تقدیر الہٰی
انوارالعلوم (جلد 4), حصہ 5
انوار العلوم جلد ۴
۵۷۷
تقدیر الهی
ہے۔ رسول کریم اللہ پر جب عرب کے لوگوں نے اجتماع کرکے وہ حملہ کیا جو غزوہ احزاب
کہلاتا ہے تو اس سے پہلے یہود سے آپ کا معاہدہ ہو چکا تھا کہ اگر کوئی دشمن مدینہ پر حملہ کرے
گا تو یہود اور مسلمان مل کر اس کا مقابلہ کریں گے۔ اس موقع پر ان کا فرض تھا کہ مدد کرتے
لیکن انہوں نے اس کے برخلاف آپ کے دشمنوں سے یہ منصوبہ گانٹھا کہ باہر مردوں پر تم حملہ
کرو اور شہر میں ہم ان کی عورتوں اور بچوں کو مار ڈالیں گے ۔ جب رسول کریم ال لڑنے
کے لئے گئے تو کفار نہ لڑے۔ واپس آکر آپ نے یہود سے پوچھا کہ بتاؤ اب تمہاری کیا سزا
ہونی چاہئے۔ ان کو محمد ال جیسا رحیم کریم انسان سزا دیتا تو وہی دیتا جو لا تَشْرِيْبَ عَلَيْكُمْ
الْيَوْمَ کے ذریعہ اس نے مکہ والوں کو دی تھی۔ یعنی معاف کر دیتا۔ مگر انہوں نے کہا ہم تیری
بات نہیں مانیں گے۔ یہ بات معلوم ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے ہی ان کے مونہہ سے جاری کرائی
کیونکہ ان کو سالہا سال کا تجربہ تھا کہ آنحضرت اللہ اپنے دشمنوں سے نہایت نرمی کا برتاؤ
کرتے ہیں۔ جب ان لوگوں سے دریافت کیا گیا کہ تم کس کی بات مانو گے تو انہوں نے حضرت
سعد کا نام لیا۔ جب سعد سے دریافت دریافت کیا گیا کہ ان کو کیا سزادی جاوے تو انہوں نے کہا کہ ان
کے جتنے تلوار اٹھانے والے جوان ہیں سب قتل کئے جاویں۔ چنانچہ ایسا ہی کیا گیا۔ (بخاری کتاب
المغازی باب بر این مال در امان نما یہود کی زبان پر کیوں یہ تقدیر جاری کی گئی؟ اس لئے کہ محمد ﷺ کی
زبان پر ان کے رحم اور ان کے مقام کی وجہ سے یہ تقدیر جاری نہیں کی جاسکتی تھی۔ اس کے
جاری ہونے کا یہ مطلب ہو تا کہ آپ کا دل سخت ہو جاتا۔ مگر کافروں کی زبان پر جاری ہو سکتی
تھی کیونکہ ان کے دل پہلے ہی سخت تھے ۔ پس یہ تقدیر انہی کے منہ سے اس طرح جاری کرائی
کہ ہم تیری بات نہیں مانتے بلکہ فلاں کی بات مانتے ہیں۔ لیکن یہ یاد رہے کہ یہ دونوں
تقدیر میں جو اعمال پر یا زبان پر جاری ہوتی ہیں یہ شرعی اعمال میں نہیں ہوتیں۔ کیونکہ قیامت
کے دن شرعی اعمال کی پُرسش ہوگی۔ یہی وجہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے جبراً حضرت عمرؓ سے نمازیں
نہیں پڑھوائیں۔ اگر جبرا کیا تو یہ کیا کہ زبان پر جاری کرا دیا کہ ساریہ پہاڑ پر چڑھ جاؤ۔ اسی
طرح خدا نے یہود کے متعلق یہ نہیں کیا کہ جبرا ان کو نماز سے روک دیتا یا محمد رسول اللہ
ا پر ایمان نہ لانے دیتا ۔ بلکہ صرف ایک سیاسی معاملہ میں جزائے عمل کے متعلق تقدیر
نازل کی۔ تو یہ تقدیر شرعی اعمال پر جاری نہیں ہوتی بلکہ ان اعمال میں ہوتی ہے جن میں کوئی
بھی عمل ہو اس سے انسان شرعی سزا کا مستحق نہیں ہوتا کیونکہ اگر شرعی اعمال پر تقدیر جاری
الله سلم الاخ ابنة النجم
عه زاد المعاد لابن قیم جلد ا صفحه ۴۲۴
انوار العلوم جلد ۴
۵۷۸
تقدیر الهی
ہو۔ جبرا چوری کروائی جاوے یا نماز پڑھوائی جاوے تو پھر سزا یا انعام کی وجہ نہیں رہتی بلکہ
سزا کا دینا ایسے حالات میں ظلم ہو جاتا ہے جس سے خدا تعالی پاک ہے۔
اب میں یہ بتاتا
تقدیر کے نزول کے وقت استعمال اسباب جائز ہے یا نہیں؟ ہوں کہ جب تقدیر
جاری ہوتی ہے تو بندہ کو اسباب کے استعمال کی طاقت ہوتی ہے یا نہیں۔ اور اگر طاقت ہوتی
ہے تو پھر اسباب کے استعمال کی اجازت ہوتی ہے یا نہیں۔ اس کے متعلق یاد رکھنا چاہئے کہ جو
تقدیر جو ارح پر جاری ہوتی ہے اس کے مقابلہ میں انسان کو استعمال اسباب کی طاقت نہیں
ہوتی۔ چنانچہ حضرت عمرؓ کی زبان کو جب خاص الفاظ استعمال کرنے کا حکم ہوا تھا ان کی طاقت نہ
تھی کہ دنیا کے کسی سامان کو بھی استعمال کر کے وہ اپنی زبان کو اس فقرہ کے بولنے سے روک
سکتے۔ یا اس کافر کے ہاتھ پر جب تقدیر جاری ہوئی کہ شل ہو کر تلوار اس سے گر جادے اور محمد
