وحی، الہام، کشوف اور روٴیا
حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد اوّل), حصہ 3
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
علوم مخفیہ کا سرچشمہ ہے۔ یہ وہ راز ہے جو اہلِ حق نے مکاشفات صحیحہ کے ذریعہ سے معلوم کیا ہے جس
میں میں خود صاحب تجربہ ہوں ۔
(چشمہ معرفت ۔ روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۲۸۲ ۲۸۳)
یہ عاجز قریباً گیارہ برس سے شرف مکالمہ الہیہ سے مشرف ہے اور اس بات کو بخوبی جانتا ہے کہ وحی
در حقیقت آسمان سے ہی نازل ہوتی ہے۔ وحی کی مثال اگر دنیا کی چیزوں میں سے کسی چیز کے ساتھ دی
جائے تو شائد کسی قدر تار برقی سے مشابہ ہے جو اپنے ہر یک تغیر کی آپ خبر دیتی ہے۔ میں نے دیکھا ہے
کہ اس وحی کے وقت جو برنگ وحی ولایت میرے پر نازل ہوتی ہے ایک خارجی اور شدید الاثر تصرف کا
احساس ہوتا ہے اور بعض دفعہ یہ تصرف ایسا قوی ہوتا ہے کہ مجھ کو اپنے انوار میں ایسا دبا لیتا ہے کہ میں
دیکھتا ہوں کہ میں اس کی طرف ایسا کھینچا گیا ہوں کہ میری کوئی قوت اس کا مقابلہ نہیں کر سکتی ۔ اس
تصرف میں گھلا اور روشن کلام سنتا ہوں ۔ بعض وقت ملائکہ کو دیکھتا ہوں اور سچائی میں جو اثر اور ہیبت
ہوتی ہے مشاہدہ کرتا ہوں اور وہ کلام بسا اوقات غیب کی باتوں پر مشتمل ہوتا ہے اور ایسا تصرف اور اخذ
خارجی ہوتا ہے جس سے خدا تعالیٰ کا ثبوت ملتا ہے ۔ اب اس سے انکار کرنا ایک کھلی کھلی صداقت کا
خون کرنا ہے۔
( بركات الدعا۔ روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۲۶)
مجھے اُس اللہ جل شانہ کی قسم ہے کہ یہ بات واقعی صحیح ہے کہ وحی آسمان سے دل پر ایسی گرتی ہے جیسے
کہ آفتاب کی شعاع دیوار پر ۔ میں ہر روز دیکھتا ہوں کہ جب مکالمہ الہیہ کا وقت آتا ہے تو اول یک دفعہ
مجھ پر ایک ربودگی طاری ہوتی ہے تب میں ایک تبدیل یافتہ چیز کی مانند ہو جاتا ہوں اور میری حس اور
میرا ادراک اور ہوش گو نگفتن باقی ہوتا ہے مگر اس وقت میں پاتا ہوں کہ گویا ایک وجود شدید الطاقت نے
میرے تمام وجود کو اپنی مٹھی میں لے لیا ہے اور اس وقت احساس کرتا ہوں کہ میری ہستی کی تمام رگیں
اُس کے ہاتھ میں ہیں اور جو کچھ میرا ہے اب وہ میرا نہیں بلکہ اس کا ہے ۔ جب یہ حالت ہو جاتی ہے تو
اس وقت سب سے پہلے خدا تعالی دل کے ان خیالات کو میری نظر کے سامنے پیش کرتا ہے جن پر اپنے
کلام کی شعاع ڈالنا اس کو منظور ہوتا ہے۔ تب ایک عجیب کیفیت سے وہ خیالات یکے بعد دیگرے نظر
کے سامنے آتے ہیں۔ اور ایسا ہوتا ہے کہ جب ایک خیال مثلاً زید کی نسبت دل میں آیا کہ وہ فلاں مرض
سے صحت یاب ہوگا یا نہ ہو گا تو جھٹ اس پر ایک ٹکڑا کلام الہی کا ایک شعاع کی طرح گرتا ہے اور
بسا اوقات اس کے گرنے کے ساتھ تمام بدن ہل جاتا ہے۔ پھر وہ مقدمہ طے ہو کر دوسرا خیال سامنے آتا
ہے ۔ ادھر وہ خیال نظر کے سامنے کھڑا ہوا اور اُدھر ساتھ ہی ایک ٹکڑا الہام کا اُس پر گرا۔ جیسا کہ ایک
تیر انداز ہر یک شکار کے نکلنے پر تیر مارتا جاتا ہے اور عین اُس وقت میں محسوس ہوتا ہے کہ یہ سلسلہ
خیالات کا ہمارے ملکہ فطرت سے پیدا ہوتا ہے اور کلام جو اس پر گرتا ہے وہ اوپر سے نازل ہوتا ہے۔
اگر چہ شعراء وغیرہ کو بھی سوچنے کے بعد القاء ہوتا ہے مگر اُس وحی کو اس سے مناسبت دینا سخت بے تمیزی
ہے کیونکہ وہ القاء خوض اور فکر کا ایک نتیجہ ہوتا ہے اور ہوش و حواس کی قائمی اور انسانیت کی حد میں ہونے
کی حالت میں ظہور کرتا ہے۔ لیکن یہ القاء صرف اس وقت ہوتا ہے کہ جب انسان اپنے تمام وجود کے
ساتھ خدا تعالیٰ کے تصرف میں آ جاتا ہے اور اپنا ہوش اور اپنا خوض کسی طور سے اس میں دخل نہیں رکھتا۔
اُس وقت زبان ایسی معلوم ہوتی ہے کہ گویا یہ اپنی زبان نہیں اور ایک دوسری زبر دست طاقت اس سے
کام لے رہی ہے اور یہ صورت جو میں نے بیان کی ہے اس سے صاف سمجھ میں آ جاتا ہے کہ فطرتی
سلسلہ کیا چیز ہے اور آسمان سے کیا نازل ہوتا ہے؟
( برکات الدعا ۔ روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۲۳٬۲۲ حاشیه )
