ذکرِ الہٰی
انوارالعلوم (جلد 3), حصہ 3
انوار العلوم جلد ۳۰
۵۰۴
ذکر الهی
میں یا خوشی ہوگی یا رنج پس اگر خوشی ہو تو الحمد لله رب العلمین کے اور اگر ریح ہو تو اناللہ وانا
الیہ راجعون پڑھے ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے فَاذْكُرُوا اللَّهَ قِيَا مَا وَقُعُودًا وَ عَلَى جُنُوبِكُمْ اور
انحضرت نے ہر حالت کے متعلق ذکر مقرر فرما دیتے ہیں اس لئے ان کے کرنے سے
انسان ہر حالت میں خدا تعالیٰ کے ذکر میں مشغول رہتا ہے۔ مثلاً ایک شخص جو دفتر میں بیٹھا کام
کر رہا ہو وہ اگر اپنے متعلق کوئی خوشخبری سنے تو الحمد للہ کے۔ اگر چلتے ہوئے اسے خوشی کی
بات معلوم ہو تو بھی الحمد للہ کے ۔ اگر لیٹے ہوئے خوشی کی بات سنے تو اسی حالت میں الحمد للہ
کیے۔ اس طرح خود بخود قِيَا مَا وَ قُعُودًا وَ عَلَى جُنُوبِكُمُ الله تعالیٰ کا ذکر ہوتا رہے گا۔ پھر
رسول کریم فرماتے ہیں کہ أَفْضَلُ الذِّكْرِ لَا إِله إِلا الله ( ترمذى كتاب الدعوات باب ماجاء ان دعوة
المسلم مستجابة ) جابر سے ترندی میں روایت ہے کہ سب سے بہتر اور افضل ذکر یہ ہے کہ اس بات کا
اقرار کیا جائے کہ خدا کے سوا کوئی معبود نہیں ہے۔ باقی اذکار کی بھی مختلف فضیلتیں ہیں۔ چنانچہ
آنحضرت ﷺ نے سُبْحَانَ اللهِ وَ بِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللهِ الْعَظِيمِ کی نسبت فرمایا ہے۔ كَلِمَتَانِ نَخَفِيفَتَانِ عَلَى
النِّسَانِ ثَقِيلَتَانِ فِي الْمِيزَانِ جَهَنَانِ إِلَى الرَّحْمَنِ ( بخاری کتاب التوحید باب قول الله تعالى و نضع الموازين
القسط و ترتدى ابواب الدعوات باب ماجاء في فضل التسبيح والتكبير۔۔۔۔۔۔ کہ دو کلمے ایسے ہیں کہ جو
زبان سے کہنے میں چھوٹے ہیں مگر جب قیامت کے دن وزن کئے جائیں گے تو ان کا اتنا بوجھ
ہوگا کہ ان کی وجہ سے نیک اعمال کا پلڑا بہت بھاری ہو جائے گا۔ اور وہ اللہ تعالیٰ کو بہت ہی
یہ بھی بہت اعلیٰ درجہ کا ذکر ہے۔ حتی کہ ایک ایک دفعہ جب حضرت مسیح مسیح۔ موعود بیماری کے
سخت دورہ میں تہجد کے لئے اٹھے اور غش کھا کر گر گئے اور نماز نہ پڑھ سکے تو الہام ہوا کہ ایسی
حالت میں تہجد کی بجائے لیٹے لیٹے یہی پڑھ لیا کرو۔ تو یہ بھی بہت فضیلت رکھنے والا ذکر ہے۔
حدیثوں میں آتا ہے کہ رسول کریم ا کثرت سے اس کو پڑھتے تھے۔
پسند ہیں۔
ان رو ذکروں کو رسول کریم ﷺ نے افضل بتایا ہے۔ مگر ایک اور ذکر بھی افضل ہے گو
اس کے متعلق رسول کریم ﷺ کا کوئی ارشاد محفوظ نہیں۔ مگر عقل بتاتی ہے کہ وہ بھی بہت
اعلیٰ درجہ کا ہے اور وہ قرآن کریم کی آیات کا ذکر ہے۔ اگر ان کو ذکر کے طور پر پڑھا جائے تو
دو ہرا ثواب حاصل ہو گا۔ ایک تلاوت کا اور دوسرے ذکر کا۔ یہ تو میں نے ذکر بتلائے ہیں۔
اب ان کے متعلق احتیاطیں بتاتا ہوں۔
انوار العلوم جلد ۳۰
۵۰۵
ذکراتی
پہلی احتیاط یہ ہے کہ رسول کریم ﷺ فرماتے ہیں ذکر کرنے کے متعلق احتیاطیں کہ کبھی اتنا ذکر نہ کرو کہ دل ملول ہو جائے (۲) ایسے
وقت میں ذکر نہیں کرنا چاہئے جبکہ دل مطمئن نہ ہو ۔ مثلاً ایک ضروری کام کرنا ہے اس وقت
کوئی اگر ذکر کرنے کے لئے بیٹھ جائے تو اس کی توجہ ذکر کی طرف نہ ہوگی۔ اور اس طرح خدا
تعالیٰ کے کلام کی بے قدری ہوگی۔ اور انسان گناہگار ٹھرے گا۔ تو ذکر کرنے کے لئے پہلی
احتیاط یہ کرنی چاہئے کہ ذکر اس قدر لمبا عرصہ نہ کرے کہ دل ملول ہو جاوے اور دوسری یہ کہ
ایسے وقت میں ذکر کے لئے نہ بیٹھے جبکہ دل کسی اور خیال میں منہمک ہو۔ اور بجائے ثواب
حاصل کرنے کے گناہگار ٹھرے۔ بلکہ اختصار کے ساتھ اور توجہ کے قائم ہونے کے وقت
کرے۔ ایک دفعہ رسول کریم ا گھر تشریف لائے تو حضرت عائشہ سے ایک عورت
باتیں کر رہی تھی۔ آپ نے فرمایا کیا کہہ رہی ہو۔ حضرت عائشہ نے کہا یہ سنا رہی ہے کہ میں
اس قدر عبادت کرتی ہوں اور اس طرح کرتی ہوں۔ آپ نے سن کر فرمایا یہ کوئی خوبی کی بات
