اسلام میں اختلافات کا آغاز
انوارالعلوم (جلد 4), حصہ 3
انوار العلوم جلد ۴
۲۷۰
اسلام میں اختلافات کا آغاز
غلام) کے نام سے یاد کیا ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ خود بھی یہ لفظ استعمال کرتے تھے اور
باوجود اس لفظ کی مخالفت کرنے کے بے تحاشا اس لفظ کا آپ کی زبان پر جاری ہو جانا اس امر کی
شہادت ہے کہ یہ صحابہ کا ایک عام محاورہ تھا۔ مگر ابن السوداء کے دھوکا دینے سے آپ کے
ذہن سے یہ بات نکل گئی۔
ر
یہ فتنہ جسے بولشوزم کا فتنہ کہنا چاہئے حضرت معاویہ کی حسن تدبیر سے شام میں تو چمکنے نہ
پایا۔ مگر مختلف صورتوں میں یہ خیال اور جگہوں پر اشاعت پا کر ابن السوداء کے کام میں محمد ہو
گیا۔
ابن السوداء شام سے نکل کر مصر پہنچا۔ اور یہی مقام تھا جسے اس نے اپنے کام کا مرکز بنانے
کے لئے چنا تھا۔ کیونکہ یہ مقام دارالخلافہ سے بہت دور تھا اور دوسرے اس جگہ صحابہ کی
آمد و رفت اس کثرت سے نہ تھی جتنی کہ دوسرے مقامات پر۔ جس کی وجہ سے یہاں کے لوگ
دین سے نسبتا کم تعلق رکھتے تھے اور فتنہ میں حصے لینے کے لئے زیادہ تیار تھے چنانچہ ابن السوداء
کا ایک نائب جو کوفہ کا باشندہ تھا اور جس کا ذکر آگے آوے گا ان واقعات کے تھوڑے ہی عرصہ
بعد جلا وطن کیا گیا تو حضرت معاویہؓ کے اس سوال پر کہ نئی پارٹی کے مختلف ممالک کے ممبروں کا
کیا حال ہے۔ اس نے جواب دیا کہ انہوں نے مجھ سے خط و کتابت کی ہے اور میں نے ان کو
سمجھایا ہے اور انہوں نے مجھے نہیں سمجھایا۔ مدینہ کے لوگ تو سب سے زیادہ فساد کے شائق
ہیں اور سب سے کم اس کی قابلیت رکھتے ہیں۔ اور کوفہ کے لوگ چھوٹی چھوٹی باتوں پر نکتہ چینی
کرتے ہیں لیکن بڑے بڑے گناہوں کے ارتکاب سے خوف نہیں کھاتے اور بصرہ کے لوگ
اکٹھے حملہ کرتے ہیں مگر پراگندہ ہو کر بھاگتے ہیں۔ ہاں مصر کے لوگ ہیں جو شرارت کے اہل
سب سے زیادہ ہیں۔ مگر ان میں یہ نقص ہے کہ پیچھے نادم بھی جلدی ہو جاتے ہیں۔ اس کے بعد
شام کا حال اس نے بیان کیا کہ وہ اپنے سرداروں کے سب سے زیادہ مطبع ہیں اور اپنے گمراہ
کرنے والوں کے سب سے زیادہ نافرمان ہیں۔ سکے یہ رائے ابن اللواء کی ہے جو ابن السوداء کی
پارٹی کے رکنوں میں سے تھا اور اس سے معلوم ہوتا ہے کہ مصر ہی سب سے عمدہ مقام تھا جہاں
ابن السوداء ڈیرہ لگا سکتا تھا۔ اور اس کی شرارت کی باریک بین نظر نے اس امر کو معلوم کر کے
اس مقام کو اپنے قیام کے لئے چنا اور اسے فساد کا مرکز بنا دیا اور بہت جلد ایک جماعت اس کے
ارد گرد جمع ہو گئی۔
انوار العلوم جلد ۴
لم
۲۷۱
اسلام میں اختلافات کا آغاز
اب سب بلاد میں شرارت کے مرکز قائم ہو گئے۔ اور ابن السوداء نے ان تمام لوگوں کو جو
سزا یافتہ تھے یا ان کے رشتہ دار تھے یا اور کسی سبب سے اپنی حالت پر قانع نہ تھے نہایت
ہوشیاری اور دانائی سے اپنے ساتھ ملانا شروع کیا۔ اور ہر ایک کے مذاق کے مطابق اپنی غرض
کو بیان کرتا تاکہ اس کی ہمدردی حاصل ہو جاوے۔ مدینہ شرارت سے محفوظ تھا اور شام بالکل
پاک تھا۔ تین مرکز تھے جہاں اس فتنہ کا مواد تیار ہو رہا تھا بصرہ کوفہ اور مصر۔ مصر مرکز تھا۔ مگر
اس زمانہ کے تجربہ کار اور فلسفی دماغ انارکسٹوں کی طرح ابن السوداء نے اپنے آپ کو خلف
الاستار رکھا ہوا تھا۔ سب کام کی روح وہی تھا مگر آگے دوسرے لوگوں کو کیا ہوا تھا۔ بوجہ قریب
ہونے کے اور بوجہ سیاسی فوقیت کے جو اس وقت بصرہ اور کوفہ کو حاصل تھی یہ دونوں شہران
تغیرات میں زیادہ حصہ لیتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ لیکن ذرا بار یک نگاہ سے دیکھا جاوے تو تاریخ
کے صفحات سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ان تمام کارروائیوں کی باگ مصر میں بیٹھے ہوئے ابن
السوداء کے ہاتھ میں تھی۔
میں پہلے بیان کر چکا ہوں کہ کوفہ میں ایک جماعت نے ایک شخص علی بن حیسمان
الخزاعی کے گھر پر ڈاکہ مار کر اس کو قتل کر دیا تھا اور قاتلوں کو دروازہ شہر پر قتل کر دیا گیا
