اسلام اور حریت و مساوات
انوارالعلوم (جلد 5), حصہ 4
الدار العلوم جلد ۵
کر دی جائے ۔
میں
۳۱۶
اسلام اور حریمت و مساوات
آخر میں خواجہ صاحب کو یہ بھی نصیحت کرتا ہوں کہ وہ بلا وسیع طور پر اسلام کے احکام
ہو کر وادی طور پر سلام کے حکم پر نظر ڈالنے کے اسرار شریعت بیان کرنے کی کوشش نہ کیا کریں ۔ اسرار شریعت بیان کرنا ان کا کام ہے
جن کی نظر وسیع ہو۔ اب یہی وراثت میں مساوات کی حکمت جو انہوں نے بیان کی ہے اگر غیر مسلم
لوگوں میں وہ اس کو بیان کرنے بیٹھتے تو کس قدر سبکی اور شرمندگی کی بات ہوتی ۔ اگر خود پوری طرح میں اس کو بیان کرنے کی کمی
کسی مسئلہ کا علم نہ ہو تو واقف کار لوگوں سے دریافت کر لینا چاہئے ۔ اس میں ہتک کی کوئی بات
نہیں ۔ عالم سے علم حاصل کرنے میں ہر گز کسی قسم کی ہتک نہیں ہوتی ۔ وَاخِرُ دَعُو مِنَا آنِ الْحَمدُ
لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ ۔
خاکسار میرزا محمود احمد
}
الفضل ۲۰ دسمبر ۱۹۲۰ء )
له أَنْ تُؤْمِنَ بِاللَّهِ وَمَلَئِكَتِهِ وَكُتُبِهِ وَرُسُلِهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَالْقَدْرِ خَيْرِهِ وَشَرِهِ (ترندی ابواب
الايمان باب مَا جَاءَ فِي وَصْفِ جِبْرَئِيلَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْإِيْمَانُ وَالْإِسْلَامُ)
النوار العلوم جلد ۵
اسلام اور حریت و مساوات
تحریر فرموده حضرت فضل عمر خلیفة المسیح الثانی ۱۶ مارچ ۱۹۲۱ء)
اعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
اسلام اور حریت و مساوات
لسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَتُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
مداللہ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ میں
سامير
کچھ حصہ مضمون کا لکھا تھا کہ مجھے پہلے آب و ہوا کی تبدیلی کے لئے باہر جانا پڑا۔ پھر لاہور اور
کوٹلہ کا سفر پیش آگیا اور بعض اور اہم کام بھی پیش آگئے اس لئے اس مضمون کے مکمل کرنے میں دیر
ہو گئی ۔ اب سفر سے آکر اس جواب کو شائع کرتا ہوں ۔
خاکسار مرزا محمود احمد (۱۶ مارچ ۱۹۲۱ء)
احباب کو یاد ہو گا کہ الفضل میں میرا ایک خط چھپا تھا جس میں ایک صاحب کے چند سوالات یاد ہوگا کہ میں میرا خط
کا جواب تھا ۔ ان سوالات کا مدعا یہ تھا کہ حریت و مساوات اسلام کے بنیادی اصول ہیں ۔ اور خلفاء
اور اماموں کا فرض ہے کہ وہ چھوٹی قوموں کو ظالموں کی دستبرد سے بچانے کے لئے ہر ممکن کوشش
کریں اور کیا یورپ کی بعض حکومتیں چھوٹی حکومتوں کو نگل نہیں چکیں ؟ اور کیا ان کا یہ منشا نہیں کہ اسلامی
حکومتوں کی جگہ مسیحی حکومتیں قائم کر دیں ؟ اور کیا انگریزوں نے ہندوستان میں مساوات قائم رکھی ہے؟ اور
کیا انگریز ہندوستانیوں سے بُرا سلوک نہیں کرتے ؟ پھر آپ نے اس کے رفع کرنے کے لئے کیا
کوشش کی ہے ؟
میں نے ان سوالات کے جواب ان صاحب کو مختصر طور پر لکھوا دیئے اور یہ بھی لکھا کہ حریت و
مساوات اسلام کے احکام کے مطابق کیا حیثیت رکھتے ہیں اسکا جواب اسی صورت میں دیا جا سکتا ہے جب پہلے
یہ معلوم ہو جائے کہ سائل کے نزدیک ان دونوں الفاظ کی کیا تشریح ہے ؟ ممکن ہے کہ بعض صورتوں میں
یہ اسلامی احکام میں داخل ہوں اور بعض میں داخل نہ ہوں ۔ میری اس تحریر سے یہ غرض تھی کہ جب ان
انوار العلوم جلد ۵
۳۱۸
اسلام اور حریت و مساوات
الفاظ کی وہ تشریح کریں گے تو کئی قسم کی حریت اور کئی قسم کی مساوات جسے وہ اس وقت جائز بلکہ ضروری
سمجھتے ہیں خود ان کو بڑی لگنے لگے گی لگنے لگے گی اور خود ان ہی کے الفاظ سے ان کا سوا ہی کے الفاظ سے ان کا سوال حل ہو جائے گات
اس مضمون کے شائع ہونے پر اصل سائل صاحب خواجہ عباد اللہ صاحب کا مضمون اون سون کی جاتی ہوں تو نہ بولے لیکن خواجہ محمد عباداللہ صاحب اختر نے
