اصلاح نفس (متفرق امور)
انوارالعلوم (جلد 5), حصہ 4
انوار العلوم جلد ۵
۴۴۰
اصلاح نفس
تھے ۔ ان صاحب نے افیون کی ڈبیہ نکالی اور سب کے آگے پھرائی ۔ جب کسی نے بھی اس میں سے کچھ
نہ لیا تو اس نے بڑے افسوس سے کہا کیا کوئی بھی نہیں کھاتا ؟
اس قسم کی باتوں کو دیکھ کر مجھے خیال آیا کہ نشے کے عادی دوسروں کو کیوں وہی چیز کھلانے کی
کوشش کرتے ہیں ؟ اس کی وجہ یہ معلوم ہوئی کہ وہ سب کو نشہ لگانا چاہتے ہیں کہ سب جگہ اس نشہ
والے موجود ہوں اور جہاں وہ جائیں انہیں وہ نشہ والی چیز میسر آسکے ۔ گویا وہ اپنے فائدہ کے لئے ساری
دنیا کو ہلاک کرنا چاہتے ہیں ۔
حقہ پینا چھوڑ دو ہی آپ لوگو کو صیح کرتا ہو کہ تمہیں سے جولوگ حقہ پینے کی میں آپ لوگوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ تم میں سے جو لوگ حقہ پینے کی عادت
رکھتے ہیں وہ چھوڑ دیں ۔ اور اگر خود نہ چھوڑ سکیں تو اپنے بچوں میں اس
عادت کو نہ جانے دیں۔ اول تو ہم یہی چاہتے ہیں کہ حق کی عمران کی عمر سے چھوٹی ہو یعنی وہ اپنی زندگی
میں ہی حقہ کا خاتمہ کر دیں۔ لیکن اگر انہیں اتنا ہی عزیز ہے کہ جیتے جی نہیں چھوڑنا چاہتے تو اپنی عمر حقہ کا کردیں اگر ہے کہ جیتے جی تو اپنی عمر
کے ساتھ ہی اس کا بھی خاتمہ کریں اور اپنے پیچھے اپنے بچوں میں اسے نہ چھوڑیں ۔ لوگ اول اول تو
تھوڑی سی تکلیف سے بچنے کے لئے بچے کو کہتے حقہ سلگا دو ۔ مگر چونکہ یہ نشہ ہے اس کو بھی لگ جاتا لئے کو دو مگر یہ اس
ہے اور وہ بھی اس کا عادی ہو جاتا ہے۔ تمہیں چاہئے کہ اپنے بچوں تک اس بُری عادت کو ہر گز
نہ جانے دو۔ یہ ایک لعنت ہے اور ایسی لعنت ہے کہ روٹی کے لئے نہیں مگر اس کے لئے گندی
سے گندی اور ذلیل سے ذلیل مجلس میں جانا پڑتا ہے ۔ اول تو میں یہی کہوں گا کہ ہر ایک اسے چھوڑ
دے ورنہ جن کی عمر تیس سال تک کی ہے وہ تو ضرور چھوڑ دیں۔ اور جن کی عمر تھیں اور چالیس کے
درمیان ہے وہ بھی چھوڑنے کی کوشش کریں۔ اور جو اس سے بڑی عمر کے ہیں وہ اگر نہ چھوڑ سکیں تو
اولاد کو ضرور یہ کہیں کہ
من نه کردم شما حذر بکنید
احمدی لڑکیوں کے رشتوں سے متعلق ہدایت پانچویں بات جو اس زمانہ میں ہماری جان بات جو میں جاعت
کے لئے نہایت ضروری ہے وہ غیر احمدی
کو رشتہ نہ دینا ہے۔ جو شخص غیر احمدی کو رشتہ دیتا ہے وہ یقیناً حضرت مسیح موعود کو نہیں سمجھتا۔ اور نہ یہ
جانتا ہے کہ احمدیت کیا چیز ہے؟ کیا کوئی غیر احمدیوں میں ایسا بے دین ہے جو کسی ہندو یا کسی عیسائی کو
اپنی لڑکی دے دے۔ ان ۔ ان لوگوں کو تم کافر کہتے ہو مگر اس معاملہ میں وہ تم سے اچھے رہے کہ کافر ہو کر بھی
کسی کافر کو لڑکی نہیں دیتے مگر تم احمدی کہلا کر کافر کو دے دیتے ہو، کیا اس لئے دیتے ہو کہ وہ تمہاری
انوار العلوم جلد ۵
۴۴۱
اصلاح نفس
قوم کا ہوتا ہے ؟ مگر جس دن سے کہ تم احمدی ہوئے تمہاری قوم تو احمدیت ہو گئی۔ شناخت اور امتیاز کے
لئے اگر کوئی پوچھے تو اپنی ذات یا قوم بتا سکتے ہو۔ ورنہ اب تو تمہاری قوم تمہاری گوت تمہاری ذات
احمدی ہی ہے۔ پھر احمدیوں کو چھوڑ کر غیر احمدیوں میں کیوں قوم تلاش کرتے ہو ۔ مومن کا تو یہ کام
ہوتا ہے کہ جب حق آجائے تو باطل کو چھوڑ دیتا ہے ۔ اس کے متعلق میں ایک مثال سناتا ہوں۔
حضرت عمرؓ کو شعروں کا بہت شوق تھا۔ طبائع کو بعض امور سے کچھ مناسبت ہوتی ہے میری
طبیعت کو بھی اشعار سے مناسبت ہے ۔ ایک دفعہ حضرت عمر نے ایک علاقہ کے گورنر کو لکھا کہ اس
علاقہ کے بڑے بڑے شاعروں کے کلام بھجواؤ ۔ اس علاقہ میں دو بڑے شاعر تھے ۔ ایک کا نام
بید تھا یہ عرب کے بہت بڑے شاعر تھے اور بڑھاپے کی آخر عمر میں اسلام لائے اور اسلام میں
بھی بہت لمبی عمر پائی ۔ اور دوسرا ایک اور شاعر تھا ۔ گورنر نے ان کو بلا کر کہا کہ قصید سے بنا کر دو
کچھ دنوں کے بعد ایک نے تو بنا کر دے دیا مگر لبید جو بہت اعلیٰ درجہ کے شاعر تھے جب ان
کو کہا گیا کہ قصیدہ سناؤ تو انہوں نے اس طرح پڑھنا شروع کیا۔
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِهِ القَهُ ذَلِكَ الْكِتَبُ لَا رَيْبَ فِيهِ *
