اسلام اور دیگر مذاہب

انوارالعلوم (جلد 3), حصہ 3

انوار العلوم جلد - ۳
۲۵۶
اسلام اور دیگر مذاہب
خیال تو کرو کہ اگر کسی ملک کے سب لوگ سب کچھ چھوڑ کر درختوں میں رسیاں ڈال کر الٹے
لٹکنے لگ جائیں یا جنگل کاٹ کاٹ کر اپنے ارد گرد آگ کے الاؤ لگا لگا کر سب اس کے اندر بیٹھ
جائیں یا سب مرد و عورت یہ عہد کر لیں کہ فلاں او تا ریا نبی کی خاطر ساری عمر مجرد رہیں گے اور
نکاح نہ کریں گے تو اس قوم یا اس ملک کا کیا حشر ہوگا۔ کیا اس میں کوئی شک ہے کہ چند ہی سال
میں وہ ملک برباد ہو جائے گا اور انسان کی بجائے درندے اسکے شہروں میں بسیرا کریں گے اگر
اللہ تعالی نے انسان کے اندر ایسے جذبات نہ رکھے ہوئے ہوتے جو انسان کو ان ریاضتوں سے
روکتے ہیں تو شاید بہت سی قومیں ایسے تجربوں کے ذریعہ ہلاک ہو جاتیں مگر اللہ تعالیٰ کا فضل ہے
کہ اس نے اپنے بندوں کی حفاظت کیلئے خود ان کے اندر ہی ایسے سامان پیدا کر دیتے ہیں جو
اکثروں کو ہلاک ہونے سے بچا لیتے ہیں۔
علاوہ اس کے کہ انسان کا اپنے نفس سے وہ معاملہ کرنا جو اوپر بیان ہوا ایک ظلم عظیم ہے
اور سوسائٹی کے حقوق کا اتلاف ہے بلکہ خدائے تعالیٰ کی نعمتوں کا رد کرنا ہے۔ اس قسم کی
ریاضتوں کا یہ بھی نتیجہ نکلتا ہے کہ نفس انسانی ایسا کمزور ہو جاتا ہے کہ اس کے اندرید خیالات کا
مقابلہ کرنے کی طاقت نہیں رہتی چنانچہ یہ ایک ثابت شدہ امر ہے کہ جب انسان کمزور ہو جاتا
ہے تو وہ اپنے خیالات و توہمات کا جلد شکار ہو جاتا ہے پس ایسی ریاضتوں کے ذریعہ سے جسم کی
طاقت کو توڑ دینے کا نتیجہ بہت دفعہ میں نکلتا ہے کہ انسان بجائے گناہ سے بچنے کے گناہ میں مبتلا ہو
جاتا ہے اور جس اثر رہا سے بھاگنا چاہتا تھا اس کے مونہ میں چلا جاتا ہے اور جو لوگ اپنے آپ کو
ان نعماء سے بکلی روکنا چاہتے ہیں جو خدائے تعالیٰ نے انسان کے استعمال کے لئے پیدا کی ہیں وہ
حلال ذرائع سے تو محروم ہو جاتے ہیں لیکن بہت دفعہ اپنے طبعی جوشوں سے مغلوب ہو کر حرام
خوری اور حرام کاری میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ غرض انسان کا اپنے جسم کو سخت مشقتوں میں ڈالنا
اپنے آپ پر ظلم کرتا ہے اور اپنی جان کو ہلاکت میں ڈالنا ہے اور ان قیمتی طاقتوں کا ضائع کرنا ہے
جو خدائے تعالیٰ نے محض اپنے فضل سے اسے دین و دنیا کی ترقی کے لئے عطا فرمائی تھیں۔ پس
جو مذہب اپنے پیروؤں کو اس قسم کی تعلیم دیتا ہے وہ تفریط سے کام لیتا ہے اور نفس کے حقوق کو
بلا وجہ روک کر اسے ہلاکت کے گڑھے میں گرا دیتا ہے اور ایسا مذہب کسی خاص وقت میں کسی
خاص قوم کے لئے تو ممکن ہے کہ مفید ہو لیکن دنیا کی ہدایت کے لئے وہ ہرگز کار آمد نہیں ہو
-CF