ایک مضمون وکیل میں شائع کرایا جس کا مطلب یہ تھا کہ گویا میں نے حریت و مساوات کو نا جائز قرار دیا
ہے اور بعض آیات سے بعض قسم کی حریت اور مساوات ثابت کرنی شروع کی ۔ جیسا کہ ہر ایک عقلمند
سمجھ سکتا ہے یہ فعل ان کا جلد بازی پر مبنی تھا ۔ وہ اس بات کا جواب دے رہے تھے جو میں نے
نہ لکھی تھی ۔ اور بعض ایسی باتیں ثابت کر رہے تھے جن کا میں نے کبھی اور کہیں انکار نہ کیا تھا ۔
خواجہ صاحب کی درشت کلامی میں نے ان کو اپنے مضمون مندرجہ افضل اور دسمبر
۲۰
اہ میں ان کی اس غلطی پر متنبہ کیا۔ اور ان کے
مضمون کی بعض غلطیوں پر بھی آگاہ کیا اور جیسا کہ ان لوگوں کا جو غلطی پر ہوتے ہیں اور اپنی اصلاح کرنے کو
اپنی ہتک سمجھتے ہیں خاصہ ہے انہوں نے اس مضمون کے جواب میں نہایت گندہ دہنی سے کام لیا
ہے اور مختلف پیرایوں میں گالیاں دے کر اپنا غصہ نکالنا چاہا ہے ۔ اور سب سے عجیب بات یہ ہے
که با وجود دوبارہ یاد دلائے جانے کے پھر بھی اسی رنگ میں مضمون لکھتے چلے گئے ہیں کہ گویا میں
حریت و مساوات کا ہر رنگ اور ہر شکل میں مخالف ہوں۔ حالانکہ میں نے ابھی اس مضمون کے متعلق
اپنے خیالات کا اظہار بھی نہیں کیا۔ اور بار بار یہی لکھا ہے کہ ان الفاظ کی تشریح ہونے پر میں بتا سکتا
ہوں کہ آیا ان امور کا خیال رکھنا اسلام کے مطابق ہے یا مخالف ۔
خواجہ صاحب کے مضمون کی حقیقت خواجہ صاحب نے اپنے تازہ مضمون میں جہاں پہلے مضمون کی طرح بے سر و یا اور غیر متعلق باتوں
کی بھر مار کی ہے وہاں کئی ایسی باتیں میری طرف منسوب کی ہیں جو میں نے کبھی نہیں لکھیں اور غلط باتیں
میری طرف منسوب کر کے آیات قرآنی اس کی سند میں لکھنی شروع کر دی ہیں۔ اور وہ بھی ایسے ہتک آمیز
طریق پر کہ کوئی سچا مسلمان اس طریق کو برداشت نہیں کر سکتا۔ کیونکہ بالکل بے محل آیتوں کو جمع کر دیا گیا
ہے اور اس قدر تعلی سے کام لیا ہے کہ ہم" کے سوا وہ اپنا ذکر ہی کرنا پسند نہیں کرتے ۔ گو بعض
دوستوں نے ان کی اس تعلی اور غلط مبحث کی عادت اور سخت کلامی کو دیکھ کر مجھے مشورہ دیا ہے کہ جبکہ
وہ اصل مضمون کی طرف نہیں آتے اور خواہ مخواہ من گھڑت باتوں کا جواب دینے میں مشغول ہو جاتے
انوار العلوم جلد ۵
۳۱۹
اسلام اور حریت و مساوات
ہیں تو مجھے ان کا جواب لکھنے کی ضرورت نہیں ۔ ہماری جماعت کے اور کسی دوست کو ان کے مضامین
کے جواب دینے پر مقرر کر دیا جائے لیکن چونکہ ممکن ہے کہ خواجہ صاحب جان بوجھ کر اس راستہ پر
نہیں چل رہے بلکہ وہ اپنے نفس کے دھوکا میں آئے ہوئے ہیں اس لئے میں ایک دفعہ پھر ان کو راستی
کی طرف دعوت دیتا ہوں اور امید ہے کہ اب وہ اس بے اصولے پن سے رکھنے کی کوشش کریں گے
جس کو وہ اختیار کئے ہوئے ہیں۔ اگر اب بھی انہوں نے بجائے اصل مطلب کی طرف آنے کے اسی
طرح بے سروپا باتوں کی طرف توجہ کی تو ان کا جواب دینے کے لئے اور بہت سے احباب موجود ہیں
جو اپنے اوقات میں سے کچھ ان کی خاطر بچا سکتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے ان سے علم اور
سمجھ میں ہر طرح بالا ہیں ۔
خواجہ صاحب کے اسلام کے خلاف خطر ناک عقائد سب سے پہلے تو میںپھر خواجہ صاحب کو اس امر
کی طرف متوجہ کرنا چاہتا ہوں کہ جس مضمون کا جواب وہ لکھنے بیٹھے ہیں اس کا ہرگز وہ مطلب نہیں جو
وہ سمجھے ہیں ۔ میں نے حریت و مساوات کے متعلق اپنی رائے ہرگز بیان نہیں کی ۔ بلکہ سائل سے ان
الفاظ کا مطلب پوچھا ہے تاکہ اس کی تشریح کے مطابق اس کو جواب دیا جائے ۔ آپ بلا اس کے
کہ میرا خیال آپ کو معلوم ہو ایک غلط بات کو میری طرف منسوب کر کے اس کا رد کرنے لگ گئے
ہیں اور اس فعل میں ایسے خطر ناک اور خلاف اسلام عقائد کو پیش کرنے لگ گئے ہیں کہ ان کو اگر
