حقیقة الروٴیا

انوارالعلوم (جلد 4), حصہ 3

انوار العلوم جلد ۴
۱۷۰
حقيقة الرؤيا
قیاس کیوں نہ پورا ہو ۔ وہ تو انسان کی نسبت بہت ادھر ادھر پھرنے والا ہے۔ اور اس فن میں
زیادہ تجربہ کار ہے وہ کبھی شاء اللہ کے پاس جاتا ہے کبھی محمد حسین کے پاس۔ کبھی اور اسی قسم
کے لوگوں کے پاس۔ اس طرح قیاس لگانے کا اسے زیادہ ملکہ حاصل ہوتا ہے۔ اس لئے اس کی
بتائی ہوئی کوئی نہ کوئی بات پوری بھی ہو جاتی ہے۔
اب ایک اور سوال ہوتا ہے اور وہ یہ کہ جب شیطانی اور رحمانی خواب میں فرق شیطان کی بتائی ہوئی بعض باتیں پوری ہو جاتی ہیں تو
پھر کیونکر مانا جائے کہ مؤمنوں کی خواہیں قیاسی نہیں ہوتیں۔ وہ بھی قیاسی ہی ہوتی ہیں۔ اس کا
جواب یہ ہے کہ جو شیطانی خواہیں ہوتی ہیں ان کے دو ایسے نشان ہیں جن سے قطعی طور پر ان کا
شیطانی ہونا ثابت ہو جاتا ہے۔ ایک تو یہ کہ ایسے لوگوں کو ہمیشہ خواہیں اور کشوف انہی امور کے
متعلق ہوتے ہیں جن کے کچھ نہ کچھ آثار ظاہر ہو چکے ہوتے ہیں۔ لیکن جو رحمانی خواہیں اور
کشوف ہوتے ہیں وہ اس وقت دکھائے جاتے ہیں جب کہ آثار و علامات کا کہیں نام و نشان
نہیں ہوتا۔ اس کے متعلق یہی مثال دیکھ لو کہ اس علم کے مدعیوں نے قیصر کے معزول ہونے
کی خواب اس وقت دیکھ کر پیشگوئی کی جب لڑائی شروع ہو چکی تھی۔ مگر حضرت مرزا صاحب
نے
زار بھی ہو گا تو ہو گا اس گھڑی باحال زار"
(براہین احمدیہ حصہ پنجم جلد ۲۱ صفحه ۱۵۲)
کی پیشگوئی اس وقت کی جب کہ لڑائی کا کسی کو وہم و گمان بھی نہ تھا۔ تو یہ ایک بہت بڑا
فرق ہوتا ہے رحمانی اور شیطانی خواب میں۔ شیطانی خواہیں ان امور کے متعلق ہوتی ہیں جن
کے آثار ظاہر ہو چکے ہوتے ہیں۔ لیکن رحمانی خواہیں ان امور کے متعلق ہوتی ہیں جن کے ان
کے دکھانے کے وقت کوئی آثار نہیں ہوتے بلکہ ان کے خلاف لوگوں کے خیالات ہوتے ہیں۔
مثلاً قرآن کریم میں بتایا گیا تھا کہ نہر سویز نکالی جائے گی چانچہ سورہ رحمن میں خدا تعالیٰ فرماتا ہے
مَرَجَ الْبَحْرَيْنِ يَلْتَقِيْنِ بَيْنَهُمَا بَرْزَخٌ لا يَبْغِيْنِ فَبِأَيِّ الَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبُنِ يَخْرُجُ
مِنْهُمَا اللُّؤْلُؤُ وَالْمَرْجَانُ (الرحمن : ۲۰ تا ۲۳) کہ اے انسانو اور جنوب یعنی بڑے اور چھوٹے
لوگو سنو! خدا نے اس وقت دو سمند ر ایسے چھوڑے ہوئے ہیں جو ایک وقت آئے گا کہ آپس
میں مل جائیں گے۔ یعنی ان کے درمیان کی خشکی دور ہو جائے گی اور دونوں سمندروں کے پانی

