ترکِ مولات اور احکامِ اسلام

انوارالعلوم (جلد 5), حصہ 3

انوار العلوم جلد ۵
۲۲۱
ترک موالات اور احکام اسلام
سورہ مستحنہ کی آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ دوست بنانے اور نہ بنانے کے لئے شرائط ہیں ان کو نظر اندازہ نہیں
کیا جا سکتا ۔ مگر میں پوچھتا ہوں کہ کیا ان شرائط کو ہنود کے لئے ہی نظر اندازہ نہیں کیا جا سکتا مسیحیوں
کے لئے نظر انداز کیا جا سکتا ہے جن کی نسبت اللہ تعالی قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ اقرَبَهُمْ مَوَدَّةً
(المائدة : ۸۳) یعنی محبت میں وہ دوسری قوموں کی نسبت مسلمانوں سے سب سے زیادہ قریب ہیں جب
وہ شرائط جن کے پائے جانے کی وجہ سے ہنود قابل موالات سمجھے گئے ہیں مسیحیوں میں بھی پائی جاتی
ہیں تو ان سے ترک موالات کرنا شرعی فتوی کے ماتحت کیونکر درست اور جائز ہو سکتا ہے ؟
اس آیت میں بھی حربی کافروں سے تولی منع کی گئی ھے پھر میں اس آیت کی
۔
نسبت بھی وہی کہتا
ہوں جو پہلی آیت کی نسبت کہہ چکا ہوں کہ اس آیت کا مضمون بھی صاف بتا رہا ہے کہ جن لوگوں سے
تو تی منع کی گئی ہے وہ حربی کافر ہیں کیوں کہ اس آیت میں حکم دیا گیا ہے کہ مسلمانوں کو چھوڑ کر کافروں سے
دوستی نہ کرو ۔ اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ یہ قوم اس وقت برسر پیکار تھی اور اس سے تعلق رکھنا خود
اس حکومت اور اس جماعت کے خلاف تھا جس کے وہ لوگ جن کو یہ حکم دیا گیا ہے افراد تھے پھر اس
آیت سے اگلی آیات کو بھی دیکھا جاوے تو ان سے بھی یہی معلوم ہوتا ہے کہ یہ حکم اس قوم کے متعلق ہے
جو ہم سے دین کے متعلق جنگ کر رہی ہو یا دین کی وجہ سے ہمیں اپنے گھروں سے نکالتی ہو کیونکہ آگے
چل کر اللہ تعالی فرماتا ہے ۔ وَقَدْ نَزَّلَ عَلَيْكُمْ فِي الْكِتٰبِ أَنْ إِذَا سَمِعْتُمْ آيَتِ اللَّهِ يُكْفَرُ بِهَا
وَيُسْتَهْزَأُ بِهَا فَلَا تَقْعُدُوا مَعَهُمْ حَتَّى يَخُوضُوا فِي حَدِيثٍ غَيْرِهِ أَنكُمْ إِذَا
مِثْلُهُمْ إِنَّ اللَّهَ جَامِعُ الْمُنْفِقِينَ وَالْكُفِرِينَ فِي جَهَنَّمَ جَمِيعًا هُ الَّذِينَ
يَتَرَبَّصُونَ بِكُمْ فَإِنْ كَانَ لَكُمْ فَتْحُ مِنَ اللهِ قَالُوا أَلَمْ نَكُنْ مَعَكُمْ وَإِنْ
كَانَ لِلْكَفِرِينَ نَصِيبٌ قَالُوا أَلَمْ نَسْتَحْوِذُ عَلَيْكُمْ وَنَمْنَعْكُم مِّنَ الْمُؤْمِنِينَ *
فَاللَّهُ يَحْكُمُ بَيْنَكُمْ يَوْمَ الْقِيمَةِ، وَلَنْ يَجْعَلَ اللَّهُ لِلْغَفِرِينَ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ
سبيلاً والمنساء : ۱۴۱ - ۱۴۲ ) یعنی " اور تحقیق تم پر کتاب میں یہ نازل ہو چکا ہے کہ جب تم سنو کہ اللہ تعالیٰ
کی آیات سے انکار کیا جاتا ہے اور ان سے منسی کی جاتی ہے تو ایسا کرنے والے لوگوں کے ساتھ مت
بیٹھا کرو یہاں تک کہ وہ اس کے سوا کسی اور بات میں مشغول ہو جائیں ورنہ تم بھی ان ہی میں شامل سمجھے
جاؤ گے ۔ ضرور اللہ تعالیٰ ان منافقوں اور کافروں کو جہنم میں جمع کرے گا جو تمہاری ہلاکت کے منتظر ہیں
اگر اللہ تعالی کی طرف سے تمہاری فتح کا سامان ہوتا ہے تو یہ کہتے ہیں کہ کیا ہم تمہارے ساتھ نہ تھے ؟ اور
زملے

