اسلام میں اختلافات کا آغاز

انوارالعلوم (جلد 4), حصہ 6

انوار العلوم جلد ۴
۳۰۶
اسلام میں اختلافات کا آغاز
اس قاصد کو جو ان کے بیان کے مطابق حضرت عثمان کا خط والی مصر کی طرف لے جا رہا تھا پکڑا
تھا۔ بویب مدینہ سے کم سے کم چھ منازل پر واقع ہے اور اس جگہ واقع ہے جہاں سے مصر کا
راستہ شروع ہوتا ہے۔ جب اہل مصر اس جگہ تک پہنچ گئے تھے تو اہل کوفہ اور اہل بصرہ بھی
قریباً بالمقابل جهات پر چھ چھ منازل طے کر چکے ہوں گے اور اس طرح اہل مصر سے جو کچھ واقع
ہوا اس کی اطلاع دونوں قافلوں کو کم سے کم بارہ تیرہ دن میں مل سکتی تھی۔ اور ان کے آنے
جانے کے دن شامل کر کے قریباً چوبیس دن میں یہ لوگ مدینہ پہنچ سکتے تھے۔ مگر یہ لوگ اس
عرصہ سے بہت کم عرصہ میں واپس آگئے تھے۔ پس صاف ثابت ہوتا ہے کہ مدینہ سے رخصت
ہونے سے پہلے ہی ان لوگوں نے آپس میں منصوبہ بنالیا تھا کہ فلاں تاریخ کو سب قافلے واپس
مدینہ لوٹیں اور ایک دم مدینہ پر قبضہ کر لیں اور چونکہ مصری قافلہ کے ساتھ عبداللہ بن سبا تھا
اور وہ نہایت ہوشیار آدمی تھا۔ اس نے ایک طرف تو یہ دیکھا کہ لوگ ان سے سوال کریں گے
کہ تم بلا وجہ کوٹے کیوں ہو اور دوسری طرف اس کو یہ بھی خیال تھا کہ خود اس کے ساتھیوں
کے دل میں بھی یہ بات کھٹکے گی کہ فیصلہ کے بعد نقض عہد کیوں کیا گیا ہے۔ اس لئے اس نے
جعلی خط بنایا اور خود اپنے ساتھیوں کی عقلوں پر پردہ ڈال دیا۔ اور غیظ و غضب کی آگ کو ان
کے دلوں میں اور بھی بھڑکایا۔ اور صدقہ کے اونٹ کا چرا لینا اور کسی غلام کو رشوت دے کر
ساتھ ملا لینا کوئی مشکل بات نہیں ۔
اس خط کے پکڑنے کا واقعہ جس طرح بیان کیا جاتا ہے وہ خود غیر طبعی ہے۔ کیونکہ اگر
حضرت عثمان نے یا مروان نے کوئی ایسا خط بھیجا ہو تا تو یہ کیونکر ہو سکتا تھا کہ وہ غلام کبھی ان کے
سامنے آتا اور کبھی چھپ جاتا۔ یہ حرکت تو وہی شخص کر سکتا ہے جو خود اپنے آپ کو پکڑوانا
چاہے۔ اس غلام کو تو بقول ان لوگوں کے حکم دیا گیا تھا کہ اس قافلہ سے پہلے مصر پہنچ جائے۔ پھر
بویب مقام پر جو مصر کا دروازہ ہے اس شخص کا ان کے ساتھ ساتھ جانا کیونکر خیال میں آسکتا
ہے۔ قافلہ اور ایک آدمی کے سفر میں بہت فرق ہوتا ہے ایک آدمی جس سرعت سے سفر کر سکتا
ہے قافلہ نہیں کر سکتا۔ کیونکہ قافلہ کی حوائج بہت زیادہ ہوتی ہیں اور سب قافلہ کی سواریاں
ایک جیسی تیز نہیں ہوتیں۔ پس کیونکر ممکن تھا کہ بویب تک قافلہ پہنچ جاتا اور وہ پیغامبر ابھی
قافلہ کے ساتھ ہی ہوتا اس وقت تو اسے اپنی منزل مقصود کے قریب ہونا چاہئے تھا۔ جو حالت وہ
اس پیغامبر کی بیان کرتے ہیں وہ ایک جاسوس کی نسبت تو منسوب کی جاسکتی ہے پیغامبر کی نسبت

