ہمارا تحفہ

انوارالعلوم (جلد 6), حصہ 2

انوار العلوم جلد 4
۴۶۸
تحفه شهزاده ویلیز
" خدا کی مرضی اس کے ہاتھ کے وسیلے بر آوے گی اپنی جان ہی کا دُکھ اُٹھا کے وہ
اسے دیکھے گا اور سیر ہوگا۔ اپنی ہی پہچان سے میرا صادق بندہ بہتوں کو راستباز ٹھہرانے
گا کیونکہ وہ ان کی بدکاریاں اپنے اوپر اٹھا لے گا۔ اس لئے میں اسے بزرگوں کیساتھ
ایک حصہ دوں گا اور وہ لوٹ کا مال زور آوروں کے ساتھ بانٹ لے گا کہ اس نے
اپنی جان موت کے لئے انڈیل دی اور وہ گنہگاروں کے درمیان شمار کیا گیا اور
اس نے بہتوں کے گناہ اُٹھا لئے اور گنہگاروں کی شفاعت کی ۔
ا یسعیاہ باب ۵۳ آیت ۱۰ تا ۱۲ نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور مطبوعہ، ۱۸۷ )
اگر وہ جنگ نہ کرنا اور عفو ہی کرتا تو پھر یہ لوگ کہتے کہ اس نے کب لوٹ کا مال زور آوروں کے
ساتھ بانٹا کہ اسے ابدی بادشاہت کا قائم کرنے والا ہم مان لیں ؟ جیسا کہ ان کے باپ دادوں
نے مسیح علیہ السلام کے وقت میں کہا کہ اس کے ساتھ وہ مدد اور نصرت کہاں ہے جو بادشاہوں کیساتھ
ہونی چاہئیے ؟ اور نہ سمجھے کہ بادشاہت صرف زمین کی ہی نہیں ہوتی بلکہ دل کی بھی ہوتی ہے جس طرح
آج کل کے لوگوں نے نہیں سمجھا کہ صرف علم اور عفو ہی اچھی صفات نہیں ہیں بلکہ شریر کو سزا دینا اور
مظلوم کو ظالم کے پنجہ سے چھڑانا اور دنیا میں عدل و انصاف کو قائم کرنا بھی صفات حسنہ میں سے ہیں
اور کامل وہی ہے جو ان سب صفات کو اپنے موقع پر استعمال کر کے دکھاتا ہے۔
غرض اسے شہزادہ والا تبار ! اللہ تعالیٰ آپ کے دل کو حق کے قبول کرنے کے لئے کھول دے
مسیح علیہ السلام کے بعد ایک اور نبی کے بعثت کی بھی خبر تھی جس نے موستی کے رنگ میں رنگین ہو کر
آنا تھا۔ پس مسیح کی آمد ثانی در حقیقت اسی موسی کے نوشتوں کے پورا کرنے کی غرض سے مقدر تھی۔
جس طرح پہلے موسٹی کے نوشتوں کو پورا کرنے کے لئے اس کی آمد اول تھی ہیں ضرور تھا کہ دونوں
سلسلوں میں مناسبت قائم کرنے کے لئے وہ اسی قدر عرصہ مثیل موسی کے بعد ظاہر ہو جس قدر
عرصہ موسی کے بعد وہ اپنی پہلی بعثت میں ظاہر ہوا تھا اور تاریخ سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ زمانہ تیرہ
چودہ سو سال ہی کا تھا ۔ ہیں علاوہ ان علامات کے ظہور کے جو انجیل میں بتائی گئی ہیں یہ بھی ایک ٹیل
ہے کہ مسیح کا ظہور اسی زمانہ میں ہونا چاہئے کیونکہ میل مونٹی کو ظاہر ہوئے تیرہ سو سال سے اوپر
گزرچکے ہیں۔
شاید آپ کے دل میں خیال گزرے کہ اسلام تو ایسی خراب حالت میں ہے میں کب اس مذہب
میں آسکتا ہے ؟ اور اپنے مقدس نام کو اس کی تاریکی کی چادر کے نیچے پوشیدہ کر سکتا ہے ؟

انوار العلوم جلد 4
۴۷۹
تحفه شهزاده و ملیز
مگر جناب کو خیال رکھنا چاہئے کہ مذہب اور اہل مذہب میں زمین و آسمان کا فرق ہے اور اسی
طرح مقدس کتابوں کے مذہب اور کسی خاص فرقہ کے مذہب میں بھی بعض دفعہ اتنا ہی فرق ہوتا ہے
جتنا کہ نور اور حکمت میں ۔ حضرت مسیح علیہ السلام فرماتے ہیں :-
یہ خیال مت کرو کہ میں توریت یا نبیوں کی کتاب منسوخ کرنے کو آیا ۔ میں منسوخ
کرنے کو نہیں بلکہ پوری کرنے کو آیا ہوں دستی باب و آیت ۱
لیکن باوجود اس کے کہ وہ توریت کی خوبی کو تسلیم کرتے ہیں۔ اپنے زمانہ کے فقیہوں اور فریبیوں
کی نسبت بیان فرماتے ہیں کہ :۔
اسے ریا کارو ! لیسعیاہ نے کیا خوب تمہارے حق میں نبوت کی جب کہا کہ پڑگ
اپنے منہ سے میری نزدیکی ڈھونڈتے اور ہونٹوں سے میری عزت کرتے ہیں پر ان کے
دل مجھ سے دور ہیں " دستی باب ۱۵ آیت ۸۰۷ نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور مطبوعہ ۶۱۸۷۰ )
اسی طرح وہ ان لوگوں کے حق میں فرماتا ہے کہ :- ان کے حق میں :
"
اسے ریا کار فقیہو اور فریسیو ! تم پر افسوس اس لئے کہ آسمان کی بادشاہت
کو لوگوں کے آگے بند کرتے ہو، نہ تم آپ اس میں جاتے نہ اور جانے والوں کو اس میں جانے
دیتے ۔ اسے ریا کار فقیہو اور فریسیو ! تم پر افسوس کہ بیواؤں کے گھر گل جاتے
اور مکر سے لمبی چوڑی نماز پڑھتے ہو ۔ اس سبب تم زیادہ تر سزا پاؤ گے۔ اے ریا کار
فقیہو اور فریسیو انتم پ پرافسوس کہ تم تری اور خشکی کا دورہ اس لئے کرتے ہو کہ ایک کو
اپنے دین میں لاؤ اور جب وہ آچکا تو اپنے سے دونا اسے جہنم کا فرزند بناتے ہو۔
اسے ریا کار فقیہو اور فریسیو ! تم پر افسوس کیونکہ پودینہ اور انیسوں اور زیرہ
کی دہ یکی لگاتے ہو ۔ ہر شریعت کی بھاری باتوں یعنی انصاف اور رحم اور ایمان کو
چھوڑ دیا ۔ لازم تھا کہ تم انہیں اختیار کرتے اور انہیں بھی نہ چھوڑتے ۔۔۔۔۔۔ اسے
سانیو اور اسے سانپ کے بچو ! تم جہنم کے عذاب سے کیونکر بھاگو گے ۔
رمنی باب ۲۳ آیت ۱۳ تا ۳۳ نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزاپور مطبوعہ ۱۸۷۰ )
پھر عوام الناس کی نسبت بتاتے ہیں کہ :-
"
اس زمانہ کے لوگ بد اور حرامکار نشان ڈھونڈتے ہیں ۔
متی باب ۱۲ آیت ۳۹ نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور مطبوعہ (۱۸۷ء)
نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور مطبوعہ ۱۸۷۰ء

انوار العلوم جلد 4
۴۸۰
تحفه شهزاده ویلیز
اب اسے شہزادہ ! دیکھو کہ کیا آج کل کے مسلمان اس مونٹی کی اُمت سے کسی علیحدہ قسم کے لوگ
ہیں کہ ان میں سے مسیح پیدا نہیں ہو سکتا ؟ یہ کتنے بھی ظالم ہوں ان کے ظلم سے اسلام کی تعلیم پر کوئی یہ
حرف نہیں آسکتا جس طرح مسیح کے زمانہ کے لوگوں کی خرابی سے موسیٰ علیہ السلام اور توریت پر تھوئی
الزام نہیں آسکتا تھا ۔ وہ جو تعلیم کے خلاف چلتا ہے اپنا بوجھ آپ اُٹھائے گا اور اپنی قبر آپ کھورے
گا اس کے اعمال سے خدا کے کلام اور اس کے دین پر کیونکر حرف آسکتا ہے ؟ اور وہ جو نوشتوں کی
ناسمجھی سے ایک نیا عقیدہ بنا لیتا ہے اس کے عقیدوں سے نوشتوں پر کیسے اعتراض پڑ سکتا ہے ؟
کیونکہ کیا نہیں لکھا کہ صدوقی توریت سے ہی قیامت کا انکار نکالتے تھے ؟ اور ان کے علماء ایک
دفعہ مسیح علیہ السلام کے سا۔ م کے سامنے بھی اس غرض سے پیش ہوئے تھے تا اس پر اپنے قول کی صداقت کو
ظاہر کریں محمد اس نے ان : ان پر حجت کی اور ان کے منہ بند کر دیئے۔ پس قرآن کریم اور اسلام پرلوگوں
کے اعمال اور ان کے غلط عقائد کی بناء پر کوئی زرد نہیں پڑ سکتی ۔
اسلام ایک نوکر ہے جس کے مقابلہ پر سب ادیان کی شمعیں ماند ہیں اور ایک سورج ہے جس کے
آگے کوئی چراغ اپنی روشنی ظاہر نہیں کر سکتا۔ مگر افسوس کہ اپنوں اور بیگانوں نے اس سے منہ پھیر لیا
اور اپنی آنکھیں بند کر لیں تا نہ ہو کہ اس کی ضیاء کو ان کی آنکھیں دیکھیں اور اس سے روشنی حاصل کریں اس
کی مثال اس ہیرے کی سی ہے جسے ایک بچہ ایک جانورہ کی طرف پھینکتا ہے اور وہ اس سے ڈر کر بھاگ
جاتا ہے وہ بچہ اس کو اس لئے پھینکتا ہے کہ وہ اسے حقیر اور بے قیمت جانتا ہے اور وہ جانور اس
سے اس لئے بھاگتا ہے کہ سمجھتا ہے کہ یہ چیز اس نے مجھے صدمہ پہنچانے ہی کے لئے پھینک ہوگی۔
مگر نبیوں کا خدا قدوسوں کا قدوس جو آسمان پر اپنے تخت حکومت پر جلوہ افروز ہے پسند نہیں
کر سکتا تھا کہ اس کا بھیجا ہوا نور اس بے قدری کی نگاہ سے دیکھا جائے سو اس نے اپنے پیارے
کو بھیجا کہ مسیح ناصری کی طرح جس طرح وہ موسی کی کتاب کا پورا کرنے والا اور اسے ثابت کر سیوالا
بنا یہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی لائی ہوئی تعلیم کا پورا کرنے والا اور اس کا ثابت کرنے والا ہو کی کا پورا کرنے والا او
اور اس کی طبیعت اور اس کی قوت کے ساتھ دنیا میں کام کر کے اس کا نام پائے اور ابدالآباد تک
خدا کے مشیح کے نام سے یاد کیا جائے تاکہ وہ بات پوری ہو جو کہی گئی تھی کہ :۔
اب سے تم مجھے پھر نہ دیکھو گے جب تک کہ کہو گے مبارک ہے وہ جو خداوند کے
نام پر آتا ہے۔ دستی باب ۲۳ آیت ۳۹ نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور مطبوعہ ۱۸۷۰ء)
سو وہی اور صرف وہی مسیح علیہ السلام کو دیکھ سکتا ہے جو اس بات پر یقین لائے کہ اس زمانہ

انوار العلوم جلد 1
۴۸۱
تحفه شهزاده و بیز
میں اس کے نام پر ایک رسول بھیجا گیا ہے اور اس میں مسیح کے رنگ کو دیکھے ورنہ اور کوئی ذریعہ شیخ کے
دیکھنے کا نہیں ہے۔
آنے والا آچکا ۔ مبارک ہیں وہ جو اس کو پہچانتے اور اس پر ایمان لاتے ہیں۔ ہاں اسلام کا منادی
اور آخری شریعت کا پورا کرنے والا اور اسے ثابت کرنے والا آگیا تا اس کے ذریعہ سے وہ لوگ
جو دنیا کے کناروں پر لیتے ہیں خدا کی بادشاہت میں داخل ہوں اور نبیوں کے سردار محمد مصطفی اصلی اللہ علیہ
وسلم کی غلامی کو اختیار کریں جس کی غلامی اختیار کئے بغیر کوئی نجات نہیں اور جو اسے قبول نہیں کرتا اس
کے لئے دانت پینے اور رونے کے سوا اور کچھ نہیں جس طرح پہلا مسیح کوئی نئی شریعیت نہیں لایا تھا
بلکہ موسی کے دین کے استحکام اور اس کے قیام کے لئے آیا تھا یہ میسیج بھی مثیل موسیٰ کے دین کے
استحکام اور اس کی اشاعت کے لئے آیا ہے اور اگر پہلی دفعہ صیح اس منادی کے لئے آیا تھا کہ دکھیو
خدا کی بادشاہت آنے والی ہے پیس ہوشیار ہو جاؤ، جہان کا سردارہ آنے والا ہے چوکس ہو جاؤ، دائی
نجات کا وارث پیدا ہونے والا ہے خبردار ہو جاؤ تو اس دفعہ مسیح کے آنے کی غرض یہ ہے کہ لوگوں
کو بتائے کہ خدا کی بادشاہت آچکی ، جہان کا سردار آچکا ، دائمی نجات کا وارث پیدا ہو چکا آؤ اور اس
کی غلامی میں داخل ہو جاؤ اور میرے پیچھے چلو تا میں تمہیں اس کے گھر میں داخل کروں اور اس کے
دستر خوان پر تم کو جگہ دوں کیونکہ اس کے گھر کی کنجیاں میرے سپرد کی گئی ہیں اور اس کے دستر خوان
کا انتظام مجھے سونپا گیا ہے ۔
ار کہا جائے کہ ہم کیونکہ مجھی کہ جو کچھ اس نے کہا وہ درست ہے ؟ اور وہ فی الواقع میشیح
کا نام پاکر خدا وند خدا ہی کی طرف سے آیا ہے اور اس نے جو کچھ اسلام کی نسبت کہا ہے وہ درست
ہے ؟ کیونکہ ہمیں پہلے سے ڈرایا گیا ہے کہ :۔
خبردار کوئی تمہیں گراہ نہ کرے کیونکہ بہتیرے میرے نام پر آئیں گے اور کہیں گے کہ
میں مسیح ہوں ۔ اور بہتوں کو گمراہ کریں گے امتی باب ۲۴ آیت ۵۰۴ *
اور یہ بھی لکھا گیا ہے کہ :۔
جھوٹے مسیح اور جھوٹے نبی اُٹھیں گے اور ایسے بڑے نشان اور کرامتیں دکھا دیں اور کھادیں
گے کہ اگر ہو سکتا تو دے برگزیدوں کو بھی گمراہ کرتے "
رمنی باب ۲۴ آیت ۲۴ نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور مطبوعہ ۱۸۷۰ء )
تو اس کا جواب یہ ہے کہ ہر ایک صداقت کے پرکھنے کے کوئی نشان ہوتے ہیں انہی نشانوں کے
نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور مطبوعہ ۱۸۷۰ء

انوار العلوم جلد 4
۴۸۲
تحفه شهزاد ، و نیز
ذریعے سے اس کے دعویٰ کو پرکھا جا سکتا ہے ۔ بیشک جھوٹے نبیوں کی آمد سے ڈرایا گیا ہے اور یہ
بھی کہا گیا ہے کہ وہ بڑے نشان اور کرامتیں دکھائیں گے لیکن یہ بھی تو کہا گیا ہے کہ اگر ہو سکتا تو برگزیدوں
کو بھی گمراہ کرتے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ان میں اور پیچھے نبیوں میں فرق کرنے کا بھی کوئی ذریعہ ہے
جس کی مدد سے برگزیدے ان کے قریب میں نہیں آسکتے ان کی کرامتیں اور ان کے نشان نبیوں
کی کرامتوں اور ان کے نشانوں سے بالکل علیحدہ طرح کے ہونے چاہئیں کیونکہ اگر جھوٹے نبیوں
کے نشان بھی سیچوں کی طرح کے ہوں تو پھر ہم کیونکہ کہ سکتے ہیں کہ مولتی اور داؤد اور بیٹی اور
خود مشیح بھی پیچھے نبیوں میں سے تھے ؟ مگر ہم دیکھتے ہیں کہ حضرت مسیح علیہ السلام نے اپنے دیکھتے ہیں میں
نشانوں کو اپنے پیچھے ہونے کا ثبوت قرار دیا ہے ۔ چنانچہ یوحنا کے ایلچیوں کو جب وہ ان سے
پوچھنے کے لئے آئے کہ :
کیا جو آنے والا تھا تو ہی ہے یا ہم دوسرے کی راہ نہیں "
انہوں نے جواب دیا کہ :
جو کچھ تم سنتے اور دیکھتے ہو جا کے یوحنا سے بیان کرو کہ اندھے دیکھتے اور
لنگڑے چلتے، کوڑھی پاک صاف ہوتے اور تہرے سنتے اور مردے جی اُٹھتے ہیں اور
غریبوں کو خوشخبری سنائی جاتی ہے اور مبارک وہ ہے جو میرے سبب ٹھو کر
نہ کھائے ۔ رنتی باب ۱۱ آیت ۳ تا ۶ نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور مطبوعہ ۱۸۷۰ء)
اور توریت میں لکھا ہے ۔ کہ :
"اگر تو اپنے دل میں کہے کہ میں کیونکہ جانوں کہ یہ بات خداوند کی کمی ہوئی نہیں ؟ تو
جان رکھ کہ جب نبی خداوند کے نام سے کچھ کہے اور وہ جو اس نے کہا ہے واقع نہ ہو سے جو نے
یا پورا نہ ہو تو وہ بات خداوند نے نہیں کی بلکہ اس نبی نے گستاخی سے کہا ہے تو
اس سے مت ڈر۔“
داستثناء باب ۱۸ - آیت ۲۱ - ۲۲ )*
پیس معلوم ہوا کہ نشان بھی اور پیشگوئیاں بھی نبیوں کی سچائی کے ثبوتوں میں سے ہیں اور وہ
کرامتیں جن کا ذکر مسیح علیہ السلام نے جھوٹے نبیوں کے متعلق کیا ہے وہ ان نشانوں سے علیحد نشانوں سے علیحد قسم کے
ہیں جو اللہ تعالیٰ کے نبی دکھاتے ہیں اور شعبدوں اور فریبوں کی قسم سے ہیں نہ کہ فوق العادت اور
خدا تعالیٰ کے جلال ظاہر کرنے والے نشان ۔ اور جب کہ نبیوں کی صداقت ہمیشہ ان نشانوں کے ذریعہ
سے ہی ظاہر ہوتی رہی ہے جو کہ ان کے ہاتھوں پر ظاہر ہوئے یا ان پیشگوئیوں کے ذریعہ سے جو وہ
*
نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور مطبوعہ ۱۸۷ء

