حُبّ
انوارالعلوم (جلد 23), حصہ 4
انوار العلوم جلد 23
189
تعلق بالله
اللہ تعالیٰ نے اُس کے سارے منصوبوں میں اُس کے ہاتھ روک دیئے اور تمہیں اُس کے
حملوں سے محفوظ کر دیا۔ یہ فکر ہے جو اللہ تعالیٰ کی محبت پیدا کرتا ہے یعنی خالی زبان سے
رحمن یا رحیم نہ کہا جائے بلکہ یہ سوچا جائے کہ تم بیماری سے مرنے لگے تھے، سارے
حالات تمہارے خلاف جمع تھے مگر پھر اللہ تعالیٰ نے تمہیں بچالیا اور تمہیں صحت عطا کر
دی۔ فرض کرو کوئی شخص جنگل میں جا رہا ہے اور وہ کسی ایسی بیماری میں مبتلا ہو گیا ہے جس
میں آپریشن ضروری ہے تو ایسی حالت میں اگر اچانک گھوڑے پر سوار کوئی ڈاکٹر اُس کے
پاس آجاتا ہے اور وہ اُس کا علاج کرتا ہے جس سے وہ اچھا ہو جاتا ہے تو ہر شخص سمجھے گا کہ
یہ ڈاکٹر نہیں آیا بلکہ خدا اپنے بندہ کے پاس چل کر آیا ہے۔ ایسے ہی نشانات ہوتے ہیں جو
انسان کو بھینچ کر اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں لے جاتے ہیں اور اُسے فرش سے اُٹھا کر عرش تک
پہنچا دیتے ہیں اور انہی نشانات پر غور انسان کے دل میں اللہ تعالیٰ کی محبت پیدا کر دیتا ہے۔
پس اللہ تعالیٰ نے اوپر کی آیت میں اسی طرف توجہ دلائی ہے کہ تم غور کرو اور سوچو کہ آیا
تمہارے ساتھ ، تمہارے دوستوں کے ساتھ یا تمہارے بزرگوں اور عزیزوں کے ساتھ
ایسے واقعات گزرے ہیں یا نہیں جن میں اُس کی قدرت کا ہاتھ دکھائی دیتا تھا۔ جب تم
ایسے واقعات پر غور کرو گے تو تمہارے دل میں اللہ تعالیٰ کی محبت پیدا ہو جائے گی۔ یہ
پہلے مقام سے اونچا مقام ہے۔ ذکر میں تکلف پایا جاتا ہے لیکن فکر میں تکلف نہیں ہو تا بلکہ
ایک حقیقت سامنے ہوتی ہے۔
(3) تیسرے مخلوقِ الہی کی خیر خواہی اور اُس سے محبت کرنے سے بھی
اللہ تعالیٰ کی محبت پیدا ہو جاتی ہے۔ یہ وہ طریق ہے جس میں انسان خدا تعالیٰ کو ایک رنگ
میں مجبور کرتا ہے کہ میرے دل میں اپنی محبت ڈال۔ جیسے تم خدمت اور محبت سے
دوسرے کے دل میں محبت پیدا کر دیتے ہو۔ تم ریل میں سفر کرتے ہو کمرہ میں سخت بھیڑ
ہوتی ہے تمہارے لئے بیٹھنے کو کوئی جگہ نہیں ہوتی۔ ایک شخص گلا پھاڑ پھاڑ کر کہہ رہا ہوتا
ہے کہ کمبخت یہ ریل ہے یاڈر بہ ۔ جو آتا ہے اسی ڈبہ میں آجاتا ہے۔ اُس وقت اگر تم ایک
کیلا نکال کر اُس شخص کے بچہ کو دے دو تو اسی وقت اُس کا غصہ جاتا رہے گا اور وہ کہے گا
انوار العلوم جلد 23
190
تعلق بالله
تشریف رکھئے اور پھر وہ تم سے محبت کے ساتھ باتیں کرنے لگ جائے گا تو اللہ تعالیٰ کی
محبت حاصل کرنے کے لئے مخلوقِ الہی سے اگر نیک سلوک کرو تو اللہ میاں تم سے آپ
کہیں گے کہ آؤ میاں میرے پاس بیٹھو۔ اصلی صوفیاء نے اسی کا نام عشق مجازی رکھا تھا
لیکن جھوٹے صوفیاء نے افراد کی محبت اور اُن سے عشق کا نام عشق مجازی رکھ لیا۔ حالانکہ
جب صوفیاء نے یہ کہا تھا کہ عشق حقیقی پیدا کرنے کے لئے عشق مجازی ضروری ہے تو ان
کا مطلب صرف یہ تھا کہ بندوں کی حقیقی محبت کے بغیر اللہ تعالیٰ کی محبت حاصل نہیں ہو
سکتی۔ نہ یہ کہ کسی حسین لڑکے یا حسین عورت سے جب تک محبت نہ کی جائے اللہ تعالیٰ
بھی انسان سے محبت نہیں کر سکتا۔ یہ ایک نہایت ہی اعلیٰ درجہ کا نکتہ تھا جسے گندی شکل
دے کر جاہلوں اور اوباشوں نے دین کی ہتک کی اور اپنی ہوس رانی کی راہ نکال لی۔
در حقیقت یہ محبت بسیط ہے یعنی کسی خاص شخص کی محبت نہیں بلکہ بنی نوع انسان بلکہ
مخلوقات کا تصور کر کے یہ خیال کرنا کہ یہ میرے خدا کے پیارے ہیں مجھے خدا تعالیٰ تو
