جماعت احمدیہ کے فرائض اور اس کی ذمہ داریان

انوارالعلوم (جلد 3), حصہ 3

انوار العلوم جلد ۳۰
۴۵۲
جماعت احمدیہ کے فرائض اور اسکی ذمہ داریاں
م
جب ایک خادم اسلام کو دلائل کے ساتھ پھیلا سکتا ہے تو پھر کیا وجہ ہے کہ آقا نہ پھیلا سکا ہو۔
اسی طرح عملی طور پر ثابت کر کے خدا تعالیٰ نے اس اعتراض کو دور کیا ہے۔ غرض خدا تعالیٰ کا
فیصلہ ہو چکا ہے کہ اب اسلام دلائل اور براہین کے ذریعہ پھیلے۔ اس لئے آپ لوگوں کو اس
کے پھیلانے میں خاص کوشش اور ہمت سے کام لینا چاہئے۔ یہ مت سمجھو کہ آسانی سے پھیل
سکے گا۔ آنحضرت نے فرمایا ہے کہ دجال کا فتنہ سب فتنوں سے بڑا ہو گا اور تمام نبی اپنی امتوں
کو اس فتنہ سے ڈراتے آئے ہیں ۔ پھر آنحضرت ا اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایمان ثریا پر بھی چلا
جائے گا تو وہاں سے بھی واپس لے آیا جائے گا۔ یہ پیشگوئی ہے اس بات کے متعلق کہ اس زمانہ
میں ایمان دنیا سے اٹھ جائے گا اور اس وقت دنیا میں ایسی تاریکی اور ظلمت ہوگی جو اس سے
پہلے کبھی نہیں ہوئی۔ اس سے سمجھ لو کہ تمہارا کام کس قدر اہم اور کس قدر طاقت اور کوشش
کو چاہتا ہے۔ یہ مت سمجھو کہ تم میں اور غیر احمدیوں میں حیات مسیح کا مسئلہ ہی ما بہ النزاع
ہے۔ بلکہ وہ اسلام جو آنحضرت ا کے ذریعہ دنیا کو دیا گیا تھا۔ وہ ایسے رنگ میں پیش کیا
جاتا ہے کہ لوگ اس سے نفرت کرنے لگ گئے ہیں۔ پس یہ کوئی معمولی کام نہیں بلکہ بہت بڑا
ہے۔ وہ بیرونی مفاسد تو الگ رہے جن کے مٹانے کے لئے ہماری جماعت کھڑی کی گئی ہے۔
مسلمان کہلانے والوں کی عملی حالت کو ہی دیکھ لو کہ کس قدر گری ہوئی ہے۔ میں اگر آپ
لوگوں کے سامنے ان کی عملی حالت کو پیش کردوں تو میرے الفاظ وہ اثر نہیں کر سکتے۔ جو آپ کو
اپنے محلے کے لوگوں اپنی بستی کے بسنے والوں اور اپنے علاقہ میں رہنے والوں کو دیکھ کر ہو سکتا
ہے۔ آپ اپنے محلہ کے لوگوں اپنے ہمسایوں اور اپنے واقف کاروں کو دیکھیں۔ کیا وہ واقعہ
میں مسلمان ہیں ، کیا وہ نمازیں پڑھتے، زکوۃ دیتے اور روزے رکھتے اور حج کرتے ہیں؟ کیا وہ
اخلاق سے پیش آتے بدیوں سے بچتے ہیں؟ کیا یہ درست نہیں کہ ملک کے جیل خانوں میں
کثرت سے مسلمان ہی بھرے ہوئے ہیں۔ کیا یہ صحیح نہیں کہ بدکاریوں اور بد افعالیوں کے
اڈوں پر مسلمانوں کے ہی جمگھٹے رہتے ہیں۔ اور کیا یہ واقعہ نہیں کہ عیاشی اور بے دینی میں
مسلمان سب سے بڑھے ہوئے ہیں۔ ان کے گدی نشینوں کی یہ حالت ہے کہ دین سے اس قدر
چکے ہیں کہ نہ دین نہ دین کو جانتے ہیں اور نہ سیکھتے ہیں۔ ہیں۔ مریدوں سے بیعت لے کر ان سے
ٹیکس وصول کرنا ان کا کام رہ گیا ہے۔ مسلمانوں کے امراء ، صوفیاء ، تاجروں ، ملازموں اور
زمینداروں کی حالت سخت خراب ہے۔ انہیں جھوٹ سے پر ہیز نہیں بدکاریوں وں سے نفرت
دور ہو

