علم حاصل کرو
انوارالعلوم (جلد 4), حصہ 3
انوار العلوم جلد ۴
۱۱۲
علم حاصل کرو
کیلئے یہ بہت ہی ضروری ہے کہ پہلے انسان بنے اور اپنے اندر سے درندگی کی تمام خصلتیں
نکال دے کیونکہ جن میں یہ خصلتیں پائی جاتی ہیں وہ قرآن کریم سے پورا فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔
پس انسان بن جاؤ تا آگے بڑھ سکو اور خدا کے محبوب بن جاؤ - خدا تعالیٰ آپ لوگوں کو اس امر
کی توفیق دے۔
بقیه تقریر
(بعد نماز ظهر و عصر)
تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:-
میں اپنے دوستوں کو اصل مضمون کے شروع کرنے سے پہلے ایک اور نصیحت کرنا چاہتا
ہوں۔ انہیں چاہئے کہ جب قادیان آیا کریں تو اتنی فرصت ضرور نکالا کریں کہ جلسہ کے
سارے دن یہاں ٹھہر کر لیکچر سن سکیں بعض لوگ آتے پیچھے ہیں اور جانے کی پہلے تیاری
کرنے لگ جاتے ہیں۔ میرا تو اس میں کوئی بھلا نہیں ہوتا میں تو صرف ان کی ہمدردی کیلئے کہتا
ہوں کہ اپنے کاموں سے اگر دین کیلئے وہ وقت نکالیں گے تو یقیناً یقینا ان کا کوئی نقصان نہیں
ہو گا ہاں فائدہ ضرور ہو گا۔ پس تمام لیکچروں کو تسلی اور اطمینان کے ساتھ سننا چاہئے۔ جہاں اتنا
وقت دنیاوی دھندوں میں خرچ کیا جاتا ہے وہاں اس کام کیلئے بھی ضرور وقت نکالنا چاہئے جس
کیلئے خدا نے انسان کو پیدا کیا ہے جو یہ ہے۔ مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونَ
(الذريت: ۵۷)۔ کیا کوئی انسان ایسا کرتا ہے کہ گھر سے تو ایک دوست کو ملنے کیلئے جائے مگر
سارا دن ادھر اُدھر پھرنے میں خرچ کردے اور شام کو دوست کے مکان سے باہر کھڑا ہو کر
ا السَّلَامُ عَلَيْكُمْ کہہ کر واپس آجائے۔ پس جب ایک معمولی دوست کے متعلق ایسا
نہیں کیا جاتا تو جب آپ لوگ خدا کیلئے یہاں آتے ہیں تو چاہئے کہ خدا کی راہ میں وقت بھی
خرچ کیا کریں۔
اب میں اپنا مضمون شروع کرتا ہوں۔ میں نے آج کچھ نصائح بیان کرتی ہیں اور اگر
اللہ تعالیٰ چاہے گا اور اس نے توفیق دی تو کل بھی کچھ بیان کروں گا لیکن اتنا بتا دیتا ہوں کہ
انوار العلوم جلد ۴
۱۱۳
علم حاصل کرد
جس بات کے بیان کرنے کا میں نے کل ارادہ کیا ہے میرے نزدیک وہ بہت اہم اور ضروری
ہے۔ گو اس کے متعلق حضرت مسیح موعود نے بہت کچھ لکھا ہے مگر پھر بھی اس کے دہرانے
کی ضرورت ہے اور اس لئے ضرورت ہے کہ ہماری جماعت نے ابھی تک اسے سمجھا نہیں۔
اس لئے جو لوگ اسے غور سے سنیں گے ان کیلئے بہت بابرکت ہوگی اور اس سے بہت سے
اندرونی اور بیرونی فتنوں کی اصلاح ہو جائے گی اِنْشَاءَ اللهُ تَعَالٰی ۔ لیکن جو بات میں اس وقت
بیان کرنے لگا ہوں اگر آپ لوگ اس کو بھی مان لیں گے تو میں سمجھوں گا کہ مجھے آدھی
کامیابی دنیا میں حاصل ہو گئی ہے۔ میں جانتا ہوں کہ جب میں سناؤں گا تو اکثر لوگ کہیں گے کہ
یہ کونسی بڑی بات ہے ہم تو پہلے ہی اس کو جانتے اور مانتے ہیں لیکن صرف لفظی مانا کچھ نہیں
ہوتا ماننا عملی ہوتا ہے۔ ہندوستان میں ایک مثل ہے "سوگز واروں ایک گز نہ پھاڑوں"۔
وارنے کو تو سو گز وار دوں لیکن اگر مانگو تو ایک گز بھی پھاڑ کر نہ دوں۔ تو صرف زبانی کہہ دینا
نہ تو اللہ کو خوش کر سکتا ہے اور نہ ہی اس سے انسان کو کچھ فائدہ ہو سکتا ہے اس لئے اگر
آپ لوگ اس طریق سے مان گئے جو ماننے کا حق ہے تو میں سمجھوں گا کہ مجھے آدھی کامیابی
حاصل ہو گئی ہے اور میرا آدھا کام باقی ہے جو اللہ تعالی توفیق دے گا تو پھر سہی۔
تحصیل علم پر کیوں زور دیا جاتا ہے میں نے اپنی کئی گذشتہ تقریروں میں اس امر پر بہت
زور دیا ہے اور اب پھر اسی پر زور دیتا ہوں کہ علم
ایک بہت اعلیٰ درجہ کی چیز ہے۔ میری خلافت کے زمانہ میں جس قدر بھی جلسے ہوئے ہیں
قریب قریب تمام ہی جلسوں میں میں نے علم کو ایک اعلیٰ درجہ کی شئے قرار دینے اور اس کے
سیکھنے کی طرف توجہ دلانے پر زور دیا ہے اس لئے شاید بعض لوگ کہیں کہ ہر دفعہ یہی بات