هُدًى لِلْمُتَّقِينَ هُ الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ وَيُقِيمُونَ الصَّلَاةَ وَمِمَّارَزَقْنَهُمُ
يُنْفِقُونَ (البقرة : (نام)
گورنر نے کہا یہ تو قرآن ہے۔ شعر سناؤ انہوں نے پھر یہی آیات پڑھیں ۔ تیسری بار پھر کہا تو
بھی بہی پڑھا اور کہا جب سے یہ کلام آیا ہے ۔ میں شعر کہنا بھول گیا ہوں (الاصابة في تمييز الصحابة
جلد ۳ صفحه ۳۲۶ مطبوعہ ۱۳۲۸ و بیروت) وہ اپنے زمانہ میں سب سے بڑے شاعر تھے مگر انہوں نے کہ دیا کہ جب سے
قرآن سنا ہے شعر کہنا چھوڑ دیا ہے۔ اس کی ایک وجہ تو یہ تھی کہ اس زمانہ میں شعر فخر ومباہات کے لئے کہے
جاتے تھے دین کے لئے بہت کم کیے جاتے تھے اس لئے انہوں نے چھوڑ دیئے ۔
جس طرح وہاں قرآن کریم کے آنے پر شعر کہنے چھوڑ دیئے گئے تھے اسی طرح اب حضرت صاحب
کے آنے پر سب پہلے رشتے چھوڑ دو اور اسی کو اپنا رشتہ دار سمجھو جو حضرت صاحب کے ذریعہ
تمہارا بھائی بنا ہے۔
حضرت صاحب نے بہت صاف اور واضح طور پر فرمایا ہے کہ غیر احمدیوں کو لڑکی دینا گناہ
ہے ہاں لینا جائز ہے۔ پس جب حضرت صاحب لڑکی دینے کو گناہ قرار دیتے ہیں تو پھر تم کس طرح کوگناہ قرار ہیںتو پھر تم
دیتے ہو ؟ مگر ایسے ہیں جو دیتے ہیں اور عجیب عجیب عذر پیش کرتے ہیں۔ کوئی کہتا ہے وعدہ کیا ہوا
انوار العلوم جلد ۵
۴۴۲
اصلاح نفس
تھا اسے پورا کرناضروری تھا۔ لیکن میں کہا ہں کیا اگر کسی نے مندر کے ثبت کے آگے سجدہ کرنے کا
وعدہ کیا ہوا ہو تو اس کے لئے پورا کرنا ضروری ہوگا ؟ اگر نہیں تو پھر تمہارے اس وعدہ کے پورا کرنے
کا کیا مطلب؟ بہت لوگ ان وعدوں کو تو پورا نہیں کرتے جو خدا تعالیٰ سے انہوں نے کئے ہوئے ہیں
اور فرائض کو بڑی دلیری سے توڑتے ہیں مگر وہ بات جسے ان کا دل چاہے اس کے لئے وعدہ کا عذر
گھڑیتے ہیں۔ میں نے کئی دفعہ سنایا ہے ایک لڑکا ریوڑیاں کھا رہا تھا اور بڑی حرص سے کھا رہا تھا
میں نے اس کو کہا اس طرح کیوں کھاتے ہو ؟ اس نے کہا مجھے ریوڑیاں بہت پسند ہیں کیونکہ حضرت
صاحب بھی کھایا کرتے تھے ۔ میں نے کہا حضرت صاحب تو کونین بھی کھایا کرتے تھے کیا تم بھی
کھاتے ہو ؟ اس کا اس نے کوئی جواب نہ دیا ۔ تو اکثر لوگوں کی یہ عادت ہوتی ہے کہ جس بات کے
کرنے کو ان کا نفس چاہتا ہے ۔ اس کے کئی بہانے گھڑ لیتے ہیں اور جس کو نہ چاہے وہ خواہ کیسی
ضروری بات ہو اس کو نہیں کرتے۔ تمہیں غیر احمدیوں کو لڑکی دینے کے معاملہ میں اپنے نفس کی ہرگز
اطاعت نہ کرنی چاہئے بلکہ ہر حال میں حضرت صاحب کے حکم کو ماننا چاہیے ۔
چھٹی بات غیر احمدیوں کے جنازے پڑھنا ہے ۔ ایسے غیر احمدی کا جنازہ لوگ ہیں جو جنازے پڑھتے ہیں یہ ایک خطرناک غلطی
ہے ۔ میں کہتا ہوں اگر تمہارا یہ خیال ہو کہ تمہارے جنازہ پڑھنے سے مردہ بخشا جائے گا تو تمہیں معذور
سمجھا جا سکتا ہے۔ لیکن کیا تم خیال کرتے ہو کہ تمہارے جنازہ پڑھنے سے وہ غیر احمدی بخشا جاتا ہے؟
یا تم اس بات کے ذمہ دار ہو کہ وہ جہنم سے بچ جائے اگر نہیں تو پھر کیا وجہ ہے کہ تم کس غیر احمدی ن کی وجہ ہے م غیرا
کا جنازہ پڑھتے ہو ؟ کیا یہی نہیں کہ تم رشتہ داروں یا تعلق والوں کا منہ رکھتے ہو اور کہتے ہو اگر
جنازہ نہ پڑھا تو ان کو کیا منہ دکھائیں گے ؟ حالانکہ وہی منہ دکھانا قابل عزت و فخر ہو سکتا ہے جو
بے عیب ہو۔ مگر جو کافر کا جنازہ پڑھتا ہے ۔ اور خدا کے نبی کو گالیاں دینے اور جھٹلانے والے کا
جنازہ پڑھتا ہے اس کا منہ تو چھپانے کے قابل ہے نہ کہ دکھانے کے قابل ۔ تم منہ دکھانے کے
قابل اسی وقت ہو سکتے ہو جب خدا کے دین کی محبت تمہارے اندر ہو۔ اگر تمہاری ایسی حالت ہو
اور میناروں پر چڑھ کر بھی اپنے منہ دکھاؤ تو بھی جائز ہے ۔ مگر جب تم خدا کا کوئی حکم توڑتے ہو تو
تمہیں غاروں میں گھس کر چھپنا چاہئے ۔ کیونکہ تم علی الاعلان سینکڑوں آدمیوں میں جا کر عملی طور یہ لی طور پر کہتے
ہو کہ مرزا صاحب کے متعلق جو عقیدہ ہے وہ غلط ہے پس اس فعل سے بچو۔
یہ تو ترک شہر کی باتیں تھیں جو میں نے بیان کی ہیں ۔ اب دوسرا حصہ لیتا ہوں جو اعمال خیر
انوار العلوم جلد ۵
کرنے کے متعلق ہے
۴۴۴۳
اصلاح نفس
اول حکم نماز کا ہے ۔ یہ اسلام کا بھی پہلا حکم ہے اور میں نے بھی نماز با جماعت پڑھو
اس کو پہلے ہی رکھا ہے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو
عملی باتوں کی جان قرار دیا ہے ۔ چنانچہ فرمایا ہے جس کی نماز نہیں اس کا دین نہیں ۔ مگر میں افسوس
سے کہوں گا کہ آپ میں سے بہت لوگ ہیں جو اس کی طرف پوری پوری توجہ نہیں کرتے ہیں۔ ایسے لوگ تو
احمدیوں میں بہت ہی کم ہوں گے جو بالکل نماز پڑھتے ہی نہ ہوں ۔ مگر ایسے ہیں جو گنڈے دار نماز
پڑھتے ہیں ۔ ایک آدھ نماز پڑھ لیں گے باقی نہیں پڑھیں گے ۔ یا شیعوں کی طرح جمع کر کے نمازیں
پڑھ لیں گے۔ پھر ایسے ہیں جو گھر میں نماز پڑھ لیتے ہیں اور کہتے ہیں نماز ہوگئی۔ لیکن کیا آپ لوگوں میں
سے جو لوگ دفتروں میں ملازم ہیں وہ اس طرح کر سکتے ہیں کہ دفتر نہ جائیں ؟ اور گھر میں ہی رجسٹرے
کر بیٹھ رہیں کہ کام ہی کرنا ہے وہ گھر میں کر لیا ہے ۔ اگر اس طرح کوئی کرے تو اس کی ملازمت
قائم نہ رہے گی ۔ میں پوچھتا ہوں اگر دفتر کا کام گھرمیں بیٹھ کر کرنے سے منظور نہیں کیا جاتا تو
نماز گھر میں پڑھ لینے سے کیونکر منظور ہو سکتی ہے؟ نماز تو با جماعت ہی ہوگی ۔ بے شک مجبوریوں کو
مد نظر رکھ کر گھر میں نماز پڑھ لینے کو جائز کر دیا گیا ہے اور اس حالت میں الگ بھی نماز پڑھ لی جاسکتی
ہے ۔ مثلاً اگر دفتر میں کام کرتے ہوئے نماز کا وقت آجائے تو بے شک وہاں پڑھ لو۔ مگر جہاں
کوئی مجبوری نہیں اس حالت کے متعلق میرا یہی عقیدہ ہے کہ نماز نہیں ہوتی ۔ میں چار سال سے
نماز با جماعت پڑھنے کے لئے کہ رہا ہوں اور اب بھی کہتا ہوں ۔ اور میں نہیں سمجھتا کہ یہ بات جو
پورے وثوق ولا اور پورے یقین کے ساتھ میں سمجھتا ہوں اس کے متعلق مرتے دم تک مجھی میرا خ
بدلے ۔ سچی اور پکی بات یہ ہے کہ جو شخص مسجد میں جاسکتا ہے مگر نہیں جاتا اور گھر میں نماز پڑھ
لیتا ہے اس کی نماز نہیں ہوتی ۔ وہ قیامت کے دن جا کر دیکھے گا کہ کوئی نماز اسے نہیں ملے گی
اور کوئی ملے گی۔ وہ حیران ہو کر کہے گا کہ میری باقی نمازیں کہاں گئیں ؟ مگر اسے کہا جائے گا کہ
باقی نمازیں تم نے پڑھیں کب تھیں ؟ تو ایسے لوگ اس وقت حیران ہوں گے ۔ مگر میں انہیں اب
بتاتا ہوں کہ ان کی وہ نمازیں جو بغیر کسی عذر کے وہ جماعت کے ساتھ نہیں پڑھتے بلکہ گھروں میں
پڑھتے ہیں نہیں ہوتیں اور اس وقت ان کا کوئی عذر نہیں سنا جائے گا اور نہ قبول کیا جائے گا
خدا کے حضور ان کی نمازیں نہیں لکھی جاتیں ۔ صرف انہی کی لکھی جاتی ہیں جو با جماعت نماز پڑھتے
ہیں سوائے اس کے کہ مجبور ہوں مسجد میں نہ جا سکتے ہوں ۔ مثلاً کوئی بیمار ہو یا کہیں ملازم ہو۔
میرا خیال
انوار العلوم جلد ۵
۴۴۴
اصلاح نفس
ملازم کو یہ دیکھ لینا چاہئے کہ اگر اسے کوئی ایسی ملازمت مل سکتی ہے جس میں باجماعت نماز پڑھنے کا
موقع ہے تو اسے ترجیح دینی چاہئے ۔ بعض دفعہ ملازموں کو ان کے افسر نمانہ نہیں پڑھنے دیتے ار تھا وہ ایک افسر تھا وہ ایک احمدی کو نماز نہیں پڑھنے دیتا تھا۔ اس نے ملازمت چھوڑ دی اور د
اور دوسری
جگہ کرلی ۔ دوسری ری جگہ اسے ایسا انگریز افسر ملا جس نے خود مُصلی لا کر دیا اور کہا اس پر میرے
سامنے نماز پڑھا کرو۔ تو جو شخص خدا تعالیٰ کے لئے کوئی کام کرتا ہے خدا تعالیٰ خود اس کا انتظام کر
دیتا ہے ۔
یہ تو مجبوری کی حالت کے متعلق ہے ۔ مگر ایسے لوگ ہیں جو بغیر کسی مجبوری کے سستی اور کاہلی سے
مسجد میں باجماعت نماز پڑھنے کے لئے نہیں آتے ۔ ان کی نہ نمازیں ہوتی ہیں اور نہ انہیں کوئی فائدہ
پہنچتا ہے ۔ بتاؤ اس شخص کی نسبت تم کیا کہو گے ؟ جس کے مکان کی ایک دیوار گری ہوئی ہو اور
وہ کہے کہ رات کو کوئی میرا اسباب لے جاتا ہے کچھ پتہ نہیں لگتا کہ کیونکر لے جاتا ہے ؟ اسی طرح
اس شخص کی حالت ہے جو نماز تو با جماعت نہیں پڑھتا اور کہتا ہے کہ مجھے تقوی وطہارت حاصل
نہیں ہوتی ۔ مجھ پر حقائق اور معارف نہیں گھلتے ۔ تم لوگ اپنے وقت کا حرج کرکے اور ایک حدتک
