تقدیر الہٰی

انوارالعلوم (جلد 4), حصہ 6

انوار العلوم جلد ۴
۵۸۹
تقدیر الهی
تو گرتے۔ جب گئے نہیں تو گرتے کیوں؟ اور دوسرے لوگ بھی ایسے شخص کو ملامت کریں گے
کہ کیا اسے جھوٹ کہتے ہیں۔ تو اپنی جان بچانے کے احسان کا بدلہ اس نامعقول طور پر دیتا ہے۔
یہ تو تقدیر عام کو تقدیر عام سے بدلنے کی مثال ہے۔ اور تقدیر خاص کی مثال یہ ہے کہ مثلا وہ
شخص جسے دوسرے آدمی نے کہا تھا کہ تو مرے گا یا گرے گا وہ اس تنبیہ کرنے والے شخص کو
کہے کہ مجھے کام ضروری ہے مہربانی فرما کر کوئی مدد ہو سکے تو کرو۔ اور وہ تنبیہ کرنے والا شخص
کوئی بڑا تختہ لا کر گڑھے پر رکھ دے جس پر سے وہ گزر جائے ۔ کیا اس صورت میں بھی یہ ممکن
ہے کہ اس شخص کو کوئی کہے کہ تم نے جھوٹ بولا تھا۔ یہ شخص تو گڑھے پر سے سلامت گزر
آیا۔ اس میں کیا شک ہے کہ اگر وہ شخص اطلاع نہ دیتا تو یہ اندھیرے کی وجہ سے گڑھے میں گر
کر ہلاک ہو جاتا۔ اور اگر وہ مدد نہ کرتا تو یہ گڑھے پر سے کبھی پار نہ ہو سکتا۔
اسی طرح کبھی اللہ تعالیٰ بھی خبر دیتا ہے کہ فلاں مصیبت فلاں شخص پر آنے والی ہے اور
اس سے غرض اس شخص یا اس کے رشتہ داروں کو متنبہ کرنا ہوتا ہے کہ ان کے موجودہ حالات
کا نتیجہ اس طرح نکلنے والا ہے۔ جب وہ ان حالات کو بدل دیتے ہیں یا حالات نہیں بدل سکتے تو
خدا تعالیٰ سے عاجزانہ طور پر اس کی مدد چاہتے ہیں تو پھر وہ مصیبت بھی مل جاتی ہے۔ اور کوئی
عقلمند انسان اس اطلاع کو جھوٹی نہیں کہہ سکتا نہ خدا تعالیٰ پر جھوٹ کا الزام لگا سکتا ہے۔
دوسری پیشگوئی وہ ہوتی ہے جس میں تقدیر خاص کی اطلاع کسی بندے کو دے دی جاتی
ہے۔ مثلاً کوئی شخص ہے جس نے شرارت میں حد سے زیادہ ترقی کی ہے اور لوگ اس کے
ظلموں سے تنگ آگئے ہیں اور خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ اس کی شرارت کی سزا اس دنیا میں اسے
دے اور ملائکہ کو حکم دیتا ہے کہ مثلاً اس کے مال و جان کو نقصان پہنچاؤ یا اس کی عزت تباہ کر
دو۔ اس حکم کی اطلاع کبھی وہ اپنے کسی بندے کو بھی دے دیتا ہے۔ اس خبر کو سن کر وہ شریر
آدمی جو اپنے دل کے کسی گوشے میں ایک چنگاری خشیت الہی کی بھی رکھتا تھا جو گناہوں کی راکھ
کے نیچے دبی پڑی تھی گھبرا کر اپنی حالت پر نظر ڈالتا ہے اور اس توجہ کے زمانے میں اس چنگاری
کی گرمی کو محسوس کرتا ہے اور اسے راکھ کے ڈھیر کے نیچے سے نکال کر دیکھتا ہے۔ وہ چنگاری
راکھ سے باہر آکر زندہ ہو جاتی ہے۔ اور روشنی اور گرمی میں ترقی کرنے لگ جاتی ہے اور اسی
شخص کے دل میں نئی کیفیتیں اور نئی امنگیں پیدا کرنے لگتی ہے۔ اور وہ جو چند دن پہلے شریر
اور مفسد تھا اپنے اندر محبت اور خشیت الہی کی گرمی محسوس کرنے لگتا ہے اور اپنے پچھلے افعال

