تقدیر الہٰی
انوارالعلوم (جلد 4), حصہ 4
انوار العلوم جلد ۴
۵۶۵
تقدیر الهی
إِنَّ الَّذِي فَرَضَ عَلَيْكَ الْقُرْآنَ لَرَ آدَكَ إِلَى مَعَادٍ (القصص: ۸۲)
یعنی وہ پاک ذات جس نے تجھ پر قرآن نازل کیا ہے ضرور تجھے مکہ میں پھر لوٹانے والا ہے۔
اس میں دو پیشگوئیاں تھیں۔ اول یہ کہ مکہ سے نکلنا پڑے گا اور دوسری یہ کہ پھر واپس آنا
ہو گا۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا اور کوئی اس میں روک نہ بن سکا۔
اسی طرح حضرت موسیٰ علیہ السلام کے لئے یہ تقدیر خاص جاری ہوئی کہ ان کے دشمن کے
سارے پلوٹھے مارے جائیں گے ۔ تو یہ عام تقدیر تھی کہ انبیاء غالب ہوں گے مگر یہ کہ فلاں
کس طرح غالب ہو گا اور فلاں کس طرح ۔ یہ خاص تقدیر تھی۔
اسی طرح حضرت صاحب سے خدا تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ قادیان کی ترقی ہوگی اور حضرت
صاحب نے لکھا ہے کہ دس دس میل تک اس کی آبادی پھیل جائے گی اور آپ جانتے ہیں کہ
آج جہاں لیکچر ہو رہا ہے یہ جگہ اس جگہ سے جہاں پہلے لیکچر ہوتے تھے قریباً ایک میل پرے ہے
تو نبیوں کا جیتنا اور غالب ہونا ایک عام تقدیر ہے جو بعض اصولی قواعد کے ماتحت جاری ہوتی ہے
مگر ان کے جیتنے کا طریق ایک خاص تقدیر ہے جو ہر زمانہ کے حالات سے متعلق ہے وہ کسی ایک
قاعدہ کے ماتحت جاری نہیں ہوتی۔ مثلاً حکم ہو گیا کہ حضرت مرزا صاحب جس جگہ میں رہتے
تھے اس کو بڑھا دیا جائے۔ اس حکم کی وجہ یہ ہے کہ آج کل بڑے بڑے شہروں کا رواج ہو رہا
ہے اور بڑے شہر دنیا کا فیشن ہو گئے ہیں۔ سو اس زمانہ کے لئے خدا تعالیٰ نے یہی تقدیر خاص
ظاہر کی ہے۔
اب میں بتاتا ہوں کہ تقدیر جاری کس طرح ہوتی ہے۔ کیا تقدیر کا تعلق اسباب سے خدا ایک شخص کی نسبت کہتا ہے کہ جل جائے تو وہ
وہ کھڑے
کھڑے جل جاتا ہے اور وہیں اس کو آگ لگ جاتی ہے یا اس کے لئے کچھ سامان پیدا ہوتے
ہیں ؟
اس کے لئے یاد رکھنا چاہئے کہ تقدیر اور اسباب کا تعلق بھی کئی طرح ہوتا ہے۔
(1) تقدیر اس طرح ظاہر ہوتی ہے کہ اس کے ساتھ اسباب شامل ہوتے ہیں۔ تقدیر عام
طبعی ہمیشہ اسی طرح ظاہر ہوتی ہے جیسے آگ کا لگنا۔ آگ جب لگے گی انہی سامان کی موجودگی
میں لگے گی جن کے اندر خدا تعالیٰ نے یہ خاصہ پیدا کیا ہے کہ وہ آگ پیدا کرتے ہیں۔ مثلا یہ کہ
آگ کی چنگاری کسی ایسی چیز کو لگ جاوے جو جلنے کی قابلیت رکھتی ہے یا یہ کہ دو ایسی چیزوں میں
انوار العلوم جلد ۴
۵۶۶
تقدیر الهی
کہ جو دونوں یا دونوں میں سے ایک جلنے کے قابل ہو رگڑ پیدا ہو کر آگ نکل آوے یا دو سخت
رگڑنے والی چیزوں کے پاس کوئی ایسی شے ہو جو جلنے کی قابلیت رکھتی ہے۔ تقدیر خاص دو طرح
ظاہر ہوتی ہے۔
(۱) (الف) تو اسی طرح که اسباب اس کے ساتھ ہوں۔
(ب) اس طرح کہ اسباب اس کے ساتھ نہ ہوں۔
وہ تقدیر خاص جس کے ساتھ اسباب شامل ہوتے ہیں آگے کئی طرح ظاہر ہوتی ہے۔
-i- یہ کہ اسباب نظر آتے ہیں اور پتہ لگ جاتا ہے کہ اس امر کے یہ اسباب ہیں اور ان
میں تقدیر کا پہلو بہت مخفی ہوتا ہے۔ یہ آگے پھر کئی طرح ظاہر ہوتی ہے۔
-ii- اسباب بد کے مقابلہ میں اسباب نیک پیدا ہو جاتے ہیں۔ مثلاً ایک شخص کسی گاؤں
میں تھا جہاں کے نمبردار نے مخالفت کی وجہ سے اسے تکلیف دینی شروع کی۔ اب خدا نے کسی
وجہ سے (وہ وجہ کیا ہے اس کے متعلق آگے بیان کروں گا) یہ فیصلہ کیا کہ اس بندہ کو تکلیف نہ
پہنچے۔ اس کے لئے ایک طریق یہ ہے کہ تحصیلدار کے دل میں خدا تعالیٰ اس کی محبت ڈال دے
اور وہ اس سے دوستانہ میل ملاقات شروع کر دے ۔ یہ دیکھ کر نمبردار خود بخود اس کی مخالفت
سے باز آجائے گا کہ اس کا تو تحصیلدار سے تعلق ہے کہیں مجھ پر مقدمہ نہ دائر کر دے ۔
(۲) یہ کہ جو اسباب بد ہوتے ہیں وہ نیک ہو جاتے ہیں۔ مثلاً ایک شخص کا کوئی مخالف اس