انوار العلوم جلد ۴
۱۷۱
حقيقة الرؤيا
اکٹھے ہو جائیں گے اور ایک سمندر سے دوسرے سمندر تک سمندر ہی کے ذریعہ جا سکیں
گے۔ اب سوال ہوتا تھا کہ یہ کون سے سمندر ہیں جن کے ملنے کی خبر دی گئی ہے تو اس کا جواب
یہ دیا کہ يَخْرُجُ مِنْهُمَا اللُّؤْلُؤُ وَالْمَرْجَانُ کہ ان دونوں سے موتی اور مونگا نکلتا ہے۔
اب جغرافیہ میں دیکھ لو کہ وہ کون سے سے دو سمندر ہیں کہ جن میں سے ایک سے موتی اور
دوسرے میں سے مو سے مونگا نکلتا ہے ہے اور جن دونوں کے درمیان ایک چھوٹی سی خشکی واقع تھی کہ
جس کی وجہ سے ایک کا پانی دوسرے کے پانی سے نہیں مل سکتا تھا۔ جغرافیہ بالا تفاق کہے گا کہ یہ
دونوں سمندر بحیرہ احمر اور بحیرہ قلزم ہیں۔ کہ اول الذکر اپنے قیمتی موتیوں کی وجہ سے مشہور
ہے اور ثانی الذکر مونگے کی وجہ سے۔ پس اس علامت سے یہ بات روز روشن کی طرح ثابت
ہو جاتی ہے کہ اس آیت میں بحیرہ احمر اور بحیرہ قلزم مراد ہیں۔ اور قرآن کریم نے آج سے تیرہ
سو سال پہلے ان دونوں کے ملنے کی خبر دی ہے۔ اور گو ان کا نام نہیں لیا مگر ایسی علامتیں بتادی
ہیں جن کے ذریعے سے ان کے معلوم کرنے میں کوئی روک نہیں رہتی۔ چنانچہ ایک علامت تو
میں ابھی بتا چکا ہوں دوسری یہ ہے کہ وَلَهُ الْجَوَارِ الْمُنْشَئْتُ فِي الْبَحْرِ كَالْأَعْلَامِ
(الرحمن : ۲۵) کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ان سمندروں میں بڑے بڑے جہاز کھڑے کئے جائیں
گے۔ اب دیکھ لو دنیا میں سب سے زیادہ جہاز نہر سویز ہی سے گزرتے ہیں۔ غرض یہ باتیں بہت
ہی قبل از وقت بتا دی گئیں۔ کیا کوئی انسانی عقل اور قیاس ہے جو ایسا کر سکتے ہرگز نہیں۔ اسی
طرح حضرت مسیح موعود کی پیش گوئیاں ہیں جو بہت عرصہ پہلے سنا دینے کے بعد پوری ہوئیں۔
تو خدا کی طرف سے جو الہام ہوتے ہیں ان کی یہ علامت ہوتی ہے کہ ان کے ذریعہ اس وقت
کوئی بات بتلائی جاتی ہے جب کہ اس کا وہم و گمان بھی نہیں ہوتا اور نہ کسی انسان کے قیاس
میں آسکتی ہے۔ مگر شیطانی خواہیں اس وقت آتی ہیں جب کہ علامات اور آثار کے ذریعہ قیاس
کیا جا سکتا ہے گو پھر بھی بہت کم پوری ہوتی ہیں۔
ان کے امتیاز کی ایک اور بھی علامت ہے اور وہ یہ کہ شیطانی خواہیں کئی باتوں سے مرکب
نہیں ہوتیں بلکہ مفرد ہوتی ہیں۔ اور مرکب بات کا ہی قبل از وقت بتانا زیادہ مشکل ہوتا ہے
مثلاً قیاس کرکے یہ تو کہا جا سکتا ہے کہ زید آئے گا اور ممکن ہے کہ وہ آبھی جائے لیکن اگر کہا
جائے کہ زید آئے گا اس کے سر پر فلاں قسم کی پگڑی ہوگی پائجامہ ایسا پہنے ہوئے ہو گا تو یہ
قیاس نہیں ہو سکتا۔ تو ان لوگوں کی خواہیں بسیط ہوتی ہیں۔ اور قیاس بسیط کبھی پورا بھی ہو جاتا

انوار العلوم جلد ۳
۱۷۲
او
حقيقة الرؤيا
ہے اور اگر مرکب ہوں اور کبھی پوری ہو جائیں تو پھر ان کا صرف ایک جزو ہی پورا ہوتا ہے
اور باقی غلط ہو جاتے ہیں۔ مگر رحمانی خوابیں مرتب ہوتی ہیں اور ان میں بتائی ہوئی ساری کی
ساری باتیں پوری ہو جاتی ہیں۔ اس کی مثال حضرت خلیفۃ المسیح الاول کے بیٹے عبدالحی مرحوم
کے متعلق حضرت مسیح موعود کی پیش گوئی ہے۔ حضرت مسیح موعود نے خبر دی کہ مولوی
صاحب کے ہاں لڑکا ہو گا۔ یہ خبر اس وقت دی گئی جب مولوی صاحب بڑھاپے کی عمر میں تھے۔
ان کی بی بی کو ایسی مرض تھی کہ اس کی وجہ سے پہلے سب بچے چھوٹی عمر میں ہی فوت ہو جاتے
تھے۔ دو تین سال سے زیادہ کوئی لڑکا زندہ نہیں رہتا تھا۔ خود حضرت مولوی صاحب کی اولاد
دوسری بیوی سے بھی سوالئے لڑکیوں کے چھوٹی عمر میں ہی فوت ہو جاتی تھی۔ ان حالات مخالف
کی موجودگی میں حضرت مسیح موعود نے اپنا خواب بیان فرمایا کہ آپ کے ہاں بیٹا ہو گا اور اس
دوسری بیوی سے ہو گا جس کی اولاد کے فوت ہونے پر دشمنوں نے ہنسی بھی کی تھی۔ اب گو اس
عمر میں ہو سکتا ہے کہ اولاد بند ہی ہو جائے لیکن ہم تسلیم کرتے ہیں کہ یہ خیال ہو سکتا تھا کہ آپ
کے ہاں کوئی بچہ پیدا ہو ۔ مگر اس کے ساتھ رویا میں یہ شرط بھی لگی ہوئی تھی کہ وہ لڑکا ہو گا۔
گا
۔ ہم
اسے بھی سمجھ لیتے ہیں کہ قیاس سے ایسا ہو سکتا تھا۔ مگر آگے جو علامات بتائی گئی ہیں کسی قیاس
نہیں بتلائی جا سکتیں۔ چنانچہ آپ کو دکھلایا گیا کہ (1) وہ لڑکا خوش رنگ) خوش رنگ اور سانولا ہو گا (۲)
خوبصورت ہو گا (۳) اس کی آنکھیں بڑی بڑی ہوں گی (۴) اس عمر سے بڑھ جائے گا جس میں
پہلے بچے فوت ہوتے رہے ہیں (۵) اس کے جسم پر اور خاص کر پنڈلیوں پر پھوڑے ہوں گے (۶)
وہ پھوڑے اتنی دیر تک رہیں گے کہ ان کے نشان قائم ہو جائیں گے (۷) ان پھوڑوں کا علاج
بتایا گیا۔ یہ اتنی باتیں ہیں جو قیاس سے ہرگز معلوم نہیں ہو سکتیں۔ کیونکہ قیاس سے کوئی ایک
آدھ بات ہی معلوم ہو سکتی ہے نہ کہ اس قدر باتیں۔ اور اگر قیاس سے کوئی اس قدر شرطیں
لگائے گا تو ضرور وہ قیاس جھوٹا نکلے گا۔ مگر یہاں تو سب باتیں بعینہ درست نکلیں پس رحمانی اور
شیطانی خوابوں میں یہ دوسرا امتیاز ہے۔
سے
(۳) تیسری علامت شیطانی خواب کی پہچان کی ایک یہ بھی ہے کہ اس خواب کی تائید کسی
وسرے شخص کی خواب سے نہیں ہوتی لیکن رحمانی خواب کی تائید خدا تعالی دوسری جگہوں
میں بکثرت پیدا کرتا رہتا ہے اور اپنے ماموروں کی تائید میں (1) ان کے ظاہر ہونے سے پہلے
لوگوں کو خبر دیتا ہے (۲) ان کے وقت میں ایسے لوگوں کو خبر دیتا ہے جنہوں نے اس وقت تک ان