رسول اللہ ا پر حملہ نہ کر سکے اس کی طاقت نہ تھی کہ اس کے خلاف کچھ کر سکے۔ اس
طرح جب دل پر تقدیر جاری ہوتی ہے تو اس تقدیر کے خلاف انسان کا میلان ہو ہی نہیں سکتا۔
لیکن جو تقدیریں کہ خود انسان کے قلب اور جوارح پر جاری نہیں ہوتیں بلکہ دوسروں پر جاری
ہوتی ہیں یا اس کے جسم کے ایسے حصوں پر جاری ہوتی ہیں جن کا کام طبعی ہے اس کے ارادہ
کے ماتحت نہیں ہے اس وقت ایسے اسباب کے استعمال کی طاقت ہوتی ہے۔
ایسی حالت میں پھر دو صورتیں ہوتی ہیں اول یہ کہ اسے معلوم ہو جاتا ہے کہ خدا تعالیٰ کی
طرف سے تقدیر نازل ہوئی ہے۔ دوم وہ حالت کہ اسے معلوم ہی نہیں ہوتا کہ خدا تعالیٰ کی
طرف سے کوئی تقدیر نازل ہوئی ہے۔ جب اسے معلوم ہی نہیں ہوتا کہ تقدیر نازل ہوئی ہے
اس وقت اگر یہ اسباب استعمال کرتا ہے تو اسے کوئی گناہ نہیں ہوتا۔ لیکن جب اسے معلوم ہوتا
ہے کہ خدا تعالیٰ نے یہ تقدیر نازل کی ہے تو اس وقت اس کی دو حالتیں ہوتی ہیں۔ یا تو اس کو
خود اللہ تعالٰی کی ہی طرف سے بعض اسباب یا گل اسباب کے استعمال کرنے کا حکم ہوتا ہے۔
یعنی تقدیر تو ہوتی ہے مگر ان اسباب سے معلق ہوتی ہے۔ مثلا رسول کریم ال کے لئے فتح
پانا مقدر ہو چکا تھا مگر وہ تقدیر معلق تھی جنگ کے ساتھ ۔ پس ایسے وقت میں بندہ کے لئے فرض
ہوتا ہے کہ بعض یا گل اسباب کو استعمال نہ کرے ۔ اگر کرے گا تو اس کو نقصان پہنچے گا اور اللہ
تعالیٰ کی ناراضگی ہوگی۔ اور اس کی غرض یہ ہوتی ہے کہ بندہ کو بتایا جائے کہ خدا تعالی بغیر
انوار العلوم جلد ۴
۵۷۹
تقدیرانی
اسباب کے بھی کام کر سکتا ہے۔ اس کی مثال میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک
واقعہ پیش کرتا ہوں۔ ایک دفعہ آپ کو کھانسی کی شکایت تھی۔ مبارک احمد کے علاج میں آپ
ساری ساری رات جاگتے تھے۔ میں ان دنوں بارہ بجے کے قریب ہوتا تھا اور جلدی ہی اٹھ
بیٹھتا تھا۔ لیکن جب میں سوتا اس وقت حضرت صاحب کو جاگتے دیکھتا اور جب اٹھتا تو بھی جاگتے
دیکھتا اس محنت کی وجہ سے آپ کو کھانسی ہو گئی۔ ان دنوں میں ہی آپ کو دوائی وغیرہ پلایا کرتا
تھا اور چونکہ دوائی کا پلانا میرے سپرد تھا اس لئے ڈاکٹروں کے مشورہ کے مطابق ایسی باتوں پر جو
کھانسی کے لئے مضر ہوں ٹوک بھی دیا کرتا۔ ایک دن ایک شخص آپ کے لئے تحفہ کے طور پر
کیلے لایا۔ حضرت صاحب نے کیلا کھانا چاہا مگر میرے منع کرنے پر کہ آپ کو کھانسی ہے آپ
کیوں کیلا کھاتے ہیں آپ نے کیلا مسکرا کر رکھ دیا۔ غرض چونکہ میں ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل
کراتا تھا اور تیمار دار تھا آپ میری بات بھی مان لیتے تھے۔ انہی دنوں ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین
صاحب حضرت صاحب کے لئے فرانسیسی سیب لائے جو اتنے کھٹے تھے کہ کھانسی نہ بھی ہو تو ان
کے کھانے سے ہو جائے۔ لیکن حضرت صاحب نے تراش کر ایک سیب کھانا شروع کر دیا۔ میں
نے منع کیا لیکن آپ نے نہ مانا اور کھاتے چلے گئے۔ میں بہت کڑھتا رہا کہ اس قدر کھانسی کی
آپ کو تکلیف ہے مگر پھر بھی آپ ایسا ترش میوہ کھا رہے ۔ میوہ کھا رہے ہیں۔ لیکن آپ نے پرواہ نہ کیا
سیب کی پھانکیں کر کے کھاتے گئے اور ساتھ ساتھ مسکراتے بھی گئے۔ جب سیب کھا چکے تو
فرمایا۔ تمہیں نہیں معلوم مجھے الہام ہوا ہے کہ کھانسی دور ہو گئی ہے اور اب کسی احتیاط کی
ضرورت نہیں۔ اس لئے میں نے اللہ تعالیٰ کے کلام کے ادب کے طور پر یہ سیب باوجود ترش
ہونے کے کھا لیا ہے۔ چنانچہ اس کے بعد آپ کی کھانسی اچھی ہو گئی اور کسی قسم کی تکلیف نہیں
ہوئی۔
کی اور
اب یہ سوال پیدا
بعض حالات میں کیوں اسباب استعمال کرائے جاتے ہیں؟ ہوتا ہے کہ بعض
حالات میں بندہ سے کیوں اسباب استعمال کرائے جاتے ہیں؟ بلا اسباب کیوں کام نہیں ہو
جاتے؟ اس کے لئے یاد رکھنا چاہئے کہ اول اگر ہمیشہ بلا اسباب کام لیا جاوے تو ایمان بالغیب جو