نہیں ملتا چلو میں ان سے محبت کروں اس محبت کا سرچشمہ ہے۔ ایسی محبت کرتے کرتے
یکدم محبت الہی شعلہ مار کر تیز ہو جاتی ہے۔ پس بے شک یہ درست ہے کہ عشق مجازی کے
بغیر عشق حقیقی پیدا نہیں ہو سکتا لیکن عشق مجازی کے صرف اس قدر معنی ہیں کہ جب
تک انسان بنی نوع انسان کی محبت اور اُن کے لئے قربانی اور ایثار کا مادہ اپنے اندر پیدا نہیں
کرتا اُس وقت تک خدا تعالیٰ اُس سے محبت نہیں کر سکتا۔ اس لئے صوفیاء نے کہا ہے کہ
بنی نوع انسان خدا کے عیال ہیں جس طرح تمہیں اپنے بچوں سے محبت ہے اسی طرح خدا
کو بھی اپنی مخلوق سے محبت ہے۔ پس مخلوق سے محبت کر کے خدا کی محبت بھی پیدا ہوتی
ہے اور خدا کی محبت سے مخلوق کی محبت بھی پیدا ہوتی ہے۔
حدیثوں میں آتا ہے کہ جب بارش نازل ہوتی تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
صحن میں تشریف لاتے اور اپنی زبان نکال کر اُس پر بارش کا قطرہ لیتے اور فرماتے یہ
رب کی طرف سے تازہ نعمت آئی ہے 86 ( اس موقع پر حضور نے اپنی زبان باہر
نکالی اور فرمایا۔ اس طرح پھر فرمایا) میرے زبان نکالنے پر ممکن ہے تم میں سے بعض
میرے ر
انوار العلوم جلد 23
191
تعلق بالله
یہ خیال کرتے ہوں کہ میں نے تہذیب کے خلاف حرکت کی ہے۔ جب رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زبان نکالی تھی تو اُس وقت بھی بعض ایسے ہی خیالات رکھنے
والے لوگ کہتے ہوں گے کہ یہ کیسی تہذیب کے خلاف بات ہے مگر رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے لوگوں کے اعتراضات کی پرواہ نہیں کی اور فرمایا میرے رب کی طرف سے
یہ تازہ نعمت آئی ہے میں کیوں نہ اسے اپنی زبان پر لے لوں۔ اُس وقت محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم نے بارش کا قطرہ اپنی زبان پر نہیں لیا بلکہ در حقیقت خدا کی نعمت لی اور
میں نے بھی اپنی زبان نکال کر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مشابہہ ایک فعل کیا
ہے تا کہ تمہیں یہ احساس ہو کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خدا تعالیٰ کی نعمتوں کی
کس طرح قدر کیا کرتے تھے۔ اسی مفہوم پر وہ آیت دلالت کرتی ہے جو رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کے متعلق آتی ہے کہ لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ اَلَّا يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ 87 اے محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا تو اپنے آپ کو اس غم میں ہلاک کرلے گا کہ میرے یہ بندے
ایمان نہیں لائے؟ گویا خیال کر کے کہ یہ مجھ سے دور ہیں اور میرے لئے ناخوشی کا
موجب ہیں تو آپ مر ا جا رہا ہے۔ اس طرح سے بین السطور اِس آیت کا یہ ہے کہ جب
تو میری مخلوق کے غم میں مرا جا رہا ہے تو میں تجھ سے پیار کیوں نہ کروں۔ دنیا میں اور
لوگ بھی لوگوں کے مومن نہ ہونے پر غم کرتے ہیں مگر اُن کا غم اُن کے ہدایت نہ پانے
پر نہیں ہو تا بلکہ اپنی بات کی ناکامی پر ہوتا ہے اور دونوں غموں میں بڑا بھاری فرق ہے۔
ایک میں غصہ ہوتا ہے اور ایک میں رنج۔
پھر جیسا کہ میں بیان کر چکا ہوں حدیث قدسی میں آتا ہے کہ قیامت کے دن
اللہ تعالیٰ بعض بندوں سے کہے گا کہ جب میں بھوکا تھا تو تم نے مجھے کھانا کھلایا۔ جب میں
پیاسا تھا تو تم نے مجھے پانی پلایا اور جب میں بیمار تھا تو تم نے میری عیادت کی۔ بندے کہیں
گے کہ خدایا! تو کب بھوکا ہوا کہ ہم تجھے کھانا کھلاتے۔ تو کب پیاسا ہوا کہ ہم تجھے پانی