مکالمہ الہیہ کے وقت میں جو انسان کو ایک قسم کی نیند اور غنودگی آتی ہے جس غنودگی کی حالت میں خدا
کا کلام دل پر نازل ہوتا ہے وہ غنودگی اسباب مادیہ کی حکومت اور تاثیر سے بالکل باہر ہے اور اس جگہ طبعی
کے تمام اسباب اور علل معطل اور بے کار رہ جاتے ہیں ۔ مثلاً جب ایک صادق انسان جس کا در حقیقت
خدا تعالیٰ سے محبت اور وفا کا تعلق ہے اپنے اس جوش تعلق میں اپنے رب کریم سے کسی حاجت کے
متعلق کوئی سوال کرتا ہے تو ایسا ہوتا ہے کہ وہ ابھی اسی دُعا میں مشغول ہوتا ہے کہ ناگہ ایک غنودگی اُس پر
طاری ہو جاتی ہے اور ساتھ ہی آنکھ کھل جاتی ہے تو کیا دیکھتا ہے کہ اس سوال کا جواب اس غنودگی کے
پردہ میں نہایت فصیح بلیغ الفاظ میں اس کو مل جاتا ہے۔ وہ الفاظ اپنے اندر ایک شوکت اور لذت رکھتے
ہیں۔ اور اُن میں الوہیت کی طاقت اور قوت چمکتی ہوئی محسوس ہوتی ہے اور میخ آہنی کی طرح دل کے
اندر دھنس جاتے ہیں ۔ اور وہ الہامات اکثر غیب پر مشتمل ہوتے ہیں۔ اور اکثر ایسا ہوتا ہے کہ جب ایک
سوال کے بعد وہ صادق بندہ اُسی پہلے سوال کے متعلق کچھ اور عرض کرنا چاہتا ہے یا کوئی نیا سوال کرتا ہے
تو پھر غنودگی اُس پر طاری ہو جاتی ہے اور ایک سیکنڈ تک یا اُس سے بھی کم تر حالت میں وہ غنودگی کھل
جاتی ہے اور اُس میں سے پھر ایک پاک کلام نکلتا ہے جیسے ایک میوہ کے غلاف میں سے اس کا مغز نکلتا
ہے جو نہایت لذیذ اور پُر شوکت ہوتا ہے۔ اسی طرح وہ خدا جو نہایت کریم اور رحیم اور اخلاق میں سب
دیتا
سے بڑھا ہوا ہے ہر ایک سوال کا جواب دیتا ہے۔ اور جواب دینے میں نفرت اور بیزاری ظاہر نہیں کرتا ۔
یہاں تک کہ اگر ساتھ ساٹھ یا ستر یا سنوا دفعہ سوال کیا جائے تو اس کا جواب اسی صورت اور اسی پیرایہ میں د
ہے یعنی ہر ایک سوال کے وقت ایک خفیف سی غنودگی وارد حال ہو جاتی ہے اور کبھی ایک بھاری غنودگی اور
ربودگی طاری حال ہو جاتی ہے کہ گویا انسان ایک غشی کی حالت میں پڑ گیا ہے۔ اور اکثر عظیم الشان امور
میں اس قسم کی وحی ہوتی ہے اور یہ وحی کی تمام قسموں میں برتر واعلیٰ ہے۔ پس ایسے حالات میں جو سوال
اور دعا کے وقت لحظہ لحظہ پر غنودگی طاری ہوتی ہے اور اس غنودگی کے پردہ میں وحی الہی نازل ہوتی ہے۔
یہ طرز غنودگی اسباب مادیہ سے برتر ہے۔ اور جو کچھ طبعی والوں نے خواب کے متعلق قانون قدرت سمجھ
رکھا ہے۔ اُس کو پاش پاش کرتی ہے۔ ایسا ہی صد ہاروحانی امور ہیں جو ظاہری فلسفہ والوں کے خیالات
کو نہایت ذلیل ثابت کرتے ہیں۔ بسا اوقات انسان کشفی رنگ میں کئی ہزار کوس کی ڈور کی چیزوں کو ایسے
طور سے دیکھ لیتا ہے گویا وہ اُس کی آنکھ کے سامنے ہیں اور بسا اوقات اُن روحوں سے جو فوت ہو
چکے ہیں عین بیداری میں ملاقات کرتا ہے۔
(چشمہ معرفت ۔ روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۱۱۱ ۱۱۲)
صورت اول الہام کی منجملہ اُن کئی صورتوں کے جن پر خدا نے مجھ کو اطلاع دی ہے یہ ہے کہ
جب خداوند تعالیٰ کوئی امر غیبی اپنے بندہ پر ظاہر کرنا چاہتا ہے تو کبھی نرمی سے اور کبھی سختی سے بعض کلمات
زبان پر کچھ تھوڑی غنودگی کی حالت میں جاری کر دیتا ہے۔ اور جو کلمات سختی اور گرانی سے جاری ہوتے
ہیں ۔ وہ ایسی پُر شدّت اور عنیف صورت میں زبان پر وارد ہوتے ہیں جیسے گڑے یعنی اولے بیکبارگی
ایک سخت زمین پر گرتے ہیں یا جیسے تیز اور پُر زور رفتار میں گھوڑے کاسم زمین پر پڑتا ہے۔ اس الہام
میں ایک عجیب سرعت اور شدت اور ہیبت ہوتی ہے جس سے تمام بدن متاثر ہو جاتا ہے اور زبان
ایسی تیزی اور با رعب آواز میں خود بخود وڑتی جاتی ہے کہ گویا وہ اپنی زبان ہی نہیں اور ساتھ اس کے
جو ایک تھوڑی سی غنودگی اور ربودگی ہوتی ہے وہ الہام کے تمام ہونے کے بعد فی الفور دُور ہو جاتی ہے
اور جب تک کلمات الہام تمام نہ ہوں تب تک انسان ایک میت کی طرح بے حس و حرکت پڑا ہوتا ہے۔
یہ الہام اکثر ان صورتوں میں نازل ہوتا ہے کہ جب خداوند کریم و رحیم اپنی عین حکمت اور مصلحت سے
کسی خاص دُعا کو منظور کرنا نہیں چاہتا یا کسی عرصہ تک توقف ڈالنا چاہتا ہے یا کوئی اور خبر پہنچانا چاہتا ہے
کہ جو بہ مقتضائے بشریت انسان کی طبیعت پر گراں گذرتی ہو۔ مثلاً جب انسان جلدی سے کسی امر کا
