اسلام میں اختلافات کا آغاز

انوارالعلوم (جلد 4), حصہ 5

انوار العلوم جلد ۴
۲۹۴
اسلام میں اختلافات کا آغاز
ان کا خیال ہے کہ وہ ان باتوں کے متعلق مجھ سے بحث کریں تاکہ واپس جا کر کہہ سکیں کہ ہم
نے ان امور کے متعلق عثمان سے بحث کی اور وہ ہار گئے۔ یہ لوگ کہتے ہیں کہ اس نے سفر میں
پوری نماز ادا کی حالانکہ رسول کریم اس سفر میں نماز قصر کیا کرتے تھے ۔ اتر مذی ابواب السفر
باب التقصير في السفر، مگر میں نے صرف منی میں پوری پڑھی ہے۔ اور وہ بھی دو وجہ سے ۔ ایک
تو یہ کہ میری وہاں جائداد تھی اور میں نے وہاں شادی کی ہوئی تھی۔ دوسرے یہ کہ مجھے معلوم
ہوا تھا کہ چاروں طرف سے لوگ ان دنوں حج کے لئے آئے ہیں۔ ان میں سے ناواقف لوگ
کہنے لگیں گے کہ خلیفہ تو دو ہی رکعت پڑھتا ہے دو ہی رکعت ہو گی۔ کیا یہ بات درست نہیں؟
صحابہ نے جواب دیا کہ ہاں درست ہے ۔ آپ نے فرمایا دوسرا الزام یہ لگاتے ہیں کہ میں نے
رکھ مقرر کرنے کی بدعت جاری کی ہے۔ حالانکہ یہ الزام غلط ہے۔ رکھ مجھ سے پہلے مقرر کی گئی
تھی حضرت عمرؓ نے اس کی ابتداء کی تھی۔ اور میں نے صرف صدقہ کے اونٹوں کی زیادتی پر
اس کو وسیع کیا ہے اور پھر رکھ میں جو زمین لگائی گئی ہے وہ کسی کا مال نہیں ہے اور میرا اس میں
کوئی فائدہ نہیں میرے تو صرف دو اونٹ ہیں حالانکہ جب میں خلیفہ ہوا تھا اس وقت میں سب
عرب سے زیادہ مال دار تھا اب صرف دو اونٹ ہیں جو حج کے لئے رکھے ہوئے ہیں۔ کیا یہ
درست نہیں ؟ صحابہ کرام نے فرمایا ہاں درست ہے۔ پھر فرمایا یہ کہتے ہیں کہ نوجوانوں کو حاکم
بناتا ہے۔ حالانکہ میں ایسے ہی لوگوں کو حاکم بناتا ہوں جو نیک صفات نیک اطوار ہوتے ہیں اور
مجھ سے پہلے بزرگوں نے میرے مقرر کردہ والیوں ردہ والیوں سے زیادہ نو عمر لوگوں کو حاکم مقرر کیا تھا اور
رسول کریم پر اسامہ بن زید کے سردار لشکر مقرر کرنے پر اس سے زیادہ اعتراض کئے
گئے تھے جو اب مجھ پر کئے جاتے ہیں۔ کیا یہ یہ درست نہیں؟ صحابہ نے جواب دیا کہ ہاں درست
ہے۔ یہ لوگوں کے سامنے عیب تو بیان کرتے ہیں مگر اصل واقعات نہیں بیان کرتے۔ غرض اس
طرح حضرت عثمان نے تمام اعتراضات ایک ایک کر کے بیان کئے اور ان کے جواب بیان کئے۔
صحابہ برابر زور دیتے کہ ان کو قتل کر دیا جائے ۔ مگر حضرت عثمان نے ان کی یہ بات نہ مانی اور
ان کو چھوڑ دیا ۔ طبری کہتا ہے کہ اَبَى الْمُسْلِمُونَ إِلَّا قَتْلَهُمْ وَ أَبِي إِلَّا تَرْكَهُمْ (طبری جلد ا صفحہ
۲۹۵۴ مطبوعہ بیروت) یعنی باقی سب مسلمان تو ان لوگوں کے قتل کے سوا کسی بات پر راضی نہ ہوتے
تھے ۔ مگر حضرت عثمان سزا دینے پر کسی طرح راضی نہ ہوتے تھے۔