انوار العلوم جلد ۵
۲۲۲
ترک موالات اور احکام اسلام
اگر کفار کو کچھ حاصل ہوتا ہے۔ یہ ان سے کہتے ہیں کہ کیا ہم تم پر غالب نہ تھے اور کیا ہم نے تم کو بچایا نہیں
مومنوں سے ؟ پس اللہ تعالیٰ تمہارے درمیان قیامت کو فیصلہ کرے گا اور اللہ تعالیٰ کبھی مسلمانوں پر
کافروں کو غلبہ نہیں دے گا۔"
اس آیت سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ پہلی آیت جو کھی گئی اس میں ان منافقوں کو جو مدینہ میں رہتے
تھے اور اسلامی حکومت کے افراد تھے ان کا فروں سے جو اسلام کے مٹانے کے لئے مسلمانوں سے ہر سیر
جنگ تھے دوستی رکھنے سے منع کیا گیا ہے اور ان کی مدد کرنے اور ان کو اکسانے سے باز رکھا گیا ہے
نہ کہ تمام دنیا جہاں کے کافروں سے اور انگریز ہرگنہ اسلام کی وجہ سے مسلمانوں سے نہیں لڑ رہے بلکہ
جو لڑائی وہ کر چکے ہیں وہ بھی دنیوی وجوہ پر تھی ۔
تعییری ری آیت تیسری آیت جو ترک موالات کی تائید میں پیش کی جاتی ہے یہ ہے ۔ کیا سیکھا
الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَّخِذُوا الْكَفِرِينَ أَوْلِيَاءَ مِنْ دُونِ الْمُؤْمِنِينَ
اتُرِيدُونَ أَنْ تَجْعَلُو اللَّهِ عَلَيْكُمْ سُلْطَنَا مُبِيناه (النساء : ۱۴۵) اس کا ترجمہ ترک موالات
کے فتویٰ میں یوں لکھا گیا ہے ۔ " اسے ایمان والو مومنوں کے سوا کافروں کو اپنا یارو مدد گار مت بناؤ
کیا تم چاہتے ہو کہ اپنے اوپر اللہ کا الزام صریح لو" اس آیت میں بھی پہلی آیت کی طرح یہ نہیں بتایا گیا
کر کن کفار سے ترک موالات کرو اور کنسے نہیں اور اس کی تشریح دوسری آیات ہی سے کرتی
پڑے گی اور جیسا کہ میں بتا چکا ہوں کہ ان آیات کو مد نظر رکھتے ہوئے انگریزوں سے ترک موالات کا
حکم کسی صورت میں نہیں نکلتا ۔
چوتھی آیت اب اب میں چوتھی آیت کو لیتا ہوں جو یہ ہے۔ يَا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَّخِذُوا
عَدُوِّي وَعَدُوَّكُمْ أَوْلِيَاءَ تُلْقُونَ إِلَيْهِمُ بِالْمَوَدَّةِ وَقَدْ كَفَرُوا
بِمَا جَاءَكُمْ مِنَ الْحَقِّ (الممتحنہ : ٢) یعنی " اے ایمان والو میرے دشمن اور اپنے دشمن کو رفیق
مت بناؤ پیغام بھیجتے ہو تم ان کی طرف دوستی کا حالانکہ وہ منکر ہوئے ہیں اس سچائی سے جو تمہارے
پاس بھیجی ہے" (ترجمہ منقول از فتویٰ اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے اپنے اور مخاطبوں کے دشمنوں کو دوست
ومددگار بنانے سے منع فرمایا ہے لیکن یہ کہ دشمن سے کیا مراد ہے ؟ اس کی تشریح نہیں فرمائی دشمنی عقائد کے
اختلاف کا نام بھی ہو سکتا ہے اور اس سے مراد وہ کینہ بھی ہوسکتا ہے جس کے اثر سے انسان اپنے مخالف
کو بالکل تباہ و برباد کرنا چاہتا ہے پس اس آیت اس آیت میں "عدد" کے جو معنے ہیں وہ معلوم کرنے ہمارے لئے
ضروری ہیں اور اس لئے ہمیں دور جانے کی ضرورت نہیں اسی آیت کے اگلے حصہ میں اس دشمنی کی اللہ تعالی

انوار العلوم جلد ۵
۲۲۳
ترک موالات اور احکام اسلام
نے خود تفصیل فرمادی ہے جو نہ معلوم کس وجہ سے فتوی نویوں نے ترک کر دی ہے پوری آیت یوں ہے
يَا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَّخِذُوا عَدُوِّي وَعَدُ وَكُمْ أَوْلِيَاءَ تُلْقُوْنَ إِلَيْهِمُ بِالْمَوَدَّةِ
وَقَدْ كَفَرُوا بِمَا جَاءَكُم مِّنَ الْحَقِّ يُخْرِجُونَ الرَّسُولَ وَ إِيَّاكُمْ أَنْ تُؤْمِنُوا بِاللَّهِ
رَبِّكُمْ إِن كُنتُمْ خَرَجْتُمْ جِهَادًا فِي سَبِيلِي وَابْتِغَاءَ مَرْضَانِي تَسِرُّونَ إِلَيْهِمُ
بِالْمَوَدَّةِ وَأَنَا أَعْلَمُ بِمَا اَخْفَيْتُمْ وَمَا أَعْلَنْتُمْ وَمَنْ يَفْعَلُهُ مِنكُمْ فَقَدْ
ضَلَّ سَوَاءَ السَّبِيلِ ) ( المتمند (۲) اور اس سے اگلی آیت یہ ہے اِن يَنقَفُوكُمْ يَكُونُوا
لَكُمْ أَعْدَاء وَيَبْسُطُوا إِلَيْكُمْ أَيْدِيَهُمْ وَالْسِنَتَهُمْ بِالسُّوءِ وَوَدُّوا لَوْ تَكْفُرُونَ
کو دوست نہ
راممتحنہ : ۳) اور ان دونوں آیتوں کا ترجمہ یہ ہے " اے مومنو! میرے اور اپنے دشمنوں کو
بناؤ تم ان کو محبت کے پیغام بھیجتے ہو یا یہ کہ تم ان کو خط لکھتے ہو ۔ حالانکہ انہوں نے اس حق کا انکار کر دیا
ہے جو تمہارے پاس آیا ہے وہ لوگ رسول کو اور تم کو اس لئے جلا وطن کرتے ہیں کہ تم اللہ پر جو تمہارا
رب ہے ایمان کیوں لائے ؟ اگر تم میری راہ میں جہاد کرنے کے لئے اور میری رضا کے حاصل کرنے کے
لئے نکلتے ہو تو ان کی طرف پوشیدہ طور پر محبت کے پیغام بھیجتے ہو یا یہ کہ پوشیدہ طور پر خط بھیجتے
ہو رمودۂ خط کو بھی کہتے ہیں ، حالانکہ میں خوب جانتا ہوں اس کو جو تم چھپاتے ہو یا جسے ظاہر کرتے ہو
اور جو کوئی شخص تم میں سے ایسا کرے وہ ضرور سیدھے راستے سے بہک گیا۔ اگر وہ کہیں تم کو پکڑ پاویں
تو ضرور تمہارے دشمن ہوں اور اپنے ہاتھ بھی تمہاری طرف بڑھا دیں اور اپنی زبانیں بھی دراز کریں اور
خواہش کرتے ہیں کہ تم کافر ہو جاؤ۔" اگر فتویٰ شائع کرنے والے اس آیت کو سارے کا سارا نقل کر
دیتے بلکہ اگلی آیت بھی ساتھ درج کر دیتے تو شاید اس کے متعلق مجھے کچھ لکھنے کی ضرورت ہی نہ
ہوتی کیونکہ اس آیت کا مضمون خود ہی شاہد ہے کہ انگریزوں سے ترک موالات کے ساتھ آیت کا
تعلق ہی نہیں ہے اس آیت میں صاف طور پر اس بات کا بھی ذکر ہے کہ جو قوم تم سے جنگ کر رہی ہو
اور تم کو خدا تعالیٰ پر ایمان لانے کے سبب سے تمہارے گھروں سے نکالتی ہو اور اگر تم اس کے قابو پڑ جاؤ
تو تم کو واپس کفر میں لانے کے لئے زبان اور ہاتھوں سے ایذاء دینے میں بھی اسے کوئی عار نہ ہو تو ایسی
قوم سے دوستی نہ کرو اور دوستی کی تشریح بھی فرما دی کہ یہ نہ کرو کہ اسلامی لشکر کی خبریں اسے خفیہ طور
سکتے
پر پہنچاؤ۔ اور یہ بات بالکل ظاہر ہے کہ نہ یہ باتیں انگریزوں میں پائی جاتی ہیں اور نہ اس قسم کی دوستی ان
سے کوئی کرتا ہے ہم تو خود ان کے زیر حکومت بنتے ہیں ان کے اور ہمارے تعلقات اس قسم کے ہو ہی نہیں
جو اس آیت میں بیان کئے گئے ہیں اور جب یہ بات ہے تو اس سے ترک موالات کا جوانہ جوانہ بلکہ حکم