حصول انعام اور ثواب کیلئے ضروری ہے باطل ہو جائے۔ علاوہ ازیں چونکہ بندہ کا عمل بھی خدا
کے رحم کو جذب کرتا ہے اس لئے تقدیر بھی ہوتی ہے اور اس کے ساتھ رحمت کے
انوار العلوم جلد ۴
۵۸۰
تقدیر الهی
جذب کرنے کے لئے خدا تعالیٰ اسباب بھی استعمال کراتا ہے۔ اسباب تقدیر کے راستہ میں نہ
روک ہو سکتے ہیں اور نہ ہوتے ہیں۔ لیکن اس کی کمزوری اور بے بسی جاذب رحمت ہو جاتی
ہے۔
دوم۔ اسباب سے کام لینے کا اس لئے بھی حکم ہے کہ بندہ پر اس کی سعی کی کمزوری ظاہر
ہو۔ اگر بلا اسباب کام ہو جائے تو بہت دفعہ انسان یہ خیال کرلے کہ اگر میں اس کام کو کر تا تو نہ
معلوم کس طرح کرتا جب وہ ساتھ ساتھ سعی کرتا ہے تو اسے معلوم ہوتا جاتا ہے کہ اس کی سعی
کمزور ہے اور اس کے مقابلہ میں اللہ تعالیٰ کا فضل کیا کام کر رہا ہے ۔ پس سعی انسان کے ایمان
کو مضبوط کرتی ہے۔ اور انسان ساتھ کے ساتھ دیکھتا جاتا ہے کہ اگر میرے ذمہ ہی یہ کام ہو تا تو
میری کوشش اور سعی بس اس حد تک ہی پہنچ سکتی تھی اور آخر مجھے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑتا۔
بصورت دیگر اسے تقدیر ایک اتفاق نظر آتی اور سستی مزید بر آن پیدا ہوتی۔
اس استعمال سامان کے متعلق میں ایک مثال بیان کرتا ہوں۔ رسول کریم ال کے
متعلق یہ تقدیر نازل ہو چکی تھی کہ آپ کامیاب ہوں گے اور آپ کے دشمن ناکام۔ اگر بلا
کسی باعث کے اپنے اپنے گھروں میں لوگ بیمار پڑ کر مر جاتے تو سب لوگ کہتے کہ یہ اتفاق تھا۔
لوگ مرا ہی کرتے ہیں۔ لیکن اللہ تعالی نے اس تقدیر کو اسباب کے ذریعہ ظاہر کر کے اپنی
قدرت کا خاص ثبوت دیا۔
جنگ بدر کا ایک واقعہ اس امر کو خوب روشن کر دیتا ہے۔ عبد الرحمن بن عوف کہتے ہیں
کہ اس دن میرا دل چاہتا تھا کہ آج دشمنوں کے مقابلہ میں خوب داد مردانگی دوں۔ (کیونکہ یہ
پہلی جنگ تھی جس میں کفار اور مسلمانوں کا جم کر مقابلہ ہونے والا تھا۔ اور جس میں ایک طرف
مسلمانوں کا سب سے بڑا دشمن ابو جہل اور دوسری طرف خدا اور رسول موجود تھے اور
مسلمانوں کو کفار کے مظالم ایک ایک کر کے یاد آرہے تھے) اور چونکہ لڑائی میں جس سپاہی کے
دائیں بائیں بھی طاقتور آدمی ہوں وہی خوب لڑ سکتا ہے۔ میں نے بھی اپنے دائیں بائیں دیکھا
لیکن میرے افسوس کی کوئی حد نہ رہی جب میں نے دیکھا کہ میری دونوں جانب چودہ چودہ سال
کے دو انصار لڑکے تھے۔ انہیں دیکھ کر مجھے خیال آیا کہ آج میں نے کیا لڑنا ہے۔ یہ وسوسہ ابھی
میرے دل میں پیدا ہی ہوا تھا کہ ان میں سے ایک نے مجھے کہنی ماری اور میرے کان میں آہستہ
سے کہا تاکہ دوسرا نہ سن لے کہ چا! ابو جہل کون سا ہے ؟ دل چاہتا ہے کہ اس کو قتل کر دوں
انوار العلوم جلد ۴
۵۸۱
تقدیر الهی
کیونکہ سنا ہے کہ وہ رسول اللہ ان کو سخت رکھ دیتا ہے۔ وہ کہتے ہیں اس کی یہ بات سن کر
میں تو حیران رہ گیا کیونکہ یہ خیال میرے دل میں بھی نہ آیا تھا۔ لیکن ابھی میں نے اس کی پوری
بات نہ سنی تھی کہ دوسرے نے میرے دوسرے پہلو میں کہنی ماری اور آہستہ سے ناکہ دوسرا
نہ سن لے اس نے بھی میں دریافت کیا کہ چچا! ابو جہل کون سا ہے ؟ جس نے سنا ہے رسول کریم
پر بڑے بڑے ظلم کئے ہوئے ہیں۔ اس پر میری حیرت اور بھی بڑھ گئی۔ لیکن میری
حیرت کی اس وقت کوئی حد نہ رہی جب میرے ابو جہل کی طرح اشارہ کرتے ہی باوجود اس کے
کہ اس کے ارد گرد بڑے بڑے بہادر سپاہی کھڑے تھے وہ دونوں لڑکے شکروں کی طرح جھپٹ
کر اس پر حملہ آور ہوئے (بخاری کتاب العفازی باب فضل من شهد بدرا اور چاروں طرف کی
تلوار کے دار بچاتے ہوئے اس تک پہنچ ہی گئے اور اس کو زخمی کر کے گرا دیا۔ اس واقعہ سے
معلوم ہوتا ہے کہ کفار کی ہلاکت کے لئے جنگ کرانا اور مسلمانوں کا ان کے مقابلہ پر جانا ایک
سبب تھا۔ مگر خود اس تدبیر کی کمزوری ہی اس تقدیر کی عظمت پر دلالت تھی جو خدا تعالیٰ نے محمد
