اسلام اور حریت و مساوات
انوارالعلوم (جلد 5), حصہ 3
انوار العلوم جلد ۵
۳۰۴
اسلام اور حریت و مساوات
اپنے اموال کا مالک مقرر کیا ہے ۔ دونوں کو یکساں اپنی جان کے متعلق اختیار دیتے ہیں لیں یہ کہنا
کہ ہر رنگ میں مرد و عورت میں مساوات ہے ۔ غلط ہے۔ بعض لحاظ سے مساوات ہے اور بعض
لحاظ سے نہیں۔ اور مساوات کو وہیں مٹایا گیا ہے کہ جہاں مساوات کا مٹانا کام کے بخوبی چلانے اور
امن کے قیام کے لئے ضروری تھا۔ اور ایسے موقع پر مرد کو عورت کے حقوق کا پوری طرح خیال رکھنے کے قیام کے لئے ضروری تھا۔ اور ایسے موقع پر ضرار عورت کے حقوق
کی تاکید کی گئی ہے۔ مگر حکم مرد ہی کے سپرد کیا گیا ہے۔
شاید اس جگہ یہ کہا جائے کہ ہماری بھی حریت و مساوات سے یہی مراد تھی ۔ مگر میں کہوں گا
کہ میں نے بھی تو مراد دریافت کرنے کے لئے ہی سوال کیا تھا ۔ پہلے مراد بیان کرنی تھی اور پھر میرا
خیال معلوم کر کے مضمون لکھنے بیٹھنا تھا۔
کیا وراثت میں مرد و عورت کے مساوی حقوق ہیں خواجہ صاحب نے عورتوں کے حقوق کے متعلق ایک عجیب نکتہ
لکھا ہے اور وہ یہ کہ عورت اور مرد کے حقوق وراثت میں بھی مساوی ہیں۔ کیونکہ اگر عورت اپنے باپ کے
مال میں سے آدھا حصہ لیتی ہے تو اپنے خاوند کی بھی وارث ہوتی ہے۔ معلوم ہوتا ہے وہ کلید دیکھ
کہ آیات لکھنے کے عادی ہیں۔ اور جس طرز سے انہوں نے اپنے مضمون میں آیات لکھی ہیں ان سے
بھی یہی ظاہر ہوتا ہے کہ قرآن کریم کے مطالب کے سمجھنے کی انہوں نے کبھی کوشش نہیں کی۔ انہوں
نے یہ خیال نہ کیا کہ اگر عورت اپنے خاوند کی وارث ہوتی ہے تو خاوند بھی اپنی عورت کا وارث
ہوتا ہے اور وہ بھی اس طرح کہ جس قدر حصہ عورت کو نخا وند کے ترکہ سے ملتا ہے اس سے دُگنا مرد
کو اپنی بیوی کے ترکہ سے ملتا ہے اور یہ ضروری نہیں کہ مرد عورت سے ہمیشہ پہلے ہی مرے۔ قرآن
کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ
وَلَكُمْ نِصْفُ مَا تَرَكَ أَزْوَاجُكُمْ إِنْ لَمْ يَكُنْ تَهُنَّ وَلَهُ فَإِنْ كَانَ لَهُنَّ
وَلَدٌ فَلَكُمُ الرُّبُعُ مِمَّا تَرَكْنَ مِنْ بَعْدِ وَصِيَّةٍ يُوصِينَ بِهَا أَوْ دَيْنِ وَلَهُنَّ التَّرْبُعُ مِمَّا
تَرَكْتُمْ إِن لَّمْ يَكُنْ تَكُمْ وَلَهُ فَإِنْ كَانَ لَكُمْ وَلَدٌ فَلَهُنَّ الثَّمُنُ مِمَّا تَرَكْتُمْ مِنْ بَعْدِ
وَصِيَّةٍ تُوْصُونَ بِهَا أَوْ دَيْنِ (النساء: (۱۳) - جو کچھ تمہاری بیویاں چھوڑ جائیں اس میں
سے نصف تمہارا حصہ ہے اگر ان کی اولاد نہ ہو اور اگر ان کی اولاد ہو تو چوتھا حصہ تمہارا ہے۔ وصیت کے
حصہ یا قرض کے وضع کرنے کے بعد ۔ اسی طرح عورتوں کے لئے تمہارے مال میں سے چوتھا حصہ ہے
اگر تمہارے اولاد نہ ہو، اور آٹھواں اگر اولاد ہو۔ یہ حصہ بھی تمہاری وصیت یا قرضہ کی ادائیگی کے بعد جو مال
انوار العلوم جلد ۵
بچے اس میں سے ہو گا۔
۳۰۵
اسلام اور حریت و مساوات
خواجہ صاحب اس آیت کو نکھیں اور سوچیں کہ ان کی دلیل وراثت کے مساوی ہونے کی کہاں گئی؟
اگر عورت خاوند کے مال کی وارث ہوتی ہے تو خاوند بھی عورت کے مال کا وارث ہوتا ہے اور یہاں
بھی ان کا ہوتا ہے ہی ہر حال مرد یا عورت ۔ بھی اس کا حصہ دگنا ہوتا ہے پس بہر حال مرد کا حصہ عورت کے حصہ سے دگنا رہے گا۔ بلکہ دُگنے سے
بھی بعض صورتوں میں بڑھ جائے گا۔ گا
ورثہ میں مرد و عورت کے حقوق مساوی نہ ہونے میں حکمت یہ فرق جو مرد اور
عورت کے حصہ
میں شریعت نے رکھا ہے اس کی وجہ اور ہے اور یہ عدم مساوات ظالمانہ طور پر نہیں بلکہ ثابت
شدہ حقائق کے ماتحت ہے ۔
عورتوں اور مردوں میں مساوات ثابت کرنے کی کوشش کرنے کے بعد خواجہ صاحب نے اور کئی
قسم کی مساوات احکام قرآنیہ سے ثابت کرنی چاہی ہیں اور بتایا ہے کہ اسلام نے مذہب میں مساوات
قائم کی ہے کہ اس سب انسانوں کو اسلام کی دعوت دی ہے ۔ ۲ ۔ نسلی مساوات قائم کی ہے کہ عربی و
عجمی اور بڑی اور چھوٹی ذاتوں کا فرق مٹا دیا ہے ۔ ۳۔ مال میں مساوات قائم کی ہے کہ کوئی شخص
اپنے پاس ضرورت سے زیادہ مال نہیں رکھ سکتا ۔
ہر امر میں مساوات نہ ہونے کا اعتراف میں نہیں سمجھتا کہ ان دعاوی کیسے ثابت کرنے یا ثابت کرنے کی کوشش کرنے
