اصلاح نفس (متفرق امور)

انوارالعلوم (جلد 5), حصہ 3

انوار العلوم جلد ۵
۴۲۸
اصلاح نفس
مؤمن کے دو کام قرآن نے مومن کا کسی کام مقر نہیں فرمایا کہ وہ آپ اُڑے بلکہ یہ کام
مقرر کیا ہے کہ وہ آپ بھی اُڑے اور دوسروں کو بھی اُڑا ہے۔ قرآن
نے تمہیں چڑیا اور طوطے کی طرح نہیں بنایا بلکہ ایروپلین بنایا ہے تاکہ آپ بھی اڑو اور دوسروں کو بھی اڑاو۔
تمام قرآن کریم سے یہی معلوم ہوتا ہے ۔ غرض قرآن نے مومن کے دو کام بتائے ہیں کہ وہ خود بھی پرندہ بن
جائے یعنی خود متقی اور پرہیز گار بن جائے اور دوسروں کو بھی بنائے۔ لوگوں کو کھینچ کر اوپر لے آئے اور
خدا سے ملائے ۔ اور یہ لازمی نتیجہ ہے پہلی بات کا ۔ کیونکہ خدا تعالیٰ پر وہی عاشق ہوگا جسے یقین ہوگا کہ
خدا تعالیٰ میں تمام خوبیاں ہیں اور ہم دیکھتے ہیں یہ قدرتی بات ہے کہ جن کو کسی چیز میں خوبیاں معلوم ہوتی ہیں
وہ دوسروں کو وہ خوبیاں دکھاتے ہیں، کوئی تو بد نیتی ہے کہ ان کو دوسروں پر فخر حاصل ہو ۔ اور کوئی نیک نیتی
ہے کہ دوسروں کو بھی فائدہ پہنچے ۔ دیکھو قرآن کریم ادھر تو یہ کہتا ہے کہ يَا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا
تُبْطِلُوا صَدَ قُتِكُمُ بِالْمَنِ وَ الْأَذَى كَا تَذِى يُنْفِقُ مَا لَهُ رِئَاءَ النَّاسِ (البقرة : ٢٩٥)
ان لوگوں کی طرح نہ بنو جو دریاء کے طور پر مال خرچ کرتے ہیں۔ مگر ادھر کہتا ہے وَ أَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ
فَحَدِّثُ (الضحی (۱۳) کہ لوگوں کو بتا بتا کر خدا کی نعمتوں سے آگاہ کرو۔ یہ ریاء نہیں ہے بلکہ اس
لئے ہے کہ لوگ بھی ان کو دیکھ کر ان کے حاصل کرنے کی کوشش کریں۔ غرض ہر قسم کا اظہار ریاء نہیں ہوتا
بعض حالات میں ایک بات کا اظہار ریاء ہو جاتا ہے مگر دوسرے حالات میں اسی امر کا اظہار ریاء نہیں ہوتا
مثلاً اگر ایک شخص اچھے اچھے کپڑے اس لئے پہن کر لوگوں میں جاتا ہے کہ وہ اسے بڑا مالدار سمجھیں تو یہ
ریاد صلی ہے لیکن اگر وہی شخص عید کے دن یا جمعہ کے دن عمدہ لباس نہین کر نکلے تا رسول تا رسول کریم صلی الله
علیہ وسلم کے حکم کی تعمیل ہو ۔ یا مثلاً اگر کہیں بخار پھیلا ہو اور کسی کے پاس کونین ہو اور وہ لوگوں کو بتائے
کہ میرے پاس کونین ہے تو یہ دریاء نہیں ہوگا ۔ اور کوئی نہیں کہے گا کہ یہ اپنی عقلمندی جتا رہا ہے کہ
میں نے پہلے سے ہی کو نین رکھی ہوئی تھی ۔ کیونکہ اس کا اس امر کو ظاہر کرنا ضروری ہو گا تاکہ لوگوں کو
فائدہ پہنچے ۔
تو مؤمن کا فرض اپنا ہی کام کرنا نہیں بلکہ دوسروں کا بھی کرنا ہے ۔ اب میں آپ لوگوں سے پوچھتا
ہوں کہ آپ نے ان دونوں اقسام کی نیکیوں میں سے کتنا حصہ لیا ہے ؟
پہلی باتیں کیوں دوہرائی جاتی ہیں ؟ ان باتوں میں سے جو اصلاح نفس کے متعلق ہیں
ای تی
اور جو دوسروں کی اصلاح کے لئے ہیں بعض
ایسی ہیں کہ میں پہلے بھی بیان کر چکا ہوں اور بعض نئی ہیں۔ ممکن ہے بعض لوگ کہیں کہ پرانی باتیں پھر ان کو