انوار العلوم جلد - ۳
۲۵۷
اسلام اور دیگر مذاہب
اس تفریط کے مقابلہ میں بعض مذاہب نے افراط سے کام لیا ہے اور انہوں نے جسمانی
ریاضتوں کو سرے سے ہی مضر اور لغو قرار دیا ہے اور صاف کہہ دیا ہے کہ جسم کو کسی ریاضت
میں ڈالنا بالکل لغو اور فضول ہے اور اس میں سوائے نقصان کے کوئی فائدہ نہیں کیونکہ خدائے
تعالی کو کسی انسان کو تکلیف دینے یا اسے بھوکا پیاسا رکھنے سے کیا سروکار ہے اور اس عذر کے
ماتحت انہوں نے تمام عبادات کو ترک کر دیا ہے۔ لیکن جس طرح ان مذاہب نے جنہوں نے
نفس کو بلاوجہ رکھ میں ڈالنے اور تمام لذائذ و نعماء سے بچنے کی ترغیب دی ہے نفس کے حق میں
تفریط سے کام لیا ہے اسی طرح اس جماعت نے اس کے حق کی ادائیگی میں افراط سے کام لیا
ہے۔ کیونکہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ جو لوگ طرح طرح کی دنیاوی لذتوں کے حصول میں
مشغول رہتے ہیں اور ہر وقت اپنے جسم کی تربیت میں مشغول رہتے ہیں ان کا جسم اسقدر آرام
طلب ہو جاتا ہے کہ اس کے نتیجہ میں روح بھی مست ہو جاتی ہے اور ایسے لوگوں کا رفتہ رفتہ
قلب بھی سیاہ ہو جاتا ہے کیونکہ جسم انسان کی روح کے ساتھ وہی تعلق رکھتا ہے جو کہ ایک میوہ
کا قشر اس کے مغز سے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ قشر خود مطلوب نہیں لیکن قشر کو جب مغز
سے جدا کر دو گے تو وہ فورا یا کچھ دیر کے بعد بالکل برباد ہو جائے گا اسی طرح اگر عبادات میں
جسم کو بھی شامل نہ کیا جائے تو ایسی عبادات جلد فنا ہو جاتی ہیں اور ایسے لوگ جو عبادت کا تعلق
صرف قلب کے متعلق سمجھ کر یہ خیال کرتے ہیں کہ صرف دل کی عبادت کافی ہے کچھ دنوں
کے بعد ولی عبادت سے بھی محروم رہ جاتے ہیں کیونکہ تھوڑے ہی عرصہ میں ان کی روح کی
تازگی جاتی رہتی ہے اور سستی اس پر غالب آجاتی ہے اور وہ اس طرح مرجھائی جاتی ہے جس
طرح قشر سے الگ کیا ہوا مغز ۔ اور اس بات کو اگر نظر انداز بھی کر دیا جائے تب بھی اس بات
میں کوئی شک نہیں ہو سکتا کہ جس طرح انسان کی روح خدائے تعالیٰ کے احسان کے نیچے ہے
اسی طرح اس کا جسم بھی ہے۔ پس روح اور جسم دونوں کو عبادت میں لگانا ہی انسان کو اس شکر
گزاری کے فرض سے سبکدوش کر سکتا ہے جس کا بجالانا اس کے لئے نہایت ضروری ہے۔
اصل بات یہ ہے کہ انسان کا جسم مثل ایک سواری کے گھوڑے کے ہے جس پر سوار ہو کر
انسان اس زندگی کے سفر کو طے کرتا ہے اور اس کو جب تک ایسی حالت میں نہ رکھا جائے جس
سے ایک تو یہ چست و چالاک ہو جائے اور دوسری طرف ایسے دبلا پن سے محفوظ رہے کہ جس کا
نتیجہ ہلاکت ہو تب تک کبھی انسان اپنے سفر زندگی کو عمدگی سے طے نہیں کر سکتا۔ کیا نہیں دیکھتے

انوار العلوم جلد ۳۰
۲۵۸
اسلام اور دیگر مذاہب
کہ ہوشیار آقا کس طرح اپنے گھوڑے کو ایسا موٹا اور فربہ ہونے سے بچانے کی کوشش کرتا
ہے کہ جس کا نتیجہ یہ ہو کہ وہ سفر کے ناقابل ہو جائے اسی طرح وہ اسے ایسا دبلا ہونے سے بھی
بچاتا ہے کہ جس کا نتیجہ اس کی ہلاکت ہو یہی حال جسم کا ہے جب تک اس کے متعلق دونوں
باتوں کا خیال نہ رکھا جائے انسان کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا یعنی ایک طرف تو اس سے اس
قدر ریاضت کی جائے کہ وہ بالکل دنیا کی طرف نہ جھک جائے اور ضرورت کے وقت خدائے
تعالی کے حکم کو بجالانے سے قاصر رہے اور دوسری طرف اسے اس قدر کمزور نہ کر دیا جائے کہ
وہ اپنے دنیاوی فرائض سے بھی معذور ہو جائے اور قسم قسم کی بیماریوں میں مبتلا ہو جائے اور
اپنی کمزور حالت سے روح کو بھی صدمہ پہنچائے پس جو مذہب انسان کو اپنے نفس سے اس قسم کا
سلوک کرنے کی تعلیم نہیں دیتا بلکہ یا وہ تفریط کی طرف چلا جاتا ہے یا افراط کی طرف وہ مذہب
کامل نہیں کہلا سکتا اور نہ تمام دنیا کے لئے ایسا مذہب قابل عمل ہو سکتا ہے۔ اور وہی مذہب تمام
دنیا کے لئے قابل عمل ہو سکتا ہے جو تمام انسانی ضروریات کو پورا کرنے والا ہو اور انسان کو
ایسے راستہ پر چلائے جس پر چل کر وہ آسانی سے خدائے تعالیٰ تک پہنچ جائے اور باوجود اس
بات کا اقرار کرنے کے کہ تمام مذاہب خدائے تعالیٰ کی طرف سے ہی آئے ہیں میں یہ بات کے
بغیر نہیں رہ سکتا کہ اگر کوئی مذہب اس مسئلہ پر کہ انسان کو اپنے نفس کے ساتھ کیسا معاملہ کرنا
چاہئے تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھ کر اور کل طبائع کا خیال رکھ کر روشنی ڈالتا ہے تو وہ صرف
اسلام ہی ہے۔ وہی ہے جو ایک طرف تو ایسے لوگوں کا خیال رکھتا ہے جو جسم کے نحیف اور
صحت کے کمزور ہوتے ہیں تو دوسری طرف ان لوگوں کا علاج کرتا ہے جو اپنے جسم کی فربہی کی
فکر میں اپنی روح کو بالکل بھلا دیتے ہیں چنانچہ قرآن کریم ایک قاعدہ کلیہ کے طور پر اس بارہ
میں کہ انسان کو اپنے نفس سے کیسا ا معاملہ کرنا چاہئے یوں فرماتا ہے کہ وَلَا تُلْقُوا تُلْقُوا بِايْدِيكُمْ با إِلَى
التهلكة - والبقرة : (۱۹۶) یعنی تم لوگ اپنے ہاتھوں سے اپنے نفس کو ہلاکت میں نہ ڈالا کرو
یعنی عبادات میں یا کھانے پینے میں یا محنت و مشقت میں یا صفائی و طہارت میں کبھی کوئی ایسی راہ
نہ اختیار کرو جس کا نتیجہ تمہاری صحت یا تمہاری عقل یا تمہارے اخلاق کے حق میں برا نکلے۔
تهلكة کا لفظ جو اس آیت میں اللہ تعالی نے استعمال کیا ہے اس کے معنے کسی ایسے فعل کے
ہوتے ہیں جس کا انجام ہلاکت ہو اس لفظ کے استعمال کرنے میں ایک بہت بڑی حکمت ہے اور
وہ یہ کہ تھلک کے اصل معنے ایسا کام کرنے کے نہیں جس کا نتیجہ برا نکلے۔ پس اس لفظ کے
شهور

