خطاب جلسہ سالانہ ۲۷ دسمبر ۱۹۱۹ء
انوارالعلوم (جلد 4), حصہ 3
انوار العلوم - جلد ۴
۴۹۴
خطاب جلسه سالانه ۲۷ دسمبر ۱۹۱۹ء
آج میں عام مضمون بیان کرتا ہوں جو نصائح اور تبلیغ کے انسان کو پیدا کرنے کی غرض متعلق ہے۔ میں نے شروع تقریر میں کچھ آیتیں پڑھی
تھیں جو یہ ہیں۔
وَذَكِّرْ فَإِنَّ الذِّكْرَى تَنْفَعُ الْمُؤْمِنِينَ ، وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ
ه مَا أُرِيدُ مِنْهُمْ مِنْ رِزْقٍ وَ مَا أُرِيدُ أَنْ يُطْعِمُونِ إِنَّ اللَّهَ هُوَ الرَّزَّاقُ ذُو الْقُوَّةِ
الْمَتِينُ ، فَإِنَّ لِلَّذِينَ ظَلَمُوا ذَنُوبًا مِثْلَ ذَنُوْبِ أَصْحُبِهِمْ فَلَا يَسْتَعْجِلُونِ ، فَوَيْلٌ
لِلَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ يَوْمِهِمُ الَّذِي يُوعَدُونَ (الدريت : ٠٥٦ ت : ۵۶ تا ۶)
ان آیات میں اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کو ایک خاص بات اور ایک بہت بڑے فرض کی
طرف متوجہ کیا ہے۔ رسول کریم ﷺ کو خدا تعالیٰ فرماتا ہے تو نصیحت کر مسلمانوں کو اور
انہیں کھول کر بتادے۔ کیونکہ نصیحت مؤمنوں کو فائدہ دیتی ہے۔ وہ کیا نصیحت اور کیا وعظ ہے؟
یہ کہ وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ اِلَّا لِيَعْبُدُونِ - کہ میں نے جن وانس کو اس لئے نہیں پیدا
کیا کہ وہ دنیا میں آئیں اور کھا پی کر چلے جائیں۔ اور نہ اس لئے پیدا کیا ہے کہ میں ان کا محتاج
ہوں اور اگر انسان نہ ہوتا تو میری خدائی نہ ثابت ہو سکتی۔ میں قادر اور مالک نہ رہتا یا میں
کمزور تھا اور مدد کے لئے انسان کو پیدا کیا ہے۔ یا میری شان و شوکت میں کچھ کمی تھی اس کو
پورا کرنے کے لئے انسان کو بنایا ہے یا اپنے علم کی ترقی کے لئے بنایا ہے ۔ مَا أُرِيدُ مِنْهُم مِّنْ
رِزْقٍ وَمَا أُرِيدُ أَنْ يُطْعِمُونِ ان کے پیدا کرنے سے میرا یہ منشاء نہیں ہے کہ وہ مجھے رزق
دیں گے اور کھانا کھلائیں گے میری اگر کوئی غرض ہے ۔ تو یہ ہے کہ لِيَعْبُدُونِ ۔ بندے خدا کے
عابد ہو جائیں میرا فضل چاہتا تھا کہ میں اس کو پوری شان سے ظاہر کروں۔ پس میں نے اپنے
فضل کے اظہار کے لئے انسان کو منتخب کیا اور اپنے احسان کے لئے اسے چن لیا۔ میں نے چاہا کہ
انسان میرے عبد بنیں ۔ پس وَ مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ۔ میں نے نہیں پیدا کیا
جن اور انس کو مگر اس لئے کہ میری عبادت کریں۔ میں نے ان سے کچھ لینا نہیں۔ ان سے کچھ
فائدہ حاصل نہیں کرنا۔ میری شان میں ان سے کوئی زیادتی نہیں ہو سکتی۔ میری حکومت میں
کوئی اضافہ نہیں ہو جاتا۔ میری غرض ان کے پیدا کرنے سے صرف یہی ہے کہ میرے عبد اور
فرمانبردار بن جائیں۔
اس کے متعلق یہ یاد رکھنا چاہئے کہ عبد کے معنی عام غلامی کے نہیں بلکہ خدا کا عہد بننا بہت
انوار العلوم جلد ۴
۴۹۵
خطاب جلسہ سالانہ ۲۷ - دسمبر ۱۹۱۹ء
بڑا انعام ہے۔ خدا تعالٰی کی غلامی کوئی ذلت کی بات نہیں بلکہ ایک نعمت ہے۔ اور اس کی چھوٹی
مثال یہ ہے کہ جب کسی کو بادشاہ کی ڈیوڑھی کا دربان مقرر کیا جاتا ہے تو وہ اپنے لئے اسے بڑی
عزت سمجھتا ہے۔ اس کے لئے تاریں چل جاتی ہیں اور بڑی خوشی منائی جاتی ہے۔ یہ نہیں ہوتا
کہ وہ شخص ما تم شروع کر دیتا ہے بلکہ دعوتیں اور پارٹیاں دی جاتی ہیں اور اسے بڑی عزت
سمجھا جاتا ہے۔
تو فرمایا میں نے اس لئے انسان کو پیدا کیا ہے کہ وہ میرا عبد بن جائے
میری عبادت میں لگ جائے۔ گویا انسان کو انعامات کا وارث بنانے کے لئے پیدا کیا گیا
ہے۔ پس انسان کو اس لئے پیدا کیا گیا ہے کہ خدا تعالیٰ کی صفات اس پر ظاہر ہوں۔
غرض خدا تعالٰی نے انسان کی انسان کو اپنی زندگی کی اصل غرض کو یاد رکھنا چاہئیے پیدائش کی یہ غرض بیان کی یاد
پیدا
ہے کہ اس کا عبد ہے۔ اور جس غرض کے لئے کوئی آتا ہے دانا وہی ہوتا ہے جو اس غرض کو