انوار العلوم جلد ۵
۴۲۹
اصلاح نفس
سنائی جارہی ہیں۔ مگر یاد رکھو پرانی چیز وہ ہوتی ہے جس کو استعمال میں لے آئیں ۔ اور جب تک اسے
استعمال نہ کیا جائے وہ پرانی نہیں ہوتی ۔ جو کچھ میں آپ لوگوں کو سنا چکا ہوں جب تک اس پر تمہارا
عمل نہ دکھیوں اور جو کپڑے میں پہنانا چاہتا ہوں ان کو تمہارے جسم پر نہ دیکھیوں میں ان باتوں کو نہیں چھوڑونگا
اور بار بار کہتا رہوں گا۔ اگر تم اپنی ضد پر قائم ہوکہ سن لیا اور عم نہ کیا تو میں بھی اپنی ضد پر قائم ہوں کہ
تمہیں سناتا ر ہوں ۔ وہ لوگ جو ان باتوں کو مانتے نہیں ان کی اور میری لڑائی ہے اور میں دیکھوں گا کہ
کس کا استقلال قائم رہتا ہے ؟ مگر میں ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ فائدہ اسی میں ہے کہ ان کا استقلال
قائم نہ رہے اور میرا قائم رہے کیونکہ ان کا استقلال قابل فخر استقلال نہیں ہے بلکہ استقلال تو اسے
کہا ہی نہیں جا سکتا۔
کسی شاعر نے کہا ہے ۔ معلوم نہیں اس نے تو کسی نیت سے کہا ہے مگر مجھے بہت پسند ہے ۔
کہتا ہے ۔
وہ اپنی خو نہ چھوڑیں گے ہم اپنی وضع کیوں بدلیں
سبک سرین کے کیوں پوچھیں کہ ہم سے سرگراں کیوں ہو؟
یعنی وہ اپنا طریق نہیں چھوڑتا تو ہم کیوں چھوڑیں ؟ اور کیوں اپنی حالت بدلیں ؟ ہم نے جو حالت
بنائی ہوئی ہے اس میں اگر ہم اس سے پوچھیں کہ ہم پر کیوں ظلم کرتے ہو ؟ تو وہ سمجھے گا کہ ہمارے
ہوش و حواس درست ہیں ۔
یہی تمہارا اور میرا معاملہ ہے ۔ جب تک تم اپنی حالت کو نہ بدلوگے میں بھی اپنے رنگ نہیں بدلوں گا۔ تک اپنی حالی
میں اس وقت تک ان باتوں کو کہتا رہوں گا جب تک تم ان پر عمل پیرا نہ ہو جاؤ اور اس لباس کو بین نہ
لو ۔ جب تم ایسا کر لوگے تو پھر مجھے نئی باتیں کہنے کا موقع ملے گا۔
اصلاح نفس کی اقسام میں میں بتارہا تھا کہ اصلاح نفس دو قسم کی ہوتی ہے اور اسلام نے
دونوں قسم کی اصلاحوں کو ضروری قرار دیا ہے ۔ ایک اپنی اصلاح
اور دوم دوسروں کی اصلاح ۔ پھر آگے اصلاح کی دو قسمیں ہیں۔
(1) بدی کو دور کرنا ۔ اس کو عبادت ترکیہ کہتے ہیں ۔
(۲) عبادت فعلیہ جس کا اختیار کرنا ضروری ہوتا ہے ۔
تو دو قسم کے کام انسان کے ذمہ ہیں ۔ ایک ایسے جو اختیار کرنے والے ہیں اور دوسرے ایسے جن
کا چھوڑنا ضروری ہے ۔

انوار العلوم جلد ۵
۴۳۰
اصلاح نفس
بینی سے بچو پہلے میں ان دوسری قسم کے کاموں میں سے بعض کو یتا ہوں یعنی پہلے میں
ترک شہر کو لیتا ہوں ۔ اس میں سے پہلی بات بدظنی ہے ۔ باطنی سے قرآن
کریم نے منع فرمایا ہے اور اس سے اتنے فساد پیدا ہوتے ہیں جن کی کوئی حد نہیں ۔ مگر اس زمانہ میں سے اتنے فساد کی
بطنی کمال کو پہنچی ہوئی ہے۔ ہر شخص دل میں خواہ مخواہ ہی خیال کر لیتا ہے کہ یوں ہو گا ۔ اخبار میں کوئی
خبر پڑھتے ہیں تو خیال کر لیتے ہیں کہ گورنمنٹ کا اس سے یہ مطلب ہو گا یا فلاں شخص کی اس سے
یہ غرض ہو گی ۔ اگر کسی کا کوئی دوست ہو اور اسے کہے کہ ہمارے گھر چلو تو کہیں گے اس میں اس کا کوئی
فائدہ ہوگا ۔ اور اگر وہ نہ کہے تو کہیں گے آج کل کون کسی کو پوچھتا ہے ؟
غرضیکہ ہر بات میں بدظنی کرتے ہیں۔ مثلاً اگر کوئی زیادہ چندہ دے تو کہیں گے ریاء کے لئے
دیتا ہے اور اگر تھوڑا دے تو کہیں گے بخیل ہے خدا کے لئے دینا جانتا ہی نہیں۔ اگر کوئی نماز پڑھے
تو کہیں گے صوفی بنتا ہے اور اگر نہ پڑھے تو کہیں گے کافر ہے ۔ اگر کوئی کسی سے ہمدردی کرتا ہے تو
ا
کہیں گے اس کی کوئی غرض ہوگی اور اگر نہ کرے تو کہیں گے لوگوں کا خون سفید ہو گیا ہے ۔
غرض کہ جو بھی کوئی کام کرے اس کا بد پہلو ہی نکالیں گے اور باطنی ہی کریں گے۔ حالانکہ یہ
بات بہت گندی ہے کیونکہ اگر سب لوگ دینی پر اتر آئی تو نیکی قائم ہی نہیں رہ سکتی ۔ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں۔ اِيَّاكُمْ وَالظَّنَّ فَإِنَّ الظَّنَّ اكْذَبُ الْحَدِيثِ (بخاری کتاب
الوصايا باب قول الله تعالى من بعد وصية يوصى بها او دين بدظنی سب سے بڑا جھوٹ ہے اور
جھوٹ تو لوگ دوسروں سے بولتے ہیں مگر یہ ایسا جھوٹ ہے جو اپنے نفس سے بولتے ہیں اور بہت کم لوگ ہیں
جو اس سے بچتے ہیں ۔ پھر افسوس تو یہ ہے کہ ہماری جماعت میں بھی بہت ہیں جو اس سے نہیں بچتے ۔
کوئی سیکر ٹری پر باطنی کرتا ہے کہ مال کھا جاتا ہے۔ کوئی پریزیڈنٹ کے متعلق کہتا ہے کہ عین کرتا
ہے ۔ میں کہتا ہوں اگر اس طرح بدظنی کی گئی تو کس کو کیا ضرورت ہو گی کہ کام کرے ؟ اس طرح بددل
ہوکر سے سلسلہ کا ہوگا والوں کا ؟ ہو کر وہ کام کرنا چھوڑ دے گا اور اس سے سلسلہ کا کام خراب ہو گا بدظنی کرنے والوں کا کیا جائے گا
بیاں بھی ایک شاعر کا مصرعہ مجھے یاد آگیا ۔ جو کہتا۔
ا
کا مصر مجھے یاد آگیا جو کہتا ہے ۔
کسی کی جان گئی آپ کی ادا ٹھری
ایک شخص جو کام کرے اگر اس کے کان میں اس قسم کی آوازیں آتی رہیں کہ بہت کھاتا ہے
اس نے مکان بنوا لیا ہے شادی کر لی ہے وغیرہ وغیرہ ۔ تو اگلے سال وہ کیا کام کرے گا ؟ پھر
جس طرح ایک کے متعلق کہا جائے گا اسی طرح دوسرے کے متعلق بھی کہا جائے گا اور وہ بھی کام