انوار العلوم جلد ۳۰
۲۵۹
اسلام اور دیگر مذاہب
استعمال کرنے سے قرآن کریم نے اس طرف بھی اشارہ کر دیا ہے کہ اسلام دین یا عزت یا تمدن
کی حفاظت کے لئے انسان کو اپنی جان خطرہ میں ڈال دینے سے نہیں روکتا بلکہ ایسے کاموں سے
روکتا ہے جن کا کوئی نیک نتیجہ برآمد ہونے کی امید نہ ہو اور جن میں انسان کی جان یا کسی اور
مفید شے شے کے بلاوجہ برباد ہونے نے کا کا خط خطرہ ہو۔ یہ تو ایک عام حکم ہے جس میں اصولاً انسان کو کے بتایا گیا
ہے کہ اسے اپنے نفس سے کیسا معاملہ کرنا چاہئے لیکن اس کے علاوہ قرآن کریم و احادیث میں
اس کے متعلق بہت سی تفاصیل بھی پائی جاتی ہیں چنانچہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ انسان کے
کھانے اور پینے کے متعلق فرماتا ہے يُسْتَلُونَكَ مَاذَا أُحِلَّ لَهُمْ ، قُلْ أُحِلَّ أُحِلَّ لَكُمُ الطَّيِّبَتُ۔
( المائدة : (۵) یعنی لوگ پوچھتے ہیں کہ ان کو کون کونسی اشیاء کھانے کی اجازت ہے تو اس
کے جواب میں کہہ دے کہ ہر ایک چیز جو تمہارے جسم یا تمہاری عقل یا تمہارے اخلاق بیا
تمہارے دین کے لئے مضر نہیں وہ تمہارے لئے حلال ہے بے شک اس کا استعمال کرو۔ اسی
طرح ایک دوسری جگہ فرماتا ہے کہ آیا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تُحَرِّمُوا طَيِّبَتِ مَا أَحَلَّ اللَّهُ
لَكُمْ وَلَا تَعْتَدُوا إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ الْمُعْتَدِينَ - (المائدة : (۸۸) یعنی اے مومنو! جو پاک
اشیاء (جو کسی طرح بھی تمہارے لئے مضر نہیں) حلال کی گئی ہیں ان کو اپنے نفس پر کبھی حرام نہ
کرد یعنی کبھی اپنے نفس سے عہد نہ کرو کہ فلا فلاں چیز جو صحت بدن و سلامتی عقل و درستی اخلاق و
حفاظت دین میں سے کسی شے کے لئے بھی مضر نہیں صرف نفس کشی کے لئے ہم اپنے نفس پر
حرام کرتے ہیں۔ اور اس کے علاوہ یہ بات بھی یاد رکھو کہ اگر ایک طرف تم کو ان چیزوں کو اپنے
نفس پر حرام کرنے کی اجازت نہیں تو دوسری طرف اس بات کی بھی اجازت نہیں کہ تم اپنے
نفس کو بس کھانے پینے ہی میں لگا دو اور دیگر فرائض کو بھول جاؤ ۔ اگر ایسا کرو گے تو یہ فعل
تمہار احد سے نکلا ہوا ہو گا اور اللہ تعالیٰ حد سے بڑھ جانے اور ایک طرف ہی جھک جانے کو ہرگز
پسند نہیں کرتا۔ اس آیت پر غور کرو کہ کھانے پینے کے متعلق کس طرح ایک طرف تو بلاوجہ
اپنے نفس کو طیب اور پاک اشیاء سے محروم رکھنے سے منع کیا ہے اور دوسری طرف بالکل جسم
کی پرورش میں ہی مشغول ہو جانے سے روکا ہے۔ کیا یہی وہ تعلیم نہیں کہ جو ہر ایک طبیعت اور
ہر ایک ملک اور ہر ایک زمانہ اور ہر ایک ضعیف یا قومی انسان کے مناسب حال ہے پھر کیا اسلام
کے سوا کوئی اور بھی مذہب ہے جس نے اس رنگ میں انسان کی ہدایت کی ہو ۔ اگر نہیں تو کیا
اس امر سے یہ بات پوری طرح ثابت نہیں ہو جاتی کہ اسلام ہی وہ مذہب ہے جو اس وقت

