ملائکۃ اللّٰہ
انوارالعلوم (جلد 5), حصہ 3
انوار العلوم جلد ۵
۵۰۰
ملائكة الله
پانچواں کام یہ معلوم ہوتا ہے کہ علاوہ اس کے کہ فرشتے جب نظر آجائیں، تو وہ کفار اور مشرکین کو
ہلاک کر دیتے ہیں۔ ایک کام ان کا یہ بھی ہوتا ہے کہ ہر ملک جو انسان کے ساتھ ہوتا ہے ۔ وہ نبی اور اس
کی جماعت کا رعب انسان کے دل پر ڈالتا رہتا ہے ۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :-
اذْ تَقُولُ لِلْمُؤْمِنِينَ الَنْ يَلْفِيَكُمْ أَنْ يُمِدَّكُمْ رَبُّكُمُ بِثَلَثَةِ الْآبِ مِنَ الْمَلَئِكَةِ
مُنْزَلِينَ ، (ال عمران : ۱۲۵)
کیا تمہارے لئے یہ کافی نہیں کہ تین ہزار ملائکہ تمہاری مدد کو آجائیں۔ تین ہزار ملائکہ کیوں فرمایا ؟
اس لئے کہ اس موقع پر دشمن کی فوج اتنی ہی تھی۔ اس سے معلوم ہوا کہ یہ اعلیٰ درجہ کے فرشتے نہیں
تھے بلکہ وہ تھے جو ہر انسان کے ساتھ ایک ایک لگا ہوا ہے۔ کیونکہ فرمایا۔ کیا یہ کافی نہیں ہے ؟ کہ ہم
تین ہزار ملائکہ سے تمہاری مدد کریں ۔ یعنی جب تم دشمن کے مقابلہ پر جاؤ تو وہ تمہارا رعب ہر ایک
کے دل میں ڈالنا شروع کر دیں۔ چنانچہ آگے فرماتا ہے :۔
سَنُلْقِي فِي قُلُوبِ الَّذِينَ كَفَرُوا الرُّعْبَ (ال عمران : ۱۵۲ )
کافروں کے دلوں میں رعب ڈال دیا گیا ۔
پس ہر انسان کے ساتھ جو تلک ہوتا ہے وہ نبی اور اس کی جماعت کا رعب ڈالتا رہتا ہے ۔
رعب کی مثال اس زمانہ میں بھی ملتی ہے۔ حضرت مسیح موعود نے اپنے مخالفین کو بلایا کہ مباہلہ کر لو مگر
کوئی سامنے کھڑا نہ ہو سکا۔ وجہ یہ کہ جب وہ سامنے کھڑے ہونے کا خیال کرتے تو فرشتہ ان کے دل
میں رعب ڈال دیتا کہ مارے جاؤ گے اس لئے وہ ہٹ جاتے ۔
جن دنوں میں شملہ گیا وہاں مجھے ایک آریہ ملنے کے لئے آیا۔ ویدوں کے متعلق گفتگو ہوئی ۔ میں
نے کہا کہ اگر تمہیں ویدوں کے پیچھے ہونے کا یقین ہے تو قسم کھاؤ۔ کہنے لگا ہاں میں قسم کھانے کو تیار
ہوں ۔ میں نے کہا اس طرح قسم کھاؤ اگر یہ سچے نہ ہوں تو میری بیوی بچوں پر عذاب آجا ئے ۔ کہنے لگا
یہ تو نہیں ہو سکتا یہ کہتے ہوئے دل ڈرتا ہے ۔ میں نے کہا میں قرآن کے متعلق اسی طرح قسم کھانے
کو تیار ہوں کہنے لگا یہ تو بڑی جرأت ہے ۔ میں نے کہا کہ جب مجھے یقین ہے کہ قرآن سچا اور خدا کا
کلام ہے تو جرات کیوں نہ ہو ؟
بات یہی ہے کہ ایسے لوگوں کے دلوں میں ملائکہ رعب ڈالتے ہیں۔ اس زمانہ میں بھی اس کی
بار کا مثال موجود ہے کہ بار بار چیلنج دیا گیا مباہلہ کر لو مگر کوئی سامنے کھڑا نہ ہو سکا ۔ ابھی صوفیت کا دعوامی ہے بار دیاگیا کر لو مگر نہ ہو سکا۔
کرنے والے ایک صاحب حسن نظامی نامی اُٹھے اور انہوں نے لکھا کہ آؤ میں ایک گھنٹہ میں جان نکال
انوار العلوم جلد ۵
۵۰۱
ملائكة الله
لونگا ۔ آخر اتنے ذلیل ہوئے کہ بالکل خاموش ہو گئے۔ پھر دیو بندیوں کو دیکھو کتنے اشتہار لکھے اور شائع کئے مگر جب ہمارے
اشتہار کا کوئی جواب ہی نہیں دیتے جو کئی ماہ سے نکلا ہوا ہے۔ تو مباہلہ کے خیال پر انکے دل پر رعب چھا جاتا ہے۔
حدیثوں میں آتا ہے کہ ایک شخص رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور ذکر کیا ابوجہل نے
آتا ہے
مجھ پر ظلم کر رکھا ہے آپ انصاف کرائیں۔ اس نے میرا اتنا روپیہ دینا ہے مگر دیتا نہیں۔ رسول کریم پر رکھا ہے میرا انا
لی اللہ علیہ وسلم اس کو ساتھ لے کر ابوجہل کے پاس گئے اور جا کر پوچھا کہ تم نے اس کا اتنا روپیہ دینا
ہے۔ اس نے کہا ہاں دینا ہے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا دے دو۔ اس نے جھٹ
نکال کر دے دیئے ۔ اس پر لوگوں نے ابوجہل کو شرمندہ کیا کہ یہ تم نے کیا کیا ؟ تم تو ہمیں کہا کرتے
تھے کہ مسلمانوں کا مال کھا جانا جائز ہے ۔ پھر تم نے کیوں دے دیا ؟ اس نے کہا تمہیں کیا معلوم
ہے مجھے اس وقت ایسا معلوم ہوتا تھا کہ دو مست اونٹ میرے سامنے کھڑے ہیں۔ اگر یں نے
ذرا انکار کیا تو وہ مجھے چیر ڈالیں گے دراصل یہ رعب تھا جو فرشتہ اس کے قلب پر ڈال رہا تھا۔
عرض ملائکہ کا یہ کام بھی ہے کہ رعب ڈالتے ہیں ۔