سے دشمنی کرتا ہے اور اسے نقصان پہنچانا چاہتا ہے اللہ تعالیٰ ایسے اسباب پیدا کر دے کہ وہ
مخالف دوست بن جائے جیسا کہ حضرت صاحب کے ساتھ ہنری مارٹن کلارک کے مقدمہ کے
وقت ہوا ہے۔ جس نے آ۔ آپ کے خلاف سازش کا مقدمہ دائر کروا دیا تھا جب اجب یہ مقدمہ ہوا ہے
اس وقت ضلع گورداسپور کے ڈپٹی کمشنر کپتان ڈگلس صاحب تھے۔ یہ صاحب شروع شروع میں
سخت متعصب تھے اور گورداسپور آتے ہی انہوں نے کئی لوگوں سے سوال کیا تھا کہ ایک شخص
یہاں مسیحیت اور مہدویت کا دعوی کرتا ہے کیا اس کا ابھی تک کوئی انتظام نہیں کیا گیا؟ ایسے
شخص کو تو سزا ہونی چاہئے تھی کیونکہ ایسا دعوئی مخل امن ہے۔ چونکہ یہ مقدمہ خاص اہمیت
رکھتا تھا اس لئے انہی کی عدالت میں پیش ہوا۔ اور انہوں نے اپنے مخفی تعصب کے ماتحت جو
پہلے سے ان کو تھا پہلے حکم دینا چاہا کہ بذریعہ وارنٹ حضرت صاحب کو گرفتار کرا کے منگوایا
جاوے۔ مگر پولیس افسران نے اور ان کے عملہ کے آدمیوں نے ان کو مشورہ دیا کہ وہ ایک
K
انوار العلوم جلد ۴
۵۶۷
تقدیر الهی
بڑی اور معزز جماعت کے لیڈر ہیں۔ ان سے اس طرح کا سلوک فتنہ پیدا کرے گا۔ پہلے پیشی پر
ان کو یونہی بلوایا جاوے پھر مقدمہ کے حالات دیکھ کر آپ جو حکم چاہیں دیں۔ اس پر انہی
لوگوں کے مشورہ سے ایک پولیس افسر کو حضرت صاحب کے بلانے کیلئے بھیج دیا گیا اور وہ آکر
F
اپنے ساتھ حضرت صاحب کو لے گیا۔ لیکن وہی افسر جو کہتا تھا کہ ابھی تک مرزا صاحب کو سزا
کیوں نہیں دی گئی خدا تعالیٰ نے اس کے دل پر ایسا تصرف کیا کہ اس کے اندر کچھ عجیب تغیر پیدا
ہو گیا اور اس نے ڈائس پر کرسی بچھا کر حضرت صاحب کو اپنے ساتھ بھوایا اور جب آپ
عدالت میں پہنچے تو کھڑے ہو کر اس نے مصافحہ کیا اور خاص عزت سے پیش آیا۔ شاید کوئی کہہ
دے کہ بعض چالاک انسان ظاہر میں اس لئے محبت سے پیش آتے ہیں کہ آخر نقصان
پہنچائیں اسی لئے اس نے اس طرح کیا۔ لیکن آگے دیکھئے جب مقدمہ شروع ہوا تو باوجود
اس کے کہ مقابلہ میں انگریز پادری تھا اور مقدمہ کوئی معمولی نہیں بلکہ قتل کا مقدمہ تھا اور وہ
بھی مذہبی گواہ موجود تھے ملزم مقر تھا مگر اس نے بیان سن سنا کر کہہ دیا کہ میرا دل گواہی نہیں دیتا
کہ یہ مقدمہ سچا ہو ۔ اب بتاؤ دل پر کون حکومت کر رہا تھا وہی جس کا نام خدا ہے ۔ ورنہ ورنہ اگر
کپتان ڈگلس صاحب کا اپنا فیصلہ ہوتا تو ظاہر پر ہوتا۔ مگر ظاہری تمام حالات کو خلاف پاکر بھی وہ
کپتان پولیس کو کہتے ہیں کہ جاؤ اس ملزم سے پوچھو حقیقت کیا ہے ؟ وہ آکر کہتے ہیں کہ ملزم بیان
دیتا ہے کہ جو کچھ میں کہہ چکا ہوں وہی صحیح ہے۔ اس پر بھی کپتان ڈگلس کہتے ہیں میرا دل نہیں
مانتا۔ پھر کپتان پولیس جاتے ہیں اور وہ پھر یہی کہتا ہے مگر ادھر یہی جواب ہے کہ دل نہیں مانتا۔
اس پر کپتان پولیس کو بھی خاص خیال پیدا ہوا اور انہوں نے یہ سوال کیا کہ ملزم کو بجائے
پادریوں کے پاس رکھنے کے پولیس کی حراست میں لیا جائے تاکہ سازش کا شبہ نہ رہے۔ اور
جب اس پر عمل کیا گیا تو ملزم فور ا صاحب کے پاؤں پر گر پڑا اور اس نے سب حقیقت بیان کر
دی اور بتا دیا کہ مجھے فلاں پادری سکھایا کرتے تھے اور بعض احمدیوں کے نام جن کو یہ ساتھ
پھنسانا چاہتے تھے جب مجھے یاد نہ رہتے تھے تو یہ میری ہتھیلی پر پنسل سے وہ نام لکھ دیتے تھے تا
عدالت میں میں ہتھیلی کو دیکھ کر اپنی یاد تازہ کرلوں۔ اس طرح ایک طرف تو اللہ تعالیٰ نے خود
ایک مجرم کے دل کو پھیر کر اس کے مونہہ سے حق کہلوا دیا اور دوسری طرف خود ڈپٹی کمشنر کے
دل کو پھیر دیا۔ جو پہلے مخالف تھا موافق ہو گیا اور اس نے فیصلہ کیا کہ حضرت صاحب بالکل بری
ہیں اور کہا کہ اگر آپ چاہیں تو ان لوگوں پر جنہوں نے آپ کے خلاف منصوبہ کیا تھا مقدمہ کر
انوار العلوم جلد ۴
۵۶۸
تقدیر الهی
سکتے ہیں۔ یہ تقدیر خاص تھی مگر کس طرح ظاہر ہوئی۔ اس طرح کہ جو اسباب بد تھے ان کو خدا
