تقدیر الہٰی
انوارالعلوم (جلد 4), حصہ 3
انوار العلوم جلد ۴
۵۵۳
تقدیر الهی
ہے۔ میں تو پہلے ہی دل سے یہ چاہتا تھا۔ چنانچہ میں اس کمرہ میں جا کر بیٹھ گیا۔ کچھ دیر کے بعد
جب گاڑی چلنے لگی۔ تو سارے لوگ چلے گئے اور معلوم ہوا کہ پیر صاحب اکیلے ہی میرے ہمسفر
ہیں۔ اسٹیشن پر پیر صاحب سے لوگوں نے دریافت کیا تھا کہ آپ کچھ کھا ئیں گے تو انہوں نے
انکار کر دیا تھا اور کہا تھا کہ مجھے اس وقت بھوک نہیں۔ میں تو امر تسر جا کر ہی کچھ کھاؤں گا لیکن
جو نہی گاڑی چلی انہوں نے اس سبز کپڑے کو جو پگڑی پر ڈالا ہوا تھا اور جس سے منہ کا ایک حصہ
ڈھانکا ہوا تھا اتار دیا۔ اور کھڑکی سے منہ نکال کر اپنے ملازم کو جو نوکروں کے کمرہ میں تھا آواز
دی کہ کیا کچھ کھانے کو ہے؟ اس نے جواب دیا کہ کھانے کو تو کچھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے تو
سخت بھوک لگ رہی ہے اس پر اس نے کہا کہ اچھا میاں میر چل کر چائے کا انتظام کروں گا۔
اس پر انہوں نے پوچھا کہ وہ خشک میوہ جو تیرے پاس تھا وہی دے دے ۔ چنانچہ اس نے میوہ کا
رومال ہاتھ نکال کر پیر صاحب کو پکڑا دیا۔ جو انہوں نے اپنے پاس رکھ لیا۔ اس کے بعد وہ میری
طرف مخاطب ہوئے اور پوچھا کہ آپ کی تعریف ! میں نے کہا میرا نام محمود احمد ہے۔ پھر کہا آپ
کہاں جائیں جا گے ؟ میں نے کہا قادیان۔ قادیانا اس پر انہوں نے سوال کیا کہ کیا آپ قادیان کے باشندہ
ہیں یا صرف قادیان کسی کام جارہے ہیں؟ میں نے جواب دیا میں قادیان کا باشندہ ہوں۔ اس پر
وہ ذرا ہوشیار ہوئے اور پوچھا کہ کیا آپ کو مرزا صاحب سے کچھ تعلق ہے؟ میں نے کہا ہاں!
مجھے ان سے تعلق ہے۔ اس پر انہوں نے پوچھا کیا تعلق ہے؟ میں نے جواب دیا کہ میں ان کا بیٹا
ہوں۔ اس پر انہوں نے بہت خوشی کا اظہار کیا اور کہا اوہو! مجھے آپ سے ملنے کی بہت خوشی
ہوئی کیونکہ مجھے مدت سے آپ سے ملنے کا اشتیاق تھا۔ ان کی یہ بات سن کر مجھے حیرت ہوئی
کیونکہ ان پیر صاحب کو ہمارے سلسلہ سے سخت عداوت ہے اور ان کا فتویٰ ہے کہ جو احمدی
سے بات بھی کر جارے اس کی بیوی کو طلاق ہو جاتی ہے مگر میں خاموش رہا اور اس بات کا منتظر
رہا کہ آئندہ کلام کس سمت کا رخ کرتا ہے۔ اس مرحلہ پر پہنچ کر انہوں نے وہ میوہ کا رومال
کھولا اور اپنی جگہ سے اٹھ کر اس بنچ پر آبیٹھے جو میرے اور ان کے کے بیچ بینچ - کے درمیان تھا۔ اور
رومال کھول کر میرے سامنے بچھا دیا کہ آپ بھی کھائیں۔ چونکہ مجھے ونکہ مجھے کھانسی اور نزلہ کی شکایت
تھی۔ میں نے انکار کیا اور کہا کہ مجھے چونکہ گلے میں تکلیف ہے اس لئے آپ مجھے معاف
رکھیں۔ پیر صاحب فرمانے لگے کہ نہیں کچھ نہیں ہوتا آپ کھائیں تو سہی۔ میں نے پھر انکار کیا
کہ مجھے اس حالت میں ذراسی بد پرہیزی سے بھی بہت تکلیف ہو جاتی ہے۔ اس پر پیر صاحب
انوار العلوم جلد ۴
۵۵۴
تقدیر الهی
فرمانے لگے کہ ہو تا تو رہی ہے جو اللہ تعالیٰ کرتا ہے یہ تو باتیں ہیں۔ میں تو اس موقع کا منتظر تھا کہ
پیر صاحب اپنے خاص علوم کی طرف آئیں تو مجھے کچھ ان لوگوں کے حالات سے واقفیت ہو۔
میں نے پیر صاحب سے کہا کہ پیر صاحب آپ نے یہ بات بہت بعد میں بتا میں بتائی۔ اگر آپ لاہور میں
بتاتے تو آپ اور میں دونوں نقصان سے بچ جاتے۔ میں جاتے۔ میں نے اور آپ نے ٹکٹ پر روپیہ ضائع
کیا۔ اگر آپ کے لئے امر تسر اور میرے لئے قادیان پہنچنا مقدر تھا تو ہم تھا تو ہم کو اللہ تعالیٰ آپ ہی پہنچا
دیتا۔ ٹکٹ پر روپیہ خرچنے کی کیا ضرورت تھی؟ اس پر پیر صاحب فرمانے لگے کہ نہیں اسباب
بھی تو ہیں۔ میں نے کہا انہی اسباب کی رعایت کے ماتحت مجھے بھی عذر تھا۔ اس پر پیر صاحب