تھا۔ ان نوجوانوں کے باپوں کو اس کا بہت صدمہ تھا اور وہ اس جگہ کے والی ولید بن عقبہ سے
اس کا بدلہ لینا چاہتے تھے اور منتظر رہتے تھے کہ کوئی موقع ملے اور ہم انتقام لیں۔ یہ لوگ اس
فتها
انگیز جماعت کے ہاتھ میں ایک عمدہ ہتھیار بن گئے جن سے انہوں نے خوب خوب کام لیا۔ ولید
سے بدلہ لینے کے لئے انہوں نے کچھ جاسوس مقرر کئے تاکہ کوئی عیب ولید کا پکڑ کر ان کو اطلاع
دیں۔ جاسوسوں نے کوئی کارروائی تو اپنی دکھانی ہی تھی۔ ایک دن آکر ان کو خبر دی کہ ولید
اپنے ایک دوست ابو زبیر کے ساتھ مل کر جو عیسائی سے مسلمان ہوا تھا شراب پیتے ہیں۔ ان
مفسدوں نے اٹھ کر تمام شہر میں اعلان کرنا شروع کر دیا کہ لو یہ تمہارا والی ہے۔ اندر اندر چھپ
چھپ کر اپنے دوستوں کے ساتھ شراب پیتا ہے۔ عامۃ الناس کا تو جوش بے قابو ہوتا ہی ہے
اس بات کو سن کر ایک بڑی جماعت ان کے ساتھ ہو گئی اور ولید کے گھر کا سب نے جاکر محاصرہ
کر لیا۔ دروازہ تو کوئی تھا ہی نہیں۔ سب بے تحاشا مسجد میں سے ہو کر اندر گھس گئے (ان کے
مکان کا دروازہ مسجد میں کھلتا تھا) اور ولید کو اس وقت معلوم ہوا جب وہ ان کے سر پر جاکھڑے
ہوئے۔ انہوں نے ان کو دیکھا تو گھبرا گئے۔ اور جلدی سے کوئی چیز چارپائی کے نیچے کھسکا دی۔
انوار العلوم جلد ۴
۲۷۴
اسلام میں اختلافات کا آغاز
انہوں نے خیال کیا کہ اب بھید کھل گیا اور چور پکڑا گیا۔ جھٹ ایک شخص نے بلا بولے چالے
ہاتھ اندر کیا اور وہ چیز نکال لی۔ دیکھا تو ایک طبق تھا اور اس کے اندر والی کوفہ کا کھانا اور
انگوروں کا ایک خوشہ پڑا تھا جسے اس نے جے اس نے صرف اس شرم سے چھپا دیا تھا کہ ایسے بڑے مالدار
صوبہ کے گورنر کے سامنے صرف یہی کھانا رکھا گیا تھا۔ اس امر کو دیکھ کر لوگوں کے ہوش اڑ گئے
سب شرمندہ ہو کر الٹے پاؤں لوٹے اور ایک دوسرے کو ملامت کرنے لگے کہ بعض شریروں
کے دھوکا میں آکر انہوں نے ایسا خطرناک جرم کیا اور شریعت کے احکام کو پس پشت ڈال دیا۔
مگر ولید نے شرم سے اس بات کو دبا دیا اور حضرت عثمان کو اس امر کی خبر نہ کی۔ لیکن یہ ان کا
رحم جو ایک غیر مستحق قوم کے ساتھ کیا گیا تھا آخر ان کے لئے اور ان کے بعد ان کے قائمقام
کے لئے نہایت مضر ثابت ثابت ہوا۔ مفسدوں نے بجائے اس کے کہ اس رحم سے متاثر ہوتے اپنی
ذلت کو اور بھی محسوس کیا اور پہلے سے بھی زیادہ جوش سے ولید کی تباہی کی تدابیر کرنی شروع
کیں اور حضرت عثمان کے پاس وفد بن کر گئے کہ ولید کو موقوف کیا جائے۔ لیکن انہوں نے بلا
کسی جرم کے والی کو موف کو موقوف کرنے سے انکار کر دیا۔ یہ لوگ واپس آئے تو اور دوسرے تمام
ایسے لوگوں کو جمع کرنا شروع کیا جو سزا یافتہ تھے۔ اور مل کر مشورہ کیا کہ جس طرح ہو جھوٹ سچ
ولید کو ذلیل کیا جارے ۔ ابو زینب اور ابو مورع دو شخصوں نے اس بات کا ذمہ لیا کہ وہ کوئی
تجویز کریں گے اور ولید کی مجلس میں جانا شروع کیا۔ ایک دن موقع پا کر جب کہ کوئی نہ تھا اور
ولید اپنے مردانہ میں جس کو زنانہ حصہ سے صرف ایک پردہ ڈال کر جدا کیا گیا تھا سو گئے ۔ ان
دونوں نے ان کی انگشتری آہستہ سے اتار لی اور خود مدینہ کی طرف بھاگ نکلے کہ ہم نے ولید کو
شراب میں مخمور دیکھا ہے اور اس کا ثبوت یہ انگوٹھی ہے جو ان کے ہاتھ سے حالت نشہ میں ہم
نے اتاری اور ان کو خبر نہ ہوئی۔ حضرت عثمان نے ان سے دریافت کیا کہ کیا تم لوگوں کے
سامنے انہوں نے شراب پی تھی۔ انہوں نے اس بات کے اقرار کی تو جرأت نہ کی کیونکہ سامنے
شراب پینے سے ثابت ہو تا کہ وہ بھی ولید کے ساتھ شریک تھے۔ اور یہ کہا کہ نہیں ہم نے ان
کو شراب کی قے کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ انگوٹھی اس کا ثبوت موجود تھی اور دو گواہ حاضر
تھے۔ اور کچھ اور شریر بھی ان کی شہادت کو زیادہ وقیع بنانے کے لئے ساتھ گئے تھے وہ بھی اس
