سیرت مسیح موعودؑ

انوارالعلوم (جلد 3), حصہ 3

انوار العلوم جلد - ۳
۳۵۳
سیرت مسیح موعود
اور اندھے اکٹھے کئے اور اور عین دوران مباحثہ میں آپ کے سامنے لا کر کہا کہ آپ مسیح ہونے کا
دعوی کرتے ہیں وہ تو لولے لنگڑے اور اندھوں کو اچھا کیا کرتے تھے پس آپ کا دعوی تب ہی
سچا ہو سکتا ہے جب کہ آپ بھی ایسے مریضوں کو اچھا کر کے دکھلائیں اور دور جانے کی
ضرورت نہیں مریض حاضر ہیں۔ جب انہوں نے یہ بات پیش کی سب لوگ حیران رہ گئے اور
ہر ایک شخص محو حیرت ہو کر اس بات کا انتظار کرنے لگا کہ دیکھیں کہ مرزا صاحب اس کا کیا
جواب دیتے ہیں؟ اور مسیحی اپنی اس عجیب کار روائی پر بہت خوش ہوئے کہ آج ان پر نہایت
سخت حجت تمام ہوئی اور بھری مجلس میں کیسی خجالت اٹھانی پڑی ہے۔ لیکن جب آپ نے اس
مطالبہ کا جواب دیا تو ان کی ساری خوشی مبدل به افسوس دندامت ہو گئی اور فتح شکست سے بدل
گئی اور سب لوگ آپ کے جواب کی برجستگی و معقولیت کے قائل ہو گئے ۔ آپ نے فرمایا کہ
اس قسم کے مریضوں کو اچھا کرنا تو انجیل میں لکھا ہے ہم تو اس کے قائل ہی نہیں بلکہ ہمارے
نزدیک تو حضرت مسیح کے معجزات کا رنگ ہی اور تھا تو انجیل کا دعوی ہے کہ وہ ایسے بیماروں کو
جسمانی رنگ میں اچھا کرتے تھے اور اسی طرح ہاتھ پھیر کر نہ کہ دعا اور دوا ہے ۔ لیکن اسی
انجیل میں لکھا ہے کہ اگر تم میں ذرہ بھر بھی ایمان ہو تو تم لوگ اس سے بڑھ کر عجیب کام کر سکتے
ہو۔ پس ان مریضوں کا ہمارے سامنے پیش کرنا آپ لوگوں کا کام نہیں بلکہ ہمارا کام ہے۔ اور
اب ہم ان مریضوں کو جو آپ لوگوں نے نہایت مہربانی سے جمع کر لئے ہیں آپ کے سامنے پیش
کر کے کہتے ہیں کہ براہ مہربانی انجیل کے حکم کے ماتحت اگر آپ لوگوں میں ایک رائی کے دانہ
کے برابر بھی ایمان ہے تو ان مریضوں پر ہاتھ رکھ کر کہیں کہ اچھے ہو جاؤ۔ اگر یہ اچھے ہو گئے تو
ہم یقین کر لیں گے کہ آپ لوگ اور آر آپ کا مذہب سچا ہے ورنہ جو جو دعوئی آپ لوگوں نے خود
کیا ہے اسے بھی پورا نہ کر سکیں تو پھر آپ کی صداقت پر کس طرح یقین کیا جا سکتا ہے۔ اس
جواب کا ایسا اثر ہوا کہ مسیحی بالکل خاموش ہو گئے۔ اور کچھ جواب نہ دے سکے اور بات ٹال
دی۔
اس کے بعد انہی دنوں تعطیل جمعہ کی کوشش اور مذاہب عالم کا عظیم الشان جلسہ ایک دفعہ فیروز پور
تشریف لے گئے۔ ان تمام سفروں میں ہر جگہ آپ کو دق کیا گیا اور لوگوں نے آپ کو بڑا دکھ دیا
جو کچھ تحریر کے ذریعے شائع کیا گیا اس کی کیا گیا اس کی تو کوئی حد ہی نہیں۔ جہاں آپ جاتے رہیں لوگ
اور

انوار العلوم جلد ۳۰
مل کر آپ کو دکھ دیتے ۔
۳۵۴
سیرت مسیح موعود
یکم جنوری ۱۸۹۶ء کو آپ نے اسلامی عظمت کے اظہار اور زبردست اسلامی شعار نماز جمعہ
کے عام رواج کے لئے ایک کوشش کا آغاز فرمایا یعنی گورنمنٹ ہند سے تعطیل جمعہ کی تحریک کی
کار روائی شروع کی۔ بدقسمتی سے مسلمانوں میں جمعہ کے متعلق جو ان کے لئے مسیح موعود کا
ایک زبردست عملی نشان تھا۔ ایسی غلط فہمیاں پیدا ہو گئی تھیں کہ بعض شرائط کو ملحوظ رکھ کر جمعہ
کی فرضیت پر ہی بحث چھڑ چکی تھی اور عملی طور پر جمعہ بہت جگہ متروک ہو گیا تھا۔ آپ نے
اس کو زندہ کیا اور چاہا کہ گورنمنٹ جمعہ کی تعطیل منظور فرمائے ۔ اس بارہ میں جو میموریل
گورنمنٹ کی خدمت میں بھیجنا آپ نے تجویز فرمایا اس کی تیاری سے پہلے ہی مولویوں نے ا اپنی
عادت کے موافق مخالفت کی اور اس کام کو اپنے ہاتھ میں لینا چاہا۔ حضرت مسیح موعود یہ کام
محض للہیت سے کر رہے کر رہے تھے آپ کو کسی تحسین وداد کی تمنا نہ تھی آپ کا مدعا تو اس اہم دینی
خدمت کا انجام پانا تھا خواہ کسی کے ہاتھ سے ہو ۔ آپ نے کل کام مولوی محمد حسین صاحب
بٹالوی کی درخواست پر ان کے سپرد کر دینے کا اعلان کر دیا کہ وہ جمعہ کی تعطیل کے لئے خود
کوشش کرنے کا دعوی کرتے ہیں تو کریں۔ مگر افسوس انہوں نے اس مفید کام کو اس راہ سے
روک دیا۔ مگر آپ کی یہ تحریک الہی" الہی تحریک تھی آخر خدا تعالیٰ نے آپ ہی کی جماعت کے ذریعہ
اس کو پورا کیا۔
۱۸۹۶ء کے اواخر میں چند لوگوں نے مل کر لاہور میں ایک مذہبی کانفرنس منعقد کرنے کا
ارادہ کیا اور اس کے لئے تمام مذاہب کے پیروان کو شامل ہونے کی دعوت دی جنہوں نے بڑی
خوشی سے اس بات کو قبول کیا۔ بحث میں شرط تھی کہ کسی مذہب پر حملہ نہ کیا جارے اور حسب
ذیل مضامین پر مختلف مذاہب کے پیروان سے مضامین لکھنے کی درخواست کی گئی۔
(1) انسان کی جسمانی اخلاقی اور روحانی حالتیں۔
(۲) انسان کی زندگی کے بعد کی حالت۔
(۳) دنیا میں انسان کی ہستی کی اصل غرض کیا ہے اور وہ کس طرح پوری ہو سکتی ہے۔
(۴) گرم یعنی اعمال کا اثر دنیا اور عاقبت میں کیا ہوتا ہے۔
(۵) علم گیان و معرفت کے ذرائع کیا کیا ہیں ؟
اس کا نفرنس کا مجوز حضرت کی خدمت میں بھی قادیان حاضر ہوا۔ اور آپ نے ہر طرح ان