فرمانے لگے۔ یہی میرا بھی مطلب تھا۔ گو مجھے آج تک سمجھ نہیں آیا کہ ان کا اور میرا مطلب
ایک کیوں کر ہو سکتا تھا ؟
اس کے علاوہ اور بھی باتیں پیر صاحب سے ہوئیں مگر قدر کے متعلق اسی قدر بات ان سے
ہوئی۔ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس وقت کے پیر اس مسئلہ کے متعلق کس قدر قدر غلط خیالات
میں مبتلاء ہیں مگر جیسا کہ میں بتا چکا ہوں قرآن کریم کی رو سے یہ خیالات باطل ہیں۔
بعض لوگوں کے اقوال کا مطلب ہاں بعض لوگوں کے اقوال ایسے بھی ہیں کہ وہ کہتے ہیں سعی بے فائدہ میں اپنا وقت ضائع نہ کرو جو کچھ
ملنا ہے وہ مل رہے گا۔
اس قسم کے اقوال سے بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ ہر بات کے لئے سعی کرنے سے منع کیا گیا
ہے۔ اگر ان کے کلام کا یہی مطلب ہے تو میں پوچھتا ہوں وہ روٹی کھانے کے لئے لقمہ پکڑتے،
منہ میں ڈالتے اسے چباتے اور نکلتے تھے یا نہیں؟ پھر وہ سونے کے لئے لیٹتے تھے یا ایک ہی
حالت میں دن رات بیٹھے رہتے تھے ؟ پھر اگر خدا نے ہر ایک کام کروانا ہے تو ان کے قول کے کیا
معنی ہوئے کہ سعی نہ کرو۔ اگر کوئی سعی کرتا ہے تو اس سے سعی بھی خدا ہی کرواتا ہے پھر منع
کیوں کیا جائے؟
مگر بات یہ ہے کہ ایسے اقوال کا مطلب لوگوں نے سمجھا صوفیاء کے کلام کا صحیح مطلب نہیں۔ اصل حقیقت یہ ہے کہ بعض لوگ دنیا کے کام
میں ایسے منہمک ہوتے ہیں کہ ہر وقت اس میں لگے رہتے ہیں اور ساری محنت اس میں لگا دیتے
ہیں۔ مثلاً آٹھ نو گھنٹے تو دکان پر بیٹھتے ہیں لیکن جب گھر آتے ہیں تو گھر پر بھی دکان کا ہی حساب
انوار العلوم جلد ۴
۵۵۵
تقدیر الهی
کتاب کرتے رہتے ہیں یا کوئی زمیندار ہے اسے ہر وقت یہیں خیال رہتا ہے کہ اگر یوں ہو گا تو کیا
ہو گا اگر یوں ہو گا تو کیا ؟ بزرگوں نے اس قسم کے خیالات سے روکا ہے اور سعی لاحاصل سے
منع کیا ہے اور سعی حقیقی سے وہ نہیں روکتے۔ اور سعی لاحاصل یہ ہوتی ہے کہ مثلاً سردی کے
موسم میں بستر ساتھ رکھنے کی ضرورت ہے۔ اب اگر کوئی تمھیں تو شکیں اور دس لحاف لے لے تو
ہم کہیں گے یہ فضول ہے ایک بستر لے لینا کافی ہے اسی طرح وہ کہتے ہیں۔ ورنہ اصل اور حقیقی
سعی تو وہ خود بھی کرتے ہیں۔
ان دو گروہوں کے سوا جن کا میں نے ذکر کیا ہے۔ ایک تیسرا گروہ بھی ہے
ایک اور گروہ اس نے اپنی طرف سے درمیانی راستہ اختیار کیا ہے مگروہ بھی اسلام کے
خلاف ہے۔ وہ کہتے ہیں ہر ایک کام میں تقدیر بھی چلتی ہے اور تدبیر بھی۔ وہ کہتے ہیں ہر ایک چیز
میں طاقت خدا نے رکھی ہے۔ مثلاً آگ میں جلانے، پانی میں پیاس بجھانے کی طاقت خدا نے
بنائی ہے کسی بندہ نے نہیں بنائی۔ اسی طرح یہ کہ لکڑی آگ میں جلے ۔ لوہا، پیتل، چاندی سونا
پچھلے یہ خدا نے مقدر کیا ہے۔ آگے اس کو گھڑنا اور اس کی کوئی خاص شکل بنانا لوہا ر یا سنار کا کام
ہے جو تدبیر ہے۔ تو ہر چیز میں خدا نے طار طاقتیں رکھ دی ہیں یہ تقدیر ہے۔ آ۔ آگے بندہ ان طاقتوں
سے کام لیتا ہے یہ تدبیر ہے اور ہر کام میں دونوں باتیں جاری ہیں۔
یہ بات تو ٹھیک ہے مگر چونکہ وہ اسی پر بس کر دیتے ہیں اور اپنے خیالات کا انحصار اس پر
رکھتے ہیں اس لئے ہم کہتے ہیں یہ راستہ بھی ٹھیک راستہ نہیں ہے دراصل جو کچھ ایک سائنس
دان کہتا ہے وہی یہ بھی کہتے ہیں۔ ہاں اتنا فرق ہے کہ سائنس دان بات کو کچھ دور لے جاتا
ہے۔ مثلاً یہ کہ چاندی کے پگھلنے کی کیا وجہ ہے؟ وہ کیونکر پکھلتی ہے ؟ لیکن آخر میں کہہ دے گا
کہ مجھے علم نہیں کہ پھر اس کی کیا وجہ ہے۔ میں اتنا جانتا ہوں کہ کسی غیر متبدل اور محیط کل
قانون کے ماتحت یہ سب کام ہو رہا ہے۔ مگر اس گروہ کے لوگ ابتداء میں تمام کارخانہ عالم کو
ایک قانون کی طرف منسوب کر دیتے ہیں جس کو قانون قدرت کہتے ہیں۔