پلاتے۔ تو کب ننگا ہوا کہ ہم تجھے کپڑے پہناتے۔ تو کب بیمار ہوا کہ ہم تیری عیادت
کرتے۔ تب اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ میرے کچھ بندے دنیا میں ایسے تھے جو بھوکے اور
انوار العلوم جلد 23
192
تعلق بالله
پیاسے اور ننگے اور بیمار تھے اور تم نے اُن کی خدمت کی۔ پس گو تم نے میرے بندوں کے
ساتھ یہ سلوک کیا مگر یہ ایسا ہی تھا کہ گویا تم نے مجھ سے یہ سلوک کیا ہے۔
اس مثال سے بھی ظاہر ہے کہ مخلوق کی محبت سے خالق کی محبت ملتی ہے۔ اسی
لئے اللہ تعالیٰ سورہ آل عمران میں فرماتا ہے کہ وَاللهُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ 88 جب کوئی شخص
محسن ہو جاتا ہے اور بنی نوع انسان سے حسن سلوک کرنے لگ جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ بھی
اُس سے محبت کرنے لگ جاتا ہے۔ جب تم کسی سے محبت کرنے لگو تو بتاؤ کہ کیا تمہارا دل
چاہتا ہے کہ تم تو اس سے محبت کرو لیکن وہ تم سے محبت نہ کرے۔ جب تم کسی سے محبت
کرو گے تو لازماً تمہارا دل چاہے گا کہ وہ بھی تم سے محبت کرے لیکن دنیا میں تو یہ ہو سکتا
ہے کہ تم زید سے محبت کرو اور زید تم سے محبت نہ کرے۔ تم ایک شخص کو چاہو اور وہ
تمہیں نہ چاہے لیکن یہ نہیں ہو سکتا کہ خدا ایک بات چاہے اور وہ نہ ہو۔ جب خدا کہتا ہے
کہ جو شخص محسن ہو جاتا ہے میں اُس سے محبت کرتا ہوں تو یہ نا ممکن ہے کہ تم محسن بنو اور
خدا تم سے محبت نہ کرے اور اس کی محبت کے نتیجہ میں تمہارے دل میں بھی ضرور محبت
پیدا ہو گی اور تم بھی اُس سے محبت کرنے لگ جاؤ گے ۔ یہ تو عام قاعدہ بھی ہے مگر
خدا تعالیٰ کی تو یہ شہ تو یہ شان ہے کہ إذا أَرَادَ شَيْئًا أَنْ يَقُولَ لَهُ كُنْ فَيَكُونُ - 89
(4) گناہ پر ندامت کی عادت ڈالنا یعنی کوئی گناہ ایسانہ ہو جس کے بعد ندامت نہ
ہو۔ اِس سے بھی محبت الہی پیدا ہوتی ہے کیونکہ جو شخص گناہ پر نادم ہو اُس کے اندر
آہستہ آہستہ حُسن کے دیکھنے اور قدر کرنے کا مادہ پیدا ہو جاتا ہے۔ جو شخص گناہ کرتا ہے
اور پھر اُس کے اندر ندامت پیدا نہیں ہوتی اس کے معنی یہ ہیں کہ اُس نے بُری
تصویر دیکھی مگر اُس نے سمجھا ہی نہیں کہ یہ بڑی تصویر ہے اور جس میں ندامت پیدا
ہوتی ہے اُس کے متعلق ماننا پڑے گا کہ اُس میں یہ احساس ہے کہ وہ بُری چیزوں کو بُری
سمجھتا ہے اور جب وہ بُری چیزوں کو بُری سمجھے گا تو لازماً اچھی چیز دیکھ کر اُسے اچھی سمجھے
گا۔ جب یہ مادہ کسی شخص کے اندر پیدا ہو جائے اور وہ حسن کو دیکھنے لگے تو پھر خدا تعالیٰ کی
محبت کا دروازہ آپ ہی کھل جاتا ہے کیونکہ وہ سب سے بڑا محسن اور سب سے بڑا حسین
انوار العلوم جلد 23
193
تعلق بالله
ہے۔ اسی لئے فرماتا ہے إِنَّ اللهَ يُحِبُّ التَّوَّابِينَ 20 اللہ تعالیٰ توبہ کرنے والوں سے محبت
کرتا ہے۔
(5) جو انسان اپنے دل میں یہ یقین پیدا کرنے کی کوشش کرتا رہے کہ دعا کے
بغیر میرے کام نہیں ہو سکتے۔ اُس کے دل میں بھی اللہ تعالیٰ کی محبت پیدا ہو جاتی ہے اور
اس کی وجہ یہ ہے کہ جو شخص اس خیال کو اپنے دل میں مرکوز کر لے گا وہ لاز ما دعاؤں کی
طرف زیادہ توجہ کرے گا۔ کہے گا فلاں کا کام دعا سے ہوا ہے آؤ میں بھی اُس سے دعا
کروں اور اس طرح خدا تعالیٰ کا احسان اُس کے زیادہ قریب آجائے گا۔ یوں تو خدا تعالیٰ
نے ہی سورج اور چاند اور ستارے اور ہوا اور دوسری ہزاروں ہزار چیزیں پیدا کی ہیں اور
انسان جانتا ہے کہ یہ سب خدا تعالیٰ کی عطا کردہ ہیں لیکن جب یہ بات نظر کے سامنے