انوار العلوم جلد 4
۴۸۳
تحفه شهزاده ویلیز
کرتے رہے اور جو اپنے وقت پر پوری ہوتی رہی ہیں تو اس زمانہ کے فرستادہ اور رسول کی صداقت بھی
اسی ذریعہ سے پرکھی جا سکتی ہے اور چونکہ نبیوں کے ذریعہ سے دو قسم کے نشان ظاہر ہوتے ہیں ایک
تو ان کی زندگی اور تعلیم ہی نشان ہوتی ہے دوسرے وہ نشان ہوتے ہیں جو دوسروں کی ذات میں ظاہر
ہوتے ہیں اس لئے میں دونوں قسم کے نشان بیان کرتا ہوں اور پہلے آپ کی معجزانہ زندگی اور آپ کی
تعلیم اور آپ کے کام کو بیان کرتا ہوں۔
اے شہزادہ با وقار ! اللہ تعالیٰ آپ کے سینہ کو حق کی قبولیت کے لئے دل دے ! اس زمانہ
کے نامور اور مرسل قادیان ضلع گورداسپور صوبہ پنجاب کے رہنے والے تھے اور اسی جگہ آپ پیدا
ہوئے تھے اور آپ کا نام آپ کے ماں باپ نے غلام احمد (علیہ الصلوٰۃ والسلام ) رکھا تھا ۔ وہ
ایک ایسے خاندان میں پیدا ہوئے تھے جو حضرت مسیح کے خاندان کی طرح بڑے بڑے خاندانوں سے
ملتا تھا اور مغلوں اور فارسیوں کے شاہی خاندانوں کی نسل سے تھا اور ہندوستان میں صرف چند
پشتوں سے آکر لیسا تھا مگر حضرت مسیح کے خاندان کی طرح اس کی حالت اس وقت اسقدر غربت
کی تھی کہ اپنی پہلی شان و شوکت کو وہ بہت کچھ کھو چکا تھا۔ آپ کے دادا سکھوں کی طوائف الملوکی کے
زمانہ میں ایک سکھ قبیلہ سے جنگ کرتے ہوئے اپنی ریاست کو کھو بیٹھے تھے۔ گو مہاراجہ رنجیت سنگھ
نے ان کی جائداد میں سے پچاس گاؤں واگزار کرکے اور اپنی فوج میں اعلیٰ عہدہ دیگر ان کے والد کو پھر
دنیاوی لحاظ سے آسودہ حال بنا دیا تھا مگر خدا تعالیٰ چاہتا تھا کہ اس خاندان سے کچھ اور کام ہے ۔ پیس
اس نے سکھ حکومت کو تباہ کر کے برطانیہ کی حکومت کو پنجاب میں قائم کر دیا اور اس کی آمد کیساتھ ہی اس
ریاست کا بھی خاتمہ ہو گیا جو اس خاندان کو سینکڑوں سال سے حاصل تھی۔ برٹش گورنمنٹ کے نمائندوں نے
بڑے مرافعوں کے بعد صرف ایک گاؤں کی ملکیت اور تین گاؤں کی تعلقہ داری آپ کے والد کے لئے
منظور کی اور باقی سب جائداد ضبط کی گئی مگر اللہ تعالیٰ کی سنت ہے کہ وہ جس خاندان کو دین میں عزت
دینا چاہتا ہے اس کو وفاداری کے مقام پر کھڑا کر دیتا ہے ۔ باوجود اس کے کہ آپ کے والد کو برٹش
گورنمنٹ سے سخت نقصان پہنچا تھا آپ ہمیشہ اس کے وفادار اور جان نثار رہے اور تنگی اور ترشی
میں اسی طرح اس کا ساتھ دیا جس طرح کہ سکھ گورنمنٹ کا ساتھ دیا تھا اور غدر کے موقع پر جبکہ عام
طور پر ملک میں برطانوی حکومت کے خلاف جوش پیدا ہو گیا تھا اور خصوصاً پرانے خاندانوں میں آپ نے
اپنی طاقت سے زیادہ گورنمنٹ کی مدد کی اور پچاس سوار پیش کئے اور آپ کے بڑے بیٹے بانی سلسلہ
کے بڑے بھائی جنرل نکلسن کے ساتھ خود ج سن کے ساتھ خود جنگ میں شریک ہوئے اور ترموں گھاٹ پر باغیوں کے