میری تحقیق یہ ہے کہ چونکہ انہوں نے اس مسئلہ کے نام ایسے
غلط نام کی وجہ سے دھوکا رکھے ہیں جو غلط ہیں۔ اس لئے اصل مسئلہ مشکل اور مخلوط ہو
گیا ہے اور ایسا بہت دفعہ ہوتا ہے کہ غلط نام رکھنے سے دھو کا لگ جاتا ہے مثلاً اگر کسی شخص کا
نام نیک بندہ ہو اور کہا جائے کہ فلاں نیک بندہ نے بہت برا کام کیا ہے تو سننے والا حیران
انوار العلوم جلد ۴
۵۵۶
تقدیر الهی
رہ جائے گا کہ یہ شخص کیا کہہ رہا ہے اور تعجب کرے گا کہ ایک طرف تو یہ شخص اسے نیک بندہ
کہتا ہے اور دوسری طرف اس پر عیب بھی لگاتا ہے تو اگر کسی کا غلط نام با معنی ہو تو اس سے بہت
مغالطہ لگ جاتا ہے ہاں اگر بے معنی نام ہو تو دھوکا نہیں لگتا۔ مثلا یہ کہیں کہ رلد و نے چوری کی
یا ڈاکہ مارا تو کسی کو اس فقرہ پر تعجب نہیں آتا اور اگر کہا جائے ولد و خدا کا پیارا اور نیک بندہ
ہے تو بھی کوئی تعجب نہیں آتا۔ لیکن اگر یہ کہا جائے کہ فلاں خدا پرست (جو عبداللہ کا ترجمہ
ہے) نے شرک کیا تو سخت حیرانی ہوتی ہے۔
پس با معنی نام جو غلط طور پر رکھے جاویں ان سے دھو کا لگ جاتا ہے
مسئلہ قدر میں غلط نام ایسا ہی ان لوگوں کو کو ہوا ہے۔ تقدیر کا لفظ تو صحیح ہے لیکن اس کے
مقابلہ میں جو نام وہ رکھتے ہیں ان کے معنی بالکل الٹے ہوتے ہیں۔ مثلاً بعض لوگ تقدیر کے
بالمقابل انسانی فعل کا نام تدبیر رکھتے ہیں۔ بعض دونوں کا نام جبر اور اختیار رکھتے ہیں حالانکہ یہ
دونوں نام غلط ہیں۔ اور ان الفاظ کے معنوں کا اثر اصل مسئلہ پر پڑ گیا ہے اور اس وجہ سے یہ
مسئلہ غلط ہو گیا ہے۔
تو پہلی غلطی انہوں نے یہ کی کہ نام غلط رکھا ہے اور صرف یہی نام غلط نہیں بلکہ ان دونوں
شقوں کے جس قدر نام انہوں نے رکھے ہیں وہ سب کے سب غلط ہیں۔ مثلا (۱) تقدیر اور تدبیر
(۲) جبر اور اختیار (۳) قدرت قدیمه و قدرت حادثہ ۔ لیکن یہ نام بحیثیت مجموعی پوری طرح تسلی
نہیں کرتے۔
تقدیر تو ٹھیک ہے لیکن اس کے مقابلہ میں تدبیر تقدیر کے مقابلہ میں تدبیر غلط ہے انسانی فعل کو کہنا غلط ہے۔ کیونکہ تدبیر خدا بھی کرتا تو اس کے مقابلہ
ہے۔ چنانچہ فرماتا ہے۔
يُدَبِّرُ الْأَمْرَ مِنَ السَّمَاءِ إِلَى الْأَرْضِ ثُمَّ يَعْرُجُ إِلَيْهِ فِي يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهُ أَلْفَ
سَنَةٍ مِمَّا تَعُدُّونَ (السجدة :)
یعنی اللہ تعالی بعض خاص کاموں کی تدبیر کر کے ان کو زمین کی طرف بھیجتا ہے۔ پھر وہ ایک
ایسے وقت میں جس کی مقدار انسانی سالوں کے ایک ہزار سال کے برابر ہوتی ہے اس کی طرف
چڑھنا شروع کرتا ہے۔
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ تدبیر تو اللہ تعالیٰ بھی کرتا ہے مگر یہ لوگ کہتے ہیں کہ تدبیروہ ہے
انوار العلوم جلد ۴
۵۵۷
تقدیر الهی
جس میں خدا کا کوئی دخل نہ ہو ۔ مگر اس سے بھی زیادہ جبر اور اختیار کے الفاظ استعمال کئے جاتے
ہیں حالانکہ یہ دونوں لفظ ہی قرآن سے ثابت نہیں ہیں۔ قرآن کریم سے یہ تو معلوم ہوتا ہے
کہ خدا تعالیٰ جبار ہے مگر اس کے معنی اصلاح کرنے والا ہیں اور یہ کہتے ہیں جبر یہ ہے کہ
زبر دستی کام کراتا ہے حالانکہ یہ کسی صورت میں بھی درست نہیں ہے۔ عربی میں جبر کے معنی
ٹوٹی ہوئی ہڈی کو درست کرنے کے ہیں اور جب یہ لفظ خدا تعالیٰ کی طرف منسوب ہوتا ہے تو
اس کے یہ معنی ہوتے ہیں کہ بندوں کے خراب شدہ کاموں کو درست کرنے والا اور اس کے
دوسرے معنی یہ ہیں کہ دوسرے کے حق کو دبا کر اپنی عزت قائم کرنے والا ۔ لیکن یہ معنی تب
کئے جاتے ہیں جب بندوں کی نسبت استعمال ہو۔ خدا تعالی کی نسبت استعمال نہیں کئے جاتے
اور نہ کئے جاسکتے ہیں کیونکہ سب کچھ خدا تعالیٰ کا ہی ہے۔ یہ کہا ہی نہیں جاسکتا کہ دوسروں