انوار العلوم جلد ۴
۲۹۵
اسلام میں اختلافات کا آغاز
کام کرتے
اس واقعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ مفسد لوگ کس
حضرت عثمان کا مفہدوں پر رحم کرنا کسی قسم کے فریب اور دھوکے سے کام
تھے اور اس زمانہ میں جب کہ پریس اور سامان سفر کا وہ انتظام نہ تھا جو آج کل ہے کیسا آسان
تھا کہ یہ لوگ ناواقف لوگوں کو گمراہ کر دیں۔ مگر اصل میں ان لوگوں کے پاس کوئی معقول وجہ
فساد کی نہ تھی۔ نہ حق ان کے ساتھ تھا نہ یہ نہ یہ حق کے ساتھ تھے۔ ان کی تمام کارروائیوں کا
دارو مدار جھوٹ اور باطل پر تھا اور صرف حضرت عثمان کا رحم ان کو بچائے ہوئے تھا۔ ورنہ
مسلمان ان کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیتے۔ وہ کبھی برداشت نہیں کر سکتے تھے کہ وہ امن و امان جو
انہوں نے اپنی جانیں قربان کر کے حاصل کیا تھا چند شریروں کی شرارتوں سے اس طرح جاتا
رہے اور وہ دیکھتے تھے کہ ایسے لوگوں کو اگر جلد سزا نہ دی گئی تو اسلامی حکومت تہ و بالا ہو جائے
گی۔ مگر حضرت عثمان رحم مجسم تھے وہ چاہتے تھے کہ جس طرح ہو ان لوگوں کو ہدایت مل جائے
اور یہ کفر پر نہ مریں پس آپ ڈھیل دیتے تھے اور ان کے صریح بغاوت کے اعمال کو محض
ارادہ بغاوت سے تعبیر کر کے سزا کو پیچھے ڈالتے چلے جاتے تھے۔ اس واقعہ سے یہ بھی معلوم ہوتا
ہے کہ صحابہ ان لوگوں سے بالکل متنفر تھے کیونکہ اول تو خود وہ بیان کرتے ہیں کہ صرف تین
اہل مدینہ ہمارے ساتھ ہیں اس سے زیادہ نہیں اگر اور صحابہ بھی ان کے ساتھ ہوتے تو وہ ان
کا نام لیتے۔ دوسرے صحابہؓ نے اپنے عمل سے یہ بھی ثابت کر دیا کہ وہ ان لوگوں کے افعال
سے متنفر تھے۔ اور ان کے اعمال کو ایسا خلاف شریعت سمجھتے تھے کہ سزا قتل سے کم ان کے
نزدیک جائز ہی نہ تھی۔ اگر صحابہ ان کے ساتھ ہوتے یا اہل مدینہ ان کے ہم خیال ہوتے تو کسی
مزید حیلہ و بہانہ کی ان لوگوں کو کچھ ضرورت ہی نہیں تھی۔ اس وقت حضرت عثمان کو قتل کر
دیتے اور ان کی جگہ کسی اور شخص کو خلافت کے لئے منتخب کر لیتے ۔ مگر ہم دیکھتے ہیں کہ بجائے
اس کے کہ یہ لوگ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے قتل میں کامیاب ہوتے خود ان کی جانیں
صحابہ کی شمشیر ہائے برہنہ سے خطرہ میں پڑ گئی تھیں۔ اور صرف اسی رحیم و کریم وجود کی عنایت
و مہربانی سے یہ لوگ بیچ کر واپس جاسکے جس کے قتل کا ارادہ ظاہر کرتے تھے اور جس کے خلاف
اس قدر فساد برپا کر رہے تھے۔ ان مفسدوں کی کینہ وری اور تقوی سے بُعد پر تعجب آتا ہے کہ
اس واقعہ سے انہوں نے کچھ بھی فائدہ نہیں اٹھایا ان کے ایک ایک اعتراض کا خوب جواب دیا
گیا۔ اور سب الزام غلط اور بے بنیاد ثابت کر دیئے گئے ۔ حضرت عثمان کا رحم و کرم انہوں نے

انوار العلوم جلد ۴
۲۹۶
اسلام میں اختلافات کا آغاز
کے
دیکھا اور ہر ایک شخص کی جان اس پر گواہی دے رہی تھی کہ اس شخص کا مثیل اس وقت دنیا
پردہ پر نہیں مل سکتا۔ مگر بجائے اس کے کہ اپنے گناہوں سے توبہ کرتے جفاؤں پر پشیمان
ہوتے، اپنی غلطیوں پر نادم ہوتے اپنی شرارتوں سے رجوع کرتے، یہ لوگ غیظ و غضب کی
آگ میں اور بھی زیادہ جلنے لگے اور اپنے لاجواب ہونے کو اپنی ذلت اور حضرت عثمان کے عفو
کو اپنی حسن تدبیر کا نتیجہ سمجھتے ہوئے آئندہ کے لئے اپنی بقیہ تجویز کے پورا کرنے کی تدابیر
سوچتے ہوئے واپس لوٹ گئے۔
واپس جا کر ان لوگوں نے پھر خط و کتابت شروع کی مفسدوں کی ایک اور گہری سازش اور آخر فیصلہ کیا کہ شوال میں اپنی پہلی تجویز کے
کے وہ
مطابق حج کے ارادہ سے قافلہ بن کر نکلیں اور مدینہ میں جا کر یک دم تمام انتظام کو درہم برہم کر
دیں اور اپنی مرضی کے مطابق نظام حکومت کو بدل دیں۔ اس تجویز کے مطابق شوال یعنی چاند
دسویں مہینے حضرت عثمان عثمان کی خلافت کے بارھویں سال چھتیسویں سال ہجری میں یہ لوگ
تین قافلے بن کر اپنے گھروں سے نکلے۔ ایک قافلہ بصرہ سے ایک کوفہ سے اور ایک مصر سے۔
پچھلی دفعہ کی ناکامی کا خیال کرکے اور اس بات کو مد نظر رکھ کر کہ یہ کوشش آخری کوشش ہے
عبداللہ بن سبا خود بھی مصر کے قافلہ کے ساتھ مدینہ کی طرف روانہ ہوا۔ اس رئیس المفسدین
کا خود باہر نکلنا اس امر کی علامت تھا کہ یہ لوگ اب ہر ایک ممکن تدبیر سے اپنے مدعا کے حصول
کی کوشش کریں گے۔ چونکہ ہر ایک گروہ نے اپنے علاقہ میں حج پر جانے کے ارادہ کا اظہار کیا
تھا کچھ اور لوگ بھی ان کے ساتھ بارادہ حج شامل ہو گئے اور اس طرح اصل ارادے ان
لوگوں کے عامۃ المسلمین سے مخفی رہے۔ مگر چونکہ حکام کو ان کی اندرونی سازش کا علم تھا
عبداللہ بن ابی سرح والی مصر نے ایک خاص آدمی بھیج کر حضرت عثمان کو اس قافلہ اور اس
کے مخفی ارادہ کی اطلاع قبل از وقت دے دی جس سے اہل مدینہ پہلے ہوشیار ہو گئے۔ اس جگہ
ایک سوال پیدا ہوتا ہے کہ جب تک اہل مدینہ اور خصوصاً صحابہ ان لوگوں کے تین دفعہ آنے
پر ان کو قتل کرنا چاہتے تھے اور ان کو یہ معلوم تھا کہ ان کا حج کے بہانہ سے آکر فساد کرنے کا
ارادہ حضرت عثمان پر ظاہر ہے۔ تو پھر کیوں انہوں نے کوئی اور تدبیر اختیار نہ کی اور اس پہلی
تدبیر کے مطابق جن کا علم حضرت عثمان کو ہو چکا تھا سفر کیا۔ کیا اس سے یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ
در حقیقت اہل مدینہ ان لوگوں کے ساتھ تھے اسی وجہ سے یہ لوگ ڈرے نہ تھے۔ اس سوال کا