انوار العلوم جلد 4
۴۸۴
تحفه شهزاده ویلیز
زور کے توڑنے میں ایسا حصہ لیا کہ اس مشہور محب وطن نے خاص طور پر اس امر کا اقرار کیا کہ اس علاقہ
میں سب سے زیادہ وفا دار غدر کے موقع پر قادیان کا خاندان رہا۔
آپ کی پیدائش ماہ میں ہوئی ہے اور جس وقت سے کہ آپ پیدا ہوئے اس وقت سے
لے کر اس وقت تک کہ آپ فوت ہوئے آپ کی زندگی خدا کی قوتوں اور اس کے جلال کی مظہر رہی ہے
آپ جمعہ کے دن عصر کے وقت پیدا ہوئے تھے اور آپ کے ساتھ ایک اور بچہ جو لڑ کی تھی پیدا ہوا
تھا اور اس طرح آپ کی پیدائش بھی ایک نشان تھا۔ کیونکہ لکھا تھا کہ آنے والا موعود توام پیدا ہو گا۔
اور جمعہ کے دن عصر کے وقت آپ کی پیدائش اس لئے تھی کہ تا آپ جو اس دنیا کی ہدایت کے لئے
آخری موعود تھے اور آدم ثانی کا مقام رکھتے تھے آپ کا وقت پیدائش بھی آدم اول کی پیدائش
کے وقت سے اور اس کی پیدائش کے دن سے مطابق ہو ۔
آپ کی پیدائش کے زمانہ کے قریب سے دنیا کے مختلف مذاہب میں آنے والے موعود کی جستجو
شروع ہو گئی تھی اور اللہ تعالیٰ کا الہام مخفی طور پر دنیا کے مختلف حصوں میں نازل ہو کر لوگوں
کو دنیا کے منجی کی آمد کے قرب کی بشارت دینے لگ گیا تھا۔ چنانچہ یورپ اور ایشیا کی مختلف قوموں
اور مختلف مذاہب میں انیسویں صدی کے شروع سے آنے والے موعود کا انتظار لگ گیا تھا اور
بہت لوگ تھے جو دنیا کو ہوشیار کرنے لگ گئے تھے کہ آخری موعود کا زمانہ قریب ہے ۔ اُٹھو اور
ہوشیار ہو جاؤ تا ایسا نہ ہو کہ وہ تم کو سوتا پائے ۔ چنانچہ خود انگلستان میں بھی ایسے لوگ تھے جو
اس امر کا اعلان کرتے تھے ان میں سے ایک تو پر سیٹیرین چرچ کا پادری ایڈورڈ ارونگ تھا
کے سامعین کی تعداد
میکنٹاش
اس نے اشاء میں لندن میں وعظ کہنا شروع کیا اور تین مہینوں میں اس کے سام میں
پچاس سے پندرہ سوتک بڑھ گئی اور برو ہیم BROUGHAM کننگ CANNING
MACKIN TASH ولر فورس WILLBER FARCE جیسے رجال سیاست اور با اثر آدمی اس کے
سامعین میں شامل تھے وہ کہتا تھا کہ بیس سال کے عرصہ میں یروشلم کا علاقہ گندوں سے پاک کر دیا کے
جائے گا اور وہ زمانہ جبکہ دنیا میں نیکی قائم کی جائے گی اور مشیح واپس آکر دنیا میں حکومت کریں گے
نزدیک ہے ۔ ان کے شاگرد مسٹر یکٹر BAXTER کا اپنی نسبت بیان ہے کہ ان کی زبان پر دعا بیان ہے ان
کے وقت یہ الفاظ جاری ہوئے کہ مسیح کی آمد نزدیک ہے اور اس کے آنے پر زندہ ولی ایک جگہ پر
حسب تحقیق حضرت مرزا بشیر احمد صاحب آپ کی تاریخ پیدائش ۱۳ فروری ۸۳۵ ہے۔ امرتب )
منے خصوص الحکم مؤلفہ محی الدین ابن عربی اردو ترجمه ص ۲۱ مطبوعہ اردو بازار لاہور ۶۱۹۸۸ )

انوار العلوم جلد 4
۴۸۵
تحفه شهزاده ویلیز
جمع کئے جاویں گے اور مردہ ولی زندہ کئے جاویں گے ان ایڈورڈ اردنگ صاحب کے ذریعہ سے
فرقہ کیتھولک اپاسٹولک چرچ کی بنیاد پڑی ۔
اسی طرح فرقہ اڈونٹسٹ انیسویں صدی سے مشیح کی آمد کا انتظار کر رہا ہے اور اس نے بہت
سی تکالیف اُٹھا کر بھی اپنے خیالات کو ترک نہیں کیا اور اب تک امریکہ میں اس کے افراد
اپنے خیالات کی اشاعت میں مشغول ہیں ۔
ان کے سوالاکھوں انسان مسیحیوں اور یہودیوں میں ایسے تھے اور ہیں جو یہ یقین کرتے ہیں کہ
مسیح کی آمد کا زمانہ یہی ہے اور انہوں نے اس امر پر کتابیں لکھی ہیں اور لٹریچر شائع کیا ہے۔ مسلمانوں
میں بھی عام طور پر یہ یقین پایا جاتا تھا کہ تیرھویں صدی کے آخر یا چودہویں صدی کے شروع
میں مسیح نازل ہوں گے اور اس کے متعلق بہت سے صاحب کشف لوگوں نے کشوف اور رویاء
دیکھے تھے اور الہام پائے تھے جس کی وجہ سے تمام عالم اسلام کو اس امر پر یقین ہو گیا تھا کہ اب
میسج کے نزول کا زمانہ قریب آگیا ہے اور اس طرح آپ کو اس سے جس کے نام پر آپ نے دنیا کو
ہدایت دینی تھی اپنی پیدائش کے وقت سے ہی ایک مناسبت پیدا ہو گئی تھی کیونکہ پہلے مسیح کی
پیدائش کے وقت بھی بعض لوگوں کو بتایا گیا تھا کہ مسیح پیدا ہونے والا ہے صرف فرق یہ ہے کہ
اس کے وقت میں تو ستاروں سے لوگوں کو توجہ دلائی گئی تھی اور ان کے زمانہ میں غیر مذاہب ۔
کے
لوگوں کو خوابوں اور قلبی اشاروں اور مسلمانوں کو کشفوں اور الہاموں کے ذریعے سے متوجہ کیا گیا۔
گو آپ کی پیدائش کے ساتھ آپ کے خاندان کی مالی حالت اچھی ہونے لگ گئی تھی مگر آپ
کی نوجوانی کے ابتدائی ایام سے آپ کے والد کی مالی حالت خراب ہونے لگی کیونکہ مہاراجہ رنجیت سنگھ
فوت ہو گئے اور ان کے بعد طوائف الملو کی ہوگئی اور گورنمنٹ برطانیہ نے پنجاب پر قبضہ کرنے کے
ساتھ ہی ان کی جائداد تقریباً تمام کی تمام ضبطہ کرلی جس سے ان کے والد کے دل پر دنیا کی بے ثباتی
کا ایک گہرا اثر پڑا اور ان کی اس حالت کو دیکھ کر نہایت ابتدائی عمر سے آپ کے دل پر بھی دنیا کی
بے ثباتی کا ایک نہ مٹنے والا نقش حجم گیا۔
با وجود اس کے کہ وہ زمانہ علم کا نہ تھا آپ کے والد نے خود استاد رکھ کر آپ کو تعلیم دلوائی مگر
اس زمانہ کے لحاظ سے گو وہ تعلیم اعلیٰ خیال کی جاسکتی ہو۔ خصوصاً شرفاء میں جو کہ تعلیم کو صرف ادنی
قوموں کے لوگوں کے لئے مخصوص سمجھتے تھے لیکن مدرسی تعلیم کے لحاظ سے وہ تعلیم کچھ بھ کچھ بھی نہ تھی
اور ہمیشہ آپ کے دشمن علماء روحانی مقابلہ سے عاجز آکر آپ کو اس امر کا طعنہ دیا کرتے تھے کہ کیا