انوار العلوم ۵
♡
۴۳۱
اصلاح نفس
کرنا چھوڑ بیٹھے گا۔ اس سے ایک طرف تو بدظنی کرنے والا ہلاک ہو گا دوسری طرف جس کی نسبت بدانی
کی جائے گی وہ کام چھوڑ بیٹھے گا اور اس طرح سلسلہ کا کام خراب ہو گا۔ سو اسے عزیزو! اس کو
بالکل چھوڑ دو ۔ کئی لوگ جو ملنے آتے ہیں ایک دوسرے کے متعلق باتیں سناتے ہیں جن کی بنیاد محض بدنی
پر ہوتی ہے اور جن میں محض قیاس اور خیال سے کام لیا جاتا ہے ۔ یہ لوگ ظاہرہ باتوں کی طرف میں محض قبہ
تو توجہ نہیں کرتے ۔ دیکھتے ہیں فلاں شخص علی الاعلان نمازوں میں نہیں آتا اس کو کچھ نہیں کہتے
دیکھتے ہیں فلاں علی الاعلان عورتوں پر ظلم کرتا ہے اس کو نہیں سمجھاتے ۔ اور کئی قسم کے عیب ہیں پرسم
جو لوگ علی الاعلان کرتے ہیں اور ان کی طرف توجہ نہیں کی جاتی ۔ مگر بدظنی کرتے ہوئے پوشیدہ
سے پوشیدہ عیبوں کو بیان کریں گے ۔ یہ ایک سخت کمزوری اور بُرا فعل ہے ۔ اس سے بچنا چاہئے
خدا تعالیٰ فرماتا ہے ۔
يَا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اجْتَنِبُوا كَثِيرًا مِّنَ الظَّنِّ إِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ إِثْمٌ وَلَا
تَجَسَّسُوا وَلَا يَغْتَبْ بَعْضُكُم بَعْضًا أَيُحِبُّ اَحَدُكُمْ أَنْ يَا كُلَ لَحْمَ أَخِيهِ مَيْتًا
فَكَرِهْتُمُوهُ وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ تَوَّابٌ رَّحِيمُه الحجرات :
(۱۳
اے وہ لوگو ! جو ایمان لائے ہو بہت سے گمان جو دل میں آتے ہیں ان سے بچو اور زیادہ
تجسس نہ کیا کرو ۔ واقعات کو دیکھا کرو۔ اور باطنی کو چھوڑ دور کیا تم پسند کرتے ہو کہ اپنے مردہ
بھائی کا گوشت کھاؤ ؟ پس اس سے الگ رہو۔ اور اللہ کا تقوی اختیار کرو۔ بیشک اللہ توبہ
قبول کرنے والا رحیم ہے۔
اہے
باطنی کے خطر ناک یا کاری کا ہو یا ان کا نہیں کرتے وہ اسی حد تک نہیں رہتا کہ اپنے بھائی پر بدظنی کر کے ٹھر
جائے بلکہ وہ ترقی کرتے کرتے اس حد تک پہنچ جاتا ہے کہ آخر خدا تعالیٰ پر بھی بدظنی کرتا ہے جو شخص
اپنے بھائی پر بدظنی کرتا ہے اس کا دوسرا قدم یہ ہوتا ہے کہ وہ باپ پر بھی بدظنی کرتا ہے۔ اور جو باپ پر
کرتا ہے وہ رسول پر کرتا ہے اور جو رسول پر کرتا ہے وہ خدا پر کرتا ہے ۔
بہت لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ جب انہیں کیا جائے کہ اپنے بھائی پر باطنی نہ کرو تو کہتے ہیں کہ
وہ ہمارا پیر ہے ؟ مگر یاد رکھو جو بھائی پر بدظنی کرتا ہے جب اس کو اس کی عادت ہو جاتی ہے تو
اس کا دل اسی پر تسلی نہیں پاتا بلکہ وہ اور آگے بڑھتا ہے اور ہوتے ہوتے امام وقت یا رسول کو اپنا
نشانہ بنا لیتا ہے اور پھر اس پر بھی صبر نہیں کرتا ۔ خدا تعالیٰ تک پہنچ جاتا ہے ۔ قرآن کریم میں

انوار العلوم جلد ۵
۴۳۲
اصلاح نفس
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ایسے لوگ مسلمانوں میں موجود تھے جنہوں نے پہلے اپنے بھائیوں پر باطنی کی اور پھر فرمان ہے اے لوگ ملاوں میںموجود تھے نے پہلے اپنے پر کی
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر کرنے لگ گئے ۔ چنانچہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے ۔
وَمِنْهُمْ مَنْ يَلْمِرُكَ فِي الصَّدَقْتِ : فَإِنْ أُعْطُوا مِنْهَا رَضُوا وَ إِنْ لَمْ يُعْطَوْا
مِنْهَا إِذَا هُمْ يَسْخَطُونَ ) ( التوبة : ۵۸)
اسے رسول ! جو مال آتا ہے اس کے متعلق کچھ لوگ بدظنیاں کرتے ہیں کہ اتنا مال جو آتا ہے اس میں
سے یہ بھی کچھ لیتا ہی ہے ۔ اصل بات یہ ہے کہ بدلنی کرنے والوں کا اپنانی چونکہ گندہ ہوتا ہے اس لئے
وہ دوسرے کے متعلق بھی خیال کر لیتے ہیں کہ اس کا بھی ایسا ہی ہوگا ۔
میری فطرت میں بدلنی کا مادہ ہی نہیں میں محض خدا تعالیٰ کے فضل کے اظہار کے لئے نہ
کسی اور وجہ سے کہتا ہوں کہ میری فطرت میں
بدنی کا مادہ رکھا ہی نہیں گیا اور بیچین سے میری طبیعت ایسی بنائی گئی ہے کہ بعض باتوں کو میں نے خود
دیکھا لیکن مجھے بتایا گیا کہ تمہیں غلطی لگی ہے تو میں نے کہا ایسا ہی ہوگا۔ اور اس وقت تک میں میں سمجھتا
وں کہ مجھے دکھنے میں غلطی کی ہوگی اور اصل میں وہ بات اس طرح نہ ہوگی۔ اس طریق نے مجھے بہت
فائدہ پہنچایا ہے۔ اور وہ یہ کہ اور لوگوں کے دلوں میں تو قرآن پر اعتراض پیدا ہوتے ہیں مگر
مجھے جواب ہی جواب سمجھائے جاتے ہیں اور میری تو یہ حالت ہوتی ہے کہ اگر کسی آیت کی تشریح کرنے
کے لئے اس پر تنقید کرنا ہوتی ہے تو دوسروں سے پوچھتا ہوں کہ اس پر کون کون سے اعتراض
پڑتے ہیں ؟ یا بڑی کوشش اور محنت سے اعتراض نکالنے پڑتے ہیں ۔
وجہ یہ ہے
تو فرمایا کہ ایسے لوگ ہیں جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی بدلنی کرتے ہیں اور اس کی وجہ ؟ :
کہ اس میں ان کی ذاتی اور نفسانی غرض ہوتی ہے۔ اگر تو ہے۔ اگر تو ان کو مال میں سے دے دے تو کہتے ہیں
بڑا دیانتدار ہے اور اگر نہ دے تو بدظنی کرتے ہیں کہ خود کھا جاتا ہے ۔
بدینی کتنا برا عیب ہے ؟ ہتھنی۔ یہ بہت بڑا عیب ہے اور خطرناک عیب ہے
اور ایسا خطرناک عیب ہے کہ اس کے مرتکب کا حملہ آخر
خدا تعالیٰ تک جا پہنچتا ہے ۔ یہ مت خیال کرو کہ تم جب اپنے کسی بھائی پر باطنی کرتے ہو تو خلیفہ ہے بہت خیال کرو کہ اپنے بھائی پر
خدا کا بنایا ہوا سمجھتے ہو اس پر نہیں کرو گے۔ جب ایک قدم اُٹھاتے ہو تو دوسرا قدم اُٹھا نا تمہارے لئے
آسان ہو جاتا ہے اور جب خلیفہ پر باطنی کرو گے تو اس سے اگلا قدم رسول اللہ صل اللہ علیہ سلم پر مبنی
رنا ہو گا اور جب رسول اللہ صل للہ علیہ وسم پر کرو گے تو اس سے آگے خدا تعالی تک پہنچو گے۔ دیکھو وہ
شه