کے حقوق کو تلف کر کے اپنی عزت قائم کرتا ہے۔
علاوہ ازیں تدبیر کا لفظ ان معنوں معنوں پر پوری روشنی نہیں ڈالتا جن کی طرف اشارہ کرنا اس
سے مقصود ہے۔ کیونکہ تدبیر کے معنی عربی زبان میں کسی چیز کو آگے پیچھے کرنے کے ہیں اور مراد
اس سے انتظام لیا جاتا ہے۔ لیکن انتظام کا لفظ اس جگہ کچھ بھی نفس مسئلہ پر روشنی نہیں ڈالتا۔
اب رہا اختیار ۔ اس کے معنی ہیں جو چیز پسند آئے وہ لے لینا۔ پس اگر خدا تعالیٰ نے انسان
کو اختیار دے دیا ہے تو جو جس کو اچھا لگارہ اس نے لیا اور جو عمدہ نظر آیا وہ کیا۔ پھر اس کو کسی
فعل پر سزا کیسی ؟ تو یہ لفظ بھی غلط ہے۔
صحیح نام اصل میں قرآن شریف سے جو الفاظ ثابت ہیں وہ یہ ہیں۔
قدر تقدیر ، قضاء تدبیر الهی
اور ان کے مقابلہ میں خدا تعالیٰ نے کسب اور اکتساب کے لفظ رکھتے ہیں۔
پس قرآن کریم کی رو سے اس مسئلہ کا نام تقدیر الہی اور اکتساب یا قدر الہی اور کسب یا
قضاء الہی اور کسب ہو گا۔ اب میں ان ناموں کے ماتحت اس مسئلہ کی تشریح کرتا ہوں۔
اول تو یہ یاد رکھنا چاہئے کہ قرآن کریم نے تقدیر الہی کے مقابلہ میں بندہ کے لئے کسب و
اکتساب کا لفظ استعمال فرمایا ہے۔ اور یہ لفظ بندہ ہی کے لئے استعمال ہو سکتا ہے خدا تعالیٰ کے
لئے نہیں استعمال ہو سکتا ہے کیونکہ کسب کے معنی کسی چیز کی جستجو کرنی اور اس کو محنت سے
انوار العلوم جلد ۴
۵۵۸
تقدیر الهی
حاصل کرنے کے ہیں۔ اور اللہ تعالیٰ نہ جستجو کرتا ہے نہ کسی بات کو محنت سے حاصل کرتا ہے۔
ہر چیز اسی کے تابع فرمان ہے اور اس کے ایک ذرا سے اشارہ پر اس کی رضا کو پوری کرنے کے
لئے تیار ہے۔ پھر وہ تکلیف سے بالکل پاک ہے وہ کہتا ہے کہ یوں ہو جائے اور اسی طرح ہو جاتا
ہے۔ پس اس کے لئے کسب کا لفظ استعمال نہیں ہو سکتا۔ اور اس لفظ کے استعمال سے جو امتیاز
قائم ہو گیا ہے وہ اور کسی لفظ سے نہیں ہو سکتا تھا۔
ان الفاظ کی مختصر حقیقت بیان کرنے کے بعد اب میں اس سوال کی طرف آتا ہوں کہ
قرآن کریم سے کیا ثابت ہے کہ وہ بند وہ بندوں سے کس طرح معاملہ کرتا ہے ؟ آیا ان کا ہر ایک فعل
اللہ تعالی کے حکم کے ماتحت ہوتا ہے یعنی صدقہ خیرات خوش خلقی، ہمدردی یا چوری ڈاکہ
ٹھگی سب کچھ خدا ہی کراتا ہے۔ یا یہ کہ بندوں کو اس نے چھوڑ رکھا ہے کہ وہ کمالیں اور جیسا
جیسا وہ کمائیں ویسا ویسا بدلہ پائیں۔ قرآن کریم سے دونوں باتیں ثابت ہوتی ہیں۔
لیکن پیشتر اس کے کہ میں اس
روں یہ بتا دینا
مسئلہ تقدیر پر صرف لفظی ایمان لانا کافی نہیں مضمون پر کچھ بیان کروں
ضروری سمجھتا ہوں کہ مسلمانوں نے اس معاملہ میں بڑی بڑی ٹھوکریں کھائی ہیں۔ انہوں نے
خیال کر لیا ہے کہ صرف تقدیر پر ایمان لے آنا کافی ہے۔ حالانکہ اس کے سمجھنے اور جاننے کی
ضرورت تھی کیونکہ خدا تعالیٰ نے اس کو ایمان کی شرط قرار دیا ہے۔ اور جب یہ ایمان کی
شرط ہے تو معلوم ہوا کہ ہمارے لئے مفید بھی ہے ورنہ اس پر ایمان لانا ضروری نہ ٹھہرایا جاتا۔
مثلاً خدا تعالی پر ایمان لانے کا حکم ہے۔ اس سے یہ فائدہ ہے کہ انسان کو اپنے محسن کا علم ہوتا
ہے اور اس سے تعلق قائم کرنا جو اس کی ترقی کا موجب ہے اور اس کی پیدائش کی واحد غرض
ہے اسی ایمان کے نتیجہ میں حاصل ہو سکتا ہے۔ اور پھر یہ بھی فائدہ ہے کہ اس علم اور ایمان
سے انسان سمجھتا ہے کہ ایک ایسی ہستی ہے جس کے سامنے مجھے اپنے اعمال کے متعلق جوابدہی
کرنی پڑے گی۔ اسی طرح انبیاء پر ایمان لانے کا حکم ہے۔ اس کا فائدہ ہے کہ ان کے ذریعہ
انسان کو خدا تک پہنچنے کا رستہ معلوم ہوتا ہے۔ اسی طرح فرشتوں پر ایمان لانے کا حکم ہے۔
اس کا یہ فائدہ ہے کہ انسان یہ مانتا ہے کہ وہ نیک تحریکیں کرتے ہیں اور پھر ان پر عمل کرنے کی
