مردوں کی ذمہ داریاں

انوارالعلوم (جلد 24), حصہ 3

انوار العلوم جلد 24
552
سال 1954ء کے اہم واقعات
ہے اس سے خون بہا جسے کھا کر اسے مزہ آیا۔ پھر اُس نے اور چائی۔ اس نے سمجھا شاید
میں سل کھا رہا ہوں حالانکہ اصل میں وہ اپنی زبان ہی کھا رہا تھا۔ ہوتے ہوتے اُس کی
ساری زبان گھس گئی۔ اسی طرح تم بھی گویا اپنی زبان کھا رہے ہو لیکن فرق یہ ہے کہ
چیتے نے تو زبان کھائی تھی اپنے مزہ کے لئے اور تم زبان کھا رہے ہو خدا کے لئے۔ اُس کو
تو اس کی زبان کا بدلہ نہیں ملتا مگر تم جس کے لئے زبان گھسا رہے ہو وہ زبان پیدا کرنے
والا ہے بلکہ سارا وجود ہی پیدا کرنے والا ہے۔ اس لئے تمہارے لئے یہ خطرہ نہیں ہو سکتا
کہ تمہاری زبان گھس جائے تو پھر کیا ہو گا۔ اس لئے کہ پھر دوسری زبان تم کو مل جائے
گی پھر تیسری زبان مل جائے گی پھر چوتھی زبان مل جائے گی۔ مگر میں دیکھتا ہوں کہ
جماعت میں سے بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں اور بعض دفعہ تو کہہ بھی دیتے ہیں کہ یہ بوجھ
زیادہ بڑھایا جا رہا ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ جب میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ خلیفہ خدا بناتا ہے تو
میں اس بات کا بھی قائل ہوں کہ خلیفہ کوئی بات ایسی نہیں کر سکتا جس کو کہ بعد میں پورا
نہ کیا جا سکے ۔ کوئی اس کو مبالغہ کہہ لے ، کوئی اس کو خود پسندی کہہ لے، کوئی کچھ کہہ لے
مگر میرا یہ یقین ہے اور میں سمجھتا ہوں یہ لازمی نتیجہ ہے اِس بات کا کہ خلیفہ خدا بناتا ہے
کہ جو بھی خلیفہ کام شروع کرے گا وہ اسلام کی ترقی کے لئے ضروری ہو گا اور جب وہ
ضروری ہو گا تو جماعت کے اندر ضرور اُس کی طاقت ہو گی۔ وہ اپنی غفلت سے اُس کو پورا
کر سکے یا نہ کر سکے یہ اور بات ہے لیکن جہاں تک امکان کا تعلق ہے ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ
یہ نا ممکن تھا اس جماعت کے لئے۔ اور میں سمجھتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے اب
تبلیغ ایسے رنگ میں آچکی ہے اور مشن ایسی طرز پر قائم ہو چکے ہیں کہ شاید چند مشن اور
قائم ہونے کے بعد ہم ساری دنیا میں شور مچا سکیں۔ اگر اس وقت صرف چھ سات مشن
اور دنیا میں قائم ہو جائیں تو ایک وقت میں ساری دنیا میں آواز بلند ہو سکتی ہے اور ایسی طرز
پر آواز اٹھ سکتی ہے کہ لوگوں کو اسلام کی طرف لازما توجہ کرنی پڑے۔ اب ضرورت اس
بات کی ہے کہ ان موجودہ مشنوں کو قائم رکھا جائے اور چھ سات مشن اور قائم کر دیئے

انوار العلوم جلد 24
553
سال 1954ء کے اہم واقعات
جائیں اور مساجد بنائی جائیں اور لٹریچر شائع کیا جائے۔ یہ ساری چیزیں ہو جائیں تو دنیا کو
تسلیم کرنا پڑے گا کہ اسلام اب دنیا میں سنجیدگی کے ساتھ عیسائیت کے مقابلہ کے لئے
کھڑا ہو گیا ہے۔ تم تو خدا تعالیٰ کے فضل سے بہت زیادہ ہو۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے جب صحابہ کو جمع کیا اور فرمایا مردم شماری کرو مدینہ میں کتنے مسلمان ہیں تو ان کے
دلوں میں شبہ یہ پیدا ہوا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایسا کیوں فرماتے ہیں بہر حال چونکہ
آپ کا حکم تھا وہ گئے اور انہوں نے مردم شماری کی اور اُس وقت سات سو مسلمان نکلے۔
صحابہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور آکر کہا یارسول اللہ ! ہم سات سو
نکلے ہیں مگر آپ نے کیوں مردم شماری کرائی تھی؟ کیا آپ کو یہ وہم تھا کہ اب مسلمان
تباہ نہ ہو جائیں ؟ وہ زمانہ جب ہم تباہ ہو سکتے تھے وہ گزر گیا۔ اب تو ہم دنیا میں سات سو ہیں
اب ہمیں کون تباہ کر سکتا ہے۔4
رض
دیکھو کس قدر یقین اور ایمان ان کے اندر تھا۔ یہی حال تم اپنا سمجھ لو۔ ایک زمانہ
وہ تھا جب اسلام کی آواز اٹھانے والا دنیا میں کوئی نہیں تھا۔ اب تمہارے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ
نے یہ برکت پیدا کی ہے اور تم کو اس برکت کا حاصل کرنے والا بنایا ہے۔ امریکہ میں
تمہارے مشن ہیں، اسی طرح تمہارا مشن انگلینڈ میں ہے ، ہالینڈ میں ہے ، جرمنی میں ہے،
سوئٹزر لینڈ میں ہے۔ یورپ میں اہم ملکوں کے لحاظ سے اٹلی ، فرانس اور سپین میں اور
مشن ہونے چاہئیں۔ ایشیا میں، جاپان میں اور آسٹریلیا میں اور ایک تھائی لینڈ وغیرہ کے
علاقہ میں ہونا چاہئے جو چین وغیرہ میں تبلیغ کو وسیع کر سکے۔ امریکہ میں اگر ہمارے
دو مشنری اور ہو جائیں یعنی ایک کینیڈا میں اور ایک جنوبی امریکہ کے کسی علاقہ میں تو پھر
اس طرح تمہاری تنظیم ہو سکتی ہے کہ تم ایک دم ساری دنیا میں اسلام کی آواز کو بلند
کر سکتے ہو۔ اگر اس کے ساتھ لٹریچر مہیا ہو جائے اور خدا تعالیٰ کے فضل سے قرآن
شریف سے زیادہ اعلیٰ لٹریچر کیا ہو گا۔ قرآن شریف شائع ہو گیا ہے اور کئی کتابیں جو
ضروری ہیں وہ ہمارے زیر نظر ہیں تو اور بھی آسانی ہو سکتی ہے۔ جوں جوں چھپوانے کی
توفیق ہو گی وہ چھپنی شروع ہو جائیں گی۔ اگر جماعت کے مخلص لوگ حصہ لے کر