صحیح تسلیم کر لیا جائے تو وہ اسلام جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لائے تھے اور جو قرآن کیا میں بیان
ہے اس کا کچھ بھی باقی نہیں رہتا ۔ جیسے یہ کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لائے بغیر بھی نجات
ہو سکتی ہے اور یہ کہ رسولوں کی بات کا ماننا بھی شرک ہے اور غیراللہ کی عبادت ہے ، وَغَيْرُ ذَلِكَ
مِنَ الْخُرَافَاتِ الْوَاهِيَةِ وَالْمَقَالَاتِ الكُفْرِيَّةِ - اور باوجود اس کے میری بیان کردہ باتوں
کو ضلالت اور کفر اور فسق ثابت کرنے پر زور دیتے ہیں۔ مجھے اس جگہ ان مسائل پر کچھ لکھنے کی ضرورت
نہیں ۔ کیونکہ ان سے میرے مضمون کا کچھ تعلق نہیں ۔ آپ نے تو غالباً بات کو مشتبہ کرنے کے لئے
جو مسئلہ بھی سامنے آیا ہے ۔ اسے اپنے مضمون میں داخل کر دیا ہے ۔ مجھے اس امر میں آپ کی اتباع
کی ضرورت نہیں ۔ اور نہ اس طرح کسی امر کا تصفیہ ممکن ہی ہے ۔
اس کے بعد میں خواجہ صاحب کو بتانا چاہتا ہوں کہ حق حق و باطل ظاہر ہو جاتا ہے کبھی جیلوں اور بہانوں سے ہیں بھی سکتا۔ باطل پردوں لوں اور سے نہیں مل نہ
۔
النوار العلوم جلد ۵
۳۲۰
اسلام اور حریت و مساوات
کے نیچے چھپ سکتا ہے ۔ حق بھی ظاہر ہو کر رہتا ہے اور باطل بھی ۔ پس خواہ کیسا ہی اختلاف ہو اور کسی
کا بھی مقابلہ ہو امانت کو کبھی ترک نہیں کرنا چاہئے ۔ دیانتدار انسان کا خاصہ ہوتا ہے اور ہونا بھی چاہئے
کہ وہ اپنی بات کو ثابت کرنے کے لئے کبھی باطل کی مدد نہیں لیتا اور ناجائز و سائل کو اختیار نہیں کرتا بلکہ
دلیری اور جرات سے حق کا اظہار کرتا ہے اور صداقت کو اختیار کرتا ہے خواہ اس میں اس کا کچھ نقصان ہی
ہو گر مجھے افسوس ہے کہ آپ نے بعض وقت طیش میں آکر اس امر کو مد نظر نہیں رکھا اور لوگوں کو بھڑکانے
کے لئے یا میری باتوں کو حقیر ثابت کرنے کے لئے میری طرف وہ باتیں منسوب کر دی ہیں جو میں نے لئے یا
نہیں کہیں ۔ یا جن کے متعلق میں نے اس مضمون کے بالکل خلاف بیان کیا ہے جو آپ نے میری
طرف منسوب کر دیا ہے ۔ مثال کے طور پر میں چند امور کو بیان کرتا ہوں :-
(1)
ட
یری
صحابہ کی ہتک کرنے کا غلط الزام ، آپ نے تحریر فرمایاہے کہ میں نے صحابہ کرام
اور تابعین کو شریروں سے تعبیر کیا ہے ۔ خواجہ
صاحب آپ جانتے ہیں اور وہ سب لوگ جو میرے خیالات سے واقف ہیں یا جنہوں نے میرا ہ مضمون
پڑھا ہے جس کی طرف آپ اشارہ کرتے ہیں جانتے ہیں کہ یہ ایک خطر ناک بہتان ہے ۔ میں نے
ہرگز کسی صحابی یا تابعی کو شہر پر نہیں کہا ۔ بلکہ میں صحابی یا تابعی کو شریر کہنے والے یا سمجھنے والے کو شریر
سمجھتا ہوں۔ میرے مضمون کا کوئی فقرہ یا جملہ نہ وضاحتاً نہ اشارتاً نہ کنایہ اس امر پر دلالت کرتا ہے
کہ کوئی صحابی یا تابعی شریر ہے اور باوجود اس کے آپ کا یہ بات میری طرف منسوب کرنا اس امر یہ
شاہد ہے کہ یا تو آپ کو حد درجہ کی موٹی عقل ملی ہے جس کی وجہ سے آپ دن کو دن اور رات کو
رات بھی نہیں سمجھ سکتے یا آپ کو اپنی بات کی پرچ اور ضد میں حق و باطل کی بھی تمیز نہیں رہتی ان دونوں
باتوں کے سوا تیسری اور کوئی بات میرے خیال میں نہیں آتی جس پر میں آپ کے اس فعل کو محمول کروں
میں نے جو کچھ لکھا تھا ۔ وہ یہ تھا کہ حضرت عثمان کے زمانہ میں بعض شریروں نے جو صحابہ کے اموال کو دکھے
نہیں سکتے تھے۔ لوگوں میں اس کے خلاف جوش پیدا کرنا شروع کیا اور حضرت ابو ذر غفاری کو جو ایک
غریب مزاج آدمی تھے اور زیادہ مال پاس رکھنے کو پسند نہیں کرتے تھے لیکن دوسروں کو بھی مجبور نہیں
کرتے تھے جا کر اکسایا کہ دیکھو لوگ کسی طرح مال و دولت جمع کرنے میں لگ گئے ہیں اور ان کو اس قدر
جوش دلایا کہ ان کو جہاں کوئی مالدار صحابی مل جاتا اس کو پکڑ بیٹھتے کہ تمہارے پاس مال کیوں ہے؟ اور