واقعہ کی تصدیق بالقرائن کرتے تھے ۔ صحابہ سے مشورہ لیا گیا اور ولید کو حد شراب لگانے کا فیصلہ
ہوا۔ کوفہ سے ان کو بلوایا گیا اور مدینہ میں شراب پینے کی سزا میں کوڑے لگوائے گئے ۔ ولید نے
انوار العلوم جلد ۴
۲۷۳
اسلام میں اختلافات کا آغاز
گو عذر کیا اور ان کی شرارت پر حضرت عثمان کو آگاہ کیا مگر انہوں نے کہا کہ بحکم شریعت
گواہوں کے بیان کے مطابق سزا تو ملے گی۔ ہاں جھوٹی گواہی دینے والا خدا تعالیٰ کی طرف سے
سزا پائے گا۔ (طبری جلد ۵ صفحه ۲۸۴۶ تا ۲۸۴۸ مطبوعہ بیروت)
ولید معزول کئے گئے اور ناحق ان پر الزام لگایا گیا مگر صحابہ کے مشورہ کے ماتحت حضرت
عثمان نے ان کو حد لگائی۔ اور چونکہ گواہ اور قرائن ان کے خلاف موجود تھے شریعت کے حکم
کے ماتحت ان کو حد لگانا ضروری تھا۔ سعید بن العاص ان کی جگہ والی کوفہ بنا کر بھیج دیئے
گئے۔ انہوں نے کوفہ میں جاکر وہاں کی حالت دیکھی تو حیران ہو گئے۔ تمام ادباش اور دین سے
ناواقف لوگ قبضہ جمائے ہوئے تھے اور شرفاء محکوم و مغلوب تھے۔ انہوں نے اس واقعہ کی
حضرت عثمان کو خبر دی۔ جنہوں نے ان کو نصیحت کی کہ جو لوگ بڑی بڑی قربانیاں کر کے
دشمنوں کے مقابلہ کے لئے پہلے پہلے آتے تھے۔ ان کا اعزاز و احترام قائم کریں ہاں اگر وہ لوگ
دین سے بے توجہی برتیں تب بے شک دو سرے ایسے لوگوں کو ان کی جگہ دیں جو زیادہ دین دار
ہوں۔
جس وقت کوفہ میں یہ شرارت جاری تھی بصرہ بھی خاموش نہ تھا وہاں بھی حکیم بن جبلہ
ابن السوداء کے ایجنٹ اور اس کے ساتھیوں کے ذریعہ حضرت عثمان کے نائبوں کے خلاف
لوگوں میں جھوٹی تہمتیں مشہور کی جارہی تھیں۔
مصر جو اصل مرکز تھا وہاں تو اور بھی زیادہ فساد برپا تھا عبد اللہ بن سبا نے وہاں صرف سیاسی
شورش ہی برپا نہ کر رکھی تھی بلکہ لوگوں کا مذہب بھی خراب کر رہا تھا۔ مگر اس طرح کہ دین سے
ناواقف مسلمان اسے بڑا مخلص سمجھیں۔ چنانچہ وہ تعلیم دیتا تھا کہ تعجب ہے کہ بعض مسلمان یہ
تو عقیدہ رکھتے ہیں کہ مسیح علیہ السلام دوبارہ دنیا میں تشریف لاویں گے مگر یہ نہیں مانتے کہ
رسول کریم ال دوبارہ معبوث ہوں گے حالانکہ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ ان
الَّذِي فَرَضَ عَلَيْكَ الْقُرْآنَ لَرَاتُكَ إِلى مَعَادٍ - القصص : ۸۷) یعنی وہ خدا جس نے قرآن
کریم تجھ پر فرض کیا ہے تجھے ضرور لوٹنے کی جگہ کی طرف واپس لادے گا۔ جو اس کی اس تعلیم
کو اس کے بہت سے ماننے والوں نے قبول کر لیا۔ اور آنحضرت کے دوبارہ دنیا میں
تشریف لانے کے قائل ہو گئے حالانکہ قرآن کریم ان لوگوں کے دوبارہ دنیا میں تشریف لانے
سے جو فوت ہو چکے ہیں بڑے زور سے انکار کرتا ہے۔ ہاں یہ ہو سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے
انوار العلوم جلد ۴
اسلام میں اختلافات کا آغاز
نام کو روشن کرنے کے لئے کسی شخص کو انہی کے اخلاق اور صفات دے کر کھڑا کر دے۔ مگر یہ
امر تناسخ یا کسی شخص کے دوبارہ واپس آنے کے عقیدہ سے بالکل الگ ہے۔ اور ایک بدیہی اور
مشہور امر ہے۔ علاوہ اس رجعت کے عقیدہ کے عبداللہ بن سبا نے یہ بھی مشہور کرنا شروع کیا
کہ ہزار نبی گزرے ہیں اور ہر ایک نبی کا ایک وصی تھا۔ اور رسول کریم ﷺ کے وصی
حضرت علی ہیں۔ رسول کریم الله خاتم الانبیاء تھے تو حضرت علی خاتم الاوصیاء ہیں۔ پھر کہتا
اس شخص سے زیادہ کون ظالم ہو سکتا ہے جو رسول کریم ﷺ کے وصی پر حملہ کرکے اس کا
حق چھین لے۔
غرض علاوہ سیاسی تدابیر کے جو اسلام میں تفرقہ ڈالنے کے لئے اس شخص نے اختیار کر رکھی
تھیں۔ مذہبی فتنہ بھی بر پا کر رکھا تھا اور مسلمانوں کے عقائد خراب کرنے کی بھی فکر کر رہا تھا مگر
یہ احتیاط ضرور برتا تھا کہ لوگ اس کو مسلمان ہی سمجھیں۔
ایسی حالت میں تین سال گزر گئے اور یہ مفسد گروہ برابر خفیہ کار روائیاں کرتا رہا اور اپنی
جماعت بڑھاتا گیا۔ لیکن اس تین سال کے عرصہ میں کوئی خاص واقعہ سوائے اس کے نہیں ہوا