تعالٰی نے نیک کر دیا۔ اور جو سزا دینے کا ارادہ رکھتا تھا اسی نے کہا کہ میرا دل نہیں مانتا کہ مرزا
صاحب پر یہ الزام سچائی سے لگایا گیا ہو ۔
(۳) تیسرا طریق تقدیر کے جاری ہونے کا یہ ہے کہ اسباب بد کے بداثر سے اسباب ہی پیدا
کر کے اسے بچا دیا جاتا ہے۔ مثلاً ایک شخص کسی کو قتل کرنے کے لئے اس کے گھر آتا ہے اور
اس پر تلوار بھی چلاتا ہے۔ اور تلوار اس پر پڑتی بھی ہے مگر اُچٹ جاتی ہے اور ٹھیک طور پر لگتی
ہی نہیں یا درمیان میں کوئی اور چیز آجاتی ہے اور وہ اس کے اثر سے محفوظ رہتا ہے۔ اس واقعہ
میں اسباب تو بد ہی رہے۔ نیک نہیں ہو گئے۔ مگر ان کے اثر سے انسان بچ گیا۔
(۴) چوتھے تقدیر اس طرح ظاہر ہوتی ہے کہ اسباب بد کے مقابلہ میں سعی نیک کی توفیق
مل جاتی ہے ۔ مثلا دشمن حملہ کرتا ہے۔ اس کے حملہ سے بچنے کا ایک تو یہ ذریعہ تھا جو میں پہلے
بتا چکا ہوں کہ خدا تعالیٰ کسی اور طاقتور انسان کو اس کی حفاظت کے لئے کھڑا کر دیتا ہے اور
دوسرا طریق یہ ہے کہ خود اسی کو اس کے مقابلہ کی طاقت عطا کر دیتا ہے اور اسی طرح سعی نیک
کی توفیق دے کر ان بد اسباب کے اثر سے اسے بچا لیتا ہے جو اس کے خلاف جمع ہو رہے تھے۔
یہ چار طریق ہیں جن میں تقدیر خاص اس طرح ظاہر ہوتی ہے کہ اسباب کے ذریعہ ہی سے
تقدیر عام کو ٹلایا جاتا ہے اور اسباب نظر بھی آتے ہیں۔
دوسری صور صورت تقدیر کے ظاہر ہونے کی یہ ہے کہ اس کے تقدیر کے ساتھ مخفی اسباب لئے اسباب پیدا تو کئے جاتے ہیں لیکن وہ بہت مخفی ہوتے
ہیں اور جب تک اللہ تعالٰی نہ بتائے یا بہت غور نہ کیا جاوے ان کا پتہ نہیں لگتا اور اس لئے
خیال کیا جاتا ہے کہ وہ بلا اسباب کے ظاہر ہوتی ہے۔ مگر در حقیقت اس کا ظہور اسباب کی مدد
سے ہی ہوتا ہے۔ مثلاً ایک شخص کسی کا دشمن ہو اور اس کو ہر طرح نقصان پہنچانے کی کوشش
کرتا رہتا ہو کسی وقت اسے اتفاقا ایسا موقع مل جائے کہ وہ چاہے تو اسے ہلاک کر دے ۔۔ لیکن
باوجود دیرینہ خواہش کے وہ اس وقت اپنے دشمن کو چھوڑ دے ۔ اب بظاہر تو یہ سلوک اس
شخص کا ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اس کا کوئی سبب ظاہر نہیں۔ لیکن ممکن ہے کہ سبب موجود ہو ۔
مثلا یہ کہ ڈر غالب آگیا ہو کہ کوئی مجھے دیکھتا نہ ہو۔ یا یہ کہ اس کے رشتہ داروں کو شک گزر گیا
تو وہ مجھ سے بدلہ لیں گے یا اور کوئی ایسا ہی سبب ہو جو اللہ تعالیٰ نے خاص طور پر پیدا کر دیا ہو ۔
انوار العلوم جلد ۴
۵۶۹
تقدیر الهی
چنانچہ قرآن کریم میں اس کی ایک مثال موجود ہے۔ حضرت شعیب علیہ السلام کو ان کے
مخالفین کہتے ہیں۔
وَلَوْلَا رَهْطُكَ لَرَ جَمُنَكَ (صور: ۹۲)
یعنی اگر تیری جماعت نہ ہوتی تو ہم تجھے ضرور رجم کر دیتے۔
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ باوجود خواہش کے حضرت شعیب کو رجم نہیں کرتے تھے کیونکہ
ڈرتے تھے کہ آپ کے رشتہ دار ناراض ہو کر بدلہ لیں گے۔ لیکن جب تک انہوں نے خود اس
بات کو ظاہر نہیں کیا لوگوں کو تعجب ہی ہوتا ہو گا کہ کیوں یہ لوگ جوش دکھا کر رہ جاتے ہیں۔ ان
کے ظاہر کرنے سے معلوم ہوا کہ یہ تقدیر بھی ایک خاص سبب کے ذریعہ ظاہر ہو رہی تھی۔ اس
جگہ یہ شبہ نہیں کرنا چاہئے کہ یہ تقدیر خاص کیونکر ہو گئی۔ جس کے رشتہ دار زیادہ ہوتے ہیں
لوگ اس سے ڈرتے ہی ہیں۔ کیونکہ یہ جو کچھ ہوا عام قانون قدرت کے ماتحت نہیں ہوا بلکہ
تقدیر خاص کے ماتحت ہی ہوا۔ کیونکہ حضرت شعیب کا دعوی تھا کہ وہ نبی ہیں اور اس دعوئی
کے ساتھ ہی انہوں نے دنیا کو بانگ دہل کہہ دیا تھا کہ وہ کامیاب ہوں گے اور ان کا دشمن ان
پر قدرت نہیں پاسکے گا۔ پس ان کے دشمن کا ان پر قدرت نہ پا نا عام قانون قدرت کا نتیجہ نہیں
کہلا سکتا بلکہ یہ خاص تقدیر تھی اور اللہ تعالیٰ کا ہاتھ دشمنوں کے ہاتھ کو روک رہا تھا۔ خصوصاً