پھر ملائکہ کا چھٹا کام یہ ہے ۔ کہ توحید الہی قائم کرتے ہیں۔ یوں تو سارے ہی کام فرشتے کرتے
ہیں مگر یہ خاص کام ہے جو ہر ایک فرشتہ کرتا ہے ۔ چنانچہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے :-
شَهِدَ اللهُ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ وَالْمَلَئِكَةُ وَأُولُوا لِعِلْمِ قَائِمًا بِالْقِسْطِ
ال عمران : ۱۹)
خدا بھی اپنی توحید پر گواہی دیتا ہے اور ملائکہ بھی گواہی دیتے ہیں۔ تو ملائکہ توحید کے ثبوت
کے لئے اسباب مہیا کرتے ہیں ۔
ساتواں کام ملائکہ کا یہ ہوتا ہے کہ انبیاء کی تصدیق ظاہر کرتے ہیں۔ لوگ انبیاء کو جھٹلاتے
ہیں ۔ مگر وہ دلوں میں خیال ڈالتے رہتے ہیں کہ یہ جھوٹا نبی نہیں ۔ چنانچہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے :-
لكِنِ اللَّهُ يَشْهَدُ بِمَا أَنْزَلَ إِلَيْكَ انْزَلَهُ بِعِلْمِهِ وَالْمَلَئِكَةُ يَشْهَدُونَ
وَكَفَى بِاللَّهِ شَهِيدًا ٥ (النساء : ١٩٧ ) ، :
فرمایا خدا گواہی دیتا ہے کہ جو کچھ تجھ پر نازل کیا گیا ہے یہ ہماری طرف سے ہے اور ملائکہ بھی
گواہی دیتے ہیں ۔
ملائکہ کئی طرز سے گواہی دیتے ہیں۔ مثلاً خواب میں نبی کی سچائی ظاہر کر دیتے ہیں ۔ ایک شخص نبی کا
دشمن ہوتا ہے اور اسے جھوٹا سمجھتا ہے۔ لیکن ملائکہ ایسی بات انس کے دل میں خواب کے ذریعہ ڈالتے
عه والسيرة النبوية لابن هشام جلد اصفر ۲۵۹۰۲۵۸ ناشر مكتبة توفيقية الازهر
انوار العلوم جلد ۵
۵۰۲
ملائكة الله
ہیں کہ وہ نبی کو مان لیتا ہے۔ بات اصل میں یہ ہے کہ ملک اس موقع کو تاڑ تا رہتا ہے کہ کب فلاں شخص
کے دل میں نیکی آئے ۔ اور ہر انسان پر الیسا وقت آتا ہے خواہ وہ ابو جہل ہو یا فرعون اور جب نیکی کے
آنے کا وقت ہوتا ہے۔ تو اس سے ملک فائدہ اُٹھا لیتا اور نبی کی سچائی دل میں ڈال دیتا ہے۔ آگے
یہ انسان کا کام ہوتا ہے کہ اس سے فائدہ اُٹھائے یا نہ اُٹھائے۔
تو ملائکہ کا ایک کام یہ ہے کہ لوگوں کے دلوں میں انبیاء کی تصدیق پیدا کرتے رہتے ہیں ۔
آٹھواں کام ملائکہ کا یہ ہوتا ہے کہ خدا کی تسبیح کرتے رہتے ہیں۔ چنانچہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے :۔
وَتَرَى الْمَلَئِكَةَ حَافِينَ مِنْ حَوْلِ الْعَرْشِ يُسَبِّحُونَ بِحَمْدِ رَبِّهِمْ (الزمر : ٤٢ )
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ملائکہ خدا کی تسبیح اور تحمید کرتے ہیں۔
نواں کام ملائکہ کا یہ ہوتا ہے کہ وہ مومنوں کے لئے استغفار کرتے ہیں۔ یہ خاص ملائکہ ہوتے
ہیں۔ ان کا خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ فرض ہوتا ہے کہ مومنوں کے لئے دُعا اور استغفار کرتے رہیں کہ
اگر مومن سے کوئی کمزوری صادر ہو جائے تو اس پر خدا تعالیٰ پردہ ڈال دے۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے :۔
الَّذِينَ يَحْمِلُونَ الْعَرْشَ وَمَنْ حَولَهُ يُسَبِّحُونَ بِحَمْدِ رَبِّهِمْ وَيُتُؤْمِنُونَ
بِهِ وَيَسْتَغْفِرُونَ لِلَّذِينَ آمَنُوا رَبَّنَا وَسِعْتَ كُلَّ شَيْءٍ رَحْمَةً وَعِلْمًا فَاغْفِرُ
لِلَّذِينَ تَابُوا وَاتَّبَعُوا سَبِيلَكَ وَقِهِمْ عَذَابَ الْجَحِيمِ ) (المؤمن : ٨)
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ خاص الخاص ملائکہ کا یہ کام ہوتا ہے کہ خاص الخاص مؤمنوں
کے لئے دعا کرتے رہتے ہیں کہ خدا ان کی کمزوریوں کو معاف کر دے۔ اور جو عام فرشتے ہوتے ہیں۔
ان کا کام یہ ہوتا ہے کہ سب کے لئے دعا کرتے ہیں ۔ عام مومنوں حتی کہ کافروں کے لئے بھی دعا
کرتے ہیں۔ اور اس طرح مؤمنوں کو دوہرا فائدہ پہنچتا ہے۔ ایک تو خاص فرشتے ان کے لئے دُعا
کرتے تھے اور دوسرے عام فرشتے جو سب کے لیئے دُعا کرتے ہیں ان میں بھی مومن شامل ہوتے
ہیں۔ سب کے لئے دُعا کرنے کے متعلق خدا تعالیٰ فرماتا ہے :-
وَالْمَلَئِكَةُ يُسَبِّحُونَ بِحَمْدِ رَبِّهِمْ وَيَسْتَغْفِرُونَ لِمَنْ فِي الْأَرْضِ (الشورى : ٢)
یعنی خدا کی رحمانیت کے فرشتے سب کے لئے دعا کرتے رہتے ہیں کہ خدا سب کو معاف کر دے ۔
میرا خیال ہے کہ خدا تعالیٰ نے دوزخ کو خالی کرنے کی یہ سبیل رکھی ہے خدا تعالیٰ فرشتوں کی دُعا