بجائے معمولی نصیحت کے آپ نے اس امر میں تشدد سے کام لینا شروع کیا۔ آخر حضرت عثمان کور پورٹ
ہوئی اور آپ نے ان کو مدینہ بلوا لیا ۔ اس عبارت سے ظاہر ہے کہ نہ تو میں نے حضرت ابو ذر غفاری کو اور نہ
مت
انوار العلوم جلد ۵
۳۲۱
اسلام اور حریت و مساوات
کسی اور بزرگ کو شریر کہا ہے۔ بلکہ جو شریر تھے صرف ان ہی کو شریر کہا ہے ۔ ہاں اگر خواجہ صاحب کے
نزدیک وہ اشرار جو حضرت عثمان کے وقت میں فتنہ پھیلانے کے موجب ہوئے تھے صحابہ کا درجہ
رکھتے تھے تو پھر بے شک مجھ پر الزام آسکتا ہے۔ لیکن اگر صحابی سے مراد وہ اشخاص ہیں جو رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لائے اور جن کو آپ نے مومنوں میں شامل کیا تو پھر یہ ایک خطر ناک بنتان
ہے کہ میں نے صحابہ تو الگ رہے کسی ایک صحابی کو بھی شریر کہا ہو اور مجھے افسوس ہے کہ خواجہ صحاب
نے خلاف تقویٰ اور دیانت مجھ پر ایسا گندہ الزام لگایا ہے ۔ اگر ان کا یہ خیال ہے کہ اس طرح
اس مضمون پر پردہ پڑ جائے گا جس پر انہوں نے قلم اُٹھایا ہے تو یہ ایک غلط خیال ہے کیونکہ
باطل کبھی کامیاب نہیں ہوتا ۔
انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ میں نے تابعیوں کو بھی تابعین کو شری رکھنے کا جھوٹا الزام ری کہا ہے کہیں کا نا تومیرے مضمون میں تابعی لفظ
ہے ہی نہیں ۔ مگر شاید انہوں نے تابعی کا استدلال اس سے کر لیا ہے کہ چونکہ میں نے حضرت عثمان
کے زمانہ کے بعض لوگوں کو شریر کہا ہے اور اس وقت صحابہ کرام کی چونکہ ایک کثیر تعداد موجود تھی
اس لئے اس زمانہ کے سب لوگ تابعی ہو گئے - استدلال تو یہ بہت باریک ہے ۔ مگر اس اصل کے
ما تحت غالباً خواجہ صاحب ابو جہل اور غلبہ اور شیبہ کو بھی صحابی قرار دیتے ہوں گے۔ کیونکہ انہوں
نے بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تھا اور عبداللہ بن ابی ابن سلول اور اس کے ساتھیوں کو تو
ضرور وہ صحابہ میں شامل کرتے ہوں گے۔ کیونکہ وہ تو سالہا سال رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس رہے
تھے ۔ نَعُوذُ بِاللهِ مِنْ ذَلِكَ - خواجہ صاحب پر مجھے تعجب ہے ۔ وہ اتنا بھی نہیں سمجھ سکتے کہ
تابعی تو اس شخص کو کہتے ہیں جو صحابہ کا سچا متبع ہو نہ یہ کہ ہر شخص جو صحابہ سے ملا سے ملا ہو وہ تابعی ہے
خدا تعالی قرآن کریم میں تابعی کی تعریف یہ فرماتا ہے کہ وَالَّذِينَ اتَّبَعُوهُمْ بِإِحْسَانِ التوبة : (۱)
جو لوگ صحابہ کے کامل متبع ہو گئے۔ پس وہی تابعی ہے جو صحابہ کا کامل متبع ہے اور ان کے نقش قدم
پر چلنے والا ہے۔ نہ کہ ہر وہ شخص جس نے صحابہ کو دیکھا ہو خواہ کس قدر ہی شریر اور مفسد کیوں نہ
ہو ۔ اگر خواجہ صاحب کو تاریخ سے ادنی درجہ کی واقفیت بھی ہوتی تو وہ جان لیتے کہ میں نے جس
جماعت کی طرف اپنے مضمون میں اشارہ کیا ہے وہ عبداللہ بن سباء اور اس کے پیروؤں کی
جماعت ہے۔ اور ان کے شریر اور مفسد ہونے کے صحابہ بھی اور بعد کے بزرگان اسلام بھی قائل
ہیں۔ چنانچہ حضرت ابو دردانہ اور حضرت عبادة ابن الصامت جیسے معزز صحابہ نے اسے مفسد اور منافق
۱۰۰)
انوار العلوم جلد ۵
۳۲۲
اسلام اور حریت و مساوات
قرار دیا ہے۔ اور اس کی تمام زندگی ہی اسلام میں فتنہ اور نفاق ڈالنے میں خرچ ہوئی ہے۔ پیس ایسے
شہریر النفس انسان کو تابعی قرار دے کر مجھ پر یہ الزام لگانا کہ میں تابعیوں کو شہیر کہتا ہوں سخت ظلم
ہے ۔ خواجہ صاحب کو شاید معلوم نہیں کہ یہی وہ شخص ہے جس نے رسول کریم صلی اللہ علی اللہ علیہ وسلم کی حجت
کا مسئلہ ایجاد کیا تھا اور لوگوں میں یہ بات پھیلاتا تھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پھر دوبارہ اسی
جسد عنصری کے ساتھ تشریف لائیں گے۔