انوار العلوم جلد ۴
۲۹۷
اسلام میں اختلافات کا آغاز
-
جواب یہ ہے کہ بے شک ان کی یہ دلیری ظاہر کرتی ہے کہ ان لوگوں کو اپنی کامیابی کا پورا یقین
تھا۔ مگر اس کی یہ وجہ نہیں کہ صحابہ یا اہل مدینہ ان کے ساتھ تھے یا ان سے ہمدردی کا اظہار
کرتے تھے۔ بلکہ جیسا کہ خود ان کے بیان سے ثابت ہے کہ صرف تین شخص مدینہ کے ان کے
ساتھ تھے اور جیسا کہ واقعات سے ثابت ہے۔ صحابہ اور دیگر اہل مدینہ ان لوگوں سے سخت
بیزار تھے ۔ پس ان کی دلیری کا یہ باعث تو نہیں ہو سکتا کہ وہ لوگ ان ۔ ان سے کسی قسم کی ہمدردی کا
اظہار کرتے تھے ان کی دلیری کا اصل باعث اول تو حضرت عثمان کا رحم تھا۔ یہ لوگ سمجھتے تھے
کہ اگر ہم کامیاب ہو گئے تو فھو المراد ۔ اور اگر ناکام رہے تو حضرت عثمان سے درخواست رحم
کر کے سزا سے بچ جائیں گے۔ دوسرے گو صحابہ اور اہل مدینہ کا ے گو صحابہ اور اہل مدینہ کا طریق عمل یہ پچھلی دفعہ دیکھ
چکے تھے۔ اور ان کو معلوم تھا کہ حضرت عثمان کو ہماری آمد کا علم ہے مگر یہ لوگ خیال کرتے
تھے کہ حضرت عثمان اپنے علم کے باعث ان کے خلاف لڑنے کے لئے کوئی لشکر نہیں جمع کریں
گے اور صحابہ ہمارا مقابلہ نہیں کریں گے۔ کیونکہ یہ لوگ اپنے نفس پر قیاس کرکے سمجھتے تھے کہ
صحابہ ظاہر میں حضرت عثمان سے اخلاص کا اظہار کرتے ہیں ورنہ اصل میں ان کی ہلاک ان کی ہلاکت کو پسند
تے ہیں۔ اور اس خیال کی یہ وجہ تھی کہ یہ لوگ یہی ظاہر کیا کرتے تھے کہ صحابہ کے حقوق
کی حفاظت کے لئے ہی ہم سب کچھ کر رہے ہیں۔ پس ان کو خیال تھا کہ صحابہ ہمارے اس
کرتے
فریب سے متاثر ہیں اور دل میں ہمیں سے ہمدردی رکھتے ہیں۔
جونہی اس لشکر کے مدینہ کے قریب پہنچنے کی اطلاع ملی صحابہ
مفسدوں کا مدینہ میں پہنچنا اور اہل مدینہ جو ارد گرد میں جائدادوں پر انتظام کے لئے گئے
ہوئے تھے مدینہ میں جمع ہو گئے اور لشکر کے دو حصے کئے گئے ایک حصہ تو مدینہ کے باہر ان لوگوں
کے مقابلہ کرنے کے لئے گیا اور دوسرا حصہ حضرت عثمان کی حفاظت کے لئے شہر میں رہا۔ جب
تینوں قافلے مدینے کے پاس پہنچے تو اہل بصرہ نے ذو خشب مقام پر ڈیرہ لگایا اہل کوفہ نے اعوص پر
اور اہل مصر نے زوالمروہ پر ۔ اور مشورہ کیا گیا کہ اب ان کو کیا کرنا چاہئے۔ گو اس لشکر کی تعداد کا
اندازہ اٹھارہ سو آدمی سے لے کر تین ہزار تک کیا جاتا ہے۔ (دوسرے حجاج جو ان کو قافلہ حج
خیال کرکے ان کے ساتھ ہو گئے تھے وہ علیحدہ تھے ، مگر پھر بھی یہ لوگ سمجھتے تھے کہ دلاوران
اسلام کا مقابلہ اگر وہ مقابلہ پر آمادہ ہوئے ان کے لئے آسان نہ ہو گا۔ اس لئے مدینہ میں داخل
ہوتے ہی پہلے اہل مدینہ کی رائے معلوم کرنا ضروری سمجھتے تھے۔ چنانچہ دو شخص زیاد بن النفر