رسول اللہ اس کے لئے جاری کی تھی۔ مگر یہ تدبیر نہ ہوتی تو اس تقدیر کی شان بھی اس
طرح ظاہر نہ ہوتی اور صحابہ کو اپنی کمزوری اور اللہ تعالیٰ کے جلال کا ایسا پتہ نہ لگتا جو اب لگا۔
در حقیقت اپنی تلواروں میں ہی انہوں نے خدا تعالیٰ کی چمکتی ہوئی تلوار کو دیکھا اور ان اسباب
میں ہی اپنی بے اسبابی کا علم حاصل کیا۔ تیرہ چودہ سال کے لڑکے کس طرح ابو جہل کو مار سکتے
تھے مگر انہوں نے مارا۔ یہی حال ان دوسرے لوگوں کا تھا جو اس جنگ میں قتل کئے گئے۔ یہی
وجہ تھی کہ خدا تعالیٰ اس جنگ کے متعلق فرماتا ہے۔
فَلَمْ تَقْتُلُوْ هُمْ وَلَكِنَّ اللَّهَ قَتَلَهُمْ (الانفال : (۱۸) کہ تم نے ان کو قتل نہیں کیا بلکہ ہم نے
کیا ہے۔ پھر رسول کریم ﷺ کو فرمایا ہے ۔ وَمَا رَمَيْتَ إِذْ رَمَيْتَ وَلَكِنَّ اللَّهَ رَضَى
(الانفال: ۱۸) جب تو نے ان کفار پر پتھر پھینکے تھے ۔ یہ پھینکنا تیری طرف سے نہ تھا بلکہ ہماری طرف
سے تھا۔ بے شک کنکر تو رسول اللہ اللہ نے پھینکے تھے مگر چونکہ آندھی خدا کی طرف سے
چلائی گئی تھی اور اس نے دشمن کو جنگ کے ناقابل کر دیا تھا اس لئے خدا تعالیٰ ہی کی طرف
اس فعل کو منسوب کیا گیا۔ پس تقدیر کے ظہور میں بعض اوقات بے اسبابی کے اظہار کے لئے
اسباب رکھے جاتے ہیں۔
سو ئم انسان کو محنت اور کوشش کا پھل دینے کے لئے تقدیر کے ساتھ اسباب کے استعمال کا
انوار العلوم جلد ۴
۵۸۲
تقدیر الهی
بھی حکم دیا جاتا ہے۔ مثلاً صحابہ کرام کو جنگوں کا ثواب ملا اگر یونہی فتح ہو جاتی تو کہاں ملتا۔ وہ
تقدیر محتاج نہ تھی صحابہ کی تلوار کی مگر صحابہ محتاج تھے تقدیر کے ساتھ عمل کرنے کے تاکہ
ثواب سے محروم نہ رہ جائیں۔ یہ تین موٹی موٹی وجوہ ہیں تقدیر کے ساتھ اسباب کے استعمال
کرنے کی ۔
-
اب سوال ہو سکتا ہے کہ پھر بعض اوقات تقدیر میں اسباب سے منع کیوں کیا جاتا ہے؟
اس کے لئے یاد رکھنا چاہئے کہ کبھی خدا تعالیٰ مؤمن کو بغیر اسباب کے تقدیر کا اظہار کر کے
اپنا جلال دکھانا چاہتا ہے تاکہ معلوم ہو کہ اس کی قدرت کے مقابلہ میں سب اسباب بیچ ہیں اور
خدا جو چاہتا ہے کرتا ہے۔
کیا اب میں اس سوال کا جواب دیتا ہوں کہ کیا تقدیر مل سکتی ہے؟ کیا تقدیر مل سکتی ہے ؟ اس کا مختصر جواب تو یہ ہے کہ ہاں مل سکتی ہے۔ تقدیر کے معنی
-
فیصلے کے ہیں اور جو فیصلہ دے سکتا ہے وہ اسے بدل بھی سکتا ہے۔ اور فیصلہ کر کے اس کو بدل نہ
سکنا کمزوری کی علامت ہے جو خدا تعالیٰ میں نہیں پائی جاسکتی۔
اب میں بتاتا ہوں کہ تقدیر کس طرح مل سکتی ہے۔ تقدیر کس طرح مل سکتی ہے ؟ او قدری عام طبی مل سکتی ہے تقدیر نام لیتی ہے۔
مثلاً تقدیر عام طبعی یہ ہے کہ آگ لگے تو کپڑا جل جائے ۔ اب اگر کسی کپڑے کو آگ لگائی جائے
اور وہ جلنے لگے تو کہا جاوے گا کہ اس پر تقدیر عام طبعی جاری ہو گئی ہے مگر اس وقت کے متعلق
ایک اور تقدیر بھی ہے اور وہ یہ کہ اگر آگ پر پانی ڈال دیا جائے تو وہ اسے بجھا دیتا ہے۔ پس
جب پانی آگ پر ڈالا جائے گا تو وہ بجھ جائے گی اور اس طرح ایک تقدیر عام طبعی دو سری تقدیر
عام طبعی کو ٹلا دے گی۔ پس تقدیر عام مل سکتی ہے اور وہ اس طرح کہ اس کے مقابل میں ایک
دوسری تقدیر کو جاری کر دیا جائے اور اس طرح اسے مٹا دیا جائے۔ اگر کوئی کہے کہ جو مثال
دی گئی ہے اس سے تو معلوم ہوتا ہے کہ تدبیر نے تقدیر کو ٹلا دیا نہ کہ تقدیر نے تقدیر کو۔ کیونکہ
پانی کو انسان ڈالتا ہے۔ تو اس کا جواب یہ ہے کہ اگر پانی انسان نے ڈالا ہے تو آگ بھی تو با
اوقات انسان خود می دانسته یا نادانستہ لگاتا ہے۔ پس جس طرح پہلے فعل کو تقدیر کہا جاتا ہے
دوسرے فعل کو بھی تقدیر کہا جاوے گا۔ دوسرے جیسا کہ بیان ہو چکا ہے انسان کا فعل تو تقدیر
ہوتا ہی نہیں (سوائے ان صورتوں کے جو بیان ہوئیں ہماری مراد آگ لگنے سے بھی اور اس