جب کہ ہم دیکھتے ہیں کہ حضرت شعیب کے رشتہ دار خود دشمنوں کے ساتھ ہی تھے اور ان کے
مرید نہ تھے۔ اور یہ بھی کہ بہت دفعہ بڑے بڑے بادشاہوں کو لوگ قتل کر دیتے ہیں اور کسی
سے نہیں ڈرتے تو اور بھی روشن ہو جاتا ہے کہ یہ تقدیر خاص ہی تھی۔
اس قسم کی تقدیر کی مثال رسول کریم ﷺ کی زندگی میں جنگ احزاب میں ملتی ہے۔
جنگ احزاب کے وقت آپ کے دشمنوں نے بڑے زور شور سے حملہ کی تیاری کی تھی۔ مگر
باوجود ان کی تمام کوششوں کے ان سے کچھ نہ بنا۔ وہ اس موقع پر دس ہزار کا لشکر لائے تھے اور
ایسی خطرناک صورت ہو گئی تھی کہ مسلمانوں کے لئے باہر نکل کر پاخانہ پھرنے کی بھی جگہ نہ
رہی تھی۔ چنانچہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ اس وقت کی کیفیت کو ان الفاظ میں بیان فرماتا ہے۔
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اذْكُرُوا نِعْمَةَ اللهِ عَلَيْكُمْ إِذْ جَاءَ تَكُمْ جُنُودُ فَأَرْسَلْنَا
عَلَيْهِمْ رِيحًا وَ جُنُودًا لَّمْ تَرَوْهَا ، وَكَانَ اللهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرًا إِذْ جَاءُ وَكُمْ مِّنْ
فَوْقِكُمْ وَ مِنْ أَسْفَلَ مِنْكُمْ وَإِذْ زَاغَتِ الْأَبْصَارُ وَ بَلَغَتِ الْقُلُوبُ الْحَنَا جِرَ وَ تَظُنُّونَ
انوار العلوم جلد ۴
۵۷۰
تقدیر الهی
بِاللَّهِ الظُّنُوْنَا هُنَالِكَ ابْتُلِيَ الْمُؤْمِنُونَ وَ زُلْزِلُوا زِلْزَالاً شَدِيدًا وَإِذْ يَقُولُ
الْمُنْفِقُونَ وَالَّذِينَ فِي قُلُوبِهِمْ مَّرَضٌ مَّا وَعَدَنَا اللَّهُ وَرَسُولُهُ إِلَّا غُرُورًا
(الاحزاب : ۱۰ تا ۱۳)
یعنی اے مؤمنو! اللہ تعالیٰ کی اس نعمت کو یاد کرو جب کہ بہت سے لشکر تم پر حملہ آور
ہوئے۔ پس ہم نے ان پر ہوا بھیجی اور ایسے لشکر بھیجے جن کو تم نہیں دیکھتے تھے۔ اور اللہ تعالیٰ
تمہارے اعمال کو دیکھتا تھا۔ ہاں یاد کرو! جب کہ دشمن تمہارے اوپر کی طرف سے بھی اور نیچے
کی طرف سے بھی آگیا اور جب کہ تمہاری نظریں کج ہو گئیں اور دل خوف کے مارے مونہہ کو
آتے تھے اور تم اللہ تعالی کی نسبت طرح طرح کے گمان کرنے لگے ۔ اس موقع پر مؤمنوں کی
سخت آزمائش ہوئی اور وہ خوب ہلائے گئے۔ اور یاد کرو! جب کہ منافق اور روحانی بیمار بھی
باوجود اپنی بزدلی کے کہہ اٹھے کہ اللہ اور اس کے رسول نے ہم سے صرف جھوٹا وعدہ کیا تھا۔
اس آیت سے ثابت ہے کہ غزوہ احزاب کے وقت اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کی ایسے
سامانوں سے مدد کی تھی جن کو وہ نہیں دیکھتے تھے اور ایسی حالت میں مدد کی تھی جب کہ منافق جو
طبعاً ڈرپوک ہوتا ہے مسلمانوں کی جاتی طاقت کو دیکھ کر دلیر ہو گیا تھا اور کہنے لگ گیا تھا کہ
مسلمانوں کے خدا اور ان کے رسول ہم سے جھوٹ بولتے رہے تھے ۔
غزوہ احزاب میں ایسے مخفی ذرائع سے خدا تعالیٰ نے مسلمانوں کی مدد کی تھی کہ خود مسلمان
حیران رہ گئے تھے۔ چنانچہ لکھا ہے کہ عین ان دنوں میں جب کہ دشمن اپنے زور پر تھا اور
مسلمانوں کا احاطہ کئے ہوئے تھا ایک روز رات کے وقت رسول کریم ﷺ نے آواز دی کہ کوئی
ہے؟ ایک صحابی نے کہا۔ میں حاضر ہوں۔ آپ نے فرمایا تم نہیں ۔ پھر تھوڑی دیر کے بعد
آواز دی ۔ پھر وہی صحابی بولے کہ حضور میں حاضر ہوں۔ آپ نے فرمایا تم نہیں کوئی اور ۔ پھر
آپ تھوڑی دیر خاموش رہے اور پھر فرمایا کہ کوئی ہے؟ اس صحابی نے جواب دیا ۔ آپ نے
فرمایا کہ خدا نے مجھے خبر دی ہے کہ دشمن بھگا دیا گیا۔ تم جا کر دیکھو اس کی کیا حالت ہے۔ وہ
جب گیا تو دیکھا کہ صاف میدان پڑا ہے اور دشمن بھاگ گیا ہے۔ بعض صحابہ " کہتے ہیں کہ ہم
اس وقت جاگ رہے تھے مگر شدت سردی سے بولنے کی طاقت نہ پاتے تھے۔
اب بظاہر دشمن کے بھاگنے کے کوئی اسباب نظر نہیں آتے اور اس وقت صحابہ بھی حیران
تھے۔ مگر جیسا کہ بعد میں بعض لوگوں کے اسلام لانے سے ثابت ہوا اس کے بھی اسباب تھے مگر