حافظ قرآن ہونے کا الزام کب لگایا لگا ! گیا دوسرا اتهام خواجہ صاحب نے مجھ ہے پر یہ کیا لگایا
ہے کہ میں نے ان پر یہ الزام لگایا ہے کہ
وہ حافظ قرآن نہیں ہیں ہر ایک شخص جس نے میرا مضمون پڑھا ہے جانتا ہے کہ یہ بات بالکل بے بنیاد
ہے ۔ میں نے اپنے مضمون میں ہر گنہ ان کے حافظ قرآن نہ ہونے پر ان کو الزام نہیں دیا ۔ بلکہ میں نے
صرف ان کو یہ نصیحت کی تھی کہ وہ قرآن کریم کی آیات کو کلید میں دیکھ کر بلا قرآن کریم میں سے نکالے کے
اور ان کے مفہوم پر غور کئے کے یونسی اپنے مضمون میں درج نہ کر دیا کریں۔ کیونکہ جیسا کہ ان کے دونوں
مضامین سے ظاہر ہوتا ہے ان کو یہ عادت ہے کہ بلا مطلب کا لحاظ کئے یونہی آیات درج کرتے
چلے جاتے ہیں اور اس طرح آیات قرآنیہ کا بے محل استعمال کلام الہی کی شان کے خلاف ہے۔ وہ یہ
خیال کرتے ہیں کہ شاید بہت سی آیات کا درج کر دینا علمیت کا ثبوت ہے۔ حالانکہ بے محل آیات
قرآنیہ کا استعمال نہ صرف جہالت کا ثبوت ہے بلکہ کلام الہی کی ہنگ ہے۔ مگر ان کا یہ شوق اس قدر
بڑھا ہوا ہے کہ انہوں نے لوگوں کی توجہ کو اس امر کی طرف پھیرنے کے لئے تمام ان آیات قرآنیہ
کا ایک سلسلہ سلسلہ وار نمبر دیا ہے جو انہوں نے اپنے مضمون میں درج کی ہیں ۔ حالانکہ ان میں سے بعض
تو بے مواقع استعمال کی گئی ہیں اور بعض ایسے مضامین کی تردید یا تائید میں بیان کی گئی ہیں کہ جن کو
یا تو میں نے بیان نہیں کیا یا میں نے ان کا انکار نہیں کیا ۔ پس ایک کی تردید اور دوسرے کی تائید
دونوں ہی عبث عمل ہیں ۔
قرآن میں نسخ کے قائل ہونے کا غلط الزام میرا اتمام خواجہ صاحب نے مجھ پر یہ لگایا ہے کہ وہ لکھتے ہیں کہ میں
قرآن کریم میں نسخ کا قائل ہوں اور آیت زکواۃ سے آیت انفاق کو منسوخ قرار دیتا ہوں حالانکہ یہ بات
ہمارے سلسلہ کے اشلد ترین دشمنوں سے بھی پوشیدہ نہیں کہ ہماری جماعت بلا استثناء شروع
زمانہ سے لے کر قرآن کریم کی آیات تو الگ رہیں اس کے ایک لفظ یا اس کی ایک حرکت کے نسخ کی بھی
انوار العلوم جلد ۵
۳۲۳
اسلام اور حریت و مساوات
قائل نہیں ۔ ہم صرف قرآن کریم میں نسخ کے منکر ہی نہیں بلکہ اس کے خلاف ہمیشہ سے زور دیتے چلے
آئے ہیں اور ہمارا تمام لٹریچر اس پر شاہد ہے اور ہم اللہ تعالیٰ کے فضل سے ان تمام آیات کی ضرورت
اور حکمت بیان کر سکتے ہیں جن کو لوگ منسوخ سمجھتے ہیں ۔ ہماری جماعت کی طرف سے جو قرآن کریم
کے پہلے پارہ کا انگریزی ترجمہ شائع ہوا ہے اس میں میرا ہی لکھا ہوا ایک نوٹ آیت ما ننسخ
مِنْ آيَةٍ أَوْ نُنْسِهَا نَاتِ بِخَيْرٍ مِنْهَا (البقرة : ١٠٠) کے متعلق اس مضمون کا درج ہے کہ دوسرے
معنی جو بعض مترجم اس آیت کے کرتے ہیں یعنی بعض آیات قرآنیہ منسوخ ہوگئی ہیں۔ ن صرف قرآن
کریم کے اور اس آیت کے مضمون کے برخلاف ہیں۔ بلکہ اقوال آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بھی اس
کی تردید کرتے ہیں ۔ حق یہ ہے کہ بعض انگریز مترجموں کا خیال کہ قرآن کریم کے بعض حصص منسوخ
ہو گئے ہیں۔ ایک غلط اور دھوکا دینے والا خیال ہے قرآن کریم کا کوئی حصہ منسوخ نہیں ہوا ۔
تمام کا تمام قرآن نہیں بلکہ اس کا ہر ایک لفظ اور اس کی ہر ایک حرکت نسخ کے عمل سے بالکل بالا
ہے ۔ قرآن کریم میں کوئی دو متضاد حکم نہیں ہیں ۔ اس لئے نسخ کا مسئلہ درمیان میں لانے کی کوئی
ضرورت ہی نہیں ہے۔ جو اختلافات کہ بیان کئے جاتے ہیں وہ صرف نسخ کے قائلوں کے خلاف
اس امر کا ثبوت ہیں کہ انہوں نے قرآن کریم پر گہری نظر نہیں ڈالی": الخ صفحہ ۸۸، ۸۹ -
اس حوالہ سے ظاہر ہے کہ میں نسخ کا کیسا مخالف ہوں۔ اور اس کے علاوہ میری بہت سی تحریرات
ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ میں نسخ کے مسئلہ کو ایک نہایت ہی بے بنیاد اور دین میں رخنہ ڈالنے والا