آئے کہ میں نے فلاں چیز مانگی اور خدا نے دے دی۔ میں نے فلاں چیز مانگی اور خدا نے
دے دی تو جو اثر یہ چیزیں پیدا کرتی ہیں وہ سورج اور چاند اور ستارے پیدا نہیں کرتے۔
پس دعا کی طرف توجہ کرنا بھی محبت الہی پیدا کرتا ہے۔ بے شک شروع میں تکلف والا
حصہ آئے گا لیکن جب یہ بار بار دعائیں مانگے گا تو لازماً اس کی دعائیں قبول بھی ہوں گی اور
بعض دفعہ معجزانہ رنگ میں قبول ہوں گی اور اس کی وجہ سے احسان جس سے محبت پیدا
ہوتی ہے ننگا ہو کر اس کے سامنے آ جائے گا اور اس کے دل میں بھی محبت الہی پیدا ہو
جائے گی۔ اس کی طرف بھی اوپر کی آیت اِنَّ اللهَ يُحِبُّ التَّوَّابِينَ کے دوسرے معنوں نے
اشارہ کیا ہے۔
تَوَّابِينَ کے دو معنی ہیں۔ ایک توبہ کرنے والوں کے اور دوسرے تو اب اُس
شخص کو کہتے ہیں جو بار بار اُس کی درگاہ میں جاتا ہے۔ پس جو شخص بار بار اُس کی درگاہ میں
جاتا ہے اُس کے دل میں بھی خدا تعالیٰ کی محبت پیدا ہو جاتی ہے۔ پھر یہ بات بھی
فطرت انسانی میں داخل ہے کہ جب انسان مانگتا ہے تو عجز کرتا ہے اور جب عجز کرتا ہے تو
اُس کے دل میں محبت پیدا ہوتی ہے۔ اس طرح بھی تو اب خدا تعالیٰ کی محبت کا جاذب بن
جاتا ہے۔
انوار العلوم جلد 23
194
تعلق بالله
(6) جو شخص خدا تعالیٰ پر اپنے کاموں کو چھوڑ دے یعنی تدبیریں سب کرے
لیکن یہ یقین کرے کہ نتیجہ اللہ تعالیٰ ہی نے نکالنا ہے اُس کے دل میں بھی اللہ تعالیٰ کی
محبت پیدا ہو جاتی ہے کیونکہ جو شخص اپنے کام کو اُس پر چھوڑتا ہے وہ کم سے کم تکلف سے
اُس کی طاقتوں اور اُس کے احسان کا اقرار کرتا ہے اور یہ تکلف آخر حقیقت بن جاتا ہے
جیسا کہ اکثر دنیا کے کاموں میں ہوتا ہے۔ اسی کی طرف اس آیت میں اشارہ کیا گیا ہے کہ
إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُتَوَكِّلِينَ 21 جو شخص خدا تعالیٰ پر اپنے کام چھوڑ دیتا ہے اور کہتا ہے یہ مجھ
سے نہیں ہو سکتے آپ ہی یہ کام کیجئے اُس کے دل میں بھی اللہ تعالیٰ کی محبت پیدا ہو جاتی
ہے۔
(7) جو شخص دنیا میں خدا تعالیٰ کے لئے انصاف کو قائم کرنے کی کوشش کرتا
ہے اُس کے دل میں بھی محبت الہی پیدا ہو جاتی ہے کیونکہ انصاف کا ترک اپنے یا اپنے
رشتہ داروں اور دوستوں اور عزیزوں کی وجہ سے ہوتا ہے۔ انسان اِسی لئے انصاف
چھوڑتا ہے کہ وہ سمجھتا ہے اگر میں نے انصاف سے کام لیا تو میری ماں کو نقصان پہنچے گا یا
میرے باپ کو نقصان پہنچے گا یا میرے رشتہ داروں کو نقصان پہنچے گا۔ پس انصاف کے
ترک کی ایک بڑی وجہ اپنی یا اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کی محبت ہوتی ہے اور یا پھر
انصاف کا ترک دشمن کے بغض کی وجہ سے ہوتا ہے۔ یہی دو وجوہ نا انصافی کے ہوا کرتے
ہیں یعنی دونوں فریق میں سے ایک کی دوستی یا ایک کا بغض۔ ظاہر ہے کہ جو نہ اپنی یا اپنے
رشتہ داروں اور دوستوں کی محبت کی پرواہ کرے گا نہ دشمن کا بغض اُسے انصاف سے
پھیرے گا کوئی اُس محبت سے بڑی محبت یا اُس بغض سے بڑا خوف ضرور اُس کے دل میں
ہو گا۔ جب وہ دیکھتا ہے کہ اگر فلاں مقدمہ کا میں یوں فیصلہ کر دوں تو میرے بچہ کو فائدہ
ہو گا یا میرے دوست کو فائدہ ہو گا یا ماں باپ کو فائدہ ہو گا مگر اس کے باوجود وہ نہیں کرتا
تو اس کے معنی یہ ہیں کہ کوئی اور بڑی محبت اُس کے پیچھے ہے اس لئے وہ انصاف کو ترک
نہیں کرتا یا اگر کوئی بڑا دشمن اس کے قابو آ گیا ہے مگر باوجود اس کے کہ یہ اُس سے بدلہ لے
سکتا ہے پھر بھی یہ انصاف سے کام لیتا ہے اور دشمنی کی پرواہ نہیں کرتا تو صاف ظاہر ہے