کہ محمد بن ابی بکر اور محمد بن ابی حذیفہ دو شخص مدینہ منورہ کے باشندے بھی اس فتنہ میں کسی
قدر حصہ لینے لگے محمد بن ابی بکر تو حضرت ابو بکر کا چھوٹا لڑکا تھا جسے سوائے اس خصوصیت کے
کہ وہ حضرت ابو بکر کا لڑکا تھا دینی طور پر کوئی فضیلت حاصل نہ تھی۔ اور محمد بن ابی حذیفہ ایک
یتیم تھا جسے حضرت عثمان نے پالا تھا۔ مگر بڑا ہو کر اس نے خاص طور پر آپ کی مخالفت میں حصہ
لیا جس کی وجوہ میں ابھی بیان کروں گا چوتھے سال میں اس فتنہ نے کسی قدر ہیبت ناک صورت
اختیار کر لی اور اس کے بانیوں نے مناسب سمجھا کہ اب علی الاعلان اپنے خیالات کا اظہار کیا
جاوے اور حکومت کے رُعب کو مٹایا جاوے چنانچہ اس امر میں بھی کوفہ ہی نے ابتداء کی۔
جیسا کہ میں پہلے بیان کر چکا ہوں ولید بن عقبہ کے بعد سعید بن العاص والی کوفہ مقرر ہوئے
تھے۔ انہوں نے شروع سے یہ طریق اختیار کر رکھا تھا کہ صرف شرفاء شہر کو اپنے پاس آنے
دیتے تھے مگر کبھی کبھی وہ ایسا بھی کرتے کہ عام مجلس کرتے اور ہر طبقہ کے آدمیوں کو اس وقت
پاس آنے کی اجازت ہوتی۔ ایک دن اسی قسم کی مجلس میں بیٹھے ہوئے تھے کہ حضرت طلحہ کی
سخاوت کا ذکر آیا اور کسی نے کہا کہ وہ بہت ہی سخاوت سے کام لیتے ہیں۔ اس پر سعید کے منہ
سے یہ فقرہ نکل گیا کہ ان کے پاس مال بہت ہے وہ سخاوت کرتے ہیں ہمارے پاس بھی مال ہوتا تو
انوار العلوم جلد ۴
۲۷۵
اسلام میں اختلافات کا آغاز
ہم بھی ویسی ہی داد و دہش کرتے ۔ ایک نوجوان نادانی سے بول پڑا کہ کاش فلاں جاگیر جو اموال
شاہی میں سے تھی اور عام مسلمانوں کے فائدہ کے لئے لئے رکھی گئی تھی آپ کے قبضہ میں ہوتی۔
اس پر اس فتنہ انگیز جماعت کے بعض آدمی جو اس انتظار میں تھے کہ کوئی موقع نکلے تو ہم اپنے
خیالات کا اظہار کریں غصہ کا اظہار کرنے لگے اور ظاہر کرنے لگے کہ یہ بات اس شخص نے سعید
والی کوفہ کے اشارہ سے کی ہے۔ اور اس لئے کمی ہے تاکہ ان اموال کو ہضم کرنے کے لئے
راستہ تیار کیا جاوے اور اٹھ کر اس شخص کو سعید کے سامنے ہی مارنا شروع کر دیا۔ اس کا باپ
مدد کے لئے اٹھا تو اسے بھی خوب پیٹا سعید ان کو روکتے رہے مگر انہوں نے ان کی بھی نہ سنی اور
مار مار کر دونوں کو بے ہوش کر دیا۔ یہ خبر جنب لوگوں کو معلوم ہوئی کہ سعید کے سامنے بعض
لوگوں نے ایسی شرارت کی ہے تو لوگ ہتھیار بند ہو کر مکان پر جمع ہو گئے۔ مگر ان لوگوں نے
سعید کی منت و سماجت کی اور ان سے معافی مانگی اور پناہ کے طلب گار ہوئے۔ ایک عرب کی
فیاضی اور پھر وہ بھی قریش کی ایسے موقع پر کب برداشت کر سکتی تھی کہ دشمن پناہ مانگے اور وہ
اس سے انکار کر دے۔ سعید نے باہر نکل کر لوگوں سے کہہ دیا کہ کچھ لوگ آپس میں لڑ پڑے
تھے معاملہ کچھ نہیں اب سب خیر ہے۔ لوگ تو اپنے گھروں میں لوٹ گئے اور ان لوگوں نے پھر
وہی بے تکلفی شروع کی۔ مگر جب سعید کو یقین ہو گیا کہ اب ان لوگوں کے لئے کوئی خطرہ کی
بات نہیں ان کو رخصت کر دیا۔ اور جن لوگوں کو پیٹا گیا تھا ان سے کہہ دیا کہ چونکہ میں ان
لوگوں کو پناہ دے چکا ہوں ان کے تصور کا اعلان نہ کرو اس میں میری سبکی ہو گی۔ ہاں یہ تسلی
رکھو کہ آئندہ یہ لوگ میری مجلس میں نہ آسکیں گے۔
ان مفسدوں کی اصل غرض تو پوری ہو چکی تھی۔ یعنی نظم اسلامی میں فساد پیدا کرنا۔ اب
انہوں نے گھروں میں بیٹھ کر علی الاعلان حضرت عثمان اور سعید کی برائیاں بیان کرنی شروع کر
دیں۔ لوگوں کو ان کا یہ رویہ بہت برا معلوم ہوا اور انہوں نے سعید سے شکایت کی کہ یہ اس
طرح شرارت کرتے ہیں اور حضرت عثمان کی اور آپ کی برائیاں بیان کرتے ہیں اور امت
اسلامیہ کے اتحاد کو توڑنا چاہتے ہیں۔ ہم یہ بات برداشت نہیں کر سکتے آپ اس کا انتظام
کریں۔ انہوں نے نے کہا کہ آپ لوگ خود تمام واقعات سے حضرت عثمان کو اطلاع دیں۔ آپ
کے حکم کے ماتحت انتظام کیا جاوے گا۔ تمام شرفاء نے حضرت عثمان کو واقعات سے اطلاع