انوار العلوم جلد ۴
۲۹۸
اسلام میں اختلافات کا آغاز
اور عبداللہ بن الاصم نے اہل کوفہ اور اہل بصرہ کو مشورہ دیا کہ جلدی اچھی نہیں وہ اگر جلدی
کریں گے تو اہل مصر کو بھی جلدی کرنی پڑے گی اور کام خراب ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ
ہمیں معلوم ہوا ہے کہ اہل مدینہ نے ہمارے مقابلہ کے لئے لشکر تیار کیا ہے۔ اور جب ہمارے
پورے حالات معلوم نہ ہونے کے باوجود انہوں نے اس قدر تیاری کی ہے تو ہمارا پورا حال
معلوم ہونے پر تو وہ اور بھی زیادہ ہو شیاری سے کام لیں گے اور ہماری کامیابی خواب و خیال ہو
جائے گی۔ پس بہتر ہے کہ ہم پہلے جا کر وہاں کا حال معلوم کریں۔ اور اہل مدینہ سے بات چیت
کریں۔ اگر ان لوگوں نے ہم سے جنگ جائز نہ سمجھی اور جو خبریں ان کی نسبت ہمیں معلوم
ہوتی ہیں وہ غلط ثابت ہو ئیں تو پھر ہم واپس آکر سب حالات سے تم کو اطلاع دیں گے اور
مناسب کار روائی عمل میں لائی جائے گی۔ سب نے اس مشورہ کو پسند کیا۔ اور یہ دونوں شخص
مدینہ گئے اور پہلے رسول کریم ال کی ازواج مطہرات سے ملے۔ اور ان سے مدینہ میں
داخل ہونے کی اجازت مانگی اور کہا کہ ہم لوگ صرف اس لئے آئے ہیں کہ حضرت عثمان سے
بعض والیوں کے بدل دینے کی درخواست کریں اور اس کے سوا ہمارا اور کوئی کام نہیں۔ سب
از اواج مطہرات نے ان کی بات کے قبول کرنے سے انکار کیا اور کہا کہ اس بات کا نتیجہ اچھا
نہیں۔ پھر وہ باری باری حضرت علی، حضرت طلحہ رت طلحہ ، حضرت زبیر کے پاس گئے اور ان سے یہی
وجہ اپنے آنے کی بیان کر کے اور اپنی نیک نیتی کا اظہار کر کے مدینہ میں آنے کی اجازت چاہی۔
مگر ان تینوں اصحاب نے بھی ان کے فریب میں آنے سے انکار کیا اور صاف جواب دیا کہ ان کی
اس کارروائی میں خیر نہیں ہے۔ (طبری جلد ۲ صفحہ ۲۹۵۶ مطبوعہ بیروت)
یہ دونوں آدمی مدینہ کے حالات معلوم کرکے اور اپنے مقصد میں ناکام ہو کر جب واپس
گئے اور سب حال سے اپنے ہمراہیوں کو آگاہ کیا تو کوفہ، بصرہ اور مصر تینوں علاقوں کے چند
سر بر آورده آدمی آخری کوشش کرنے کے لئے مدینہ آئے۔ اہل مصر عبداللہ بن سبا کی تعلیم
کے ماتحت حضرت علی کو وصی رسول اللہ خیال کرتے تھے اور ان کے سوا کسی اور کے ہاتھ پر
بیعت کرنے کو تیار نہ تھے ۔ مگر اہل کوفہ اور اہل بصرہ کو فساد میں تو ان کے شریک تھے مگر مذہباً
ان کے ہم خیال نہ تھے۔ اور اہل کوفہ زبیر بن عوام اور اہل بصرہ طلحہ رضی اللہ عنہ کی بیعت کو
اپنی اغراض کے لئے مفید سمجھتے تھے۔ اس اختلاف کے باعث ہر ایک قافلہ کے قائم مقاموں نے
الگ الگ ان اشخاص کا رخ کیا جن کو وہ حضرت عثمان کے بعد مسند خلافت پر بٹھانا چاہتے تھے۔

انوار العلوم جلد ؟
۲۹۹
اسلام میں اختلافات کا آغاز
اہل مصر حضرت علی کے پاس گئے وہ اس وقت اہل مصر کا حضرت علی کے پاس جانا مدینہ سے باہر ایک حصہ لشکر کی کمان کر رہے تھے۔
اور ان کا سر کچلنے پر آمادہ کھڑے تھے ان لوگوں نے آپ کے پاس پہنچ کر عرض کیا کہ
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ بد انتظامی کے باعث اب خلافت کے قابل نہیں۔ ہم ان کو علیحدہ
کرنے کے لئے آئے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آپ ان کے بعد اس عہدہ کو قبول کریں گے
انہوں نے ان کی بات سن کر اس غیرت دینی سے کام لے کر جو آپ کے رتبہ کے آدمی کا حق تھا
ان لوگوں کو دھتکار دیا اور بہت سختی سے پیش آئے اور فرمایا کہ سب نیک لوگ جانتے ہیں کہ
رسول کریم نے پیشگوئی کے طور پر ذوالمروہ اور ذو خشب (جہاں ان لوگوں کا ڈیرہ تھا) پر
ڈیرہ لگانے والے لشکروں کا ذکر فرما کر ان پر لعنت فرمائی تھی۔ (البداية والنهاية جزء كذا
مطبوعہ بیروت ۱۹۶۶ء) پس خدا تمہارا برا کرے تم واپس چلے جاؤ ۔ اس پر ان لوگوں نے کہا کہ
بہت اچھا ہم واپس چلے جاویں گے اور یہ کہہ کر واپس چلے گئے۔
اہل کوفہ حضرت زبیر کے پاس گئے اور ان سے اہل کوفہ کا حضرت زبیر کے پاس جانا عرض کیا کہ آپ عبیدہ خلافت کے خالی ہونے پر
اس عہدہ کو قبول کریں۔ انہوں نے بھی ان سے حضرت علی کا سا سلوک کیا اور بہت سختی سے
پیش آئے اور اپنے پاس سے دھتکار دیا اور کہا کہ سب مؤمن جانتے ہیں کہ رسول کریم
نے فرمایا ہے کہ ذو المروہ اور ذو الخشب اور اعوص پر ڈیرہ لگانے والے لشکر لعنتی ہوں
گے۔
اسی طرح اہل بصرہ حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ کے اہل بصرہ کا حضرت طلحہ کے پاس جانا پاس آئے اور انہوں نے بھی ان کو رد کر دیا اور
رسول کریم اس کی پیشگوئی اور آپ کے ان پر لعنت کرنے سے ان کو آگاہ کیا۔ (طبری جلد ۶
صفحه ۲۹۵۶ ، ۲۹۵۷ مطبوعہ بیروت)
جب یہ حال ان لوگوں نے دیکھا اور اس طرف سے محمد بن ابی بکر کا والی مصر مقرر ہونا بالکل مایوس ہو گئے تو آخر یہ تدبیر کی کہ اپنے فعل پر
ندامت کا اظہار کیا اور صرف یہ درخواست کی کہ بعض والی بدل دیئے جائیں۔ جب حضرت
عثمان رضی اللہ عنہ کو اس کا علم ہوا تو آپ نے کمال شفقت اور مہربانی سے ان کی اس

