ترکِ مولات اور احکامِ اسلام

انوارالعلوم (جلد 5), حصہ 5

انوار العلوم جلد ۵
۲۴۵
ترک موالات اور احکام اسلام
ہے اور خدا اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف وہ باتیں منسوب کی جارہی ہیں جو انہوں نے
نہیں کیں اور اگر فی الواقع انگریز مذہبی جنگ ہی کر رہے ہیں تو پھر شریعت نے ان لوگوں کو
کب اختیار دیا ہے کہ یہ شریعت کے احکام کو منسوخ کر کے جو چاہیں حکم دے دیں ؟ کیا رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ کے مسلمان صرف کفار کے پاس غلہ نہ بیچ کر یا ان سے بات چیت ترک کر کے
ان احکام سے آزاد ہو سکتے تھے ؟ جن سے اس وقت بعض لوگ تمرک موالات کر کے مسلمانوں کو آزاد
کروانا چاہتے ہیں ؟
مولوی محمود الحسن صاحب کا یہ فتوی دینا کہ میں اس وقت تلوار چلانے کا فتوی نہیں دیتا اور
ترک موالات کے دوسرے حا حامیوں کا ان کی رائے سے اتفاق کرنا اور کم سے کم عملاً سب علماء کا تصدیق
کرنا دو باتوں میں سے ایک کی طرف ضرور اشارہ کرتا ہے یا تو یہ کہ ترک موالات کا یہ وقت نہیں ہے اور
شریعت کے احکام کے ماتحت اس وقت اس کی اجازت نہیں ہے لیکن چونکہ مسلمانوں کے جوشش
اس وقت تک نہیں بھڑک سکتے جب تک کسی بات کو مذہبی رنگ نہ دیا جاوے اس لئے ترک موالات
کو مذہبی جامہ پہنا دیا گیا ہے یا یہ کہ دل سے یہ علماء سمجھتے ہیں کہ ہجرت اور جہاد دونوں اس وقت فرض
ہیں لیکن یا تو حکومت سے ڈر کر اس کا نام نہیں لیتے اور ترک موالات جس کی تلقین کرنا قانونی قانونی زد سے
بچائے رکھتا ہے اس پر زور دیتے ہیں اور یا یہ کہ اس بات سے ڈرتے ہیں کہ اگر ہم نے ہجرت اور
جہاد کا فتوی دیا تو ہمیں بھی اپنا آرام ترک کرنا پڑے گا اور اگر ہم نے اپنے فتوی پر عمل نہ کیا تو لوگ
ہم پر اعتراض کریں گے کہ لوگوں کو کہتے ہو خود کیوں عمل نہیں کرتے ؟ اور اگر ان دونوں صورتوں میں سے
کوئی بھی صورت نہیں تو پھر کیا وجہ ہے کہ ترک موالات جو تیسرا قدم ہے اس پر تو زور دیا جاتا ہے اور
بینچ کے دو قدموں کا ذکر تک نہیں کیا جاتا ؟ کیا اب وہ آیات قرآنیہ جن میں یہ شرائط بتائی گئی ہیں
منسوخ کر دی گئی ہیں یا لوگوں میں خوف خدا ہی نہیں رہا ؟ کہ جس طرح چاہتے ہیں قرآن کریم کے
احکام کو بگاڑ کر پیش کر دیتے ہیں ۔ کاش ! عقلمند انسان آنکھیں کھول کر دیکھیں کہ اس طریق کا
کسی قدر نقصان ہو رہا ہے ؟
موجودہ حالت کے متعلق ترک موالات کے حامیوں کے ضمیر کا فتوی بھیری کے دینی شر
کا قتل ایک بین
ثبوت ہے اس امر کا کہ جب حکومت سے ترک موالات کی تعلیم دی جاوے تو لازماً انسان کے دل میں یہ
خیال پیدا ہوتا ہے کہ پھر ایسی حکومت کے باقی رکھنے کی کیا حاجت ہے ؟ امن خیال کی اشاعت یقینا فساد

انوار العلوم جلد ۵
۲۴۶
ترک موالات اور احکام اسلام
پھیلانے والی اور امن کو دور کرنے والی ہوگی ۔
اس وقت ہندوستان کے مسلمانوں کا جہاد کی فرضیت سے انکار صاف بتا رہا ہے کہ عدم تعاون
کے بانی ہرگزہ انگریزوں کی نسبت یقین نہیں کرتے کہ یہ مذہبی جنگ کر رہے ہیں اور اگر مذہبی جنگ نہ
ہو تو ترک موالات کا حکم قرآن کریم سے ہرگز ثابت نہیں ہوتا ۔ پس دونوں باتوں میں سے ایک بات کا
فیصلہ ہونا چاہئے یا تو انگریزوں کی نسبت فیصلہ کیا جائے کہ وہ دین اسلام کو مٹانے کے لئے تلوار
لے کر کھڑے ہو گئے ہیں اور جبر سے اشاعت اسلام کو روکتے ہیں اور یا پھر ان کو معابدین کے زمرہ
میں شامل رکھا جاوے ۔ مذہبی پہلو سے اور کوئی تیسری صورت جائز نہیں ۔ اگر پہلی صورت فرض کی
جائے تو پھر اول ہجرت اور بعد میں جہاد اور ترک موالات کرنا شریعت کا حکم ہے ۔ جسے نہ کوئی
مولوی منسوخ کر سکتا ہے نہ کوئی کمیٹی منسوخ کر سکتی ہے کیونکہ خدا ان حالات سے ناواقف نہ تھا
جو اب ظاہر ہو رہے ہیں۔ اگر اس وقت ان تمام احکام پر عمل کرنا ضروری نہیں جن پر رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کے وقت میں ضروری تھا تو پھر قرآن ایک وقتی ہدایت نامہ ہے یا خدا تعالیٰ کا علم ناقص ہے
لیکن اگر قرآن ہمیشہ کے لئے ہے اور اگر خدا تعالی کا علم کامل ہے تو قرآن کریم کی صریح تعلیم کے بعد
کوئی شخص یا کوئی کمیٹی یا کوئی علماء کی جماعت نیا فتوی نہیں دے سکتی ۔ اور اگر دوسری صورت میں یعنی
انگریز مذہب اسلام کو مٹانے کے لئے اور جبراً اسلام سے پھرانے کے لئے نہیں کھڑے ہوئے تب
شریعت اسلام کے احکام کے مطابق ان سے ترک موالات کرنا واجب نہیں ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے لَا يَنْهُكُمُ اللهُ عَنِ الَّذِينَ لَمْ يُقَاتِلُوكُمُ فِي الدِّينِ وَلَمْ يُخْرِجُوكُمُ مِّنْ
دِيَارِكُمْ أَنْ تَبَرُّوهُمْ وَتُقْسِطُوا إِلَيْهِمْ إِنَّ اللهَ يُحِبُّ الْمُقْسِطِينَ ، ( المتحنه : ٩ )
اللہ تعالیٰ تم کو ہرگز منع نہیں کرتا ان لوگوں کے متعلق جو تم سے بر سر جنگ نہیں ہیں اور جنہوں نے
تم کو گھروں سے نہیں نکالا کہ ان سے نیکی کرو اور ان کے ساتھ عدل کا معاملہ کرو۔ اللہ تعالیٰ عدل کرنے
والوں کو پسند کرتا ہے ۔
فوکر
مذہبی جنگ کرنیوالا وہی کا فر محارب ھے جو جنگ میں پہل کرے
را
اس معاملہ پر غور
کرتے وقت یہ
بات بھی مد نظر رکھنی چاہئے کہ قرآن کریم نے مذہبی جنگ کی یہ بھی شرط بتائی ہے کہ هُمْ بَدَءُ دُكُمْ
أول مرة (التوبہ : ۱۳) انہوں نے تم سے پہلے جنگ شروع کی ہو لیکن کیا کوئی ثابت کر سکتا ہے کہ
ترکوں سے جنگ پہلے انگریزوں نے شروع کی تھی ۔ جب جنگ کی ابتداء ترکوں کی طرف سے ہوئی ہے

