تقدیر الہٰی

انوارالعلوم (جلد 4), حصہ 7

انوار العلوم جلد ۳
・ト
تقدیر الهی
وعظ اور نصیحت ہے مگر اسی شخص کے لئے جو چاہے اپنے معاملات کو درست کرے اور حق پر
قائم ہو ۔ آگے فرماتا ہے ۔ وَمَا تَشَاءُ ونَ إِلَّا أَنْ يَشَاءَ اللَّهُ رَبُّ الْعَلَمِينَ ، یعنی یہ تمہاری
کوشش استقامت کی بھی تبھی انعام کا وارث ٹھر سکتی ہے جب کہ تمہاری مرضی خدا تعالٰی کی
مرضی کے مطابق ہو جائے یعنی تمہارے اعمال شریعت کے مطابق ہوں اور تمہارے عقائد بھی
شریعت کے مطابق ہوں۔ جن باتوں پر خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے ایمان لاؤ اور حسن اعمال یعنی
نماز، روزہ، زکوۃ، حج وغیرہ کا حکم دیا ہے ان کو بجالاؤ۔ ان کو بجالاؤ ۔ جب اس طرح کرو گے اس وقت تم اس
کلام کے نیک اثرات کو محسوس کرو گے ورنہ نہیں۔ اور یہ ایسی ہی بات ہے جیسے کسی کو کہا
جائے کہ ہم تم سے تب خوش ہوں گے جب تم ہماری منشاء کے ماتحت کام کرو۔ پس اس آیت
سے یہ بات ثابت نہیں ہوتی کہ تمام انسانی اعمال اللہ تعالی کراتا ہے اور انسان کا اس سے کچھ
واسطہ نہیں ہوتا۔
باقی رہی یہ آیت کہ إِنَّ اللَّهَ يُضِلُّ مَنْ يَشَاءُ (الرعد: ۲۸)
اس کے متعلق اس وقت پوچھنے کی کوئی ضرورت نہ تھی۔ ہماری جماعت میں اس کے
متعلق بہت کچھ لکھا گیا ہے۔ اس کے متعلق اللہ تعالیٰ نے خود کھول کر بیان کر دیا ہے کہ خدا اس
کو گمراہ کرتا ہے جو خود ایسا ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔
كَذَلِكَ يُضِلُّ اللَّهُ مَنْ هُوَ مُسْرِفُ مُرْتَابُ (المؤمن: ۳۵)
یعنی اسی طرح اللہ تعالی گمراہ کرتا ہے اسے جو مسرف اور شک کرنے والا ہوتا ہے۔
اسی طرح فرماتا ہے۔
وَمَا يُضِلُّ بِهِ إِلَّا الْفَسِقِينَ ه (البقرة : ۲۷)
اور نہیں گمراہ کرتا اللہ تعالیٰ اس کے ذریعہ مگر فاسقوں کو اور اسی طرح فرماتا ہے۔
وَمَا كَانَ اللَّهُ لِيُضِلَّ قَوْمًا بَعْدَ إِذْ هَدَهُمْ (التوبة : ۱۱۵)
یعنی یہ کیونکر ہو سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ خود ہی ہدایت بھیجے اور پھر خود ہی بعض آدمیوں کو
گمراہ کر دے۔
پس اللہ تعالٰی اس کو گمراہ کرتا ہے جو خود گمراہ ہوتا ہے۔ اور یہ صحیح بات ہے کہ جو آنکھیں
بند رکھے وہ ایک نہ ایک دن اندھا ہو جائے گا۔ اسی طرح جو روحانی آنکھوں سے کام نہ لے وہ نہ
بھی روحانیت سے بے بہرہ ہو جاتا ہے۔ اور چونکہ یہ قانون خدا تعالٰی نے مقرر کیا ہوا ہے اس

انوار العلوم جلد ۴
۶۰۲
تقدیر الهی
لئے اس کا نتیجہ خدا کی طرف منسوب ہوتا ہے۔
باقی جَنَّ الْقَلَم اور اسی قسم کی اور حدیثیں ان کے متعلق اول تو یہ یاد رکھنا چاہئے کہ ان کو
قرآن کریم کے ماتحت لانا پڑے گا اور ایسے ہی معنی کئے جائیں گے جو قرآن کریم کی آیات کے
مطابق ہوں اور وہ معنی ہی ہو سکتے ہیں کہ یا تو اس سے تقدیر عام مراد ہے یعنی قانون قدرت اور
اس میں کیا شک ہے کہ قانون قدرت ابتدائے افرینش سے مقرر چلا آیا ہے یا اس سے مراد ہر
ایک عمل نہیں بلکہ خاص تقدیر مراد ہے اور اس میں کیا شک ہے کہ خاص تقدیر میں اللہ تعالی ہی
جاری کرتا ہے یا پھر اس سے علم الہی مراد ہے۔ یہی وہ باتیں ہیں جو لوح محفوظ پر لکھی ہوئی
ہیں۔
اب میں ایک خاص شبہ بیان کرتا ہوں۔ جو تقدیر کے متعلق تعلیم یافتہ طبقہ میں پھیلا ہوا
ہے۔ آج کل جہاں لوگوں میں تحقیقات کا مادہ بڑھ گیا ہے وہاں وہ ہر ایک کام کے متعلق معلوم
کرنا چاہتے ہیں کہ وہ کیوں ہوا۔ مثلاً دانہ اگتا ہے۔ اس کے متعلق تحقیق کی گئی ہے کہ کیوں اگتا
ہے۔ پہلے تو یہ سمجھا جاتا تھا کہ جب دانہ زمین میں ڈالا جاتا ہے تو فرشتہ کھینچ کر اس سے بال نکال
دیتا ہے۔ لیکن اب اس قسم کی باتیں کوئی ماننے کے لئے تیار نہیں ہے اور وہ معلوم کرنا چاہتا ہے
کہ کیوں اگتا ہے اس کی کیا وجہ ہے؟ اس طرح یہ تحقیقات کی جاتی ہیں کہ فلاں چیز کہاں سے
آئی۔ مثلاً کہتے ہیں۔ پہلے دھوپ ہوتی ہے پھر اچانک بادل آجاتا ہے۔ یہ کہاں سے آتا ہے؟
علوم جدیدہ کے ماننے والے کہتے ہیں۔ بادل کئی دن سے بن رہا تھا اور کہیں دور دراز سے چلا
ہوا تھا جو اس وقت ہمارے سروں پر آگیا۔ یا ہمارے اوپر کی ٹھنڈک اور خنکی سے ان ابخرات
سے جو دور سے چلے آرہے تھے یہاں آکر بادل بن گیا۔ ان لوگوں کے سامنے اگر بیان کیا جائے
کہ بارش کے لئے دعا کی گئی تھی اور بادل آگیا تو وہ اس پر ہنتے ہیں اور کہتے ہیں کہ دعا تو اس
وقت کی گئی تھی اور بادل اس سے کئی دن پہلے بن کر چلا ہوا تھا۔ پھر اس کا آنا دعا کے اثر سے
کس طرح ہوا؟ اس قسم کے اعتراضات آج کل کئے جاتے ہیں مگر یہ سب باطل ہیں۔ ہم یہ
مانتے ہیں کہ بادل کے آنے کا سبب موجود ہے۔ مگر سوال یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کو دس لاکھ یا دس
کروڑ سال یا جو وقت بھی مقرر کیا جائے اس سے پہلے معلوم تھا یا نہیں کہ فلاں وقت اور فلاں
موقع پر میرا فلاں بندہ دعا کرے گا۔ پھر اسے یہ خبر بھی تھی یا نہیں کہ اس وقت مجھے اس کی مدد
کرتی ہے۔ اگر خبر تھی تو خواہ جس قدر عرصہ پہلے بادل تیار ہوا اسی لئے تیار ہوا کہ اس وقت