انوار العلوم جلد - ۳
۴۵۳
جماعت احمدیہ کے فرائض اور اسکی ذمہ داریاں
نہیں، خدا پر ایمان نہیں ، محمد مصطفیٰ اس سے تعلق نہیں، قرآن کریم کو ہاتھ میں لے کر
عدالتوں میں خدا تعالیٰ کی قسمیں آٹھ آٹھ آنے پر کھاتے ہیں کہ آنے پر کھاتے ہیں کہ فلاں بات کچی ہے حالانکہ وہ
بالکل جھوٹی ہوتی ہے۔
پس مسلمانوں کی حالت جو آنکھوں سے دیکھنے سے معلوم ہوتی ہے اس کو تقریر میں بیان
کرنے کی ضرورت نہیں۔ آپ لوگ ان کو دیکھ کر اندازہ لگالیں کہ ان کا کہاں تک اسلام پر
عمل ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ اسلام مٹ چکا ہے اور کسی نے سچ کہا ہے کہ مسلماناں در گورو
مسلمانی در کتاب یعنی مسلمان دین کی طرف سے ایسا مردہ ہو ۔ چکے ہیں کہ گویا قبروں میں پڑے
تعلق
ہیں۔ اور اسلام قرآن کریم میں بند پڑا ہے۔ بہت تھوڑے ہیں جن کا تھوڑا بہت دین سے
ہے۔ مگر عام طور پر سب بے دین ہو چکے ہیں۔ ان کے امراء خراب ہیں ، ان کے غرباء خراب
ہیں ان کے زمیندار خراب ہیں ان کے مولوی خراب ہیں۔ ان کے مفتی خراب ہیں۔ حضرت
خلیفہ اول سنایا کرتے تھے کہ ایک مولوی نے ایک عورت کا نکاح ایک جگہ پڑھا کر پھر دوسرے
دن دوسری جگہ پڑھایا ۔ حضرت خلیفہ اول نے اس کو کہا مولوی صاحب میں نے آپ کے
متعلق ایک بات سنی ہے جس سے مجھے بڑا رنج ہوا ہے۔ اس نے پوچھا کیا ؟ آپ نے بتایا کہ میں
نے سنا ہے آپ نے ایک عورت کا نکاح دو جگہ پڑھا دیا ہے ۔ یہ سن کر اس نے کہا مولوی
صاحب باتیں بنانی آسان ہیں اور اصل واقعات سے ناواقف رہ کر رائے دینا سہل ہے۔ اگر
آپ کو وہ حالات معلوم ہوتے جن سے مجبور ہو کر میں نے یہ کام کیا ہے تو کبھی آپ مجھ پر
انسوین نہ کرتے۔ حضرت خلیفہ اول فرماتے تھے کہ مجھے اس کی یہ بات سن کر اس پر رحم آگیا
اور میں نے سمجھا کہ اس پر کوئی بڑی ہی مصیبت آئی ہوگی اور شاید جان جانے کا خطرہ ہو گا تب
اس نے ایسا کیا ہے۔ میں نے کہا اچھا بتائیے تو سہی کیا بات ہوئی ۔ تو وہ پنجابی زبان میں کہنے لگا۔
مولوی صاحب انہاں چڑی جیڈا روپیہ جے کڑ کے رکھ دتا تے میں کی کردا۔ یعنی چڑیا کے برابر
روپیہ جو انہوں نے نکال کر سامنے رکھ دیا تو میں نکاح نہ پڑھتا تو اور کیا کرتا۔ معلوم ہوتا ہے اس
کی نگاہ میں روپیہ کی بہت ہی عظمت ہوگی جب ہی تو اس نے چڑیا جتنا کہا ہے۔ ورنہ ہم نے کبھی
دیکھا نہیں کہ کوئی روپیہ اتنا بڑا ہو ۔ حضرت خلیفہ اول فرماتے تھے کہ مجھے اس کی یہ بات سن کر
سخت حیرت ہوئی کہ اس شخص کی دینی حس کس قدر مسخ ہو چکی ہے۔ میں نے اس کی حالت کو
دیکھ کر کہا واقعہ میں تو مولوی صاحب آپ مجبور تھے اگر نکاح نہ کرتے تو اور کیا کرتے۔
1

انوار العلوم جلد - ۳
۴۵۴
جماعت احمدیہ کے فرائض اور اسکی ذمہ داریاں
یہ ہے ان کے مولویوں کی حالت۔ ایک سجادہ نشین کی نسبت حضرت خلیفہ اول فرماتے کہ
آپ کی نسبت لوگ کفر کا فتویٰ جو تیار کرنے لگے تو ا تو اس پر اس کے دستخط کروانے کا بھی انہوں
نے ارادہ کیا۔ آپ اس کے پاس گئے اور جاکر کہا کہ میں نے سنا ہے آپ بھی میرے خلاف فتویٰ
پر دستخط کرنے لگے ہیں اگر آپ نے ایسا کیا تو یاد رکھئے کہ میرے مرید آ۔ ید آپ کو سلام نہیں کریں
گے۔ اس نے کہا تم اپنے مریدوں کو جا کر کہہ دو کہ میں دستخط نہیں کروں گا وہ مجھے سلام کرنا
ترک نہ کریں۔ جب لوگ اس کے پاس فتوی دستخط کرانے کے لئے لے گئے۔ تو اس نے کہا کہ
بھی فقیروں کا دروازہ بہت اونچا ہوتا ہے اس میں سے ہر ایک آسکتا ہے اس لئے میں تو دستخط
نہیں کر سکتا۔ اس کے بعد وہ سجادہ نشین صاحب خاص طور پر اس گلی میں سے گزرے جس میں
حضرت مولوی صاحب رہتے تھے تاکہ معلوم کریں کہ ان کے معتقد انہیں سلام کرتے ہیں یا
نہیں۔ اور ایک آدمی کو آگے بھیج دیا کہ جاکر اطلاع دو کہ میں اس طرف سے گذرنے لگا
ہوں۔ حضرت مولوی صاحب نے اپنے ہم خیال اور دوست اہل حدیث کو کہلا بھیجا کہ اس کو
سلام کر دیں کہ خوش ہو جاویں گے اور خود بھی آگے بڑھ کر اسے سلام کیا۔ اس نے آپ سے
کہا مولوی صاحب میں نے آپ کے خلاف فتوی پر دستخط نہیں کئے۔ اب تو آپ کے مرید مجھے
سلام کرنا ترک نہیں کریں گے ۔ اس قدر انہیں سلام کروانے کا شوق تھا۔
میری عمر کوئی دس گیارہ برس کی ہوگی کہ میں امر تسر گیا۔ اور دیکھا کہ ایک مولوی صاحب
بڑی لمبی داڑھی والے جبہ اپنے اور عصا ہاتھ میں لئے جا رہے تھے اور ان کے پیچھے پیچھے ایک
شخص جو اپنے لباس سے کسی دفتر کا چپڑاسی معلوم ہوتا تھا ہاتھ جوڑتا اور منتیں کرتا جا رہا تھا اور
کہتا جاتا تھا کہ مولوی صاحب مجھ پر رحم کیجئے میں بہت مفلس اور غریب ہوں۔ مولوی صاحب
تھوڑی دور چل کر اس کی طرف مڑ کر دیکھتے اور کہہ دیتے ہٹ دور ہو اور کوئی گالی بھی نکال
دیتے۔ آخر کار اس بیچارہ نے تھک کر اس مولوی صاحب کا پیچھا چھوڑا۔ میں نے اس سے پوچھا
کیا بات ہے۔ اس نے کہا کہ میں ایک دفتر میں آٹھ روپیہ کا چپڑاسی ہوں میں نے اپنی شادی کے
لئے کچھ روپیہ جمع کیا تھا اور اس شخص کو مولوی اور دیندار سمجھ کر امانتا رکھنے کے لئے دیا ہوا
تھا۔ اب : ب جو میری شادی ہونے لگی ہے اور میں اس سے سے وہ روپیہ مان مانگتا ہوں تو بات تک نہیں
کرتا اور کہتا ہے کہ میں تجھے جانتا ہی نہیں ۔
غرض اس قسم کی ایک دو نہیں بلکہ سینکڑوں اور ہزاروں مثالیں ہیں جو پیش کی جاسکتی ہیں

