احمدی مسلمان نہیں کیونکہ اگر اس کا جواب احمد یہ میمورنڈم میں دوسرے کا احمد یہ
مسلمانوں کی حمایت کر کے نہ دیا جاتا تو گورداسپور میں مسلمانوں کی اکثریت کو ہندو اور کی حمایت کر کے نہ دیا جاتا تو دیا تو
سکھ اعداد و شمار سے غلط ثابت کر سکتے تھے ۔ عدادو شمار سے غلط سکتے تھے ۔
یادر ہے کہ بٹالہ تحصیل میں مسلمانوں کی تعداد تین لاکھ ساٹھ ہزار کے قریب تھی اور
احمدی ووٹ پچپن ہزار ووٹ میں سے پانچ ہزار سے اوپر تھا اور تحصیل گورداسپور ، شکر گڑھ
اور پٹھان کوٹ میں دو ہزار سے زائد تھا پیس ووٹوں کے لحاظ سے احمدیوں کی تعداد ایک
لاکھ سے اوپر بنتی ہے مگر چونکہ احمدیوں میں تعلیم زیادہ تھی اس لئے تعلیم کی وجہ سے ان کے
ووٹ ساٹھ ہزار میں سے اتنے بن گئے ۔ صرف قادیان میں احمدی بارہ ہزار سے زائد
تھے اور اردگرد کے پانچ چھ دیہات میں مزید پانچ ہزار تھے گویا صرف قادیان اور اس
کے ارد گرد کے دو دو میل کہ حلقہ میں احمدی سترہ ہزار تھے ۔ ۱۴:۵۶ سارے ضلع کی آبادی رتھے ۔

انوار العلوم جلد ۲۲
۱۹۲
متفرق امور
کے ۔ اگر قادیان کے علاوہ کوئی احمدی نہ ہوتا تب بھی احمدیوں کے نکالنے سے مسلمان
اقلیت میں آ جاتے تھے ۔ پس احمدیوں سے علیحدہ محضر پیش کروانا مسلمانوں کے مفاد کے
لئے نہایت ضروری تھا اور لیگ نے جو فیصلہ کیا وہ بالکل درست تھا۔
دوسری بات یہ یاد رکھنے کے قابل ہے کہ فیصلہ کے مطابق وقت صرف مسلم لیگ اور
کانگرس کو ملنا تھا اگر مسلم لیگ ہمیں اجازت نہ دیتی تو احمدی میمورنڈم پیش نہ ہو سکتا تھا۔
خان افتخار حسین خان صاحب ممدوٹ ، خواجہ عبدالرحیم صاحب سابق کمشنر چوہدری اکبر علی
صاحب اور دوسرے مسلم لیگی لیڈر اس بات کے گواہ ہیں کہ وقت صرف مسلم لیگ کو دیا گیا
تھا ہمیں براہ راست وقت نہیں ملا ۔ مسلم لیگ نے اپنے وقت میں سے ہمیں کچھ وقت دیا
ور نہ ہم الگ محضر پیش ہی نہیں کر سکتے تھے۔ پھر کمیشن کے دونوں مسلمان حج جسٹس محمد منیر
اور سابق مسٹر جسٹس حال ہز ایکسی لینسی شیخ دین محمد صاحب گورنر سندھ بھی اس کے گواہ
ہیں ان لوگوں کو معلوم ہے کہ اس میمورنڈم کے پیش کرنے میں برابران مسلمان جوں سے
مشورہ کیا جاتا رہا کیونکہ ان ججوں کے متعلق فیصلہ کیا گیا تھا کہ یہ قوم کے نمائندے ہیں ۔
میں خود مسٹر جسٹس منیر کی کوٹھی پر گیا ہز ایکسی لینسی شیخ دین محمد صاحب گورنر سندھ بھی وہاں
آگئے تھے اسی طرح چوہدری نذیر احمد صاحب ممبر پبلک سروس کمیشن بھی اتفاقاً آ گئے
میرے ساتھ شیخ بشیر احمد صاحب اور در دصاحب بھی تھے ۔ ہم نے اس میمورنڈم پر قانونی اس
طور پر ڈسکس کی اور اس کی کاپیاں ہم نے ان میں سے اکثر کو الگ بھی دے دی تھیں ۔ ں