انوار العلوم جلد ۴
۶۰۳
تقدیر الهی
اس کے ایک بندہ نے دعا کرنی تھی اور خدا تعالیٰ کے رحم نے اس وقت اس بادل کو وہاں پہنچانا
تھا۔ تو اس قسم کے سب اعتراض باطل ہیں کیونکہ کسی بات کا سبب پہلے ہونے سے یہی نتیجہ نکلتا
ہے کہ اس کا بلاواسطہ محرک وہ امر نہ تھا جو پیچھے ہوا یہ نتیجہ نہیں نکلتا کہ وہ اس کے لئے نہیں
ہوا۔ کیا ایک مہمان کے آنے سے پہلے وہ چیزیں مہیا نہیں کی جاتیں جو دور سے منگوانی پڑتی
ہیں۔ پھر کیا ان چیزوں کا اس مہمان کی آمد سے پہلے منگوانا اس بات کا ثبوت ہوتا ہے کہ وہ اس
کی خاطر نہیں منگوائی گئیں ۔ خدا تعالیٰ عالم الغیب ہے۔ اسے معلوم تھا کہ فلاں وقت میرا بندہ
بادل کے لئے دعا کرے گا اس لئے اس نے شروع پیدائش سے ایسے حکم دے چھوڑے تھے کہ
اس وقت ایسے سامان پیدا ہو جاویں کہ اس بندہ کی خواہش پوری ہو جائے۔ پس اس بارش کا
ہونا ایک تقدیر خاص کا نتیجہ تھا جو تقدیر عام کے پردہ میں ظاہر ہوئی۔
اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ یہ کسی طرح معلوم ہوا کہ اس کی محرک تقدیر تھی۔ اور اس کی
وجہ عام اسباب قدرت نہ تھے۔ اس بات کے معلوم کرنے کے لئے یہ دیکھنا چاہئے کہ کیا ایسے
متواتر واقعات ہوتے ہیں جن کی نظیر دنیا کے عام قاعدہ میں نظر نہیں آتی اور اس کی وجہ سے
انہیں اتفاق نہیں کہا جا سکتا۔ اگر یہ ثابت ہو جائے تو معلوم ہو گا کہ ان کے متعلق خاص تقدیر
جاری ہوتی تھی۔ مثلاً اگر دیکھیں کہ متواتر ایسا ہوا کہ دعائیں کی گئیں اور بادل آگئے تو اس کو
اتفاق نہیں کہا جا سکتا بلکہ اس کی کوئی وجہ قرار دینی پڑے گی۔ پھر اتفاق اس کو اس لئے بھی
نہیں کہہ سکتے کہ اس قسم کی مثالوں میں ایک سلسلہ نظر آتا ہے۔ صدیوں کے بعد صدیوں میں
مختلف بزرگوں کی دعاؤں کے جواب میں ایسا معاملہ ہوتا آیا ہے۔ پس اسے اتفاق نہیں کہہ
سکتے۔ پھر وہ جو ایسی باتوں کو اتفاق کہتے ہیں وہ خود لکھتے ہیں کہ اتفاق کوئی چیز نہیں ہے۔ ہر ایک
چیز کا کوئی نہ کوئی سبب ہوتا ہے۔ اس مسئلہ کے بیان کرنے کا یہ وقت نہیں ورنہ میں بتاتا کہ وہ
اتفاق کے متعلق کیا سمجھتے ہیں۔ بہر حال جب وہ دنیا کے کسی معاملہ کے متعلق اتفاق کے قائل
نہیں تو پھر اپنے عقیدہ کے خلاف جو بات ہو اسے اتفاق کیوں کہتے ہیں۔
غرض یہ بات خوب یاد رکھو کہ خدا تعالی کی طرف سے تقدیر جاری ہے گو سبب موجود
ہوتے ہیں مگر ان کی وجہ سے یہ نہیں کہا جا سکتا کہ وہ تقدیر نہیں ہے۔
اب میں نہایت افسوس سے ان نقصانات کا مسئلہ تقدیر کے غلط سمجھنے کے نقصان اظہار کرتا ہوں جو لوگ اس مسئلہ کو نہ سمجھنے کی