نقصان بھی برداشت کر کے باجماعت نمازیں پڑھو۔ ہو سکتا ہے کہ بعض لوگ مسجد سے بہت دور
ہوں جیسا کہ لاہور کے رہنے والے ہیں کہ کوئی شہر کے کسی حصہ میں رہتا ہے اور کوئی کسی حصہ میں ۔ مگر
میں کہتا ہوں کیوں قریب قریب کے دس پندرہ آدمی مل کر ایک جگہ معین نہیں کر لیتے کہ وہاں جمع کے دس مل کر جگہ
ہو کر نماز پڑھ لیا کریں ؟ کوئی اس بات کے لئے مجبور نہیں کرتا کہ سارے کے سارے ایک جگہ جمع ہو ، لئے کہ آنکھ
کر نماز پڑھیں ۔ سو سو گنہ کا حلقہ بنا لیا جائے اور اس حلقہ میں رہنے والے ایک جگہ جمع ہو کر نماز
پڑھ لیا کریں ۔ یہ کوئی مشکل بات نہیں ہے ۔
نماز کا ترجمہ سیکھو پھر نماز کا ترجمہ سیکھو اور سمجھ کر پڑھو تاکہ نفع حاصل ہو۔ یہ کوئی مشکل
امر ہے۔ امر نہیں بلکہ یں بلکہ بالکل آسان ہے۔ وہ لوگ جو نام کا ترجمہ نہیں سکتے کہ جو
انہیں خیال نہیں آتا کہ اگر کوئی شخص کسی جگہ کا راستہ پوچھے اور اسے انگریزی بری میں بتا دیا جائے حالانکہ
وہ انگریزی کا ایک لفظ بھی نہ سمجھتا ہو تو وہ منزل مقصود تک پہنچ جائے گا ؟ ہرگز نہیں ۔ اسی طرح
وہ شخص جس کے لئے موقع ہے کہ نماز کا ترجمہ اور من پڑھتے مگر وہ نہیں پڑھتا ۔ وہ بھی نماز کے ذریعہ ۔
اس جگہ نہیں پہنچ سکتا جہاں نماز پہنچاتی ہے ۔
پس تم نماز باجماعت پڑھو اور پانچوں وقت پڑھو سوائے اس وقت کے جو دفتر میں آجائے یا
انوار العلوم جلد ۔
۴۴۵
اصلاح نفس
جہاں جماعت کا انتظام نہ ہو سکتا ہو ۔ اور سمجھ کر پڑھو تا کہ اس کا تمہیں فائدہ ہو۔ دفتر کا عذر بھی ظہر اور نہ
عصر کی نماز کے متعلق ہو سکتا ہے باقی نمازوں کے لئے نہیں ہو سکتا لیکن اگر تم ان اوقات میں باجماعت
نماز پڑھو گے تو خدا تعالیٰ ایسا تغیر کر دے گا کہ تمہارے افسر مسلمان ہو جائیں گے اور وہ تمہارے ساتھ
نماز پڑھا کریں گے ۔ یہ نہیں ہونا چاہئے کہ وہ اوقات جن میں تم باجماعت نماز پڑھ سکتے ہو ان میں
بھی نہ پڑھو۔ اگر تم ان اوقات میں بھی نماز با جماعت نہیں پڑھتے تو دوسرے اوقات کے لئے خدا تعات
کو کسی طرح غیرت آئے کہ تمہارے لئے کوئی سامان کر دے؟
روزے رکھو
دوسرا عمل جو اصلاح نفس سے تعلق رکھتا ہے ۔ روزہ ہے ۔ روزہ بھی
انسان کے نفس کو اس طرح پاک کرتا ہے جس طرح نمازہ پاک کرتی ہے اور
یہ چٹیاں نہیں ہیں۔ جس طرح عیسائی کہتے ہیں کہ شریعت لعنت ہے ۔ اس کی مثال تو ایسی ہی ہو گی
کہ کسی شخص کو نمونیا ہو ڈاکٹر اسے کے فلاں نسخہ استعمال کرو مگر وہ روئے اور چلا ہے چلائے کہ نسخہ تو لعنت
ہے اسے میں کیوں استعمال کروں ؟ کیا اس کے لئے نسخہ لعنت ہو گا یا رحمت ؟ کوئی شخص بھی اسے
لعنت نہیں کہے گا ۔ اسی طرح شریعت لعنت نہیں بلکہ رحمت ہے ۔ چنانچہ نماز کے لئے خدا تعالی تو فرماتا
ہے ۔ تَنْهَى عَنِ الْفَحْشَاءِ وَالْمُنكَرِ (الكبوت : ۴۶) کہ نماز چونکہ بدیوں سے روکتی ہے ۔
اس لئے ہم اس کا حکم دیتے ہیں۔ اسی طرح روزہ کے متعلق فرمایا ۔
يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمُ
لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ نه (البقرة : ۱۸۴)
که روزہ کا حکم اس لئے دیا گیا ہے کہ تم متقی ہو جاؤ ۔ تو روزہ کوئی معمولی بات نہیں ہے بلکہ
خدا تعالی کہتا ہے کہ اس کے ذریعہ تم گناہوں سے بچ جاؤ گے ۔
پس روزہ چٹی نہیں بلکہ متقی بننے کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے ۔ مگر بہت لوگ ہیں جو اسے چٹی
خیال کرتے ہیں ۔ انگریزی تعلیم یافتہ بالعموم ایسا سمجھتے ہیں اور ان میں روزہ کا بہت کم رواج ہے انسی
طرح میں دیکھتا ہوں کہ جو زمیندار طبقہ کے لوگ ہیں وہ بھی روزہ کی طرف کم توجہ کرتے ہیں اور اسی تلاش
میں رہتے ہیں کہ روزے سے بچنے کا فتوی مل جائے۔ اور اسی طرح جس طرح حضرت صاحب کے کہ سے
پاس بعض لوگ یہ کوشش کیا کرتے تھے کہ سود کی اجازت مل جائے اور اس کے لئے عجیب عجیب سود لئے
عذرات پیش کیا کرتے۔ حتی کہ ایک شخص نے کہا کہ اگر روپیہ بنک میں نہ رکھیں تو گھر میں چوری ہو۔
ہونے
کا خطرہ ہوتا ہے اور بنک میں رکھیں تو سود ملتا ہے اگر سود نہ لیں تو عیسائیت کی تبلیغ میں خرچ کیا
