حُبّ
انوارالعلوم (جلد 23), حصہ 3
انوار العلوم جلد 23
177
تعلق بالله
ڈالے اور اُسے ایسا عذاب دے جو کسی اور کو نہ دیا گیا ہو حالانکہ خدا بڑا رحیم و کریم ہے۔
وہ حد سے زیادہ گزرنے والوں سے محبت نہیں کرتا اور نہ حد سے گزرنے والا خدا تعالیٰ
سے محبت کر سکتا ہے۔
(4) جو شخص خوان ہو یعنی طبیعت میں خیانت کا مادہ رکھتا ہو اُس سے بھی
اللہ تعالیٰ محبت نہیں کرتا۔ فرماتا ہے اِنَّ اللهَ لَا يُحِبُّ مَنْ كَانَ خَوَانًا أَثِيمًا 74۔ اتيما 24 محبت کہتے ہیں
معاملہ کی درستی کو اور خوان کے معنی ہیں بہت بڑا خائن ۔ محبت کے معاملہ میں تو ایک
چھوٹی سی خیانت بھی برداشت نہیں کی جاسکتی کجا یہ کہ کوئی شخص خوان ہو اور پھر اُس سے
محبت کی جاسکے۔ جو شخص بڑا خائن ہے وہ کسی صورت میں بھی محبت نہیں کر سکتا کیونکہ وہ
تعلقات کو نباہ نہیں سکتا۔ ایسے شخص کے متعلق یہ خیال کرنا کہ وہ خدا سے محبت کرے گا
یا خدا اُس سے محبت کرے گا بالکل عقل کے خلاف ہے۔
75
(5) اسی طرح جو شخص اثیم ہو یعنی گناہ کی طرف کمال رغبت رکھتا ہو اُس سے
بھی خدا تعالیٰ محبت نہیں کرتا۔ اشیم کی حالت ایسی ہی ہوتی ہے جیسے کوئی بڑا قانون شکن ہو
اور جس شخص کو قانون شکنی کی عادت پڑی ہوئی ہو وہ جس طرح دنیا کے قانون توڑے گا
اسی طرح خدا تعالیٰ کے قانون بھی توڑے گا۔ اسی لئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
فرماتے ہیں کہ مَنْ لَمْ يَشْكُرِ النَّاسَ لَمْ يَشْكُرِ اللہ۔ 15 جو شخص یہ سوچتا رہے گا کہ میں نے
اس قانون کو توڑ لیا تو کیا حرج ہے، اُس قانون کو توڑ لیا تو کیا حرج ہے وہ خدا تعالیٰ کے
قانون بھی توڑتا چلا جائے گا اور اُن کی اطاعت سے ہمیشہ گریز کرے گا۔
ہماری جماعت میں ایک شخص ہوا کرتا تھا جسے لوگ فلاسفر فلاسفر کہا کرتے تھے
اب وہ فوت ہو چکا ہے اللہ تعالیٰ اُس کی مغفرت فرمائے۔ اُسے بات بات میں لطیفے سوجھ
جاتے تھے جن میں سے بعض بڑے اچھے ہوا کرتے تھے۔ فلاسفر اُسے اِسی لئے کہتے تھے
کہ وہ ہر بات میں ایک نیا نکتہ نکال لیتا تھا۔ ایک دفعہ روزوں کا ذکر چل پڑا۔ کہنے لگا
مولویوں نے یہ محض ڈھونگ رچایا ہوا ہے کہ سحری ذرا دیر سے کھاؤ تو روزہ نہیں ہوتا۔ بھلا
جس نے بارہ گھنٹے فاقہ کیا اُس نے پانچ منٹ بعد سحری کھالی تو کیا حرج ہوا۔ مولوی جھٹ
انوار العلوم جلد 23
178
تعلق بالله
سے فتوی دیتے ہیں کہ اُس کا روزہ ضائع ہو گیا۔ غرض اُس نے اِس پر خوب بحث کی۔ صبح
وہ گھبرایا ہوا حضرت خلیفہ اول کے پاس آیا۔ زمانہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کا تھا مگر چونکہ حضرت خلیفہ اول ہی درس وغیرہ دیا کرتے تھے اس لئے آپ کی مجلس میں
بھی لوگ کثرت سے آیا جایا کرتے تھے۔ آتے ہی کہنے لگا کہ آج رات تو مجھے بڑی ڈانٹ
پڑی ہے۔ آپ نے فرمایا کیا ہوا؟ کہنے لگا رات کو میں یہ بحث کرتا رہا کہ مولویوں نے
ڈھونگ رچایا ہوا ہے کہ روزہ دار ذرا سحری دیر سے کھائے تو اُس کا روزہ نہیں ہوتا۔ میں
کہتا تھا کہ جس شخص نے بارہ گھنٹے یا چودہ گھنٹے فاقہ کیا وہ اگر پانچ منٹ دیر سے سحری کھاتا
ہے تو حرج ہی کیا ہے۔ اس بحث کے بعد میں سو گیا تو میں نے رویا میں دیکھا کہ میں نے
تانی لگائی ہوئی ہے ( فلاسفر جولاہا تھا اس لئے خواب بھی اُسے اپنے پیشہ کے مطابق ہی
آئی) دونوں طرف میں نے کیلے گاڑ دیئے ہیں اور تانی کو پہلے ایک کیلے سے باندھا اور پھر
میں اُسے دوسرے کیلے سے باندھنے کے لئے لے چلا۔ جب کیلے کے قریب پہنچا تو دو انگلی
ورے سے تانی ختم ہو گئی۔ میں بار بار کھینچتا تھا کہ کسی طرح اسے کیلے سے باندھ لوں مگر