انوار العلوم جلد ۴
۱۷
حقيقة الرؤيا
کا نام بھی نہیں سنا ہو تا (۳) ایسے لوگوں کو خبر دیتا ہے جو ان کے دشمن ہوتے ہیں (۴) ایسے
لوگوں کو خبر دیتا ہے جن کا مذہب ان کے مذہب سے بالکل مختلف ہوتا ہے۔ اور اسی طرح اپنے
بعض اور بندوں کے لئے جن کو وہ چن لیتا ہے کرتا ہے مگر شیطان ایسا نہیں کر سکتا کیونکہ یہ بات
اقتدار کو چاہتی ہے اور شیطان کو کوئی اقتدار حاصل نہیں ہے۔ یہاں تک تو میں نے دو گروہوں
کے خیالات اور اعتراضات کے متعلق بتایا ہے۔ اب رہ گئے باقی کے دو گروہ۔ ان کے خیالات
کی تردید الہام اور خواب کی اس اصل حقیقت کے بیان کرنے میں ہی آجائے گی جو مجھے خدا
تعالٰی نے قرآن کریم اور حضرت مسیح موعود کی کتب سے سمجھائی ہے۔ اب میں اسے بیان کرتا
ہوں۔
یہ بات اچھی طرح یاد رکھنی چاہئے کہ رویا تین قسم کی
رویا کی قسمیں اور ان کے مدعی ہوتی ہے (۱) نفسانی (۲) شیطانی (۳) رحمانی۔ اور رویا
کے مدعی چار قسم کے ہوتے ہیں (1) ایک وہ جنہیں کوئی رویا یا خواب دکھائی نہیں دیتی مگر وہ
جھوٹ بول کر کہتے ہیں کہ ہمیں دکھائی گئی ہے (۲) وہ جن کو نفسانی خواہیں آتی ہیں (۳) وہ جن کو
شیطانی خواہیں آتی ہیں (۴) وہ جنہیں رحمانی خواہیں اور رویا دکھائی جاتی ہیں۔
ان چاروں قسم کے مدعیوں کا قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ یوں ذکر فرماتا ہے ۔ وَالنَّجْمِ إِذَا
هَوَى مَا ضَلَّ صَاحِبُكُمْ وَمَا نَوًى وَمَا يَنْطِقُ عَنِ الْهَوَى إِنْ هُوَ إِلَّا وَحْيَّ يُوحَى
عَلَّمَهُ شَدِيدُ الْقُوَى (النجم : ۲ تا ۶) فرمایا کہ ہم بُوٹی یا ستارہ کی قسم کھا کر کہتے ہیں جب وہ گر
جائے کہ یہ جو مدعی نبوت کھڑا ہوا ہے یہ گمراہ نہیں ہو گیا کہ جھوٹ بول رہا ہے۔ یہ کوئی عادی
نہیں ہے کہ اس کو کوئی الہام اور رویا تو ہوئی نہیں مگر یہ یونہی دعوی کرتا ہے کہ ہوتی ہے۔ اور
اگر کہو کہ ہم یہ تو نہیں کہتے کہ یہ جھوٹ بولتا ہے بلکہ یہ کہتے ہیں کہ اس کے دماغ میں نفسانی
خیالات پیدا ہوتے ہیں۔ فرمایا یہ بھی غلط ہے یہ ہوا و ہوس کے نیچے بھی نہیں بولتا۔ نہ اپنی
خواہشات کے مطابق ایسا کہتا ہے بلکہ وحی ہے جو اس کی طرف کی جاتی ہے۔
یہاں جھوٹی قیاسی اور نفسانی خوابوں کی تردید ہو گئی۔ اب رہ گئی تیسری قسم شیطانی
خواب۔ اس کے متعلق فرمایا عَلَّمَهُ شَدِيدُ الْقُوالیٰ اس کو وحی شیطان کی طرف سے نہیں ہوتی
بلکہ بڑی زبر دست طاقت والے خدا کی طرف سے ہوتی ہے۔
تو ان آیات میں خدا تعالیٰ نے چار قسم کے مدعیوں اور تین قسم کے خوابوں کا ذکر فرمایا