انوار العلوم جلد 24
554
سال 1954ء کے اہم واقعات
اور میٹل (ORIENTAL) پبلشنگ کمپنی کو کھڑا کر دیں اور پر لیس جاری ہو جائے تو
پھر انشاء اللہ جلدی جلدی اور لٹریچر بھی شائع ہونا شروع ہو جائے گا۔ میں نے ایسے لٹریچر
مد نظر رکھ لئے ہیں جن کو فورا ہی لکھوا کر وسیع کیا جا سکتا ہے۔ بہر حال میں سمجھتا ہوں کہ
اگر یہ تنظیم ہو جائے تو یہ عیسائیت پر ایک ایسا حملہ ہو جائے گا جس کو رد کرنے کے لئے
دشمن کے لئے مشکل پیش آئے گی۔ مثلاً دیکھو میرا قرآن شریف کا دیباچہ شائع ہوا ہے
اس کے متعلق متواتر جو رپورٹیں آرہی ہیں جرمنی سے ہالینڈ سے اور دوسرے کئی ممالک سے
ان سے معلوم ہوتا ہے کہ بڑے بڑے مصنفوں نے اس کے متعلق لکھا ہے۔ بعضوں
نے گالیاں بھی دی ہیں اور بعضوں نے کہا ہے کہ عیسائیت کے ساتھ بڑی سختی کی گئی ہے
مگر تمام کا خلاصہ یہ آجاتا ہے کہ یہ اسلام کا ایسا حملہ ہے جس کے رڈ کئے بغیر ہم چپ
نہیں رہ سکتے۔ مگر یہ دیکھ لو کہ آج تو تم بہت زیادہ ہو ( میں نے وہ مثال اِسی لئے مدینہ کی
دی تھی کہ آج تو تم بہت زیادہ ہو ) جب تم ابھی تھوڑے تھے اور جب قرآن شریف
سارا نہیں نکلا تھا صرف پہلا سپارہ شائع ہوا تھا اُس وقت فور من کر سچن کالج لاہور کا پرنسپل
اور اس کے دو ساتھی جن میں سے ایک عالمگیر محکمہ بینگ مین کرسچین ایسوسی ایشن
کا اشاعت کتب کا سیکرٹری تھا )Young Man Christian Association(
اور ایک جنرل سیکرٹری تھا۔ یہ تینوں مجھے قادیان ملنے آئے۔ باتیں ہوئیں باتیں ہونے
کے بعد (وہ لوگ اُس وقت امریکہ جا رہے تھے ) امریکہ چلے گئے۔ چند دنوں کے بعد
سیلون سے وہاں جماعت نے مجھے ان کا ایک کٹنگ بھجوایا جس میں ذکر تھا کہ سیلون میں
فور من کرسچن کالج کا جو پرنسپل تھا اُس نے تقریر کی اور اُس نے کہا کہ عیسائیت کے لئے
اب وہ زمانہ آگیا ہے کہ اس کو اسلام کے ساتھ آخری جنگ لڑنی پڑے گی اور اس نے کہا
یہ احساس عیسائیوں میں عام ہے کہ اب عیسائیت کو ایک آخری جنگ اسلام کے ساتھ
لڑنی پڑے گی۔ لیکن کسی کا تو یہ احساس ہے کہ یہ مصر میں لڑائی ہو گی، کسی کا یہ احساس ہے
کہ کسی اور بڑے مرکز میں ہوگی، یورپ میں ہو گی یا امریکہ میں ہو گی۔ مگر میں ایک دورہ
سے جو ابھی آیا ہوں میں نے یہ نتیجہ نکالا ہے کہ اسلام اور عیسائیت کی یہ جنگ کسی اور