انوار العلوم جلد ۴
۳۰۷
اسلام میں اختلافات کا آغاز
منسوب نہیں کی جاسکتی۔ اسی طرح جب اس پیغامبر کو پکڑا گیا تو جو سوال و جواب اس سے ہوئے
وہ بالکل غیر طبعی ہیں۔ کیونکہ وہ بیان کرتا ہے کہ وہ پیغامبر ہے۔ لیکن نہ اسے کوئی خط دیا گیا ہے
اور نہ اسے کوئی زبانی پیغام دیا گیا ہے یہ جواب سوائے اس شخص کے کون دے سکتا ہے جو یا تو
پاگل ہو یا خود اپنے آپ کو شک میں ڈالنا چاہتا ہو۔ اگر واقع میں وہ شخص پیغامبر ہوتا تو اسے کیا ا
ضرورت تھی کہ وہ کہتا کہ میں حضرت عثمان یا کسی اور کا بھیجا ہوا ہوں۔ یہ بھی نہیں کہا جا سکتا
کہ وہ سچ کا بڑا پابند تھا کیونکہ کہا جاتا ہے کہ اس کے پاس خط تھا۔ مگر اس نے کہا کہ میرے پاس
کوئی خط نہیں پس ان لوگوں کی روایت کے مطابق اس پیغامبر نے جھوٹ تو ضرور بولا۔ پس
سوال یہ ہے کہ اس نے وہ جھوٹ کیوں بولا جس سے وہ صاف طور پر پکڑا جاتا تھا۔ وہ جھوٹ
کیوں نہ بولا جو ایسے موقع پر اس کو گرفتاری سے بچا سکتا تھا۔ غرض یہ تمام واقعات بتاتے ہیں
که خط اور خط لے جانے والے کا واقعہ شروع سے آخر تک فریب تھا۔ انہی مفسدوں میں سے
کسی نے ( زیادہ تر گمان یہ ہے کہ عبداللہ بن سبا نے ایک جعلی خط بنا کر ایک شخص کو دیا ہے کہ
وہ اسے لے کر قافلہ کے پاس سے گزرے لیکن چونکہ ایک آباد راستہ پر ایک سوار کو جاتے
دیکھ کر پکڑ لینا قرین قیاس نہ تھا اور اس خط کو بنانے والا چاہتا تھا کہ جہاں تک تک ہو ہو۔ سکے اس
واقعہ کو دوسرے کے ہاتھ سے پورا کروائے اس لئے اس نے اس قاصد کو ہدایت کی کہ وہ اس
طرح قائلہ کے ساتھ چلے کہ لوگوں کے دلوں میں شک پیدا ہو اور جب وہ اس شک کو دور
کرنے کے لئے سوال کریں تو ایسے جواب دے کہ شک اور زیادہ ہو ۔ تاکہ عامۃ الناس خود اس
کی تلاشی لیں اور خط اس کے پاس دیکھ کر ان کو یقین ہو جاوے کہ حضرت عثمان نے ان سے
فریب کیا ہے۔
ہوئے دیکھ
اس خط کا مضمون بھی بتاتا ہے کہ وہ خط جعلی ہے اور کسی واقف کار مسلمان کا بنایا ہوا
نہیں۔ کیونکہ بعض روایات میں اس کا یہ مضمون بتایا گیا ہے کہ ضمون بتایا گیا ہے کہ فلاں فلاں کی ڈاڑھی منڈوائی
جارے حالانکہ ڈاڑھی منڈوانا اسلام کی رو سے منع ہے اور اسلامی حکومتوں میں سزا صرف وہی
دی جاسکتی تھی جو مطابق اسلام ہو۔ یہ ہرگز جائز نہ تھا کہ کسی شخص کو سزا کے طور پر سٹور کھلایا
جاوے یا شراب پلائی جاوے یا ڈاڑھی منڈار کی جاوے۔ کیونکہ یہ ممنوع امر ہے۔ سزا صرف
قتل یا ضرب یا جرمانہ یا نفی عن الارض کی اسلام سے ثابت ہے خواہ نفی بصورت جلا وطنی ہو یا
بصورت قید۔ اس کے سوا کوئی سزا اسلام سے ثابت نہیں اور نہ ائمہ اسلام نے کبھی ایسی سزا

انوار العلوم جلد ۴
۳۰۸
اسلام میں اختلافات کا آغاز
دی۔ نہ خود حضرت عثمان یا ان کے عمال نے کبھی کوئی ایسی سزا دی۔ پس ایسی سزا کا اس خط
میں تحریر ہونا اس امر کا کافی ثبوت ہے کہ یہ خط کسی ایسے شخص نے بنایا تھا جو مغز اسلام سے
واقف نہ تھا۔
اس خط سے پہلے کے واقعات بھی اس امر کی تردید کرتے ہیں کہ یہ خط حضرت عثمان یا ان
کے سیکرٹری کی طرف سے ہو کیونکہ تمام روایات اس امر پر متفق ہیں کہ حضرت عثمان نے ان
لوگوں کو سزا دینے میں بہت ڈھیل سے کام لیا ہے۔ اگر آپ چاہتے تو جس وقت یہ لوگ پہلی
دفعہ آئے تھے اس وقت ان کو قتل کر دیتے۔ اگر اس دفعہ انہوں نے چھوڑ دیا تھا تو دوسری دفعہ
آنے پر تو ضرور ہی ان سرغنوں کو گرفتار کیا جا سکتا تھا کیونکہ وہ کھلی کھلی سرکشی کر چکے تھے اور
صحابہ ان سے لڑنے پر آمادہ تھے۔ مگر اس وقت ان سے نرمی کر کے مصر کے والی کو خط لکھنا کہ
ان کو سزادے ایک بعید از عقل خیال ہے۔ اور یہ بھی نہیں کہا جا سکتا کہ حضرت عثمان کی نرمی کو
دیکھ کر مروان نے ایسا خط لکھ لکھ دیا کیونکہ مردان یہ خوب جانتا تھا کہ اتھا کہ حضرت عثمان حدود کے قیام
میں بہت سخت ہیں۔ وہ ایسا خط لکھ کر سزا سے محفوظ رہنے کا خیال ایک منٹ کے لئے بھی اپنے
دل میں نہیں لا سکتا تھا۔ پھر اگر وہ ایسا خط لکھتا بھی تو کیوں صرف مصر کے والی کے نام لکھتا۔
کیوں نہ بصرہ اور کوفہ کے والیوں کے نام بھی وہ ایسے خطوط لکھ دیتا۔ جس سے سب دشمنوں کا
ایک دفعہ ہی فیصلہ ہو جاتا۔ صرف مصر کے والی کے نام ہی خط لکھا جانا اس امر پر دلالت کرتا ہے
کہ کوفہ اور بصرہ کے قافلوں میں کوئی عبداللہ بن سبا جیسا چال باز آدمی نہ تھا۔
اگر یہ کہا جائے کہ شاید ان دونوں علاقوں کے والیوں کے نام بھی ایسے احکام جاری کئے
گئے ہوں گے مگر ان کے لے جانے والے پکڑے نہیں گئے۔ تو اس کا جواب یہ ہے کہ اگر ایسا
ہوتا تو یہ بات مخفی نہیں رہ سکتی تھی۔ کیونکہ اگر عبداللہ بن عامر پر یہ الزام لگا دیا جاوے کہ وہ
حضرت عثمان کا رشتہ دار ہونے کے سبب خاموش رہا تو حضرت ابو موسیٰ اشعری جو اکابر صحابہ
میں سے تھے اور جن کے کامل الایمان ہونے کا ذکر خود قرآن شریف میں آتا ہے اور جو اس
وقت کوفہ کے والی تھے وہ کبھی خاموش نہ رہتے اور ضرور بات کو کھول دیتے۔ پس حق یہی ہے
کہ یہ خط جعلی تھا اور مصری قافلہ میں سے کسی نے بنایا تھا۔ اور چونکہ مصری قافلہ کے سوا
دوسرے قافلوں میں کوئی شخص نہ اس قسم کی کارروائی کرنے کا اہل تھا اور نہ اس قدر عرصہ
میں متعدد اونٹ بیت المال کے چرائے جا سکتے تھے اور نہ ہی اس قدر غلام قابو کئے جا سکتے تھے۔