کامیاب نہ ہو سکا اور میں نے سمجھا کہ میر اسارا سوت مٹی پر گر کر تباہ ہو جائے گا چنانچہ میں
نے شور مچانا شروع کر دیا کہ میری مدد کے لئے آؤ۔ دو انگلیوں کی خاطر میری تانی چلی۔ دو
اُنگلیوں کی خاطر میری تانی چلی۔ اور یہی شور مچاتے مچاتے میری آنکھ کھل گئی۔ جب میں
جاگا تو میں نے سمجھا کہ اس رویا کے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے مجھے مسئلہ سمجھایا ہے کہ دو انگلیوں
جتنا فاصلہ رہ جانے سے اگر تانی خراب ہو سکتی ہے تو روزہ میں تو پانچ منٹ کا فاصلہ کہہ
رہے ہو اُس کے ہوتے ہوئے کسی کا روزہ کس طرح قائم رہ سکتا ہے۔
وہ تو فلاسفر کا لطیفہ تھا جس نے یہ کہا تھا کہ اگر پانچ منٹ بعد سحری کھائی جائے تو
کیا حرج ہے۔ راولپنڈی کے ایک مولوی کا قصہ مشہور ہے کہ اُس کا ایک شاگرد اُس کے
پاس آیا اور کہنے لگا حضور ! میں ایک مسئلہ دریافت کرنے آیا ہوں۔ اگر نماز پڑھتے ہوئے
تھوڑی سی ہوا خارج ہو جائے تو کیا وضو قائم رہتا ہے یا ٹوٹ جاتا ہے؟ اُس نے کہا وضو تو
ٹوٹ جائے گا۔ کہنے لگا آپ میرا مطلب سمجھے نہیں۔ میرا مطلب یہ ہے کہ اگر بہت
انوار العلوم جلد 23
179
تعلق بالله
تھوڑی سی ہوا خارج ہو تو کیا پھر بھی وضو ٹوٹ جائے گا ؟ مولوی صاحب نے کہا تھوڑی کیا
اور بہت کیا، ہوا خارج ہو جائے تو وضو ٹوٹ جاتا ہے۔ اُس نے کہا مولوی صاح با مولوی صاحب آپ پھر
بھی نہیں سمجھے اگر بہت ہی تھوڑی سی ہوا خارج ہو تو کیا پھر بھی وضو ٹوٹ جاتا ہے؟
مولوی صاحب نے کہا ایک دفعہ تو کہا ہے کہ وضو ٹوٹ جاتا ہے اور کیا کہوں۔ اِس پر اُس
نے ہاتھ سے اشارہ کر کے کہا کہ اگر اتنی سی ہوا خارج ہو تو کیا پھر بھی وضو ٹوٹ جائے گا؟
مولوی صاحب کو غصہ آگیا اور اُنہوں نے کہا کمبخت! تیرا تو پاخانہ بھی نکل جائے تو وضو
نہیں ٹوٹ سکتا۔ تو خوان اور اشیم نے محبت کیا کرنی ہے وہ تو زیادہ سے زیادہ ایک فلسفی کہلا
سکتا ہے اور کچھ نہیں۔
جہاں محبت ہوتی ہے وہاں انسان دلیلیں نہیں سوچتا بلکہ عمل کرنے کی کوشش
کرتا ہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک دفعہ تقریر فرمارہے تھے کہ آپؐ نے دیکھا
کہ کناروں پر کچھ لوگ کھڑے ہیں آپؐ نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے فرمایا۔ بیٹھ جاؤ۔
حضرت عبد اللہ بن مسعود اُس وقت مسجد کی طرف آرہے تھے ابھی آپ گلی میں ہی تھے
کہ آپ کے کانوں میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ آواز پہنچی کہ بیٹھ جاؤ۔ آپ
و ہیں گلی میں بیٹھ گئے اور بچوں کی طرح گھسٹ گھسٹ کر مسجد کی طرف بڑھنے لگے۔ کسی
شخص نے آپ کو دیکھا تو کہا عبد اللہ بن مسعودؓ ! تم ایسے عقلمند ہو کر یہ کیا حرکت کر رہے
ہو کہ گلی میں بچوں کی طرح گھسٹ رہے ہو۔ اُنہوں نے کہا بات یہ ہے کہ مجھے ابھی
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ آواز آئی تھی کہ بیٹھ جاؤ اس لئے میں بیٹھ گیا۔ اُس
نے کہا آپ کو غلط فہمی ہوئی ہے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ حکم تو اُن لوگوں کے
لئے تھا جو تقریر کے وقت کھڑے تھے۔ اُنہوں نے کہا مطلب تو میں بھی سمجھتا ہوں لیکن
ڈرتا ہوں کہ ابھی میری جان نکل جائے تو میں خدا تعالیٰ کے حضور شرمندہ ہوں گا کہ
ایک حکم رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ایسا بھی تھا جس پر میں نے عمل نہیں کیا۔ 176 پس
جو شخص یہ کہتا ہے کہ میں نے حکم تو سنا ہے لیکن اس کا یہ مفہوم ہے وہ مفہوم ہے وہ فلسفی
تو کہلا سکتا ہے لیکن محب نہیں۔ اسی طرح اشیم جو کھلے بندوں قانون شکنی کرتا ہے اور جو
انوار العلوم جلد 23
180
تعلق بالله