الوار العلوم جلد ۵
۲۴۷
ترک موالات اور احکام اسلام
تو پھر انگریزوں پر اعتراض کیا ہے؟ اگر یہ مذہبی جنگ بھی سمجھ لی جاوے تو اس کی ابتداء ترکوں کی طرف
سے ہوئی ہے نہ کہ انگریزوں کی طرف سے ۔ متواتر کئی سال سے انگریز اور دوسرے اتحادی اس بات کو
پیش کر رہے ہیں کہ ترکوں نے ہم سے جنگ میں ابتداء کی ہے مگر آج تک اس کا جواب ترک نہیں
دے سکتے۔ اگر کوئی معقول جواب وہ دے دیتے تو گو دوسرے لوگ اس کو تسلیم نہ کرتے ۔ مگر کم سے کم
ان سے ہمدردی رکھنے والے لوگوں کے دلوں کو تو تسلی ہوتی اور وہ سمجھتے کہ ترک اس لڑائی میں معذور
تھے ۔ اگر بعض خفیہ حالات ایسے موجود بھی تھے جن کا اظہار اب تک نہیں کیا جا سکتا جن کی وجہ سے
جنگ ضروری ہوگئی تھی تو بھی اسلام کے احکام کے مطابق ترکوں کو اس وقت تک انتظار کرنا چاہئے تھا
جب تک اتحادی حملہ کرتے اور اپنے پرانے معاہدات کو ایک عرصہ پہلے خدا کے حکم کے مطابق منسوخ شدہ ایک عرصہ پہلے دا کے حکم کے
قرار دینا چاہئے تھا اور ان کے منسوخ ہونے کی وجوہات بیان کرنی چاہئے تھیں تاکہ دوسروں کو یہ
کہنے کا موقع نہ ملتا کہ انہوں نے خلاف عہدہ کام کیا ۔ لیکن جب ترکوں نے جنگ شروع کر دی تو کیا یہ امید
کی جاتی ہے کہ برطانیہ خاموش رہتا ؟ اور اپنی سپاہ کو ہلاک ہونے دیتا اور جواب نہ دیتا ؟ اس
میں کوئی شبہ نہیں کہ برطانیہ اور اتحادی خواہ کسی سبب سے سہی اس امر کو چاہتے تھے کہ ترک یا ان
کے ساتھ مل جائیں یا جنگ میں شریک ہی نہ ہوں تاکہ مسلمانوں کی ہمدردی ان کو حاصل رہے لیکن
جب ان کی خواہشات کے خلاف ترک شامل ہوئے اور انہوں نے جنگ کی ابتداء کی تو پھر یہ جنگ مذہبی
جنگ کسی طرح قرار پا سکتی ہے۔ میں یہ نہیں کہتا کہ ترک بلا وجہ جنگ میں شامل ہو گئے نہ میں یہ کہتا ہوں
کہ انہوں نے غلطی کی ۔ ممکن ہے کہ ان کو اس جنگ میں شامل ہونے میں بعض فوائد نظر آتے ہوں اور
نہ شامل ہونے میں نقصان معلوم ہوتا ہو ۔ لیکن بہر حال جب انہوں نے ابتداء کی تو وہ جنگ مذہبی نہ
رہی دنیاوی ہو گئی اور دنیوی فتوحات اور دنیوی فوائد کی جنگوں میں انسان موقع اور محل کو دیکھ کر
ابتداء بھی کر سکتا ہے بشرطیکہ وہ یہ ثابت کر سکے کہ اس کا جنگ کرنا انصاف پر مبنی تھا ۔
بعض چیزوں کا بائیکاٹ کرنا اور بعض کا نہ کرنا ترک موالات کے حامیوں کا یہ
فعل بھی کہ وہ بعض چیزوں کا بھی بتاتا ہے کہ وہ اسے شرعی مسئلہ نہیں سمجھتے بائیکاٹ کرتے ہیں اور بعض
کا نہیں یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ اسے شرعی مسئلہ نہیں سمجھتے ۔ اول تو اگر یہ شرعی مسئلہ ہوتا تو اس سے
پہلے ہجرت اور پھر جنگ ہونی چاہئے تھی ۔ لیکن اگر بفرض محال یہ مان بھی لیا جائے کہ کسی حکومت کے
ماتحت رہتے ہوئے بھی بغیر اس کے مقبوضہ ملک سے ہجرت کرنے کے اور بغیر اس سے جہاد شروع ہونے

