انوارِ خلافت
انوارالعلوم (جلد 3), حصہ 3
انوار العلوم جلد ۳۰
انوار خلافت
بلکہ صفت آئی ہے لیکن کثرت سے احمد کر کے پکار نا صاف دلالت کرتا ہے کہ خدا تعالیٰ کے علم
میں بھی آپ کا نام احمد تھا۔ ورنہ تعجب ہے کہ آنحضرت ﷺ کا نام احمد تھا۔ لیکن اللہ تعالٰی
نے ایک دفعہ بھی ان کو اس نام سے یاد نہ کیا۔ اور حضرت مسیح موعود کا نام احمد نہ تھا بلکہ غلام
احمد تھا لیکن احمد کے نام سے آپ کو بار بار پکارا گیا۔ اور شاذو نادر طور پر غلام احمد کے نام سے
وہ بھی جہاں تک مجھے یاد ہے غلام احمد کہہ کر آپ کو الہام میں کبھی مخا مخاطب نہیں کیا گیا۔ ہاں اس
قسم کے الہامات میں کہ غلام احمد کی ہے یاد کیا۔ اس سے یہ ثابت نہیں ہو تاکہ اللہ تعالٰی ہمیشہ نعوذ
باللہ اصل نام کو ترک کر دیتا ہے اور دوسرے نام سے یا اس نام سے جس کا پیشگوئی میں ذکر نہ
ہو انسان کو پکارتا ہے۔ چاہئے تو یہ کہ اس نام سے پکارا جائے جس کا پیشگوئی میں خاص طور پر
ذکر ہو تاکہ لوگوں کو اس طرف توجہ ہو۔
پھر آپ کا نام احمد ہونے پر حضرت خلیفہ اول کی بھی شہادت ہے آپ اپنے
ساتواں ثبوت رسالہ مبادی الصرف و النحو میں لکھتے ہیں کہ "محمد ال خاص نام ہمارے
سید و مولی خاتم النبین کا ہے۔ مکہ خاص شہر کا نام ہے جس میں ہمارے نبی کریم ﷺ کا تولد
ہوا۔ احمد نام ہمارے اس امام کا ہے جو قادیان سے ظاہر ہوا اور حضرت خلیفہ اول تو
وہ انسان تھے جن کی طہارت اور تقویٰ کے غیر مبالعین بھی قائل ہیں۔ پھر کیونکر ہو سکتا ہے کہ
آپ نے نعوذ باللہ جھوٹ بولا ۔ یا یہ کہ حضرت خلیفہ اول کو حضرت صاحب کانا کو حضرت صاحب کا نام بھی معلوم نہ
تھا۔
آٹھواں ثبوت خود غیر مبائعین بکہ ان کی متفقہ الجھن کا ہے۔ اور اس شہادت سے زیادہ غیر مبائعین کے لئے اور کونسی شہادت معتبر ہو سکتی ہے؟ جو ان کی صدر
انجمن نے نے دی ہے
که:
وہ
شہادت یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود موعود نے الوصیت کے صفحہ ، پر لکھا ہے
A
اور چاہئے کہ جماعت کے بزرگ جو نفس پاک رکھتے ہیں میرے نام پر میرے بعد لوگوں
سے بیعت لیں" (الوصیت من - روحانی خزائن جلد ۲ ص ۳۰۶ )
اس حکم کے ماتحت انجمن اشاعت اسلام لاہور کی طرف سے جو الفاظ بیعت شائع ہوئے
ہیں ان کی عبارت یہ ہے :
" آج میں محمد علی کے ہاتھ پر احمد کی بیعت میں داخل ہو کر اپنے تمام گناہوں سے توبہ کرتا
انوار العلوم جلد ۳۰
انوار خلافت
ہوں" اس عبارت کو پڑھ کر ہر ایک شخص معلوم کر سکتا ہے کہ الوصیت کے اس حکم کی کہ
میرے نام پر بیعت لیں۔ انجمن اشاعت اسلام نے یہ تاویل کی ہے کہ احمد کے نام پر لوگوں کی
بیعت لینی شروع کی ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ اگر حضرت مسیح موعود کا نام احمد نہیں تو میرے
نام پر بیعت لینے کا حکم کس طرح پورا ہوا ۔ او را ہوا ۔ اور اگر آپ کا نام احمد ہے جیسا کہ ان الفاظ بیعت
سے ظاہر ہے تو پھر اس بات پر بحث کیوں ہے کہ حضرت صاحب کا نام احمد نہ تھا اور کیوں جو
الزام ہم پر دیا جاتا ہے اس کے خود مرتکب ہو رہے ہیں اور کیوں غلام احمد کو احمد بنا رہے
ہیں لیکن ہر ایک شخص جو تعصب سے خالی ہو کر اس امر پر غور کرے سمجھ سکتا ہے کہ در
حقیقت ہمارے مخالفین کے دل بھی یہی گواہی دے رہے ہیں کہ حضرت مسیح موعود کا نام احمد
تھا۔ اور ہم پر جو اعتراض کئے جاتے ہیں وہ صرف دکھانے کے دانت ہیں اور ان کے کھانے کے
دانت اور ہیں۔
نواں ثبوت
صفحہ ۳۶۳ میں تحریر فرماتے ہیں:
نواں ثبوت حضرت مسیح موع موعود کا نام احمد ہونے کا احمد ہونے کا یہ ہے کہ خود آپ نے اس
آیت کا مصداق اپنے آپ کو قرار دیا ہے۔ ہے۔ چنانچہ آپ ازالہ اوہام جلد ۲
اور اس آنے والے کا نام جو احمد رکھا گیا ہے وہ بھی اس کے مثیل ہونے کی طرف اشارہ
ہے کیونکہ محمد جلالی نام ہے اور احمد جمالی ۔ اور احمد اور عیسیٰ اپنے جمالی معنوں کی رو سے ایک
ہی ہیں۔ اس کی طرف یہ اشارہ ہے وَ مُبَشِّرًا بِرَسُولِ يَأْتِي مِنْ بَعْدِي اسْمَةَ أَحْمَدُ مگر