انوار العلوم جلد ۵
نکالنا کس طرح درست ہو گیا؟
۲۲۴
ترک موالات اور احکام اسلام
یہ چارہ آیات ہیں جن میں کفارہ کی توتی سے مسلمانوں کو روکا گیا ہے اور ان آیتوں میں واقع توتی سے مراد
دوستی اور مدد کا لینا اور مدد دینا ہے لیکن جیسا کہ میں ثابت کر چکا ہوں ان چار آئینوں میں ان کفار سے
توئی یا دلایت منع کی گئی ہے جو دین اسلام کے مٹانے کے لئے جنگ کر رہے ہوں اور مسلمانوں کو گھروں
سے نکال رہے ہوں رہے ہوں لیکن انگریز نہ مسلمانوں کو دین اسلام سے پھرانے کے لئے جنگ کر رہے ہیں اور
نہ دین سے پھرانے کے لئے ان کو گھروں سے نکالتے ہیں ان کی حکومت میں مسلمان گھلے بندوں اسلام کی
تائید میں وعظ اور تبلیغ کرتے ہیں اور خود مسیحیوں کو مسلمان بناتے ہیں مگر وہ کسی سے باز پرس
نہیں کرتے ۔
آیات قسم دوم اب میں ان تین آیتوں کو لیتا ہوں جن میں امداد کا ذکر نہیں صرف محبت کرنے
کا ذکر ہے۔
پہلی آیت اول آیت تو بالکل صاف ہی ہے کیونکہ اس میں لفظ ہی محبت کا ہے ۔ یعنی لا
تَجِدُ قَوْمًا يُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ يُوَادُّونَ مَنْ حَادَ اللَّهَ
وَرَسُولَهُ وَلَوْ كَانُوا آبَاءَهُمْ أَوْ أَبْنَاءَهُمْ أَوْ إِخْوَانَهُمْ أَوْ عَشِيرَتَهُمْ
أولئِكَ كَتَبَ فِي قُلُوبِهِمُ الإِيمَانَ وَأَيَّدَهُمْ بِرُوحٍ مِنْهُ وَيُدْخِلُهُمْ جَنَّتِ
تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الأَنْهْرُ خُلِدِينَ فِيهَا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ أُولَئِكَ
حِزْبُ اللهِ الَّا إِنَّ حِزْبَ اللهِ هُمُ الْمُفْلِحُونَ (المجادلة : (۲۳) نہیں پاؤ گے تم کسی قوم
کو جو یقین رکھتی ہو اللہ پر اور قیامت کے دن پر کہ وہ دوستی کرے ان سے جنہوں نے مقابلہ کیا اللہ
اور اس کے رسول کا اگر چہ وہ ان کے باپ یا بیٹے یا رشتہ دار ہی کیوں نہ ہوں ایسے ہی لوگ ہیں
جن کے دلوں میں اللہ نے ایمان ثبت کر دیا اور اپنی روح سے ان کی مدد فرمائی اور ان کو داخل
کر لیا باغ بہشت میں جس کے نیچے بہتی ہیں نہریں جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے اللہ ان سے خوش
وہ اللہ سے خوش ۔ یہ جماعت ہے اللہ کی یاد رکھو کہ خدا کی جماعت ہی کامیاب ہوتی ہے۔ (ترجمہ منقول از فتوی )
جیسا کہ اس آیت کے الفاظ سے ظاہر ہوتا ہے اس میں لینے دینے کا بلکہ دوستی کا بھی کوئی
ذکر نہیں بلکہ محبت کا ذکر ہے اور حکم دیا گیا ہے کہ جو لوگ خدا اور اس کے رسول کے دشمن ہوں
ان سے محبت نہ کی جائے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ جو شخص بھی ایسا ہو کہ اسے ہم سے صرف
مذہبی اختلاف ہی نہیں بلکہ وہ خدا اور رسول کو بھی بڑا بھلا کہتا ہو اس سے ہمیں ہرگز محبت نہیں کرنی
اور وہ خو