انوار العلوم جلد ۴
۳۰۰
اسلام میں اختلافات کا آغاز
درخواست کو قبول کر لیا اور ان لوگوں کی درخواست کے مطابق مصر کے والی عبداللہ بن
ابی سرح کو بدل دیا۔ اور ان کی جگہ محمد بن ابی بکر کو والی مصر مقرر کر دیا ۔ اس پر یہ لوگ بظاہر
خوش ہو کر واپس چلے گئے اور اہل مدینہ خوش ہو گئے کہ خدا تعالیٰ نے اسلام کو ایک فساد عظیم
سے بچالیا۔ مگر جو کچھ انہوں نے سمجھا وہ درست نہ تھا کیونکہ ان لوگوں کے ارادے اور ہی تھے
اور ان کا کوئی کام شرارت اور فساد سے خالی نہ تھا۔
اختلاف روایات کی حقیقت
یاد رکھنا چاہئے کہ یہی وقت ہے جب سے روایات میں
نہایت اختلاف شروع ہو جاتا ہے۔ اور جو واقعات میں
نے بیان کئے ہیں ان کو مختلف راویوں نے مختلف پیرایوں میں بیان کیا ہے حتی کہ حق بالکل چھپ
گیا ہے اور بہت سے لوگوں کو دھوکا لگ گیا ہے ۔ اور وہ اس تمام کارروائی میں یا صحابہ کو شریک
سمجھنے لگے ہیں یا کم سے کم ان کو مفسدوں سے دلی ہمدردی رکھنے والا خیال کرتے ہیں۔ مگر یہ بات
درست نہیں۔ اس زمانہ کی تاریخ کے متعلق بہت احتیاط کی ضرورت ہے۔ کیونکہ اس زمانہ
کے بعد کوئی زمانہ ایسا نہیں آیا جو ایک یا دو جو ایک یا دوسرے فریق سے ہمدردی رکھنے والوں سے خالی ہو۔
اور یہ بات تاریخ کے لئے نہایت مضر ہوتی ہے۔ کیونکہ جب سخت عداوت یا ناواجب محبت کا
دخل ہو روایت کبھی بعینہ نہیں پہنچ سکتی۔ اگر راوی جھوٹ سے کام نہ بھی لیں تب بھی ان کے
خیالات کا رنگ ضرور پڑھ جاتا ہے۔ اور پھر تاریخ کے راویوں کے حالات ایسے ثابت شدہ
نہیں ہیں جیسے کہ احادیث کے رواۃ کے۔ اور گو مؤرخین نے بہت احتیاط سے کام لیا ہے پھر بھی
حدیث کی طرح اپنی روایت کو روزِ روشن کی طرح ثابت نہیں کر سکتے۔ پس بہت احتیاط کی
ضرورت ہے۔
تاریخ کی تصحیح کا زریں اصل چیکن صحیح حالات معلوم کرنا نا مکن بھی ہیں کیونکہ خدا ناممکن
نے
ہیں ۔
سے
و
کو خوب عمدگی سے معلوم کیا جا سکتا ہے۔ اور ایسے دادی بھی موجود ہیں جو بالکل بے تعلق
ہونے کی وجہ سے واقعات کو کما حقہ بیان کرتے ہیں۔ اور تاریخ کی تصحیح کا یہ زریں اصل ہے کہ
واقعات عالم ایک زنجیر کی طرح ہیں۔ کسی منفرد واقع کی صحت معلوم کرنے کے لئے اسے زنجیر
میں پرو کر دیکھنا چاہئے کہ وہ کڑی ٹھیک اپنی جگہ پر پروئی بھی جاتی ہے کہ نہیں۔ غلط اور صحیح
واقعات میں تمیز کرنے کے لئے یہ ایک نہایت ہی کا درآمد مددگار ہے۔