انوار العلوم جلد ۳
۵۹۰
تقدیر الهی
پر نادم ہو کر اپنے رب کی دہلیز پر اپنی جبیں (پیشانی) کو رکھ دیتا ہے اور ندامت کے آنسوؤں سے
اس کو دھو دیتا ہے۔ کیا رحمن اور رحیم خدا اس کی اس حالت کو دیکھ کر اس کے اس حال پر رحم
کھائے گا یا نہیں ؟ کیا وہ اپنے پہلے فیصلہ کو جو اس شخص کے پہلے حال کے مطابق اور ضروری تھا
اب نئے حال کے مطابق بدلے گا یا نہیں؟ کیا وہ رحم سے کام لے کر اس کی سزا کے حکم کو
منسوخ کرے گا یا کہہ دے گا کہ چونکہ میں اپنے فیصلہ سے ایک بندہ کو بھی اطلاع دے چکا ہوں
اس لئے میں اب اس حکم کو نہیں بدلوں گا اور خواہ یہ شخص کس قدر بھی تو بہ کرے گا اس کی
حالت پر رحم نہیں کروں گا۔ کیا اگر وہ اپنے فیصلہ کو ظاہر نہ کرتا تو اسلامی تعلیم کے ماتحت اس
فیصلہ کو بدل سکتا تھا یا نہیں؟ بلکہ وہ اپنی سنت کے مطابق اس کو بدل دیتا یا نہیں؟ پھر جب کہ وہ
باوجود ایک فیصلہ کر دینے کے باوجود ملائکہ کو اس پر آگاہ کر دینے کے اپنے فیصلہ کو بدل سکتا تھا
بلکہ بدل دیتا تو کیا وہ اب اس لئے رحم کرنا چھوڑ دے گا کہ اس نے اپنا فیصلہ ملائکہ کے علاوہ
ایک انسان پر بھی ظاہر کر دیا ہے اور اس کے ذریعہ دوسرے انسانوں کو بھی اطلاع دے دی ہے
اور کیا وہ اپنے فیصلہ کو بدل دے تو کوئی نادان کہہ سکتا ہے کہ اس نے نعوذ باللہ جھوٹ بولا ہے؟
ایک ملازم کے قصور پر اگر کوئی آقا کے کہ میں تجھے ماروں گا۔ اور وہ ملازم سخت ندامت کا
اظہار کرے اور توبہ کرے اور آئندہ کے لئے اصلاح کا وعدہ کرے اور وہ آقا اسے معاف
کر دے اور نہ مارے تو کیا کوئی صحیح العقل انسان کہے گا کہ اس نے جھوٹ بولا ہے ؟ اور وعدہ
خلافی کی ہے ؟
پہلی قسم کی پیشگوئیاں یعنی جن میں تقدیر عام کے نتائج سے اطلاع دی جاتی ہے اکثر مؤمنوں
کے لئے ہوتی ہیں تا اللہ تعالیٰ ان کو ہو شیار اور متنبہ کر دے اور آفات ارضی سے بچالے اور
ان پر اپنے رحم کو کامل کرے کیونکہ مؤمن قانون قدرت کے اثر سے بالا نہیں ہوتا۔ اور بارہا
لاعلمی کی وجہ سے ان کی زد میں آجاتا ہے اور طبعی قوانین کو توڑ کر مشکل میں پھنس جاتا ہے۔
تب خدا تعالی نتائج بد کے پیدا ہونے سے پہلے اسے یا کسی اور مؤمن کو اس کے لئے اصل حالت
سے آگاہ کر دیتا ہے۔ اور وہ خود قانون قدرت کے ہی ذریعہ سے یا د عاد صدقہ سے اس کا دفعیہ
کر لیتا ہے۔ اور دوسری قسم کی پیشگوئیاں جن میں تقدیر خاص کے ذریعہ سے کسی شخص کی
نسبت حکم ہوتا ہے۔ خاص سرکشوں اور مفسدوں کے لئے ہوتی ہیں اور اس کی یہ وجہ ہے کہ
اس تقدیر کے ماتحت ملنے والی پیشگوئی ہمیشہ عذاب کی ہوتی ہے کیونکہ عذاب ہی کی پیشگوئی ہمیشہ

انوار العلوم جلد ۴
۵۹۱
تقدیر الهی
ٹلا کرتی ہے وعدہ کی نہیں۔ کیونکہ اس پیشگوئی کا ٹلنا رحم کا موجب ہوتا ہے اور اس سے خدا
تعالٰی کی شان ظاہر ہوتی ہے۔ لیکن جو مؤمن کے حق میں تقدیر خاص ظاہر ہوتی ہے وہ چونکہ
وعدہ ہوتی ہے وہ نہیں ملتی۔ کیونکہ اس کے ملنے سے اظہار شان نہیں ہوتی۔ اور اس لئے بھی
کہ وعید ہمیشہ کسی سبب سے ہوتا ہے۔ اور اس سبب کے بدلنے سے بدل سکتا ہے۔ اور وعدہ
کبھی بلا سبب بھی ہوتا ہے اس لئے وہ نہیں مل سکتا کیونکہ جس چیز کو اپنے طور پر بلا خدمت
کے دینے کا وعدہ کیا جاتا ہے اسے کسی اور سبب سے روک دینا خدا تعالٰی کی شان کے خلاف
ہے۔
میں پہلے بتا چکا ہوں کہ تقدیر مبرم سوائے خاص حالات کے نہیں ملا کرتی۔ اور
تقدیر مبرم اب میں بتاتا ہوں بتاتا ہوں کہ تقدیر مبرم کے ملنے سے کیا مراد ہے۔ تقدیر مبرم کے ملنے
سے یہ مراد نہیں ہوتی کہ وہ واقعہ میں کلی طور پر ٹل جاتی ہے۔ بلکہ اس کے ملنے سے صرف یہ
مراد ہے کہ اس کی شکل بدل جاتی ہے اور اسے کسی اور رنگ میں بدل دیا جاتا ہے۔ یہ تقدیر
باریک درباریک رازوں کے ماتحت نازل ہوتی ہے۔ اور اس کے بدلنے سے بعض دفعہ اور
بہت سے قوانین پر اثر پڑتا اور بد انتظامی ہوتی ہے۔ پس یہ تقدیر اللہ تعالیٰ کی خاص حکمتوں کے
ما تحت کلی طور پر ٹلائی نہیں جاتی۔ اور اگر ملتی ہے تو شفاعت کے ماتحت ملتی ہے جو ایک خاص
مقام ہے اور جب سے دنیا قائم ہوئی ہے صرف چند بار ہی اس مقام پر خدا تعالیٰ نے اپنے بندوں
کو قائم کیا ہے۔
اس تقدیر کے جزئی طور پر ٹل جانے کی مثال حضرت سید عبد القادر صاحب جیلانی کا ایک
واقعہ بیان کیا جاتا ہے۔ کہتے ہیں آپ کا ایک مرید تھا جس سے انہیں بہت محبت تھی۔ اس کے
متعلق انہیں خبر دی گئی کہ وہ ضرور زنا کرے گا اور یہ تقدیر مبرم ہے۔ انہوں نے اس کے
متعلق متواتر دعا کرنی شروع کی اور ایک لمبے عرصہ کے بعد ان کو اطلاع ملی کہ ہم نے اپنی بات
بھی پوری کر دی اور تیری دعا کو بھی سن لیا۔ وہ حیران ہوئے کہ یہ کیا معاملہ ہے۔ جب وہ مرید
ملنے آیا تو انہوں نے اس کو سب حال بتایا کہ اس طرح مجھے تیری نسبت اطلاع ملی تھی۔ میں نے
تجھے بتایا نہیں اور دعا کرتا رہا۔ اب یہ خبر ملی ہے کیا بات ہے؟ اس نے بتایا کہ ایک عورت پر میں
عاشق ہو گیا تھا۔ نکاح کرنے کی کوشش کی مگر ناکامی ہوئی۔ آخر فیصلہ کر لیا کہ خواہ کچھ ہی ہو اس
سے زنا ہی کرلوں گا۔ اس کوشش میں تھا کہ رات کو رویا میں وہ نظر آئی اور میں اس سے ہم