دی۔ اور آپ نے سعید کو حکم دیا کہ اگر روسائے کوفہ اس امر پر متفق ہوں تو ان لوگوں کو شام
انوار العلوم جلد ۴
۲۷۶
اسلام میں اختلافات کا آغاز
کی طرف جلاوطن کر دو۔ اور امیر معاویہ کے پاس بھیج دو۔ ادھر امیر معاویہ کو لکھا کہ کچھ لوگ
جو کھلے طور پر فساد پر آمادہ ہیں وہ آپ کے پاس کوفہ سے آئیں گے ان کے گزارہ کا انتظام کر
دیں اور ان کی اصلاح کی تجویز کریں۔ اگر درست ہو جاویں اور اصلاح کرلیں تو ان کے ساتھ
نرمی کرو اور ان کے پچھلے قصوروں سے درگزر کرو اور اگر شرارت پر مصر رہیں تو پھر ان کو
شرارت کی سزا دو۔
حضرت عثمان کا یہ حکم نهایت دانائی پر مبنی تھا کیونکہ ان لوگوں کا کوفہ میں رہنا ایک طرف تو
ان لوگوں کے جوشوں کو بھڑکانے والا تھا جو ان کی شرارتوں پر پوری طرح آگاہ تھے اور خطرہ تھا
کہ وہ جوش میں آکر ان کو تکلیف نہ پہنچا بیٹھیں اور دوسری طرف اس لحاظ سے بھی مضر تھا کہ
وہ لوگ وہاں کے باشندے اور ایک حد تک صاحب رسوخ تھے۔ اگر وہاں رہتے تو اور بہت
لوگوں کو خراب کرنے کا موجب ہوتے 3 2۔ مگر یہ حکم اس وقت جاری ہوا جب اس کا با اس کا چنداں
فائدہ نہ ہو سکتا تھا۔ اگر ابن عامر والی بصرہ ابن السوداء کے متعلق بھی حضرت عثمان سے مشورہ
طلب کرتا اور اس کے لئے بھی اسی قسم کا حکم جاری کیا جاتا تو شاید آئندہ حالات ان حالات سے
بالکل مختلف ہوتے ۔ مگر مسلمانوں کی حالت اس وقت اس بات کی مقتضی تھی کہ ایسی ہی قضاء و
قدر جاری ہو اور وہی ہوا ۔
سے
یہ لوگ جو جلا وطن کئے گئے اور جن کو ابن سبا کی مجلس کا رکن کہنا چاہئے تعداد میں دس
کے قریب تھے اگو ان کی صحیح تعداد میں اختلاف ہے) حضرت معاویہؓ نے ان کی اصلاح کے لئے
پہلے تو یہ تدبیر کی کہ ان سے بہت اعزاز و احترام سے پیش آئے۔ خود ان کے ساتھ کھانا کھاتے
اور اکثر فرصت کے وقت ان کے پاس جاکر بیٹھتے۔ چند دن کے بعد انہوں نے ان کو نصیحت کی
اور کہا کہ میں نے سنا ہے کہ تم لوگوں کو قریش 10 سے نفرت ہے ایسا نہیں چاہئے ۔ اللہ تعالیٰ نے
عرب کو قریش کے ذریعہ سے ہی عزت دی ہے۔ تمہارے حکام تمہارے لئے ایک ڈھال کے
طور پر ہیں۔ پس ڈھالوں سے جدا نہ ہو وہ تمہارے لئے تکالیف برداشت کرتے اور تمہاری فکر
رکھتے ہیں۔ اگر اس امر کی قدر نہ کرو گے تو خدا تعالیٰ تم پر ایسے حکام مقرر کرے گا جو تم پر خوب
ظلم کریں گے اور تمہارے صبر کی قدر نہ کریں گے اور تم اس دنیا میں عذاب میں مبتلاء ہو گے ۔
اور اگلے جہان میں بھی ان ظالم بادشاہوں کے ظلم کی سزا میں شریک ہو گے کیونکہ تم ہی ان کے
قیام کے باعث بنو گے ۔ حضرت معاویہ کی اس نصیحت کو سن کر ان میں سے ایک نے جواب دیا
انوار العلوم جلد ۴
۲۷۷
اسلام میں اختلافات کا آغاز
کہ قریش کا ذکر چھوڑو نہ وہ پہلے تعداد میں ہم سے زیادہ تھے نہ اب ہیں۔ اور جس ڈھال کا تم
نے ذکر کیا ہے وہ چھنی تو ہم کو ہی ملے گی۔ حضرت معاویہؓ نے فرمایا کہ معلوم ہوا تم لوگ بے
وقوف بھی ہو۔ میں تم کو اسلام کی باتیں سناتا ہوں تم جاہلیت کا زمانہ یاد دلاتے ہو ۔ سوال قریش
کی قلت و کثرت کا نہیں بلکہ اس ذمہ داری کا ہے جو اسلام نے ان پر ڈالی ہے۔ قریش بے شک
تھوڑے ہیں۔ مگر جب خدا تعالیٰ نے دین کے ساتھ ان کو عزت دی ہے اور ہمیشہ سے مکہ مکرمہ
کے تعلق کے باعث ان کی حفاظت کرتا چلا آیا ہے تو خدا کے فضل کا کون مقابلہ کر سکتا ہے۔
جب وہ کافر تھے تو اس ادنی تعلق کے باعث اس نے ان کی حفاظت کی۔ اب وہ مسلمان ہو کر
اس کے دین کے قائم کرنے والے ہو گئے ہیں تو کیا خدا تعالیٰ ان کو ضائع کر دے گا؟ یاد رکھو تم
لوگ اسلام کے غلبہ غلبہ کو دیکھ کر ایک رو میں مسلمان ہو گئے تھے اس اب شیطان تم کو اپنا ہتھیار بنا کر
اسلام کو تباہ کرنے کے لئے تم سے کام لے رہا ہے اور دین میں رخنہ ڈالنا چاہتا ہے۔ مگر تم لوگ
جو فتنہ کھڑا کرو گے اس سے بڑے فتنہ میں اللہ تعالیٰ تم کو ڈالے گا۔ میرے نزدیک تم ہرگز قابل
التفات لوگ نہیں ہو جن لوگوں نے خلیفہ کو تمہاری نسبت لکھا انہوں نے غلطی کی۔ نہ تم سے