انوار العلوم جلد ۴
۶۰۴
تقدیراتی
وجہ سے اٹھا رہے ہیں۔ تقدیر دراصل ایک ایسی اعلیٰ درجہ کی چیز تھی کہ انسانوں کو زندہ کرنیوالی
تھی۔ مگر افسوس اس کی قدر نہیں جانی گئی اور اس سے وہی سلوک کیا گیا جو قرآن کریم سے کیا گیا
ہے۔ خدا تعالی فرماتا ہے قیامت کے دن رسول کریم ال خدا تعالیٰ کے حضور کہیں گے۔
يُرَبِّ ب إِنَّ قَوْمِي اتَّخَذُوا هُذَا الْقُرْآنَ مَهْجُورًا ) ( الفرقان: ۳۱)
کہ خدایا اس قرآن کو میری قوم نے پیٹھ کے پیچھے ڈال دیا۔ اس کے مصداق رسول کریم
کے زمانہ کے وہ لوگ بھی تھے جنہوں نے آپ کو نہ مانا۔ مگر مسلمان بھی ہیں اور اصل
قوم رسول کریم ﷺ کی یہی ہیں۔ وہ قرآن جو ان کی ہدایت کے لئے آیا اور جس کے متعلق
خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ انسان کو اعلیٰ سے اعلیٰ درجہ پر پہنچانے کے لئے آیا ہے اس کو آج کل
کس طرح استعمال کیا جاتا ہے۔ ایک تو اس طرح کہ زندگی بھر تو قرآن کا ایک لفظ ان کے کانوں
میں نہیں پڑتا۔ لیکن جب کوئی مر جائے تو اس کو قرآن سنایا جاتا ہے۔ حالانکہ مرنے پر سوال تو
یہ ہوتا ہے کہ بتاؤ تم نے اس پر عمل کیونکر کیا؟ نہ یہ کہ مرنے کے بعد تمہاری قبر پر کتنی دفعہ
قرآن ختم کیا گیا ہے۔ پھر ایک استعمال اس کا یہ ہے کہ ضرورت پڑے تو آٹھ آنے لے کر اس
کی جھوٹی قسم کھائی جاتی ہے اور اس طرح اسے دوسروں کے حقوق دبانے کا آلہ بنایا جاتا ہے۔
تیسرے اس طرح کہ ملا نے اس سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ جب کوئی مر جاتا ہے تو اس کے وارث
قرآن لاتے ہیں کہ اس کے ذریعہ سے اس کے گناہ بخشوا ئیں اور ملا نے ایک حلقہ سا بنا کر بیٹھ
جاتے ہیں اور قرآن ایک دوسرے کو پکڑاتے ہوئے کہتے ہیں کہ میں نے یہ تیری ملک کی۔ وہ
اس طرح سمجھتے ہیں کہ مردہ کے گناہوں کا اسقاط ہو گیا۔ مگر مردہ کے گناہوں کا کیا اسقاط ہونا تھا
ان ملانوں اور اس مردہ کے وارثوں کے ایمانوں کا اسقاط ہو جاتا ہے۔ ایک اس طرح فائدہ
اٹھاتے ہیں کہ ملا نے آٹھ آٹھ آنہ کے قرآن لے آتے ہیں۔ جب کسی کے ہاں کوئی مر جاتا
ہے اور وہ قرآن لینے آتا ہے تو اسے بہت سی قیمت بتا دی جاتی ہے۔ وہ کہتا ہے کہ یہ تو ایک
روپے سے بھی کم قیمت کا ہے۔ ملاں صاحب کہتے ہیں کہ کیا قرآن سستے داموں بک سکتا ہے ؟
تھوڑی قیمت پر تو اس کا بیچنا منع ہے۔ خود قرآن میں آتا ہے وَلَا تَشْتَرُوا بِايْتِي ثَمَناً قَلِيلاً
(البقرۃ : ۴۲) کہ تھوڑی قیمت پر قرآن نہ خریدو اس لئے کہ اس کی تھوڑی قیمت نہیں لی جاسکتی۔
مگر وہ نادان نہیں جانتے کہ قرآن نے تو یہ بھی فرمایا ہے کہ مَتَاعُ الدُّنْيَا قَلِيلٌ (النساء: ۷۸) کہ
دنیا کا سب مال و متاع قلیل ہے۔ اور ثَمَناً قَلِيلاً کے یہ معنی ہیں کہ دنیا کے بدلے اسے نہ بیچو۔

انوار العلوم جلد ۴
۶۰۵
تقدیر الهی
پھر ایک استعمال اس کا یہ ہے کہ عمدہ غلاف میں لپیٹ کر دیوار سے لٹکا دیتے ہیں۔ پھر ایک
یہ کہ حجزدان میں ڈال کر گلے میں لٹکا لیتے ہیں تاکہ عوام سمجھیں کہ بڑے بزرگ اور پار سا ہیں
ہر وقت قرآن پاس رکھتے ہیں۔ پس جس طرح قرآن کریم کو مسلمان برے طور پر استعمال کر
رہے ہیں اور اس سے فائدہ نہیں اٹھاتے اس طرح تقدیر کے مسئلہ کے متعلق کرتے ہیں۔
چنانچہ ایک استعمال تو اس کا یہ ہوتا ہے کہ اپنی : ہے کہ اپنی ندامت اور شرمندگی کے مٹانے کے لئے تقدیر کو
آڑ بنا لیتے ہیں۔ مثلاً کسی کام کے لئے گئے اور وہ نہ ہوا تو اپنی شرمندگی مٹانے کے لئے کہ لوگ
کہیں گے تم تو بڑا دعوی کرتے تھے مگر فلاں کام نہ کر سکے ۔ کہتے ہیں کہ قسمت ہی اسی طرح تھی
ہم کیا کرتے؟ جہاں جہاں انہیں کوئی ذلت اور رسوائی پہنچتی ہے اسے قسمت اور تقدیر کے
سرمنڈھ دیتے ہیں۔ حالانکہ تقدیر ندامت میں غرق کرنے کے لئے نہیں بلکہ ترقیات کے عطا
کرنے کے لئے جاری کی گئی ہے۔ آگے جو شخص نقصان اٹھاتا ہے وہ تقدیر سے فائدہ نہ اٹھانے
کے باعث ہوتا ہے۔
پھر اظہار مایوسی کے وقت بھی قسمت کو یاد کر لیتے ہیں۔ مثلاً کام کرتے کرتے جب ہمت ہار
کر بیٹھ جاتے ہیں اور یہ انسان کے لئے بد ترین حالت ہے ۔ کیونکہ مایوسی کا اظہار کرنا نہایت
درجہ بزدلی اور دنائت پر دلالت کرتا ہے اور شریف انسان اس سے بچتا ہے۔ تو اس وقت اپنی
مایوسی اور ناامیدی کا اظہار ان الفاظ میں کرتے ہیں کہ یہ بات معلوم ہوتا ہے قسمت ہی میں
نہیں ہے۔ یعنی ہم تو آسمان میں سوراخ کر آئیں لیکن اللہ تعالیٰ نے راستہ روک دیا ہے اور
چونکہ اس کا منشاء نہیں اس لئے ہم کوشش چھوڑ دیتے ہیں اس طرح اپنی کم ہمتی اور دنائت کو
خدا تعالیٰ کی تقدیر کی آڑ میں چھپاتے ہیں۔ اور شرم نہیں کرتے کہ تقدیر کو کس رنگ میں
استعمال کر رہے ہیں اور اتنا نہیں سوچتے کہ ان کو کیونکر معلوم ہوا کہ خدا تعالیٰ کی تقدیر یوں ہی
تھی۔ یہ اس کے ایسے مقرب کب ہوئے کہ وہ ان پر اپنی تقدیروں کا اظہار کرنے لگ گیا۔
پھر اپنی سستی کو چھپانے کے لئے اس مسئلہ کا استعمال کرتے ہیں۔ اس لومڑی نے تو پھر بھی
اچھا کیا تھا جس نے گزرتے ہوئے دیکھا کہ انگور کی بیل کو انگور لگے ہوئے ہیں۔ وہ ان کو کھانے
کے لئے اچھلی کو دی مگر وہ اتنے اونچے تھے کہ پہنچ نہ سکی اور یہ کہہ کر چل دی کہ تھو۔ کھٹے
ہیں۔ گویا وہ ان کو اس لئے نہیں چھوڑ رہی کہ ان کو پا نہیں سکتی بلکہ ان کے کھٹے ہونے کی وجہ
سے چھوڑ رہی ہے مگر یہ اس سے بھی بدتر نمونہ دکھاتے ہیں۔ یہ بغیر کسی کام کے لئے کوشش