انوار العلوم جلد ۵
۴۳۳
اصلاح نفس
لوگ جو ہم سے علیحدہ ہو گئے ان میں اپنے بھائیوں پر بدلنی کرنے کی عادت تھی اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ وہ
حضرت صاحب کی نسبت کہہ گزرے کہ آپ جماعت کا روپیہ اپنے ذاتی مصارف میں خرچ کر لیتے
ہیں۔ حضرت صاحب کو آخری وقت میں یہ بات معلوم بھی ہو گئی اور آپ نے مجھے فرمایا کہ یہ لوگ
خیال کرتے ہیں کہ لنگر کے لئے جو روپیہ آتا ہے اسے میں اپنے ذاتی مصارف میں خرچ کر لیتا ہوں
مگر ان کو معلوم نہیں کہ لوگ جو میرے لئے نذروں کا روپیہ لاتے ہیں ہیں تو اس میں سے بھی لنگر کے
لئے خرچ کرتا ہوں۔ چنانچہ میں آپ کے منی آرڈر لایا کرتا تھا اور مجھے خوب معلوم ہے کہ لنگر کا روپیہ
بہت تھوڑا آیا کرتا تھا اور اتنا تھوڑا آیا کرتا تھا کہ اس سے خرچ نہ چل سکتا تھا ۔
پھر ان لوگوں نے اس بدظنی کا خود اعتراف کیا ۔ ایک دفعہ ایک مجلس میں خواجہ کمال الدین صاحب
نے اپنی طرف تو اس بات کو منسوب نہ کیا مگر اس طرح ذکر کیا کہ کہا جاتا تھا کہ مرزا صاحب لنگر کا روپیہ خود
خرچ کر لیا کرتے تھے لیکن لنگر کا انتظام جب سے ہمارے پاس آیا ہے مقروض ہی چلا جا رہا ہے۔
اور حضرت صاحب نے مجھے فرمایا تھا کہ اگر میں لنگر کا انتظام ان لوگوں کے سپرد کر دوں تو یہ کبھی اسکے
اخراجات کو پورا نہ کر سکیں ۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا اور اب تک اس بدظنی کا خمیازہ بھگتا جا رہا ہے کہ لنگر
کا فنڈ ہمیشہ مقروض رہتا ہے ۔
پس بدظنی بہت بڑا گناہ ہے اور خطر ناک گناہ ہے اس سے بچو ۔
جھوٹ ترک کر دو دوسری بات جو قابل ترک ہے ۔ اور اس کی بھی کثرت سے مثالیں دو
متی ہیں وہ جھوٹ اور جھوٹی شہادت ہے۔ یہ ایک خطر ناک گناہ ہے
بلکہ یوں کہنا چاہتے کہ یہ گناہوں کی کلید ہے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک دفعہ ایک شخص
آیا اور اس نے کہا مجھ میں چار ایسے گناہ ہیں جن کو میں چھوڑا نہیں سکتا ان کے چھوڑنے کا۔ کا مجھے طریق
بتائیے - آپ نے فرمایا ایک تو چھوڑ دے تین میں چھڑا دوں گا ۔ اس نے کہا ۔ بہت اچھا ۔ آپ
نے فرمایا جھوٹ چھوڑ دے ۔ اس نے کہا اچھا میں جھوٹ چھوڑتا ہوں ۔ یہ عہد کر کے وہ چلا گیا۔ جانے
کے بعد جب اسے کسی گناہ کے کرنے کا خیال آیا اور وہ یہ سمجھ کر کرنے لگا کہ اس کے چھوڑنے کا تو ہیں
نے وعدہ نہیں کیا تو اسے خیال آیا کہ اگر اس کے متعلق رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا تو سچ کہنا
گا کیا پڑے گا کیونکہ جھوٹ کے چھوڑنے کا وعدہ کر آیا ہوں ۔ پھر میں کیا جواب دوں گا ؟ اس طرح وہ ایک
دن اس کے کرنے سے رک گیا دوسرے دن پھر جب اسے گناہ کرنے کا خیال آیا تو اسی طرح رک گیا۔ ان اس کے کرنے سے رک گیا دوسرے دن پر جب اسے آگاہ کرنے کا خیال آیا تواس طرح اور جوں جوں وہ رکھتا جاتا اس کی طبیعت میں مضبو علی آتی جاتی حتی کہ ایک دن وہ رسول کریم صلی اللہ