انوار العلوم جلد 24
555
سال 1954ء کے اہم واقعات
بڑے مقام پر نہیں لڑی جائیگی ایک چھوٹا سا قصبہ ' قادیان ہے وہاں لڑی جائے گی۔
دیکھو! یہ 1917ء کی بات ہے۔ اس کے معنے یہ ہیں کہ سینتیس سال اس کے اوپر
گزر گئے۔ سینتیس سال ہوئے جب ہماری طاقت بالکل کم تھی، جب ابھی تحریک جدید کا
نام بھی نہیں تھا اُس وقت اس شخص کی ذہانت نے بھانپ لیا کہ آئندہ اسلام اور عیسائیت
کی جنگ قادیان میں ہونی ہے۔ مگر اب تو تمہارے نام سے سارے کے سارے واقف
ہیں۔ دیکھو ٹائن بی جو اس وقت سب سے بڑا مورخ مانا جاتا ہے اور قریباً گبن کی پوزیشن
اس کو ملنے لگ گئی ہے بلکہ بعض تو اس سے بھی بڑھاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ دنیا میں ایسا
مورخ کبھی نہیں گزرا اس نے اپنی تاریخ میں کہا ہے کہ دنیا میں جو رد و بدل ہوا کرتے ہیں
اور تغیر آیا کرتے ہیں وہ اخلاقی اقدار سے آتے ہیں۔ جو لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ کوئی
بڑی چیز ہو یا بڑی طاقت ہو تو اس سے تغیرات ہوتے ہیں یہ غلط بات ہے۔ پھر اس نے
مثال دی ہے اور اس نے لکھا ہے کہ عیسائیت کے ساتھ اب اسلام کی ٹکر ہو گی جس کے
سامان نظر آرہے ہیں۔ آگے اس کے مطالعہ کی غلطی ہے اس نے سمجھا ہے کہ شاید یہ جو
بہائی ہیں یہ بھی مسلمان ہی ہیں حالانکہ وہ تو کہتے ہیں ہم مسلمان نہیں ہیں بہر حال وہ کہتا
ہے یہ بہائی ازم اور احمدی ازم یہ دو چیزیں نظر آرہی ہیں جن میں مجھے آئندہ لڑائی والی
جھلک نظر آرہی ہے۔ ان کے ساتھ ٹکر کے بعد یہ فیصلہ ہو گا کہ آئندہ تہذیب کی بنیاد
اگلی صدیوں میں اسلام پر قائم ہو گی یا عیسائیت پر قائم ہو گی۔ پھر اس نے ایک مثال دی
ہے کہتا ہے ہم تو گھوڑ دوڑ کے شوقین ہیں ہمارے ہاں عام گھوڑ دوڑ ہوتی ہے ہم گھوڑ دوڑ
والے جانتے ہیں کہ بسا اوقات جو گھوڑا سب سے پیچھے سمجھا جاتا ہے وہ آگے نکل جاتا ہے۔
تو وہ کہتا ہے یہ مت خیال کرو کہ احمدی اس وقت کمزور ہیں کیونکہ بسا اوقات یہ ہوتا ہے
کہ پچھلا گھوڑا آگے نکل جاتا ہے اسی طرح اب تم کو یہ کمزور نظر آتے ہیں لیکن مجھے ان
میں وہ ترقی کا بیج نظر آرہا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ کسی وقت عیسائیت کے ساتھ
ٹکر لیں گے اور شاید یہی جیت جائیں۔
دیکھو اتنا بڑا شخص جس کے متعلق یہ سمجھا جاتا ہے کہ وہ دنیا میں سب سے بڑا

انوار العلوم جلد 24
556
سال 1954ء کے اہم واقعات
مورخ ہے اس کو بھی ماننا پڑا کہ احمدیت کے اندر وہ بیج موجود ہے جس نے عیسائیت سے
ٹکر لینی ہے اور پھر ممکن ہے یہی جیت جائیں۔ وہ تو آخر مخالف ہے اس نے ممکن ہی کہنا تھا
یہ تو نہیں کہنا تھا کہ یقینی امر ہے کہ جیت جائیں۔ تو اتنے مقام پر پہنچنے کے بعد کتنی شرم کی
بات ہے اگر تم اپنا قدم پیچھے ہٹا لو۔ تم وہ تو نہ کرو جیسے کہتے ہیں کہ کوئی مغرور شخص تھا۔
اس کو یہ خیال ہو گیا کہ میں بڑا بہادر ہوں اور بہادری کی علامت اس نے یہ مقرر کی
ہوئی تھی کہ وہ خوب چربی لگا لگا کے اپنی مونچھیں موٹی کرتا رہتا تھا چنانچہ اس نے
خوب مونچھیں پال لیں۔ کوئی انچ بھر وہ موٹی ہو گئیں اور پھر اس نے ان کو مروڑ مروڑ کر
آنکھوں تک پہنچا دیا۔ اور پھر اس نے یہ اصرار کرنا شروع کیا کہ چونکہ مونچھیں
بہادری کی علامت ہیں اس لئے خبردار اس علاقہ میں میرے سوا کوئی مونچھ نہ رکھے۔
لوگوں میں مونچھیں رکھنے کا عام رواج تھا کیونکہ اُس زمانہ میں جنگی کیریکٹر یہ سمجھا جاتا تھا
کہ مونچھیں چڑھائی ہوئی ہوں مگر اس نے جس کی مونچھ دیکھنی پکڑ لینی اور قینچی سے کاٹ
ڈالنی اور کہنا خبر دار آئندہ جو یہ حرکت کی۔ میرے مقابلہ میں کوئی شخص مونچھیں نہیں
رکھ سکتا۔ سارے علاقہ میں شور پڑ گیا آخر لوگوں نے کہا ذلیل کیوں ہونا ہے مونچھیں
کٹو اڈالو ورنہ اس نے تو زبر دستی کاٹ ڈالنی ہیں۔ کئی بیچاروں نے گاؤں چھوڑ کر بھاگ جانا
اور کسی نے چپ کر کے نائی سے کٹوادینی۔ نہیں کٹوانی تو اس نے جاتے ہی بازار میں مونچھ
پکڑ لینی اور قینچی مارنی اور کاٹ ڈالنی۔ اس سے لوگوں کی بڑی ذلتیں ہوئیں۔ آخر ایک
شخص کوئی عقلمند تھا یوں تھا غریب سا اس نے جو دیکھا کہ روز روز یہ مذاق ہو رہا ہے اور
اس طرح لوگوں کی ذلت ہوتی ہے تو اس نے کیا کیا کہ وہ بھی گھر میں بیٹھ گیا اور اس نے
مونچھیں بڑھانی شروع کر دیں۔ یہاں تک کہ اس نے اُس سے بھی زیادہ بڑی مونچھیں بنالیں۔
جب مونچھیں خوب ہو گئیں تو آکر بازار میں ٹہلنے لگ گیا اور ایک تلوار لٹکالی حالانکہ تلوار چلانی
بیچارے کو آتی ہی نہیں تھی۔ اب اس پٹھان کو لوگوں نے اطلاع دی کہ خان صاحب!
چلئے کوئی مونچھوں والا شخص آگیا ہے۔ کہنے لگا کہاں ہے؟ لوگوں نے کہا فلاں بازار میں
ہے۔ خیر دوڑے دوڑے وہاں آئے دیکھا تو بڑے جوش سے کہا تم کو پتہ نہیں مونچھیں