انوار العلوم جلد ۴
५۔५
تقدیر الهی
کرنے کے یہ کہہ کر اپنی سستی پر پردہ ڈال دیتے ہیں کہ اگر قسمت ہوئی تو مل کر رہے گا اور
نادان نہیں سوچتے کہ تم کب اس قابل ہوئے کہ اللہ تعالیٰ اپنے قانون کو بدل کر ایک خاص
تقدیر جاری کرے گا اور تمہارے لئے رزق مہیا کرے گا۔ اور پھر بات تو تب تھی کہ سب کام
چھوڑ دیتے۔ لیکن ایسا نہیں کرتے جس کام کے بغیر چارہ نہ ہو اسے کرنے کے لئے دوڑ پڑتے
ہیں۔ یا جو کام زیادہ قربانی اور محنت نہ چاہتا ہو اس کے کرنے میں عذر نہیں کرتے۔ اگر قسمت
پر ایسا ایمان تھا تو پھر چھوٹے چھوٹے کام کیوں کرتے ہو ؟ در حقیقت ان لوگوں کا فعل اس
لومڑی کے فعل سے بھی بدتر ہے نہ صرف اس لئے کہ اس نے کوشش کے بعد چھوڑا اور یہ بغیر
کوشش کے چھوڑ دیتے ہیں بلکہ اس لئے بھی کہ اس نے تو اپنے ترک عمل کو انگوروں کے کھٹے
ہونے کی طرف منسوب کیا اور یہ اسے اللہ تعالیٰ کی طرف منسوب کرتے ہیں۔ یہ لوگ خود
ست ہوتے ہیں کام کرنے کو جی نہیں چاہتا محنت سے دل گھبراتا ہے اور اسے موت سے بدتر
خیال کرتے ہیں لیکن جب ترقیات کے راستوں پر قدم زن ہونے کے لئے انہیں کہا جاتا ہے تو
کہہ دیتے ہیں اگر فلاں چیز نے ملنا ہو گا تو آپ ہی مل رہے گی ہمارے محنت کرنے سے کیا ملتا ہے
اور اس طرح اپنی کمزوری تقدیر کی چادر میں چھپاتے ہیں۔
پھر گالی کے طور پر تقدیر کو استعمال کرتے ہیں۔ یعنی جس کو گالی دینی ہو اسے کہتے ہیں چل
بد قسمت۔ گویا جس طرح اور برے الفاظ ہیں اسی طرح قسمت کا لفظ ہے۔ اور ان کے نزدیک
خدا کی اس نعمت کا استعمال یہ ہے کہ اپنی زبانوں کو گندہ کریں۔ حالانکہ خدا تعالیٰ نے تقدیر اس
لئے جاری کی تھی کہ انسان اس کے ذریعہ اپنے آپ کو پاک کریں۔
پھر اس کا ایک استعمال خدا کو گالیاں دینے کے لئے ہوتا ہے۔ خدا نے تو تقدیر اس لئے بنائی
ہے کہ خدا سے انسان کا تعلق مضبوط ہو مگر وہ اس کا الٹا استعمال کرتے ہیں۔ اگر بعض لوگوں کے
گھروں میں کوئی موت ہو جائے ۔ مثلاً کوئی بچہ مر جاوے تو وہ کہتا ہے کہ "ربا تیرا پتر مردا تے
تینوں پتہ لگدا " یعنی اے خدا تیرا لڑکا مرتا تو تجھے معلوم ہوتا کہ اس کا کس قدر صدمہ ہوتا ہے۔
نعوذ باللہ من ذالک گویا خدا نے ان پر بڑا ظلم کیا ہے۔ اور وہ چاہتے ہیں کہ خدا پر بھی ایسا ہی
ظلم ہو۔ یہاں ایک شخص تھے بعد میں وہ بہت مخلص احمدی ہو گئے اور حضرت صاحب سے ان کا
بڑا تعلق تھا۔ مگر احمدی ہونے سے قبل حضرت صاحب ان سے میں سال تک ناراض رہے۔
وجہ یہ کہ حضرت صاحب کو ان کی ایک بات سے سخت انقباض ہو گیا۔ اور وہ اس طرح کہ ان

