انوارِ خلافت
انوارالعلوم (جلد 3), حصہ 4
انوار العلوم جلد - ۳
۱۱۲
انوار خلافت
والے ہو۔
بہت لوگ ایسے ہیں جو چندہ دے کر یہ سمجھتے ہیں کہ ہم چھوٹ گئے اب ہمارے سر پر کوئی
فرض نہیں۔ لیکن یہاں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تم مال بھی خرچ کرو اور جان بھی یعنی چندے بھی
دو اور تبلیغ بھی کرو۔ پس احمدی جماعت کے لوگوں کو ایسا ہی کرنا چاہئے۔ اس آیت میں اللہ
تعالی فرماتا ہے اگر تم مال خرچ کرو گے اور تبلیغ بھی کرو گے تو یہ تمہارے لئے بہت اچھا ہو گا۔
یعنی جلد جلد تم ترقی کرو گے - يَغْفِرُ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ وَ يُدْخِلُكُمْ جَنَّتِ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا
الْأَنْهُرُ وَ مَسكِنَ طَيِّبَةً فِي جَنْتِ عَدْنٍ ذَلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ وَأُخْرَى تُحِبُّونَهَا ، نَصْرُ
مِنَ اللَّهِ وَفَتْحٌ قَرِيبٌ ، وَبَشِّرِ الْمُؤْمِنِينَ ۔۔۔ (الصف ۱۳۹ (۱۳) خدا تعالی تمہارے
گناہوں اور تمہاری فرو گذاشتوں کو بخش دے گا اور تم کو باغوں میں داخل کرے گا جن کے
نیچے نہریں بہتی ہوں گی اور رہنے کے لئے بڑی پاکیزہ جگہیں ہوں گی باغوں میں۔ یہ تمہارے
لئے بہت بڑی کامیابی ہوگی۔ اور ایک اور بات تمہیں نصیب ہو گی جس کو تم چاہتے ہو یعنی خدا
کی نصرت تمہارے لئے آئے گی اور جلدی کامیابی ہوگی۔ اور یہ مومنوں کے لئے بشارت ہے۔
اس کے بعد فرمایا - يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُونُوا أَنْصَارَ اللَّهِ كَمَا قَالَ
آٹھویں دلیل عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ لِلْحَوَارِينَ مَنْ أَنْصَارِى إِلَى اللَّهِ ، قَالَ
الْحَوَارِثُونَ نَحْنُ أَنْصَارُ اللهِ فَامَنَتْ طَائِفَةٌ مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ وَ كَفَرَتْ طَائِفَةٌ
فَايَدْنَا الَّذِينَ آمَنُوا عَلَى عَدُةٍ هِمْ فَاصْبَحُوا ظَاهِرِينَ ) ( الست (۱۵) اے وہ لوگو! جو
رسول پر ایمان لائے ہو اللہ تعالیٰ کے دین کے لئے مدد کرنے والے بن جاؤ جیسا کہ عیسی بن
مریم نے حواریوں کو کہا تھا کہ تم میں سے کون ہے جو انصار اللہ ہو تو انہوں نے کہا کہ ہم سب
کے سب انصار اللہ ہیں۔ پس ایمان لایا بنی اسرائیل میں سے ایک گروہ اور ایک گروہ نے کفر
کیا۔ پس ہم نے ان کی مدد کی جو ایمان لائے اوپر ان کے دشمنوں کے پس وہ غالب ہو گئے۔ اس
میں یہ دلیل ہے کہ آنے والا رسول لوگوں کو کہے گا کہ انصار اللہ بن جاؤ۔ لیکن رسول کریم
کی یہ آواز نہ تھی کہ اے لوگو انصار بن جاؤ ۔ بلکہ آپ کے وقت میں مہاجرین وانصار
دو گروہ تھے۔ اور مہاجرین کا گروہ انصار پر فضیلت رکھتا تھا۔ چنانچہ احادیث سے معلوم ہوتا ہے
که غزوہ حنین کے بعد جب بہت سا مال غنیمت آیا اور آپ نے ا۔ آپ نے اسے تالیف قلب کے طور پر
مکہ کے نو مسلموں میں تقسیم کر دیا تو انصار میں سے بعض نے اعتراض کیا کہ خون تو اب تک
انوار العلوم جلد ۳۰
۱۱۳
انوار خلافت
ہماری تلواروں سے ٹپک رہا ہے لیکن مال رسول اللہ نے اور لوگوں کو دے دیا اور بعض نے
یہاں تک کہہ کہہ دیا کہ اب آپ اپنی قوم سے جاملیں گے ۔ جب آپ نے یہ بات سنی تو انصار کو
ایک جگہ جمع کیا اور فرمایا کہ اے انصار ! مجھے تمہاری نسبت خبر پہنچی ہے اور تم نے میری نسبت
کیا برائی معلوم کی ہے۔ کیا تم گمراہ نہ تھے کہ خدا تعالیٰ نے میرے ذریعہ تم کو ہدایت دی اور کیا
جب میں آیا ہوں تم غریب نہ تھے کہ خدا تعالیٰ نے تم کو مالدار کر دیا۔ اور کیا تم آپس میں دشمن
نہ تھے کہ اللہ تعالی نے تم کو دوست بنا دیا ۔ انصار نے عرض کیا کہ ہاں یا رسول اللہ ! اللہ اور اس