انوار العلوم جلد ۳۰
۴۵۵
جماعت احمدیہ کے فرائض اور اسکی ذمہ داریاں
اور ہر جگہ یہی حالت ہے۔ اور بعض علاقے تو ایسے ہیں کہ وہاں کے لوگوں کو معلوم ہی نہیں کہ
اسلام چیز کیا ہے۔ ایک دوست نے لکھا کہ یہاں کے لوگ آج کل کوئی جانور ذبح نہیں کر سکتے
اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کے مولوی نے ان کو ذبح کرنے کے لئے جو چھری پڑھ کر دی ہوئی تھی
وہ گم ہو گئی ہے۔ اب پھر جب وہ کوئی چھری پڑھ کر دے گا تب ذبح کریں گے۔
کئی لوگ ہمارے پاس بیعت کرنے کے لئے ایسے بھی آتے ہیں جن کو خدا تعالی کسی نشان
کے ذریعہ اس سلسلہ کی صداقت سمجھا دیتا ہے لیکن کلمہ شہادت نہیں پڑھ سکتے ۔ ایسے لوگوں کو
دیکھ کر رقت آجاتی ہے کہ اسلام کی کیا حالت ہے۔ چونکہ یہ لوگ انہی لوگوں میں سے آتے
ہیں جو اسلام کو بالکل فراموش کر چکے ہیں اس لئے ان کی یہ حالت ہوتی ہے۔
کسی نے لطیفہ کے طور پر لکھا ہے کہ کسی پٹھان نے ایک ہندو کو پکڑ کر کہا کہ مسلمان بنو اور
کلمہ پڑھو ورنہ ابھی جان سے مار دوں گا اس نے کہا۔ میں کلمہ نہیں جانتا۔ پٹھان نے کہا جلدی
پڑھو ورنہ میں قتل کردوں گا۔ آخر کار ہندو نے مجبور ہو کر کہا اچھا تم پڑھاؤ میں پڑھتا جاؤں گا۔
پٹھان نے کہا کم بخت تیری قسمت ہی خراب ہے کلمہ مجھے بھی نہیں آتا ورنہ آج تجھے میں
مسلمان بنا دیتا۔ کہنے والے نے تو یہ قصہ کہا ہے مگر اس وقت مسلمانوں کی حالت اس قسم کی ہو
رہی ہے کہ میرے پاس ایسے لوگ بھی آئے ہیں جن کو میں نے کئی کئی منٹ میں صرف کلمہ
پڑھایا ہے۔ حضرت مولوی صاحب کے وقت یہاں ایک عورت بیعت کرنے کے لئے آئی۔
مولوی صاحب نے اس سے پوچھا جانتی ہو ۔ محمد ال کون تھے کہنے لگی۔ کوئی ہوں گے
ہمیں ان کا کیا پتہ ہے ۔ اب تو وہ دین سے خوب واقف ہے۔ لیکن اس وقت اس کی حالت کیسی
درد ناک تھی۔ یہاں ایک شخص ہوتا تھا اس سے حضرت مولوی صاحب نے پوچھا تمہارا کیا
مذہب ہے۔ وہ کہنے لگا میرا وہی مذہب ہے جو ہمارے گاؤں کے نمبردار کا ہے۔ کیا ہی رونے کا
مقام ہے ۔ جب میں حج کو گیا تو ہمارے ساتھ ایک شخص جس کا نام عبدالوہاب تھا اور بہت بوڑھا
وہ بھی حج کو جا رہا تھا۔ میں نے منی میں اس سے پوچھا کہ تمہارا کیا مذہب ہے تو کہنے لگا کہ گھر میں
جاکر اپنے مولوی سے لکھوا کر آپ کو بھیج دوں گا۔ میری اس سے پوچھنے کی یہ مراد تھی کہ تم
کس فرقہ کے ہو۔ اس کے متعلق جب پھر میں نے پوچھا تو کہنے لگا میرا مذہب رحمہ اللہ ہے۔
میں حیران رہ گیا۔ پھر کہنے لگا جلدی نہ کرو اچھی طرح سوچ لینے دو۔ میں نے کہا اچھا سوچ لو۔
تھوڑی دیر کے بعد کہنے لگا میرا مذہب اعظم علیہ ہے۔ اسی طرح اس کے کبھی کوئی اور کبھی کوئی