کوشش کرتا ہے اور ان سے تعلق پیدا کر کے ہدایت کے راستہ پر قدم زن ہونے کے لئے
مددگار اور دوست پیدا ن پیدا کر لیتا ہے۔ اسی طرح خدا کی کہ خدا کی کتابوں پر ایمان لانے کا حکم ہے۔ اس کا یہ
انوار العلوم جلد ۴
۵۵۹
تقدیر الهی
۔
فائدہ ہے کہ ان کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کی مرضی اسے معلوم ہو جاتی ہے اور وہ احکام معلوم ہوتے
ہیں جن پر چل کر یہ ہلاکت سے بچ جاتا ہے۔ اسی طرح بعث بعث ! بعد الموت پر ایمان ہے اس کا یہ
فائدہ ہے کہ انسان کو معلوم ہوتا ہے کہ اس کی زندگی لغو نہیں بلکہ ہمیشہ جاری رہنے والی ہے
اور یہ اس کے لئے کوشش کرتا ہے اسی طرح جتنی باتیں ایسی ہیں جن پر ایمان لانا ضروری قرار
دیا گیا ہے ان میں سے ہر ایک کا فائدہ ہے مگر تقدیر کے متعلق مسلمانوں نے اس بات کو نہیں
سوچا کہ اس پر ایمان لانے کا کیا فائدہ ہے ؟ وہ ڈنڈا لے کر کھڑے ہو گئے کہ تقدیر کو مانو۔ اس کا
جواب سوائے اس کے اور کیا ہو سکتا تھا کہ آگے کہہ دیا جائے اچھا یہی ہماری تقدیر!
تو مسلمان بجائے اسکے کہ اس مسئلہ کو ماننے کے فائدہ پر غور کرتے بیہودہ باتوں کی طرف چلے
گئے۔ حالانکہ انہیں اسی طرف جانا چاہئے تھا کہ تقدیر کے ماننے کا کیا فائدہ ہے ؟ اگر اس طرف
جاتے تو جو تعریف انہوں نے مسئلہ تقدیر کی کی ہے وہ خود بخود لغو ثابت ہو جاتی اور ان پر واضح
ہو جاتا کہ جو کچھ ہم کہتے ہیں یہ تو بالکل فضول بات ہے اور تقدیر کے مسئلہ کا ماننا فضول نہیں
ہو سکتا بلکہ روحانیت سے اس کا بہت بڑا تعلق ہے اور اس سے انسان کو بڑا فائدہ پہنچتا ہے
کیونکہ ایمانیات میں وہی باتیں داخل ہیں جن کا انسان کی روحانیت سے تعلق ہے اور جو
روحانیت کی ترقی کا باعث ہیں۔
پس تقدیر کا ماننا جب انسان پر فرض کیا گیا ہے تو معلوم ہوا کہ روحانیت سے اس کا تعلق
ہے اور اس سے روح کو فائدہ پہنچتا ہے۔ جب یہ ثابت ہو گیا تو پھر اس طرف توجہ کرنی چاہئے
تھی کہ معلوم کریں وہ کیا فائدہ ہے جو اس سے پہنچتا ہے۔ کیونکہ جب تک اس فائدہ کو معلوم نہ
کریں گے اس وقت تک کیا فائدہ اٹھا سکیں گے ؟ مگر افسوس فلسفیوں نے قدر اور جبر کی بحثوں
میں عمریں ضائع کر دیں اور ایک منٹ کے لئے بھی اس بات کو نہ سوچا۔ یہی وجہ ہے کہ وہ ایک
دوسرے سے بے فائدہ سر پھٹول کرتے رہے اور اس سے انہوں نے کوئی فائدہ نہ اٹھایا ۔ اگر
اس امر کو سوچتے اور اس پر عمل کرتے تو ضرور فائدہ اٹھاتے ۔ چنانچہ ان فلسفیوں کے مقابلہ میں
وہ لوگ جنہوں نے تقدیر کے مسئلہ کے متعلق یقین کر لیا کہ یہ ہماری روحانی ترقی کے لئے
ضروری ہے اور پھر اسی پر غور کر کے پتہ لگایا کہ اس کے نہ ماننے کے نقصان کیا ہیں اور ماننے
کے فائدے کیا ہیں؟ اور پھر اس علم سے فائدہ اٹھایا۔ انہوں نے تو یہاں تک ترقی کی کہ خدا
تعالیٰ تک پہنچ گئے مگر دوسرے لوگ بیٹھے بحثیں کرتے رہے کہ جو فعل ہوتے ہیں وہ ہم کرتے
انوار العلوم جلد
ہیں یا خدا کرتا ہے۔
۵۶۰
تقدیر الهی
غرض اس مسئلہ کے متعلق لغو بحثیں کرنے والوں سے بہت بڑی غلطی ہوئی اور یہ رسول
کریم اللہ کی اس حدیث کے مصداق ہو گئے کہ میری امت میں سے ایک قوم ایسی ہو گی جو
قدر کے مسئلہ کی وجہ سے مسخ کی جائے گی۔ (ترندی ابواب القدر باب الرضاء بالقضاء)
کیا ہر ایک فعل خدا کراتا ہے؟ اصل بات تو یہ تھی کہ وہ دکھتے کہ اس مسلہ کے فوائد
ہیں ؟
کو نہ دیکھا اور ا
میں اس مسئلہ کو مانا کہ اس سے بجائے فائدہ کے نقصان اٹھانا پڑا۔ اور اور بھی جو کوئی ان کی
بیان کردہ طرز کو مانے گا نقصان ہی اٹھائے گا۔ مثلاً ان لوگوں میں سے ایک فریق کہتا ہے کہ جو
کچھ انسان کرتا ہے وہ خدا تعالی ہی کراتا ہے۔ اب اگر یہ بات درست ہے تو ہم پوچھتے ہیں کہ