مسئلہ سمجھتا ہوں۔ پھر باوجود جماعت احمدیہ کے عام عقیدہ اور میری اپنی تحریرات کی موجودگی کے
نہ معلوم خواجہ صاحب کو کیونکر جرأت ہوئی کہ وہ میری طرف اس عقیدہ کو منسوب کریں ۔
یہ تو میں نے جماعت احمدیہ کا اور اپنا عام اور مشہور اور شائع شدہ مذہب بیان کیا ہے ۔ لیکن
اس سے بھی بڑھ کر یہ بات ہے کہ میرے جس مضمون سے خواجہ صاحب استدلال کرتے ہیں کہ میں نے آیت
انفاق کو منسوخ قرار دیا ہے اسی بے ثابت ہوتا ہے کہ میں نسخ کا قائل نہیں ہوں ۔ بلکہ جس عبارت
سے وہ یہ نتیجہ نکالتے ہیں کہ میں نے نسخ فی القرآن کا عقیدہ بیان کیا ہے اسی سے اس کے خلاف
ثابت ہوتا ہے۔ میری وہ عبارت جس سے انہوں نے یہ نتیجہ نکالا ہے کہ میں نے آیت انفاق کو منسوخ
قرار دیا ہے یہ ہے کہ جو لوگ صدقات کا ذکر بتاتے ہیں۔ (آیت انفاق میں ، وہ بھی اس آیت کے کئی
معنے کرتے ہیں بعض تو کہتے ہیں کہ عفو کے معنے ضرورت سے زائد بچے ہوئے مال کے ہیں شروع اسلام
میں سال بھر کے نفقہ سے جو بیچ رہے۔ اس کے فی سبیل اللہ خرچ کرنے کا حکم تھا۔ مگر آیت زکوۃ کے
انوار العلوم جلد ۵
۳۲۴
اسلام اور حریت و مساوات
نازل ہونے پر یہ کم منسوخ ہوگیا ۔ ان لوگوں کے نزدیک گویا یہ آیت منسوخ ہو چکی ہے "
پھر آگے لکھا ہے ۔ ان تمام معانی سے جو مفسرین نے کئے ہیں۔ آپ کے معنوں کی تصدیق نہیں
ہوئی۔ جس جماعت نے اس آیت کے یہ معنی کئے بھی ہیں کہ جو ضرورت سے زائد بچے اسے خرچ کر دو۔
اس نے بھی یا تو اسے جہاد پر چسپاں کیا ہے یا منسوخ قرار دیا ہے"
ان عبارات سے صاف ظاہر ہے کہ میں نے آیت اتفاق کو منسوخ نہیں قرار دیا بلکہ دوسروں
کے اقوال نقل کئے ہیں۔ اور ایسے الفاظ ساتھ لگا کر جیسے گویا " اور " ان لوگوں کے نزدیک ان سے
مختلف الخیال ہونے کا بھی اظہار کر دیا ہے ۔ اور خود میرا اس آیت کے معنوں سے انکار کرنا جن سے
اس آیت کو منسوخ قرار دینا پڑتا ہے اس امر کا ثبوت تھا کہ میں نسخ کا قائل نہیں ۔ مگر باوجود اس کے
خواجہ صاحب مفهوم عبارت کے بالکل بر خلاف میرے خلاف یہ بات کسی پوشیدہ مجلس میں نہیں بلکہ
ایک اخبار کے کالموں میں بیان کرتے ہیں کہ میں آیت انفاق کے نسخ کا قائل ہوں۔ اور پھر یہ الزام لگا
کر نسخ کے عقیدہ کے خلاف دلائل دینے شروع کر دیتے ہیں گویا اپنی طرف سے اسلام پر سے
ایک زبردست الزام کو دور کرتے ہیں ۔
غرباء میں تقسیم مال کے متعلق جھوٹا الزام و تا اتمام خواجہ صاحب نے مجھ پر ہی گایا که گویا میر سے نزدیک جو مال اعلیٰ سے اعلیٰ
کھانوں اور کپڑوں اور دوسرے اسباب تعیش سے بچے صرف وہی غرباء کو دیا جا سکتا ہے۔ اور اس
پر حاشیہ چڑھاتے ہیں کہ پھر کیا خاک بچے گا۔ اور بطور تمسخر ساتھ یہ بھی زائد کر یہ بھی زائد کرتے ہیں کہ میں نے اس
طرح حلوة الدُّنْيَا وَزِينَتَهَا کا پورا نقشہ کھینچ دیا ہے۔ اور ان کے نزدیک یہ تصویر اور بھی مکمل ہو جاتی اگر
اس کے ساتھ حسین عورتوں کی کثرت کا بھی ذکر کر دیا جاتا ۔ یہ بھی ایک بہتان ہے جو خواجہ صاحب نے
مجھ پر باندھا ہے ۔ میں نے ہر گنہ کسی جگہ بھی اپنے مضمون میں یہ نہیں لکھا کہ عمدہ سے عمدہ کھانوں اور
قیمتی کپڑوں کے بعد جو کچھ بچے وہ غرباء کو دیا جائے ۔ بلکہ میں نے اس کے بالکل برخلاف لکھا ہے جسے
بگاڑ کہ انہوں نے یہ رنگ دے دیا ہے ۔ میں پہلے ان کی عبارت اور پھر اپنی عبارت لکھتا ہوں جس سے
ہر ایک شخص آسانی سے سمجھ سکے گا کہ خواجہ صاحب نے کس قدر دیدہ دلیری سے کام لیا ہے۔ خواجہ صحاب
لکھتے ہیں ۔ ایک اور خیال نے میاں صاحب ممدوح کے دل میں چنکی لی (خواجہ صاحب کی عبارت پر تعجب
نہیں کرنا چاہئے ۔ جو شخص جس رنگ میں پرورش پاتا ہے ۔اسی قسم کی باتیں اس کی زبان و قلم پر جاری ہوتی