کے رسول کے فضل اور احسان سے ایسا ہی ہوا۔ پھر فرمایا کہ اے انصار ! تم مجھے جواب کیوں
نہیں دیتے انہوں نے عرض کیا کہ ہم کیا جواب دیں۔ فرمایا تم چاہو تو کہہ سکتے ہو اور تمہاری
بات جھوٹی بھی نہ ہوگی کہ تو ہمارے پاس ایسے وقت میں آیا کہ لوگ تجھے جھٹلاتے تھے ہم نے
تیری تصدیق کی۔ اور کوئی تیرے ساتھ نہ تھا پھر ہم نے تیری مدد کی۔ اور تو دھتکارا ہوا تھا ہم
نے تجھے جگہ دی۔ اور تو غریب تھا ہم نے تیری ہمدردی کی ۔ اے انصار ! تم نے دنیا کے مال کے
لئے جس کے ذریعہ سے میں نے ایک نئی قوم کے قلوب کی تالیف کی تھی اپنے دلوں میں برا
منایا ۔ اے انصار ! کیا تم اس بات پر خوش نہیں کہ لوگ تو بکریاں اور اونٹ اپنے گھروں کو لے
جائیں اور تم اپنے گھروں کو خدا کے رسول کو لے جاؤ۔ مجھے اس خدا کی قسم ہے جس کے ہاتھ
میں میری جان ہے کہ اگر ہجرت نہ ہوتی تو میں انصار میں سے ہونا پسند کرتا۔ اور اگر لوگ ایک
وادی میں جائیں اور انصار دوسری وادی میں تو میں اس وادی میں جاؤں جس میں انصار گئے
ہوں۔ اے خدا! انصار پر رحم کر اور ان کے بیٹوں پر اور ان کی بیٹیوں پر۔ اس پر انصار اس قدر
روئے کہ ان کی داڑھیاں تر ہو گئیں ۔ (بخاری کتاب المغازي باب غزوة الطائف ۔۔ سعد ۔۔ الخ)
اس روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ آنحضرت ا کے زمانہ میں ہجرت کا درجہ بلند تھا۔ اور
قرآن کریم میں بھی ہجرت پر خاص زور ہے پس اگر رسول کریم کا زمانہ مراد ہوتا تو انصار سے
پہلے ہجرت کا ذکر ہوتا اور یہ لکھا ہو تا کہ مہاجرین و انصار میں داخل ہو جاؤ ۔ لیکن اس جگہ
ہجرت کا ذکر بھی نہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ یہ ایسا ایسا زمانہ زمانہ ہے ہے کہ کہ ؟ جب ہجرت فرض نہ ہوگی۔ ہوگا
اور وہ میں زمانہ ہے۔
اس سورۃ سے اگلی سورۃ میں جو اس کے ساتھ ہی ہے خدا نے ا تعالیٰ فرماتا ہے ۔ ھو
نویس دلیل الَّذِي بَعَثَ فِي الْأُمِّينَ رَسُولًا مِنْهُمْ يَتْلُوْا عَلَيْهِمْ آيَتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وَ
انوار العلوم جلد ۳۰
۱۱۴
انوار خلافت
يُعَلِّمُهُمُ الْكِتَبَ وَالْحِكْمَةَ وَ إِنْ كَانُوا مِنْ قَبْلُ لَفِي ضَلَلٍ مُّبِينٍ ( الجمعه ٣٤ )
اور اس کے بعد فرماتا ہے وَ اخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ وَ هُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ
(الجمعہ : (۴) اور وہ اس رسول کو ایک اور جماعت میں مبعوث کرے گا جو اب تک تم سے نہیں
ملی۔ ان آیات میں آنحضرت ا کی دو بعثتوں کا ذکر ہے اور چونکہ احادیث سے آپ کے
بعد ایک مسیح کا ذکر ہے جس کی نسبت آپ نے یہاں تک فرمایا ہے کہ وہ میری قبر میں دفن
ہو گا۔ یعنی وہ اور میں ایک ہی وجود ہوں گے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ دوسری بعثت سے
مراد مسیح موعود ہی ہے۔ کیونکہ اسلام تناسخ کا قائل نہیں کہ یہ خیال کیا جائے کہ آپ خود ہی
دوبارہ تشریف لائیں گے اس لئے آپ کی بعثت ثانیہ سے صرف یہی مراد لی جا سکتی ہے کہ کوئی
شخص آپ کے رنگ میں رنگین ہو کر آئے گا۔ اور وہ سوائے مسیح موعود کے اور کوئی نہیں ہو
سکتا جس کی نسبت فرمایا ہے کہ وہ میری قبر میں دفن ہو گا۔ (مشکواۃ کتاب المعلن باب نزول عیسی علیه السلام )
اب ہم جب پہلی سورۃ کے ساتھ اس کو ملاتے ہیں تو اس میں بھی پہلے حضرت موسیٰ کا ذکر
ہے اور پھر حضرت مسیح کا۔ پھر اس سورۃ میں آنحضرت ا کی دو بعثتوں کا ذکر ہے جن میں
سے ایک مسیح کی بعثت کے رنگ میں ہوئی ہے۔ ان دونوں باتوں کو ملا کر صاف معلوم ہوتا ہے
کہ پہلی سورۃ میں احمد کی جو پیشگوئی ہے وہ اس بات کو بتانے کے لئے ہے کہ جس طرح
