اسلام میں اختلافات کا آغاز

انوارالعلوم (جلد 4), حصہ 4

انوار العلوم جلد ۴
۲۸۲
اسلام میں اختلافات کا آغاز
ادب کرتے تھے۔ حضرت علی کے بعد اگر کسی صحابی پر صحابہ اور دوسرے بزرگوں کی نظر
خلافت کے لئے پڑی تو آپ پر پڑی۔ مگر آپ نے دنیا سے علیحدگی کو اپنا شعار بنا رکھا تھا۔ شعائر
دینیہ کے لئے آپ کو اس قدر غیرت تھی کہ بعض دفعہ آ۔ آپ نے خود عمر بن الخطاب سے بڑی
سختی سے بحث کی۔ غرض حق گوئی میں آپ ایک کھنچی ہوئی تلوار تھے ۔ آ۔ آپ کا انتخاب شام کے
لئے نہایت ہی اعلیٰ انتخاب ہی اعلیٰ انتخاب تھا۔ کیونکہ بوجہ اس کے کہ حضرت معاویہ دیر سے شاء
شام کے حاکم تھے
اور وہاں کے لوگوں پر ان کا بہت رعب تھا اور بوجہ ان کی ذکارت کے ان کے انتظام کی تحقیق
کرنا کسی معمولی آدمی کا کام نہ تھا۔ اس جگہ کسی دوسرے آدمی کا بھیجا جانا فضول تھا۔ اور
لوگوں کو اس کی تحقیق پر تسلی بھی نہ ہوتی مگر آپ کی سبقت ایمانی اور غیرت اسلامی اور حریت
اور تقوی و زہد ایسے کمالات تھے کہ ان کے سامنے معاویہ دم نہ مار سکتے تھے اور نہ ایسے شخص
کی موجودگی میں حضرت معاویہ " کا رعب کسی شخص پر پڑ سکتا تھا۔
امان
غرض جو لوگ تحقیق کے لئے بھیجے گئے تھے وہ نہایت عظیم الشان اور بے تعلق لوگ تھے
اور ان کی تحقیق پر کسی شخص کو اعتراض کی گنجائش حاصل نہیں پس ان تینوں صحابہ کا مع ان
دیگر آدمیوں کے جو دوسرے بلاد میں بھیجے گئے متفقہ طور پر فیصلہ دینا کہ ملک میں بالکل امن و
ہے۔ ظلم و تعدی کا نام و نشان نہیں ۔ حکام عدل و انصاف سے کام لے رہے ہیں اور اگر
ان پر کوئی الزام ہے تو یہ کہ لوگوں کو حدود کے اندر رہنے پر مجبور کرتے ہیں ایک ایسا فیصلہ ہے
جس کے بعد کسی شک کی گنجائش نہیں رہتی۔ اور صاف معلوم ہوتا ہے کہ یہ سب فساد چند
شریر النفس آدمیوں کی شرارت و عبد اللہ بن سبا کی انگیخت کا نتیجہ تھا۔ ورنہ حضرت عثمان
اور ان کے نواب ہر قسم کے اعتراضات سے پاک تھے۔
حق یہی ہے کہ یہ سب شورش ایک خفیہ منصوبہ کا نتیجہ تھی جس کے اصل بانی یہودی
تھے۔ جن کے ساتھ طمع دنیادی میں مبتلاء بعض مسلمان جو دین سے نکل چکے تھے شامل ہو گئے تھے
ور نہ امرائے بلاد کا نہ کوئی قصور تھا نہ وہ اس فتنہ کے باعث تھے۔ ان کا صرف اس قدر قصور تھا
کہ ان کو حضرت عثمان نے اس کام کے لئے مقرر کیا تھا اور حضرت عثمان کا یہ قصور تھا کہ
باوجود پیرانہ سالی اور نقاہت بدنی کے اتحاد اسلام کی رسی کو اپنے ہاتھوں میں پکڑے بیٹھے تھے
اور امت اسلامیہ کا بوجھ اپنی گردن پر اٹھائے ہوئے تھے اور شریعت اسلام کے قیام کی فکر
رکھتے تھے۔ اور متمردین اور ظالموں کو اپنی حسب خواہش کمزوروں اور بے وارثوں پر ظلم و