ہیں ، کہ اگر اعلیٰ سے اعلیٰ کھانوں اور عمدہ سے عمدہ کپڑوں اور وسیع اور کھلے اور آراستہ و پیراستہ مکانوں
انوار العلوم جلد ۵
۳۲۵
اسلام اور حریت و مساوات
اور خوشنا چمنوں اور میوہ دار باغوں کے لئے روپیہ رکھ کر باقی اگر بچے گا تو وہ غرباء میں تقسیم ہو گا۔ اس
جمع شدہ مال کے بعد خاک بچے گا ؟
تعجب ہے کہ قرآن دانی کے بعد احادیث اور مفسرین کے قول سے تو آنجناب استدلال کرچکے
تھے اب عیش پسند امراء کے خیالات کو سنداً بیان کرنا باقی تھا۔ یہ درجہ بدرجہ تنزل واقع میں حیرت انگیز
ہے۔“
یہ تو وہ مضمون ہے جو خواجہ صاحب میری طرف منسوب کرتے ہیں اور جو کچھ میں نے لکھا ہے۔ وہ
یہ ہے کہ خواجہ صاحب نے لکھا تھا کہ قرآن کریم کی رو سے جو مال ضرورت سے زائد بچے وہ وہ غرباء پر خرچ
کر دینا چاہئے ۔ اس کے متعلق میں نے لکھا تھا ۔
ضرورت سے زائد بچے ہوئے کی اصطلاح خود مہم ہے بعض لوگ جو کچھ ان کو مل جائے
گولاکھوں روپیہ کیوں نہ ہو اس کو خرچ کر دیتے ہیں اور ضرورت سے زائد ان کے نقطۂ خیال میں کوئی
مال ہوتا ہی نہیں "
پھر اسی سلسلہ میں آگے چل کر لکھا تھا کہ
" اگر اس بات کی اجازت دے دی جائے کہ ہر شخص اپنی ضرورت کا خود فیصلہ کرے تو پھر بھی
مساوات نہیں رہے گی۔ کوئی شخص اعلیٰ سے اعلیٰ کھانوں اور عمدہ سے عمدہ کپڑوں اور وسیع
اور کھلے اور آراستہ اور پیراستہ مکانوں اور خوشنما جمنوں اور میوہ دار باغوں کے لئے روپیہ رکھ کر
باقی اگر بچے گا تو غرباء میں بانٹ دے گا ۔ اور غریب بچارے گاڑھا پہننے اور جھونپڑیوں میں
رہنے پر مجبور ہوں گے"
اس عبارت سے صاف ظاہر ہے کہ میں نے یہ نہیں کہا کہ امراء کو چاہئے کہ اس قدر اسباب
تعیش جمع کریں ۔ بلکہ یہ کہا ہے کہ اگر خواجہ صاحب کا بتایا ہوا اصل شریعت اسلام کا بتایا ہوا ہوتا
تو اس کے ساتھ کوئی تشریح بھی ہوتی۔ ورنہ امراء یہ شرارت کرتے کہ سب سامان تعیش کو جمع کر لیتے
اور اس خیال سے کہ ہمارا بچا ہوا مالِ غرباء کو دیا جائے گا ۔ اس کو عیاشی میں اُڑا دیتے۔ اب
ہر ایک عقلمند انسان سمجھ سکتا ہے کہ جو کچھ میں نے لکھا ہے وہ خواجہ صاحب کے بتائے ہوئے
مضمون کے بالکل الٹ ہے ۔
خواجہ صاحب نے کیوں افتراء پردازی کی یہ چار موٹے موٹے یہ چار موٹے موٹے بہتان ہیں جو خواجہ
صاحب نے مجھے پر لگائے ہیں اور
انوار العلوم جلد ۵
۳۲۶
اسلام اور حریت و مساوات
ایسے صریح طور پر غلط ہیں کہ شاید بہت سے لوگ ان کو پڑھ کر فوراً یہ فیصلہ کر دیں کہ خواجہ صاحب
نے جان بوجھ کر افتراء پردازی سے کام لیا ہے ۔ مگر چونکہ علم النفس سے معلوم ہوتا ہے کہ انسانی دماغ
بلا سوچے سمجھے بعض خاص حالات میں اس قسم کے افعال کا مرتکب ہو جاتا ہے اس لئے میں ان
پر یہ الزام نہیں لگاتا ۔ میں یہی خیال کرتا ہوں کہ اپنی سیکی اور شرمندگی کو مٹانے کے لئے
ان کے نفس میں جو جوش پیدا ہوا ہے اس کے اثر کے نیچے بلا سوچے سمجھے ان کی تحریر میں بعض
ایسی باتیں آگئی ہیں جو بالبداہت واقعات کے خلاف ہیں اور جن سے غرض صرف یہ ہے کہ
وہ ناظرین کو میرے خلاف بھڑکا دیں یا ان پر میرے مضمون کی کمزوری اور بے ہودگی
ثابت کریں ۔
خواجہ صاحب نے مجھ پر جو بہتان باندھے ہیں ان
خواجہ صاحب کا حق وکالت میں سے بعض صریح اور ہوئے بستانوں کا در کرانے موٹے
کے بعد میں خواجہ صاحب کے مضمون پر ایک سرسری نظر ڈالتا ہوں۔ خواجہ صاحب بیان فرماتے ہیں
کہ میں ان کی وکالت پر معترض ہوں حالانکہ اخبار میں مضمون چھپنے پر ہر ایک شخص کا حق ہے کہ
اس کا جواب دے ۔ میں خواجہ صاحب کو پھر اپنی پہلی نصیحت کی طرف توجہ دلاؤں گا کہ وہ بلاغور
سے مضمون پڑھنے کے یونہی نہ جواب دینے بیٹھ جایا کریں۔ میں نے کبھی بھی ان کے حق وکالت
پر اعتراض نہیں کیا ۔ جو کچھ میں نے لکھا تھا یہ تھا کہ خواجہ صاحب کو چاہئے تھا کہ وہ سائل کو