انوار العلوم جلد 4
۴۸۶
تحفه شهزاده و میز
مان مر
یہ وہ شخص نہیں جس نے کسی اعلی مدرسہ میں تعلیم نہیں پائی پھر یہ علم کیونکر ہوگیا ؟ جس طرح کہ مسیح اول کی
روحانی باتوں کو سن کر اس وقت کے لوگ کہا کرتے تھے کہ کیا یہ یوسف بڑھنی کا بیٹا نہیں ؟ اور اس کی
مریم نہیں ؟ پھر اس نے یہ سب کچھ کہاں سے پایا ؟ دستی باب ۱۳- آیت ۵۵ - ۵۶ ) کچھ
آپ کی طبیعت بچپن سے ہی ادب اور صداقت کی طرف مائل تھی اور پرانے پرانے لوگ
جنہوں نے آپ کا بچپن دیکھا ہے بیان کرتے ہیں کہ جب آپ کسی کو جھوٹ بولتے یا غور کو جھوٹ بولتے پانغو باتوں کی طرف
مائل ہوتے یا اشاروں کی نقلیں لگاتے دیکھتے تو آپ اس سے جدا ہو جاتے اور کبھی گناہ کی طرف مائل نہ
ہوتے بلکہ ہمیشہ علمی مشغلہ رکھتے ۔ جب آپ جوان ہوئے تو آپ کے والد صاحب نے چاہا کہ آپ کو سی
کام پر لگائیں لیکن آپ نے اس امر کی طرف توجہ نہ کی اور رات دن دین کی باتوں کی طرف متوجہ رہتے اور
لوگوں سے کم ملتے ۔ کھانا کم کھاتے اور اپنا کھانا الگ منگوالیتے اور چند قیم اور غریب لوگوں کو اکٹھا کر کے
ان میں تقسیم کر دیتے اور بہت تھوڑا ساکھانا ان کے ساتھ بانٹ کر کھاتے اور جب ان کے والد چاہتے
کہ آپ کسی کام پر لگیں تو آپ کہتے کہ جس کام پر میں نے لگنا تھا لگ گیا ہوں آپ میری فکر نہ کریں مگر آپ کے
والد بعض دفعه نهایت افسردگی سے اپنے دوستوں سے ذکر کرتے کہ دیکھو یہ میرا بیٹا اپنے بھائیوں سے
سہارے پر زندگی بسر کرے گا۔ اس کا مجھے بہت دکھ ہے مگر بعض دفعہ خوش ہو کر یہ بھی کہتے کہ اصل
کام تو سہی ہے جس میں یہ لگا ہوا ہے ۔
اور ایسا ہوا کہ ان دنوں میں آپ گھر والوں کے طعنوں کی وجہ سے کچھ دنوں کے لئے قادیان سے
باہر چلے گئے اور سیالکوٹ جاکر رہائش اختیار کر لی اور گزارہ کے لئے ضلع کی کچہری میں ملازمت بھی
کرلی ۔ وہاں کی رہائش کے ایام میں آپ کے لئے آسمان کے دروازے کھلنے لگے اور خدا کے فرشتے
آپ پر نازل ہونے لگے اور آپ کو بہت سی باتیں اللہ تعالیٰ غیب کی بہتاتا جو اپنے وقت میں پوری ہو جاتیں
جس سے مختلف مذاہب کے لوگ جو آپ سے تعلق رکھتے تھے آپ کی قوت قدسیہ کے قائل ہونے لگے
اور سب لوگ آپ کی نسبت محسوس کرنے لگے کہ آپ کی زندگی دنیا کے لئے عجیب ہوگی۔ اور الیسا ہوا کہ
اس وقت اللہ تعالیٰ نے آپ کے لئے کئی قسم کی کرامتیں دکھانی شروع کیں جن کو ہند و سلمان دیکھے
کر حیران ہونے لگے اور خدا تعالیٰ کی طاقتوں پر ان کے ایمان بڑھنے لگے ۔
۔
ایک دفعہ آپ کچھ اور دوستوں سمیت جن میں ہندو بھی تھے اور مسلمان بھی ایک مکان میں سو
رہے تھے کہ آپ کی آنکھ کھلی اور آپ کو ایک آواز سنائی دی جس سے آپ نے سمجھا کہ یہ چھت اب گرنے
والی ہے آپ نے اپنے ساتھیوں کو جگایا اور ان کو یہ بات بتائی مگر انہوں نے اس کو معمولی سمجھا اور چھپت
نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور مطبوعہ ۱۸۷۰ء