کے نتیجہ میں آخر کہے گا کہ جاؤ میں سب کو چھوڑتا ہوں ۔
انوار العلوم جلد ۵
۵۰۳
ملائكة الله
دسواں کام ملائکہ کا یہ ہے کہ وہ قوانین نیچر کی آخری علت ہیں اور دنیا میں جو کچھ ہو رہا ہے۔
سبب ملائکہ کے اثر کے ذریعہ سے ہو رہا ہے ۔ مثلاً بارش برستی ہے ، ہوا چلتی ہے سورج کی شعائیں
پہنچتی ہیں ، زہر اثر کرتا ہے ، تریاق اثر کرتا ہے وغیرہ وغیرہ ۔ یہ سب کچھ ملائکہ کے اثر کی وجہ سے
ہو رہا ہے اور کوئی چیز ایسی نہیں جو ان کے اثر کے بغیر اثر کر سکتی ہو۔ اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ زہر
بجائے خود زہر نہیں ہے اور تریاق اپنی ذات میں تریاق نہیں ہے ۔ بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ جس
ملک کے ماتحت زہر ہے جب تک وہ زہر کو اجازت نہ دے وہ اثر نہیں کر سکتا ہے اور جس کے
ما تحت تریاق ہے جب تک وہ حکم نہ دے تریاق اثر نہیں کر سکتا اور ہر چیز کے متعلق کی بات ہے
چنانچه قرآن کریم میں مختلف مقامات پر ذکر آتا ہے کہ بارشیں برسانا ، آندھیاں لانا اور دوسرے
کئی کام ملائکہ کے سپرد ہیں۔ یہ ایک لمبا سلسلہ ہے اور بیسیوں مثالیں اس قسم کی مل سکتی ہیں اور
کھلی کھلی پندرہ میں شالیں تو مل جاتی ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ ملائکہ قانون قدرت کے مختلف
شعبوں کو پورا کر رہے ہیں ۔ اگر چہ چند ایک مثالیں جو کھلی کھلی ہیں ان سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے یہ
لیکن اگر کوئی کہے کہ ان کی وجہ سے سب باتوں کے متعلق کسی طرح قیاس کیا جا سکتا ہے ؟ تو
اس کا یہ جواب ہے کہ یہ قیاس يَحْمِلُونَ الْعَرْشَ سے ہو سکتا ہے کہ ملائکہ ہی خدا کی سب صفات
کو ظاہر کرتے ہیں ۔ ہیں۔
گیارہواں کام ملائکہ کا یہ ہے کہ وہ استغفار ہی نہیں کرتے کہ لوگوں کے گناہ معاف کئے جائیں
بلکہ دعائیں بھی کرتے ہیں کہ خداتعالیٰ اپنے بندوں پر برکتیں نازل کرے ۔ استغفار کرنے کے تو یہ معنے
ہیں کہ انسانوں سے جو غلطیاں ہوں ان کو ڈھانپ دیا جائے مگر وہ دعائیں کرتے ہیں کہ خدا اپنی
رحمت نازل کرے ۔ چنانچہ آتا ہے :-
إِنَّ اللَّهَ وَ مَثْئِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى السَّبِي يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ
وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا ( الاحزاب : ٥٠ )
یہ فرشتے خدا کی رحمت کے ماتحت ہوتے ہیں جب کوئی شخص خدا کی راہ میں کام کرتا ہے تو لائکہ
اس پر خدا کی برکت نازل ہونے کی دُعائیں کرتے ہیں وہ خود تو برکت نہیں دے سکتے اس لئے خدا سے
ہونے
دعائیں کرتے ہیں کہ فلاں پر برکت نازل کرے ۔ ان کا درود ایسا ہی ہوتا ہے ۔ جیسے ہمارا رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق ہوتا ہے کہ ہم خدا سے درخواست کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر اپنی
برکت نازل کرے ۔ اسی طرح وہ بھی درخواست کرتے ہیں کہ خدایا اپنے اس بندے پر رحم کر ۔ خدا تعالیٰ
انوار العلوم جلد ۵
۵۰۴
ملائكة الله
فرماتا ہے ۔ تم بھی دُعائیں کرو کیونکہ خدا اور ملائکہ بھی اس کام پر لگے ہوئے ہیں۔
بار ہواں کام ملائکہ میں سے بعض کا یہ ہے کہ وہ سوائے عبارت کے کچھ نہیں کرتے ۔ وہ محض عباد
ہی کر رہے ہیں اور کرتے چلے جائیں گے حتی کہ اس دنیا کا خاتمہ ہو جائے ۔ چنانچہ حدیث میں آتا ہے
کہ ساتوں آسمانوں پر ایک قدم یا ایک بالشت یا ایک تھیلی کے برابر بھی جگہ خالی نہیں سب جگہ فرشتے
کھڑے عبادت کر رہے ہیں یا سجدہ میں ہیں یا رکوع میں ہیں۔ جب قیامت کا دن آئے گا سب کہیں گے
تو پاک ہے۔ ہم نے تیری عبادت اس طرح نہیں کی جو حق تھا ۔ ہاں بس اتنا کہ سکتے ہیں کہ ہم نے تیرا
شریک کسی کو نہیں ٹھہرایا ۔
فرشتوں کے اس قول سے مومنوں کو بھی سبق لینا چاہئے کہ اس قدر عبادت کرنے کے بعد فرشتے
کہیں گے ہم نے کچھ نہیں کیا ۔ مگر بعض لوگ تھوڑی سی عبادت کر کے کہہ دیتے ہیں کہ ہم نے اتنی عبادت
کی ہے۔
تیرہواں کام ملائکہ کا یہ ہے کہ لوگوں کے اعمال محفوظ رکھتے ہیں ۔ چنانچہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے :-