انوار العلوم جلد ۵
VANA
ترک موالات اور احکام اسلام
کے ترک موالات کیا جا سکتا ہے بلکہ بعض وقت ایسا کرنا فرض ہوتا ہے تو پھر میں پوچھتا ہوں کہ اس شرعی فرض
میں اپنی طرف سے تغیر کیوں کر لیا گیا ہے ۔ خدا تعالیٰ تو ان لوگوں کی نسبت جن سے ترک موالات کا
کا
حکم
دیتا ہے کھلی ترک موالات کا فتویٰ دیتا ہے۔ پھر یہ کس کا اختیار ہے کہ اس حکم کو نرم یا سخت کر دے ؟
حرام کو حلال یا حلال کو حرام کرنا تو ایک خطرناک جرم ہے۔ بیس اگر ترک موالات ایک شرعی حکم ہے تو پھر اس
کے مدارج مقرر کرنے کاکسی کو کیا اختیار ہے ؟ اور عام کا لجوں کے طالب علموں کو تعلیم جاری رکھنے سے طالب
منع کرنا اور طبی کا لجوں کے طلباء کو پڑھائی جاری رکھنے کی اجازت دینا کس طرح جائز ہو سکتا ہے ؟
پھر انگریزوں سے تجارت کرنا کس طرح جائز ہے ؟ کیا ترک موالات والی آیت میں تِجَارَةٌ تَخْشَونَ
كَسَادَهَا " (التوبہ : ۲۴) کا ذکر خاص طور پر نہیں کیا گیا ؟ پھر اگر واقع میں یہ حکم شرعی ہے تو کیوں تجارت
کو بند نہیں کیا جاتا ؟ کیوں طلبی کا لجوں کے طلباء کو بھی پڑھائی چھوڑنے پر مجبور نہیں کیا جاتا ؟ کیوں
چوری وغیرہ جرائم کے موقع پر پولیس کی مدد لی جاتی ہے ؟ یا کم سے کم کیوں اعلان نہیں کیا جاتا کہ اگر کسی کے
چوری ہو جاوے تو وہ پولیس میں اطلاع نہ کرے ؟ کیوں ریل میں سوار ہوا جاتا ہے ؟ کیوں ڈاک سے فائدہ
اُٹھایا جاتا ہے ؟ کیوں تار کے محکمہ سے نفع حاصل کیا جاتا ہے ؟ کیا قرآن کریم کی ان آیات میں جن میں
ترک موالات کا فتوی دیا گیا ہے کوئی حد بندی کی گئی ہے ؟ یا ان آیتوں کے سوا اور کوئی آیات ہیں
جنہوں نے ان محکموں سے فائدہ اُٹھانے کی اجازت دے دی ہے ؟
اگر یہ ترک موالات شرعی ہے تو اسے اپنے آپ کیوں محدود کر لیا گیا ہے اور
اگر مسٹر گاندھی کے کہنے پر ہے تو اس کا نام شرعی فرض کیوں رکھا جاتا ہے ؟
کیا ترک موالات کے حامیوں کے پاس ان سب سوالوں کا ایک ہی جواب نہیں کہ مسٹر گاندھی یلات کے ماموں کا ایوں کا ایک ی جواب نہیں نے چونکہ کہا۔ لیسا کہا ہے اس لئے ہم اس طرح کرتے ہیں ؟ مگر میں کہتا ہوں کہ ہم یہ نہیں کہتے کہ اس طرح کہ یہ
کرو جس طرح مسٹر گاندھی کہتے ہیں اگر کسی کے خیال میں مسٹر گاندھی کا پرد میں مسٹر گاندھی کا پروگرام مفید اور قابل عمل معلوم مفید
ہوتا ہے تو وہ بے شک اس پر عمل کرے۔ مگر مسٹر گاندھی کے قول کو قرآن کریم کیوں قرار دیا جاتا ہے ؟
شریعت اس کا نام کیوں رکھا جاتا ہے ؟ اگر یہ بات ہے تو لوگوں سے یہ کہو کہ چونکہ مٹر گاندھی اس طرح
فرماتے ہیں اس طرح تم کو عمل کرنا چاہئے یہ کیوں کہتے ہو کہ شریعت اسلام کا یہ فتوی ہے ؟ شریعت اسلام نے
غیر مسلموں سے ترک موالات کرنے کا جن شرائط کے ساتھ حکم دیا ہے وہ شرائط تو جب بھی کسی قوم میں پائی
جائیں اس سے ہر قسم کی امداد لینی یا اس کو کس قسم کی مدد دینی ناجائز ہو جاتی ہے سوائے اس کے کہ تذلل