انوار العلوم جلد ۴
۳۰۹
اسلام میں اختلافات کا آغاز
اس لئے دوسرے علاقوں کے والیوں کے نام کے خطوط نہ بنائے گئے۔
سب سے زیادہ اس خط پر روشنی وہ غلام ڈال سکتا تھا جس کی نسبت ظاہر کیا جاتا ہے کہ وہ
خط لے گیا تھا۔ مگر تعجب ہے کہ باوجود اس کے کہ حضرت عثمان نے گواہوں کا مطالبہ کیا ہے اس
غلام کو پیش نہیں کیا گیا اور نہ بعد کے واقعات میں اس کا کوئی ذکر آتا ہے جس سے معلوم ہوتا
ہے کہ اس کا پیش کیا جانا ان لوگوں کے مفاد کے خلاف تھا۔ شاید ڈرتے ہوں کہ وہ صحابہ کے
سامنے آکر اصل واقعات کو ظاہر کر دے گا۔ پس اس کو چھپا دیتا بھی اس امر کا ثبوت ہے کہ خط
کے بنانے والا یہ مفسد گروہ ہی تھا۔
ایک نہایت زبردست ثبوت اس بات کا کہ ان لوگوں نے ہی یہ خط بنایا تھا یہ ہے کہ یہ پہلا
خط نہیں جو انہوں نے بنایا ہے بلکہ اس کے سوا اس فساد کی آگ بھڑکانے کے لئے اور کئی خطوط
انہوں نے بنائے ہیں۔ پس اس خط کا بنانا بھی نہ ان کے لئے مشکل تھا اور نہ اس واقعہ کی
موجودگی میں کسی اور شخص کی طرف منسوب کیا جا سکتا ہے۔ وہ خط جو یہ پہلے بناتے رہے ہیں
حضرت علی کے بد نام کرنے کے لئے تھے اور ان میں اس قسم کا مضمون ہوتا تھا کہ تم لوگ
حضرت عثمان کے خلاف جوش بھڑکاؤ ۔ ان خطوط کے ذریعے عوام الناس کا جوش بھڑکایا جاتا تھا
اور وہ حضرت علی کی تصدیق دیکھ کر عبد اللہ بن سبا کی باتوں میں پھنس جاتے تھے۔ لیکن معلوم
ہوتا ہے کہ ان خطوط کا مضمون بہت مخفی رکھنے کا حکم تھا تاکہ حضرت علی کو معلوم نہ ہو جائے
اور وہ ان کی تردید نہ کردیں۔ اور مخفی رکھنے کی تاکید کی وجہ بھی بانیان فساد کے پاس معقول
تھی۔ یعنی اگر یہ خط ظاہر ہوں گے تو حضرت علی مشکلات میں پڑ جاویں گے۔ اس طرح لوگ
حضرت علی کی خاطر ان خطوط کے مضمون کو کسی پر ظاہر نہ کرتے تھے۔ اور بات کے مخفی رہنے
کی وجہ سے بانیان فساد کا جھوٹ کھلتا بھی نہ تھا۔ لیکن جھوٹ آخر زیادہ دیر تک چھپا نہیں رہتا
خصوصاً جب سینکٹروں کو اس سے ران واقف کیا جاوے ۔ حضرت عثمان کے نام پر لکھا ہوا خط ا پکڑا گیا
اور عام اہل کوفہ نہایت غصہ سے واپس ہوئے تو ان میں سے ایک جماعت حضرت علی کے پاس
گئی اور ان سے مدد کی درخواست کی حضرت علیؓ تو تمام وا واقعہ کو سن کر ہی اس کے جھوٹا ہونے پر
آگاہ ہو چکے تھے اور اپنی خدا خدادا فراست سے اہل مصر کا فریب ان پر کھل چکا تھا۔ آپ نے
انکار کر دیا کہ میں ایسے کام میں تمہارے ساتھ شریک نہیں ہو سکتا اس وقت جوش کی حالت میں
ان میں سے بعض سے احتیاط نہ ہو سکی اور بے اختیار بول اٹھے کہ پھر ہم سے خط و کتابت کیوں
نے صاف