انوار العلوم جلد - ۳
۴۵۶۰
جماعت احمدیہ کے فرائض اور اسکی ذمہ داریاں
لفظ بولنے سے میں نے یہ سمجھا کہ وہ امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کہنا چاہتا ہے مگر کہہ نہیں سکتا۔
مکہ میں جاکر وہ بیمار ہو گیا اور اس کے پاس خرچ بھی نہ تھا۔ لیکن وہ مدینہ جانا چاہتا تھا میں نے
سمجھایا کہ وہاں نہ جاؤ کہیں راستہ میں ہی مر جاؤ گے ۔ لیکن وہ کہتا کہ میرے بیٹوں نے مجھے کہا ہوا
ہے کہ جب تک تم مدینہ نہ جاؤ گے تمہارا حج نہیں ہوگا اس لئے میں ضرور جاؤں گا۔ معلوم
نہیں وہ گیا یا نہ گیا۔ لیکن اس کی اسلام سے واقفیت کو دیکھو۔ کہ حج کو گیا اور اسلام کی خبر تک
نہیں۔
پھر ہندوستان میں ایسے علاقے موجود ہیں جہاں کے لوگ کہلاتے تو مسلمان ہیں لیکن
اپنے گھروں میں بت رکھے ہوئے ہیں اور صبح اٹھ کر ان کے آگے سجدہ کرتے ہیں۔
یہ حالت ہے آج کل کے مسلمانوں کی۔ اور یہ مت سمجھو کہ ایران ، مصر اور عرب کے
لوگوں کی اس سے اچھی ہوگی۔ ہندوستان کے رہنے والوں کی حالت ان سے ہزار درجہ اچھی
ہے۔ میں نے مصر کے شہر پورٹ سعید کی جامع مسجد میں دیکھا ہے کہ امام نماز پڑھا رہا تھا اور اس
کے پیچھے کوئی دس پندرہ آدمی کھڑے تھے۔ میں نے اپنے گائیڈ سے پوچھا کہ کیا اسی قدر مسلمان
یہاں نماز پڑھتے ہیں تو کہنے لگا کہ جمعہ کے دن بہت سے آجاتے ہیں۔ اس وقت نمازیوں کو دیکھنا
چاہئے۔ وہاں کے بڑے بڑے مشہور و معروف مولوی شراب پیتے اور اس سے کوئی پر ہیز نہیں
کرتے ۔ شیخ عبدالرحمن صاحب جب مصر میں تھے۔ تو انہوں نے مجھے لکھا تھا کہ ایک بڑے عالم
نے میری باتوں سے متاثر ہو کر شراب چھوڑنے کا ارادہ کیا ہے اور اب وہ طریق پوچھتا ہے کہ
کس طرح چھوڑوں ۔
غرض مسلمانوں کی عملی حالت یہ ہے اور اس کی تصدیق تم اپنے گاؤں اپنے شہروں اور
اپنے محلوں کے لوگوں کو دیکھ کر کر سکتے ہو ۔ باقی رہے ان کے اعتقادات ان کے متعلق میں مختصراً
بتاتا ہوں۔ ان کو سن کر رونا آتا ہے۔
قرآن کریم جس خدا کو پیش کرتا ہے وہ ایسا خدا ہے کہ جس کی طرف کوئی بدی منسوب
نہیں کی جا سکتی ۔ وہ سب نقموں اور عیبوں سے پاک اور ہر قسم کی کمزوریوں سے منزہ ہے اور
قرآن کریم میں خدا تعالیٰ نے حکم دیا ہے کہ سبحِ اسْمَ رَبِّكَ الأعلى - اے مسلمانو ! اپنے
رب کی تسبیح کرو۔ مگر آج وہ حالت ہے کہ مسلمان اللہ تعالٰی کی نسبت وہ اعتقاد رکھتے ہیں کہ
جن کو سن کر انسان حیران رہ جاتا ہے۔
:

انوار العلوم جلد ۳۰
لدود
جماعت احمدیہ کے فرائض اور اسکی ذمہ داریاں
قرآن کریم میں بہت بڑا زور خدا تعالیٰ کی وحدانیت پر دیا گیا ہے۔ مگر بار جود اس کے آج
مسلمانوں میں سے ایک گروہ ایسا ہے جو کہتا ہے کہ جس قدر مخلوق ہے وہ سب خدا ہی خدا ہے۔
مسلمانوں ، فقیروں اور صوفیوں میں چلے جاؤ یہی کہیں گے کہ ہر ایک چیز خدا ہے اور ہر ذرہ خدا
ہے اس کو وہ وحدت الوجود کا مسئلہ کہتے ہیں۔ لیکن اس سے تو ایمان بالکل ضائع ہو جاتا ہے۔
کیونکہ ان کے نزدیک ایک چور اور بدکار انسان بھی خدا ہے ، نجاست اور پاخانہ بھی خدا ہے
اینٹ اور پتھر بھی خدا ہے ۔ لیکن میں پوچھتا ہوں کہ سبحِ اسْمَ رَبِّكَ الأَعْلیٰ کا بھی مفہوم اور
یہی منشاء ہے ؟ اصل بات یہ ہے جسے قرآن کریم نے بیان کیا ہے۔ اور ابتدائی زمانہ کے صوفیاء
بھی اس کو مانتے تھے کہ ہر ایک چیز اور ہر ایک ذرہ میں خدا تعالیٰ جلوہ گر ہے۔ لیکن اس زمانہ
کے صوفیوں نے اپنی نادانی اور جہالت کی وجہ سے اس کے یہ معنی کر لئے ہیں کہ ہر ایک چیز خدا
ہے۔ مگر درست یوں ہے کہ ہر ایک چیز میں خدا کا جلوہ نظر آتا ہے۔ یعنی ہر ایک چیز اور ہر ذرہ
خدا تعالیٰ کی ہستی پر دلالت کرتا ہے۔ حضرت مسیح موعود بھی فرماتے ہیں ۔
چاند کو کل دیکھ کر میں سخت بیکل ہو گیا
کیونکہ کچھ کچھ تھا نشاں اس میں جمال یار کا
-
چاند جمال یار کا مظہر تو ہے مگر خدا نہیں تھا۔ خدا تعالٰی نے بھی قرآن کریم میں اس بات کو
اس طرح بیان فرمایا کہ إِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَاخْتِلَافِ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ
وَالْفُلْكِ الَّتِي تَجْرِي فِي الْبَحْرِ بِمَا يَنْفَعُ النَّاسَ وَمَا أَنْزَلَ اللَّهُ مِنَ السَّمَاءِ مِنْ مَّاء
فَاحْيَا بِهِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا وَبَثَّ فِيْهَا مِنْ كُلِّ دَابَّةٍ وَتَصْرِيفِ الرِّيحِ وَالسَّحَابِ
الْمُسَخَّرِ بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ لَا يَةٍ لِقَوْمٍ يَعْقِلُونَ) (البقرہ - ۱۲۵) یعنی زمین و آسمان کی ہر
ایک چیز خدا تعالیٰ پر دلالت کرتی ہے۔ مگر عقلمندوں کے نزدیک اور انہیں کے لئے یہ نشانیاں
ہیں۔ آج کل کے مسلمانوں کو دیکھو۔ وہ گندی سے گندی چیز کو خدا بنا رہے ہیں۔ اور یہ عقیدہ
اس قدر پھیلا ہوا ہے کہ لاکھوں لاکھ انسان اس عقیدہ کے پابند ہیں۔ پھر خدا تعالیٰ کے شریک
کمزور اور ناتواں انسان قرار دیئے جاتے ہیں۔ قرآن کریم کہتا ہے ۔ الله لا تا ہے - اللهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ لا هو ( البقره :
۲۵۶) مگر آج مسلمان کہتے ہیں کہ اور بھی اللہ ہیں۔ کیا مسلمانوں میں سے وہ لوگ نہیں ہیں جو بغداد
کی طرف منہ کر کے نماز پڑھتے ہیں اور اسے پیر جیلانی کی نماز کہتے ہیں۔ اور پھر کیا ایسے لوگ
نہیں ہیں جو ان کو خدا سے بھی بڑھ کر طاقت اور قدرت رکھنے والا سمجھتے ہیں۔ کشمیر میں میں نے