میں خواجہ صاحب کا کیا مقصد تھا۔ جس خط پر انہوں نے یہ سلسلہ مضامین لکھنا شروع کیا ہے۔ اس پرانہوں نے ی تو یہ ہوا اٹھایا گیا ہےکہ ہر اک باتمیں حریت ومساوات میں بعض جگر حریت و مساوات میں سوال
بری ہوتی ہے بعض جگہ جائز اور بعض جگہ ضروری پس ان امور میں اگر حریت و مساوات ثابت بھی
ہو جائے تو اس کا فائدہ اور نفع ؟ اصل مضمون پر کیا روشنی پڑے گی؟ میرے خطہ کی تردید تو تب
ہو سکتی تھی کہ حریت و مساوات ہر رنگ میں ضروری ہوں اور یہ آپ نے خود تسلیم کیا ہے کہ ہر امر میں
حریت و مساوات کا اصل قائم نہیں رہ سکتا ۔ آپ لکھتے ہیں ۔ " اس میں شک نہیں کہ حکومت کے
باعث حکمران قوم کو ایک طرح کی فضیلت محکوم قوم پر حاصل ہوتی ہے لیکن اس فضیلت کا مفہوم
ایسی عدم مساوات نہیں ہے جو غلامی کا مترادف ہے۔ (وکیل ۲ دسمبر ۱۹۲۰ء)
جب آپ خود تسلیم کرتے ہیں کہ ہر جگہ حریت و مساوات کا اصل نہیں چل سکتا تو پھر اس سلسلہ
انوار العلوم جلد ۵
اسلام اور حریت و مساوات
مضامین کی کیا ضرورت تھی۔ یہی بات تو میں نے لکھی تھی کہ ہو سکتا ہے کہ حریت و مساوات کا کوئی مفہوم
ایسا ہو کہ وہ احکام اسلام میں شامل ہو جائے اور اس کا خیال رکھنا ضروری ہو جائے ۔ اور ہو سکتا
ہے کہ اس کا خیال رکھنا صرف جائز ہو اور ہو سکتا ہے کہ منع ہو۔ آپ بھی یہی لکھتے ہی کہ حاکم قوم کو ایک
حد تک فضیلت حاصل ہوتی ہے لیکن محکوم قوم کی حالت غلامی تک نہیں پہنچنی چا۔ غلامی تک نہیں پہچنی چاہئے نہیں پہچنی چاہئے۔ اور یہ کسی نے
لکھا تھا کہ محکوم قوم کے لئے اسلامی احکام کے مطابق غلام بن کر رہنے کا حکم ہے۔ یہ تو ایک خیال عظیم
ہے جو خود ہی آپ نے پیدا کر لیا اور خود ہی اس کا جواب دینے لگ گئے ہیں۔ میرا تو صرف اس
قدر دعوی تھا کہ حریت و مساوات کا اصل ہر جگہ چسپاں نہیں ہو سکتا۔ اور یہ کہ اس کی مختلف تعریفیں
اور حد بندیاں کی جا سکتی ہیں۔ جن کے ماتحت اس کی تعریف یا مذمت کی جا سکتی ہے ۔ آپ خود تشریح
کرتے ہوئے اسی پھندے میں پھنس گئے اور آپ کو تسلیم کرنا پڑا کہ ہر جگہ اس کا استعمال نہیں ہوسکتا۔
سائل نے کون سی حریت و مساوات کے متعلق پوچھا تھا ؟ خواجہ صاحب کو یہ
روہ اور
بھی یاد رکھنا چاہیئے
کہ سائل کا منشاء حریت و مساوات کے قیام سے اسی حریت و مساوات کا قائم کرنا تھا جو حاکم و محکوم
کے درمیان ہو ۔ کیونکہ ان کا اشارہ حکومتوں کے تعلقات کے متعلق تھا نہ کہ مغل اور سید اور راجپوت اور
جاٹ کے فرق یا نجات کے عام ہونے کے متعلق اور اس امر میں عدم مساوات کے مٹانے کے متعلق
انہوں نے اشارہ کیا تھا ۔ اور اسی وجہ سے میں ان سے تشریح چاہتا تھا کہ وہ جب صفائی سے ان الفاظ
کے مفہوم کی تعیین کریں تو آپ کی طرح ان کو بھی تسلیم کرنا پڑے کہ حریت د مساوات کا مفہوم بھی محدود ہے کے
اور ایک حد تک حریت و مساوات کا خیال کر کے فضیلت اور درجہ کا بھی خیال رکھنا پڑتا ہے اور اس
کے بغیر دنیا کا امن قائم ہی نہیں رہ سکتا ۔
اس اجمالی جواب کے بعد میں ان تینوں قسم کی حریت و مساوات کے متعلق جو خواجہ صاحب نے قائم کی
ہے ۔ الگ الگ اپنے خیالات کا اظہار کرتا ہوں ۔
مذہبی مساوات پہلی مساوات خواجہ صاحب نے مذہب کی بیان کی ہے اور اس میں کچھ
شک نہیں کہ یہ مساوات سب سے بڑی ہے ۔ اور سب سے پہلے اسے
اسلام نے ہی قائم کیا ہے لیکن اس سادات کا ذکر کرنے سے خواجہ صاحب کی غرض نہ علوم کیا ہے؟
جس شخص کے خط کا جواب میں نے دیا ہے اور جس کی وکالت کے لئے آپ کھڑے ہو ہوئے ہیں وہ تو
اس مساوات کو نہایت حقارت سے دیکھتا ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہمارے آقا اور راہنما حضرت
انوار العلوم جلد ۵
۳۰۷
اسلام اور مساوات و حریت
اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد ایک ایسے شخص ہوئے ہیں جنہوں نے
اس مسئلہ پر اس قدر زور دیا ہے جو اس کی عظمت کے مطابق تھا۔ اور ہماری جماعت ہی وہ جماعت ہے
جو اس مساوات کو عملی طور پر قائم کرنے کے لئے ہمہ تن کوشاں ہے ۔ اور ہر گورے اور کالے کو اسلام کی
طرف بلا رہی ہے اور اس کی دعوت کر رہی ہے ۔ پھر ہمیں یہ مساوات یاد دلانی کیا معنی رکھتی ہے ہم