انوار العلوم جلد 24
557
سال 1954ء کے اہم واقعات
رکھنا صرف بہادر کا کام ہے اور میرے مقابل میں کوئی مونچھیں نہیں رکھ سکتا۔ وہ کہنے لگا
جاؤ جاؤ بہادر بنے پھرتے ہو تم سمجھتے ہو تم ہی بڑے بہادر ہو میں تم سے بھی زیادہ بہادر
ہوں۔ اس نے کہا پھر یہ تو تلوار کے ساتھ فیصلہ ہو گا۔ وہ کہنے لگا اور کس کے ساتھ ہو گا
بہادروں کا فیصلہ ہوتا ہی تلوار کے ساتھ ہے۔ اس نے کہا پھر نکالو تلوار ۔ چنانچہ اس نے بھی
تلوار نکال لی اور اس نے بھی تلوار نکال لی حالانکہ اس بے چارے کو تلوار چلانی ہی نہیں
آتی تھی۔ جب وہ تلوار نکال کر کھڑا ہو گیا تو یہ کہنے لگادیکھو بھئی خان صاحب ! ایک بات ہے
اور وہ یہ کہ میرا اور آپ کا فیصلہ ہونا ہے کہ ہم میں سے کون بہادر ہے لیکن ہمارے بیوی
بچوں کا تو کوئی قصور نہیں۔ فرض کرو میں مارا جاؤں تو میری بیوی کا کیا قصور ہے کہ بیچاری
بیوہ بنے اور میرے بچے یتیم بنیں اور تم مارے جاؤ تو تمہاری بیوی اور بچوں کا کیا قصور ہے
خواہ مخواہ ظلم بن جاتا ہے۔ اس نے کہا پھر کیا علاج ہے؟ کہنے لگا علاج یہی ہے کہ میں جا
کے اپنے بیوی بچوں کو مار آتا ہوں اور تم جاکے اپنے بیوی بچوں کو مار آؤ۔ پھر ہم آپس میں
آکر لڑیں گے پھر تو ٹھیک ہوئی بات۔ اب خواہ مخواہ اپنی اس لڑائی کے ساتھ دوسروں کو
کیوں تکلیف دینی ہے۔ یہ بات بیچارے خان صاحب کی سمجھ میں آگئی انہوں نے کہا ٹھیک
ہے چنانچہ وہ گئے اور اپنے بیوی بچوں کو مار کر آگئے۔ اور یہ وہیں بیٹھا رہا جس وقت وہ
واپس پہنچا کہنے لگا نکالو تلوار ۔ اس نے کہا نہیں میری رائے بدل گئی ہے اور یہ کہہ کر اُس
نے اپنی مونچھیں نیچی کر لیں۔ تو کیا اب تم وہی کرنا چاہتے ہو !! تم تھوڑے سے تھے جب
تم دنیا میں نکلے اور تم نے نکل کر دنیا سے یہ منوالیا کہ اگر اسلام کی عزت رکھنے والی کوئی
قوم ہے تو صرف احمدی ہیں، تم نے دنیا سے منوالیا کہ اگر عیسائیت کا جھنڈ ازیر کرنے والی کوئی
چیز ہے تو وہی دلیلیں ہیں جو مرزا صاحب نے پیش کی ہیں۔ جب عیسائیت کا نپنے لگی، جب
وہ تھر تھرانے لگی، جب اس نے سمجھا کہ میرا مذہبی تخت مجھ سے چھینا جا رہا ہے اور یہ
تخت چھین کے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیا جارہا ہے تو تم نے کہا ہم اپنی مونچھیں
نیچی کرتے ہیں۔ کیسی افسوس کی بات ہے۔ یہی تو وقت ہے تمہارے لئے قربانیوں کا، یہی
تو وقت ہے تمہارے لئے آگے بڑھنے کا۔ اب جبکہ میدان تمہارے ہاتھ میں آرہا ہے تم