گناہ کی طرف میل رکھتا ہے وہ بھی اچھے دوست کے ساتھ اپنے تعلقات کو نباہ نہیں سکتا۔
اور بُرے دوست سے حقیقی محبت یوں بھی مشکل ہوتی ہے۔ پس خوان اور اشیم سے بھی
خدا تعالیٰ محبت نہیں رکھتایا یوں کہہ لو کہ خوان اور اثیم بھی خدا تعالیٰ سے محبت نہیں کر سکتے۔
(6) جو فرح ہو یعنی عارضی لذات پر کمال لذت محسوس کرتا ہو اُس سے بھی
اللہ تعالیٰ محبت نہیں کرتا۔ فرماتا ہے اِنَّ اللهَ لَا يُحِبُّ الْفَرِحِينَ 17 جو شخص چھوٹی چھوٹی
چیزوں پر خوش ہو جائے اللہ تعالیٰ اُسے اپنی محبت کا مورد نہیں بنا سکتا۔ جو شخص کہتا ہے کہ
میں نے خدا کی عبادت کی تھی میں تھانیدار بن گیا۔ میں نے فلاں تجارت کی اور اُس میں
بڑا نفع ہوا اور اس خوشی میں اکڑا پھر تا ہے اور پتلون کے شکن ہر وقت درست کرتا رہتا
ہے اُس نے خدا تعالیٰ کی محبت کیا حاصل کرنی ہے۔ یہ ٹھیک ہے کہ چھوٹی چھوٹی کامیابیاں
بھی اللہ تعالیٰ کے فضل کا نتیجہ ہوتی ہیں اور یہ بھی ٹھیک ہے کہ ہمیں ہر خوشی اور ہر نعمت
پر اللہ تعالیٰ کا شکر کرنے کی تعلیم دی گئی ہے لیکن انسان اتنا پست ہمت کیوں بنے کہ وہ
چھوٹی چھوٹی چیزوں پر قانع ہو جائے اور بڑی کامیابیوں کا خیال اُس کے دل سے اُتر جائے۔
اُسے تو آسمان کے تارے توڑنے کی کوشش کرنی چاہیے اور اپنے عزم کو اتنا بلند رکھنا
چاہیے کہ ہر مطمح نظر اُسے نیچادکھائی دے اور وہ سمجھے کہ ابھی میں نے اور اونچا اڑنا ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جب براہین احمد یہ لکھی اور مولوی برہان الدین
صاحب کو پہنچی تو انہوں نے آپ سے ملنے کا ارادہ کیا۔ چنانچہ وہ جہلم سے قادیان آئے۔
اتفاقاً اُن دنوں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کہیں باہر تشریف لے گئے تھے
شاید ہوشیار پور چلہ کرنے کے لئے یا کسی اور جگہ ۔ مولوی برہان الدین صاحب چونکہ اسی
ارادہ سے آئے تھے کہ آپ سے ملیں گے اس لئے وہ اُسی جگہ جا پہنچے جہاں حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوة والسلام کا قیام تھا۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے منع کیا ہو ا تھا
کہ کوئی شخص مجھ سے ملنے کیلئے نہ آئے۔ وہ شیخ حامد علی صاحب کے پاس پہنچے جو حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پرانے خادم تھے اور سفروں میں آپ کے ساتھ رہتے
تھے۔ مولوی صاحب بعد میں خود ہی سنایا کرتے تھے کہ میں نے شیخ حامد علی صاحب کی
انوار العلوم جلد 23
181
تعلق بالله
بڑی منتیں کیں کہ کسی طرح میری ملاقات کر ادو مگر اُنہوں نے کہا میں کس طرح ملاقات
کروا سکتا ہوں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ملاقاتیں بند کی ہوئی ہیں۔ مگر
میں نے اپنے دل میں سوچا کہ میں اتنی دور سے آیا ہوں اب میں بغیر آپ کو دیکھے کے
واپس نہیں جاؤں گا چنانچہ میں وہیں بیٹھ گیا۔ تھوڑی دیر کے بعد شیخ حامد علی صاحب کسی
کام کے لئے گئے تو میں دوڑ کر آپ کے کمرہ کی طرف چلا گیا اور دروازہ کے آگے جو پردہ
لڑکا ہوا تھا اُس کو ہٹا کر دیکھا۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی عادت تھی کہ آپ
لکھتے ہوئے بھی ٹہلا کرتے تھے اُس وقت بھی آپ کوئی کتاب لکھ رہے تھے اور اِدھر سے
اُدھر تیزی کے ساتھ ٹہلتے جاتے اور ساتھ ساتھ لکھتے جاتے تھے۔ میں نے جو نہی آپ پر
نظر ڈالی مجھے دیکھ کر اتناڈر آیا کہ پردہ میرے ہاتھ سے چھوٹ گیا اور میں وہاں سے بھاگ
نکلا۔ لوگوں نے مجھے دیکھا تو کہا ہمیں بھی کچھ بتائیے مرزا صاحب آپ سے ملے یا نہیں؟
میں نے کہا میں نے مرزا صاحب کو دیکھ لیا ہے بات تو میں نے آپ سے کوئی نہیں کی لیکن
