عرفانِ الہٰی
انوارالعلوم (جلد 4), حصہ 3
انوار العلوم جلد ۴
۳۶۲
عرفان الهی
دوسری دو قسموں کے انسانوں کے متعلق ہو گا۔ دنیا میں آج تک اس بات کو بہت کم سمجھا گیا
ہے۔ بلکہ انبیاء اور اولیاء کو علیحدہ کر کے میں کہہ سکتا ہوں کہ اور کسی نے سمجھا ہی نہیں کہ گو
بہت سی بدیاں ایسی ہیں جو شرعی بدیاں ہیں لیکن ان کا ارتکاب کرنے والا کسی شرعی گناہ کا مجرم
نہیں ہو تا بلکہ وہ کسی جسمانی بیماری کا مریض ہوتا ہے ۔ یہ ایک وسیع مضمون ہے اور اللہ تعالیٰ
نے اس کے متعلق مجھے خاص علم دیا ہے اور میرا ارادہ ہے کہ اس پر مفصل لکھوں۔ اور جب
یہ علم کامل ہو جاوے گا اس وقت بعض لوگ جواب روحانی بیمار کہلاتے ہیں اپنے علاج کے لئے
جسمانی ڈاکٹروں کے پاس جاویں گے۔ اس وقت بعض بڑے بڑے ڈاکٹروں کی توجہ اس طرف
ہو رہی ہے لیکن تاحال ان کی تحقیقات عالم طفولیت میں ہے۔ مگر اس بارے میں مجھے جو علم دیا
گیا ہے وہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ان لوگ لوگوں کی تحقیقات سے بہت وسیع ہے۔ یہ کوئی ایسا نیا علم
نہیں جو مجھ سے پہلے اوروں کو نہیں دیا گیا۔ خدا کے برگزیدہ اور پیارے بندوں کو دیا جاتا رہا
ہے۔ پھر قرآن کریم میں بیان کیا گیا ہے اور حضرت مسیح موعود کو بتایا گیا اور آپ نے اس کا
تذکرہ اصولاً اپنی کتب میں کیا بھی ہے۔ مگر افسوس عام لوگوں نے اسے سمجھا نہیں اور اس سے
فائدہ نہیں اٹھایا ۔ اب خدا تعالیٰ نے وسیع طور پر مجھے یہ علم دیا ہے اور میں نے اس کے متعلق
تحقیقات کی ہے۔ جس سے اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ شرعی گناہوں کی ایسے رنگ میں تقسیم ہو
سکتی ہے کہ فلاں قسم کا گنہگار ڈاکٹر کے پاس جانا چاہئے اور فلاں قسم کا بزرگ کے پاس۔ میں نے
یہاں تک تو تحقیقات کر لی ہے کہ بعض انسان بعض شرعی گناہ جسمانی بیماری کی وجہ سے کرتے
ہیں۔ مگر ابھی یہ بات باقی ہے کہ کس قسم کے لوگوں کو ڈاکٹر کے پاس جانا چاہئے اور کس قسم کے
لوگوں کو روحانی طبیب کے پاس۔ جب اس کے متعلق بھی فیصلہ ہو جائے گا تو تحقیقات مکمل طور
پر پیش کی جاسکیں گی۔ بات یہ ہے کہ جسم اور روح کا ایک دوسرے کے ساتھ ایسا گہرا تعلق ہے
کہ ایک کی چھوٹی سے چھوٹی بات کا دوسرے پر بڑا اثر پڑتا ہے۔ حضرت مسیح موعود نے اس
کے متعلق بہت تفصیل سے لکھا ہے اور بتایا ہے کہ جب جسم میں بیماری پیدا ہو جائے تو روح
میں بھی پیدا ہو جاتی ہے اور یہ تو ظاہر بات ہے کہ سخت درد اور تکلیف میں انسان پورے
اطمینان سے دعا نہیں کر سکتا۔ اب دعا نہ کر سکنا روح کی بیماری ہے یا نہیں؟ ضرور ہے۔ مگر اس
کا علاج ڈاکٹر کے پاس ہے بزرگ کے پاس نہیں۔ تو یہ وہی باتیں ہیں جو پہلوں نے لکھیں اور
اب خدا تعالیٰ نے مجھے سمجھاتی ہیں۔ اور جس طرح دنیاوی اشیاء کے خزانے ختم ہونے میں
انوار العلوم جلد ۴
۳۶۳
عرفان الهی
نہیں آتے بلکہ دن بدن زیادہ نکلتے رہتے ہیں۔ اسی طرح روحانی علوم بھی اپنے اپنے وقت پر
ظاہر ہوتے رہتے ہیں۔ اس علم کا دروازہ اس زمانہ میں خدا تعالٰی نے حضرت مسیح موعود کے
ذریعہ کھولا ہے۔ اور آپ کے بعد آپ کے خلفاء اس کو اور اور زیادہ وسیع کریں گے۔ میں نہیں
جانتا مجھے اس کو وسعت دینے کا موقع ملے گا یا نہیں۔ اب بھی میں دوائی کھا کر تقریر کے لئے کھڑا
ہوا ہوں مگر میں یہ ضرور بتاؤ نگا کہ آپ لوگ اس بات کو مد نظر رکھیں کہ بہت سی روحانی
بیماریاں ایسی ہوتی ہیں کہ جن کا علاج ڈاکٹروں سے کرایا جا سکتا ہے۔ ایک ایسا شخص جو قرآن
کریم کو پڑھتا اور سمجھتا ہے۔ پھر اس پر عمل کرنے کی پوری کوشش کرتا ہے مگر باوجود اس کے
بعض بدیاں سرزد ہوتی ہیں۔ اسے اندیشہ کرنا چاہئے کہ اسے کوئی جسمانی مرض لاحق ہے جو
عموما اعصابی قسم کی ہوگی اور اسے ڈاکٹر سے اپنی صحت کے متعلق مشورہ لینا چاہئے اور گو
ہمارے ملک میں اعصابی امراض کے علاج کی طرف اطباء کو کم توجہ ہے۔ مگر میں امید کرتا ہوں