وَإِنَّ عَلَيْكُمْ لَحْفِظِينَ هُ كِرَامًا كَاتِبِينَهُ يَعْلَمُونَ مَا تَفْعَلُونَ ) (الانفطار : ( ت )
فرماتا ہے کہ تمہارے اوپر فرشتے مقرر کئے گئے ہیں ۔ جن کا کام یہ ہے کہ تمہارے اعمال لکھتے رہتے
ہیں جو تم ظاہر میں کرتے ہو ۔ باقی رہی نیست یہ ان ہی کو معلوم ہوتی ہے جن کو محاسبہ قلب کا کام پر رہے۔
چودہواں کام ملائکہ کا یہ ہے کہ جو خدا کے پیارے ہوتے ہیں ان کی محبت دنیا میں پھیلاتے ہیں
اور لوگوں کو تحریک کرتے ہیں کہ ان سے محبت کرو۔ چنانچہ حدیث میں آتا ہے ۔ کہ
إِذَا أَحَبَّ اللَّهُ الْعَبْدَ نَادَى جِبْرِيلَ إِنَّ اللهَ يُحِبُّ فَلَانَا فَاحْسِبُهُ فَيُحِبُّهُ جِبْرِيلُ فَيُنَادِي
جِبْرِيلُ فِي أَهْلِ السَّمَاءِ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ فَلَانَا فَا حِبُّوا فَيُحِبُّهُ أَهْلُ السَّمَاءِ ثُمَّ يُوْضَعُ
لَهُ الْقَبُولُ فِي الْأَرْضِ ۔
بخاری کتاب بدء الخلق باب ذكر المكشكة )
یعنی جب اللہ تعالیٰ کسی بندہ سے محبت کرتا ہے تو جبرائیل کو پکارتا ہے کہ اللہ فلاں شخص سے
محبت کرتا ہے ۔ اس پر جبرائیل اس سے محبت کرنے لگتا ہے۔ پھر جبرائیل تمام آسمان والوں میں پکارتا
ہے کہ اللہ فلاں شخص سے محبت کرتا ہے پس تم بھی اس سے محبت کرو۔ پین اس پر سب آسمان والے اس
سے محبت کرنے لگ جاتے ہیں۔ پھر اس کی قبولیت زمین میں پھیلا دی جاتی ہے ۔
اس زمانہ میں یہ نظارہ دیکھ لو ۔ یہ وہ زمانہ ہے کہ لوگ حکومتوں کو کہہ رہے ہیں کہ ہم تمہیں کیوں مانیں ؟
انوار المعلوم جلد ۵
۵۰۵
ملائكة الله
مگر اسی زمانہ میں لوگ حضرت مسیح موعود کی غلامی میں داخل ہو رہے ہیں ۔ اور جو بعد میں داخل ہوتے ہیں
انہیں افسوس ہوتا ہے کہ ہم نے پہلے کیوں نہ آپ کو مان لیا ؟ یہ ملائکہ ہی کی پھیلائی ہوئی محبت ہے ۔
خدا تعالیٰ کے پیاروں کی صداقت کی یہ ایک لطیف دلیل ہے جھوٹے مدعی اُٹھتے ہیں بڑا شور
مچاتے ہیں لیکن انہیں کوئی پوچھتا تک نہیں ۔ اسی زمانہ میں ایک ظہیر الدین اروپی اور دوسرا عبد الله
تیما پوری ہے بار ہا انہوں نے اپنے متعلق ٹریکٹ لکھ لکھ کر چھپوائے اور شائع گئے ۔ مگر کوئی ان کی
طرف توجہ بھی نہیں کرتا۔ مگر حضرت مسیح موعود کے متعلق دیکھو کس طرح آپ کی محبت دنیا میں پھیلی ؟
اور پھیل رہی ہے ۔
پندرہ ہواں کام ملائکہ کا یہ ہوتا ہے کہ کبھی ملائکہ کو خدا کے پیاروں کی خدمت میں لگا دیا جاتا ہے
اور ناموروں کے خادم اور غلام بنا دیئے جاتے ہیں ۔ جیسا کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے :-
وَإِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلَئِكَةِ إِنِّي خَالِقٌ بَشَرًا مِنْ صَلْصَالٍ مِنْ حَمَإٍ مَسْنُونِ ، فَإِذَا
سَوَيْتُهُ وَنَفَخْتُ فِيْهِ مِنْ رُوحِي فَقَعُوا لَهُ سَجِدِينَ ٥ (الجبر : ۲۹ - ۳۰)
خدا تعالیٰ نے ملائکہ کو کہا کہ مٹی سے بشر بنانے والا ہوں ۔ جس وقت میں اس کو بنا چکوں اور اس
پر اپنا کلام نازل کروں یعنی اسے نبی بناؤں اس وقت تم اس کی غلامی میں جھک جانا گویا ملائکہ کونی کی
غلامی میں دیا جاتا ہے اور وہ نبی کے مقام سے نیچے آجاتے ہیں۔
سولہواں کام ملائکہ کا یہ ہوتا ہے کہ وہ لوگوں کوعلم سکھاتے اور تعلیم دیتے ہیں یعنی ان کو مقرر کیا
جاتا ہے کہ وہ لوگ جو علم کی طرف توجہ کرنے والے ہوں ان کے قلوب پر علم کی روشنی ڈالتے رہو ۔
چنانچہ حدیثوں میں آتا ہے کہ جبرائیل رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس متمثل ہو کر آئے اور سوال کیا
یا رسول اللہ ایمان کیا ہے ؟ دین کیا ہے ؟ اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جواب دیتے
رہے جب چلے گئے تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کو فرمایا جانتے ہو یہ کون تھا ؟ انہوں نے
کہا یا رسول اللہ ہم تو نہیں جانتے آپ ہی بتائیے - آپ نے فرمایا یہ جبرائیل تھا جو تمہیں دین سکھانے
کے لئے آیا تھا ۔
ر بخاری کتاب الایمان باب سوال جبريل النبي عن الايمان والإسلام )
