ملائکۃ اللّٰہ

انوارالعلوم (جلد 5), حصہ 2

انوار العلوم جلد ۵
۸۸
ملائكة الله
کا تعلق رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ہے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو قرآن میں سورج کہا گیا۔
ہے۔
حضرت مسیح موعود پر جو کفر کے فتوے لگے ان میں ایک بات یہ بھی لکھی گئی تھی کہ آپ فرشتوں
کا انکار کرتے ہیں ۔ حضرت صاحب نے توضیح مرام اور آئینہ کمالات اسلام میں فرشتوں کے متعلق
بحث کی ہے اور قرآن کریم سے آپ نے ثابت کیا ہے کہ ملائکہ کا تعلق اجرام سماوی سے ہے اور
ان کے ذریعہ سے ان کے اثرات دنیا میں پڑتے ہیں جس پر علماء نے یہ شبہ پیدا کر کے کہ آپ فرشتوں
کے منکر ہیں اور ستاروں کی تاثیرات کے قائل ہیں آپ پر کفر کا فتویٰ لگایا ہے ۔
یہ ستاروں کا مضمون ایک علیحد مضمون ہے ہیں اس وقت اس کے متعلق کچھ بیان کرنا نہیں چاہتا
کیونکہ اس طرح بحث کہیں کی کہیں نکل جائے گی ۔ سر دست میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ سب مذاہب
میں فرشتوں کا خیال پایا جاتا ہے اور اسلام میں بھی جہاں سینکڑوں شرک کی باتوں کا رد کیا گیا ہے
وہاں فرشتوں کے عقیدہ کو قائم کیا گیا ہے اور اس قدر زور کے ساتھ قائم کیا گیا ہے کہ اگر ان کو نہ
مانا جائے تو انسان کا فر ہو جاتا ہے۔ اور اسلام کا سب مذاہب پر یہ احسان ہے کہ جس طرح
نبیوں پر جس قدر اعتراض پڑتے ہیں ان کو اسلام نے دور کیا ہے اسی طرح فرشتوں پر جس قدر اعتراض
پڑتے ہیں ان کو بھی دور کیا ہے ۔
زرتشتیوں اور یہودیوں کا خیال ہے کہ فرشتے بھی شیطان کے پھندے میں پھنس جاتے ہیں۔
اور ان ہی کی تقلید میں مسلمانوں نے ہاروت اور ماروت دو فرشتوں کے متعلق یہ سمجھ رکھا ہے کہ
انہیں شیطان کے پھندے میں پھنس جانے کی وجہ سے اس وقت تک بابل کے کسی کنویں میں اُلٹ
لڑکا یا ہوا ہے (تفسير ابن كثير سورة البقرة زير آيت واتبعوا ما تتلوا الشيطين على ملك سليمن، ليكن
قرآن سے معلوم ہوتا ہے کہ فرشتے ایک ایسی مخلوق ہی جو اللہ تعالیٰ کے حکم کے بغیر کچھ بھی نہیں کرتے
چنانچہ آتا ہے ۔
لا يَعْصُونَ اللهَ مَا أَمَرَهُمْ وَيَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ (التحريم )
اب جبکہ یہ علوم ہوگیا کہ فرشتوں کا خیال ایک ایسی بات ہے جس کے متعلق سب قوموں کا
اتفاق ہے تو ہر ایک سنجیدہ آدمی کو چاہئے کہ سوچے۔ یہ کوئی بہت ہی بڑی اور اہم بات ہوگئی تھی سب
مذاہب کی کتب میں ان کا ذکر ہے اور قرآن سے تو معلوم ہوتا ہے کہ یہ اتنا پرانا خیال ہے کہ حضرت
نوح کے زمانہ میں بھی پایا جاتا تھا۔ حضرت نوح کے مخالفین کا قول اللہ تعالیٰ نقل فرماتا ہے کہ

انوار العلوم جلد ۵
۴۸۹
ملائكة الله
فَقَالَ الْمَلُوا الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ قَوْمِهِ مَا هُذَا إِلَّا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ يُرِيدُ أَن يَتَفَضَّلَ
عَلَيْكُمْ وَلَوْ شَاءَ اللهُ لَا نَزَلَ مَلَئِكَةً مَا سَمِعْنَا بِهَذَا فِي آبَاتِنَا الْأَوَّلِينَ
(المؤمنون : ۲۵)
یعنی حضرت نوح کے منکروں کے سرگروہوں نے کہا۔ پیشخص تو تمہارے جیسا ایک آدمی ہے جو
تم پر بڑائی حاصل کرنا چاہتا ہے ۔ اور اگر خدا کا منشاء ہوتا تو وہ فرشتے اتارتا ہم نے تو ایسی بات
پہلے بزرگوں کے حق میں نہیں سنی دینے ان میں رسولی آیا کرتے تھے۔)
رسول کریم صل اللہ علیہ وسلم پر بھی یہ اعتراض کیا گیا ہے :-
لَوْ مَا تَأْتِينَا بِالْمَلَئِكَةِ إِنْ كُنْتَ مِنَ الصَّدِقِينَ ) ( الحجر ( )
کیوں نہیں تو ہمارے پاس فرشتے لاتا اگر تو نیچا ہے ؟ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ عرب کے
لوگوں میں بھی ملائکہ کا خیال پایا جاتا تھا ۔
اس مختصر سے ذکر کے بعد میں اسلامی تعلیم کی طرف آتا ہوں اور بتاتا ہوں کہ اسلام نے ملائکہ کے
متعلق کیا تعلیم دی ہے ؟
ملائکہ کی حقیقت
پہلی بات یہ ہے کہ ملائکہ مخلوق ہیں یا نہیں ؟ کیونکہ جو درجہ ان کو دیا گیا ہے اس سے خیال