انوار العلوم جلد ۴
۵۹۲
تقدیر الهی
صحبت ہوا۔ آنکھ کھلنے پر معلوم ہوا کہ دل سے اس کی محبت بالکل نکل گئی اور وہ حالت جاتی
رہی۔ اس اظہار واقعہ سے سید عبد القادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کو معلوم ہوا کہ کس طرح وہ
تقدیر جو اس شخص کے اپنے ہی اعمال کے نتیجہ میں ظاہر ہونے والی تھی اور اس کے لئے ایسے
حالات جمع ہو گئے تھے کہ وہ ٹل نہیں سکتی تھی خدا تعالیٰ نے ایک اور صورت میں پوری کر کے
اس شخص کو گناہ سے بچا دیا ۔ اور سید عبد القادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کی دعا کو اس کے حق میں
قبول کر کے اپنی خاص قدرت کے ذریعہ سے اس شخص کو اس کے برے اعمال کے بد نتائج سے
بچالیا۔
اب سوال ہوتا ہے کہ تقدیر کیا تقدیر کے ملنے سے کوئی نقص تو واقع نہیں ہوتا؟ کسے ملنے سے خدا کی شان
سے
میں فرق نہیں آتا؟ اس کا جواب یہ ہے کہ نہیں آتا۔ کیونکہ تقدیر کے ٹلانے میں کئی ایک فوائد
ہیں۔ اول تقدیر کے بتلانے اور پھر اس کو ٹلانے سے اللہ تعالیٰ کی شفقت کا اظہار ہوتا ہے۔
کیونکہ جب وہ ایک آنے والی مصیبت کا اظہار بندہ پر کر دیتا ہے تو اس سے بندہ ہوشیار ہو جاتا
ہے اور اپنے بچاؤ کے سامان کر لیتا ہے اور اس طرح اللہ تعالیٰ کے احسان سے اس مصیبت سے
بچ جاتا ہے۔ پس تقدیر کا قبل از وقت بتانا بھی اللہ تعالٰی کی شفقت پر دلالت کرتا ہے اور پھر اس
کا ملانا بھی اس کے رحم پر دلالت کرتا ہے اور بجائے نقص کے اس میں فائدہ ہے۔
تقدیر خاص کے ملانے میں کہ جو تقدیر عام کے نتیجہ میں نازل نہیں ہوتی بلکہ روحانی حالت
کے تغیر پر اس کا نزول ہوتا ہے ایک اور فائدہ بھی ہے اور وہ اللہ تعالیٰ کی قدرت کا اظہار ہے۔
اگر غور کیا جائے تو تقدیر خاص کو ٹلانے کے بغیر اللہ تعالیٰ کی کامل قدرت کا اظہار ہی نہیں ہوتا۔
اگر کوئی شخص انبیاء کی مخالفت کرے اور دین حق کے پھیلنے میں روک ہو اور اس کو سزا دینا
ضروری ہو اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ اطلاع اپنے مامور کو مل جائے کہ وہ شخص ہلاک ہو
جائے گا اور وہ شخص با وجود تو بہ کے ہلاک ہو جائے تو اس سے خدا تعالیٰ کا قادر ہونا مخفی ہو جائے
گا اور زیادہ سے زیادہ یہ ثابت ہو گا کہ خدا تعالیٰ علیم ہے۔ لیکن علیم ہونا کوئی چیز نہیں جب
تک وہ قادر بھی نہ ہو۔ اس کا قادر ہونا ہی انسان کی محبت کو اپنی طرف کھینچ سکتا ہے۔ پس ایک
خبر کے بتائے جانے پر پھر اس کا نہ ٹلنا صرف علم غیب پر دلالت کرے گا قدرت پر نہیں۔ بلکہ
لوگوں کو شبہ پڑ سکے گا کہ جو نبی" خبر بتا رہا ہے شاید اسے کوئی ایسا ذریعہ معلوم ہو گیا ہے جس کے