حاصل کر لینا چاہتا ہو اور وہ حاصل ہونا حسب مصلحت ربانی اس کے لئے مقدر نہ ہو یا توقف سے مقدر
ہو اس قسم کے الہام بھی یعنی جو سخت اور گراں صورت کے الفاظ خدا کی طرف سے زبان پر جاری ہوتے
ہیں بعض اوقات مجھ کو ہوتے رہے ہیں جس کا بیان کرنا موجب طوالت ہے مگر ایک مختصر فقرہ بطور
نمونہ بیان کرتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ شائد تین سال کے قریب عرصہ گذرا ہو گا کہ میں نے اسی کتاب
کے لئے دُعا کی کہ لوگ اس کی مدد کی طرف متوجہ ہوں تب یہی الہام شدید الکلمات جس کی میں نے
ابھی تعریف کی ہے ان لفظوں میں ہوا۔
بالفعل نہیں
اور یہ الہام جب اس خاکسار کو ہوا تو قریب دس یا پندرہ ہندو اور مسلمان لوگوں کے ہوں گے کہ جو
قادیان میں اب تک موجود ہیں جن کو اُسی وقت اس الہام سے خبر دی گئی۔ اور پھر اُسی کے مطابق جیسے
لوگوں کی طرف سے عدم توجہی رہی وہ حال بھی ان تمام صاحبوں کو بخوبی معلوم ہے۔
دوسری قسم الہام کی یعنی وہ قسم جس میں کچھ ملائمت سے کلمات زبان پر جاری ہوتے ہیں اس قسم میں اپنے
ذاتی مشاہدات میں سے صرف اس قدر لکھنا کافی ہے کہ جب پہلے الہام کے بعد جس کو میں ابھی ذکر کر
چکا ہوں ایک عرصہ گزر گیا اور لوگوں کی عدم توجہی سے طرح طرح کی دقتیں پیش آ پیش آئیں اور مشکل حد - احد سے
بڑھ گئی تو ایک دن قریب مغرب کے خدا وند کریم نے یہ الہام کیا ۔ هُزِ إِلَيْكَ بِجِذْعِ النَّخْلَةِ تُسَاقِطُ
عَلَيْكَ رُطَبًا جَنِيًّا ۔ سو میں نے سمجھ لیا کہ یہ تحریک اور ترغیب کی طرف اشارہ ہے اور یہ وعدہ دیا گیا
ہے کہ بذریعہ تحریک کے اس حصہ کتاب کے لئے سرمایہ جمع ہو گا۔ اور اس کی خبر بھی بدستور کئی ہندو اور
مسلمانوں کو دی گئی۔ اور اتفاقاً اُسی روز یا دوسرے روز حافظ ہدایت علی خاں صاحب کہ جو ان دنوں اس ضلع
میں اکسٹرا اسسٹنٹ تھے قادیان میں آگئے اُن کو بھی اس الہام سے اطلاع دی گئی اور مجھے بخوبی یاد ہے کہ
اسی ہفتہ میں میں نے آپ کے دوست مولوی ابو سعید محمد حسین صاحب کو بھی اس الہام سے اطلاع دی تھی۔
اب خلاصہ کلام یہ کہ اس الہام کے بعد میں نے حسب الارشاد حضرت احدیت کسی قدر تحریک کی تو
تحریک کرنے کے بعد لاہور، پشاور، راولپنڈی ، کوٹلہ مالیر اور چند دوسرے مقاموں سے جس قدر اور
جہاں سے خدا نے چاہا اس حصہ کے لئے جو چھپتا تھا مدد پہنچ گئی ۔ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَالِک۔
( براہین احمد یہ ہر چہار تخصص - روحانی خزائن جلد اصفحه ۲۴۸ تا ۲۵۱ حاشیه در حاشیه نمبر ۱ )
ے کھجور کے تنا کو ہلا تیرے پر تازہ بتازہ کھجوریں گریں گی ۔
صورت دوم الہام کی جس کا میں باعتبار کثرت عجائبات کے کامل الہام نام رکھتا ہوں یہ ہے کہ جب
خدائے تعالیٰ بندہ کو کسی امر غیبی پر بعد دعا اس بندہ کے یا خود بخود مطلع کرنا چاہتا ہے تو ایک دفعہ ایک
بیہوشی اور ربودگی اس پر طاری کر دیتا ہے جس سے وہ بالکل اپنی ہستی سے کھویا جاتا ہے۔ اور ایسا اس
بیخودی اور ربودگی اور بے ہوشی میں ڈوبتا ہے جیسے کوئی پانی میں غوطہ مارتا ہے اور نیچے پانی کے چلا جاتا
ہے۔ غرض جب بندہ اس حالت ربو حالت ربودگی سے کہ جو غوطہ سے : سے بہت ہی مشابہ ہے باہر آتا ہے تو اپنے اندر
میں کچھ ایسا مشاہدہ کرتا ہے جیسے ایک گونج پڑی ہوئی ہوتی ہے اور جب وہ گونج کچھ فرو ہوتی ہے تو
ناگہاں اُس کو اپنے اندر سے ایک موزون اور لطیف اور لذیذ کلام محسوس ہو جاتی ہے اور یہ غوطہ ربودگی کا
ایک نہایت عجیب امر ہے جس کے عجائبات بیان کرنے کے لئے الفاظ کفایت نہیں کرتے ۔ یہی حالت
ہے جس سے ایک دریا معرفت کا انسان پر کھل جاتا ہے کیونکہ جب بار بار دعا کرنے کے وقت خدا وند تعالیٰ
اس حالت غوطہ اور ربودگی کو اپنے بندہ پر وارد کر کے اس کی ہر یک دعا کا اس کو ایک لطیف اور لذیذ کلام
میں جواب دیتا ہے اور ہر ایک استفسار کی حالت میں وہ حقائق اس پر کھولتا ہے جن کا کھلنا انسان کی طاقت
سے باہر ہے تو یہ امر اس کے لئے موجب مزید معرفت اور باعث عرفان کامل ہو جاتا ہے۔ بندہ کا دُعا