انوار العلوم جلد ؟
۲۸۳
اسلام میں اختلافات کا آغاز
تعدی کرنے نہ دیتے تھے چنانچہ اس امر کی تصدیق اس واقعہ سے بھی ہوتی ہے کہ کوفہ میں انہی
فساد چاہنے والوں کی ایک مجلس بیٹھی اور اس میں افساد امر المسلمین پر گفتگو ہوئی تو سب لوگوں
نے بالاتفاق کی رائے دی لا وَاللَّهِ لَا يَرْفَعُ رَأْسَ مَا دَامَ عُثْمَانُ عَلَى النَّاسِ یعنی کوئی
شخص اس وقت تک سر نہیں اٹھا سکتا جب تک کہ عثمان کی حکومت ہے۔ عثمان ہی کا ایک وجود
تھا جو سرکشی سے باز رکھے ہوئے تھا۔ اس کا درمیان سے ہٹانا آزادی سے اپنی مرادیں پوری
کرنے کے لئے ضروری تھا۔
میں نے بتایا تھا کہ عمار بن یا سرجن کو مصر کی طرف روانہ کیا گیا تھا وہ واپس نہیں آئے۔
ان کی طرف سے خبر آنے میں اس قدر دیر ہوئی کہ اہل مدینہ نے خیال کیا کہ کہیں مارے گئے
ہیں۔ مگر اصل بات یہ تھی کہ وہ اپنی سادگی اور سیاست سے ناواقفیت کی وجہ سے ان مفسدوں
کے پنجہ میں پھنس گئے تھے جو عبد اللہ بن سبا کے شاگرد تھے ۔ مصر میں چونکہ خود عبد اللہ بن سبا
موجود تھا اور وہ اس بات سے غافل نہ تھا کہ اگر اس تحقیقاتی وفد نے تمام ملک میں امن و امان
کا فیصلہ دیا تو تمام لوگ ہمارے مخالف ہو جاویں گے اس وفد کے بھیجے جانے کا فیصلہ ایسا اچانک
ہوا تھا کہ دوسرے علاقوں میں وہ کوئی انتظام نہیں کر سکا تھا۔ مگر مصر کا انتظام اس کے لئے
آسان تھا جو نہی عمار بن یا سر مصر میں داخل ہوئے اس نے ان کا استقبال کیا۔ اور والی مصر کی
برائیاں اور مظالم بیان کرنے شروع کئے۔ وہ اس کے لسانی سحر کے اثر سے محفوظ نہ رہ سکے۔
اور بجائے اس کے کہ ایک عام بے لوث تحقیق کرتے ۔ والی مصر کے پاس گئے ہی نہیں اور نہ
عام تحقیق کی بلکہ اس مفسد گروہ کے ساتھ چلے گئے اور انہی کے ساتھ مل کر اعتراض کرنے
شروع کر دیئے۔
صحابہ میں سے اگر کوئی شخص اس مفسد گروہ کے پھندے میں پھنسا ہوا یقینی طور پر ثابت
ہوتا ہے تو وہ صرف عمار بن یاسر ہیں۔ ان کے سوا کوئی معروف صحابی اس حرکت میں شامل
نہیں ہوا۔ اور اگر کسی کی شمولیت بیان کی گئی ہے تو دوسری روایات سے اس کا رد بھی ہو گیا
ہے۔ عمار بن یا سر کا ان لوگوں کے دھوکے میں آجانا ایک خاص وجہ سے تھا اور وہ یہ کہ جب وہ
مصر پہنچے تو وہاں پہنچتے ہی بظاہر ثقہ نظر آنے والے اور نہایت طرار داستان لوگوں کی ایک جماعت
ان کو ملی جس نے نہایت عمدگی سے ان کے پاس والی مصر کی شکایات بیان کرنی شروع کیں۔
اتفاقا والی مصر ایک ایسا شخص تھا جو کبھی رسول کریم ال کا سخت مخالف رہ چکا تھا اور اس کی

انوار العلوم جلد ۴
۲۸۴
اسلام میں اختلافات کا آغاز
نسبت آپ نے فتح مکہ کے وقت حکم دیا تھا کہ خواہ خانہ کعبہ ہی میں کیوں نہ ملے اسے قتل کر دیا
جائے۔ اور گو بعد میں آپ نے اسے معاف کر دیا مگر اس کی پہلی مخالفت کا بعض صحابہ کے دل
پر جن میں عمار بھی شامل تھے اثر باقی تھا پس ایسے شخص کے خلاف باتیں سن کر عمار بہت جلد
متأثر ہو گئے اور ان الزامات کو جو اس پر لگائے جاتے تھے صحیح تسلیم کر لیا اور احساس طبعی سے
فائدہ اٹھا کر سبائی یعنی عبداللہ بن سبا کے ساتھی اس کے خلاف اس بات پر خاص زور دیتے
تھے ۔ پس حضرت عثمان کی نیک نیتی اور اخلاص کا اس سے اندازہ ہو سکتا ہے کہ باوجود اس کے
کہ سوائے ایک شخص کے سب وندوں نے حکام کی بریت کا فیصلہ دیا تھا۔ حضرت عثمان نے
اس ایک مخالف رائے کی قدر کر کے ایک خط تمام علاقوں کے لوگوں کی طرف بھیجا جس کا
مضمون یہ تھا کہ میں جب سے خلیفہ ہوا ہوں امر بالمعروف اور نہی عن المنکر پر میرا عمل ہے اور
میرے رشتہ داروں کا عام مسلمانوں سے زیادہ کوئی حق نہیں ۔ مگر مجھے مدینے کے رہنے والے
بعض لوگوں سے معلوم ہوا ہے کہ حکام لوگوں کو مارتے اور گالیاں دیتے ہیں اس لئے میں اس
خط کے ذریعے سے عام اعلان کرتا ہوں کہ جس کسی کو خفیہ طور پر گالی دی گئی ہو یا پیٹا گیا ہو وہ حج
کے موقع پر مکہ مکرمہ میں مجھ سے ملے اور جو کچھ اس پر ظلم ہوا ہو خواہ میرے ہاتھوں سے خواہ
میرے عاملوں کے ذریعے سے اس کا بدلہ وہ مجھ سے اور میرے نائبوں سے لے لے یا معاف کر
دے۔ اللہ تعالی صدقہ دینے والوں کو اپنے پاس سے جزاء دیتا ہے۔ یہ مختصر لیکن درد ناک خط
جس وقت تمام ممالک میں منبروں پر پڑھا گیا تو عالم اسلام ایک سرے سے دو سرے سرے تک
ہل گیا اور سامعین بے اختیار رو پڑے اور سب نے حضرت عثمان کے لئے دعائیں کیں اور ان
فتنہ پردازوں پر جو اس ملت اسلام کے درد رکھنے والے اور اس کا بوجھ اٹھانے والے انسان پر
حملہ کر رہے تھے اور اس کو دکھ دے رہے تھے اظہار افسوس کیا گیا۔ (طبری جلد نمبر ۶ صفحہ ۲۹۴۴ مطبوعہ
بیرات)
حضرت عثمان نے اسی پر بس نہیں کی بلکہ اپنے عمال کو ان الزامات کے جواب دینے کے
لئے جو ان پر لگائے جاتے تھے خاص طور پر طلب کیا۔ جب سب والی جمع ہو گئے تو آپ نے ان
سے کہا کہ یہ کیا بات ہے کہ آپ لوگوں کے خلاف الزام لگائے جاتے ہیں۔ مجھے خوف آتا ہے
کہ کہیں یہ باتیں درست ہی نہ ہوں۔ اس پر ان سب نے جواب میں عرض کیا کہ آپ نے معتبر
آدمیوں کو بھیج کر دریافت کرا لیا ہے کہ کوئی ظلم نہیں ہوتا۔ نہ خلاف شریعت کوئی کام ہوتا