انوار العلوم جلد ۴
۱۷
حقيقة الرؤيا
ہے۔ اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ ان خوابوں کا پتہ کس طرح لگے کہ فلاں جھوٹی ہے۔ فلاں
شیطانی ہے اور فلاں خدا کی طرف سے ہے۔
جھوٹی
جھوٹی رؤیا کے متعلق خدا تعالی فرماتا ہے وَلَوْ تَقَوَّلَ عَلَيْنَا بَعْضَ
وحی کی پہچان الْأَقَاوِيلِ لَا خَذْ نَا مِنْهُ بِالْيَمِينِ ، ثُمَّ لَقَطَعْنَا مِنْهُ الْوَتِينَ ۔
فَمَا مِنْكُمْ مِّنْ أَحَدٍ عَنْهُ حَاجِزِينَ ) (الحالة: ۴۵ تا ۴۸) رسول کریم ال کے متعلق خدا
تعالیٰ فرماتا ہے۔ اگر یہ شخص اپنے پاس سے جھوٹ بنا کر الہام پیش کرتا تو ایسے لوگوں کے لئے
ہم نے یہ قاعدہ مقرر کیا ہے کہ ایسے کو ہلاک کر دیتے ہیں اور اس کی تمام طاقت زائل کر دیتے
ہیں۔ یمین کا لفظ دین کے معاملات کے متعلق آتا ہے اس لئے اس کے یہ معنی ہوئے کہ اگر
جھوٹ بنا کر پیش کرتا تو ہم اس کی دینی قابلیتیں سلب کر لیتے اور اس کی رگ جان کاٹ
دیتے۔ اس رگ کے کاٹنے کے معنی صرف قتل کے نہیں بلکہ ہر قسم کی ہلاکت اور تباہی کے
ہیں۔ اور خواہ کسی ذریعہ سے ہلاکت ہو وہ قطع و تین ہی ہوتی ہے تو یہ جھوٹے مدعی کی خدا تعالٰی
نے علامت بتائی ہے۔
خدائی کا دعوی کرنے والے کے ہلاک نہ ہونے کی وجہ سے متعلق ایک علمی
لگتی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ باب اور بہاء اللہ جھوٹی وحی کے مدعی تھے لیکن ہلاک نہیں ہوئے اس
لئے یہ علامت درست نہیں ہے۔ ایسے لوگوں کو یاد رکھنا چاہئے کہ باب تو ہلاک ہوا تھا اور
بہاء اللہ پر بھی ہلاکت آئی تھی۔ لیکن اگر قطع و تین کے معنے قتل ہی لئے جائیں تو بھی یہ بات
ثابت شدہ ہے کہ بہاء اللہ نے کبھی نبوت کا دعوی نہیں کیا بلکہ خدائی کا دعوی کیا تھا اور یہاں
خدائی کا دعویٰ کرنے والے کے ہلاک ہونے کا ذکر نہیں ہے بلکہ جھوٹی وحی بنانے والے یعنی
جھوٹے نبی کی ہلاکت کا ذکر ہے۔ اب اگر کوئی کہے کہ خدائی کا مدعی تو جھوٹے نبی سے بھی زیادہ
مجرم اور قابل سزا ہوتا ہے اس کو تو اس سے بھی بہت جلد ہلاک ہونا چاہئے۔ پس اس کے ہلاک
نہ ہونے کی کیا وجہ ہے؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ کسی انسان کے جھوٹے نبی بننے سے تو لوگوں کو
دھو کا لگ سکتا ہے کیونکہ سچے نبی بھی انسان ہی ہوا کرتے ہیں۔ لیکن کسی انسان کے خدائی کا
دعوی کرنے سے کوئی دھوکا نہیں کھا سکتا کیونکہ کوئی انسان خدا نہیں ہو سکتا۔ تو چونکہ کسی کے
خدا بننے سے لوگوں کو دھوکا نہیں لگ سکتا اس لئے اسے ڈھیل دی جاتی ہے۔ اور جھوٹے الہام

انوار العلوم جلد ۴
۱۷۵
حقيقة الرؤيا
کے مدعی سے دھو کا لگ سکتا ہے اس لئے اس کو جلدی پکڑ لیا جاتا ہے۔
چنانچہ ایک واقعہ مشہور ہے کہ کوئی شخص خدا بن بیٹھا تھا اور اپنے ساتھ چند چیلے ملالئے
تھے جو اس کی حفاظت کرتے تھے۔ ایک دن وہ اکیلا بیٹھا تھا۔ ایک زمیندار نے آکر پکڑ لیا اور یہ
کہہ کر کہ تو ہی وہ خدا ہے جس نے میرے باپ کو مارا تھا مارنا شروع کر دیا ۔ اسی طرح جس قدر
اس کے مرے ہوئے رشتہ دار تھے ان کا نام لیتا جاتا اور پیٹتا جاتا۔ آخر اس نے اقرار کیا کہ میں
خدا نہیں تب اس نے چھوڑا۔ تو خدائی کا دعوی کرنے والا تو بہت جلد سیدھا کیا جا سکتا ہے اور
اس سے کسی کو دھو کا بھی نہیں لگ سکتا اس لئے اسے ڈھیل دی جاتی ہے۔ مگر جھوٹے نبی سے
دھو کا لگ سکتا ہے اس لئے اسے فوری سزادی جاتی ہے۔
اسی طرح بعض لوگوں کا خیال ہے کہ حدیث
حدیث ا
النفس والا انسان اور ہلاکت النفس والا انسان بھی ہلاک ہو جاتا ہے۔ مگر میرا
یہ خیال نہیں ہے کیونکہ اس بیچارے کی تو عقل ہی ماری جاتی ہے اس میں اس کا کیا قصور ہے۔
ہلاکت تو اس کے متعلق ہے جو جان بوجھ کر جھوٹ بناتا ہے۔ اس لئے ہو سکتا ہے کہ ایک شخص
پاگل ہو اور وہ دعوی کرے کہ مجھے خدا کی طرف سے الہام ہوتے ہیں لیکن ہلاک نہ ہو۔ اگر کہا
جائے کہ پھر ایک پاگل اور سچے مسلم میں کیا امتیاز رہا تو یہ درست نہیں کیونکہ پاگل اپنی حرکت اور
باتوں سے بہت جلدی شناخت کیا جا سکتا ہے۔ پس جس کی عقل ہی ٹھکانے نہیں ہوتی اس کو خدا
نے پاگل پنے کی باتیں کرنے سے سزا کیوں دینی ہے پھر لَوْ تَقَوَّلَ عَلَيْنَا میں صاف ان لوگوں کی
طرف اشارہ ہے جو جان بوجھ کر خدا پر جھوٹ بناتے ہیں۔ پاگل بیچارہ تو ایسا نہیں کرتا اس لئے
اس وعید کے نیچے کیونکر آسکتا ہے۔
یہ میں نے جھوٹے الہام اور خواب بنانے والے کی علامت بتائی حدیث النفس کی پہچان ہے۔ اب رہی حدیث النفس والے کی پہچان۔ اس کا ثبوت میں
پہلے دے آیا ہوں کہ ڈاکٹروں نے ثابت کر دیا ہے کہ اس کے نفس سے ایسے خیالات پیدا
ہوتے ہیں۔ لیکن اس کے متعلق ایک پختہ علامت یاد رکھنی چاہئے۔ بعض دفعہ ایسے لوگوں کو
بھی جو کامل مؤمن نہیں ہوتے ایسی خواہیں آجاتی ہیں۔ عام طور پر مشہور ہے کہ رسول کریم
کو کبھی احتلام نہیں ہوا تھا اور ہمارے لئے اس کی تصدیق بھی ہو گئی ہے۔ حضرت
مسیح موعود بھی فرماتے تھے کہ مجھے بھی کبھی نہیں ہوا۔ چنانچہ مجھے یاد ہے ایک دفعہ مسجد میں اس