انوار العلوم جلد - ۳
۴۵۸
جماعت احمدیہ کے فرائض اور اسکی ذمہ داریاں
دیکھا ہے کہ اگر کوئی چھوٹی کشتی لے جا رہے ہوتے تو زور لگاتے وقت لا الہ الا اللہ کہتے اور اگر
بڑی ہوتی تو پیر دستگیر کہتے۔ گویا انہوں نے خدا اور پیر دستگیر کا یہ اندازہ لگایا ہوا تھا کہ چھوٹی کو تو
خدا پار کر سکتا ہے مگر بڑی کے لئے پیر دستگیر کی مدد کی ضرورت ہے۔ پھر میں نے ایک نظارہ دیکھا
کہ ایک بڑی کشتی کو کھینچ رہے تھے۔ لیکن وہ کھنچتی نہ تھی۔ اس پر انہوں نے لا الہ الا اللہ کہہ
کر زور لگایا مگر نہ چلی۔ پھر یا شیخ ہمدان کہہ کر زور لگاتے رہے اس میں بھی انہیں کامیابی نہ
ہوئی۔ اس کے بعد جب پیر دستگیر کہہ کر زور لگانے لگے تو تمام مرد عورت اور بچے جو کشتی میں
بیٹھے ہوئے تھے سب ان کے ساتھ مل کر زور لگانے لگ گئے تاکہ اگر اب نہ چلی تو پیر دستگیر کی
ہتک ہو گی۔ گویا ان کو خدا کی ہتک کی تو کوئی پرواہ نہ تھی مگر پیر دستگیر کی ہتک کو گوارا نہ کر سکتے
تھے۔ پھر مسلمانوں نے یہاں تک باتیں بنائی ہوئی ہیں کہ کسی کے لڑکے کی فرشتہ جان نکال کر
لے گیا تھا کہ اتنے میں پیر دستگیر آگئے۔ اس شخص نے ان کو کہا کہ میرا لڑکا زندہ کر دیجئے۔ اس
وقت عزرائیل آسمان پر چڑھ رہا تھا انہوں نے اس کو کہا کہ اس لڑکے کی روح کو چھوڑ دو تاکہ
یہ زندہ ہو جائے۔ لیکن اس نے کہا کہ مجھے چھوڑنے کا حکم نہیں ہے اس لئے میں نہیں چھوڑ
سکتا۔ جب اس نے یہ کہا تو انہوں نے ایک لاٹھی دے ماری جس سے اس کا گھٹنا ٹوٹ گیا اور
اس سے زنبیل لے لی جس میں اس نے روحیں بند کی ہوئی تھیں اور سب کو چھوڑ دیا۔ اس
سے اس دن کے تمام مرنے والے زندہ ہو گئے۔ عزرائیل نے جا کر خدا تعالیٰ کو یہ بات بتائی اور
کہا کہ آج میرے ساتھ اس قسم کا واقعہ پیش آیا اس کا انسداد ہو جانا چاہئے۔ اس پر خدا تعالٰی
نے کہا چپ چپ اس کے متعلق کوئی بات نہ کرنا اگر وہ آج تک کے تمام مردوں کو زندہ کر دے
تو پھر میں نے اور تم نے اس کا کیا بگاڑ لینا ہے۔
اس سے دیکھ لیجئے کہ ان کے نزدیک خدا تعالیٰ کی کیا شان ہے۔ اور پیر دستگیر کی کیا۔ حضرت
خلیفة المسیح الاول کے ایک استاد مولوی عبد القیوم نام ریاست بھوپال میں رہتے تھے بڑے
باغیرت اور دیندار تھے۔ ایک دفعہ عید کے موقع پر وہاں کے ریزیڈنٹ نے بیگم صاحبہ بھوپال کو
کہا کہ میں آپ کی نماز دیکھنا چاہتا ہوں اس لئے خاص طور پر عید گاہ کو سجایا گیا اور خاص اہتمام
کیا گیا۔ عید کے دن جب مولوی عبد القیوم صاحب نماز پڑھانے کے لئے گئے تو اس وقت تک
ریزیڈنٹ اور بیگم صاحبہ نہیں آئی تھیں لیکن وقت ہو گیا تھا۔ مولوی صاحب نے حاضرین کو
نماز پڑھادی۔ نماز پڑھا چکنے کے بعد بیگم صاحبہ آئیں اور پوچھا مولوی صاحب آپ نے آپ نے یہ کیا کیا