انوار العلوم جلد ۴
۵۹۳
تقدیر الهی
ذریعے وہ غیب کی خبر معلوم کر سکتا ہو۔ لیکن جب ایک حکم خاص حالات کے بدلنے پر ٹل جاتا
ہے تو صاف ثابت ہو جاتا ہے کہ یہ حکم ایک قادر ہستی کی طرف سے ہے جو ہر ایک مناسب
حالت کے مطابق حکم دیتی ہے جیسا جیسا انسان اپنے حال کو بدلتا رہتا ہے وہ بھی اپنی تقدیر کو اس
کے لئے بدلتی جاتی ہے۔ اور اس سے اس کی شوکت اور جلال کا اظہار ہوتا ہے اور بندہ کی امید
بڑھتی ہے اور وہ سمجھتا ہے کہ اگر وہ پکڑتا ہے تو چھوڑ بھی سکتا ہے اور ایک مشین کی طرح نہیں
ہے۔ میں یقین رکھتا ہوں کہ اگر کوئی شخص بھی نظر انصاف سے دیکھے گا تو اسے معلوم ہو گا کہ
اگر انذاری پیشگوئیاں نہ ملیں تو خدا تعالیٰ کا قادر ہونا ہرگز ثابت نہ ہو۔ بلکہ یہ معلوم ہو کہ گویا
وہ نعوذ باللہ ایک بیلینے کی طرح ہے۔ اگر اس میں گنا ڈالا جاتا ہے تو اسے بھی پیل دیتا ہے اور اگر
اس کے آقا کا ہاتھ پڑ جائے تو اسے بھی پیل دیتا ہے ۔ خواہ کوئی کتنی ہی تو بہ کرے اس کا حکم اٹل
ہوتا ہے اور اس میں کوئی فرق نہیں پڑ سکتا۔ اس کی دشمنی ترک کر کے اس کی دوستی کا اختیار
کرنا کچھ بھی فائدہ نہیں پہنچاتا۔
شاید اس جگہ کسی کے دل میں یہ شبہ پیدا ہو کہ اگر اسی طرح پیشگوئیاں بدل جاویں تو ان کی
سچائی کا کیا ثبوت ہو ؟ پھر کیوں نہ کہہ دیا جائے کہ یہ سب ڈھکوسلا ہے۔ اس کا جواب یہ ہے کہ
اول تو پیشگوئیاں مخفی اسباب پر دلالت کرتی ہیں یعنی ان میں ایسی باتیں بتائی جاتی ہیں جن کے
اسباب ظاہر میں موجود نہیں ہوتے اور قیاس اور ظن انہی باتوں میں چلتا ہے جن کے اسباب
ظاہر ہوں۔ مثلاً ایک شخص بیمار ہو اور اس کی نسبت یہ بتایا جائے کہ وہ مر جائے گا تو اس میں
قیاس کا دخل ہو سکتا ہے۔ لیکن ایسی خبر دی جائے جس کے اسباب ہی موجود نہ ہوں اور پھر اس
کے آثار ظاہر ہو جائیں تو پھر خواہ وہ مل ہی جائے اسے قیاسی خبر نہیں کہا جا سکتا۔ کیونکہ اس
کے ایک حصہ نے اس کے دوسرے حصہ کی صداقت پر مہر لگا دی ہے۔ پس باوجود پیشگوئیوں
کے ملنے کے ان کی صداقت میں شبہ پیدا نہیں ہو سکتا اور وہ پھر بھی دنیا کی ہدایت کے لئے کافی
ہوتی ہیں۔
دوسرا جواب اس شبہ کا یہ ہے کہ انذاری پیشگوئیاں تو اکثر دشمنوں کے لئے ہوتی ہیں اور
دشمن بالعموم ضدی اور اپنے خصم پر تمسخر اڑانے والا ہوتا ہے اور اس کے قبل از وقت
ڈرانے سے بہت کم فائدہ اٹھاتا ہے۔ ایسے تو بہت ہی کم ہوتے ہیں جو انذار سے فائدہ اٹھائیں
اور ان پر سے عذاب ٹل جائے۔ پس مثلاً پانچ یا دس فیصدی انذاری پیشگوئیوں کے ٹل جانے

انوار العلوم جلد ۴
۵۹۴
تقدیر الهی
سے کس طرح شبہ پڑ سکتا ہے جب کہ اس کے بالمقابل تمام کی تمام وعدہ والی پیشگوئیاں اور نوے
یا پچانوے فیصدی انذاری پیشگوئیاں پوری ہو کر روز روشن کی طرح اس پیشگوئی کرنے والے
کی صداقت کی تصدیق کر رہی ہوتی ہیں۔
تیسرے تقدیر خاص کے ماتحت جو خبریں دی جاتی ہیں اور انہی کے متعلق مخالفوں کو زیادہ
شبہ پڑتا ہے یہ طبعی امور کے نتیجہ میں نہیں ہوتیں بلکہ روحانی امور کے نتیجہ میں ہوتی ہیں۔ مثلاً
لیکھرام کے متعلق جو خبر دی گئی کہ رسول کریم ﷺ کی گستاخی کی سزا میں وہ قتل کیا جائے گایا
آتھم کی نسبت کہ وہ آپ کی گستاخی کی سزا میں ہادیہ میں گرایا جائے گا یا احمد بیگ اور اس کے
داماد کے متعلق کہ وہ مرجائیں گے۔ تو یہ سزائیں کسی طبعی امر کے نتیجہ میں نہیں تھیں۔ اگر
لیکھرام نے کوئی قتل کیا ہوا ہوتا اور کہا جاتا کہ وہ قتل کیا جائے گا تب اور بات تھی۔ یا اسی طرح
آتھم اور احمد بیگ کے متعلق کوئی ایسی سزا تجویز کی جاتی جو طبعی امور کا نتیجہ ہوتی تب اعتراض
ہو سکتا تھا۔ مگر جن جرموں کے بدلہ میں سزائیں مقرر کی گئی ہیں وہ روحانی ہیں اور ایسی اخبار
میں سے اگر بعض بھی پوری ہو جائیں تو وہ اس امر کا ثبوت ہیں کہ ان کے بنانے والا خدا تعالی
سے تعلق رکھتا تھا کیونکہ اگر یہ نہ ہوتا تو وہ ایسی باتیں کس طرح بتا سکتا تھا جن کا ثبوت طبعی امور
میں نہیں ملتا۔ روحانی گناہوں کی سزا تو اللہ تعالٰی ہی بتا سکتا ہے۔ دوسرا شخص ایک روحانی گناہ گار
کو دیکھ کر کیا بتا سکتا ہے کہ اسے سزا کس رنگ میں ملے گی؟
اگر یہ کہا جائے کہ یہ جو تم نے بیان کیا ہے کہ بہت دفعہ ایک خبر جو دی جاتی ہے وہ موجودہ
حالات کا نقشہ ہوتی ہے یعنی اس میں بتایا جاتا ہے کہ اس وقت جن حالات میں سے یہ گزر رہا
ہے ان کا یہ نتیجہ ہو گا تو کیوں نہیں صاف صاف یہ بتا دیا جاتا کہ تمہاری یا فلاں شخص کی موجودہ
حالت کا کا یہ نتیجہ ہے تاکہ لوگوں کو خوابوں اور الہاموں پر شبہ نہ پڑے۔ اگر اسی طرح صاف
صاف بتا دیا جائے تو پھر لوگوں کو کوئی ابتلاء نہ آئے۔ اس کا جواب یہ ہے کہ اول تو جن لوگوں
کے دل میں مرض ہوتی ہے ان کو ہر حالت میں شبہ پڑ جاتا ہے۔ چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کہ حضرت
صاحب کی جن پیشگوئیوں میں صاف طور پر یہ شرط بنادی گئی تھی ان پر بھی لوگ معترض ہیں۔
طاعون کی پیشگوئی میں صاف کہہ دیا گیا تھا کہ قادیان میں ایسی طاعون نہ پڑے گی کہ دوسرے
گاؤں کی طرح اس میں تباہی آجائے مگر پھر بھی لوگ اعتراض کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ایک
کیس بھی یہاں نہ ہونا چاہئے تھا۔ دوسرے اس طریق کے اختیار کرنے میں ایک فائدہ بھی ہے