N
انوار العلوم جلد ۵
الرندة
اصلاح نفس
جاتا بھی فرمایا خودن جاتا ہے کیا اس کو بھی نہ لیں ؟ آپ نے فرمایا تم خود نہ لو بلکہ اشاعت اسلام کے لئے دے دو۔
ایک شخص نے حضرت صاحب کی وفات پر کہا۔ واہ مرزیا ! مرگیوں پر سود جائز ناہی کیتا۔
تو شریعت نے جو حکم دیا ہے اسے کوئی بدل کس طرح سکتا ہے ؟ اگر کوئی شریعت کے خلاف نے جو دیا ہے کس ہے ؟ اگر
فتوی دے بھی دے تو بھی شریعت کا حکم نہیں چھوڑا جا سکتا ہیں ہمیں روزہ کے متعلق خاص طور پر
نصیحت کرتا ہوں اس کی قدر کرو اور اس پر عمل کرو۔
علم حاصل کرو تیسری بات علم کا سیکھنا ہے جو من بھی جاہل نہیں ہوسکتا۔
- ا - ب - ت
پڑھا ہوا نہ ہو تو ہو۔ مگر علم سے جاہل نہیں ہو سکتا ۔ کیا حضرت صاحب
کتابی علم اس زمانہ کے مولویوں سے زیادہ جانتے تھے ؟ مولوی تو ان کے متعلق یہی کہتے تھے کہ منشی
ہے لکھنا جانتا ہے۔ علم اس کے پاس کہاں ہے ؟ مگر کیا یہ درست نہیں کہ آپ نے ہر علمی مقابلہ
میں ان علم جاننے والوں کو شکست دی ؟ پھر یہی نمونہ حضرت مولوی صاحب کے زمانہ میں تھا
اور پھر اب بھی یہی ہے ۔ میں نے کوئی امتحان پاس نہیں کیا ہر دفعہ فیل ہی ہوتا رہا ہوں ۔ مگر اب
میں خدا کے فضل سے کہتا ہوں کہ کسی علم کا مدعی آجائے اور ایسے علم کا مدعی آجائے جس کا میں نے
نام بھی نہ سنا ہو اور اپنی باتیں میرے سامنے مقابلہ کے طور پیش کرے اور میں اسے لاجواب
نہ کر دوں تو جو اس کا جی چاہیے کہیے ۔ ضرورت کے وقت ہر علم خدا مجھے سکھاتا ہے اور کوئی شخص
نہیں ہے جو مقابلہ میں ٹھہر سکے ۔ ابھی سورۃ الناس کی تفسیر جو میں نے سنائی ہے۔ یہ الہام ہی کے
ذریعہ مجھے بتائی گئی ہے ۔ حضرت صاحب نے لکھا ہے کہ اس میں گورنمنٹ کی وفاداری کی تعلیم
دی گئی ہے ۔ میں نے بہت غور کیا مگر یہ بات میری سمجھ میں نہ آتی تھی کہ کس طرح اس میں گورنمنٹ کی
وفاداری کی تعلیم دی گئی ہے ؟ لیکن اسی جگہ جب میں نے جمعہ کی نماز پڑھائی تو سجدہ میں جاتے ہوئے
ایک سیکنڈ میں ساری تفسیر اس طرح میرے قلب میں ملا دی گئی جس طرح شکر دودھ میں ملا
دی جاتی ہے اور جو کچھ میں نے بیان کیا ہے یہ اس میں سے بہت مختصر طور پر بیان کیا ہے ۔ ورنہ
دنیا کے سارے موجودہ مفاسد کے متعلق اس کی نہایت لطیف تفسیر بیان کی جا سکتی ہے ۔
پس تم دین کا علم حاصل کرو۔ بے شک دنیا کا علم بھی ضروری ہے مگر دین کا اس کے ساتھ
ضرور ہو۔ اب جو لوگ دنیا کا علم حاصل کر لیتے ہیں وہ اپنا حق سمجھ لیتے ہیں کہ مذہبی مسائل پر بھی
بولیں لیکن یہ غلط بات ہے۔ تم ظاہری علوم بھی پڑھو مگر ان کے ساتھ دین کا علم بھی ضرور سیکھو اور
اس قدر سیکھو کہ خدا کی طرف سے باتیں سمجھنے کی اہلیت تم میں پیدا ہو جائے ۔
انوار العلوم جلد ۵
۴۴۷
اصلاح نفس
جیسا کہ میں ابھی کہ آیا ہوں ۔ مومن جاہل نہیں ہو سکتا ۔ مگر جاہل نہ ہونے سے میری یہ مراد نہیں کہ خط
پڑھ سکتا ہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی خط نہ پڑھ سکتے تھے مگر ان سے بڑا عالم کون تھا ؟ یا کون سکتا رسول بھی نہ
ہو گا ؟ ساری دنیا کے عالم آپ کی جوتیاں اُٹھا کر رکھنے کے بھی قابل نہ تھے۔ تم بے شک ظاہری علوم
پڑھو مگر دین کا علم ضرور حاصل کرو اور اپنے اندر دین کی باتیں سمجھنے اور اخذ کرنے کا مکہ پیدا کرو۔
اس کے لئے ایک تو قرآن کریم سیکھو اور دوسرے حضرت صاحب کی کتابیں پڑھو۔ اور خوب تو
ا
یاد رکھو کہ حضرت صاحب کی کتابیں قرآن کی تفسیر ہیں۔ کل میں ان کے متعلق ایک خاص نکتہ بتاؤں
گا آج صرف اتنا ہی کہتا ہوں کہ وہ قرآن کی تفسیر ہیں ان کو پڑھو۔
خدا کی محبت دلمیں پیدا کروااااااااااا خدا اور اس کی محبت کے مقابلہ میں باقی سب کچھ پیچ
ہے ۔ آپ لوگ کہیں گے ہم مسلمان ہیں پھر خدا تعالیٰ اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کیوں
نہ ہوگی۔ مگر بہت لوگ ہوتے ہیں جن میں حقیقی محبت بہت کم ہوتی ہے۔ ان کا اعتقاد خدا تعالیٰ اور
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق عقلی یا رسمی ہوتا ہے۔ مگر احمدیوں کا ایسا اعتقاد نہیں ہونا چاہیئے۔