انوار العلوم جلد ۳۰
۴۵۹
جماعت احمدیہ کے فرائض اور اسکی ذمہ داریاں
کہ ہمارے آنے سے پہلے ہی نماز پڑھا دی۔ اور اس پر بہت غصہ کا اظہار کیا۔ مولوی صاحب
نے کہا نہیں بیگم صاحبہ ! میں نے تو نماز نہیں پڑھائی۔ والیہ بھوپال نے کہا کہ سب لوگ گواہی
دیتے ہیں کہ آپ پڑھا چکے ہیں۔ انہوں نے جواب دیا کہ نہیں میں نے خدا تعالٰی کی نماز پڑھائی
ہے۔ آپ کی نماز کے لئے یونہی انتظار کر رہا تھا تشریف لائیے اب پڑھا دیتا ہوں۔ انہی مولوی
صاحب نے رویا میں ایک شکل دیکھی کہ اس کے جسم پر کیڑے پڑے ہوئے تھے اور ہڈیاں نکلی
ہوئی تھیں اور بڑا بدصورت تھا انہوں نے اس سے پوچھا تم کون ہو۔ اس نے کہا میں خدا
ہوں۔ انہوں نے کہا ہمیں تو قرآن نے بڑا خوبصورت اور بڑی اعلیٰ صفتوں والا خدا بتایا ہوا
ہے۔ تم کس طرح خدا ہو سکتے ہو ۔ اس نے جواب دیا میں وہ خدا نہیں ہوں جس کا ذکر قرآن
میں ہے بلکہ میں بھوپال کا خدا ہوں۔ تو وہ خدا جو بڑا ہی خوبصورت اور بڑے ہی جمال والا ہے
بڑی ہی شان و شوکت رکھتا ہے اور ایسا ہے کہ اس کی صفات کو سن کر انسان کا دل چاہتا ہے کہ
اس کے رستہ میں اپنے جسم کو ریزہ ریزہ کر دے وہ اس وقت کے لوگوں کے خیالات کے مطابق
مولوی صاحب کو اس شکل میں نظر آیا۔ مگر آج مسلمان جو خدا پیش کرتے ہیں وہ بھی کچھ کم
نہیں۔ منہ سے اس کی تقدیس کی جاتی ہے مگر واقعہ میں جو تفصیلات اس کی صفات اور اس کے
کاموں کے متعلق بیان کی جاتی ہیں ان سے وہ نہایت بھیانک اور خوفناک خدا معلوم ہوتا ہے۔
پھر یہی نہیں خدا تعالی کے کمزور بندوں کو خدا بنایا جا رہا ہے۔ پھر ایک ایسی جماعت جو کہتی ہے کہ
ہم مشرک نہیں بلکہ موحد ہیں۔ لیکن انہوں نے یہ کیا ہے کہ خدا تعالیٰ کے کلام کو وضعی اور جھوٹی
حدیثوں کے نیچے چھپا دیا ہے۔ یہ لوگ اگر ایک گڑھے سے نکلے تھے تو دوسرے میں جاگرے
ہیں۔ پھر اور عقائد میں ہزار ہا قسم کی خرابیاں ہیں۔ اور ان کو رسائل اور کتب میں ظاہر کرتے
رہتے ہیں۔ ایک مولوی صاحب لکھتے ہیں کہ خدا جھوٹ نہیں بول سکتا۔ دوسرے کہتے ہیں
نہیں وہ شخص جو یہ کہتا ہے وہ خدا کی قدرت کا منکر ہے اس لئے وہ کافر ہے۔ پہلے صاحب کہتے
ہیں کہ قرآن کریم میں لکھا ہے کہ خدا سچ بولتا اور سب بچوں سے زیادہ سچا ہے اس لئے وہ
جھوٹ نہیں بول سکتا۔ تم قرآن کریم کو نہیں مانتے اس لئے کافر ہو ۔ حالانکہ یہ بحث ہی لغو
ہے۔ حضرت مسیح موعود نے فرمایا ہے کہ قدرت کے معنی طاقت رکھنے کے ہیں اور طاقت کا
کمال یہ ہے کہ صاحب طاقت میں کوئی عیب اور کوئی نقص نہ ہو۔ جھوٹ بولنا ایک نقص ہے
اس لئے قادر ہونا اور جھوٹ بولنا یکجا جمع ہی نہیں ہو سکتے۔ لیکن مسلمان ہیں کہ ان لغو بحثوں

انوار العلوم جلد ۳۰
میں پڑے ہوئے ہیں۔
۴۶۰
جماعت احمدیہ کے فرائض اور اسکی ذمہ داریاں
پھر مسلمانوں کے فلسفی کہتے ہیں کہ خدا کو قادر سمجھنا ہی لغو ہے۔ خدا علت ہے اور مجبور
ہے کہ پیدا کرے۔ اس لئے یہ چیزیں پیدا ہوتی رہتی ہیں۔ یہ لوگ مثال میں یہ بات پیش کرتے
ہیں کہ آگ کا کام جلانا ہے جو اس میں انگلی ڈالے گا۔ اس کی انگلی کو وہ ضرور جلائے گی۔ اسی
طرح کا خدا ہے وہ مجبور ہے کہ پیدا کرے۔ اس لئے چیزوں کی پیدائش ہوتی رہتی ہے۔ کیا ایسے
خدا سے کوئی عقلمند محبت کر سکتا ہے جو آپ ہی آپ بلا ارادہ اور بلا منشاء کے کام کرنے پر مجبور
ہے۔ کیونکہ کسی کو انعام یا سزا دینا تو اس کے اختیار میں ہی نہ ہوا اور جب یہ نہ ہوا تو اس سے
محبت یا خوف کیسا۔
پھر کہتے ہیں کہ اب خدا کسی سے کلام نہیں کر سکتا۔ جو کچھ اس نے بولنا تھا وہ بول چکا ہے۔
گویا اب اس کے بولنے کی صفت معطل ہو چکی ہے۔
فرض اس قسم کی بہت سی باتیں ہیں جو ان کے عقائد میں داخل ہو چکی تھیں۔ اور قرآن
کریم نے جو کچھ بتایا تھا وہ ان کے اعتقادات میں داخل نہیں رہا تھا۔ اس لئے خدا تعالٰی نے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھیجا۔ آپ نے آکر اسلام کو ان تمام فقصوں اور عیبوں
سے پاک کیا جو ان لوگوں نے اس کی طرف منسوب کر دیئے تھے ۔ اور بتایا کہ خدا ایک ہے کوئی
اس کا شریک نہیں اور نہ اس سے مقابلہ کر سکتا ہے۔ اور یہ کہ خدا جو کچھ کرتا ہے اپنے ارادہ
سے کرتا ہے مجبور ہو کر نہیں کرتا۔ ہر ایک انسان جو کچھ کرتا ہے وہ اس سے پوچھا جائے گا۔ مگر
خدا سے کوئی پوچھنے والا نہیں۔ خدا تعالیٰ علت نہیں بلکہ وہ اپنے فضل اور احسان سے سب کام
کرتا ہے اور یہ کہ اس کی طرف جھوٹ منسوب کرنا ہی غلط ہے۔ اور یہ بحث ہی فضول ہے اور
یہ کہ اسکے کلام کرنے کی صفت اب بھی معطل نہیں ہوئی بلکہ جاری ہے۔
غرض اس زمانہ میں حضرت مسیح موعود نے ہی اسلام کو صاف اور شفاف کر کے پیش کیا
ہے۔ اور خدا تعالیٰ کے اس حکم کو پورا کر کے دکھلا دیا ہے کہ سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلیٰ ۔
والا علی : ۲) اب لوگ سمجھیں کہ ہم میں اور غیر احمدیوں میں وفات مسیح کا ہی اختلاف نہیں۔ خدا
تعالیٰ کے متعلق بھی اختلاف ہے۔ وہ اس خدا کو نہیں مانتے جو قرآن نے پیش کیا ہے۔ پھر
قرآن کریم کے بارہ میں اختلاف ہے۔ وہ اس رنگ میں اس کو نہیں مانتے جو کہ اصلی اور
درست ہے۔ پھر آنحضرت ا میں بھی اختلاف ہے وہ اس شان میں آپ کو نہیں مانتے جو