انوار العلوم جلد ۴
۵۹۵
تقدیر الهی
اور وہ یہ کہ اس ذریعہ سے وہ وہ اصل غرض جس کے لئے خواب یا الہام ہوتا ہے زیادہ اچھی طرح
پوری ہوتی ہے۔ بات یہ ہے کہ وہ منذر خواب یا الہام جن میں آئندہ کی کوئی خبر بتائی جاتی ہے
ان میں علاوہ اور اغراض کے ایک غرض یہ بھی ہوتی ہے کہ وہ بندہ جس کے متعلق اس خواب یا
الہام میں کوئی خبر دی گئی ہے۔ ہوشیار ہو جائے اور اپنی اصلاح کی فکر کرے اور اگر اصلاح نہ
کرے تو اس پر حجت قائم ہو جائے۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔
رُسُلًا مُّبَشِّرِينَ وَ مُنْذِرِينَ لِئَلَّا يَكُونَ لِلنَّاسِ عَلَى اللَّهِ حُجَّةً بَعْدَ الرُّسُلِ
(النساء : ١٦٦)
یعنی ہم نے مذکورہ بالا رسولوں کو (جن کا اس آیت میں پہلے ذکر ہوا ہے) بھیجا بشارت دیتے
ہوئے اور منکروں کو ڈراتے ہوئے تاکہ لوگوں کو اللہ تعالیٰ پر کوئی حجت نہ رہے۔
غرض انذاری پیشگوئیاں حجت کے قیام کے لئے ہوتی ہیں اور ان کے ذریعہ سے اس شخص
کو جس کے خلاف وہ پیشگوئیاں کی جاتی ہیں اصلاح کا آخری موقع دیا جاتا ہے اور بصورت دیگر
اس پر حجت قائم کی جاتی ہے۔ اور یہ بات ثابت ہے کہ اگر کسی شخص کو مثلاً اس کی اپنی ذات
کے متعلق یہ نظارہ دکھایا جائے کہ اس کو تپ چڑھا ہوا ہے اور وہ خواب میں تپ کی تکلیف کو
دیکھے تو اس پر اور ہی اثر ہو گا۔ یہ ہو گا۔ یہ نسبت اس کے کہ اس کو کوئی شخص کہہ دے کہہ دے کہ تیرے ۔ ے حالات
ایسے ہیں کہ تجھے تپ چڑھنے کا احتمال ہے۔ اسی طرح اگر کسی شخص کو یہ بتایا جائے کہ فلاں شخص
کو اس کی بے دینی کی وجہ سے سزا کا احتمال ہے تو اس کا اور اثر ہو گا بہ نسبت اس کے کہ اس کو یہ
بتایا جاوے کہ اس شخص کے لئے سزا مقدر ہو چکی ہے اور جب کہ اس کے اعمال کی وجہ سے
سزا مقدر ہو بھی چکی ہو تو پھر حق بھی یہی ہو گا اور اسی رنگ میں بتایا جانا ضروری ہے۔
اگر یہ شبہ کیا جائے کہ کیوں خدا تعالٰی رہی بات نہیں بتا دیتا جو آخر میں ہوئی ہوتی ہے۔
درمیانی حالت بتاتا ہی کیوں ہے کہ لوگ شبہ میں پڑ جاویں۔ تو اس کا جواب ایک تو یہ ہے کہ
جیسا کہ میں پہلے بتا چکا ہوں پیشگوئیوں کی غرض اصلاح ہوتی ہے۔ پس اگر تقدیر کا وہ پہلو بتایا ہی
نہ جاوے جس نے بدل جاتا ہے تو لوگوں کو اصلاح کی تحریک کس طرح کی جائے؟ در حقیقت
تقدیر کے اس قسم کے اظہار سے ہزاروں آدمیوں کی جان بچ جاتی ہے۔ اور خدا تعالیٰ کا رحم
اس کا محرک ہے۔ دوسرے جیسا کہ میں پہلے بتا آیا ہوں اللہ تعالیٰ کی دو صفات ہیں ایک علیم
ہوتا اور ایک قادر ہونا۔ اگر تقدیر کا وہی حصہ بتایا جائے جو بدلتا ہی نہیں تو اس سے خدا تعالیٰ کا