کہ بہت دفعہ عام اعصابی کمزوری کے علاج سے انسان اپنی روحانیت میں بھی ایک نمایاں ترقی
محسوس کریگا۔ اور گناہوں سے بچنے کی طاقت اس میں پیدا ہو جادیگی اور اپنے اندر اپنے جذبات
پر قابو رکھ سکنے کی اہلیت وہ معلوم کرلیگا۔ مگر یہ یاد رکھنا چاہئے کہ ضروری نہیں کہ ہمیشہ ہی
گناہوں سے بچنے میں بے کسی کی حالت جسمانی بیماری کا ہی نتیجہ ہوتی ہے بلکہ بالعموم ایسا ہوتا
ہے۔ اور کبھی کبھی بطور سزا کے بھی انسان پر یہ حالت طاری کی جاتی ہے۔ اور کبھی بطور عادت
کے بھی ایسا ہوتا ہے۔ ان مؤخر الذکر دونوں صورتوں میں سے اول الذکر کا علاج صرف روحانی
علاج کے ماہر کر سکتے ہیں۔ اور ثانی الذکر کا علاج بھی وہی لوگ یا علم اخلاق کے ماہر کر سکتے ہیں۔
پس اس کو قاعدہ کلیہ نہیں سمجھنا چاہئے۔ اگر کوئی کہے کہ جب ایک شخص کوشش کرتا ہے کہ
بدی سے بچے لیکن بیماری کی وجہ سے بچ نہیں سکتا تو پھر اسے سزا کیوں ہوگی؟ اس کا جواب یہ
ہے کہ سزا اس لئے ہو گی کہ اس نے اس کا علاج کیوں نہ کرایا یہ اس کا قصور ہے نہ کہ کسی اور
گا۔
مجھے اگر فرصت ملی تو میں اس روحانی امراض کے علاج جسمانی ڈاکٹروں سے تحقیقات کو مکمل کر دونگا۔ لیکن ام ات مکمل اگر
میں نہ کر سکوں تو تم لوگ یاد رکھو کہ روحانی امراض کے بعض ایسے علاج ہیں۔ جو ڈاکٹروں
کے ذریعہ ہو سکتے ہیں۔ اس بات کو مد نظر رکھ کر تم اپنے طور پر کوشش میں لگے رہو اور اپنی
انوار العلوم جلد ۴
عرفان الهی
تحقیقات سے ان لوگوں کی امداد کرو جن کی توجہ اس طرف ہو رہی ہے اور جو اس کے لئے
کوشش کر رہے ہیں تاکہ دنیا میں ایک نیا انقلاب واقع ہو اور دنیا ایک قدم اور ترقی کرے۔ فی
الحال میں صرف اس قدر بیان کر دیتا ہوں کہ بعض روحانی بیماریاں ایسی ہوتی ہیں۔ جن کے
علاج کے لئے کسی عارف اور ولی اللہ کے پاس نہیں جانا چاہئے بلکہ کسی ڈاکٹر اور طبیب کو تلاش
کرنا چاہئے کیونکہ اس قسم کی بیماریاں یا تو پیٹھ کے اعصاب کی کمزوری اور نقص سے یا اور خاص
خاص بیماریوں کے نتیجہ میں ہوتی ہیں۔ مثلاً بعض اوقات زنا ایک اخلاقی یا مذہبی جرم نہ ہو گا بلکہ
کسی خاص دماغی بیماری کا نتیجہ ہو گا۔ اسی طرح بعض ڈاکہ ، بعض چوری ، بعض جھوٹ ، خاص
خاص نقصوں کے نتیجہ میں ہونگے۔ ان کا علاج روحانی ریاضتوں سے اس عمدگی سے نہیں ہو سکتا
جتنا جسمانی علاج کے ذریعہ ۔ مگر ابھی چونکہ میری تحقیق مکمل نہیں ہو سکی اس لئے میں اس
مضمون کو اس وقت تفصیل کے ساتھ بیان نہیں کر سکتا۔ اور کسی اور وقت پر چھوڑتا ہوں۔
اپنے لئے یا آپ میں سے کسی کے لئے جس کو خدا تعالیٰ اسے بیان کرنے کی توفیق دے۔
اب میں اصولی طور پر اس امر کو بیان کر کے کہ گناہوں کا گناہوں سے بچنے کا علاج علاج بعض اوقات جسمانی علاج کے ساتھ بھی کیا جا سکتا ہے
ان دوسری تدابیر کو بیان کرتا ہوں جو برائیوں اور بدیوں سے بچنے کے لئے اختیار کی جاسکتی
ہیں۔ اول تدبیر گناہوں سے بچنے کی یہ ہے کہ انسان اپنا پچھلا حساب درست کرے ۔ بہت لوگ
جو عرفان حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ اس بات کا خیال نہیں رکھتے اس لئے کامیاب نہیں ہو سکتے وہ
بہت کوشش کرتے ہیں کہ عرفان نصیب ہو مگر اس کے لئے طریق یہ اختیار کرتے ہیں کہ خراب
شدہ چیز میں اچھی چیز ڈالتے ہیں۔ ان کی مثال ایسی ہی ہوتی ہے جیسے پھٹے ہوئے دودھ میں اچھا
دودھ ڈالنے والے کی ہوتی ہے۔ اچھا دودھ تھوڑے سے خراب دودھ میں خواہ من بھر بھی
ڈال دیا جائے تو بھی وہ خراب ہو جاتا ہے تو سب سے بڑی غلطی لوگ یہ کرتے ہیں کہ ابتدائی
شرط کو پورا نہیں کرتے ۔ حالانکہ ۔ - سب سے پہلے ضروری ہے کہ انسان اپنا پہلا حساب درست
کرے اور پھر آگے قدم بڑھائے ۔ کیونکہ اگر پہلا ہی حساب کاپی میں غلط ہو اور اس کی میزان
درست نہ ہو اور جس قدر اس میں جمع کیا جائیگا اس کی میزان بھی غلط ہی رہے گی۔ لیکن اگر پہلی