انوار العلوم جلد 4
۴۸۷
تحفه شهزاده و نمیز
کودیکھ کر پھر ہوگئے۔ پھر انہوں نے جگایا کہ یں نے آواز نی ہے اُٹھو اور اس مکان کو خالی کر دو گرانوں
نے پرواہ نہ کی اور ان کا وہم سمجھا۔ پھر ان کو ایسی ہی آواز آئی اور دل میں ڈالا گیا کہ یہ چھپت گرے گی
اور صرف آپ کے نکلنے کا انتظار کر رہی ہے ۔ اس پر آپ نے ان کو جبراً اٹھایا اور پہلے ان کو کال
اور آخر میں آپ نکلے۔ جونہی کہ آپ نے قدم اُٹھا کر سیڑھی پر رکھا چھت گر گئی اور تمام ساتھیوں نے
محسوس کیا کہ اگر آپ وہاں نہ ہوتے یا پہلے ان کو نکال کر بعد میں خود نہ نکلتے تو ضرور وہ اس چھت کے
نیچے دب کر مر جاتے اور وہ آپ کو عزت اور تعجب کی نگاہوں سے دیکھنے لگے ۔
۔
کی وجہ وجہ سے اور
جبکہ آپ سیالکوٹ ہی میں تھے کہ آپ کی والدہ سخت بیمار ہوگئیں اور آپ کے والد صاحب نے
ان کی بیماری کے سبب ۔ کے سبب سے بھی اور اس خیال سے بھی کہ اس قدر عرصہ باہر رہنے کی
دنیا کے سرد و گرم کے چکھنے کے سبب سے اب آپ کی طبیعت دنیا کے کاروبار کی طرف مائل ہو گئی ہوگی
آپ کو واپس بلوا لیا اور اپنی جائداد کا انتظام آپ کے سپرد کر دیا ۔ مگر وہ پاکیزگی اور خدا سے لگاؤ جو آپ کو
حاصل تھا اس کا زور جس طرح کچہری کی ملازمت سے کم نہ ہوا تھا اب جائداد کے انتظام سے بھی اس
میں کوئی کمی پیدا نہ ہوئی۔ آپ والد کے کہنے پر کام تو کرتے مگر توجہ خدا تعالیٰ ہی کی طرف رہتی اور ہر حالت
میں اللہ تعالیٰ کی عبادت اور اس کی یاد کو نہ بھولتے۔ چنانچہ ایک دفعہ آپ ایک مقدمہ پر گئے ہوئے
تھے کہ نمازہ کا وقت آگیا۔ بعض دوستوں نے کہا کہ اس وقت یہاں سے جانا درست نہیں کیونکہ بھی محشریت
آوانہ دے گا مگر آپ نے اس کی پرواہ نہ کی باہر جا کر نماز شروع کردی ۔ اس عرصہ میں مجسٹریٹ
نے پہلے مقدمہ سے فراغت حاصل کر کے آپ کے مقدمہ کا کام شروع کیا اور آپ کو آواز دی گئی مگر
آپ اطمینان سے نماز پڑھتے رہے اور جب عبادت الہی سے فراغت حاصل کر کے عدالت میں گئے
تو اس وقت تک مجسٹریٹ مقدمہ ختم کر چکا تھا ۔
ٹ
انہی دنوں میں ایک اور واقعہ پیش آیا جس سے آپ کا تعلق باللہ معلوم ہوتا ہے اور وہ یہ کہ
آپ ایک ضروری مقدمہ کے لئے۔ کے لئے گئے ہوئے تھے جس پر آپ ر آپ کے والد کے حقوق کا بہت کچھ
انحصار تھا ایک دوست کے ہاں ٹھہرے ہوئے تھے جب مقدمہ سے واپس آئے تو بہت خوشش
تھے۔ اس دوست نے سمجھا کہ آپ مقدمہ جیت آئے ہیں مگر معلوم ہوا کہ مقدمہ آپ کے والد کے
خلاف ہوا تھا اور آپ خوش اس امر سے تھے کہ اب کچھ دن آرام سے عبادت الہی کا مزا حاصل کریں
گے ان دنوں میں آپ نے ثابت کر دیا کہ کس طرح انسان والدین کی اطاعت کرتے ہوئے بھی اپنے
مالک اور آقا کو خوش کر سکتا ہے اور ضروری نہیں کہ اپنے ماں باپ کی ہتک کرکے ہی خدا کو خوش کرے۔

انوار العلوم جلد 4
۲۸۸
تحقه شهزاده ویلیز
کے
آپ کی عمر کوئی چالیس برس کی ہوگی کہ آپ کے والد فوت ہو گئے اور یہ پہلا دن تھا کہ آسمان
درواز سے آپ پر کھولے گئے اور خدا وندہ خدا آسمانوں اور زمینوں کا خدا آپ سے ہم کلام ہوا
س نے کہا کہ دیکھ مغرب کے وقت تیرا والد فوت ہوگا اور جب ایک آن کے لئے آپ کے دل
میں خیال گزرا کہ پھر میں کیا کروں گا ؟ کہ اکثر آمدنی انسی کے ذریعہ سے تھی تو پھر اللہ تعالیٰ کا کلام
نازل ہوا اور وہ یوں گویا ہوا ۔ کہ اسے میرے بندے! کیا تیرا رب تیرے لئے کافی نہیں ؟ اس قت
سے آپ کی حالت دمیدم بدلنے لگی اور خدا کا جلال روز بروز زیادہ شوکت کے ساتھ ظاہر ہونے لگا
ور دیکھو کہ آسمان اور زمین کے راز آپ پر کھلنے لگے اور اکثر باتیں جو آئندہ ہوئی ہو میں آپ پر ظاہر کی
تے جاتیں اور وہ لوگ جو انکو سنتے تعجب کرتے اور حیرت سے کہتے کہ خدا کے کام عجیب ہیں ۔
اس وقت تک آپ کی صداقت اور نیکی کو دیکھ کر لوگوں پر یہ اثر پڑ گیا تھا کہ دشمن بھی آپ کی
صداقت کا اقرار کرنے لگ گئے تھے اور آپ کے خاندان سے جن لوگوں کا جھگڑا ہوتا وہ اکثر اس
امر پر راضی ہو جاتے تھے کہ جو فیصلہ آپ کر دیں وہ انہیں منظور ہو گا اور جب آپ باوجود اپنا نقصان
ہونے کے ہر ایک کا حق اس کو دلواتے تو لوگ تعجب کرتے کہ کسی طرح خدا اس شخص میں ظاہر ہوتا ہے ۔
اور آپ کی عادت تھی کہ جب آپ کو معلوم ہوتا کہ کسی کا حق کوئی شخص مارتا ہے تو اس کو سمجھاتے اور
اس کا حق دلوانے کی کوشش کرتے اور خصوصاً اپنے بھائی کو جو آپ کی اور اپنی جائداد کے منتظم
تھے بہت سمجھاتے کہ ہر ایک کا حق اس کو ادا کریں اور دنیا کے نقصان کی پرواہ نہ پرواہ نہ کریں اور اس طرح
وہ بات پوری ہوئی کہ ابن آدم آکر دنیا کو عدل و انصاف سے بھر دیگا۔
جب آپ چالیس سال کے ہوئے تو اللہ تعالیٰ کے فرشتے پے در پے آپ پر نازل ہونے
شروع ہوئے اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس قسم کے احکام نازل ہوئے جن کا مطلب یہ تھا کہ اسلام
اس وقت نہایت بے کس حالت میں ہے اور دنیا کی نظروں میں حقیر تو اٹھ کر اس کی مدد کر اور اس کی
عظمت اور صداقت کو لوگوں پر ظاہر کر۔ چنانچہ آپ نے ایک ضخیم کتاب براہین احمد احمدیہ یہ نام نام اس اس غرض سے
تصنیف کی اور اس میں اسلام کی صداقت اور اس کی دوسرے مذاہب پر فضیلت ثابت کی اور مرند مب
ومت کے لوگوں کو بلایا کہ اپنی الہامی کتابوں میں جو خوبیاں ہیں ان کو اسلام کے مقابلہ پر ظاہر کریں مگر
با وجود بار بار کے بلانے کے لوگ مقابل پر نہ آئے اور ملک کے بڑے بڑے عالموں نے اقرار کیا کہ
ایسی کتاب بغیر خدا کی تائید کے نہیں لکھی جاسکتی کیونکہ وہ جانتے تھے کہ آپ نے کسی بڑے مدرسہ میں
تعلیم نہیں پائی نہ کسی بڑے عالم سے علم سیکھا ہے یگر بھی وہ کتاب مکمل نہ ہوئی تھی کہ اللہ نے آپ