انوار العلوم جلد ۴
५०८
تقدیر الهی
کا ایک لڑکا مر گیا۔ حضرت صاحب اپنے بھائی کے ساتھ ان کے ہاں ماتم پرسی کے لئے گئے۔ ان
میں قاعدہ تھا کہ جب کوئی شخص آتا اور اس سے ان کے بہت دوستانہ تعلقات ہوتے تو اس سے
بغل گیر ہو کر روتے اور چیخیں مارتے۔ اس کے مطابق انہوں نے حضرت صاحب کے بڑے
بھائی سے بغل گیر ہو کر روتے ہوئے کہا کہ خدا نے مجھ پر بڑا ظلم کیا ہے۔ یہ سن کر حضرت
صاحب کو ایسی نفرت ہو گئی کہ ان کی شکل بھی نہیں دیکھنا چاہتے تھے۔ بعد میں خدا نے انہیں
توفیق دی اور وہ ان جہالتوں سے نکل آئے۔ غرض تقدیر کے مسئلہ کے غلط سمجھنے کا یہ نتیجہ ہے
کہ یہ لوگ کہتے ہیں کہ خدا نے ہم پر یہ ظلم کیا وہ ستم کیا اور اس طرح خدا کو گندی سے گندی
گالیاں دینے سے بھی دریغ نہیں کرتے۔ اصل بات یہ ہے کہ ان لوگوں کے ان افعال کا الزام
ان پر ہے جنہوں نے ان کے دلوں میں یہ خیال ڈال دیا ہے کہ سب کچھ خدا کرتا ہے۔ اس
خیال کو رکھ کر جب ان پر کوئی مصیبت آتی ہے تو کہتے ہیں خدا نے ہم پر یہ ظلم کیا ہے۔
اب میں یہ بتاتا ہوں کہ ایمان بالقدر کی ضرورت کیا ہے؟ میں ایمان بالقدر کی ضرورت نے بتایا ہے قدر نام ہے صفات الہیہ کے ظہور کا۔ اور جب
تک کوئی انسان اس پر ایمان نہیں لاتا اس کا ایمان مکمل نہیں ہو سکتا۔ پس تقدیر ایمان کی
تقویت اور تکمیل کا ذریعہ ہے۔ اگر یہ مسئلہ نہ ہوتا تو پہلا نقص یہ ہو تا کہ ایمان نا مکمل رہ جاتا۔
اگر تقدیر الہی جاری نہ ہوتی تو کیا کیا نقصان ہوتا ہو تا کہ اگر انسان تقدیر نہ نہ دین ہوتی میں تو ملکہ پہلا نقصان پاکستان یہ ہوتا دنیا
انسان دین مسکھ نہ
میں۔ میں نے بتایا ہے کہ ایک تقدیر یہ ہے کہ آگ جلائے ۔ پانی پیاس بجھائے یعنی وہ احکام جن
کے ذریعہ سے خواص الاشیاء مقرر کئے گئے ہیں۔ اسی قاعدہ سے فائدہ اٹھا کر دنیا اپنا کاروبار
کر رہی ہے۔ ایک زمیندار گھر سے دانہ لے جاکر زمین میں ڈالتا ہے۔ گویا بظاہر اس کو ضائع کرتا
ہے۔ مگر کیوں؟ اس لئے کہ اسے امید ہے کہ اگ کر ایک دانہ کے کئی کئی دانے بن جائیں
گے۔ لیکن اسے یہ امید اور یہ یقین کیوں ہے؟ اس لئے کہ اس کا باپ اس کا دادا اس کا
پڑدادا جب جب اس طرح کرتا رہا ہے ایسا ہی ہوتا رہا ہے۔ اور خدا نے یہ قانون مقرر کر دیا ہے
کہ جب دانہ زمین میں ڈالا جائے تو اس کے اُگنے سے کئی دانے پیدا ہو جائیں۔ لیکن اگر یہ
قاعدہ مقرر نہ ہوتا بلکہ اس طرح ہوتا کہ زمیندار کو کنک (گندم) کی ضرورت ہوتی اور وہ کنک
ہوتا تو کبھی کنک اگ آتی کبھی کیکر اگ آتا کبھی انگور کی بیل نکل آتی وغیرہ۔ تو کچھ مدت کے بعد