میزان درست ہوگی تو پھر سارا حساب درست ہو تا جائیگا۔ پس جب کوئی انسان خدا تعالیٰ کے
قرب اور معرفت کے حاصل ہو نیکی خواہش کرے تو اسے چاہئے کہ پہلے جو اس کا حساب خراب
انوار العلوم جلد ۴
۳۶۵
عرفان الهی
ہو چکا ہو ا ہے را سے صاف کرلے۔ اور اس کا طریق یہ ہے کہ وہ تو بہ کرے۔
عرفانِ الہی حاصل کرنے کے لئے یہ یہ سب سے ضروری پہلی شرط عرفانِ الہی کی تو بہ ہے اور سب سے پہلا قدم ہے۔ اس کے متعلق کوئی یہ نہ
کہے کہ یہ تو معمولی بات ہے ہم روز تو بہ کرتے ہیں۔ اس تو بہ سے میری مراد وہ تو بہ نہیں ہے جو
روز کی جاتی ہے بلکہ کچھ اور ہے اور ابھی میں اسے کھول کر بیان کرونگا۔ تو سب سے پہلی شرط
عرفان الہی حاصل کرنے کے لئے تو بہ ہے۔ مگر صرف مونہہ سے یہ کہہ دینے سے کہ ”میری
تو بہ " تو بہ نہیں ہو جاتی۔
بلکہ اس کے لئے سات امور کا ہونا ضروری ہے۔ تو بہ کے سات امور ضروریہ کا بیان اور جب تک وہ نہ ہوں! وہ نہ ہوں اس وقت تک تو بہ پوری
تو یہ نہیں ہو سکتی۔ وہ امور یہ ہیں۔
(۱) یہ کہ انسان اپنے گزشتہ گناہوں پر ندامت کا احساس پیدا کرے اور وہ اس طرح کہ
پچھلے گناہوں کو یاد کر کے اور ان کو اپنے سامنے لاکر ان پر اس قدر نادم ہو کہ گویا پسینہ پسینہ ہو
جائے
(۲) دو سرا قدم تو بہ کے لئے یہ ہوگا کہ پچھلے فرائض جس قدر رہ چکے ہوں ان میں سے
جن کو ادا کیا جا سکے ان کو ادا کیا جائے ہاں جو ادا نہیں کر سکتا انکی مجبوری ہے۔ مثلاً اگر نماز نہیں
پڑھتا رہا تو اس کو ادا نہیں کر سکتا نہ اس کے ادا کرنے کا شریعت میں حکم ہے اور نہ یہ ادا ہو سکتی
ہے۔ ہاں اگر ایسے وقت میں تو بہ کا ارادہ کیا جائے کہ کسی نماز کا وقت ہو تو ادا کرے ۔ یا صاحب
استطاعت ہونے کے باوجود حج نہیں کیا تھا اب حج کرلے ۔ یا اگر زکوۃ نہیں دی تھی تو ساری عمر
کو جانے دے اس سال کی دیدے۔ تو پہلے انسان اپنے گذشتہ گناہوں پر ندامت پیدا کرے۔
اور دوسرے پچھلے فرائض جو ادا کر سکتا ہو ادا کرے (۳) تیرے یہ کہ پچھلے گناہوں کا ازالہ کر
دے۔ ازالہ سے میری مراد یہ نہیں کہ اگر اس نے کسی کو قتل کیا تو زندہ کر دے۔ یا زنا کیا ہے تو
لوٹا دے ۔ بلکہ یہ ہے کہ جن گناہوں کا ازالہ ہو سکے ان کا کر دے ۔ مثلاً اگر کسی کی بھینس چرا کر
اپنے گھر میں باندھی ہوئی ہے تو اسے واپس کرے اور اپنے پاس نہ رکھے
(۴) چوتھی شرط یہ ہے کہ جس شخص کو کوئی دکھ پہنچایا ہو اس کے دکھ کا ازالہ کرنے کے
علاوہ اس سے عفو طلب کرے ۔ یہ ایک بار یک مسئلہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے بندوں کے گناہ کے
انوار العلوم جلد ۴
۳۶۶
عرفان الهی
لئے یہ شرط رکھی ہوئی ہے کہ بندوں سے ہی معافی کی جائے اور بندے معاف کر دیں تو پھر ان کا
مؤاخذہ خدا تعالیٰ نہیں کرتا۔ پس جن لوگوں کو کوئی دکھ پہنچایا ہو اور ان کی رضا حاصل کرنا ممکن
ہو ان سے حاصل کی جائے۔ ہاں یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ خدا تعالی بڑا ستار ہے وہ انسان کی
بڑی بڑی برائیوں پر برائیوں پر پردہ ڈالے رکھتا ہے اس لئے انسان کو چاہئے کہ اپنی ستاری آپ بھی
کرے ۔ اور وہ گناہ جن کو خدا نے چھپا رکھا ہو ان کو خود نہ ظاہر کرتا پھرے ۔ مثلاً کسی کی چوری
کی ہو تو اس کے لئے یہ نہیں چاہئے کہ خود جا کر بتلائے کہ میں نے تمہاری چوری کی تھی۔ ایسا
کرنا بجائے خود گناہ ہے۔ اس طریق سے ازالہ نہیں کرنا چاہئے بلکہ ایسی باتیں مثلاً کسی کو تھپڑ
مارا ہو تو اس کا ازلہ کرے اور معافی مانگے۔ اور جن گناہوں کو خدا نے چھپایا ہو ان کو خود ظاہر
نہ کرے۔
(۵) پانچویں یہ کہ جن لوگوں کو نقصان پہنچایا ہو ان سے مقدور بھر احسان کرے۔ اور اگر
کچھ نہیں کر سکتا تو دعا ہی کرے۔ اولیائے کرام نے بھی یہ طریق لکھا ہے کہ اگر کسی کا مال
نا جائز طور پر کھا لیا ہو اور اس کے ادا کرنے کی طاقت نہ ہو تو خدا تعالیٰ سے دعا کی جائے کہ الہی
مجھے تو اس کا مال دینے کی طاقت نہیں تو اپنے پاس سے ہی اسے دیدے۔