انوار العلوم جلد ۳
٣١٠
اسلام میں اختلافات کا آغاز
کرتے تھے۔ حضرت علی کے لئے یہ ایک نہایت حیرت انگیز بات تھی۔ آپ نے اس سے
صاف انکار کیا اور لاعلمی ظاہر کی اور فرمایا کہ خدا تعالیٰ کی قسم ہے میں نے کبھی کوئی خط آپ
لوگوں کی طرف نہیں لکھا۔ (طبری جلد نمبر ۶ صفحہ ۲۹۶۵ مطبوعہ بیروت) اس پر ان لوگوں کو بھی سخت حیرت
ہوئی کیونکہ در حقیقت خود ان کو بھی دھوکا دیا گیا تھا۔ اور انہوں نے ایک دوسرے کی طرف
حیرت سے دیکھا اور دریافت کیا کہ کیا اس شخص کے لئے تم غضب ظاہر کرتے ہو اور لڑتے ہو
یعنی یہ شخص تو ایسا بزدل ہے کہ سب کچھ کر کرا کر مو کر کرا کر موقع پر اپنے آپ کا اپنے آپ کو بالکل بری ظاہر کرتا ہے
نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ ذَالِكَ )
اس واقعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ ان لوگوں میں بعض ایسے آدمی موجود تھے جو جعلی خطوط
بنانے میں مہارت رکھتے تھے اور یہ بھی کہ ایسے آدمی مصریوں میں موجود تھے ۔ کیونکہ حضرت
علی کے نام پر خطوط صرف مصریوں کی طرف لکھے جاسکتے تھے جو حضرت علی کی محبت کے
دعویدار تھے ۔ پس اس خط کا جو حضرت عثمان کی طرف منسوب کیا جاتا تھا مصری قافلہ میں پکڑا
جانا اس بات کا روشن ثبوت ہے کہ اس کا لکھنے والا مدینہ کا کوئی شخص نہ تھا بلکہ مصری قافلہ کا ہی
ایک فرد تھا۔
خط کا واقعہ چونکہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے خلاف الزام لگانے والوں کے نزدیک
سب سے اہم واقعہ ہے اس لئے میں نے اس پر تفصیلاً اپنی تحقیق بیان کر دی ہے اور گو اس واقعہ
پر اور بسط سے بھی بیان کیا جا سکتا ہے مگر میں سمجھتا ہوں کہ جو کچھ بیان کیا جا چکا ہے۔ اس امر
کے ثابت کرنے کے کے لئے کہ یہ خط ایک جعلی اور بناوٹی خط تھا۔ اور یہ کہ اس خط کے بنانے
والے عبداللہ بن سبا اور اس کے ساتھی تھے نہ کہ مردان یا کوئی اور شخص۔ (حضرت عثمان کی
ذات تو اس سے بہت ارفع ہے) کافی ہے۔
اب میں پھر سلسلہ واقعات کی طرف لوٹتا ہوں۔ اس مفسدوں کی اہل مدینہ پر زیادتیاں جعلی خط کے زور پر اور اچانک مدینہ پر قبضہ کر لینے
کے گھمنڈ پر ان مفسدوں نے خوب زیادتیاں شروع کیں۔ ایک طرف تو حضرت عثمان پر زور
دیا جاتا کہ وہ خلافت سے دست بردار ہو جائیں۔ دوسری طرف اہل مدینہ کو تنگ کیا جاتا کہ وہ
حضرت عثمان کی مدد کے لئے کوشش نہ کریں۔ اہل مدینہ بالکل بے بس تھے دو تین ہزار مسلح
فوجی جو شہر کے راستوں اور چوکوں اور دروازوں کی ناکہ بندی کئے ہوئے تھے۔ اس کا مقابلہ

انوار العلوم جلد ۴
اسلام میں اختلافات کا آغاز
یوں بھی آسان نہ تھا مگر اس صورت میں کہ وہ چند آدمیوں کو بھی اکٹھا ہونے نہ دیتے تھے اور
دو دو چار چار آدمیوں سے زیادہ آدمیوں کا ایک جگہ جمع ہونا نا ممکن تھا۔ باغی فوج کے مقابلہ کا
خیال بھی دل میں لانا محال تھا۔ اور اگر بعض من چلے جنگ پر آمادہ بھی ہوتے تو سوائے ہلاکت
کے اس کا کوئی نتیجہ نہ نکلتا۔ مسجد ایک ایسی جگہ تھی جہاں لوگ جمع ہو سکتے تھے۔ مگر ان لوگوں
نے نہایت ہوشیاری سے اس کا بھی انتظام کر لیا تھا اور وہ یہ کہ نماز سے پہلے تمام مسجد میں پھیل
جاتے اور اہل مدینہ کو اس طرح ایک دوسرے سے جدا جدا رکھتے کہ وہ کچھ نہ کر سکتے۔
کو نصیحت کرنا باوجود اس شور و فساد کے حضرت عثمان " نماز ھانے کے لئے باقاعدہ مسجد میں تشریف
حضرت عثمان " کا مفسدوں کو نصیحت کرنا پڑھانے
اتے اور یہ لوگ بھی آپ سے اس معاملہ میں تعریض نہ کرتے اور امامت نماز سے نہ رو روکتے حتی
کہ ان لوگوں کے مدینہ پر قبضہ کر لینے کے بعد سب سے پہلا جمعہ آیا ۔ حضرت عثمان نے جمعہ کی
نماز سے فارغ ہو کر ان لوگوں کو نصیحت فرمائی۔ اور فرمایا کہ اے دشمنان اسلام ! خدا تعالیٰ کا
خوف کرو۔ تمام اہل مدینہ اس بات کو جانتے ہیں کہ تم لوگوں پر رسول کریم ﷺ نے لعنت
فرمائی ہے۔ پس تو بہ کرو اور اپنے گناہوں کو نیکیوں کے ذریعے سے مٹاؤ۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ
گناہوں کو نیکیوں کے سوا کسی اور چیز سے نہیں مٹاتا۔ اس پر محمد بن مسلمہ انصاری کھڑے
ہوئے اور کہا کہ میں اس امر کی تصدیق کرتا ہوں۔ ان لوگوں نے سمجھا کہ حضرت عثمان پر تو
ہمارے ساتھی بدظن ہیں لیکن صحابہ نے اگر آپ کی تصدیق کرنی شروع کی اور ہماری جماعت
کو معلوم ہوا کہ رسول کریم ﷺ نے ہماری نسبت خاص طور پر پیشگوئی فرمائی تھی تو عوام
شاید ہمارا ساتھ چھوڑ دیں۔ اس لئے انہوں نے اس سلسلہ کو روکنا شروع کیا۔ اور محمد بن
مسلمہ رسول کریم کے مقرب صحابی کو جو تائید خلافت کے لئے نہ کسی فتنہ کے برپا کرنے
کے لئے کھڑے ہوئے تھے۔ حکیم بن جبلہ ڈاکو نے جس کا ذکر میں شروع میں کر چکا ہوں جبرا پکڑ
کر بٹھا دیا۔ اس پر زید بن ثابت جن کو قرآن کریم کے جمع کرنے کی عظیم الشان خدمت سپرد
ہوئی تھی تصدیق کے لئے کھڑے ہوئے مگر ان کو بھی ایک اور شخص نے بٹھا دیا۔
اس کے بعد اس محبت اسلام کا دعوی کرنے والی
مفسدوں کا عصائے نبوی کو توڑنا جماعت کے ایک فرد نے حضرت عثمان کے ہاتھ
آپ کے بعد حضرت ابو ت ابو بکر
عصا جس پر رسول کریم ال ٹیک لگا کر خطبہ دیا کرتے تھے اور آ۔ وہ
سے