تو ملائکہ کا یہ بھی کام ہوتا ہے کہ علوم سکھاتے ہیں۔ مگر دینی علوم ہی نہیں ۔ دنیا کے معاملات کے
متعلق علوم بھی سکھاتے ہیں حتی کہ کافروں کو بھی سکھاتے ہیں ہیں نے ایڈیسن کی ایک کتاب پڑھی ہے۔ وہ لکھتا
ہے کوئی ایک بات بھی ایسی نہیں جو میں نے ایجاد کر کے نکالی ہو ۔ ایک دم میرے دل میں آکر ایک بات
انوار العلوم جلد ۵
۵۰۶
ملائكة الله
سے وہ
پڑتی اور میں اس کوعمل میں لے آتا ۔ اس کو چونکہ ایسے علوم کا شوق تھا اس لئے اس قسم کی باتیں سکھائی گئیں۔
نبیوں اور ولیوں میں چونکہ دینی علوم کا شوق ہوتا ہے اس لئے انہیں دینی علوم سکھاتے ہیں ۔
فرشتوں کے علوم سکھانے کا بھی عجیب طریق ہے۔ وہ جو بات سکھاتے ہیں اسے OBJECTIVE MIND
قلب عامل ، میں نہیں رکھتے بلکہ SUB CONSCIOUS MIND قلب غیر عامل میں رکھتے ہیں۔ یعنی دماغ
کے پچھلے حصہ میں رکھتے ہیں تاکہ سوچ کر انسان اسے نکال سکے۔ اس میں ظاہری دماغ سے حفاظت کی زیادہ
طاقت ہوتی ہے اور یہ ذخیرہ کے طور پر ہوتا ہے۔ ملائکہ جو کچھ سکھاتے ہیں اسی حصہ دماغ میں ڈالتے ہیں۔
الا ماشاء الله - دماغ کے تین حصتے ہوتے ہیں۔ ایک وہ حصہ جس کے ذریعہ ہم چیزوں کو دیکھتے اور سمجھتے ہیں۔ ہم
دو سرا دہ حصہ جو ذخیرہ کے طور پر ہوتا ہے ۔ اس میں باتیں محفوظ رکھی جاتی ہیں جو یاد کرنے پر یاد آجاتی ہیں
اور تیرا وہ حصہ جس میں ذخیرہ تو ہوتا ہے مگر یاد کرنے سے بھی اس میں جو جو کچھ ہو یاد نہیں آتا بلکہ بہت کر دینے
وہ بات سامنے آتی ہے ۔ ملائکہ سبھی اسر ملائکہ کبھی اس میرے حصے میں بھی علوم داخل کر جاتے ہیں جب ان کی ضرورت
ہو اس وقت ایسے واقعات پیش آجاتے ہیں کہ وہ علوم سامنے آجاتے ہیں۔ یوں یاد کرنے سے نہیں آتے ۔
یہ میرا ذاتی تجربہ ہے میری کوئی ۱۷ - ۱۸ سال کی عمر ہوگی۔ حضرت مسیح موعود کا زمانہ تھا۔ اس وقت میں
نے رسالہ تشمیذ نکالا تھا۔ خواب میں میں نے دیکھا کہ ایک فرشتہ آیا ہے جو مجھے کہتا ہے کیا تمہیں کچھ سکھائیں؟
میں نے کہا سکھاؤ۔ اس نے کہا سورہ فاتحہ کی تفسیر سکھائیں ؟ میں نے کہا ہاں سکھائیے ۔ اس رویا کا بھی
عجیب نظارہ تھا۔ یہ شروع اس طرح ہوئی کہ پہلے مجھے ٹن کی آواز آئی اور پھر وہ پھیلنے لگی اور پھیل کر
ایک میدان بن گئی۔ اس میں سے مجھے ایک شکل نظر آنے لگی۔ جو ہوتے ہوتے صاف ہوگئی۔ اور میں نے
دیکھا کہ فرشتہ ہے۔ اس نے مجھے کہا تمہیں علم سکھاؤں میں نے کہا سکھاؤ۔ اس نے کہا لو سورہ فاتح کی تفسیر
سیکھو۔ اس پر اس نے سکھانی شروع کی اور ایاک نعبد پر پہنچ کر کہا کہ سب نے اسی حد تک تفسیریں
لکھی ہیں آگے نہیں لکھیں۔ میں بھی اس وقت سمجھتا ہوں کہ ایسا ہی ہے۔ پھر اس نے کہا مگر میں تمہیں اس
سے آگے سکھاتا ہوں ۔ چنانچہ اس نے ساری سورۃ کی تفسیر سکھائی اور میری آنکھ کھل گئی ۔ اس وقت مجھے
اس کی ایک دو باتیں یاد تھیں جن کی نسبت اتنا یاد ہے کہ نہایت لطیف تھیں۔ مگر دوبارہ سونے کے بعد
جب میں اُٹھا تو میں وہ بھی بھول گیا تھا۔ حضرت خلیفہ المسیح الاول کو جب میں نے یہ رویا سنائی
تو آپ بہت ناراض ہوئے کہ کیوں اسی وقت نہ لکھ لی ؟ جو کچھ سکھایا گیا تھا اسے اسی وقت لکھ
لینا چاہئے تھا ۔
اس دن کے بعد آج تک میں سورہ فاتحہ پر کبھی نہیں بولا کہ مجھے اس کے نئے نے نئے نکات نہ سمجھا ہے
انوار العلوم جلد ۵
۵۰۷
گئے ہوں ۔ میں سمجھتا ہوں یہ اسی علم کی وجہ ہے جو مجھے سکھایا گیا ۔
ملائكة الله
ایک دفعہ مجھے اس علم کا خاص طور پر تجربہ ہوا ۔ ہمارے سکول کی ٹیم امرتسر کھیلنے کے لئے گئی ۔ کی تی امرتسر
میں اس وقت اگر چہ سکول سے نکل آیا تھا لیکن مدرسہ سے تعلق تھا کیونکہ میں نیا نیا نکلا تھا اس لئے
میں بھی ساتھ گیا۔ وہاں ہمارے لڑکے جیت گئے اس کے بعد وہاں مسلمانوں نے ایک جلسہ کیا اور مجھے
تقریر کرنے کے لئے کہا گیا۔ جب ہم اس جلسہ میں گئے تو راستہ میں میں ساتھیوں کو سناتا جا رہا تھا کہ خداتعالی
کا میرے ساتھ یہ معاملہ ہے کہ جب بھی میں سورۃ فاتحہ پر تقریر کروں گا نئے نکات سمجھائے جائیں گے۔
جلسہ میں پہنچ کر جب میں تقریر کرنے کے لئے کھڑا ہوا تو کوئی آیت سوائے سورۃ فاتحہ کے میری زبان