کسی نفع کی امید کی جا سکتی ہے نہ نقصان کی۔ ان لوگوں نے حضرت معاویہ کی تمام نصائح سن کر
کہا کہ ہم تم کو حکم دیتے ہیں کہ تم اپنے عہدہ سے علیحدہ ہو جاؤ۔ حضرت معاویہؓ نے جواب دیا
کہ اگر خلیفہ اور ائمہ المسلمین کہیں تو میں آج الگ ہو جاتا ہوں تم لوگ ان معاملات میں دخل
دینے والے کون ہو۔ میں تم لوگوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ اس طریق کو چھوڑ دو اور نیکی اختیار
کرو۔ اللہ تعالی اپنے کام آپ کرتا ہے۔ ہے۔ اگر تمہاری رائے پر کام چلتے تو اسلام کا کام تباہ ہو
جاتا۔ تم لوگ در اصل دین اسلام سے بیزار ہو۔ تمہارے دلوں میں اور ہے اور زبانوں پر اور ۔
مگر اللہ تعالیٰ تمہارے ارادوں اور مخفی منصوبوں کو ایک دن ظاہر کر کے چھوڑے گا۔ غرض دیر
تک حضرت معاویہ ان کو سمجھاتے رہے اور یہ لوگ اپنی بیہودگی میں بڑھتے گئے۔ حتی کہ آخر
لاجواب ہو کر حضرت معاویہ پر حملہ کر دیا اور ان کو مارنا چاہا۔ حضرت معاویہ نے ان کو ڈانٹا اور
کہا یہ کوفہ نہیں شام ہے۔ اگر شام کے لوگوں کو معلوم ہوا تو جس طرح سعید کے کہنے سے کوفہ
کے لوگ چپ کر رہے تھے یہ خاموش نہ رہیں گے بلکہ عوام الناس جوش میں میرے قول کی بھی
پرواہ نہیں کریں گے اور تمہاری تکہ بوٹی کر دیں گے ۔ یہ کہہ کر حضرت معاویہ" مجلس سے اٹھ
گئے اور ان لوگوں کو شام سے واپس کو فہ بھیج دیا۔ اور حضرت عثمان کو لکھ دیا کہ یہ لوگ ہوجہ
انوار العلوم جلد ۴
۲۷۸
اسلام میں اختلافات کا آغاز
اپنی حماقت اور جہالت کے قابل التفات ہی نہیں ہیں۔ ان کی طرف توجہ ہی نہیں کرنی چاہئے
اور سعید والی کوفہ کو بھی لکھ دیا جاوے کہ ان کی طرف توجہ نہ کرے۔ یہ بے دین لوگ ہیں
اسلام سے متنفر ہیں۔ اہل ذمہ کا مال لوٹنا چاہتے ہیں اور فتنہ ان کی عادت ہے ان لوگوں میں اتنی
طاقت نہیں کہ بلا کسی دوسرے کی مدد کے خود کوئی نقصان پہنچا سکیں۔
حضرت معاویہ کی یہ رائے بالکل درست تھی مگر وہ نہیں جانتے تھے کہ ان کے علاقہ سے
باہر مصر میں چھپی ہوئی ایک روح ہے۔ جو ان سب لوگوں سے کام لے رہی ہے اور ان کا جاہل
ہونا اور اُجڈ ہونا ہی اس کے کام کے لئے محمد ہے۔
وہ لوگ جب دمشق سے نکلے تو انہوں نے کوفہ کا ارادہ ترک کر دیا۔ کیونکہ وہاں کے لوگ
ان کی شرارتوں سے واقف تھے۔ اور ان کو خوف تھا کہ وہاں ان کو نقصان پہنچے گا اور جزیرہ کی
طرف چلے گئے۔ وہاں کے گورنر عبدالرحمٰن تھے جو اس مشہور سپہ سالار کے خلف الرشید تھے
جو جرأت اور دلیری میں تمام دنیا کے لئے ایک روشن مثال قائم کر گیا ہے یعنی خالد بن ولید ۔
جس وقت ان کو ان لوگوں کی آمد کا حال معلوم ہوا تو انہوں نے فورا ان کو بلوایا اور کہا میں نے
تمہارے حالات سنے ہیں۔ خدا مجھے نامراد کرے اگر میں تم کو درست نہ کردوں۔ تم جانتے ہو
کہ میں اس شخص کا بیٹا ہوں جس نے فتنہ ارتداد کو دور کیا تھا اور بڑی بڑی مشکلات سے
کامیاب نکلا تھا۔ میں دیکھوں گا کہ تم جس طرح معاویہ اور سعید سے باتیں کیا کرتے تھے مجھ
سے بھی کر سکتے ہو۔ سنو! اگر کسی شخص کے سامنے تم نے یہاں کوئی فتنہ کی بات کی تو پھر ایسی سزا
دوں گا کہ تم یاد ہی رکھو گے یہ کہہ کر ان کو نظر بند کر دیا اور ہمیشہ اپنے ساتھ رہنے کا حکم دیا۔
جب سفر پر جاتے تو ان کو اپنے ساتھ پا پیادہ لے جاتے اور ان سے دریافت کرتے کہ اب تمہارا
کیا حال ہے؟ جس کو نیکی درست نہیں کرتی اس کا علاج سزا ہوتی ہے۔ تم لوگ اب کیوں نہیں
بولتے؟ وہ لوگ ندامت کا اظہار کرتے اور اپنی شرارت پر توبہ کرتے۔ اسی طرح کچھ مدت
گزرنے پر عبدالرحمن بن خالد بن ولید نے خیال کیا کہ ان لوگوں کی اصلاح ہو گئی ہے اور ان
میں سے ایک شخص مالک نامی کو حضرت عثمان کی خدمت میں بھیجا کہ وہاں جا کر معافی مانگو وہ
حضرت عثمان کے پاس آیا اور توبہ کی اور اظہار ندامت کیا اور اپنے اور اپنے ساتھیوں کے لئے