انوار العلوم جلد ۵
۲۴۹
ترک موالات اور احکام اسلام
کی اعداد ہولینی ایسی مد ہو جس میں ہم حاکم ہوں اور وہ ماتحت ہوں ۔ پس اگر یہ فتوی وہی ہے جو خدا تعالیٰ
نے دیا ہے اور وہی حالات ہیں جن میں ترک موالات کرنا اللہ تعالیٰ نے فرض قرار دیا ہے۔ تو پھر پروگرام
مقرر نہیں ہو سکتے ، کسی قسم کی موالات معاف نہیں ہو سکتی ، نفع اور نقصان کو نہیں سوچا جا سکتا۔ لیکن
اگر یہ پروگرام شریعت اسلام کا نہیں بلکہ مسٹر گاندھی کا ہے۔ تو پھر اس کو شریعیت کی طرف منسوب کرنا
اور آیات قرآنیہ سے اس کا استدلال کرنا ایک خطر ناک گناہ ہے ۔ اگر ترک موالات کے حامی اسے شریعیت
کا فرض مقرر کرتے ہیں تو پھر اس طرح عمل کریں جس طرح کہ شریعت نے کہا ہے اور اگر اسے مٹر گاندھی کا
ارشاد قرار دیتے ہیں تو عوام کو قرآن کریم کے نام سے دھوکا نہ دیں اور اسلام کا تمسخر نہ اُڑائیں ۔
کیا اب گورنمنٹ برطانیہ بھی ہمارے پھر اس مسئلہ کے متعلق ایک اور بھی سوال ہے
جسے ترک موالات کے حامیوں کو مد نظر رکھنا ساتھ محاربین والا سلوک کرنے کی مجاز ہے ؟
ہمارے ساتھ ساتھ الیہ
ضروری ہے اور وہ یہ ہے کہ جیسا کہ میں پہلے
ثابت کر چکا ہوں قرآن کریم سے ان ہی لوگوں سے ترک موالات کرنے کا حکم ثابت ہوتا ہے جو حربی کفار ہوں
تو اب جبکہ حکومت برطانیہ کے خلاف ترک موالات کا فتوی دیا جاتا ہے۔ کیا حکومت برطانیہ بھی وہی معاملہ
مسلمانوں سے کر سکتی ہے جو دو باہم لڑنے والی قومیں ایک دوسرے سے کرتی ہیں ؟ کیا وہ جس کو چاہیں پکڑ
کر قید کر دیں۔ ذراسی شورش پر کورٹ مارشل بٹھا کر لوگوں کو قتل کر دیں ؟ مارشل لاء جاری کر دیں تو مسلمان پر
اس کو خوشی سے قبول کریں گے ؟ کیا وہ اس وقت بہی اعتراض نہیں کریں گے کہ ہم تو وفادار رعایا ہیں گے کہ ہم تو و
ایسا کیوں کیا جاتا ہے پھر جب انگریزوں کے ساتھ حاکم اور رعایا کے تعلقات قائم ہیں
تو ترک موالات کا فتوی کس طرح دیا جا سکتا ہے ۔ ترک موالات کا حکم تو اسی وقت ہوتا ہے جب جنگ
شروع ہو۔ اور اگر ترک موالات کرنے کی شرائط اس وقت پوری ہوگئی ہیں تو حکومت برطانیہ کے لئے بھی
جائز ہوگا کہ جس طرح چاہے مسلمانوں سے معاملہ کرے اور اس پر ظلم کا الزام نہیں لگ سکے گا کیونکہ
محاربین کے درمیان بہت سی وہ باتیں جائزہ ہوتی ہیں جو دوسری صورت میں جائز نہیں ہوتیں ۔ مگر کوئی
شخص اس بات کو قبول نہ کرے گا کہ حکومت برطانیہ کے لئے جائز ہے کہ وہ حربی قوموں والا سلوک
ہندوستان کے مسلمانوں۔ سے مسلمانوں سے کرے اسی طرح کوئی عقلمند یہ بھی تسلیم نہ کرے گا کہ شریعت نے جو حکم محارب
کفار کے متعلق دیا ہے اسے برطانیہ کی حکومت پر چسپاں کیا جائے ۔
ترک موالات کا حکم صرف خلیفہ وقت ہی دے سکتا ہے
ترک موالات کے
حامیوں کو اس امر یم

コン
انوار العلوم جلد ۵
۲۵۰
ترک موالات اور احکام اسلام
بھی غور کرنا چاہئے کہ ترک موالات کا حکم دینے کا مجاز صرف خلیفہ ہی ہو سکتا ہے کیونکہ خداتعالیٰ کے
احکام کی طرف بلانا اور ان کا نافذ کرنا اس کا کام ہے ۔ ترک موالات چونکہ ان تعلقات میں سے ہے
جو افراد کے درمیان نہیں بلکہ قوموں یا حکومتوں کے درمیان ہوتے ہیں اس لئے اس کے متعلق فیصلہ
خلیفہ ہی کر سکتا ہے لیکن جبکہ وہ سلطان المعظم کی خلافت کے متعلق اس قدر زور دے رہے ہیں
کیا کبھی انہوں نے اس امر پر بھی غور کیا ہے کہ خود سلطان المعظم نے کبھی ترک موالات کے لئے مسلمانوں
کو دعوت نہیں دی بلکہ وہ خود اتحادیوں سے صلح کرنے پر تیار ہو گئے بلکہ انہوں نے صلح کر لی۔ اس
صورت میں دوسرے مسلمانوں کو خصوصاً ان کو جو سلطان العظم کو خلیفہ تسلیم کرتے ہیں یہ حتی کسی طرح
پہنچتا ہے کہ وہ ان کے منشاء وہ ان کے منشاء بلکہ ان کے عمل کے خلاف کام کریں۔
اس سوال کا جواب کہ سلطان ترکی بوجہ بے شک بعض لوگ کہہ دیں گے کہ
سلطان المعظم کو اتحادیوں نے اپنے نرغہ اتحادیوں کے نرغہ میں آجانے کے معذور ہیں میں لے لیا ہے لیکن سوال یہ ہے کیا
سلطان المعظم اس سے زیادہ نرغہ میں ہیں جس قدر کہ ہندوستان کے مسلمان ہیں ؟ ہندوستان کے مسلمانوں
کے پاس نہ تو فوج ہے نہ اسلحہ، نہ مال ، نہ طاقت ۔ اگر یہ ترک موالات کر سکتے ہیں تو کیا سلطان المعظم
جو اس حالت سے بہر حال اچھی حالت میں ہیں ترک موالات نہیں کر سکتے ؟ اگر وہ ترک موالات نہیں کرتے
نہ ترک موالات کی مسلمانان عالم کو دعوت دیتے ہیں تو کیا ان کے عمل اور ان کے منشاء کے خلاف کام
کرنے والے ان کے سچے عقیدت مند کہلا سکتے ہیں ؟ کیا مدعی سست اور گواہ چست والی مثال ان
مسلمانوں پر صادق نہیں آتی جو اس وقت ترک موالات پر زور دے رہے ہیں ؟ پھر یہ بھی سوچنے کی
بات ہے کہ اگر فی الواقع سلطان المعظم کو نرغہ میں لے لیا گیا ہے اور وہ بالکل بے بیس ہیں تو کیا مسلمانان
ہندوستان اس امر کو درست سمجھتے ہیں کہ خلیفہ وقت کسی وقت بھی دشمن کی طاقت کو دیکھ کر ان احکام
کے نفاذ کو ترک کر دے جو اس کے سپرد کر دیئے گئے تھے ؟ پس ان کا یہ رویہ ثابت کرتا ہے کہ یا تو وہ
سلطان المعظم پر بھی اعتراض کرتے ہیں کہ وہ شریعت کے احکام کی پیروی نہیں کرتے اور یا یہ کہ وہ خود
شریعت کے خلاف عمل کرتے ہیں اور ان کا سلطان المعظم سے تعلق کا دعوی بالکل غلط ہے اور صرف
سیاسی اغراض پر مبنی ہے اور حق بھی یہی ہے کیونکہ اگر یہ بات نہ ہوتی تو آج سلطان المعظم کے طریق عمل
کی بجائے مسٹر گاندھی کے طریق عمل کی پیروی نہ کی جاتی اور ان کو امام گاندھی کا لقب دے کر شریعیت
اسلام کی علی الاعلان ہتک نہ کی جاتی ۔