پر ہی نہ آئے ۔ آخر میں نے خیال کیا کہ میرا امتحان ہونے لگا ہے اور مجھے مجبوراً سورۃ فاتحہ پڑھنی پڑی
اس کے متعلق کوئی بات میرے ذہن میں نہ تھی میں نے یونسی پڑھی لیکن پڑھنے کے بعد فوراً میرے دل میں
ایک نیا نکتہ ڈالا گیا اور وہ یہ کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر جب سورۃ فاتحہ اُتری ہے اس وقت آپ
کے مخاطب کفار تھے۔ یہودی اور عیسائی نہ تھے مگر دعا اس میں یہ سکھائی گئی ہے کہ ہمیں یہودی
اور عیسائی بننے سے بچا کہ ہم ان کی طرح نہ نہیں ۔ حالانکہ چاہئے یہ تھا کہ جو سامنے تھے ان کے
متعلق دعا سکھائی جاتی کہ ہم ان کی طرح نہ نہیں ۔ اس میں یہ نکتہ ہے کہ مشرکین نے چونکہ تباہ و برباد
ہو جانا تھا اور بالکل مٹائے جانا تھا اس لئے ان کے متعلق دعا کی ضرورت نہ تھی۔ لیکن عیسائیوں
اور یہودیوں نے چونکہ قیامت تک رہنا تھا اس لئے ان کے متعلق دعا سکھائی گئی ۔
یہ نکتہ معاً مجھے سمجھایا گیا اور میں نے خدا تعالیٰ کا شکریہ ادا کیا کہ اس موقع پر اس نے میری آبرو
رکھ لی ۔
تو یہ علم جو خدا تعالیٰ کی طرف سے سکھایا جاتا ہے ۔ ہمیشہ ضرورت کے وقت کام آتا ہے اور ا ، اور ا سکے
یاد نہ رہنے میں یہ حکمت ہے کہ اگر بات یاد رہتی تو ایک ہی دفعہ کے لئے وہ ہوتی مگر اس طرح یہ
علم ہمیشہ کام آتا ہے ۔ اب کبھی کوئی اعتراض کرے اور کوئی حافظ نہ ہو جس سے قرآن کی کوئی اور آیت
پوچھی جا سکے تو خدا تعالیٰ سورۃ فاتحہ سے ہی مجھے اس کا جواب سمجھا دیتا ہے۔ تو سمادی علوم میں برکت ہوتی
ہے کہ جب ضرورت پڑے ان سے کام لیا جا سکتا ہے ۔
پس ملائکہ کے ذریعے علوم سکھائے جاتے ہیں محی الدین ابن عربی فتوحات مکیہ میں لکھتے ہیں کہ
مجھے بہت سے علوم ملائکہ نے سکھائے ہیں ( فتوحات مکیہ جلد امت مطبوعہ مصر ) صوفیاء میں سے بھی ہیں جنہوں نے ملائکہ کے
متعلق بحث کی ہے ۔ اگر چہ ان کی محبت حضرت مسیح موعود کے مقابلہ میں دسواں حصہ بھی نہیں ہے ۔
انوار العلوم جلد ۵
۵۰۸
الله
حضرت مسیح موعود بار ہا فرمایا کرتے تھے کہ کئی ہزار الفاظ کا مادہ آپ کو سکھایا گیا۔ میں نے بھی اور بارہا فرمایاکرتے مادہ
بہت سی باتیں ملائکہ کے ذریعہ سیکھی ہیں۔ ایک دفعہ گناہ کے مسئلہ کے متعلق اس وسعت متعلق اس وسعت کے ساتھ مجھے علم یا
گیا کہ میں اس کا خیال کر کے حیران ہو جاتا ہوں کہ کس عجیب طریق سے کوتاہیوں اور غلط کاریوں کا نقشہ
کھینچا گیا ہے ۔
سترھواں کام ملائکہ کا یہ ہوتا ہے کہ ہر شخص کے دل میں نیک تحریک اور نیک خیال پیدا کرتے
ہیں۔ یہ اس فرشتہ کا کام ہوتا ہے جو ہر ایک انسان کے لئے الگ الگ مقرر ہوتا ہے ۔ اصل میں یہ انتظام
جبرائیلی تسلط کے ماتحت ہی ہوتا ہے کہ فرشتہ انسان کے دل میں نیک تحریکیں کرنا رہتا ہے ۔ چنانچہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں :۔
فِي الْقَلْبِ لَمَّتَانِ لَمَّةٌ مِّنَ الْمَلَكِ إِبْعَادُ بِالْخَيْرِ وَتَصْدِيقُ بِالْحَقِّ فَمَنْ
وَجَدَ ذَلِكَ فَلْيَعْلَمُ أَنَّهُ مِنَ اللهِ سُبْحَانَهُ فَلْيَحْمَدِ اللَّهَ وَلَمَّةٌ مِنَ الْعَدُوَ الْعَادُ
بِالشَّرِّ وَنَكَذِيبُ بِالْحَقِّ وَنَهَى عَنِ الْخَيْرِ فَمَنْ وَجَدَ ذَلِكَ فَلْيَسْتَعِذْ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ
الرَّحِيمِ
فرماتے ہیں ۔ انسان کے دل میں دو تحریکیں ہوتی ہیں۔ ایک فرشتے کی طرف سے اس میں نیک باتوں
کی تحریک ہوتی اور سچائی کی تصدیق ہوتی ہے پس جس کے دل میں ایسی تحریک ہو جائے وہ جان ہے کہ
اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے پس وہ اللہ کا شکر کرے ۔ اور ایک عدو کی طرف سے اس میں بُری باتوں کی
تحریک ہوتی ہے اور سچائیوں کا انکار ہوتا ہے اور نیک باتوں سے روکا جاتا ہے پس جس کے دل میں
ایسی تحریک ہو وہ اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگے شیطان سے ۔
یہ میں نے ملائکہ کی حقیقت اور ان کے کام بتائے ہیں ان سے معلوم ہو گیا ہو گا کہ ملائکہ یونی نہیں
بلکہ ان کا انسان کے ساتھ بہت بڑا تعلق ہے ۔ اس لحاظ سے ہی معمولی مسئلہ نہ رہ گیا جیسا کہ عام لوگ سمجھتے