اس امت میں مثیل موسی ہوا ہے مثیل مسیح بھی احمد کے نام سے ظاہر ہو گا۔ چنانچہ اس بات کے کو
صاف کرنے کے لئے سورۃ جمعہ میں رسول کریم کی دو بعثتوں کا ذکر فرمادیا۔ تا دانا انسان سمجھ
لے کہ احمد سے مراد آپ کی بعثت ثانیہ ہے نہ کہ اول۔ کیونکہ اس سے پہلے موسیٰ کا واقعہ بیان
ہو چکا ہے۔ اور آنحضرت ا حضرت موسی کے مثیل ہیں۔
غرض سورۃ جمعہ کو سورۃ صف کے ساتھ رکھ کر خدا نے اِسْمةَ احْمَدُ کی پیشگوئی کو اور
بھی صاف کر دیا ہے۔ اور بات بالکل صاف ہے خواہ کوئی مانے یا نہ مانے یہ اس کا اختیار ہے۔
اللہ تعالی کے فضل سے تم لوگ جو مسیح موعود کے ماننے والے ہو۔ صحابہ احمد سے ہو اور رسول
کریم ﷺ کی بعثت ثانیہ پر ایمان لانے والے ہو اس وقت کوئی اور جماعت نہیں جو تمہارا
مقابلہ کر سکے۔ اس وقت سلسلہ احمدیہ کو خدا تعالیٰ نے صحابہ کے ہم رنگ کر دیا ہے اور یہی
ایک جماعت ہے جو ہر قسم کے دکھ، تکلیفیں اور مصیبتیں اٹھاتی ہے۔ لیکن پھر بھی دین خدا کے
پھیلانے سے باز نہیں آتی اور نہ تھکتی ہے۔ اس میں کچھ شک نہیں کہ تمہیں جرأت دلانے اور
انوار العلوم جلد ۳۰
۱۱۵
انوار خلافت
زیادہ جوش سے کام کرنے کے لئے کہا جاتا ہے کہ تم میں یہ کمی ہے یہ نقص ہے یہ کمزوری ہے
لیکن تم ہی دنیا میں ایک ایسی جماعت ہو جس کا کوئی نمونہ نہیں اور تمہیں وہ ہو جو صحابہ کا پورا
پورا نمونہ ہو۔ اب کوئی اندھا ہی ہو گا جو یہ کہے کہ تم صحابہ کے رنگ میں رنگین نہیں ہو۔ گو
اس وقت دنیا کی نظروں میں تم غریب اور کمزور ہو مگر خدا کی نظر میں تم بہت طاقتور ہو ۔ دنیا کی
نظروں میں ذلیل ہو لیکن خدا کے حضور تمہارا بہت بڑا درجہ ہے اور بہت عزت رکھتے ہو۔ اس
لئے وہ دن آ رہے ہیں جبکہ خدا تعالیٰ تمہیں دنیا کی نظروں میں بھی کامیاب اور با مراد کر دے گا
اور دنیا اپنی آنکھوں سے تم میں جماعت احمد کی پیشگوئی پوری ہوتی دیکھ لے گی۔
انوار العلوم جلد ۳۰
بسم الله الرحمن الرحیم
114
انوار خلافت
نحمده و فصلی علی رسولہ الکریم
بقیہ تقریر حضرت خلیفة المسیح الثانی
(جو ۲۷ دسمبر ۱۹۱۵ء کو سالانہ جلسه پر بعد از نماز ظهر و عصر فرمائی)
أَشْهَدُ انْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لا شَرِيكَ لَهُ وَاَشْهَدُا وَاشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ
امَّا بَعْدُ فَاعُوذُ فَاعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّحِيمِ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ
وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ
الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ ۔
میں نے ظہر کی نماز سے پہلے اسمه احمد پر کچھ بیان کیا تھا۔ اب مسئلہ نبوت پر کچھ بیان
کرنا چاہتا ہوں۔ اس کے بعد انشاء اللہ جماعت کی عملی حالت کی درستی کے متعلق کچھ بیان
کروں گا۔
مسئلہ نبوت
مجھے مسئلہ نبوت کے متعلق ہمیشہ ہی سے تعجب آیا کرتا ہے کہ اس میں کسی قسم کا شک کرنے
کی کیا وجہ ہے۔ لیکن میں دیکھتا ہوں کہ باوجود ایک صاف مسئلہ ہونے کے اس کے متعلق عجیب
عجیب اعتراض کئے جاتے ہیں۔ اور اپنی تائید میں عجیب عجیب دلیلیں پیش کی جاتی ہیں جن سے یہ
ثابت کرنے کی کوشش کی جاتی ہے کہ آنحضرت ا کے بعد کوئی نبی نہیں آسکتا یا یہ کہ
مرزا صاحب نبی نہیں تھے ۔ مثلاً ان عجیب و غریب دلیلوں میں سے ایک یہ بھی پیش کی جاتی ہے
کہ نبی وہ ہوتا ہے جس کا نام مفرد ہو مرکب نام والا کوئی نبی نہیں ہو سکتا چنانچہ پیسہ اخبار میں
انوار العلوم جلد ۳۰
114
انوار خلافت
کسی نے ایک مضمون شائع کیا ہے جس میں اس نے لکھا ہے کہ یہ ایک ایسی دلیل ہے جس سے