انوار العلوم جلد - ۳
۲۶۰
اسلام اور دیگر مذاہب
خدائے تعالی تک انسان کو پہنچا سکتا ہے اور جس کی تعلیم تمام بنی نوع انسان کو ہدایت دے سکتی
ہے۔ مذکورہ بالا آیت کے علاوہ ایک اور آیت بھی کھانے پینے کے متعلق قرآن کریم میں آتی
ہے اور وہ یہ
ہے وَكُلُوا وَاشْرَبُوا وَلَا تُسْرِفُوا - (الاعراف : (۳۲) (۳۲) یعنی کھاؤ اور پیو لیکن
کھانے اور پینے میں اسراف نہ کرو یعنی ایسا نہ ہو کہ اپنی زندگی عمدہ کھانوں اور ٹھنڈے شربتوں
کے لئے وقف کر دو بلکہ ضرورت کے مطابق ہر طیب چیز بے شک استعمال کرو۔ کھانے پینے اور
باقی زینت اور آرام کی اشیاء کے لئے جو انسان اپنے آرام کے لئے استعمال کرتا ہے اللہ تعالٰی
فرماتا ہے قُلْ مَنْ حَرَّمَ زِينَةَ اللهِ الَّتِى اَخْرَجَ لِعِبَادِهِ وَالطَّيِّبَتِ مِنَ الرِّزْقِ (الاعراف :
(۳۳) یعنی کہہ کہ کس نے حرام کی ہیں وہ زینت کی اشیاء جو اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کے لئے
پیدا کی ہیں اسی طرح کسی نے طیب رزق حرام کئے ہیں مطلب یہ ہے کہ جب خدائے تعالیٰ نے
کچھ اشیاء بطور زینت پیدا کی ہیں تو پھر کس کی طاقت ہے کہ ان اشیاء کو کوئی استعمال نہ کرے
اگر ان کا استعمال کرنا نا جائز تھا تو پھر خدائے تعالیٰ نے انہیں پیدا کیوں کیا؟
اسی طرح عبادت کے متعلق رسول کریم ال نے تاکید فرمائی ہے کہ اتنی عبادت کرو
جس پر نفس راضی ہو اور جب نفس میں ملال پیدا ہونے لگے اس وقت چھوڑ دو اور آپ کی
نسبت یہ روایت ہے کہ آپ ایک دفعہ مسجد میں داخل ہوئے تو وہاں ایک رسی لٹکی ہوئی
دیکھی۔ آپ نے دریافت کیا کہ یہ کیسی رہی ہے تو لوگوں نے جواب دیا کہ ام المومنین زینب
نے اس لئے لٹکوائی ہے کہ جب وہ نماز میں مشغول ہوتی ہیں تو کبھی سخت نیند آئے تو اس پر
سہارا لے لیتی ہیں۔ آپ نے فرمایا اس رسی کو ابھی کھول دو۔ (بخاري كتاب التهجد باب يكره من
التشديد في العبادة ایسی عبادت کی اجازت نہیں۔ اسی طرح روزوں کے متعلق عبداللہ بن عمرؓ
کی روایت ہے کہ رسول اللہ اللہ کو اطلاع ملی کہ انہوں نے کہا ہے کہ میں ہمیشہ روزہ
رکھوں گا تو اس پر آپ نے ان کو بلا کر فرمایا کہ یہ درست نہیں اور آخر ان کے بہت اصرار
کرنے پر اس بات کی اجازت دی کہ ایک دن روزہ رکھ لیں اور ایک دن انظار کریں اور جب
انہوں نے کہا کہ میں اس سے بھی بہتر روزوں کی طاقت رکھتا ہوں یعنی میں اس سے زیادہ
برداشت کر سکتا ہوں تو آپ نے فرمایا کہ اس سے بہتر کوئی روزہ نہیں یعنی اگر اس سے زیادہ
کوئی انسان رکھے گا تو اس کی صحت کو صدمہ پہنچے گا اور نتیجہ اچھا نہ نکلے گا۔ غرض آپ نے آخر
میں یہ کہہ کر ان کو رخصت کیا کہ اے عبداللہ تیرے جسم کا بھی تجھ پر حق ہے اور تیری آنکھ کا

انوار العلوم جلد ۳۰
۲۶۱
اسلام اور دیگر مذاہب
ر
بھی تجھ پر حق ہے اور تیری بیوی کا بھی تجھ پر حق ہے۔ (بخاری کتاب الصیام باب صوم الدهر)
اسی طرح جسم کے بعض اعضاء کے ضائع کرنے کی نسبت حدیث میں آتا ہے کہ جب بعض
صحابہ نے ساری عمر مجرد رہنے کیلئے یہ تجویز کی کہ وہ اپنے آپ کو خصی کر لیں تو رسول کریم
ا نے ان کو منع فرمایا اور شادی نہ کرنے کے خیال کو بھی رسول کریم نے ناپسند
فرمایا ہے چنانچہ آپ فرماتے ہیں کہ لَا رَهْبَانِيَّةً فِي الإِسْلام (المبسوط بسرخی جلد ۱۰ صفحه (1) اسلام
میں رہبانیت نہیں یعنی اسلام مسیحیوں کی طرح مانکس (Monks) اور ننز (Nuns) بننے کی
اجازت نہیں دیتا۔
پچھلے تمام حوالہ جات سے آپ لوگوں نے سمجھ لیا ہو گا کہ اسلام نے کس طرح شفقت علی
خلق اللہ کے اس حصہ کے متعلق بھی کامل اور مکمل تعلیم دی ہے اور کس طرح افراط و تفریط
سے اجتناب کر کے میانہ روی کی طرف مسلمانوں کو متوجہ کیا ہے اور ایسے احکام دیتے ہیں جو ہر
زمانہ اور ہر ملک میں جاری ہو سکتے ہیں اور اگر ایک طرف جسم انسانی کو روح کا شریک حال
کرنے کے لئے بلکہ روحانی طاقت کو بڑھانے کے لئے جسم کو بھی ریاضت اور عبادت میں
شریک کیا ہے تو دوسری طرف اس کی تربیت کی ہے اور اس کی ضروریات کو پورا کرنے کا حکم
دیا ہے اور اسلام نے تو یہاں تک صحت انسانی کا خیال رکھا ہے کہ ان مختصر سی عبادات میں بھی
جو مسلمانوں کے لئے مقرر کی ہیں بیماری اور سفر کی حالت میں بہت کچھ سہولت رکھ دی ہے تاکہ
کسی انسان پر وہ بوجھ نہ ہوں اور کسی کی طبعی قوتیں اور استعدادیں اس سے تباہ نہ ہو جائیں۔
پس اس حصہ شریعت کے متعلق بھی صرف اسلام ہی ایک ایسا مذہب ہے جو ایسی کامل تعلیم پیش
کرتا ہے جس پر تمام دنیا کے انسان عمل کر سکتے ہیں۔
دوسرے انسانوں سے سلوک
دوسرا حصہ شفقت على خلق اللہ کا وہ تعلیم ہوتی ہے جو
کسی مذہب نے اپنے پیروؤں کو اپنے سوا دوسرے بنی
نوع انسان سے سلوک کے متعلق دی ہوتی ہے۔ پس پہلے حصہ سے فارغ ہو کر ہم اس حصہ کے
متعلق کچھ بیان کرتے ہیں تا معلوم ہو کہ اس میدان میں بھی اسلام ہی دیگر ادیان پر غالب ہے
مگر پیشتر اس کے کہ اس حصہ کے متعلق ہم کچھ تفصیل دار بیان کریں مناسب معلوم ہوتا ہے کہ
تمام بنی نوع انسان سے سلوک کرنے کے متعلق جو تعلیم اجمالی طور پر قرآن کریم میں مذکور ہے
پہلے بیان کر دی جائے ۔ اللہ تعالی قرآن کریم میں فرماتا ہے إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ

انوار العلوم جلد ۳۰
۲۶۲
اسلام اور دیگر مذاہب
وَالْإِحْسَانِ وَابْتَاى ذِي الْقُرْبَى وَيَنْهَى عَنِ الْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ وَالْبَغْيِ ، يَعِظُكُمْ
لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ ۔ (النحل : (11) یعنی اللہ تعالی تم کو تم کو عدل اور احسان اور ایتاء ذی القربی کا
حکم دیتا ہے اور تم کو فحشاء اور منکر اور بغاوت سے روکتا ہے وہ تمہیں اس لئے نصیحت کرتا ہے
تا تم اپنی اصلاح کر لو۔ اس آیت میں خدائے تعالیٰ نے ہر ایک مسلمان کو تین باتوں کا حکم دیا
ہے اور تین باتوں سے روکا ہے۔ گویا ایک حکم کے مقابلہ میں ایک نہی ہے اور ہر ایک نیکی جس
کے کرنے کا حکم دیا ہے اس کے مقابل کی بدی کو بھی بیان کر دیا ہے کہ اس سے تم کو بچنا چاہئے۔
پہلا زینہ جس پر ایک مؤمن کو چڑھنے کا حکم دیا ہے وہ عدل کا زینہ ہے یعنی کسی کی حق تلفی نہ
کرے۔ اگر کسی کے ہاں ملازم ہے تو اس کا کام دیانت سے کرے جتنی تنخواہ لیتا ہے اس کے
مطابق حسب معاہدہ کام بھی کرے اگر مزدور ہے تو محنت سے اپنا وقت اس شخص کے کام میں
صرف کرے جس نے اس کو لگایا ہے اگر کسی کا کوئی روپیہ دینا ہے تو اسے ادا کرے اگر کسی کا
کوئی اور حق ادا کرنا ہے تو دیانت سے ادا کرے۔ غرض اپنے ہر ایک فعل میں عدل سے کام
لے اور کسی کی حق تلفی نہ کرے پورا پورا حق ادا کر دے ۔ اس کے بعد فرمایا کہ عدل کے زینہ
پر جب مؤمن چڑھ جائے تو پھر اسے چاہئے کہ احسان کے زینہ پر قدم رکھے یعنی نہ صرف اسے
اس بات کا خیال رہے کہ میں ہر ایک شخص کے حقوق پورے پورے ادا کر دوں بلکہ اب اس
کی ایمانی حالت اس درجہ تک ترقی پا جائے کہ وہ لوگوں کے حقوق ادا کر کے اپنی طرف سے بھی
کچھ بطور احسان ان کو دے اور لوگوں کے ساتھ عدل کرنا تو اس کے لئے ایسا ہو جائے جیسے ایک
معمولی بات ہے اور اس کو اب اس بات کی فکر رہے کہ میں اپنی طاقت اپنی قوت اپنے مال
اپنی دولت اپنی عزت اپنی وجاہت سے کس طرح لوگوں کو فائدہ پہنچاؤں اور جب وہ اس
درجہ کو بھی پالے تو ایک مسلمان کو چاہئے کہ اس سے بھی بلند ہو اور احسان کرنا بھی اس کی نظر
میں ادنی ہو جائے اور وہ ایتاء ذی القربیٰ کا درجہ حاصل کر کے جو احسان سے بہت بڑا درجہ ہے۔
اور احسان میں اور ایتاء ذی القربی میں یہ فرق ہے کہ احسان ایک آدمی دوسرے آدمی سے
بعض حالات کے ماتحت کرتا ہے یعنی کسی کو تکلیف میں دیکھا اور اس پر رحم آگیا تو اس پر احسان
کر دیا۔ کسی نے کبھی پہلے کوئی سلوک کیا ہوا ہو تو اس کا بدلہ اتار کر اس کے احسان کو یاد کر کے
اس کے ساتھ کچھ مروت کر دی غرض عام احسان کا محرک ہمیشہ رحم یا شفقت ہوتی ہے لیکن
ایتاء ذی القربی یعنی قریبوں کو دینا رحم و شفقت کا نتیجہ نہیں ہوتا ایک ماں اپنے بچہ کی خدمت