انوار العلوم جلد ۴
۵۸۳
تقدیر الهی
کے بجھنے سے بھی انسانی فعل کی طرف اشارہ کرنا نہیں بلکہ جلنے اور بجھنے کی قابلیت سے ہے۔
پس صحیح یہی ہے کہ ایک تقدیر نے دوسری تقدیر کو بدل دیا ۔ ورنہ خدا تعالیٰ اگر آگ میں جلانے
کی خاصیت نہ رکھتا تو کون کسی چیز کو جلا سکتا اور اگر وہ پانی میں بجھانے کا مادہ نہ رکھتا تو کون اس
کے ذریعہ سے آگ کو بجھا سکتا۔
اسی طرح مثلاً اگر ایک شخص زیادہ مرچیں کھا لیتا ہے جو اس کی انتڑیوں کو چیرتی جاتی ہیں
اور ان میں خراش پیدا کر دیتی ہیں تو وہ کہتا ہے یہ تقدیر ہے۔ اس کے مقابلہ میں وہ ایک تقدیر
سے کام لیتا ہے یعنی گھی یا کوئی اور چکنائی یا لعاب اسپغول کھا لیتا ہے جس سے خراش دور ہو
جاتی ہے اور یہ پہلی تقدیر کو مٹا دیتی ہے۔
اس سے بڑی مثال حضرت عمرؓ کے زمانہ کا ایک واقعہ ہے۔ اس وقت اسلامی لشکر میں
طاعون پڑی اور ابو عبیدہ بن الجراح جو لشکر کے سردار تھے ان کا خیال تھا کہ دبائیں تقدیر الہی
کے طور پر آتی ہیں۔ پس وہ پر ہیز وغیرہ کی اہمیت کو نہیں سمجھ سکتے تھے۔ حضرت عمرؓ جب اس
لشکر کی طرف گئے اور مہاجرین و انصار کے مشورہ سے واپس لوٹنے کی تجویز کی تو اس پر حضرت
ابو عبیدہ نے کہا۔ اَفرَارًا مِنْ قَدَرِ اللهِ ۔ یعنی اے عمر! کیا آپ اللہ تعالیٰ کی تقدیر سے بھاگ کر
جاتے ہیں؟ آپ نے فرمایا - نَعَمْ نَفِرٌ مِنْ قَدَرِ اللَّهِ إِلَى قَدَرِ اللهِ۔ (بخاری کتاب الطب باب ما یذکر
فی الطاعون) یعنی ہم اللہ تعالی کی قدر سے بھاگ کر اس کی قدر کی طرف جاتے ہیں۔ اور یہ بات
وہی تھی جو مسلمانوں کو ایک مسنون دعا میں سکھائی گئی ہے۔ اور جس کے متعلق ہر ایک مسلمان
سے امید کی جاتی ہے کہ وہ اسے سونے سے قبل دعا کے طور پر پڑھا کرے اور اس کے بعد کوئی
کلام نہ کیا کرے۔ اس دعا میں آتا ہے۔
لَا مَلْجَأَ وَلَا مَنْجى مِنْكَ إِلَّا إِلَيْكَ - (بخاری کتاب الدعوات باب اذا بات ظاهراً)
یعنی اے خدا! تیرے غضب سے بچنے کی اور اس سے پناہ پانے کی سوائے تیری درگاہ کے
اور کوئی جگہ نہیں۔
ایک تقدیر کے مقابلہ میں دوسری تقدیر کے استعمال کرنے کی مثال ایسی ہی ہے جیسے کسی کا
ایک ہاتھ خالی ہو اور دوسرے میں روٹی ہو۔ کوئی شخص خالی ہاتھ کو چھوڑ کر دوسرے کی طرف
جائے اور کوئی اسے کہے کہ کیا تم اس ہاتھ سے بھاگتے ہو ؟ وہ کہیں جواب دے گا کہ میں اس سے
نہیں بھاگتا بلکہ اس کے دوسرے ہاتھ کی طرف متوجہ ہوا ہوں۔
انوار العلوم جلد ۴
۵۸۴
تقدیر الهی
(۲) جس طرح تقدیر عام طبعی کو تقدیر عام طبعی سے ٹلایا جاتا ہے۔ اسی طرح اسے تقدیر
خاص طبعی سے بھی ٹلایا جا سکتا ہے۔ اگر کسی شخص کے خلاف دنیاوی اسباب جمع ہو رہے ہوں
اور وہ ان کا مقابلہ نہ کر سکتا ہو تو وہ خدا تعالیٰ کے فضل کا ۔ کا جاذب ہو کر اس کی خاص تقدیر کے
ذریعہ سے اس کو ٹلا سکتا ہے۔ جیسے حضرت ابراہیم کا واقعہ ہے۔ تقدیر عام یہ ہے کہ آگ جلائے
مگر حضرت ابراہیم کے لئے خاص تقدیر جاری ہوئی کہ آگ ان کو نہ جلا سکے۔ اور وہ آگ کے
ضرر سے محفوظ رہے۔ اسی طرح تقدیر عام یہ ہے کہ انسان قتل ہونے کی قابلیت رکھتا ہے لیکن
رسول کریم ال کی نسبت اللہ تعالیٰ نے فرما دیا کہ وَاللَّهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ ۔
(المائدة : ۷۸) اور اب آپ کو دنیا قتل نہیں کر سکتی تھی کیونکہ تقدیر عام کو تقدیر خاص نے بدل
دیا۔ اسی طرح حضرت مسیح موعود کے ساتھ بھی ہوا۔
(۳) جس طرح تقدیر عام طبعی تقدیر عام طبعی اور تقدیر خاص طبعی سے ٹل جاتی ہے۔ اس
طرح تقدیر خاص، تقدیر خاص سے مل جاتی ہے۔ یہ اس طرح ہوتا ہے کہ کبھی ایک شخص کے
لئے اس کے بعض حالات کے مطابق ایک خاص حکم دیا جاتا ہے۔ پھر وہ اپنے اندر تبدیلی کر لیتا روہ تبا
ہے تو پھر اس حکم کو بھی بدل دیا جاتا ہے۔ مثلاً ایک شخص اللہ تعالیٰ کے دین کے راستہ میں خاص