تمہارا خدا تعالیٰ سے محبت کا وہ تعلق ہونا چاہئے جو ماں کو بچہ سے ہوتا ہے ۔ اگر چہ اس کو بھی عقلی کہا
جا سکتا ہے مگر یہ عقلی سے اوپر کا درجہ رکھتا ہے ۔
پس تمہیں اللہ تعالیٰ اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسا محبت کا تعلق ہو کہ جب ان کے
خلاف کوئی بات سنو تو یہ نہ ہو کہ عقلی اور رسمی لحاظ سے تمہارے اندر جوش پیدا ہو۔ بلکہ اس طرح
جوش اور محبت پیدا ہو جس طرح تمہارے ماں باپ کو جب کوئی نقصان پہنچانا چاہتا ہے تو اس
وقت ان کی محبت تمہارے دل میں جوش مارتی ہے ۔ یہ تو ضروری بات ہے کہ جس کا باپ مارا جائے
گا اس کو نقصان پہنچے گا۔ مگر کوئی شخص اس نقصان کی وجہ سے اپنے باپ کے دشمن سے نہیں لڑتا بلکہ
اس سے لڑتا ہے کہ وہ اس کا باپ ہے ۔ پس تم ان اعتراضات کا جو خدا تعالیٰ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم اور مسیح موعود پر کئے جائیں اس موعود پر کئے جائیں اس لئے دفاع نہ کرو کہ تمہیں ان سے عقلی یا رسمی لحاظ سے تعلق
ہے ۔ بلکہ اس لئے کرو کہ تمہیں ان سے الفت اور محبت ہے اور ان کی محبت تمہارے رواں رو آں
میں رچی ہوئی ہے ۔
لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ تم لوگوں کو گالیاں دیتے پھرو یا ان سے لڑنا شروع کر دو۔ میں
تمہیں پہلے بتا چکا ہوں کہ کسی سے درشتی نہ کرو ۔ ہاں میں یہ کہوں گا کہ جب تم خدا یا رسول کریم صل اللہ علیہ کم
انوار العلوم جلد ۵
اصلاح نفس
یا مسیح موعود کے خلاف کوئی بات سنو تو تمہارے سر سے لے کر پاؤں تک ایک شعلہ نکل جائے۔ اور
تم جواب دینے کے لئے کھڑے ہو جاؤ ۔ تمہارا تعلق ایسا ہونا چاہئے کہ جس وقت کوئی شخص خدا تعالیٰ دینے کے لئے جاؤ تمہارا تعلق کیسا چاہئے کہ کو
یا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم یا مسیح موعود یا وہ لوگ جو تمہارے لئے واجب الادب میں ان کے خلاف رسول کریم کا
کوئی بات سنو تو اس وقت تمہارے جسم میں غیرت اور نفرت کی لہر چلنی چاہئے اور تمہارا جسم کانپ اٹھنا
چاہئے ۔ پھر جب تم اس لہر اور جوش کو دباؤ گے اور روکے رکھو گے تو تمہیں بہت بڑا فائدہ ہوگا اور
تم بڑے بڑے کام کر سکو گے ۔ یہ نہیں کہ ایسے وقت میں تمہارے اندر غیرت اور حمیت کی لہر ہی پیدا
نہ ہو۔ اگر ایسا ہو گا تو یہ بے غیرتی ہوگی جو ذلیل ترین چیز ہے ۔
قادیان آؤ پانچویں بات جو ان چاروں باتوں میں محمد ہوگی وہ قادیان کی آمد ہے ۔ اس
کے لئے میں نے بار بار کہا ہے اور اب بھی کہتا ہوں ۔ کیونکہ یہاں کی آمد
میں بے شمار فوائد ہیں اور یہ بہت بڑی نعمت ہے اگر کوئی اس پر غور کرے ۔ کیونکہ یہ ان باتوں
کے لئے محمد ہے جو میں نے بیان کی ہیں ۔
قادیان آنے کا ایک فائدہ ایک تو اس طرح ک خدا تعال نے قادیان کو سلام کی ترقی اس کہ
کا مرکزہ بنا دیا ہے اور یہ قدرتی بات ہے کہ جو چیز مرکز نا اور یہ قدرتی کہ جود
سے جس قدر قریب ہو گی وہ اس سے جو دور ہوگی اتنی ہی زیادہ مضبوط ہوگی۔ وہی کڑی کمزور ہوگی
اور وہی کئیگی جو مرکزسے دورہوگی اور جسکا مرکزہے کہ تعلق ہوگا اسی طرح مرکز کے عالی
والا انسان ہلاکت سے بچا رہتا ہے ۔ دیکھو وہ بچہ جو ماں کی گود میں ہے اس کی نسبت ہلاکت سے
زیادہ بچا ہوا ہے جو کھیل رہا ہے ۔ پھر وہ بچہ جو گھر میں کھیل رہا ہے اس کی نسبت ہلاکت سے زیادہ
بچا ہوا ہے جو گلی میں کھیل رہا ہے اور جو گلی میں کھیل رہا ہے وہ اس کی نسبت ہلاکت سے زیادہ
بچا ہوا ہے جو گاؤں کے کسی دوسرے حصہ میں کھیل رہا ہے اور جو گاؤں کے کسی دوسرے حصہ میں کھیل رہا
ہے وہ اس کی نسبت زیادہ ہلاکت سے بچا ہوا ہے جو گاؤں سے باہر کھل رہا ہے۔ خدا تعالی نے قادیان کو مرکز قرار
دیا ہے اور اسے اُم کہا ہے ہیں اس سے جتنا جتنا زیادہ کوئی تعلق رھے گا اتنا ہی زیادہ خطرات سے بچا رہے گا ۔
میں نے اس طرف اپنی جماعت کے لوگوں کو بہت دفعہ توجہ دلائی ہے اور توجہ ہوئی بھی ہے
مگر غرباء میں سے تو ایسے لوگ ہیں جو چار پانچ چھ دفعہ سال میں یہاں آئیں گے لیکن امراء نہیں آ نہیں آتے ۔
وہ سمجھتے ہوں گے کہ ہم بڑے ہو گئے ہیں ہمیں جانے کی کیا ضرورت ہے ؟ مگر یاد رکھو بچہ کبھی ماں