انوار العلوم جلد ۴
اسم
اسلام میں اختلافات کا آغاز
اور حضرت عمر ایسا ہی کرتے رہے چھین لیا اور اس پر اکتفا نہ کی بلکہ رسول کریم اس کی اس
یادگار کو جو امت اسلام کے لئے ہزاروں برکتوں کا موجب تھی اپنے گھٹنوں پر رکھ کر توڑ دیا۔
حضرت عثمان سے ان کو نفرت سی خلافت سے ان کو عداوت سی مگر رسول کریم اس سے
تو ان کو محبت کا دعوی تھا۔ پھر رسول کریم ال کی اس یادگار کو اس بے ادبی کے ساتھ توڑ
دینے کی ان کو کیونکر جرات ہوئی۔ یورپ آج دہریت کی انتہائی حد کو پہنچا ہوا ہے مگر یہ احساس
اس میں بھی باقی ہے کہ اپنے بزرگوں کی یادگاروں کی قدر کرے۔ مگر ان لوگوں نے باوجود
دعوائے اسلام کے رسول کریم ال کے عصائے مبارک کو توڑ کر پھینک دیا۔ جس سے
معلوم ہوتا ہے کہ اسلام کی نصرت کا جوش صرف دکھاوے کا تھا ورنہ اس گروہ کے سردار اسلام
سے ایسے ہی دور تھے جیسے کہ آج اسلام کے سب سے بڑے دشمن۔
مفسدوں کا مسجد نبوی میں کنکر برسانا اور حضرت عثمان کو زخمی کرنا رسول کریم
کا
عصا توڑ کر بھی ان لوگوں کے دلوں کو ٹھنڈک نہ حاصل ہوئی اور انہوں نے اس مسجد میں جس
کی بنیاد محمد رسول اللہ ا نے رکھی تھی اور جس کی تعمیر نہایت مقدس ہاتھوں سے ہوئی
تھی کنکروں کا مینہ برسانا شروع کیا اور کنکر مار مار کر صحابہ کرام اور اہل مدینہ کو مسجد نبوی سے
باہر نکال دیا اور حضرت عثمان پر اس قدر کنکر برسائے رسائے گئے کہ آپ بے ہوش ہو کر منبر پر سے گ
گئے اور چند آدمی آپ کو اٹھا کر گھر چھوڑ آئے۔
گر
یہ اس محبت کا نمونہ تھا جو ان لوگوں کو اسلام اور حاملانِ شریعت اسلام سے تھی۔ اور یہ وہ
اخلاق فاضلہ تھے جن کو یہ لوگ حضرت عثمان کو خلافت سے علیحدہ کر کے عالم اسلام میں جاری
کرنا چاہتے تھے۔ اس واقعہ کے بعد کون کہہ سکتا ہے کہ حضرت عثمان کے مقابلہ میں کھڑی
ہونے والی جماعت صحابہ سے کوئی تعلق رکھتی تھی۔ یا یہ کہ فی الواقع حضرت عثمان کی بعض
کارروائیوں سے وہ شورش کرنے پر مجبور ہوئے تھے یا یہ کہ حمیت اسلامیہ ان کے غیظ و غضب
کا باعث تھی۔ ان کی بد عملیاں اس بات کا کافی ثبوت ہیں کہ نہ اسلام سے ان کو کوئی تعلق تھا نہ
دین سے ان کے ان کو کوئی محبت تھی۔ نہ صحابہؓ سے ان کو کوئی اُنس تھا۔ وہ اپنی مخفی اغراض کے پورا
کرنے کے لئے ملک کے امن و امان کو تباہ کرنے پر آمادہ ہو رہے تھے اور اسلام کے قلعہ میں
نقب زنی کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