انوار العلوم جلد ۳۰
جماعت احمدیہ کے فرائض اور اسکی ذمہ داریاں
آپ کی ہے۔ لیکن تم نے ان سے اصل خدا اصل قرآن اور حقیقی نبی کریم منوانا ہے۔ کیا یہ "
کوئی چھوٹا کام ہے۔ آپ لوگوں نے ہزاروں اور لاکھوں انسانوں کے سامنے اپنا مال اور اپنی
جائیں خرچ کر کے بتانا ہے کہ خدا کی اصل شان کیا ہے، قرآن کریم کی صحیح تعلیم کیا ہے،
انحضرت اللہ کی اصل حقیقت کیا ہے اور پھر جو عیب جو نقص اور جو کمزوریاں وہ خدا تعالیٰ
کی طرف منسوب کرتے ہیں ان کو دور کرتا ہے۔ پھر اللہ تعالی کے کلام قرآن کریم پر کئی قسم کے
اعتراض کئے جاتے ہیں۔ اکثر کہتے ہیں کہ اس میں ایسے واقعات بیان کئے گئے ہیں جو غلط ہیں ۔
اکثر کہتے ہیں کہ اس میں کوئی ربط نہیں۔ گویا جس طرح ایک نادان بچہ کے ہاتھ سے کاغذ پر
سیاہی کے گرنے سے بے ترتیب چھینٹے پڑ جاتے ہیں نعوذ باللہ اسی طرح خدا تعالیٰ نے یہ بے
ترتیب سی باتیں بتا دی ہیں حالانکہ یہ اتنا بڑا نقص ہے کہ کسی سمجھدار انسان میں بھی نہیں پایا
جاتا پھر کس طرح ممکن ہے کہ خدا تعالیٰ میں پایا جاتا ہو۔
پھر قرآن کے متعلق سمجھ رکھا ہے کہ یہ مردوں کی قبروں پر پڑھنے کے لئے ہے۔ گویا یہ
زندوں کے لئے نازل نہیں ہوا تھا۔ مردوں کے لئے ہوا تھا۔ پھر قرآن کی آیت کے ناسخ و
منسوخ نے قیامت برپا کردی۔ کسی نے کوئی آیت منسوخ کر دی اور کسی نے کوئی۔ اور جس
آیت کا مطلب نہ سمجھ آیا یا جو اپنی منشاء کے خلاف معلوم ہوئی اس کے متعلق کہہ دیا کہ یہ
منسوخ ہے۔ پھر بعض نے یہاں تک کہہ دیا کہ قرآن در اصل آنحضرت ا پر نہیں اتارا
گیا بلکہ حضرت علی پر اتارا گیا تھا لیکن جبرائیل غلطی سے آنحضرت کو دے گئے۔ یہ بھی
بہت بڑا حملہ ہے۔ کیونکہ اگر (نعوذ باللہ) آنحضرت ا اس قابل نہ تھے کہ آ۔ آپ پر خدا کا
کلام اتر تا تو پھر خدا نے اس غلطی کی اصلاح کیوں نہ کی۔ پھر بعض نے کہا کہ قرآن کے دس
پارے ہی غائب ہیں۔ اس سے تو قرآن کا کوئی حکم بھی قابل عمل نہ رہا کیونکہ ممکن ہے کہ جو
قرآن کا حصہ غائب ہے اس میں کسی حکم کی کوئی تشریح ہو ۔ پھر بعضوں نے کہا کہ قرآن خدائی
کلام ہی نہیں آنحضرت ا کے اپنے خیالات ہیں ۔ بعض نے کہا یہ عقل کے خلاف ہے۔
یہ تو خدا تعالی کے کلام کے متعلق ان کے اعتقاد ہوئے۔ ان کے علاوہ خدا تعالیٰ کے نبیوں
میں سے کوئی نبی ایسا نہ چھوڑا جس پر کوئی نہ کوئی گندے سے گندہ الزام نہ لگایا ہو۔ سورۃ
یوسف میں جہاں آتا ہے کہ حضرت یوسف کے بھائیوں نے ان کے چھوٹے بھائی پر سے چوری
کا الزام دور کرتے ہوئے خود حضرت یوسف پر بھی الزام لگا دیا کہ اس کا بھائی (یوسف) بھی پہلے