مرزا صاحب کی نبوت بالکل باطل ہو جاتی ہے۔ وہ لکھتا ہے :
"خدا تعالیٰ کی طرف سے جس قدر انبیاء دنیا میں آئے ہیں اور انہوں نے مبعوث ہو کر
لوگوں کو توحید کا قائل کیا۔ منجملہ ان کے ایک بھی ایسا نبی و رسول نہ آیا۔ جس کا اسم مبارک دو
لفظوں سے مل کر بنا ہو۔ بلکہ ہر نبی درسول منصوص من اللہ کا اسم مبارک نقطہ واحد سے مشتق
ہوتا چلا آیا ہے" (روزنامہ پیسہ اخبار مؤرخہ ۲۸ ۔ نومبر ۱۹۱۵ء)
یہ اور اسی قسم کی اور دلیلیں بھی دی جاتی ہیں جن کو پڑھ کر تعجب ہی آتا ہے۔ یہ تو ایسی ہی
بات ہے جیسے کل کوئی شخص ایک ایسے نبی کو جسے وہ مانتا ہے خواب میں دیکھ لے کہ اتنی لمبی اس
کی داڑھی ہے اتنا قد ہے اس طرح کی شکل ہے تو لکھ دے کہ نبی وہی ہو سکتا ہے۔ جس کی اس
قسم کی داڑھی ہو اتنا بڑا قد ہو اگر ایسا نہ ہو تو نبی نہیں ہو سکتا۔ پچھلے نبیوں کی نبوت کے متعلق
ان کے نام کا مفرد ہونا دلیل ہی کسی طرح ہو سکتی ہے ؟ اور کس کو معلوم ہے کہ خدا تعالیٰ کے
ان تمام نبیوں کے نام جو حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر آنحضرت اللہ تک ہوئے ہیں
مفرد تھے ؟ اگر کوئی یہ کہتا ہے کہ مجھے تمام انبیاء کے نام معلوم ہیں تو وہ جھوٹا ہے اور جھوٹا دعویٰ
کرتا ہے۔ کیونکہ جب خدا تعالی آنحضرت ا کو فرماتا ہے کہ وَلَقَدْ أَرْ سَلْنَا رُسُلًا مِنْ
قَبْلِكَ مِنْهُمْ مَنْ قَصَصْنَا عَلَيْكَ وَ مِنْهُمْ مَنْ لَّمْ نَقْصُصْ عَلَيْكَ (المؤمن : (۷۹) اور ضرور
ہم نے تجھ سے پہلے رسولوں کو بھیجا ہے ان میں سے کچھ تو ایسے ہیں جن کا ذکر ہم نے تجھ پر کر دیا
ہے۔ اور ان میں سے کچھ ایسے ہیں جن کا تجھ سے ذکر نہیں کیا یعنی خدا تعالیٰ نے آنحضرت
کو بھی بعض انبیاء کے نام نہیں بتائے تو اب اور کون ہے جس کو تمام انبیاء کے نام
معلوم ہوں۔ اور اگر کسی کو دعوی ہے تو کم سے کم ان ایک لاکھ چوبیس ہزار نبیوں کے نام ہی ہم
کو بتائے جن کا ذکر حدیث میں آتا ہے۔ (مسند احمد بن قبل جلد ۵ صفحه ۲۶۶)
غرض اول تو یہ دعوی ہی غلط ہے کہ تمام انبیاء کے نام مفرد تھے۔ اور اگر بفرض محال
درست بھی ہو تو یہ کوئی ثبوت نہیں کیونکہ اس بات کا ثبوت نہ قرآن کریم سے ملتا ہے نہ
احادیث سے نہ پہلے صحفِ انبیاء سے اور ایک عقلمند انسان تو نبی کی یہ علامت سن کر حیران ہو
جائے گا کہ نبی وہی ہوتا ہے جس کا نام مفرد ہو۔ گویا نبوت کا سب دارد مدار نام پر ہے نہ کہ کام
پر۔ لیکن اگر اس دعوی کو قبول کر لیا جائے کہ نبی وہی ہوتا ہے جس کا نام مفرد ہو تو اس کا یہ
انوار العلوم جلد ۳۰
۱۱۸
انوار خلافت
نتیجہ ہو گا کہ قرآن میں مذکور انبیاء میں سے بھی بعض انبیاء کی نبوت کا انکار کرنا پڑے گا۔
کون نہیں جانتا کہ ہمارے رسول کریم ان کے جد امجد حضرت اسماعیل تھے۔ اور
آپ کا یہ نام مرکب ہے۔ عربی والوں نے اس کے دو حصے کئے ہیں۔ ایک سمع۔ اور دوسرا ایل
اور عبرانی والے بھی اس نام کے دو ہی حصے کرتے ہیں۔ ایک یسمع اور دوسرا ایل ۔ تو معلوم
ہوا کہ عبرانی کے لحاظ سے یسمع اور ایل۔ اور عربی کے لحاظ سے سمع اور ایل دو لفظوں سے یہ
نام مرکب ہے۔ سمع کے معنی ہیں سن لیا۔ اور ایل کے معنی ہیں خدا ۔ ایل در حقیقت عربی زبان
کے لفظ آئل سے نکلا ہے جس کے معنی ہیں قدرت رکھنے والا کوٹنے والا۔ تو چونکہ خدا تعالیٰ
اپنے بندوں پر رحم اور کرم کی وجہ سے لوٹا یعنی متوجہ ہوتا ہے اس لئے اس کا یہ نام ہو گیا۔
جس طرح عربی میں خدا تعالیٰ کا ایک نام تو اب ہے۔ اور اسی وجہ سے ہے کہ خدا ہے کہ خدا اپنے بندوں کی
طرف فضل کے ساتھ لوٹتا ہے۔ تو سمع ایل کے معنی ہیں خدا نے سنا۔ اس سے بگڑ کر اسماعیل بن
گیا۔ اور بائبل میں اس نام کے رکھے جانے کی یہی وجہ لکھی ہے۔ چنانچہ وہاں لکھا ہے کہ جب