انوار العلوم جلد 23
195
تعلق بالله
کہ اُس بغض کا بدلہ لینے کے پیچھے کوئی ڈر اور خوف ہے جو اُسے ترکِ انصاف سے روکتا
ہے اور وہ سمجھتا ہے کہ اگر میں نے بدلہ لیا تو میرے لئے اچھا نہیں ہو گا۔ یہ بڑی محبت
یا بڑا خوف اللہ تعالیٰ کا ہی ہو سکتا ہے جو خواہ معین طور پر اللہ کے نام سے ہو یا غیر معین کسی
بالا اور اعلیٰ طاقت کی وجہ سے ہو۔ بہر حال اُس کی فطرت میں محبت یا خوف پایا جاتا ہے۔
جس کی وجہ سے وہ انصاف سے کام لیتا ہے اور یہ محبت یا خوف اللہ تعالیٰ کا ہی ہو سکتا ہے۔
اور جس کے دل میں یہ بات نہیں لازماً اُس کا یہ فعل اِس لئے ہو گا کہ گویا وہ کسی بڑی
طاقت کو مانتا ہے یا اُس کے قریب ہونا چاہتا ہے اور جب ایسا مقام کسی کو حاصل ہو جائے تو
لازما وہ خدا تعالیٰ سے محبت کرنے لگ جائے گا اور جب وہ خدا تعالیٰ سے محبت کرے گا تو
خدا بھی اُس سے محبت کرنا شروع کر دے گا۔ چنانچہ اس بارہ میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اِن
اللهَ يُحِبُّ الْمُقْسِطِينَ 22 اللہ تعالیٰ انصاف کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔
(8) ایک طریقہ محبت الہی کے حصول کا یہ ہوتا ہے کہ انسان ہر امر میں
خدا تعالیٰ کو ڈھال بنانے کی کوشش کرے۔ یعنی بدی کو خدا کے لئے چھوڑے بدی کو بدی
کے لئے نہ چھوڑے۔ یہی وہ چیز ہے جسے تقویٰ کہتے ہیں۔ جب انسان کو کسی ہستی کی خاطر
کام کرنے کی عادت ہو جاتی ہے تو آہستہ آہستہ اُس سے محبت ہو جاتی ہے۔ چنانچہ
بادشاہوں، نوابوں اور رؤساء سے پرانے خاندانی خدام اور رعایا کی محبت اِسی لئے ہوتی ہے
کہ اُنہیں اُن کی خاطر کام کرنے کی عادت ہوتی ہے اور اس عادت کی وجہ سے اُن کی محبت
ترقی کرتی رہتی ہے۔ اسی طرح انسان کو چاہیے کہ وہ جو کام بھی کرے خدا تعالیٰ کی رضا
کے لئے کرے۔ مثلاً اگر وہ صدقہ دیتا۔ دیتا ہے تو کہے کہ میں یہ صدقہ اس لئے نہیں دیتا کہ
میری نیک نامی اور شہرت ہو بلکہ اس لئے دیتا ہوں کہ خدا نے صدقہ دینے کا حکم دیا ہے یا
فلاں پر میں ظلم نہیں کروں گا کیونکہ میں خدا سے ڈرتا ہوں۔ جب اس طرح اُسے ہر کام میں
اللہ تعالیٰ کا نام لینے کی عادت پڑ جائے گی تو اللہ تعالیٰ کے ساتھ اُس کی وابستگی ہو جائے گی۔
اسی کی طرف اللہ تعالیٰ اس آیت میں اشارہ فرماتا ہے کہ اِنَّ اللهَ يُحِبُّ الْمُتَّقِينَ 23 جو برے
کاموں سے میرے لئے بچتے ہیں اور جو نیکی کا کام میرے لئے کرتے ہیں اُن سے میں محبت
انوار العلوم جلد 23
196
تعلق بالله
کرتا ہوں اور اسی کے متعلق رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی ہدایت دیتے ہیں کہ تم
میں سے جب کوئی شخص نیک کام کرے تو اُسے چاہیے کہ وہ اِحْتِسَابًا کرے۔94
احْتِسَابًا کے معنی ہیں خدا تعالیٰ کی خوشنودی اور اُس کی جزاء کے لئے۔ لوگ سمجھتے ہیں کہ
یہ مقام ادنی ہے حالانکہ یہ بہت اعلیٰ مقام ہے اور اس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ اپنے بندے
سے محبت کرنے لگ جاتا ہے۔
(9) محبت کا ایک ذریعہ ہم جنس بننا ہے۔ جتنا جتنا کوئی ہم جنس بنے اس کی محبت
اُسے اور اُس کی اِسے پیدا ہو جاتی ہے۔ انسانوں کو دیکھ لو سب ہم جنس سے محبت کرنے
کے عادی ہیں۔ ملکی ملکیوں سے اور ایک زبان والے اپنی زبان والوں سے اسی وجہ سے
محبت کرتے ہیں کہ وہ اُن کے ہم جنس ہوتے ہیں بلکہ انسان تو الگ رہے جانوروں میں بھی
یہ بات پائی جاتی ہے۔ کوے سب اکٹھے رہیں گے ، قاز 25 سب اکٹھے رہیں گے ، مرغ،