سے زیادہ اس مساوات پر کسے یقین ہے اور کس کے دل میں ہم سے زیادہ اس کی قدر ہے ۔ یہ مساوات تو
خواجہ صاحب صاحب کو ان صاحب کو یاد دلانی چاہئے تھی جن کی وکالت کے لئے آپ کھڑے ہوئے ہیں کیونکہ
وہ اس مساوات کو نہایت وات کو نہایت حقارت کی نگاہ سے دیکھتے ہی اور مجھے پڑھن کرتے ہیں کہ کیا سال بھر میں ایک
دو آدمیوں کا اسلام میں شامل کر لینا ہی اشاعت اسلام ہے ؟ اور انکے نزدیک اس اسلام کی امتیازی
خصوصیت سے فائدہ اُٹھانا اور اسلام کا ہر گھر کے دروازہ تک پہنچانا کچھ حقیقت ہی نہیں رکھتا جب
تک مسٹر گاندھی کی تقلید میں ہندوستان کا امن برباد کرنے اور بچوں کو مادر پدر آزاد بنانے کی کوشش
نہ کی جائے۔
نسلی امتیاز مشاکر مساوات قائم کرنا دوسری قسم کی مساوات خواجہ صاحب نے ملی متیاز کا نے
مٹانا بتائی ہے ۔ اور اس میں کوئی شک نہیں کہ اسلام
نے اس مساوات کو بھی قائم کیا ہے ۔ مگر ساتھ ہی یہ بھی بات ہے کہ یہ مساوات دوسری عدم مساوات کو
باطل نہیں کر سکتی ۔ مثلاً اگر ایک خاص قوم اپنے علم یا حکومت کی وجہ سے دوسری قوم پر برتری رکھا پر ہے
تو اس مساوات کی بناء پر اس کی برتری کو رد نہیں کیا جا سکتا۔ چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے قریش کی
دوسری اقوام پر فضیلت کا بار بار ذکر فرمایا ہے اور یہ فضیلت ان کو اس زمانہ میں اپنی تجربہ کاری اور
رسوخ کی وجہ سے کل عرب کی اقوام پر ضرور حاصل تھی اسی لئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ
خيَارُهُمْ فِي الْجَاهِلِيَّةِ خَيَارُهُمْ فِي الْإِسْلَامِ إِذَا فَقُهُوا ( بخاری کتاب المناقب باب
یعنی
المناقب وقول الله تعالى يايها الناس إنا خلقتكم من ذكر وانثى ۔۔
جو لوگ جاہلیت میں معزز سمجھے جاتے تھے اب بھی معزز سمجھے جائیں گے ۔ اگر دین کے واقف ہو جائیں۔
پس نسلی امتیاز کو گو اسلام نے مٹایا ہے مگر یہ اجازت نہیں دی کہ اس دلیل کی بناء پر کسی قوم کے
ایسے امتیازات کو بھی مٹا دیا جائے جو اسے کسی اور وجہ سے حاصل ہو چکے ہوں۔ مثلاً خود قرآن کریم نے
نبوت و کتاب کے فیضان کو آل ابراہیم میں مخصوص کر دیا ہے اور جیسا کہ فرماتا ہے :
وَجَعَلْنَا فِي ذُرِّيَّتِهِ النُّبُوَّةَ وَالْكِتَبَ (العنكبوت ) یعنی ہم نے اس کی اولاد میں نبوت اور کتاب مقرر کر دی ۔
انوار العلوم جلد ۵
اسلام اور حریت و مساوات
اور کوئی نہیں کہ سکتا کہ نسلی امتیاز چونکہ منع ہے۔ اس لئے یہ حکم بھی نا جائز ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ
کا یہ فیضان اس لئے حضرت ابراہیم کی نسل کے لئے خاص نہیں کیا گیا کہ وہ کسی خاص قوم میں سے
تھے بلکہ اس لئے کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم کی نیکی کو دیکھ کر ان کے ساتھ ایک دائمی عہد باندھ
دیا تھا جس میں دوسروں کا کوئی نقصان نہ تھا اور حضرت ابراہیم کی عزت افزائی تھی۔ دوسروں کا نقصان
اس لئے نہیں کہ ان کے لئے بھی ترقی کے تمام دروازے کھلے ہیں ۔ اور ابراہیم علیہ السلام کے ساتھ اس
فیضان کو یہ یہ خصوصیت حاصل ہے کہ ہے کہ کوئی شخص حضرت ابراہیمؑ کی کی کی اولاد اولاد اولادیں میں میں سے سے سے ایک ابا مہر تاباں سے روشنی
لئے بغیر بارگاہ الہی تک پہنچ ہی نہیں سکتا ۔
کیا اسلام نے مالی مساوات قائم کی ہے تیری قم کی مساوات خواجصار ی قسم نے
مالی مساوات بتائی ہے ۔ اس میں کوئی شک
۔
نہیں کہ اسلام نے یہ احتیاط کی ہے کہ غرباء کے ترقی کے راستے بند نہ ہو جائیں ۔ اور کوئی ایسی روک ان
کی ترقی کے راستہ میں نہ آجاوے جس کے سبب سے وہ آگے بڑھ ہی نہ سکیں لیکن یہ استدلال کہ اسلام
ہم ہے
نے اموال کے جمع کرنے سے منع کیا ہے اور زائد مال کے تقسیم کرنے کا حکم دیا ہے ایک ظلم عظیم
اور اسلام کی تعلیم میں ایک خطر ناک تحریف ہے ۔ یہی وہ عقیدہ ہے جو اسلام میں تفرقہ اور شقاقی ڈالنے
کا سب سے پہلا ذریعہ بنایا گیا تھا ۔ چنانچہ تاریخ سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت عثمان کے زمانہ میں
مفسدوں نے اسی خیال کو لوگوں میں پھیلانا شروع کیا تھا کہ صحابہ میں بڑے بڑے مالدار ہیں اور دوسروں
کے حقوق مار کر یہ لوگ مالدار ہو گئے ہیں اور اس خیال کو تقویت دینے کے لئے ان لوگوں نے حضرت
ابوذر کو آلہ بنایا تھا ۔ حضرت ابو ذر ایک غریب مزاج آدمی تھے اور زیادہ مال پاس رکھنے کو پسند
نہیں کرتے تھے ۔ مگر وہ دوسروں کو بھی کچھ نہیں کہتے تھے ۔ ان شریروں نے ان کو جا کر اکسایا کہ دیکھ لوگ
کس طرح مال و دولت جمع کرنے میں لگ گئے ہیں۔ اور اس قدر ان کو جوش دلایا کہ وہ سارا دن سونا لے
کر اسی جستجو میں پھرتے رہتے ۔ جہاں کوئی صحابی مالدار ملا اس کو پکڑ بیٹھتے کہ تمہارے پاس مال کیوں ہے ؟
اور لوگوں کو انہوں نے اس قدر دق کیا کہ آخر حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کو حکما ان کو مدینہ بلوانا پڑا۔ اور
آخر عمر تک وہ مدینہ کے پاس ایک گاؤں میں مقیم رہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ صحابہ کثرت سے سخاوت
کیا کرتے تھے لیکن اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ وہ اس بات کا تعہد نہیں کیا کرتے تھے کہ ضرورت سے
زیادہ مال کتنا ہے تا اسے اسی وقت غرباء میں تقسیم کر دیں ۔ یہ مسلہ تو عبد اللہ بن سباء یہودی کا ایجاد
کردہ تھا اور سوائے حضرت ابوذر کے جو اپنی فقیرانہ طبیعت کے سبب سے اس کے اصل مطلب کو نہ
عله تاریخ طبری جلد ۵ صفحه ۲۸۵۸ تا ۲۸۶۰ مطبوعہ بیروت ۱۹۶۵ ء
انوار العام جلد ۵
۳۰۹
اسلام اور حریت و مساوات
سمجھ کر اس کے دھوکے میں آگئے اور کسی صحابی نے بھی اس عقیدہ کو تسلیم نہیں کیا ۔ حالانکہ اس وقت ان
میں بڑے بڑے صحابہ موجود تھے جو حضرت ابوزر سے زیادہ سابق اور زیادہ فقیہ اور رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کے زیادہ مقرب تھے۔
باقی رہا یہ کہنا کہ اسلام نے زکوٰۃ کے نکالنے کا حکم کے نکالنے کا حکم دیا ہے۔ اس دیا زکوۃ مقرر کرنے کی وجہ سے معلوم ہوا کہ الاماں کی قسم کاحکم دیا ہے غلط سے معلوم ہوا کہ اسلام مال کی تقسیم کا حکم دیتا ہے ایک غلط استدلال
ہے۔ زکوۃ کے مسئلہ سے تو صرف یہ ثابت ہوتا ہے کہ غرباء کی مدد اسلام نے فرض مقرر کی ہے نہ یہ کہ مال کو
قسیم کرنا اسلم نے فرض فقر کیا ے خود کوہ کی تعین اس امر کا بت ہے کہ ماں کی عظیم شریعت نے
مقرر نہیں کی۔ کیونکہ زکوۃ تو مثلاً مال پر چالیسواں حصہ ہوتی ہے۔ اور زراعت پر عشر اور نصف عشر
تی ہے۔ لیکن آید اس نسبت سے زیادہ ہوتی ہے تو تقسیم مساوات رکھنے والی کہاں ہوئی ہے پھر زکوة
کے کئی آدمیوں میں تقسیم ہوگی کچھ عملہ زکوۃ پر خرچ ہو جائے گی ۔ پس زکوۃ کے مسئلہ سے مال میں مساوات
ہو
رکھنے کا مسئلہ ثابت کرنا ایک سخت تعدی ہے ۔
عفو کے کیا معنی ہیں خواجہ صاحب نے اپنے اس دعوی کی تصدیق میں کچھ آیت بھی کبھی یں
بامعنی ہیں
اور جس طرح تمام مضمون میں انہوں نے صرف آیات کے درج کرنے سے
لیئے
غرض رکھی ہے یہ نہیں دیکھا کہ وہ آیات وہاں چسپاں بھی ہوتی ہیں یا نہیں ؟ یہاں بھی ایسا ہی کیا ہے۔
کئی آیات اس مضمون کی درج کی ہیں کہ جو کچھ تم کو خدا تعالیٰ نے دیا ہے اس میں سے خرچ کرو، حالانکہ خداتعات
کی دی ہوئی نعمتوں میں سے غرباء کو بھی حصہ دینا یہ اور بات ہے اور اپنے اخراجات نکال کر غرباء کو باتی ور اخرا
مال تقسیم کر دینا اور بات ہے۔ دونوں میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔ کئی آیات اس امر کے متعلق نقل
کر دی ہیں کہ جنگوں میں حاصل شدہ مال کسی طرح تقسیم کرنے چاہئیں۔ حالانکہ ان اموال کا زیر بحث
مسئلہ سے کچھ تعلق ہی نہیں صرف ایک آیت ہے جس سے کچھ استدلال ہو سکتا ہے اور وہ یہ ہے۔
وَيَسْتَلُونَكَ مَاذَا يُنْفِقُونَ قُلِ الْعَفُو (البقرة : (۲۲۰) عفو کے کئی معنی ہیں ۔ جن میں سے
ایک معنی زیادہ کے بھی ہیں ان معنوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اس آیت کے یہ معنے ہوں گے کہ تجھ سے پوچھتے
ہیں کہ کیا خرچ کریں کہہ دے کہ جو بچ جائے اسے خرچ کرو" بعض لوگوں نے اس سے یہ استدلال کیا ہے
کہ اس میں جو مال بھی ضرورت سے زائد ہو اس کے خرچ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ لیکن یہ معنے روایت اور
درایت دونوں کے خلاف ہیں۔ مضرین نے اس آیت کے کئی معنے لکھے ہیں ۔ ایک تو یہ کہ اس جگہ جہاد میں
اموال خرچ کرنے کا حکم ہے صدقات مراد نہیں ۔ اس صورت میں اس کے یہ معنی ہوں گے کہ جب جہاد
انوار العلوم جلد ۵
اسلام اور حریت و مساوات
در پیش ہو تو اپنی ضروریات سے زائد مال تمام کا تمام جہاد کے لئے دے دو۔ اور ان معنوں سے مساوات
ثابت نہیں ہوتی۔ کیونکہ یہ مال غرباء میں تقسیم نہ کیا جائے گا بلکہ دشمن کے مقابلہ میں خرچ ہوگا۔ دوسرے
معنی اس کے یہ کئے جاتے ہیں کہ یہ جہاد کا ذکر نہیں بلکہ صدقات کا ذکر ہے۔ جو لوگ صدقات کا ذکر بناتے
ہیں وہ بھی اس آیت کے کئی معنی کرتے ہیں بعض تو کہتے ہیں کہ عفو کے معنی ضروریات سے زائد بچے ہوئے
مال کیے ہیں ۔ شروع اسلام میں سال بھر کے نفقہ سے جو بھی ہے اس کے سنی ہیں اللہ خرچ کرنے کا حکم
تھا۔ مگر آیت زکوٰۃ کے نازل ہونے پر یہ حکم موقوف ہو گیا ۔ ان لوگوں کے نزدیک گویا یہ آیت منسوخ ہو چکی
ہے۔ دوسرے لوگ یہ کہتے ہیں کہ نہیں یہ زکوۃ کے متعلق حکم ہے اور مجملاً بیان ہوا ہے ۔ اس کی تفصیل
دوسری جنگوں سے معلوم ہوتی ہے۔ ایک اور جماعت عفو کے معنی اس مال کے کرتی ہے جس کا خرچ کر نا پوچھے
نہ معلوم ہو اور جس کے خرچ کرنے سے جائداد تباہ نہ ہو جائے۔ بعضوں نے کہا ہے کہ اس کے معنی
در میانی خرج کے ہیں یعنی نہ بالکل کم خرچ کرو نہ حد سے زیادہ خرچ کرو۔ اور بعضوں نے کہا ہے کہ عفو
کے معنی بہتر اور پاک مال کے ہیں ۔ اس آیت کا مطلب یہ ہے کہ اچھے اور پاک مال میں سے خرچ کرو، یہ نہ
خیال کرو کہ پرانی اشیاء یا دوسروں کے مال اُٹھا کر دے دو تو تم صدقہ کے حکم کے بجالانے والے ہو
جاؤ گے بعضوں نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ صدقہ اور خیرات خوب دل کھول کر کرو۔
ضرورت سے زائد مال تقسیم کر ان تمام معانی سے جو مفسرین نے کئے ہیں۔ آپ کے
معنوں کی تصدیق نہیں ہوتی۔ جس جماعت نے اس آیت دینے کا اسلام نے حکم نہیں نے یا کے یعنی کئے بھی ہیں کہ جو ضرورت سے زائد بچے اسے
خرچ کر دو۔ اس نے بھی یا تو اسے جہاد پر چسپاں کیا ہے یا منسوخ قرار دیا ہے اور وہ اس بات پر مجبور
بھی تھے۔ کیونکہ وہ صحابہ رضوان اللہ علیم کے عمل کو اور امت اسلامیہ کے طریق کو اس کے خلاف دیکھتے
تھے ۔ احادیث نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی اسی بات کی تائید فرماتی ہیں کہ اپنے اخراجات نکال کر باقی مال
تقسیم کر دینا اسلامی حکم نہیں۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ :
يَجِيُّ أَحَدُكُمْ بِمَالِهِ يَتَصَدَّقُ بِهِ وَيَقْعُدُ يَتَكَفَّفُ النَّاسُ إِنَّمَا الصَّدَقَةُ
على ظهر غنی ددار می كتاب الزكوة باب النهي عن الصدقة بجميع ما عند الرجل) تم میں سے بعض
اپنا سارا مال صدقہ کے لئے لے آتے ہیں اور پھر لوگوں کے آگے سوال کے لئے ہاتھ بڑھاتے ہیں۔
صدقہ زائد مال سے ہوتا ہے۔
اسی طرح فرماتے ہیں کہ
انوار العلوم جلد ۵
۳۱۱
اسلام اور حریت و مساوات
إِنَّكَ أَنْ تَذَرَ وَرَثَتَكَ اغْنِيَاءَ خَيْرٌ مِنْ أَنْ تَذَرْهُمْ عَـ خَيْرٌ مِنْ أَنْ تَذَرْهُمْ عَالَةً يَتَكَفَفُونَ النَّاسَ
ربخاری کتاب الجنائز باب رثاء النبي صلى الله عليه وسلم سعد بن خولة ) یعنی اگر تو اپنے ورثاء کو
دولتمند چھوڑ جائے تو یہ اچھا ہے بہ نسبت اس کے کہ ان کو غریب چھوڑ جائے کہ لوگوں کے آگے سوال کے
لئے ہاتھ پھیلاتے پھریں ۔
اسی طرح حدیث میں آتا ہے کہ سعد بن ابی وقاص نے رسول کریم سے دو تثلیث مال کے تقسیم
کر دینے کی اجازت چاہی۔ مگر آپ نے اس سے منع فرمایا ۔ پھر انہوں نے آدھا مال تقسیم کر دینا
چاہا تو اس سے بھی منع فرمایا۔ پھر انہوں نے تیرے حصہ کے تقسیم کر دینے کی اجازت چاہی تو اس
حصہ کی آپ نے اجازت دے دی۔ مگر ساتھ ہی فرمایا - الثلتُ وَ الثَّلت كثير كَثِيرُ (بخاری کتاب
الجنائز باب رثاء النبي صلى الله عليه وسلم سعد بن خولة ) یعنی تیسرے حصہ کی وصیت کرد و گو
شکت بھی بہت ہے ۔
-
غرض یہ خیال کہ اسلام کا یہ حکم ہے کہ جو مال ضرورت سے زائد بچے اسے تقسیم کر دینا چاہئے۔ بالکل
خلاف اسلام اور خلاف عمل صحابہ ہے کہ جن میں سے بعض کی وفات پر لاکھوں کروڑوں روپیہ
ان کے ورثاء میں تقسیم کیا گیا تھا۔ اور اگر یہی حکم تھا تو پھر زکوۃ کا حکم دینے کی کوئی ضرورت نہ
تھی ۔ جب سب مال جو ضرورت سے زائد ہو تقسیم کر دینے کا حکم ہے تو پھر زکوۃ کے مقرر
کرنے کی کیا ضرورت تھی ۔
سے ہے خود ہم ۔ ضرورت سے زائد مال کی اصطلاح مہم ہے اور ضرورت سے پہنچے ہونے کی طرح اور سے کی اصطلاح
و مہم لوگ جو انا
ہے۔ بعض لوگ جو کچھ ان کو
مل جائے گولاکھوں روپیہ کیوں نہ ہو اس کو خرچ کر دیتے ہیں اور ضرورت سے زائد ان کے نقطہ خیال
میں کوئی مال ہوتا ہی نہیں۔ بعض لوگ اپنا سب مال تجارت وغیرہ میں لگائے رکھتے ہیں ۔ ان کے پاس
بھی ضرورت سے زیادہ نہیں بچ سکتا ۔ عقلاً بھی یہ خیال بالکل باطل ہے کیونکہ جب تک ایک جماعت
ایسے لوگوں
لوگوں کی نہ ہو۔ نہ ہو جو مالدار ہوں عام ملکی بہودی ہو ہی نہیں سکتی اور غرباء کو بھی نقصان پہنچتا ہے ۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ بعض روحانی لوگ اپنے اموال کو حتی الوسع غرباء کی خدمت میں خرچ کرتے
ہیں اور اسے اسلام نے منع نہیں کیا بلکہ پسند کیا ہے ۔ مگر یہ بات غلط ہے کہ اسلام نے اس امر کا حکم دیا
ہے کہ دنیا میں مالی مساوات قائم کی جاوے اور ضرورت سے زیادہ مال لوگ ضرور ہی خرچ کر دیں ۔ اگر یہ
اصل تسلیم کیا جائے تو یہ اصل بھی مقرر کرنا پڑے گا کہ ضرورت سے مراد عام حالت ملکی کے مطابق اخراجات
انوار العلوم جلد ۵
۳۱۲
اسلام اور حریت و مساوات
ہوں گے ۔ ورنہ اگر اس بات کی اجازت دے دی جائے کہ ہر شخص اپنی ضرورت کا خود فیصلہ کرے تو پھر
بھی مساوات نہیں رہے گی۔ کوئی شخص اعلیٰ سے اعلیٰ کھانوں اور عمدہ سے عمدہ کپڑوں اور وسیع
اور کھلے اور آراستہ اور پیراستہ مکانوں اور خوشنما چمنوں اور میوہ دار باغوں کے لئے روپیہ
رکھ کر باقی اگر بچے گا تو غرباء میں بانٹ دے گا اور غریب بچارے گاڑھا پہننے اور جھونپڑیوں میں
رہنے پر مجبور ہوں گے ۔ اصل بات یہ ہے کہ اسلام کے احکام کے مطابق یہ فرض ہے ہر مسلمان حکومت
کا کہ اس کے ملک کے باشندے فاقہ سے نہ رہیں، اور انکے قابل ستر مقامات کے لئے کپڑا مہیا کیا جارے
گیا انسان زندگی کی حالت پوری طرح ہواس کے لئے وہ کے مطابق حکم گویا انسانی زندگی کی حفاظت پوری طرح ہو اس کے لئے وہ امراء سے مطابق حکم شریعیت مال لے کر غرباء
پر خرچ کرتی ہے اور اس سے زیادہ جو کچھ خرچ کیا جائے وہ امراء کی اپنی مرضی : مرضی پر ہے۔ اگر نہ کریں تو
جرم نہیں ۔ ہاں اگر زکوۃ دینے کے بعد بھی ایک شخص فاقہ پر مرتا ہوا کسی کو نظر آئے تو اس کا فرض ہے
کہ اس کی جان بچانے کی کوشش کرے۔
اس دعوئی کا ثبوت اس حدیث سے ملتا ہے جو میں پہلے نقل کر چکا ہوں کہ ایک شخص نے رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا کہ اسلام کیا ہے تو آپ نے اُسے اسلام کے اصولی احکام بہائے ۔ اور ان میں
زکوٰہ کا مسلہ بھی بیان کیا ۔ سب کچھ سن کر اس شخص نے کہا کہ میں اس سے نہ زیادہ کروں گا نہ کم ۔ اس پر نے سے نہ
آپ نے فرمایا کہ اگر اس نے اس قول کو پورا کر دیا تو یہ کامیاب ہوگیا۔ (بخاری کتاب الایمان باب الركوة من
الاسلام ، اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ غرباء کی مدد کے لئے زکوۃ سے زیادہ دینا فرض نہیں ۔ اگر کوئی زیادہ
دے تو یہ اس کی مرضی پر منحصر ہے ۔
صاحب
غنیمت اور فٹےکے مال کی تقسیم میں مساوات کہاں ہے یا یہی ہوا میں نے تقسیم اموال میں
مساوات ثابت کرنے کے لئے غنیمت اور نئے اور نفل کے متعلق چند آیات بھی لکھی ہیں لیکن نہ معلوم ان سے
کیا نتیجہ نکالا ہے۔ غنیمت کے متعلق انہوں نے یہ آیت لکھی ہے ۔
وَاعْلَمُوا أَنَّمَا غَنِمْتُمْ مِّنْ شَيْءٍ فَإِنَّ لِلَّهِ خُمُسَهُ وَ لِلرَّسُولِ وَلِذِي الْقُرْى
وَالْيَتَمَى وَالْمَسْكِينِ وَابْنِ السَّبِيلِ (الانفال: (۴۲) یعنی یاد رکھو کہ جو مال تم کو
جنگ میں میں ان میں سے پانچواں حصہ خدا اور اس کے رسول اور قریبیوں اور یتیموں اور مسکینوں
اور مسافروں کے لئے ہے ۔
اس آیت سے اگر کوئی حکم نکلتا تھا تو صرف یہ کہ اسلام نے ہر ایک موقع پر غرباء کی مد کو مد نظر
انوار العلوم جلد ۵
۳۱۳
اسلام اور حرمیت و مساوات
رکھا ہے اور حکماً ان کے لئے ایک حصہ اموال کا علیحدہ کر دیا ہے ۔ نہ یہ کہ مال کی تقسیم می مساوات
۔
رکھی ہی طرح ایک آیت نفل کے متے اسی طرح ایک آیت نغل کے متعلق لکھی ہے :-
قُلِ الْأَنْفَالُ لِلَّهِ وَالتَّرْسُولِ (الانفال : ٢ ) - کہہ کہ انفال اللہ اور اس کے رسول کے
لئے ہیں۔ اس سے نہ معلوم انہوں نے تقسیم اموال میں مساوات کا مسئلہ کہاں سے نکال لیا ہے ؟ کیونکہ اس
میں تو یہ بتایا گیا ہے کہ انفال خدا اور اس کے رسول کے ہیں نہ کہ یہ انفال تمام بنی نوع انسان میں برابر تقسیم
ہونے چاہئیں۔ اس آیت میں تو لوگوں کے اس سوال کا جواب دیا گیا ہے کہ انفال کیونکر تقسیم ہوں گے
اللہ تعالیٰ نے ان کو جواب دیا ہے کہ یہ خدا اور اس کے رسول کا کام ہے کہ جنگ میں آنے والے اموال
کو تقسیم کریں ۔ تم حکومت کے معاملات میں دخل کیوں دیتے ہو ۔ اپنی اصلاح کی فکر کرو اور ان باتوں
میں نہ پڑو ۔
ایک آیت خواجہ صاحب نے نئے کے متعلق لکھی ہے ۔ اس سے بھی میں نہیں سمجھا کہ مساوات
کیونکر نکلتی ہے۔ یہ آیت اس طرح ہے ۔
مَا أَفَاءَ اللهُ عَلَى رَسُولِهِ مِنْ أَهْلِ الْقُرَى فَلِلَّهِ وَلِلرَّسُولِ وَ لِذِي الْقُرْبى
وَالْيَتَمَى وَالْمَسْكِينِ وَابْنِ السَّبِيلِ كَى لَا يَكُونَ دُولَةً بَيْنَ الْأَغْنِيَاءِ مِنكُمْ (الحشر: )
یعنی جو مال دشمن کا کہ بغیر جنگ کے قبضہ میں آئے وہ اللہ اور اس کے رسول اور قریبیوں بتائی اور مساکین
اور مسافروں کا حق ہے تاکہ دولت تم میں سے دولتمندوں کے درمیان نہ رہے۔
اس آیت میں مساوات کا کہاں ذکر ہے ۔ اس سے تو صرف یہ نکلتا ہے کہ جس مال کے لئے جنگ
نہ کرنی پڑے خود بخود دشمن سونپ دے ۔ یا اور کسی طرح ہلا لڑے قبضہ میں آئے وہ بطور حق کے
تقسیم نہیں کیا جا سکتا بلکہ اشاعت اسلام اور امام اسلام اور اس کے قریبیوں اور غریبوں ، تیموں اور
مسافروں کے لئے حکومت ہی کے پاس رہے گا ۔ اس میں لوگوں کے اموال کا کیا ذکر ہے ۔ زید اور بکر کے
مال کا تو یہاں ذکر ہی نہیں ۔ اس میں تو حکومت کے اموال کی تقسیم کا ذکر ہے اور کئی لا يَكُونَ دُولةً
بَيْنَ الْأَغْنِيَاء مِنكُمْ سے بتایا ہے ۔ کہ امراء کو یہ مال نہ دینا چاہئے۔ کیونکہ یہ مال حکومت کا ہے
اور بوجہ خود مالدار ہونے کے ان کا حق نہیں ہے کہ اس مال میں سے لیویں ۔ نہ اس جگہ مساوات کا
ذکر ہے نہ عدم مساوات کا ۔ بلکہ ایک طرح تو کہہ سکتے ہیں کہ عدم مساوات ہو گئی ۔ کیونکہ ایک حصہ آبادی
کو اس مال کے پانے سے روک دیا گیا ہے ۔
انوار العلوم جلد ۵
ار الم
اسلام اور حریت و مساوات
جہاد کا اور میں موعود پر حملہ یا جو الی بی
مضمون جہاد کا بے تعلق ذکر اور حضرت مسیح موعود پر حملہ خواجہ صاحب نے اپنے کا میں بلا کسی ظاہری تعلق کے جہاد بلا تو
کا بھی ذکر کر دیا ہے اور حضرت مسیح موعود پر حملہ کیا ہے کہ آپ جہاد کے مخالف تھے۔ لیکن علاوہ اس
کے کہ یہ بات بالکل بے تعلق ہے غلط بھی ہے ۔ حضرت مسیح موعود نے کبھی نہیں تحریر فرمایا کہ باوجود
جہاد کا موقع ہونے کے جہاد جائز نہیں۔ بلکہ یہ تحریر فرمایا ہے کہ یہ موقع جہاد کا نہیں۔ کیونکہ جہاد کی
شرائط اس وقت نہیں پائی جاتیں ۔ مگر میں نہیں کہہ سکتا کہ اس مضمون کا جہاد کے ساتھ تعلق کیا ہے؟
خواجہ صاحب کے تمام مضمون کے پڑھنے سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ پریشان خیالات کا ایک طوفان
اٹھا ہے جو انہوں نے کاغذ کی نذر کر دیا ہے ۔ آیتیں ہیں تو ان کا اصل مضمون سے کچھ تعلق نہیں۔ باتیں
ہیں تو وہ مقصد سے دور ۔ ان کو تو خیر کسی وجہ سے جوش آگیا ہو گا ۔ مجھے ایڈیٹر صاحب وکیل پر تعجب ہے
که با وجود ایک فہمیدہ اور تجربہ کار آدمی ہونے کے بلا نظر ثانی کرنے کے انہوں نے یہ مضمون شائع
کس طرح کر دیا ؟ جس حصہ مضمون کو دیکھو وہی سوال از آسمان اور جواب از ریسمان کی مثال ہے۔
خدا تعالیٰ کی شان میں گستاخی میں مضمون ختم کرنے سے پہلے یہ کے بغیر نہیں رہ سکتا کہ
خواجہ صاحب نے اپنے مضمون میں مناسب ادب سے بھی
کام م نہیں لیا۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کا ذکر بلا وجہ تو وہ لائے ہی تھے۔ اللہ تعالیٰ کی نسبت بھی انہوں
نے ایک جگہ ایسا لفظ اس استعمال کیا ہے جو سخت ہتک آمیز ہے۔ لکھتے ہیں کہ مطلق العنان حکومت صرف
اللہ تعالیٰ ہی کے لئے خاص ہے مطلق العنان کے معنے ہوتے ہیں جس کی باگ چھوڑ دی جائے۔ اس
قسم کا ذلت پر دلالت کرنے والا لفظ اللہ تعالیٰ کے لئے استعمال کرنا ایک مومن کی شان سے بعید ہے
بے شک استعارہ اور مجاز کلام میں ہوتا ہے۔ لیکن وہ لفظ جو انسانوں کے لئے بھی دراصل ہنگ کا موجب
ہوتا ہے ۔ خدا تعالیٰ کے لئے استعمال کرنا سخت تعجب انگیز ہے اگر خواجہ صاحب کی نسبت کوئی شخص
مطلق العنان کا لفظ استعمال کرے تو وہ ضرور اس کو برا منائیں گے ۔ پھر نہ معلوم خدا تعالیٰ کے لئے یہ
لفظ انہوں نے کیوں استعمال کیا ۔ مجازاً ہی کوئی لفظ استعمال کرنا تھا تو ایسا لفظ استعمال کرتے جو ظلم اور
خود سری پر دلالت نہ کرتا ۔
خواجہ صاحب کو نصیحت آخرمیں میں پھر خواجہ صاحب کو نصیحت کرتا ہوں کہ کسی کا مضمون بغور پڑھنے سے پہلے اس کا جواب نہ دینے بیٹھ
جایا کریں اور قرآن پر زیادہ تدبیر کی عادت ڈالیں ۔ قرآن کریم کا مطالعہ نہ کرنا بھی عجیب ہے اور اس کا
انوار العلوم جلد ۵
۳۱۵
اسلام اور حریت و مساوات
غلط استعمال اور اس کی آیات کو بے محل طور پر مضمون میں درج کرنا یہ بھی عیب ہے میرے خط میں
حریت و مساوات کی تمام اقسام کا انکار نہیں کیا گیا۔ بلکہ سائل سے ان کی تعریف پوچھی گئی ہے۔ ہیں اقسام
اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس بات کو خوب اچھی طرح سمجھتا ہوں کہ اسلام نے کس حد تک اور کن معنوں میں
نے
حریت و مساوات کی تعلیم دی ہے ۔ اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس کے احکام کے مطابق اسلامی حریت
کے اس حصہ کو جس کا قیام میری ذات سے متعلق ہے قائم کرنے کی کوشش کرتا رہتا ہوں ۔ مگر سائل کے
جوش اور تعصب کو دیکھ کر میں نے چاہا تھا کہ اس نے حریت و مساوات کی جو غلط تعریف اپنے ذہن میں لکھی
ہوئی ہے اس کی تفصیل پہلے اس کے قلم سے کروالوں پھر اس کو جواب دوں۔ آپ نے نہ اس کے جواب
کا انتظار کیا نہ خود اس کے قائم مقام بن کر ان الفاظ کی تغییر اپنے خیالات کے مطابق کی۔ بلکہ ایک دبی
بات کا جواب دینے بیٹھ گئے عقلمند انسان کا کام نہیں ہوتا کہ مہم الفاظ کا جواب دے ۔ جب تک حریت و کا
مساوات کی تعریف سائل نہ کر لیتا میرا حق نہ تھا کہ میں اس کے سوالات کا تفصیلی جواب دیتا۔ اور نہ میرا فرض
تھا کہ حریت و مساوات کی پہلے خود تشریح کرتا اور پھر اسے بتاتا کہ ان ان معنوں میں فلاں فلاں محل پر
حریت و مساوات کا قائم کرنا اسلامی احکام کے مطابق ہے اور فلاں فلاں معنوں میں فلاں فلاں محل پر
حریت و مساوات کا قائم کرنا دین یا عقل یا قواعد تمدن کے خلاف ہے۔ اور یہ طوالت ایک خط برداشت
نہیں کر سکتا تھا لیپس میں نے وہ طریق اختیار کیا جو اس موقع پر بہترین ہوتا ہے کہ خود سائل
سے ہی دریافت کر لیا کہ وہ حریت و مساوات کے کن معنوں اور اس کے کس محل پر استعمال کے متعلق مجھ
دریافت کرتا ہے جس جگہ بحث کا رنگ پیدا ہو یا بحث کا خطرہ ہو اس جگہ سہم سوال کا جواب
زیر بحث مسئلہ کو اور پیچ دار بنا دیا کرتا ہے ۔ مثلاً اگر کوئی شخص کسی سے دریافت کرے کہ کیا
کسی سے جبراً کوئی حکم منوانا بھی جائز ہے اور وہ آگے سے جواب دے دے کہ نہیں۔ تو اگلا آدمی اگرتو
تعصب سے علیحدہ ہے اور جوش میں بھرا ہوا نہیں تو وہ اس کا مطلب سمجھ جائے گا لیکن اگر سائل غصہ
کی حالت میں ہے اور دوسرے پر الزام قائم کرنے کی فکر میں ہے تو وہ آگے سے کہہ اُٹھے گا۔ کیا
بچوں سے جبراً بات منوائی نہیں جاتی۔ کیا حکومت بعض باتیں جبراً نہیں منواتی ؟ کیا پاگلوں سے جبراً
بات نہیں منوائی جاتی ؟ اور خواہ مخواہ بات کو لمبا کر دے گا چونکہ جن صاحب کے خط کا میں نے
جواب لکھا ہے ان کی طرز تحریر سے بھی یہی ثابت ہوتا تھا کہ وہ محض الزام دینے کی فکر میں ہیں ۔
اس لئے ان سے اسی اسی قسم کا برتاؤ کیا گیا جس کے وہ مستحق تھے اور پہلے ان سے ان الفاظ ان الفاظ کے معنے
اور ان کے استعمال کا محل دریافت کیا گیا تھا تاکہ ان کے جواب سے ہی ان کی کمزوری ان پر ثابت
سے دا
،