سے بڑا نہیں ہو سکتا خواہ وہ کتنا ہی بڑا ہو جائے ۔ اگر وہ اپنی ماں کے مقابلہ میں کہتا ہے کہ میں بڑا
انوار العلوم جلد ۵
ہو گیا ہوں تو جاہل ہے نادان ہے ۔
۴۴۹
اصلاح نفس
یہ ٹھیک ہے کہ باہر گیا ہوا دودھ بھی فائدہ دے سکتا ہے مگر اتنا نہیں جتنا تازہ دودھ ۔ یہی وجہ
ہے کہ نازک اور چھوٹے بچے کے لئے ماں کی چھاتی کا دودھ خدا تعالیٰ نے رکھا ہے ۔ بڑے انسان کو
گائے، بھینس کا دودھ بھی فائدہ دے سکتا ہے مگر چھوٹے بچے کے لئے ماں کا ہی دودھ فائدہ بخش
ہو سکتا ہے۔ تمہاری حالت ابھی چھوٹے بچے کی سی ہے اس لئے تمہیں اس جگہ اگر جسے خدا تعالیٰ نے اُمم
قرار دیا ہے روحانیت کا تازہ بتازہ دودھ پینا چاہئے ۔
دوسرا فائدہ یہاں آنے میں یہ ہوا دوسرا فائدہ یہاں آنے میں یہ ہوگا کہ ایک تو تم ان کاموں میں جو بیاں ہو رہے
دوسرا فائدہ میں مدد دے کر ثواب حاصل کرو گے ۔ دوسرے اور وں کو دیکھ کر روحانی باتوں
کے حاصل کرنے کی تحریک ہوگی ۔ یہاں تاجر بھی رہتے ہیں مگر نمازوں اور درس کے وقت دوکانیں
بند کر کے چلے جاتے ہیں اور سودے والے شکایت کرتے ہیں۔ تو یہاں دوسروں کو دیکھ کر بھی نیک
اور دینی باتوں میں حصہ لینے کی تحریک ہوتی ہے۔
تیسرا فائده
تیسرا فائدہ یہ ہے تعلقات مابین میں زیادتی ہوتی ہے ۔ ایک بھائی کو
دوسرے بھائی سے واقفیت پیدا ہوتی ہے۔ جلسہ کے دنوں میں یہ بات
پورے طور پر حاصل نہیں ہو سکتی ۔ دوسرے دنوں میں جب لوگ آتے ہیں ایک دوسرے کو اپنے حالات
اور تکالیف سناتے ہیں تو ایک دوسرے کا ایمان تازہ ہوتا ہے۔ صحابہؓ آپس میں کہا کرتے تھے آؤ ایمان
تازہ کریں اور یہ اس طرح کہ ایک دوسرے کے حالات سنتے اور فائدہ اُٹھاتے ۔ پھر اسی طرح ایک
دوسرے سے ہمدردی پیدا ہوتی ہے ۔ اس غرض کے لئے بھی قادیان آنا ضروری ہے ۔
چوتھا فائدہ یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے آپ لوگوں کو متفرق بھیڑوں کی طرح نہیں بنایا
چوتھا فائدہ بلکہ ایک انتظام کے ماتحت رکھا ہے ۔ ایک شخص کے ہاتھ پر اس نے تمہیں
جمع کیا ہے اور وہ خلیفہ ہے ۔ اور یہ ظاہر ہے کہ جو سامنے رہتا ہے وہ اس سے زیادہ فائدہ اٹھاتا ہے
جو سامنے نہیں ہوتا ۔ پھر جو زیادہ خط لکھنا ہے وہ اس سے زیادہ فائدہ اٹھاتا ہے جو کم خط لکھتا
ہے۔ پھر جو شخص یہاں آکر رہتا ہے اس کی روحانیت کو اس سے زیادہ فائدہ پہنچتا ہے جو یہاں نہیں
آتا یا کم آتا ہے ۔ چنانچہ میں نے ہر تہجد میں ایک سجدہ قادیان میں رہنے والوں کے لئے دُعا کرنے کے
مخصوص کیا ہوا ہے۔ یوں تو وہ دوسری دُعاؤں میں بھی شامل ہو جاتے ہیں مگر ایک سجدہ میں خاص طور
پر ان کے لئے دُعا کی جاتی ہے پھر بعض اوقات مجلس میں بیٹھے بیٹھے دعا کی تحریک ہوتی ہے اس
عله بخاری کتاب الایمان باب قول النبي صلى الله عليه وسلم بنی الاسلام على خمس
انوار العلوم جلد ۵
۴۵۰
اصلاح نفس
وقت میں اس طرح دعا کرتا ہوں کہ اول ان کے لئے جو اس مجلس میں بیٹھے ہوں پھر ان کو ساتھ ملا کر جو
قادیان میں رہتے ہیں پھر ساری جماعت کے لئے اس میں پھر قادیان والے آجاتے ہیں۔ اس کے
علاوہ ایک روحانی اثر ہوتا ہے جو سامنے آنے والے لوگوں پر پڑتا ہے۔ اس کو ہر ایک نہیں سمجھ
سکتا ۔ مگر یہ تو عام بات ہے کہ جب ڈاکٹر بیمار کے پاس آتا ہے تو بیمار کے چہرہ پر بشاشت پیدا
ہو جاتی ہے ۔ اس کی کیا وجہ ہے ؟ یہی کہ ڈاکٹر کا اثر اس پر پڑتا ہے ۔ اسی طرح دعا کے علاوہ
قلب کا ایک اثر ہوتا ہے اور اس کے ذریعہ بہت سی اصلاح ہو جاتی ہے اور اس اثر کو وہی حاصل
کر سکتا ہے جو مجلس میں آکر بیٹھے ۔ اور جو مجلس میں نہیں آنا اس پر یہ اثر نہیں ہو سکتا ۔ میں نے
دیکھا ہے کہ حضرت صاحب کے زمانہ میں بعض ایسے لوگ تھے جو قادیان میں رہتے تھے مگر آپ کی
مجلس میں نہ آتے تھے پھر انہیں کو ابتلاء آیا ۔ تو جو شخص مجلس میں نہیں آتا وہ خواہ زبان سے کچھ
بھی نہ بولے دل ہی دل کے ذریعہ اثرات میں سے حصہ لے لیتا ہے ۔
پانچواں فائدہ پانچواں فائدہ یہ ہے کہ خود قادیان برکات کا موجب ہے اور بعض مقام