گھوڑے اور گدھے اپنی اپنی جنس میں رہیں گے۔ ایک طرف آدمی ہوں اور دوسری
طرف گھوڑے اور تم کسی گھوڑے کو کھلا چھوڑ دو تو وہ فوراً گھوڑوں کی طرف چلا جائے گا۔
اسی کی طرف خدا تعالیٰ قرآن شریف میں اِن الفاظ میں اشارہ فرماتا ہے کہ
يُحِبُّ الْمُتَطَهِّرِينَ خدا تعالیٰ اُن لوگوں سے محبت کرتا ہے جو اُس کے ہم جنس بننے کی
کوشش کرتے ہیں۔ پس خدا تعالیٰ کی جو صفات قرآن کریم میں بیان ہوئی ہیں تم اُن کی
کرنے کی کوشش کرو۔ تم حتي نہیں بن سکتے لیکن تم بیمار کا علاج کر کے یا بیمار کی
خدمت کر کے حتی کی نقل تو کر سکتے ہو۔ تم ہمیت نہیں بن سکتے لیکن تم بدی کا خاتمہ کر
کے ممیت کی نقل تو کر سکتے ہو۔ تم خالق نہیں بن سکتے لیکن تم اچھی اولاد پیدا کر کے
خالق کی نقل تو کر سکتے ہو ۔ مُتَطَهَّر کے معنی ہیں تکلف کے ساتھ پاکیزگی اختیار کرنا۔ پس
إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ التَّوَّابِينَ وَيُحِبُّ الْمُتَطَهِّرِينَ میں اللہ تعالیٰ نے اس طرف اشارہ فرمایا ہے کہ
اگر تم میری نقلیں کرنی شروع کر دو تو میں تم سے محبت کرنے لگ جاؤں گا۔ پس صفاتِ
الہیہ کو جو شخص اپنے اندر پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے جس جس قدر اللہ تعالیٰ سے اُسے
مشابہت ہوتی جاتی ہے اُس کے دل میں خدا تعالیٰ کی محبت پیدا ہوتی جاتی ہے اور خدا تعالیٰ
نقل
انوار العلوم جلد 23
197
تعلق بالله
کو اُس کی محبت پیدا ہوتی جاتی ہے۔ دوسرے الفاظ میں ہم یوں کہہ سکتے ہیں کہ خدا تعالیٰ
چاہتا ہے کہ تم اپنے اپنے دائرہ میں چھوٹے خدا بننے کی کوشش کرو۔ جب تم چھوٹے خدا
بن جاؤ گے تو بڑا خدا تم سے آپ ہی محبت کرنے لگ جائے گا۔
(10) ایک ذریعہ محبت کا فطرت کا مطالعہ اور محبت کے طریقوں پر غور کرنا اور
اُن پر عمل کرنا ہے۔ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے فِطْرَتَ اللَّهِ الَّتِي فَطَرَ النَّاسَ
عَلَيْهَا 26 اللہ تعالیٰ نے انسان کے اندر کچھ جذبات رکھے ہیں جو خود اُس نے پیدا کئے ہیں۔
ان میں صفات الہیہ کی جھلک رکھی گئی ہے یعنی انسان کے اندر اُس نے ایسے مادے رکھ
دئے ہیں جن سے خدا اور بندے میں ہم جنسیت ہو جاتی ہے۔
اب ہم قانونِ قدرت سے وہ امور تلاش کرتے ہیں جو محبت پیدا کرنے کا ذریعہ
ہوتے ہیں تا کہ ان پر غور کر کے ایک طالب صادق محبت الہی پیدا کر سکے۔
(1) سب سے پہلی محبت ہم دیکھتے ہیں کہ ماں باپ اور اولاد کی ہوتی ہے اس
محبت میں حسن اور احسان کا کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ کسی ماں نے کبھی یہ نہیں کہا کہ میں
اپنے بچہ سے اِس لئے محبت نہیں کرتی کہ وہ خوبصورت نہیں۔ نہ کوئی ماں یہ کہتی ہے کہ
میں اپنے بچوں سے اس لئے محبت کرتی ہوں کہ اُنہوں نے ہم پر احسان کئے ہوئے ہیں۔
نہ بچے نے ماں باپ پر احسان کئے ہوتے ہیں اور نہ وہ اُس کی شکل دیکھتے ہیں بلکہ باوجود
بدصورت ہونے کے انہیں اپنا بچہ ہی سب سے زیادہ خوبصورت نظر آتا ہے۔ آج ہی
ایک عورت مجھ سے ملنے کے لئے آئی اُس نے گود میں اپنا بچہ اُٹھایا ہوا تھا۔ اُس بچہ کو دیکھ
کر گھن آتی تھی۔ ناک بہہ رہا تھا اور بہتے ہوئے اُس کے ہونٹوں پر گر رہا تھا مگر ماں کو اس
کی کوئی پرواہ نہیں تھی اور وہ اُس کی رینٹھ کو غالباً مشک اور عنبر سے بھی زیادہ اچھا سمجھتی
تھی۔ تو ماں باپ کی محبت کسی ظاہری دلیل کی وجہ سے نہیں ہوتی۔
کتابوں میں قصہ لکھا ہے کہ ایک بادشاہ اپنے دربار میں بیٹھا ہوا تھا کہ اُس نے