انوار العلوم جلد ۴
۲۸۵
اسلام میں اختلافات کا آغاز
ہے۔ اور آپ کے بھیجے ہوئے معتبروں نے سب لوگوں سے سب لوگوں سے حالات دریافت کئے۔ ایک شخص
بھی ان کے سامنے آکر ان شکایات کی صحت کا جو بیان کی جاتی ہیں مدعی نہیں ہوا۔ پھر شک کی کیا
گنجائش ہے۔ خدا کی قسم ہے کہ ان لوگوں نے سچ سے کام نہیں لیا اور نہ تقوی اللہ سے کام لیا
ہے۔ اور اور ان کے الزامات کی کوئی حقیقت نہیں۔ ایسی بے بنیاد باتوں پر گرفت جائز نہیں ہو سکتی
نہ ان پر اعتبار کیا جا سکتا ہے۔
حضرت عثمان نے فرمایا کہ پھر مجھے مشورہ دو کہ کیا کیا جاوے۔ اس پر مختلف مشورے آپ
کو دیئے گئے۔ جن سب کا ماحصل یہی تھا کہ آپ سختی کے موقع پر سختی سے کام لیں اور ان
فسادیوں کو اس قدر ڈھیل نہ دیں۔ اس سے ان میں اور دلیری پیدا ہوتی ہے۔ شریر صرف سزا
سے ہی درست ہو سکتا ہے نرمی اس سے کرنی چاہئے جو نرمی سے فائدہ اٹھائے۔ حضرت عثمان
نے سب کا مشورہ سن کر فرمایا ۔ جن فتنوں کی خبر رسول کریم ال دے چکے ہیں وہ تو ہو کر
رہیں گے ہاں نرمی سے اور محبت سے ان کو ایک وقت تک روکا جاسکتا ہے۔ پس میں سوائے
حدود اللہ کے ان لوگوں سے نرمی ہی سے معاملہ کروں گا تاکہ کسی شخص کی میرے خلاف حجت
حقہ نہ ہو۔ اللہ تعالیٰ جانتا ہے کہ میں نے لوگوں سے بھلائی میں کوئی کمی نہیں کی۔ مبارک ہو
عثمان کے لئے اگر وہ فوت ت ہو جاوے اور فتنوں کا سیلاب جو اسلام پر پر آنے والا ہے وہ ابھی
شروع نہ ہوا ہو۔ پس جاؤ اور لوگوں سے نرمی سے معاملہ کرو اور ان کے حقوق ان کو دو اور ان
کی غلطیوں سے درگزر کرو۔ ہاں اگر اللہ تعالٰی کے احکام کو کوئی توڑے تو ایسے شخصوں سے نرمی
اور عفو کا معاملہ نہ کرو۔
حج سے واپسی پر حضرت معاویہ بھی حضرت عثمان کے ساتھ مدینہ آئے کچھ دن ٹھہر کر آپ
واپس جانے لگے تو آپ نے حضرت عثمان سے علیحدہ مل کر درخواست کی کہ فتنہ بڑھتا معلوم
ہوتا ہے۔ اگر اجازت ہو تو میں اس کے متعلق کچھ عرض کروں۔ آپ نے فرمایا کہو۔ اس پر
انہوں نے کہا کہ اول میرا مشورہ یہ ہے کہ آپ میرے ساتھ شام چلے چلیں کیونکہ شام میں ہر
طرح سے امن ہے اور کسی قسم کا فساد نہیں ایسا نہ ہو کہ یک دم کسی قسم کا فساد اٹھے اور اس
وقت کوئی انتظام نہ ہو سکے۔ حضرت عثمان نے ان کو جواب دیا کہ میں رسول کریم اس کی
ہمسائیگی کو کسی صورت میں نہیں چھوڑ سکتا خواہ جسم کی دھجیاں اڑا دی جائیں۔ حضرت معاویہ
نے کہا کہ پھر دوسرا مشورہ یہ ہے کہ آپ مجھے اجازت دیں کہ میں ایک دستہ شامی فوج کا آپ