پیدا ہوتا ہے کہ فرشتے مخلوق نہیں۔ چنانچہ اسی وجہ سے عیسائیوں کو دھوکا لگا ہے اور انہوں نے سمجھ
کیا ہے کہ روح القدس مخلوق نہیں بلکہ خدا کا حصہ ہے اور اس کو بھی خدا بنا دیا ہے۔ لیکن اسلام
کہتا ہے کہ فرشتوں کا غیر مخلوق ہونا جھوٹ ہے ۔ وہ مخلوق ہیں۔ چنانچہ فرشتوں کے مخلوق ہونے
کا ثبوت قرآن کریم سے ملتا ہے ۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے ۔
ام خَلَقْنَا الْمَلَئِكَةَ إِنَا ثَاقَهُمْ شَهِدُونَ ) ( الصفت : ۱۵۱)
کیا جب ملائکہ پیدا کئے گئے اس وقت یہ وہاں موجود تھے ؟ کہ کہتے ہیں فرشتے لڑکیاں ہیں ؟
اس سے معلوم ہوا کہ خدا تعالیٰ نے ملائکہ کو پیدا کیا ہے ۔ ہاں یہ اور بات ہے کہ وہ فنا ہوں گے یا
نہیں ؟ جس طرح ارواح انسانی محفوظ رکھی جائیں گی اسی طرح ملائکہ بھی فنا نہیں کئے جائیں گے یا سب
فنا ہو جائیں گے یا بعض فنا ہو جائیں گے بعض باقی رکھے جائیں گے۔ یہودیوں کا خیال ہے کہ

انوار العلوم جلد ۔
۴۹۰
ملائكة الله
جب الہام ہوتا ہے تو ہزاروں فرشتے اس حرکت سے جو الہام کے الفاظ کے بیان سے پیدا ہوتی ہے پیدا
ہوتے ہیں مگر پھر ساتھ ہی ہلاک ہو جاتے ہیں۔ مگر زرتشتی فرشتوں کو غیر فانی ہستی مانتے ہیں ۔
دوسری بات ملائکہ کے متعلق یہ یاد رکھنی چاہئے کہ یہ ایسی روحانی مخلوق ہیں کہ بندہ کو ان آنکھوں
سے اپنے اصلی جسم میں نظر نہیں آسکتے ۔ اور اگر ان آنکھوں سے نظر آئیں گے تو اپنے اصلی وجود کے سوا
غیر وجود میں ہوں گے۔ گو یا فرشتوں کو دیکھنے کے لئے یاتو یہ ظاہری آنکھیں نہیں ہوں گی بلکہ روحانی
آنکھوں کی ضرورت ہوگی اور اگر ان آنکھوں سے دیکھا جائے گا تو فرشتے اپنے اصلی حسم میں نہیں
ہوں گے ۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :-
وَلَوْ جَعَلْنَهُ مَلَكًا تَجَعَلْنَهُ رَجُلًا وَلَلْبَسُنَا عَلَيْهِمُ مَا يَلْبِسُونَ (الانعام (١٠)
یہ لوگ کہتے ہیں کہ فرشتہ کیوں نہیں اترتا۔ لیکن اگر فرشتہ آجائے تو آدمی کی شکل میں ہی آئیگا۔
تب یہ دیکھ سکیں گے۔ اور جب انسان کی شکل میں آئے گا تو پھر بات مشتبہ رہے گی کہ یہ فرشتہ ہے یا
آدمی ہا اور جو شبہ یہ اب پیدا کر رہے ہیں پھر بھی قائم رہے گا کہ یہ کلام خدا کا نہیں بلکہ انسانی بناوٹ
ہے۔ نہیں فرشتہ تو ہم تب بھیجتے جب اس کا کوئی فائدہ بھی ہوتا لیکن چونکہ ان آنکھوں سے لوگ
فرشتے کو دیکھ نہیں سکتے اور اگر دیکھیں تو انسان کی شکل میں دیکھ سکتے ہیں اور اس پر وہ پھر اعتراض
کریں گے اس لئے فرشتہ نازل نہیں کیا جاتا ۔
پس فرشتوں کا وجود نهانی وجود نہانی ہے ان آنکھوں سے دکھائی نہیں دیتا۔
تیری بات ان کے متعلق یہ یاد رکھنی چاہئے کہ وہ ایسی مخلوق ہیں کہ نہ نر ہیں نہ مادہ ۔ اس بات چه
کا پتہ اس آیت سے لگتا ہے جو میں نے پہلے پڑھی ہے کہ ام خَلَقْنَا الْمَلَئِكَةَ إِنَاثًا وَهُمْ شَهِدُونَ
الصفت : ۱۵۱) میاں خدا تعالیٰ نے یہ نہیں فرمایا کہ وہ تو مرد ہیں۔ بلکہ یہ کہا ہے کہ یہ کہتے ہیں فرشتے
لڑکیاں ہیں۔ ان کو کیا پتہ ہے کہ وہ کیا ہیں ؟ کیا یہ اس وقت موجود تھے ؟ جب خدا نے فرشتوں کو بنایا۔
خدا تعالیٰ نے فرشتوں کے مادہ ہونے سے تو انکار کر دیا مگر ساتھ یہ نہیں فرمایا کہ وہ نر ہیں پس ان کو
نر یا مادہ کہنا غلط ہے۔ یہ تو مادہ چیزوں میں ہوتا ہے۔ روحانی چیزوں میں نر و مادہ نہیں ہوتا۔ یہ
نہیں کہ مرد کی روح نہ ہو اور عورت کی مادہ ۔ نر اور مادہ تو ظرف کی حالت ہے ان میں جو چیز ہے
وہ ایک ہی ہے ۔
چوتھی باتے ملائکہ کے متعلق یہ معلوم ہوتی ہے کہ ان کے تین درجے ہیں ۔ وہ سارے کے سارے
ایک قسم کے نہیں ہیں۔ چنانچہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے :-
میں

انوار العلوم جلد ۵
۴۹۱
ملائكة الله
الَّذِينَ يَحْمِلُونَ الْعَرْشَ وَمَنْ حَوْلَهُ يُسَبِّحُونَ بِحَمْدِ رَبِّهِمْ وَيُؤْمِنُونَ
به وَيَسْتَغْفِرُونَ لِلَّذِينَ آمَنُوا رَبَّنَا وَسِعْتَ كُلَّ شَيْءٍ رَحْمَةً وَعِلْمًا فَاغْفِرْ