نہیں ہے کہ اس قدر زیادہ عبادت کرتی ہے۔ اللہ تعالیٰ اسی عبادت کو پسند کرتا ہے جس پر دوام
اختیار کیا جا سکے۔ (مشکوٰۃ کتاب الايمان باب القصد فى العمل ) اللہ تعالی زیادہ عبادت
سے ملول نہیں ہوتا۔ بلکہ بندہ خود ملول ہو جاتا ہے اور جب ملول ہو جاتا ہے تو پھر اس کی عبادت
کسی کام کی نہیں رہتی۔ پس اگر کوئی حد سے زیادہ بڑھتا ہے تو اس پر مصیبت پڑ جاتی ہے۔
عبد اللہ بن عمرو بن عاص کے متعلق آیا ہے وہ ایک طاقت ور انسان تھے ساری رات نماز پڑھتے
اور دن کو روزہ رکھتے اور سارے قرآن کریم کی تلاوت ایک دن میں کرتے ۔ آنحضرت
کو جب معلوم ہوا تو آپ نے فرمایا کہ یہ جائز نہیں ہے۔ رات کا چھٹایا تیسرا یا زیادہ سے
زیادہ آدھا حصہ نماز پڑھنی چاہئے۔ اور روزہ زیادہ سے زیادہ ایک دن رکھنا چاہئے ۔ اور ایک
دن افطار کرنا چاہئے۔ اور قرآن کریم تین دن سے کم عرصہ میں ختم نہیں کرنا چاہئے۔ (بخاری
كتاب الصوم باب حق الجسم في الصوم) اس کے متعلق عبداللہ بن عمرو بن عاص نے بہت کوشش کی
کہ اس سے زیادہ کے لئے اجازت مل جائے۔ لیکن آپ نے اجازت نہ دی۔ وہ اسی پر عمل
کرتے رہے۔ لیکن جب بوڑھے ہو گئے۔ تو بہت افسوس ظاہر کرتے کہ میں نے رسول کریم
ال سے اقرار تو کر لیا تھا لیکن اب کر نہیں سکتا۔ تو حد سے زیادہ بڑھنا مشکلات میں ڈال دیتا
ہے۔ ذکر بھی ایک بہت اچھی چیز ہے۔ مگر دیکھو جس طرح پلاؤ اگر زیادہ کھا لیا جائے تو وہ بد ہضمی
انوار العلوم جلد - ۳
۵۰۶
ذکر الهی
کر دیتا ہے۔ اسی طرح ذکر کا حد سے زیادہ بڑھانا بھی نفس پر ایسا بوجھ ہو جاتا ہے کہ وہ ذکر سے
متنفر ہو جاتا ہے۔ پس آہستہ آہستہ نفس پر بوجھ ڈالنا چاہئے اور اس قدر ڈالنا چاہئے جس کو
برداشت کر سکے ۔
تیسری احتیاط یہ کرنی چاہئے کہ ابتداء میں اگر طبیعت ذکر کی طرف متوجہ نہ ہو۔ تو بھی دل
کو مضبوط کر کے انسان کرتا رہے اور پختہ ارادہ کرلے کہ ضرور پورا کروں گا اور نیت کرلے کہ
شیطان کتنا ہی زور لگائے میں اس کی بات ہرگز ہرگز نہیں مانوں گا۔ اگر انسان اس طرح ارادہ کر
لے تو ضرور طبیعت کو منوا لیتا ہے۔ کہتے ہیں رائے لیکن ایک مشہور وکیل تھا اس کے مقابلہ میں
ایک اور وکیل آیا۔ اس نے سمجھا کہ رائے لیکن مقدمہ جیت جائے گا۔ اس نے یہ چالا کی کی کہ
مجسٹریٹ کے ساتھ باتیں کرتے کرتے کہہ دیا کہ رائے ٹیکن کا دعوی ہے کہ خواہ کوئی مجسٹریٹ
کتنا ہی ہوشیار ہو میں اس سے منوا لیتا ہوں۔ یہ سن کر مجسٹریٹ نے ارادہ کر لیا کہ رائے لیکن جو
کچھ کہے گا میں ہرگز اسے نہیں مانوں گا۔ چنانچہ جب مقدمہ پیش ہوا۔ تو جو بات رائے لیکن
پیش کرے مجسٹریٹ اسی کا انکار کر دے ۔ اور آخر کار دوسرے وکیل کے حق میں ہی فیصلہ کر
دیا ۔ تو جب انسان یہ ارادہ کر لیتا ہے کہ میں فلاں کا اثر ہرگز نہیں قبول کروں گا تو وہ اس پر قابو
نہیں پاسکتا۔ پس ابتدائی حالت میں ذکر کرنے کے وقت ایسی ہی حالت بنانی چاہئے۔
چوتھی احتیاط یہ ہے کہ ذکر کرتے وقت کسی تکلیف کی حالت میں نہیں ہونا چاہئے مثلاً فرش
پر بیٹھے ہوئے کوئی چیز چھتی ہو یا اور اسی قسم کی کوئی تکلیف ہو اس کو دور کر کے ذکر میں مشغول
ہونا چاہئے۔
پانچویں یہ کہ ایسی حالت بنانی چاہئے کہ مجھے جو کچھ حاصل ہو گا اسے قبول کر لوں گا۔ اگر
ابتداء میں بے توجہی ہو۔ تو بھی کسی نہ کسی وقت ذکر طبیعت میں داخل ہو جائے گا۔
چھٹی یہ کہ ذکر تضرع اور خشیت سے کیا جائے۔ اگر خشیت پیدا نہ ہو۔ تو ایسی صورت
بنالے جس سے خشیت ظاہر ہوتی ہے۔ کیونکہ بعض باتیں جو ابتداء میں مصنوعی طور پر اختیار کی
جاتی ہیں۔ آہستہ آہستہ اسی طرح ہو جاتی ہیں۔ پس جب کوئی تضرع پیدا کرنے کی کوشش کرتا
اور رونے کی طرز بناتا ہے تو نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ واقعہ میں ایک وقت اس میں تضرع پیدا ہو جاتا
ہے۔ ایک پروفیسر کے متعلق لکھا ہے کہ وہ بڑا ہی نرم دل تھا لیکن بعد میں بڑا سخت دل ہو گیا۔