سناتا ہوں۔ میں کہتا ہوں اور یقین دلاتا ہوں کہ اگر خدا تعالیٰ مجھے پچاس ساٹھ سال اور بھی
زندگی دے تو میں یہی سناتا رہوں گا اور جب تک ہماری جماعت کا ایک انسان بھی اس کو چھوڑ
رہا ہوگا اس وقت تک چپ نہ ہوں گا کیونکہ یہ بات ہی ایسی ہے۔ علم کوئی ایسی معمولی چیز
نہیں کہ ایک دفعہ اس کے حاصل کرنے کی تاکید کرکے پھر چھوڑ دیا جائے۔ دیکھو اللہ تعالیٰ بھی
ایک دفعہ کہہ کر چھوڑ نہیں دیتا بلکہ بار بار نبی اور رسول بھیجتا ہی رہتا ہے۔ قرآن کریم میں ایک
ہی جگہ آٹھ دس انبیاء کا ذکر کرتا ہے جن میں سے ہر ایک آکر یہی کہتا ہے کہ خدا ایک ہے
اور اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ ان میں سے کوئی یہ نہیں کہتا کہ یہ تو مجھ سے پہلے نے بھی
انوار العلوم جلد ۴
۱۱۴
علم حاصل کرو
کہہ دیا تھا۔ جنہوں نے ماننا تھا مان لیا اور جنہوں نے انکار کرنا تھا انکار کر دیا اب پھر اس کے
کھنے کی کیا ضرورت ہے کیونکہ ایسا کہنا نادانی اور جہالت ہے۔ خدا تعالیٰ اپنے بندوں پر بڑا ہی
رحیم و کریم ہے وہ اس وقت تک کہتا ہی رہتا ہے جب تک کہ تمام کی درستی نہ ہو جائے۔ پس
ہمارا بھی فرض ہے کہ اس کی مخلوق جب تک کسی بات پر پورا پورا عمل نہیں کرتی اس وقت
تک اس بات کو دہراتے ہی رہیں۔
کوئی علم نقصان رساں نہیں سو میں آج پھر کہتا ہوں اور پھر بھی جتنی دفعہ موقع ملے گا یہی کہوں گا کہ علم سیکھو یہ بہت اعلیٰ درجہ کی چیز ہے اور
پرے
ایسی بابرکت اور مفید ہے کہ اس سے کبھی بھی نقصان نہیں پہنچ سکتا۔ علم خواہ کسی چیز کا ہو برا
نہیں ہو سکتا۔ شاید آپ میں سے کئی لوگ حیران ہوں اور ان کے دل میں یہ سوال پیدا ہو کہ
کیا چوری ڈاکہ زنا جھوٹ، فریب عیسائیت یهودیت دہریت و وغیرہ وغیرہ کے علم بھی
نہیں۔ اگر ہیں تو کس طرح کہا جاسکتا ہے کہ کوئی علم بُرا نہیں ہو سکتا لیکن اگر یہ سوال کرنے
والے سوچیں گے تو انہیں معلوم ہو جائے گا کہ یہ علم برے نہیں بلکہ برا کچھ اور ہی ہے اور
وہ ان کا استعمال کرنا ہے۔ دیکھو اگر چوری کے متعلق علم نہ ہو تو پولیس کس طرح چور کو پکڑ
سکتی ہے اس سے معلوم ہوا کہ چوری کا علم تو اچھا ہے ہاں چوری کرنا برا ہے، اسی طرح زنا
کرنا برا ہے اس کا علم بُرا نہیں کیونکہ اگر علم نہ ہو تو ایک زانی کو وعظ و نصیحت کرکے اس
سے باز نہیں رکھا جاسکتا، اسی طرح ڈاکے کا علم برا نہیں ڈاکہ ڈالنا برا ہے کیونکہ اگر علم نہ ہو
تو پولیس ڈاکوؤں کو گرفتار نہیں کر سکتی۔ پھر دیکھو کیا قرآن کریم کے ذریعہ ہمیں بعض برائیوں کا
علم ہوتا ہے یا نہیں۔ قرآن بتلاتا ہے کہ فلاں قوم نے یہ گناہ کیا اور فلاں نے یہ اگر بری باتوں
کا علم برا ہوتا تو پھر قرآن کریم کے ذریعہ خدا تعالیٰ کیوں سکھلاتا۔ لیکن بات یہ ہے کہ علم کسی
امر اور کسی چیز کا بھی برا نہیں ہوتا خواہ وہ چیز کیسی ہی ادنیٰ سے ادنی اور ذلیل سے ذلیل کیوں
نہ ہو۔ علم ہر چیز کا خوبیاں اور فوائد ہی رکھتا ہے اور اس سے بڑے بڑے اعلیٰ نتائج نکلتے ہیں۔
اگر کہو کہ بعض علم اس قسم کے بھی ہیں جن کے نتائج بد نکلتے ہیں۔ مثلاً بعض قسم کے فلسفہ
کی تعلیم ہے اس کے پڑھنے سے طالب علم دہر یہ ہو جاتے ہیں اسی طرح سائنس کے بعض
علوم جب لوگ پڑھتے اور غور کرتے ہیں تو اس نتیجہ پر پہنچتے ہیں کہ ہر چیز میں طاقت ہے اور
مادی اسباب کے ماتحت قائم ہے، اس سے وہ خدا کے منکر ہو جاتے ہیں۔ یہ علم برے ہوئے یا
انوار العلوم جلد ۴
۱۱۵
علم حاصل کرو
نہیں۔ یہ مان لیا کہ وہ علوم جن کے ساتھ عمل ہوتا ہے ان کا عمل برا ہوتا ہے علم برا نہیں
ہوتا۔ مگر ایسے علوم جن کے ساتھ عمل نہیں وہ خود برے ہوئے کیونکہ ان کی وجہ سے ایمان
ہی خراب ہو جاتا ہے اور خدا کا منکر بننا پڑتا ہے۔
اس کے متعلق یاد رکھنا چاہئے کہ یہ علم بھی برے نہیں ہیں۔ کوئی فلسفی دہریہ کیوں ہوتا