انوار العلوم جلد ۳۰
۲۶۳
اسلام اور دیگر مذاہب
کرتی ہے اور اس کی ناز برداریاں کرتی ہے نہ اس لئے کہ اس کی حالت زار دیکھتی ہے یا اسے
مصیبت میں پاتی ہے بلکہ صرف اس لئے کہ وہ اس کے جگر کا ٹکڑا ہے اور اس کا بیٹا ہے۔ بارہا
اولاد امیر ہوتی ہے اور ماں باپ غریب ہوتے ہیں تو وہ اسی طرح اپنی اولاد کے ساتھ اپنے محدود
ذرائع سے سلوک کرتے رہتے ہیں جیسا کہ ایک امیر ماں باپ اپنی حیثیت کے مطابق اپنی اولاد
سے سلوک کرتے ہیں پس ماں باپ کا سلوک نہ تو انعام کی خواہش پر ہوتا ہے نہ کسی پہلے احسان
کے بدلہ میں نہ مصیبت یا دکھ کا نظارہ دیکھ کر رحم کے جوش کی وجہ سے بلکہ ان کا سلوک ان تمام
باتوں سے پاک ہوتا ہے اور صرف محبت اس کا باعث اور محرک ہوتی ہے۔ پس ایتاءِ ذِی
القربی یعنی ایسا دینا جیسا کہ قریبی رشتہ دار دیتے ہیں عام احسان سے زیادہ اعلیٰ درجہ کا احسان
ہوتا ہے اور اس درجہ کی طرف اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو بلاتا ہے اور فرماتا ہے کہ ایک مؤمن کو
صرف احسان کے درجہ پر کھڑا نہیں ہو جانا چاہئے بلکہ اسے چاہئے کہ وہ آگے بڑھے اور اپنے
اندر بنی نوع انسان کی ایسی محبت پیدا کرے جیسی محبت کہ مہربان باپ اور محبت کرنے والی ماں
اپنے بچہ سے رکھتے ہیں اور ان سے بلا امتیاز امارت و غربت نیک سلوک کرے اور کسی وقتی
جوش کے ماتحت ان سے تعلق نہ ہو۔ اسی طرح ان تین نیکیوں کے حاصل کرنے کے ساتھ ہی
وہ تین بدیاں بھی ترک کرے یعنی ان بدیوں کو بھی ترک کر دے جو اس کی اپنی ذات کے ساتھ
تعلق رکھتی ہیں اور ان کو بھی جو ہیں تو اس کی ذات کے ہی متعلق مگر ایسی ہیں کہ لوگ بھی ان
سے واقف ہوتے ہیں اور انہیں ناپسند کرتے ہیں اور وہ بدیاں بھی چھوڑ دے جن میں دوسرے
لوگوں کے حقوق کو نقصان پہنچتا ہے یا کسی حکومت کے انتظام میں ان سے خلل آتا ہے اور ان
دونوں حکموں کو ملا کر گویا شفقت علی خلق اللہ کے تمام مدارج کو پورا کر دیا کیوں کہ شفقت دو
ہی قسم پر منقسم ہوتی ہے اول ایصال خیر دوم دفع شر اور اس آیت میں دونوں قسموں کو تمام و
کمال بیان کر دیا گیا ہے یعنی ایک مسلم کو لوگوں سے نیکی تو اتنی کرنی چاہئے کہ عدل سے ترقی
کرتے کرتے وہ اس حد تک پہنچ جائے کہ لوگوں کے ساتھ ایسی محبت کے ساتھ معاملہ کرے اور
بلا امتیاز ان پر اس طرح احسان کرے جس طرح ماں باپ بچہ پر کرتے ہیں اور بدی سے بھی اس
قدر دور رہنا چاہئے کہ خطرناک بغاوتوں اور شرارتوں کو چھوڑتے چھوڑتے اس حد تک پہنچ
جائے کہ ان بدیوں کو بھی چھوڑے جو صرف ان کے نفس کے اندر مخفی ہیں کیونکہ نہ معلوم کسی
نامعلوم رنگ میں ان سے ہی کسی کو نقصان پہنچ جائے غرض شفقت علی خلق اللہ کے دونوں

انوار العلوم جلد ۳۰
۲۶۴
اسلام اور دیگر مذاہب
پہلوؤں یعنی ایصال خیر اور دفع شر کے تمام مدارج کو اس آیت میں بیان کر دیا گیا ہے اور اس
سے بڑھ کر نہ کوئی اور درجہ شفقت علی خلق اللہ کا ہے جو انسان حاصل کر سکے اور نہ کوئی
باریک بدی ہے جسے انسان چھوڑ سکے پس شفقت علی خلق اللہ کے متعلق اس تعلیم سے بڑھ کر
کوئی مذہب کوئی اور تعلیم پیش ہی نہیں کر سکتا کیونکہ جو آخری مقام ہے اس پر اسلام کھڑا ہے
اور اس سے اوپر جانے کی انسان کے لئے گنجائش نہیں اور بڑھ کر تو کسی نے کیا پیش کرنی ہے ہم
دعوٹی سے کہہ سکتے ہیں کہ اس تعلیم کے برابر بھی کوئی اور مذہب کوئی تعلیم پیش نہیں کر سکتا۔
اسلام نے شفقت علی خلق اللہ کے متعلق جو تعلیم اجمالی طور پر دی ہے اس کے بیان کرنے
کے بعد میں اب وہ تعلیم پیش کرتا ہوں کہ جو تفصیلی طور پر شفقت علی خلق اللہ کے متعلق اسلام
اپنے پیروؤں کو دیتا ہے اور سب سے پہلے وہ تعلیم بیان کرتا ہوں جو رشتہ داروں کے متعلق
اسلام دیتا ہے۔
سے سب سے بڑا تعلق
دنیاوی تعلقات کے لحاظ سے ۔ والدین سے تعلق بنی نوع انسان میں سے دون
انسان کو اپنے والدین سے ہوتا ہے کہ ہوتا ہے کہ ان کو خدائے تعالی نے اس کے
دنیا میں لانے کا ذریعہ بنایا ہے۔ والدین کی محبت جیسی پاک اور بے غرض ہوتی ہے اس کی نظیر
دنیا میں بہت کم ملتی ہے ۔ وہ اس وقت بچہ کی خبر گیری کرتے ہیں جب اسے اپنے وجود کی بھی خبر
نہیں ہوتی اور وہ اپنی زندگی کے قیام کے لئے کوئی تدبیر نہیں کر سکتا ایسی حالت میں جن تکالیف
سے وہ ان کی پرورش کرتے ہیں اسے صرف والدین ہی سمجھ سکتے ہیں دوسرا انسان اس کا خیال
بھی نہیں کر سکتا اور یہی وجہ ہے کہ والدین جس محبت سے بچہ کی خبر گیری کرتے ہیں بچہ اس کا
عشر عشیر بھی ادا نہیں کر سکتا اور بہت کم بچے ایسے ملیں گے جو اس احسان کا پورا بدلہ دے سکیں
جو ان پر ان کے والدین نے کیا ہوتا ہے اسی وجہ سے اسلام نے ان کی فرمانبرداری کرنے کا سخت
حکم دیا ہے چنانچہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَ قَضَى رَبُّكَ الَّا تَعْبُدُوا إِلَّا إِيَّاهُ
وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا ، إِمَّا يَبْلُغَنَّ عِنْدَكَ الْكِبَرَ أَحَدُهُمَا أَوْ كِلَهُمَا فَلَا تَقُلْ لَهُمَا أُن
وَلَا تَنْهَرْهُمَا وَقُلْ لَهُمَا قَوْلاً كَرِيمًا ، وَاخْفِضْ لَهُمَا جَنَاحَ الذُّلِّ مِنَ الرَّحْمَةِ وَقُلَّ
رَبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَ بَيْنِي صَغِيرًا - بني اسراءيل : ۲۵۰۲۴) یعنی اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے
کہ اس کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو اور والدین کے ساتھ احسان کا معاملہ کرد اگر ماں باپ میں
سے ایک یا دونوں تمہارے جوان ہونے پر بوڑھے ہو جائیں تو ان کو اُف تک نہ کہو اور کبھی