انوار العلوم جلد ۳۰
۳۵۵
سیرت مسیح موعود
کی تائید کا وعدہ کیا بلکہ اصلی معنوں میں اس کانفرنس کی بنیاد خود حضرت مسیح موعود نے ہی رکھی
تھی۔ جو شخص بعد میں کانفرنس کا مجوز قرار پایا قادیان آیا تو حضرت نے یہ تجویز پیش کی تھی۔
چونکہ آپ کی غرض دنیا کو اس صداقت سے آگاہ کرنا تھا جو آپ لیکر آئے تھے اور آپ کا ہر کام
نمود و نمائش سے بالا تر ہوتا تھا ۔ اس لئے آپ نے اس شخص کو اس تحریک میں سعی کرنے پر
آمادہ کیا اور اس کا پہلا اشتہار قادیان ہی میں چھاپ کر شائع کرایا۔ اپنے ایک مرید کو مقرر کیا کہ
وہ ہر طرح ان کی مدد کرے اور خود بھی مضمون لکھنے کا وعدہ کیا۔ جب آپ مضمون لکھنے لگے تو
آپ سخت بیمار ہو گئے اور دستوں کی بیماری شروع ہو گئی۔ لیکن اس بیماری میں بھی آپ نے
ایک مضمون لکھا اور جب آپ وہ مضمون لکھ رہے تھے تو آپ کو الہام ہوا کہ " مضمون بالا رہا "
یعنی آپ کا مضمون اس کا نفرنس میں دوسروں کے مضامین سے بالا رہے گا۔ چنانچہ آپ نے قبل
از وقت ایک اشتہار کے ذریعہ یہ بات شائع کر دی کہ میرا مضمون بالا رہے گا۔ اجلاسات کا نفرنس
۲۶ - ۲۷ - ۲۸ دسمبر ۱۸۹۷ء کو مقرر تھے۔ جلسہ کے انتظام کے لئے چھ ماڈریٹر صاحبان مقرر تھے
جن کے اسمائے گرامی مندرجہ ذیل ہیں۔
"
(1) رائے بہادر پر تول چند ر صاحب حج چیف کورٹ پنجاب
(۲) خان بهادر شیخ خدا بخش صاحب حج کمال کا زکورٹ لاہور ۔
(۳) رائے بہادر پنڈت رادھا کشن کول پلیڈر چیف کورٹ سابق گورنر جنرل جموں۔
(۴) حضرت مولوی حکیم نور الدین صاحب طبیب شاہی
(۵) رائے بہادر بھوانی داس صاحب ایم اے اکسٹرا سیٹلمنٹ آفیسر جہلم
(۶) سردار جواہر سنگھ صاحب سیکرٹری خالصہ کالج کمیٹی لاہور ۔
اس کانفرنس کے لئے مختلف مذاہب کے مشہور علماء نے مضامین تیار کئے تھے اس لئے
لوگوں میں اس کے متعلق بڑی دلچسپی تھی اور بہت شوق سے حصہ لیتے تھے اور یہ جلسہ ایک
مذہبی دنگل کا رنگ اختیار کر گیا تھا۔ اور ہر مذہب کے پیرو اپنے اپنے قائم مقاموں کی فتح دیکھنے
کے خواہشمند تھے۔ اس صورت میں تمام پرانے مذاہب جن کے پیرو کثرت ۔ رت سے پیدا ہو چکے
ہیں بالکل محفوظ تھے کیونکہ ان کی داد دینے والے لوگ جلسہ گاہ میں کثرت سے پائے جاتے
تھے۔ لیکن مرزا صاحب کا مضمون ایک ایسے جلسہ میں سنایا جانا تھا جس میں دوست برائے نام
تھے اور سب دشمن ہی دشمن تھے۔ کیونکہ اس وقت تک آپ کی جماعت دو تین سو سے زیادہ