انوار العلوم جلد ۴
۲۸۶
اسلام میں اختلافات کا آغاز
کی حفاظت کے لئے بھیج دوں۔ ان لوگوں کی موجودگی میں کوئی شخص شرارت نہیں کر سکے گا
حضرت عثمان نے جواب دیا کہ نہ میں عثمان کی جان کی حفاظت کے لئے اس قدر بوجھ بیت المال
پر ڈال سکتا ہوں اور نہ یہ پسند کر سکتا ہوں کہ مدینہ کے لوگوں کو فوج رکھ کر تنگی میں ڈالوں۔
اس پر حضرت معاویہ نے عرض کی کہ پھر تیسری تجویز یہ ہے کہ صحابہ کی موجودگی میں لوگوں کو
جرأت ہے کہ اگر عثمان نہ رہے تو ا تو ان میں سے کسی کو آگے کھڑا کر دیں گے۔ ان لوگوں کو
مختلف ملکوں میں پھیلا دیں۔ حضرت عثمان نے جواب دیا کہ یہ کیونکر ہو سکتا ہے کہ جن لوگوں کو
رسول کریم ال نے جمع کیا ہے میں ان کو پراگندہ کردوں۔ اس پر معاویہ رو پڑے اور
عرض کی کہ اگر ان تدابیر میں سے جو آپ کی حفاظت کے لئے میں نے پیش کی ہیں آپ کوئی بھی
قبول نہیں کرتے تو اتنا تو کیجئے کہ لوگوں میں اعلان کر دیجئے کہ اگر میری جان کو کوئی نقصان پہنچے تو
معاویہ کو میرے قصاص کا حق ہو گا۔ شاید لوگ اس سے خوف کھا کر شرارت سے باز رہیں۔
حضرت عثمان نے جواب دیا کہ معاویہ ! جو ہوتا ہے ہو وکر رہے گا میں ایسا نہیں کر سکتا کیونکہ
آپ کی طبیعت سخت ہے ایسا نہ ہو آپ مسلمانوں پر سختی کریں اس پر حضرت معاویہ روتے
آپ کے پاس سے ا۔ اٹھے اور کہا کہ میں سمجھتا ہوں سمجھتا ہوں کہ شاید یہ آخری ملاقات ہو۔
نکل کر صحابہ سے کہا کہ اسلام کا دارو مدار آپ لوگ آپ لوگوں پر ہے ۔ اپر ہے حضرت عثمان اب بالکل ضعیف ہو
گئے ہیں اور فتنہ بڑھ رہا ہے آپ لوگ ان کی نگہداشت رکھیں۔ یہ کہہ کر معاویہ شام شاہ کی
طرف روانہ ہو گئے۔
ہوئے آ۔
۔
رقم
اور باہر
صوبہ جات کے معمال کا اپنے اپنے علاقوں سے غائب رہنا ایسا موقع نہ تھا جسے عبداللہ بن سبا
یونہی جانے دیتا۔ اس نے فورا چاروں طرف ڈاک دوڑا دی کہ یہ موقع ہے اس وقت ہمیں
کچھ کرنا چاہئے ایک دن مقرر کر کے یکدم اپنے اپنے علاقہ کے امراء پر حملہ کر دیا جائے مگر ابھی
مشورے ہی ہو رہے تھے کہ امراء واپس آگئے۔ دوسری جگہوں کے سبائی تو مایوس ہو گئے مگر
کوفہ کے سبائی (یعنی عبداللہ بن سبا کے ساتھی جو پہلے بھی عملی فساد میں سب سے آگے قدم
رکھنے کے عادی تھے انہوں نے اس موقع کو ہاتھ سے جانے نہ دیا۔ یزید بن قیس نامی ایک شخص
نے مسجد کوفہ میں جلسہ کیا اور اعلان کیا کہ اب حضرت عثمان کو خلافت سے علیحدہ کر دینا چاہئے۔
قعقاع بن عمرو جو اس جگہ کی چھاؤنی کے افسر تھے انہوں نے سنا تو آکر اسے گرفتار کرنا چاہا۔ وہ
ان کے سامنے عذر کرنے لگا کہ میں تو اطاعت سے باہر نہیں ہوں۔ ہم لوگ تو اس لئے جمع

انوار العلوم جلد ؟
۲۸۷
اسلام میں اختلافات کا آغاز
ہوئے تھے کہ سعید بن العاص کے متعلق جلسہ کرکے درخواست کریں کہ اس کو یہاں سے بلوایا
جائے اور کوئی اور افسر مقرر کیا جاوے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لئے جلسوں کی ضرورت
نہیں۔ اپنی شکایات لکھ کر حضرت عثمان کی طرف بھیج دو۔ وہ کسی اور شخص کو والی مقرر کر کے
بھیج دیں گے۔ اس میں مشکل کون سی ہے۔ یہ بات انہوں نے اس لئے کہی کہ زمانہ خلفاء میں
لوگوں کے آرام کے خیال سے جب والیوں کے خلاف کوئی تکلیف ہوتی تھی تو اکثر ان کو بدل
دیا جاتا تھا۔ قعقاع کا یہ جواب سن کر یہ لوگ بظاہر منتشر ہو گئے مگر خفیہ طور پر منصوبہ کرتے
رہے۔ آخر یزید بن قیس نے جو اس وقت کوفہ میں سبائیوں کا رئیس تھا ایک آدمی کو خط دے
کر حمص کی طرف روانہ کیا اور کہا کہ ان لوگوں کو جو کوفہ سے جلا وطن کئے گئے تھے اور جن کا
واقعہ پہلے بیان ہو چکا ہے وہ بلا لائے ۔ وہ خط لے کر ان لوگوں کے پاس گیا۔ اس خط کا مضمون یہ
تھا کہ اہل مصر ہمارے ساتھ مل گئے ہیں اور موقع بہت اچھا ہے یہ خط پہنچتے ہی ایک منٹ کی دیر
نہ کرو اور واپس آجاؤ۔
کس قدر تعجب کی بات ہے کہ خلیفہ وقت سابق بالایمان رسول کریم کے داماد کے
خلاف جوش ظاہر کرنے والے اور اس پر عیب لگانے والے وہ لوگ ہیں جو خود نمازوں کے
تارک ہیں۔ کیا ہو سکتا ہے کہ اسلام کے لئے غیرت صرف بے دینوں میں پیدا ہو ؟ اگر واقع میں
حضرت عثمان یا ان کے والیوں میں کوئی نقص ہوتا۔ کوئی بات خلاف شریعت ہوتی کوئی کمزوری
ہوتی تو اس کے خلاف جوش کا اظہار کرنے والے علی، طلحہ زبیر سعد بن الوقاص، عبدالله بن
عمر اسامہ بن زید عبداللہ بن عباس ابو موسیٰ اشعری حذیفہ بن الیمان ابو ہریرہ عبد الله
بن سلام عبادہ بن صامت اور محمد بن مسلمہ رضوان اللہ علیہم ہوتے نہ کہ یزید بن قیس اور
اشتر
یہ خط لے کر نامہ بر جزیرہ پہنچا اور جلا وطنان اہل کوفہ کے سپرد کر دیا۔ جب انہوں نے اس
خط کو پڑھا تو سوائے اشتر کے سب نے ناپسند کیا۔ کیونکہ وہ عبدالرحمن بن خالد کے ہاتھ دیکھ چکے
قائم نہ رہی
تھے۔ مگر اشتر جو مدینہ میں جاکر حضرت عثمان سے معافی مانگ کر آیا تھا اس کی توبہ قائم :
اور اسی وقت کوفہ کی طرف چل پڑا۔ جب اس کے ساتھیوں نے دیکھا کہ اشتر واپس چلا گیا تو وہ
ڈرے کہ عبدالرحمن ہماری بات پر یقین نہ کریں گے اور سمجھیں گے کہ یہ سب کام ہمارے
مشورہ سے ہوا ہے۔ اس خوف سے وہ بھی نکل بھاگے جب عبدالرحمن بن خالد بن ولید کو