طور پر روک بن جاتا ہے اور لوگوں کو گمراہ کرتا ہے۔ تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے حکم دیا جاتا ہے
کہ اسے موت دی جائے لیکن بسا اوقات وہ شخص اس حکم کے اجراء سے پہلے تائب ہو جاتا ہے
یا کسی قدر اصلاح کر لیتا ہے تو پھر اللہ تعالی کی طرف سے بھی پہلے حکم کی منسوخی کا حکم مل جاتا
ہے۔
اور
خاص تقدیر کے خاص تقدیر سے بدلنے کی مثال آتھم کا واقعہ ہے۔ اس نے اپنی کتب میں
زبانی طور پر رسول کریم ا کی ہتک کرنی چاہی اور آپ کو (نعوذ باللہ من ذالک) دجال
کہا اور پھر اس پر ضد کی اور اصرار کیا اور آپ کے نائب اور اللہ تعالیٰ کے مأمور مسیح موعود
سے مباحثہ کیا اس پر خدا تعالیٰ کی تقدیر جاری ہوئی کہ اگر وہ حق کی طرف رجوع نہیں کرے گا تو
پندرہ ماہ کے اندر ہادیہ میں گرایا جائے گا۔ یہ خاص تقدیر تھی لیکن جب وہ ڈر گیا اور اس نے
علی الاعلان کہا کہ میں محمد ( ا ) کی نسبت یہ الفاظ استعمال نہیں کرتا اور بد زبانی چھوڑ کر (ﷺ)
خاموشی اختیار کر لی تو یہ تقدیر ٹلا دی گئی۔ اگر کوئی تلوار لے کر کسی پر حملہ کرے اور کہے کہ
چونکہ تم مجھ سے لڑتے ہو۔ اس لئے میں بھی تمہارے قتل کے لئے کھڑا ہوں اور اب میں تم کو
انوار العلوم جلد ۴
۵۸۵
تقدیر الهی
قتل کر دوں گا۔ اس پر حملہ آور اپنی تلوار نیچی کر لے تو یہی اس کا لڑائی سے رجوع سمجھا جائے
گا۔ اور یہ ضروری نہیں ہو گا کہ وہ بغل گیر بھی ہو جائے۔ ہمارے مخالفین کہتے ہیں کہ آتھم
کے متعلق رجوع الی الحق کی شرط تھی جس کا یہ مطلب ہے کہ وہ اسلام لائے۔ ہم کہتے ہیں کہ
رجوع الی الحق کے اندر تو رسول کریم ال کا مقام بھی آجاتا ہے اس کے معنی میں نہیں ہیں
کہ انسان گمراہی سے حق کی طرف آئے بلکہ حق کی طرف بار بار توجہ کرنا بھی رجوع الی الحق
کہلاتا ہے تو کیا پھر اس رجوع الی الحق کے یہ معنی کئے جاویں گے کہ آتھم نبیوں کے مقام کو پہنچ
جائے تب اسے معاف کیا جائے گا۔ دراصل رجوع الی الحق کے کئی درجے ہیں۔ مسلمان ہونا
حضرت مسیح موعود کو مان لینا، شہداء میں داخل ہونا صدیق بننا مگر یہ بھی رجوع الی الحق ہے جو
رسول کریم کو گالیاں دیتا ہو اس کا رک جانا۔ اور یہ رجوع الی الحق آتھم نے کیا اور
اس کا فائدہ اٹھایا۔ اس کے متعلق جو خاص تقدیر جاری ہوئی تھی اسے دوسری تقدیر خاص نے
ٹلا دیا اور خدا تعالیٰ کی صفت رحم نے اپنا غلبہ ثابت کر دیا۔
تقدیر کے ملنے کا پیشگوئیوں سے تعلق چونکہ بیویوں سے نبوت کی صداقت کا بہت بڑا تعلق ہوتا ہے اور ان کے ملنے سے
دشمنان انبیاء کو شور کا موقع ملتا ہے اور پیشگوئیاں مسئلہ تقدیر کی ہی ایک شاخ ہیں اس لئے میں
بتاتا ہوں کہ تقدیر اور پیشگوئیوں کا کیا تعلق ہے؟ یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ پیشگوئیاں دو طرح
کی ہوتی ہیں۔ ایک علم ازلی کے اظہار کے لئے اور ایک قدرت کے اظہار کے لئے۔ تقدیر کے
اس پہلو کے نہ سمجھنے کی وجہ سے عام مسلمانوں نے اسی طرح بڑے بڑے دھو کے کھائے ہیں
جس طرح تقدیر کے ایک اور پہلو کو نہ سمجھنے سے ہندوؤں نے۔ اہل ہنود کا متناسخ کا مسئلہ بھی
تقدیر کے نہ سمجھنے کی وجہ سے ہے۔ وہ کہتے ہیں ایک بچہ کیوں اندھا پیدا ہوتا ہے ؟ اس لئے کہ
اس نے پہلے کچھ ایسے کام کئے تھے جن کی سزا اسے دی گئی۔ حالانکہ بات یہ ہے کہ تقدیر دو قسم
کی ہے ایک شرعی اور دوسری طبعی۔ وہ کہتے ہیں کہ ایک بچہ لولا لنگڑا کیوں پیدا ہوتا ہے؟ کیا
خدا ظالم ہے کہ بلا قصور اس کو عیب دار پیدا کر دیتا ہے؟ اس سے وہ نتیجہ نکالتے ہیں کہ اس نے
ضرور کسی پہلے زمانہ میں ایسے عمل کئے ہوں گے جن کی سزا میں اسے ایسا بنایا گیا ہے۔ مگر یہ
دھو کا انہیں دو غلطیوں کی وجہ سے لگا ہے۔ اول یہ کہ انہوں نے تقدیر کی اقسام کو نہیں سمجھا۔
تقدیر جیسا کہ میں پہلے بتا چکا ہوں دو قسم کی ہوتی ہے ایک طبعی اور ایک شرعی۔ شرعی تقدیر کا
انوار العلوم جلد ۴
۵۸۶
تقدیر الهی