میں نے دیکھا کہ وہ کمرے کے اندر بھی اتنی جلدی جلدی ٹہل رہے تھے جیسے کسی نے
بڑی دور جانا ہو اور وہ اپنے کام کو تیزی کے ساتھ ختم کرنا چاہتا ہو۔ اس سے میں سمجھتا ہوں
کہ آپ کی منزل بہت دور ہے اور کوئی عظیم الشان مقصد ہے جو آپ کے سامنے ہے لیکن
فرح یعنی تھوڑی تھوڑی چیز پر تسلی پا جانے والا دور کی کامیابیوں کو اپنا مقصد قرار ہی نہیں
دے سکتا۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ مومن پر اللہ تعالیٰ جب بھی کوئی احسان کرے گا وہ
کہے گا ۔ الْحَمْدُ لِلهِ ۔ مگر ساتھ ہی کہے گا اِس انعام پر تو الْحَمْدُ لِلَّهِ مگر میری منزل ابھی دور
ہے پھر دوسرا انعام آئے گا تو کہے گا۔ اَلْحَمْدُ لِلَّهِ - خدایا تیرا شکر ہے کہ تو نے مجھے اس
انعام سے سرفراز فرمایا مگر میں نے تو آپ کو لینا ہے۔ یہ چھوٹی چھوٹی چیزیں میرا مقصود
نہیں ہیں۔ اس طرح وہ قدم بقدم آگے بڑھتا چلا جاتا ہے اور آخر وہ خدا تعالیٰ کو پالیتا ہے۔
(7) جو شخص مفسد ہو اللہ تعالیٰ اس سے بھی محبت نہیں کرتا۔ فرماتا ہے اِنَّ اللهَ
لَا يُحِبُّ الْمُفْسِدِينَ 78 مفسد سے میں محبت نہیں کرتا۔ سیدھی بات ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام
مخلوق کا خالق اور اُس کا رب ہے۔ جب کوئی شخص اللہ تعالیٰ کی مخلوق میں فساد برپا کرنے
انوار العلوم جلد 23
182
تعلق بالله
کی کوشش کرے گا تو اُس مخلوق کا خالق اور رب فساد کرنے والے سے کس طرح محبت
کرے گا۔ اگر کسی بچہ سے انسان کو نفرت ہو تو اُس کی ماں کبھی نفرت کرنے والے سے
پیار نہیں کر سکتی۔ جب تمام مخلوق اللہ تعالیٰ کی ہے تو صاف ظاہر ہے کہ جو شخص فساد
ڈلواتا ہے اور لوگوں کی آپس میں لڑائیاں کرواتا رہتا ہے خدا تعالیٰ اُسے کبھی پسند نہیں
کر سکتا۔
انگریزی میں ایک حکایت مشہور ہے کہ کسی شخص کو ایک عورت سے عشق ہو
گیا۔ وہ عورت بیوہ تھی اور وہ اُس سے شادی کرنا چاہتا تھا مگر یوروپین طریق کے مطابق
خالی پیغام سلام سے شادی نہیں ہو سکتی تھی ضروری تھا کہ پہلے اُسے اپنی طرف متوجہ کیا
جائے کہ یورپ کے لوگوں میں مردو عورت کی دوستی کے بعد شادی ہوتی ہے پہلے نہیں۔
پس وہ اُسے اپنی طرف راغب کرنے کی بڑی کوشش کرتا مگر اُسے کامیابی حاصل نہ
ہوئی۔ آخر اُس نے اپنے کسی دوست سے ذکر کیا کہ مجھے اِس اِس طرح فلاں عورت سے
عشق ہے اور میں اُس سے شادی کرنا چاہتا ہوں مگر وہ میری طرف توجہ ہی نہیں کرتی۔
اُس نے کہا عورت کا کوئی بچہ ہے یا نہیں ؟ اُس نے کہا کہ بچہ تو ہے۔ اُس نے کہا تو پھر محبت
میں کونسی مشکل ہے بچہ کو اُٹھا کر اُس سے چند دن پیار کر و عورت تم سے خود بخود
بے تکلف ہو جائے گی۔ تو جس سے کسی کو محبت ہو اُس سے نفرت رکھنے سے کبھی اُس
شخص کی محبت حاصل نہیں کی جاسکتی۔ اسی لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
فرمایا ہے کہ
خاکم شار کوچه آل محمد است
اب آلِ محمد میں سے اچھے بھی ہوتے ہیں اور بُرے بھی۔ مگر اس وجہ سے کہ وہ
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خاندان کے ہیں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
محبت کے حصول کا ایک طریق یہ بھی ہے کہ انسان اُن سے محبت کرے۔ یہ خیال کرنا کہ
آلِ محمد سے بے شک محبت نہ ہو لیکن محمد رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت مجھے
حاصل ہو جائے گی غلط ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ الْمُفْسِدِينَ ۔ اگر تم
انوار العلوم جلد 23
183
تعلق بالله
فساد کرو گے تو تمہیں یاد رکھنا چاہیے کہ خدا تم سے محبت نہیں کرے گا کیونکہ اللہ تعالیٰ کو