انوار العلوم جلد ۵
۲۵۱
ترک موالات اور احکام اسلام
ترک موالات کے
فتنہ ہلاکو خان کے وقت علماء اسلام کا رویہ اور اس سے سبق میں اللہ کے حامیوں کو ایک
اور بات بھی یاد رکھنی چاہئے کہ اس سے پہلے بھی ایک زمانہ اسلام پر الیسا آچکا ہے کہ اس کی مرکزی
حکومت گھر کے ہاتھ سے برباد ہو چکی ہے۔ ترکوں کے ہاتھوں بغداد کی تباہی کا واقعہ مسلمانوں سے
پوشیدہ نہیں ۔ پس پیشتر اس کے کہ کوئی خاص طریق عمل تجویز کیا جاوے ہمارے لئے اس امرکا دیکھنا
ضروری ہے کہ اس وقت کے علماء نے کیا طریق اختیار کیا تھا ؟ کیا فی الواقع اس وقت کے علماء نے
جو اس وقت کے علماء سے اپنے علم اور اپنے تقوی میں بہت بڑھ کر تھے یہی طریق اختیار کیا تھا جو آجکل
ترک موالات کے حامی کر رہے ہیں ۔ اس وقت تو خلافت کی ظاہری شکل بھی باقی نہ رکھی گئی تھی ۔ خود خلیفہ
کے خاندان کے ہزاروں مرد و عورت قتل کئے گئے تھے اور بغداد کے اردگرد اٹھارہ لاکھ آدمی تہ تیغ
کر دیئے گئے تھے۔ عورتوں کو بھاگنے کے لئے راستہ نہ ملتا تھا ۔ اس وقت کے علماء نے کیا فتوی دیا تھا
اور عالم اسلام نے اس پر کس طرح عمل کیا تھا ؟ وہ زمانہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ سے
قریب کا زمانہ تھا اور آج کل کے زمانہ سے اچھا تھا ۔ کیونکہ اس وقت کے بعد ترک موالات کے
حامیوں کے عقیدہ کے مطابق کوئی نئی روح مسلمانوں میں ایسی نہ آئی کہ جس نے ان کو پھر رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب کر دیا ہو اور جو آئی ہے اسے انہوں نے قبول نہیں کیا۔ ہیں اس زمانہ کے علماء
کے فتووں کو بھی تو دیکھو کہ کیا انہوں نے اسی طریق عمل کو اختیار کیا تھا جو آج کل کے لوگ کر رہے ہیں۔
آنحضرت الی عملیات کی وصیت کفار کو ترک موالات کی تائید میں ایک یہ بات بھی پیش
کی جاتی ہے کہ جزیرہ عرب سے کفار کے نکال جزیرہ عرب سے نکال دینےکی بات دینے کا روا کو یہ نیا نہ ہی ہم نے حکم دیا دینے کا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا
تھا اسلئے جزیرہ عرب کے ممالک پر سیجیوں کا قبضہ یا اقتدار نہیں ہونا چاہئے اس میں کوئی شک نہیں کہ
مسجد حرام کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ مشرک اس کے قریب نہ آئیں لیکن باقی جزیرہ عرب کے متعلق
قرآن کریم میں کوئی ذکر نہیں ۔ ہاں بعض احادیث سے ضرور یہ پتہ چلتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے خواہش ظاہر فرمائی تھی کہ اگر آپ زندہ رہے تو سہود کو خیبر وغیرہ علاقوں سے خارج کر دیں گے اور
یہ خواہش حضرت عمرہ کے زمانہ میں پوری کی گئی ۔ مگر ان احادیث کے متعلق دو سوال حل طلب ہیں اول
یہ کہ کیا یہ ایسی ہی خواہش تھی کہ اس کے پورا کرنے کے لئے مسلمانوں پر جہاد فرض ہو جاتا ہے ؟ دوم
رعت
عد ترمذي - البواب السير عن رسول الله صلى الله عليه وسلم باب ماجاء في اخراج اليهود والنصاري عن جزيرة العز