انوار العلوم جلد ۳۰
۴۶۲
جماعت احمدیہ کے فرائض اور اسکی ذمہ داریاں
چوری کر چکا ہے تو ایسے بعض مفسرین نے ایسے واقعات لکھنے شروع کر دیتے ہیں کہ واقعہ میں
حضرت یوسف نے نعوذ باللہ چوری کی تھی۔ انہوں نے اپنی پھوپھی کا کرتہ چرایا تھا۔ تو نبیوں پر
کوئی نہ کوئی الزام ضرور لگاتے ہیں۔ اور صاف کہتے ہیں کہ حضرت عیسیٰ پاک تھے اور کوئی نبی بری
نہیں تھا۔ حتی کہ رسول کریم اس پر بھی انہوں نے الزام لگاتے ہیں۔ ان کی کتابوں میں لکھا
ہوا موجود ہے کہ آنحضرت ا حضرت زینب پر عاشق ہو گئے تھے کیونکہ انہوں نے ان کو
ننگا نہاتے ہوئے دیکھ لیا تھا۔ کہتے ہیں رسول اللہ اللہ ڈرپوک تھے۔ آپ کے بعد حضرت
علی شیر خدا خلافت لینے کے مستحق تھے۔ لیکن آپ نے ابو بکر سے ڈر کر نہ بنایا۔
پھر ملائکہ کی نسبت کہتے ہیں کہ اس دنیا میں دو فرشتے آئے تھے اور وہ ایک کنچنی پر عاشق
ہو گئے اور اس سے زنا کیا ۔ وہ کنچنی تو ستارہ بن کر آسمان پر جا چکی اور وہ دونوں ایک کنویں میں
لٹکا دیئے گئے۔
غرض اسلام کا کوئی عقیدہ اور کوئی بات ایسی نہیں رہی جس کو انہوں نے بالکل مسخ نہ کر دیا
ہو۔
پھر جزاء وسزا کے متعلق ان کا یہ عقیدہ ہے اور اس کو آنحضرت ا کی طرف منسوب
کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا خواہ کوئی کس قدر گناہ کرے لیکن لا الہ الا اللہ کہنے سے جنت میں
چلا جائے گا۔
كا
پھر جنت کا نقشہ ایسا برا ابرا کھینچتے ہیں کہ سن کر شرم آجاتی ہے ہم نے ایک دفعہ ندوۃ العلماء
جلسہ دیکھا۔ اس میں ایک مولوی صاحب نماز کی فضیلت پر لیکچر دے رہے تھے جسے سن کر
انگریزی خوان اور شریف آدمی شرم کے مارے اپنے منہ پر رومال رکھ رہے تھے۔ مولوی
صاحب نے نماز کی ضرورت اور فضیلت صرف یہ بیان کی کہ نماز کے بدلہ میں جنت ملے گی اور
جنت وہ مقام ہو گا جس میں اس اس طرح عورتوں سے تعلق کا موقعہ ملے گا اس جماع میں خاص
قسم کی لذت اور سرور ہو گا وغیرہ وغیرہ۔ پورا ڈیڑھ گھنٹہ انہی باتوں کی تشریح اور توضیح کرنے
میں اس کا صرف ہوا۔
یہ حالت ہے مسلمانوں کے علماء کی۔ اس لیئے خدا تعالٰی نے مسیح موعود کو بھیجا کہ جن کے
متعلق یہ پیشگوئی تھی کہ لَوْ كَانَ الْإِيْمَانُ مُعَلَّقَا بِالثَّرَيَّا لَنَا لَهُ رَجُلٌ أَوْ رِجَالٌ أَوْ مِنْ
میں ایک ضمنی بات بتاتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ
ولاء
یہاں میں
ه بخارى كتاب التفسير - باب قوله و اخرين منهم لما يلحقوا بهم ميں روايت
اس طرح ہے "لو كان الايمان عند الثريا لناله رجال او رجل من هؤلاء

انوار العلوم جلد ۳۰
۴۶۳
جماعت احمدیہ کے فرائض اور اسکی ذمہ داریاں
اس پیشگوئی میں ہماری صداقت کا بھی ثبوت ہے۔ جو کہ آنحضرت ا کی زبانی ہے۔ یہ
پیشگوئی دو طرح پر آئی ہے ایک میں دجل کا لفظ آیا ہے اور دوسری میں رِجَالٌی کا اب ہم ۔ کہتے
ہیں رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے کہ جب ایمان اٹھ جائے گا اور عقائد بگڑ جائیں گے تو خدا
تعالیٰ ایک فارسی النسل انسان کو کھڑا کرے گا۔ جو اگر ایمان آسمان پر بھی چلا جائے گا تو واپس لے
آئے گا۔ اور دوسری جگہ فرمایا ہے کہ ایسا شخص ایک نہیں ہو گا بلکہ کئی ہوں گے۔ اب یہ بات
تو سب لوگ مانتے ہیں کہ اس زمانہ کی طرح پہلے کبھی ایمان ثریا پر نہیں گیا اور کوئی شخص ایسا
نہیں ہے جو یقینی طور پر دعوی کر سکے کہ میں فارسی النسل ہوں۔ مگر حضرت مسیح موعود کو الہام
کے ذریعہ بتایا گیا ہے اور صرف آپ ہی نے فارسی النسل ہونے کا دعوی کیا ہے۔ پس ہم کہتے
ہیں تمام دنیا پر اس وقت وہ کون سا خاندان ہے۔ جو یقینی طور پر کہتا ہے کہ میں فارسی النسل
ہوں۔ ہمارے سوا سوا کوئی بھی نہیں ۔ اور رسول کریم اللہ فرماتے ہیں کہ ایمان کے لانے
والے کئی ایک ہوں گے۔ اس لئے معلوم ہوا کہ ہمارے خاندان کے دوسرے لوگ بھی اس
پیشگوئی میں شامل ہیں۔ موجودہ اختلاف کے زمانہ میں اگر یہ ہوتا کہ حضرت مسیح موعود کے
لڑکوں میں سے بعض ایک طرف ہوتے اور بعض دوسری طرف تو غیر مبالعین کہہ سکتے تھے کہ
ہم بھی حق پر ہیں کیونکہ ہم بھی ابنائے فارس میں سے ہیں۔ لیکن خدا کی منشاء کے ماتحت
حضرت مسیح موعود کی تمام اولاد ہماری طرف ہی ہے۔ اور اس کے متعلق رسول کریم ا
نے پہلے ہی فیصلہ کر دیا ہے کہ وہ ایمان کو قائم کرنے والے ہوں گے نہ کہ نقصان پہنچانے والے
اس سے معلوم ہوا کہ ہم حق پر ہیں۔
خیر یہ تو ایک ضمنی بات تھی۔ لیکن میں نے آپ لوگوں کو جو کچھ سنایا ہے اس سے آپ نے
معلوم کر لیا ہو گا کہ ہمارا کام کوئی چھوٹا سا کام نہیں ہے۔ اگر کسی ایک آدمی کے یا ایک شہریا
ایک علاقہ کے لوگوں کے عقائد خراب ہوتے تو کوئی بڑی بات نہ تھی۔ لیکن یہاں تو آوے کا
آوا ہی بگڑا ہوا ہے۔ اللہ تعالیٰ کی نسبت فرشتوں کی نسبت قرآن کریم کی نسبت آنحضرت
کی نسبت نبیوں کی نسبت حشر و نشر کی نسبت اور قیامت کی نسبت سب عقائد بگڑے
ہوئے ہیں۔ اور ساری دنیا کے مسلمانوں کے ایمان میں تزلزل آچکا ہے اور ان کو درست کرنا
ہمارا فرض ہے۔ کیا اتنے بڑے کام کے ہوتے ہوئے ہم سستی اور غفلت سے کام لے سکتے
ہیں۔ ہرگز نہیں۔ بلکہ جتنا بڑا کام ہے اتنی ہی زیادہ ہمیں تیاری کرنی چاہئے۔ دیکھو جس آدمی کو
1

·

آج 10 میں سے 10 باقی