اس کی وجہ یہ ہوئی کہ ایک دن جو نرمی کے باعث اسے تکلیف ہوئی تو اس نے ارادہ کر لیا کہ
انوار العلوم جلد ۳۰
۵۰۷
ذکرالی
اب میں سخت ہو جاؤں گا۔ اس کے لئے اس نے سختی والی شکل بنائی گو دل میں وہی نرمی تھی۔
تاہم ظاہر طور پر سخت اور درشت معلوم ہوتا تھا۔ ہوتے ہوتے یہ ہوا کہ اس کا دل بھی سخت
ہو گیا۔ وہ پروفیسر اگرچہ اپنی عادت کو بدی کی طرف لے گیا مگر تم لوگ اگر نیکی کی طرف جانے
کے لئے اس طرح کرو گے تو رفتہ رفتہ واقعہ میں تمہارے اندر خشوع پیدا ہو جائے گا۔ اور اگر
ایک دن ایک سیکنڈ کے لئے بھی حقیقی خشیت پیدا ہو جائے گی تو دوسرے دن اس سے زیادہ
عرصہ کے لئے پیدا ہو سکے گی۔ پس اگر اس کے لئے کوشش کرو - کرو گے تو ضرور کامیاب ہو جاؤ
گے۔
ذکر کرنے کے اوقات اب جبکہ یہ ثابت ہوگیا کہ ذکر کرنا بہت ضروری ہے جیسا کہ میں نے بتایا ہے کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے فَإِذَا قَضَيْتُمُ الصَّلوةَ
فَاذْكُرُوا اللَّهَ قِيَامًا وَقُعُودًا وَ عَلَى جُنُوبِكُمْ (النساء:۱۰۴) تو یہ معلوم ہونا ضروری ہے
کہ کس کس وقت ذکر کرنا چاہئے۔ یوں تو ہر وقت ہی خدا تعالیٰ کا ذکر کرنا چاہئے۔ چنانچہ رسول
کریم کے متعلق عائشہ صدیقہ فرماتی ہیں کانَ رَسُولُ اللَّهِ يَذْكُرُ اللَّهَ عَلَى كُلِّ
أحْيَانِهِ ( ترندى كتاب الدعوات باب ما جاء ان دعوة المسلم مستجابة - رسول کریم ہر
وقت ہی خدا تعالیٰ کا ذکر کرتے تھے۔ لیکن بعض خاص وقت قرآن کریم میں خدا تعالیٰ نے بیان
فرماتے ہیں۔ اور وہ یہ ہیں اُذْكُرُوا اللهَ ذِكْرًا كَثِيرًا وَ سَبِّحُوهُ بُكْرَةً وَأَصِيلًا -
(الاحزاب : ۴۲-۴۳) یاد کرو اللہ کو بکرہ اور اصیل کے وقت۔ یہ دونوں وقت بہت اعلیٰ درجہ کے
ہیں۔ بكرة عربی میں پو پھوٹنے سے سورج نکلنے تک کو کہتے ہیں۔ اس لحاظ سے یہ معنی ہوئے کہ
صبح کی نماز سے لے کر سورج کے نکلنے تک ذکر کرو۔ ایک یہ وقت ہوا اور دوسرا وقت اصیل
ہے۔ لغت سے معلوم ہوتا ہے کہ اصیل عصر سے لے کر سورج کے ڈوبنے تک کو کہتے ہیں۔
تیسرا چوتھا اور پانچواں وقت جو اس آیت میں بیان کیا گیا ہے ۔ فَاصْبِرُ عَلَى مَا
يَقُولُونَ وَ سَبِّحُ بِحَمْدِ رَبِّكَ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ غُرُوبِهَا وَ مِنْ أَنَائُ اللَّيْلِ
فَسَبِّحُ وَ أَطْرَافَ النَّهَارِ لَعَلَّكَ تَرْضَى را : (۱۳۱) یعنی صبر کر ان باتوں پر جو یہ لوگ
کہتے ہیں ۔ اور تسبیح و تحمید کر اپنے رب کی سورج نکلنے سے پہلے اور اس کے ڈوبنے سے پہلے
ان دونوں وقتوں کا ذکر پہلے آچکا ہے) اور رات کے اوقات میں اور ان کی دونوں طرفوں میں
تاکہ تیری خواہشات پوری ہوں۔ اس آیت میں علاوہ پہلے دو وقتوں کے سورج نکلنے کے بعد کا
انوار العلوم جلد - ۳
۵۰۸
ذکر الهی
وقت اور رات کا پہلا اور پچھلا وقت بھی ذکر کے لئے مفید بتایا گیا ہے۔
چھٹا وقت ہر ایک نماز کے پڑھنے کے بعد کا ہے۔ رسول کریم ال اس ذکر کو ہمیشہ
جاری رکھتے تھے گویا سنت ہو گئی تھی۔ ابن عباس کہتے ہیں کہ جب ہم دور ہوتے تھے۔ تو انت
السَّلَامُ وَ مِنْكَ السَّلَامُ يَا ذَا الْجَلَالِ وَالإِكْرَامِ کے ذکر سے معلوم کرتے تھے کہ نماز ختم
ہو گئی ہے۔ پس نماز کے بعد پڑھنے کے لئے ایک ذکر تو یہ ہے کہ انتَ السَّلَامُ وَ مِنْكَ السَّلَامُ
يَا ذَا الْجَلَالِ وَالإِكْرَامِ پڑھا جاوے ۔ دوسرے یہ کہ سُبْحَانَ اللَّهِ اور الْحَمْدُ لِلَّهِ مَنتیں
تینتیس دفعہ پڑھا جاوے اور اللهُ أَكْبَرُ چونتیس دفعہ پڑھا جاوے (ترندی کتاب الدعوات باب ما
جاء في التسبيح والتكبير ------ یہ ذکر کئی طریق پر مردی ہے۔ مگر سب سے زیادہ صحیح طریق
یہی ہے کہ الگ الگ پہلے دونوں جملوں کو تینتیس تینتیس دفعہ کے۔ اور تیسرے کو چونتیس
دفعہ کو نماز کے بعد کا وقت ذکر کے لئے بہت ہی بہت ہی اعلیٰ درجہ کا ہے اس وقت ضرور ذکر کرنا