انوار العلوم جلد 4
۴۸۹
تحفه شهزاده ویلیز
پر ظاہر کیا کہ اب ہم تجھ سے ایک اور رنگ میں کام لینا چاہتے ہیں اور تو مسلمانوں کی روحانی حالت کی درستی کی
طرف توجہ کر۔ پھر آپ نے اس بات کے لئے اعلان کیا کہ جو لوگ خدا کے لئے آپ کی بیعت کرنا چاہتے کہ جولوگ خدا لئے کی
ہیں بیعت کریں ۔ اس وقت سے آپ کی مخالفت ہوئی شروع ہو گئی اور اسلام کی تائید کی وجہ سے سیمی ہوئی اور اسلام کی کی وجہ
اور ہندو تو پہلے سے ہی مخالف تھے اب مسلمان بھی مخالفت پر آمادہ ہو گئے اور وقت کے علماء نے جو
فیوں اور فریسیوں کے جانشین تھے اس امرکو پسند نہ کیا کہ لوگ ہماری اطاعت سے نکل کر اس کے
ساتھ مل جاویں، کیونکہ وہ لوگ جانتے تھے کہ اس کے ساتھ مل کر انسان انسانی روایتوں کے بندھنوں سے
آزاد ہو جاتا ہے اور صرف خدا کی حکومت اس کے دل پر باقی رہ جاتی ہے ۔ آپ خاموشی سے اپنا کام
کرتے چلے گئے مگر ابھی تک آپ پر اللہ تعالیٰ نے پوری طرح نہ کھولا تھا کہ آپ خدا کی نظروں میں کیا
ہیں ؟ جس طرح کہ مسیح اول پر بھی اپنی بعثت کے ابتدائی ایام میں نہ کھا تھا کہ خدا نے اسے مسیح بنا کر
بھیجا ہے جیسا کہ لکھا ہے کہ اس نے اپنی بعثت کے دوسرے سال حواریوں سے سوال کیا کہ لوگ
مجھے کیا سمجھتے ہیں ؟ اور جب انہوں نے کہا کہ بعض الیاس ، بعض یوحنا ، بعض پر میاہ اور بعض نبیون یرمیاہ
میں سے کوئی۔ پھر اس نے پوچھا کہ تم مجھے کیا سمجھتے ہو ؟ تو اس پر شمعون نے جواب دیا کہ تو مصیح ہے
اس پر مسیح نے کہا کہ تجھ پر خود خدا نے یہ راز کھولا ہے اور کہا کہ مگر ابھی
کا
کسو سے نہ کہنا کہ میں یسوع مسیح ہوں ۔ رمتی باب ۱۶ - آیت ۲۰
اسی طرح مسیح ثانی سے ہوا کہ پہلے دو سال تک اس کو معلوم نہ ہوا کہ وہی مسیح ہے۔ مگر آخر ۱۸۹۰ء
کے آخر میں وہ وقت آگیا کہ اللہ تعالیٰ کا فرشتہ نازل ہوا اور اس نے حقیقت آپ پر کھول دی جس
ا مال یہ تھا کہ وی و مسیح ابن مریم ہے جس کی نعت پہلے نوشوں میں خبری گئی تھی کہ وہ دنیاکی تو ہی وہ
ہدایت کے لئے آنے والا ہے اور پہلا مسیح باقی نبیوں کی طرح عمر پا کر فوت ہوا اور اپنے باپ سے
جو آسمان پر ہے اپنے باقی بھائیوں کی طرح جو اس سے پہلے گزر چکے تھے جاملا ہے اور یہ جو کہا گیا تھا سے پہلے ہے اور یہ جو گیا تھا
کہ وہ دوبارہ دنیا میں آئیگا اس سے یہی مراد تھی کہ اس کے نام سے ایک شخص آئے گا جو اس کی طبیعت
اور اس کی قوت سے کام کرے گا ۔
تک
جس وقت آپ نے اس امر کا اعلان کیا تمام ہندوستان میں ایک سرے سے دوسرے مرے
مخالفت کا ایسا جوشش امنڈ آیا کہ اس کی نظیر بہت ہی کم ملتی ہے مسیحیوں کی طرف سے بھی سخت مخالفت
شروع ہو گئی اور مسلمانوں کی طرف سے بھی اور گورنمنٹ بھی شک کی نگاہوں سے دیکھنے لگی کیونکہ آپ کا دعوی
مہدی ہونے کا بھی تھا اور مہدی کے نام کے ساتھ اس قدر روایات خونریزی کی وابستہ ہیں کہ گورنمنٹ اس
نار تھے انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور مطبوعہ ۱۸۷۰ء

·

آج 10 میں سے 10 باقی