لِلَّذِينَ تَابُوا وَاتَّبَعُوا سَبِيلَكَ دَقِهِمْ عَذَابَ الْجَحِيمِ (المومن : ٨)
اس آیت سے تین قسم کے فرشتوں کا پتہ چلتا ہے ۔ دو قسم کے فرشتوں کا دلالت النص ہے اور میری
قسم کے فرشتوں کا اشارۃ النص سے ۔ کیونکہ اس میں بتایا گیا ہے کہ ایک تو وہ فرشتے ہیں جو عرش کو
اٹھائے ہوئے ہیں اور ایک وہ فرشتے ہیں جو عرش کے گرد رہتے ہیں۔ یعنی ایک تو وہ فرشتے ہیں جن
کے ذریعہ سے احکام الہی جاری ہوتے ہیں۔ اور ایک وہ فرشتے ہیں جو ان کے نائب اور ان کے احکام
کو نچلے طبقہ تک لے جانے والے ہیں۔ اور اس بیان سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک اور طبقہ فرشتوں کا
ہے جو ان عرش کے گرد رہنے والے فرشتوں سے بھی نیچے کا ہے۔ اور احادیث سے بھی اس کی
تصدیق ہوتی ہے۔ کیونکہ ان سے معلوم ہوتا ہے کہ بعض فرشتے مختلف اشیاء پر مقرر ہیں پس وہ حَمَلَهُ
الْعَرْشِ اور مَنْ حَوْلَهُ کے سوا تیری قسم کے فرشتے ہیں ۔ زرتشتیوں میں بھی اس مسلہ کا کی قدر
کچھ پتہ لگتا ہے۔ کیونکہ وہ کہتے ہیں کہ سات فرشتے ہیں جو دنیا کا کام چلاتے ہیں۔ قرآن کریم میں آتا
ہے کہ قیامت کو آٹھ فرشتے خدا کے تخت کو اُٹھائے ہوئے ہوں گے۔ تخت سے مراد چاندی سونے
کا تخت نہیں بلکہ وہ اعلیٰ صفات مراد ہیں جن سے خدا تعالیٰ کی الوہیت روشن ہوتی ہے۔ اگلے
جہان میں وہ آٹھ ملائکہ کے ذریعہ سے ظاہر ہو گی ۔ مگر اس دنیا میں جیسا کہ استدلال سے ثابت ہوتا ہے
سات فرشتوں سے ظاہر ہوتی ہے ۔
تو ایک وہ فرشتے ہیں جو خدا کا عرش اٹھائے ہوئے ہیں اور دوسرے وہ ہیں جو ان سے ادنی
ہیں مگر خدا تعالیٰ کے مقرب ہیں اور وہ ایسے ہیں جیسے اسسٹنٹ ہوتے ہیں۔ اصل کام ان کے
شپرد نہیں ہوتا وہ ان کے مددگار ہیں اور تیسرے وہ جو ادنی درجہ کے ہیں ۔
پس تین قسم کے فرشتے ہیں :۔
قسم
ا وہ جو خدا کی صفات ظاہر کرنے والے ہیں ۔
وہ جو ان کے مددگار اور خدا کے مقرب ہیں ۔
وہ جو مختلف چھوٹے چھوٹے کاموں پر متعین ہیں۔ اور ان کی تعداد کی تعیین ہی نہیں ہو سکتی
وہ جو
کیونکہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے :-
وَمَا يَعْلَمُ جُنُودَ رَبِّكَ إِلَّا هُوَ (المدثر : ۳۲)

انوار العلوم جلد ۵
۴۹۲
ان کا اندازہ کوئی انسان کر ہی نہیں سکتا۔ کیونکہ جیسا کہ نبیوں کے کلام سے ثابت ہوتا ہے ہر کام
کا علیحدہ فرشتہ ہوتا ہے ۔
پانچویں باتے یہ معلوم ہوتی ہے کہ ملائکہ ایسی مخلوق ہے جو بدی کر ہی نہیں سکتی۔ انسان میں تو
یہ مادہ ہے کہ انبیاء حتی کہ خدا کا بھی انکار کر دیتا ہے ۔ اور ایسے لوگ ہوتے ہیں جو خدا کو گالیاں
دیتے ہیں۔ مگر قرآن سے پتہ لگتا ہے کہ ملائکہ ایسی مخلوق ہے کہ اس میں بدی کی قوت ہی نہیں ہے
اور انسان کی نسبت ان کا دائرہ عمل محدود ہوتا ہے۔ انسان حدود کو توڑ دیتا ہے ۔ مگر ملائکہ کے لئے جو
حدود مقرر ہیں ان کو نہیں توڑ سکتے ۔ چنانچہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے :۔
ه
6
لَا يَعْصُونَ اللهَ مَا أَمَرَهُمْ وَيَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ ) ( التحريم :)
کر ملا کہ اللہ کے حکم کونہیں توڑتے اور وہ ہی کرتے ہیں جو ان کو حکم دیا جاتا ہے ۔
چھٹی باتے یہ ہے کہ نہ صرف یہ کہ ملائکہ خدا کے حکم کی خلاف ورزی نہیں کرتے۔ بلکہ ان میں ایسا
مادہ ہے کہ خدا کے احکام کو پورے طور پر بجا لاتے ہیں کسی حکم کی خلاف ورزی کرنا اور بات ہوتی
ہے اور اس کو پورے طور پر نہ کر سکنا اور بات مثلاً ایک کمزور شخص کو کہا جائے کہ فلاں چیز اٹھاؤ
لیکن وہ اپنی کمزوری کی وجہ سے اُٹھا نہ سکے تو یہ نہیں کہا جائے گا کہ اس نے حکم کی خلاف ورزی
کی ۔ ہاں ایک ایسا شخص جو اُٹھانے کی طاقت رکھتا ہو وہ اگر اُٹھانے سے انکار کر دے تو یہ خلاف ورزی
ہو گی۔ فرشتوں کے متعلق خدا تعالیٰ فرماتا ہے ان میں ایسی قابلیت ہوتی ہے کہ جو کام انہیں کرنے