حضرت ابراہیم کی چھوٹی بیوی ہاجرہ ان کی بڑی بیوی سارہ کے تنگ کرنے سے گھر سے نکلی تو
خداوند کے فرشتے نے اسے میدان میں پانی کے ایک چشمے کے پاس پایا۔ یعنی اس چشمے کے پاس
جو صور کی راہ پر ہے۔ اور اس نے کہا کہ اے سری کی لونڈی ہاجرہ اتو کہاں سے آئی اور کدھر
جاتی ہے۔ وہ بولی کہ میں اپنی بی بی سری کے سامنے سے بھاگی ہوں اور خداوند کے فرشتے نے
اسے کہا۔ کہ تو اپنی بی بی کے پاس پھر جا اور اس کے تابع رہ ۔ پھر خداوند کے فرشتے نے اسے کہا
کہ میں تیری اولاد کو بہت بڑھاؤں گا کہ وہ کثرت سے گنی نہ جائے۔ اور خداوند کے فرشتے
نے اسے کہا کہ تو حاملہ ہے۔ اور ایک بیٹا جنے گی۔ اس کا نام اسماعیل رکھنا کہ
خداوند نے تیرا دکھ سن لیا " پیدائش باب ۱۶ آیت ۷ تا الام اب یہ دلیل پیش کرنے والا
بتائے کہ خدا اور سن لی دو الگ الگ لفظ ہیں یا نہیں ۔ اور یہ بھی بتائے کہ یہ نام مرکب ہوا یا
مفرد۔ پس اگر حضرت اسمعیل باوجود مرکب نام رکھنے کے نبی ہو سکتے ہیں۔ تو کیا وجہ ہے کہ
حضرت مرزا صاحب مرکب نام کی وجہ سے نبی نہیں بن سکتے۔ لیکن وہ نادان جو نہ عربی جانتا ہے
نہ عبرانی۔ وہ کہتا ہے کہ کسی نبی کا مرکب نام نہیں ہے۔ اور جب نبی کا مرکب نام نہیں تو مرزا
صاحب جن کا نام مرکب ہے نبی نہیں ہو سکتے ۔
پھر ابھی مفتی محمد صادق صاحب نے ایک رقعہ لکھ کر دیا ہے کہ حضرت ابراہیم کا نام ابی اور
سه مطبوعہ 1904ء
انوار العلوم جلد ۳۰
۱۱۹
انوار خلافت
رہام سے مرکب ہے اور اسکے معنی ہیں بلندی کا باپ۔ اور حضرت موسیٰ کا نام مو اورشی سے
مرکب ہے۔ مو (عربی ماء بگڑی ہوئی عربی مویہ ) کہتے ہیں پانی کو۔ اور شی (عربی شی ) بمعنی چیز۔
یعنی پانی کی چیز ہے۔ چونکہ حضرت موسیٰ کو پانی میں ڈالا گیا تھا۔ اس لئے آپ کا یہ نام ہوا۔ پھر
یسوع بھی مرکب نام ہے۔ غرض بہت سے نبیوں کے نام مرکب ہیں۔ لیکن وہ نادان بوجہ عربی
اور عبرانی کا علم نہ رکھنے کے اس بات کو نہیں سمجھا۔ اس لئے کہتا ہے کہ تمام نبیوں کے نام مفرد
ہیں۔ پھر قرآن کریم پر غور کرنے سے ایک عجیب بات معلوم ہوتی ہے کہ اس میں نبیوں کے
مخالفوں کے نام بھی مفرد آئے ہیں (کیونکہ ابو لہب صفت ہے نہ کہ نام) اب اگر کوئی یہ کہہ دے
کہ دنیا میں جس کا نام مرکب ہو وہ شریر نہیں ہو سکتا تو یہ جہالت نہیں تو اور کیا ہے۔ لیکن کیا کیا
جائے۔ حدیث میں آیا ہے کہ امت محمدیہ پر ایک ایسا وقت آئے گا کہ اس کے اندر سے علم اٹھ
جائے گا اور جاہل لوگ عالم کہلائیں گے جو لوگوں کو اپنی بے علمی کی وجہ سے گمراہ کریں گے۔
پس چونکہ مسلمانوں پر یہ زمانہ آگیا ہے اور وہ علم و جہالت میں فرق نہیں کر سکتے ۔ اس لئے اس
قسم کی باتیں کرتے ہیں جو ان کو مخالفین اسلام کی نظروں میں ذلیل کرنے والی ہوں اور صداقت
کے ایسے معیار بناتے ہیں جنہیں کوئی دانا انسان قبول نہیں کر سکتا۔ اور جو خدا تعالیٰ کی سنت
سے ناواقفیت کا نتیجہ ہیں۔ کیا ایک مسیحی اس معیار کو سن کر یہ نہیں کہہ سکتا کہ چونکہ رسول
کریم ﷺ سے پہلے جس قدر نبی گزرے ہیں کسی کا نام محمد و زن پر نہیں ہوا۔ اس لئے آپ
نبی نہیں ہیں اور کیا ایسا دعوی کرنے والا مجنون نہیں کہلائے گا۔
پھر حضرت مسیح موعود کی نبوت پر یہ اعتراض کیا جاتا ہے کہ نبی وہ ہوتا ہے جس کے نام کا
پہلے کوئی آدمی نہ گزرا ہو ۔ چونکہ آپ کا نام غلام احمد تھا۔ اور اس نام کے آپ سے پہلے بہت
سے لوگ ہو گزرے ہیں۔ اس لئے آپ نبی نہیں ہو سکتے ۔ گویا ان لوگوں کے نزدیک چونکہ
انحضرت اللہ سے پہلے کوئی شخص آپ کا ہم نام نہیں گزرا۔ اس لئے آپ نبی ہیں اور اگر
یہ غلط ثابت ہو جائے تو پھر آپ آپ نبی نہیں۔ (نعوذ باللہ) اسی طرح حضرت مسیح سے پہلے چونکہ