انوار العلوم جلد ۴
۲۸۸
اسلام میں اختلافات کا آغاز
معلوم ہوا تو انہوں نے پیچھے آدمی بھیجے مگر ان کے آدمی ان کو پکڑ نہ سکے مالک الاشتر منزلوں پر
منزلیں مارتا ہوا کوفہ پہنچا خالی ہاتھ شہر میں گھسنا اس نے اپنی عزت کے خلاف سمجھا۔ یہ جزیرہ
سے آنے والا شخص جو اپنے ساتھیوں سے ملنے کے لئے دو دو منزلوں کی ایک منزل کرتا چلا آیا
تھا۔ اپنے مدینہ سے آنے کا اعلان کرنے لگا اور لوگوں کو جوش دلانے کے لئے کہنے لگا کہ میں
ابھی سعید بن العاص سے جدا ہوا ہوں۔ ان کے ساتھ ایک منزل ہم سفر رہا ہوں۔ وہ علی
الاعلان کہتا ہے کہ میں کوفہ کی عورتوں کی عصمتوں کو خراب کروں گا اور کہتا ہے کہ کوفہ کی
جائدادیں قریش کا مال ہیں۔ اور یہ شعر فخریہ پڑھتا ہے
سه
وَيْلٌ لِأَشْرَافِ النِّسَاءِ مِنِّي صَمَحْمَحُ كَأَ نَنِي مِنْ جِنّ
طبری جلد 4 صفحه ۲۹۲۹ مطبوعہ بیروت)
شریف عورتیں میرے سبب سے مصیبت میں مبتلاء ہوں گی۔ میں ایک ایسا مضبوط آدمی
ہوں گویا جنات میں سے ہوں اس کی ان باتوں سے عامہ الناس کی عقل ماری گئی۔ اور انہوں
نے اس کی باتوں پر یقین کر لیا اور آناً فانا ایک جوش پھیل گیا۔ عقل مندوں اور داناؤں نے
بہت سمجھایا کہ یہ ایک فریب ہے اس فریب میں تم نہ آؤ۔ مگر عوام کے جوش کو کون روکے ان
کی بات ہی کوئی نہ سنتا تھا۔ ایک آدمی نے کھڑے ہو کر اعلان کیا کہ جو چاہتا ہے کہ سعید بن
العاص والی کوفہ کی واپسی اور کسی اور والی کے تقرر کا مطالبہ کرے۔ اسے چاہئے کہ فورا یزید
بن قیس کے ہمراہ ہو جائے اس اعلان پر لوگ دوڑ پڑے اور مسجد میں سوائے داناؤں، شریف
آدمیوں اور رؤساء کے اور کوئی نہ رہا۔ عمر بن الجرید، سعید کی غیر حاضری میں ان کے قائمقام
تھے۔ انہوں نے جو لوگ باقی رہ گئے تھے ان میں وعظ کہنا شروع کیا کہ اے لوگو! خدا تعالیٰ کی
نعمت کو یاد کرو کہ ہم دشمن تھے۔ اس نے تمہارے دلوں میں اتحاد پیدا کیا اور تم بھائی بھائی ہو
گئے۔ تم ایک ہلاکت کے گڑھے کے کنارے پر کھڑے تھے خدا تعالیٰ نے تم کو اس سے بچایا پس
اس مصیبت میں اپنے آپ کو نہ ڈالو۔ جس سے خدا تعالیٰ نے تم کو بچایا تھا۔ کیا اسلام اور
ہدایت الہی اور سنت رسول کریم اس کے بعد تم لوگ حق کو نہیں پہچانتے اور حق کے
-
دروازہ کی طرف نہیں آتے؟ اس پر قعقاع بن عمرو نے ان سے کہا کہ آپ و پ وعظ سے اس فتنہ
کو روکنا چاہتے ہیں یہ امید نہ رکھیں۔ ان شورشوں کو تلوار کے سوا کوئی چیز نہیں روک سکتی
اور وہ زمانہ بعید نہیں کہ تلوار بھی کھینچی جائے گی۔ اس وقت یہ لوگ بکری کے بچوں کی طرح