انوار العلوم جلد ۴
۵۹۶
تقدیر الهی
علیم ہونا تو ثابت ہو جاتا مگر قادر ہونا ثابت نہ ہوتا۔ پس ایسی تقدیر کا ظاہر کرنا جو موجودہ حالات
کے مطابق ہے خدا تعالی کی قدرت کے اظہار کے لئے ضروری ہے۔ اس کے بغیر انسان پر اس
کی قدرت کا کامل اظہار نہیں ہو سکتا۔ یہی ایک ذریعہ انسان پر قدرت الہی کے اظہار کا ہے کہ
اس کے روحانی حالات پر خدا تعالیٰ کا ایک حکم جاری ہو اور اگر وہ حالات قائم رہیں تو اس کے
ساتھ اس اظہار کے مطابق معاملہ ہو اور اگر بدل جاویں تو اس کے ساتھ معاملہ بھی بدل
جارے ۔
اگر یہ کہا جائے کہ چونکہ لوگوں کو ایسی پیشگوئیوں سے ابتلاء آجاتا ہے یہی بہتر تھا کہ خدا
تعالیٰ اس قسم کی اخبار نہ دیا کرتا؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ شریر اور مفسد کی شرارت سے ڈر کر
اللہ تعالیٰ حق کو نہیں چھوڑ سکتا۔ وہ بات جس سے اللہ تعالیٰ کے رحم کا اظہار اور اس کی قدرت
کا ثبوت ملتا ہے اور اس کے فاعل بالا رادہ ہونے کی تصدیق ہوتی ہے وہ اس کو شریروں اور
مفسدوں کے اغراض کی وجہ سے کیونکر چھوڑ سکتا تھا۔ اس قسم کی اخبار دینے میں سوائے ان
لوگوں کے شور کے جن کی نیت مخالفت مخالفت پر پختہ ہو چکی ہوتی ہے اور کیا چیز روک ہے۔ اور اللہ
تعالی فرماتا ہے۔
مَا مَنَعْنَا أَنْ تُرْسِلَ بِالْأَيْتِ إِلَّا أَنْ كَذَّبَ بِهَا الْأَوَّلُونَ (بی اسرائل : ۲۰)
یعنی کیا ہم اس وجہ سے کہ پہلے زمانوں میں شریر لوگوں نے ہماری آیات کی تکذیب کر دی
تھی آیات کا بھیجنا بند کر دیں گے ؟
پس یہ اللہ تعالیٰ کی شان کے خلاف ہے کہ وہ بات جو اس کے رحم اور اس کی قدرت کا
اظہار سمجھدار لوگوں پر کرتی ہے اس کو اس لئے ترک کر دے کہ شریر کو اس پر ٹھوکر لگتی ہے۔
شریر کو ٹھو کر کیا لگتی ہے وہ تو پہلے ہی سے ٹھو کر کھا رہا ہوتا ہے۔ پس اس کے خیال سے مؤمنوں
کو فائدہ سے کیوں محروم رکھا جائے؟
میں اس جگہ ان لوگوں کی ہدایت کے لئے جو مسلمان کہلاتے ہوئے ایسی پیشگوئیوں پر
معترض ہوتے ہیں خود اسلام میں سے بعض ایسی مثالیں بیان کر دیتا ہوں جن میں خدا تعالیٰ نے
آخری امر کو بیان نہیں فرمایا بلکہ تدریجاً اپنے نشاء کا اظہار کیا ہے یا یہ کہ ہر ایک حالت کے
مطابق اس کا انجام بتایا ہے۔ ایک مثال اس کی تو وہ عظیم الشان واقعہ ہے جو مسلمانوں میں
معراج کے نام سے مشہور ہے اور جس کا تعلق اسلام کی بنیاد سے ایسا ہے کہ کوئی ذی علم مسلمان

انوار العلوم جلد ۴
۵۹۷
تقدیر الهی
اسے نظر انداز نہیں کر سکتا۔ معراج کے ذکر میں رسول کریم فرماتے ہیں کہ پہلے آپ
کو پچاس نمازوں کا حکم ہوا۔ اور پھر حضرت موسیٰ کے مشورہ سے آپ نے بار بار عرض کر کے
پانچ نمازوں کا حکم لیا۔ (مسلم) كتاب الايمان باب الاسراء برسول الله صلى الله عليه
وسلم إلى السموت وفرض الصلوات اب ظاہر ہے کہ اللہ تعالیٰ کو قبل از وقت معلوم تھا کہ
اس طرح حضرت موسی کہیں گے اور اس طرح ان کے مشورہ سے محمد رسول اللہ اللہ مجھ
سے تخفیف کی درخواست کریں گے۔ پس سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیوں خدا تعالٰی نے پہلے
پچاس نمازوں کا حکم دیا اور بعد میں ان کو پانچ سے بدل دیا۔ کیوں نہ شروع میں ہی پانچ کا حکم
دیا۔ جو اس کا جواب ہے وہی ایسی پیشگوئیوں کے بدلنے کے متعلق ہمارا جواب ہے۔
دوسری مثال اس کی وہ مشہور حدیث ہے جس میں اس شخص کا ذکر کیا گیا ہے جو سب کے
آخر میں دوزخ میں رہ جاوے گا اور پھر اسے اللہ تعالیٰ اس کی خواہش کے مطابق دوزخ سے
نکال کر باہر کھڑا کر دے گا اور پھر وہ ایک درخت دیکھے گا اور اس کے نیچے کھڑا ہونے کی خواہش
کرے گا اور خدا تعالیٰ اس سے یہ عہد لے کر کہ وہ پھر کچھ اور طلب نہیں کرے گا اسے اس
جگہ کھڑا کر دے گا۔ اور آخر ایک اور درخت کو دیکھ کر جو پہلے سے بھی زیادہ سرسبز ہو گا وہ پھر
درخواست کرے گا اور اللہ تعالی اس کے عہد کو یاد دلا کر اور نیا عہد لے کر اس کے نیچے بھی کھڑا
کر دے گا۔ آخر وہ جنت میں جانے کی خواہش کرے گا اور اللہ تعالیٰ ہنس پڑے گا اور اس کو
جنت میں داخل کر دے گا۔ (مسلم) کتاب الايمان باب اخر اهل النار خروجا) اس واقعہ
سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ کس طرح اللہ تعالیٰ ہر ایک موقع کے مطابق خبر دیتا ہے کیونکہ جب
اللہ تعالیٰ نے اس سے یہ عہد لیا تھا کہ وہ آئندہ پھر اور خواہش نہیں کرے گا۔ اس سے یہی
مفہوم سمجھا جاتا تھا کہ وہ اسے جنت میں داخل نہیں کرنا چاہتا تھا۔ حالانکہ یہ غلط ہے۔ اللہ تعالٰی
اسے جنت میں داخل کرنا چاہتا تھا اور پھر اسے آہستہ آہستہ جنت کی طرف لے جانا اس اعتراض
کے نیچے آجاتا ہے کہ کیوں اس نے اسے ایک دفعہ ہی جنت میں داخل نہ کر دیا اور جو اس کا
جواب ہو گا رہی اس قسم کی پیشگوئیوں کے بدلنے کا بھی جواب ہے۔
یہ سب
آخر میں میں پھر یہی بات کہوں گا کہ پیشگوئی محض اظہار تقدیر کا نام ہے اور یہ
مسلمانوں کا مسلمہ مسئلہ ہے کہ تقدیر مل جاتی ہے۔ پس کوئی وجہ نہیں کہ تقدیر کو چونکہ ظاہر کر
دیا گیا ہے اس لئے تقدیر کے ملنے سے جو فائدہ انسان بصورت دیگر اٹھا سکتا ہے اس سے اسے