انوار العلوم جلد ۳۰
۲۶۵
اسلام اور دیگر مذاہب
ان سے سختی سے کلام نہ کرو بلکہ جب ا نہ کرو بلکہ جب ان سے بات بات کرو تو ادب و احترام کو مد نظر رکھو اور ان کے
آرام و آسائش کے لئے کمال رحم کے ساتھ اپنی خدمت کے بازو ان کے سامنے بچھا دو اور
باوجود اس سلوک کے یہی سمجھو کہ تم نے ان کی خدمت کا حق پورے طور پر ادا نہیں کیا اس
لئے خدا تعالیٰ کے حضور میں دعا کرتے رہو کہ الہی میں تو ان کے احسانات کا بدلہ بھی نہیں دے
سکتا پس تو ہی ہماری طرف سے ان کا متکفل ہو جا اور جس طرح انہوں نے اس وقت کہ ہم بے
بس و بے کس تھے ہماری مدد کی تو بھی اس دن کہ یہ بے بس و بے کس ہوں اسی محبت اور پیار
کے ساتھ ان سے معاملہ کیجیو۔ یہ وہ بے نظیر تعلیم ہے جو اسلام والدین کے حق میں دیتا ہے
اور دنیا کا کونسا مذہب ہے جو اس کے مقابلہ میں اپنی تعلیم کو پیش کر سکے اس میں کوئی شک نہیں
کہ سب مذاہب اپنے اندر خوبیاں رکھتے ہیں اور چونکہ وہ خدائے تعالیٰ کے بھیجے ہوئے ہیں اس
لئے ان کے اندر بہت ہی صداقتیں موجود ہیں۔ لیکن والدین کے متعلق وہ افراط و تفریط سے
خالی اور کامل تعلیم جو اسلام پیش کرتا ہے اور کسی مذہب میں نہیں پائی جاتی۔ کس طرح ایک ہی
آیت میں اول تو یہ بتایا ہے کہ عبادت صرف اللہ تعالی کی ہوتی ہے اور والدین کے احسان بھی
اس کے مقابلہ میں بیچ ہوتے ہیں پس تم ہر گز اس مذہب کی پیروی نہ کرو جو والدین کے حقوق کی
ادائیگی میں اس قدر افراط سے کام لیتا ہے کہ ان کے آگے سجدہ کرنا اور عبادت کی شرائط بجا
لانے کو جائز قرار دیتا ہے کیونکہ یہ کام حد سے بڑھا ہوا ہے اور والدین کی تکریم کرتے ہوئے
اس میں اس حقیقی محسن کی ہتک کی گئی ہے کہ جو اس احسان کا بھی خالق ہے جو والدین انسان پر
کرتے ہیں۔ دوسری بات اس آیت میں یہ بتائی ہے کہ والدین کی عبادت تو نہیں کرنی لیکن ان
کے ساتھ احسان کا معاملہ کرنا ہے یہ وہ تعلیم ہے کہ جس کے مقابلہ میں اور کوئی مذہب کھڑا نہیں
ہو سکتا کیونکہ دیگر مذاہب صرف یہ کہتے ہیں کہ تو اپنے والدین کے ساتھ نیک سلوک کر اور ان
کی خدمت کر لیکن اسلام صرف میں نہیں کہتا تو ان سے نیک سلوک کر بلکہ اسلام یہ کہتا ہے کہ
تو ان سے احسان کرنے کی کوشش کر اور احسان اس خدمت یا اس انعام کو کہتے ہیں جو دوسرے
ہے اور وہ
کی خدمت یا انعام سے زائد ہو۔ ایک مزدور اگر کسی شخص کی مزدوری کرتا ہے
دوسرے وقت میں اسے اس کا حق ادا کر دیتا ہے تو وہ ہرگز اس کا محسن نہیں کہلاتا محسن وہ کہلاتا
ہے جو اس کے حق سے زیادہ بدلہ اس کو دے ۔ پس اسلام نے والدین کے ساتھ سلوک کرنے
کا حکم دیتے ہوئے یہ نہیں کہا کہ تو ان سے نیک سلوک کر کیونکہ ہو سکتا ہے کہ ایک شخص اپنے