انوار العلوم جلد 24
558
سال 1954ء کے اہم واقعات
میں سے کئی ہیں جو پیچھے ہٹنا چاہتے ہیں۔ لیکن یاد رکھو اس قسم کی عزت کا موقع اور اس قسم
کی برکت کا موقع اور اس قسم کی رحمت کا موقع اور اس قسم کے خدا تعالیٰ کے قرب کے
موقعے ہمیشہ نہیں ملا کرتے۔ سینکڑوں سال میں کبھی یہ موقعے آتے ہیں اور خوش قسمت
ہوتی ہیں وہ قومیں جن کو یہ موقعے مل جائیں اور وہ اس میں برکتیں حاصل کر لیں۔
نوجوانوں کو میں خصوصاً توجہ دلاتا ہوں کہ خدام کے ذریعہ سے تم نے بڑے
بڑے اچھے کام کرنے شروع کئے ہیں۔ خدمت خلق کا تم نے ایسا عمدہ لاہور میں مظاہرہ کیا ہے
کہ اس کے اوپر غیر بھی عش عش کرتا ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ تم روزانہ اپنی
زندگیوں کو اس طرح سنوارتے چلے جاؤ گے کہ تمہارا خدمت خلق کا کام بڑھتا چلا جائے
لیکن یہ کام سب سے مقدم ہے کیونکہ اسلام کی خدمت کے لئے تم کھڑے ہوئے ہو اور
اسلام کی تبلیغ کا دنیا میں پھیلانا یہ نا ممکن کام اگر تم کر دو گے تو دیکھو کہ آئندہ آنے والی
نسلیں تمہاری اس خدمت کو دیکھ کر کس طرح تم پر اپنی جانیں نچھاور کریں گی۔ کیا آج تم
میں سے کوئی شخص خیال کر سکتا ہے ، کیا آج ایشیا میں سے کوئی شخص خیال کر سکتا ہے، کیا
آج افریقہ کا کوئی شخص خیال کر سکتا ہے، کیا آج امریکہ کا کوئی شخص خیال کر سکتا ہے، کیا
آج چین اور جاپان کا کوئی شخص خیال کر سکتا ہے یا شمالی علاقوں کا کوئی شخص خیال کر سکتا
ہے کہ اسلام غالب آجائے گا اور عیسائیت شکست کھا جائے گی ؟ کیا کوئی شخص یہ خیال کر
سکتا ہے کہ ربوہ جو ایک کوردہ سے زیادہ حیثیت نہیں رکھتا، ایک شور زمین والا جس میں
اچھی طرح فصل بھی نہیں ہوتی، جس میں پانی بھی کوئی نہیں اِس ربوہ میں سے وہ لوگ
نکلیں گے جو واشنگٹن اور نیو یارک اور لنڈن اور پیرس کی اینٹ سے اینٹ بجادیں گے؟
تو یہ تمہاری حیثیت ہے کہ کوئی شخص نہ دشمن نہ دوست یہ قیاس بھی نہیں کر سکتا کہ تم
دنیا میں یہ کام کر سکتے ہو۔ مگر تمہارے اندر خدا تعالیٰ نے یہ قابلیت پیدا کر دی ہے،
تمہارے لئے خدا تعالیٰ نے یہ وعدے کر دیئے ہیں بشر طیکہ تم استقلال کے ساتھ اور
ہمت کے ساتھ اسلام کی خدمت کے لئے تیار رہو۔ اگر تم اپنے وعدوں پر پورے رہو، اگر تم
اپنی بیعت پر قائم رہو تو خدا تعالیٰ نے یہ فیصلہ کر دیا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

انوار العلوم جلد 24
559
سال 1954ء کے اہم واقعات
کا تاج تم چھین کے لاؤ گے اور تم پھر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر پر رکھو گے۔
تم تو چند پیسوں کے اوپر ہچکچاتے ہو مگر خدا تعالیٰ کی قسم ! اگر اپنے ہاتھوں سے اپنی
اولادوں اور اپنی بیویوں کو ذبح کرنا پڑے تو یہ کام پھر بھی سنتا ہے۔
د
پس نوجوانوں کو یہ سوچ لینا چاہئے کہ ان کے آباء نے قربانیاں کیں اور خدا کے
فضل سے وہ اس مقام پر پہنچے کچھ ان میں سے فوت ہو۔ ہو گئے اور کچھ اپنا بوجھ اٹھائے چلے جا
رہے ہیں۔ میں نوجوانوں سے کہتا ہوں کہ اب وہ آگے بڑھیں اور اپنی قربانیوں سے
یہ ثابت کر دیں کہ آج کی نسل پہلی نسل سے پیچھے نہیں بلکہ آگے ہے۔ جس قوم کا قدم
آگے کی طرف بڑھتا ہے وہ قوم ہمیشہ آگے کی طرف بڑھتی ہے اور جس قوم کی اگلی نسل
پیچھے ہٹتی ہے وہ قوم بھی پیچھے ہٹنی شروع ہو جاتی ہے۔ کچھ عرصہ تک تمہارے بوجھ بڑھتے
چلے جائیں گے ، کچھ عرصہ تک تمہاری مصیبتیں بھیانک ہوتی چلی جائیں گی کچھ عرصہ تک
تمہارے لئے ناکامیاں ہر قسم کی شکلیں بنا بنا کر تمہارے سامنے آئیں گی لیکن پھر وہ وقت
آئے گا جب آسمان کے فرشتے اتریں گے اور وہ کہیں گے بس ہم نے ان کا دل جتنا دیکھنا
تھا دیکھ لیا، جتنا امتحان لینا تھا لے لیا۔ خدا کی مرضی تو پہلے سے یہی تھی کہ ان کو فتح دے
دی جائے۔ جاؤ ان کو فتح دے دو۔ اور تم فاتحانہ طور پر اسلام کی خدمت کرنے والے اور
اس کے نشان کو پھر دنیا میں قائم کرنے والے قرار پاؤ گے۔ پس بڑوں کو چاہئے کہ اپنے
بچوں کی تربیت کریں اور بچوں کو چاہئے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں اور زیادہ سے
زیادہ دین کی خدمت میں حصہ لیں اور وقف زندگی کریں تاکہ تمہاری قربانیوں کے
ذریعہ سے پھر اسلام طاقت اور قوت پکڑے۔
میں نے اس سال یہ سکیم بھی تجویز کی ہے کہ آئندہ ہمیں لٹریچر کی اشاعت کے
لئے لائبریریاں قائم کرنی چاہئیں میں جماعت کو اس امر کی طرف بھی توجہ دلاتا ہوں کہ
اب مختلف جگہوں پر جاکے جماعتیں مکان لیں اور لائبریریاں قائم کریں۔ مجھے دعوۃ و تبلیغ
نے بتایا ہے کہ انہوں نے 27 جگہ پر لائبریریاں قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کتابیں بھی
انہوں نے لسٹیں بنا کر مجھے دکھا دی ہیں کہ یہ یہ کتابیں ہم دو دو، تین تین، چار چار جلدیں