انوار العلوم جلد ۴
۶۰۸
تقدیر الهی
زمیندار اس بونے کے فعل کو لغو سمجھ کر بالکل چھوڑ دیتا اور اپنی محنت کو ضائع خیال کرتا۔ اسی
طرح اب تو سنار کو یقین ہے کہ سونا جب آگ میں ڈالوں گا تو پگھل جائے گا اور پھر جس طرح
اس سے چاہوں گا زیور بنا لوں گا۔ لیکن اگر ایسا نہ ہوتا بلکہ یہ ہو تا کہ سنار کو کوئی کڑے بنانے
کے لئے سونا دیتا اور وہ جب اسے پگھلاتا تو وہ چاندی نکل آتی یا کوئی چاندی دیتا تو وہ پیتل نکل
آتی۔ کیونکہ کوئی قاعدہ مقرر نہ ہوتا تو کیا حالت ہوتی ہیں کہ بیچارے سنار کو مار مار کر اس کی ایسی
گت بنائی جاتی کہ وہ اس کام کے کرنے سے توبہ کر لیتا۔ اسی طرح لوہار جب لوہے کو گرم کر کے
اس پر ہتھوڑا مارتا کہ اسے لمبا کرے ۔ لیکن وہ کبھی خود بنتا جاتا کبھی ہارن کی شکل اختیار کر لیتا
یا وہ کدال بناتا تو آگے تلوار بن جاتی اور اسے پولیس پکڑ لیتی کہ ہتھیار بنانے کی اجازت تم کو
کس نے دی ہے۔ یا اسی طرح ڈاکٹر تپ کے اترنے کی دوائی دیتا لیکن اس سے کھانسی بھی
ہو جاتی تو ڈاکٹروں کی کون سنتا۔ اب تو اگر کسی کو کھانسی ہو تو ایک زمیندار بھی کہتا ہے کہ اسے
بنفشہ پلاؤ۔ کیونکہ تجربے نے بتا دیا ہے کہ اس سے کھانسی کو فائدہ ہوتا ہے لیکن اگر یہ قانون
مقرر نہ ہوتا بلکہ یہ ہوتا کہ کبھی بنفشہ پلانے سے کھانسی ہو جاتی اور کبھی بخار بڑھ جاتا۔ کبھی قبض
ہو جاتی اور کبھی دست آجاتے۔ کبھی بھوک بند ہو جاتی اور کبھی زیادہ ہو جاتی تو کون بنفشہ پلاتا۔
بنفشہ تب ہی پلایا جاتا ہے کہ خدا نے مقرر کر دیا ہوا ہے کہ اس سے خاص قسم کی کھانسی کو فائدہ
ہو ۔ اسی طرح زمیندار تب ہی غلہ گھر سے نکال کر زمین میں ڈالتا ہے کہ اسے یقین ہے کہ گیہوں
سے گیہوں پیدا ہوتا ہے۔ اگر اسے یقین نہ ہوتا تو کبھی نہ نکالتا وہ کہتا نہ معلوم کیا پیدا ہو جائے گا
میں کیوں اس غلہ کو بھی ضائع کروں لیکن اب وہ اس لئے مٹی کے نیچے گندم کے دانوں کو دباتا
ہے کہ خدا نے تقدیر مقرر کی ہوئی ہے کہ گندم سے گندم پیدا ہو۔ اسی طرح روٹی کھانے سے
پیٹ بھرتا ہے۔ لیکن اگر ایسا ہو تاکہ کبھی ایک لقمہ سے پیٹ بھر جاتا اور کبھی کوئی سارا دن روٹی
کھاتا رہتا اور پیٹ نہ بھر تا تو پھر کس کو ضرورت تھی کہ کھانا کھاتا اور کیوں پیسے ضائع کرتا یا گھر
میں آگ جلانے سے کھانا پکایا جاتا ہے۔ لیکن اگر یہ ہو تا کہ کبھی سارا دن بھلکہ توے پر پڑا رہتا
اور آگ جلتی رہتی لیکن وہ گیلے کا گیلا ہی رہتا اور کبھی آٹا ڈالتے ہی جل جاتا اور کبھی سینک لگنے
سے پھل کا پکنے لگتا اور کبھی موٹا ہو کر ڈبل روٹی بن جاتا تو کون پھلکے پکانے کی جرأت کرتا۔ اس
طرح کبھی ساگ کچا رہتا اور کبھی پک جاتا تو کون پکاتا ۔ یا اب معلوم ہے کہ مصری ڈالنے سے چیز پکاتا۔ یا
میٹھی ہو جاتی ہے۔ لیکن اگر ایسا ہو تا کہ کبھی مصری ڈالنے سے میٹھی ہو جاتی ، کبھی کڑوی ، کبھی

انوار العلوم جلد ۴
۶۰۹
تقدیر الهی
نمکین اور کبھی کھٹی ، کبھی کھیلی اور کبھی کسی اور مزے کی تو کیا کوئی مصری یا کھانڈ کو استعمال کر
سکتا۔ یہ جس قدر کارخانہ عالم چل رہا ہے اس کی ایک ہی وجہ ہے اور وہ مسئلہ تقدیر ہے۔ خدا
تعالیٰ نے مقرر کر دیا ہے کہ میٹھا میٹھے کا مزا دے۔ کھٹا کھٹے کا مزا دے۔ آگ سے کھانا پکے۔ روٹی
سے پیٹ بھرے وغیرہ وغیرہ۔ اور لوگوں نے اس کا تجربہ کر لیا ہے۔ پس وہ ان باتوں کے لئے
روپیہ صرف کرتے ہیں۔ محنت برداشت کرتے ہیں۔ پس معلوم ہوا کہ دنیا کا جتنا کاروبار اور
جتنی ترقیاں ہیں وہ سب تقدیر کے مقرر ہونے کی وجہ سے ہیں۔ اگر یہ نہ ہوتی تو دنیا ہی نہ
ہوتی۔ اور اس کا کارخانہ نہ چل سکتا پس انسان کی زندگی تقدیر کے ساتھ قائم ہے کیونکہ انسان
کھانے پینے اور اور دوسری ضروریات کے پورا ہونے سے زندہ رہ سکتا ہے اور ان ضروریات کے
پورا کرنے کے لئے وہ سبھی محنت کرتا ہے جب وہ جانتا ہے کہ میری کوشش کا کوئی مفید نتیجہ
نکلے گا۔ اگر کوئی قاعدہ مقرر نہ ہوتا تو وہ محنت بھی نہ کرتا اور زندہ بھی نہ رہتا۔
یہ تو عام تقدیر کے نہ ہونے کا نقصان تھا۔ اب تقدیر خاص کے نہ ہونے کے متعلق بتاتا ہوں۔
جس طرح تقدیر عام سے دنیا کا قیام اور اس کی تقدیر خاص کے نہ ہونے کے نقصان ترقی وابستہ ہے۔ اسی طرح روحانیت کا
کا قیام
اور اس کی ترقی تقدیر خاص سے وابستہ ہے۔ اور جس طرح اگر تقدیر عام نہ ہوتی تو دنیا باطل
ہوتی اسی طرح اگر تقدیر خاص نہ ہوتی تو روحانیت باطل ہو جاتی۔
اس کا پہلا نقصان تو یہ ہے کہ اس کے بغیر انسان خدا پر ایمان نہیں لا سکتا۔ اس لئے کہ خدا
پر ایمان لانے کی بڑی سے بڑی دلیل یہ دنیا کا کارخانہ ہے کہ اتنے بڑے کارخانہ کا بنانے والا کوئی
ہونا چاہئے۔ چنانچہ کسی فلسفی نے ایک اعرابی سے پوچھا تھا کہ تمہارے پاس خدا کے ہونے کی کیا
دلیل ہے۔ اس نے کہا کہ جب میں مینگنی دیکھتا ہوں تو سمجھ لیتا ہوں کہ ادھر سے کوئی بکری گزری
ہے۔ یا اونٹ کا پاخانہ دیکھتا ہوں تو معلوم کر لیتا ہوں کہ یہاں سے کوئی اونٹ گزرا ہے یا پاؤں
کے نشان دیکھ کر معلوم کر لیتا ہوں کہ ادھر سے کوئی انسان گزرا۔ گزرا ہے تو کیا اتنے بڑے کارخانہ کو
دیکھ کر میں نہیں سمجھ سکتا کہ خدا ہے ؟ مگر یہ دلیل مکمل نہیں ہے۔ کیونکہ اس سے یہی ثابت
ہے کہ خدا ہونا چاہئے نہ یہ کہ ہے ۔ حضرت صاحب نے اس کے متعلق براہین احمدیہ میں خوب
کھول کر لکھا ہے۔
اب سوال ہو سکتا ہے کہ پھر کس طرح معلوم ہو کہ خدا ہے؟ یہ بات اسی طرح معلوم