انوار العلوم جلد ۵
اصلاح نفس
علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا کہ ان گناہوں میں سے میں نے کوئی بھی نہیں کیا اور سب مجھ سے چھوٹ
گئے ہیں ۔
ہیں۔
تو جب کوئی شخص جھوٹ چھوڑ دیتا ہے پھر سب گناہ اس سے چھوٹ جاتے ہیں۔
لوگ جھوٹ کیوں بولتے ہیں ؟ سمجھ میں نہیں آتاکہ لوگ جھوٹ بولتے کیوں؟ سمجھ آتا ہیں ؟ جس
آدمی کے متعلق معلوم ہو جائے کہ جھوٹ کا عادی ہے
وہ خواہ کوئی بات سنائے اس کی بات پر تسلی نہیں ہوتی اور نہ اس کو کوئی فائدہ ہوتا ہے۔ مگر پھر بھی بالعموم
لوگ جھوٹ بولتے ہیں اور ایسی ایسی باتوں میں جھوٹ بولتے ہیں جن میں وہ خود بھی سمجھتے ہیں کہ
اور ایسی ہیں میں جھوٹ بولتے ہیں جن میں وہ خودبھی مجھے کوئی نفع نہیں ہو گا ۔ مثلاً یونی ایک شخص کہہ دے گا میں فلاں فلاں جگہ گیا یا فلاں فلاں کام کیا۔
حالانکہ ان باتوں کا کوئی تعلق نہیں ہوتا ۔ ایسے لوگوں کو محض عادت ہوتی ہے کہ خواہ مخواہ جھوٹ بولتے
ہیں ۔ یہ ایک خطرناک مرض ہے اور اس کا چھوڑ نا بھی مشکل کام ہے اس لئے اس کو چھوڑنے کے
لئے خاص کوشش کرنی چاہئے ۔
کامیابی جھوٹ نہ بولنے میں ہے بے شک خالص جھوٹ بہت کم لوگ بولتے ہیں۔
جہاں نقصان کا اندیشہ ہو صرف وہاں ایسا جھوٹ
بولتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ اس طرح ہم نقصان سے بچ جائیں گے اور اپنے مقصد میں کامیاب ہو
جائیں گے ۔ مگر یاد رکھنا چاہئے کہ کامیابی جھوٹ کے نہ بولنے میں ہی ہوتی ہے ۔
حضرت صاحب کا ہی واقعہ ہے ۔ آپ نے ایک پیکیٹ میں خطہ ڈال دیا ۔ اس کا ڈالنا ڈاکخانہ
کے قواعد کی رو سے منع تھا مگمہ آپ کو اس کا علم نہ تھا ۔ ڈاکخانہ والوں نے آپ پر نالش کر دی اور
اس کی پیروی کے لئے ایک خاص افسر مقرر کیا کہ آپ کو سزا ہو جائے اور اس پر بڑا زور دیا اور کہا
که ضرور سزا ملنی چاہئے تاکہ دوسرے لوگ ہوشیار ہو جائیں ۔ حضرت صاحب کے وکیل نے آپ کو کہا
که بات بالکل آسان ہے آپ کا پیکیٹ گواہوں کے سامنے تو کھولا نہیں گیا ۔ آپ کہہ دیں کہ میں نے خط
الگ بھیجا تھا شرارت اور دشمنی سے کہا جاتا ہے کہ پکیٹ میں ڈالا تھا ۔ حضرت صاحب نے فرمایا یہ
تو جھوٹ ہوگا ۔ وکیل نے کہا اس کے سوا تو آپ بچ نہیں سکتے ۔ آپؐ نے فرمایا خواہ کچھ ہو ئیں جھوٹ تو
نہیں بول سکتا ۔ چنانچہ عدالت میں جب آپ سے پوچھا گیا کہ آپ نے پیکیٹ میں خط ڈالا تھا ؟ تو آپ
نے فرمایا۔ ہاں میں نے ڈالا تھا مگر مجھے ڈاکخانہ کے اس قاعدہ کا علم نہ تھا۔ اس پر استغاثہ کی طرف
سے لمبی چوڑی تقریر کی گئی اور کہا گیا کہ مرزا ضرور دینی چاہئے ۔ تاکہ دوسرے لوگوں کو عبرت ہو۔ حضرت