انوار العلوم جلد ۴
۲۸۹
اسلام میں اختلافات کا آغاز
چیچنیں گے اور خواہش کریں گے کہ یہ زمانہ پھر لوٹ آدے مگر پھر خدا تعالیٰ قیامت تک یہ نعمت
ان کی طرف نہ لوٹائے گا۔ عوام الناس شہر کے باہر جمع ہوئے اور مدینہ کا رخ کیا اور سعید بن
العاص کا انتظار کرنے لگے۔ جب وہ سامنے آئے تو ان سے کہا کہ آپ واپس چلے جاویں ہمیں
آپ کی ضرورت نہیں۔ سعید نے کہا کہ یہ بھی کوئی دانائی ہے کہ اس قدر آدمی جمع ہو کر اس
کام کے لئے باہر نکلے ہو۔ ایک آدمی کے روکنے کے لئے ہزار آدمی کی کیا ضرورت تھی۔ یہی
کافی تھا کہ تم ایک آدمی خلیفہ کی طرف بھیج دیتے اور ایک آدمی میری طرف روانہ کر دیتے۔ یہ
کہہ کر انہوں نے تو اپنی سواری کو ایڑی لگائی اور مدینہ کی طرف واپس لوٹ گئے تاکہ حضرت
عثمان کو خبردار کر دیں۔ اور یہ لوگ حیران رہ گئے اتنے میں ان کا ایک غلام نظر آیا اس کو ان
لوگوں نے قتل کر دیا۔
سعید بن العاص نے مدینہ پہنچ کر حضرت عثمان کو اس تمام فتنہ سے اطلاع دی۔ آپ نے
فرمایا کہ کیا وہ لوگ میرے خلاف اٹھے ہیں سعید نے کہا کہ وہ ظاہر تو یہ کرتے ہیں کہ والی بدلایا
جارے۔ انہوں نے دریافت کیا کہ وہ کسے چاہتے ہیں؟ انہوں نے کہا ابو موسیٰ اشعری کو پسند
کرتے ہیں۔
حضرت عثمان نے فرمایا ہم نے ابو موسیٰ
ابو موسیٰ اشعری کا والی کوفہ مقرر ہونا اشعری کو کوفہ کا والی مقرر کر دیا۔ اور خدا کی
قسم ہے ان لوگوں کو عذر کا کوئی موقع نہ دوں گا اور کوئی دلیل ان کے ہاتھوں میں نہیں آنے
دوں گا اور ان کی باتوں پر آنحضرت ا کے حکم کے ماتحت صبر کروں گا یہاں تک کہ
وه
وقت آجادے جس کا یہ ارادہ کرتے ہیں یعنی عثمان کے علیحدہ کرنے کا۔ اس فتنہ نے ظاہر کر دیا
کہ یہ لوگ جھوٹ اور فریب سے کسی قسم کا پر ہیز نہیں رکھتے تھے۔
مالک الاشتر کا جزیرہ سے بھاگے چلے آنا اور مدینہ سے
مفسدوں کی سازشوں کا انکشاف آنے کا اظہار کرنا۔ سعید بن العاص پر جھوٹا الزام
لگانا اور شرمناک باتیں اپنے پاس سے بنا کر ان کی طرف منسوب کرنا ایسے امور نہیں ہیں جو ان
مفسدوں کے اصل ارادوں اور مخفی خواہشوں کو چھپا رہنے دیں۔ بلکہ ان باتوں سے صاف پتہ
چلتا ہے کہ یہ لوگ اسلام سے بالکل کورے تھے۔ اسلام جھوٹ کو جائز نہیں قرار دیتا اور فریب
کا روادار نہیں۔ اتہام لگانا اسلام میں ایک سخت جرم ہے۔ مگر یہ اسلام کی محبت ظاہر کرنے

انوار العلوم جلد ۴
۲۹۰
اسلام میں اختلافات کا آغاز
والے اور اس کے لئے غیرت کا اظہار کرنے والے جھوٹ بولتے ہیں۔ اتہام لگاتے ہیں اور ان
کاموں سے ان کو کوئی عار نہیں معلوم ہوتی۔ پس ایسے لوگوں کا حضرت عثمان کے خلاف شور
مچانا ہی اس امر کا کافی ثبوت ہے کہ کسی حقیقی نقص کی وجہ سے یہ شورش نہیں تھی بلکہ اسلام
سے دوری اور بے دینی کا نتیجہ ہے۔
دوسرا استنباط اس واقعہ سے یہ ہوتا ہے کہ ان لوگوں کے پاس حضرت عثمان اور ان کے
عمال کے برخلاف ایک بھی واجبی شکایت نہ تھی کیونکہ اگر واقعہ میں کوئی شکایت ہوتی تو ان کو
جھوٹ بنانے کی کیا ضرورت تھی۔ جھوٹی شکایات کا بنانا ہی اس امر کا کافی ثبوت ہے کہ ان
لوگوں کو حقیقی شکایات نہ تھیں۔ چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کہ اشتر کے آنے سے پہلے جب یزید نے
جلسہ کیا ہے تو اس وقت صرف چند سپاہی لوگ ہی اس جلسہ میں شریک ہوئے تھے اور قعقاع
کے روکنے پر یہ لوگ ڈر گئے اور جلسہ کرنا انہوں نے موقوف کر دیا تھا۔ مگر اسی مہینہ کے اندر
اندر ہم دیکھتے ہیں کہ اشتر کے جھوٹ سے متأثر ہو کر کوفہ کے عامۃ الناس کا ایک کثیر گروہ ان
لوگوں کے ساتھ مل کر سعید کو روکنے اور دوسرے والی کے طلب کرنے کے لئے کوفہ سے نکل
پڑا۔ یہ امر اس بات کی شہادت ہے کہ پہلے لوگ ان کی باتوں میں نہ آتے تھے۔ کیونکہ ان کے
پاس ان کو جوش دلانے کا کوئی ذریعہ نہ تھا۔ اشتر نے جب ایسا ذریعہ ایجاد کیا جو لوگوں کی غیرت
کو بھڑکانے والا تھا تو عامتہ الناس کا ایک حصہ فریب میں آگیا اور ان کے ساتھ مل گیا۔
اس فتنہ کے اظہار سے یہ بات بھی واضح ہو جاتی ہے کہ ان لوگوں کی اصل مخالفت حضرت
عثمان سے تھی نہ کہ ان کے ممال ہے۔ کیونکہ ابتداء یہ لوگ آپ کے ہی خلاف جوش بھڑکانا
چاہتے تھے مگر جب دیکھا کہ لوگ اس بات میں ان کے شریک نہیں ہو سکتے بلکہ ان کی مخالفت پر
آمادہ ہو جاتے ہیں۔ تب امراء کے خلاف جوش بھڑکانا شروع کر دیا ۔ ایک جماعت کثیر کے ساتھ
مدینہ کی طرف رخ کرنا بھی ثابت کرتا ہے کہ ان کی نیت حضرت عثمان کے متعلق اچھی نہ تھی۔
سعید بن العاص کے آزاد کردہ غلام کو بلاوجہ قتل کر دینے سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ اپنے
مقاصد کے پورا کرنے کے لئے ان لوگوں کو کسی جرم کے ارتکاب سے اجتناب نہ تھا۔
معلوم ہوتا ہے کہ اب یہ لوگ اس بات کو محسوس کرنے لگ گئے تھے کہ اگر چندے اور
دیر ہوئی تو امت اسلامیہ پوری طرح ہمارے فتنہ کی اہمیت سے آگاہ ہو جاوے گی۔ اس لئے وہ
جس طرح بھی ہو اپنے مدعا کو جلد سے جلد پورا کرنے کی فکر میں تھے۔ مگر حضرت عثمان نے اپنی

انوار العلوم جلد ۴
۲۹۱
اسلام میں اختلافات کا آغاز
دانائی سے ایک دفعہ پھر ان کے عذرات کو توڑ دیا اور ابو موسیٰ اشعری کو والی مقرر کر کے فورا
ان لوگوں کو اطلاع دی۔ سعید بن العاص کے واپس چلے جانے اور ان کے ارادوں سے اہل
مدینہ کو اطلاع دے دینے سے ان کی امیدوں پر پہلے ہی پانی پھر چکا تھا اور یک دم مدینہ پر قبضہ کر
لینے کے منصوبے جو سوچ رہے تھے باطل ہو چکے تھے اور یہ لوگ واپس ہونے پر مجبور ہو چکے
تھے۔ اب ابو موسیٰ اشعری کے والی مقرر ہونے پر ان کے عذرات بالکل ہی ٹوٹ گئے۔ کیونکہ
یہ لوگ ایک مدت سے ان کی ولایت کے طالب تھے۔
ابو موسیٰ اشعری کو جب معلوم ہوا کہ ان کو کوفہ کا والی مقرر کیا گیا ہے تو انہوں نے سب
لوگوں کو جمع کیا اور کہا کہ اے لوگو! ایسے کاموں کے لئے پھر کبھی نہ نکلنا اور جماعت اور اطاعت
کو اختیار کرو اور صبر سے کام لو اور جلد بازی سے بچو۔ کیونکہ اب تم میں اب تم میں ایک امیر موجود ہے
یعنی میں امیر مقرر ہوا ہوں۔ اس پر ان لوگوں لوگوں نے درخواست کی کہ آپ ہمیں نماز پڑھا ئیں تو
انہوں نے اس سے انکار کر دیا۔ اور فرمایا کہ نہیں یہ کبھی نہیں ہو سکتا۔
جب تک تم لوگ حضرت عثمان کی کامل اطاعت حاکم وقت کی اطاعت ضروری ہے اور ان کے احکام کے قبول کرنے کا اقرار نہ کرو
گے میں تمہارا امام جماعت نہیں بنوں گا۔ اس پر ان لوگوں نے اس امر کا وعدہ کیا کہ وہ آئندہ
پوری طرح اطاعت کریں گے اور ان کے احکام کو قبول کریں گے تب حضرت ابو موسیٰ اشعری
نے ان کو نماز پڑھائی۔ اسی طرح حضرت ابو موسی نے ان کو کہا کہ سنو میں نے رسول کریم
سے سنا ہے کہ جو کوئی ایسے وقت میں کہ لوگ ایک امام کے ماتحت ہوں ان میں تفرقہ
ڈالنے کے لئے اور ان کی جماعت کو پراگندہ کرنے کے لئے کھڑا ہو جاوے اسے قتل کر دو خواہ وہ
کوئی ہی کیوں نہ ہو ۔ (مسلم کتاب الامارة باب حكم من فرق المسلمين و هو مجتمع اور رسول كريم
ا نے امام کے ساتھ اس کے عادل ہونے کی شرط نہیں لگائی یعنی تم لوگ یہ نہیں کہہ سکتے
کہ حضرت عثمان عادل نہیں۔ کیونکہ اگر یہ مان لیا جاوے تو بھی تمہارا یہ فعل جائز نہیں۔
کیونکہ رسول کریم ال نے عادل کی شرط نہیں لگائی بلکہ صرف یہ فرمایا ہے کہ لوگوں پر کوئی
حاکم ہو۔
یہ خیالات ہیں ان لوگوں کے جنہوں نے اپنی عمریں خدمت اسلام کے لئے خرچ کر دی
تھیں اور جنہوں نے اسلام اسلام کو آنحضرت ا کے منہ سے سنان منہ سے سنا تھا اور آپ کے سامنے ان پر

انوار العلوم جلد ۴
۲۹۲
اسلام میں اختلافات کا آغاز
عمل کر کے سند قبولیت حاصل کی تھی۔ وہ لوگ ان مفسدوں کے پیچھے نماز پڑھنا تو الگ رہا ان کا
امام بننا بھی پسند نہیں کرتے تھے اور ان کو واجب القتل جانتے تھے ۔ کیا ان لوگوں کی نسبت کوئی
کہہ سکتا ہے کہ یہ لوگ فتنہ عثمان میں شامل تھے یا یہ کہا جا سکتا ہے کہ حضرت عثمان اور ان کے
عمال حقوق رعایا کو تلف کرتے تھے یا ان واقعات کی موجودگی میں قبول کیا جا سکتا ہے کہ ان
لوگوں کی خاطر یہ مفسد فساد فساد برپا کر رہے تھے ۔ نہیں بلکہ یہ فسادی جماعت صحابہ پر حسد کر کے فساد
پر آمادہ تھے اور اپنے ولی خیالات کو چھپاتے تھے حکومت اسلام کی بربادی ان کا اصل مقصد تھا۔
اور یہ مقصد حاصل نہیں ہو سکتا تھا جب تک حضرت عثمان کو کو درمیان سے نہ ہٹایا جاوے۔
بعض جاہل یا بے دین مسلمان بھی ان کے اس فریب کو نہ سمجھ کر خود غرضی یا سادگی کے باعث
ان کے ساتھ مل گئے تھے ۔
حضرت ابو موسیٰ اشعری کے والی مقرر ہو جانے پر ان مفسدوں کی ایک اور سازش لوگوں کے لئے فتنہ برپا کرنے کی کوئی وجہ باقی نہ ر
ا نہ رہی تھی
لیکن اس فتنہ کے اصل محرک اس امر کو پسند نہ کر سکتے تھے کہ ان کی تمام کوششیں اس طرح
برباد ہو جاویں۔ چنانچہ خط و کتابت شروع ہوئی اور فیصلہ کیا گیا کہ سب ملکوں کی طرف سے کچھ
لوگ وفد کے طور پر مدینہ منورہ کو چلیں۔ وہاں آپس میں آئندہ طریق عمل کے متعلق مشورہ
بھی کیا جاوے اور حضرت عثمان سے بعض سوال کئے جاویں تاکہ وہ باتیں تمام اقطار عالم میں
پھیل جاویں اور لوگوں کو یقین ہو جاوے کہ حضرت عثمان" پر جو الزامات لگائے جاتے تھے وہ پایہ
ثبوت کو پہنچا دیئے گئے ہیں۔ یہ مشورہ کر کے یہ لوگ گھروں سے نکلے اور مدینے کی طرف سب
نے رخ کیا۔ جب مدینہ کے قریب پہنچے تو حضرت عثمان کو ان کی آمد کا علم ہوا۔ آپ نے دو
آدمیوں کو بھیجا کہ وہ ان کا بھید لیں اور ان کی آمد کی اصل غرض دریافت کر کے اطلاع دیں۔
یہ دونوں گئے اور مدینہ سے باہر اس قافلہ سے جاملے ان لوگوں نے ان دونوں مخبروں سے باتوں
باتوں میں اپنے حالات بیان کر دیئے انہوں نے ان سے دریافت کیا کہ کیا اہل مدینہ میں سے بھی
کوئی شخص ان کے ساتھ ہے جس پر ان مفسدوں کے گروہ نے کہا کہ وہاں تین شخص ہیں ان
کے سوا کوئی چوتھا شخص ان کا ہمدرد نہیں۔ ان دونوں نے دریافت کیا کہ پھر تمہارا کیا ارادہ
ہے۔ انہوں نے کہا کہ ارادہ یہ ہے کہ ہم مدینہ جا کر حضرت عثمان سے بعض ایسے امور کے
متعلق گفتگو کریں گے جو پہلے سے ہم نے لوگوں کے دلوں میں بٹھا چھوڑے ہیں۔ پھر ہم اپنے

انوار العلوم جلد ۴
۲۹۳
اسلام میں اختلافات کا آغاز
ملکوں کو واپس جاویں گے اور لو اور لوگوں سے کہیں گے کہ ہم نے حضرت عثمان پر بہت الزام لگائے
اور ان کی سچائی ثابت کر دی۔ مگر انہوں نے ان باتوں کے چھوڑنے سے انکار کر دیا اور توبہ
نہیں کی۔ پھر ہم حج کے بہانہ سے نکلیں گے اور مدینہ پہنچ کر آپ کا احاطہ کر لیں گے۔ اگر آپ
نے خلافت سے علیحدگی اختیار کر لی تب تو خیر ورنہ آپ کو قتل کر دیں گے۔
سازش کا انکشاف یہ دونوں خبر پوری طرح ان کا حال لیکر واپس گئے اور حضرت عثمان کو سب حال سے اطلاع دی۔ آپ ان لوگوں کا حال سن کر ہنس پڑے
اور خدا تعالیٰ سے دعا کی کہ اللی ! ان لوگوں کو گمراہی سے بچالے۔ اگر تو نہ بچادے گا تو یہ لوگ
برباد ہو جاویں گے ۔ پھر ان تینوں شخصوں کی نسبت جو مدینہ والوں میں سے ان لوگوں کے ساتھ
تھے فرمایا کہ عمار کو تو یہ غصہ ہے کہ اس نے عباس بن عتبہ بن ابی لہب پر حملہ کیا تھا اور اس کو
زجر کی تھی۔ اور محمد بن ابی بکر متکبر ہو گیا ہے اور خیال کرتا ہے کہ اب اس پر کوئی قانون نہیں
چلتا۔ اور محمد بن ابی حذیفہ خواہ مخواہ اپنے آپ کو مصیبت میں ڈال رہا ہے۔ پھر آپ نے ان
مفسدوں کو بھی بلوایا اور آنحضرت اللہ کے صحابہ کو بھی جمع کیا۔
جب سب لوگ جمع ہو گئے تو آپ نے ان لوگوں کو
حضرت عثمان کا مفسدوں کو بلوانا سب حال سنایا اور وہ دونوں مخبر بھی بطور گواہ کھڑے
ہوئے۔ اور گواہی دی۔ اس پر سب صحابہ نے فتوی دیا کہ ان لوگوں کو قتل کر دیجئے۔ کیونکہ
رسول کریم اللہ نے فرمایا ہے کہ جو شخص ایسے وقت میں کہ ایک امام موجود ہو اپنی اطاعت
یا کسی اور کی اطاعت کے لئے لوگوں کو بلاوے اس پر خدا کی لعنت ہو۔ تم ایسے شخص کو قتل کر
خواہ کوئی : ہو ۔ (مسلم کتاب الامارة باب حكم من فرق المسلمين وهو مجتمع) اور حضرت عمر کا قول
یاد دلایا کہ میں تمہارے لئے کسی ایسے شخص کا قتل جائز نہیں سمجھتا جس میں میں شریک نہ
ہوں۔ یعنی سوائے حکومت کے اشارہ کے کسی شخص کا قتل جائز نہیں۔ حضرت عثمان نے صحابہ
کا یہ فتوی سن کر فرمایا کہ نہیں ہم ان کو معاف کریں گے اور ان کے عذروں کو قبول کریں گے
اور اپنی ساری کوشش سے ان کو سمجھا دیں گے اور کسی شخص کی مخالفت نہیں کریں گے۔ جب
تک وہ کسی حد شرعی کو نہ توڑے یا اظہار کفر نہ کرے۔
در
پھر فرمایا کہ ان لوگوں نے کچھ باتیں
حضرت عثمان کا اتہامات سے بریت ثابت کرنا بیان کی ہیں جو تم کو بھی معلوم ہیں مگر

·

آج 10 میں سے 10 باقی