معافی مانگی۔ انہوں نے ان کو معاف کر دیا اور ان سے دریافت کیا کہ وہ کہاں رہنا چاہتے ہیں
مالک نے کہا کہ اب ہم عبد الرحمن بن خالد کے پاس رہنا چاہتے ہیں۔ حضرت عثمان نے اجازت
انوار العلوم جلد ۴
۲۷۹
اسلام میں اختلافات کا آغاز
دی اور وہ شخص واپس عبدالرحمن بن خالد کے پاس چلا گیا۔
اس شخص کے عبدالرحمن بن خالد کے پاس ہی رہنے کی خواہش سے معلوم ہوتا ہے کہ اس
وقت اس کا دل ضرور صاف ہو چکا تھا۔ کیونکہ اگر ایسا نہ ہوتا تو وہ ایسے آدمی کے پاس جو
شرارت کو ایک منٹ کے لئے روا نہ رکھتا تھا واپس جانے کی خواہش نہ کرتا۔ مگر بعد کے
واقعات سے معلوم ہوتا ہے کہ اس کی توبہ بالکل عارضی تھی اور حضرت معاویہ کا یہ خیال
درست تھا تھا کہ یہ بے وقوف لوگ ہیں اور صرف ہتھیار بن کر کام کر سکتے ہیں
عبداللہ بن سبا اس عرصہ میں خاموش نہ بیٹھا ہوا تھا بلکہ اس نے کچھ مدت سے یہ رویہ
اختیار کیا تھا کہ اپنے ایجنٹوں کو تمام علاقوں میں بھیجتا اور اپنے خیالات پھیلاتا۔ اس میں کوئی
شک نہیں کہ یہ شخص غیر معمولی عقل و دانش کا آدمی تھا۔ وہ احکام جو اس نے اپنے ایجنٹوں کو
دیئے اس کے دماغ کی بناوٹ پر خوب روشنی ڈالتے ہیں۔ جب یہ اپنے نائب روانہ کرتا تو ان کو
ہدایت دیتا کہ اپنے خیالات کو فور الوگوں کے سامنے نہ پیش کر دیا کرو بلکہ پہلے وعظ و نصیحت سے
کام لیا کرو۔ اور شریعت کے احکام لوگوں کو سنایا کرو۔ اور اچھی باتوں کا حکم دیا کرو اور بری
باتوں سے روکا کرو۔ جب لوگ تمہارا یہ طریق دیکھیں گے تو ان کے دل تمہاری طرف مائل ہو
جائیں گے اور تمہاری باتوں کو شوق سے سنا کریں گے اور تم پر اعتبار پیدا ہو جائے گا۔ تب
عمدگی سے ان کے سامنے اپنے خاص خیالات پیش کرو وہ بہت جلد قبول کر لیں گے۔ اور یہ بھی
احتیاط رکھو کہ پہلے حضرت عثمان کے خلاف باتیں نہ کرنا۔ بلکہ ان کے نائبوں کے خلاف لوگوں
کے جوش کو بھڑکانا۔ اس سے اس کی غرض یہ تھی کہ حضرت عثمان سے خاص مذہبی تعلق ہونے
کی وجہ سے لوگ ان کے خلاف باتیں سن کر بھڑک اٹھیں گے۔ لیکن امراء کے خلاف باتیں
سننے سے ان کے مذہبی احساسات کو تحریک نہ ہو گی اس لئے ان کو قبول کر لیں گے۔ جب اس
طرح ان کے دل سیاہ ہو جائیں گے اور ایک خاص پارٹی میں شمولیت کر لینے سے جو ضد پیدا ہو
جاتی ہے وہ پیدا ہو جاوے گی تو پھر حضرت عثمان کے خلاف ان کو بھڑکانا بھی آسان ہو گا۔
اس شخص نے جب یہ دیکھا کہ والیان صوبہ جات کی برائیاں جب کبھی بیان کی جاتی ہیں تو
سمجھ دار لوگ ان کو قبول کرنے سے انکار کرتے ہیں کیونکہ وہ لوگ اپنے مشاہدہ کی بناء پر ان
شکایات کو جھوٹا اور بے حقیقت جانتے ہیں اور ملک میں عام جوش نہیں پھیلتا۔ تو اس نے ایک
اور خطرناک تدبیر اختیار کی اور وہ یہ کہ اپنے نائبوں کو حکم دیا کہ بجائے اس کے کہ ہر جگہ کے
انوار العلوم جلد ۴
۲۸۰
اسلام میں اختلافات کا آغاز
گورنروں کو انہی کے علاقوں میں بد نام کرنے کی کوشش کریں ان کی برائیاں لکھ کر دوسرے
علاقوں میں بھیجیں۔ کیونکہ دوسرے علاقوں کے لوگ اس جگہ کے حالات سے ناواقفیت کی وجہ
سے ان کی باتوں کو آسانی سے قبول کر لیں گے۔ چنانچہ اس مشورہ کے ماتحت ہر جگہ کے مفسد
اپنے علاقوں کے حکام کی جھوٹی شکایات اور بناوٹی مظالم لکھ کر دوسرے علاقوں کے ہمدردوں کو
بھیجتے اور وہ ان خطوں کو پڑھ کر لوگوں کو سناتے اور بوجہ غیر ممالک کے حالات سے ناواقفیت
کے بہت سے لوگ ان باتوں کو سچ یقین کر لیتے اور افسوس کرتے کہ فلاں فلاں ملک کے ہمارے
بھائی سخت مصیبتوں میں مبتلاء ہیں اور ساتھ شکر بھی کرتے کہ خدا کے فضل سے ہمارا والی اچھا ہے
ہمیں کوئی تکلیف نہیں۔ اور یہ نہ جانتے کہ دوسرے ممالک کے لوگ اپنے آپ کو آرام میں
اور ان کو دکھ میں سمجھتے اور اپنی حالت پر شکر اور ان کی حالت پر افسوس کرتے ہیں۔ مدینہ کے
لوگوں کو چونکہ چاروں اطراف سے خطوط آتے تھے۔ ان میں سے جو لوگ ان خطوط کو صحیح
تسلیم کر لیتے وہ یہ خیال کر لیتے کہ شاید سب ممالک میں ظلم ہی ہو رہا ہے اور مسلمانوں پر سخت