انوار العلوم جلد ۴
له
١٣٠١
اسلام میں اختلافات کا آغاز
غرض اس زمانہ کے صحیح واقعات معلوم کرنے کے لئے احتیاط کی ضرورت ہے اور جرح و
تعدیل کی حاجت ہے۔ سلسلہ واقعات کو مد نظر رکھنے کے بغیر کسی زمانہ کی تاریخ بھی صحیح طور پر
معلوم نہیں ہو سکتی مگر اس زمانہ کی تاریخ تو خصوصاً معلوم نہیں ہو سکتی ۔ اور یوروپین مصنفین
نے اس اختلاف سے فائدہ اٹھا کر اس زمانہ کی تاریخ کو ایسا بگاڑا ہے کہ ایک مسلمان کا دل اگر وہ
غیرت رکھتا ہو ان واقعات کو پڑھ کر جلتا ہے اور بہت سے کمزور ایمان کے آدمی تو اسلام سے
بیزار ہو جاتے ہیں۔ افسوس یہ ہے کہ خود بعض مسلمان مؤرخین نے بھی بے احتیاطی سے اس
مقام پر ٹھو کر کھائی ہے اور دوسروں کو گمراہ کرنے کا باعث بن گئے ہیں۔
میں اس مختصر وقت میں پوری طرح ان حضرت عثمان اور دیگر صحابہ" کی بریت غلطیوں پر تو ہے پر تو بحث نہیں کر سکتا۔ جن میں یہ
لوگ پڑے ہوئے ہیں لیکن میں اختصار کے ساتھ وہ صحیح حالات آپ لوگوں کے سامنے بیان کر
وں گا جن سے ثابت ہو ہوتا ہے کہ حضرت عثمان اور دیگر صحابہ ہر ایک فتنہ نہ سے یا عیب سے
پاک تھے ۔ بلکہ ان کا رویہ نہایت اعلیٰ اخلاق کا مظہر تھا اور ان کا قدم نیکی کے اعلیٰ مقام پر قائم
تھا۔
میں بتا چکا ہوں کہ مفسد لوگ بظاہر رضا مندی کا باغیوں کا دوبارہ مدینہ میں داخل ہونا اظہار کر کے اپنے گھروں کی طرف واپس چلے
گئے۔ کوفہ کے لوگ کوفہ کی طرف۔ بصرہ کے لوگ بصرہ کی طرف اور مصر کے لوگ مصر کی
طرف۔ اور اہل مدینہ امن و امان کی صورت دیکھ کر اور ان کے لوٹنے پر مطمئن ہو کر اپنے
اپنے کاموں پر چلے گئے لیکن ابھی زیادہ دن نہ گزرے تھے کہ ایسے وقت میں جب کہ اہل مدینہ
یا تو اپنے کاموں میں مشغول تھے یا اپنے گھروں میں یا مساجد میں بیٹھے تھے۔ اور ان کو کسی قسم کا
خیال بھی نہ تھا کہ کوئی دشمن مدینہ پر چڑھائی کرنے والا ہے۔ اچانک ان باغیوں کا لشکر مدینہ میں
داخل ہوا اور مسجد اور حضرت عثمان کے گھر کا محاصرہ کر لیا اور تمام مدینہ کی گلیوں میں منادی کرا
دی گئی کہ جس کسی کو اپنی جان کی ضرورت ہو اپنے گھر میں آرام سے بیٹھا رہے اور ہم سے
بر سر پیکار نہ ہو ورنہ خیر نہ ہوگی۔ ان لوگوں کی آمد ایسی اچانک تھی کہ اہل مدینہ مقابلہ کے لئے
کوشش نہ کر سکے۔ حضرت امام حسن بیان فرماتے ہیں کہ میں مسجد میں بیٹھا ہوا تھا کہ اچانک
شور ہوا اور مدینہ کی گلیوں میں تکبیر کی آواز بلند ہونے لگی (یہ مسلمانوں کا نعرہ جنگ تھا) ہم

انوار العلوم جلد ۴
۳۰۲
اسلام میں اختلافات کا آغاز
سب حیران ہوئے اور دیکھنا شروع کیا کہ اس کا باعث کیا ہے۔ میں اپنے گھٹنوں کے بل کھڑا ہو
گیا اور دیکھنے لگا۔ اتنے میں اچانک یہ لوگ مسجد میں گھس آئے اور مسجد پر بھی اور آس پاس کی
گلیوں پر بھی قبضہ کر لیا۔
ان کے اچانک حملہ کا نتیجہ یہ ہوا کہ صحابہ اور اہل مدینہ کی طاقت منتشر ہو گئی اور وہ ان
سے لڑ نہ سکے اور ان کا مقابلہ نہ کر سکے۔ کیونکہ شہر کے تمام ناکوں اور مسجد پر انہوں نے قبضہ کر
لیا تھا۔ اب دو ہی راستے کھلے تھے۔ ایک تو یہ کہ باہر سے مدد آدے اور دوسرا یہ کہ اہل مدینہ
کسی جگہ پر جمع ہوں اور پھر کسی انتظام کے ماتحت ان سے مقابلہ کریں۔
امر اول کے متعلق ان کو اطمینان تھا کہ حضرت عثمان ایسا نہیں کریں گے کیونکہ ان کا رحم
اور ان کی حسن ظنی بہت بڑھی ہوئی تھی اور وہ ان لوگوں کی شرارت کی ہمیشہ تاویل کر لیتے تھے
پر
اور امر دوم کے متعلق انہوں نے یہا انے یہ انتظام کر لیا کہ مدینہ کی گلیوں میں اور اس کے دروازوں پر
پہرہ لگا دیا اور حکم دے دیا کہ دیا کہ کسی جگہ اجتماع نہ ہونے پائے ۔ جہاں کچھ لوگ جمع ہوتے یہ ان کو
منتشر کر دیتے۔ ہاں یوں آپس میں بولنے چالنے یار کے ڈکے کو میل ملاقات سے نہ روکتے تھے۔
اہل مدینہ کا باغیوں کو سمجھانا
جب اہل مدینہ کی حیرت ذرا کم ہوئی تو ان میں سے بعض
نے مسجد کے پاس آکر جہاں ان کا مرکز تھا ان کو سمجھانا
شروع کیا۔ اور ان کی اس حرکت پر اظہار ناراضگی کیا مگر ان لوگوں نے بجائے ان کی نصیحت
سے فائدہ اٹھانے کے ان کو ڈرایا اور دھمکایا اور صاف کہہ دیا کہ اگر وہ خاموش نہ رہیں گے تو
ان کے لئے اچھا نہیں ہو گا۔ اور یہ لوگ ان سے بُری طرح پیش آئیں گے۔
اب گویا مدینه دار الخلافت نہیں رہا تھا۔ خلیفہ وقت کی باغیوں کا مدینہ پر تسلط قائم کرنا حکومت کو موقوف کر دیا گیا تھا اور چند مفسد اپنی مرضی
کے مطابق جو چاہتے تھے کرتے تھے ۔ اصحاب نبی کریم ا کیا اور دیگر اہل مدینہ کیا سب
کو اپنی عزتوں کا بچانا مشکل ہو گیا تھا۔ اور بعض لوگوں نے تو اس فتنہ کو دیکھ کر اپنے گھروں سے
نکلنا بند کر دیا تھا۔ رات دن گھروں میں بیٹھے رہتے تھے اور اس پر انگشت بدندان تھے ۔ (طبری
جلد صفحه ۲۹۶۲ مطبوعہ بیروت)
چونکہ یہ لوگ پچھلی دفعہ اپنی اکابر صحابہ" کا باغیوں سے واپسی کی وجہ دریافت کرنا تلی کا اظہار کر کے گئے تھے