انوار العلوم جلد ۴
سماس
اسلام میں اختلافات کا آغاز
بعد اہل
صحابہ کی مفسدوں کے خلاف جنگ پر آمادگی اس واقعہ اہلیہ کے بعد صحابہ اور
مدینہ نے سمجھ لیا کہ ان لوگوں کے
دلوں میں اس سے بھی زیادہ بغض بھرا ہوا ہے جس قدر کہ یہ ظاہر کرتے ہیں۔ گو وہ کچھ کر نہیں
سکتے تھے مگر بعض صحابہ جو اس حالت سے موت کو بہتر سمجھتے تھے اس بات پر آمادہ ہو گئے کہ خواہ
نتیجہ کچھ بھی ہو جاوے ہم ان سے جنگ کریں گے ۔ اس دو تین ہزار کے لشکر کے مقابلہ میں چار
پانچ آدمیوں کا لڑنا دنیا داری کی نظروں میں شاید جنون معلوم ہو۔ لیکن جن لوگوں نے اسلام
کے لئے اپنا سب کچھ قربان کر دیا ہوا تھا انہیں اس کی حمایت میں لڑنا کچھ بھی دو بھر نہیں معلوم
ہوتا تھا۔ ان لڑائی پر آمادہ ہو جانے پر آمادہ ہو جانے والوں میں مفصلہ ذیل صحابہ بھی شامل تھے۔ سعد بن ۔ بعد بن مالک
حضرت ابو ہریرہ زید بن صامت اور حضرت امام حسن ۔ جب حضرت عثمان کو یہ خبر پہنچی تو
آپ نے فورا ان کو کہلا بھیجا کہ ہرگز ان لوگوں سے نہ لڑیں اور اپنے اپنے گھروں کو چلے
جائیں۔
حضرت عثمان کی محبت جو آ۔ آپ کو صحابہ رسول کریم ال لی لی اور آپ کے آپ کے اہل بیت سے
تھی اس نے بے شک اس لڑائی کو جو چند جان فروش صحابہ اور اس دو تین ہزار کے باغی لشکر
کے درمیان ہونے والی تھی روک دیا۔ مگر اس واقعہ سے یہ بات ہمیں خوب اچھی طرح سے
معلوم ہو جاتی ہے کہ صحابہ" میں ان ! ، ان لوگوں کی شرارتوں پر کس قدر جوش پیدا ہو رہا تھا۔ کیونکہ
چند آدمیوں کا ایک لشکر جرار کے مقابلہ پر آمادہ ہو جانا ایسی صورت میں ممکن ہے کہ وہ لوگ
اس لشکر کی اطاعت کو موت سے بد تر خیال کریں۔ اس جماعت میں ابو ہریرہ اور امام حسن کی
شرکت خاص طور پر قابل غور ہے۔ کیونکہ حضرت ابو ہریرہ فوجی آدمی نہ تھے اور اس سے پیشتر
کوئی خاص فوجی خدمت ان سے نہیں ہوئی۔ اسی طرح حضرت امام حسن گو ایک جری باپ
کے بیٹے اور خود جری اور بہادر تھے مگر آپ صلح اور امن کو بہت کو بہت پسند فرماتے تھے اور
رسول کریم اس کی ایک پیشگوئی کے مطابق صلح کے شہزادے تھے۔ (مستدرک الحاکم
الجزء الثالث كتاب معرفة الصحابه باب اخبار النبي بان الحسن يصلح به بين فئتين من المسلمين ، ان
دو شخصوں کا اس موقع پر تلوار ہاتھ میں لے کر کھڑے ہو جانا دلالت کرتا ہے کہ صحابہ اور دیگر
اہل مدینہ ان مفسدوں کی شرارت پر سخت ناراض تھے ۔

انوار العلوم جلد ۴
الد
اسلام میں اختلافات کا آغاز
صرف تین شخص مدینہ کے باشندے ان مدینہ میں مفسدوں کے تین بڑے ساتھی لوگوں کے ساتھی تھے ایک تو حمد بن ابی بن بکر
جو حضرت ابو بکر کے لڑکے تھے۔ اور مؤرخین کا خیال ہے کہ بوجہ اس کے کہ لوگ ان کے باپ
کے سبب ان کا ادب کرتے تھے ان کو خیال پیدا ہو گیا تھا کہ میں بھی کوئی حیثیت رکھتا ہوں۔
ورنہ نہ ان کو دنیا میں کوئی سبقت حاصل تھی نہ رسول کریم اس کی صحبت حاصل تھی نہ بعد
میں ہی خاص طور پر دینی تعلیم حاصل کی حجتہ الوادع کے ایام میں پیدا ہوئے اور رسول کریم
کی وفات کے وقت ابھی دودھ پیتے بچے تھے۔ چوتھے سال ہی میں تھے کہ حضرت ابو بکر
فوت ہو گئے اور اس بے نظیر انسان کی تربیت سے بھی فائدہ اٹھانے کا موقع نہیں ملا۔
تهذیب التهذیب جلد 9 صفحہ ۷۰ مطبوعہ لاہور)
دوسرا شخص محمد بن ابی حذیفہ تھا یہ بھی صحابہ میں سے نہ تھا اس کے والد یمامہ کی لڑائی میں
شہید ہو گئے تھے اور تھے اور حضرت عثمان نے اس نے اس کی تربیت اپنے ذمہ لے لی تھی اور بچپن
سے آپ
نے اسے پالا تھا۔ جب حضرت عثمان خلیفہ ہوئے تو اس نے آپ سے کوئی عہدہ طلب کیا۔ آپ
نے انکار کیا اس پر اس نے اجازت چاہی کہ میں کہیں باہر جا کر کوئی کام کروں۔ آپ نے
اجازت دے دی اور یہ مصر چلا گیا۔ وہاں جا کر عبداللہ بن سبا کے ساتھیوں سے مل کر حضرت
عثمان کے خلاف لوگوں کو بھڑکانا شروع کیا۔ جب اہل مصر مدینہ پر حملہ آور ہوئے تو یہ ان کے
ساتھ ہی آیا۔ مگر کچھ دور تک آکر واپس چلا گیا اور اس فتنہ کے وقت مدینہ میں نہیں تھا۔ (طبری
جلد ۶ صفحه ۳۰۲۹ مطبوعہ بیروت)
تیسرے شخص عمار بن یا سر تھے یہ صحابہ میں سے تھے اور ان کے دھوکا کھانے کی وجہ یہ
تھی کہ یہ سیاست سے باخبر نہ تھے۔ جب حضرت عثمان نے ان کو مصر بھیجا کہ وہاں کے والی کے
انتظام کے متعلق رپورٹ کریں تو عبد اللہ بن سبا نے ان کا استقبال کر کے ان کے خیالات کو مصر
کے گورنر کے خلاف کر دیا۔ اور چونکہ وہ گور نر ایسے لوگوں میں سے تھا۔ جنہوں نے ایام کفر
میں رسول کریم ﷺ کی سخت مخالفت کی تھی اور فتح مکہ کے بعد اسلام لایا تھا۔ اس لئے آپ
بہت جلد ان لوگوں کے قبضہ میں آگئے۔ والی کے خلاف بدظنی پیدا کرنے کے بعد آہستہ آہستہ
حضرت عثمان" پر بھی انہوں نے ان کو بد ظن کر دیا ۔ مگر انہوں نے عملاً فساد میں کوئی حصہ نہیں
لیا۔ کیونکہ باوجود اس کے کہ مدینہ پر حملہ کے وقت یہ مدینہ میں موجود تھے سوائے اس کے کہ