انوار العلوم جلد - ۳
۳۵۶
سیرت مسیح موعود
نہ تھی اور اس جلسہ میں تو شائد پچاس سے زائد آدمی بھی شامل نہ ہوں گے۔ آپ کی تقریر
۲۷ / دسمبر کو ڈیڑھ بجے سے ساڑھے تین بجے تک تھی۔ آپ خود تو وہاں نہ جا سکے تھے لیکن
پر
آپ نے اپنے ایک مخلص مرید مولوی عبد الکریم صاحب کو اپنی طرف سے مضمون پڑھنے۔
مقرر کیا تھا۔ جب انہوں نے تقریر شروع کی تو تھوڑی ہی دیر میں ایسا عالم ہو گیا کہ گویا لوگ بت
بنے بیٹھے ہیں اور وقت کے ختم ہونے تک لوگوں کو معلوم ہی نہ ہوا کہ کس قدر عرصہ تک آپ
بولتے رہے ہیں۔ وقت ختم ہونے پر لوگوں کو سخت تشویش ہوئی کیونکہ آپ کے مضمون کا ابھی
پہلا سوال بھی ختم نہ ہوا تھا۔ اور اس وقت لوگوں کی خوشی کی کوئی انتہاء نہ رہی جب کہ مولوی
مبارک علی صاحب سیالکوٹی نے جن کا لیکچر آپ کے بعد تھا اعلان کیا کہ آپ کے مضمون کا وقت
بھی حضرت صاحب کو ہی دیا۔ صاحب کو ہی دیا جائے چنانچہ مولوی عبدال عبد الکریم صاحب آپ کا لیکچر پڑھتے ۔ چلے گئے
حتی کہ ساڑھے چار بج گئے جب کہ جلسہ کا وقت ختم ہونا تھا۔ لیکن اب بھی پہلا سوال ختم نہ ہوا
تھا اور لوگ مصر تھے کہ اس لیکچر کو ختم کیا جائے۔ چنانچہ منتظمین جلسہ نے اعلان کیا کہ بلا لحاظ
وقت کے یہ مضمون جاری رہے۔ جس پر ساڑھے پانچ بجے تک بنایا گیا تب جا کر پہلا سوال ختم
ہوا۔ مضمون کے ختم ہوتے ہی لوگوں نے اصرار کیا کہ اس مضمون کے ختم کرنے کے لئے جلسہ
کا ایک دن اور بڑھایا جائے۔ چنانچہ ۲۸ تاریخ تک کے پروگرام کے علاوہ ۲۹ تاریخ کو بھی
جلسہ کا انتظام کیا گیا اور اس روز چونکہ بعض اور مذاہب کے قائم مقاموں نے بھی وقت کی
درخواست کی تھی اس لئے کارروائی جلسہ صبح کو بجائے ساڑھے دس بجے کے ساڑھے نو بجے
سے شروع ہونے کا اعلان کیا گیا اور سب سے پہلے آپ ہی کا مضمون رکھا گیا اور گو پہلے دونوں
میں لوگ ساڑھے دس بجے بھی پوری طرح نہ آتے تھے لیکن آپ کے پہلے دن کے لیکچر کا یہ اثر
تھا کہ ابھی نو بھی نہ بجے تھے کہ ہر مذہب و ملت کے لوگ جوق در جوق جلسہ گاہ میں جمع ہونے
شروع ہو گئے اور عین وقت پر جلسہ شروع کیا گیا۔ اس دن بھی گو آپ کے مضمون کے لئے
اڑھائی گھنٹے دیئے گئے تھے لیکن تقریر کے اس عرصہ میں ختم نہ ہو سکنے کی وجہ وجہ سے منتظمین کو
وقت اور دینا پڑا۔ کیونکہ تمام حاضرین یک زبان اس تقریر کے جاری رکھنے پر مصر تھے۔ چنانچہ
ماڈریٹر صاحبان کو وقت بڑھانا پڑا ۔ غرض دو روز کے قریبا ساڑھے سات گھنٹوں میں جا کر یہ
تقریر ختم ہوئی اور تمام لاہور میں ایک شور پڑ گیا اور سب لوگوں نے تسلیم کیا کہ مرزا صاحب کا
مضمون بالا رہا۔ اور ہر مذہب وملت کے پیرو اس کی خوبی کے قائل ہوئے۔ جلسہ کی رپورٹ