انوار العلوم جلد ۴
۵۹۸
تقدیر الهی
محروم کر دیا جائے۔
خلاصہ کلام یہ ہے کہ تقدیر اور اکتاب ایک ہی وقت جاری ہوتے ہیں۔ مگر تقدیر علیحدہ
علیحدہ رنگ میں خدا تعالیٰ کی طرف سے جاری ہوتی ہے اس کے ساتھ بندہ کی تدبیر مل کر انسانی
اعمال مکمل ہوتے ہیں۔ اور ایک تقدیر وہ ہوتی ہے جس میں بندہ کے اعمال کا بالکل دخل نہیں
ہوتا۔ لیکن یہ تقدیر اعمال کی جزاء کے متعلق جاری ہوتی ہے اور اگر کبھی اعمال کے متعلق جاری
ہو تو ایسے اعمال کے متعلق انسان کو کسی قسم کی پرسش نہیں ہوتی بشرطیکہ وہ اعمال بعض
دوسرے اعمال کا نتیجہ اور جزاء نہ ہوں۔ حج ، نماز ، روزہ ، زکوۃ وغیرہ اور جھوٹ، زنا، ڈاکہ
وغیرہ سب انسان کے کام ہیں جن میں اکتساب کے طور پر اپنی مرضی کے ماتحت انسان عمل کرتا
ہے اس لئے ان کے متعلق جزاء و سزا کا مستحق ہے۔
باوجود اس کے ایک نادان اٹھتا ہے اور کہتا ہے کہ مجھ سے خدا چوری یا زنا کراتا ہے اور
نہیں جانتا کہ خدا تعالیٰ کی تقدیر بدیوں کے لئے جاری نہیں ہوتی۔ وہ پاک ہے اس لئے وہ پاک
ہی کام کرائے گا۔ اگر خدا کی تقدیر جاری ہوئی ہوتی تو ہر انسان سے نیک ہی کام کراتی جیسا کہ
قرآن کریم میں خدا تعالی فرماتا ہے۔
وَلَوْ شِئْنَا لَا تَيْنَا كُلَّ نَفْسٍ هُدمها (السجدة : (۱۴) کہ اگر ہم جبر کرتے تو سب کو مسلمان
بناتے کافر کیوں بناتے۔
پس اگر خدا کا انسان پر جبر تھا تو چاہئے تھا کہ ہر ایک سے نیک ہی اعمال کراتا۔ مگر تعجب ہے
که انسان ناپاک فعل خدا تعالی کی طرف منسوب کرتا ہے اور کہتا ہے کہ خدا نے مجھ سے
چوری کرائی میرا اس میں کیا دخل تھا؟ حالانکہ وہ ناپاک تقدیر اپنے اوپر خود جاری کرتا ہے۔ پس
یہ غلط ہے کہ خدا بھی گندی تقدیر جاری کرتا ہے تاکہ انسان برے فعل کرے۔ ہاں ایک گندی
تقدیر ہے ضرور جو شیطان جاری کرتا ہے اور اس کے ماتحت اپنے چیلوں سے کام لیتا ہے۔ چنانچہ
خدا تعالی قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ شیطان کا تسلط ان لوگوں پر ہوتا ہے جو اس سے دوستی
رکھتے ہیں۔ ایسے لوگ چونکہ خدا تعالیٰ کو چھوڑ کر شیطان کے پیرو بن جاتے ہیں اس لئے خدا
بھی ان کو چھوڑ دیتا ہے اور شیطان ان پر اپنی تقدیر جاری کرنا شروع کر دیتا ہے۔ پس وہ شخص
جو برے فعل کر کے کہتا ہے کہ یہ کام مجھ سے خدا کراتا ہے وہ خدا تعالی کی سخت گستاخی کرتا ہے۔
ہمارے ملک میں تو محاورہ ہے کہ جب کسی سے برا فعل سرزد ہو جاتا ہے تو کہتا ہے تقدیری امر تھا