چاہئے۔ بعض لوگ مجھے اور حضرت مولوی صاحب خلیفہ المسیح الاول اور حضرت مسیح موعود کو
دیکھ کر شائد سمجھتے ہوں کہ یہ نماز کے بعد ذکر بعد ذکر نہیں کرتے۔ انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ حضرت
مسیح موعود اور حضرت خلیفہ المسیح الاول بھی ذکر کیا کرتے تھے اور میں بھی کرتا ہوں۔ ہاں اونچی
آواز سے نہ وہ کہتے تھے اور نہ میں۔ دل میں کہتا ہوں۔ پس نماز کے بعد ضرور ذکر کرنا چاہئے۔
ذکر کے متعلق کچھ اور احتیاطیں بھی ہیں اور وہ یہ کہ سوائے ان موقعوں کے جو حدیث
سے ثابت ہیں مجلس میں اونچی آواز سے ذکر نہ کیا جائے۔ بعض دفعہ اس طرح ریاء پیدا ہو جاتا
ہے۔ اور بعض دفعہ دوسرے لوگوں کو ذکر کرنے یا نماز پڑھنے میں تکلیف ہوتی ہے۔ پھر یہ بھی
یاد رکھنا چاہئے کہ جو بات نئی اختیار کی جائے وہ بو جھل معلوم ہوتی ہے۔ اور اس کے کرنے سے
دل گھبراتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ ذکر کرنے میں دل نہیں لگتا۔ لیکن کیا
ایک ہی دن میں کوئی شخص کسی فن میں کامل ہو جاتا ہے ۔ ہرگز نہیں بلکہ آہستہ آہستہ اور کچھ
مدت کے بعد ایسا ہوتا ہے۔ پس اگر ابتداء میں کسی کا دل نہ لگے اور اسے بوجھ سا معلوم ہو تو وہ
گھبرائے نہیں۔ آہستہ آہستہ دل قبول کر لے گا لیکن شرط یہ ہے کہ ذکر کو قائم رکھا جائے۔ پھر
بعض لوگ کہتے ہیں کہ ہمیں ذکر کرنے میں لذت بھی آجاتی ہے۔ مگر انہیں چاہئے کہ نفس کے
لئے لذت نہ تلاش کریں۔ اور ذکر کرنے کے وقت یہ نیت نہ ہو کہ لذت حاصل ہو بلکہ عبادت
سمجھ کر کرنا چاہئے۔ کیونکہ لذت اصل چیز نہیں ہے۔ اصل چیز عبادت ہے۔ اور عبادت اس
انوار العلوم جلد ۳۰
۵۰۹
ذکرالی
وقت قبول ہوتی ہے جبکہ عبادت سمجھ کر کی جائے۔
پھر بعض لوگ کہتے ہیں کہ ہمیں ذکر کرنے کے لئے کچھ دن تو قبض رہتی ہے اور کچھ دن
طبیعت کھل جاتی ہے۔ ایسے لوگوں کو بھی گھبرانا نہیں چاہئے۔ قبض ہر قسم کے لوگوں کو ہوتی
ہے۔ ایک دفعہ ایک صحابی رسول کریم ﷺ کے پاس آیا اور آکر کہا کہ حضور میں منافق
ہوں۔ آپ نے فرمایا نہیں تم تو مسلمان ہو ۔ اس نے کہا حضور جب میں آپ کے سامنے آتا
ہوں تو جنت اور دوزخ میری آنکھوں کے سامنے آجاتے ہیں اور جب گھر جاتا ہوں تو پھر وہ
حالت قائم نہیں رہتی ۔ آپ نے فرمایا اگر وہی حالت ہر وقت قائم رہے تو مر جاؤ ۔ (مسلم کتاب
التوبة باب فضل دوام الذكر و الفكر في امور الآخرة، اصل بات یہ ہے کہ اگر ہر وقت ایک ہی حالت
رہے۔ تو پھر بڑھنے اور ترقی کرنے کی طاقت سلب ہو جاتی ہے۔ اس لئے خدا تعالیٰ کبھی تو اصل
حالت سے نیچے کر دیتا ہے تاکہ انسان کو دکر پہلے سے بھی آگے بڑھ جائے۔ اور کبھی اوپر چڑھا
دیتا ہے۔ ہاں قبض کے متعلق ایک خاص بات یاد رکھنی چاہئے اور وہ یہ کہ ایک قبض اچھی
ہوتی ہے اور ایک بری۔ اور ان کا پتہ اس طرح لگ سکتا ہے کہ ذکر کرنے کے متعلق لذت
آنے کا نے کا ایک درجہ مقرر کر لیا جائے مثلاً ایک ادرجہ ہے اس ، اس سے اوپر ۵۴۳۲ درجے ہیں۔
اب اگر کوئی شخص دو درجہ پر ہے۔ اور قبض اسے لے جاتی ہے ایک درجہ پر۔ تو سمجھنا چاہئے
کہ انعام دلانے والی قبض ہے۔ لیکن اگر تین درجہ پر ہو اور پھر قبض ہو۔ تو دیکھنا چاہئے اب
قبض دو درجہ پر لے گئی ہے۔ یا ایک پر یا بالکل صفر پر ۔ اگر دو درجہ پر ہو تو سمجھنا چاہئے کہ ترقی
دلانے والی ہے اور اگر ایک پر یا صفر کے درجہ پر ہو تو پھر خطرے کا مقام ہے اس کے لئے خاص
سعی اور کوشش کرنی چاہئے۔
اب میں نماز کے متعلق بتاتا ہوں۔ یہ سب سے زیادہ ضروری اور اہم ذکر ہے کیونکہ
ذکر نماز اس میں کبھی انسان کھڑا ہو کر ذکر کرتا ہے اور کبھی رکوع میں کبھی سجدہ میں، کبھی بیٹھ
کر ، پھر نماز میں قرآن کریم پڑھتا ہے۔ اور اس کے علاوہ اور اور اد بھی کرتا ہے۔ پس نماز سب
ذکروں کی جامع ہے۔ پہلے میں نے اس کے متعلق بیان کرنا اس لئے چھوڑ دیا تھا کہ بہت تفصیل