انوار العلوم جلد - ۳
۳۵۷
سیرت مسیح موعود
مرتب کرنے والوں کا اندازہ ہے کہ آپ کے لیکچروں کے وقت حاضرین کی تعداد بڑھتے بڑھتے
سات آٹھ ہزار تک ترقی کر جاتی تھی غرض یہ لیکچر ایک عظیم الشان فتح تھی جو آپ کو حاصل
ہوئی اور اس دن آپ کا سکہ آپ کے مخالفوں کے دلوں میں اور بھی بیٹھ گیا اور خود مخالف
اخبارات نے اس بات کو تسلیم کیا کہ آپ کا مضمون کا نفرنس میں بالا رہا ۔ یہ مضمون رہی ہے
جس کا انگریزی ترجمہ ٹیچنگیز آف اسلام یورپ اور امریکہ میں خاص طور پر قبولیت حاصل کر چکا
ہے۔
۱۸۹۷ء کے آغاز کے ساتھ عیسائی دنیا پر اتمام حجت کے لئے ایک اور طریق پیش کیا۔ اور
حضرت مسیح علیہ السلام کی حقیقی شخصیت کے ثابت کرنے کے لئے عیسائیوں کے غلط عقائد کی
اصلاح کی خاطر چہل روزہ دعوت مقابلہ کا اعلان کیا۔ اگرچہ اس مقابلہ میں دوسرے اہل
مذاہب بھی شامل تھے مگر عیسائی بالخصوص مخاطب تھے ۔ اس کے ساتھ ایک ہزار روپیہ کا انعام
بھی اس شخص کے لئے مقرر تھا جو یسوع کی پیش گوئیوں کو حضرت مسیح موعود کی پیشگوئیوں اور
نشانوں سے قوی تر دکھا سکے ۔ مگر کسی کو جرأت اور حوصلہ نہ ہوا۔
واقعہ قتل لیکھرام اور مقدمہ ڈاکٹر مارٹن کلارک ۱۸۹۷ء میں لیکھرام نامی ایک آریہ ۶ مارچ کو آپ کی ایک
پیش گوئی کے مطابق مارا گیا اور اس پر آریوں میں سخت شور برپا ہوا۔ اور بعض شریروں نے
طرح طرح سے احمدیوں کو اور پھر ان کے ساتھ دوسرے مسلمانوں کو بھی دکھ دینا شروع کیا۔
اور حضرت مسیح موعود کے خلاف تو سخت ہی شور برپا ہوا اور شور برپا ہوا اور کھلے لفظوں میں آپ پر قتل کا پر الزام
لگایا گیا اور فورا آپ کی تلاشی لی گئی کہ شائد کوئی سراغ قتل کا مل جاوے لیکن اللہ تعالی نے
دشمن کو ہر طرح ناکام رکھا اور باوجود اس کے کہ ہر طرح آپ پر الزام لگانے کی کوشش کی گئی۔
لیکن پھر بھی کامیابی نہ ہوئی اور آپ اس الزام سے بالکل پاک ثابت ہوئے۔
مئی ۱۸۹۷ء میں ایک عظیم الشان واقعہ کا آغاز ہوا جو تاریخ میں ایک نشان کے طور پر رہے
گا۔ حسین کامی سفیر روم اپنی متعدد درخواستوں کے بعد حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی
خدمت میں قادیان حاضر ہوا حضرت نے اپنی خداداد فراست اور الہامی اطلاع پر اسے اشارةً
اس کی اپنی حالت اور لڑکی پر آنے والے مصائب سے اطلاع دی۔ کیونکہ سفیر مذکور نے
سلطنت روم کی نسبت ایک خاص دعا کی تحریک کی تھی۔ جس پر آپ نے اس کو صاف فرما دیا کہ

انوار العلوم جلد - ۳
۳۵۸
سیرت مسیح موعود
سلطان کی سلطنت کی حالت اچھی نہیں ہے اور میں کشفی طریق سے اس کے ارکان کی حالت
اچھی نہیں دیکھتا اور میرے نزدیک ان حالتوں کے ساتھ انجام اچھا نہیں۔
ان باتوں سے سفیر مذکور ناراض ہو کر چلا گیا اور لاہور کے ایک اخبار میں گندی گالیوں کا
ایک خط چھپوایا جس سے مسلمانان ہند و پنجاب میں شور مچ گیا۔ مگر بعد میں آنے والے واقعات
نے اس حقیقت کو کھول دیا۔ اس کے ضمن میں بہت سی پیش گوئیاں پوری ہو گئیں۔ خود سفیر
مذکور حضرت کے مشہور الهام إِنِّي مُهِينٌ مَنْ أَرَادَاهَا نَتَكَ کا نشانہ بنا۔ کیونکہ وہ ایک سنگین
الزام میں ماخوذ ہو کر سزا یاب ہوا۔ اور جس اخبار نے نہایت زور سے اس مضمون کی تائید کی
تھی اور اسے چھاپا تھا وہ بھی سزا سے نہ بچا اور سلطنت لڑکی کی جو حالت ہے وہ ہر شخص پر عیاں
ہے۔۔
ہے اور
اسی سن کی یکم اگست کو آپ کے خلاف ڈاکٹر مارٹن کلارک نام ایک مسیحی پادری نے
مقدمه سازش قتل مسٹر اے ۔ ای مارٹینو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ امرت سر کی عدالت میں دائر کیا۔
اور بیان کیا کہ مرزا صاحب نے عبدالحمید نام ایک شخص کو میرے قتل کرنے کے لئے بھیجا تھا۔
اول تو ڈپٹی کمشنر صاحب بہادر نے آپ کے نام وارنٹ گرفتاری جاری کیا لیکن بعد میں ان کو
معلوم ہوا کہ ہوجہ غیر ضلع ہونے کے یہ بات ان کے اختیار سے باہر ہے۔ پس مقدمہ ڈسٹرکٹ
مجسٹریٹ صاحب بہادر ضلع گورداسپور کی عدالت میں منتقل کیا جن کا نام ایم ڈبلیوڈ گلس ۔
جو اس وقت جزائر انڈمان کے چیف کمشنری سے پنشن یاب ہو کر ولایت میں ہیں آپ کے سامنے
بھی عبد الحمید نے یہی بیان کیا کہ مجھے مرزا صاحب نے مارٹن کلارک صاحب کے قتل کے لئے
بھیجا تھا اور کہا تھا کہ ایک بڑے پتھر سے ان کو مار دو۔ لیکن چونکہ اس بیان میں جو اس نے
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ امر تسر کے سامنے دیا تھا اور اس میں جو اب ان کے سامنے دیا۔ کچھ فرق تھا۔
اس لئے آپ کو کچھ شک پڑ گیا اور آپ نے بڑے زور سے اس امر کی تحقیقات شروع کی۔ اور
چار ہی پیشیوں میں ۲۷ دن کے اندر مقدمہ کا فیصلہ کر دیا۔ اور باوجود اس کے کہ آپ کے
مقابلہ پر ایک مسیحی جماعت تھی۔ بلا تعصب حضرت مسیح موعود کے حق میں فیصلہ دیا اور آپ کو
ماف بری کر دیا بلکہ اجازت دی کہ اپنے مخالفین کے خلاف مقدمہ دائر دائر کریں ۔ لیکن آپ نے
ان کو معاف کر دیا ۔ اور ان پر کوئی مقدمہ نہ کیا ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ صاحب اپنے فیصلہ میں تحریر
فرماتے ہیں۔