کرنا اور خدا کا اپنی الوہیت کی تجلی سے ہر ایک دعا کا جواب دینا یہ ایک ایسا امر ہے کہ گویا اسی عالم میں
بندہ اپنے خدا کو دیکھ لیتا ہے اور دونوں عالم اس کے لئے بلا تفاوت یکساں ہو جاتے ہیں ۔ جب بندہ اپنی
کسی حاجت کے وقت بار بار اپنے مولیٰ کریم سے کوئی عقدہ پیش آمدہ دریافت کرتا ہے اور عرض حال
کے بعد حضرت خداوند کریم سے جواب پاتا ہے اسی طرح کہ جیسے ایک انسان دوسرے انسان کی بات کا
جواب دیتا ہے اور جواب ایسا ہوتا ہے کہ نہایت فصیح اور لطیف الفاظ میں بلکہ کبھی کسی ایسی زبان میں ہوتا
ہے کہ جس سے وہ بندہ نا آشنا شنا محض ہے اور کبھی امور غیبیہ پر مشتمل ہوتا ہے کہ جو مخلوق کی طاقتوں سے باہر
ہیں اور کبھی اس کے ذریعہ سے مواہب عظیمہ کی بشارت ملتی ہے اور منازل عالیہ کی خوشخبری سنائی جاتی
ہے اور قرب حضرت باری کی مبارکبادی دی جاتی ہے۔ اور کبھی دنیوی برکتوں کے بارے میں پیشگوئی
ہوتی ہے تو ان کلمات لطیفہ و بلیغہ کے سننے سے کہ جو مخلوق کی قوتوں سے نہایت بلند اور اعلیٰ ہوتے ہیں جس
قدر ذوق اور معرفت حاصل ہوتی ہے اس کو وہی بندہ جانتا ہے جس کو یہ نعمت عطا ہوتی ہے۔ فی الحقیقت
وہ خدا کو ایسا ہی شناخت کر لیتا ہے جیسے کوئی شخص تم میں سے پنے پکے اور پُرانے دوست کو شناخت کرتا
ہے۔ اور یہ الہام اکثر معظمات امور میں ہوتا ہے۔ کبھی اُس میں ایسے الفاظ بھی ہوتے ہیں جن کے
معنے لغت کی کتابیں دیکھ کر کرنے پڑتے ہیں اور بلکہ بعض دفعہ یہ الہام کسی اجنبی زبان مثلاً انگریزی یا کسی
ایسی دوسری زبان میں ہوا ہے جس زبان سے ہم محض نا واقف ہیں ۔
( براہین احمد یہ ہر چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۲۶۰ تا ۲۶۴ حاشیه در حاشیہ نمبر ۱)
صورت سوم الہام کی یہ ہے کہ نرم اور آہستہ طور پر انسان کے قلب پر القاء ہوتا ہے یعنی یک مرتبہ دل
میں کوئی کلمہ گذر جاتا ہے جس میں وہ عجائبات بہ تمام و کمال نہیں ہوتے کہ جو دوسری صورت میں بیان
کئے گئے ہیں بلکہ اس میں ربودگی اور غنودگی بھی شرط نہیں ۔ بسا اوقات عین بیداری میں ہو جاتا ہے اور
اُس میں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ گویا غیب سے کسی نے وہ کلمہ دل میں پھونک دیا ہے یا پھینک دیا ہے۔
انسان کسی قدر بیداری میں ایک استغراق اور محویت کی حالت میں ہوتا ہے اور کبھی بالکل بیدار ہوتا ہے کہ
یک دفعہ دیکھتا ہے کہ ایک نو وارد کلام اُس کے سینہ میں داخل ہے یا کبھی ایسا ہوتا ہے کہ معا وہ کلام دل میں
داخل ہوتے ہی اپنی پُر زور روشنی ظاہر کر دیتا ہے اور انسان متنبہ ہو جاتا ہے کہ خدا کی طرف سے یہ القاء
ہے ۔ اور صاحب ذوق کو یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ جیسے تنفسی ہوا اندر جاتی ہے اور تمام دل وغیرہ اعضاء کو
راحت پہنچاتی ہے ویسا ہی وہ الہام دل کو تسلی اور سکینت اور آرام بخشتا ہے اور طبیعت مضطرب پر اُس کی
خوشی اور جنگی ظاہر ہوتی ہے۔ یہ ایک بار یک بھید ہے جو عوام ہے جو عوام لوگوں سے پوشیدہ ہے۔ مگر عارف ا
صاحب معرفت لوگ جن کو حضرت واہب حقیقی نے اسرار ربانی میں صاحب تجربہ کر دیا ہے وہ اس کو
خوب سمجھتے اور جانتے ہیں اور اس صورت کا الہام بھی اس عاجز کو بار ہا ہوا ہے جس کا لکھنا بالفعل کچھ
ضروری نہیں ۔
۔
اور
صورت چہارم الہام کی یہ ہے کہ رویا صادقہ میں کوئی امر خدائے تعالیٰ کی طرف سے منکشف ہو جاتا
ہے یا کبھی کوئی فرشتہ انسان کی شکل میں متشکل ہو کر کوئی غیبی بات بتلاتا ہے یا کوئی تحریر کا غذ یا پتھر وغیرہ پر
مشہود ہو جاتی ہے جس سے کچھ اسرار غیبیہ ظاہر ہوتے ہیں۔ وَغَيْرُهَا مِنَ الصُّوَرِ ۔
( براہین احمدیہ ہر چہار تصص، روحانی خزائن جلد اصفحه ۲۷۳ ۲۷۴ حاشیه در حاشیہ نمبر ۱ )
صورت پنجم الہام کی وہ ہے جس کا انسان کے قلب سے کچھ تعلق نہیں بلکہ ایک خارج سے آواز آتی
ہے اور یہ آواز ایسی معلوم ہوتی ہے جیسے ایک پردہ کے پیچھے سے کوئی آدمی بولتا ہے۔ مگر یہ آواز نہایت
لذیذ اور شگفتہ اور کسی قدر سرعت کے ساتھ ہوتی ہے اور دل کو اس سے ایک لذت پہنچتی ہے۔ انسان کسی
قدر استغراق میں ہوتا ہے کہ یک دفعہ یہ آواز آ جاتی ہے اور آواز سن کر وہ حیران رہ جاتا ہے کہ کہاں سے