انوار العلوم جلد ۴
410
تقدیر الهی
ہو سکتی ہے کہ خدا تعالٰی اپنی قدرت کا کوئی نمونہ دکھائے جس کو دیکھ کر یقین کیا جاسکے کہ خدا
تعالیٰ واقع میں موجود ہے۔ جب لوگ دیکھ لیں کہ ایک کام انسان کی طاقت سے بالا تھا اور وہ
ایک شخص کے قبل از وقت خبر دینے کے بعد خارق عادت طور پر ہو گیا تو وہ سمجھ سکتے ہیں کہ خدا
ہی ہے جس نے یہ کام کر دیا ہے۔
اس موقع پر میں ایک بات بتانی چاہتا ہوں اور وہ یہ کہ کہا جاسکتا ہے کہ حضرت صاحب نے
تو یہ لکھا ہے کہ الہام سے ثابت ہوتا ہے کہ خدا ہے۔ مگر تم کہتے ہو کہ تقدیر ہے۔ اس کے
متعلق یاد رکھنا چاہئے کہ اصل میں دونوں باتیں صحیح ہیں اور وہ اس طرح کہ یہ بات کہ خدا ہے
اسی الہام سے ثابت ہوتی ہے جس میں تقدیر کو ظاہر کیا جاتا ہے۔ ورنہ اگر خدا کی طرف سے
خالی یہ الہام ہو کہ میں ہوں تو لوگ کہہ سکتے ہیں کہ یہ الہام علم کا وہم ہے اس سے خدا کی ہستی
ثابت نہیں ہوتی۔ بہت دفعہ الہام بطور وہم کے بھی ہو جاتا ہے۔
یہاں ایک دفعہ ایک شخص آیا وہ کہتا تھا کہ مجھے آوازیں آتی ہیں۔ ” تم مہدی ہو"
مہمان خانہ میں ٹھرا ہوا تھا اور وہیں مولوی غلام رسول صاحب راجیکی ٹھرے ہوئے تھے۔
انہوں نے اس کو بلا کر سمجھایا کہ کیا اگر کوئی مولوی صاحب ! مولوی صاحب ! کر کے آواز
دے تو سمجھ لو گے کہ تمہیں بلاتا ہے۔ اس نے کہا نہیں۔ انہوں نے پوچھا کیا اگر کوئی حکیم
صاحب یا ڈاکٹر صاحب کہہ کر آواز دے تو تم کیا سمجھو گے؟ اس نے کہا یہی سمجھوں گا کہ کسی
حکیم صاحب یا ڈاکٹر صاحب کو بلایا جا رہا ہے۔ اور میں نے بھی یہ آواز سن لی ہے۔ مولوی
صاحب نے کہا۔ جب ڈاکٹر صاحب اور حکیم صاحب کی آواز سن کر تم یہ نہیں سمجھتے کہ کوئی
تمہیں مخاطب کر رہا ہے تو پھر جب مہدی اور مسیح کی آواز تم کو آتی ہے تو اپنے آپ کو مہدی
اور مسیح کیونکر سمجھ لیتے ہو ؟
اسی طرح حضرت صاحب کے زمانہ میں ایک شخص آیا اور آکر کہنے لگا۔ مجھے کبھی محمد کہا
جاتا ہے ، کبھی عیسی ، کبھی موسی ، کبھی ابراہیم اور میں کبھی عرش پر چلا جاتا ہوں۔ حضرت صاحب
نے کہا۔ جب تمہیں موسی کہا جاتا ہے تو حضرت موسی جیسا معجزہ بھی دیا جاتا ہے؟ اس نے کہا
نہیں۔ آپ نے فرمایا جب عیسیٰ کہا جاتا ہے تو تمہیں عیسیٰ والے نشان دیئے جاتے ہیں؟ کہا
نہیں۔ آپ نے فرمایا ۔ جب محمد کہا جاتا ہے تو محمد" کی طاقتیں بھی دی جاتی ہیں؟ کہا نہیں آپ
نے فرمایا ۔ جب تم عرش پر جاتے ہو تو کیا جلالی نشانات بھی دیئے جاتے ہیں؟ کہا نہیں۔ آپ نے