مد
بخاری کتاب المغازى باب غزوه خندق * الخصائص الكبرى میری مؤلفه جلال الدین عبد الرحمان بن ابي بكر السيوطى
ائص المغربى مولفه
جلد ا صفحه ۲۳۰ پر پیر ذکر ہے کہ حضرت حذیفہ دشمن کی ند دشمن کی خبر لانے کے ن کی خبر لانے کے لئے گئے تھے ۔
انوار العلوم جلد ۴
۵۷۱
تقدیر الهی
بہت مخفی اور وہ یہ کہ دشمن اچھے بھلے رات کو سوئے تھے کہ ایک قبیلہ کے سردار کی آگ بجھ
گئی۔ عرب میں یہ سمجھا جاتا تھا کہ جس کی آگ بجھ جائے اس پر مصیبت آتی ہے۔ اس سردار
کے قبیلہ نے مشورہ کیا کہ اب کیا کرنا چاہئے۔ آخر یہ صلاح ہوئی کہ ہم اپنا خیمہ اکھاڑ کر کچھ دور
پیچھے جالگا ئیں اور کل پھر لشکر میں آملیں گے ۔ یہ صلاح کر کے جب وہ پیچھے جانے لگے تو ان کو
دیکھ کر دوسرے قبیلہ نے اور ان کو دیکھ کر تیسرے نے حتیٰ کہ اس طرح سب نے واپس جانا
شروع کر دیا اور ہر ایک نے یہ سمجھا کہ دشمن نے شبخون مارا ہے۔ یہ سمجھ کر ہر ایک نے بھاگنا
شروع کر دیا۔ یہاں تک کہ ابو سفیان جو لشکر کا سردار تھا وہ سراسیمگی کی حالت میں بندھی ہوئی
اونٹنی پر سوار ہو کر اسے مارنے لگ گیا کہ چلے۔ جب سب بھاگ گئے اور آگے جا کر ایک
دوسرے سے پوچھا تو انہیں معلوم ہوا کہ یونہی بھاگ آئے ہیں۔
غرض احزاب کے بھاگنے کے اسباب تو موجود تھے مگر نظر آنے والے نہیں تھے بلکہ مخفی
تھے۔ قرآن کریم میں میں تشریح آئی ہے کہ جُنُودًا لَّمْ تَرَوْهَا ۔ ایسے لشکر جو نظر نہیں آتے
تھے اور مخفی تھے۔
ادھر رسول اللہ ا کے کسی اور کو بلانے کی وجہ کیا تھی؟ یہ کہ آپ مسلمانوں کو
بتائیں کہ خدا ہی ہے جو تمہیں کامیابی دیتا ہے ورنہ تمہاری تو یہ حالت ہے کہ سردی کے مارے
زبانیں اس قدر خشک ہو گئی ہیں کہ محمد ( ا ) بلاتا ہے اور تم اس کی آواز کا جواب نہیں
دے سکتے۔ ادھر خدا کی یہ قدرت نمائی ہے کہ اس نے تمہارے اتنے بڑے دشمن کو بھگا دیا
-4
اس تقدیر خاص کے علاوہ جس کے ظہور کے لئے اللہ تعالیٰ اسباب
تقدیر خاص بلا اسباب پیدا فرماتا ہے ایک تقدیر وہ بھی ہے جو بلا اسباب کے ظاہر ہوتی
ہے۔ اس کی بھی دو قسمیں ہیں۔
(1) اول وہ تقدیر جس کا ظہور در حقیقت بلا اسباب کے ہی ہوتا ہے۔ مگر کسی خاص حکمت
کے ماتحت اللہ تعالیٰ اس کے ساتھ اسباب کو بھی شامل کر دیتا ہے۔
اس کی مثال ایسی ہے جیسا کہ حضرت صاحب کو الہام ہوا کہ احمدیوں کو بالعموم طاعون نہیں
ہوگی۔ مگر اس کے ساتھ ہی آپ نے یہ بھی کہا کہ جرابیں پہنیں، شام کے بعد باہر نہ نکلیں اور
کونین استعمال کریں یہ اسباب تھے۔ مگر حقیقی بات یہی ہے کہ یہ تقدیر بغیر اسباب کے تھی۔
انوار العلوم جلد ۳
۵۷۲
تقدیر الهی
کیونکہ جرابیں اور دستانے زیادہ پہننے والے تو اور لوگ بھی تھے۔ پھر زیادہ دوائیاں استعمال
کرنے والے بھی اور لوگ تھے۔ احمدیوں کے پاس کوئی زیادہ اسباب نہ تھے کہ وہ طاعون سے
محفوظ رہتے۔ دراصل جرمز (GERMS) کو حکم تھا کہ احمدیوں کے جسم میں مت داخل ہوں۔
مگر ساتھ ہی احمدیوں کو بھی حکم تھا کہ اسباب کو اختیار کرو۔ وجہ یہ کہ یہ حکم دشمن کے سامنے
بھی جانا تھا اور ایمان اور عدم ایمان میں فرق نہ رہ جاتا۔ اگر بغیر ان اسباب کے احمدی طاعون
سے محفوظ رہتے یا اگر اس حکم میں استثنائی صورتیں پیدا ہی نہ ہوتیں تو سب لوگ احمدی
ہو جاتے اور یہ ایمان ایمان بالغیب نہ ہوتا۔
(۲) دوسری قسم اس تقدیر کی وہ ہے جس میں اسباب موجود بھی نہیں ہوتے اور ساتھ
شامل بھی نہیں کئے جاتے ۔
یہ
تقدیر صرف نبیوں اور مؤمنوں کے سامنے ظاہر ہوتی ہے۔ دوسروں کے سامنے نہیں
ہوتی۔ کیونکہ دوسروں کے سامنے اگر یہ تقدیر ظاہر ہو تو وہ ایمان حاصل کرنے کے ثواب سے
محروم رہ جائیں۔ لیکن مؤمن جو ایمان بالغیب لا چکتے ہیں ان کو ایمان باشہادۃ اس تقدیر کے
ذریعہ سے دیا جاتا ہے اور اس کے ذریعہ سے وہ خاص طور پر ایمان میں ترقی کرتے ہیں۔