یسوع نام کا جو آپ کا نام تھا کوئی شخص نہیں گزرا اس لئے آ۔ آپ نبی ہیں۔ اور اور ا اگر یہ غلط ثابت
ہو جائے تو پھر آپ نبی نہیں۔ اس بات کا اگر ان سے ثبوت پوچھیں کہ تم نے یہ دلیل کہاں سے
لی ہے تو کہتے ہیں کہ قرآن شریف میں جو حضرت یحیی کی نسبت لکھا ہے کہ لَمْ نَجْعَلْ لَهُ مِنْ
قَبْلُ سَمِيًّا - ( مریم : (۸) اول تو جو معنی کر کے وہ استدلال کرتے ہیں وہ معنی ہی ہمارے نزدیک
الریہ
انوار العلوم جلد - ۳
۱۲۰
انوار خلافت
قابل تسلیم نہیں لیکن اگر انہی کو تسلیم کر لیا جائے تو پھر ساتھ ہی یہ بھی تسلیم کرنا پڑے گا کہ جو
بات کسی نبی کی نسبت قرآن کریم میں مذکور ہو وہ نبوت کی شرط ہوتی ہے اور اگر یہ تسلیم کیا گیا
تو نہایت مشکل پیش آئے گی۔ کیونکہ ایسی باتیں نکلیں گی جو قرآن کریم میں بعض انبیاء کے
متعلق بیان ہیں اور دوسروں کی نسبت بیان نہیں اور نہ ان میں وہ پائی جاتی تھیں تو اس سے
ثابت ہو گا کہ وہ نبی ہی نہ تھے مثلاً حضرت داؤد کی نسبت آتا ہے ان کو ہم نے زرہ بنائی سکھائی
تھی۔ تو زرہ بنانی بھی شرائط نبوت میں داخل کرنی پڑے گی۔ اور چونکہ ہمارے نبی کریم
یہ فن نہ جانتے تھے اس لئے آپ کی نبوت گویا باطل ہو گئی۔ نعوذ باللہ من ذالک۔ پس
ہیں
یہ اصل ہی باطل ہے کہ جو بات ایک نبی کے متعلق بیان ہو وہ سب نبیوں میں پائی جانی چاہئے
اور وہ شرائط نبوت میں سے ہونی چاہئے۔ لیکن ہم اس باطل کو بھی تسلیم کر لیتے ہیں اور فی الحال
مان لیتے ہیں کہ نبی وہی ہے جس کے نام کا پہلے کوئی اور شخص نہ گزرا ہو۔ اور ثابت کرتے ۔
کہ قرآن کریم میں جن نبیوں کا ذکر آتا ہے ان کے نام کے آدمی پہلے بھی گزرے ہیں چنانچہ
زکریا ایک نبی ہیں اور قرآن شریف نے ان کو نبی قرار دیا ہے لیکن ان سے چار سو سال پہلے
ایک نبی ہوئے ہیں ان کا نام بھی زکریا تھا۔ اور ان کی کتاب اب تک بائبل میں موجود ہے۔ پھر
اسی طرح حضرت یحی کے نام کے پہلے پانچ آدمی گزر چکے تھے جن کا ذکر بائبل میں موجود ہے
جن میں سے ایک حضرت داؤد سے بھی پہلے ہوئے ہیں۔ اب کوئی ب کوئی شخص یہ کہہ سکتا ہے کہ پھر
اس آیت کے کیا معنی ہوئے۔ میں کہتا ہوں لوگوں نے اس کے معنی غلط سمجھتے ہیں۔ اس کے
معنی یہ ہیں کہ بشارت کے طور پر ان سے پہلے کسی کا یہ نام نہیں رکھا گیا۔ لیکن مشکل رہی ہے کہ
اس زمانہ میں جمال علماء بن گئے ہیں اور حقیقی علم ان سے چھین لیا گیا ہے اس لئے اس قسم کی
باتیں مونہہ پر لاتے ہیں۔
پھر اس معیار کے ماتحت تو حضرت مسیح کی نبوت بھی ثابت نہیں ہوتی۔ کیونکہ ان کا نام
یسوع ہے اور اس نام کا ایک اور شخص بھی تھا جس کو یسوع بن سائرس کہتے ہیں۔ اس کی کتاب
بھی اپوکر فاس میں موجود ہے۔ (یعنی بائبل کا وہ حصہ جسے بعض لوگ بائبل میں شامل سمجھتے ہیں
اور بعض نہیں اور وہ الگ چھپا ہوا ہے اور جو لوگ اسے بائبل کا حصہ مانتے ہیں ان کی چھاپی
ہوئی بائبلوں میں موجود بھی ہے) تو اب کیا حضرت مسیح سے پہلے یسوع نام کا ایک اور شخص
ثابت ہو جانے سے آپ کی نبوت باطل ہو گئی۔ پھر بڑے تعجب اور حیرانی کی بات یہ ہے کہ وہ
انوار العلوم جلد - ۳
۱۲۱
انوار خلافت
نبی جو خاتم النبیین ہے اور جو تمام نبیوں کا سردار ہے۔ اس کی نبوت بھی اس دلیل کے مطابق
(نعوذ باللہ ) باطل ٹھرتی ہے۔ کیونکہ آپ سے پہلے پانچ شخص ایسے گزرے ہیں جن کا نام محمد
تھا۔ چنانچہ آپ سے پہلے بنو سواءۃ میں محمد الجشمی گزرا ہے۔ اور ایک محمد اس ابرہہ کے دربار
میں تھا جس نے مکہ پر حملہ کیا تھا۔ اور یہ حملہ رسول کریم ال کی پیدائش سے ایک سال
ورأيتُه -
پہلے ہوا۔ اس کی نسبت جاہلیت کا ایک شعر بھی ہے ، فَذَا لِكُمْ ذُو التَّاجِ مِنَّا مُحَمَّدٌ وَرَا