پورا کرتا ہے۔ مثلاً ایک تاجر جو لاہور تجارت کا مال خریدنے کے لئے جاتا ہے وہ اگر ایک دو
گھنٹے چڑیا گھر دیکھ کر اور ایک دو گھنٹے عجائب گھر دیکھ کر واپس آجائے تو لوگ اسے یہی کہیں گے
کہ بے وقوف ہے۔ کیونکہ جو غرض کسی کی ہوتی ہے اسے اگر وہ پورا نہ کرے تو وہ جاہل اور
نادان ثابت ہوتا ہے۔
پس جب تک انسان اس
خدا کا عبد بنے بغیر خاص انعام حاصل نہیں ہو سکتے غرض کو پورا نہیں کرتا جس
کے لئے پیدا کیا گیا ہے۔ یعنی خدا تعالیٰ کا عبد نہیں بن جاتا دانا نہیں کہلا سکتا۔ انسان کے لئے
دانائی یہی ہے کہ پورے طور پر خدا تعالیٰ کا عبد بن جائے۔ اور جب تک عبد نہ بنے خدا تعالیٰ
کے انعام کا وارث نہیں بن سکتا۔ کیونکہ جب تک کوئی کام نہ کرے اس وقت تک انعام کیسے پا
سکتا ہے؟ مثلاً حکومت کسی کو لڑنے کے لئے بھیجے مگر وہ میر تماشہ دیکھ کر واپس آجائے تو اس کو
کوئی انعام نہیں دیا جاتا۔ انعام وہی پاتا ہے جو فرمانبردار بن کر اور ہدایات پر کار بند ہو کر کار
ہائے نمایاں دکھاتا ہے۔ پس جب کہ انسان کی پیدائش کی غرض ہی یہ ہے کہ خدا کا عبد بنے اور
اسی وقت انعام حاصل کر سکتا ہے جب اس غرض کو پورا کرے۔ تو اس کا فرض ہے کہ وہ اس
غرض کو ہر وقت یاد رکھے اور اس کو پورا کرنے کی کوشش کرے۔ باقی جس قدر چیزیں اور کام
انوار العلوم جلد ۴
۴۹۶
خطاب جلسہ سالانہ ۲۷- دسمبر ۱۹۱۹ء
ہوں ان کو زائد سمجھے۔ نوکری تجارت یا کوئی اور پیشہ جو انسان اختیار کرتا ہے یا علم سیکھتا اور
دوسروں کو سکھاتا ہے یا بعض لوگ ستی سے بھی اپنی زندگی گزار دیتے ہیں اور وہ اپنی زندگی کا
مقصد کھانا پینا اور سیریں کرنا سمجھ لیتے ہیں یہ اصل غرضیں نہیں ہیں۔ اس لئے انہی میں منہمک ہو
جانا عقل و دانش سے بعید ہے۔ دیکھو ایک شخص جو کسی مقدمہ کے لئے گھر سے روانہ ہو یا کسی
قلعہ کے فتح کرنے کے لئے جائے وہ بھی کھانا کھائے گا اور مختلف قسم کے نظارے جو راستہ میں
آئیں دیکھے گا۔ مگر یہ سب کام اس کے ضمنی ہوں گے اصل مقصود نہ ہوں گے۔ ان تمام
کاموں کے کرتے وقت اس کی نظر اصل مقصد سے دور نہ جاوے گی اور وہ ان کی خاطر اصل
مقصد کو قربان نہیں کر دے گا۔ گو وہ ان باتوں کو بھی جہاں تک ممکن ہو اور یہ اس کے کاموں
میں روک نہ ہوں چھوڑے گا نہیں۔ اور ان کے کرتے وقت بھی یہ نیت رکھے گا کہ یہ میرے
کام میں محمد ہوں۔ مثلاً کھانا کھارے گا تو سمجھے گا کہ اگر میں کھانا نہ کھاؤں گا تو لڑوں گا کیونکر؟
پس انسان کو اپنی زندگی کے متعلق بھی یہی رویہ اختیار کرنا چاہئے۔ اسے اول تو اپنی
پیدائش کی غرض کو سمجھنا چاہئے۔ پھر اس کو مد نظر رکھ کر جو اور کام بھی کرنے پڑیں وہ کر سکتا
ے لوگ اس نکتہ کو بھول چکے ہیں۔ آ۔ آپ لوگوں نے ایک تازہ عہد کیا ہے۔ پس میں
آپ کی توجہ اس طرف پھیرتا ہوں۔ آپ لوگ ایسا نہ کریں بلکہ اس فرض کو ہمیشہ یاد رکھیں۔
خدا تعالیٰ نے آپ لوگوں کو جو نور عطا کیا ہے اس نور کے ہوتے ہوئے باقی دنیا اندھی بھی ہو تو
آپ کو ایسا نہیں ہونا چاہئے۔
ہے۔ دوسرے لو
دنیا قول بلی کو بھول گئی ہے ۔ خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے جو روح دنیا
روح کا خدا سے عہد میں آتی ہے اس سے سوال کیا جاتا ہے اَلَسْتُ بِرَبِّكُمُ (الاعراف :
۱۷۳) کیا میں تیرا رب نہیں ہوں؟ یا دوسرے لفظوں میں یہ کہ کیا تو میرا عبد نہیں ہے۔ روح
جواب دیتی ہے بلی ہاں۔ یعنی فطرت یہ گواہی دیتی ہے ۔ مگر بہت لوگ ہوتے ہیں جو اعمال سے
اپنے اس اقرار کو جھٹلاتے ہیں لیکن مؤمن وہی ہے جس کی زبان اور عمل ایک جیسے ہوں۔
خدا تعالٰی نے اپنے فضل سے تم لوگوں کی زبان کان
جماعت احمدیہ سے خطاب آنکھیں کھول دی ہیں اور تمہاری روحانی حسیں بہت تیز کر
دی ہیں۔ تمہارا یہ کام نہیں ہے کہ اپنی پیدائش کی اس غرض کو بھول جاؤ جس کے لئے پیدا کئے