اپنے بندے پیارے ہیں۔ جو اُن سے محبت نہ کرے اور اُن کا بدخواہ ہو، نہ اللہ تعالیٰ اُس
سے محبت کر سکتا ہے اور نہ وہ اللہ تعالیٰ سے۔
(8) جو شخص ناشکر اہو وہ بھی اللہ تعالیٰ سے محبت نہیں کر سکتا اور نہ اللہ تعالیٰ
79
اُس سے محبت کر سکتا ہے کیونکہ محبت کا ایک ذریعہ احسان ہے۔ جو شخص شکر گزار نہیں
اس کے معنی یہ ہیں کہ وہ احسان کو نہیں دیکھ سکتا اور جو احسان کو نہیں دیکھ سکتا وہ
خدا تعالیٰ سے محبت بھی نہیں کر سکتا کیونکہ اُس سے محبت کا پہلا دروازہ احسان ہی ہے۔ وہ
فرماتا ہے إِنَّ اللهَ لَا يُحِبُّ كُلَّ خَوَانِ كَفُورٍ خوان کا ذکر پہلے آچکا ہے۔ كَفُور کے معنی
ہیں ایسا انسان جو خدا تعالیٰ کے انعامات کو دیکھتا ہے اور پھر بھی اُس کے اندر شکر گزاری کا
جذبہ پیدا نہیں ہوتا۔ گو یا احسان شناسی کا مادہ اُس کے اندر ہوتا ہی نہیں۔ اور ظاہر ہے کہ
جو شخص خدا تعالیٰ کے احسانات کو دیکھتا ہی نہیں۔ نہیں۔ کہتا ہے مجھے کچھ نہیں ملا اُسے اور کیا مل
سکتا ہے۔ اُس سے تو اللہ تعالیٰ اگر محبت بھی کرے گا تو وہ کہہ دے گا کہ مجھے کچھ نہیں ملا۔
قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ ایک دوسرے مقام پر فرماتا ہے کہ لَئِنْ شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمُ 0
تم جتنا جتنا شکر کروگے میں اُتنا ہی اپنے انعامات کو بڑھاتا چلا جاؤں گا اور جتنی جتنی ناشکری
کروگے اتنی ہی میں اپنے انعامات میں کمی کر دوں گا۔
(9) جو شخص مسرف ہو اُس سے بھی اللہ تعالیٰ محبت نہیں کرتا۔ فرماتا ہے ان
لَا يُحِبُّ الْمُسْرِفِينَ 81 مُسرف سے بھی اللہ تعالیٰ محبت نہیں رکھتا کیونکہ مسرف اپنے اور
اپنے نفس کی لذات کو دوسرے کی تکلیف اور آرام پر ترجیح دیتا ہے اور جو شخص خدا تعالیٰ
کے بندوں پر خرچ کرنا پسند نہیں کرتا اپنے نفس پر بلاوجہ خرچ کرتا چلا جاتا ہے اُسے کون
پسند کر سکتا ہے۔ احادیث میں آتا ہے کہ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ بعض لوگوں سے کہے
گا کہ آؤ میں تم پر اپنے انعامات نازل کروں کیونکہ میں بھوکا تھا تم نے مجھے کھانا کھلایا۔ میں
پیاسا تھا تم نے مجھے پانی پلایا۔ میں ننگا تھا تم نے مجھے کپڑا پہنایا۔ میں بیمار تھا تم نے میری
عیادت کی۔ تب بندے اللہ تعالیٰ سے کہیں گے کہ خدایا! یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ تو بھو کا اور
انوار العلوم جلد 23
184
تعلق بالله
پیاسا اور ننگا اور بیمار ہو۔ ہماری سمجھ میں تو یہ بات نہیں آئی۔ اللہ تعالیٰ اُن سے کہے گا جب
دنیا میں میرے غریب بندوں میں سے کسی بھوکے کو تم نے کھانا کھلایا تو تم نے اُسے کھانا
نہیں کھلایا، مجھے کھلایا۔ اور جب تم نے کسی پیاسے کو پانی پلایا تو تم نے اُسے پانی نہیں پلایا بلکہ
مجھے پانی پلایا اور جب تم نے کسی ننگے کو کپڑے دیئے تو تم نے اُس کو کپڑے نہیں دیئے بلکہ
مجھے کپڑے دیئے اور جب تم نے میرے بیمار بندوں کی عیادت کی تو تم نے اُن کی عیادت
نہیں بلکہ میری عیادت کی۔ اس کے بعد وہ دوسری طرف کے لوگوں سے مخاطب ہو گا
اور کہے گا میں بھوکا تھا مگر تم نے مجھے کھانا نہ کھلایا۔ میں پیاسا تھا مگر تم نے مجھے پانی نہ پلایا۔
میں ننگا تھا مگر تم نے مجھے کپڑا نہ دیا۔ میں بیمار تھا مگر تم نے میری عیادت نہ کی تب وہ بھی
اسی طرح کہیں گے کہ خدایا! تو تو زمین و آسمان کا مالک اور سب کا خالق ہے تو بھلا کب بیمار
ہو سکتا ہے، کب بھوکا اور پیاسا اور ننگا ہو سکتا ہے۔ اُس وقت اللہ تعالیٰ اُن سے کہے گا کہ
دنیا میں میرے کچھ ایسے بندے تھے جو بھوکے تھے ، کچھ ایسے بندے تھے جو پیاسے تھے،