انوار العلوم جلد ۴
۱۷۶
حقيقة الرؤيا
کا مرض کے طور پر ذکر تھا تو آپ نے حضرت خلیفہ اول سے پوچھا تھا کہ یہ کس طرح ہوتا ہے۔
تو خدا تعالیٰ اپنے ماموروں کو شیطان کے دخل سے محفوظ رکھتا ہے تاکہ اس کی وجہ سے انہیں
اور نظاروں اور کشوف کے دیکھنے میں کسی قسم کا شک نہ پیدا ہو۔ تو حدیث النفس کے پہچاننے کی
یہ ایک بہت پختہ علامت ہے کہ اس کا نقشہ نہایت باریک ہوتا ہے اور اس کے نظارہ کے سامنے
آنے میں بہت سرعت اور تیزی ہوتی ہے۔ اس پر اچھی طرح نظر نہیں جم سکتی۔ آناً فاناً اس کا
نقشہ اور رنگ بدلتا رہتا ہے۔ دوسرے ایسی خوابوں میں خواب دیکھنے والے شخص کی خواہشات
کا بڑا دخل ہوتا ہے۔ اس لئے اس کی خواب کے پرکھنے کے لئے اس کی خواہشات خیالات اور
اس کے کاروبار کو دیکھنا چاہئے۔ اس طرح ایسی خوابوں کا کھوج نکل آتا ہے اور اصلیت معلوم
ہو جاتی ہے اور ہر انسان اپنی خواب کے متعلق معلوم کر سکتا ہے کہ وہ حدیث النفس تو نہیں
ہے۔
تیسری قسم شیطانی خواب ہے اس کے پہچاننے کے چند ایک ذرائع
شیطانی خواب کی پہچان ہیں اول یہ کہ یہ خواب اس قسم کی ہوتی ہے کہ اس میں زیادہ
روشنی نہیں ہوتی کیونکہ شیطان کو انسان پر پورا تسلط نہیں ہے اس لئے اس کی طرف سے جو
بات دکھائی جاتی ہے اس کا نقشہ واضح اور صاف نہیں ہوتا۔
دوم اس میں ایسی سرعت اور تیزی ہوتی ہے کہ وہ قلب پر اثر نہیں کرتی۔ خدا کی طرف
سے جو وحی ہوتی ہے اس میں بھی سرعت ہوتی ہے مگر وہ دل پر نقش ہوتی جاتی ہے۔
سوم اگر اس خواب پر غور کیا جائے تو کوئی نہ کوئی بات ایسی مل جاتی ہے جس سے اس کا
دین کے لئے مضر ہونا ثابت ہو جاتا ہے۔ کیونکہ شیطان تو انسان سے اپنا مطلب نکالنے آتا ہے۔
ورنہ اسے کیا ضرورت ہے کہ آئے۔ مگر اس کے لئے یاد رکھنا چاہئے کہ شیطان ایسا چالاک اور
فریبی ہے کہ کبھی نیک بات بتا کر بھی دھوکا دیا کرتا ہے۔ اس لئے سوچ لینا چاہئے کہ یہ جو نیک
بات بتائی گئی ہے اس سے کوئی بڑی نیکی تو ہاتھ سے نہیں جاتی۔ حضرت خلیفہ اول سناتے تھے کہ
شاہ ولی اللہ صاحب کی ایک بیٹی تھیں۔ انہوں نے وظائف پڑھنے شروع کئے تو ایسا مزہ آیا کہ
پہلے نوافل چھوڑ دیئے۔ پھر سنتیں بھی چھوڑ دیں۔ ایک دن ان کے بھائی نے ان کی حالت کو
دیکھا تو بہت افسوس ہوا۔ بہت سمجھایا مگر کچھ اثر نہ ہوا۔ آخر انہوں نے ایک خاص طریق پر
لاحول کا وظیفہ پڑھنے کے لئے ان کو بتایا۔ اس کے بعد ایک دن وہ آئے تو کیا دیکھا کہ وہ سنتیں

انوار العلوم جلد ۴
۱۷۷
حقيقة الرؤيا
پڑھ رہی ہیں۔ پوچھا یہ کیا؟ کہنے لگیں پوچھا یہ کیا؟ کہنے لگیں آج میں آپ کے بتائے ہوئے طریق پر لاحول پڑھ رہی
تھی کہ شیطان بندر ندری کی شکل میں آیا اور کہنے لگا کہ تم نچ بچ گئیں گئیں۔ اگر ۔ اگر تم تم یہ یہ وظیفہ وظیفہ نہ نہ پڑھتیں پڑھتیں تو تو اب
میں تم سے فرض چھڑانے والا تھا۔ تو شیطان کبھی چالا کی کرتا ہے اور ایک نیکی کی تحریک کرتا
ہے۔ لیکن اگر غور کیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ دراصل اس کے ذریعہ کسی بڑی نیکی سے محروم
رکھنے کی کوشش کر رہا ہے اس لئے یہ بات ضرور مد نظر رکھنی چاہئے۔
اب رہ گئیں رحمانی خواہیں یہ کئی قسم کی ہوتی ہیں۔ حضرت مسیح
رحمانی خوابوں کی پہچان موعود نے سہولت اور آسانی سے سمجھانے کے لئے انہیں تین
درجوں میں تقسیم کیا ہے۔ مگر میں اور زیادہ واضح کرنے کے لئے زیادہ درجوں میں تقسیم کر کے
بتاتا ہوں۔ میں ان کو سات درجوں میں تقسیم کرتا ہوں۔
پہلی قسم کی خواب تو وہ ہوتی ہے جسے رحمت کی خواب کہا جا سکتا ہے۔ کیونکہ جیسے بچوں کو
عطا کے طور پر کوئی چیز دی جاتی ہے۔ اسی طرح یہ بھی عطا کے طور پر دی جاتی ہے۔ اور یہ ہر
مذہب وملت کے پیرو کو آجاتی ہے۔ اس میں خواب دیکھنے والے کی نہ کوئی بڑائی ہوتی ہے نہ
چھٹائی ۔ نہ عزت نہ ذلت۔
دوسری قسم کی خواب ابتلاء کی خواب ہوتی ہے۔ یہ آزمائش کے لئے آتی ہے۔
تیسری قسم کی وہ خواب ہے جس کا حضرت مسیح موعود کے الہام کے ماتحت میں جبیزی
خواب نام رکھتا ہوں۔ یہ اسی طرح آتی ہے جس طرح کھانا کھاتے ہوئے کتے کے آگے بھی ٹکڑا
ڈال دیا جاتا ہے۔
چوتھی قسم کی خواب وہ ہے جس کا نام دلداری کی خواب رکھتا ہوں۔ یعنی رکھے ہوئے دل
لئے
پر مرہم کے طور پر یا خواہش مند قلب کو سکون کے لئے دکھائی جاتی ہے۔ پر یا
جالی تحقیق کے
متن کو
پانچویں قسم کی خواب کا نام تحضیضی خواب رکھتا ہوں۔ تخفیض کے معنی کسی کام کے
لئے اکسانا اور آمادہ کرنا ہوتا ہے۔ یہ چسکہ ڈالنے کے لئے آتی ہے۔
چھٹی قسم کی خواب تبشیری خواب ہے۔ یہ اس لئے ہوتی ہے کہ جب کسی مؤمن پر خدا کا
فضل ہونا ہوتا ہے اور اسے اعلیٰ مقام پر پہنچانا ہوتا ہے تو پہلے اس کے لئے درمیانی دروازہ کھولا
جاتا ہے تاکہ یک لخت ایک اعلیٰ مقام کو دیکھ کر حیرت اور استعجاب نہ پیدا ہو اور حواس مختل نہ
ہوں۔ تو یہ اس اعلیٰ درجہ سے مانوس کرنے کے لئے ایسا ہی ہوتا ہے جیسا کہ اندھیرے سے

انوار العلوم جلد ۴
۱۷۸
حقیقه الرؤيا
نہایت تیز اجالے میں لے جانے کے لئے پہلے کم اجالے کی جھلک دکھلائی جائے۔ خدا تعالٰی کی
طرف سے ایک درجہ کے بعد جو دوسرا درجہ ملتا ہے ان میں اتناہی فرق ہوتا ہے جتنا اندھیرے
اور اجالے میں ہوتا ہے۔ اس لئے احتیاط کی جاتی ہے تاکہ چکا چوند نہ پیدا ہو۔
ساتویں قسم مکالمہ خاص ہے۔ یعنی صرف ان لوگوں کو ہوتا ہے جو خدا تعالیٰ کے قرب کا
مقام حاصل کر چکے ہوتے ہیں اور ہر قسم کے ارتداد اور ابتلاء سے ایسے محفوظ ہو چکے ہوتے
ہیں کہ خدا ان کے پیچھے ایک مضبوط دیوار کھینچ دیتا ہے کہ وہ ایک انچ پیچھے نہیں ہٹ سکتے اور
شیطان ان پر کوئی حملہ نہیں کر سکتا۔ ان کے آگے پیچھے دائیں بائیں اوپر نیچے خدا کی رحمت ہی
رحمت ہوتی ہے۔ ایسے لوگوں سے خدا جو کلام کرتا ہے وہ مکالمہ خاص کہلاتا ہے ۔ آگے اس کی
بھی دو قسمیں ہیں۔ ایک وہ جو غیر ماموروں سے تعلق رکھتی ہے اور دوسری وہ جو ماموروں اور
خدا کے نبیوں کے متعلق ہے۔ چیز تو وہ بھی وہی ہوتی ہے جو مأموروں کو دی جاتی ہے لیکن ان
میں ضعف اور شدت اور قلت اور کثرت کا فرق ہوتا ہے۔
خواب کے یہ سات درجے ہیں۔ اب میں ان میں سے ہر ایک کے متعلق الگ الگ بتاتا
ہوں۔ لیکن پہلے کچھ اور تشریح کر دینا ضروری سمجھتا ہوں تاکہ یہ پتہ لگ سکے کہ فلاں خواب
کسی قسم کی ہے۔
تو
پہلے میں رحمت کی خواب کے متعلق بتاتا ہوں۔ یہ خواب جیسا کہ میں بتا رحمت کی خواب چکا ہوں۔ ہر مذہب و ملت کے انسان کو آسکتی ہے۔ اس کی پہچان یہ ہے
کہ یہ جس شخص کو آتی ہے اس کی اس میں کسی بڑائی کا ذکر نہیں ہو تا بلکہ محض واقعہ اور خبر کے
طور پر ہوتی ہے۔ مثلاً اگر کوئی خواب میں گوشت ہاتھ میں دیکھے تو اس کا یہ مطلب ہو گا کہ کوئی
تکلیف اس پر آئے گی۔ یاران لٹکی ہوئی دیکھے تو یہ مفہوم ہو گا کہ اس کا کوئی عزیز مر جائے گا۔
یا اگر چمکتے ہوئے دانت ہاتھ میں گرتے دیکھے تو کوئی خوشی حاصل ہو گی۔ اور اگر زمین پر گرتے
دیکھے تو عزت کا نقصان اور اعزہ کی موت پر دلالت کرے گی۔ یہ اس قسم کی باتیں ہیں کہ جن
میں اس کی بڑائی کا کوئی ذکر نہیں ہے۔ تو ان خوابوں میں کسی عظمت اور بڑائی کا ذکر نہیں ہوتا۔
اب سوال ہوتا ہے کہ پھر یہ کیوں ہوتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ تا لوگوں کو معلوم ہو تا رہے
کہ خدا اپنے بندوں سے کلام کرتا ہے۔ اس قسم کی خواہیں جہاں کسی بڑائی اور عظمت کی خبر
نہیں دیتیں وہاں موجب ابتلاء بھی نہیں ہوتیں۔ پھر ان کی ایک اور بھی غرض ہوتی ہے اور وہ