اثر شرعی احکام کے بجالانے یا ان کے توڑنے پر ظاہر ہوتا ہے اور طبعی تقدیر کا اثر اس کے احکام
کے بجالانے یا ان کے توڑنے پر ظاہر ہوتا ہے۔ بچے جو اندھے پیدا ہوتے ہیں یا اپانچ پیدا ہوتے
ہیں وہ شرعی تقدیر نہیں بلکہ طبعی تقدیر کے ٹوٹنے کی وجہ سے اندھے یا اپاہج ہوتے ہیں۔ طب
سے ہمیں یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ ماں باپ کے پر ہیز کا اثر بھی اور ان کی بد پرہیزی کا اثر بھی
بچوں پر پڑتا ہے۔ بعض عورتوں کے رحم میں کمزوری ہوتی ہے تو ان کے بچے ہمیشہ اپاہج اور
عیب دار پیدا ہوتے ہیں۔ خصوصاً بعض بیماریاں تو بچوں پر بہت ہی برا اثر کرتی ہیں۔ مثلاً سل
خنازیری ماده آتشک، ہسٹیریا جنون وغیرہ۔ پس بچہ کا عیب دار اور ناقص ہونا کسی پچھلے گناہ کی
سزا میں نہیں ہو تا بلکہ اس کے ماں باپ کے کسی جسمانی نقص کی وجہ سے ہوتا ہے یا ایام حمل کی
بعض بد پرہیزیوں کے سبب سے ہوتا ہے۔ اور چونکہ بچہ کی پیدائش ماں باپ کے ہی جسم سے
ہوتی ہے اس لئے ان کے جسمانی عیوب یا جسمانی خوبیوں کا وارث ہونا اس کے لئے ضروری
ہے۔ کیونکہ بچہ ماں باپ کے اثر سے تبھی متاثر نہ ہو گا جب خدا تعالیٰ قانون قدرت کو اس
طرح بدل دے کہ ایک شخص کے کام کا اثر دوسرے پر نہ پڑے۔ اور اگر یہ قانون جاری ہو
جائے تو سمجھ لو کہ موجودہ کارخانہ عالم بالکل درہم برہم ہو جائے۔ کیونکہ تمام کارخانہ عالم اسی
قانون پر چل رہا ہے کہ ایک چیز دوسری کے نیک یا بداثر کو قبول کرتی ہے۔
دوسری وجہ جس سے اہل ہنود کو اس مسئلہ کے سمجھنے میں غلطی لگی ہے یہ ہے کہ انہوں نے
خیال کیا ہے کہ روحیں کہیں جمع کرکے رکھی ہوئی ہیں اور اللہ تعالیٰ پکڑ پکڑ کر ان کو عورتوں کے
رحم میں ڈالتا ہے۔ حالانکہ اس سے بیہودہ عقیدہ اور کوئی نہیں ہو سکتا کیونکہ اس عقیدہ کو مان
کر پھر یہ بھی ماننا پڑے گا کہ انسان کے اعمال بھی اللہ تعالیٰ ہی کرواتا ہے۔ کیونکہ ایک روح کے
جسم میں آنے کا اگر وقت آگیا اور اس وقت وہ شخص جس کا پیدا کرنا منظور ہو وہ کہیں سفر پر گیا
ہوا ہو یا اس نے شادی ہی نہ کی ہو تو پھر وہ روح کیونکر آسکتی ہے۔ پس اس عقیدہ کے ساتھ ہی
یہ بھی ماننا پڑے گا کہ تمام اعمال انسان سے اللہ تعالیٰ ہی کراتا ہے اور تمام دنیاوی اعمال بھی خدا
تعالیٰ کے حکم سے مجبور ہو کر اسے کرنے پڑتے ہیں۔ اور اس طرح انسان کی وہ آزادی عمل
جس کی وجہ سے وہ جزاء وسزا کا مستحق ہوتا ہے برباد ہو جاتی ہے۔ دوسرا نقص اس عقیدہ کی وجہ
سے یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس سے ایک مشاہدہ شدہ امر کا انکار کرنا پڑتا ہے اور وہ یہ ہے کہ
در حقیقت روح نتیجہ ہے اس تغیر کا جو نطفہ رحم مادر میں پاتا ہے۔ چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کہ اس
انوار العلوم جلد ۴
۵۸۷
تقدیر الهی
تغیر کے نقص کی وجہ سے بچہ بے جان رہتا ہے یا جان پڑ کر پھر رحم مادر رہی میں نکل جاتی ہے۔ پس
اس عقیدہ کو مان کر کہ ارواح خدا تعالٰی نے جمع کر کے رکھی ہوئی ہیں۔ اس مشاہدہ کا بھی انکار
کرنا پڑتا ہے اور مشاہدات کا انکار ایک عظمند انسان کے لئے بالکل ناممکن ہے۔ (اس مسئلہ کی
تفصیل حضرت صاحب کی کتاب براہین احمدیہ حصہ پنجم میں ضرور دیکھنی چاہئے)
عام مسلمانوں کو بھی پیشگوئیوں کو سمجھنے میں ایسا ہی دھوکا لگا ہے مگر ہندوؤں کو تقدیر طبعی
اور تقدیر شرعی میں فرق نہ سمجھنے کی وجہ سے دھوکا لگا ہے اور مسلمانوں کو علم الہی اور تقدیر الہی
میں فرق نہ سمجھنے کی وجہ سے دھوکا لگا ہے کیونکہ جیسا کہ میں بتا چکا ہوں جس طرح تقدیر دو قسم
کی ہوتی ہے۔ اسی طرح پیشگوئیاں بھی دو قسم کی ہوتی ہیں۔ ایک پیشگوئیاں وہ ہوتی ہیں جن میں
اللہ تعالیٰ کے ازلی علم کو ظاہر کیا جاتا ہے اور دوسری وہ پیشگوئیاں ہوتی ہیں جن میں خدا تعالی کی
قدرت کے ماتحت ایک حکم کا اظہار کیا جاتا ہے۔ جو پیشگوئیاں کہ علم ازلی کے ماتحت ہوتی ہیں وہ