چاہتی ہے۔ لیکن اب بیان کرتا ہوں۔
نماز کے تین حصے ہیں (۱) فرض (۲) سنن (۳) نفل ۔ فرض اور سنن تو سب لوگ ادا کرتے
ہیں باقی رہے نوافل ان کے ادا کرنے میں اکثر سستی کرتے ہیں۔ سنتوں کے متعلق تو یاد رکھنا
انوار العلوم جلد ۳۰
۵۱۰
ذکر الهی
چاہئے کہ وہ اس لئے مقرر کی گئی ہیں کہ فرائض کے ادا کرنے میں جو کمی یا نقص رہ جائے اسے
پورا کر دیں۔ کیونکہ اللہ تعالٰی ناقص نماز قبول نہیں کرتا بلکہ کامل قبول کرتا ہے۔ اور اگر نقص
ہو تو سنتوں میں سے پورا کر دیتا ہے مثلاً کسی نے ایک نماز پڑھی۔ مگر ایک رکعت میں اس کی
توجہ قائم نہ رہی اور مختلف قسم کے وساوس پیدا ہوتے رہے اس لئے وہ رکعت قبول نہ ہوگی۔
اس کے بدلہ میں سنتیں رکھ دی جائیں گی تاکہ نماز مکمل ہو جائے۔ رسول کریم ال چونکہ
انسان کے قلب کی کیفیت کو خوب جانتے تھے اور سمجھتے تھے اس لئے آپ نے فرائض کے
ساتھ سنتیں اپنی طرف سے لگا دیں تاکہ فرائض کی کمی کو پورا کر دیں اور یہ آپ نے اپنی امت
پر بہت بڑا احسان کیا ہے۔
اب نوافل باقی رہے وہ خدا تعالیٰ کے قرب کا ذریعہ ہوتے ہیں۔ یعنی نوافل کی فضیلت نجات کے علاوہ اعلیٰ مدارج حاصل کرنے کا موجب بنتے ہیں پیس جو
Ο
شخص خدا تعالیٰ کا قرب چاہتا ہے اس کے لئے ضروری ہے کہ نوافل پڑھنے پر بہت زور دے۔
پھر نوافل بھی کئی قسم کے ہوتے ہیں۔ بعض دن میں پڑھے جاتے ہیں اور بعض رات کو۔ جو
رات کو پڑھے جاتے ہیں۔ ان کو تہجد کہتے ہیں اور یہ زیادہ اہم ہوتے ہیں اور ایسے اعلیٰ کہ خدا
تعالی نے قران کریم میں ان کی فضیلت اس طرح بیان فرمائی ہے ۔ إِنَّ نَاشِئَةَ اللَّيْلِ هِيَ أَشَدُّ
وطنا واقوم واقوم قيلا المزمل : کہ (۶) انسان کے نفس کے درست کرنے کے لئے رات کا
اٹھنا بہت بڑا ذریعہ ہے۔ پس اگر کوئی شخص تجربہ کر کے دیکھے گا تو اسے معلوم ہو جائے گا کہ کس
طرح نفس کی بہت بڑی وسیع اصلاح ہو جاتی ہے اور خاص قوت اور طاقت حاصل ہوتی ہے۔
صحابہ کرام ان پر خاص طور پر مداومت رکھتے تھے۔ اور رسول کریم ﷺ کو ان نوافل کا اتنا
خیال تھا کہ باوجود ان کے نفل ہونے کے آپ رات کو پھر کر دیکھتے کہ صحابہ میں سے کون یہ
نفل پڑھتا ہے اور کون نہیں پڑھتا۔ ایک دفعہ آپ کی مجلس میں عبد اللہ بن عمر کا ذکر آیا کہ وہ
بہت اچھا ہے اس میں یہ خوبی ہے یہ صفت ہے تو آپ نے فرمایا کہ ہاں بڑا اچھا ہے بشرطیکہ تہجد
پڑھے۔ چونکہ عبداللہ بن عمرؓ جوان تھے اور تہجد پڑھنے میں سستی کرتے تھے اس لئے آپ نے
اس طرح ان کو اس طرف توجہ دلائی ۔ پھر رسول کریم ال نے فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا اس
میاں اور بیوی پر رحم ہو کہ اگر رات کو میاں کی آنکھ کھلے تو اٹھ کر تہجد پڑھے اور بیوی کو
جگائے کہ تو بھی اٹھ کر تہجد پڑھ ۔ اور اگر بیوی نہ جاگے تو پانی کا چھینٹا اس کے منہ پر مارے اور
سه بخاری کتاب التهجد باب فضل قیام اللیل
انوار العلوم جلد ۳۰
۵۱۱
ذکرالی
جگائے۔ اسی طرح اگر بیوی کی آنکھ کھلے تو وہ بھی ایسا ہی کرے کہ خود تہجد پڑھے اور میاں کو
جگائے اگر وہ نہ جاگے تو اسکے منہ پر چھینٹا مارے دیکھو ایک طرف تو رسول کریم ال نے
بیوی کے لئے میاں کا ادب کرنا نہایت ضروری قرار دیا ہے۔ اور دوسری طرف تجد کے لئے
جگانے کے واسطے اگر پانی کا چھینٹا بھی مارنا پڑے تو اس کو بھی جائز رکھا ہے۔ گویا رسول کریم
تحجد کو اس قدر ضروری سمجھتے تھے۔ یہ رسول کریم اللہ کی طرف سے ہے۔ پھر قرآن
کریم کہتا ہے کہ رات کا اٹھنا نفس کو سیدھا کر دیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ رسول کریم " صحابہ کو
فرماتے کہ خواہ تهجد دو رکعت ہی پڑھو مگر پڑھو ضرور ۔ پھر حدیثوں سے یہ بھی ثابت ہے کہ رات
کے آخری حصہ میں اللہ تعالیٰ قریب آجاتا ہے۔ اور بہت زیادہ دعائیں قبول کرتا ہے اس لئے
تہجد کا پڑھنا بہت ضروری اور بہت فائدہ مند ہے۔