انوار العلوم جلد ۵
۴۳۵
اصلاح نفس
صاحب فرماتے ہیں تقریر چونکہ انگریزی میں تھی اس لئے میں اور تو کچھ نہ سمجھتا لیکن جب حاکم تقریر کے
تعلق NO ، NO نو نو کہتا تو اس لفظ کو سمجھتا ۔ آخر جب تقریر ختم ہوئی تو حاکم نے کہہ دیا ۔
بری ۔ اور کہا کہ جب اس نے اس طرح سچ سچ کہہ دیا تو میں بری ہی کرتا ہوں ۔
ہنسی میں جھوٹ پھر لوگ ہنسی مذاق میں جھوٹ بول لیتےہیں مگر یہ بھی ناجائز ہے اور بیچی جھوٹ ہی ہے اس سے بھی بچنا چاہئے ۔
پھر جھوٹ کی خاص قسم جھوٹی گواہی ہے اور میں دیکھتا ہوں کہ خدا تعالی کا
بڑا ہی فضل ہو تو کوئی اس سے بیچ سکتا ہے ۔ وہ لوگ جو اور باتوں میں جھوٹ
جھوٹی گواہی
نہیں بولتے وہ بھی اس مرحلہ پر آکر رہ جاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم نے اس لئے جھوٹی گواہی دے دی وہ اس رہ اور ہیں دو
کہ فلاں بھائی ناراض نہ ہو جائے ۔ مگر اس میں بھی خوب مضبوطی کے ساتھ صداقت پر قائم رہنا چاہئے۔ کا بانی را یا ہے اس میں بھی کے ساتھ صداقت پر قائم رہنا کئی لوگ ہیں جو اس لئے جھوٹی گواہی دیتے ہیں کہ دوسرے کا منہ رکھیں اور اس کو ناراض نہ ہونے
۔
دیں ۔ مگر اس سے زیادہ نادان اور بے وقوف کون ہو گا جو دوسرے کا منہ رکھنے کے لئے اپنا منہ کالا کرلیے منہ کے لئے اپنامہ کا اکر
لیکن بہت ہیں جو اس بات کی پرواہ نہیں کرتے ۔ تمہیں چاہئے کہ خواہ تمہارے ماں باپ کے خلاف
گواہی ہو یا بھائی کے خلاف یا اور کسی عزیز اور رشتہ دار کے خلاف تم کبھی اس کو نہ چھپاؤ اور نہ
اس میں جھوٹ ملاؤ بلکہ سچ سچ کہہ دو۔ قرآن کریم میں مومن کی یہ علامت بتائی گئی ہے کہ ماں باپ بہن
بھائی جس کے متعلق بھی اسے کوئی گواہی دینی ہو سچی کچی دیتا ہے ۔ اور خدا تعالیٰ فرماتا ہے جو گواہی کو
چھپاتا ہے اس کا دل گنہگار ہو جاتا ہے اور جب دل گنہگار ہو گیا تو سب کچھ خراب ہو گیا۔ یہ بھی
بہت بڑا کام ہے اس سے بچنا چاہئے ۔ ورنہ اس میں بھی بڑھتے بڑھتے انسان رسول اور خدا تک
پہنچ جاتا ہے۔ یہ جو جھوٹی حدیثیں بنی ہیں وہ ایسے ہی لوگوں نے بنائی ہیں جن کو جھوٹ بولنے کی
عادت تھی ۔ اور پھر جھوٹ بولنے والے خدا تعالیٰ کے متعلق بھی جھوٹ سے دریغ نہیں کرتے
چنانچہ آتا ہے ۔
مَا جَعَلَ اللَّهُ مِنْ بَحِيرَةٍ وَلَا سَائِبَةٍ وَلَا وَصِيلَةٍ وَلَا حَامِ وَلَكِنَّ الَّذِينَ
كَفَرُوا يَفْتَرُونَ عَلَى اللهِ الْكَذِبَ وَاَكْثَرُهُمْ لَا يَعْقِلُونَ ) (المائده : ۱۴)
کہ یہ جو نذریں نیازیں سانڈوں وغیرہ کی دی جاتی ہیں یہ خدا نے مقرر نہیں کیں ۔ یہ ان لوگوں
نے جو کافر ہیں آپ مقرر کر لی ہیں اور خدا تعالیٰ پر جھوٹا افتراء باندھ دیا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ ان
میں سے اکثر بے وقوف ہیں ۔

انوار العلوم جلد ۵
۴۳۶
اصلاح نفس
تو ان لوگوں نے آپ نذریں مقرر کر کے کہہ دیا کہ خدا نے مقرر کیں ہیں ۔ اس سے ظاہر ہے کہ جھوٹ
بولنے والے خدا تعالیٰ پر جھوٹ بولنے سے بھی باز نہیں رہتے ۔
پس چونکہ یہ ایسی بات ہے کہ اس میں انسان بڑھتے بڑھنے خدا تعالیٰ تک پہنچ جاتا ہے اس لئے
اس کو بالکل چھوڑ دینا چاہئے۔ اور یہ ایسے عیوب میں سے ہے کہ اگر انسان اس سے بچ جائے تو اور
سینکڑوں عیوب سے بیچ سکتا ہے ۔
سخت کلامی اور درشتی سے کام نہ لو تیری بات جو قابل ترک ہے وہ سخت کلامی
اور درشتی ہے ۔ یہ بھی بہت بڑا عیب ہے
بہت لوگ ہیں جو اپنے بھائی کے احساسات کا خیال نہیں رکھتے ۔ ذرا ذرا سی بات پر گالی دے دیتے
ہیں یا سخت کلامی سے پیش آتے ہیں ۔ مثلاً بجائے اس کے کہ مجلس میں آکر کہیں جگہ دیجئے۔ یہ کہ دینگے
کہ کسی طرح لہاں پیار کے بیٹھے ہوئے ہو یعنی پاؤں پھیلا کر کیوں بیٹھے ہو ؟ ایسے لوگوں کی عادت
ہوتی ہے کہ اگر کسی سے کوئی مطالبہ کریں گے تو سختی سے اور اگر کسی کا کچھ دینا ہو گا تو اس سے بھی لڑیں
گے ۔ ان میں نرمی ، محبت اور آشتی نہیں ہوگی ۔ حالانکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ لڑائی،
زنگا اور فساد ایسی ناپسندیدہ باتیں ہیں کہ جہاں یہ ہوتی ہیں وہاں سے خدا تعالیٰ کی برکتیں جاتی رہتیں ہیں۔
اور آپ نے ان کی برائی یہاں تک بیان فرمائی ہے کہ ایک دفعہ آپ رات کو باہر نکلے اور دیکھا کہ
دو آدمی لڑ رہے ہیں ۔ آپ نے ان کو مخاطب کر کے فرمایا خدا تعالیٰ نے مجھے لیلۃ القدر کی گھڑی بائی
تھی لیکن تمہاری لڑائی دیکھ کر مجھے بھول گئی ہے یہ اب غور کرو ان کی لڑائی کس قدر نقصان دہ ثابت
ہوئی کو نسل در نسل اس کا اثر چلے گا۔ پھر فرمایا اچھا رمضان کے آخری عشرہ میں تلاش کرو۔ اگر وہ
نڈ لڑ رہے ہوتے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو لیلۃ القدر کے متعلق جو بتایا گیا تھا وہ آپ بتا دیتے
تو کیسی آسانی ہوتی اور مسلمان اس سے کسی قدر فائدہ اُٹھاتے ؟ اب ہر ایک کے لئے دس راتوں میں
جاگنا مشکل بات ہے ۔ دو آدمیوں کے جھگڑے نے کتنا نقصان پہنچایا ؟
تم کسی پر درشتی اور سختی نہ کرو بلکہ ہر ایک کے ساتھ نرمی سے پیش آؤ ۔ اس میں دونوں کا فائدہ
ہے لیکن اگر ایک درشتی کرتا ہے تو دوسرے کو چاہئے کہ نرمی اختیار کرے ۔ اس طرح درشتی کرنے
والا خود بخود شرمندہ اور نادم ہو گا اور معافی مانگے گا۔ ورنہ اگر دوسرا بھی درشتی کرے گا اور
اس طرح بات بڑھے گی تو اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ دونوں کا ایمان جاتا رہے گا اور دونوں کو نقصان اُٹھانا پڑے گا ۔
عه بخاری کتاب الصوم باب رفع معرفة ليلة القدر التلاحي الناس