کچھ ایسے بندے تھے جو ننگے تھے ، کچھ ایسے بندے تھے جو بیمار تھے مگر تم نے اُن کی پرواہ
نہ کی۔ نہ تم نے بھوکوں کو کھانا کھلایا، نہ پیاسوں کو پانی پلایا، نہ ننگوں کو کپڑا دیا، نہ بیماروں کی
عیادت کی۔ پس تم نے ان بندوں کے ساتھ یہ سلوک نہیں کیا بلکہ میرے ساتھ یہ
سلوک کیا ہے کیونکہ وہ میرے بندے تھے۔ 82 تو اللہ تعالیٰ جن لوگوں کی مدد کے لئے
ہمیں روپیہ دیتا ہے ، ہمیں علم دیتا ہے، ہمیں عزت اور شہرت دیتا ہے اگر گر ہم ہم ا اپنے روپیہ
اور علم اور عزت اور شہرت سے اُن کی کی مدد نہیں کرتے بلکہ صرف اپنے نفس کی لذات
میں ہی منہمک رہتے ہیں تو ہم کیا امید کر سکتے ہیں کہ ہمارا خدا ہم سے محبت کرے گا اور
6
جب وہ ہم سے محبت نہیں کرے گا تو ہم اُس سے کس طرح محبت کر سکتے ہیں۔
(10) جو شخص ظالم ہو اُس سے بھی اللہ تعالیٰ محبت نہیں کرتا۔ فرماتا ہے واللہ
لا يُحِبُّ الظَّلِمِينَ 83 ظالموں سے اللہ تعالیٰ محبت نہیں کرتا۔ گو یا ظلم اور محبت جمع نہیں ہو
سکتے۔ جو شخص ظلم کرتا ہے اُسے در حقیقت اپنی ذات کی محبت سب سے زیادہ ہوتی ہے
اور جسے اپنی ذات کی محبت سب سے زیادہ ہو وہ دوسرے سے محبت نہیں کر سکتا۔
تعلق بالله
185
انوار العلوم جلد 23
-------------------------------
علاوہ ازیں یہ قطعی طور پر ناممکن ہے کہ کوئی شخص خدا تعالیٰ کے بندوں پر تو ظلم کرے
اور اللہ تعالیٰ سے محبت کرے پھر یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ محبت جذبہ ہے نرمی کا اور ظلم
جذبہ ہے سختی کا۔ محبت کہتی ہے اپنی چیز قربان کر اور ظلم کہتا ہے دوسرے کی چیز قربان
کر پیس یہ دو مخالف جذبات ہیں اس اِس لئے لئے جو جو شخص ظالم ظالم ہے ہے نہ نہ وہ وہ خدا خدا تعالیٰ سے محبت کر
سکتا ہے اور نہ خدا تعالیٰ اُس سے محبت کرتا ہے۔
ہے۔
یہ دس عدد اخلاق اور بُرائیاں جس شخص میں ہوں فرداً فردا یا مجتمع طور پر وہ
اللہ تعالیٰ سے محبت کرنے کے ناقابل ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ اُس سے محبت نہیں کر سکتا۔
مگر یہ یاد رکھنا چاہیے کہ اس کا یہ مطلب نہیں کہ جس میں یہ عیب نہ ہوں وہ اللہ تعالیٰ سے
ضرور محبت کرتا ہے بلکہ مطلب یہ ہے کہ جس میں یہ عیب نہ ہوں اُس میں اللہ تعالیٰ کی
محبت کی قابلیت ہوتی ہے۔ پس ان باتوں کے یہ معنی نہیں کہ جن لوگوں میں یہ باتیں نہ
ہوں وہ خدا تعالیٰ سے محبت کرنے لگ جاتے ہیں۔ بلکہ مراد صرف یہ ہے کہ جن لوگوں
میں یہ باتیں ہوں وہ خدا تعالیٰ سے محبت نہیں کر سکتے اور نہ خدا تعالیٰ اُن سے محبت کرتا
ہے۔ لیکن اگر اُن میں یہ باتیں نہ ہوں تو اُن کے لئے امکان ہے کہ و ہے کہ وہ خدا تعالیٰ سے محبت
کر سکیں۔ یہ لکیں۔ یہ معنی نہیں کہ وہ ضرور اللہ تعالیٰ سے محبت کرتے ہیں۔ مثلاً جو شخص ظالم ہے
وہ اللہ تعالیٰ سے محبت نہیں کر سکتا۔ مگر جو ظالم نہیں ضروری نہیں کہ وہ اللہ تعالیٰ سے
محبت کرتا ہو۔ ممکن ہے وہ سخت دل ہو یا پاگل ہو اور اُس کے اندر محبت پیدا ہی نہ ہو سکی
ہو۔ پس نتیجہ صرف یہ نکلتا ہے کہ ظلم کے کہ ظلم کے ہوتے ہوئے محبت نہیں ہو سکتی۔ یہ نتیجہ نہیں
نکلتا کہ ظلم نہ ہو تو محبت ضرور ہو گی۔ ایک شخص جو مسرف نہیں اُس میں قابلیت ہے محبت
کرنے کی مگر ضروری نہیں کہ وہ محبت کرے۔ اسی طرح وہ شخص جو خوان اور اشیم نہیں
اُس میں قابلیت ہے کہ اگر وہ چاہے تو اللہ تعالیٰ سے محبت پیدا کر لے مگر ضروری نہیں کہ
وہ محبت کرے۔ جب تک وہ خوان اور اشیم تھا اس کے لئے محبت کرنا نا ممکن تھا جب وہ
خوان اور اثیم نہ رہا تو محبت کرنا اس کے لئے ممکن ہو گیا۔ گویا ان صفات میں منفی کی