اب سوال یہ ہے کہ تہجد پڑھنی تو ضرور چاہئے مگر تہجد کے لئے اٹھنے کے تیرہ طریق رات کو اٹھیں کیونکر۔ اس کا ایک ادنی طریق میں
پہلے بتاتا ہوں اگرچہ اس میں نقصان بھی ہے مگر فائدہ بھی ہو سکتا ہے اور وہ یہ ہے کہ آج کل
الارم والی گھڑیاں مل سکتی ہیں ان کے ذریعہ انسان جاگ سکتا ہے۔ مگر میرا تجربہ ہے کہ یہ کوئی
ایسا مفید طریق نہیں ہے۔ وجہ یہ کہ چونکہ انسان کو بھروسہ ہو جاتا ہے کہ وہ مجھے وقت پر جگا
دے گی اس لئے رات کو اٹھنے کی نیکی کی طرف جو توجہ اور خیال ہونا چاہئے وہ اس کو نہیں
ہوتا۔ اگر اسے اٹھنے کا خیال ہوتا اور اسی خیال میں ہی اس کی آنکھ لگ جاتی تو گویا وہ ساری
رات ہی عبادت کرتا رہتا۔ اس کے علاوہ کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ اگر اٹھنے کو جی نچا ہے تو انسان
بجتے بجتے الارم کو بند کر دیتا ہے۔ لیکن اگر نیت اور ارادہ سے سوئے گا تو وقت پر ضرور اٹھ کھڑا
ہوگا۔ پھر ایسے لوگ جو گھڑی کے ذریعہ اٹھتے ہیں وہ اس بات کی شکایت کرتے ہیں کہ نماز میں
نیند آتی ہے۔ اس کی بھی وجہ یہی ہے کہ وہ گھڑی سے اٹھتے ہیں نہ کہ اپنے طور پر اس لئے یہ
طریق کوئی مفید نہیں ہے۔ ہاں ابتدائی حالت کے لئے یا کسی خاص ضرورت کے وقت مفید ہو تا
ہے۔
میرے نزدیک وہ طریق جن سے رات کو اٹھنے سے مدد مل سکتی ہے تیرہ ہیں۔ اگر کوئی
شخص ان پر عمل کرے تو میں یقین رکھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے اسے ضرور کامیابی
ہوگی۔ شروع میں تو ہر کام میں مشکلات ہوتی ہیں مگر آخر کار ضرور ان کے ذریعہ کامیابی ہوگی۔
ه مشكوة كتاب البيوع باب التحريص على قيام الليل
انوار العلوم جلد ۳۰
۵۱۲
ذکرالی
یہ سب باتیں جو میں بیان کروں گاوہ قرآن اور حدیث سے ہی اخذ کی ہوئی بیان کروں گا نہ کہ
اپنی طرف سے۔ مگر یہ خدا تعالی کا مجھ پر خاص فضل ہے کہ یہ باتیں مجھ پر ہی کھولی گئی ہیں۔ اور
اوروں سے پوشیدہ رہی ہیں۔ اگر وقت تنگ نہ ہوتا۔ تو میں قرآن کریم کی وہ آیات اور
حدیثیں بھی بیان کر دیتا جن سے میں نے اخذ کی ہیں مگر اب صرف نتائج ہی بیان کروں گا۔
کہ اللہ تعالیٰ نے نیچر میں قاعدہ رکھا ہے کہ جس وقت میں کوئی چیز پیدا
پہلا طریق یہ ہے ہوئی ہو و ہوتی ہو وہی وقت جب دوسری دفعہ آئے آئے تو اس چیز میں پھر جوش پیدا ہو
جاتا ہے۔ اس کی مثالیں کثرت سے مل سکتی ہیں۔ مثلاً انسان کو جو بیماری بچپن میں ہوئی ہو رہی
بیماری بڑھاپے میں جبکہ بچپن کی سی حالت ہو جاتی ہے عود کر آتی ہے۔ یہی بات درختوں اور
پرندوں میں پائی جاتی ہے۔ اس قاعدہ سے رات کو اٹھنے میں اس طرح مدد مل سکتی ہے کہ عشاء
کی نماز پڑھنے کے بعد کچھ عرصہ ذکر کر لے۔ اس کا یہ فائدہ ہو گا کہ جتنا عرصہ وہ ذکر کرے گا صبح
سے اتنا ہی قبل اس کی آنکھ ذکر کرنے کے لئے کھل جائے گی۔
کہ عشاء کی نماز پڑھ لینے کے بعد کسی سے کلام نہ کرے۔ ۵۔ رسول
دوسرا طریق یہ ہے کریم نے بھی عشاء کی نماز پڑھنے کے بعد کلام کرنے سے
روکا ہے۔ گو یہ بھی ثابت ہے کہ بعض دفعہ آپ کلام کرتے رہے ہیں۔ مگر عام طور پر آپ
نے منع فرمایا ہے۔ اس کا باعث یہ ہے کہ اگر عشاء کی نماز کے بعد باتیں شروع کر دی جائیں گی
تو انسان زیادہ جاگے گا اور صبح کو دیر کر کے اٹھے گا۔ اور دوسرے یہ کہ اگر وہ باتیں دینی اور
مذہبی نہ ہوں گی تو ان کی وجہ سے توجہ دین سے ہٹ جائے گی۔ اس لئے آنحضرت اللہ نے
فرمایا کہ عشاء کی نماز کے بعد بغیر کلام کئے سو جانا چاہئے تاکہ دینی خیالات پر ہی آنکھ لگے اور
سویرے کھل جائے ۔ دفتر کے کام یا اور کوئی ضروری فعل عشاء کی نماز کے بعد منع نہیں۔ مگر یہ
ضروری ہے کہ سونے سے پہلے ذکر کر لے۔ یہ دوسرا طریق ہے۔
کہ جب کوئی عشاء کی نماز پڑھ کر آئے اور سونے لگے تو خواہ اس کا
تیسرا طریق یہ ہے وضوی ہے۔ تو بھی تازہ وضو کر کے چارپائی پر لیے۔ اس کا اثر قلب پر