انوار العلوم جلد ۵
یہ کہ جزیرہ عرب سے کیا مراد ہے ؟
۲۵۲
کیا جزیرہ عرب کو کفار سے خالی رکھنے کیلئے جہاد فرض ہے ؟
ترک موالات اور احکام اسلام
سوال اول کا
جواب تو یہ ہے
کہ ہم رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے طریق عمل کو دیکھتے ہیں کہ یہ ایسا امر نہیں ہے۔ در حقیقت یہ ایک
سیاسی سوال تھاورنہ کیا وجہ تھی کہ خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی حیات میں نیوں کو نہیں نکال دیا۔ کیا
مذہبی احکام کے پورا کرنے میں بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس طرح دیر کیا کرتے تھے ؟ آپ تو الٹی
باتوں کی ایسی غیرت رکھتے تھے کہ ان کے پورا کرنے میں ایک منٹ کی بھی دیر نہ لگاتے تھے ۔
اگر کہا جا دے کہ پہلے آپ کو خیال نہیں آیا جس وقت آپ کو یہ معلوم ہوا کہ ان کو عرب میں نہیں
رہنے دینا چاہئے اس وقت آپ نے اس کا اظہار کر دیا ۔ مگر سوال یہ ہے کہ اگر واقعی یہ کوئی مذہبی
فرض ہوتا تو کیا آپ اسی وقت ایک شکر اس غرض کے لئے نہ بھیج دیتے اور اگر بفرض محال آپ الیسا
نہ کر سکے تھے تو کیا حضرت ابو بکر کے زمانہ خلافت میں خود اس خواہش کو پورا نہ کر دیا جاتا ؟ یہ نہیں
کہا جا سکتا کہ حضرت ابو بکر کے پاس طاقت نہ تھی ۔ مرتدوں کے فتنہ کے وقت جب لوگوں نے کہا کہ
جیش اسامہ کو جسے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے شام کے لئے تیار کیا ہے روک لیا جاوے تو آپے
نے فرمایا کہ ابو قحافہ کا بیٹا (یعنی ابوبکر ) کیا حیثیت رکھتا ہے کہ رسول کریم صل اللہ علیہ وسلم کے حکم کو
البداية والنهاية جلد ۳ مطبوعہ بیروت 1944ء ) (1) ایسا دلیر آدمی کب گوارا کر سکتا تھا کہ
منسوخ کرے ۔
ایسا زبردست حکم جس کے پورا کرنے کے لئے جہاد فرض ہو جاتا ہے اور جس کی نسبت کہا جاتا ہے کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ سلم کا آخری حکم تھا پورا نہ کیا جائے ۔
پھر اگر مُرتدین کے فتنہ کے وقت آپ نے توجہ نہ کی تھی تو ان کے فتنہ کے دُور ہونے کے بعد
کیوں آپ نے یہود کے نکالنے کی رف توجہ فرمائی شام کی سرحد اور ایران کی سر پر تو جنگی ہو سرحد پر رہی تھیں لیکن خود عرب کے اندر الیسا عظیم الشان حکم ہے تو جہی کی نذر ہو رہا تھا کیا یہ بات کسی صفات
بصیرت کی سمجھ میں نہیں آسکتی ہے ؟
حب
پس اصل بات یہی ہے کہ حجاز کے علاقہ کو چھوڑ کر جس میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ واقع ہیں اور جس کو
خدا اور اس کے رسول نے ایک خاص حیثیت دی ہے باقی عرب کی نسبت جو کچھ رسول کریم صلی الہ علیہ علم
نے فرمایا ہے وہ بطور فرض اور واجب کے نہیں فرمایا بلکہ ایک پسندیدہ بات کے طور پر فرمایا ہے۔ پس
جب مسلمانوں میں طاقت ہو اور جب مناسب حالات موجود ہوں ان حالات کے پیدا کرنے کی کوشش

انوار العلوم جلد ۵
۲۵۳
ترک موالات اور احکام اسلام
کرنی چا۔
چاہئے لیکن جب حالات مناسب نہ ہوں یا مسلمان طاقت نہ رکھتے ہوں تو ان امور کے پورا کرنے کے
لئے جہاد اور قتال فرض نہیں ہوتا ورنہ حضرت ابو بکر جو پہلے خلیفہ تھے اور اپنے تقوی اور غیرت اسلامی
میں سب صحابہ سے بڑھے ہوئے تھے ان پر سخت الزام آتا ہے ۔
حضرت عمرؓ کے بعد بھی اسلامی حکومت کے پھر جب ہم یہ بھی دیکھتے ہیں کہ حضرت عمر
کے بعد بھی اسلامی حکومتوں کی آنکھوں کے سامنے یہود جزیرہ عرب میں رہتے تھے سامنے حجاز سےباہر سیمی اور بیوردی عرب
کے علاقوں میں بستے رہے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ امت اسلامیہ نے کبھی بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے ارشاد کے وہ معنی نہیں لئے جو اب لئے جاتے ہیں۔ حجاز سے باہر عرب میں مسیحی قبائل تیسری صدی
ہجری تک بیتے رہتے ہیں اور سینکڑوں سال سے یمن کے شہروں میں یہودیوں کی ایک معقول تعداد
بس رہی ہے اور صنعاء کی ہیں ہزار کی آبادی میں سے قریباً دو ہزار یہودی ہے اگر عراق عرب
کا حصہ ہے تو ترکی حکومت کے زمانہ میں بھی بغداد بجائے ایک اسلامی شہر کہلانے کے یہودی شہر
کہلانے کا مستحق تھا ۔ کیونکہ وہاں کے سب بڑے بڑے مکان اور بڑی بڑی تجارتی کو ٹھیاں یہودیوں
ہی کے قبضہ میں تھیں ۔
غیر مسلم اقتدار عرب پر یہ تو عرب کی غیر مسلم آبادی کا حال ہے اب رہا غیر مسلم اقتدار کا
سوال ۔ سو اس کا جواب بھی سلطان المعظم کے عمل سے ثابت ہے
یہ علاقہ
عدن پر انگریزوں کا قبضہ ایک عرصہ سے چلا آتا ہے ۔ الہ سے ثالثہ تک ایک کمیٹی ترکوں اور
انگریزوں کی بیٹھی تھی جس نے یہ فیصلہ کیا کہ شیخ سعید کے پاس دریائے بانا کے ساتھ ساتھ قتیبہ نامی
قصبہ کے جنوب مشرق کی طرف سے ایک حد صحرائے اعظم کی طرف کھینچی جاوے اور جنوبی علاقہ کو
انگریزی ریزی اقتدار میں دیا جائے ۔ یہ علاقہ تو بلاشبہ عرب کا حصہ ہے مگر خود سلطان المعظم نے
انگریزوں کے سپرد کر دیا۔ پس وہ لوگ جو ان کو خلیفہ تسلیم کرتے ہیں وہ کیونکر کہہ سکتے ہیں کہ عرب کے کسی
پرکسی غیر مذہبی حکومت کا قبضہ ہونے پر جو جہاد نہ کرے وہ اسلام سے خارج ہو جاتا ہے کیا
وہ اس طرح خود سلطان المعظم اور ان کی حکومت پر اعتراض نہیں کرتے اور کیا یہ عجیب نہیں کہ
جب عدن پر جو یقینا عرب کا حصہ ہے قبضہ کیا گیا تھا اور جب اس قبضہ کو سلطان المعظم کی حکومت
نے تسلیم کر لیا تھا اس وقت تو اس پر اعتراض نہ کیا گیا ۔ اور اب عراق پر قبضہ کرنے پر رجس کے عرب
کا حصہ ہونے میں شبہ ہے ) اعتراض کیا جاتا ہے۔ اگر کہا جائے کہ اس وقت ترکی حکومت کمزور تھی یا
حصہ