طاقت ہے ان کے عدم میں مثبت طاقت نہیں۔
انوار العلوم جلد 23
186
تعلق بالله
اب میں بتاتا ہوں کہ محبت الہی پیدا کرنے کے لئے کن ذرائع کو اختیار کیا جا سکتا
ہے۔ سو یا د رکھنا چاہیے کہ
اول صفاتِ الہی کا ورد کرنے سے، جسے ذکر کہتے ہیں محبت پیدا ہوتی ہے یعنی
سُبْحَانَ اللَّهِ الْحَمْدُ لِلَّهِ اللَّهُ اكْبَرُ اور اِسی طرح يَا حَيُّ يَا قَيُّوْمُ يَا سَتَارُ يَا غَفَّارُ وغيره
وغیرہ۔ ننانوے اسمائے الہیہ عام طور پر قرار دیئے جاتے ہیں۔ بعض نے سویا ایک سو ایک
نام بھی لکھے ہیں مگر ہیں وہ بہت زیادہ۔ بہر حال صفاتِ الہیہ کے ذکر کرنے سے محبت الہیہ
پیدا ہوتی ہے یا یوں کہنا چاہیے کہ یہ سب سے پہلا درجہ ہے اس لئے کہ یہ تکلف کا درجہ
ہے۔ ہم کہتے ہیں سُبْحَانَ اللهِ ۔ ہم کہتے ہیں اَلْحَمْدُ لِلهِ ۔ ہم کہتے ہیں اللهُ أَكْبَرُ ۔ اور اس
طرح اللہ تعالیٰ کا نام لیتے اور اُس کی صفات کا بار بار ذکر کرتے ہیں لیکن نام لینے سے یقین
اور ایمان میں ترقی نہیں ہوتی۔ ہم ایک مضمون تو اپنے سامنے لاتے ہیں مگر یہ کہ ہمارا
قلب بھی اس مضمون کو تسلیم کر لیتا ہے یا نہیں یہ دوسری بات ہے۔ ہم ایمان لے آئے
خدا کی باتوں پر ۔ ہم ایمان لے آئے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی باتوں پر اور ہم
نے کہا خدا بڑا غفار ہے۔ خدا بڑا ستار ہے یا خدا بڑی شان کا مالک ہے۔ یہ ہمارے دماغ کی
تسلی کا تو ثبوت ہے لیکن ہمارے دل کی تسلی کا ثبوت نہیں۔ ہم جب سُبْحَانَ اللہ کہتے ہیں یا
الْحَمْدُ لِلَّهِ کہتے ہیں یا ستار اور غفار کہتے ہیں تو ایک عقلی چیز اپنے سامنے لاتے ہیں اور
عقلی چیز کالازمی نتیجہ محبت نہیں ہوتی۔ مثلاً ہم شیر کو مانتے ہیں مگر شیر کے ماننے سے محبت
پیدا نہیں ہو جاتی۔ اسی طرح ہم انگلینڈ اور امریکہ کا بار بار ذکر سنتے ہیں تو انگلینڈ اور
امریکہ سے محبت نہیں کرنے لگ جاتے۔ اسی لئے اس کو ذکر کہتے ہیں یعنی یہ تکلف اور
بناوٹ کی محبت ہے۔ جیسے اقلیدس والا کہتا ہے کہ فرض کرو یہ لکیر فلاں لکیر کے برابر ہے۔ کرو یہ لکیر لال لکیر کے برابر ہے۔
اس طرح وہ فرض سے شروع کرتا ہے اور سچائی کے قریب پہنچ جاتا ہے۔ ایک شخص
مصنوعی طور پر رونا شروع کرتا ہے تو آہستہ آہستہ سچ مچ رونے لگ جاتا ہے۔ کئی مائیں اپنے
بچوں کو ڈرانے لگتی ہیں تو بعد میں وہ خود بھی ڈرنے لگ جاتی ہیں۔
عربوں میں ایک قصہ مشہور ہے کہ کوئی لڑکا تھا جسے باقی لڑکے سخت تنگ کرتے
انوار العلوم جلد 23
187
تعلق بالله
اور اُسے مارتے رہتے تھے۔ جب وہ بہت ہی تنگ آجاتا تو اُن سے پیچھا چھڑانے کے لئے
کہتا کہ تمہیں کچھ پتہ بھی ہے آج فلاں رئیس ۔ رئیس کے ہاں ولیمہ کی دعوت ہے۔ یہ سنتے ہی بچے
اُس طرف دوڑ پڑتے اور اسے چھوڑ دیتے۔ اُن کے جانے کے بعد اس کے دل میں خیال
آتا کہ شاید وہاں سچ مچ دعوت ہو اور یہ لڑکے کھا آئیں اور میں محروم رہ جاؤں۔ اس خیال
کے آنے پر وہ خود بھی اُسی طرف بھاگ پڑتا۔ ابھی وہ نصف راستہ میں ہی ہو تا کہ لڑکے
ناکام واپس آ رہے ہوتے اور وہ غصہ میں اُسے پھر پکڑ لیتے اور خوب مارتے۔ جب وہ بہت
ہی تنگ آ جاتا تو پھر اپنا پیچھا چھڑانے کے لئے چاہتا کہ انہیں کوئی دھوکا دے۔ چنانچہ وہ
اُن سے کہتا کہ اصل میں میں نے تم سے جھوٹ بولا تھا۔ دعوت اُس رئیس کے ہاں نہیں
تھی بلکہ فلاں رئیس کے ہاں تھی۔ یہ سن کر لڑکے اُس دوسرے رئیس کے مکان کی
طرف دوڑ پڑتے۔ مگر اُن کے جانے کے بعد پھر اُس کے دل میں شبہ پیدا ہو تا کہ گو میں
نے دھوکا دیا ہے مگر شاید اُس رئیس کے ہاں دعوت ہی ہو۔ اس خیال کے آنے پر وہ خود
بھی اسی طرف دوڑ پڑتا اور خود بھی دھوکا کھا جاتا۔