پڑتا ہے اور اس سے خاص قسم کی نشاط پیدا ہوتی ہے۔ اور جب کوئی تازہ وضو کی وجہ سے نشاط
کی حالت میں سوئے گا تو وہ آنکھ کھلتے وقت بھی نشاط میں ہی ہو گا۔ عام طور پر یہ دیکھا گیا ہے کہ
اگر کوئی رو تا سوئے تو وہ چیخ مار کر اٹھ بیٹھتا ہے۔ اور اگر ہنستا سوئے تو اٹھتے وقت بھی اس کا چہرہ
م
انوار العلوم جلد ۳۰
۵۱۳
ذکرالی
بشاش ہی ہوتا ہے اسی طرح جو وضو کر کے نشاط سے سوتا ہے وہ اٹھتا بھی نشاط سے ہی ہے۔ اور
اس طرح اس کو اٹھنے میں مدد ملتی ہے۔
کہ جب سونے لگے تو کوئی ذکر کر کے سوئے ۔ اس کا نتیجہ یہ ہو گا کہ
چوتھا طریق یہ ہے رات کو ذکر کرنے کے لئے پھر اس کی آنکھ کھل جائے گی۔ یہی وجہ ہے
کہ آنحضرت ا بھی سونے سے پہلے یہ ذکر کیا کرتے تھے ۔ آیت الکرسی پھر تینوں قل
ایک ایک دفعہ پڑھ کر اپنے ہاتھوں پر پھونکتے اور ہاتھ سارے جسم پر پھیرتے اور ایسا تین دفعہ
کرتے تھے اور پھر دائیں طرف منہ کر کے یہ عبارت پڑھتے ۔ اللَّهُمَّ اسْلَمْتُ نَفْسِ
الَيْكَ وَوَجَّهْتُ وَجْهِ إِلَيْكَ وَفَقَضُتُ أَمْرِي إِلَيْكَ رَغْبَةً وَرَهْبَةً إِلَيْكَ لَا مَلْجَأَ وَلَا
منْحَا إِلَّا إِلَيْكَ آمَنْتُ بِكِتَابِكَ الَّذِي أَنْزَلْتَ وَ نَبِيِّكَ الَّذِي أَرْ سَلْتَ (تدى
تاب الدعوات باب ما جاء في الدعاء اذا اوى الى فراشه، اسی طرح ہر ایک مؤمن کو چاہئے۔ اور
پھر چارپائی پر لیٹ کر دل میں سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ یا کوئی اور ذکر
جاری رکھنا چاہئے حتی کہ اس حالت میں آنکھ لگ جائے۔ کیونکہ جس حالت میں انسان سوتا ہے
عام طور پر وہی حالت ساری رات اس پر گزرتی رہتی ہے۔ اس لئے جو شخص تسبیح و تحمید کرتے
سوئے گا۔ گویا ساری رات اسی میں لگا رہے گا۔ دیکھو عورتیں یا بچے اگر کسی غم اور تکلیف میں
سوئیں۔ تو سوتے سوتے جب کروٹ بدلتے ہیں۔ تو درد ناک اور غمگین آواز نکالتے ہیں۔
کیونکہ اس غم کا جو سوتے وقت ان کو تھا ان پر اثر ہوتا ہے۔ لیکن اگر کوئی تسبیح کرتے ہوئے گا
تو جب کروٹ بدلے گا اس کے منہ سے تسبیح کی آواز ہی نکلے گی۔ یہی وجہ ہے کہ قرآن کریم
میں خدا تعالی فرماتا ہے کہ مومن وہ ہوتے ہیں کہ تَتَجَا فى جُنُوبُهُمْ ى جُنُوبُهُمْ عَنِ الْمَضَاجِعِ يَدْعُونَ
رَبَّهُمْ خَوْفًا وَطَمَعًا وَ مِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ السجده : (۱۷) یعنی ان کے پہلو بستروں
سے اٹھے رہتے ہیں۔ اور وہ خوف اور طمع سے اللہ تعالیٰ کو پکارتے ہیں اور جو کچھ ہم نے ان کو
دیا ہے اس سے خرچ کرتے ہیں۔ بظاہر تو یہ بات درست نہیں معلوم ہوتی کیونکہ آنحضرت
ا بھی ہوتے تھے اور دوسرے سب مؤمن بھی سوتے ہیں لیکن اصل بات یہ ہے کہ
چونکہ وہ تسبیح کرتے کرتے سوتے ہیں اس لئے ان کی نیند نیند نہیں ہوتی بلکہ تسبیح ہی ہوتی ہے
اور اگر چہ وہ سوتے ہیں مگر در حقیقت سوتے نہیں۔ ان کی کمریں بستروں سے الگ رہتی ہیں اور
وہ خدا کی یاد میں مشغول ہوتے ہیں۔
وَأَلْجَأْتُ ظَهْرِي إِلَيْكَ
انوار العلوم جلد - ۳
۵۱۴
ذکرالی
کہ سونے کے وقت کامل ارادہ کر لیا جائے کہ تہجد کے لئے ضرور پانچواں طریق یہ ہے اٹھوں گا۔ انسان کے اندر خدا تعالٰی نے یہ طاقت رکھی ہے کہ جب
وہ زور سے اپنے نفس کو کوئی حکم کرتا ہے تو وہ تسلیم کر لیتا ہے اور یہ ایک ایسی بات ہے جس کو
تمام دانا مانتے آئے ہیں۔ پس تم سونے کے وقت پختہ ارادہ کر لو کہ تہجد کے وقت ضرور اٹھیں
گے۔ اس طرح کرنے میں گو تم سو جاؤ گے مگر تمہاری روح جاگتی رہے گی کہ مجھے حکم ملا ہے کہ
فلاں وقت جگانا ہے اور عین وقت پر خود بخود تمہاری آنکھ کھل جائے گی۔
ایسا ہے کہ جس کے کرنے کی میں صرف ایسے ہی شخص کو اجازت دیتا ہوں جو یہ
چھٹا طریق دیکھتا ہو کہ میرا ایمان خوب مضبوط ہے اور وہ یہ بوط ہے اور وہ یہ کہ وتروں کو عشاء کی نماز کے
ساتھ نہ پڑھے بلکہ تہجد کے وقت پڑھنے کے لئے رہنے دے۔ عام طور پر یہ بات پائی جاتی ہے کہ