ہے؟ کیا اس لئے کہ واقعہ میں اسے کوئی ایسی دلیل ہاتھ آجاتی ہے جس سے ثابت ہوتا ہے
کہ (نعوذ باللہ) خدا تعالیٰ کی کوئی ہستی نہیں ہے۔ اگر کوئی ایسی کچی دلیل ہے تو پھر تو خدا کو ماننا
ہی نہیں چاہئے لیکن اصل بات یہ ہے کہ وہ فلسفہ کے علم کی وجہ سے دہریہ نہیں ہوتا بلکہ
جہالت کی وجہ سے ہوتا ہے کیونکہ خدا تعالیٰ کے نہ ہونے کی کوئی دلیل نہیں ہے مگر وہ کسی غلط
بات کو دلیل سمجھ لیتا ہے۔ اسی طرح وہ سائنس کا پڑھنے والا جو خدا کا قائل نہیں رہتا وہ اس
لئے خدا کا منکر نہیں ہوتا کہ نیچر سے ثابت ہوتا ہے کہ کوئی خدا نہیں ہے بلکہ نیچر کے غلط
مشاہدہ کی وجہ سے وہ ایسا کہتا ہے۔ صحیفہ قدرت تو بتا رہا ہے کہ ضرور کوئی خدا ہے یا ہونا چاہئے۔
مگر وہ اس کا غلط استعمال کرتا ہے جو جہالت ہے نہ کہ علم اور یہی جہالت اسے دہریہ بناتی
ہے۔ دیکھو اگر کوئی شخص منہ میں نوالہ ڈالنے کی بجائے ناک میں ڈالے اور اس کا ناک بند
ہو جائے تو کیا کہو گے کہ نوالہ ڈالنے کے علم نے اس کا ناک بند کر دیا ہے۔ ہرگز نہیں بلکہ یہی
کہو گے کہ نوالہ ڈالنے کے متعلق علم نہ ہونے اور جہالت کی وجہ سے ایسا ہوا ہے۔ تو عقائد
اور ایمان کو خراب کرنے والا کوئی علم نہیں بلکہ ناواقفیت ہے اور ناواقفیت کو علم نہیں کہتے
بلکہ جہالت کہتے ہیں۔ مثلاً کوئی شخص سمجھ لے کہ انگریزی تعلیم حاصل کرنے سے ملازمت
نہیں ملتی اور یہ سمجھ کر انگریزی نہ پڑھے اور ملازمت سے محروم رہے تو یہ نہیں کہیں گے کہ
اس علم نے اسے ملازمت سے محروم رکھا بلکہ یہی کہیں گے کہ اس جہالت نے جسے اس نے
علم قرار دے کر انگریزی نہ پڑھی تھی ملازمت سے اسے محروم رکھا ہے۔ پس ان مثالوں سے
اچھی طرح ثابت ہو گیا ہے کہ کوئی بھی ایسا علم نہیں جو مضر ہو بلکہ ہر ایک علم مفید اور فائدہ
بخش ہی ہے اور سب کے سب علم بابرکت ہوتے ہیں۔ ہاں چونکہ بعض علم ادنی اور بعض اعلیٰ
ضرور ہوتے ہیں اس لئے اگر کوئی اعلیٰ کو چھوڑ کر اوٹی کو حاصل کرے اور اتنا فائدہ نہ اٹھا سکے
جتنا اسے اٹھانا چاہئے تو اس کا یہ فعل برا ہو گا نہ کہ وہ علم برا ہو گا جو اس نے حاصل کیا تھا۔
پس یہ کہنا کہ علم حجاب الاکبر ہے ان معنوں کی رو سے درست نہیں ہے کہ واقعہ میں
انوار العلوم جلد ۴
١١٩
علم حاصل کرو
علم کوئی حجاب ہوتا ہے بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ بعض دفعہ ایک شخص صرف، نحو، منطق،
معانی، حدیث قرآن پڑھا ہوا ہوتا ہے مگر بوجہ تکبر اور ہمچو من دیگرے نیست کے دعوئی کے
ایک صداقت کا انکار کر دیتا ہے اور خدا تعالیٰ کے ایک نبی کو نہیں مانتا اور دوسروں کو اس کے
ماننے سے روکتا ہے۔ لیکن کیا واقعہ میں قرآن کریم اور احادیث اور دوسرے علوم اس کے
راستہ میں روک ہوئے ہیں اور ان کی رو سے وہ نبی سچا نہیں ثابت ہوا جسے اس نے قبول
نہیں کیا۔ اگر ایسا ہے تو پھر تو وہ نبی جھوٹا اور نہ ماننے کے ہی قابل ہے اور اگر ایسا نہیں تو پھر
علم کسی کیلئے صداقت کے قبول کرنے میں روک نہیں ہوا بلکہ تکبر اور نخوت اور جہالت
روک ہوئی اور علم نے کسی کو گمراہ نہیں کیا بلکہ اس کے غلط استعمال نے صداقت سے دور
کر دیا اور غلط استعمال جہالت کا نتیجہ ہوتا ہے نہ کہ علم کا۔ پس جہالت نے اس عالم کہلانے
والے شخص کو تباہ کیا ہے، اس کے اس تکبر نے اسے ہلاک کیا کہ میں بڑا عالم ہوں حالانکہ یہ
اس کی جہالت تھی۔ پس اگر کوئی مولوی عالم اور پڑھا ہوا انسان غلطی اور دھوکا کھاتا ہے تو علم
کی وجہ سے نہیں بلکہ ان باتوں کی وجہ سے جو وہ نہیں جانتا یا جن کو وہ نہیں سمجھتا اور وہ اس
لئے صداقت کا انکار نہیں کرتا کہ صداقت کی علامات کو جانتا ہے بلکہ اس لئے کرتا ہے کہ وہ
ان کو نہیں جانتا۔ مثلاً آج کل اگر ایک مولوی حضرت مسیح موعود کے نبی ہونے سے انکار کرتا
ہے تو اس لئے نہیں کہ قرآن کریم میں کسی نبی کی صداقت کی جو علامات بیان کی گئی ہیں وہ