پس یہ سوال نہیں کہ ہم نے مسلم لیگ سے الگ محضر کیوں پیش کیا بلکہ سوال یہ ہے کہ الگ
محضر پیش کرایا گیا اور اس کی وجہ میں بتا چکا ہوں کہ احرار کی یہ شرارت تھی کہ احمدی مسلمان
نہیں اور اس کا انہوں نے پروپیگنڈا کیا ہوا تھا ۔ اگر ہم علیحدہ پیش نہ ہوتے تو ریڈ کلف کو
ادھر اُدھر کے بہانے بنانے کی ضرورت ہی نہ تھی۔ وہ احراریوں کا فتوی پیش کر کے کہہ سکتا
تھا کہ چونکہ احمدی مسلمان نہیں اس لئے ان کو نکال دیا جائے تو مسلم آبادی ۴۵ فیصد ہی رہ
جاتی ہے اس لئے یہ ضلع ہندوستان میں شامل ہونا چاہئے ۔ اس میمورنڈم کو پیش کرنے کا
فائدہ یہ ہوا کہ ریڈ کلف کو بہانے تلاش کرنے پڑے جس کی وجہ سے ہم آج تک

انوار العلوم جلد ۲۲
۱۹۳
متفرق امور
انگریزوں کو بدنام کر رہے ہیں ۔ اُس وقت مسلم لیگ احراریوں کی شرارت کو بھانپ گئی
اور اس نے دھوکا نہیں کھایا ۔ اب انگریزوں کا اس فیصلہ کو درست ثابت کرنے کے سوا
کوئی وجہ جواز نہیں چنانچہ جب کوئی انگریز ہمارے پاس آتا ہے وہ شرمندہ ہو جاتا ہے۔
ان لوگوں کے ہندوستان سے تعلقات میں ہندوستان کو پاکستان کے مقابلہ میں جو زک
پہنچی اس کا اثر زائل کرنے کے لیے یہ شرارتیں کروائی جارہی ہیں اور یہ پرو پیگنڈا کروایا
جا رہا ہے کہ ضلع گورداسپور کا پاکستان سے الگ ہونا احمد یوں کی وجہ سے تھا حالانکہ ہم نے
میمورنڈم صرف اس لئے پیش کیا تھا کہ احراری چونکہ ہمیں مسلمانوں سے خارج کہتے ہیں
اس لئے تم ہمیں مسلم سمجھو یا غیر مسلم ہم بہر حال پاکستان میں شامل ہونا چاہتے ہیں اور ہم
مسلم لیگ کے ساتھ ہیں ۔
تیسرا آزاد نے اپنے ۲ جون کے اخبار میں حکومت کے اعلان پر اعتراض کرتے
ہوئے یہ اعلان کیا کہ مرزائی وکیل کو باؤنڈری کمیشن کے سامنے یہ کہنے کا کیا حق تھا کہ
قادیانی بین الاقوامی یونٹ بن چکا ہے اور اسے حق ہے کہ ہندوستان میں رہے یا پاکستان
میں ۔ یہ فقرہ جس خلاصہ سے لیا گیا ہے وہ بے شک الفضل میں چھپا ہے لیکن یہ خلاصہ کسی
اور اخبار یا ر پورٹر نے لکھا ہے جو قطعاً غلط ہے ۔ یہ ہمارے میمورنڈم میں ہرگز موجود نہیں
بلکہ اس عبارت کا میمورنڈم سے دور کا بھی تعلق نہیں ۔ اگر یہ عبارت ہمارے میمورنڈم میں
احرار دکھا دیں تو میں اُنہیں دو ہزار روپیہ انعام دوں گا اور اس کا فیصلہ میں باؤنڈری
کمیشن کے ایک ہز ایکسی لینسی شیخ دین محمد صاحب گورنر سندھ پر چھوڑتا ہوں جو احمدی
نہیں اگر وہ ہما را میمورنڈم پڑھ کر کہہ دیں کہ ہمارے میمورنڈم میں یہ فقرہ موجود ہے تو
میں بلا چون چراں دو ہزار کا چیک میمورنڈم کے ساتھ ہز ایکسی لینسی کو بھجوا دوں گا ۔ اگر