اس قسم کی تقدیر کی مثال حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زندگی میں آپ کے کرتہ
پر چھینٹے پڑنے کا واقعہ ہے۔ ایک دفعہ آپ نے رویا میں دیکھا کہ میں خدا کے سامنے کچھ
کا غذات لے کر گیا ہوں اور ان کو خدا کے سامنے پیش کیا ہے۔ خدا نے ان پر دستخط کرتے وقت
قلم چھڑکا ہے اور اس کے قطرے میرے کپڑوں پر پڑے ہیں۔ حضرت صاحب کو جب یہ کشف
ہوا۔ اس وقت مولوی عبداللہ صاحب سنوری آپ کے پاؤں دبا رہے تھے۔ دباتے دباتے
انہوں نے دیکھا کہ حضرت صاحب کے ٹخنے پر سرخ رنگ کا چھینٹا پڑا ہے۔ جب اس کو ہاتھ لگایا
تو وہ گیلا تھا۔ جس سے وہ حیران ہوئے کہ یہ کیا ہے ؟ میں نے ان سے سوال کیا تھا کہ کیا آپ کو
خیال نہ آیا کہ یہ چھینٹے غیر معمولی نہ تھے بلکہ کسی ظاہری سبب کے باعث تھے۔ انہوں نے کہا
مجھے اس وقت خیال آیا تھا اور میں نے ادھر ادھر اور چھت کی طرف دیکھا تھا کہ شاید چھپکلی کی
دم کٹ گئی ہو اور اس میں سے خون گرا ہو مگر چھت بالکل صاف تھی۔ اور ایسی کوئی علامت نہ
تھی جس سے چھینٹوں کو کسی اور سبب کی طرف منسوب کیا جا سکتا۔ اس لئے جب حضرت
صاحب اٹھے تو اس کے متعلق میں نے آپ سے پوچھا۔ آپ نے پہلے تو ٹالنا چاہا۔ لیکن پھر
انوار العلوم جلد ۴
۵۷۳
تقدیر الهی
ساری حقیقت سنائی۔
تو خدا نے اس طرح خاص تقدیر کو بلا کسی سبب کے ظاہر کیا مگر ایک نبی اور اس کے متبع
مولوی عبداللہ صاحب کے سامنے ۔ کیونکہ وہ ایمان بالغیب لا چکے تھے اور اب ان کو ایمان
بالشهادة عطا کرنا مد نظر تھا۔
غرض مؤمنوں کے ایمان کو تازہ کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ کبھی کبھی تقدیر بلا اسباب کے بھی ۔
ظاہر کرتا ہے تا خدا تعالیٰ کی قدرت کا ثبوت ان کو ملے ۔ لیکن کافر کا د ملے ۔ لیکن کافر کا یہ حق نہیں ہوتا کہ اس کو
اس قسم کا مشاہدہ کرایا جائے۔
رسول کریم ا جو سب نبیوں کے سردار تھے اور ہیں، آپ کی زندگی میں بھی اس کی
بہت سی مثالیں ملتی ہیں۔ جب آپ ہجرت کرکے مدینہ تشریف لے گئے اور کفار مکہ نے آپ کا
تعاقب کیا اور غار ثور تک پہنچ گئے جہاں آپ حضرت ابو بکرہ سمیت پوشیدہ تھے۔ جو کھوجی کفار
کے ساتھ تھا اس نے کہہ دیا کہ یہاں تک آئے ہیں آگے نہیں گئے مگر باوجود اس کے زور دینے
کے کسی کو توفیق نہیں ملی کہ گردن جھکا کر دیکھ لے۔ حالانکہ جو لوگ تین میل تک تعاقب
کر کے گئے تھے اور تلاش کرتے کرتے پہاڑ پر چڑھ گئے تھے ان کے دل میں طبعاً خیال پیدا ہوتا
چاہئے تھا کہ اب یہاں تک آئے ہیں تو جھک کر دیکھ لیں کہ شاید اندر بیٹھے ہوں۔ مگر عین موقع
پر پہنچ کر بھی کسی نے گردن جھکا کر غار کے اندر نہ دیکھا۔ حضرت ابو بکرہ فرماتے ہیں کہ غار کا منہ
اس قدر چوڑا تھا کہ اگر وہ لوگ جھک کر دیکھتے تو ہمیں دیکھ سکتے تھے۔ پس یہ اللی تصرف تھا جو
ان کے قلوب پر ہوا اور بظاہر اس کے لئے کوئی سامان موجود نہ تھے ۔
یہ تقدیر کی قسم بہت کم ظاہر ہوتی ہے اور اس پر آگاہی صرف مؤمنوں کو دی جاتی ہے تا ان
کا ایمان بڑھے۔ غار ثور والے واقعہ میں بھی گو کفار وہاں موجود تھے مگر ان کو یہ نہیں معلوم ہوا
که محمد الله وہاں موجود ہیں اور وہ آ۔ آپ کو نہیں دیکھ سکتے۔ اس بات کا علم صرف آنحضرت
ا اور حضرت ابو بکر کو تھا۔
رسول کریم کا پانی بڑھانا بھی اس قسم کی تقدیر کی ایک مثال ہے۔ آج کل کے
لوگ اس نشان کا انکار کر دیں تو کر دیں لیکن حدیثوں میں اس کثرت سے اس کا ذکر آیا ہے کہ
کوئی مسلمان اس کا انکار نہیں کر سکتا۔ مگر یہ نشان مسلمانوں ہی کے سامنے ہوا تھا کیونکہ اگر کفار
کے سامنے ایسا نشان ظاہر ہوتا تو یا وہ ایمان بالغیب سے محروم رہ جاتے یا ایسے کھلے نشان کو دیکھ
انوار العلوم جلد ۴
۵۷۴
تقدیر الهی
کر بھی ساحر ساحر کہہ کر ایک عاجل عذاب کے مستحق ہو جاتے جو خدا تعالیٰ کی صفت رحیمیت ۔
کے منافی تھا۔