انوار العلوم جلد ۵
٤٣٧
اصلاح نفس
پھر درشت کلامی سے گالیوں پر لوگ اُتر آتے ہیں بعض لوگ نمازیں پڑھیں گے، دوسرے فرائض
ادا کریں گے ، دین کے کاموں میں حصہ لیں گے ، لیکن گندی سے گندی ماں بہن کی گالیاں بھی دیں گے
اور فساد پھیلائیں گے ۔ اس طرح اپنے آپ کو تباہ کریں گے اور دوسروں کو اشتعال دلا کر ان کی بھی
عاقبت خراب کریں گے تمہیں چاہتے کہ اس تباہ کن فعل سے بچھ اور نرمی کی عادت ڈالو تا کہ
خدا تعالیٰ بھی تمہارے ساتھ نرمی سے پیش آئے ۔ ورنہ اگر تم خدا تعالیٰ کی مخلوق پر درشتی کرتے ہو
تو تم بھی اپنے آپ کو اس بات کا حق دار بناتے ہو کہ خدا تعالی تم پر بھی درشتی کرے ۔ درشتی اور سختی
جوش اور غصہ کی وجہ سے کی جاتی ہے۔ مگر تمہارے لئے تو جوش اور غصہ نکالنے کے لئے کافی
جگہ ہے۔ تم اس کو محفوظ رکھو اور ضائع نہ کرو جس کو ایک بڑا سفر در پیش ہوتا ہے وہ اپنی روٹیاں کتوں
کے آگے نہیں ڈالتا بلکہ ضرورت کے لیے محفوظ رکھتا ہے۔ تمہارے آگے بھی بہت بڑا سفر ہے
تمہیں ابھی بہت سی لڑائیاں لڑنی ہیں ۔ تمہیں جوش اور طاقت کی ضرورت ہے ۔ پس تم اس کو اس
وقت کے لئے محفوظ رکھو جب تمہیں کفر سے لڑائی کرنی پڑے ۔ ورنہ اگر تم نے یونسی جوش ضائع کر دیا
تو یاد رکھو وقت پر کچھ نہ کر سکو گے۔ کیونکہ جس انجن کی بھاپ نکل جاتی ہے وہ گاڑیاں نہیں کھینچ سکتا
گاڑیاں وہی انجن کھینچتا ہے جس کے اندر بھاپ بند رہتی ہے۔ پس تم غصہ اور جوش کے دبانے کے
عادی ہو تا کہ نہ صرف خود ہی چلو بلکہ اوروں کو بھی کھینچ کر لے جاسکو۔
دیکھو نر می ایسی ضروری چیز ہے کہ خدا تعالیٰ نبی کو کہتا ہے ۔ قُولَا لَهُ قَوْلًا لَيْنَا رطه : ۴۵)
فرعون تمہیں گالیاں دے گا۔ تم پر سختی کرے گا ۔ مگر تم اس سے نرم نرم باتیں کرنا ۔ یہ انہیں اس لئے کہا
گیا کہ وہ فرعون کے سامنے بطور نمونہ تھے ۔ اگر وہی سختی کرتے اور درشتی سے پیش آتے تو وہ کہتا
جس انسان کی اپنی یہ حالت ہے وہ مجھے کیا فائدہ دے سکتا ہے ۔ مگر ان کی نرمی کو دیکھ کر فرعون گھرا
گیا۔ کیونکہ وہ سختی کرتا اور گالیاں دیتا تھا مگر حضرت موسی ہنس کر نرمی سے جواب دے دیتے اس
ہے وہ گھبرا گیا کہ کوئی طاقت اور قوت ہے جس نے اسے سہارا دیا ہوا ہے۔ ورنہ کیا وجہ ہے کہ
سختی اور درشتی نے اس پر ذرا بھی اثر نہیں کیا۔
اس سے ظاہر ہے کہ بجائے اس کے کہ سختی کی وجہ سے فرعون کا رعب حضرت مولی پر پڑتا۔
یہ ہوا کہ ان کی نرمی کی وجہ سے فرعون پر ان کا رعب پڑ گیا ۔ اکثر لوگ اپنا رعب داب جمانے کے لئے
سختی کرتے ہیں ۔ حالانکہ حقیقی رعب سختی سے نہیں بلکہ نرمی سے پڑتا ہے۔ اس لئے نرمی سے ہی
کام لینا چاہئے ۔