کو کہا جاتا ہے اسے وہ من حیث الافراد کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔ یعنی سب میں اس کے کرنے جاتا
کی طاقت موجود ہوتی ہے۔ انسانوں کی طرح نہیں ہوتے کہ بعض آدمیوں میں حکم پورا کرنے کی طاقت
ہوتی ہے اور بعض میں نہیں۔ چنانچہ فرماتا ہے۔ بعض
وَيَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ) (النحل : ۵۱)
انہیں جو حکم دیا جاتا ہے اسے بجالاتے ہیں۔ انسان کی یہ حالت نہیں ہوتی ۔ وہ بعض اوقات
چاہتا ہے کہ ایک کام کرے لیکن کر نہیں سکتا ۔ مثلاً وہ چاہتا ہے کہ کھڑا ہو کر نماز پڑھے لیکن وہ کہ ہو کر نماز بیمار ن وہ
ہو تو ایسا نہیں کر سکتا۔
ساتو یہ باتے ملائکہ کے متعلق یہ معلوم ہوتی ہے کہ وہ ارد گرد کے اثرات کو قبول نہیں کرتے باقی
مخلوق زبر دست سے زبردست ہو تو بھی اثر قبول کرتی ہے ۔ ہاں یہ ہوتا ہے کہ بعض اثرات کو قبول
کرتی ہے اور بعض کو نہیں بھی قبول کرتی ۔ مثلاً انبیاء ہیں یہ نیکی کے اثر کو قبول کرتے ہیں۔ یالڑائی

انوار العلوم جلد ۵
۴۹۳
ملائكة الله
ہو اور وہ اس میں شامل ہوں تو بشریت کے لحاظ سے ان پر بھی اثرات پڑیں گے۔ لیکن نبی بڑے اثرات
سے محفوظ ہوتے ہیں۔ مگر فرشتے ہر رنگ میں محفوظ ہوتے ہیں۔ چنانچہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے :-
عَلَيْهَا مَلَئِكَةٌ غِلَاظٌ شِدَادٌ (التحريم :)
ملائکہ کی صفت یہ ہے کہ وہ غلاظ اور شداد ہوتے ہیں۔ دوسری کوئی چیز ان پر اثر نہیں ڈال سکتی۔
ہاں ان کو جس چیز پر اثر ڈالنے کے لئے کہا جائے اس پر ضرور ڈال دیتے ہیں ۔ یہ طاقت انسان میں چیز پر اثر ڈالنے
نہیں ہوتی بعض باتوں میں ہوتی ہے اور بعض میں نہیں ہوتی۔ یعنی بعض صفات میں انسان بھی ایسا ہوتا نہیں ہوتی بعض باتوں میں ہوتی ہے اور نہیں ہے مگر من کل الوجوہ نہیں ہوتا ۔ چنانچہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے :۔
مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللهِ وَالَّذِينَ مَعَهُ أَشِدَّاءُ عَلَى الكُفَّارِ رُحَمَاءُ بَيْنَهُمُ
والفتح : ٣٠)
کہ مومن بھی اشداء ہوتے ہیں مگر کفار پر ۔ آپس میں وہ ایک دوسرے کا اثر قبول کرتے ہیں اسی
طرح فرماتا ہے :-
يأَيُّهَا النَّبِيُّ جَاهِدِ الْكُفَّارَ وَالْمُنْفِقِينَ وَاغْلُظَ عَلَيْهِمْ ( (التوبة (٧٣)
اے نبی ! کفار اور منافقین کا مقابلہ کرو مگر ان کا اثر نہ قبول کرو۔ تو مومنوں میں یہ بات ہوتی
ہے کہ وہ دوسروں پر اپنا اثر ڈالتے بھی ہیں اور ان کا اثر قبول بھی نہیں کرتے مگر بعض امور میں اور
ملائکہ من کل الوجوہ ایسے ہوتے ہیں کہ کبھی اثر قبول نہیں کرتے ۔
ہے :۔
آٹھویں بات یہ ہے کہ ان کی تعداد انسان کے لئے غیر محدود ہے ۔ چنانچہ خدا تعالیٰ فرماتا
وَمَا يَعْلَمُ جُنُودَ بَيْتِكَ الَّا هُوَ (المدثر : ۳۲)
ملائکہ کی تعداد خدا ہی جانتا ہے ۔ اور کوئی معلوم نہیں کر سکتا ۔
نوین بات یہ معلوم ہوتی ہے کہ ان میں افسر ماتحت بھی ہوتے ہیں یہی نہیں کہ ایک بڑا ہے
اور دوسرا چھوٹا مگر اپنے اپنے کام اور جگہ پر سب مستقل ہیں۔ بلکہ وہ افسر اور ماتحت کی حیثیت بھی رکھتے
ہیں۔ چنانچہ ایک جگہ تو خدا تعالیٰ فرماتا ہے :۔
قُلْ يَتَوَقَكُمْ مَلَكُ الْمَوْتِ الَّذِي وَكِلَ بِكُمْ ثُمَّ إِلَى رَبِّكُمْ تُرْجَعُونَ )
ر السجدة : ١٢)
کہہ دے کہ تمہاری روح قبض کرے گا موت کا فرشتہ جس کے سپرد تمہاری جان نکالنے کا کام کیا

انوار العلوم جلد ۔
۴۹۴
ملائكة الله
گیا ہے ۔ پھر تم اپنے رب کی طرف لوٹائے جاؤ گے۔ اور دوسری جگہ فرماتا ہے :-
وَلَوْ تَرَى إِذِ الظَّلِمُونَ فِي غَمَرَتِ الْمَوْتِ وَالْمَلَائِكَةُ بَاسِطُوا أَيْدِيهِمْ
أخْرِجُوا أَنْفُسَكُمُ الْيَوْمَ تُجْزَوْنَ عَذَابَ الْهُونِ بِمَا كُنْتُمْ تَقُولُونَ عَلَى اللَّهِ
غَيْرَ الْحَقِّ وَكُنْتُمْ عَنْ أَيْتِهِ تَسْتَكْبِرُونَ ، ( الأنعام : ۹۴)
یعنی اور کاش کہ تو دیکھے اس گھڑی کو جب کہ ظالم موت کی تکلیف میں ہوں گے اور فرشتے اپنے