انوار العلوم جلد ۴
۱۷۹
حقيقه الرؤيا
یہ کہ عام طور پر کسی صادق اور راست باز کی تائید میں دکھائی جاتی ہیں تاکہ اس کو قبول کر لیا
جائے۔ اور یہ بھی رحمت ہی ہے کہ مأمور کے قبول کرنے کی اطلاع دی جائے۔
دوسرے وہ خواہیں جو ابتلاء کے لئے آتی ہیں۔ یہ بہت خطرناک ہوتی
ابتلاء کی خواب ہیں۔ اور ان کی حقیقت نہ سمجھنے سے اکثر لوگ ہلاک ہو جاتے ہیں۔ اس
لئے اس کو خوب غور سے سنو اور سمجھو۔
یہ ایسی خواہیں ہوتی ہیں کہ ایک انسان بظاہر متقی اور نیک ہوتا ہے عبادتیں کرتا ہے۔
احکام شریعت پر چلتا ہے۔ لیکن ساتھ ہی اس کے دل میں پوشیدہ طور پر اپنی بڑائی کا خیال بھی
ہوتا ہے۔ اور بعض اوقات یہ خیال ایسا پوشیدہ اور نہاں در نہاں ہوتا ہے کہ وہ خود بھی نہیں
جانتا۔ تو ایسا انسان بظاہر انکسار کا پتلا نہایت عبادت گزار اور متقی نظر آتا ہے۔ مگر اس کے دل
کے کسی کو نہ میں عجب اور تکبر کی آلائش ہوتی ہے جو بڑھتی رہتی ہے۔ جس کی وجہ سے وہ کسی
وقت خیال کرنے لگ جاتا ہے کہ میں بھی کچھ ہوں۔ میرا بھی کوئی حق ہے۔ ایسا انسان جب اپنی
ظاہرہ نیکی پر پھولتا اور تکبر میں آتا ہے تو ابتلاء میں ڈالا جاتا ہے۔ اس وقت کبھی اسے آواز آتی
ہے کہ تو عیسی ہے۔ کبھی یہ سنائی دیتا ہے کہ تو موسی ہے۔ کبھی یہ کہ تو ابراہیم ہے اور کبھی یہ کہ
تو محمد " ہے اور آج کل کبھی یہ آواز آجاتی ہے کہ تو مسیح موعود ہے اس کا بروز ہے اس کا
موعود ہے۔ غرض اس قسم کی آوازیں اسے آنے لگ جاتی ہیں اور وہ خدا ہی کی طرف سے
ہوتی ہیں نہ کہ شیطان کی طرف سے۔ اور اس وجہ سے بالکل درست ہوتی ہیں۔ مگر باوجود اس
کے ان رؤیا کا آنا یا الہامات کا ہونا ابتلاء کے طور پر ہوتا ہے۔ کیوں؟ اس کا جواب جو کچھ صوفیاء
نے دیا ہے اور ، اور جو نہایت سچا جواب ہے میں آپ کو سناتا ہوں۔ فتوحات کمیہ میں محی الدین ابن
عربی لکھتے ہیں کہ ایک وقت انسان پر ایسا آتا ہے جب کہ اس کے لئے ترقیات کے دروازے
کھلنے والے ہوتے ہیں۔ اس وقت اس کی سخت خطرناک طور پر آزمائش کی جاتی ہے اور بہت
کم ہوتے ہیں جو اس میں پورے اترتے ہیں۔ اور وہ یہ کہ ایسے انسان کو ایسے مقام پر کھڑا کیا جاتا
ہے جہاں سے وہ محمد ابراہیم ، موسی عیسی انبیاء علیہم السلام کے ساتھ جو کچھ خدا تعالی کلام
کرتا ہے وہ بھی سنتا ہے۔ اور بعض دفعہ اس سے دھوکا کھا کر اپنے آپ کو مخاطب سمجھ لیتا ہے
اور اپنے آپ کو ان ناموں کا مصداق سمجھ لیتا ہے اور اپنی ذات کو مخاطب قرار دے لیتا ہے۔
حالانکہ اگر وہ اپنی ذات پر غور کرے تو اسے معلوم ہو جائے کہ میں کہاں اور یہ نام کہاں۔ پنجابی ہو۔
م

انوار العلوم جلد ۴
۱۸۰
حقيقة الرؤيا
میں کہتے ہیں۔
ايه
منه
تے
میراں دی وال
یعنی یہ منہ اور مسور کی دال۔ تو وہ اگر اپنے آپ کو دیکھے اور اپنی حالت پر نظر کرے تو
اسے صاف پتہ لگ جائے کہ مجھے مخاطب نہیں کیا جا رہا بلکہ ان ناموں کے مخاطب کوئی اور ہی
ہیں۔ کیونکہ وہ صفات جو ان ناموں کے انبیاء میں پائی جاتی ہیں وہ اس میں نہیں ہوتیں۔ جس
سے معلوم ہو جاتا ہے کہ میں خدا تعالی کا مخاطب نہیں۔ ورنہ خدا تعالی ان ناموں کے ساتھ ان
ناموں والوں کے علوم اور ان کی صفات مجھے کیوں نہ دیتا۔
۴
بعض دفعہ اس قسم کے الہامات حدیث النفس بھی ہوتے ہیں اور شیطانی بھی ہوتے ہیں۔
چنانچہ ایک ایساہی شخص حضرت مسیح موعود کے وقت یہاں آیا اور کہنے لگا مجھے خدا کہتا ہے کہ تو
محمد ہے تو ابراہیم ہے تو موسی ہے تو عیسی ہے اور مجھے خدا عرش پر اپنی جگہ پر بٹھاتا ہے۔ حضرت
مسیح موعود نے کہا کیا جب تمہیں محمد " کہا جاتا ہے تو آنحضرت ا کے علوم اور صفات بھی
تم میں آجاتے ہیں اور پھر جب تمہیں عرش پر بٹھایا جاتا ہے تو علم غیب بھی حاصل ہو جاتا ہے۔
کہنے لگا ہوتا تو کچھ بھی نہیں یونہی آواز آتی ہے۔ حضرت صاحب نے فرمایا تو یہ شیطان ہے جو تم
سے نہیں اور ٹھٹھا کر رہا ہے۔ ورنہ اگر خدا کی طرف سے واقعہ میں تمہیں مخاطب کیا جائے تو پھر
یہ باتیں کیوں نہ حاصل ہوں۔
ہمارے مولوی غلام رسول صاحب راجیکی ہیں۔ انہوں نے آیا ، ایسے ہی شخص کو نہایت
اچھا جواب دیا تھا۔ یہ شخص کہتا کہ مرزا صاحب مسیح تھے اور میں مہدی ہوں۔ اس لئے حضرت
خلیفہ اول کو میری بیعت کرنی چاہئیے نہ کہ مجھے ان کی۔ مجھے خدا تعالیٰ ہر وقت مخاطب کرکے کہتا
ہے کہ او مہدی۔ او مہدی۔ مولوی صاحب نے اسے کہا کہ دیکھو میں اور تم دونوں بیٹھے ہیں۔
اگر کوئی آواز دے ۔ مولوی صاحب تو کیا تم اس کے پاس جاؤ گے ؟ اس نے کہا نہیں۔ انہوں
نے کہا کیوں ؟ وہ کہنے لگا میں سمجھ لوں گا مجھے نہیں بلایا گیا کیونکہ میں مولوی نہیں ہوں۔ انہوں
نے کہا جب تمہارے کان میں اد مہدی کی آواز آتی ہے تو اس وقت یہ کیوں نہیں سمجھتے کہ مجھے
نہیں آواز دی گئی بلکہ جو مہدی ہے اسے ہی دی گئی ہے۔ وہ نیک آدمی تھا۔ یہ سن کر فور امان
گیا کہ واقعی میرا قصور تھا۔ میں غلطی سے اپنے آپ کو مہدی سمجھنے لگ گیا تھا۔
تو لکھا ہے کہ ایک درجہ ایسا آتا ہے کہ انسان کو ایسی جگہ کھڑا کیا جاتا ہے جہاں وہ آواز سن