انوار العلوم جلد ۴
۳۰۳
اسلام میں اختلافات کا آغاز
رض
اور آئندہ کے لئے ان کو کوئی شکایت باقی نہ تھی صحابہ حیرت میں تھے کہ آخر ان کے لوٹنے کا
باعث کیا ہے۔ دوسرے لوگوں کو تو ان کے سامنے بولنے کی جرأت نہ تھی۔ چند اکابر صحابہ جن
کے نام کی یہ لوگ پناہ لیتے تھے اور جن سے محبت کا دعوی کرتے تھے انہوں نے ان سے
دریافت کیا کہ آخر تمہارے اس لوٹنے کی وجہ کیا ہے۔ چنانچہ حضرت علی ، حضرت طلحہ ،
حضرت زبیر نے ان لوگوں سے ان کے واپس آنے کی وجہ دریافت کی۔ سب نے بالا تفاق ہیں
جواب دیا کہ ہم تسلی اور تشفی سے اپنے گھروں کو واپس جا رہے تھے کہ راستہ میں ایک شخص کو
دیکھا کہ صدقہ کے ایک اونٹ پر سوار ہے اور کبھی ہمارے سامنے آتا ہے اور کبھی پیچھے ہٹ جاتا
ہے۔ ہمارے بعض آدمیوں نے جب اسے دیکھا تو انہیں شک ہوا اور انہوں نے اس کو جا
پکڑا۔ جب اس سے دریافت کیا گیا کہ کیا تیرے پاس کوئی خط ہے تو اس نے انکار کیا اور جب
اس سے دریافت کیا گیا کہ تو کس کام کو جاتا ہے تو اس نے کہا مجھے علم نہیں۔ اس پر ان لوگوں کو
اور زیادہ شک ہوا۔ آخر اس کی تلاشی لی گئی اور اس کے پاس سے ایک خط نکلا جو حضرت عثمان
کا لکھا ہوا تھا اور اس میں والی مصر کو ہدایت کی گئی تھی کہ جس وقت مفسد مصر واپس لوٹیں ۔ ان
میں سے فلاں فلاں کو قتل کر دینا اور فلاں فلاں کو کوڑے اور ان کے سر اور داڑھیاں منڈوا
دینا اور جو خط ان کی معرفت تمہارے معزول کئے جانے کے متعلق لکھا ہے اس کو باطل سمجھنا۔
یہ خط جب ہم نے دیکھا تو ہمیں سخت حیرت ہوئی اور ہم لوگ فورا واپس لوٹے۔ حضرت علی
نے یہ بات سن کر فورا ان سے کہا کہ یہ بات تو مدینہ میں بنائی گئی ہے۔ کیونکہ اے اہل کوفہ اور
اے اہل بصرہ ! تم لوگوں کو کیونکر معلوم ہوا کہ اہل مصر نے کوئی ایسا خط پکڑا ہے۔ حالانکہ تم
ایک دوسرے سے کئی منزلوں کے فاصلے پر تھے۔ اور پھر یہ کیونکر ہوا کہ تم لوگ اس قدر جلد
واپس بھی آگئے۔ اس اعتراض کا جواب نہ وہ لوگ دے سکتے تھے اور نہ اس کا کوئی جواب تھا۔
پس انہوں نے یہی جواب دیا کہ جو مرضی آئے کہو اور جو چاہو ہماری نسبت خیال کرو ۔ ہم اس
آدمی کی خلافت کو پسند نہیں کرتے۔ اپنے عہدے سے دست بردار ہو جائے محمد بن مسلمہ جو
اکابر صحابہ میں سے تھے اور جماعت انصار میں سے تھے کعب بن اشرف جو رسول کریم ا
کا اور اسلام کا سخت دشمن تھا اور یہود میں ایک بادشاہ کی حیثیت رکھتا تھا جب اس کی شرارتیں
حد سے بڑھ گئیں اور مسلمانوں کی تکلیف کی کوئی حد نہ رہی تو رسول کریم ﷺ کے ارشاد
کے ماتحت انہوں نے اس کو قتل کر کے اسلام کی ایک بہت بڑی خدمت کی تھی انہوں نے جب
ر