گو اس وقت تک جو کچھ میں بتا چکا ہوں اس سے معلوم تقدیر کا تعلق اعمال انسانی سے ہو جاتا ہے کہ تقدیر کاوہ مفہوم نہیں ہے کہ جو عوام میں
سمجھا جاتا ہے اور جو اسلام کے فلسفیوں نے سمجھا ہے۔ یعنی یہ کہ جو کچھ کرتا ہے بندہ ہی کرتا ہے
یا یہ کہ جو کچھ کرتا ہے اللہ تعالیٰ ہی کرتا ہے بندہ کا اس میں دخل نہیں ہے۔ بلکہ اس کے علاوہ
ایک درمیانی راستہ ہے جو صحیح اور مطابق تعلیم اسلام ہے۔ لیکن اب میں زیادہ تشریح سے اس
امر کو بیان کر دیتا ہوں کہ تقدیر کا تعلق اعمال انسانی سے کیا ہے؟
یاد رکھنا چاہئے کہ جیسا کہ میں بیان کر چکا ہوں تقدیر کئی قسم کی ہے۔ تقدیر عام طبعی اور
تقدير عام شرعی - تقدیر خاص طبعی اور تقدیر خاص شرعی ۔ ان میں سے اول الذکر تقدیر ہی ہے
جو سب انسانوں سے تعلق رکھتی ہے۔ اللہ تعالی نے کچھ قوانین مقرر کر دیتے ہیں جن کے
ما تحت سب کارخانه عالم چل رہا ہے۔ یعنی ہر ایک چیز میں کچھ خاصیتیں پیدا کر دی ہیں وہ اپنی
مفوضہ خدمت کو اپنے دائرہ میں ادا کر رہی ہیں۔ مثلاً آگ میں جلانے کی خاصیت رکھی ہے۔
جب آگ کسی ایسی چیز کو لگائی جائے گی جس میں جلنے کی طاقت رکھی ہوئی ہے تو وہ اسے جلا دے
گی اور اس چیز کا جلنا تقدیر کے ماتحت ہو گا۔ لیکن خدا تعالیٰ نے یہ مقرر نہیں فرمایا کہ فلاں شخص
فلاں شخص کے گھر کو آگ لگا دے۔ چیزوں کی خاصیت خدا نے پیدا کی ہے مگر ان کے استعمال
کے متعلق اللہ تعالیٰ کسی کو مجبور نہیں کرتا۔ چور جب چوری کرتا ہے تو یہ بات بے شک تقدیر
ہے کہ جب وہ غیر کے مال کو اٹھاتا ہے تو وہ مال اٹھ جاتا ہے۔ مگر خدا تعالیٰ نے یہ بات مقرر نہیں
کی کہ زید بکر کا مال اٹھا لے۔ زید کو طاقت حاصل تھی کہ خواہ اس کا مال اٹھاتا خواہ نہ اٹھاتا۔ یا
مثلاً بارش آتی ہے تو وہ ایک عام قاعدہ کے ماتحت آتی ہے۔ اللہ تعالیٰ کا اس کے متعلق کوئی
خاص حکم نہیں ہو تا کہ فلاں جگہ اور فلاں وقت بارش ہو ۔ پس بارش کا آنا ایک تقدیر ہے مگر
تقدیر خاص نہیں۔ ایک عام قاعدہ اللہ تعالیٰ نے بنا دیا ہے۔ اس قاعدہ کے ماتحت بارش آجاتی
ہے اور جیسے حالات ہوتے ہیں ان کے ماتحت برس جاتی ہے۔ لیکن جیسا کہ میں نے بتایا ہے اس
تقدیر عام کے علاوہ اور تقدیر میں بھی ہیں۔ اور ان میں اللہ تعالیٰ کے خاص احکام نازل ہوتے
ہیں۔ اور اس وقت جب وہ تقدیریں نازل ہوتی ہیں تو تقدیر عام کو پھیر کر ان تقدیروں کے
انوار العلوم جلد ۴
۵۷۵
تقدیر الهی
مطابق کر دیا جاتا ہے یا تقدیر عام کے قواعد کو توڑ دیا جاتا ہے۔ جیسے حضرت ابراہیم کو آگ میں
ڈالنے کے وقت۔ مگر یہ تقدیر ہر ایک کے لئے اور ہر روز نازل نہیں کی جاتی بلکہ یہ تقدیریں
خاص بندوں کے لئے نازل ہوتی ہیں یا ان کی مدد کے لئے یا ان کے دشمنوں کی ہلاکت کے لئے۔
کیونکہ خاص سلوک خاص ہی لوگوں سے کیا جاتا ہے ۔ یا ان تقدیروں کے نزول کا محرک کسی
شخص کی قابل رحم حالت ہوتی ہے جو خواہ خاص طور پر نیک نہ ہو مگر اس کی حالت خاص طور پر
قابل رحم ہو جائے۔ اس وقت بھی اللہ تعالیٰ کی رحمانیت جوش میں آکر اس کی صفت قادریت
کو جوش میں لاتی ہے۔ جو اس مسکین کی مصیبت کو دور کرتی یا اس پر ظلم کرنے والے کو سزا
دیتی ہے۔ یہ تقدیر خاص جو نازل ہوتی ہے کبھی انسانی اعضاء پر بھی نازل ہوتی ہے یعنی انسان کو
مجبور کر کے اس سے ایک کام کروایا جاتا ہے۔ مثلاً زبان کو حکم ہو جاتا ہے کہ وہ ایک خاص فقرہ
ہوئے اور خواہ بولنے والے کار لے کا دل چاہے نہ چاہے اسے وہ فقرہ بولنا پڑتا ہے اور اس کی طاقت
نہیں ہوتی کہ وہ اس کو روک سکے ۔ یا کبھی ہاتھ کو کوئی حکم ہو جاتا ہے اور کبھی سارے جسم کو
کوئی حکم ہو جاتا ہے۔ اور اس وقت انسان کا تصرف اپنے ہاتھ یا جسم پر نہیں رہتا بلکہ خدا تعالیٰ
کا تصرف ہوتا ہے۔ چنانچہ حضرت عمرؓ کا ایک واقعہ لکھا ہے کہ ان کی خلافت کے ایام میں وہ منبر