تو بسا اوقات بناوٹ سے بھی یقین پیدا ہو جاتا ہے۔ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوة والسلام اکثر فرمایا کرتے تھے کہ اگر کوئی نماز میں رونے والی شکل بنائے تو
آہستہ آہستہ اُسے رونا آجاتا ہے۔ پس ذکر الہی تصنع والی محبت کا مقام ہے۔ اصل میں اس
کا دماغ خدا کو سُبحان مانتا ہے۔ اِس کا دماغ خدا کو ستار اور غفار مانتا ہے۔ اس کا اپنا جوڑ
خدا تعالیٰ سے نہیں ہوتا لیکن جب یہ کہنا شروع کرتا ہے کہ یاستار یا غفار تو محبت الہی کا کوئی
نہ کوئی چھینٹا اس پر بھی آپڑتا ہے۔ جیسے کیچڑ اچھالا جائے تو کچھ کیچڑ اپنے اوپر بھی آپڑتا
ہے یا شکر کی بوری بھرتے ہیں تو شکر کے چند دانے بوری بھرنے والے کے منہ میں بھی
چلے جاتے ہیں۔ غرض اِسی طرح ہوتے ہوتے یہ مصنوعی محبت حقیقی محبت کا رنگ اختیار
کر لیتی ہے۔ اسی کی طرف اللہ تعالیٰ اس آیت میں اشارہ فرماتا ہے کہ فَاذْكُرُونِی اذْكُرُكُمْ 84 تم
میر اذکر کیا کرو گے تو ہوتے ہوتے ایسا مقام تمہیں حاصل ہو جائے گا کہ میں تمہیں یاد
کرنے لگ جاؤں گا۔
انوار العلوم جلد 23
188
تعلق بالله
(2) دوسرا ذریعہ صفاتِ الہیہ پر غور کرنا ہے جسے صوفیاء کی اصطلاح میں فکر کہا
جاتا ہے۔ ایک ہے سُبْحَانَ اللَّهِ الْحَمْدُ لِلَّهِ اور اللَّهُ أَكْبَرُ کہنا اور ایک ہے سوچنا اور غور کرنا
کہ خدا سبحان کس طرح ہے۔ خدا اکبر کس طرح ہے، خدا تمام تعریفوں اور محامد کا
مستحق کس طرح ہے۔ یہ جو دماغ میں صفاتِ الہیہ کا دور کیا جاتا اور اُن کا ایک رنگ میں
آپریشن کیا جاتا ہے اس کو فکر کہتے ہیں۔ خالی اللہ اکبر کہنا ذکر ہے لیکن اکبر پر بحث
شروع کر دینی کہ اللہ کس طرح بڑا ہے یہ فکر ہے۔ جب انسان فکر کرے گا تو اس کے
سامنے سوال آئے گا کہ اللہ کس طرح بڑا ہوا؟ آج تو امریکہ سب سے بڑا ہے ہم دیکھتے
ہیں کہ جو کچھ بھی امریکہ کرتا ہے وہی ساری دنیا کرنے لگ جاتی ہے اور مسلمان اپنی
حکومتوں کے باوجود اس کے مقابلہ میں کچھ نہیں کر سکتے۔ جب وہ سوچے گا تو اُسے خود ہی
یہ جواب سمجھ آئے گا کہ امریکہ کو جو بڑائی ملی ہے یہ اُسے کس نے دی ہے اور کیوں دی
ہے۔ جب وہ غور کرے گا تو اُسے معلوم ہو گا کہ امریکہ کو خدا نے ہی بڑائی دی ہے اور
اس لئے بڑائی دی ہے کہ اُس نے فلاں فلاں اعمال کئے اور مسلمان اس لئے گر گئے کہ
اُنہوں نے اُن اعمال کو ترک کر دیا۔ غرض اس طرح جب وہ سوچے گا تو اس کا دل اس
یقین اور ایمان سے لبریز ہو جائے گا کہ اکبر اللہ ہے امریکہ نہیں۔ اس غور اور تدبر کو فکر
کہتے ہیں اور یہ مقام تفصیل کا مقام ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے۔
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اذْكُرُوا نِعْمَتَ اللهِ عَلَيْكُمْ إِذْ هَمَّ قَوْمٌ أَنْ يَبْسُطُوا إِلَيْكُمْ أَيْدِيَهُمْ فَلَفَّ
أَيْدِيَهُمْ عَنْكُمْ وَاتَّقُوا اللهَ وَ عَلَى اللهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ 85 اے مومنو! یاد کرو
میرے ناموں کو نہیں، میری صفات کو نہیں بلکہ نِعْمَتَ اللهِ عَلَيْكُمْ جو انعام میں نے تم پر
اپنی کسی خاص صفت کے ماتحت کئے ہیں اُن کی تفصیلات پر غور کرو۔ یہ نہ سوچو کہ میں نے
تمہیں کھانا دیا اور کپڑے دیئے بلکہ یہ سوچو کہ دنیا تمہارے لئے کیا کر رہی تھی اور میں
نے تمہارے ساتھ کیا سلوک کیا۔ اِذْ هَمَّ قَوْمٌ أَنْ يَبْسُطُوا إِلَيْكُمْ أَيْدِيَهُمْ کس طرح
ایک قوم تمہیں تباہ کرنے کے لئے اُٹھی اور اُس نے اپنی ساری قوتیں تمہارے خلاف جمع
کر لیں۔ کیا کیا قدرتیں تھیں جو اُس کو حاصل تھیں فَكَفَّ اَيْدِيَهُمْ عَنْكُمْ لیکن پھر