انوار العلوم جلد ۵
۲۲۵
ترک موالات اور احکام اسلام
چاہئے خواہ ایسا شخص انگریزوں میں سے ہو خواہ ہندوؤں میں سے ہو خواہ یہودیوں میں سے ہو خواہ خود مسلمانوں
میں سے ہو۔ متعصب اور بُرا بھلا کہنے والے انسان سے محبت کی طرح ہو سکتی ہے ؟ جو شخص اخلاق سے
عاری ہے اور دوسرے مذاہب کے بزرگوں پر غضب کا اظہار کرتا ہے اور عداوت سے کام لیتا ہے
وہ ہر گز محبت کے قابل نہیں مگر اس آیت کے کسی قوم یا مذہب کے لوگوں سے ترک موالات کا مسئلہ نکالنا
کسی طرح بھی درست نہیں ہو سکتا اور اس آیت کے الفاظ سے جیسا کہ ظاہر ہوتا ہے اس آیت کے
مضمون اور ترک موالات کے مضمون میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔
دوسری آیت جس میں کفار سے محبت منع کی گئی ہے یہ ہے ۔ یا يُّهَا الَّذِينَ دوسری آیت امَنُوا لَا تَتَّخِذُوا الْيَهُودَ وَالنَّصْرَى أَوْلِيَاءَ بَعْضُهُمُ
أَوْلِيَاءُ بَعْضٍ وَ مَنْ يَتَوَلَّهُمْ مِنْكُمْ فَإِنَّهُ مِنْهُم (المائدة (٥٢) یعنی " اے ایمان
والو ! یہود و نصاری کو اپنا دوست و مدد گار نہ بناؤ وہ آپس میں ایک دوسرے کے دوست ہیں اور جو
کوئی ان سے دوستی کرے گا وہ ان ہی میں شامل سمجھا جائے گا "
اس آیت میں صرف حربی یہود و نصاری مراد ہیں اس آیت کے متعلق کہا جا سکتا ہے۔
کہ اس میں کوئی شرط نہیں بیان فرمائی
کہ فلاں قسم کے یہود و نصاری سے دوستی نہ کرو اور فلاں سے کرو بلکہ بلاکسی شرط کے یہود و نصاری کی
دوستی سے منع کر دیا گیا ہے لیکن یہ استدلال درست نہ ہو گا کیونکہ ترک موالات کے متعلق جو آیات پیش
کی جاتی ہیں ان میں سے تین میں کفار سے دوستی کرنے اور ان کے مددگار ہونے سے مطلقا منع کیا گیا ہے
مگر باوجود اس کے ہندوؤں سے دوستی کو ترک موالات کے حامیوں نے جائز قرار دیا ہے اور اس کی سے دوستی کو ترک
دلیل میں وہ سورہ ممتحنہ کی آیت پیش کرتے ہیں اور ان آیات کے عام الفاظ کو اس آیت کے مضمون سے
خاص کرتے ہیں اسی طرح اس آیت کو بھی حل کرنا چاہئے اور اسی آیت کے ساتھ ملا کر اس کے معنی کرنے
چاہئیں اور وہ معنے یہی ہوں گے کہ وہ یہود و نصاری جو تم سے لڑائی کرتے ہوں یا لڑائی کرنے
والوں کے شریک ہوں ان سے دوستی نہ کرو۔
اس آیت میں صرف دوستی کا ذکر ہے مگر میرے نزدیک اس آیت میں مددگار بنے اور مدد لینے کا ذکر ہی نہیں ہے۔ بلکہ جیسا کہ اسی
مضمون کی اگلی آیت سے معلوم ہوتا ہے اس میں صرف دوستی کرنے کا ذکر ہے وہ اگلی آیت جیسے ترک
موالات کے حامیوں نے بھی پیش کیا ہے یہ ہے ۔ یا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَّخِذُوا الَّذِينَ

الوار المعلوم جلد ۵
۲۲۶
ترک موالات اور احکام اسلام
اتَّخَذُوا دِينَكُمُ هُزُوًا وَلَعِبَا مِنَ الَّذِينَ أُوتُو الكِتَبَ مِنْ قَبْلِكُمْ وَالْكُفَّارَ أَوْلِيَاءَ وَاتَّقُوا
1
اللهَ إِن كُنتُمْ مُؤْمِنِينَ ، (المائدة : (٥٨) یعنی " اے ایمان والو تم ان اہل کتاب اور کافروں کو
اپنا یارو مدد مدد کا گار مت بناؤ جنہوں نے بنالیا ہے تمہارے دین کو ہنسی اور کھیل اور اللہ سے ڈرو اگر تم
مومن ہو (ترجمه منقول از فتوی )
ترک تولی کے لئے شرط اس آیت میں اللہ تعالی نے تولی کے ترک کرنے کے لئے ایک
شرط لگائی ہے۔ یعنی ان اہل کتاب اور نصاری سے کوئی نہ کر وجھہ
تمہارے دین کو نہی اور کھیل بناتے ہیں لیکن یہود و نصاری کے علاوہ باقی کافروں کو بھی اس حکم میں شامل کمر
دیا ہے۔ پس پہلی آیت کے یہ معنی نہیں ہو سکتے کہ یہود و نصاری سے خواہ کسی حالت میں ہوں توتی نا جائزہ
ہے بلکہ پھلی آیت میں جو شرط لگائی ہے وہ لگانی ضروری ہوگی ورنہ نعوذ بالله من ذلك یہ کہنا پڑے گا کہ
چھ آیت پہلے تو اللہ تعالیٰ یہ حکم دیتا ہے کہ یہود و نصاری سے مطلقاً دوستی نہ کرو ان سے امداد نہ لو
اور نہ ان کو دو۔ اور چھ آیت کے بعد فرماتا ہے کہ جو ان میں سے دین کو منسی یا کھیل بنا دیں ان سے الیا
تعلق پیدا نہ کرو۔ غرض پہلی اور دوسری دونوں آیتوں میں یہ شرط ساتھ لگانی پڑے گی کہ ان یہود و
نصاری سے دوستی نہ کی جاوے جو اسلام کو ہنسی اور کھیل بناتے ہیں اور جب اذان دی جاتی ہے تو اس
پر بنتے ہیں اور اسے کھیل بنا لیتے ہیں جیسا کہ ساتھ ہی فرمایا ہے وَإِذَ نَادَيْتُمْ إِلَى الصَّلوةِ اتَّخَذُوهَا
هُزُوًا وَلعِبًا (المائدة : (۵۹) یعنی جب تم نماز کے لئے اذان دیتے ہو تو وہ نہیں اور کھیل بنا لیتے
ہیں لیکن صرف یہود و نصاری کی نسبت ہی یہ فتویٰ نہیں ہو گا بلکہ باقی تمام لوگوں کی نسبت بھی ہوگا خواہ
ہندو ہوں خواہ سکھ کیونکہ دوسری آیت میں صاف طور پر یہود و نصاری کے ساتھ و الكفار (المائدة : (2)
کا لفظ بڑھا کر یہود و نصاری کے سوا جس قدر کافر ہیں ان کو بھی اس فتویٰ میں شامل کر دیا گیا ہے ۔ پس
جو حکم یہود اور نصاری کی نسبت دیا جائے گا وہی حکم و انکفار کے لفظ کی وجہ سے دوسرے تمام
سے
مذاہب کے پیروؤں کی نسبت بھی لگانا پڑے گا ۔
ان آیتوں میں صرف دوستی سے منع کیا گیا ہے جیسا کہ ان دونوں آیتوں کے الفاظ
سے ظاہر ہوتا ہے ان میں تولی سے
مراد صرف دوستی ہے مدد لینے یا دینے کا ذکر نہیں ۔ کیونکہ دین سے نہی یا اذان سے ہی کوئی سیاسی
مسئلہ نہیں ہے کہ حکومتوں کا اس سے تعلق ہو۔ یہ بات افراد سے تعلق رکھتی ہے پس مراد ہی ہوئی کہ یہودیوں
عیسائیوں یا دیگر مذاہب کے پیروؤں میں سے جو لوگ تمہارے دین پر مہنسی کریں تمسخر اُٹھائیں اور اذان من
۵۸)