انوار العلوم جلد ۴
۵۹۹
تقدیرانی
میرا کیا بس تھا۔ یہ خدا تعالیٰ کی بے ادبی اور گستاخی ہے۔ کیونکہ یہ غلط ہے کہ برے کاموں کے
متعلق خدا تعالیٰ کی تقدیر جاری ہوتی ہے۔ ہاں بری تقدیر شیطان کی طرف سے ان لوگوں پر
جاری ہوتی ہے جو اس کے بندے بن جاتے ہیں اور ایک وقت ان پر ایسا آتا ہے کہ اگر اس
وقت چاہیں بھی کہ شیطان کے پنجے سے نکل جائیں تو آسانی سے نہیں نکل سکتے۔ یعنی وہ ایک
گناہ کو چھوڑنا چاہتے ہیں لیکن اس کا چھوڑنا ان کے لئے مشکل ہو جاتا ہے۔ پھر ان کی حالت
یہاں تک پہنچ جاتی ہے کہ شیطان کے پنجہ سے چھوٹنا نہیں چاہتے اور اس کے ساتھ مل جاتے
ہیں۔
اب میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ مسئلہ تقدیر پر اگر ہم ایمان نہ لائیں یا یہ خدا کی طرف سے
جاری نہ ہو تو کیا نقصان ہوتے ہیں۔ اور اس پر ایمان لانے اور اس کے جاری ہونے کے کیا
فوائد ہیں؟
یہ ایک بہت اہم سوال ہے جس پر غور کرنے کی سخت ضرورت ہے لیکن افسوس کہ ظاہری
صوفی اور ملاں اس طرف گئے ہی نہیں۔ ۲۔
(چونکہ وقت بہت ہو گیا تھا اور سردی سخت تھی۔ نیز ابھی تقریر کا بہت سا حصہ باقی تھا۔
اس لئے بقیہ حصہ دوسرے دن پر رکھا گیا اور اسی جگہ تقریر ختم ہوئی۔ اور اس سے اگلا حصہ یہ
ہے جو دوسرے دن بیان کیا گیا۔)
میرا منشاء تھا کہ تقدیر کے مسئلہ کی مسئلہ تقدیر کے متعلق بعض شبہات کا ازالہ میرا
تشریح بیان کرنے کے بعد اس پر ایمان
لانے کے فوائد بھی آپ لوگوں کے سامنے بیان کروں اور آج اسی مضمون کو شروع کرنے کا
ارادہ تھا مگر آج ایک صاحب نے کچھ سوالات لکھ کر دیئے ہیں اس لئے پہلے مختصر طور پر ان کا
جواب بیان کر دیتا ہوں۔ یہ صاحب پوچھتے ہیں کہ شیطان کو گمراہ کرنے کی طاقت کہاں سے ملی؟
میں نے کل بیان کیا تھا کہ جب انسان اپنے خیالات کو شیطانی بنا لیتا ہے تب شیطان سے لگاؤ پیدا
ہو جانے کی وجہ سے شیطان کو بھی اس سے تعلق ہو جاتا ہے اور وہ بھی اسے گمراہ کرنا شروع کر
دیتا ہے۔ پس یہ گمراہی درحقیقت خود انسان کے نفس سے ہی پیدا ہوتی ہے۔ میں اس کی مثال
۔
دیتا ہوں۔ مثلاً ایک شرابی دوسرے شرابی کو اپنے ساتھ لے جائے اور وہ شخص جدھر جدھر یہ
شخص شراب پینے کے لئے جاتا ہے اس کے ساتھ ساتھ جائے تو گو وہ یہ کے میں اس کا تابع ہوں

انوار العلوم جلد ۴
۶۰۰
تقدیر الهی
جدھر اس کی مرضی ہے ۔ اہے لے جائے مگر دراصل وہ خود چونکہ اس کا ہم خیال ہے اور آپ شراب
کا شیدائی ہے اس کے ساتھ ساتھ جاتا ہے اور اپنے مزے کا خیال کر رہا ہے۔ صاحب مثنوی رہا
نے اس تعلق کو ایک لطیف مثال کے طور پر بیان کیا ہے۔ وہ فرماتے ہیں ایک چوہا تھا۔ اس نے
ایک اونٹ کی رسی پکڑ لی اور اپنے پیچھے پیچھے چلانے لگ گیا اور اس پر اس نے سمجھا کہ مجھے بڑی
طاقت حاصل ہو گئی ہے کہ اونٹ جیسے قد آور جانور کو اپنے پیچھے چلا رہا ہوں اور اس پر وہ پھولا
نہ کماتا تھا کہ چلتے چلتے راستہ میں دریا آگیا۔ اونٹ چونکہ پانی میں چلنے سے خوش نہیں ہوتا اس
لئے جب چوہا پانی کی طرف چلا تو وہ ٹھہر گیا۔ چوہے نے اس کے کھینچنے میں بڑا زور لگایا لیکن اونٹ
نے اس کی ایک نہ مانی چوہے نے اس سے پوچھا۔ اے اونٹ اس کا کیا سبب ہے کہ اس وقت
تک تو جس طرح میں تجھ سے کہتا تھا تو میری بات مانتا تھا مگر اب نا فرمان ہو گیا ہے۔ اس نے کہا
کہ جب تک میری مرضی تھی میں تمہارے پیچھے پیچھے چلا آیا۔ اب نہیں ہے اس لئے نہیں
چلوں گا۔ غرض جس وقت چوہا اونٹ کو لے جا رہا تھا اس وقت کو دیکھنے میں یہ نظر آرہا ہو کہ
چوہے کے پیچھے اونٹ چل رہا ہے لیکن اصل بات یہ ہے کہ چوہا جدھر جا رہا تھا ادھر ہی اونٹ بھی
اپنی مرضی سے جا رہا تھا۔ اسی طرح گو بظاہر یہ معلوم ہوتا ہے کہ انسان پر شیطان کا قبضہ ہے مگر
اصل میں اس کا قبضہ نہیں ہوتا بلکہ انسان اپنی باگ اس کے ہاتھ میں دے کر خود اپنی مرضی سے
اس کے پیچھے چل پڑتا ہے۔ چنانچہ بعض انسان جب اس سے اپنی جان چھڑوانا چاہتے ہیں تو سختی
سے اس کی اتباع سے انکار کر دیتے ہیں اور وہ ڈر کر ان کے پاس سے بھاگ جاتا ہے۔
دوسرا سوال یہ ہے کہ قرآن میں آتا ہے۔
ہے۔
وَمَا تَشَاءُ ونَ إِلَّا أَنْ يَشَاءَ اللهُ (الكوير : ٣٠) یعنی تم نہیں چاہتے مگر وہی جو خدا چاہتا
(۳۰
اس سے معلوم ہوا کہ انسان کے اعمال اللہ تعالی کی مشیت کے ماتحت ہیں۔
اس آیت کے یہ معنی نہیں ہیں جو سائل صاحب کے ذہن میں آئے ہیں اس آیت کا
ما سبق یہ ہے۔
فَأَيْنَ تَذْهَبُونَ إِنْ هُوَ إِلَّا ذِكْرٌ لِلْعَلَمِينَ ، لِمَنْ شَاءَ مِنْكُمْ أَنْ يَسْتَقِيمَ ، وَمَا
تَشَاءُ وْنَ إِلَّا أَنْ يَشَاءَ اللَّهُ رَبِّ الْعَلَمِينَ ) (التكوير: ۲۷ تا ۳۰)
خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔ تم کہاں جاتے ہو۔ یہ قرآن کریم نہیں مگر خدا تعالیٰ کی طرف سے

·

آج 10 میں سے 10 باقی