ایک حبشی کو بلایا اور اُسے ایک خوبصورت ٹوپی دے کر کہا کہ تمہیں اس دربار میں جو
سب سے زیادہ خوبصورت بچہ دکھائی دے اُس کے سر پر جا کر یہ ٹوپی رکھ دو۔ وہ سیدھا
انوار العلوم جلد 23
198
تعلق بالله
اپنے بیٹے کی طرف گیا جو نہایت کالا کلوٹا اور بھدی شکل کا تھا اور جس کے موٹے موٹے
ہونٹ تھے ناک بیٹھا ہوا تھا اور ٹوپی اُس کے سر پر رکھ دی۔ یہ دیکھ کر سارا در بار ہنس پڑا۔
بادشاہ نے اُس سے کہا کہ میں نے تو تمہیں کہا تھا کہ سب سے خوبصورت بچہ کے سر پر یہ
ٹوپی جاکر رکھ دو اور تم نے اس بچہ کے سر پر رکھ دی۔ اُس نے کہا بادشاہ سلامت مجھے تو
یہی بچہ سب سے زیادہ خوبصورت نظر آتا ہے۔ تو ماں باپ کی اپنے بچوں سے محبت اُن کی
اچھی شکل و صورت کی وجہ سے نہیں ہوتی بلکہ بعض اور چیزوں کی وجہ سے ہوتی ہے جن کو
میں آگے چل کر بیان کروں گا اور جن کو ماں باپ بھی نہیں جانتے۔ چنانچہ کسی ماں سے
پوچھ کر دیکھ لو کہ تم اپنے بچے سے کیوں محبت کرتی ہو تو بجائے جواب دینے کے وہ ہنس
کے کہہ دے گی کہ سودائی کہیں کا یہ بھی کوئی پوچھنے والی بات ہے حالانکہ بچہ ماں باپ کے
لئے موجب تکلیف اور خرچ ہوتا ہے۔ بچہ پیدا ہوتے ہی اُس کی رات دن نگرانی کرنی پڑتی
ہے۔ دایہ کے اخراجات برداشت کرنے پڑتے ہیں۔ سردی اور گرمی کے اثرات سے
محفوظ رکھنے کے لئے کپڑے تیار کرنے پڑتے ہیں۔ پھر اگر بچہ کو رات کے وقت پیٹ میں
کوئی تکلیف ہو جائے تو ماں ساری ساری رات اُسے لے کر پھرتی رہتی ہے اور جب وہ درد
کی وجہ سے روتا اور چلاتا ہے تو وہ کہتی ہے " میں مر جاؤں"، " میں مر جاؤں"۔ پس ماں
باپ سے پوچھنے کی بجائے ہمیں فلسفیانہ طور پر غور کرنا چاہیے کہ آخر بچہ سے ماں باپ
کیوں محبت کرتے ہیں۔ اس نقطہ نگاہ سے جب ہم غور کرتے ہیں تو ہمیں اس محبت کی پانچ
وجوہ معلوم ہوتی ہیں۔
پہلی وجہ اس محبت کی مقام خالقیت ہے۔ یعنی ماں باپ اپنے بچوں سے اِس لئے
محبت کرتے ہیں کہ وہ ایک رنگ میں اُن کے خالق ہوتے ہیں اور وہ دنیا میں ایک نیا نیا وجود
پیدا کرتے ہیں۔ قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے یہ دنیا اس لئے بنائی ہے
کہ یہ ترقی کرے اور پھیلے اور چونکہ پیدائش عالم کی ایک بڑی غرض یہ تھی جیسا کہ وَبَت
مِنْهُمَا رِجَالًا كَثِيرًا وَنِسَاءً 27 سے ظاہر ہے اور پتہ لگتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے یہ دنیا اس لئے
نہیں بنائی تھی کہ صرف آدم و حوا پیدا ہو جائیں بلکہ وہ چاہتا تھا کہ اُن کی نسل کو پھیلائے
انوار العلوم جلد 23
199
تعلق بالله
اور ترقی دے اور چونکہ اللہ تعالیٰ نے بہر حال اس سلسلہ کو جاری رکھنا تھا اس لئے اُس نے
ماں باپ کے دل میں اپنے بچوں کی محبت پیدا کر دی۔ پس ماں باپ کی محبت کی ایک بڑی
وجہ خالقیت ہے اور جب ہمیں یہ معلوم ہو گیا تو اس کے ساتھ ہی ہمیں یہ بھی تسلیم کرنا
پڑے گا کہ جب خدا کہتا ہے کہ میں سب سے زیادہ محبت رکھتا ہوں تو ہمیں یہ بات مان
لینی چاہیے۔ جب انسان خالقیت کے ایک ادنی پر تو کی وجہ سے اپنے بچوں سے اتنی محبت
رکھتا ہے تو اصل خالق کو اپنی مخلوق سے جس قدر محبت ہو سکتی ہے اُس کا تو اندازہ لگانا بھی
انسانی طاقت اور قوت سے باہر ہے۔
(2) ماں باپ کی محبت کی دوسری وجہ وحدت جسمانی ہے۔ انسان کی فطرت
میں اللہ تعالیٰ نے یہ مادہ رکھا ہے کہ وہ بغیر سوچے سمجھے اپنے جسم کو بچانے کی کوشش کرتا
ہے تم اچانک اپنے کسی دوست کی آنکھ کی طرف زور سے انگلی لے جاؤ تو وہ فوراً اپنی آنکھ