حضرت مرزا صاحب میں نہیں پائی جاتیں بلکہ اس لئے کہ اس نے انہیں پڑھ کر بھلا دیا ہے یا
ان کو سمجھ ہی نہیں سکا۔ اس کی ایسی ہی مثال ہے جیسا کہ کوئی کہے کہ میں فلاں بات جانتا
ہوں حالانکہ در حقیقت وہ نہ جانتا ہو یا غلط طور پر جانتا ہو۔ تو کیا اس کے اس خیال سے کہ وہ
اسے جانتا ہے وہ اس کا عالم ہو جائے گا۔ نہیں بلکہ وہ اس سے جاہل ہی رہے گا۔ مثلاً ایک
شخص سانپ کو رسی سمجھ لے تو گو اپنے نزدیک وہ عالم ہی ہو گا مگر در حقیقت تو وہ جاہل ہی ہے۔
پس محض جاننے کا دعوی کرنا علم نہیں کہلا سکتا بلکہ صحیح طور پر جاننے کو علم کہتے ہیں اور اس
فائدہ ہوتا ہے کبھی نقصان نہیں ہوتا۔ پس ثابت ہو گیا کہ جہالت ہی بری چیز ہے
سے فائدہ ہی فائدہ
علم کوئی بھی برا نہیں ہے۔
اب میں یہ ثابت کر چکا ہوں کہ کوئی علم برا نہیں خواہ اونی علم ہو یا اعلیٰ سب اچھے اور
مفید ہیں اور ہر ایک سے کچھ نہ کچھ فائدہ ضرور حاصل ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا ان کے
انوار العلوم جلد ۴
114
علم حاصل کرو
سیکھنے میں لگی رہتی ہے۔ ایک لڑکا جو انگریزی پڑھتا ہے ہزاروں روپے اس پر خرچ ہو جاتے
ہیں تب وہ جاکر کہیں بی اے پاس کرتا ہے۔ پھر بدنی تکلیف جو وہ اٹھاتا ہے جدا ہے، دماغ پر
بوجھ پڑتا ہے اور بعض کی تو صحت بالکل خراب ہو جاتی ہے مگر والدین اسی پر زور دیتے ہیں کہ
ضرور پڑھو اس لئے کہ وہ لڑکا اور اس کے والدین دونوں جانتے ہیں کہ بغیر حصول علم کے اس
کی زندگی تباہ ہوگی۔ مگر علم حاصل کرنا آسان کام نہیں ہر ایک علم کے حاصل کرنے کیلئے محنت
کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایک نجار اپنے بچہ کو نجاری سکھانے کیلئے بچپن سے ہی کام میں لگائے
رکھتا ہے تب بڑی عمر میں جاکر وہ کچھ سیکھتا ہے، اسی طرح ایک لوہار اپنے بچے کو کام میں
مصروف رکھتا ہے تب وہ کچھ کام کرنے کے قابل ہو سکتا ہے یہی حال اور علوم کا ہے۔ سب
علوم کے حاصل کرنے میں محنت مشقت جان، مال، احساسات جذبات کو قربان کرنا پڑتا ہے،
تکلیفیں برداشت کرنی پڑتی ہیں مال خرچ کرنا پڑتا ہے، آرام چھوڑنا پڑتا ہے، لیکن لوگ بڑی
خوشی سے ان تکالیف کو برداشت کرتے ہیں۔ پس غور کرنا چاہئے کہ جب علم بغیر محنت کے
نہیں حاصل ہو سکتا اور علم کے بغیر گزارہ بھی نہیں اور لوگ چھوٹے چھوٹے علوم کیلئے عمریں
صرف کر دیتے ہیں تو وہ علم جو سب علوم سے زیادہ مفید اور بابرکت ہے اس کیلئے کس قدر
کوشش اور سعی کرنی چاہئے۔
خاص علم دنیا میں دو ہی علم ایسے ہیں جن کے نہ جاننے سے ہر فرد واحد کو نقصان ہو سکتا ہے، باقی کے نہ جاننے سے ہر ایک شخص کو نقصان نہیں ہوتا ہاں ان کے جاننے
سے فائدہ ضرور ہوتا ہے اور وہ دو علم وہی ہیں جو رسول کریم ﷺ نے فرماتے ہیں۔ الْعِلْمُ
عِلْمَانِ عِلْمُ الْاَبْدَانِ وَ عِلْمُ الْأَدْيَانِ اصل میں علم دو ہی ہیں ایک جسموں کا علم اور
دوسرے دینوں کا علم اور یہ کا علم اور یہ دونوں اس قسم کے ہیں کہ ان کے نہ جاننے سے نقصان پہنچتا ہے۔
چنانچہ رسول کریم اس کے متعلق ایک واقعہ لکھا ہے کہ آپ نے کہیں جاتے ہوئے دیکھا
کہ درمیان میں ایک شخص کھڑا ہے اور اس کے ارد گرد بڑا ہجوم ہے۔ آپ نے فرمایا یہاں کیا
ہے کیوں لوگ کھڑے ہیں؟ ایک شخص نے کہا یا رسول اللہ ! ایک علامہ یعنی بڑا عالم ہے اس
کے ارد گرد لوگ جمع ہیں۔ آپ نے فرمایا کسی علم کا عالم ہے۔ عرض کی گئی شعر کہتا ہے، تاریخ
کا واقف ہے، زبان دانی میں ماہر ہے۔ آپ نے فرمایا علم لا بضر جهله یہ علم تو ہیں لیکن
ایسے کہ ان کے نہ جاننے سے کوئی نقصان نہیں ہوتا۔ تو کئی علم ایسے ہوتے ہیں کہ ان کے نہ
انوار العلوم جلد ۴
۱۱۸
علم حاصل کرو
دوسرا دینوں کا
کا علم
جاننے کی وجہ سے نقصان نہیں ہوتا۔ مثلاً اگر کوئی تاریخ نہیں جانتا تو اس سے نہ تو اس کے