انوار العلوم جلد ۳۰
۳۵۹
میرت مسیح موعود
" ہم نے اس کا بیان سنتے ہی اس کو بعید از عقل سمجھا۔ کیونکہ اول تو اس کا بیان جو ہمارے
سامنے ہوا اس بیان سے مختلف تھا۔ جو امرت سر کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ صاحب بہادر کے سامنے
ہوا۔ علاوہ ازیں اس کی وضع قطع ہی شبہ پیدا کرنے والی تھی۔ دوسرے ہم نے اس کے بیانات
میں یہ عجیب بات دیکھی کہ جس قدر عرصہ وہ بٹالہ میں مشن کے ملازموں کے پاس رہا اس کا بیان
مفصل اور طویل ہوتا گیا۔ چنانچہ اس نے ایک بیان - ۱۲- اگست کو دیا اور ایک ۱۳- اگست کو
اور دوسرے دن کے بیان میں کئی تفصیلات بڑھ گئیں۔ جو پہلے دن کے بیان میں نہ تھیں۔
چونکہ اس سے ہمیں شبہ پیدا ہوا کہ یا تو اسے کوئی سکھلاتا ہے یا اسے بہت کچھ معلوم ہے جسے وہ
ظاہر نہیں کرنا چاہتا اس لئے ہم نے صاحب سپرنٹنڈنٹ پولیس کو کہا جو ایک یورپین آفیسر تھے
کہ اس کو مشن کے قبضہ سے نکال کر اپنی تحویل میں رکھو۔ اور پھر بیان لو۔ انہوں نے اسے
مشن کمپونڈ سے نکال لیا۔ اور جب آپ نے اس سے بیان لیا لیا تو بلا کسی ا وعدہ وعدہ معافی کے وہ رو کر
پاؤں پر گر گیا اور بیان کیا کہ مجھ سے ڈرا کر یہ سب کچھ کہلوایا گیا ہے میں اپنی جان سے بیزار
ہوں اور خود کشی کے لئے تیار تھا اور در حقیقت جو کچھ میں نے مرزا صاحب کے خلاف بیان کیا
وہ عبدالرحیم، وارث الدین اور پریم داس عیسائیوں کی سازش اور ان کے سکھانے سے کہا
ہے۔ مرزا صاحب نے نہ مجھ کو بھیجا اور نہ میرا ان سے کوئی تعلق تھا۔ چنانچہ جو دقت ایک دن
کے بیان میں آتی دوسرے دن یہ مجھے سکھا دیتے اور مرزا صاحب کے جس مرید کی نسبت میں
نے بیان کیا تھا کہ اس نے بعد از قتل مجھے پناہ دینی تھی اس کی شکل سے بھی میں واقف نہیں نہ
اس کا نام سنا تھا ۔ انہوں نے خود ہی اس کا نام اور پتہ مجھے یاد کرا دیا۔ اور اس ڈر سے کہ میں
بھول نہ جاؤں میری ہتھیلی پر پنسل سے نام لکھ دیا کہ اس وقت دیکھ لینا اور یہ بھی کہا کہ جب پہلے
مجھ سے مرزا صاحب کے خلاف بیان لکھوایا تو ان عیسائیوں نے خوش ہو کر کہا کہ اب ہماری دل
کی مراد بر آئی یعنی اب ہم مرزا صاحب کو پھنسا ئیں گے۔
یہ تمام تفصیل لکھ کر مجسٹریٹ صاحب بہادر نے آپ کو بری کیا۔ اس مقدمہ پر آپ کے
مخالف اس قدر خوش تھے کہ ایک آریہ وکیل نے بلا اجرت اس میں مسیحیوں کی طرف سے
پیروی کی اور مسلمان مولوی بھی آپ کے خلاف گواہی ی دینے آئے۔ غرض مسیحی ہندو اور
مسلمان مل کر آپ پر حملہ آور ہوئے اور بعض ناجائز طریق بھی اختیار کئے گئے۔ لیکن خدا تعالیٰ
نے کپتان ڈگلس کو پیلاطوس سے زیادہ ہمت اور حوصلہ دیا۔ انہوں نے ہر موقعہ پر یہی کہا کہ