انوار العلوم جلد ۵
۲۵۴
ترک موالات اور احکام اسلام
مسلمانان ہند کمزور تھے۔ تو سوال یہ ہے کہ کیا اب وہ طاقتور ہو گئے ہیں ؟ اور کیا جہاد کے لئے طاقت
کی بھی کوئی شرط شریعت نے لگائی ہے ؟ غربت یا فوجوں کی کمی تو جہاد کے مواقع میں شامل ہی نہیں۔ تو جہاد
کیا عراق جزیرۃ العرب میں داخل ہے؟ دوسرا سوال کہ جزیرۃ العرب سے کیا مراد ہے ۔ اس کی خواہ کوئی تعریف جغرافیہ والے
کریں صحابہ کے طریق عمل سے ہمیں یہی معلوم ہوتا ہے کہ عراق کو انہوں نے جزیرۃ العرب میں شامل
نہیں کیا کیونکہ صحابہ کے زمانہ میں جبکہ اصل عرب سے کفار کو نکال دیا گیا تھا عراق سے کفار کو نہیں
نکالا گیا ۔ بلکہ کوفہ میں اور اس کے گرد و نواح میں کثرت سے سیمی رہتے تھے بلکہ جیسا کہ تاریخ سے معلوم
ہوتا ہے حضرت عمر رض نے نجران کے مسیحیوں کو وہاں سے جلا وطن کر کے شام اور عراق میں آباد کر دیا تھا
اور وہاں ان کو جائیدادیں دے دیں تھیں ۔ اب اگر عراق بھی عرب میں شامل ہوتا ۔ تو کیا یہ ممکن تھا کہ
حضرت عمر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے قول کو پورا کرنے کے لئے مسیحیوں کو نجران سے تو نکالتے اور
اس قدر تعہد کرنے کے بعد پھر ان کو عراق میں (اگر وہ عرب کا حصہ ہے ، لاکر آباد کر دیتے جغرافیہ
کے لحاظ سے یا طبعی لحاظ سے عرب کی حدود خواہ کوئی ہوں مگر صحابہ نے عرب کے جو معنے سمجھے ہیں
وہ خود حضرت عمر کے قول اور فعل سے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وصیت کے پورا کرنے والے
ہیں خوب کھل کھل جاتے ہیں ۔ طبری سے ثابت ہے کہ حضرت عمرؓ نے کیعلی بن امیہ کو جنہیں انہوں نے
اس غرض سے نجران بھیجا تھا کہ وہاں کے مسیحیوں کو جلا وطن کر دیں ۔ یہ حکم دیا تھا کہ " ان کو بتا دینا کہ ہم
ان کو خدا اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے ماتحت جلا وطن کرتے ہیں کیونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ ولم
نے فرمایا تھا کہ جزیرہ عرب میں دو دین نہ رکھے جاویں " ان لوگوں کو جلا وطن کر کے کہاں بھیجا ؟ اس
کے متعلق فتوح البلدان میں لکھا ہے کہ حضرت عمر نے ان لوگوں کو یہ خط لکھ کر دیا کہ اہل شام اور
اہلِ عراق میں سے جن کے پاس یہ خطہ پہنچے ان کو چاہئے کہ ان کو زمین برائے کاشت اچھی طرح سے
دیں اور جس زمین کو یہ آباد کریں وہ ان کی یمن کی زمین کے بدلہ میں ان ہی کی ہو جاوے گی۔ شائد کہا
جائے کہ عراق سے مراد عراق عجم ہو گا ۔ لیکن جیسا کہ تاریخ سے ثابت ہوتا ہے ان لوگوں کو کوفہ کے
پاس زمینیں ملی تھیں اور وہاں انہوں نے نجران کی یادگار میں نجرانیہ نام ایک قصبہ بھی آباد کیا تھا
اب سو چو کہ حضرت عمر کے نزدیک عراق اگر عرب میں شامل ہوتا یا صحابہ میں سے کسی کے خیال میں بھی
یہ بات ہوتی تو کیا یہ ممکن تھا کہ وہ مسیحیوں کو اس علاقہ میں جائیدادیں دیتے ؟

انوار العلوم جلد ۵
۲۵۵
ترک موالات اور احکام اسلام
عراق کے عرب میں شامل ہونے کی یہ دلیل دی جاتی ہے لفظ جزیرہ کے مفہوم پر بات اور امارات
که عرب جزیرہ کہلاتا ہے اور جب تک دجلہ اور فرات
تیک کے علاقے اس کے اندر شامل نہ کئے جاویں اس کی حیثیت جزیرہ کی نہیں بنتی کیونکہ اس صورت
میں اس کے چاروں طرف پانی نہیں رہتا ۔
لیکن یہ یہ وا دلیل درست نہیں کیونکہ عرب لوگ ان ممالک کو بھی جزیرہ کہتے ہیں جن کے زیادہ حصہ کے
گرد پانی ہو اور کم حصہ خشکی کے ساتھ ملتا ہو۔ چنانچہ جس نے تاریخ کا ذرا بھی مطالعہ کیا ہو وہ جانتا ہے
که عرب لوگ سین کو بھی جزیرہ کہتے تھے اور اس کو جزیرہ اندلس کے نام سے موسوم کرتے تھے حالانکہ ایک
جہت سپین کی فرانس سے ملی ہوئی ہے ۔ لسان العرب اور تاج العروس کے مصنف اس کے مادہ کے
نیچے لکھتے ہیں کہ وَانْدُ لُسُ جَزِيرَةً مَعْرُوفَةٌ " السان العرب زير لفظ " ولا دلس" مطبوعہ بیروت ۱۹۸۸ء
تاج العروس زیر لفظ " دلس" مطبوعہ مصر (۱۳۰۶ هـ ) یعنی اندلس (مبین ) ایک مشہور جزیرہ ہے۔ پس جزیر
کے لفظ سے یہ استدلال کرنا کہ اس کے اردگرد پانی کا ہونا ضروری ہے ایک غلطی ہے ۔
اس بحث سے ہمارا یہ مدعا نہیں کہ عراق میرا اس تمام تحریر سے یہ مطلب نہیں کہ چونکہ
عراق عرب میں شامل نہیں یا اس کی شمولیت پر ضرور انگریزوں کا قبض ہونا چاہیے مشتبہ ہے اور خود حضرت عمر نے اس کو عمان
جزیره عرب
شامل نہیں کیا اس لئے عراق پر انگریزوں کو قبضہ کر لینا چاہئے یا یہ کہ عرب کے اندرونی علاقہ میں
انگریزوں کو شوق سے داخل ہو جانا چاہئے بلکہ میں انکے اس فعل کو سختی سے ناپسند کرتا ہوں اور عراق
تو کیا میں تو چاہتا ہوں کہ وہ اپنے پرانے مقبوضہ علاقہ عدن سے بھی واپس آجائیں تو بہت اچھی بات ؟
لیکن مجھے صرف اس پر اعتراض ہے کہ ان باتوں کو مذہب کے عظیم الشان احکام بنا کر دنیا کے بگڑے
ہوئے امن کو اور نہ بگاڑا جاوے اور مسلمانوں کی رہی سہی طاقت کو نہ توڑا جاوے اور عوام الناس
کو جو حقیقت کو نہیں سمجھ سکتے جوش دلا کر ان کی ہلاکت اور اسلام کی بدنامی کے سامان نہ پیدا کئے جاویں
ور نہ مجھے تو اس قدر بھی پسند نہیں جس کی اجازت ترکی حکومت نے دے رکھی ہے اور میں تو یہی کہوں گا
کہ اگر مسلمانوں کو اللہ تعالیٰ پھر طاقت دے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے کلام کے ادب اور احترام کے
طور پر مین اور دوسرے عرب علاقوں میں بسنے والے غیر مذاہب کے پیروؤں کو دوسرے ممالک میں خواہ
ان کی موجودہ جائیدادوں سے ں سے بہت زیادہ قیمتی جائیدادیں لے کر دے دی جاویں مگر محبت اور پیار سے
سمجھا کر ان کو عرب کے علاقہ سے بالکل ہی رخصت کر دیا جاوے لیکن میں اس کو ہرگز جائز نہیں سمجھتا کہ جس