انوار العلوم جلد ۵
۲۲۷
ترک موالات اور احکام اسلام
کر اس کو ایک کھیل قرار دیں ایسے لوگوں سے گہرے تعلق نہ رکھو ورنہ تم بھی ان ہی لوگوں میں شامل سمجھے
جاؤ گے اور یہ بات بالکل درست ہے کہ جو شخص ایسے لوگوں کی مجلس میں بیٹھتا ہے جو اس کے
دین کا تمسخر اُڑاتے ہیں اور اس سے نہی کرتے ہیں اس کو بُرا نہیں مناتا وہ یا تو دل سے اس دین سے
بیزار ہو چکا ہوتا ہے یا اس کے دل کے اندر تغیر پیدا ہونا شروع ہو چکا ہوتا ہے اور تھوڑے
عرصہ کے بعد وہ ان ہی لوگوں میں شامل ہو جاتا ہے۔ جب ایمان ہوتا ہے تو غیرت ساتھ ضرور ہوتی
ہے ایمان غیرت کے بغیر نہیں ہو سکتا۔ جب کوئی شخص یہ برداشت نہیں کر سکتا کہ اس سے یا اس کے
ماں باپ سے تمسخر کیا جاوے اور ان کو کھیل بنایا جاوے تو وہ اس امر کو کب برداشت کر سکتا ہے کہ
دین کے متعلق تمسخر کرنے والوں سے دوستی رکھے ۔
یہاں دوستی سے کیسی دوستی مراد ہے ؟ اس کی یہاں دوستی سے کیسی دوستی مراد ہے؟ ری ہمیں قرآن کریم کی دوسری آیات کی تشریح ہمیں سے
کد ملی
بھی معلوم ہو جاتی ہے چنانچہ قرآن کریم میں آتا ہے ۔ وَإِذَا رَأَيْتَ الَّذِينَ يَخُوضُونَ فِي ايْتَنَا
فَاعْرِضْ عَنْهُمْ حَتَّى يَخُوضُوا فِي حَدِيثٍ غَيْرِهِ ، وَإِمَّا يُنْسِيَنَّكَ الشَّيْطَنُ فَلَا
تَقْعُدُ بَعْدَ الذِّكْرَى مَعَ الْقَوْمِ الظَّلِمِينَ ، (الانعام : ۶۹ ) یعنی " اسے قرآن کے پڑھنے
والے جب تو دیکھیے ان لوگوں کو جو تمہاری آیتوں میں بیہودہ بکواس کرتے اور ان کی تکذیب کرتے ہیں
تو ان سے علیحدہ ہو جا یہاں تک کہ وہ اور باتوں میں مشغول ہوں اور اگر شیطان تجھے بھلا دے تو
یاد آنے کے بعد ظالم لوگوں کے پاس مت بیٹھ " اسی طرح ایک اور آیت میں جس کے متعلق میں پہلے
تفصیل بیان کر چکا ہوں آتا ہے ۔ وَقَدْ نَزَّلَ عَلَيْكُمُ فِي الْكِتُبِ أَنْ إِذَا سَمِعْتُمْ آيَتِ اللَّهِ
يُكْفَرُ بِهَا وَيُسْتَهْزَاً بِهَا فَلَا تَقْعُدُوا مَعَهُمُ وا مَعَهُمْ حَتَّى يَخُوضُوا فِي حَدِيثٍ غَيْرة
أَنكُمْ إِذَا مِثْلُهُمْ (النساء : ۱۴۱) یعنی خدا تعالیٰ نے تم پر کتاب میں یہ حکم نازل کر چھوڑا ہوا ہے کہ
جب تم سنو کہ لوگ اللہ تعالیٰ کی آیات کا انکار کرتے اور ان سے مہنسی کرتے ہیں تو ایسے لوگوں کے پاس
نہ بیٹھو یہاں تک کہ وہ اور باتوں میں لگ جاویں ان دونوں آیتوں سے معلوم ہوتا ہے کہ جہاں
آیات اللہ سے ہنسی ہوتی ہو وہاں نہیں بیٹھنا چاہئے اور آیات جواد پر بیان ہوئیں ان میں ہوئیں ان میں بھی یہی ذکر ہے
کہ ان میبود و نصاری اور در اور دیگر کافروں سے دوستی نہ کرو جو اللہ تعالیٰ جو اللہ تعالیٰ کی آیات سے ہنسی کرتے ہیں پس ان
آیات کا یہی مطلب ہے کہ ایسے لوگوں کے ساتھ زیادہ تعلق نہ رکھو اور ان سے زیادہ موجلو نہیں اور کسی
سیاسی مسئلہ کا یہاں ذکر نہیں بلکہ اس دوستی کا ذکر ہے جو ایک شخص دوسرے سے کرتا ہے اور اس