فِي حَومَةِ الْمَوْتِ تَخْفَق تیسرا شخص اس نام کا بنو تمیم میں گزرا ہے اور یہ شخص پادری تھا۔
چوتھا محمد الاسیدی تھا۔ پانچواں محمد الفتیحی ۔ پس اگر یہی دلیل حضرت مسیح موعود کی نبوت کو باطل
کرنے والی ہے تو حضرت یحی ، حضرت زکریا ، حضرت مسیح اور آنحضرت ا کی نبوت بھی
ثابت نہیں ہوتی۔ کیسے تعجب کی بات ہے کہ ہمارے مخالفین ہماری مخالفت میں ان ہتھیاروں پر
اتر آئے ہیں کہ جن سے پہلے نبیوں کی نبوت بھی باطل ہو جاتی ہے۔ قرآن شریف میں خدا تعالی
کفار کی نسبت فرماتا ہے کہ یہ ہمارے رسول (محمد ال ) پر ایسے اعتراض کرتے ہیں جو ان
کے نبیوں پر بھی پڑتے ہیں جن کو یہ مانتے ہیں یعنی یہ کہتے ہیں کہ آسمان پر چڑھ جا۔ اور ہمارے
لئے کتاب لا۔ وغیرہ وغیرہ۔ تو جیسے اعتراضات وہ لوگ آنحضرت ا پر کیا کرتے تھے ایسے
ہی اعتراضات یہ لوگ آج حضرت مسیح موعود پر کرتے ہیں جن کو اگر سچا مان لیا جائے تو سب
نبیوں کی نبوت باطل ہو جاتی ہے۔
پھر ایک یہ اعتراض کیا جاتا ہے کہ مرزا صاحب ایک اور اعتراض اور اس کا جواب نے اپنے کئی نام رکھے ہیں۔ حالانکہ کسی اور نبی
نے اپنے کئی نام نہیں رکھے اس لئے یہ نبی نہیں ہو سکتے۔ اس کا ایک جواب تو یہ ہے کہ
انحضرت ا فرماتے ہیں کہ إِنَّ لِي أَسْمَاءَ أَنَا مُحَمَّدٌ وَأَنَا أَحْمَدُ وَأَنَا الْمَاحِي
الَّذِي يَمْحُو اللَّهُ بِيَ الْكُفْرَ وَأَنَا الْحَاشِرُ الَّذِي يُحْشَرُ النَّاسُ عَلَى قَدَمَى وَأَنَا
الْعَاقِبُ وَ الْعَاقِبُ الَّذِي لَيْسَ بَعْدَهُ بِى - (مشكوة كتاب الأداب باب اسماء التي وصفاته ) یعنی
آنحضرت فرماتے ہیں کہ میرے پانچ نام ہیں۔ پس اگر حضرت مسیح موعود کے بھی خدا تعالیٰ نے
کئی نام رکھ دیئے اور آپ کو مہدی اور کرشن بنا دیا۔ تو اس سے آپ کی نبوت کس طرح باطل
ہو گئی۔ آپ نے اپنے آقا سے تو ایک نام کم ہی پایا ہے۔ پس آنحضرت ا کی نبوت پانچ
نام رکھنے کے باوجود ثابت ہو سکتی ہے۔ تو پھر کیا وجہ ہے کہ آپ کی نبوت چار نام رکھنے کی وجہ
انوار العلوم جلد ۳۰
۱۲۲
انوار خلافت
سے ثابت نہیں ہو سکتی۔ وہ لوگ جو یہ اعتراض کرتے ہیں سوچیں اور بتائیں کہ حضرت مسیح
موعود کی نبوت کیوں ثابت نہیں ہو سکتی۔
پھر یہ کہا جاتا ہے کہ نبی کے لئے شرط ہے کہ وہ
نبی کے لئے شریعت لانا لانا شرط نہیں کہ کتاب یعنی شریعت لائے۔ لیکن حضرت مسیح
موعود چونکہ کوئی کتاب نہیں لائے۔ اس لئے نبی نہیں ہو سکتے ۔ یہ اعتراض جن کی طرف سے
کیا جاتا ہے وہ اپنے آپ کو احمدی کہتے اور حضرت مسیح موعود کے شیدائی کہلاتے ہیں لیکن اتنا
نہیں جانتے کہ حضرت مسیح موعود اس کے متعلق خود لکھ گئے ہیں کہ نبی کے حقیقی معنوں پر
غور نہیں کی گئی۔ نبی کے معنی صرف یہ ہیں کہ خدا سے بذریعہ وحی خبر پانے والا ہو اور شرف
مکالمہ اور مخاطبہ الہیہ سے مشرف ہو۔ شریعت کا لانا اس کے لئے ضروری نہیں اور نہ یہ ضروری
ہے کہ صاحب شریعت رسول کا تتبع نہ ہو " (براہین احمدیہ حصہ پنجم صفحه ۱۳۸ روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه
(٣٠٦
وہیت ہے جس
پھر آپ لکھتے ہیں کہ نبی کے لئے شارع ہونا شرط نہیں ہے۔ یہ صرف موهبت ۔
کے ذریعہ سے اموز امور غیبیہ کھلتے ہیں ایک غلطی کا از المر وحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۲۱۰)
اسی طرح آپ فرماتے ہیں " بعد توریت کے صدہا ایسے نبی بنی اسرائیل میں سے آئے کہ
کوئی نئی کتاب انکے ساتھ نہیں تھی۔ بلکہ ان انبیاء کے ظہور کے مطالب یہ ہوتے تھے کہ تا ان
کے موجودہ زمانہ میں جو لوگ تعلیم توریت سے دور : دور پڑ گئے ہوں۔ پھر ان کو توریت کے اصلی