یہ فقرہ ہمارے میمورنڈم میں ہو یا اس کے ہم معنی کوئی فقرہ ہمارے میمورنڈم میں ہو تو وہ
ہمارے خلاف فیصلہ کرا کے اور وہ فقرہ نقل کر کے ہمیں بھیجوا دیں اور دو ہزار کا چیک احرار کو
دے دیں ۔
اس موقع پر نعرہ ہائے تکبیر بلند کئے گئے تو حضور نے نعروں کے متعلق ہدایات دیتے

انوار العلوم جلد ۲۲
ہونے فرمایا کہ )
۱۹۴
متفرق امور
میں نے آخری دو تین سالوں میں دوستوں کو ہدایات دی تھیں کہ نعرہ نہ لگایا جائے
لیکن اب چونکہ دشمن کہتا ہے کہ ہم نے احمدیوں کو مار ڈالا ہے ۔ اس لئے اب وہ وقت گزر
گیا ہے اب نعرہ لگانے کی ممانعت نہیں ۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب صلح حدیبیہ کے اگلے سال حج کے لئے مکہ تشریف
لے گئے تو معاہدہ یہ تھا کہ مکہ والے اس سال جبل ابوالقیس پر چلے جائیں گے اور مکہ کی
گلیاں خالی کر دیں گے تا کہ مسلمان اطمینان سے خانہ کعبہ کا طواف کرسکیں ۔ اتفاق کی
بات ہے کہ اس سال مدینہ میں ملیریا کا زور تھا اور اس کی وجہ سے صحابہؓ سے چلا نہیں
جاتا تھا ، ان کے پاؤں لڑکھڑاتے تھے اور وہ گبڑے ہو کر چلتے تھے ۔ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے ایک صحابی کو دیکھا کہ جب وہ جبلِ ابو القیس کے سامنے آتے تو اکڑ کر چلتے تو
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن سے دریافت کیا کہ جب تم اس پہاڑی کے سامنے آتے ہو تو
اتنا اکڑ کر کیوں چلتے ہو؟ اس پر صحابی نے عرض کیا کہ يَا رَسُوْلُ اللہ ! میں اُنہیں بتانا چاہتا
ہوں کہ اگر چہ ہمیں بخار ہے لیکن تمہارا مقابلہ کرنے کے لئے ہم میں اب بھی طاقت پائی
جاتی ہے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تکبر خدا تعالیٰ کو بہت ہی نا پسند ہے لیکن
اس شخص کی حرکت خدا تعالیٰ کو عرش پر بھی پسند آئی ہے ۔ 2 اسی طرح میں کہتا ہوں کہ دشمن ہے
کو اپنی زندگی جتانے کے لئے نعرہ لگانا جائز ہے ۔ اب جو نعرہ لگا تھا وہ تو کچھ اچھا لگا تھا
لیکن اس سے پہلے کا نعرہ بخار والوں کا نعرہ تھا حالانکہ جن کی نقل میں یہ نعرہ لگایا گیا ہے وہ
بخار میں بھی اکڑ کر چلتے تھے دشمن کہتا ہے کہ ہم نے تمہیں مار دیا ہے لیکن تم نے انہیں بتانا
ہے کہ ہم مرنے والے نہیں ۔
اب میں میمورنڈم کے وہ پیرا گراف پڑھ کر سناتا ہوں جن کی وجہ سے احمدیوں پر
اعتراض کیا گیا ہے ۔ ہمارے میمورنڈم میں جماعت احمد یہ کے انٹرنیشنل ہونے کا ذکر صفحہ
۱۰ ،اا پر آتا ہے اور اس کا ہیڈ نگ نمبر (1) ہے ۔ اس پیرا کا مضمون یہ ہے کہ :-
د سکھ کہتے ہیں کہ فلاں فلاں جگہ پر ہمارے گردوارے واقع ہیں

انوار العلوم جلد ۲۲
۱۹۵
اور اس اہمیت کا لحاظ رکھتے ہوئے یہ خیال نہ کیا جائے کہ ان علاقوں