ہاتھوں کو ان کی طرف دراز کئے ہوئے کہہ رہے ہوں گے کہ نکالو اپنی جانوں کو ۔ آج کے دن تم رسوائی
کا عذاب دیئے جاؤ گے ۔ یہ سبب تمہارے اللہ تعالیٰ کے متعلق نادرست باتوں کے کہنے کے اور یہ سبب
اس کے نشانات سے تکبر کر کے اعراض کرنے کے ۔ اسی طرح فرماتا ہے :۔
إِنَّ الَّذِينَ تَوَتُهُمُ الْمَلَئِكَةُ ظَالِمِي أَنْفُسِهِمْ قَالُوا فِيمَ كُنْتُمْ (الفاء : )
معنی ضرور وہ لوگ کہ جن کی ملائکہ روح قبض کریں گے ایسے حال میں کہ وہ لوگ اپنی جانوں پر ظلم
کر رہے ہوں گے ۔ ان سے ملائکہ کہیں گے کہ تم کسی خیال میں ٹھہرے ہوئے تھے ؟
اب ان تینوں آیتوں کو ملا کر دیکھو کہ اول الذکر آیت میں تو یہ بتایا گیا ہے کہ سب انسانوں کی جانیں
نکالنے کا کام صرف ایک ہی فرشتہ کے سپرد کیا گیا ہے ۔ اور دوسری دونوں آیتوں میں یہ بتایا گیا ہے
که جان بہت سے فرشتے نکالتے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ مشکل تو ایک فرشتہ ہے مگر آگے اس کے
ہیں۔
نائب بہت سے فرشتے ہیں جو اس کی اطاعت میں اس کام کو بجالاتے ہیں۔ اور جب موت کے انتظام
میں افسری ماتحتی کے سلسلہ کو ملحوظ رکھا گیا ہے تو دوسرے امور کو بھی اسی پر قیاس کیا جا سکتا ہے کہ تمام
امور جو فرشتوں کے ذریعہ سے ہوتے ہیں۔ وہ چند بڑے فرشتوں کے سپرد ہیں ۔ اور آگے ان کے ماتحت
شمار سے باہر ایک جماعت کام کرتی ہے ۔
دسویں بات یہ ہے کہ فرشتوں میں انسان کی طاقتوں کے مقابلہ میں محدود طاقتیں ہو اقتیں ہوتی ہیں۔ ملائکہ
ایک ہی حالت میں رہتے ہیں لیکن رہتے ہیں لیکن انسان بہت ترقی کر سکتا ہے ۔ چنانچہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے :
ہے
:-
وَعَلَّمَ آدَمَ الْأَسْمَاءَ كُلَّهَا ثُمَّ عَرَضَهُمْ عَلَى الْمَائِلَةِ فَقَالَ أَنبِئُونِي
بِأَسْمَاءِ هَؤُلَاءِ إِنْ كُنْتُمْ صَدِقِينَ ، قَالُوا سُبْحَنَكَ لَا عِلْمَ لَنَّا إِلَّا مَا عَلَّمْتَنَا
إِنَّكَ أَنتَ الْعَلِيمُ الْحَكِيمُ (البقرة : ٣٢ - ٣٣ )
اللہ نے آدم کو سارے نام سکھا دیتے اور پھر ملائکہ کے سامنے ان چیزوں کو جن کے نام سکھائے
تھے پیش کیا۔ اور پوچھا کہ مجھے ان کے نام بتاؤ اگر تم حق پر ہو۔ انہوں نے کہا کہ تو پاک ہے۔ یہیں کچھ علم نہیں۔

انوار العلوم جلد ۵
۴۹۵
ملائكة الله
مگر اتنا ہی جتنا کہ تو نے ہمیں سکھایا ہے۔ ضرور تو بہت جاننے والا حکمت والا ہے ۔ اس کے بعد
اللہ تعالیٰ نے آدم سے کہا کہ وہ نام بتائے اور انہوں نے بتا دیئے ۔
اس جگہ ضمنی طور پر میں اس سوال کا جواب دے دیتا ہوں کہ خدا تعالیٰ نے خود کیوں نام نہ بتا دیے؟
آدم سے کیوں کہلوائے ؟ سو اس میں یہ حکمت تھی کہ اگر خدا تعالیٰ بتاتا تو ان میں ساری صفتیں
آجائیں۔ حضرت آدم کو کہا گیا کہ تو بتا یعنی تیری طرف یہ دیکھ لیں ۔
غرض ملائکہ کی طاقتیں انسان سے محدود ہوتی ہیں۔ مگر باوجود اس کے ملائکہ جو کچھ کرتے ہیں خدا
کے حکم اور منشاء کے ماتحت کرتے ہیں کسی قسم کی نافرمانی نہیں کر سکتے ۔
گیارہویں بات یہ معلوم ہوتی ہے کہ ملائکہ میں ارادہ ہے مگر بہت محدود۔ اس کی مثال
ایسی ہے جیسے گھوڑے کے گلے میں لمبا رسہ ڈال کر ایک کیلے سے باندھ دیا جائے کہ حرکت کرتا
رہے لیکن اس حلقہ سے باہر نہ جا سکے۔ ملائکہ بھی ایک مرکز کے ارد گرد حرکت کرتے رہتے ہیں اور اس حد
سے باہر نہیں جاسکتے ۔ وہ حدیبی ہے کہ : لا يَعْصُونَ اللَّهَ مَا أَمَرَهُمْ وَيَفْعَلُونَ مَا
يُؤْمَرُونَ - (التحريم : ٧)
اس حد سے باہر نہیں جا سکتے ۔ فرشتوں کے ارادہ کا پتہ زمین سے بھی لگتا ہے کہ وہ حضرت آدم
کے متعلق کہتے ہیں :-
اتَجْعَلُ فِيهَا مَنْ تُفْسِدُ فِيهَا وَيَسْفِكُ الدِّمَاءَ ( البقرة : ۳۱ )
یہ انہوں نے خدا تعالیٰ سے سوال کیا ہے کہ نہیں سمجھائیے کہ آدم دنیا میں فساد کرے گا اور خون
بہائے گا۔ اس کا کیا انتظام ہو گا ؟ یہ سوال کرنا بتاتا ہے کہ ایک حد تک ان میں ارادہ ہوتا ہے
جو نہ تو بدی تک جاتا ہے اور نہ نیکی سے آگے گزر جاتا ہے۔ مگر اس آیت سے صرف اتنا معلوم ہوتا