یہ آواز آئی اور کس نے مجھ سے کلام کی۔ اور حیرت زدہ کی طرح آگے پیچھے دیکھتا ہے۔ پھر سمجھ جاتا ہے
کہ کسی فرشتہ نے یہ آواز دی۔ اور یہ آواز خارجی اکثر اس حالت میں بطور بشارت آتی ہے کہ جب
انسان کسی معاملے میں نہایت متفکر اور مغموم ہوتا ہے یا کسی بدخبری کے سننے سے کہ جو اصل میں محض
دروغ تھی کوئی سخت اندیشہ اس کو دامنگیر ہو جاتا ہے۔ مگر صورت دوم کی طرح اس میں مکرر دعاؤں پر اُس
آواز کا صادر ہونا مشہود نہیں ہوا ۔ بلکہ ایک ہی دفعہ اُسی وقت کہ جب خدائے تعالیٰ چاہتا ہے کوئی
فرشتہ غیب سے ناگہانی طور پر آواز کرتا ہے۔ بر خلاف صورت دوم کے اُس میں اکثر کامل دعاؤں پر
حضرت احدیت کی طرف سے جواب صادر ہونا مشہود ہوا ہے اور خواہ سو مرتبہ دُعا اور سوال کرنے کا اتفاق
ہو اس کا جواب سو مرتبہ ہی حضرت فیاض مطلق کی طرف سے صادر ہو سکتا ہے جیسا کہ متواتر تجربہ خود اس
خاکسار کا اس بات کا شاہد ہے۔
( براہین احمد یہ ہر چہار حصص ، روحانی خزائن جلد اصفحہ ۲۸۷، ۲۸۸ حاشیه در حاشیہ نمبر ۱ )
میں نے کئی دفعہ کشفی طور پر حضرت مسیح علیہ السلام کو دیکھا ہے اور اور بعض نبیوں سے بھی میں نے
عین بیداری میں ملاقات کی ہے اور میں نے سید و مولی اپنے امام نبی محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی کئی
دفعہ عین بیداری میں دیکھا ہے اور باتیں کی ہیں۔ اور ایسی صاف بیداری سے دیکھا ہے جس کے ساتھ
خواب یا غفلت کا نام ونشان نہ تھا اور میں نے بعض اور وفات یافتہ لوگوں سے بھی اُن کی قبر پر یا اور موقعہ
پر عین بیداری میں ملاقات کی ہے اور اُن سے باتیں بھی کی ہیں۔ میں خوب جانتا ہوں کہ اس طرح پر
عین بیداری میں گذشتہ لوگوں کی ملاقات ہو جاتی ہے اور نہ صرف ملاقات بلکہ گفتگو ہوتی ہے اور مصافحہ
بھی ہوتا ہے اور اس بیداری اور روزمرہ کی بیداری میں لوازم حواس میں کچھ بھی فرق نہیں ہوتا۔ دیکھا
جاتا ہے کہ ہم اسی عالم میں ہیں اور یہی کان ہیں اور یہی آنکھیں ہیں اور یہی زبان ہے مگر غور سے معلوم
ہوتا ہے کہ وہ عالم اور ہے دنیا اس قسم کی بیداری کو نہیں جانتی کیونکہ دنیا غفلت کی زندگی میں پڑی ہے۔
یہ بیداری آسمان اسے سے ملتی ہے۔ یہ ان کو دی جاتی ہے جن کو کو نئے نئے حواس ملتے ہیں ۔ یہ ایک صحیح بات ہے اور
واقعات حقہ میں سے ہے۔
( مسیح ہندوستان میں ۔ روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۳۶، ۳۷)
صاحب الہام ہونے میں استعداد اور قابلیت شرط ہے۔ یہ بات نہیں ہے کہ ہر کس و ناکس خدائے تعالیٰ
کا پیغمبر بن جائے اور ہر ایک پر حقانی وحی نازل ہو جایا کرے۔ اس کی طرف اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں
آپ ہی اشارہ فرمایا ہے اور وہ یہ ہے۔ وَإِذَا جَاءَتْهُمْ آيَةٌ قَالُوا لَنْ نُؤْمِنَ حَتَّى نُؤْتَى
مِثْلَ مَا أُوتِيَ رُسُلُ اللهِ اللهُ أَعْلَمُ حَيْثُ يَجْعَلُ رِسَالته - الجزو نمبر ۸ یعنی جس وقت قرآن
کی حقیت ظاہر کرنے کے لئے کوئی نشانی کفار کو دکھلائی جاتی ہے تو کہتے ہیں کہ جب تک خود ہم پر ہی
کتاب الہی نازل نہ ہو تب تک ہم ہرگز ایمان نہ لائیں گے خدا خوب جانتا ہے کہ کسی جگہ اور کس محل پر رسالت
کو رکھنا چاہئے یعنی قابل اور نا قابل اسے معلوم ہے اور اُسی پر فیضانِ الہام کرتا ہے کہ جو جوہرِ قابل ہے۔
تفصیل اس اجمال کی یہ ہے کہ حکیم مطلق نے افراد بشریہ کو بوجہ مصالحہ مختلفہ مختلف طوروں پر پیدا کیا
ہے۔ اور تمام بنی آدم کا سلسلۂ فطرت ایک ایسے خط سے مشابہ رکھا ہے جس کی ایک طرف نہایت ارتفاع پر
واقعہ ہوا اور دوسری طرف نہایت انحصاض پر ۔ طرف ارتفاع میں وہ نفوس صافیہ ہیں جن کی استعدادیں
حسب مراتب متفاوتہ کامل درجہ پر ہیں اور طرف اِنْحِضَاض میں وہ نفوس ہیں جن کو اس سلسلہ میں
ایسی پست جگہ ملی ہے کہ حیوانات لا یعقل کے قریب قریب پہنچ گئے ہیں اور درمیان میں وہ نفوس ہیں جو عقل
وغیرہ میں درمیان کے درجہ میں ہیں اور اس کے اثبات کے لئے مشاہدہ افرادِ مُخْتَلِفَةُ الإِسْتِعْدَاد کافی
دلیل ہے کیونکہ کوئی عاقل اس سے انکار نہیں کر سکتا کہ افراد بشریہ عقل کے رُو سے تقوی اور خدا ترسی کے لحاظ سے
محبت الہیہ کی وجہ سے مختلف مدارج پر پڑی ہوئی ہیں اور جس طرح قدرتی واقعات سے کوئی خوبصورت پیدا
ہوتا ہے کوئی بدصورت کوئی سوجا کھا ، کوئی اندھا، کوئی ضعیف البصر ، کوئی قوی البصر ، کوئی تام الخلقت، کوئی
ناقص الخلقت اسی طرح قوی دماغی اسی طرح قومی دماغیہ اور انوار قلبیہ کا یہ کا تفاوت مراتب بھی مشہود اور محسوس ۔ شہود اور محسوس ہے۔ ہاں یہ سچ بات ہے
که هر یک فرد بشر بشر طیکه زا مخبط الحواس اور مسلوب العقل نہ ہو۔ عقل میں تقویٰ میں محبت الہیہ میں ترقی کر
سکتا ہے مگر اس بات کو بخوبی یا د رکھنا چاہئے کہ کوئی نفس اپنے دائرہ قابلیت سے زیادہ ہرگز ترقی نہیں کر سکتا۔
( براہین احمد یہ ہر چہار تخصص، روحانی خزائن جلد اصفحه ۱۸۱ ۱۸۲ حاشیہ نمبر ۱۱)
طبائع انسانی جواہر کانی کی طرح مختلف الاقسام ہیں ۔ بعض طبیعتیں چاندی کی طرح روشن اور صاف ۔
بعض گندھک کی طرح بد بودار اور جلد بھڑکنے والی ۔ بعض زیبق کی طرح بے ثبات اور بے قرار ۔
بعض لوہے کی طرح سخت اور کثیف اور جیسا یہ اختلاف طبائع بدیہی الثبوت ہے ایسا ہی انتظام ربانی کے
بھی موافق ہے کچھ بے قاعدہ بات نہیں ۔ کوئی ایسا امر نہیں کہ قانون نظام عالم کے برخلاف ہو بلکہ
آسائش و آبادی عالم اسی پر موقوف ہے ۔ ظاہر ہے کہ اگر تمام طبیعتیں ایک ہی مرتبہ استعداد پر ہوتیں تو
الانعام : ۱۲۵
پھر مختلف طور کے کام ( جو مختلف طور کی استعدادوں پر موقوف تھے ) جن پر دنیا کی آبادی کا مدار تھا
حيّز التوا میں رہ جاتے کیونکہ کثیف کاموں کے لئے وہ طبیعتیں مناسب حال ہیں جو کثیف ہیں اور لطیف جوکا
کاموں کے لئے وہ طبیعتیں مناسبت رکھتی ہیں جو لطیف ہیں۔ یونانی حکیموں نے بھی یہی رائے ظاہر کی
ہے کہ جیسے بعض انسان حیوانات کے قریب قریب ہوتے ہیں ۔ اسی طرح عقل تقاضا کرتی ہے کہ بعض
انسان ایسے بھی ہوں جن کا جو ہر نفس کمال صفوت اور لطافت پر واقع ہو تا جس طرح طبائع انسانی کا
سلسلہ نیچے کی طرف اس قدر متنزل نظر آتا ہے کہ حیوانات سے جا کر اتصال پکڑ لیا ہے۔ اسی طرح اوپر
کی طرف بھی ایسا متصاعد ہو کہ عالم اعلیٰ سے اتصال پکڑ لے۔
اب جبکہ ثابت ہو گیا کہ افرادِ بشریہ عقل میں، قوائے اخلاقیہ میں ، نور قلب میں متفاوت المراتب
ہیں تو اسی سے وحی ربانی کا بعض افراد بشریہ سے خاص ہونا یعنی ان سے جو مِن كُلِّ الوُجُوہ کامل ہیں
بہ پایہ ثبوت پہنچ گیا کیونکہ یہ بات تو خود ہر یک عاقل پر روشن ہے کہ ہر یک نفس اپنی استعداد و قابلیت
کے موافق انوار الہیہ کو قبول کرتا ہے اس سے زیادہ نہیں۔ اس کے سمجھنے کے لئے آفتاب نہایت روشن
مثال ہے کیونکہ ہر چند آفتاب اپنی کرنیں چاروں طرف چھوڑ رہا ہے لیکن اس کی روشنی قبول کرنے میں
ہر یک مکان برابر نہیں ۔ جس مکان کے دروازے بند ہیں اس میں کچھ روشنی نہیں پڑ سکتی۔ اور جس میں
بمقابل آفتاب ایک چھوٹا سا روز نہ ہے اس میں روشنی تو پڑتی ہے مگر تھوڑی جو بکلی ظلمت کو نہیں اٹھا سکتی
لیکن وہ مکان جس کے دروازے بمقابل آفتاب سب کے سب کھلے ہیں اور دیواریں بھی کسی کثیف
شے سے نہیں بلکہ نہایت مصفیٰ اور روشن شیشہ سے ہیں اس میں صرف یہی خوبی نہیں ہو گی کہ کامل طور پر
روشنی قبول کرے گا بلکہ اپنی روشنی چاروں طرف پھیلا دے گا اور دوسروں تک پہنچا وے گا۔ یہی مثال
مؤخر الذکر نفوس صافیہ انبیاء کے مطابق حال ہے یعنی جن نفوس مقدسہ کو خدا اپنی رسالت کے لئے چن
لیتا ہے وہ بھی رفع حجب اور مکمل صفوت میں اس شیش محل کی طرح ہوتے ہیں جس میں نہ کوئی کثافت اور نہ
کوئی حجاب باقی ہے۔ پس ظاہر ہے کہ جن افراد بشریہ میں وہ کمال تام موجود نہیں ۔ا موجود نہیں۔ ایسے لوگ کسی حالت
میں مرتبہ رسالت الہی نہیں پا سکتے ۔ بلکہ یہ مرتبہ قسّام ازل سے اُنہی کو ملا ہوا ہے جن کے نفوس مقدسہ
محجب ظلمانی سے بکلی پاک ہیں جن کو اَغْشِیہء جسمانی سے بغایت درجہ آزادگی ہے۔ جن کا تقدس و تنزہ
اُس درجہ پر ہے کہ جس کے آگے خیال کرنے کی گنجائش ہی نہیں۔ وہی نفوس تامہ ء کاملہ وسیلہء ہدایت جمیع
مخلوقات ہیں اور جیسے حیات کا فیضان تمام اعضاء کو قلب کے ذریعہ سے ہوتا ہے ایسا ہی حکیم مطلق نے
ہدایت کا فیضان اُنہیں کے ذریعہ سے مقرر کیا ہے کیونکہ وہ کامل مناسبت جو مفیض اور مستفیض میں چاہیئے
وہ صرف انہیں کو عنایت کی گئی ہے۔ اور یہ ہرگز ممکن نہیں کہ خدا وند تعالیٰ جو نہایت تجرد و تنزّہ میں ہے
ایسے لوگوں پر افاضہ انوار وحی مقدس اپنے کا کرے جن کی فطرت کے دائرہ کا اکثر حصہ ظلمانی اور دود
آمیز ہے اور نیز نہایت تنگ اور منقبض اور جن کی طبائع جسیسہ کدورات سفلیہ میں منغمس اور آلودہ ہیں
اگر ہم اپنے تئیں آپ ہی دھو کہ نہ دیں تو بے شک ہمیں اقرار کرنا پڑے گا کہ مبدء قدیم سے اتصال تام
پانے کے لئے اور اس قدوس اعظم کا ہم کلام بننے کے لئے ایک ایسی خاص قابلیت اور نورانیت شرط ہے
کہ جو اس مرتبہ عظیم کی قدر اور شان کے لائق ہے۔ یہ بات ہرگز نہیں کہ ہر یک شخص جو عین نقصان اور
فرومائیگی اور آلودگی کی حالت میں ہے اور صد ہا جب ظلمانیہ میں محجوب ہے وہ باوصف اپنی پست فطرتی
اور دون ہمتی کے اس مرتبہ کو پا سکتا ہے۔ اس بات سے کوئی دھو کہ نہ کھاوے کہ منجملہ اہل کتاب عیسائیوں
کا یہ خیال ہے کہ انبیاء کے لئے جو وحی اللہ کے منزل علیہ ہیں تقدس اور نیزہ اور عصمت اور کمال محبت الہیہ
حاصل نہیں کیونکہ عیسائی لوگ اصول حقہ کو کھو بیٹھے ہیں اور ساری صداقتیں صرف اس خیال پر قربان کر
دی ہیں کہ کسی طرح حضرت مسیح خدا بن جائیں اور کفارہ کا مسئلہ جم جائے۔ سو چونکہ نبیوں کا معصوم اور
مقدس ہونا اُن کی اس عمارت کو گراتا ہے جو وہ بنا رہے ہیں اس لئے ایک جھوٹ کی خاطر سے دوسرا
جھوٹ بھی انہیں گھڑنا پڑا۔ اور ایک آنکھ کے مفقود ہونے سے دوسری بھی پھوڑنی پڑی۔ پس نا چارا نہوں
نے باطل سے پیار کر کے حق کو چھوڑ دیا۔ نبیوں کی اہانت روا رکھی ۔ پاکوں کو نا پاک بنایا اور ان دلوں کو جو
مهبط وحی تھے کثیف اور مکد رقرار دیا تا کہ اُن کے مصنوعی خدا کی کچھ عظمت نہ گھٹ جائے یا منصوبہ کفارہ
میں کچھ فرق نہ آ جائے ۔ اسی خود غرضی کے جوش سے انہوں نے یہ بھی نہیں سوچا کہ اس سے فقط نبیوں کی
تو ہیں نہیں ہوتی بلکہ خدا کی قدوسی پر بھی حرف آتا ہے کیونکہ جس نے نعوذ باللہ ناپاکوں سے ربط ارتباط اور
میل ملاپ رکھا وہ آپ بھی کا ہے کا پاک ہوا ۔
( براہین احمد یہ ہر چہار حصص، روحانی خزائن جلد اصفحه ۱۸۸ تا ۱۹۰ حاشیہ نمبر ۱۱)
نو روحی کے نازل ہونے کا یہی فلسفہ ہے کہ وہ نور پر ہی وارد ہوتا ہے تاریکی پر وارد نہیں ہوتا۔ کیونکہ
فیضان کے لئے مناسبت شرط ہے اور تاریکی کو نور سے کچھ مناسبت نہیں بلکہ نور کو نور سے مناسبت ہے
اور حکیم مطلق بغیر رعایت مناسبت کوئی کام نہیں کرتا ۔ ایسا ہی فیضان نور میں بھی اس کا یہی قانون ہے
کہ جس کے پاس کچھ نور ہے اُسی کو اور نور بھی دیا جاتا ہے ۔ اور جس کے پاس کچھ نہیں اس کو کچھ نہیں
دیا جاتا۔ جو شخص آنکھوں کا نور رکھتا ہے وہی آفتاب کا نور پاتا ہے اور جس کے پاس آنکھوں کا نور نہیں
وہ آفتاب کے نور سے بھی بے بہرہ رہتا ہے اور جس کو فطرتی نور کم ملا ہے اس کو دوسرا نور بھی کم ہی ملتا ہے
اور جس کو فطرتی نور زیادہ ملا ہے اس کو دوسرا نور بھی زیادہ ہی ملتا ہے۔ اور انبیاء جملہ سلسلہ متفاوتہ
فطرت انسانی کے وہ افراد عالیہ ہیں جن کو اس کثرت اور کمال سے نورِ باطنی عطا ہوا ہے کہ گویا وہ نور مجسم
ہو گئے ہیں۔ اسی جہت سے قرآن شریف میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا نام نور اور سراج منیر رکھا
جیسا فرمایا ہے قَدْ جَاءَكُمْ مِنَ اللهِ نُورٌ وَكِتَبٌ مُّبِينٌ إِلى الجزو نمبر ٦ وَدَاعِيًّا إِلَى اللهِ
بِإِذْنِهِ وَسِرَاجًا مُنِيرًا کے نمبر ۲۲ یہی حکمت ہے کہ نور وحی جس کے لئے نور فطرتی کا کامل اور
عظیم الشان ہونا شرط ہے صرف انبیاء کو ملا اور اُنہی سے مخصوص ہوا۔ پس اب اس حجت موجّہ سے کہ جو
مثال مقدم الذکر میں اللہ تعالیٰ نے بیان فرمائی بطلان ان لوگوں کے قول کا ظاہر ہے جنہوں نے باوصف
اس کے کہ فطرتی تفاوت مراتب کے قائل ہیں ۔ پھر محض حمق و جہالت کی راہ سے یہ خیال کر لیا ہے کہ جونور
افراد کامل الفطرت کو ملتا ہے وہی نور افراد نا قصہ کو بھی مل سکتا ہے۔ ان کو دیانت اور انصاف سے سوچنا
چاہئے کہ فیضانِ وحی کے بارہ میں کس قدر غلطی میں وہ مبتلا ہو رہے ہیں۔ صریح دیکھتے ہیں کہ خدا کا قانونِ
قدرت اُن کے خیال باطل کی تصدیق نہیں کرتا ۔ پھر شدت تعصب وعناد سے اسی خیال فاسد پر جمے بیٹھے
ہیں ۔ ایسا ہی عیسائی لوگ بھی نور کے فیضان کے لئے فطرتی نور کا شرط ہونا نہیں مانتے اور کہتے ہیں کہ جس
دل پر نور وحی نازل ہو اس کے لئے اپنے کسی خاصہ اندرونی میں نورانیت کی حالت ضروری نہیں بلکہ اگر
کوئی بجائے عقل سلیم کے کمال درجہ کا نادان اور سفیہ ہو اور بجائے صفت شجاعت کے کمال درجہ کا بز دل اور
بجائے صفت سخاوت کے کمال درجہ کا بخیل اور بجائے صفت حمیت کے کمال درجہ کا بے غیرت اور بجائے
صفت محبت الہیہ کے کمال درجہ کا محب دنیا اور بجائے صفت زہد و ورع و امانت کے بڑا بھارا چور اور ڈاکو
اور بجائے صفت عفت و حیا کے کمال درجہ کا بے شرم اور شہوت پرست اور بجائے صفت قناعت کے کمال
درجہ کا حریص اور لالچی ۔ تو ایسا شخص بھی بقول حضرات عیسائیاں با وصف ایسی حالت خراب کے خدا کا نبی
اور مقرب ہو سکتا ہے بلکہ ایک مسیح کو باہر نکال کر دوسرے تمام انبیاء جن کی نبوت کو بھی وہ مانتے ہیں اور
ان کی الہامی کتابوں کو بھی مقدس مقدس کر کے پکارتے ہیں وہ نعوذ باللہ بقول اُن کے ایسے ہی تھے اور
کمالات قدسیہ سے جو مستلزم عصمت و پاک دلی ہیں محروم تھے۔ عیسائیوں کی عقل اور خدا شناسی پر بھی ہزار
ا المائدة : ١٦
الاحزاب : ۴۷
آفرین۔ کیا اچھا نو روحی کے نازل ہونے کا فلسفہ بیان کیا مگر ایسے فلسفہ کے تابع ہونے والے اور اس کو پسند
کرنے والے وہی لوگ ہیں جو سخت ظلمت اور کور باطنی کی حالت میں پڑے ہوئے ہیں ورنہ نور کے فیض اور
کے لئے نور کا ضروری ہونا ایسی بدیہی صداقت ہے کہ کوئی ضعیف العقل بھی اس سے انکار نہیں کر سکتا۔ سے
( براہین احمد یہ ہر چہار حصص - روحانی خزائن جلد اصفحه ۱۹۵ تا ۱۹۷ حاشیہ نمبر ۱۱)
یہ افسوس کا مقام ہے کہ اکثر لوگ ہر ایک بات کو جو غنودگی کی حالت میں ان کی زبان پر جاری ہوتی ہر
ہے خدا کا کلام قرار دیتے ہیں۔ اور اس طرح پر آیت کریمہ لا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ !
کے نیچے اپنے تئیں داخل کر دیتے ہیں اور یاد رکھنا چاہئے کہ اگر کوئی کلام زبان پر جاری ہو اور قال الله
قال الرسول سے مخالف بھی نہ ہو تب بھی وہ خدا کا کلام نہیں کہلا سکتا جب تک خدا تعالیٰ کا فعل اس پر
گواہی نہ دے۔ کیونکہ شیطان لعین جو انسان کا دشمن ہے جس طرح اور طریقوں سے انسان کو ہلاک کرنا
چاہتا ہے اسی طرح اس مضل کا ایک یہ بھی طریق ہے کہ اپنے کلمات انسان کے دل میں ڈال کر اس کو
یہ یقین دلاتا ہے کہ گویا وہ خدا کا کلام ہے اور آخر انجام ایسے شخص کا ہلاکت ہوتی ہے۔
پس جس پر کوئی کلام نازل ہو جب تک تین علامتیں اُس میں نہ پائی جائیں اُس کو خدا کا کلام کہنا
اپنے تئیں ہلاکت میں ڈالنا ہے۔
اول۔ وہ کلام قرآن شریف سے مخالف اور معارض نہ ہو۔ مگر یہ علامت بغیر تیسری علامت کے جو ذیل
میں لکھی جائے گی ناقص ہے بلکہ اگر تیسری علامت نہ ہو تو محض اس علامت سے کچھ بھی ثابت نہیں ہو سکتا۔
دوم ۔ وہ کلام ایسے شخص پر نازل ہو جس کا تزکیہ نفس بخوبی ہو چکا ہو اور وہ اُن فانیوں کی جماعت میں
داخل ہو جو بکلی جذبات نفسانیہ سے الگ ہو گئے ہیں اور اُن کے نفس پر ایک ایسی موت وارد ہو گئی ہے
جس کے ذریعہ سے وہ خدا سے قریب اور شیطان سے دُور جا پڑے ہیں کیونکہ جو شخص جس کے قریب ہے
اُسی کی آواز سنتا ہے پس جو شیطان کے قریب ہے وہ شیطان کی آواز سنتا ہے اور جو خدا سے قریب ہے وہ
خدا کی آواز سنتا ہے اور انتہائی کوشش انسان کی تزکیہ نفس ہے۔ اور اس پر تمام سلوک ختم ہو جاتا ہے اور
دوسرے لفظوں میں یہ ایک موت ہے جو تمام اندرونی آلائشوں کو جلا دیتی ہے۔ پھر جب انسان اپنا سلوک
ختم کر چکتا ہے تو تصرفات الہیہ کی نوبت آتی ہے۔ تب خدا اپنے اس بندہ کو جو سلب جذبات نفسانیہ سے
فنا کے درجہ تک پہنچ چکا ہے معرفت اور محبت کی زندگی سے دوبارہ زندہ کرتا ہے۔ اور اپنے فوق العادت
ا بنی اسرآئیل : ۳۷