انوار العلوم جلد ۴
۳۱۵
اسلام میں اختلافات کا آغاز
اپنے گھر میں خاموش بیٹھے رہے ہوں اور ان مفسدوں کا مقابلہ کرنے میں انہوں نے کوئی حصہ
نہ لیا ہو عملی طور پر انہوں نے فساد میں کوئی حصہ نہیں لیا۔ اور ان مفسدوں کی بد اعمالیوں سے
ان کا دامن بالکل پاک ہے۔
حضرت عثمان کو کو خلافت سے اسے دست بردا
ان تین کے سوا
برداری کیلئے مجبور کیا جانا باقی کوئی شخص اہل
مدینہ میں سے صحابی ہو یا غیر صحابی ان مفسدوں کا ہمدرد نہ تھا۔ اور ۔ تھا۔ اور ہر ایک شخص ان پر لعنت
ملامت کرتا تھا۔ مگر ان کے ہاتھ میں اس وقت سب انتظام تھا یہ کسی کی ملامت کی پرواہ نہ کرتے
تھے ۔ میں دن تک یہ لوگ صرف زبانی طور پر کوشش کرتے رہے کہ کسی طرح حضرت عثمان
خلافت سے دست بردار ہو جائیں ۔ مگر حضرت عثمان نے اس امر سے صاف انکار کر دیا اور
فرمایا کہ جو قمیض مجھے خدا تعالیٰ نے پہنائی ہے میں اسے اتار نہیں سکتا۔ اور نہ امت محمد
کو بے پناہ چھوڑ سکتا ہوں کہ جس کا جی چاہے دوسرے پر مظلم ظلم کرے۔ کر
کرے ۔ (طبری جلد ۶ صفحه ۲۹۹۰
مطبوعہ بیروت) اور ان لوگوں کو بھی سمجھاتے رہے کہ اس فساد سے باز آجادیں اور فرماتے رہے
کہ آج یہ لوگ فساد کرتے ہیں اور میری زندگی سے بیزار ہیں۔ مگر جب میں نہ رہوں گا تو
خواہش کریں گے کہ کاش عثمان کی عمر کا ایک ایک دن ایک ایک سال سے بدل جاتا اور وہ ہم
سے جلدی رخصت نہ ہوتا۔ کیونکہ میرے بعد سخت خون ریزی ہوگی اور حقوق کا اتلاف ہو گا
اور انتظام کچھ کا کچھ بدل جائے گا (چنانچہ بنو امیہ کے زمانہ میں خلافت حکومت سے بدل گئی اور
ان مفسدوں کو ایسی سزائیں ملیں کہ سب شرارتیں ان کو بھول گئیں)۔
حضرت عثمان کے گھر کا محاصرہ نہیں دن گزرنے کے بعد ان لوگوں کو خیال ہوا کہ اب
صوبہ جات سے فوجیں آجادیں اور ہمیں اپنے اعمال کی سزا بھگتنی پڑے۔ اس لئے انہوں نے
حضرت عثمان کا گھر سے نکلنا بند کر دیا۔ اور کھانے پینے کی چیزوں کا اندر جانا بھی روک دیا اور
سمجھے کہ شاید اس طرح مجبور ہو کر حضرت عثمان ہمارے مطالبات کو قبول کرلیں گے ۔
مدینہ کا انتظام اب ان لوگوں کے ہاتھ میں تھا اور تینوں فوجوں نے مل کر مصر کی فوجوں کے
سردار غافقی کو اپنا سردار تسلیم کر لیا تھا۔ اس طرح مدینہ کا حاکم گویا اس وقت غافقی تھا اور کوفہ
کی فوج کا سردار اشتر اور بصرہ کی فوج کا سردار حکیم بن جبلہ (وہی ڈاکو جسے اہل ذمہ کے مال

انوار العلوم جلد ۴
۳۱۶
اسلام میں اختلافات کا آغاز
لوٹنے پر حضرت عثمان نے بصرہ میں نظر بند کر دینے کا حکم دیا تھا) دونوں غافقی کے ماتحت کام
کرتے تھے۔ اور اس سے ایک دفعہ پھر یہ بات ثابت ہو گئی کہ اس فتنہ کی اصل جڑ مصری تھے۔
جہاں عبداللہ بن سبا کام کر رہا تھا۔ مسجد نبوی میں غافقی نماز پڑھاتا تھا اور رسول کریم ا
کے صحابہ اپنے گھروں میں مقید رہتے یا اس کے پیچھے نماز ادا کرنے پر مجبور تھے۔
جب تک ان لوگوں نے حضرت عثمان کے گھر کا محاصرہ کرنے کا فیصلہ نہیں کیا تھا تب تک تو
لوگوں سے زیادہ تعریض نہیں کرتے تھے مگر محاصرہ کرنے کے ساتھ ہی دوسرے لوگوں پر بھی
سختیاں شروع کر دیں۔ اب مدینہ دار الامن کی بجائے دارالحرب ہو گیا۔ اہل مدینہ کی عزت اور
ننگ و ناموس خطرہ میں تھی اور کوئی شخص اسلحہ کے بغیر گھر سے نہیں نکلتا تھا اور جو شخص ان کا
مقابلہ کرتا اسے قتل کر دیتے تھے۔
حضرت علی کا محاصرہ کرنے والوں کو نصیحت کرنا جب ان لوگوں نے حضرت عثمان" کا محاصرہ کر لیا اور پانی تک اندر
جانے سے روک دیا تو حضرت عثمان نے اپنے ایک ہمسایہ کے لڑکے کو حضرت علیؓ اور حضرت
طلحہ اور حضرت زبیر اور امہات المؤمنین کی طرف بھیجا کہ ان لوگوں نے ہمارا پانی بھی بند کر دیا
ہے۔ آپ لوگوں سے اگر کچھ ہو سکے تو کوشش کریں اور ہمیں پانی پہنچائیں۔ مردوں میں سب
سے پہلے حضرت علیؓ آئے اور آپ نے ان لوگوں کو سمجھایا کہ تم لوگوں نے کیا رویہ اختیار کیا
ہے۔ تمہارا عمل تو نہ مؤمنوں سے ملتا ہے نہ کافروں سے۔ حضرت عثمان کے گھر میں کھانے پینے
کی چیزیں مت روکو۔ روم اور فارس کے لوگ بھی قید کرتے ہیں تو کھانا کھلاتے ہیں اور پانی
پلاتے ہیں۔ اور اسلامی طریق کے موافق تو تمہارا یہ فعل کسی طرح جائز نہیں۔ کیونکہ حضرت
عثمان نے تمہارا کیا بگاڑا ہے کہ تم ان کو قید کر دینے اور قتل کر دینے کو جائز سمجھنے لگے ہو۔
حضرت علی کی اس نصیحت کا ان پر کوئی اثر نہ ہوا۔ اور انہوں نے صاف کہہ دیا کہ خواہ کچھ ہو
جائے ہم اس شخص تک دانہ پانی نہ پہنچنے دیں گے۔ یہ وہ جواب تھا جو انہوں نے اس شخص کو دیا
جسے وہ رسول کریم ﷺ کا وصی اور آپ کا حقیقی جانشین قرار دیتے تھے ۔ اور کیا اس جواب
کے بعد کسی اور شہادت کی بھی اس امر کے ثابت کرنے کے لئے ضرورت باقی رہ جاتی ہے کہ یہ
حضرت علی کا وصی قرار دینے والا گر وہ حق کی حمایت اور اہل بیت کی محبت کی خاطر اپنے گھروں
سے نہیں نکلا تھا بلکہ اپنی نفسانی اغراض کو پورا کرنے کے لئے۔