(۶) چھٹے یہ کہ وہ اپنے دل میں آئندہ گناہ نہ کرنے کا عہد کرے۔ اور پختہ ارادہ کرے کہ
اب کوئی گناہ نہ کرونگا۔ اس کے بعد اگر مجبور ہو کر گناہ کرتا ہے تو اور بات ہے مگر تو بہ کرتے
وقت اس کا اقرار ضرور کرے ۔ اس سے میری یہ مراد نہیں کہ رات کو گناہ کر کے صبح کو اقرار
کر لیا کرے کہ آئندہ نہیں کرونگا۔ بلکہ یہ ہے کہ انسان جس وقت یہ اقرار کرے اس وقت
اس کی نیت خالص ہونی چاہئے اور اسے اپنی طرف سے بچنے کی پوری کوشش کرنی چاہئے۔
(۷) ساتویں امر یہ ہے کہ انسان اپنے نفس کو نیکی کی رغبت دلانا شروع کر دے ۔ اور اپنے
دل میں نیک باتیں داخل کرنے کی کوشش کرے نیز نفس کو نیکی کے کام کرنے کے لئے تیار
کرے۔
یہ سات باتیں تو بہ کے لئے ضروری ہیں۔ جب تک یہ نہ ہوں تو بہ مکمل نہیں ہو سکتی۔
اب آپ لوگ اپنے نفسوں میں غور کر لیں کہ آیا یہی تو یہ کیا کرتے ہیں یا کوئی اور ۔ عام طور پر
لوگ تو بہ کے متعلق یہ نہیں جانتے کہ کس بات کو مد نظر رکھ کر اور کس لئے کرنے لگے ہیں۔
بلکہ ان کے مونہہ سے سے یہ لفظ اس طرح بے ساختہ فورا نکل جاتا ہے جس طرح انگریزی دان
انوار العلوم جلد ۴
۳۶۷
عرفان الهی
وہ یہ ہے
رے اور
لوگ "بیگ اور پارٹن" (Beg your parden) میں آپ سے معافی چاہتا ہوں کہدیا کرتے
ہیں حالانکہ معافی مانگنے کا انہیں کچھ بھی خیال نہیں آتا۔ ایسے لوگوں کی تو بہ کو تو بہ نہیں کہا جا سکتا
اور نہ اس طرح کی تو بہ کوئی فائدہ دے سکتی ہے۔ ہر ایک انسان کو چاہئے کہ جو امور میں نے
بتائے ہیں انکو مد نظر رکھ کر حقیقی توبہ کرے تاکہ اسکا پچھلا حساب صاف ہو جائے ۔ کیونکہ جب
تک پچھلا حساب صاف نہ ہو اس وقت تک آگے صفائی کے ساتھ معاملہ نہیں چلتا اور پچھلا
نقص بڑھتا رہتا ہے۔ پس ہر ایک انسان کو چاہئے کہ پچھلا حساب صاف کرنے کیلئے تو بہ کرے
اور حقیقی تو بہ کرے۔ تو بہ کے جو طریق میں نے بتائے ہیں ان پر عمل کرنے سے پچھلا قرضہ اتر جاتا
ہے اور ایک پائی بھی باقی نہیں رہ جاتی ۔ اسکے بعد انسان کوشش کرے تو عارف باللہ بن سکتا ہے ۔
جب پچھلا حساب بالکل صاف ہو جائے تو پھر آئندہ کا حساب چلتا ہے لیکن یہاں ایک سوال
پیدا ہو سکتا ہے اور وہ یہ ہے کہ ایک تو تم کہتے ہو ہو کہ انسان پچھلا قرضہ بے باق کرے
دوسرے کہتے ہو کہ آئندہ نیکیاں کرے ۔ اتنا بڑا بوجھ کس طرح اٹھایا جا سکتا ہے۔ اس کے
متعلق یاد رکھنا چاہئے کہ روحانی امور ایسے ہوا کرتے ہیں کہ ان میں بظاہر زیادہ بوجھ معلوم ہوتا
ہے لیکن دراصل اس بوجھ میں کامیابی کا راز ہوتا ہے۔ دیکھو رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ
وسلم کے پاس ایک غریب اور نادار شخص آیا ۔ آپ نے اسے غربت کا یہ علاج بتایا کہ شادی کر
لو۔ اس نے کرلی۔ پھر آیا اور اپنی غربت کا اظہار کیا اس پر بھی رسول کریم نے فرمایا ایک اور
شادی کر لو۔ اس نے اور کرلی۔ مگر رسول کریم کو آکر کہا کہ ایک کو کھلانے کے لئے کچھ نہیں
تھا اب دو کو کیا کھلاؤں۔ آپ نے فرمایا ایک اور شادی کر لو۔ اس نے اور کر لی اور کچھ دن کے
بعد اگر کہا یا رسول اللہ ! اب تو موت تک حالت پہنچ گئی ہے۔ آپ نے فرمایا ایک اور نکاح
کر لو۔ اس نے وہ بھی کر لیا۔ کچھ عرصہ کے بعد رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا۔ بتاؤ
اب کیا حال ہے۔ تو اس نے کہا حضور دولت ہی دولت ہے تو یہ شرعی مقدے ہوتے ہیں۔ جن
کو ہر ایک شخص نہیں سمجھ سکتا۔ مگر میں اس کے متعلق کسی قدر بتاتا ہوں۔ اول تو یہ کہ جیسا کہ
میں نے بتایا ہے جب تک پچھلا حساب صاف نہ کر لیا جائے اس وقت تک آگے صحیح طور پر
حساب نہیں چل سکتا۔ اور جب تک برتن کی ناقص چیز کو دور نہ کر دیا جائے اس وقت تک اس
برتن میں ڈالی ہوئی چیز ا چھی نہیں رہ سکتی۔ اسلئے ضروری ہے کہ پہلے نقائص اور خرابیوں کو دور
کیا جائے تاکہ ان کا اثر آگے نہ بڑھے ۔ دوم۔ جب کوئی کام نیا نیا شروع کیا جائے تو خاص جوش
!
انوار العلوم جلد ۴
۶۸
عرفان الهی
ہوتا ہے جو کچھ عرصہ بعد ویسا نہیں رہتا۔ اس لئے جب کوئی انسان اقرار کریگا کہ اب میں فلاں
گناہ نہیں کرونگا اس وقت اگر اس کے سامنے مشکل سے مشکل کام آئیگا تو اس کے کرنے کے
لئے تیار ہو جائیگا۔ لیکن کچھ عرصہ کے بعد اس میں یہ ہمت اور جرات نہیں ہوگی۔ تو جب کوئی
بات تازہ ہو اس وقت انسان میں بہت جوش ہوتا ہے۔ اس لئے تو بہ کرنے کا وقت خاص طور پر
کام کرنے کا وقت ہوتا ہے۔
اس وقت اگر پچھلا پچھلا حساب صاف اور آئندہ نیکی کرنے کے ضروری امور حساب صاف کر لیا۔
جائے تو ساتھ آئندہ کام کرنے کی بھی طاقت پیدا ہو جاتی ہے۔ کیونکہ جب پچھلا بوجھ اتر جائے تو
انسان آئندہ آسانی کے ساتھ ترقی کر سکتا ہے اب آئندہ حساب صاف رکھنے کے لئے اور نیکی
میں ترقی کرنے کے لئے جو امور ضروری ہیں ان کو بیان کرتا ہوں۔ اس کے لئے سب سے پہلی
اور ضروری بات جو حصول تقویٰ کے لئے ضروری اور جس کا نتیجہ عرفان الہی ہے یہ ہے کہ
انسان خیالات میں پاکیزگی پیدا کرے۔ اس کی ابھی میں تشریح کرونگا جس سے معلوم ہو جائیگا کہ
یہ تقویٰ حاصل کرنے کی ایک عجیب تدبیر ہے۔ خیالات کے پاک رکھنے سے میری یہ مراد نہیں
کہ کوئی برا خیال ہی نہ آئے۔ ایسا ہونا تو اکثر لوگوں کے لئے ناممکن ہے۔ بلکہ یہ ہے کہ اگر کوئی
ناپاک خیال آئے تو اس کو دل میں پھیلایا نہ جائے۔ مثلاً ایک شخص کے دل میں کسی وقت آئے
کہ میں رشوت لوں تو وہ اس کے متعلق سوچنا اور تدبیریں کرنا شروع نہ کر دے۔ بلکہ جہاں
تک جلدی ہو سکے اس خیال کو اپنے دل سے نکالنے کی کوشش کرے اور اگر موقع پر اس سے
غلطی ہو بھی جائے تو اور بات ہے۔ لیکن جب یونہی خیال آئے اس وقت اس کو دل سے نکالنے
کی کوشش کرنی چاہئے۔ اس سے بہت فائدہ ہو گا۔ کیونکہ ایک ایسے شخص کی نسبت جس کو ہر
وقت یہی خیال رہے کہ میں رشوت اوں اور وہ سوچتا رہے کہ کہاں سے لوں اور کس طرح لوں
وہ شخص ہزار درجے اصلاح کے قریب ہے جو رشوت لینے کے خیال کو تو دل سے نکالنے کی
کوشش کرتا رہتا ہے لیکن موقع آجائے تو رشوت لے لیتا ہے۔ وجہ یہ ہے کہ جو خیال انسان
کے دل میں ہر وقت رہے اس کا بڑا اثر پڑتا ہے اور وہ دل پر ایسا نقش ہو جاتا ہے کہ پھر اس کا
مٹانا سخت مشکل ہو جاتا ہے لیکن جس خیال کو نکالنے کی کوشش کی جاتی ہے وہ نقش نہیں ہو
سکتا۔ پس جب کوئی برا خیال پیدا ہو تو فورا اسے نکال دو اور دوسری طرف متوجہ ہو جاؤ اور یہ
انوار العلوم جلد ۴
۳۶۹
عرفان الهی
مت خیال کرو کہ خیال کے نکالنے سے کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ کوئی خیال جتنا زیادہ عرصہ دل میں
رہتا ہے اتنا ہی زیادہ گہرا ہوتا جاتا ہے اور اگر فور انکال دیا جائے تو انسان بہت سے برے نتائج
سے بچ سکتا ہے۔ کوئی یہ نہ سمجھے کہ برے خیال کا دل سے نکالنا کوئی مشکل کام ہے۔ بلکہ بہت
آسان ہے اور وہ اس طرح کہ جب کوئی برا خیال آئے اس وقت کسی اچھے شغل میں مشغول ہو
جانا چاہئے۔ کسی سے بحث شروع کر دینی چاہئے یا کسی سے دیرینہ قضیہ ہو تو اس کے طے کرنے
میں لگ جانا چاہئے۔ کیونکہ اس طرح وہ کسی خطرناک گناہ سے بچ جائیگا۔ پس گو موقع پر انسان
برائی کے ارتکاب پر مجبور بھی ہو جائے مگر اس موقع سے پہلے اور پیچھے اسے اس بدی کے خیال
کو اپنے دل میں نہیں آنے دینا چاہئے اور اس کو نکالتے رہنا چاہئے اس کا نتیجہ یہ ہو گا کہ اسے
اپنے نفس پر قابو پانے کی طاقت آجائیگی اور وہ بالکل چھوڑ دینے کے لئے تیار ہو جائیگا۔
یہ مت سمجھو کہ خیال کوئی معمولی چیز ہے۔ دنیا میں جس قدر بھی کام ہو خیال کی حقیقت - رہے ہیں وہ سب خیال ہی کا نتیجہ ہیں۔ مثلاً جب کوئی شخص ایمان لاتا
ہے تو پہلے اس کے دل میں اسلام لانے کا خیال ہی پیدا ہوتا ہے۔ اسی طرح اور جس قدر کام
انسان کرتا ہے ان کی ابتداء خیال سے ہی شروع ہوتی ہے۔ اس ہوتی ہے۔ اس لئے یہ نہ کہو کہ خیال کچھ
حقیقت نہیں رکھتا۔ خیال ایک حقیقت ایک واقعہ اور بہت بڑی صداقت ہے۔ کہا جا سکتا ہے کہ
خیال تو نظر نہیں آتا اس لئے اس کی کیا حقیقت ہو سکتی ہے۔ ہم کہتے ہیں وہ پیچ جس سے بڑ کا
درخت بنتا ہے اس میں اتنا بڑا درخت کہاں نظر آتا ہے۔ پھر دیکھو انسان کس طرح بنتا ہے۔ کیا
وہ نتیجہ نہیں ہوتا اس شہوت کا جو دل میں ایک خیال آنے سے پیدا ہوتی ہے۔ پس جب انسان
کی پیدائش خیال کے اثر کے ماتحت ہوتی ہے تو اس کی حقیقت میں کس کو کلام ہو سکتا ہے
دراصل انسان جس قدر کام کرتا ہے وہ خیال ہی کے ذریعہ کرتا ہے۔ اگر کہو کہ اور چیزیں جب
خیال کے ساتھ ملتی ہیں تب کام ہوتا ہے۔ اکیلا خیال کچھ نہیں کر سکتا اس لئے خیال بے حقیقت
چیز ہے۔ تو میں کہتا ہوں کہ اس طرح تو اس پیج کو بھی بے حقیقت قرار دینا پڑیگا جس سے بڑکا
درخت پیدا ہوتا ہے۔ کیونکہ بیج بڑ نہیں بن جاتا بلکہ وہ زمین سے جو مادہ چوستا ہے وہ بڑا بنتا ہے۔
یہی حال دوسرے درختوں کا ہوتا ہے اب اگر کوئی شخص بیچ کو اس لئے بے حقیقت کہہ سکتا ہے
کہ جب تک دوسری چیزیں اس کے ساتھ نہ ملیں اس وقت تک اس سے درخت نہیں بن سکتا
تو وہ خیال کو بھی بے حقیقت کہہ سکتا ہے۔ لیکن جب بیج کے متعلق یہ نہیں کہا جاسکتا کہ وہ بے
انوار العلوم جلد ۴
٣٧٠
عرفان الهی
حقیقت ہے۔ تو خیال کے متعلق بھی نہیں کہا جا سکتا کہ وہ بے حقیقت شے ہے۔ پس خوب یاد
رکھو کہ خیال کوئی بے حقیقت چیز نہیں ہے بلکہ خیال مادہ ہے تمام چیزوں کا کیونکہ اسی سے آگے
نتائج نکلتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے ۔ وَ إِنْ تُبْدُوا مَا فِي أَنْفُسِكُمْ أَوْ تُخْفُوهُ
يُحَاسِبْكُمْ بِهِ الله (البقرۃ : ۲۸۵) کہ اے لوگو جو خیال تمہارے دل میں آئے۔ اسے خواہ تم
عمل میں لاؤ یا پوشیدہ رکھو اللہ اس کا حساب لے گا اس کے یہ معنی نہیں کہ یوں اگر کسی کے دل
میں کوئی خیال پیدا ہو گا تو بھی اس سے مواخذه مؤاخذہ کیا جائیگا۔ کیونکہ خدا تعالٰی بھی فرماتا ہے اور
رسول کریم " بھی فرماتے ہیں کہ جس بات پر انسان کا بس نہیں اس کا مؤاخذہ نہیں ہو گا ۔ مثلاً
اگر کوئی شخص چلتے چلتے کہیں مال دیکھتا ہے اور اس کے دل میں آتا ہے کہ میں اسے اٹھالوں۔ تو
صرف اس خیال کے آنے پر اس سے مؤاخذہ نہیں ہو گا۔ ہاں اگر یہ خیال آنے پر وہ سوچنا
شروع کر دے کہ میں کس طرح اس مال کو اٹھاؤں کس وقت اٹھاؤں۔ تو اس کا یہ سوچنا اور
تدبیریں کرنا قابل مؤاخذہ ہو گا۔ چنانچہ جب یہ آیت اتری تو رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ
وسلم کے پاس صحابہ گئے ۔ اور جا کر عرض کی کہ بعض اوقات کوئی برا خیال تو خود بخود دل میں
آجاتا ہے کیا اس طرح ہم ہلاک ہے ہلاک ہو جائینگے آپ نے آپ نے فرمایا کہ جب کوئی برا خیال دل میں آ میں آتا ہے
اور انسان اس پر عمل نہیں کرتا تو یہ خود نیکی ہے ۔ (بخاری كتاب الرقاق باب من هم بحسنة
او سینه، پس اس آیت کا مطلب یہ ہے کہ وہ خیال جو دل میں گڑ جاتا ہے اور جس کے سوچنے
میں انسان لگ جاتا اور تدبیریں شروع کر دیتا ہے اس کا محاسبہ ہو گا ورنہ اگر کسی کو خیال آئے
کہ میں چوری کروں اور وہ اسے فورا نکال دے تو وہ ایک نیکی کرتا ہے۔ اسی طرح اگر اسے
کسی کو قتل کرنے کا خیال آئے۔ لیکن اسے نکال دے تو وہ نیکی کرنے والا سمجھا جاتا ہے۔ اور
سزا کا مستحق اس حالت میں ہوتا ہے جب کہ اس خیال پر قائم رہتا ہے۔
پس اس نکتہ کو خوب یاد رکھو۔ یہ اعمال کی اصلاح کے
اصلاح اعمال کا بہت بڑا زمینہ لئے بہت بڑا زینہ ہے۔ یہ ٹھیک ہے کہ کسی برے خیال کا
پیدا ہونا تمہارے اختیار میں نہیں۔ لیکن اس کا نکالنا تمہارے اختیار میں ہے اس لئے فور انکال
دیا کرو۔
فرمایا
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک حکایت بیان فرمایا کرتے تھے کہ
لطیف حکایت
ایک شخص باغ سے انگور کا ٹوکرا اٹھا کر لئے جا رہا تھا کہ باغ کا مالک آگیا اور
انوار العلوم جلد ۴
۳۷۱
عرفان الهی
اس نے اس سے دریافت کیا کہ میرے باغ سے انگور کیوں لئے جاتے ہو۔ اس نے کہا پہلے
میری بات سن لو پھر جو چاہے کرنا۔ مالک باغ نے کہا بیان کرو۔ اس نے کہا مجھے ایک بگولا نے اٹھا
کر باغ میں لا ڈالا۔ اتفاقاً جہاں میں آکر گرا وہاں انگوروں کے درخت تھے۔ ایسے وقت میں
آپ جانتے ہیں کہ انسان اپنی جان بچانے کی کوشش کرتا ہے۔ میں نے جو ادھر ادھر ہاتھ مارنے
شروع کئے۔ تو بیلوں پر سے انگور گر گر کر ایک ٹوکرے میں جو وہیں پڑا تھا جمع ہونے لگے ۔ اب
بتاؤ اس میں میرا کیا قصور ہے۔ باغ کے مالک نے کہا یہ تو جو کچھ ہوا ٹھیک ہوا۔ مگر یہ تو بتلاؤ کہ
ٹوکرا تمہارے سر پر رکھ کر تمہیں یہ کس نے کہا کہ اپنے گھر کی طرف لے جاؤ وہ کہنے لگا یہی میں
بھی سوچتا آرہا تھا کہ یہ مجھے کس نے کہا تھا۔ بعینہ اسی طرح اس شخص کا حال ہوتا ہے جو ہرے
خیال کو اپنے دل میں جگہ دیتا اور قائم کرتا ہے ۔ کیونکہ گو وہ برے خیال کے دل میں لانے میں
مجرم نہیں مگر اس کے قائم رکھنے کا مجرم ہے۔ بیشک اس سے یہ دریافت نہیں کیا جاوے گا کہ برا
خیال اس کے دل میں کیوں آیا مگر یہ اس سے ضرور دریافت کیا جاویگا کہ اس برے خیال کو اس
نے دل میں قائم کیوں کیا اور اس کو سزادی جائیگی۔ اس وجہ سے نہیں کہ وہ اس خیال کو دل
میں کیوں لایا بلکہ اس وجہ سے کہ اس نے اسے دل میں رکھا کیوں۔ اور یہ انسان کے اپنے
اختیار کی بات ہے۔ اس کے اختیار سے باہر نہیں کہ وہ برے خیالات کو دل سے نکال دے۔
تزکیہ نفس کا پہلا طریق غرض تزکیہ نفس کے لئے پلی بات یہ ضروری ہے کہ انسان برے اور ناپاک خیالات کو دل سے دور کرتا رہے۔
دوسرا طریق قرآن کریم میں حصول تزکیہ کا بلکہ ہر ایک کام میں کامیاب دوسرا طریق ہونے کا یہ بتایا گیا ہے کہ وَلَيْسَ الْبِرُّ بِأَنْ تَأْتُوا الْبُيُوتَ مِنْ ظُهُورِ هَا
وَلَكِنَّ الْبِرَّ مَنِ اتَّقَى وَآتُوا الْبُيُوتَ مِنْ أَبْوَابِهَا وَاتَّقُوا اللَّهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ
(البقرۃ : ١٩٠) یعنی نیکی یہ نہیں کہ تم مشقت اٹھاؤ اور کود کود کر گھروں میں آؤ ۔ بلکہ نیکی تقوی
سے حاصل ہوتی ہے۔ پس جن کاموں کے کرنے کے جو طریق بتائے گئے ہیں ان کو اختیار کرو
اور تقویٰ اللہ کرو تا کامیاب ہو۔ اس آیت میں بتایا گیا ہے کہ کامیابی کے لئے ان صحیح ذرائع کا
استعمال کرنا نہایت ضروری ہے جو اس غرض کے لئے اللہ تعالی نے مقرر کئے ہیں۔ اور چونکہ
عرفان الہی کے حصول کا صحیح ذریعہ تزکیہ نفس ہے اور تزکیہ نفس اس وقت تک نہیں ہو سکتا
جب تک پہلے بدیوں سے اجتناب اور پھر نیکیوں کو اختیار نہ کیا جاوے۔ اس لئے ضروری ہے
انوار العلوم جلد ۴
له
۳۷۲
عرفان الهی
کہ ان افعال کا جن کو حضرت احدیت ناپسند فرماتے ہیں اور ان کا جن کو پسند فرماتے ہیں پورا
علم حاصل کیا جاوے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس قرآن پر جس پر آپ
تلاوت فرماتے تھے اوامر اور نواہی کی فہرست بنائی ہوئی تھی۔ اس سے معلوم ہو سکتا ہے کہ
آپ کو خدا تعالیٰ کے اوامر اور نواہی کی تعمیل کا کس قدر خیال تھا۔ تو تزکیہ کے لئے ان لئے ان باتوں کا
معلوم ہونا نہایت ضروری ہے اور جب یہ معلوم ہو جائیں تو پھر بہت آسانی ہو جاتی ہے۔
کیونکہ انسان بے علمی کی تاریکی سے نکل کر علم کے اجالے میں آجاتا ہے۔ جب اوامر و نواہی
معلوم ہو جائیں تو ان پر عمل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ کیونکہ صحیح ذرائع کے معلوم ہونے
کے بعد ان پر کوشش کرنا ہی کامیابی کا واحد گر ہوتا ہے۔ لیکن عمل کرنے میں اگر کوئی غلطی ہو
جائے یا پوری طرح عمل نہ کر سکے تو بھی کوشش چھوڑنی نہیں چاہئے۔ بلکہ کوشش جاری رکھنی
چاہئے جو اس کی آئندہ ترقی کا باعث ہو جائیگی۔ ہاں یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ جن اعمال کے بغیر
ایمان کامل ہی نہیں ہو سکتا ان میں سے کسی کو چھوٹنے نہ دے اور سب پر عمل کرنے کی کوشش
کرے۔
تیسرا ذریعہ صفاتِ الہیہ کو اپنے نفس میں جاری
صفات الہیہ کے حصول کا تیسرا ذریعہ کرنے کا یہ ہے کہ ایسے اعمال جن کے کرنے یا
نہ کرنے سے تزکیہ حاصل ہوتا ہے۔ انسان ان کو دل میں لائے اور ان کا بار بار ورد کرے۔
کیونکہ جن باتوں کو بار بار یاد کیا جاتا ہے وہ دل میں گڑ جاتی ہیں۔ میں اس کے متعلق مثال دے
کر سمجھاتا ہوں مثلاً ایک ایسا شخص ہے جسے جھٹ پٹ غصہ آجاتا ہے۔ اسے چاہئے کہ فرصت
کے اوقات میں اس امر پر غور کیا کرے کہ مجھے غصہ بہت جلد آجاتا ہے اور یہ برا فعل ہے اور
میری روحانی ترقی کے راستہ میں روک ہے اس لئے میں آئندہ ہرگز ہرگز ہرگز ایسا فعل نہ
کرونگا۔ اور اس امر کو بار بار اپنے دل میں لاوے یہاں تک کہ دل میں نقش ہو جاوے اور وہ
اس مرض سے بچ جائے۔ اگر اس طرح کا عہد کہ میں آئندہ یہ کام نہ کرونگا یا کرونگا اسے یاد نہ
رہتا ہو اور اس طرح کامیابی نہ ہو تو ایک اور گھر ہے اسے استعمال کرے۔ اور وہ یہ کہ لمبے عہد
سے انسان کی طبیعت گھبرا جاتی ہے اس لئے بجائے لمبے عہد کے یہ سوچے کہ یہ فعل میں آج تو
ضرور کرونگا یا آج بالکل نہیں کرونگا۔ اس دن ! دنگا۔ اس دن اس کا نفس رکا رہیگا۔ کیونکہ وہ اپنے آپ کو
ملامت کریگا کہ کیا ایک دن بھی میں اپنی بات پر قائم نہیں رہ سکتا۔ دوسرے دن سے پہلے وہ پھر
انوار العلوم جلد
۴
۳۷۳
عرفان الهی
ایک دن کے لئے عہد کرے۔ اور اسی طرح عہد کرتا چلا جاوے یہاں تک کہ نفس پر غلبہ پا
جاوے۔ پس کسی معیوب عادت کو ترک کرنے کے لئے اس طرح اپنے نفس سے مقابلہ کرنا
چاہئے نہ کہ یک دم سارا بوجھ ڈال دینا چاہئے۔ اس طرح کامیابی مشکل ہوتی ہے آسانی سے
کامیابی آہستہ آہستہ بڑھنے اور مزاولت اختیار کرنے سے ہو سکتی ہے۔ پس ایک دفعہ اپنے نفس
سے ایک اچھا عمل کراؤ اور دوسرے وقت پھر اسی پر اسے لگاؤ۔ اور اسی طرح کئی بار کراؤ جس
پڑ جائیگی۔ انسان کا نفس دراصل بچہ کی طرح ہوتا ہے۔ اس لئے اس۔
والا معاملہ کرنا چاہے۔ اور اسے روحانی تعلیم دینے کے لئے وہی طریق اختیار کرنا چاہئے جو
سکولوں میں بچوں کو تعلیم دینے کے لئے اختیار کیا جاتا ہے کہ پہلے انہیں چھوٹے سبق پڑھاتے
ہیں اور آہستہ آہستہ زیادہ
سے اسے عادت بڑ جا
وہ بڑھاتے جاتے ہیں۔
س سے بچوں
حصول تزکیہ کا ایک طریق یہ بھی ہے کہ تکرار کی جاوے یہ بھی قرآن کریم سے ثابت
ہے۔ جیسا کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے لَيْسَ عَلَى الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحْتِ جُنَاحٌ فِيْمَا
طَعِمُوا إِذَا مَا اتَّقَوْا وَامَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحْتِ ثُمَّ اتَّقَوْا وَ آمَنُوا ثُمَّ اتَّقَوْا وَأَحْسَنُوا
وَاللَّهُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ (المائدة : (۹۴) کہ مؤمنوں پر گناہ نہیں ان چیزوں کے متعلق جو وہ
کھاتے ہیں جب کہ وہ متقی ہوں اور ایمان لائیں اور عمل صالح کریں یعنی پہلے ایسا تقومی کریں
جس کا نتیجہ ایمان اور اعمال صالحہ ہوں۔ پھر تقویٰ کریں اور ایمان لائیں۔ پھر تقویٰ کریں اور
محسن ہو جائیں اور اللہ محسنین سے محبت رکھتا ہے۔
اس آیت میں تین دفعہ تقوی اختیار کرنے کا حکم دیا ہے اور تین ہی بار تقویٰ کے الگ
الگ نتیجے بتائے ہیں۔ پہلے تقوی کے ساتھ یہ بتایا ہے کہ اس کے اختیار کرنے سے ایمان اور
اعمال صالحہ حاصل ہوں۔ ان اعمال سے وہی اعمال مراد ہیں جو اپنی تمام شرائط کے ساتھ کئے
جائیں اور ایمان خالص ہو۔ اس کے بعد فرمایا پھر تقویٰ کرے ۔ اس کے ساتھ صرف اُمَنُوا
رکھا ہے جس میں بظاہر اعتراض پڑتا ہے کہ عجیب بات ہے کہ پہلے تقویٰ کا نتیجہ ایمان اور اعمال
صالحہ بتائے تھے اور دوسری دفعہ تقویٰ کا حکم دیتے ہوئے صرف ایمان ہی نتیجہ بتاتا ہے۔ اس کا
جواب یاد رکھنا چاہئے۔ کہ ایک ایمان ایسا ہوتا ہے جس کا اعمال صالحہ لازمی نتیجہ نہیں ہوتے۔
اور ایک ایمان ایسا ہوتا ہے جس کا لازمی نتیجہ اعمال صالحہ ہوتے ہیں۔ چونکہ پہلی بار اس ایمان
کا ذکر کیا جس کا لازمی نتیجہ اعمال صالحہ نہیں ہوتے۔ اور ایسا پختہ نہیں ہوتا کہ اس کے ساتھ