انوار العلوم جمله ۵
۴۳۸
اصلاح نفس
نشتوں سے پر ہیز کرو چوتھی بات نشوں کا ترک کرنا ہے کی نشیلی چیزیں ہیں جنہیں لو استعمال سے پر
کرتے ہیں اور جن کی وجہ سے قوموں کی قومیں ہلاک ہو گئی ہیں۔ چین کے
ملک کی اتنی آبادی ہے کہ اپنی وسعت کے لحاظ سے سب سے زیادہ آباد ہے یعنی چالیس کروڑر اس
کی آبادی ہے۔ مگر باوجود اس کے جاپان نے جس کی آبادی صرف اڑھائی کروڑ تھی اسے ایسی خطرناک
شکست دی کہ جس کی حد نہیں۔ اور یورپ کی چند ہزار فوج نے چین کا دارالسلطنت فتح کر لیا
اس کی کیا وجہ تھی ؟ یہی کہ چین کے لوگ افیم کھاتے تھے ۔ اور پینک میں پڑے رہنے والوں نے
لڑنے والوں کے مقابلہ میں کیا کرنا تھا ؟
ایک قصہ ہے ۔ نہ معلوم کہاں تک صحیح ہے مگر مشہور ہے ۔ کہ ایک انہیمی پڑا تھا اسے خیال ہوا
کہ کوئی مجھے مارنے لگا ہے ۔ اس پر اس نے لٹھ اُٹھا کر اپنے ہی اوپر دے مارا اور کہنے لگا مجھے کوئی
شخص مار گیا ہے لیکن میں نے بھی اسے خوب مارا ہے ۔
نشہ ایسی بری چیز ہے کہ نشہ کی عادی قوم کوئی کام نہیں کر سکتی ۔ زیادہ نشہ والی چیزیں جسمانی
نقصان پہنچاتی ہیں۔ اور جو کم نشہ والی ہوتی ہیں ان سے اگر جسم کو نقصان نہ بھی ہو۔ تو روح کو ضرور
ہوتا ہے ۔
حقہ کی کثرت ہمارے ملک میں ایک عام نشہ والی چیز حقہ ہے ۔ یوں تو اس کا نشہ اس
طرح نہیں ہوتا جس طرح دوسری نشہ والی چیزوں کا ہوتا ہے۔ مگر اس
کی وجہ سے اعصاب بے حس ہو جاتے ہیں۔ امریکہ سے کوئی کم بخت اسے لایا تھا مگر اب یہ تین سو
سال کے عرصہ میں اس قدر پھیل گیا ہے کہ قرآن کریم تیرہ سو سال میں اتنا نہیں پھیلا ۔ اس کی وجہ یہی
ہے کہ اس میں نشہ ہے ۔ حقہ پینے والا رمضان میں کہتا ہے کہ میرے پیٹ میں درد پیدا ہو جاتا ہے
اگر میں حقہ نہ پیوں اور اس طرح رمضان کی برکات سے محروم ہو کر سخت گناہ گار بنتا ہے۔ لوگ
پہلے تو اس لئے شروع کرتے ہیں کہ اس سے قبض کھل جاتی ہے۔ مگر پھر ان کی ایسی حالت ہو جاتی
ہے کہ پاخانہ میں بیٹھ کر تین تین دفعہ چلیمیں بھرواتے ہیں۔ ایک شاعر کے متعلق لکھا ہے کہ وہ پاخانہ
میں بیٹھ کر حقہ کی نال اپنے منہ میں لے لیتا اور کئی کئی چلمیں پی جاتا۔ بظاہر حقہ پینے والا سمجھتا ہے
کہ اس سے طاقت آتی ہے مگر کیا جو لوگ حقہ نہیں پیتے وہ پینے والوں سے کمزور ہوتے ہیں ؟
ہرگز نہیں۔ ہر حقہ پینے والا شخص پچھلی عمر میں کھانستا ہی رہے گا اور حقہ پینے والوں کو ہمیشہ کھانسی
کا عارضہ لاحق رہے گا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جو چیز جسم کوشن کر دیتی ہے وہ آخر میں اعصاب کو ڈھیلا

انوار العلوم جلد ۵
۴۳۹
اصلاح نفس
اور کمزور کر دیتی ہے اور طاقت زوال کی طرف آجاتی ہے۔ حقہ صحت کے لئے سخت مضر ہے ۔
لوگوں نے پہلے یورپ والوں کو تمباکو استعمال کرتے دیکھا اور پھر حقہ کے رنگ میں اس کی ایجاد کر
لی ۔ اور یہ اس قدر پھیل گیا ہے کہ حضرت خلیفہ اول فرماتے کہ مکہ کی کوئی شادی ایسی نہیں ہوتی جس
میں ہر ایک کے لئے ایک حقہ نہ رکھا جاتا ہو۔ پھر ہمارے ملک میں بھی پھیلا ہوا ہے اور کئی رنگ
میں پھیلا ہوا ہے ۔
ایک سفر میں ایک پٹھان ہمارے ساتھ تھا۔ ایک جگہ اس کی نسوار کی ڈبی گر گئی ۔ وہ ایسا پریشان
ہوا کہ راستہ میں جو شخص ملتا ۔ بڑی لجاجت سے اس سے پوچھتا کہ تمہارے پاس نسوار ہے ؟ حالانکہ
پٹھان اور بحاجت کیا ؟ مگر وہ ایسا گھبرایا ہوا پھرتا کہ اگر کوئی اسے مار بھی لیتا اور نسوار دے دیتا تو
شاید وہ اسے یہی کہتا کہ میں تمہارا غلام ہوں ۔ پھر ایک سخت گندے شہر میں پہنچ کر جب ا کہتاکہ میں ، میں کر اس کو نسوار پہنچ
مل گئی تو کہنے لگا اس شہر کو گندہ کیوں کہا جاتا ہے ؟ اس سے تو مجھے نسوار مل گئی ہے اس کے نام
کے ساتھ تو شریف کا لفظ لگانا چاہئے ۔
اس کے نشہ کی عادت ایسی خطرناک ہوتی ہے کہ بعض دفعہ لوگ اس کی ایسی عادت ڈال لیتے ہیں
کہ اس کا چھوڑنا طبی طور پر بھی خطرناک ہو جاتا ہے اور بڑی احتیاط چاہتا ہے ۔ ایک دوست نے
جب نسوار چھوڑی تو اس کے حلق میں زخم ہو گیا ۔ پھر یہ اس لئے بھی بری ہے کہ انسان ہو کر ایسی بے جان
چیزوں کی غلامی اختیار کرنی پڑتی ہے ۔ ایک انسان درختوں کے پتے کھا کر پیٹ بھر سکتا ہے مگر نشوں
کے بغیر نہیں رہ سکتا اور ان کی بدترین غلامی اختیار کرنی پڑتی ہے ۔
یہاں ایک ایسا گندہ اسلام کا دشمن تھا جو فخریہ کہا کرتا تھا کہ میں بچپن میں ہی سمجھا کرتا تھا کہ کبھی
جھکنا کبھی سرینا یعنی نماز پڑھنا ایک فضول بات ہے اور اب تو میں دانا اور عقلمند ہوں اور ان حرکات جھکنا بھی سرینا یعنی نماز ہے اور اب
کی لغویت کو خوب اچھی طرح سمجھتا ہوں ۔ اس کے پاس کئی لوگ حقہ پینے کے لئے جا بیٹھتے ۔ وہ کی نوعیت کو خوب اچھی طرح سمجھتا ہوں
حضرت مسیح موعود کو بُرا بھلا کہتا رہتا اور وہ سر جھکائے سنتے رہتے ۔ اس سے بدترین غلامی اور
کیا ہوگی ۔
نشہ والے دوسروں کو نشہ میں کیوں شریک کرتے ہیں؟ عام طور پر دکھا گیا ہے کہ نشے والے دوسروں کو
بھی اس چیز میں شریک کرنا چاہتے ہیں جو خود استعمال کرتے ہیں۔ ایک معزز دوست کے ہاں ایک
دفعہ ان کے ایک بھائی صاحب ملنے کے لئے آئے ۔ ایک کمرہ میں ان کا بچہ اور چند اور احمدی بیٹھے

·

آج 10 میں سے 10 باقی