میں مسلمان زیادہ ہیں بلکہ اس اہمیت کی وجہ سے کہ ان میں گردوارے
ہیں وہ علاقے ہمیں دیئے جائیں ۔“
متفرق امور
ہم نے میمورنڈم میں ثابت کیا ہے کہ سکھوں کے نزدیک مذہبی طور پر جتنی اہمیت
ان جگہوں کو حاصل ہے اس سے بہت زیادہ اہمیت قادیان کو حاصل ہے سکھوں نے یہ
متبرک مقامات خود مقرر کئے ہیں لیکن اس چیز کا کہ قادیان ہمارا مذہبی مرکز ہے خود حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کے الہامات میں ذکر ہے پس احمد یہ مرکز اس عقیدہ کی رو سے
الہامی مرکز ہے ۔ چنانچہ اس میں لکھا ہے:
The Holy Founder of the Ahmadiyya Movement laid it down that
the Headquarters of the Ahmadiyya Community should always be at
Qadian۔ It is not possible, therefore, for the community or its present
Head to transfer the Headquarters of the Community from Qadian to
any other place۔
و یعنی بانی سلسلہ عالیہ احمد یہ نے خود اپنی تحریرات میں اس بات کا ذکر کیا ہے کہ
جماعت کا مرکز ہمیشہ قادیان رہے ۔ اس لئے جماعت یا جماعت کے موجودہ امام کے لئے
ممکن نہیں کہ وہ جماعت کے مرکز کو قادیان کے سوا کسی اور جگہ تبدیل کرے۔
پھر میمورنڈم میں بتایا گیا تھا کہ سکھ تو ایک مقامی جماعت ہیں اس کی دوسرے ممالک
میں کوئی شاخیں قائم نہیں لیکن جماعت احمد یہ میں مختلف ممالک کے لوگ شامل ہیں اور اگر
مذہب کو کوئی اہمیت دی جاسکتی ہے تو وہ اہمیت احمد یوں کو دینی چاہئے چنانچہ ہمارے
میمورنڈم میں یہ الفاظ آتے ہیں کہ :-
People from all parts of the world come here for religious and
spiritual training۔ True, that Hindus number about 300 millions and
sikhs about 5 millions but there are no conversions among them from

۱۹۶
انوار العلوم جلد ۲۲
outside India۔ Branches of the Ahmadiyya Community Bare
established in the U۔S۔A۔, Canada, Argentine, England, France,
Spain, Italy, Syria, Palestine, Iran, Afghanistan, China, Ceygon;
Mauritious, Burma, Malaya, Indonesia, Kenya, Tanganyika, Uganda,
Abyssinia, the Sudan, Nigeria, Gold Coast, and Sierraleone۔ In me
of the foreign countries there are hundreds of local branches۔ In the
U۔S۔A۔ thousands of American citizens owe allegiance to the
Ahmadiyya Creed۔ Even at the present time there is a British ex۔
Lieutenant and a Syrian barriester staying at Qadian for religious
instruction۔ A German ex-Military officer is also expected in Qallian