منشاء کی طرف کھینچیں۔ (شہادۃ القرآن صفحه ۴۴، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۴۰)
پھر آپ لکھتے ہیں ”بنی اسرائیل میں کئی ایسے نبی ہوئے ہیں۔ جن پر کوئی کتاب نازل نہیں
ہوئی۔ صرف خدا کی طرف سے پیشگوئیاں کرتے تھے " (بدر ۵ - مارچ ۱۹۱۵ء)
اب یہ لوگ کہتے ہیں کہ کوئی ایک نبی بھی ایسا نہیں ہوا جو شریعت نہ لایا ہو ۔ لیکن حضرت
مسیح موعود فرماتے ہیں کہ کئی نبی ایسے ہوئے ہیں۔ ہم کہتے ہیں جب بنی اسرائیل میں ایسے نبی آ
چکے ہیں جو کوئی کتاب نہیں لائے تو پھر یہ مطالبہ حضرت مرزا صاحب کے لئے کیوں پیش کیا جاتا
ہے۔ لیکن افسوس تو یہ ہے کہ یہ لوگ نہیں سمجھتے کہ ہم کیا کر رہے ہیں اور ہمار ا دار کہاں پڑتا
ہے۔ کیسا نادان ہے وہ شخص جو کسی کو تیر مارے اور سامنے اس کا اپنا باپ کھڑا ہو مگر وہ یہ خیال
ہے۔ لی
نہ کرے کہ اگر میں نے تیر مارا تو تیر پہلے میرے باپ کو چھیدے گا اور پھر کہیں اس تک پہنچے گا۔
انوار العلوم جلد ۳۰
۱۲۳
انوار خلافت
یہ لوگ بھی ایسے ہی ہیں یہ نہیں جانتے کہ ہمارا حملہ حضرت مسیح موعود پر نہیں ہے بلکہ حضرت
ابراہیم ، حضرت موسی ، حضرت عیسیٰ اور آنحضرت ﷺ پر پڑتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایسی
باتیں پیش کرتے ہیں۔ حضرت مسیح موعود نے بار بار لکھا ہے کہ کئی نبی ایسے ہوئے ہیں جو کوئی
کتاب نہیں لائے۔ لیکن ہم سے یہی مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ مرزا صاحب کی کتاب بتاؤ ورنہ وہ
نبی نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے سمجھا ہی نہیں کہ خدا تعالیٰ کی کوئی کتاب دنیا میں کیوں آتی ہے۔
کتاب تو اس وقت آتی ہے جبکہ پہلی شریعت کے احکام مٹ چکے ہوں یا ایسے مسخ ہو چکے ہوں
کہ ان کا معلوم کرنا مشکل ہو گیا ہو ۔ لیکن جب پہلی شریعت موجود ہو اور اس کے احکام میں بھی
کوئی نقص نہ واقعہ ہو گیا ہو تو پھر کسی اور کتاب کے آنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ نبوت خدا
تعالیٰ کا ایک فضل ہوتا ہے اس کے لئے ضروری نہیں کہ نبی وہی ہو جس کو شریعت بھی دی
جائے ۔۔۔ جس طرح دنیا کے بادشاہوں نے اپنے وزراء اور امراء کے لئے درجے مقرر کر کے نام
رکھے ہوتے ہیں۔ اسی طرح خدا تعالیٰ نے بھی اپنے مقربین کے لئے نام تجویز فرمائے ہوئے ہیں
اور وہ نام یہ ہیں۔ نبی ، صدیق ، شہید اور صالح ان میں سے نبی ایک خاص درجہ ہے۔
اور جو یہ نام پا جاتا ہے وہ خدا تعالیٰ کے خاص الخاص انسانوں میں سے ہو جاتا ہے۔ جس طرح
بادشاہوں کے بھی کچھ لوگ مقرب ہوتے ہیں جن سے وہ اپنے راز کی باتیں کرتے اور بڑے
بڑے امور کی ان کو پیش از وقت اطلاع دے دیتے ہیں۔ اسی طرح خدا تعالیٰ جن کو اپنے راز کی
باتیں بتاتا اور آئندہ ہونے والے امور کی اطلاع بخشتا ہے وہ نبی ہوتے ہیں۔ نبی ہو نا خدا تعالیٰ
کے قرب کا آخری درجہ پانا ہے اور امور غیبیہ پر کثرت سے اطلاع پانا نبی ہونے کی علامت
ہے۔ جس طرح بادشاہ جب اپنے کسی خاص آدمی سے مشورہ کرتا اور اس سے اپنے راز کی
باتیں کہتا ہے تو لوگ سمجھ لیتے ہیں کہ یہ بادشاہ کا خاص وزیر ہے۔ اسی طرح جب ایک انسان
خدا تعالیٰ سے غیب کی خبریں پاکر لوگوں کو بتاتا ہے اور وہ پوری ہو جاتی ہیں تو وہ جان جاتے ہیں
کہ یہ کسی انسان کا کام نہیں کہ غیب کی خبریں بتائے۔ اس لئے یہ جو بات بتاتا ہے خدا ہی کی
بتائی ہوئی بتاتا ہے پس یہ خدا کا نبی ہے۔
جو شخص یہ کہتا ہے کہ نبی کے لئے کتاب کا لانا ضروری ہے وہ تاریخ کا انکار کرتا ہے اور
اسے ہندوؤں ، یہودیوں اور عیسائیوں کے بہت سے انبیاء کو رد کرنا پڑے گا۔ کیونکہ ان میں
ایسے نبی آئے ہیں جو کوئی کتاب نہیں لائے۔ اور اگر کتاب سے الہامات کا مجموعہ مراد ہے تو ایسی