دین میں کچھ نقص واقع ہو جائے گا اور نہ اس کی صحت میں فرق آجائے گا لیکن اگر حفظ صحت
کے قواعد سے ناواقف ہوگا تو اس کی صحت خراب ہو جائے گی اور اس کی وجہ سے دین کے
احکام پر عمل کرنے میں بھی نقص پیدا ہو جائے گا اور اگر دین کا علم نہ ہو تو پھر تو بہت ہی زیادہ
نقصان پہنچے گا۔ پس سب سے ضروری علم یہی دو ہیں۔ ایک جسموں کا علم ۔
لیکن ان میں بھی فرق ہے۔ جسموں کا کا علم تو ایک عارضی اور محدود زمانے سے تعلق رکھتا ہے،
جب کوئی دنیا سے گزر گیا تو اس کا یہ علم بھی ختم ہو گیا اور اس کی اسے کچھ ضرورت نہ رہی
کیونکہ اسے کوئی دکھ رہا نہ درد نہ کسی علاج کی ضرورت رہی نہ کسی دوا کی، مگر دین کا علم
صرف اس دنیا سے تعلق نہیں رکھتا بلکہ مرنے کے بعد دوسری دنیا سے بھی تعلق رکھتا ہے۔
دیکھو اگر کسی کا جسم بیمار ہو اور وہ مرجائے تو اس دکھ سے اس کی نجات ہو جائے گی۔ لیکن اگر
کسی کا کا دین بیمار ہو ہو اور وہ مر جائے تو وہ وہ اور بھی زیادہ تکلیف پائے گا کیونکہ یہ دنیا دارالا
دار
العمل ہے
اور اگلا جہان دار المکافات۔ کام یہاں کرنا ہوتا ہے اور بدلہ وہاں ملتا ہے۔
پس جسم کا بیمار اگر مرجائے تو بیماری سے بچ جاتا ہے لیکن دین کا بیمار اگر مرجائے تو
اصل بیماری اور دکھ اس کیلئے اس وقت شروع ہوتا ہے اور پھر وہ ایسے غیر محدود عرصہ کیلئے
ہوتا ہے کہ جس کی کوئی حد بندی نہیں ہو سکتی۔ یہاں کی سزائیں اور تکلیفیں تو ختم ہو جاتی ہیں
مگر خدا تعالی کہتا ہے کہ وہاں کا دکھ ایسا ہو گا کہ کہہ سکتے ہیں کہ وہ ہمیشہ کیلئے ہی ہے۔ دکھ اور
درد تو ایک دن کا بھی بڑا ہوتا ہے ذرا کوئی تکلیف ہو تو انسان چاہتا ہے کہ مرکز اس سے
چھوٹ جاؤں مگر وہاں تو یہ بھی نہیں کہہ سکتا۔ کروڑوں کروڑ سال کا دکھ ہوگا اور اتنا بڑا کہ
جس کا اندازہ ہی نہیں کیا جاسکتا اور نہ ہی ممکن ہے کہ کوئی انسان اندازہ کر سکے۔ رسول کریم
ال سے حدیثوں میں مروی ہے کہ اُس آگ کو اگر لاکھ دفعہ بھی ٹھنڈا کیا جائے تو بھی
اس دنیا کی آگ سے زیادہ تیز ہوگی۔ اب خود سمجھ لو کہ جب اس آگ کو ایک منٹ کیلئے
انسان کی انگلی برداشت نہیں کر سکتی تو اس آگ کو اس کا سارا جسم بے اندازہ عرصہ کیلئے کس
طرح برداشت کرے گا۔ پس ہر ایک انسان کو چاہئے کہ اس علم کے حاصل کرنے کی خاص
کوشش کرے کیونکہ اس کے دیکھنے سے وہ نہ صرف اس دنیا کے دکھوں سے بچ کر نفع حاصل
کر سکتا ہے بلکہ اگلی دنیا کے عذابوں سے بھی بیچ کر انعام و اکرام کا وارث ہو سکتا ہے۔ یہی وجہ
انوار العلوم جلد ۴
۱۱۹
علم حاصل کرو
ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے طَلَبُ الْعِلْمِ فَرِيضَةٌ عَلَى كُلِّ مُؤْمِنٍ وَ مُؤْمِنَةٍ -
آج کل ہمارے انگریزی کس علم کا حاصل کرنا ہر ایک مومن مردو عورت پر فرض ہے کے دلدادہ اصحاب لوگوں
کے سامنے پیش کیا کرتے ہیں کہ دیکھو ہمیں رسول کریم" نے انگریزی پڑھنے کا حکم دیا ہے
کیونکہ آپ نے فرمادیا ہوا ہے کہ علم کا حاصل کرنا ہر ایک مرد اور عورت کیلئے فرض ہے۔
انگریزی بھی چونکہ ایک علم ہے اس لئے اس کے متعلق بھی آپ کا حکم ہے۔ ہم مانتے ہیں کہ
رسول کریم ﷺ نے پسند فرمایا ہے کہ مختلف علوم سیکھے جائیں مگر اس حدیث کا یہ مطلب
نہیں ہے جو پیش کیا جاتا ہے کیونکہ اس میں آپ نے علم کا حاصل کرنا ہر ایک مومن مرد اور
عورت کیلئے فرض قرار دیا ہے جس کا ادا کرنا ہر ایک مومن اور مومنہ کیلئے لازمی اور ضروری
ہے اور کوئی اس سے مستثنیٰ نہیں ہو سکتا اور جو اس پر عمل نہ کرے وہ گناہگار ہوگا۔ لیکن اگر
اس علم سے مراد حساب جغرافیہ تاریخ انگریزی وغیرہ علوم کا سیکھنا ہے تو ماننا پڑے گا کہ
(نعوذ بالله) آنحضرت ا خود گناہگار تھے کیونکہ آپ نے نہ تاریخ پڑھی نہ جغرافیہ سیکھا نہ
حساب سیکھا نہ انگریزی، حالانکہ آپ نے خود اس کو فرض قرار دیا تھا۔ پھر اکثر صحابہ بھی
گناہگار ہوئے کہ وہ بھی ان علوم کو نہ جانتے تھے لیکن کوئی مسلمان یہ خیال بھی نہیں کر سکتا
اس لئے اس حدیث کا یہ مطلب لینا بالکل غلط ہے کیونکہ اس طرح آنحضرت ا اور بہت
سے صحابہ کرام کو نعوذ باللہ گناہگار قرار دینا پڑتا ہے کہ انہوں نے کیوں دنیا کے سارے علوم نہ
سیکھے اور ان کے ماہر نہ ہوئے۔ اگر کہا جائے کہ رسول کریم " کی عمر چونکہ بڑی ہو گئی تھی اس
ہو وہ
لئے آپ نے ایسا نہ کیا۔ تو یہ بات بھی نہیں کہی جاسکتی کیونکہ نبی کو جب کو جب بھی کوئی حکم
اسی وقت اس کی تعمیل کرتا ہے۔ کیا حضرت ابراہیم نے بڑی عمر میں ختنہ نہ کرایا تھا؟ تو نبی کو
جو حکم ہو وہ ضرور اس پر عمل کرتا ہے مگر رسول کریم نے جو ایسا نہیں کیا تو معلوم ہوا کہ یہ
دنیاوی علوم کے متعلق نہیں بلکہ دینی علم کے متعلق ہے۔
پس اس حدیث سے ثابت ہو گیا کہ آنحضرت ا اللہ فرماتے ہیں کہ تمام مسلمانوں کا
فرض ہے کہ دین کا علم سیکھیں خواہ وہ بڑے ہوں یا چھوٹے، جوان ہوں یا ! یا بوڑھے مرد ہوں یا
عورتیں، لڑکے ہوں یا لڑکیاں، کیونکہ جب تک انہیں یہ حاصل نہ ہو گا خدا کے احکام پر عمل
نہ کرسکیں گے اور جب عمل نہ کر سکیں گے تو نجات نہ ہو سکے گی۔ پھر جب رسول کریم نے
انوار العلوم جلد ۴
۱۲۰
علم حاصل کرو
اس کو فرض قرار دے دیا ہے تو اس کو حاصل نہ کرنے والا اسی طرح گناہگار ہے جس طرح
نماز نہ پڑھنے والا روزہ نہ رکھنے والا زکوۃ نہ دینے والا خدا تعالی قیامت جنت دوزخ تقدیر
کا انکار کرنے والا۔ پس ہر ایک مومن کیلئے اس کا سیکھنا ضروری ہے اور رسول کریم ہی اس
کو فرض قرار نہیں دیتے بلکہ خدا تعالیٰ بھی فرماتا ہے۔ اِنَّمَا يَخْشَى اللَّهَ مِنْ عِبَادِهِ
الْعُلَموا (فاطر:۲۹) کہ خدا سے اس کے عالم بندے بندے ہی ڈرتے ہیں۔ ان عالموں اسے سے مراد علم
انگریزی یا تاریخ یا جغرافیہ یا حساب کے عالم مراد نہیں بلکہ دینی علماء مراد ہیں کہ انہیں میں
خدا تعالی کی خشیت ہوتی ہے اور چونکہ خشیت اللہ کا ہونا ہر ایک مومن کیلئے ضروری ہے اس
لئے ثابت ہو گیا کہ دین کا علم حاصل کرنا بھی ہر ایک کیلئے ضروری اور فرض ہے۔
ظاہری لکھنے پڑھنے کے بغیر بھی انسان دین کا عالم ہو سکتا ہے پس علیم دین کا پڑھنا
مسلمانوں کیلئے نہایت
ضروری ہے اور جو نہیں پڑھتا اس میں سے خشیت اللہ نکل جاتی ہے اور وہ خدا کے پانے سے
محروم ہو جاتا ہے۔ تم لوگ یہ مت سمجھو کہ علم دین کا حاصل کرنا کوئی ایسا مشکل کام ہے کہ تم
اس کو نہیں کر سکتے اور یہ مت خیال کرو کہ ہماری عمر بہت زیادہ ہو گئی ہے۔ اگر اب پڑھنے بھی
لگیں تو کچھ پڑھ لینے سے پہلے ہی ہی موت آجائے گی کیونکہ علم دین سے مراد یہ لکھنا پڑھنا
نہیں، گو یہ بھی اس کی ایک شاخ ضرور ہے مگر علم میں نہیں ہے اور اس کے بغیر بھی ایک
انسان دین کا عالم ہو سکتا ہے کیونکہ اگر ایسا نہ ہو سکتا تو رسول کریم ال کس طرح دین کے
عالم ہو سکتے آپ نہ تو لکھنا جانتے تھے نہ پڑھنا۔ مگر میرا اس سے یہ مطلب نہیں ہے کہ کوئی
لکھنا پڑھنا سیکھے ہی نہیں۔ اگر کوئی سیکھے گا تو ضرور فائدہ اٹھائے گا مگر علم دین اس کے بغیر بھی
آسکتا ہے۔ جس طرح رسول کریم " اور " اور صحابہ کرام کو آیا۔ ابتدائے ایام میں صرف سات آٹھ
صحابہ لکھنا پڑھنا جانتے تھے۔ اس لئے اگر یہ مانا جائے کہ لکھنے پڑھنے کے بغیر کوئی عالم نہیں
ہو سکتا تو یہ بھی ماننا پڑے گا کہ نعوذ بالله رسول کریم " اور آپ کے اکثر صحابہ جاہل تھے لیکن
یہ غلط ہے۔ دنیا میں سب سے بڑا عالم اگر کوئی گزرا ہے اور اس کے بعد ایسا کوئی عالم نہیں ہوا
ہوگا تو وہ آ آنحضرت اللہ ہی ہیں۔ اس سے معلوم ہو گیا کہ لکھنے پڑھنے کے علاوہ بھی
انسان دین کا عالم ہو سکتا ہے۔ یہاں ہی دیکھ لو حافظ روشن علی صاحب لکھ پڑھ نہیں سکتے ان کی
نظر کمزور ہے لیکن انہوں نے اسی طرح علم سیکھا ہے کہ حضرت خلیفۃ المسیح الاول کتاب پڑھ
اور نہ ہو
=
انوار العلوم جلد ۴
۱۲۱
علم حاصل کرو
کر سناتے یا سنواتے جاتے تھے اور وہ علم حاصل کرتے جاتے تھے۔ تو بغیر لکھنے پڑھنے کے بھی
انسان علم سیکھ سکتا ہے اور اس طرح رسول کریم ال کے اس حکم کو پورا کر سکتا ہے اور
ان لوگوں میں شامل ہو سکتا ہے جن کے متعلق ارشاد ہے۔ إِنَّمَا يَخْشَى اللَّهَ مِنْ عِبَادِهِ
العلموا ورنہ بغیر علم دین سیکھنے کے خشیت اللہ نہیں پیدا ہو سکتی اور جب تک خشیت اللہ نہ
ہول کوئی مومن نہیں ہو سکتا۔ کیا یہ کہا جاسکتا ہے کہ فلاں شخص مومن ہے گو خدا کا خوف
اس کو نہیں ہے۔ ہرگز نہیں کیونکہ مومن وہی ہوتا ہے جس کو خدا کا خوف ہو اور یہ اس
صورت میں ہو سکتا ہے جبکہ علم دین حاصل کیا جائے۔ پس کوئی مومن مومن نہیں ہو سکتا جب
تک کہ علم دین نہ حاصل کرلے۔
اب جبکہ علم دین کا حاصل کرنا اس ہمارے لئے علم دین سیکھنا کس قدر ضروری ہے قدر ضروری ہے تو میں پوچھتا ہوں کہ
اس کیلئے آپ لوگ کیا کوشش کرتے ہیں۔ ہم نے تمام دنیا کو اس لئے اپنا دشمن بنالیا ہے کہ
سچے مومن بن جائیں۔ ہمارا مولویوں، صوفیوں، گدی نشینوں، امیروں اور غریبوں سے اس لئے
جھگڑا ہے کہ ہم سے اللہ تعالیٰ راضی ہو جائے لیکن اگر اتنی مخالفت اور اتنے جھگڑے کر کراکے
ہم مومن نہ ہوئے تو ہمارا کیا حال ہوگا۔ یہی مثل صادق آئے گی کہ نہ ادھر کے رہے نہ اُدھر
کے رہے۔ ہمارے مخالفوں میں سے اکثر کو تو مرنے کے بعد سزا ہوگی۔ کہ کیوں تم نے ہمارے
نبی کو نہ مانا مگر وہ اس دنیا کے آرام اور آسائش سے تو فائدہ اٹھا رہے ہیں لیکن ہم نے تو ان
سے قطع تعلق کر کے دنیا کے فائدوں پر بھی لات مار دی ہے اب اگر ہمارا تعلق خدا تعالی سے
بھی پیدا نہ ہوا تو پھر ہم کہیں کے بھی نہ رہے۔ یہ تو ایسی ہی مثال ہوگی کہ ایک بلند مینار ہے
جس کے نیچے ہمارے مخالفین کھڑے ہیں اور ہم اس کے درمیان میں لٹک رہے ہیں۔ یہ
درست ہوگا کہ جو لوگ نیچے کھڑے ہیں وہ مینار کے اوپر چڑھے ہوؤں کی طرح دور دور کا
فرحت افزا نظارہ نہیں دیکھ سکتے، ٹھنڈی اور صحت بخش ہوا نہیں کھا سکتے، مقام عزت پر چڑھنے
سے محروم ہیں لیکن ان کے پاؤں تو زمین پر سکے ہوئے ہیں۔ مگر وہ جنہوں نے زمین پر سے تو
اپنے قدم اٹھالئے ہیں اور اوپر بھی نہیں پہنچے بلکہ درمیان میں ہی لٹک رہے ہیں ان سے زیادہ
خطرناک حالت میں کون ہو سکتا ہے۔ پس جب ہم نے سب کو اس لئے ترک کر دیا ہے کہ
خدا تعالی کے مقرب ہو جائیں اور اس زمانہ میں جو اس نے روشنی کا مینار کھڑا کیا ہے اس کے
انوار العلوم جلد ۴
۱۲۲
علم حاصل کرو
اوپر چڑھ جائیں اور اس پر چڑھنے کیلئے جب ہم نے اپنے عزیزوں اور رشتہ داروں، دوستوں
اور تعلق رکھنے والوں کو ترک کر دیا ہے، دنیاوی آرام و آسائش کی کوئی پرواہ نہیں کی، اپنے
مال اور جائیداد کو ترک کرنے میں کوئی پس و پیش نہیں کیا تو اب اگر ہمیں خدا تعالٰی بھی نہ ملا
کیسے افسوس اور رنج کی بات ہوگی۔ اس سے سمجھ لو کہ علم دین کا حاصل کرنا آپ لوگوں
کیلئے کس قدر ضروری ہے۔ اس کے متعلق آپ کو بارہا کہا گیا اور اب میں پھر کہتا ہوں اور
جب تک خدا تعالیٰ مجھے توفیق دے گا کہتا رہوں گا۔ یہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ بہت لوگ
ایسے ہیں جو احمدی کہلاتے ہیں مگر توجہ نہیں کرتے کہ احمدیت ہے کیا خدا تعالٰی نے ان کا کیا
کام مقرر کیا ہے اور رسول کریم نے ان کے ذمہ کون سے فرائض رکھے ہیں اور اسلام ان
سے کیا چاہتا ہے۔
خدا کا دیدار کس طرح ہو سکتا ہے آپ لوگ جتلائیں کہ کیا آپ میں سے کوئی چاہتا ہے
کہ اسے اپنے عزیز اور پیارے نظر نہ آئیں۔ یا وہ پسند
کرتا ہے کہ اس کی آنکھوں کی بینائی جاتی رہے اور وہ کچھ نہ دیکھ سکے۔ کوئی نہیں پسند کرتا۔
اب بتلاؤ جب کوئی اپنے بیوی بچوں، بہنوں، بھائیوں، دوستوں، رشتہ داروں کے دیکھنے کیلئے
آنکھیں چاہتا ہے تو کیا خدا ہی ایک ایسی ہستی ہے کہ اس کے دیدار کیلئے وہ آنکھیں نہیں
چاہتا۔ دنیا میں جب چھوٹے سے چھوٹے تعلق کیلئے انسان جانیں قربان کر دیتے ہیں اور ذرا
آنکھوں میں درد یا تکلیف ہو تو شور ڈال دیتے ہیں کہ ہائے ہمیں کچھ نظر نہیں آتا اور اگر
کسی کی آنکھیں ضائع ہو جائیں تو وہ نہایت حسرت اور افسوس کے ساتھ کہتا ہے کہ ہائے میری
تمام زندگی برباد ہو گئی تو پھر یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ ایک مومن برداشت کرلے کہ اس کی
ساری عمر یونہی گزر جائے اور وہ اندھا ہی اس دنیا سے چلا جائے اور خدا کا دیدار اسے نصیب
نہ ہو۔ خدا تعالیٰ کا دیدار تو علم دین سے ہی حاصل ہو سکتا ہے اور اس کے ذریعہ وہ معرفت کی
آنکھیں نصیب ہو سکتی ہیں جو خدا تعالی کو دیکھ سکتی ہیں اس لئے جو اسے حاصل کرے گا اسے
اس دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی خدا کا دیدار نصیب ہو جائے گا اور جو نہیں کرے گا اسے
نہ اس دنیا میں یہ نعمت حاصل ہوگی اور نہ آخرت میں ہوگی۔ جیسا کہ خدا تعالی فرماتا ہے وَمَنْ
كَانَ فِي هَذِهِ أَعْمَى فَهُوَ فِي الْآخِرَةِ أَعْمَى (بنی اسراءیل :۷۳)۔ کہ جو یہاں اندھا ہے
وہ وہاں بھی اندھا ہی ہو گا یعنی جسے اس دنیا میں خدا کا دیدار نہیں ہوا اسے آخرت میں بھی
انوار العلوم جلد ۴
۱۲۳
علم حاصل کرو
نہیں ہوگا۔ پس جب یہ بات ہے تو سمجھ لو کہ علم دین کا حاصل کرنا کتنا ضروری ہے اور نہ
حاصل کرنا کس قدر نقصان دہ ہے۔
علم دین کی دو قسمیں لیکن یہ بات بھی یاد رکھو کہ دین کا علم بھی دو قسم کا ہوتا ہے اور جب تک دونوں کو حاصل نہ کیا جائے کوئی انسان کامیاب نہیں
ہو سکتا۔ کیا اس وقت بہت سے مولوی ایسے نہیں جو نماز روزہ وغیرہ احکام شرعیہ کا علم رکھتے
ہیں مگر وہ اسلام سے ایسے ہی دور ہیں جیسے عیسائی اور ہندو وغیرہ وغیرہ بلکہ ان سے بھی زیادہ ایک
عیسائی اور ہندو کے دل میں تو کچھ نہ کچھ خدا کا خوف اور ڈر باقی ہو گا مگر ان کے دل میں کچھ
بھی نہیں۔ تو محض نماز روزہ کے مسئلے جاننے سے دین کا علم نہیں آجاتا اور نہ ان مسائل کے
جاننے سے اس وقت تک کچھ فائدہ ہو سکتا ہے جب تک کہ انسان روحانیت کا علم نہ سیکھے۔
نماز، روزه، زکوۃ، حج انبیاء فرشتے جنت دوزخ وغیرہ امور ظاہری شریعت سے ہیں ان کے
ساتھ جب تک روحانیت کا علم نہ ہو جو تقویٰ کہلاتا ہے اس وقت تک ظاہری علم سے کوئی
فائدہ نہیں ہو سکتا اور نہ کوئی عالم دین کہلا سکتا ہے۔ پس علم دین سیکھنے کی ہدایت کرنے سے
میری مراد یہ ہے کہ ان دونوں علموں کو سیکھو۔ ظاہری کو بھی اور باطنی کو بھی۔ اور یہ خوب یاد
رکھو کہ ظاہری علم کے بغیر باطنی علم نہیں آسکتا اور باطنی علم کے بغیر ظاہری کچھ فائدہ نہیں
دے سکتا۔ دیکھو کوئی اخروٹ اور بادام کی گری اس وقت تک نہیں پک سکتی جب تک کہ اس
پر چھلکا نہ ہو اور اور کوئی ام اس اس وقت تک رس نہیں دے سکتا جب تک کہ اس پر چھلکے کا خول
موجود نہ ہو۔ اسی طرح کوئی خربوزہ اس وقت تک گودا نہیں پکا سکتا جب تک کہ اس پر چھلکا
نہ ہو۔ پس جس طرح اخروٹ یا بادام کی گری، آم کا رس اور خربوزہ کا گودا خول کے اندر تیار
ہوتا ہے اسی طرح نماز روزہ روزہ، زکوۃ، زکوۃ حج چھلکے ہیں ہیں جن کے اندر تقوی کا کا گودا کو دا تیار ہوتا ہے اور
جب تک تقوی نہ ہو ان سے کوئی فائدہ نہیں ہو سکتا۔ دیکھو اگر کوئی شخص آم کھا کر اس کا
چھلکا کسی کو دے یا بادام اور اخروٹ کی گریاں نکال کر چھلکے آگے رکھ دے تو کیا کوئی اس پر
خوش ہو گا۔ ہرگز نہیں بلکہ ناراض ہوگا۔ اس سے سمجھ لو کہ جو انسان خدا کے آگے محض چھلکے
رکھے جن میں مغز اور گودا نہ ہو اسے کس بات کی امید رکھنی چاہئے۔ کیا خدا اس سے خوش
ہوگا اور اسے انعام دے گا ہرگز نہیں بلکہ سزا دے گا۔ اور کہے گا کہ یہ اس سے زیادہ
مستوجب سزا ہے جو میرے پاس کچھ لایا ہی نہیں کیونکہ اس نے میری ہتک نہیں کی۔ لیکن