انوار العلوم جلد ۵
۲۲۸
ترک موالات اور احکام اسلام
تعلق کا بیان ہے جو دو محبت کرنے والوں کے درمیان ہوتا ہے۔ پس ان آیات سے ترک موالات کا
فتوی نکالنا کسی طرح درست ہو ہی نہیں سکتا اور اگر کوئی فتویٰ نکلے گا تو وہ اسی طرح جس طرح انگریزوں
پر چسپاں ہوگا ہندوؤں پر بھی چسپاں ہو گا کیونکہ ان آیات میں تمام کفارہ کا ذکر ہے نہ صرف یہو دو
نصاری کا ۔
اذان وغیرہ پر تمسخر اور استہزاء انگریز یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ گومسیحی اسلام پر کس
قدر اعتراض کیوں نہ کرتے مگر وہ کرتے ہیں یا ہندو سکھ وغیرہ ؟ قدر ہی اعتراض کیوں نہ کرتے ہوں ہے ہمارے دین کی اور اذان کی تضحیک نہیں کرتے دین کی اور اذان کی کرتے
بلکہ ان لوگوں میں جن کے ساتھ موالات جائز رکھی جاتی ہے یعنی ہندوؤں اور سکھوں میں ایسے لوگ
پائے جاتے ہیں جو تمسخر سے کام لیتے ہیں اور اذان پر شور مچاتے ہیں بلکہ فساد پر آمادہ ہو جاتے ہیں۔
یہ حکم کسی قوم کے متعلق نہیں کرے یا کہ میں ثابت کرچکا ہوں کہ اس آیت کے الفاظ اور
دوسری آیات کی تشریح سے ان آیات کے یہی معنی معلوم بلکہ افراد کے متعلق ہے ایم
ھے
ہوتے ہیں کہ اس جگہ کسی قوم پر بحیثیت مجموعی فتوی نہیں
دیا گیا جس طرح پہلی آیات میں دیا گیا تھا کہ جو قوم تم سے دین کی خاطر جنگ کرتی ہو اس کے کسی شخص سے
تعلق دوستی نہ رکھو بلکہ اس میں افراد کے متعلق حکم ہے کہ یہودیوں عیسائیوں یا دوسرے کافروں میں سے
جو لوگ دین سے تمسخر کرنے والے ہوں ان سے نہ کہ ان کی ساری قوم سے دوستانہ تعلقات نہ رکھو ورنہ
تم بھی ان ہی میں شامل سمجھے جاؤ گے اس حکم کے ماتحت کو انگریزوں سے ہماری صلح ہو مگر جو انگریز بھی
ہمارے دینی احکام پر ہنسے گا اور دین پر بجائے سنجیدگی سے غور کرنے کے تمسخر اڑائے گا ہم اس سے
میل ملاپ نہ کریں گے اور اس کی محبت میں نہ بیٹھیں گے جب تک وہ سنجیدگی پیدا نہ کرے ۔ اسی طرح
ہنود سے گو ہماری صلح ہو مگر ان میں سے اگر کوئی شخص ہمارے دین سے تمسخر کرے گا تو ہم اس کے
ساتھ بیٹھنا اُٹھنا بند کر دیں گے جب تک وہ اپنی اس عادت سے باز نہ آجاو ہے اور اگر کوئی ایسے
شخص سے دوستانہ تعلقات رکھے گا اوراس کی مجلس میں خوب وقت سے جاتا ہو گا ہم اس کی نسبت
بھی یقین کریں گے کہ وہ اسلام سے بیزار ہے اور اس شخص کا ہم خیال ہے ۔
ا
ان ہر دوقسم کی آیات کے احکام میں فرق فروری میں چار آیات ہیں جو احکام بیان کئے غرض پہلی گے
ہیں وہ اقوام کے متعلق ہیں جن اقوام پر وہ
احکام چسپاں ہوتے ہوں ان کے کسی فرد سے بھی ہم تعلق نہیں رکھ سکتے جب تک وہ ان کو چھوڑ کر ہم سے نہ

انوار العلوم جلد ۵
۲۲۹
ترک موالات اور احکام اسلام
آملے۔ اور پانچویں آیت میں مدد لینے یا دینے کے متعلق کوئی ارشاد نہیں صرف یہ حکم ہے کہ جو لوگ خدا تعالیٰ
اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے دشمن ہوں ان سے قلبی محبت نہ رکھو اور پچھلی دونوں آیتوں میں جو
احکام بیان کئے گئے ہیں وہ افراد کے متعلق ہیں جس شخص میں وہ عیب پایا جائے گا جو ان آیتوں میں
بیان کیا گیا ہے اس سے ہم تعلق توڑ دیں گے باقی قوم پر اس کا کوئی اثر نہ ہوگا ۔
اسلام نے تنگ ولی نہیں سکھائی اس جگہ یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ اسلام نے تنگ دلی
نہیں سکھائی اور ان آیات کا یہ مطلب نہیں کہ اگر
کوئی شخص اسلام پر بغرض تحقیق بھی اعتراض کرے تو ہم اس سے تعلق قطع کر دیں بلکہ یہ مطلب ہے کہ
جو شخص تمسخر کرے اور حق جوئی اس کے مد نظر نہ ہو بلکہ تحقیر اور ہنسی مذاق اُڑانا مد نظر ہو اس کے ساتھ کرے اور مرنے
اُٹھنا بیٹھنا موقوف کر دیں کیونکہ یہ فعل بے غیرتی پر دلالت کرتا ہے اور بے غیر کی نہایت رذیلے اخلاق
میں سے ہے ۔
آیت پیش کردہ (المائدة: ۵۲) اور سید رشید رضا کا ایک واقعہ سید محمد رشید رضا صاحب ایڈیٹر المنار مصر جن سے
ہندوستان کے اکثر لوگ واقف ہوں گے کیونکہ وہ اللہ میں ندوۃ العلماء کے جلسہ کے پریزیڈنٹ
ہونے کے لئے ہندوستان آئے تھے اور ہندوستان کے مشہور مقامات کا ایک دورہ بھی انہوں نے کیا تھا
انہوں نے آیت یا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَّخِذُوا الْيَهُودَ وَالنَّصْرَى أَوْلِيَاءَ (المائدة: ۵۲)
کے متعلق ایک واقعہ لکھا ہے جس کا اس جگہ لکھ دیا خالی از فائدہ نہ ہو گا۔ وہ لکھتے ہیں کہ سالانہ میں ہیں
قسطنطنیہ گیا تھا وہاں کی یونیورسٹی میںمیں دینی تعلیم کی حالت دیکھنے گیا ۔ ایک مدرس اس آیت کی تفسیر بیان
کر رہا تھا اور کہ رہا تھا کہ اس آیت سے نکلتا ہے کہ یہود اور نصاری سے بالکل تعلق نہیں رکھنا چاہئے اور
ان سے دوستی نہیں کرنی چاہئے ۔ جب وہ مدرس ترکی میں تقریر کر چکا۔ ایک طالب علم کھڑا ہوا اور اس نے
کہا کہ پھر سلطنت عثمانیہ کیوں ان دونوں قوموں کو پارلیمینٹ کا مبر بناتی ہے اور وزارت تک کے عہد سے دیتی
ہے ؟ اس پر مدرس ایسا گھبرایا کہ اس کے ماتھے پر پسینہ آگیا۔ کیونکہ اگر وہ کہتا کہ یہ حکومت کی غلطی ہے
تو ڈر تھا کہ مارا جاتا اور بیضاوی کے لکھے ہوئے معنوں کے سوا اس کے دماغ میں اور کوئی معنے تھے ہی
نہیں اس پر میں نے کہا کہ کیا مجھے کچھ کہنے کی اجازت ہے ؟ اس نے اجازت دی اور میں نے اسے
ولایۃ کے معنے بنائے اور بتایا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت میں ان قوموں سے کیسے تعلق تھے ؟
پس دلایہ سے مراد ان کفار کی مدد ہے جو برسر پیکار تھے ورنہ خود صحابہ رضی اللہ عنہم نے اپنے زمانہ حکومت

انوار العلوم جلد ۔
۲۳۰
ترک موالات اور احکام اسلام
میں ان کو بڑے بڑے عہدے دیئے ہیں اور عباسیوں نے تو وزیر تک بنائے ہیں۔ اس پر سائل کی تسکی
ہو گئی اور مدرس صاحب کا خوف دور ہو گیا ۔ گو سید رشید رضا صاحب کی نظر ان معنوں تک نہیں
پہنچی جو میں نے لکھے ہیں مگر بہر حال یہ واقعہ جو انہوں نے بیان کیا ہے ترک موالات کے حامیوں کے
لئے ایک سبق ہے ۔
تعبیری قسم کی آیت آٹھویں آیت جو ترک موالات کے حامیوں نے پیش کی ہے یہ ہے ۔
تَرَى كَثِيرًا مِنْهُمْ يَتَوَلَّوْنَ الَّذِينَ كَفَرُوا لَبِئْسَ مَا
قَدَّمَتْ لَهُمْ أَنْفُسُهُمْ أَنْ سَخِطَ اللهُ عَلَيْهِمْ وَفِي الْعَذَابِ هُمْ خَلِدُونَ ، وَلَوْ
كَانُوا يُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَالنَّبِيِّ وَمَا أُنْزِلَ إِلَيْهِ مَا اتَّخَذُوهُمْ أَوْلِيَاءَ وَلَكِنَّ كَثِيرًا
مِنْهُمْ فَسِقُونَ (المائدہ : ۲۰۸۱) ان میں سے بہت تم ایسے دیکھو گے جو رفیق بنتے ہیں کافروں کے۔
بے شک بُرا ہے وہ جو آ آگے بھیجا ہے اہے انہوں نے خود اپنے لئے کہ اللہ کا غضب ہے ان پر اور وہ ہمیشہ
عذاب میں ہیں اور اگر یقین رکھتے وہ اللہ پر اور نبی پر اور جو نبی کی طرف اتارا گیا تو کافروں کو رفیق
نہ بناتے لیکن ان میں بہت سے نافرمان ہیں "
یہ آیت یہود کے متعلق ہے معلوم ہوتا ہے کہ راقمان فتوی نے اس آیت کو قرآن کریم سے
نکال کر نہیں پڑھا بلکہ کلید میں سے ہی دیکھ کر اس کو درج
کر دیا ہے یاکسی نا واقف حافظ سے تولی کی آیات دریافت کر کے لکھ دی ہیں کیونکہ یہ آیت یہود کی
نسبت ہے مسلمانوں کی نسبت نہیں اللہ تعالیٰ یہود کو مخاطب کر کے فرماتا ہے کہ یہود کفار سے دوستی
کرتے ہیں اگر وہ مسلمان ہوتے تو الیسا نہ کرتے۔ اس آیت سے پہلی آیات میں یہود کا ہی ذکر ہے چنانچہ
اس آیت سے پہلی دو آیتیں یہ ہیں ۔ (1) لُعِنَ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ بَنِي إِسْرَاءِيلَ عَلَى لِسَانِ دَاوُدَ
وَعِيسَى ابْن مَرْيَمَ ذَلِكَ بِمَا عَصَوا وَكَانُوا يَعْتَدُونَ ) (٢) كَانُوا لَا يَتَنَاهُونَ
عَنْ تُنكَرٍ فَعَلُوهُ لَبِئْسَ مَا كَانُوا يَفْعَلُونَ ) (المائدة : ۷۹ - ۸۰ ، یعنی بنی اسرائیل میں سے
کافر ر لعنت کئے گئے ہیں داؤد کی زبان سے بھی اور عیسی بن مریم کی زبان سے بھی یہ ان کی نافرمانی اور نا
حد سے نکل جانے کا نتیجہ تھا یہ لوگ ان بدیوں سے جن کے مرتکب تھے باز نہیں آتے تھے ضرور بہت
برا تھا جو وہ کرتے تھے " اس سے آگے پھر وہ آیت ہے جسے مفتیوں نے لکھا ہے پس اس آیت کے
مخاطب تو یہود ہیں نہ کہ مسلمان ۔
انکے

انوار العلوم جلد ۵
۲۳۱
ترک موالات اور احکام اسلام
ایک سوال اور اس کا جواب شائد اس موقع پر یہ کہا جا دے کہ اس میں چونکہ یہ ارشاد
ہے کہ اگر یہود خدا اور رسول پر ایمان لاتے تو ایسا نہ
نہ
کرتے اس لئے اس سے استدلال ہو سکتا ہے کہ مسلمانوں کے لئے کفار سے کوئی جائز نہیں۔ کہ لئے سے
سو اس کا جواب یہ ہے کہ جیسا کہ میں ابھی ثابت کروں گا یہود پر اس آیت میں محض کفار کی دوستی
کا الزام نہیں لگایا گیا بلکہ اصل اعتراض اور کیا گیا ہے پس با وجود اس فقرہ کے کہ اگر یہود مسلمان ہوتے کے
تو ایسا نہ کرتے اس سے ترک موالات کی تائید میں استدلال کرنا درست نہیں ۔
اس آیت کا خلاصہ مضمون یہ ہے کہ یہود میں سے بہت سے لوگ ایسے ہیں جو مشرکوں سے دوستی کرتے
ہیں حالانکہ اگر یہ مسلمان ہوتے تو ایسا نہ کرتے ۔ اس خلاصہ پر ایک سرسری نظر ڈالنے سے بھی انسان سمجھ
سکتا ہے کہ اس جگہ جگہ پر پر اللہ تعالیٰ کا یہ یہ منشاء نہیں ہے کہ ہے کہ یہود یہود مشرکوں سے سے کیوں دوستی کرتے ہیں ؟ ؟ اگر یہ یہ
مسلمان ہوتے تو مشرکوں سے دوستی نہ کرتے کیونکہ نہ تو یہود کا مشرکوں سے دوستی کرنا کوئی عجیب بات
تھی اور نہ یہ قابل بیان بات تھی کہ اگر مسلمان ہوتے تو ایسا نہ کرتے ۔ یہود کا مشرکوں سے دوستی کرنا اس
لئے قابل تعجب نہیں کہ ان کی مشرکوں سے جنگ نہ تھی پس کوئی وجہ نہ تھی کہ وہ ان سے دوستانہ تعلق
نہ رکھتے اور یہ بات کہ اگر وہ مسلمان ہو جاتے تو مشرکوں سے دوستی نہ کرتے اس لئے قابل بیان نہیں
کہ مسلمانوں کی کفار سے چونکہ جنگ تھی جو ان کے ساتھ شامل ہوتا وہ ضرور مشرکوں سے قطع تعلق
کر ہی لیتا پس اگر یہ معنے کئے جاویں جو اوپر بیان ہوئے ہیں تو نہ پہلا جزو آیت کا قابل تعجب
معلوم ہوتا ہے اور نہ دوسرا قابل بیان ۔ اور ایسے معنوں کو قرآن کریم کی طرف منسوب کرنا جو حکمت سے
خالی ہوں سخت ظلم ہے۔ قرآن کریم تو وہ کتاب ہے کہ اس کا ایک ایک لفظ نہیں بلکہ ایک ایک حرف بلکہ
ایک ایک حرکت معنی خیز ہے اور اس کا کوئی فقرہ بھی حکمت سے خالی نہیں اور سارے کا سارا مفید
معلومات اور زبردست صداقتوں سے پر ہے تم ایک معمولی عقل کے آدمی کی نسبت بھی یہ امید نہ کرو گے
کہ وہ ان خصوصیات کی نسبت جو اس کی جماعت کے ساتھ تعلق رکھتی ہوں یہ کہے کہ فلاں جماعت ایسا
کیوں نہیں کرتی ؟ اگر وہ ہمارے ساتھ ہوتی تو وہ بھی ایسا ہی کرتی ۔ کوئی سمجھ دار مسلمان یہ فقرہ نہیں کہے گا
کہ افسوس ہے کہ مسیحی نماز نہیں پڑھتے اگر وہ مسلمان ہوتے تو وہ بھی نماز پڑھا کرتے ۔ یا یوں نہ کہے گا کہ
افسوس ہے کہ ہندو لوگ حج نہیں کرتے اور وہ مسلمان ہوتے تو وہ بھی حج کرتے ۔ یا یہ کہ افسوس ہے کہ
سکھ لوگ رمضان کے روزے نہیں رکھتے اگر وہ بھی مسلمان ہوتے تو روزے رکھتے ۔ نماز اور زکواۃ اور
ج تو اسلام کے خاص احکام ہیں اس میں کیا شک ہے کہ جو مسلمان نہیں وہ یہ کام نہ کرے گا کیونکہ احکام

انوار العلوم جلد ۵
۲۳۲
ترک موالات اور احکام اسلام
ان باتوں میں سے نہیں جو فطرت کے تقاضوں سے تعلق رکھتے ہیں اور اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ جو پیچھے دل
سے مسلمان ہو جاوے گا وہ یہ کام کرنے لگ جاوے گا اگر کوئی عقلی بات ہوتی یا فطرتی تقاضا ہوتا تب
اس قسم کا کلام کہا جا سکتا تھا کیونکہ عقلی باتیں یا فطرتی تقاضے کسی مذہب سے تعلق نہیں رکھتے ہر عقلمند
انسان سے اُمید کی جاتی ہے کہ وہ ان کے مطابق عمل کرے گا اور جو قوم فطرت کی آواز کا جواب دینے
کی عادت رکھتی ہے اس کی نسبت کہا جا سکتا ہے کہ اگر فلاں شخص اس قوم میں ہوتا تو فطرتی تقاضوں
یا عقل کی باتوں کے پورا کرنے میں کوتاہی نہ کرتا مثلاً گو یہ نہیں کہا جا سکتا کہ افسوس ہے ہندو لوگ
نماز نہیں پڑھتے اگر یہ مسلما ہوتے تو نماز پڑھا کرتے مگر یہ کہا جاسکتا ہے کہ ہاں پہنچ قوم کے
لوگ تعلیم سے غافل ہیں اگر وہ لوگ مسیحی یا ہندو یا مسلمان ہوتے تو ایسانہ کرتے ہیں جب تک اس
آیت کے الفاظ کسی عقلی قانون کی طرف اشارہ نہ کریں اس کے کوئی معنے بنتے ہی نہیں اور خدا تعالے
کے حکیمانہ کلام پر حرف آتا ہے ۔ پس حتی یہی ہے کہ یہ آیت ایک عقلی قانون کی طرف اشارہ کرتی
ہے اور وہ یہ ہے کہ یہود اہل کتاب ہیں اور مسلمان بھی اہل کتاب ہیں مسلمان ان کے تمام نبیوں کو
مانتے ہیں ان کی شریعت اور ان کی تعلیم کے ایک بڑے حصہ کو مانتے اور اس پر عمل کرتے ہیں اور
سب سے زیادہ یہ کہ ان کی طرح ایک خدا کے ماننے والے ہیں۔ ہیں عقل یہ چاہتی تھی کہ جو جتنا قریب
ہوتا اس کے قرب کے مطابق سلوک کیا جاتا اور یہ بات بالکل خلاف عقل تھی کہ جو لوگ زیادہ قریب ہوتے
ان سے دور رہا جاتا ہے اور جو دور ہوتے ان کی تائید کی جاتی مگر یہود ایسا ہی کرتے تھے چنانچہ
قرآن کریم ہود کی نسبت فرماتا ہے ۔ اَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ أُوتُوا نَصِيبًا مِنَ الْكِتَبِ يُؤْمِنُونَ
بالجبت وال وَالطَّاغُوتِ وَيَقُولُونَ لِلَّذِينَ كَفَرُوا هَؤُلَاءِ أَهُدًى مِنَ الَّذِينَ
سبيلاً (النساء : (۵۲) یعنی کیا تو نے دیکھا ان لوگوں کو جو کتاب میں سے حصہ دیئے گئے کہ یہ بدفالیوں
اور شریروں اور شیطانوں کی باتوں کو مانتے ہیں اور کہتے ہیں کہ کفار مسلمانوں سے زیادہ ہدایت یافتہ ہیں"
اس کے متعلق اللہ فرماتا ہے کہ اگر یہ لوگ مسلمان ہوتے تو کبھی یہ بے اُصولا پن نہ کرتے بلکہ ہر ایک قوم کو
اس کی حقیقی منزلت پر رکھتے چنانچہ قرآن کریم نے نہ صرف یہ کہ سلوک میں یہود و نصاری کو کفار پر فضیلت
دی ہے کہ ان کی لڑکیاں لینی جائز رکھی ہیں اور مشرکوں کی نہیں ان کے کھانے جائز رکھتے ہیں اور مشرکوں
کے نہیں بکہ خود یہود و نصاری کو سمجھایا ہے کہ آپس میں ایک دوسرے کی خوبیوں کا انکار نہ کیا کرو چنانچہ فرمایا کہ
وَقَالَتِ الْيَهُودُ لَيْسَتِ النَّصْرَى عَلَى شَيْءٍ وَقَالَتِ النَّصْرَى لَيْسَتِ الْيَهُودُ عَلَى شَيْءٍ "
وَهُمْ يَتْلُونَ الكِتَبَ كَذلِكَ قَالَ الَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ مِثْلَ قَوْلِهِمْ (البقرة : ۱۱۴) عيني ميبود
در اربد
ذین امنوا

·

آج 10 میں سے 10 باقی