shortly to get training as a Muslim Missionary۔ Similarly, converts
from the U۔S۔A۔ as well as the Sudan and Iran intend to com to
Qadian for religious instruction۔ Before this, students from
Indonesia, Afghanistan, China and parts of Africa have visited our
Headquarters۔ Hence the position of Qadian among religious centers
is very high۔ If shrines are included in 'other factors' Qalian
undoubtedly takes the first place۔
یعنی دنیا کے تمام حصوں سے یہاں مذہبی ٹریننگ حاصل کرنے کے لئے لوگ آتے
ہیں یہ بات سچ ہے کہ ہندوؤں کی آبادی تیس کروڑ کی ہے اور سکھ قریباً پچاس لاکھ ہیں لیکن
ان کے مذاہب میں بیرونی ممالک کے لوگ شامل نہیں ہوئے اس کے برعکس جماعت احمد یہ
کی شاخیں یونائیٹڈ سٹیٹس امریکہ ، کینیڈا، ارجنٹائن، انگلینڈ ، فرانس ، سپین ، اٹلی ، شام ،
فلسطین ، ایران ، افغانستان، چین، سیلون، ماریشس، برما، ملایا، انڈونیشیا، کینیا،
ٹانگا نیگا ، یوگنڈا، ایسے سینیا ، سوڈان ، نائیجیریا ، گولڈ کوسٹ اور سیرالیون میں قائم ہیں ۔

انوار العلوم جلد ۲۲
۱۹۷
متفرق امور
بعض ممالک میں سینکڑوں مقامی شاخیں پائی جاتی ہیں۔ یونائیٹڈ سٹیٹس امریکہ میں
ہزاروں لوگ اس جماعت سے تعلق رکھتے ہیں ۔ اس وقت بھی ایک انگریز سابق لیفٹیننٹ
اور سیریا کا ایک بیرسٹر قادیان آئے ہوئے ہیں اور مذہبی ٹریننگ حاصل کر رہے ہیں اور
پھر جرمن کا ایک سابق فوجی افسر بھی بہت جلد قادیان آنے والا ہے ( یہ مسٹر کنزے ہیں جو
تقسیم ملک سے پہلے قادیان نہ پہنچ سکے تھے یہ اب پاکستان کے قیام کے بعد یہاں پہنچے
ہیں ) اسی طرح U۔ S۔ A ، ایران اور سوڈان سے بھی بعض لوگ یہاں آنے کا ارادہ
رکھتے ہیں ( قیام پاکستان کے بعد U۔ S۔ A سے مسٹر رشید احمد یہاں آچکے ہیں اور سوڈان
سے مسٹر عباس ابراہیم آئے ہیں۔ ایران سے ابھی تک کوئی نہیں آیا ) اس سے قبل
افغانستان، انڈونیشیا، افریقہ اور چین سے بھی بعض لوگ یہاں آ رہے ہیں اس لئے
مذہبی مراکز میں سے جو پوزیشن قادیان کو حاصل ہے وہ نہایت اعلیٰ ہے۔ تقسیم ملک کی
شرائط میں یہ چیز بھی شامل تھی کہ بعض اور امور کی بناء پر ملک کے کسی حصہ کو پاکستان یا
ہندوستان میں شامل کیا جاسکتا ہے ) اگر دیگر امور میں یہ بات بھی شامل ہے کہ کسی علاقہ کو
بعض مذہبی وجوہ کی بناء پر بھی ہندوستان یا پاکستان میں شامل کیا جا سکتا ہے تو سب سے
اہم جگہ قادیان کو پیش کرنی پڑے گی ۔
پھر بتایا گیا تھا کہ جماعت احمد یہ کی گل سات سو پنتالیس انجمنیں ہیں جس میں سے
۷۴۶ مغربی پنجاب اور پاکستان میں شامل ہیں اس لئے قادیان کو مغربی پنجاب یعنی