ہے کہ انہوں نے پوچھا ۔ کہا جاسکتا ہے ممکن ہے کہ خدا نے الہام کیا ہو کہ پوچھو تو انہوں نے پوچھا ہو۔ ہے ہے خدانے کیا ہو کہ توانہوں
اول تو یہی بات غلط ہے کہ انہوں نے خدا تعالیٰ کے کہنے پر پوچھا کیونکہ آگے خدا تعالیٰ فرماتا ہے
إِنْ كُنْتُمْ صَدِقِينَ اگر تم یہ سوال کرنے میں بیچے ہو تو اسماء بتاؤ۔ اس سے معلوم ہوا کہ ان
کا سوال خدا کے حکم کے ماتحت نہ تھا۔ پھر حدیثوں میں ہم ایسی باتیں پڑھتے ہیں جن سے فرشتوں کا سوال خدا کے حکم کے نہ تھا پھر میں
ہ ۔ آتا ہے۔ ارادہ ظاہر ہوتا ہے ۔ جیسا کہ آتا ہے :-
ایک شخص ایک عالم کے پاس گیا اور جاکر کہا میں نے اتنے گناہ کئے ہیں کیا میں تو بہ کر سکتا
ہوں ؟ اس نے کہا تمہاری توبہ قبول نہیں ۔ اس نے اسے قتل کر دیا اور پھر ایک اور شخص کے

انوار العلوم جلد ۵
۴۹۶
ملائكة الله
پاس جانے کے لئے روانہ ہوا تاکہ اس کے پاس تو بہ کرے مگر راستے میں ہی مر گیا۔ اس پر جنت والے
فرشتوں نے کہا کہ ہم اسے جنت میں لے جائیں گے کہ یہ توبہ کی نیت کر چکا تھا اور دوزخ والے
فرشتوں نے کہا ہم اسے دوزخ میں لے جائیں گے کہ یہ تو بہ کرنے سے پہلے مر گیا۔ (مسلم کتاب التوبة
باب قبول توبة المقاتل وان كثر قتله ) اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ملائکہ میں ارادہ ہوتا ہے۔
پھر اس آیت سے بھی پتہ لگتا ہے ۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے :
مَا كَانَ لِي مِنْ عِلْمٌ بِالْمَلَكِ الْأَعْلَى إِذْ يَخْتَصِمُونَ ) (ص : ٤٠)
مجھے کیا معلوم تھا اس بحث کا حال جب فرشتے آپس میں بحث کر رہے تھے۔ اس سے معلوم
ہوا کہ وہ ایک دوسرے سے بحث بھی کر لیتے ہیں پس ان میں ارادہ پایا جاتا ہے مگر نہایت محدود
بار ہوں باتے ملائکہ کے متعلق یہ معلوم ہوتی ہے کہ وہ عالم الغیب نہیں ہیں۔ کیونکہ قرآن
میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :-
وَيَوْمَ يَحْشُرُهُمْ جَمِيعًا ثُمَّ يَقُولُ لِلْمَلَئِكَةِ أَهْؤُلَاءِ إِيَّاكُمْ كَانُوا يَعْبُدُونَ )
قَالُوا سُبُحْنَكَ أَنْتَ وَلِيُّنَا مِنْ دُونِهِمْ بَلْ كَانُوا يَعْبُدُونَ الْجِنَّ أَكْثَرُهُمُ
بِهِمْ مُؤْمِنُونَ ) (سبا: ۴۱-۴۲)
اور جس دن کہ اللہ ان سب کو اکٹھا کرے گا۔ پھر ملائکہ سے کہے گا کہ کیا یہ لوگ تمہاری عبادت
کیا کرتے تھے ۔ وہ کہیں گے تو پاک ہے ان سے ہمارا کیا واسطہ ہے۔ ہمارا دوست تو تو ہے۔ یہ
لوگ تو جنوں کی عبادت کرتے تھے ۔ اور ان میں سے اکثر ان پر ایمان لاتے تھے ۔
اس آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ فرشتوں کو علم غیب نہیں کیونکہ اگرانہیں علم غ علم غیب ہوتا تو وہ
عبادت سے لاعلمی ظاہر نہ کرتے ۔ یہ نہیں کہا جا سکتا کہ اللہ تعالیٰ نے یونہی سوال کیا تھا۔ کیونکہ ایسے
موقع میں بلاوجہ سوال بھی ایک قسم کا جھوٹ بن جاتا ہے اور اللہ تعالیٰ کی ذات پاک ہے ۔ دوم
پچھلی کتب سے معلوم ہوتا ہے کہ بعض لوگ فرشتوں کی عبادت کے بھی قائل تھے ۔
پس معلوم ہوتا ہے کہ بعض فرشتے بوجہ عدم علم کے اس امر سے انکار کر دیں گے کہ بعض انسان ان
کی عبادت کرتے تھے بعض حدیثوں سے بھی یہ بات وضاحت کے ساتھ ظاہر ہو جاتی ہے کہ
فرشتے عالم الغیب نہیں ہوتے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ سلم فرماتے ہیں۔ ایک شخص مؤمن کہلاتا اور
مومنوں والے کام کرتا ہے ۔ اس کے کا تب فرشتے جب اس کے عمل لے کر خدا تعالیٰ کے حضور
میں پیش کرنے کے لئے لے ۔ لئے لے جاتے ہیں۔ مثلاً وہ نماز پڑھتا ہے اور وہ اس عمل کو اس کے حضور میں

انوار العلوم جلد ۵
۴۹۷
ملائکة الله
پیش کرتے ہیں تو آسمان سے آواز آتی ہے کہ اسے واپس لے جاؤ اور جا کر اس کے منہ پر مار و بینماز
اس نے میرے لئے نہیں پڑھی ۔
قابل قبول نہ تھی ؟
وا کہ لانہ غیب کا علم ہیں ہوتا اگر ہوتا تو وہ اسی نماز کیسے ہی کیوں جاتے ہو
تیر ہو یہ باتے یہ معلوم ہوتی ہے کہ الگ الگ چیزوں کے الگ الگ فرشتے ہوتے ہیں۔ چنانچہ