کبھی نہیں ملتیں۔ کیونکہ اگر وہ ٹل جائیں تو اس کے یہ معنی ہوئے کہ خدا کا علم ناقص ہو گیا۔
لیکن وہ پیشگوئیاں جو خدا تعالیٰ کی قدرت اور طاقت کے اظہار کے لئے ہوتی ہیں وہ کبھی ٹل بھی
جاتی ہیں اور جو پیشگوئیاں ملتی ہیں وہ وہی ہوتی ہیں جو خدا تعالٰی کی صفت قدیر کے ماتحت ہوتی
ہیں۔ اور جو صفت علیم کے ماتحت ہوتی ہیں وہ کبھی نہیں ملتیں۔
پیشنگوئیاں کیوں ملتی ہیں؟ جو پیٹھو ئیاں ملتی ہیں ان کی کئی قسمیں ہیں۔
ہے۔
(۱) یہ کہ جن حالات میں سے انسان گزر رہا ہے ان کے نتیجہ سے انسان کو اطلاع دی جاتی
یعنی تقدیر عام کے ماتحت جو نتائج نکلتے ہوں ان سے اطلاع دی جاتی ہے مثلاً ایک شخص ہے
جو ایسی جگہ جا رہا ہے جہاں طاعون کے کیڑے ہوں۔ اور اس کے جسم میں ان کو قبول کرنے کی
طاقت بھی ہو اور کوئی ایسے سامان بھی نہ ہوں جن کو استعمال کر کے وہ ان کے اثر سے بچ سکتا ہو
اسے خدا تعالی یہ خبر ایسے رنگ میں دے کہ وہ شخص دیکھے کہ اس کو طاعون ہو گئی ہے تارہ اس
نظارہ سے متاثر ہو کر ایسی جگہ جانے کا ارادہ چھوڑ دے جہاں طاعون ہے یا اگر ایسی جگہ موجود
ہے تو ان احتیاطوں کو برتنا شروع کر دے جن سے طاعون کی روک تھام ہو سکتی ہے۔ اگر وہ ایسا
کرے گا تو وہ طاعون سے بچ جائے گا۔ اور اس کی رؤیا جھوٹی نہ کہلائے گی بلکہ بالکل بچی ہوگی۔
انوار العلوم جلد ۴
۵۸۸
تقدیر الهی
(۲) دوسری صورت یہ ہوتی ہے کہ انسان کے روحانی یا اخلاقی حالات کے ماتحت جو تقدیر
خاص جاری ہوئی ہو اس سے اطلاع دے دی جاتی ہے۔
(۳) تقدیر مبرم یعنی اٹل تقدیر سے اطلاع دی جاتی ہے۔
ان تینوں صورتوں میں سے اول الذکر اور ثانی الذکر تو کثرت سے بدل جاتی ہیں لیکن
آخری تقدیر نہیں بدلتی۔ ہاں کبھی کبھی خاص حالات میں وہ بھی بدل جاتی ہے۔
اب میں بتاتا ہوں کہ پہلی پیشگوئی کیوں اور کس طرح بدلتی ہے؟ سو یاد رکھنا چاہئے کہ
پیشگوئی نام ہے اظہار تقدیر کا۔ یعنی جو کچھ کسی شخص کے طبعی حالات یا شرعی حالات کے
مناسب حال معاملہ ہوتا ہوتا ہے اسے اگر ظاہر کر دیا جائے تو اسے پیشگوئی کہتے ہیں۔ اس
حقیقت کو مد نظر رکھ کر اب دیکھنا چاہئے کہ پہلی قسم پیشگوئی کی یہ تھی کہ کسی شخص کو اس کے
طبعی حالات کا نتیجہ بتا دیا جائے۔ مثلا یہ بتا دیا جائے کہ اس وقت اس کی جسمانی صحت ایسی ہے
کہ اس کا نتیجہ موت ہو گا۔ اب فرض کرو کہ اس کو یہ خبر نہ دی جاتی اور وہ اپنی جسمانی صحت کا
فکر کرنے لگ جاتا اور احتیاط برتنی شروع کر دیتا تو کیا اس نتیجہ سے بچ جاتا یا نہیں۔ پھر اگر خدا
تعالٰی نے اسے قبل از وقت خبر دے دی تو اس کا وہ حق جو بصورت تبدیلی حالت اس کو حاصل
تھا کسی وجہ سے ضائع ہو گیا۔ ضرور ہے کہ اگر وہ پورے طور پر ان ذرائع کو استعمال کرے جن
سے ان حالات کو جن کے بدنتائج اس کو پہنچنے والے ہیں وہ بدل سکے تو پھر وہ مصیبت سے
جائے اور ہلاکت سے محفوظ ہو جائے۔
بچ
تقدیر عام کے ماتحت ہونے والے واقعات تقدیر خاص کے ماتحت بھی بدل جاتے ہیں۔ پس
کبھی وہ پیشگوئی جو تقدیر عام کے ماتحت کی گئی تھی۔ تقدیر خاص سے بھی مل سکتی ہے۔ مثلاً ایک
رقہ اور
شخص کو بتایا جائے کہ اس کے گھر میں کوئی موت ہونے والی ہے۔ اور وہ خاص طور پر صدقہ
دعا سے کام لے تو بالکل ممکن ہے کہ وہ موت ٹل جاوے۔ اس قسم کی پیشگوئی کی مثال بالکل
ایسی ہے جیسے کوئی شخص ایسی جگہ جا رہا ہو جس کا حال اسے معلوم نہ ہو اور سخت تاریکی ہو کچھ
نظر نہ آتا ہو اور اس کے سامنے ایک گڑھا ہو جس میں اس کا گر جانا اگر وہ اپنے راستہ پر چلتا
جائے یقینی ہو۔ اور ایک واقف شخص اسے دیکھ کر کہے کہ میاں کہاں جاتے ہو گیرو گے یا یہ فقرہ
کہے کہ تمہاری موت آئی ہے۔ اس پر وہ شخص گڑھے تک جا کر واپس آجائے اور آکر اس
شخص کو کہے کہ تم بڑے جھوٹے ہو میں تو نہیں گرا اور نہیں مرا۔ وہ یہی کہے گا کہ اگر تم جاتے