پاکستان سے علیحدہ کرنا جماعت احمدیہ کے مستقبل کے لئے سخت نقصان دہ ہوگا۔
اب دیکھو میمورنڈم میں یہ کہا گیا ہے کہ ہم پاکستان میں شامل ہونا چاہتے ہیں مگر
احراری کہتے ہیں کہ ہم پاکستان میں شامل ہونا نہیں چاہتے تھے۔ یہ کتنا بڑا جھوٹ اور
افتراء ہے۔ ہر شخص کے دماغ میں کوئی نقص نہ ہو وہ سمجھ سکتا ہے کہ اس میں نہ تو کسی الگ
یونٹ ہونے کا ذکر ہے اور نہ یہ سوال ہے کہ قادیان کو خود یہ فیصلہ کرنے کا حق ہے کہ آیا وہ
ہندوستان میں شامل ہو یا پاکستان میں بلکہ محض یہ ذکر ہے کہ قادیان ایک اہم مذہبی مرکز
ہے اور اس کے پاکستان کے ساتھ ایسے تعلقات ہیں کہ اس کو اس سے علیحدہ کرنا نہایت

انوار العلوم جلد ۲۲
نقصان دہ ہوگا ۔
۱۹۸
متفرق امور
پھر اگر یہ کہا جائے کہ ہم اس میمورنڈم کو نہیں لیتے الفضل میں جو خلاصہ شائع ہوا ہے
ہم اسے لیتے ہیں اُس میں یہ لکھا ہے کہ
دو
قادیان بین الاقوامی یونٹ بن چکا ہے اور اس یونٹ کا حق ہے
کہ وہ فیصلہ کرے کہ وہ پاکستان میں رہنا چاہتے ہیں یا ہندوستان میں“۔
میں یہ کہتا ہوں کہ اگر اس غلط خلاصہ کو بھی لیا جائے جو الفضل ۳۱ دسمبر ۱۹۴۹ء میں
شائع ہو چکا ہے تب بھی آزاد کا جھوٹ ثابت ہے ۔ آزا د لکھتا ہے کہ احمدی نمائندہ کو کیا حق
تھا کہ وہ کہتا ہے قادیان بین الاقوامی یونٹ بن چکا ہے اور اسے حق ہے کہ ہندوستان میں
رہے یا پاکستان میں ۔
یہ سراسر جھوٹا اور دھوکا دینے والا فقرہ ہے ۔ الفضل کے شائع کردہ غلط خلاصہ میں بھی
یہ امر بیان نہیں ۔ آزاد کے نقل کردہ فقرہ کا یہ مفہوم ہے کہ قادیان عام دنیا کا ایک یونٹ
ہے ۔ دوم اُسے حق حاصل ہے کہ خواہ ہندوستان میں رہے یا پاکستان میں ۔ اور یہ کہ وہ
اس حق کو کس طرح استعمال کرنا چاہتا ہے اس طرف سے خاموشی ہے ۔ مگر الفضل کا فقرہ یہ
ہے کہ
دو
قادیان اسلامی دنیا کی ایک بین الاقوامی تحریک بن چکا ہے
اس لئے اس یونٹ کا حق ہے کہ وہ فیصلہ کرے کہ آیا وہ ہند یونین میں
آنا چاہتے ہیں یا پاکستان میں سو ہم نے فیصلہ کیا کہ ہم پاکستان میں
آنا چاہتے ہیں ۔اے
دیکھو ان احرار کے علماء نے کس صداقت سے کام لیا ہے”’ قادیان اسلامی دنیا کا
ایک بین الا قوامی یونٹ بن گیا ہے“ کے فقرہ کو نقل کرتے ہوئے ”اسلامی“ کا لفظ بیچ میں
سے اُڑا دیا ہے ۔ تاکہ لوگ سمجھیں کہ احمدی اپنے آپ کو مسلمانوں سے الگ قرار دے
رہے تھے اور آخری فقرہ کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم پاکستان میں آنا چاہتے ہیں اس کو
بھی اُڑا دیا ہے تا کہ آزاد کے خریدار یہ سمجھیں کہ احمدیوں نے اپنا فیصلہ کرنے کا حق تو بتایا

·

آج 10 میں سے 10 باقی