انوار العلوم جلد ۳۰
۲۶۶
اسلام اور دیگر ذاہب
والدین سے نیک سلوک کرے لیکن اس کا نیک سلوک اس سلوک کی حد کو بھی نہ پہنچے جو
والدین نے اس سے کیا تھا پس ایسے شخص کا سلوک نیک تو کہلائے گا لیکن وہ ان کا محسن نہیں
کہلا سکتا محسن وہ تبھی کہلا سکتا ہے جب ان کے سلوک سے بڑھ کر محبت کا سلوک کرے اور
والدین کے سلوک کو مد نظر رکھتے ہوئے۔ دیکھو کہ اسلام نے والدین کے حق میں کیسی شاندار
تعلیم دی ہے اور کیا کوئی اور بھی مذہب ہے جس نے اس رنگ میں والدین کے ساتھ سلوک کو
بیان کیا ہو کہ ایک طرف تو افراط کو روکا ہو اور ایک طرف تفریط کو۔ ایک طرف تو عبادت سے
منع کر کے خدائے تعالیٰ کی شان کا لحاظ فرمایا اور دوسری طرف ان مذاہب کی تردید کر دی جو
بیوی کا تو لحاظ کرتے ہیں لیکن والدین کی نسبت کوئی حکم نہیں دیتے اور بیاہ کے بعد بیوی کو ہی
تمام تر توجہ کا مستحق قرار دیتے ہیں۔ پھر فرمایا کہ اگر والدین بوڑھے ہو جائیں تو ان کو اُف تک
بھی نہ کہو کہ فلاں کام تمہارا ہم نا پسند کرتے ہیں۔ بوڑھے ہو جانے کی شرط اس لئے لگائی گئی
ہے کہ اول تو جب والدین خود کام کے قابل ہوں تو وہ اپنی اولاد پر بوجھ نہیں ڈالتے۔ دوم جب
انسان بوڑھا ہو جاتا ہے تو بوجہ بیدست وپا ہونے کے اور مختلف قسم کی بیماریوں اور ضعفوں کے
پیدا ہو جانے کے اس کا مزاج چڑ چڑا ہو جاتا ہے پس فرمایا کہ اس حالت میں بھی کہ جب وہ
نہایت چڑ چڑے اور خرش رو ہو جائیں اور ان کی حرکات برداشت سے باہر ہوتی جائیں تم کو چاہئے
کہ ان کی کسی حرکت پر اظہار ناراضگی نہ کرو بلکہ ( ان کی خواہش ) اگر پوری کر سکتے ہو تو کر دو اور
اگر پوری نہیں کر سکتے تو بڑی نرمی سے عرض کر دو کہ یہ بات ہماری طاقت سے باہر ہے اور جب
ان سے کلام کرو تو نہایت ادب کے ساتھ کرو اور ان کے سامنے ایسے نرم ہو جاؤ کہ گویا رحمت
کے مارے تم ان کے سامنے بچھے جاتے ہو اور پھر اسی پر بس نہ کرو بلکہ ان کے لئے دعا ئیں
کرتے رہو کہ ان کی خدمت میں جو کچھ کو تاہی ہم سے ہوتی ہے اس کا بدلہ خدائے تعالیٰ اپنے
پاس سے ان کو دے۔ یہ تو وہ سلوک ہے جس کا حکم اسلام نے اولاد کو اس حالت میں دیا ہے
جب وہ زندہ ہو لیکن اگر کوئی شخص مر جائے اور اس کے والدین زندہ ہوں تو پھر بھی والدین کو
نہیں بھلایا اور نہ ان کے حقوق کی نگہداشت میں دوسرے رشتہ داروں کو بھلا دیا ہے۔ نہ تو
اسلام نے بعض مذاہب کی طرح یہ حکم دیا ہے کہ اولاد کا سب مال والدین کو دے دیا جائے
کیونکہ اس طرح کئی اور رشتہ داروں کی کہ وہ بھی رحم کے مستحق ہوتے ہیں حق تلفی ہے مثلاً
اگر اس کی بیوی ہو اور چھوٹے چھوٹے بچے ہوں تو وہ اس حکم کے ماتحت بالکل بے دست وپارہ

انوار العلوم جلد ۳۰
۲۶۷
اسلام اور دیگر مذاہب
جاتے ہیں۔ اور نہ اسلام نے یہ حکم دیا ہے کہ والدین کو بالکل محروم رکھا جائے جیسا کہ بعض
دیگر مذاہب کی تعلیم ہے بلکہ اسلام نے ان دونوں تعلیموں کے خلاف ایک میانہ راہ اختیار کی
ہے اور وہ یہ کہ مرنے والے کے مال کے ایک حصہ کا وارث والدین کو قرار دیا ہے یعنی اگر اس
کی اولاد ہو تو چھٹا چھٹا حصہ والدین کو دیا جائے اور اگر اولاد نہ ہو تو تیسرا حصہ والدہ کو اور باقی
کل والد کو لیکن یہ صورت خاوند یا بیوی کے موجود ہونے کے ان کا حصہ نکال کر باقی اس کو ملے
گا۔
ماں باپ کا اولاد سے سلوک والدین سے جس سلوک کا اولاد کو حکم دیا ہے اسے تو ہم اوپر بیان کر چکے ہیں اب دوسرے نمبر پر اس سلوک کا ذکر
کرتے ہیں جس کا حکم والدین کو ان کی اولاد کے متعلق دیا گیا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ
والدین کے دل میں اپنی اولاد سے طبعاً محبت ہوتی ہے اور انہیں اپنی اولاد سے نیک معاملہ کرنے
کے متعلق کسی خاص حکم کی بظاہر ضرورت نہیں معلوم ہوتی لیکن تاریخ عالم ہمیں بتاتی ہے کہ
اصل واقعہ یوں نہیں بلکہ باوجود اس فطرتی محبت کے جو والدین کو اپنی اولاد سے ہوتی ہے کئی
وجوہ سے اس بات کی ضرورت ہے کہ والدین کو بھی اس بات کی ہدایت کی جائے کہ اپنی اولاد
سے کیا سلوک کریں اور مختلف مذاہب کی تاریخ ہمیں بتاتی ہے کہ اس تعلیم سے خالی ہونے کی
وجہ سے ان کے پیروان کو سخت وقتیں پیش آئی ہیں۔ سوائے ایک ورثہ کے کہ اس کی
ضرورت ہر ایک گھر میں پیش آتی تھی باقی امور کے متعلق دیگر مذاہب بالکل خاموش ہیں اور
نہیں بتاتے کہ والدین کو اپنی اولاد سے کیسا معاملہ کرنا چاہئے۔ لیکن اسلام چونکہ کامل اور
آخری مذہب ہے اور تمام بنی نوع انسان کے لئے آیا ہے کہ اس نقص سے خالی ہے کیونکہ وہ
ایسے زمانہ میں آیا جب بنی نوع انسان کی حالت چاہتی تھی کہ ان کو ایک ایسی شریعت دی جائے
جو ہر رنگ میں کامل ہو اور جس میں انسانی معاملات کے تمام پہلوؤں کا لحاظ رکھا جائے۔ اسلام
سے جو پہلے مذاہب ہیں ان کو صرف اسی قدر تعلیم کی ضرورت تھی جو اس وقت کی ضروریات
کے لئے کافی ہو اور جس کے ذریعے اس وقت کے لوگوں کو اس کامل شریعت کے قبول کرنے
کے لئے تیار کیا جائے جو بنی نوع انسان کی ہدایت کے لئے روز ازل سے مقدر تھی۔
مختلف ممالک میں کسی نہ کسی سبب سے اولاد کے قتل کر دینے کا رواج تھا اور اولاد کا قتل بعض لوگ لڑکیوں کو اس لئے بعض لوگ لڑکیوں کو اس لئے قتل کر دیتے تھے کہ وہ کسی اور گھر میں بیاہی

·

آج 10 میں سے 10 باقی