گئے ہو ۔ دوسرے لوگ اگر غفلت کرتے ہیں تو کر سکتے ہیں۔ کیونکہ وہ نہیں جانتے کہ وہ کیوں
انوار العلوم جلد ۴
۳۹۷
خطاب جلسه سالانه ۲۷ دسمبر ۱۹۱۹ء
پیدا کئے گئے ہیں۔ مگر آپ لوگوں کو حضرت مسیح موعود کے ذریعہ خدا تعالیٰ نے بتا دیا ہے۔ کہ
تمہارے پیدا کرنے کی کیا غرض ہے اور تمہاری روحانی آنکھیں کھول دی گئی ہیں۔ پس آپ
لوگوں کا فرض ہے کہ اس غرض کی طرف پورے طور سے توجہ کریں۔ اور یاد رکھو کہ تم خدا
تعالیٰ کے انعامات اس وقت تک نہیں پاسکتے جب تک اس غرض کو پورا نہ کرو۔
ایک بے وقوف نوکر سمجھ سکتا ہے کہ بغیر حق کے طلب کرنے والا ذلیل ہوتا ہے مجھے بغیر نوکری کی غرض پورا کئے انعام
مل جائے گا۔ لیکن کوئی عقلمند اور دانا انسان یہ نہیں سمجھ سکتا۔
کہتے ہیں ایک بے وقوف لڑکا تھا اس کو ماں نے کہا جا کہیں نوکری کر۔ اور بتا دیا کہ جب آقا
خوش ہوتا ہے تو نوکروں کو انعام بھی دیا کرتا ہے۔ اس لئے ایسے موقع پر آقا سے انعام مانگنا
چاہئے۔ اس نے پوچھا یہ کس طرح معلوم ہو کہ آقا خوش ہوا ہے۔ ماں نے کہا جب کسی کام پر
ہے تو سمجھ لو کہ خوش ہے۔ وہ گیا اور ایک شخص کا نوکر ہو گیا۔ ایک دن آقا نے اسے کہا۔ بھئی!
دیکھنا باہر بارش ہو رہی ہے یا نہیں ؟ اس نے کہا ہو رہی ہے۔ آقا نے کہا۔ تمہیں اندر ہی بیٹھے
کس طرح معلوم ہو گیا؟ اس نے کہا ابھی باہر سے بلی آئی تھی وہ بھیگی ہوئی تھی۔ جس سے
معلوم ہوا کہ بارش ہو رہی ہے۔ یہ جواب تو جو کچھ تھا سو تھا۔ ممکن تھا کہ بلی کہیں پانی میں لوٹ
کر آئی ہو۔ مگر آقا نے زیادہ زور نہ دیا اور خاموش ہو رہا۔ پھر تھوڑی دیر کے بعد اس نے کہا
۔ ذرا اٹھ کر لیمپ بجھا دو۔ نوکر نے کہا۔ آپ لحاف اوڑھ کر سو ۔ اوڑھ کر سو جائیں روشنی نظر نہیں آئے
گی۔ تھوڑی دیر بعد آقا نے کہا کہ دروازہ بند کر دو۔ اس نے کہا کہ دو کام میں نے کئے ہیں
ایک آپ ہی کر دیں۔ اس پر اس کا آقا اس کی حماقت پر ہنسا۔ اور اس بے وقوف نو کر نے سمجھا
کہ اس وقت یہ میری خدمت پر خاص طور پر خوش ہوا ہے اور یہ موقع انعام لینے کا ہے۔ اس
وقت اٹھ کر بیٹھ گیا۔ اور کہا کہ حضور بندہ انعام کا خواست گار ہے۔
کہ
یہ ایک بے وقوف کا قصہ ہے۔ جس نے اپنے آقا سے انعام کی درخواست کی حالانکہ اس
نے اس غرض کو پورا نہ کیا تھا جس کے لئے اسے رکھا گیا تھا۔ مگر کیا کوئی عقلمند اس طرح کر سکتا
ہے ؟ اس کو کیا انعام مل سکتا تھا ؟ یہی کہ آقا نے کان سے پکڑ کر گھر سے باہر نکال دیا۔ تو ایسے
آدمی کا کوئی حق نہیں ہوتا کہ انعام کا طالب ہو۔ اور اس کا وہی حال ہوتا ہے۔ جو عدالت میں
کرسی پر بیٹھنے کے حق کے مطالبہ کے وقت مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی کا ہوا تھا۔ جب
انوار العلوم جلد ۴
۴۹۸
خطاب جلسہ سالانہ ۲۷- دسمبر ۱۹۱۹ء
سے
مارٹن کلارک کا حضرت مسیح موعود کے خلاف مقدمہ تھا تو مولوی محمد حسین صاحب بڑی خوشی
لمبا جبہ پہن کر عدالت میں گواہی دینے کے لئے اس خیال سے پہنچے تھے کہ بس آپ کو آپ کو قید ہی
کرادوں گا۔ اور اس بات کی بڑی امید لگا کر گئے تھے کہ ان کو ہتھ کڑی لگی ہوئی ہوگی اور وہ
پابز نجیر کھڑے ہوں گے ۔ لیکن جب عدالت میں جا کر دیکھا کہ حضرت مرزا صاحب ڈپٹی کمشنر
صاحب کی کرسی کے پاس کرسی پر بیٹھے ہیں۔ تو دیکھ کر جل گیا اور کہنے لگا مجھے بھی بیٹھنے کے لئے
کری دی جائے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا آپ کا نام کرسی نشینوں میں نہیں ہے۔ اس نے ہے۔ اس نے کہا میں لاٹ
صاحب کو ملا تھا انہوں نے مجھے کرسی دی تھی اس لئے مجھے کرسی دی جائے۔ حالانکہ ملاقات کے
وقت کرسی کامل جانا اور بات ہے اور عدالت میں کرسی ملنا اور بات۔ لیکن اس نے اس بات کا
کوئی خیال نہ کیا اور کرسی طلب کی۔ اس پر اسے کہا گیا بک بک مت کرو اور پیچھے ہٹ کے