ادھر تو ہر ایک برے سے برافعل خدا کراتا ہے اور ادھر قرآن کریم میں ڈانٹتا ہے کہ تم ایسا کیوں
کرتے ہو ؟ اب یہ عجیب بات ہے کہ آپ ہی خدا پکڑ کر انسان سے زنا کراتا ہے اور جب کوئی
کرتا ہے تو کہتا ہے کیوں کرتے ہو ؟ پھر آپ ہی تو ابو جہل کے دل میں ڈالتا ہے کہ محمد (ا)
جھوٹا ہے آپ ہی اس کو رسول کریم اس کے مقابلہ میں ہاتھ اٹھانے کے لئے کہتا ہے پھر
آپ ہی کہتا ہے اس کو کیا ہو گیا؟ اس کی کیوں عقل ماری گئی ؟
ہم کہتے ہیں یہ تو ظلم ہے اور نہ صرف ظلم ہی ہے بلکہ کم عقلی بھی ہے کہ آپ ہی خدا انسان
سے ایک برا فعل کرائے اور پھر آپ ہی ڈانٹے۔ اب دیکھو خدا تعالیٰ کے متعلق یہ بات ماننے
سے کس قدر نقصان ہو سکتا ہے؟ ایسے عقیدہ کے ساتھ تو ایک منٹ کے لئے بھی انسان کا ایمان
قائم نہیں رہ سکتا۔ یہ تو قدر دالوں کا حال ہے۔
اب رہے تدبیر والے۔ انہوں نے جو
تعلیم پیش کی ہے اس کے
تدبیروالوں کی غلطی متعلق اگر وہ خودی غور و فکر سے کام لیتے تو انہیں معلوم ہو
ہو جاتا کہ
انہوں نے ان تعلقات پر جو انسان اور خدا تعالیٰ کے درمیان ہیں تبر رکھ دیا ہے۔ کیونکہ تعلقات
کی مضبوطی اور ان میں زیادتی محبت ہی کی وجہ سے ہوتی ہے۔ ان کی تعلیم اس محبت کو جو انسان
اور خدا کے درمیان ہے بالکل مٹا دینے والی ہے۔ تعلقات کس طرح محبت کا باعث ہوتے ہیں
اس کے متعلق مجھے ایک واقعہ یاد آیا۔
ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اخبار عام پڑھ رہے تھے کہ مجھے آواز دی محمود !
انوار العلوم جلد ۴
۵۶۱
تقدیر الهی
محمود ! محمود ! جب میں پاس گیا تو فرمانے لگے کلکتہ کا فلاں شخص مر گیا ہے۔ میں نے حیران ہو کر
پوچھا مجھے کیا؟ فرمایا یہ بے تعلقی کا نتیجہ ہے۔ اس کے گھر تو ماتم پڑا ہو گا اور تو کہتا ہے مجھے کیا؟
تو تعلق سے محبت پیدا ہوتی ہے مگر تدبیر کے قائل لوگوں کی تعلیم اس کے خلاف ہے۔ وہ
کہتے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے اشیاء پیدا کر دیں اور انسان کو پیدا کر دیا۔ اور اس کے بعد اس نے
اس کو بالکل چھوڑ دیا کہ جس طرح چاہے کرے ۔ اگر یہ بات درست ہے تو پھر بندہ اور خدا میں
تعلق کیونکر قائم ہو سکتا ہے؟ بے شک جو چیزیں خدا تعالیٰ نے بنائی ہیں ان کے اندر فوائد بھی
ہیں مگر ان کے اندر نقصان بھی تو ہیں۔ مثلاً خدا نے آگ بنائی ہے۔ اگر اس کے کچھ فائدے
ہیں تو نقصان بھی ہیں۔ اگر اس سے کھانا پکتا ہے تو لاکھوں کروڑوں روپیہ کا سامان اور گھر بھی
جلا کر سیاہ راکھ کر دیتی ہے۔
پس ان لوگوں نے تقدیر کے مسئلہ کو اس رنگ میں منوایا کہ ایک تو نعوذ بالله ، نعوذ باللہ خدا
تعالٰی پر جو تمام عقلوں کا پیدا کرنے والا ہے خلاف عقل کام کرنے کا الزام آتا ہے۔ اور
دوسرے خدا تعالی کے ساتھ انسان کا جو محبت کا تعلق ہے وہ بالکل ٹوٹ جاتا ہے کیونکہ انسان
کے دل میں طبعاً خیال پیدا ہوتا ہے کہ مثلاً آگ جو خدا تعالیٰ نے پیدا کی ہے اگر فائدہ پہنچاتی ہے
تو نقصان بھی تو کرتی ہے ۔ پھر اس کے پیدا کرنے میں خدا تعالیٰ کا کیا احسان ہوا؟ یہ خیالات جب
پیدا ہوں تو خدا تعالیٰ کے ساتھ تعلقات محبت نہیں پیدا ہو سکتے بلکہ ایسا ہی تعلق رہ جاتا ہے جیسا
کہ یہاں کے لوگوں کو امریکہ والوں سے ہے بلکہ اس سے بھی کم کیونکہ امریکہ سے تو مال بھی
منگوا لیا جاتا ہے مگر خدا سے کسی بات کی امید نہیں۔ غرض اس قسم کے خیالات نے روحانیت کو
حد سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔
اب میں اصل مسئلہ کی وہ لہ کی وہ حقیقت بیان کی وہ حقیقت بیان کرتا ہوں جو مسئلہ تقدیر کے متعلق ذوقی باتیں قرآن کریم سے ثابت ہے۔ پہلے میں اس کی تشریح
کروں گا اور پھر اس کے فوائد بتاؤں گا۔ مگر یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ مسئلہ تقدیر کے بعض
ایسے پہلو بھی ہیں جن کو بڑے بڑے لوگ بھی بیان نہیں کر سکے اور نہ انہوں نے ان کے بیان
کرنے کی کوشش کی۔ کیونکہ بعض ایسی باریک باتیں ہیں جو محض زوتی ہوتی ہیں۔ ذوقی سے
میری مراد وہ نہیں جو عام لوگ کہتے ہیں۔ یعنی جو باتیں بلا دلیل کے ہوں اور ان کی کچھ حقیقت
نہ ہو بلکہ میری مراد اس سے وہ امور ہیں کہ جب تک انسان ان کو خود نہ چکھے ان کو معلوم نہیں
انوار العلوم جلد ۴
۵۶۲
تقدیر الهی
کر سکتا۔ پس ان باتوں کو نہ مجھ سے پہلے لوگ بیان کر سکے نہ میں بیان کر سکتا ہوں۔
تقدیر کے مسئلہ کی تفصیل بیان کرنے سے پہلے میں یہ بتا دینا چاہتا ہوں کہ تقدیر کی اقسام تقدیر کئی قسم کی ہوتی ہے اور ان اقسام میں سے میں اس وقت چار قسمیں
بیان کروں گا۔ اور وہ چونکہ ایسی ہیں جو عام بندوں سے تعلق رکھتی ہیں اس لئے لوگ انہیں
سمجھ سکتے ہیں اور وہ سمجھائی جاسکتی ہیں۔
ان میں سے ایک کا نام میں تقدیر عام طبعی رکھوں گا یعنی وہ جو دنیا کے معاملات میں خدا
تعالی کی طرف سے جاری ہے۔ یعنی آگ میں یہ خاصیت ہے کہ جلائے۔ پانی میں یہ خاصیت ہے
کہ پیاس بجھائے اور لکڑی میں یہ کہ جلے تاگے میں یہ کہ جب اسے خاص طرز پر کام با پر کام میں لایا
جائے تو کپڑا بنے۔ روٹی میں یہ کہ پیٹ میں جائے تو پیٹ بھر جائے۔ یہ سب تقدیر ہے جو خدا کی
طرف سے جاری ہے۔ انسان کا اس میں دخل نہیں۔ یہ عام ہے اور طبعی معاملات سے تعلق
رکھتی ہے۔ روح سے اس کا تعلق نہیں بلکہ جسم سے ہے۔ یا یہ کہ آگ جلانا، انگور کی بیل کو
انگور لگنا، کھجور کے درخت کو کھجور لگنا، بعض درختوں کے پیوند کا آپس میں مل جانا، بچہ کا نو ماہ یا
ایک خاص مدت میں پیدا ہونا یہ سب ایسے قانون ہیں جو عام طور پر جاری ہیں ان کا نام میں
تقدیر عام طبعی رکھتا ہوں۔
دوسری تقدیر خاص طبعی ہے۔ جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے ایک تقدیر عام ہے جیسے کہ
قانون مقرر ہے کہ آگ جلائے۔ سورج کی تمازت کے نیچے گرمی محسوس ہو۔ سورج کی گرمی
سے پھل پکیں۔ فلاں چیز سے صحت ہو فلاں سے بیماری ہو۔ یہ تو تقدیر عام طبعی ہے۔ لیکن ایک
خاص تقدیر طبعی ہے۔ یعنی بعض دفعہ خاص طور پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے احکام نازل ہوتے ہیں
کہ فلاں شخص کو دولت مل جاوے۔ فلاں چیز کو جلا دیا جاوے۔ فلاں شخص کو مار دیا جاوے
فلاں کے ہاں بچہ پیدا ہو خواہ اس کی بیوی بانجھ ہی کیوں نہ ہو) یہ احکام خاص ہوتے ہیں۔ کسی
عام طبعی قانون کے ماتحت نہیں ہوتے یعنی ایسے طبعی قانون کے ماتحت نہیں ہوتے جس کا لازمی
نتیجہ اسی شکل میں نکلنا ضروری ہے جس شکل میں کہ کسی خاص شخص کے لئے اللہ تعالٰی کے
خاص احکام کے ماتحت ظاہر ہوا ہے۔
تیسری قسم تقدیر کی تقدیر عام شرعی ہے۔ مثلا یہ کہ اگر انسان اس رنگ میں نماز پڑھے تو
اس کا یہ نتیجہ ہو اور اس رنگ میں پڑھے تو یہ ہو ۔ روزہ رکھے تو یہ خاص روحانی تغیر پیدا ہو ۔
انوار العلوم جلد ۴
۵۶۳
تقدیر الهی
چوتھی قسم تقدیر کی تقدیر خاص شرعی ہے۔ جس کے معنی ہیں کہ خاص طور پر کسی بندہ پر
اللہ تعالیٰ فضل کرے جو بطور موہت ہو جیسے کلام الہی کا نزول کہ اس کی نسبت اللہ تعالٰی فرماتا
ہے۔
الرَّحْمَنُ عَلَّمَ الْقُرْآنَ (الرحمن : ۲-۳)
یہ چار اقسام تقدیر کی ہیں جن کے سمجھانے اور ذہن نشین کرانے کے لئے میں نے الگ
الگ نام رکھ دیتے ہیں۔ (۱) تقدیر عام طبعی ۔ (۲) تقدیر خاص طبعی (۳) تقدیر عام شرعی (۴) تقدیر
خاص شرعی ۔
یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ صرف تقدیر عام طبعی جسمانی تعلقات سے ظاہر ہوتی ہے اور
دوسری تمام اقسام تقدیر کی خواہ تقدیر خاص طبعی ہو یا تقدیر عام شرعی اور تقدیر خاص شرعی ان
سب کا ظہور روحانی تعلقات کی بناء پر ہوتا ہے۔ یعنی ان کے ظہور کا باعث دنیوی اسباب نہیں
ہوتے بلکہ وہ روحانی تعلقات جو بندہ کو اللہ تعالیٰ سے ہوتے ہیں یا جو اللہ تعالیٰ کو بندہ سے ہوتے
ہیں۔ پس یہ تقدیر یا مؤمنوں کی ترقی کے لئے ظاہر ہوتی ہے یا کافروں کی ذلت کے لئے یا عام
لوگوں کے لئے بطور رحم کے۔
تقدیر کی ان اقسام کے سوا کوئی ایسی قسم تقدیر کی نہیں ہے جو انسان کو مجبور کرتی ہے کہ
چوری کرے ، ڈاکہ مارے زنا کرے وہ لوگ جو یہ کہتے ہیں کہ خدا مجبورا ایسا کراتا ہے وہ
جھوٹ کہتے ہیں اور خدا تعالیٰ پر الزام لگاتے ہیں۔
کا تقدیر کا ظہور یہ معلوم کرلینے کےبعد کہ تقدیر کی کسقدر اقسام ہیں اس بات کا معلوم کرنا ضروری ہے کہ خاص تقدیر کے ظہور کے اسباب کیا ہوتے ہیں؟ اس بات
کے نہ سمجھنے کے باعث سے ہی بعض لوگ یہ کہنے لگ گئے ہیں کہ ہم جو کچھ جو کچھ کرتے ہیں خدا کراتا
ہے۔ وہ نہیں سمجھتے کہ خدا تعالیٰ ہر ایک شخص سے جبرا کام نہیں کراتا۔ خدا تعالیٰ کی خاص تقدیر
کے نزول کے لئے خاص شرائط ہیں۔ در حقیقت یہ د دھو کا عجب اسے پیدا ہوا ہے۔ ایسے لوگ
سمجھتے ہیں کہ ہم بھی کچھ ہیں جن سے خدا کام کراتا ہے۔ لیکن اصل بات یہ ہے اصل بات یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کے
خاص حکم خاص ہی لوگوں کے لئے ہوتے ہیں خواہ وہ خاص طور پر نیک ہوں خواہ وہ خاص طور
پر باد
انوار العلوم جلد ۴
۵۶۴
تقدیر الهی
بعدا
قدیر خاص کی تفصیل کی تفصیل بیان کرتا ہوں لیکن چونکہ تقدیر عام خاص قواعد کے کی تفصیل
ماتحت ہوتی ہے اس لئے اس کی تفصیل کی ضرورت نہیں تقدیر خاص کی ہی تفصیل بیان کرنی
کافی ہوگی۔
تقدیر خاص دو قسم کی ہوتی ہے۔ بعض اصولی قواعد کے ماتحت خدا تعالیٰ کی طرف سے احکام
جاری ہوتے ہیں۔ مثلاً یہ ایک قاعدہ خدا تعالیٰ نے مقرر کر چھوڑا ہے کہ نبی اور نبی کی جماعت
اپنے دشمنوں پر غالب آئے گی۔ چنانچہ قرآن کریم میں خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔
كَتَبَ اللَّهُ لَا غَلِبَنَّ أَنَا وَرُسُلِي (المجادلة: ۲۲)
اللہ تعالیٰ نے فرض کر چھوڑا ہے کہ میں اور میرے رسول دشمنوں پر غالب آئیں گے ۔
اور فرماتا ہے۔
وَكَانَ حَقًّا عَلَيْنَا نَصْرُ الْمُؤْمِنِينَ (الروم: ۴۸)
یہ ہم پر فرض ہے کہ ہم مؤمنوں کی مدد کریں۔
اب جب کہ انبیاء اور ان کی جماعتوں کو اپنے دشمنوں پر فتح ہوتی ہے تو اس کو عام شرعی
تقدیر کے ماتحت نہیں لا سکتے کیونکہ یہ خاص حکم ہے جو ایک خاص اصل کے ماتحت جاری ہوتا
ہے اور بسا اوقات امور طبیعیہ اس کے مخالف پڑے ہوئے ہوتے ہیں۔ دوم وہ تقدیر خاص کہ وہ
خاص خاص حالات اور خاص اشخاص کے لئے جاری ہوتی ہے اور کسی اصولی قاعدہ کے ماتحت
نہیں ہوتی۔ اس کی مثال وہ وعدہ ہے جو رسول کریم اسے فتح مکہ کے متعلق کیا گیا۔
رسول کریم ﷺ کے لئے یہ بات تو عام قانون کی رو سے ہی مقدر تھی کہ آپ دشمنوں پر
غالب ہوں مگر خدا تعالیٰ نے یہ قانون نہیں بنایا کہ جہاں کوئی نبی پیدا ہو وہاں وہ بادشاہ بھی
ہو جائے مگر رسول کریم کے لئے یہ خاص حکم جاری کیا گیا کہ آپ اول مکہ سے ہجرت
کریں اور پھر اس کو فتح کر کے وہاں کے بادشاہ بنیں۔ یہ خاص رسول کریم ﷺ کے لئے حکم
تھا اور ایسا ر ایسا حکم تھا کہ جب یہ جاری ہو گیا تو خواہ دنیا کچھ کرتی اور ساری دنیا آپ کو مکہ کا بادشاہ
بننے سے روکنا چاہتی نہ روک سکتی۔ ناران کہتے ہیں کہ چوری خدا کراتا ہے۔ ہم کہتے ہیں چوری
تو ایسا فعل ہے کہ اس سے لوگ روک بھی سکتے ہیں۔ مگر خدا تعالیٰ جو کچھ کراتا ہے اس کو کوئی
نہیں روک سکتا۔ رسول کریم ﷺ کو مکہ میں وحی ہوئی۔