انوار العلوم جلد ۴
۱۸۱
حقيقة الرؤيا
لیتا ہے۔ اس وقت اگر وہ اپنی حالت پر قائم رہے اور تکبر میں مبتلاء نہ ہو تو اعلیٰ مقام پر پہنچا دیا جاتا
ہے۔ اور اگر قائم نہ رہے اور تکبر میں گرفتار ہو جائے تو نیچے پھینک دیا جاتا ہے۔ پس اس قسم
کی خواب ابتلاء کی خواب ہوتی ہے اور آزمائش کے طور پر آتی ہے۔ اس کی پہچان یہ ہے کہ
جب اس قسم کی خواب کسی کو آئے یا الہام ہو تو ایسا شخص دیکھے کہ مجھے اس کے مطابق صفات
اور طاقتیں بھی دی گئی ہیں یا نہیں۔ اگر نہیں دی گئیں تو میں اس کا مصداق نہیں ہوں بلکہ کوئی
اور ہے۔
کیونکہ اگر خدا میرا نام رکھتا تو وہ ضرور اس کے مطابق صفات بھی دیتا۔ مگر یہ جو یونہی مجھے
آواز آتی ہے اور دیا دلایا کچھ بھی نہیں جاتا۔ معلوم ہوتا ہے یہ آواز ہی میرے متعلق نہیں بلکہ
کوئی اور مخاطب ہے اور آواز میرے کان میں بھی پڑرہی ہے۔ اگر کوئی شخص کسی کو آواز دے
کہ لے بھائی کھانا لے اور ایک سننے والا دیکھے کہ اسے کچھ نہیں ملا۔ تو یہ فورا سمجھ لے گا کہ یہ
بھائی کہہ کر کسی اور ہی کو پکارا گیا ہے۔ اسی طرح جب خدا کی طرف سے کسی کو کوئی ایسی آواز
آئے جس کے مطابق وہ اپنے آپ کو نہ پاتا ہو نہ آپ کو نہ پاتا ہو تو سمجھ لے کہ میرے متعلق نہیں بلکہ کسی اور
کے متعلق ہے۔
تیسری قسم خوابوں کی جبیزی ہے یہ ایسے لوگوں کو آتی ہے جو نیک
جبیزی خواب اور متقی نہیں ہوتے بلکہ بندہ نفس ہوتے ہیں۔ مگر دوسروں کے الہام
اور رویا من کر خواہش کرتے ہیں کہ ہمیں بھی رؤیا ہوں الہام ہوں۔ ان کی سخت خواہش کو
دیکھ کر جس طرح کھانا کھاتے ہوئے کتے کو کچھ پھینک دیا جاتا ہے اس طرح ان کو بھی کچھ دے
دیا جاتا ہے۔ جیسے چراغ دین جمونی کو الہام ہوا تھا اور وہ سمجھ بیٹھا تھا کہ میں بھی کچھ بن گیا ہوں۔
اور حضرت مسیح موعود کے مقابلہ کے لئے کھڑا ہو گیا تھا۔ ایسے لوگوں کی ایسی ہی حالت ہوتی ہے
جیسے ایک بھوکا آکر کسی کو کہے کہ مجھے کچھ کھانے کو دو اور اپنے ہاں ٹھرنے دو۔ مگر جب اسے
ٹھرنے دیا جائے تو صبح اٹھ کر مالک مکان کے ملازموں سے لڑنا شروع کر دے کہ مہمانوں کی ایسی
ہی عزت کی جاتی ہے تم نے میری خبر ہی نہیں لی۔ یہ لوگ بھی پہلے تو گڑ گڑاتے اور عاجزی
کرتے ہیں کہ ہمیں بھی کوئی الہام اور خواب ہو۔ اور جب ہو جاتی ہے تو خدا کے راست
بازوں کا مقابلہ شروع کر دیتے ہیں اور شور مچا دیتے ہیں کہ یہ لوگ ہماری خدمت کیوں نہیں
کرتے۔ ہماری باتیں کیوں نہیں مانتے ۔ اللہ تعالیٰ چونکہ رحیم کریم ہے اس لئے ان کی خواہش

·

آج 10 میں سے 10 باقی