جوتیوں میں کھڑے ہو جاؤ ۔ واقعے میں جس چیز کا کسی کو حق نہ ہو اگر وہ اسے طلب کرے تو ذلیل
کیا جاتا ہے۔ ہمارا خدا تعالی پر کوئی حق نہیں ہے۔ ہاں خدا تعالیٰ نے جو حق خود قرار دے دیا ہے
وہ ہے۔ اور وہ ہمیں مل سکتا ہے۔ مگر وہ بھی اسی وقت جب ہم اپنی پیدائش کی غرض کو پورا
کریں۔ ورنہ ہمارے ساتھ بھی خدا تعالیٰ کے حضور وہی سلوک کیا جائے گا جو مولوی محمد حسین
کے ساتھ عدالت میں کیا گیا۔ مگر ہم خدا تعالٰی سے امید رکھتے ہیں کہ وہ ہم پر اپنا فضل کرے گا
اور ہمیں اپنے انعام کا وارث بنائے گا۔
عبد بنے بغیر جنت میں نہ جانے کی طبعی وجہ ہیں تم لوگ عبد بنے کی کوشش کرو
اوجہ
کیونکہ وہ انعام جو خدا تعالی
نے
مؤمنوں کے لئے رکھا ہے۔ وہ اسی وقت مل سکتا ہے جب کہ انسان عبد بن جائے۔ اور طبعی طور
پر بھی انسان اس وقت اس انعام کا مستحق ہو سکتا ہے جو اس کے لئے خدا تعالیٰ نے مقرر کیا ہے
جب کہ وہ عبد بن جائے۔ کیونکہ بندہ کا حق خدا تعالیٰ نے جنت مقرر کیا ہے اور اس میں سب
سے بڑا انعام خدا تعالی کی رؤیت ہے۔ اور بھی انعامات ہیں لیکن سب سے بڑا انعام یہی ہے۔
اب یہ سمجھنا چاہئے کہ جنت مل نہیں سکتی جب تک انسان عبد نہ ہو۔ اور شریعت کے احکام کے
علاوہ اس کی ایک طبعی وجہ بھی ہے۔ یہی نہیں کہ قرآن کریم میں آگیا ہے کہ جو عبد نہیں بنے گا
وہ جنت میں نہیں جا سکے گا بلکہ جنت میں جانے کے لئے طبعی طور پر بھی عبد بننا ضروری ہے۔
جنت اس مقام کا نام ہے جس پر کبھی فنا نہیں آنے والی۔ دوزخ پر بھی فنا کا وقت آجائے گا۔
انوار العلوم جلد ۴
۴۹۹
خطاب جلسه سالانه ۴۷ - دسمبر ۱۹۱۹ء
چنانچہ رسول کریم ال نے فرمایا ہے کہ دوزخ پر ایک ایسا وقت آئے گا جب کہ باد صبا اس
کے دروازے کھٹکھٹائے گی۔ (مسند احمد بن حنبل جلد ۶ صفحہ (۱۰۲) لیکن جنت ہمیشہ رہنے والی چیز
ہے۔ اور اس میں رہنے والوں کی یہ صفات بتائی گئی ہیں کہ نہ وہ کبھی ننگے ہوں گے نہ بھوکے۔
نہ ان پر کبھی موت آئے گی اور نہ انہیں کوئی تکلیف پہنچے گی اور یہ خدا تعالیٰ کی صفات ہیں۔ پس
جنت الوہیت کا جلوہ گاہ ہے۔ اور حادث انسان کا حقیقی مقام نہیں ہو سکتا۔ وید اور بائبل میں آیا
ہے کہ خدا جنت میں رہتا ہے یا وہاں سیر کے لئے جاتا ہے۔ اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ خدا
تعالٰی کو مکان کی ضرورت ہے اور وہ جنت کے مقام میں رہتا ہے۔ بلکہ یہ ہے کہ جنت چونکہ
ہمیشہ رہنے والا مقام ہے۔ اس لئے الوہیت سے اس کو خاص تعلق ہے اور اس لحاظ سے کہ
سکتے ہیں کہ وہ اللہ تعالیٰ کا گھر ہے ۔
اب جب کہ خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ مؤمن کے لئے جنت مقرر کی گئی ہے۔ اور جنت
میں جانے کے لئے الوہیت کا مظہر ہونا ضروری ہے تو کہا جاسکتا ہے۔ کہ پھر انسان اس میں کس
طرح جا سکتا ہے؟ اس کا طریق وہی ہے جو ایک ایسے محل میں جانے کا ہے جس کا مالک کوئی
بادشاہ ہو ۔
دیکھو ایک بادشاہ کے محل میں خدمت گار تو بآسانی آتے جاتے ہیں۔ لیکن کوئی رئیس اور
راجہ بھی نہیں جاسکتا جب تک کہ اجازت نہ حاصل کرلے۔ مگر ایک نوکر کو اجازت حاصل
کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ وہ اس کو ٹھی والے کا بندہ اور خادم ہے۔ پس جنت میں
انسان تب ہی داخل ہو سکتا ہے جب کہ عبداللہ بن جائے ورنہ اور کوئی صورت نہیں ہے۔ اور
اس طرح انسان جنت میں داخل ہو گا تو اپنے حق اور اپنی خوبی سے نہیں بلکہ اپنے حقیقی آقا کا
حقیقی غلام بن کر اس کے گھر جانے کا مستحق ہو جاوے گا ورنہ جب تک انسان اللہ کا عبد نہ ہو
جائے جنت میں جاری نہیں سکتا اور اس میں داخل ہی نہیں ہو سکتا۔ اس کی طرف قرآن کریم
میں نہایت لطیف پیرایہ میں اشارہ کیا گیا ہے کہ فَادْخُلِي فِي عِبْدِي وَادْخُلِي جَنَّتِي
(الفجر ۳۰-۳۱) یعنی جو لوگ اپنے اعمال سے خدا تعالیٰ کو راضی کریں گے رہی اس بات کے مستحق
ہوں گے کہ ان کو کہا جاوے کہ اب وہ خدا کے بندے ہو گئے ہیں۔ اور اس طرح خدا تعالیٰ کی
جنت میں داخل ہونے کے مستحق ہو گئے ہیں۔
جنت ایک ایسا مقام ہے جہاں تجلیات الہیہ اعلیٰ پیمانہ پر ہوتی ہیں اور اس لئے وہ خدا کا گھر
انوار العلوم جلد ۴
۵۰۰
خطاب جلسه سالانه ۲۷ دسمبر ۱۹۱۹ء
کہلاتا ہے۔ اس نکتہ کے نہ سمجھنے کی وجہ سے لوگ اعتراض کرتے ہیں کہ اگر خدا جنت میں ہے
تو معلوم ہوا کہ وہ ایک محدود ہستی ہے اور اس کو مکان کی ضرورت ہے حالانکہ یہ بات نہیں
ہے۔ ہم جو دنیا میں کعبہ کو بیت اللہ کہتے ہیں تو اس لئے نہیں کہتے کہ خدا اس میں رہتا ہے۔ بلکہ
اس لئے کہتے ہیں کہ اس جگہ سے خدا کی تجلی ظاہر ہوتی ہے۔ اس لحاظ سے جنت بیت اللہ یعنی
خدا کا گھر کہلاتا ہے اور اس میں کوئی داخل نہیں ہو سکتا سوائے اس کے جو عبد اللہ بن جائے اور
یہی جنت میں داخل ہونے کا طبعی طریق ہے۔ پس جنت کے حصول کے لئے ضروری ہے کہ
انسان خدا کا بندہ بن جائے۔
مگر یہ جنت وہ نہیں جس کا نقشہ
آج کل کے مسلمانوں کے نزدیک جنت کا نقشہ آج کل کے مسلمانوں نے اپنے
ذہنوں میں کھینچا ہوا ہے اور جو مولویوں کی طرف سے پیش کیا جاتا ہے۔
ایک دفعہ ہم ندوہ کے جلسہ پر گئے جو مسلمانوں کا بڑا مذہبی تعلیم کا مرکز مانا جاتا ہے۔ اس
میں ایک مولوی صاحب کا وعظ نماز کی خوبیوں پر تھا۔ مولوی صاحب نے کھڑے ہو کر کہا نماز
پڑھنے کا بڑا فائدہ یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے کہا ہے جو نماز پڑھے گا اسے جنت ملے گی۔ اور جنت کیا
ہے؟ یہ کہہ کر اس نے جنت کا نقشہ اس طرح کھینچنا شروع کیا کہ اس میں بڑی خوبصورت اور
حسین عورتیں ہوں گی۔ یہ ہو گا وہ ہو گا۔ اس کا وعظ سن کر میں نے کہا۔ سرسید نے کسی ایسے
ہی مولوی کا جنت کے متعلق وعظ سن کر کہا ہو گا یہ جنت جو آج کل کے مسلمان پیش کرتے ہیں
وہ چکلہ ہے۔ ان مولوی صاحب نے ایسے شرم ناک طور پر عورت اور مرد کے مخصوص
تعلقات کو بیان کرنا شروع کیا کہ غیر احمدی خود شرمندہ ہو ہو کر اپنے مونہوں پر رومال رکھنے
لگے۔ اور کہتے اچھا ہوا یہ لیکچر رات کو ہوا۔ اور کوئی غیر مذہب کا آدمی اس میں شامل نہیں ہے
ور نہ بڑی ذلت ہوتی۔
خدا تعالیٰ نے اپنے بندوں کے لئے جو جنت مقدر کی ہے وہ جنت ایسی ہے جہاں اس ہستی
سے ملاقات ہو سکتی ہے کہ اس کے لئے جتنی زیادہ آنکھیں کھلیں اتنا ہی زیادہ لطف اور سرور
آتا ہے۔ اور اس سے ایک منٹ کی جدائی موت سے بدتر معلوم ہوتی ہے۔ مگر اس مقصد تک
کوئی انسان اس وقت تک پہنچ نہیں سکتا جب تک کہ اللہ تعالیٰ کا عبد نہ ہو ۔
انوار العلوم جلد ۴
۵۰۱
خطاب جلسه سالانه ۲۷ دسمبر ۱۹۱۹ء
مگر عبودیت کے لئے یاد رکھنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ کا عبد رہی ہو سکتا عبد بننے کے دو فرض ہے جو دو فرض ادا کرے ۔ اول فرض یہ ہے کہ جو کام اس کے ذمہ
۔
لگائے گئے ہیں ان کو بجالائے ۔ یا جن کاموں کے کرنے سے اسے روکا گیا ہے اس سے بچے۔
دوسرا فرض یہ ہے کہ اپنے آقا کے جو دوسرے عبد ہیں ان کو بھی ان کاموں کی طرف توجہ
دلائے۔ جب کوئی شخص ان دونوں فرضوں کو بجالاتا ہے تو پھر وہ عبد ہو جاتا ہے اور فَادُ خُلِی
فِي عِبْدِي وَادْخُلِي جَنَّتِي کا مستحق ہو جاتا ہے۔ یہ خدا تعالیٰ کا فضل ہے کہ اس نے ہماری
جماعت کو اس کی توفیق دی ہوئی ہے کہ وہ کوشش میں لگے رہتے ہیں کہ خدا تعالی کے عبد
بنیں۔ مگر باوجود اس کے میں کہتا ہوں جس کا انہوں نے عبد بننا ہے اس کی چونکہ بہت بڑی شان
ہے۔ اور اس کے جتنے اعلیٰ درجہ کے عبد بنتے جاؤ اس کی اور زیادہ شان ظاہر ہوتی جاتی ہے اور
عبودیت کے اور راستے کھلتے جاتے ہیں۔ حتی کہ رسول کریم ال جیسا انسان جو کہتا ہے کہ
میری نمازیں ، میری قربانیاں ، میری زندگی اور میری موت سب اللہ تعالیٰ کے لئے ہی ہے وہ بھی
عبودیت میں آگے ہی آگے بڑھ رہا ہے ۔ پس تم لوگوں کو بھی اپنی کوشش اور سعی میں ہر وقت
لگے رہنا چاہئے۔ اور یاد رکھنا چاہئے کہ خدا تعالیٰ کا عبد بننا کوئی معمولی بات نہیں ہے کیونکہ اللہ
تعالی کا بہت بڑا مرتبہ ہے۔ اور انسان عبودیت میں جتنی کوشش کرے اتنا ہی بڑھ سکتا ہے۔ پس
آپ لوگ جو کوشش کرتے ہیں۔ اس میں اور بہت زیادہ زیادتی کی ضرورت ہے۔ اور میں
نصیحت کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کا عبد بننے کے لئے اپنی کوششوں کو اور زیادہ بڑھاؤ۔ اور یاد رکھو
که انسان جب تک اپنے آپ کو فنا نہیں کر دیتا ۔ دیتا خدا تعالیٰ کا عبد نہیں بن سکتا۔ اور جا
بن جاتا ہے تو پھر کوئی اسے فنا نہیں کر سکتا۔
ور جب وہ عبد
میں اس موقع پر آپ لوگوں کو خدا کے ایک عبد کا واقعہ سناتا ہوں خدا کے عبد کی شان جس سے معلوم ہو سکتا ہے کہ خدا کا بد کس شان کا آدمی ہوتا ہے۔
لکھا ہے کہ رسول کریم کے مدینہ تشریف لے جانے پر یہود نے آپ کی روز مرہ ترقی کو
دیکھ کر آپ کے خلاف کسری کو اکسایا۔ اور کہلا بھیجا کہ اس شخص کی بڑھتی ہوئی طاقت سے
آپ کو نقصان ہونے کا اندیشہ ہے۔ اس نے بلا تحقیق یمن کے گورنر کے نام خط لکھ بھیجا کہ میں
نے سنا ہے ایک ایسا ایسا شخص ہے تم اس حکم کے پہنچتے ہی اسے گرفتار کر کے میرے پاس بھیج
در۔ حجاز کا علاقہ کسری کی حکومت میں نہ تھا مگر یمن پر اس کی حکومت تھی۔ اور اس کے اقتدار
انوار العلوم جلد ۳
۵۰۲
خطاب جلسه سالانه ۲۷ دسمبر ۱۹۱۹ء
کے مقابلہ میں حجاز کے لوگوں کو بھی چون و چرا کی گنجائش نہ تھی۔ اور گو وہ اس کے ماتحت نہ
تو حجاز
تھے مگر اس کے حکم سے سرتابی بھی نہیں کر سکتے تھے۔ اور رسول کریم صلی اللہ سلم کے معاملہ میں تو
کے لوگوں کو کسری کا حکم برا منانے کی کوئی وجہ بھی نہ تھی کیونکہ وہ خود چاہتے تھے کہ اس شخص
کو کوئی سزا دے۔ جب یمن کے گورنر کے نام یہ حکم پہنچا تو اس نے اپنے دو معتبر آدمیوں کی
معرفت آپ کے نام حکم بھیجا کہ آپ فورا ہیمن پہنچ جاویں تاکہ آپ کو کسری کے حضور
حاضر کیا جاوے۔ یہ لوگ لوگ جب رسول کریم ﷺ کے پاس پہنچے اور آپ کو اطلاع دی تو
ساتھ ہی یہ بھی کہہ دیا کہ آپ جانے سے انکار نہ کریں۔ اس حکم میں انکار کی گنجائش ہی نہیں
کے ملک کو
ہے یہ بہت سخت اور تاکیدی حکم ہے۔ اگر اس حکم کی اتباع کریں گے تو باز ان گورنر یمن آپ"
کی سفارش کر دے گا۔ اور اس سے آپ کو فائدہ پہنچ جاوے گا لیکن اگر آپ نے اس حکم کو
قبول نہ کیا تو پھر آپ کسری کو جانتے ہیں۔ وہ آپ کو اور آپ کی قوم کو اور آپ کے
ہلاک و برباد کر دے گا۔ آپ نے فرمایا میں اس بات کا جواب کل دوں گا۔ رات کو آپ کو
وحی کے ذریعہ بتا دیا گیا کہ کسری کو اس کے بیٹے نے مار دیا ہے۔ آپ نے دوسرے دن ان کو بلا
کر کہہ دیا کہ جاؤ تمہارے خدا کو میرے خدا نے مار دیا ہے۔ یعنی کسری کو اللہ تعالٰی نے اس کے
بیٹے ہی کے ہاتھوں مروا دیا ہے۔ ان لوگوں نے کہا کہ آپ کیا کہہ رہے ہیں کچھ انجام سوچیں
معلوم بھی ہے کہ یہ بات کتنی بڑی ہے۔ آپ نے فرمایا حق یہی ہے جو میں کہتا ہوں۔ جاؤ اور
اپنے بادشاہ کو اطلاع دے دو۔ وہ لوگ واپس چلے گئے اور جا کر گور نریمن کو اطلاع دی۔ گورنر
یمن نے کہا اچھا چند روز ہم لوگ انتظار کر کے دیکھتے ہیں کہ یہ بات کہاں تک درست ہے۔ آخر
کچھ مدت کے بعد اس کے نام ایک شاہی فرمان پہنچا۔ جب اس نے کھولا تو وہ نئے بادشاہ کی
طرف سے تھا۔ جس میں لکھا تھا کہ ہم نے اپنے باپ کو فارس کی خیر خواہی سے مجبور ہو کر مار دیا
ہے کیونکہ وہ ظالم تھا اور بے گناہ اور بلا سبب شرفاء ملک کو قتل کر رہا تھا۔ اور اب ہم اس کی
جگہ بادشاہ ہیں تم اپنے علاقہ میں ہماری اطاعت کا سب سے اقرار لو اور ہمارے باپ نے جو ایک
خط عرب کے ایک شخص کے متعلق لکھا تھا کہ اسے پکڑ کر بھیج دو اس حکم کو منسوخ سمجھو۔ اور
جب تک اس کے متعلق کوئی اطلاع نہ آوے اس کے متعلق کوئی اور کارروائی نہ کرو۔
(زرقانی جلد ۳ صفحه ۲۴۲ ۳۴۲ مطبوعہ مصر - فتح الباري لابن حجر عسقلانی فی جلد ۸ ص ۱۲)
خدا تعالیٰ کے عہد کی یہ شان ہوتی ہے لیکن عبد بننا آسان نہیں۔ سخت محنتوں اور مشقتوں
م
انوار العلوم جلد ۴
۵۰۳
خطاب جلسہ سالانہ ۲۷ دسمبر ۱۹۱۹ تو
سے انسان عبد بن سکتا ہے۔ بغیر اپنے نفس کے مار دینے کے کوئی شخص عبد نہیں بن سکتا۔ پہلے
اپنے آپ کو مٹادے تب غلام بنے۔ کیوں کہ غلام کے لئے شرط ہے کہ کوئی ” میں “ اس کی اپنی
نہ ہو سب کچھ اس کے مالک کا ہو۔
نہ مٹ
انانیت مٹائے بغیر انسان عبد نہیں بن سکتا پس جب تک انانیت بالکل جائے اس وقت تک انسان عبد نہیں بن
سکتا۔ اور جب تک عبد نہ بنے اس وقت تک اسے خدا تعالی مل نہیں سکتا۔ لوگ انانیت کے
معنی تکبر اور غرور وغیرہ کے کرتے ہیں جو ٹھیک ہیں مگر ساتھ ہی یاد رکھنا چاہئے کہ یہ لفظ انا سے
نکلا ہے اور جب تک انا " میں " نہ مٹ جائے خدا تعالیٰ کی حقیقت نہیں معلوم ہو سکتی۔
کسی صوفی نے کہا ہے کہ "میں" کے گلے پر چھری خدا تعالیٰ کو پانے کے لئے نہایت ضروری
ہے۔ انسان اپنے نفس پر چھری پھیر دے اور اس طرح چھری پھیرے جس طرح رسول کریم
آپ کے صحابہ اور تابعین نے پھیری۔ انہوں نے اپنے نفسوں پر ایسی چھری پھیری کہ
اس کا ذکر پڑھ کر حیرت آتی ہے۔ انہوں نے اپنے نفسوں کو مار دیا۔ مثال کے طور پر میں ایک
صحابی کا ذکر کرتا ہوں۔
ایک دفعہ مسلمان عیسائیوں کے مقابلہ پر نکلے ۔ اور ایک عیسائی نے کئی ایک بہادر مسلمانوں
کو مار دیا۔ اور اس نے مطالبہ کیا کہ کوئی بڑا بہادر مسلمانوں میں سے میرے مقابلہ پر آئے۔ اس
پر ایک صحابی نکلے ۔ لیکن میدان میں جاکر پھر واپس اپنے خیمہ کی طرف بھاگ آئے۔ ضرار ان
کا نام تھا اور وہ بہت بڑے بہادر سپاہی تھے۔ ان کے واپس بھاگ آنے سے مسلمانوں کو بہت
شرمندگی ہوئی اور انہوں نے سمجھا کہ ہماری بڑی ذلت ہوتی ہے۔ لیکن تھوڑی دیر ہی بعد پھر
جب وہ اپنے خیمہ سے سے نکلے اور مقابلہ کے لئے چلے چلے تو مسلمانوں نے پوچھا آپ پہلے کیوں واپس
چلے آئے تھے۔ انہوں نے کہا بات یہ تھی کہ پہلے جب میں لڑائی کے لئے جایا کرتا تھا تو زرہ نہیں
پہنی ہوتی تھی لیکن آج اتفاق سے رو ز رہیں پہنی ہوئی تھیں۔ جب میں لڑائی کے لئے نکلا تو مجھے
خیال آیا کہ عیسائی حریف اپنے آپ کو بڑا بہادر سمجھتا ہے اور بڑا دعوی کر رہا ہے۔ کیا میں نے
اس کے خوف سے تو دو زرہیں نہیں پہنی ہو ئیں کہ مجھے مار نہ دے۔ اس خیال سے ڈر کر اگر
میں مارا گیا تو مشرک مروں گا میں واپس بھاگا اور اب میں زرہیں اتار کر اس کے مقابلہ کے لئے
چلا ہوں۔ یہ کہہ کر وہ چل پڑا اور جا کر عیسائی کو مار دیا ۔ (فتوح الشام مترجم حکیم بشیر احمد انصاری
انوار العلوم جلد ۴
۵۰۴
خطاب جلسه سالانه ۲۷ دسمبر ۶۱۹۱۹
صفحه ۲۰۲ مطبوعہ لاہور)
تو یہ قربانیاں تھیں جو صحابہ اپنے نفسوں کی کرتے تھے۔ اور اپنے آپ کو - پ کو سوائے اس کے
کچھ نہ سمجھتے تھے کہ خدا تعالی کے ہاتھ میں ایک ہتھیار کی طرح ہیں رسول کریم ال جو یہ
فرماتے ہیں۔ کہ إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعُلَمِينَ ) (الانعام : ۱۱۳)
اس میں قربانی سے مراد بکروں کی قربانی نہیں بلکہ جسمانی اور نفس کی قربانی ہے۔ اور صلاتی کا
لفظ مَحْيَايَ کے مقابلہ میں ہے۔ اور نُسُکِی کا لفظ مَعَاتِی کے مقابلہ میں بیان کیا گیا ہے۔ یعنی
یہ پچھلے لفظوں کی تشریح کرتا ہے ۔ صَلَاتِی کے لئے فرمایا مَحْيَايَ یعنی نماز کے مقابلہ میں زندگی
کو رکھا کہ رسول کریم " فرماتے ہیں نماز پڑھنے سے میں نے زندگی حاصل کی اور خدا کو پالیا ہے۔
اور نسکی کے مقابلہ میں مَسَاتِی۔ یعنی نفس کی قربانی کو رکھا ہے۔
اس میں رسول کریم اس کے متعلق یہ بتایا گیا ہے ۔ کہ آپ نے اپنے نفس کو قتل کر
دیا مگر ایسا قتل کیا کہ اس سے ہزاروں زندہ ہو گئے۔ تو جب تک انسان اپنے نفس کو قتل نہ
کرے ۔ اس وقت تک خدا تعالیٰ کا عبد نہیں کہلا سکتا۔ اور خدا تعالی کے لئے جب تک "میں"
نہ ٹوٹے کوئی انسان عبد نہیں ہو سکتا کیونکہ میں کہنے والا عبد نہیں سمجھا جاسکتا۔
پس تم لوگ اپنے اندر عبودیت پیدا کرو اور یہ جیسا کہ میں پہلے بتا چکا ہوں دو ذریعوں سے
ہو سکتی ہے۔ اور اس وقت میں چاہتا ہوں کہ ان دو ذریعوں کو کسی قدر تفصیل سے بھی بیان کر
دوں۔
اول ذریعہ جیسا کہ میں بتا چکا ہوں یہ ہے کہ انسان ان فرائض کو عبد بنے کا پہلا ذریعہ پورا کرے جو اس کے ذمہ لگائے گئے ہیں اور ان باتوں سے بچے
جن سے منع کیا گیا ہے۔ اس حصہ کے متعلق یہ بات اچھی طرح سمجھ لینی چاہئے کہ احکام دو قسم
کے ہوتے ہیں۔ ایک وہ جن کا اس کی ذات سے تعلق اور جن کا علم دوسروں کو نہیں ہو سکتا۔
اور ایک وہ جو ظاہر ہیں اور ان کا علم دوسروں کو بھی ہوتا ہے اور ان سے بھی اس کا تعلق ہوتا
ہے۔
ظاہر اور باطن دونوں اچھے ہونے چاہئیں ظاہری اور ایک پالتی بود انسان کی دو ہی حالتیں ہوتی ہیں ایک
باطنی۔ بعض لوگ
جھوٹے پیر بن جاتے ہیں اور کچھ لوگ ان کے مرید کہلانے لگ جاتے ہیں جو لوگوں کے سامنے تو
انوار العلوم جلد ۳
۵۰۵
خطاب جلسہ سالانہ ۲۷ دسمبر ۱۹۱۹ء
ان کی بڑی تعریفیں کرتے اور کہتے ہیں کہ انہوں نے یہ معجزہ دکھایا یہ کرامت دکھائی۔ لیکن
جب اکیلے ہوتے ہیں تو آپس میں خوب ٹھٹھے اڑاتے ہیں۔ اور لوگوں کی بے وقوفی پر ہنستے اور
اپنی چالا کی پر خوش ہوتے ہیں۔
حضرت خلیفہ اول فرماتے کہ ایک شخص نے ایک دوسرے شخص کو کہا کہ تم پیر بن جاؤ اور
میں تمہارا مرید بن جاتا ہوں اور اس طرح بہت روپیہ کمالیں گے۔ عجیب بات یہ ہے کہ عام
لوگ ایسے جاہل ہیں کہ جھوٹے لوگوں کی فرضی اور بناوٹی کرامتوں کی تحقیقات نہیں کرتے۔
اس شخص نے ایسا ہی کیا وہ پیر بن گیا اور دوسرا اس کا مرید ۔ جس نے اس کی بڑی بڑی کرامتیں
مشہور کرنی شروع کر دیں۔ اس پر بہت سے مرد اور عورتیں اس کے پاس نذریں لے کر جمع ہو
گئے۔ کوئی اس پیر صاحب سے کچھ مانگتا اور کوئی کچھ ۔ جب سب لوگ چلے گئے تو رات کو چیلے
نے کہا لاؤ جو دن کو روپیہ ملا ہے اس میں سے مجھے بھی دو۔ اس شخص نے کہا چل بد معاش۔
سب روپیہ مجھ سے لے لے اور میرے پاس سے چلا جا۔ چیلے نے پہلے تو سمجھا یہ مجھ پر بھی اپنی
پیری کا سکہ بٹھانے کے لئے اس طرح کہہ رہا ہے۔ لیکن جب اس نے سارا روپیہ اس کو دے
دیا اور بار بار اس کو اپنے پاس سے چلے جانے کے لئے کہا تو اس نے پوچھا بتاؤ تو سہی تمہیں ہوا
کیا ہے؟ اس نے کہا مجھے یہ ہوا ہے کہ جب خدا کا جھوٹے طور پر نام لینے سے ایک دو دن میں
اس قدر عزت ہو گئی ہے اور اتنا مال مل گیا ہے تو اگر میں بچے طور پر خدا کا نام لوں گا تو کیا کچھ نہ
مل جائے گا۔
اس واقعہ سے پتہ لگتا ہے کہ بعض لوگ ظاہر میں کچھ ہوتے ہیں اور باطن میں کچھ۔ اس
طرح بعض ظاہر میں برے برے فعل کرتے ہیں اور باطن میں اپنے آپ کو اچھا قرار دیتے ہیں۔
اسلام نے ان دونوں طریقوں کو برا ٹھرایا ہے اور قرار دیا ہے کہ انسان کو ظاہر میں بھی اچھا ہونا
چاہئے اور باطن میں بھی ۔
یہی وجہ ہے کہ اسلام نے ظاہری اعمال بھی رکھے ہیں اور باطنی ظاہری اور باطنی اعمال بھی۔ ظاہری میں تو یہ رکھا ہے کہ لوگ مسجدوں میں اکٹھے ہو کر
نمازیں پڑھیں اتر مذی ابوا ابواب الصلوة باب ما جاء فيمن سمع النداء فلا يجيب) اور اور ہا باطن میں یہ رکھا رہا
ہے کہ اپنے گھروں میں بھی نمازیں پڑھی جائیں۔ چنانچہ رسول کریم ﷺ ﷺ نے فرمایا ہے۔ جو
لوگ اپنے گھروں میں نمازیں نہیں پڑھتے ان کے گھر نہیں بلکہ قبریں ہیں۔ (مسلم کتاب المساجد