ہیں۔ بلکہ معلوم ہوا کہ ملائکہ کا وجود بھی ایک نہایت کار آمد چیز ہے ۔
کیا انسان ملائکہ کو نفع پہنچا سکتا ہے ؟
اب ہم یہ دیکھتے ہیں کہ آیا ملائکہ کو انسان بھی کوئی فائدہ پہنچاتا ہے یا نہیں ؟ اس کے متعلق جہاں تک
میری تحقیق ہے یہی معلوم ہوتا ہے اور میرا قرآن اور حدیث سے استنباط ہے کہ اور تو کسی رنگ
لک میں
انوار العلوم جلد ۵
۵۰۹
ملاكمة الله
انسان عملائکہ کو فائدہ نہیں پہنچا سکتا البتہ ان کے مدارج کی ترقی کے لئے دعا کر سکتا ہے چنانچہ قرآن کریم
سے معلوم ہوتا ہے۔ کہ جب حضرت ابراہیم کے پاس فرشتے آئے اور اگر سلام کہا تو حضرت ابراہیم نے
بھی آگے سے ان کو جواب دیا ۔ اگر ملائکہ کو اس کا کوئی فائدہ نہ پہنچ سکتا تو وہ سلام کا جواب نہ دیتے
کیونکہ سلام سلامتی کی دعا ہے اور جس کے مدارج میں ترقی نہ ہو سکتی ہو اس کے حق میں دعا فضول
ہے ۔ اسی طرح حدیث میں آتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عائشہ کو کہا کہ جبرائیل نے
تمہیں السلام علیکم کہا ہے ۔ اس پر حضرت عائشہ نے کہا وعلیکم السلام اس سے رسول کریم صلی اللہ
عم
علیہ وسلم نے ان کو منع نہیں فرمایا ۔ ر ابن ماجه کتاب الادب باب رد السلام )
اسی طرح جب تک تشہد نہ اترا تھا صحابہ کہا کرتے تھے خدا تعالیٰ پر سلام ، جبرائیل پر سلام
فلاں فلاں پر سلام ۔ اس پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خدا پر سلام کہنے سے منع فرمایا لیکن جبرئیل
پر سلام کہنے سے منع نہ کیا ۔ اگر جبرائیل کو اس سے کوئی فائدہ نہ ہوتا تو آپ منع کر دیتے ۔ اس سے
زیادہ ملائکہ کو فائدہ پہنچانے کا اور کوئی پتہ نہیں لگتا ۔
ملائکہ کے وجود کا ثبوت
اب میں اس امر کا ثبوت پیش کرتا ہوں کہ ملائکہ واقع میں ہیں ۔ پہلے تو قرآن سے یہ بتایا گیا
ہے کہ ہیں اب میں دلائل سے ثابت کرتا ہوں کہ کس طرح معلوم ہوتا ہے کہ ملائکہ ہیں ؟
(1) ہم دیکھتے ہیں کہ تمام عالم میں ایک قانون جاری ہے اور وہ ایسا زبردست قانون ہے کہ دیکھتےہیں کہ تمام عالم ہے اور ایسا
اس کا انکار نہیں کیا جا سکتا اور وہ قانون ایک ارادہ کے ماتحت ہے۔ مثلاً آسمان میں ہم ستاروں کی
گردش دیکھتے ہیں۔ ان میں ایسی حکمت پائی جاتی ہے کہ ان کا انتظام بلا وجہ اور بغیر کسی ارادہ کے
نہیں ہو سکتا ۔ پھر یہی زمین ہے جو آباد ہے۔ اسٹرانو مرز نے اس کو معمولی سیارہ ثابت کرنے کے لئے
بڑا زور مارا ہے ۔ اور انہوں نے بڑی کوشش کی ہے کہ اس کو چھوٹا سا سیارہ ثابت کریں ۔ مگر کہتے ہیں
کہ یہ مرکز میں ہے ۔ ہم کہتے ہیں اسے کیوں مرکز میں جگہ ملی ہے ؟
بات اصل میں یہ ہے کہ چونکہ بنی نوع انسان اس پر لیتے ہیں ۔ اس لئے ضروری تھا کہ سارے پر
تارے اس پر اثر ڈالتے اور یہ اسی صورت میں ہو سکتا تھا کہ یہ مرکز میں ہوتی ۔ اس سے معلوم ہوا
کہ یہ ارادہ کے ماتحت بنائی گئی ہے یونی نہیں بنائی گئی ۔
سنن نسائی کتاب الافتتاح باب كيف التشهد الأول
انوار العلوم جلد ۵
۵۱۰
اسی طرح باقی سارا انتظام ہے۔ کئی سال ہوئے ایک ستارہ نمودار ہوا تھا جس کے متعلق خیال کیا
گیا تھا کہ وہ زمین سے ٹکرائے گا اور ساری دنیا تباہ ہو جائے گی مگر کچھ عرصہ کے بعد اس کا رخ بدل
گیا اور کچھ بھی نہ ہوا۔ کئی دفعہ ایسا ہوا ہے اور یہی خیال کیا جاتا رہا ہے کہ ستارہ کے زمین کے ساتھ
ٹکرانے سے زمین تباہ ہو جائے گی ۔ جو ایسے ٹھوس سارے ہوتے ہیں کہ ان کے ٹکڑانے سے
زمین تباہ ہو جاتی ہے وہ جب اس حد پر پہنچتے ہیں کہ زمین سے ٹکرائیں تو اس وقت اپنا
راستہ بدل لیتے ہیں ۔ اور یہ عجیب بات ہے کہ دمدار ستارے جن کے ٹکرانے سے کوئی نقصان نہیں
ہو سکتا وہ زمین کے پاس آجاتے ہیں اور ان کی دم زمین سے ٹکرا جاتی ہے۔ مگر وہ ایسے باریک ذروں
سے بنی ہوئی ہے کہ دنیا کو کچھ نقصان نہیں پہنچتا ۔
ایک دفعہ یورپ کے سائنس دانوں نے اعلان کیا تھا کہ اب ایک ستارہ زمین کے پاس سے
گزرے گا جس سے دنیا تباہ ہو جائے گی۔ اس پر کئی لوگ خود کشی کر کے مر گئے کہ نہ معلوم اس وقت کی قدر
دکھ اور تکلیف سے مریں ۔ مگر وہ ستارہ آیا اور گزر گیا اس سے کچھ نقصان نہ ہوا ۔ اس پریشیت دانوں