میرے مطالبہ کے مطابق حریت و مساوات کی تشریح کر لینے دیتے یا اگر انتظار نہ کر سکتے تھے تو خود
حریت و مساوات کی تشریح کر کے اس کے متعلق میری رائے دریافت کرتے ۔ بلا اسکے کہ میری رائے دریافت
کریں مجھ پر اعتراض کرنا جائز نہ تھا۔ پس ان کا یہ لکھنا کہ میں ان کے حق وکالت پر اعتراض کرتا ہوں درست
نہیں ۔ ہماری باتیں نہ تو پوشیدہ ہیں نہ اپنے خیالات کو ہماری جماعت نے کبھی چھپایا ہے جو شخص
جرح کو نہیں سن سکتا وہ ہرگز اس بات کا ستحق نہیں کہ کامیابی کا منہ دیکھے ہم تو اللہ تعالیٰ کے
فضل سے سب دنیا کا مقابلہ کرتے ہیں اور اپنے متاع کو تمام دنیا کے بصروں کے سامنے پیش کرتے
ہیں۔ لیکن ہماری طرف سے اعتراض کی اجازت کے یعنی نہیں ہیں کہ بلا سوچے اور سمجھے ہر شخص اعتراض
کر سکتا ہے۔ اپنے وقار کے قائم رکھنے کے لئے دوسروں کا بھی فرض ہے کہ وہ سوچ لیں کہ وہ کس
بات پر اعتراض کرتے ہیں اور یہ بھی دیکھ لیں کہ جس بات پر وہ اعتراض کرتے ہیں کیا وہ ہم نے کی
بھی ہے یا نہیں ؟
انوار العلوم جلد ۵
۳۲۷
اسلام اور حریت و مساوات
حدیث سے کیوں استدلال کیا گیا خواجہ صاحب کو شکایت ہے کہ میں نے اپنے مضمون میں حدیث سے کیوں استدلال کیا اور یہ کہ جب اصول
ہو تو صرف قرآن کریم سے بحث ہوگی ۔ کیونکہ احادیث موضوع بھی ہیں اور صعیف بھی اسلام پر بحث ہوتا ہو توصی
اور پھر خاص حالات کے ماتحت ہیں اور اگر وہ صحیح بھی ہوں تو بھی کتاب اللہ کے سوا کسی شخص کا فیصلہ کے ہیںاور اگر وہ بھی ہوں توبھی کتاب ان کے سوالی شخص کا
ماننا خواہ وہ نبی یا رسول ہی کیوں نہ ہو ۔ اَرْبَابًا مِنْ دُونِ اللهِ (ال عمران : ۶۵) کی ذیل میں یا نہ ۔ :
آجاتا ہے ۔ خواجہ صاحب کے اس بیان سے تین سوال پیدا ہوتے ہیں۔ (1) یہ کہ میں نے حدیث سے
کیوں استدلال کیا ۔ قرآن کریم سے کیوں نہ کیا ؟ (۲) حدیث تقطنی اور ضعیف اور موضوع ہے اور خاص
حالات کے ماتحت ہے ۔ (۳) اگر حدیث صحیح بھی ہو تو بھی کتاب اللہ کے سوا کسی دوسرے شما شخص کا فیصلہ
ماننا أَرْبَابًا مِنْ دُونِ اللہ کے ذیل میں داخل ہے ۔
سوال اول کا تو یہ جواب ہے کہ میں تو احادیث نبی کریم کو مناسب تحقیق و تدقیق کے ماتحت نہایت
ضروری یقین کرتا ہوں ۔ اور سنت کے بغیر تو اسلام میں ایک نا قابل تلافی رخنہ پڑ جاتا ہے ہیں اگر میں
سنت و حدیث سے استدلال کروں تو قابل تعجب نہیں ۔ دوم جس قدر امور مہمہ تھے سب کے لئے
میں نے آیات قرآنیہ سے استدلال کیا تھا ۔ ہاں احادیث کو بطور تائید کے بیان کیا تھا۔ اور اگر مجھے
یہ معلوم ہوتا کہ خواجہ صاحب احادیث کے منکر ہیں تو پھر میں کبھی احادیث سے مسائل شرعیہ کے متعلق
استنباط نہ کرتا۔ مگر چونکہ مجھے ان کے عقیدہ کا علم نہ تھا اس لئے عام عالم اسلام پر قیاس کر کے میں نے
ان کے جواب میں بعض احادیث کو بھی بیان کر دیا۔
دوسرا اس کا جواب یہ ہے کہ خواجہ صاحب کو حدیث کی کمزوری تب آکر معلوم ہوئی ہے جب
ان کے مقابلہ میں احادیث سے استدلال کیا گیا ہے ۔ ورنہ انہوں نے اپنے پہلے مضمون میں خود احادیث
سے استدلال کیا ہے۔ چنانچہ لَا فَضْلَ لِعَرَبِي عَلَى أَعْجَمتي (مسند احمد بن حنبل جلده صفحه (۴۱) کی
حدیث اور خدا تعالیٰ کی زمین اور اس کے بندوں سے برتری تلاش نہ کرو کی حدیث انہوں نے اپنے پہلے
مضمون میں بیان کر کے اس پر خاص زور دیا ہے ۔ لیکن جب انہوں نے دیکھا کہ بعض احادیث ان
کے خلاف پڑتی ہیں تو ان کو موضوع اور ضعیف قرار دینا شروع کر دیا ۔ ضد و تعصب بھی انسان کو
کہاں سے کہاں لے جاتے ہیں ۔
-
اگر خواجہ صاحب کہیں کہ میں تو ان مضامین کی تائید میں احادیث لا یا تھا جو قرآن کریم سے ثابت
ہیں تو میرا بھی ان کو کسی جواب ہے کہ میں بھی احادیث ان ہی مضامین کی تائید میں لایا تھا جو قرآن کریم سے