انوار العلوم جلد - ۳
۳۶۰
سیرت مسیح موعود
میں بے ایمانی نہیں کر سکتا۔ اور یہ نہیں کیا کہ اپنے ہاتھ دھو کر مسیح موعود کو اس کے دشمنوں
کے ہاتھ میں دے دیتے بلکہ انہوں نے آپ کو بری کیا اور اس طرح رومن حکومت پر برٹش
راج کی برتری ثابت کر دی۔
انہیں دنوں میں اپنے الصلح خیر کے نام سے ایک اشتہار شائع کر کے مسلمان علماء کے
آگے تجویز پیش کی کہ وہ آ۔ آپ کی مخالفت سے باز آجائیں اور آپ کو دشمنوں کا مقابلہ کرنے
دیں۔ اور اس کے لئے دس سال کی مدت مقرر کی۔ کہ اس معیاد کے اندر اگر میں جھوٹا ہوں تو
خود تباہ ہو جاؤں گا اور اگر سچا ہوں تو تم عذاب سے بچ جاؤ گے جو بچوں کی مخالفت کے سبب
خدائے تعالیٰ کی طرف سے نازل ہوتا ہے۔ لیکن مسلمانوں نے اس کو قبول نہ کیا اور دشمنانِ
اسلام سے مقابلہ کرنے کی بجائے اپنے سے ہی مقابلہ پسند کیا۔
اکتوبر ۱۸۹۷ء میں آپ کو ایک شہادت پر ملتان جانا پڑا۔ وہاں سے شہادت دیکر جب واپس
تشریف لائے تو کچھ دنوں لاہور بھی ٹھہرے یہاں جن جن گلیوں سے آپ گذرتے ان میں
لوگ آپ کو گالیاں دیتے اور پکار پکار کر برے الفاظ آپ کی شان میں زبان سے نکالتے ۔ میری
عمر اس وقت آٹھ سال کی تھی اور میں بھی اس سفر میں آپ کے ساتھ تھا۔ میں اس مخالفت کی
جو لوگ آپ سے کرتے تھے وجہ تو نہیں سمجھ سکتا تھا اس لئے یہ دیکھ کر مجھے سخت تعجب آتا کہ
جہاں سے آپ گزرتے ہیں لوگ آپ کے پیچھے کیوں تالیاں پیٹتے ہیں سیٹیاں بجاتے ہیں؟ چنانچہ
مجھے یاد ہے کہ ایک ٹنڈا شخص جس کا ایک پہونچا کٹا ہوا تھا اور بقیہ ہاتھ پر کپڑا بندھا ہوا تھا نہیں
معلوم ہاتھ کے کٹنے کا ہی زخم باقی تھا یا کوئی نیا زخم تھا وہ بھی لوگوں میں شامل ہو کر غالبا مسجد وزیر
خاں کی سیڑھیوں پر کھڑا تالیاں پیٹتا اور اپنا کٹا ہوا ہاتھ دوسرے ہاتھ پر مارتا تھا اور دوسروں کے
ساتھ مل کر شور مچا رہا تھا کہ ہائے ہائے مرزا نٹھ گیا " (یعنی میدان مقابلہ سے فرار کر گیا) اور
میں اس نظارہ کو دیکھ کر سخت حیران تھا۔ خصوصاً اس شخص پر اور دیر تک گاڑی سے سر نکال کر
اس شخص کو دیکھتا رہا۔ لاہور سے حضرت صاحب سیدھے قادیان تشریف لے آئے۔
اسی سال ملک پنجاب میں طاعون پھوٹا۔ اور جب کہ تمام مذہبی آدمی ان تدابیر کے سخت
مخالف تھے جو گورنمنٹ نے انسداد طاعون کے متعلق نافذ کی تھیں آپ نے بڑے زور سے ان
کی تائید کی اور اپنی جماعت کو آگاہ کیا کہ ان تدابیر کو اختیار کرنے میں کوئی حرج نہیں بلکہ اسلام کو
کا حکم ہے کہ ہر قسم کی تدابیر جو حفظان صحت کے متعلق ہوں ان پر عمل کیا جائے اور اس طرح

انوار العلوم جلد ۳۰
۳۶۱
سیرت مسیح موعود
آپ نے امن عامہ کے قیام میں بہت بڑا کام کیا۔ کیونکہ اس وقت لوگوں میں عام طور پر یہ بات
پھیلائی جاتی تھی کہ گورنمنٹ خود ہی طاعون پھیلاتی ہے اور جو تدابیر اس کے انسداد کی ظاہر کی
جاتی ہیں وہ در حقیقت اس وباء کو پھیلانے والی ہیں اور اسلام کے بھی خلاف ہیں۔ چنانچہ علماء
نے بڑے زور کے ساتھ فتوی دے دیا تھا کہ طاعون کے دنوں میں گھر سے نکلنا سخت گناہ ہے۔
اور اس طرح ہزاروں جاہلوں کی موت کا باعث ہو گئے۔ چوہے مارنے کی گولیاں تقسیم کی گئیں
تو انہی کو باعث طاعون قرار دیا گیا۔ پنجرے دیئے گئے تو ان پر اعتراض کیا گیا۔ غرض اس وقت
شورش برپا تھی اور بعض جگہ حکام سرکار پر حملے بھی ہوئے۔ ایسے وقت میں آپ کے اعلان اور
آپ کی جماعت کے عمل کو دیکھ کر دوسرے لوگوں کو بھی ہدایت ہوئی اور آپ نے ' ہوئی اور آپ نے مسلمانوں کو
آگاہ کیا کہ طاعون کے دنوں میں گھروں سے باہر نکلنا اور بستی سے باہر رہنا اسلام کی رو سے منع
نہیں بلکہ منع صرف یہ بات ہے کہ ایک شہر سے بھاگ کر دوسرے شہر میں جائے کیونکہ اس سے
بیماری کے دوسرے شہروں میں پھیلنے کا اندیشہ ہوتا ہے۔
یہ ایام مذہبی بحث مباحثہ کے قانون سڈیشن پر گورنمنٹ کو میموریل اور تجاویز سبب خطر ناک ہو رہے تھے اور
شتہ اور شملہ خاص طور پر ممتاز تھے ۔ آپس کی مخالفت سخت بڑھ رہی تھی اور سیاسی مفسدہ
پرداز اس مذہبی دشمنی سے فائدہ اٹھا کر گورنمنٹ کے خلاف لوگوں کو اکسانے میں مشغول تھے
اور اسی شرارت کو محسوس کر کے گورنمنٹ نے ۱۸۹۷ء میں سڈیشن کا قانون بھی پاس کیا تھا۔
لیکن باوجود اس قانون کے ہندوستان امن سے فساد کی طرف منتقل ہو رہا تھا اور اس قانون کا
کوئی عمدہ نتیجہ نہ نکلا تھا۔ کیونکہ ہندوستان ایک مذہبی ملک ہے اور یہاں کے لوگ جتنے مذہب
کے معاملہ میں جوش میں آسکتے ہیں اتنے سیاسی امور میں نہیں آتے ۔ لیکن اس قانون میں مذہبی
لڑائی جھگڑوں کا سد باب نہیں کیا گیا تھا اور نہ اس کی ضرورت گورنمنٹ اس وقت محسوس کرتی
تھی۔ مگر جس بات کو مدبران حکومت سمجھنے سے قاصر تھے حضرت مسیح موعود ایک گوشہ تنہائی
میں بیٹھے اسے دیکھ رہے تھے۔ چنانچہ ستمبر ۱۸۹۷ء میں ایک میموریل تیار کر کے لارڈ ایلین بہادر
وائسرائے ہند کی خدمت میں ارسال کیا اور اسے چھاپ کر شائع بھی کر دیا۔ اس میں آپ نے
ہز ایکسیلینسی کو بتلایا کہ فتنہ و فساد کا باعث اصلی مذہبی جھگڑے ہیں ان کے نتیجہ میں جو شورش
لوگوں کے دلوں میں پیدا ہوتی ہے اسے بعض شریر گورنمنٹ کے خلاف استعمال کرتے ہیں۔
(SEDATION)*