حدیثوں میں آتا ہے کہ حضرت عائشہ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ سلم سے پوچھا کہ یا رسول اللہ آپ کو
احد کے دن سے زیادہ بھی کبھی تکلیف پہنچی ہے ۔ آپ نے فرمایا ۔ ہاں ۔ یوم عقبہ کو جب کہ مکہ والوں کے حد دن سے زیادہ ھی بھی تکلیف پیچی ہے۔ نے فرمایا۔ یوم کو جبکہ کہ
انکار کو دیکھ کر میں نے عبدیالہ عبدیالیل کی قوم کی طرف توجہ کی۔ مگر انہوں نے توجہ نہ کی اور میری بات کو
رو کر دیا اس پر میں سخت غمگین ہو کر بلا کسی خاص جہت کو مد نظر رکھنے کے یونٹی ایک طرف کو نکل
کھڑا ہوا ۔ راستہ میں میں نے ایک بادل کا ٹکڑا دیکھا جس میں جبرائیل مجھے نظر آئے اور انہوں نے
کہا کہ اللہ تعالیٰ نے تیری قوم کی بات کو سن کر اور ان کی مخالفت کو دیکھ کر پہاڑ کے فرشتہ کو حکم دیا ہے
کہ جو تو اسے حکم کرے وہ کرے ۔ اس پر پہاڑ کے فرشتہ نے مجھے سلام کیا اور کہا کہ آپکے چاہتے ہیں کہ
میں انشین کو دیکھ کے گرد کے دو پہاڑ ان پر برابر کر دوں یعنی ان میں زلزلہ پیدا ہوکر وہ لوگ
ہلاک ہو جائیں ۔ میں نے کہا کہ نہیں۔ نہیں اُمید کرتا ہوں کہ ان کی اولاد نیک پیدا ہو جائے جو ایک
خدا کی پرستش کرنے لگے ۔ (البداية والنهاية جلد ۳ را تا ما مطبوع بيروت ۱۹۹۶ء )
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ جبرائیل نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ کہا کہ خدا نے
پہاڑ کے فرشتے کو حکم دیا ہے کہ آپ کی مدد کرے اپنے متعلق نہیں کہا۔ کہ میں مدد کے لئے آیا ہوں اس سے
۱۳ ۱۳
ظاہر ہے کہ پہاڑہ کا فرشتہ الگ تھا اور الگ الگ چیزوں کے علیحدہ علیحدہ فرشتے مقرر ہوتے ہیں ۔
چودھویں بات یہ معلوم ہوتی ہے کہ ملائکہ مختلف صفات الہیہ کے مظہر ہوتے ہیں۔ بعض کسی
ایک طاقت کے اور بعض ایک سے زیادہ طاقتوں کے مظہر ہوتے ہیں۔ چنانچہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے:
الْحَمْدُ لِلَّهِ فَاطِرِ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ جَاهِلِ المَلْئِكَةِ رُسُلًا أُولَى أَجْنِحَةٍ مَثْنَى
وَثُلُثَ وَرُبَعَ ، يَزِيدُ فِي الْخَلْقِ مَا يَشَاءُ إِنَّ اللهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرُه (فاطر : ۲)
سب تعریفیں اللہ کے لئے ہیں جس نے پیدا کیا ہے آسمانوں اور زمین کو اور جو فرشتوں کو رسول بناکر
بھیجتا ہے ۔ جن میں سے بعض دو بعض تین اور بعض چار صفات کے مظہر ہوتے ہیں اور اللہ ان میں
زیادتی بھی کرتا ہے جتنی چاہتا ہے ۔ اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے ۔
اس کا پور انام عبدیالیل بن عمرو بن عمیر ہے یہ طائف کے رؤسا میں سے ایک تھا۔ قبیلہ بنو ثقیف سے تعلق تھا۔ (سیرت ابن 1
هشام عربی جلد ۲ صفحہ ۶۰ مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ء)

انوار العلوم جلد ۵
۴۹۸
ملائكة الله
اس آیت سے یہ بات معلوم ہوئی کہ مختلف فرشتے مختلف صفات کے مظہر ہوتے ہیں اور کوئی تھوڑی صفات
کے اور کوئی زیادہ صفات کے۔ اور یہ بات بھی معلوم ہوتی ہے کہ جس زمانہ کے لئے جتنی ضرورت ہوتی ہے
اتنی ہی استعداد کے فرشتے بھیجے جاتے ہیں انہی فرشتوں کو لوگوں کے پاس بھیجا جاتا رہا جن میں ان
لوگوں کے مطابق استعداد ہوتی تھی۔ اور جب دنیا پورے درجہ تک پہنچ گئی تو اس وقت خدا تعالیٰ
نے جبرائیل کو اپنی کامل صورت میں بھیجا جس کے متعلق رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ اس کے
چھ سو پر ہیں جو کامل کتاب لے کر آیا میں اس سے معلوم ہوا کہ جبرائیل خدا کی چھ سو صفات کے مظہر کی سو
ہیں ۔ یہ کہنا غلطی ہے کہ خدا کی صفات تو تھوڑی ہیں پھر یہ چھ سو صفات کے کیونکہ مظہر ہوئے ؟
خدا تعالیٰ کی بے شمار صفات ہیں اور چھ سو تو صرف وہ ہیں جو انسان کے ساتھ تعلق رکھنے والی ہیں ۔
کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو جبرائیل سے زیادہ تھا۔ اور یہ بالکل درست بات ہے وجہ یہ کہ اور ملائکہ