انوار العلوم جلد ۴
۳۰
اسلام میں اختلافات کا آغاز
یہ واقعہ سنا تو یہی جرح کی اور صاف کہہ دیا کہ یہ صرف ایک فریب ہے جو تم نے کیا ہے۔
گو صحابہ نے ان حضرت عثمان کا باغیوں کے لئے الزام سے بریت ثابت کرنا کی اس بات کو عقلا
رد کر دیا مگر ان لوگوں کی دلیری اب حد سے بڑھ گئی تھی۔ باوجود اس ذلت کے جو ان کو پہنچی
تھی۔ انہوں نے حضرت عثمان کے سامنے اس معاملہ کو پیش کیا اور آپ سے اس کا جواب
مانگا۔ اس وقت بہت سے اکابر صحابہ بھی آپ کی مجلس میں تشریف رکھتے تھے۔ آپ نے ان کو
جواب دیا کہ شریعت اسلامیہ کے مطابق کسی امر کے فیصلہ کے دو ہی طریق ہیں۔ یا تو یہ کہ مدعی
اپنے دعوی کی تائید میں دو گواہ پیش کرنے یا یہ کہ مدفی علیہ کو قسم دی جائے۔ پس تم پر فرض
ہے کہ تم دو گواہ اپنے دعوی کی تائید میں پیش کرو ورنہ میں اس خدا کی قسم کھاتا ہوں جس کے
سوا اور کوئی معبود نہیں کہ نہ میں نے یہ خط لکھا ہے نہ میرے مشورہ سے یہ خط لکھا گیا اور نہ ہی
لکھوایا ہے نہ مجھے علم ہے کہ یہ خط کس نے لکھا ہے ۔ پھر فرمایا کہ تم لوگ جانتے ہو کہ کبھی خط
جھوٹے بھی بنا لئے جاتے ہیں اور انگوٹھیوں جیسی اور انگوٹھیاں بنائی جا سکتی ہیں۔ جب صحابہ
آپ کا یہ جواب سنا تو انہوں نے حضرت عثمان کی تصدیق کی اور آپ کو اس الزام سے بری
قرار دیا ۔ مگر ان لوگوں پر اس کا کوئی اثر نہ ہوا اور ہوتا بھی کیونکر ۔ انہوں نے تو خود وہ خط بنایا
تھا۔ سوتے ہوئے آدمی کو تو آدمی جگا سکتا ہے جو جاگتا ہو اور ظاہر کرے کہ سو رہا ہے اسے کون
جگائے۔ ان لوگوں کے سردار تو خوب سمجھتے تھے کہ یہ ہمارا اپنا فریب ہے۔ وہ ان جوابات کی
صحت یا معقولیت پر کب غور کر سکتے تھے اور ان کے اتباع ان کے غلام بن چکے تھے جو کچھ وہ کہتے
وہ سنتے تھے اور جو کچھ بتاتے تھے اسے تسلیم کرتے تھے۔
نے
ان لوگوں پر نہ تو اثر ہو سکتا تھا نہ ہوا مگر آنکھوں والوں باغیوں کے منصوبہ کی اصلیت کے لئے حضرت عثمان کا جواب شرم و حیا کی صفات حسنہ
سے ایسا منصف ہے کہ اس سے ان مفسدوں کی بے حیائی اور وقاحت اور بھی زیادہ نمایاں ہو
جاتی ہے جب کہ وہ مفسد ایک جھوٹا خط بنا کر حضرت عثمان رضی اللہ عنہ پر فریب اور دھو کے کا
الزام لگاتے ہیں اور جب کہ حضرت علی اور محمد بن مسلمہ واقعات سے نتیجہ نکال کر ان لوگوں
پر صاف صاف دھوکے کا الزام لگاتے ہیں۔ خود حضرت عثمان" جن پر الزام لگایا گیا ہے اور جن
کے خلاف یہ منصوبہ کھڑا کیا گیا ہے اپنے آپ سے تو الزام کو دفع کرتے ہیں مگر یہ نہیں فرماتے

انوار العلوم جلد ۴
۳۰۵
اسلام میں اختلافات کا آغاز
قدر
کہ تم نے یہ خط بنایا ہے بلکہ ان کی غلطی پر بھی پردہ ڈالتے ہیں اور صرف اسی قدر فرماتے ہیں
کہ تم جانتے ہو کہ خط خط سے مل جاتا ہے اور انگوٹھی کی نقل بنائی جا سکتی ہے اور اونٹ بھی
چرایا جا سکتا ہے۔
بعض لوگ جو حضرت عثمان کو بھی اس الزام سے بری سمجھتے ہیں اور ان لوگوں کی نسبت
بھی حسن ظنی سے کام لینا چاہتے ہیں خیال کرتے ہیں کہ یہ خط مروان نے لکھ کر بطور خود بھیج دیا
ہو گا۔ مگر میرے نزدیک یہ خیال بالکل غلط ہے واقعات صاف بتاتے ہیں کہ یہ خط انہی مفسدوں
نے بنایا ہے نہ کہ مروان یا کسی اور شخص نے۔ اور یہ خیال کہ اگر انہوں نے بنایا ہوا تھا تو
حضرت عثمان کا غلام اور صدقہ کا اونٹ ان کے ہاتھ کہاں سے آیا اور حضرت عثمان کے کاتب کا
محط انہوں نے کس طرح بنا لیا اور حضرت عثمان کی انگوٹھی کی مہر اس پر کیونکر لگادی ایک غلط
خیال ہے۔ کیونکہ ہمارے پاس اس کی کافی وجوہ موجود ہیں کہ یہ خط انہیں لوگوں نے بنایا تھا۔ گو
واقعات سے ایسا معلوم ہوتا ہے اور یہی قرین قیاس ہے کہ یہ فریب صرف چند اکابر کا کام تھا اور
کوئی تعجب نہیں کہ صرف عبداللہ بن سبا اور اس کے چند خاص شاگردوں کا کام ہو۔ اور
دوسرے لوگوں ے لوگوں کو خواہ وہ سردار لشکر ہی کیوں : یوں نہ ہوں اس کا علم نہ ہو۔
اس امر کا ثبوت کہ یہ کارروائی خط والے منصوبے کے ثبوت میں سات دلائل انہی لوگوں میں سے بعض لوگوں
کی تھی یہ ہے:۔
ان لوگوں کی نسبت اس سے پہلے ثابت ہو چکا ہے کہ اپنے مدعا کے حصول کے لئے یہ لوگ
جھوٹ سے پر ہیز نہیں کرتے تھے جیسا کہ ولید بن عتبہ اور سعید بن العاص کے مقابلہ میں انہوں
نے جھوٹ سے کام لیا۔ اسی طرح مختلف ولایات کے متعلق جھوٹی شکایات مشہور کیں جن کی
تحقیق اکابر صحابہ نے کی اور ان کو غلط پایا۔ پس جب کہ ان لوگوں کی نسبت ثابت ہو چکا ہے کہ
جھوٹ سے ان کو پر ہیز نہ تھا تو کوئی وجہ نہیں کہ اس امر میں ان کو ملزم نہ قرار دیا جاوے اور
ایسے لوگوں پر الزام لگایا جاوے جن کا جھوٹ ثابت نہیں۔
جیسا کہ حضرت علی اور محمد بن مسلمہ نے اعتراض کیا ہے ان لوگوں کا ایسی جلدی واپس
آجانا اور ایک وقت میں مدینہ میں داخل ہونا اس بات کی شہادت ہے کہ یہ ایک سازش تھی۔
کیونکہ جیسا کہ تاریخ سے ثابت ہوتا ہے اہل مصر بیان کرتے تھے کہ انہوں نے بویب مقام پر

·

آج 10 میں سے 10 باقی