انوار العلوم جلد ۴
رض
۳۱۷
اسلام میں اختلافات کا آغاز
امهات المؤمنین میں سے سب سے
پہلے
حضرت ام ام ۔ حبیبه اسے مفسدوں کا سلوک
حضرت ام حبیبہ " آپ کی مدد کے لئے
آئیں۔ ایک خچر پر آپ سوار تھیں۔ آپ اپنے ساتھ ایک مشکیزہ پانی کا بھی لائیں۔ لیکن اصل
غرض آپ کی یہ تھی کہ بنو امیہ کے بتائی اور بیواؤں کی وصیتیں حضرت عثمان کے پاس تھیں۔
اور آپ نے جب دیکھا کہ حضرت عثمان کا پانی باغیوں نے بند کر دیا ہے تو آپ کو خوف ہوا کہ
وه وصایا بھی کہیں تلف نہ ہو جا کہ انہ ہو جائیں اور آپ نے چاہا کہ نے چاہا کہ کسی طرح وہ وصایا محفوظ کر لی جائیں۔
ور نہ پانی آپ کسی اور ذریعہ سے بھی پہنچا سکتی تھیں۔ جب آپ حضرت عثمان کے دروازے
تک پہنچیں تو باغیوں نے آپ کو روکنا چاہا لوگوں نے بتایا کہ یہ ام المؤمنین ام حبیبہ" ہیں مگر اس
پر بھی وہ لوگ باز نہ آئے اور آپ کی خچر کو مارنا شروع کیا۔ ام المؤمنین ام حبیبہ نے فرمایا کہ
میں ڈرتی ہوں کہ بنو امیہ کے بتائی اور بیوگان کی وصایا ضائع نہ ہو جائیں۔ اس لئے اندر جانا
چاہتی ہوں تاکہ ان کی حفاظت کا سامان کر دوں۔ مگر ان بد بختوں نے آنحضرت ا کی
زوجہ مطہرہ کو جواب دیا کہ تم جھوٹ بولتی ہو اور آپ کی خچر پر حملہ کرکے اس کے پالان کے
رستے کاٹ دیئے اور زین الٹ گئی۔ اور قریب تھا کہ حضرت ام حبیبہ گر کر ان مفسدوں کے
پیروں کے نیچے روندی جا کر شہید ہو جاتیں کہ بعض اہل مدینہ نے جو قریب تھے جھپٹ کر آپ کو
نبھالا اور گھر پہنچا دیا ۔ (طبری جلد ۲ صفحہ ۳۰۱۰ مطبوعہ ) وعہ بیروت)
سلوک تھا جو ان لو لوگوں نے آج آنحضرت
حضرت ام حبیبہ کی دینی غیرت کا نمونہ
ال کی زوجہ مطہرہ سے کیا۔ حضرت ام
جیبہ آنحضرت ا سے ایسا اخلاص اور عشق رکھتی تھیں کہ لہ جب پندرہ سولہ سال کی
جدائی کے بعد آپ کا باپ جو عرب کا سردار تھا اور مکہ میں ایک بادشاہ کی حیثیت رکھتا تھا ایک
خاص سیاسی مشن پر مدینہ آیا اور آپ کے ملنے کیلئے گیا۔ تو آپ نے اسکے نیچے سے رسول کریم
ال کا بستر کھینچ لیا۔ اس لئے کہ خدا کے رسول کے پاک کپڑے سے ایک مشرک کے نجس
جسم کو چھوتے ہوئے دیکھنا آپ کی طاقت برداشت سے باہر تھا۔ تعجب ہے کہ حضرت ام حبیبہ
نے تو محمد رسول اللہ ﷺ کی غیبت میں آپ کے کپڑے تک کی حرمت کا خیال رکھا مگر ان
مفسدوں نے محمد رسول اللہ ﷺ کی غیبت میں آپکے حرم محترم کی حرمت کا بھی خیال نہ کیا۔
نادانوں نے کہا کہ رسول کریم ال کی بیوی جھوٹی ہیں حالانکہ جو کچھ انہوں نے فرمایا تھا وہ
یہ وہ
14

·

آج 10 میں سے 10 باقی