مصائب ٹوٹ رہے ہیں غرض عبد اللہ بن سبا کا یہ فریب بہت کچھ کارگر ثابت ہوا۔ اور اسے
اس ذریعہ سے ہزاروں ایسے ہمدرد مل گئے جو بغیر اس تدبیر کے ملنے مشکل تھے۔
جب یہ شورش حد سے بڑھنے لگی۔ اور صحابہ کرام کو بھی ایسے خطوط ملنے لگے جن میں
گورنروں کی شکایات درج ہوتی تھیں تو انہوں نے مل کر حضرت عثمان سے عرض کیا کہ کیا
آپ کو معلوم نہیں کہ باہر کیا ہو رہا ہے۔ انہوں نے فرمایا کہ جو رپورٹیں مجھے آتی ہیں وہ تو خیر و
عافیت ہی ظاہر کرتی ہیں۔ صحابہ نے جواب دیا کہ ہمارے پاس اس اس مضمون کے خطوط باہر
سے آتے ہیں اس کی تحقیق ہونی چاہئے۔ حضرت عثمان نے اس پر ان سے مشورہ طلب کیا کہ
تحقیق کس طرح کی جاوے۔ اور ان کے مشورہ کے مطابق اسامہ بن زید کو بصرہ کی طرف محمد بن
مسلم کو کوفہ کی طرف عبداللہ بن عمرؓ کو شام کی طرف عمار بن یا سر کو مصر کی طرف بھیجا کہ وہاں
کے حالات کی تحقیق کر کے رپورٹ کریں کہ آیا واقع میں امراء رعیت پر ظلم کرتے ہیں اور
تعدی سے کام لیتے ہیں اور لوگوں کے حقوق مار لیتے ہیں۔ اور ان چاروں کے علاوہ کچھ اور
لوگ بھی متفرق بلاد کی طرف بھیجے تاکہ وہاں کے حالات سے اطلاع دیں۔ (طبری جلد نمبر صفحہ
۲۹۴۳ مطبوعہ بیروت)
یہ لوگ گئے اور تحقیق کے بعد واپس آکر ان سب نے رپورٹ کی کہ سب جگہ امن ہے
انوار العلوم جلد ۴
۲۸۱
اسلام میں اختلافات کا آغاز
اور مسلمان بالکل آزادی سے زندگی بسر کر رہے ہیں۔ اور ان کے حقوق کو کوئی تلف نہیں کرتا
اور حکام عدل و انصاف سے کام لے رہے ہیں۔ مگر عمار بن یاسر نے دیر کی اور ان کی کوئی خبر نہ
آئی عمار بن یاسر نے کیوں دیر کی اس کا ذکر تو پھر کروں گا۔ پہلے میں اس تحقیقی وفد اور اس کی
تحقیق کی اہمیت کے متعلق کچھ بیان کرنا چاہتا ہوں۔ کیونکہ اس وفد کے حالات کو اچھی طرح
سمجھ لینے سے اس فتنہ کی اصل حقیقت اچھی طرح واضح ہو جاتی ہے۔ سب سے پہلی بات جو
قابل غور ہے یہ ہے کہ اس وفد کے تینوں سر کردہ جو لوٹ کر آئے اور جنہوں نے آکر رپورٹ
دی وہ کسی پایہ کے آدمی تھے۔ کیونکہ تحقیق کرنے والے آدمیوں کی حیثیت سے اس تحقیق کی
حیثیت معلوم ہوتی ہے۔ اگر اس وفد میں ایسے لوگ بھیجے جاتے جو حضرت عثمان یا آپ کے
نواب سے کوئی غرض رکھتے یا جن کی دینی و دنیاوی حیثیت اس قدر اعلیٰ اور ارفع نہ ہوتی کہ وہ
حکام سے خوف کھادیں یا کوئی طمع رکھیں تو کہا جا سکتا تھا کہ یہ لوگ کسی لالچ یا خوف کے باعث
حقیقت کے بیان کرنے سے اعراض کر گئے۔ مگر ان لوگوں پر اس قسم کا اعتراض ہرگز نہیں پڑ
سکتا اور ان لوگوں کو اس کام کے لئے منتخب کر کے حضرت عثمان نے اپنی نیک نیتی کا ایک بین
ثبوت دے دیا ہے۔ اسامہ جن کو بصرہ کی طرف بھیجا گیا تھا وہ شخص ہے کہ جو نہ صرف یہ کہ
اول المؤمنین حضرت زید کے لڑکے ہیں بلکہ رسول کریم ال کے بڑے مقربین اور پیاروں
میں سے ہیں۔ اور آپ ہی وہ شخص ہیں جن کو رسول کریم اللہ نے اس لشکر عظیم کی پہ
سالاری عطا کی جسے آ۔ آپ اپنی مرض موت میں تیار کرا رہے تھے اور اس میں حضرت عمر جیسے
بڑے بڑے صحابیوں صحابیوں کو آپ کے ماتحت کیا اور آنحضرت ا کا یہ انتخاب صرف دلداری
کے طور پر ہی نہ تھا بلکہ بعد کے واقعات نے ثابت کر دیا کہ وہ بڑے بڑے کاموں کے اہل تھے۔
رسول کریم ان سے اس قدر محبت کرتے کہ دیکھنے والے فرق نہ کر سکتے تھے کہ آپ آ۔
ان کو زیادہ چاہتے ہیں یا حضرت امام حسن کو ۔ محمد بن مسلم بھی جن کو کوفہ بھیجا گیا جلیل القدر
صحابہ میں سے تھے اور صحابہ میں خاص عزت کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے اور نہایت صاحب
رسوخ تھے ۔
حضرت عبداللہ بن عمرؓ جن کو شام کی طرف روانہ کیا گیا ایسے لوگوں میں سے ہیں جن کے
تعارف کی ضرورت ہی نہیں۔ آپ سابق بالعهد مسلمانوں میں سے تھے۔ اور زہد و تقوی اللہ
میں آپ کی وہ شان تھی کہ اکابر صحابہ بھی آپ کی ان خصوصیات کی وجہ سے آپ کا خاص