جھپک لے گا کیونکہ یہ فطرتی چیز ہے اور اس میں سوچنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ پچھلے
دنوں میری ایک نواسی جو ابھی چھوٹی بچی ہی ہے اور اُس کا والد سید ہے میرے پاس آئی
اور میں نے مذاق کے طور پر اپنی سوئی اُس کی طرف اس انداز میں کی کہ گویا ابھی میں
اُسے مارنے لگا ہوں۔ میری سوٹی کے آگے نوکدار پھل بھی لگا ہوا ہے چونکہ میں نے
اچانک ایسا کیا تھا اِس لئے اُس نے ڈر کر چیخ ماری۔ تھوڑی دیر کے بعد جب وہ ٹھیک ہو گئی تو
میں نے اُسے ہنس کر کہا سید بزدل ہوتے ہیں، مغل بہادر ہوتے ہیں۔ کہنے لگی نہیں نہیں
سید بہادر ہوتے ہیں۔ تھوڑی دیر کے بعد جب اُس کے ذہن سے یہ بات اُتر گئی تو میں نے
پھر اُسے ڈرانے کے لئے اسی طرح کیا اور وہ پھر ڈر کر پیچھے ہٹ گئی۔ میں نے کہا دیکھا سید
ڈر جاتے ہیں۔ خیر وہ چلی گئی اور چند دن مشق کرتی رہی۔ اس کے بعد وہ پھر میرے پاس
آئی اور کہنے لگی کہ اب دیکھیں میں ڈرتی ہوں یا نہیں ؟ چنانچہ میں نے اُسے ڈرایا تو وہ
نہیں ڈری لیکن دو چار دن کے بعد جب وہ پھر میرے پاس آئی تو غیر متوقع طور پر میں نے
پھر اُسے ڈرا دیا اور میں نے دیکھا کہ اس دفعہ بھی وہ ڈر گئی کیونکہ وہ اس کے لئے تیار نہیں
تھی تو فطرت کے اندر خدا تعالیٰ نے اپنے جسم کی حفاظت کا مادہ رکھا ہے چونکہ بچہ ماں باپ
انوار العلوم جلد 23
200
تعلق بالله
کے جسم کا ایک حصہ ہوتا ہے۔ اس لئے اپنے جسم کو بچانے کا جو مادہ فطرت میں ہوتا ہے وہ
اِدھر منتقل ہو جاتا ہے اور ماں باپ اپنے بچہ سے محبت کرنے لگتے ہیں۔
(3) ماں باپ کی محبت کی تیسری وجہ اپنائیت ہوتی ہے جس طرح
وحدت جسمانی ایک طبعی محبت پیدا کرتی ہے اسی طرح تعلق کے لحاظ سے بھی ایک ہو
جانے کا خیال محبت پیدا کر دیتا ہے۔ تمہارا کوٹ پھٹ جائے تو تمہیں کوئی پرواہ نہیں ہوتی
کیونکہ کوٹ کے ساتھ اپنایت کا تعلق نہیں ہوتا۔ تم سمجھتے ہو کہ ایک کوٹ پھٹا تو دوسرا
لے لیں گے لیکن جہاں تمہارا تعلق ہوتا ہے وہاں اُس چیز کے ضائع ہونے سے تمہیں درد
ہوتا ہے۔ پس وحدت جسمانی کی طرح اپنائیت بھی محبت پیدا کرتی ہے۔ خدا تعالیٰ نے اس
دنیا کا سلسلہ ایسا بنایا ہے کہ ہر بچہ اپنے ماں باپ کے پاس رہتا ہے اور ماں باپ اُس بچہ کو
کوئی غیر چیز نہیں بلکہ اپنی چیز سمجھتے ہیں اس لئے اُس سے محبت رکھتے ہیں۔ گورنمنٹ
لوگوں پر ٹیکس لگا سکتی ہے لیکن اگر گور نمنٹ یہ چاہے کہ وہ کسی کا بچہ لے لے تو وہ بچہ
نہیں لے سکتی۔ پس اپنایت کی انتہاء بھی محبت پیدا کرتی ہے۔
(4) بقائے ذات کی خواہش بھی محبت پیدا کرتی ہے قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے کہ انسان چاہتا ہے میں ہزار سال زندہ رہوں مگر ظاہر ہے کہ انسان اس دنیا میں
ہمیشہ کے لئے زندہ نہیں رہ سکتا۔ 98 لیکن دوسری طرف بقائے ذات کی خواہش بھی ہر
انسان میں پائی جاتی ہے جس کا ایک ہی ذریعہ ہوتا ہے کہ اُس کی اولاد اُس کے نام کو زندہ
رکھتی ہے اور اس طرح بقائے ذات کی خواہش ایک رنگ میں پوری ہو جاتی ہے۔ پس
چونکہ انسان یہ سمجھتا ہے کہ میں دنیا میں اگر زندہ رہ سکتا ہوں تو بچہ کی طرف سے ، اس
لئے اُسے اپنے بچہ سے محبت ہوتی ہے۔
(5) ماں باپ کی محبت کی پانچویں وجہ مظہریت ہوتی ہے۔ بقائے ذات کی
خواہش تو یہ تھی کہ انسان چاہتا ہے میں خود زندہ رہوں اور مظہریت کے معنی یہ ہیں کہ
انسان چاہتا ہے کہ جو چیزیں اُس سے ظاہر ہوتی ہیں وہ بھی ہمیشہ قائم رہیں۔ ایک شخص
جوانی میں خوب چل پھر سکتا ہے ، گھوڑے پر سواری کرتا ہے اور میلوں میل تک سفر