انوار العلوم جلد 24
560
سال 1954ء کے اہم واقعات
وہاں رکھوا دیں گے تاکہ لوگوں کو پڑھنے کے لئے دی جائیں۔ لیکن ہماری جماعتیں
تو سینکڑوں جگہوں پر ہیں میں سمجھتا ہوں کہ اگر جماعتوں میں بیداری پیدا ہو گی اور وہ
مکان لے کر کام شروع کریں گی تو انہیں بہت جلد اس کے فوائد محسوس ہونے شروع ہو
جائیں گے۔ زیادہ ضرورت لائبریری کے لئے یہ ہوتی ہے کہ کوئی آدمی کچھ وقت کے لئے
وہاں بیٹھے تا کہ وہ لوگوں کو کتابیں پڑھنے کے لئے دے یا اگر گھر پر پڑھنے والے ہوں
تو ان کو کتاب اشو (ISSUE) کرنا اور پھر ان سے واپس لے کر لائبریری میں رکھنا
یہ کام ہوتا ہے۔ دعوۃ و تبلیغ نے 27 جگہیں وہی چُنی ہیں جہاں ان کے اچھے مبلغ ہیں۔
بڑے بڑے شہر انہوں نے لے لئے ہیں اسی طرح ضلعوں کے صدر مقام لے لئے ہیں
اور یہ تجویز کی ہے کہ ان کا مبلغ روزانہ گھنٹہ ڈیڑھ گھنٹہ بیٹھا کرے اور لوگوں کو کتابیں اشو
(ISSUE) کیا کرے۔ مقامی جماعتوں کے سپر د یہ کام ہو گا کہ وہ کوئی ایسا مکان لیں جس
میں لوگ آسکیں اور بیٹھ سکیں۔ ایک یا دو کمرے لے لیں جس میں وہ یہ کام جاری
کر سکیں۔ بعض جماعتوں نے تو اپنے مکان بنالئے ہیں اور بعض جماعتوں نے کرایہ پر لئے
ہوئے ہیں یا بعض جگہ پر بعض مخیر احمدی ہوتے ہیں گھر ان کا اچھا کھلا ہوتا ہے جس میں سے
وہ ایک دو کمرے دے دیتے ہیں۔ ایک کمرہ میں لائبریری ہو گئی ایک میں بیٹھنے والے اور
کتابیں پڑھنے والے بیٹھ گئے۔ لیکن ان 27 پر بس نہیں۔ میں تو سمجھتا ہوں جب ہم نے یہ
چیز منظم کی تو جس طرح پہلے ہم نے ایک دو مبلغ بھیجے تھے تو اس ایک دو پر پھر ہم نے بس
نہیں کی۔ اس طرح اس کام میں توسیع ہوتی چلی جائے گی۔ یہ تو کسی کو چلانے کے لئے
ایک حکمت ہوتی ہے بچے کو جب چلاتے ہیں تو کہتے ہیں اچھا ایک قدم، ایک قدم۔ اور
ایک قدم چلاتے چلاتے پھر اسے پہاڑوں پر چڑھاتے ہیں اور میدانوں میں دوڑاتے ہیں۔
اسی طرح یہ 27 لائبریریاں نہیں ہیں یہ در حقیقت تمہارے لئے ایسی ہی ہیں جیسے 27
بسکٹ تم کو دکھائے جا رہے ہیں جس طرح بچوں کو دکھائے جاتے ہیں تا کہ وہ اپنا قدم
اٹھائیں۔ یہ 27 لائبریریاں پیش خیمہ ہوں گی اور ہونی چاہئیں، 27 ہزار نہیں 27 لاکھ
لائبریریوں کا جن کے ذریعہ سے احمدیت اور اسلام کی تعلیم لوگوں کو پہنچائی جاسکے۔

انوار العلوم جلد 24
561
سال 1954ء کے اہم واقعات
لوگ اپنے گھروں میں جس طرح آرام سے کتاب پڑھ سکتے ہیں اس طرح مبلغ کے پاس
نہیں آسکتے۔ مبلغ کے پاس تو کبھی مہینہ میں ایک دفعہ موقع مل گیا تو آگئے لیکن کتاب تو
بعض ایسے اچھے پڑھنے والے ہوتے ہیں کہ ہر تیسرے چوتھے دن پڑھ کر ختم کر سکتے
ہیں۔ پس جماعتوں کو چاہئے کہ جہاں جہاں بھی مرکزی جماعتیں ہیں وہ اپنی اپنی جگہوں پر
کسی مکان کا انتظام کریں اور پھر دعوۃ و تبلیغ سے اصرار کریں کہ وہ ان کے لئے لٹریچر
مہیا کرے۔ لیکن یہ لٹریچر وہیں مہیا کیا جائے گا جہاں ہمارا مبلغ ہو گا یا مبلغ کی جگہ پر
کوئی اچھا کار کن ہو گا جس کی جماعت ضمانت دے کہ یہ کتابوں کو سنبھال کر رکھے گا
ضائع نہیں کرے گا۔ لیکن جو ضلع وار جماعتیں نہیں اگر ان میں بھی جوش ہے اور اخلاص
ہے اور وہ بھی اس قسم کے مکان کا انتظام کر سکتی ہیں اور آدمیوں کا انتظام کر سکتی ہیں تو ان کے
اس یقین دلانے پر میں محکمہ کے پاس ان کی سفارش کروں گا کہ وہ ان کی جگہ پر بھی لائبریری
قائم کر دے تا کہ وہ بھی اپنے علاقہ میں تربیت اور تعلیم کا کام جاری کر سکیں۔
ایک بات میں جماعت کو یہ کہنا چاہتا ہوں کہ مساجد کا قیام ہمارے ہاں اکثر
جگہوں پر نہیں ہے بڑی افسوس کی خبر آتی ہے جب کسی جماعت کی طرف سے یہ اطلاع
آتی ہے کہ فلاں جگہ فلاں کے مکان پر نماز پڑھ رہے تھے کہ وہ کچھ خفا ہو گیا اور اس نے
کہا نکالو اپنی چٹائیاں یہاں سے۔ تم اگر کبھی یہ سن لو کہ کسی کے گھر میں تمہارا بیٹا مہمان تھا
اور اس نے اسے نکال دیا تو تمہارے لئے یہ بات نا قابل برداشت ہو جاتی ہے۔ پھر تم یہ
کس طرح سن لیتے ہو کہ تمہارے خدا کو کسی نے نکال دیا ہے۔ آخر مسجد خدا کا گھر ہے
جب ایک جگہ پر کسی نے کمرہ دیا اور اس کے بعد کسی سیکرٹری سے یا پریذیڈنٹ سے یا اور
کسی آدمی سے وہ خفا ہو گیا اور اس نے کہا اٹھاؤ چٹائیاں اور لے جاؤ میں نہیں دیتا اپنا مکان
نماز کے لئے۔ تو یہ ذلت تو ایسی ہے کہ انسان کے دل میں خیال آنا چاہئے کہ اس سے تو
مرنا بہتر ہے۔ خدا تعالیٰ کو اس کے گھر سے نکال دیا گیا تو ہماری زندگی کس کام کی۔ آخر اس
میں دقت کیا ہے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ لو آپ سے بڑھ کر شان کس کی
ہونی ہے۔ آپ نے معمولی زمین لی اور اس پر کچی دیواریں کھڑی کیں اور اوپر کھجور کی

انوار العلوم جلد 24
562
سال 1954ء کے اہم واقعات
شاخیں ڈال دیں اور چھت بنالی۔ بسا اوقات ایسا ہو تا تھا کہ بارش ہوتی تھی اور آپ سجدہ
کرتے تھے اور آپ کے گھٹنے بھی پانی سے تر ہو جاتے تھے، ماتھا بھی تر ہو جاتا تھا، کیچڑ بھی
لگا ہوا ہوتا تھا مگر اُسی جگہ سجدے کرتے تھے 5 ہماری جماعت میں یہ کیا آفت آئی ہوئی
ہے کہ ہر شخص کہتا ہے کہ پکی مسجد ہونی چاہئے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ
میں ایک پکی مسجد خانہ کعبہ بنی ہوئی تھی باقی لوگوں کے پاس اپنی سیدھی سادی مسجدیں
تھیں۔ اب ایک مسجد تم نے مرکز میں بنالی ہے یہ پکی مسجد تمہارے لئے کافی ہے
باقی توفیق ملے تو بے شک بناؤ۔ اگر اپنے گھروں سے خدا کا گھر اچھا بنے تو بڑی اچھی بات
ہے لیکن یہ کہ خدا کا گھر ہی کوئی نہ ہو یہ بڑے افسوس کی بات ہے۔ میں نے دیکھا ہے کہ
کئی جماعتیں ایسی ہیں جنہوں نے پندرہ پندرہ، بیس بیس سال صرف اس لئے گزار دیئے
ہیں کہ اچھی جگہ نہیں ملتی۔ مثال کے طور پر میں بتا دیتا ہوں امر تسر کی جماعت تھی ان
کے سپرنٹنڈنٹ بڑے مخلص تھے ان کا ان کا سارا خاندان احمد احمد ی ہے اور بڑا مخلص ہے
وہ
میرے پاس آئے اور آکر انہوں نے کہا مسجد کے لئے دعا کریں۔ میں نے کہا کیا دقت ہے
جو ہم دعا کریں۔ خدا نے سامان دیا ہوا ہے ، زمینیں بکتی ہیں اور روپیہ بھی خدا نے آپ کو
دیا ہوا ہے۔ خدا سے دعا تو برکت کے لئے کریں گے مسجد لینے کے لئے کیا دعا کریں۔ کہنے
لگے نہیں جی جگہیں تو ہیں لیکن جگہ ذرا سنٹر میں ہو جہاں اسلامیہ سکول ہے اگر وہاں جگہ
ملے تو پھر اچھا ہے۔ میں نے کہا ہاں بازار کے باہر جگہ ہے، میں نے خود کئی جگہیں دیکھی
ہیں وہاں لے لو۔ کہنے لگے نہیں جی وہ بہت دور ہے اس میں مزا نہیں مسجد یہاں بننی
چاہئے۔ خیر میں ان کو سمجھاتا رہا، تین چار سال گزرے تو پھر وہ کہنے لگے مسجد کے لئے دعا
کریں۔ میں نے کہا کیا کوئی جگہ نہیں ؟ کہنے لگے نہیں جی اب دعا کریں کہ ہال بازار کے باہر
جگہ مل جائے۔ میں نے کہا۔ ہیں! آپ تو اسلامیہ سکول کے پاس لے رہے تھے اب کیا
ہوا ہے ؟ کہنے لگے وہ تو نہیں ملتی لیکن اب یہاں بھی دقت ہو گئی ہے اور مکان بننے لگے
ہیں جس کی وجہ سے اب یہ سنٹرل جگہ ہو گئی ہے ہماری خواہش ہے کہ ہمیں یہاں جگہ مل
جائے آپ دعا کریں۔ میں نے کہا تم نے پہلے اُس وقت کیوں نہ لی؟ کہنے لگے اُس وقت اور

انوار العلوم جلد 24
563
سال 1954ء کے اہم واقعات
بات تھی اب تو یہ جگہ آباد ہو گئی ہے۔ میں نے کہا ہاں بازار کا خیال جانے دو اگر یہاں جگہ
نہیں ملتی تو شریف پورہ آباد ہو رہا ہے میں نے سنا ہے اب شریف پورہ میں جگہ ملتی ہے
وہاں لے لو۔ کہنے لگے نہیں نہیں وہاں کون جاتا ہے، شریف پورہ بالکل باہر ہے۔
میں نے کہا اب موقع ہے پھر تمہیں وہاں بھی نہیں ملے گی۔ کہنے لگے نہیں بس یہ
ٹھیک ہے۔ دو چار سال کے بعد پھر آئے میں نے کہا سناؤ مسجد کے لئے زمین مل گئی ؟
کہنے لگے دعا کریں کہ شریف پورہ میں جگہ مل جائے۔ میں نے کہا۔ ہیں ! شریف پورہ تو
بڑی نامناسب جگہ تھی شریف پورہ میں ملنے کا کیا مطلب؟ کہنے لگے ہاں اب وہ بڑا آباد ہو گیا
ہے اور اب وہاں بھی جگہ نہیں ملتی۔ پھر اس سے پرے ایک اور جگہ تھی، خبر نہیں کیا پورہ
بنا تھا۔ میں نے کہا اُس میں جگہ لے لو۔ کہنے لگے نہیں نہیں اُس میں کون جاتا ہے شریف
پورہ میں ملنی چاہئے۔ کچھ عرصہ کے بعد پھر میں نے کہا۔ سناؤ مسجد کا کیا حال ہے؟ اس پر
پھر وہ جو میں نے نئی جگہ بتائی تھی اُس کا نام لے کر کہنے لگے دعا کریں وہاں مل جائے۔ میں
نے کہا کیوں !! شریف پورہ میں کیوں نہیں لیتے؟ کہنے لگے وہاں تو اب نہیں ملتی اب اس
میں بھی مشکل ہو گئی ہے آپ اس کے لئے دعا کریں۔ میں نے کہا میں ساری عمر اپنی دعا
تمہاری مسجد کے پیچھے لئے پھرتا رہوں۔ پھر پیچھے خدا نے ان کو اندر بھی ایک چھوٹی سی
جگہ دے دی لیکن جیسی میں چاہتا تھا کہ ان کو جگہ مل جائے اور اس میں لائبریری بھی
بن جائے اور مسجد بھی بن جائے وہ تو باہر ہی مل سکتی تھی۔ جماعت اتنی تھی ہی نہیں کہ
ان کے پاس اتنار و پیہ ہو کہ وہ اندر کوئی بڑی زمین خرید سکے۔
دوسری کراچی کی جماعت تھی مگر وہ وقت پر سمجھ گئی بہر حال ان سے بھی یہی
ہوا کہ 1935ء سے میں نے وہاں جانا شروع کیا اور ان کو سمجھانا شروع کیا اور انہوں نے
یہ کہنا شروع کیا کہ یہاں جگہ مل جائے، فلاں جگہ مل جائے آخر یہ ہوا کہ بڑی مصیبتوں
سے ان کو راضی کیا اور انہوں نے خدا کے فضل سے مسجد بنالی۔ بناتے بناتے کچھ ہند و وہاں
سے بھاگے تو انہوں نے کچھ غنیمت کا مال بھی ٹوٹا اور اس طرح مسجد ان کی اور زیادہ وسیع
ہو گئی۔ اس طرح اور کئی جماعتیں ہیں۔ میں نے دیکھا ہے سارے کے سارے اس فکر

·

آج 10 میں سے 10 باقی