انوار العلوم جلد ۵
۲۵۶
ترک موالات اور احکام اسلام
بات پر صحابہ کے زمانہ سے اس وقت تک کبھی بھی عالم اسلام نے اس قدر زور نہیں دیا اس کو اس وقت
ایسا اہم مسئلہ بنا دیا جاوے کہ اس کا لحاظ نہ ہونے پر جہاد اور ترک موالات کی تعلیم دینی شروع کردی اہم با دیا جاے کہ اسکا لحاظ نہ ہونے پر جلد اور ترکمالات
جاوے اور مسلمانوں کو اپنے ہاتھوں ہلاکت کے گڑھے میں گرایا جائے ۔ یقینا جو جہاد خدا تعالیٰ کے
منشاء کے ماتحت ہو وہ خواہ کیسی ہی کمزوری کی حالت میں ہو بد نتائج نہیں پیدا کر سکتا لیکن جو
لڑائی کہ جہاد کے نام سے کی جائے یا جو جدو جہد کہ دین کی آڑ میں کی جائے حالانکہ اس کا دین
سے کوئی تعلق نہ ہو یقیناً وہ سخت ناکام ہو کر رہے گی کیونکہ اللہ تعالی تو ہرگز پسند نہیں فرماتا کہ
اس کے بھیجے ہوئے دین کو اس طرح بچوں کا کھیل بنایا جائے ۔
ترک موالات از روئے شریعت اس وقت نہ یہ بتا چکنے کے بعد کہ ترک موالات
صرف فرض یا واجب نہیں بلکہ جائز ہی نہیں فرض اور واجب نہیں ہے میں
چاہتا ہوں کہ موجودہ حالات میں شریعت اس کو جائز بھی نہیں قرار دیتی ۔
قرآن کریم موجب فساد کبیر ھے
نہایت ہی مختصر طور پر یہ بتانا
اس وقت ترک موالات از روئے (1) قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اِن
الَّذِينَ آمَنُوا وَهَاجَرُوا وَجَاهَدُوا
يَا مُوَالِهِمْ وَ انْفُسِهِمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ
وَالَّذِينَ أَوْدُ أَوَ نَصَرُوا أُولَئِكَ بَعْضُهُمْ أَوْلِيَاءُ بَعْضٍ وَالَّذِينَ آمَنُوا وَلَمْ
يُهَاجِرُوا مَا لَكُمْ مِّنْ وَلَا يَتِهِمْ مِنْ شَيْءٍ حَتَّى يُهَاجِرُوا ، وَإِن
اسْتَنْصَرُوكُمْ فِي الدِّينِ فَعَلَيْكُمُ النَّصْرُ إِلَّا عَلَى قَوْمٌ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَهُمْ مِيثَاةٌ
وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرُه وَالَّذِينَ كَفَرُوا بَعْضُهُمْ أَوْلِيَاءُ بَعْضٍ إِلَّا
تَفْعَلُوهُ تَكُنْ فِتْنَةٌ فِي الْأَرْضِ وَفَسَادُ كَبيره (الانفال : ۷۳ - ۷۴) یعنی ضرور
وہ لوگ جو ایمان لائے اور جنہوں نے لائے اور جنہوں نے ہجرت کی اور اپنے مالوں اور اور جانوں کے ساتھ اللہ کے راستہ
میں جہاد کیا اور جن لوگوں نے کہ جگہ دی اور مدد کی وہ آپس میں ایک دوسرے کے دوست اور مددگار
ہیں اور جو لوگ کہ ایمان لائے اور انہوں نے ہجرت نہیں کی تم پر ان کی کس قسم کی بدر کرنا فرض ہیں
جب تک کہ وہ ہجرت نہ کریں اور اگر وہ تم سے دین کے متعلق مد مانگیں تو تم پران کی مدد فرض ہوگی
سوائے اس صورت کے کہ وہ اس قوم کے خلاف مدد ما مدد مانگیں جس کے اور تمہارے درمیان معاہدہ ہو
اور اللہ تعالیٰ تمہارے اعمال کو دیکھتا ہے ۔ اور وہ لوگ جو کافر ہوئے وہ آپس میں ایک دوسرے

·

آج 10 میں سے 10 باقی