انسان فرض کو خاص طور پر ادا کرتا ہے مگر نفل میں سستی کر جاتا ہے۔ پس جب نفلوں کے ساتھ
واجب مل جائے گا تو اس کی روح کبھی آرام نہ کرے گی جب تک کہ اسکو ادا نہ کرے اور اس
کا نتیجہ یہ ہو گا کہ نفس سستی نہیں کرے گا۔ لیکن اگر وتر پڑھے ہوئے ہوں اور تہجد کے وقت
آنکھ کھل بھی جائے تو نفس کہہ دیتا ہے کہ وتر تو پڑھے ہوئے ہیں نفل نہ پڑھے تو نہ سہی۔ مگر
جب یہ خیال ہو گا کہ وتر بھی پڑھتے ہیں تو ضرور اٹھے گا اور جب اٹھے گا تو نفل بھی پڑھ لے گا۔
لیکن جیسا کہ میں نے پہلے بتایا ہے اس کے لئے شرط ہے کہ ایمان بہت مضبوط ہو ۔ جب ایمان
مضبوط ہو گا تو وتروں کے لئے ضرور اٹھے گا۔ ورنہ وتروں کے پڑھنے سے بھی محروم رہے گا۔
بھی انہیں لوگوں کے لئے ہے جو روحانیت میں بہت بڑھے ہوئے ہیں۔ اور ساتواں طریق وہ یہ کہ عشاء کی نماز کے بعد نفل پڑھنے شروع کر دیں اور اتنی دیر تک
پڑھیں کہ نماز میں ہی نیند آجائے اور اتنی نیند آئے کہ برداشت نہ کی جاسکے اس وقت ہوئے۔
باوجود اس کے کہ اس میں زیادہ وقت لگے گا مگر سویرے نیند کھل جائے گی یہ روحانی ورزش
ہوتی ہے۔
وہ ہے جس کا ہمارے صوفیاء میں رواج تھا میں نے اس کی ضرورت محسوس آٹھواں طریق نہیں کی مگر ہے مفید ۔ اور وہ یہ ہے کہ جن دنوں میں زیادہ نیند آئے اور
وقت پر آنکھ نہ کھلے ان میں نرم بستر ہٹا دیا جائے۔
انوار العلوم جلد - ۳
۵۱۵
ذکر الهی
یہ ہے کہ سونے سے کئی گھنٹے پہلے کھانا کھا لیا جائے۔ یعنی مغرب سے پہلے یا نواں طریق مغرب کی نماز کے بعد فوراً - بہت دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ انسان کی روح چست
ہوتی ہے مگر جسم ست کر دیتا ہے۔ جسم ایک طوق ہے جو روح کو چمٹا ہوا ہے جب یہ طوق بھاری
ہو جائے تو پھر روح کو دبا لیتا ہے۔ اس لئے سونے کے وقت معدہ پر نہیں ہونا چاہئے کیونکہ اس
کا اثر قلب پر بہت پڑتا ہے اور انسان کو ست کر دیتا ہے۔
یہ ہے کہ جب انسان رات کو سوئے تو ایسی حالت میں نہ ہو کہ جنبی ہو یا اسے
دسواں طریق کوئی غلاظت لگی ہو۔ بات یہ ہے کہ طہارت ہے۔ ملائکہ کا بہت بڑا تعلق ہوتا
ہے اور وہ گندے انسان کے پاس نہیں آتے۔ بلکہ دور ہٹ جاتے ہیں۔ اس لئے رسول کریم
کے سامنے جب ایک بودار چیز کھانے کے لئے لائی گئی تو آپ نے صحابہ کو فرمایا کہ تم
کھالو میں نہیں کھاتا۔ صحابہ نے کہا ہم بھی نہیں کھاتے۔ آپ نے فرمایا تم کھالو میرے ساتھ تو
فرشتے باتیں کرتے ہیں اس لئے میں نہیں کھاتا۔ کیونکہ انہیں ایسی چیزوں سے نفرت ہے۔
تو غلاظت کو ملائکہ بہت ناپسند کرتے ہیں۔ حضرت خلیفۃ المسیح الاول سناتے تھے کہ ایک
دفعہ میں نے کھانا کھایا اور ہاتھ دھوئے بغیر سو گیا۔ رویا میں میں نے دیکھا کہ میرے بھائی صاحب
آئے ہیں اور انہوں نے مجھے قرآن کریم دینا چاہا لیکن جب میں ہاتھ لگانے لگا تو کہا کہ ہاتھ نہ لگانا
تمہارے ہاتھ صاف نہیں ہیں۔ تو بدن کے صاف ہونے کا قلب پر بہت اثر پڑتا ہے۔ صفائی کی
حالت میں سونے والے کو ملائکہ آکر جگا دیتے ہیں لیکن اگر صفائی میں فرق ہو تو پاس نہیں
آتے۔ یہ طریق جسم کی صفائی کے متعلق ہے۔
یہ ہے کہ بستر پاک و صاف ہو ۔ بہت لوگ اس بات کی پرواہ نہیں گیارہواں طریق کرتے مگر یاد رکھنا چاہئے کہ بسر کی پاکیزگی روحانیت سے خان
رکھتی ہے اس لئے اس کا خاص خیال رکھنا چاہئے۔
خاص تعلق
ایسا ہے کہ عوام کو اس پر عمل کرنے کی وجہ سے نقصان پہنچ سکتا ہے۔ ہاں بارہواں طریق خاص لوگوں کے لئے نقصان دہ نہیں اور وہ یہ کہ میاں و پیوئی ایک بستر میں
نہ سوئیں۔ رسول کریم ال سوتے تھے لیکن آپ کی شان بہت بلند اور ارفع ہے۔ آپ
پر اس کا کوئی اثر نہیں ہو سکتا تھا۔ مگر دوسرے لوگوں کو احتیاط کرنی چاہئے۔ بات یہ ہے کہ
جسمانی شہوت کا اثر جتنا زیادہ ہو اسی قدر روحانیت کو بند کر دیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ شریعت