انوار العلوم جلد ۳۰
۳۶۲
سیرت مسیح موعود
پس قانون سڈیشن میں سخت کلامی کو بھی داخل کرنا چاہئے اور اس کے لئے آپ نے تین تجاویز
پیش کیں۔
(1) اول یہ کہ ایک قانون پاس کر دینا چاہئے کہ ہر ایک مذہب کے پیرو اپنے مذہب کی
خوبیاں تو بیشک ، بیان کریں لیکن دوسرے مذہب پر حملہ کرنے کی ان کو اجازت نہ ہو گی۔ اس
قانون سے نہ تو مذہبی آزادی میں فرق آوے گا اور نہ کسی خاص مذہب کی طرفداری ہو گی۔
اور کوئی وجہ نہیں کہ کسی مذہب کے پیرو اس بات پر ناخوش ہوں کہ ان کو دوسرے مذاہب پر
حملہ کرنے کی اجازت کیوں نہیں دی جاتی۔
(۲) اگر یہ طریق منظور نہ ہو تو کم سے کم یہ کیا جائے کہ کسی مذہب پر ایسے حملے کرنے
سے لوگوں کو روک دیا جائے جو خود ان کے مذہب پر پڑتے ہوں یعنی اپنے مخالف کے خلاف وہ
ایسی باتیں پیش نہ کریں جو خود ان کے ہی مذہب میں موجود ہوں۔
(۳) اگر یہ بھی نا پسند ہو تو گورنمنٹ ہر ایک فرقہ سے دریافت کر کے اس کی مسلمہ کتب
مذہبی کی ایک فہرست تیار کرے اور یہ قانون پاس کر دیا جائے کہ اس مذہب پر ان کتابوں سے
باہر کوئی اعتراض نہ کیا جائے۔ کیونکہ جب اعتراضات کی بنیاد صرف خیالات یا جھوٹی روایات پر
ہو جنہیں اس مذہب کے پیرو تسلیم ہی نہیں کرتے تو پھر ان کے رو سے اعتراض کرنے کا نتیجہ
باہمی بغض و عداوت ترقی کرنے کے سوا اور کیا ہو سکتا ہے۔
اگر اس تحریک پر گورنمنٹ اس وقت عمل کرتی تو جو فتنے اور فساد ہندوستان میں پچھلے
ونوں نمودار ہوئے وہ کبھی نہ ہوتے۔ لیکن گورنمنٹ نے اس موقعہ پر اس ضرورت کو محسوس
نہ کیا اور اس کے مدیران سلطنت کی آنکھ ان جراثیم کی بڑھنے والی طاقت کو نہ دیکھ سکی جنہیں
اس نبی وقت نے ان کی ابتدائی حالت میں دیکھ لیا تھا۔ مگر ۱۹۰۸ء میں پورے دس سال بعد
گورنمنٹ کو مجبوراً یہ قانون پاس کرنا پڑا کہ ایک مذہب کے لوگوں کو دوسرے مذہب پر حملہ
کرنا اور ناروا سختی کرنی درست نہیں اور اگر کوئی ایسا کرے تو اس پمفلٹ یا مضمون کے چھاپنے
والے پر لیس یا اخبار کی ضمانت لی جائے یا اسے ضبط کیا جائے۔ لیکن یہ قانون اس قدر عرصہ کے
بعد پاس ہوا کہ اس کا وہ اثر اب نہیں ہو سکتا جو اس وقت ہو سکتا تھا۔ دراصل ہندوستان کے
سارے فتنے کی جڑ مذہبی جھگڑا ہے جو بعض شریروں کی عجیب پیچ در پیچ سازشوں کے ساتھ
گورنمنٹ کے خلاف استعمال کیا جاتا ہے۔ اور جب کسی مذہب کے پیروؤں کی سب سے پیاری