نے بتایا کہ اس کے ذرات اتنے باریک تھے کہ جب وہ سورج کے مقابلہ میں آیا تو اس کی خدوم شورج
کی شعاؤں کے دباؤ سے ہٹ کر دائیں سے بائیں طرف ہو گئی ۔
اس قسم کی باتوں سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک مرتب قانون ہے جس کے ماتحت سب کام ہو رہا ہے
اگر ایک با رادہ ہستی پیچے نہ ہوتی تو پھر یہ کام کس طرح چلتا ، اب سوال یہ ہے کہ وہ بالا را بستی
کون ہے؟ اس کا فیصلہ خدا تعالیٰ ہی کر سکتا ہے اور وہ کہتا ہے کہ ملائکہ ہیں۔ نہیں ہر ایک چیز پرلانکہ
کا قبضہ ہے اور ان کے ذریعہ یہ انتظام چل رہا ہے ۔
مجھے ذاتی طور پر اس بات کا تجربہ ہے کہ ہر چیز پر ملائکہ کا قبضہ ہے اور ان کے ارادے کے
ما تحت وہ چیز کام کرتی ہے ۔ ایک دفعہ مجھے بخار ہوا ۔ ڈاکٹر نے دوائیں دیں مگر کوئی فائدہ نہ ہوا۔ ایک
دن چودھری ظفر اللہ خان صاحب آئے ان کے ساتھ ایک غیر احمدی بھی تھا۔ ان کو میں نے اپنے
پاس بلا لیا ۔ ان کے آنے سے پہلے مجھے غنودگی آئی اور ایک مچھر میرے سامنے آیا اور کہا آج تپ
ٹوٹ جائے گا ۔ جب ڈاکٹر صاحب اور چودھری صاحب اور ان کا غیر احمدی دوست اور بعض اور
احباب آئے تو میں نے ان کو وہ کشف بتا دیا ۔ چنانچہ تھوڑی دیر کے بعد جب ڈاکٹر صاحب نے تھرمامیٹر
لگا کر دیکھا تو اس وقت تپ نہیں تھا ۔
دراصل وہ مچھر نہیں بولا تھا بلکہ اس کی طرف سے وہ فرشتہ بولا تھا جس کا مچھر پر قبضہ تھا تو ہر ایک
انوار العلوم جلد ۵
۵۱۱
ملائكة الله
چیز جو انتظام اور ارادہ کے ماتحت کام کر رہی ہے ملائکہ کی ہستی کا ثبوت ہے ۔
(۲) جسمانی بناوٹ سے ثابت ہوتا ہے کہ ٹانگہ ہیں کیونکہ موجودہ تحقیقات سے یہ ثابت ہو گیا ملائکہ
ہے کہ جو چیزیں دنیا میں ہمیں نظر آتی ہیں یہ اصل میں ایسی ہی نہیں ہیں۔ مثلاً انسان جو ہمیں نظر آتا ہے یہ
ایک ہی چیز سے بنا ہوا نہیں ہے بلکہ کروڑوں ذرات سے مل کر بنا ہوا ہے۔ پھر وہ ذرے بھی آگے کئی
کروڑر ذروں سے مل کر بنتے ہیں ۔ پھر وہ بھی باریک در بار یک ذروں کا مجموعہ ہیں حتی کہ امریکہ کے ایک
سائنس دان نے ایسا ذرہ دریافت کیا ہے کہ جو انسان کے جسم میں سے گزر جاتا ہے ۔ ہوا جسم میں سے
نہیں گزر سکتی مگر وہ ذرہ جب جسم پر لگتا ہے تو دوسری طرف نکل جاتا ہے ۔
پس یہ مادی تحقیقات سے ثابت ہے کہ جو چیز بھی ہمیں نظر آتی ہے وہ باریک درباریک ہوتی
جاتی ہے اور نہایت لطیف در لطیف ذروں کا مجموعہ ہوتی ہے۔ جب ہر ایک چیز اپنی طاقت ایسے
لطیف منبع سے حاصل کرتی ہے جو نظروں سے پوشیدہ ہے تو ماننا پڑتا ہے کہ اس لطافت کی طرف
جانے میں کوئی حکمت ہے ۔ اور وہ یہی ہے کہ اشیاء پر ملائکہ کا تصرف ہے جو خود نہایت
لطیف ہیں ۔
غرض دنیا کی اشیاء کا سلسلہ ایک بار یک در باریک ذرات کی طرف جانا بتاتا ہے کہ باریک
ہی ان کے منتظم ہوں ۔ اور اشیاء کی لطافت دلالت کرتی ہے کہ ان پر لطیف ارواح ہی کام کر رہی
ہیں اور وہی ملائکہ ہیں ۔
(۳) معتبر شہادت سے بھی کسی چیز کے ہونے کا ثبوت ملتا ہے۔ مثلاً جب لوگ لندن سے آکر
کہتے ہیں کہ لندن ایک شہر ہے تو لوگ ان کی اس بات پر اعتبار کر لیتے ہیں۔ اسی طرح ملائکہ کے وجود
کے متعلق جب اتنے معتبر آدمی کہتے چلے آئے ہیں کہ ہیں تو پھر ان کو کیوں نہ مانیں ؟ اگر شہادت پر اعتبار
نہیں کیا جا سکتا تو پھر لندن بھی انہی لوگوں کے نزدیک ہونا چاہئے جو اسے دیکھ آئیں۔ اور جو نہیں
دیکھ آئے ان کے نزدیک لندن کی بھی کچھ حقیقت نہیں ہونی چاہئے ۔ کوئی کہے کہ لندن تو ہر شخص شخص
جا کر دیکھ سکتا ہے مگر ملائکہ کو تو ہر شخص نہیں دیکھ سکتا۔ ہم کہتے ہیں یہ غلط ہے کہ ہر شخص لندن کو دیکھ سکتا
ہے لندن وہی شخص دیکھ سکتا ہے جس کے پاس پیسہ ہو ۔ اسی طرح ہم کہتے ہیں ملائکہ کو دیکھنے کی جس
میں قوت ہوتی ہے وہ ملائکہ کو بھی دیکھ سکتا ہے۔ اگر کوئی شخص روپیہ جمع کر کے لندن دیکھ سکتا ہے
تو ملائکہ کو دیکھنے کی قوت پیدا کرنے سے ملائکہ کو بھی دیکھ سکتا ہے۔
پس ملائکہ کے متعلق سینکڑوں اور ہزاروں آدمیوں کی جو شہادت ملتی ہے وہ بھی ان کی ہستی کا ثبوت ہے