ہمارے نبی الا فقط احمد ہی نہیں بلکہ محمد بھی ہیں یعنی جامع جلال و جمال ہیں۔ لیکن آخری
زمانہ میں بر طبق پیشگوئی مجرد احمد جو اپنے اندر حقیقت عیسویت رکھتا ہے بھیجا گیا۔ “
१९
(روحانی خزائن جلد ۳ صفحه (۴۶۳)
اس عبارت سے ظاہر ہے کہ آپ اس آیت کا مصداق اپنے آپ کو ہی قرار دیتے ہیں
کیونکہ آپ نے اس میں دلیل کے ساتھ ثابت کیا ہے کہ اگر رسول کریم ال اس جگہ مراد
ہوتے تو محمد احمد کی پیشگوئی ہوتی۔ لیکن یہاں صرف احمد کی پیشگوئی ہے جس سے معلوم ہوتا
ہے کہ یہ کوئی اور شخص ہے جو مجرد احمد ہے پس یہ حوالہ صاف طور پر ثابت کر ر کر رہا ہے کہ آپ
احمد تھے بلکہ یہ کہ اس پیشگوئی کے آپ ہی مصداق ہیں اور اگر کسی دوسری جگہ پر آپ نے
رسول کریم اس کو بھی اس آیت کا مصداق قرار دیا ہے تو اس کے یہی معنی ہیں کہ بوجہ اس
انوار العلوم جلد ۳۰
۱۰۲
انوار خلافت
کے کہ کل فیضان جو حضرت مسیح موعود کو پہنچا ہے آپ ہی سے پہنچا ہے اس لئے جو خبر آپ کی
نسبت دی گئی ہے اس کے مصداق رسول کریم ال بھی ضرور ہیں کیونکہ جو خوبیاں ظل میں
ہوں اصل میں ضرور ہونی چاہئیں۔ پس عکس کی خبر دینے والا ساتھ ہی اصل کی خبر بھی دیتا ہے
پس اس آیت میں ضمنی طور پر رسول کریم اس کی بھی خبر دی گئی ہے اور اس بیان سے یہ
واجب نہیں آتا کہ اس پیشگوئی کے مصداق حضرت مسیح موعود نہ ہوں۔ اس کے اصل مصداق
حضرت مسیح موعود ہیں اور اس لحاظ سے کہ آپ کے سب کمالات آنحضرت ا سے
"
سے یہ لفظ
حاصل کئے ہوئے ہیں۔ رسول کریم اس کی بھی پیشگوئی اس میں سے نکل آتی ہے۔
حضرت مسیح موعود کے احمد ہونے کا دسواں ثبوت یہ ہے کہ انجیل میں لفظ
دسواں ثبوت احمد کہیں نہیں آتا۔ پس گو ایک صورت تو یہ ہے کہ کہ ا انجیل
تحریف کے زمانہ میں مٹ گیا لیکن ایک دوسری صورت اور بھی ہے اور وہ یہ کہ احمد کا لفظ عربی
زبان میں مسیح کی کسی پیشگوئی کا ترجمہ ہے۔ اور یہ بات ہم کو قرآن کریم سے صاف طور پر
معلوم ہو جاتی ہے کہ مختلف زبانوں میں جو خبریں دی گئی ہیں ان کو عربی زبان کے لباس میں ہی
قرآن کریم بیان کرتا ہے۔ پس اس اصل کو دل میں رکھ کر جب ہم انجیل کو دیکھتے ہیں تو اس میں
دو رسولوں کی خبر پاتے ہیں۔ ایک وہ نبی کی خبر اور ایک مسیح کی دوبارہ آمد کی خبر۔ جب عربی
زبان پر غور کریں تو وہ نبی" کا ترجمہ عربی زبان میں احمد نہیں ہوتا نہ کسی محاورہ کا اس میں
تعلق ہے لیکن دوبارہ آنے کے متعلق ہمیں ایک محاورہ عربی زبان کا معلوم ہوتا ہے اور وہ
العود احمد کا محاورہ ہے جس کے معنی یہ ہیں کہ دوبارہ لوٹنا احمد ہوتا ہے اور اس کی وجہ یہ
ہے کہ جب انسان کسی کام کے کرنے کی طرف دوبارہ توجہ کرے تو اسے پہلے کی نسبت اچھا کرتا
ہے چنانچہ قرآن کریم میں بھی اللہ تعالی نے اس مضمون کی طرف یہ اشارہ فرمایا ہے کہ کا
نَنْسَخُ مِنْ آيَةٍ أَوْ تُنْسِهَا نَأْتِ بِخَيْرٍ مِنْهَا أَوْ مِثْلِهَا ، (البقرہ : ۱۰۷) ۔ یعنی جب ہم کوئی تعلیم
منسوخ کر دیں یا بھلوا دیں تو اس سے بہتر لاتے ہیں یا اس جیسی تو ضرور لاتے ہیں۔ اس آیت
میں بتایا ہے کہ جب ایک تعلیم کو مٹا کر ہم دوسری لادیں تو اس میں کوئی حکمت ہی ہوتی ہے اور
اس لئے ضروری ہوتا ہے کہ اس سے بہتر ہم کوئی اور تعلیم لاویں۔ یا کم سے کم ویسی ہی ہو۔
پس اس آیت سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ دوسری دفعہ کام کرنے میں زیادہ خوبی والی شے مد نظر
ہوتی ہے۔ اور اسی بات کو مد نظر رکھ کر عربی زبان کا یہ محاورہ ہو گیا ہے کہ الْعَوْدُ أَحْمَدُ پر
انوار العلوم جلد ۳۰
۱۰۳
انوار خلافت
جب کہ دوبارہ لوٹنے کو احمد کہتے ہیں تو حضرت مسیح کے اس قول کو کہ میں دوبارہ دنیا میں آؤں
گا۔ عربی زبان میں استعارہ یوں بھی ادا کیا جا سکتا ہے کہ انہوں نے ایک رسول کی خبر دی جس
کی صفت یہ ہوگی کہ وہ دوبارہ دنیا میں آیا ہو گا اور یہ معنی احادیث کی ان پیشگوئیوں کے بھی
مطابق ہیں جن میں مسیح کے دوبارہ آنے کی خبر دی گئی تھی اور اس استعارہ کے استعمال کرنے
میں یہ حکمت تھی کہ ایک تو اس پیشگوئی کو جو احادیث میں تھی اس طرح حل کر دیا کہ یہ ایک
استعارہ ہے نہ کہ مسیح کا لوٹنا حقیقتاً مراد ہے۔ دوسرے اس ایک ہی لفظ میں یہ بھی بتا دیا کہ مسیح
کی یہ دوسری بعثت اس کی پہلی بعثت سے بہتر اور عمدہ ہوگی۔ اور اس طرح ان لوگوں کا
اعتراض دور کر دیا جو کہتے ہیں کہ مرزا صاحب مسیح سے افضل کیونکر ہو سکتے ہیں۔ خدا تعالٰی
نے خود ان لوگوں کا جواب دیا کہ جب دوسری دفعہ ہم نے ایک شخص کو اسی نام سے بھیجا ہے تو
اس کو احمد بھی بنایا ہے یعنی پہلے مسیح پر فضیلت بھی دی ہے۔
۴
غرض یہ دس ثبوت ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ حضرت مسیح موعود ہی احمد تھے اور آپ
ہی کی نسبت اس آیت میں خبر دی گئی تھی۔
اس جگہ میں ایک اور اعتراض کو بھی دور کر دیتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ شائد کوئی شخص کے
کہ حضرت صاحب کا ایک شعر ہے۔
ابن مریم کے ذکر کو چھوڑو
اس
سے بہتر غلام احمد ہے
اس شعر سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت صاحب کا نام غلام احمد تھا۔ اس کا جواب یہ ہے کہ اس
شعر میں تو حضرت صاحب نے اپنی صفت بیان کی ہے کہ میں جو غلام احمد ہو کر مسیح سے بڑھ کر
ہوں۔ اس سے رسول کریم ﷺ کی عظمت معلوم ہوتی ہے اور اس جگہ اپنا نام بیان نہیں
فرمایا اور اگر یہاں نام ہے تو اس شعر کے کیا معنی ہوں گے کہ
کرامت گرچه بی نام و نشان است
بیانگر ز غلمان
محمد
یعنی کرامت گو اس زمانہ میں کہیں نظر نہیں آتی لیکن آٹو غلامان محمد سے کرامت دیکھ لے۔ کیا
اس شعر کے یہ معنی ہیں کہ جن کا نام غلام محمد ہو ان سے کرامت دیکھ لے ؟ اس شعر کے یہ معنی
نہیں اور غلام محمد سے یہاں نام مراد نہیں بلکہ صفت مراد ہے کہ جو محمد کا غلام ہو۔ اسی طرح
پہلے شعر میں بھی غلام احمد سے آپ کا نام مراد نہیں بلکہ آپ کی صفت مراد ہے پھر یہ بھی یاد میں احمد سے
رکھنا چاہئے کہ ہم کب کہتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود کا پورا نام غلام احمد نہ تھا ہم تو خود تسلیم
انوار العلوم جلد ۳۰
۱۰
انوار خلافت
کرتے ہیں کہ پورا نام آپ کا غلام احمد ہی تھا لیکن اس تمام نام میں سے اصل حصہ نام کا احمد تھا
اور غلام صرف خاندانی علامت کے طور پر بڑھا دیا گیا تھا۔ اسی وجہ سے کہیں آپ اپنا نام غلام
احمد لکھتے تھے اور کہیں احمد اور اصل نام وہی ہوتا ہے جو نام کا چھوٹے سے چھوٹا ٹکڑا ہو اور
جے انسان الگ استعمال کرتا ہو ۔
دوسری دلیل آپ کے اس پیشگوئی کے مصداق ہونے کی یہ ہے کہ خدا تعالیٰ دوسری دلیل فرماتا ہے۔ فَلَمَّا جَاءَهُمْ بِالْبَيِّنَتِ قَالُوا هَذَا سِحْرٌ مُّبِينٌ۔ خر مين - (الصف : )
پس جب وہ رسول کھلے کھلے نشانات کے ساتھ آگیا تو ان لوگوں نے کہا کہ یہ تو سحر مبین ہے۔
اس آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ جب وہ رسول آئے گا تو لوگ ان دلائل و براہین کو سن کر جو
وہ دے گا کہیں گے کہ یہ تو سحر مبین ہے یعنی کھلا کھلا فریب یا جادو ہے اور ہم دیکھتے ہیں کہ
حضرت مسیح موعود سے یہی سلوک ہوا ہے۔ جب آپ نے زبردست دلائل اور فیصلہ کن
براہین اپنے مخالفوں کے سامنے پیش کئے تو بہت سے لوگ چلا اٹھے کہ باتیں تو بہت دلربا ہیں
لیکن ہیں جھوٹ اور بہتوں نے یہ بھی کہا ہے کہ آپ کی تحریر میں کچھ ایسا جادو ہوتا ہے کہ
پڑھنے والے کو اپنی طرف مائل کر لیتی ہے اس لئے اس کو پڑھنا نہیں چاہئے۔ اور گو خواجہ
صاحب نے سیالکوٹ میں لیکچر دیتے ہوئے کہا ہے کہ مرزا صاحب کو چونکہ کسی نے جادو گر نہیں
کہا اس لئے وہ اس پیشگوئی کے مصداق نہیں ہیں مگر سینکڑوں آدمی ایسے ہیں جنہوں نے کہا کہ
مرزا صاحب کو جادو آتا ہے اور اب بھی بہت سے ایسے ہیں جو کہتے ہیں کہ مرزا صاحب کو جادو
آتا تھا۔
اس جگہ شاید کوئی شخص یہ دلیل بھی دے کہ یہاں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ فَلَمَّا جَاءَهُمْ
بالْبَيِّنَتِ قَالُوا هَذَا سِحْرٌ مُبِينُ - جب وہ رسول ان کے پاس دلائل کے ساتھ آگیا تو لوگوں
نے کہا کہ یہ تو کھلا کھلا جادو ہے۔ پس یہ کوئی ایسا رسول ہے جو اس آیت کے نزول سے پہلے آ
چکا تھا اور وہ آنحضرت اللہ ہی ہیں لیکن ایسا اعتراض رہی شخص کرے گا جو قرآن کریم کی
طرز کلام سے ناواقف ہو کیونکہ قرآن کریم میں بیسیوں جگہ پر آئندہ کی بات کو ماضی کے پیرا یہ
میں بیان فرمایا گیا ہے ۔ حتی کہ بعض جگہ دوزخیوں اور جنتیوں کے اقوال کو ماضی کے صیغوں میں
ادا کیا گیا ہے۔ پس جبکہ دوسرے دلائل سے یہ بات ثابت ہو جائے کہ یہ رسول کسی آئندہ
زمانہ میں آنے والا تھا تو صرف ماضی کے صیغوں میں اس عبارت کا ادا ہونا اس بات کا ہرگز
انوار العلوم جلد ٣٠
۱۰۵
انوار خلافت
ثبوت نہیں کہ وہ رسول ضرور اس آیت کے نزول سے پہلے آچکا تھا۔
اس آیت میں یہ بیان کرنے کے بعد کہ جب وہ رس
رسول
تیسری دلیل احمد کی تعین پر گا تو اسے جادوگر جھوٹا یا بن پر آئے گا تو لوگ اسے جادو گر یا جھوٹا یا رتال یا فریبی کہیں
گے۔ اللہ تعالی فرماتا ہے کہ وَ مَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللَّهِ الْكَذِبَ وَ هُوَ يُدْ عَلَى إِلَى
زیادہ اور
الإِسْلَامِ ، وَ اللهُ لَا اللَّهُ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّلِمِينَ ه (الصف : ) (۸) یعنی اور اس سے
کون ظالم ہو سکتا ہے جو اللہ تعالیٰ پر افتراء کرتا ہے در آنحالیکہ وہ اسلام کی طرف بلایا جاتا ہے
اور اللہ تعالیٰ تو ظالموں کو ہدایت نہیں دیتا۔ اس آیت میں اس بات کی طرف اشارہ فرمایا ہے کہ
جو شخص خدا تعالی پر افتراء کرے وہ تو سب سے زیادہ سزا کا مستحق ہے پھر اگر یہ شخص جھوٹا ہے
جیسا کہ تم بیان کرتے ہو تو اسے ہلاک ہونا چاہئے نہ کہ کامیاب۔ اللہ تعالیٰ تو ظالموں کو بھی
ہدایت نہیں کرتا تو جو شخص خدا تعالیٰ پر افتراء کر کے ظالموں سے بھی ظالم ترین چکا ہے اس کو وہ
کب ہدایت دے سکتا ہے۔ پس اس شخص کا ترقی پانا اس بات کی علامت ہے کہ یہ شخص خدا
تعالی کی طرف سے ہے اور جھوٹا نہیں جیسا کہ تم لوگ بیان کرتے ہو ۔
اس آیت میں خدا تعالٰی نے اس احمد رسول کی ایسی تعیین کر دی ہے کہ ایک منصف مزاج
کو اس بات کے ماننے میں کوئی شک ہی نہیں ہو سکتا کہ یہ احمد رسول کریم اللہ کے بعد آنے
والا ہے اور نہ آپ خود وہ رسول ہیں نہ آپ سے پہلے کوئی اس نام کا رسول گزرا ہے کیونکہ
اس آیت میں اللہ تعالی نے ایک ایسی شرط لگا دی ہے جو نہ آنحضرت ا میں پوری ہوتی
ہے نہ آپ سے پہلے کسی اور نبی میں پوری ہو سکتی ہے اور وہ شرط یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
کہ "اس شخص ۔ سے زیادہ ظالم کون ہو سکتا ہے جو اللہ تعالیٰ پر افتراء کرے حالانکہ اسے اسلام
کی طرف بلایا جاتا ہے" اور یہ شرط کہ حالانکہ اسلام کی طرف اسے بلایا جاتا ہے ایک ایسی شرط
ہے جو رسول کریم ال میں نہیں پائی جاتی۔ کیونکہ اسلام کے معنی قرآن کریم سے دو معلوم
ہوتے ہیں ایک تو ہر ایک سچے دین کا نام جب تک کہ وہ اپنی اصل حالت پر قائم ہو صفاتی طور پر
اسلام رکھا گیا ہے چنانچہ پہلے تمام نبیوں کو بھی جو آنحضرت ا سے پہلے گزرے ہیں مسلم
کہا گیا ہے ۔ دوسرے اسلام اس دین کا نام رکھا گیا ہے جو آنحضرت ﷺ پر نازل ہوا۔ پس
حالانکہ وہ اسلام کی طرف بلایا جاتا ہے " ۔ " کے جملہ کے دو ہی معنی ہو سکتے ہیں ایک تو یہ کہ وہ
اس وقت کے حقیقی اور سچے مذہب کی طرف بلایا جاتا ہے یا یہ کہ اسلام نامی دین کی طرف بلایا
"
انوار العلوم جلد ۳۰
۱۰۶
انوار خلافت
جاتا ہے لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ یہ دونوں باتیں رسول کریم ال پر چسپاں نہیں ہوتیں کیونکہ
آپ کے وقت میں سچا دین تو کوئی تھا ہی نہیں سوائے اس دین کے جس پر آپ چل رہے تھے۔
اور کفار کے نزدیک سچے دین کا نام اسلام تھا نہیں کہ ان پر حجت قائم کرنے کے لئے یہ کہا جاتا کہ
حالانکہ وہ اسلام کی طرف بلایا جاتا ہے ۔ باقی رہا یہ کہ کسی دین کا نام اسلام ہو۔ سو یہ بات سوائے
اس دین کے جو رسول کریم ال لائے اور کسی دین میں نہیں پائی جاتی اور رسول کریم کا لایا
ہوا دین ہی وہ دین ہے جس کا نام اسلام رکھا گیا ہے۔ پس یہ شرط کہ اگر وہ جھوٹا ہے اور لوگ
اس کو اسلام کی طرف بلاتے ہیں رسول کریم میں نہیں پائی جاتی کیونکہ لوگ آپ کو اسلام کی
طرف نہیں بلاتے تھے بلکہ کوئی لات و منات کے دین کی طرف آپ کو بلاتا تھا۔ کوئی یسوعی
مذہب کی طرف کوئی یہودی دین کی طرف کوئی زرتشتی دین کی طرف اور ایسا کوئی بھی نہ تھا جو
آپ کو اسلام کی طرف بلاتا ہو بلکہ آپ لوگوں کو اسلام نام دین کی طرف بلاتے تھے پس آپ
دَاعِى إِلَى الْإِسْلَام تھے نہ کہ يُدعى إلى الاسلام اور دین اسلام کی طرف کوئی ایسا ہی شخص
بلایا جا سکتا ہے جو ایسے وقت میں آئے کہ اس وقت دنیا میں کوئی مذہب اسلام نامی ہو ۔ اور اس
بات میں کیا شک ہے کہ ایسا شخص رسول کریم ال کے بعد ہی ہو سکتا ہے کیونکہ آپ ہی
اسلام نام مذہب دنیا کی طرف لائے تھے ۔ غرض يُدعى الى الاسلام کی شرط ظاہر کر رہی ہے
کہ یہ شخص رسول کریم ال کے بعد آئے گا اور اس وقت کے مسلمان اسے کہیں گے کہ
میاں تو کافر کیوں بنتا ہے اپنا دعوئی چھوٹ پھوڑ اور ا اسلام سے سے منہ نہ موڑ اس کے جواب میں اللہ
تعالٰی فرماتا ہے کہ اگر واقعہ میں یہ جھوٹا ہے اور تم سچے ہو یہ کافر ہے اور تم مسلم اور تم اس کو
اسلام کی طرف بلاتے ہو اور یہ کفر کی طرف جاتا ہے اور خدا پر جھوٹ باندھتا ہے تو اس سے
زیادہ ظالم کون ہو سکتا ہے اس کو تو ہلاک ہونا چاہئے کیونکہ خدا تو ظالموں کو بھی ہدایت نہیں
کرتا۔ اور یہ اظلم ہے پس چونکہ یہ ہلاک نہیں ہو تا بلکہ ہر میدان میں ہدایت پاتا ہے اس لئے
یہ جھوٹا کیونکر ہو سکتا ہے اور کیونکر ممکن ہے کہ تم اسلام پر ہو کر پھر ذلیل ہوتے ہو ۔ غرض اس
آیت میں دشمنان احمد رسول پر ایک زبردست حجت قائم کی گئی ہے اور ہم دیکھتے ہیں کہ حضرت
مسیح موعود مَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللهِ کی آیت پر زور بھی بہت دیا کرتے تھے۔
بعض لوگ اس جگہ یہ کہہ دیا کرتے ہیں کہ يُد على إِلَى الْإِسْلامِ رسول کی نسبت نہیں
بلکہ اس کے دشمنوں کی نسبت ہے اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس سے زیادہ ظالم اور کون ہو سکتا
انوار العلوم جلد ۳۰
۱۰۷
انوار خلافت
ہے جو اللہ تعالی پر جھوٹ باندھتا ہے حالانکہ وہ اسلام کی طرف بلایا جاتا ہے۔ پس اس جگہ
آنحضرت ﷺ کے دشمنوں کی طرف اشارہ کیا گیا ہے اور اس میں کیا شک ہے کہ وہ اسلام
کی طرف بلائے جاتے تھے۔
یہ خیال ابتداء بیشک خوش کن معلوم ہوتا ہے لیکن قرآن کریم پر ایک ادنیٰ غور کرنے سے
اس کی غلطی معلوم ہو جاتی ہے اور وہ اس طرح کہ اس جگہ کسی ایسے شخص کا ذکر ہے جو خدا
تعالیٰ کی طرف کوئی بات منسوب کرتا ہے کیونکہ انتزاء کہتے ہی اس بات کو ہیں جو جان بوجھ کر
بنائی جائے اور کذب اور افتراء میں یہ فرق ہے کہ کذب اس کو بھی کہیں گے جو بات غلط ہو
خواہ اس شخص نے خود نہ بنائی ہو بلکہ کسی سے سنی ہو۔ مثلاً ایک شخص کسی سے سن کر کہے کہ
زید لاہور چلا گیا ہے اور وہ گیا نہ ہو۔ تو وہ کاذب ہے مفتری نہیں لیکن اگر اس نے خود اپنے دل
سے یہ بات بنائی ہو تو وہ کاذب بھی ہے اور مفتری بھی ہے ۔ پس چونکہ آیت کریمہ میں افتری
على الله کا ذکر ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ کسی ایسے شخص کا ذکر ہے جو اللہ تعالیٰ کی نسبت
A
کوئی بات کہتا ہے۔ یعنی مدعی ہے اور قرآن کریم میں کسی ایک جگہ بھی منکر کی نسبت مُفتری
عَلَی اللہ کا لفظ نہیں آیا بلکہ یہ لفظ جب استعمال ہوا ہے۔ مدعی کی نسبت ہی ہوا ہے چنانچہ کفار
کی نسبت بھی جب یہ لفظ استعمال کیا گیا ہے تو پہلے ان کا دعوی بیان کیا ہے ۔ غرض افتری عَلَی
اللہ کے الفاظ ظاہر کرتے ہیں کہ یہ کوئی مدعی ہے۔ اب ہم ان آیات کو دیکھتے ہیں تو ان میں
کفار کا کوئی دعوی ایسا بیان نہیں جو وہ خدا تعالیٰ کی طرف منسوب کرتے ہوں بلکہ صرف ان کا
انکار بیان ہے اور منکر کی نسبت مُفتَرِی عَلَی اللہ نہیں کہتے۔ پس کفار اس آیت میں مراد
نہیں ہو سکتے۔ بلکہ مدعی رسالت کا ہی اس آیت میں ذکر ہے کہ اگر وہ خدا پر اس حالت میں
جھوٹ بول رہا ہے کہ اسے اسلام کی طرف بھی بلایا جاتا ہے تو ہلاک کیوں نہیں ہو جاتا۔
آخر میں حجت پوری کرنے کے لئے میں یہ بھی تسلیم کر لیتا ہوں کہ کفار کا جو یہ قول نقل
ہے کہ انہوں نے کہا کہ یہ تو کھلا جادو ہے یہ ان کا دعوئی ہے۔ گو کوئی رانا اسے دعوئی نہیں کہے
گا بلکہ یہ انکار ہے تو بھی یہ آیت کفار پر چسپاں نہیں ہو سکتی کیونکہ اس آیت میں افترای علی
اللہ کا لفظ ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس شخص کا دعوی خدا تعالیٰ کی نسبت ہے اور وہ جو
بات کہتا ہے اسے خدا تعالیٰ کی طرف منسوب کرتا ہے لیکن یہ کہنا کہ فلاں شخص جو بات کہتا ہے
یہ قریب ہے اگر اسے دعوئی ہی مان لیا جائے تو یہ افتراء تو کہلا سکتا ہے افْتَرَی عَلَی اللهِ نہیں
انوار العلوم جلد - ۳
۱۰۸
انوار خلافت
ا باوجود
کہلا سکتا۔ کیونکہ یہ اگر جھوٹ ہے تو اس شخص پر جو سچا ہے لیکن یہ اسے جھوٹا کہتا ہے اور خدا پر
یہ انتزاء نہیں ہے لیکن آیت مذکورہ میں افتری عَلَی اللہ کا ذکر ہے جو اس بات کو ثابت کرتا
ہے کہ اس آیت میں اس رسول کا ذکر ہے جس کی آمد کی پہلے اطلاع دی گئی ہے اور یہ بتایا گیا
ہے کہ اگر یہ شخص جھوٹا دعویٰ رسالت کرتا ہے اور خدا پر افتراء کرتا ہے تو کیا وجہ ہے کہ :
اس کے کہ اسلام کے ہوتے ہوئے یہ ایسی شرارت کرتا ہے خدا تعالٰی اسے ہلاک نہیں کرتا۔
غرض اس آیت میں صاف طور پر بتا دیا گیا ہے کہ یہ احمد رسول رسول کریم ﷺ کے بعد
آئے گا اور اس وقت کے مسلمان اسے کہیں گے کہ اسلام کی طرف آ۔ اور خدا تعالیٰ اپنے رسول
کی زبانی ان سے کہے گا کہ اگر اسلام تمہارے پاس ہے اور تم اسے اسلام کی طرف بلاتے ہو اور یہ
پھر بھی خدا پر افتراء سے باز نہیں آتا تو کیوں ہلاک نہیں ہوتا۔ اور جبکہ یہ ہلاک نہیں ہوتا تو معلوم
ہوتا ہے کہ یہ اسلام پر ہے نہ کہ تم ۔ آخر میں میں اس بات کی طرف بھی اشارہ کر دینا مناسب سمجھتا
ہوں کہ یہ اعتراض کہ قرآن کریم میں مَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللهِ كَذِبًا ۔ کئی جگہ پر آیا ہے
کوئی پیشگوئی نہیں درست نہیں۔ کیونکہ وہاں کسی جگہ بھی وَهُوَ يُدْ عَلَى إِلَى الْإِسْلَام کی شرط جہاں
مذکور نہیں اور صرف اسی جگہ یہ شرط بیان ہے جس سے صاف ظاہر ہے کہ چونکہ اس جگہ عام
قاعدہ نہیں بیان کیا گیا تھا بلکہ ایک پیشگوئی تھی اس لئے یہ لفظ بڑھا کر اس رسول کی ایک حد تک
تعیین بھی کر دی کہ وہ اسلام کے ظہور کے بعد آئے گا۔
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے يُرِيدُونَ لِيُطْفِئُوا نُورَ اللَّهِ بِأَفْوَاهِهِمْ - لوگ چاہیں چوتھی دلیل ہے کہ اللہ کے نور کو اپنے مونہ کی پھونکوں سے بجھا دیں مگر اللہ اپنے نور کو پورا
کر کے ہی رہے گا۔ اگرچہ کافر لوگ اسے ناپسند ہی کرتے ہوں۔ یہ آیت بھی حضرت مسیح
موعود کے احمد ہونے پر ایک بہت بڑی دلیل ہے اور اس سے ثابت ہوتا ہے کہ آنحضرت
اس پیشگوئی کے اول مصداق نہیں ہیں کیونکہ اس آیت میں بتایا ہے کہ اس رسول کے
وقت لوگ اس کے سلسلہ کو مونہوں سے مٹانا چاہیں گے۔ رسول کریم ﷺ کے زمانہ کے
حالات ہمیں بتا رہے ہیں کہ آپ کے سلسلہ کو مونہہ سے نہیں بلکہ تلوار سے مٹانے کی کوشش
کی گئی اور ایسے ایسے مظالم کئے گئے کہ الامان۔ اور دلائل سے اسلام کا مقابلہ کرنے کی بہت ہی
کم کوشش کی گئی تھی۔ پس اس آیت میں ضرور کسی اور زمانہ کی طرف اشارہ ہے جس میں
امن و امان ہو گا اور تلوار کی بجائے زیادہ تر زبانوں سے کام لیا جائے گا اور لوگ مونہوں کی
انوار العلوم جلد - ۳
۱۰۹
انوار خلافت
پھونکوں سے اس رسول کے کام کو مٹانا چاہیں گے اور چاہیں گے کہ باتیں بنا بنا کر اس کے کام کو
روک دیں اور اس کی ترقی کو بند کر دیں۔ اور وہ زمانہ ہی ہے جبکہ اللہ تعالی نے ایک ایسی
منصف حکومت قائم کر دی ہے کہ جس کے زیر سایہ شیر اور بکری ایک گھاٹ پانی پیتے ہیں اور
اگر کوئی شخص ظلم کرنے لگے تو یہ اس کا ہاتھ پکڑ لیتی ہے۔ چنانچہ اس وقت ہمارے مخالفوں کے
پاس سوائے فتوؤں اور گالیوں کے کچھ نہیں۔ اور وہ اپنے فتوؤں سے چاہتے ہیں کہ ہمارے کام
کو مٹا دیں لیکن ان کے ہاتھ میں ایسے سامان نہیں ہیں کہ جن کے ذریعہ سے زبر دستی وہ کسی کو
دین سے پھیر دیں یا اسے قتل کر دیں۔ پس یہی زمانہ جبکہ لوگوں کے ہاتھ سے تلوار چھین لی گئی
ہے اور صرف مونہہ کی لڑائی رہ گئی ہے وہ زمانہ ہو سکتا ہے جس کا ذکر اس آیت میں کیا گیا ہے
اور آنحضرت اللہ کا زمانہ تو وہ تھا کہ تلواروں سے مسلمانوں کو بھیڑ اور بکریوں کی طرح ذبیح
کیا گیا۔ اور عورتوں کی شرمگاہوں میں نیزے مار مار کر ان کو شہید کیا گیا۔ پس وہ زمانہ جبکہ
اصل کام تلوار کر رہی تھی اور دلائل و براہین کا استعمال مخالفین اسلام جانتے ہی نہ تھے وہ زمانہ
نہیں ہو سکتا جس کی نسبت اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس وقت لوگ اپنے مونہوں کی پھونکوں سے
اسلام کو مٹانا چاہیں گے بلکہ وہ زمانہ میں ہے کہ گو اس وقت بھی مخالفین سلسلہ جہاں تک ہو سکے
احمدیوں کو دکھ دینے سے باز نہیں آتے ۔ لیکن ان کا زیادہ زور گالیوں اور فتوؤں پر ہی ہے اور
ہاتھ چلانے کی ان کو اس قدر طاقت نہیں جس قدر کہ پہلے زمانوں میں ہوا کرتی تھی۔
وَ اللَّهُ مُتِمُّ نُورِهِ وَلَوْ كَرِهَ الكَفِرُونَ ۔ اور اللہ تعالٰی اپنے نور کو پورا کر پانچویں دلیل کے چھوڑے گا گو کہ کفار نا پسند ہی کریں۔ یہ آیت بھی یہ آیت بھی احمد رسول کی ایک
علامت ہے اور اس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ آیت مسیح موعود کے متعلق ہے کیونکہ اس میں بتا
دیا گیا ہے کہ احمد کا وقت اتمام نور کا وقت ہے اور گو قرآن کریم سے ہمیں یہ تو معلوم ہوتا ہے
کہ رسول کریم کے ہاتھ پر شریعت کامل کر دی گئی مگر اتمام نور آپ کے وقت میں
معلوم نہیں ہوتا بلکہ احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ مسیح موعود کے وقت میں ہوگا۔ اور
رسول کریم ال کے وقت میں اسکی بنیاد ڈالی گئی تھی۔ چنانچہ ایک حدیث میں آتا ہے کہ وہ
امت کس طرح گمراہ ہو سکتی ہے جس کے ابتداء میں میں اور آخر میں مسیح ہے (کنز العمال فی
سنن الاقوال والا فعال كتاب القيامة من قسم الاقوال نزول عيسى على نبينا عليه الصلوة
والسلام جلد 4 صفحه ۲۰۲ مطبوعہ ۱۳۱۴ھ) اس سے معلوم ہوتا ہے کہ دشمنان اسلام کے حملوں
انوار العلوم جلد ۳۰
۱۱۰
انوار خلافت
سے کامل نجات اسی وقت مسلمانوں کو ملے گی جبکہ دوسری طرف مسیح موعود کی دیوار کھینچ جائے
گی۔ پس اتمام نور مسیح موعود کے ہی وقت میں ہونا مقدر تھا۔ اور اس جگہ بھی اتمام نور کا ہی
وقت بتایا گیا ہے۔ پس اس آیت میں مسیح موعود کا ہی ذکر ہے اور بات بھی یہی ہے کہ اسلام کی
تائید میں جو دلائل کہ قرآن کریم اور احادیث میں دیئے گئے تھے وہ ایک مخفی خزانہ کی طرح تھے
اور باوجود موجود ہونے کے لوگ ان سے غافل تھے۔ اب مسیح موعود نے ہی آکر ان کو کھولا
ہے۔ اور مسلمانوں کو ایک ایسی روشنی عطا کر دی ہے کہ اب دشمن تاریکی میں ان پر حملہ آور
نہیں ہو سکتا۔
هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ چھٹی دلیل یعنی وہ غداری ہے کہ جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور دین حق کے ساتھ بھیجا
تا کہ اس کو غالب کر دے باقی سب دینوں پر ۔ اس آیت سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ یہاں مسیح
موعود ہی کا ذکر ہے۔ کیونکہ اکثر مفسرین کا اس بات پر اتفاق ہے کہ یہ آیت مسیح موعود کے حق
میں ہے کیونکہ اس کے وقت میں اسلام کا باقی ادیان پر غلبہ مقدر ہے چنانچہ واقعات نے بھی اس
بات کی شہادت دے دی ہے۔ کیونکہ اس زمانہ سے پہلے اشاعت دین کے ایسے سامان موجود نہ
تھے جو اب ہیں۔ مثلاً ریل ، تار ، دخانی جہاز ، ڈاک خانے ، مطابع ، اخبارات کی کثرت ، علم کی
کثرت ، تجارت کی کثرت جس کی وجہ سے ہر ایک ملک کے لوگ ادھر ادھر پھرتے ہیں اور ایک
شخص اپنے گھر بیٹھا ہوا چاروں طرف تبلیغ کر سکتا ہے۔ اور جہاں چاہے وہاں جاکر بھی اشاعت
دین کا کام سر انجام دے سکتا ہے۔ چنانچہ ہم نے اپنے مبلغ ماریشس اور ولایت میں بھیجے ہوئے
ہیں۔ اور دیگر ممالک میں بھی بھیجنے کا ارادہ ہے۔ تو یہی زمانہ ایسا ہے کہ اس میں نہایت آسانی
سے سب مذاہب کا رد کیا جا سکتا ہے۔ آنحضرت ا ال کے وقت ایسے حالات نہ تھے۔ آپ
کے وقت نہ اس طرح مذاہب سے مقابلہ ہوا۔ اور نہ ان مذاہب نے آپ کے وقت اس طرح
سر نکالا۔ یہ سب کچھ حضرت مسیح موعود کے زمانہ میں ہی ہونا تھا اور ایسا ہی ہوا۔ پھر اس زمانہ
میں اشاعت دین تحریر اور تقریر کے ذریعہ اس لئے بھی ضروری تھی کہ دوسرے مذاہب والوں
دیا کہ جب یہ
نے آنحضرت پر اعتراض کیا تھا کہ انہوں نے تلوار کے زور سے اسلام پھیلایا۔ خدا
تعالی انے نے اس اعتراض کو رد کرنے کے لئے آپ کے ایک غلام کو کھڑا کر کے دکھلا دیا کہ :
دلائل اور براہین سے اسلام کو دیگر مذاہب پر غالب کر سکتا ہے تو اس کے آقا نے کیوں اس
انوار العلوم جلد ۳۰
انوار خلافت
طرح نہ کیا ہو گا۔ پس یہ بات بھی حل ہو گئی کہ آنحضرت ا نے جو تلوار اٹھائی تھی وہ اس
لئے اٹھائی تھی کہ آپ کے مقابلہ میں تلوار اٹھائی گئی ورنہ آپ بھی کبھی تلوار نہ اٹھاتے۔
غرض یہ آیت بھی ظاہر کرتی ہے کہ اس رسول کے آنے کا ایسا زمانہ ہو گا جب کل مذاہب
ظاہر ہو جائیں گے اور ایسے سامان پیدا ہو جائیں گے جن کے ذریعہ سے اسلام کو کل ادیان پر
غالب کیا جا سکے گا اور وہ ہیں زمانہ ہے اور اس لئے مسیح موعود ہی احمد ہو سکتے ہیں۔ اس آیت
سے ایک اور طرح بھی معلوم ہوتا ہے کہ اس جگہ مسیح موعود کا ذکر ہے۔ اور وہ یہ کہ یہ آیت
قرآن کریم میں تین جگہ آئی ہے اور تینوں جگہ مسیح کا ساتھ ذکر ہے۔ دو جگہ تو صاف مسیح کا نام
موجود ہے اور تیسری جگہ ساتھ انجیل کا ذکر ہے۔ پس تین جگہ اس آیت کا قرآن کریم میں
آنا۔ اور تینوں جگہ ساتھ مسیح کا ذکر ہونا دلالت کرتا ہے کہ مسیح کے ساتھ اس آیت کا کوئی
خاص تعلق ہے اور وہ یہی ہو سکتا ہے کہ اس آیت کا مضمون مسیح کی بعثت ثانیہ کے وقت پورا
ہوتا تھا۔ اور اگر اس آیت کا مسیح کے ساتھ کوئی خاص تعلق نہیں تو پھر کیا وجہ ہے کہ تین متفرق
جگہ پر مسیح کے ذکر کے ساتھ اس آیت کو دہرایا گیا ہے ایک دفعہ سورۃ توبہ رکوع ۵ میں۔
دوسری دفعہ سورۃ فتح رکوع ۴ میں۔ اور تیسری دفعہ اسی سورۃ صف میں۔
هَلْ اللُّكُمْ عَلَى تِجَارَةٍ تُنْجِيكُمْ مِّنْ عَذَابٍ أَلِيمٍ - ( است : (1)
ساتویں دلیل وہ آنے والا رسول لوگوں کو کہے گا کہ اے لوگو! تم جو دنیاکی تجارت کی طرف
!
جھکے ہوئے ہو کیا میں تمہیں وہ تجارت بتاؤں جس کی وجہ سے تم عذاب الیم سے بچ جاؤ ۔ یہ
آیت بتاتی ہے کہ اس زمانہ میں تجارت کا بہت زور ہو گا لوگ دین کو بھلا کر دنیا کی تجارت میں
لگے ہوئے ہوں گے۔ چنانچہ یہی وہ زمانہ ہے جس میں دنیا کی تجارت کی اس قدر کثرت ہے کہ
پہلے کسی زمانہ میں نہیں ہوئی۔ یہی وجہ ہے کہ حضرت مسیح موعود نے ان الفاظ میں بیعت لی کہ
کہو میں دین کو دنیا پر مقدم رکھوں گا۔ پس یہ آیت بھی ثابت کرتی ہے کہ ان آیات میں
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ہی ذکر ہے۔
تُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ وَ تُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ بِأَمْوَالِكُمْ وَ ایک ضمنی بات انكُمْ ذَلِكُمْ خَيْر لَكُمْ إِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُونَ است : ) الله مُؤْمِنونَ باله
ه ) الصف
(۱۲)
تعالیٰ فرماتا ہے۔ اے لوگو! تم اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ۔ اور اللہ کے راستہ میں جہاد
کرو اپنے اموال اور اپنی جانوں کے ساتھ ۔ یہ تمہارے لئے بہت اچھی بات ہے۔ اگر تم جاننے