انوار العلوم جلد ۴
ニト
تقدیر الهی
فرمایا جو شخص کسی کو کہتا ہے کہ لے۔ اور جب وہ لینے کے لئے ہاتھ بڑھاتا ہے تو کچھ نہیں دیتا۔
کیا اس کے اس فعل سے معلوم نہیں ہوتا کہ اس سے نہی کی جارہی ہے یا اس کی آزمائش ہو
رہی ہے۔ اسی طرح تم سے یہ استہزاء کیا جا رہا ہے جو تمہارے گناہوں کی وجہ ہوں کی وجہ سے ہے۔ تم
بہت تو بہ کرو۔
غرض الهام چونکہ وہم اور وسوسہ اور مرض اور شیطانی القاء کا بھی نتیجہ ہوتا ہے۔ اس
لئے خالی الہام پر شبہ کیا جاسکتا ہے کہ شیطانی نہ ہو یا مرض نہ انہ ہو لیکن جب اس کے ساتھ قدرت
ہوتی ہے تو معلوم ہو جاتا ہے کہ کسی زبردست ہستی کی طرف سے ہے۔ پس یہ دونوں باتیں
درست ہیں کہ الہام ہی خدا تعالیٰ کے متعلق یقین کے مرتبہ پر پہنچاتا ہے اور اظہار تقدیر ہی
خدا ہے" کے مرتبہ تک پہنچاتا ہے۔ اور اگر تقدیر نہ ہوتی تو خدا تعالیٰ پر پر ایمان ایمان بھی نہ ہوتا۔ ہو
کو دیکھ کر کہا جا سکتا تھا کہ یونہی بن گئی ہے۔ مگر جب خدا کی طاقت اور اور قدرت قدرت کے کو انسان دیکھتا
دنیا
ہے تو اسے معلوم ہو جاتا ہے کہ خدا ہے۔ چنانچہ حضرت صاحب فرماتے ہیں ۔
قدرت سے اپنی ذات کا دیتا ہے حق ثبوت
اس بے نشان کی چہرہ نمائی میں تو ہے
اس میں حضرت صاحب نے بتایا ہے کہ خدا تعالیٰ قدرت سے اپنی چہرہ نمائی کرتا ہے اور
اس وقت تک خدائی ثابت نہیں ہوتی جب تک وہ قدرت نمائی نہ کرے۔ وہ لوگ جو قدرت
دیکھنے والے نہیں ہوتے وہ یوں کہہ دیتے ہیں کہ خدا کو کس نے پیدا کیا جو اس کو مانیں لیکن
جب اس کی قدرت دیکھ لیتے ہیں تو ان پر ثابت ہو جاتا ہے کہ خدا ہے۔
پس اگر تقدیر نہ ہو تو خدا تعالیٰ پر بھی ایمان نہیں رہتا اور اگر ایمان خدا پر کسی طرح حاصل
بھی ہو جائے تو تقدیر کے بغیر محبت اور اخلاص نہیں پیدا ہو سکتا مثلاً بادشاہ کی ذات ہے۔ کسی کا
دل نہیں چاہتا کہ اس کی طرف چٹھی لکھے کیونکہ اس سے ذاتی تعلق نہیں ہوتا۔ لیکن جن لوگوں
سے ذاتی تعلق ہوتا ہے ان کی طرف خط لکھنے کا خیال بار بار پیدا ہوتا ہے۔ اسی طرح عام بات کا
اور مزا ہوتا ہے اور اگر وہ بات اپنی ذات سے تعلق رکھتی ہو تو اور ہی مزا ہوتا ہے۔ اگر بادشاہ کا
عام اعلان ہو تو اس سے کوئی خاص لطف نہیں اٹھایا جاتا۔ لیکن اگر خاص کسی کے نام بادشاہ کی
چٹھی ہو تو اسے اپنے لئے بڑا فخر سمجھتا ہے۔ تو خدا تعالیٰ سے محبت اور اخلاص ہونے کے لئے
ضروری ہے کہ اس سے انسان کا ذاتی طور پر تعلق ہو اور وہ تعلق تقدیر کے ذریعہ قائم ہو سکتا

انوار العلوم جلد ۴
ہے۔
۶۱۲
تقدیر الهی
تیسرا نقصان اگر تقدیر نہ ہوتی تو یہ ہو تا کہ تقریباً سارے انسانوں کی نجات نہ ہو سکتی۔ اس
لئے کہ اکثر ایسے لوگ ہوتے ہیں جو ابتداء میں گناہ کرتے ہیں اور جب انہیں سمجھ آتی ہے تو
ان کو چھوڑ دیتے ہیں۔ اب اگر تقدیر نہ ہوتی اور تدبیر ہوتی تو یہی ہوتا کہ جو کچھ انسان کر چکا
ہوتا اسی کے مطابق اسے بدلہ ملتا۔ کیونکہ اس کو اپنے کئے ہوئے کے مطابق ہی ملنا تھا خدا نے
کچھ نہیں دینا تھا۔ اب ایک ایسا شخص جس نے اتنی سال گناہ کئے اور اکاسیویں سال نمازیں
پڑھیں اور اچھے عمل کئے اسے تدبیر کا اس قدر بوجھ جہنم میں ہی لے جاتا۔ لیکن اس موقع پر
تقدیر کام کرتی ہے اور یہ کہ خدا کی تقدیر ہے کہ اگر بندہ اپنے گناہوں سے تو بہ کرے تو ان کو مٹا
دیا جائے گا۔ چنانچہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔
بھی
إِنَّ الْحَسَنَتِ يُذْهِبْنَ السَّيِّاتِ (مورد: ۱۱۵) کہ نیکیاں بدیوں کو مٹا دیا کرتی ہیں۔
لیکن اگر یہ تقدیر نہ ہوتی تو لوگوں کی نجات مشکل ہو جاتی ۔ اگر تقدیر نہ ہوتی تو تو بہ کا مسئلہ
ی نہ ہوتا اور جب تو بہ کا مسئلہ نہ ہو ہوتا تو انسان کے گناہ گناہ معاف نہ ہو سکتے اور وہ نجات نہ پا
سکتا۔ لیکن خدا نے یہ تقدیر رکھ دی ہے کہ اگر انسان تو بہ کرے تو اس کے گناہ مٹا دیئے
جائیں۔ یہی وجہ ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے کہ اگر انسان غرغرہ سے پہلے کسی
وقت بھی تو بہ کرے گا تو اس کی توبہ قبول کی جائے گی اور یہ آخری وقت کی نیکی اس کی تمام عمر
کی بدیوں کو مٹا دے گی۔ (ترمذی ابواب الدعوات باب ماجاء في فضل التوبة
والاستغفار وما ذكر من رحمة الله لعبادم)
تو تقدیر کے مسئلہ کی وجہ سے انسان ہلاکت سے بچتا ہے۔ میں نے دیکھا ہے کہ ایک انسان
اپنے گناہوں پر مصر تھا۔ میں نے اسے کہا کہ گناہوں کو چھوڑ دو۔ وہ کہنے لگا کہ میں نے اتنے گناہ
کئے ہیں کہ سیدھا جہنم میں ہی جاؤں گا پھر گناہوں کو چھوڑنے کا کیا فائدہ؟ میں نے کہا یہ غلط
ہے۔ خدا گناہوں کو معاف کر دیتا ہے اگر انسان تو بہ کرے۔ آدمی سمجھدار تھا یہ بات اس کی
سمجھ میں آگئی اور اس نے گناہ چھوڑ دیئے ۔ تو اگر تقدیر نہ ہوتی تو تو بہ نہ ہوتی۔ اور تو بہ نہ ہوتی
یعنی خدا اپنے بندوں کی طرف رجوع نہ کرتا اور ان کی بدیوں کو نہ مٹاتا تو انسان ہلاک ہو جاتا۔
تقدیر خاص کی اہمیت اور ضرورت اب ایک اور بات بتاتا ہوں اور وہ یہ کہ تقدیر خاص کی اہمیت اور ضرورت کیا ہے؟ اس میں

·

آج 10 میں سے 10 باقی