انوار العلوم جلد ۳۰
۳۶۳
سیرت مسیح موعود
چیز ان کے مذہب) پر گندے الفاظ میں حملہ کیا جاوے تو جاہل عوام کو گورنمنٹ سے بدظن
کرنے کے لئے اس قدر کہہ دینا کافی ہے کہ سارا قصور گورنمنٹ کا ہے جس کے ماتحت ہمیں
اس قدر دکھ دیا جاتا ہے۔ اور وہ لوگ اس ظالم کا پیچھا چھوڑ کر محسن گورنمنٹ کے سر ہو جاتے
ہیں۔
۱۸۹۸ء میں ایک عیسائی مرتد نے حضرت نبی کریم ﷺ کی ازواج مطہرات کے خلاف
ایک نہایت دل آزار کتاب شائع کی جس سے مسلمانوں میں ایک جوش پیدا ہو گیا۔ حضرت مسیح
موعود نے دیکھا کہ یہ ملک کے امن پر اثر انداز ہو گا۔ لاہور کی ایک انجمن نے گورنمنٹ کے
حضور اس کتاب کی ضبطی کے لئے میموریل بھیجنے کی تیاری کی لیکن آپ نے منع فرمایا کہ اس کا
نتیجہ مفید نہ ہو گا اور مشورہ دیا کہ اس کا ایک زبردست جواب لکھا جائے ۔ مگر انجمن والوں نے
اس مشورہ کی قدر نہ کی جس پر آخر انہیں اس طرح ناکام رہنا پڑا جیسے آپ نے ان کو قبل از
وقت بتلا دیا تھا۔ خود حضرت نے اس میموریل کی اعلانیہ مخالفت کی کیونکہ اصولی طور پر اس
میموریل کا انجام بصورت منظوری یہ ہونا چاہئے تھا کہ اسلام کا ضعف ہو۔ آپ نے جواب
دینے کے طریق کو مقدم کیا اور گورنمنٹ نے آپ کے میموریل کو قدر کی نظر سے دیکھا۔ اس
طرح پر آپ نے مسلمانوں کے ایک جائز حق کی حفاظت کی جو انہیں تبلیغ اسلام اور اپنے مذہب
کے خلاف لکھنے والوں کے جواب دینے کا تھا۔
اسی سال آپ نے اپنی جماعت کے جماعت کی شیرازہ بندی اور مخالفین کی ناکامی شیرازہ کو مضبوط کرنے اور
خصوصیات سلسلہ کے قائم رکھنے کے لئے جماعت کے تعلقات ازدواج اور نظام معاشرت کی
تحریک کی اور جماعت کو ہدایت فرمائی کہ احمدی اپنی لڑکیاں غیر احمدیوں کو نہ دیا کریں۔
اسی سال گورنمنٹ کو بھی آپ نے نشان بینی کی دعوت دی دراصل اس ذریعے سے آپ
کو معمال حکومت تک اپنی تبلیغ کامل طور سے پہنچا دینا مقصود تھا جو علی وجہ الا تم پورا ہو گیا۔
۱۸۹۸ء میں آپ نے اپنی جماعت کے بچوں کے لئے ایک ہائی سکول کی بنیاد رکھی جس میں
اپنی جماعت کے طلباء چاروں طرف سے آکر پڑھیں۔ جس کی غرض یہ تھی کہ دو کہ دوسرے سکولوں
کے اثرات سے محفوظ رہیں پہلے سال یہ سکول صرف پرائمری تک تھا لیکن ہر سال ترقی کرتا چلا
گیا اور ۱۹۰۳ء میں میٹریکولیشن کے امتحان میں اس کے لڑکے شامل ہوئے۔

انوار العلوم جلد - ۳
۳۶۴
سیرت مسیح موعود
۱۸۹۹ء میں آپ پر ایک اور مقدمہ حفظ امن کے متعلق آپ کے دشمنوں نے قائم کیا۔
لیکن اس میں بھی آپ کے دشمن سخت ذلیل اور ناکام ہوئے اور آپ کو کامیابی حاصل ہوئی۔
۱۹۰۰ء میں آپ نے عیسائی مذہب پر ایک اتمام حجت کیا۔ یعنی آپ نے لاہور کے بشپ
صاحب کو خدائی فیصلہ کی دعوت دی۔ مگر باوجود یکہ ملک کے نامی اخبارات نے تحریک کی مگر
بشپ صاحب اس مقابلہ میں نہ آسکے۔
:
1901ء میں مردم شماری ہونے والی تھی اس لئے ۱۹۰۱ء کے اواخر میں آپ نے اپنی جماعت
کے نام ایک اعلان شائع کیا کہ ہماری جماعت کے لوگ کاغذات مردم شماری میں اپنے آپ کو
احمدی لکھوائیں۔ گویا اس سال آپ نے اپنی جماعت کو احمدی کے نام سے مخصوص کر کے
دوسرے مسلمانوں سے ممتاز کر دیا۔
اس سال آپ کے بعض مخالف رشتہ داروں نے آپ کو اور آپ کی جماعت کو دکھ دینے
کے لئے مسجد کے دروازہ کے آگے ایک دیوار کھینچ دی۔ جس کے سبب نمازیوں کو بہت دور
سے پھیرا کھا کر آنا پڑتا تھا اور اس طرح بہت تکلیف اور حرج ہوتا تھا۔ جب انہوں نے کسی
طرح نہ مانا تو مجبور ہو کر جولائی ۱۹۰۱ء میں آپ کو عدالت میں نالش دائر کرنی پڑی ۔ اور اگست
من مذکور میں ماده و مقدمہ آپ کے حق میں فیصل ہوا اور دیوار گرائی گئی اور خرچہ مقدمہ بھی آپ
کے مخالفوں پر پڑا۔ لیکن آپ نے ان کو معاف کر دیا ۔
۱۹۰۲ء میں آپ نے ولایت میں تبلیغ اسلام کے لئے ایک ماہوار رسالہ نکالنے کا حکم دیا جو
ریویو آف ریلیجز کے نام سے بفضل خدا اب تک جاری ہے۔ اس کا ایک ایڈیشن انگریزی اور
ایک اردو میں نکلتا ہے۔ اس ریویو کے ذریعہ سے امریکہ اور یورپ میں نہایت احسن طور پر
تبلیغ اسلام ہو رہی ہے اور اس کے زبردست مضامین مضامین کی کی دوست دشمن نے نے تعریف کی ہے۔
ابتداء میں علاوہ دیگر ممبران سلسلہ کے خود حضرت مسیح موعود بھی اس رسالہ میں مضمون دیا
کرتے تھے جو دراصل اردو میں لکھے جاتے تھے پھر ان کا ترجمہ انگریزی رسالہ میں شائع ہوتا
تھا۔ ان مضامین کا پڑھنے والوں پر نہایت گہرا اثر پڑتا تھا۔ اور یہی مضامین تھے جنہوں نے ریویو
کی عظمت پہلے ہی سال میں قائم کر دی تھی۔
اسی سال عید الاضحیٰ کے موقعہ پر جو حج کے دوسرے دن ہوتی ہے الہام الہی کے ماتحت ایک
تقریر آپ نے فی البدیہہ عربی زبان ! زبان میں کی۔ اس وقت ایک عجیب حالت آر آپ پر طاری تھی اور

·

آج 10 میں سے 10 باقی