پر چڑھ کر خطبہ پڑھ رہے تھے کہ بے اختیار ان کی زبان پر یہ الفاظ جاری ہوئے ۔ يَا سَارِيَةٌ
الْجَبَلَ يَا سَارِيَةُ الْجَبَلَ یعنی اے ساریہ پہاڑ پر چڑھ جا۔ اے ساریہ پہاڑ پر چڑھ جا۔
چونکہ یہ فقرات بے تعلق تھے لوگوں نے وں نے ان سے سوا سوال کیا کہ آپ نے یہ کیا کہا؟ تو آپ نے
فرمایا کہ مجھے دکھایا گیا کہ ایک جگہ ساریہ جو اسلامی لشکر کے ایک جرنیل تھے کھڑے ہیں اور
دشمن ان کے عقب سے اس طرح حملہ آور ہے کہ قریب ہے کہ اسلامی لشکر تباہ ہو جائے۔ اس
وقت میں نے دیکھا تو پاس ایک پہاڑ تھا کہ جس پر چڑھ کر وہ دشمن کے حملہ سے بچ سکتے تھے۔
اس لئے میں نے ان کو آواز دی کہ وہ اس پہاڑ پر چڑھ جاریں۔ ابھی زیادہ دن نہ گزرے تھے
کہ ساریہ کی طرف سے بعینہ اسی مضمون کی اطلاع آئی اور انہوں نے یہ بھی لکھا کہ اس وقت
ایک آواز آئی جو حضرت عمر کی آواز سے مشابہ تھی جس نے ہمیں خطرہ سے آگاہ کیا اور ہم
پہاڑ پر چڑھ کر دشمن کے حملہ سے بچ گئے ۔ ( تاریخ ابن کثیر اردو جلد کے صفحہ ۲۶۵-۲۶۶) اس واقعہ سے
معلوم ہوتا ہے کہ حضرت عمرؓ کی زبان اس وقت ان کے اپنے قابو سے نکل گئی تھی اور اس قادر
مطلق ہستی کے قبضہ میں تھی جس کے لئے فاصلہ اور دوری کوئی شے ہے ہی نہیں۔
انوار العلوم جلد ۴
۵۷۶
تقدیر الهی
پس تقدیر کبھی اعضاء پر جاری کی جاتی ہے اور جس طرح بعض لوگ خیال کرتے ہیں کہ
اللہ تعالیٰ جبر سے کام کراتا ہے اسی طرح اللہ تعالیٰ جبر سے انسان سے کام لیتا ہے۔ جس میں
انسان کا کچھ دخل نہیں ہوتا بلکہ وہ محض ایک ہتھیار کی طرح ہوتا ہے یا مردہ کی طرح ہوتا ہے
جس میں خود ہلنے کی طاقت نہیں ہوتی ۔ وہ زندہ کے اختیار میں ہوتا ہے وہ جس طرح چاہے اس
سے کرے۔ چنانچہ حضرت عمرؓ کا یہ واقعہ ایسی ہی تقدیر کے ماتحت تھا اور ان کا کچھ دخل نہ تھا۔
ور نہ ان کی کیا طاقت تھی کہ اس قدر دور اپنی آواز پہنچا سکتے۔
رسول کریم ﷺ کی ذات تو تمام قسم کے معجزات کی جامع ہے۔ آپ کی زندگی میں بھی
اس قسم کی تقدیر کی بہترین مثالیں پائی جاتی ہیں۔ آپ ایک دفعہ ایک جنگ سے واپس آرہے
تھے۔ راستہ میں ایک جنگل میں دوپہر کے وقت آرام کرنے کے لئے ٹھر گئے۔ تمام صحابہ ادھر
ادھر بکھر کر سو گئے۔ ے۔ کیونکہ کسی قسم کا خطرہ نہ تھا۔ آ۔ کا خطرہ نہ تھا۔ آپ بھی اکیلے ایک جگہ لیٹ گئے کہ یکدم
آپ کی آنکھ کھلی اور آپ نے دیکھا کہ ایک اعرابی کے ہاتھ میں آپ کی تلوار ہے اور وہ
آپ کے سامنے سامنے تلوار کھینچے کھڑا ہے۔ جب آپ کی آنکھ کھلی تو اس نے دریافت کیا کہ بتا اب
تجھے کون بچا سکتا ہے ؟ آ۔ اسکتا ہے؟ آپ نے کہا خدا۔ آپ کا یہ کہنا تھا کہ اعرابی کے ہاتھ سے تلوار گر گئی۔
مسلم كتاب الفضائل باب تو كله على الله تعالى وعصمة الله تعالى من الناس، اس وقت اگر ساری دنیا
بھی کوشش کرتی کہ اس کے ہاتھ سے تلوار نہ گرے تو کچھ نہ کر سکتی تھی۔ کیونکہ انسان کو وہاں
تک پہنچنے میں دیر لگتی سوائے خدا تعالیٰ کے اور کوئی کچھ نہ کر سکتا تھا۔ ایسے خاص اوقات میں
اللہ تعالیٰ کے خاص بندوں کے لئے خاص تقدیر جاری ہوتی ہے۔ اس اعرابی کے لئے جس کا
دماغ صحیح تھا اور جو ارادہ رکھتا تھا کہ رسول کریم ال کو مارے خدا تعالیٰ کی یہ تقدیر نازل
ہوئی کہ اس کا ہاتھ نہ ہلے اور وہ نہ ہلا۔ یہ ایک تقدیر تھی جو ایک خاص وقت ایک خاص شخص
کے ایک عضو پر جاری ہوئی ۔ لیکن کیا ایسی تقدیروں کے ہوتے ہوئے کوئی شخص کہہ سکتا ہے کہ
انسان مجبور ہے؟ یہ تقدیریں ہیں۔ لیکن باوجود ان کے انسان مجبور نہیں ہے بلکہ قابل مؤاخذہ
ہے۔ کیونکہ یہ تقدیر میں ہمیشہ جاری نہیں ہوتیں بلکہ خاص حالتوں میں جاری ہوتی ہیں۔ اور ایسی
کوئی تقدیر جاری نہیں کی جاتی جس کے سبب سے انسان مجبور قرار پا سکے۔ اور عقاب و ثواب
کے دائرہ سے نکل جاوے۔
ایک دوسری مثال اس قسم کی تقدیر کی آنحضرت ا کے زمانہ میں ہمیں اور بھی ملتی