ایسے ہوتے ہیں جن کا برکات سے خاص تعلق ہوتا ہے۔ چنانچہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مکہ اور مدینہ کی نمازوں کا اور جگہ کی نمازیں مقابلہ نہیں کر سکتیں ۔ تو مقام
سے بھی برکات حاصل ہوتی ہیں اور ہمیشہ ہوتی ہیں۔ دیکھو مکہ کے لوگ اب گندے ہو گئے ہیں مگر مکہ اب ہوئے
تو خراب نہیں ہو گیا۔ پیغامیوں میں سے بعض لوگ کہتے ہیں کہ قادیان جا کر کیا لینا ہے ؟ مگر وہ نہیں سمجھتے
کہ انسان کی برکتوں سے علیحدہ مقام کی بھی برکتیں ہوتی ہیں۔ جو شخص برکت والے انسان سے تعلق رکھتا
ہے وہ برکت والے مقام پر جاکر دو ہری برکتیں حاصل کرتا ہے اور جو صرف مقام سے تعلق رکھتا ہے وہ ایک طرح کی
برکتیں حاصل کرتا ہے اب اگر فرض بھی کر لیا جائے کہ نعوذ باللہ قادیان میں کوئی انسان برکت والا نہیں رہ گیا تو بھی قادیان تو
برکتوں سے خالی نہیں ہو سکتا ۔ گندہ انسان اپنا گند اپنے ساتھ لے جاسکتا ہے نہ کہ یہاں کی برکتیں بھی لے جاسکتا ہے۔
یہ پانچواں فائدہ ہے قادیان آنے کا ۔ یہاں کی نمازہ ، یہاں کا روزہ ، یہاں کی عبادت ، یہاں کا
درس باہر کے مقابلہ میں بہت بڑا درجہ رکھتے ہیں ۔ یہاں ہی وہ مسجد اقصیٰ ہے جس کی نسبت رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس میں نمازہ پڑھنے کی بہت بڑی فضیلت ہے ۔ پھر یہاں ہی وہ
مسجد ہے جس میں خدا کا مسیح اُترا ۔ پھر یہاں ہی وہ مسجد ہے جہاں راتوں رات رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم تشریف لائے اور اس تاریکی کے زمانہ میں آکر اُترے ۔ اس اندھیری رات میں رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم اپنے گھر سے نکلے اور اس جگہ آگئے ۔ پس ان برکتوں کی وجہ سے بھی یہ مقام بہت بڑی فضیلت
انوار العلوم جلد ۵
رکھتا ہے ۔
چھٹا فائدہ
۴۵۱
اصلاح نفس
چھٹا فائدہ یہ ہے کہ انسان پوری طرح اس وقت تک کوئی کام نہیں کر سکتا جب تک
اس کام کی اہمیت اس کے ذہن نشین نہ ہو ۔ باہر رہ کر پتہ نہیں لگ سکتا کہ کسی
طرح کوئی کام کرنا ہے ؟ خواہ کتنا ہی شور ڈالا جائے اور کتنے ہی زور کے ساتھ آگاہ کیا جائے پھر
بھی باہر والوں کو پورا پورا پتہ نہیں لگ سکتا ۔ یہاں ایک ایک رات میں ایسا کام آپڑتا ہے کہ جس کی وجہ
سے انسان کا خون خشک ہو جاتا ہے ۔ مگر اس بات کو وہی سمجھ سکتا ہے جو یہاں رہتا ہو۔
پچھلے ہی دنوں تبلیغ کے رستہ میں ایک روک پیش آگئی ۔ اسی سے میری طبیعت خراب ہوگئی۔
عام طور پر مجھے قبض رہی ہے مگر اس کی وجہ سے اسہال شروع ہو گئے ۔ اس بات سے باہر کے لوگ بالکل
نا واقف ہیں مگر یہاں کے لوگوں میں کسی نہ کسی طرح اس کی بھنک پڑ گئی اور ان پر اس کی اہمیت ظاہر
ہو گئی ۔
تو یہاں کی ضروریات اور یہاں کے کاموں کی اہمیت وہی سمجھ سکتے ہیں جو یہاں آکر رہیں اور جب
یہاں آکر کاموں کی اہمیت سے آگاہ ہوں گے تو ان میں کام کرنے کا جوش اور ولولہ بہت زیادہ پیدا
ہوگا ۔
ساتواں فائدہ یہ ہے کہ بعض باتیں مرکزی امور سے تعلق رکھتی ہیں اور انفرادی کاموں
ساتواں فائدہ کی برکتیں ان کا مقابلہ نہیں کر سکتیں۔ دیکھو انفرادی طور پر ایک سپاہی لڑ کر
جان بھی دے دیتا ہے مگر ملک اس کی اتنی قدر نہیں کرتا جتنی وزیر جنگ کی کرتا ہے۔ کیونکہ وزیر مرکزی
بوجھ کو اُٹھائے ہوئے ہوتا ہے ۔ تو باہر جو لوگ کام کرتے ہیں وہ انفرادی حیثیت رکھتے ہیں۔ مگر میاں جو
کام کرتے ہیں وہ مرکزی کام کر کے مرکزی برکات سے فائدہ اُٹھا لیتے ہیں ۔ یہاں آنے کی یہ سات برکات
ہیں جو نفس کی اصلاح سے تعلق رکھتی ہیں ۔
اپنے نفس کی اصلاح کے بعد دوسری بات دوسروں دوسروں کی اصلاح کی کوشش کرو یا روایت کی ہے کو نفع پہنچانا ہے اور یہ چیز بھی دو قسم کی ہے
پہلی باتیں تو عمل خیر تھیں اور یہ ایصال خیر ہیں ۔ جو دو طرح پر ہوتا ہے ۔ ایک جسمانی طور پر اور دوسرا
روحانی طور پر جسمانی یعنی جسم کو فائدہ پہنچانا اور روحانی یعنی روح کو فائدہ پہنچانا ۔
جسمانی کی ایک مثال بیان کرتا ہوں کہ ساری تعلیم بیان کرنے کے لئے وقت نہیں ہے اور یہ زکوۃ
خیرات اور چندہ دینا ہے جنہیں شریعت نے ضروری قرار دیا ہے ۔