بھی آپ کی تائید میں تھے اور وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی دوسری صفات کے فرشتے تھے۔
تو معلوم ہوا کہ ملائکہ مختلف صفات کے مظہر ہوتے ہیں۔ اور اجنحہ کے معنے پر نہیں بلکہ صفات
کے ہیں جو ان میں پائی جاتی ہیں۔
یہ تو وہ باتیں ہیں جن سے ملائکہ کے متعلق اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ کیسی مخلوق ہیں۔ اس بیان ہے کہ وہ کسی وقت ہیں۔
سے بعض کو ملک کے لفظ کے ساتھ اس کی کچھ کچھ صفات کا پتہ بھی لگ گیا ہوگا۔ اب میں ان کے
کام بتاتا ہوں ۔
ہے:۔
ملائکہ کے کام
ملائکہ کا ایک کام جو بہت بڑا ہے وہ یہ ہے کہ وہ کلام الہی لاتے ہیں چنانچہ خداتعالیٰ فرماتا
اللَّهُ يَصْطَفِي مِنَ الْمَلَئِكَةِ رُسُلًا وَمِنَ النَّاسِ ، (الج ( 64 )
اللہ تعالیٰ ملائکہ اور انسانوں سے رسولوں کو چنتا ہے ۔ اس سے معلوم ہوا کہ ملائکہ کا ایک کام
خدا کا کلام پہنچاتا ہے ۔
دوسرا کام ملائکہ کا جان نکالنا ہے۔ جیسا کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے :-
مد بخارى كتاب التفسير - سورة النجم باب قوله فاوحى إلى عبده ما اوحى

انوار العلوم جلد ۵
۴۹۹
متفرق ملائکه
قُلْ يَتَوَقَكُمْ مَلَكُ الْمَوْتِ الَّذِي وَكِلَ بِكُمْ ثُمَّ إِلَى رَبِّكُمْ تُرْجَعُونَ
(السجدة : ١٢ )
کہ تمہاری روح قبض کرتا ہے موت کا فرشتہ جس کے سپر د تمہاری جان نکالنے کا کام کیا گیا ہے
پھر تم اپنے رب کی طرف لوٹائے جاؤ گے ۔
کہ یہ ہوتا ہے کہ وہ شریروں جو ہی پر تیسرا کام فرشتوں کا یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ وہ شریر لوگ جو نبیوں کا مقابلہ کرتے ہیں ان پر
عذاب
لاتے ہیں۔ وہ فرشتے جب شریروں سے ملتے ہیں تو ان میں ایسی میگنیٹک طاقت پیدا ہوتی ہے کہ شریر
جل جاتے ہیں جیسے پٹرول کے پاس آگ جلاؤ تو اسے آگ لگ جاتی ہے۔ اسی طرح شریر پڑول
کی طرح ہوتے ہیں اور ملائکہ آگ کی طرح ۔ جب ان کے ساتھ لگتے ہیں تو شریر جل جاتے ہیں اور
جب وہ ان کے پاس آتے ہیں تو انہیں تباہ کر دیتے ہیں۔ چنانچہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے :-
هَلْ يَنظُرُونَ إِلَّا أَنْ تَأْتِيَهُمُ الْمَلَائِكَةُ أَوْ يَأْتِي رَبُّكَ أَوْ يَأْتِي بَعْضُ أَيْتِ
رَبِّكَ ، يَوْمَ يَأْتِي بَعْضُ ايْتِ رَبِّكَ لَا يَنْفَعُ نَفْسًا إِيْمَانُهَا لَمْ تَكُنْ مَنَتْ مِنْ
قَبْلُ أَوْ كَسَبَتْ فِي إِيمَانِهَا خَيْرًا ، (الانعام : ١٥٩ )
کیا یہ اس بات کی انتظار کرتے ہیں کہ ملائکہ آجائیں ۔ اگر وہ آگئے تو ادھر وہ آئیں گے اُدھر
یہ تباہ ہو جائیں گے۔ وہ ان کے لئے چنگاری ہیں اور یہ ان کے سامنے بارود
چوتھا کام ملائکہ کا یہ ہے کہ مومنوں کی مدد کرتے ہیں۔ کافروں کے لئے تو وہ چنگاری ہیں
که او ادھر وہ قریب ہوئے اور اُدھر وہ جلے لیکن مؤمن ان سے مدد مدد لیتے اور وہ انہیں
دیتے ہیں۔ چنانچہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے :-
مارو
إِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَئِكَةُ
الَّا تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَ ابْشِرُوا بِالْجَنَّةِ الَّتِي كُنْتُمْ تُوعَدُونَ وَنَحْنُ أَوْلِيَؤُكُمُ
في الحيوة الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ * وَلَكُمْ فِيهَا مَا تَشْتَهِي أَنْفُسُكُمْ وَلَكُمْ فِيهَا مَا تَدْعُونَ
رحم السجدة : ۳۱-۳۲ )
وہ لوگ جو کہتے ہیں۔ ہمارا رب اللہ ہے ۔ پھر وہ اس بات پر قائم ہو جاتے ہیں۔ کوئی چیز انہیں
اس سے پھرا نہیں سکتی ۔ ان پر ملائکہ اترتے ہیں اور کہتےہیں تمہیں بشارت ہو جنت کی ۔ تم ڈرو نہیں۔
ہم تمہارے مدد گار ہیں۔ اس دنیا میں اس دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی ۔ اور جنت میں جو کچھ تم چاہوگے دہی تمہیں
ملے گا اس سے معلوم ہوا کہ بعض فرشتوں کا کام مومنوں کی مدد کرنا ہے ۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی