وحی، الہام، کشوف اور روٴیا

حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد اوّل), حصہ 4

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

نشانوں سے عجائبات روحانیہ کی اُس کو سیر کراتا ہے اور محبت ذاتیہ کی وراء الوراء کشش اُس کے دل میں بھر دیتا
ہے جس کو دنیا سمجھ نہیں سکتی اس حالت میں کہا جاتا ہے کہ اس کونئی حیات مل گئی جس کے بعد موت نہیں۔
پس یہ نئی حیات کامل معرفت اور کامل محبت سے ملتی ہے۔ اور کامل معرفت خدا کے فوق العادت
نشانوں سے حاصل ہوتی ہے اور جب انسان اس حد تک پہنچ جاتا ہے تب اُس کو خدا کا سچا مکالمہ مخاطبہ
نصیب ہوتا ہے مگر یہ علامت بھی بغیر تیسرے درجے کی علامت کے قابل اطمینان نہیں کیونکہ کامل تزکیہ
ایک امر پوشیدہ ہے۔ اس لئے ہر ایک فضول گو ایسا دعویٰ کر سکتا ہے۔
تیسری علامت ملہم صادق کی یہ ہے کہ جس کلام کو وہ خدا کی طرف منسوب کرتا ہے خدا کے متواتر
افعال اس پر گواہی دیں یعنی اس قدر اس کی تائید میں نشانات ظاہر ہوں کہ عقل سلیم اس بات کو ممتنع سمجھے
کہ باوجود اس قدر نشانوں کے پھر بھی وہ خدا کا کلام نہیں اور یہ علامت در حقیقت تمام علامتوں سے بڑھ
یہ ایسی کامل علامت ہے جو کوئی اس کو توڑ نہیں سکتا۔ یہی علامت ہے جس سے خدا
کے سچے نبی جھوٹوں پر غالب آتے رہے ہیں کیونکہ جو شخص دعوی کرے کہ میرے پر خدا کا کلام نازل ہوتا
ہے پھر اس کے ساتھ صد ہانشان ظاہر ہوں اور ہزاروں قسم کی تائید اور نصرت الہی شامل حال ہوا اور اُس
کے دشمنوں پر خدا کے کھلے کھلے حملے ہوں پھر کس کی مجال ہے کہ ایسے شخص کو جھوٹا کہہ سکے وہ
لوگ جو خدا کے نزدیک ملہم اور مکلم کہلاتے ہیں اور مکالمہ اور مخاطبہ کا شرف رکھتے ہیں اور دعوت خلق کے
لئے مبعوث ہوتے ہیں ان کی تائید میں خدا تعالیٰ کے نشان بارش کی طرح برستے ہیں اور دنیا ان کا مقابلہ
نہیں کر سکتی اور فعل الہی اپنی کثرت کے ساتھ گواہی دیتا ہے کہ جو کلام وہ پیش کرتے ہیں وہ کلام الہی ہے
اگر الہام کا دعویٰ کرنے والے اس علامت کو مد نظر رکھتے تو وہ اس فتنہ سے بچ جاتے۔
کر ہے۔
( تتمہ حقیقۃ الوحی ۔ روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۵۳۴ تا ۵۳۸)
واضح ہو کہ شیطانی الہامات ۔ امات ہونا حق ہے اور بعض نا تمام سالک لوگ انا تمام سالک لوگوں کو ہوا کرتے ہیں اور حدیث
النفس بھی ہوتی ہے جس کو اضغاث احلام کہتے ہیں۔ اور جو شخص اس سے انکار کرے وہ قرآن رآن شریف کی
مخالفت کرتا ہے۔ کیونکہ قرآن شریف کے بیان سے شیطانی الہام ثابت ہیں اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ
جب تک انسان کا تزکیہ نفس پورے اور کامل طور پر نہ ہو تب تک اس کو شیطانی الہام ہو سکتا ہے اور وہ
آیت عَلَى كُلِّ أَفَاكٍ أَو لے کے نیچے آ سکتا ہے مگر پاکوں کو شیطانی وسوسہ پر بلا توقف مطلع کیا جاتا
ا الشعراء : ٢٢٣

ہے ۔ افسوس کہ بعض پادری صاحبان نے اپنی تصنیفات میں حضرت عیسی علیہ السلام کی نسبت اس واقعہ کی
تفسیر میں کہ جب اُن کو ایک پہاڑی پر شیطان لے گیا اس قدر جرات کی ہے کہ وہ لکھتے ہیں۔ یہ کوئی
خارجی بات نہ تھی جس کو دنیا دیکھتی اور جس کو یہودی بھی مشاہدہ کرتے بلکہ یہ تین مرتبہ شیطانی الہام
حضرت مسیح کو ہوا تھا جس کو انہوں نے قبول نہ کیا ۔ مگر انجیل کی ایسی تفسیر سننے سے ہمارا تو بدن کانپتا ہے کہ
مسیح اور پھر شیطانی الہام ۔۔ پاکوں کے دل میں شیطانی خیال مستحکم نہیں ہو سکتا اور اگر کوئی ۔ تیرتا ہوا
سرسری وسوسہ اُن کے دل کے نزدیک آبھی جائے تو جلد تر وہ شیطانی خیال دور اور دفع کیا جاتا ہے اور
اُن کے پاک دامن پر کوئی داغ نہیں لگتا۔ قرآن شریف میں اس قسم کے وسوسہ کو جو ایک کم رنگ اور
نا پختہ خیال سے مشابہ ہوتا ہے طائف کے نام سے موسوم کیا ہے اور لغت عرب میں اس کا نام طائف
اور طوف اور طیف اور طیف بھی ہے۔ اور اس وسوسہ کا دل سے نہایت ہی کم تعلق ہوتا ہے گویا نہیں
ہوتا۔ یا یوں کہو کہ جیسا کہ دُور سے کسی درخت کا سایہ بہت ہی خفیف سا پڑتا ہے ایسا ہی یہ وسوسہ ہوتا
ہے۔ اور ممکن ہے کہ شیطان لعین نے حضرت مسیح علیہ السلام کے دل میں اسی قسم کے خفیف وسوسہ کے
ڈالنے کا ارادہ کیا ہو اور انہوں نے قوت نبوت سے اس وسوسہ کو دفع کر دیا ہو یہ کہہ سکتے ہیں کہ
حضرت عیسی علیہ السلام نے قوت نبوت اور نورِ حقیقت کے ساتھ شیطانی القا کو ہرگز ہرگز نزدیک آنے نہیں
دیا اور اس کے ذب اور دفع میں فورا مشغول ہو گئے اور جس طرح نور کے مقابل پر ظلمت ٹھہر نہیں سکتی۔
اسی طرح شیطان اُن کے مقابل پر نہیں ٹھہر سکا۔ اور بھاگ گیا ۔ یہ إِنَّ عِبَادِي لَيْسَ لَكَ عَلَيْهِمْ
سلطان لے کے صحیح معنے ہیں کیونکہ شیطان کا سلطان یعنی تسلط در حقیقت اُن پر ہے جو شیطانی وسوسہ اور
الہام کو قبول کر لیتے ہیں۔ لیکن جو لوگ ڈور سے نور کے تیر سے شیطان کو مجروح کرتے ہیں اور اُس کے منہ
پر زجر اور توبیخ کا جوتا مارتے ہیں اور اپنے منہ سے وہ کچھ بکے جائے اس کی پیروی نہیں کرتے وہ شیطانی
تسلط سے مستثنیٰ ہیں مگر چونکہ ان کو خدا تعا لہ ان کو خدا تعالى مَلَكُوتُ السَّموات والارض دکھانا چاہتا ہے اور شیطان
مَلَكُوتُ الْأَرْضِ میں سے ہے اس لئے ضروری ہے کہ وہ مخلوقات کے مشاہدہ کا دائرہ پورا کرنے کے
لئے اس عجیب الخلقت وجود کا چہرہ دیکھ لیں اور کلام سُن لیں جس کا نام شیطان ہے۔ اس سے اُن کے
دامن تنزہ اور عصمت کو کوئی داغ نہیں لگتا۔ حضرت مسیح سے شیطان نے اپنے قدیم طریقہ وسوسہ اندازی
کے طرز پر شرارت سے ایک درخواست کی تھی سوان کی پاک طبیعت نے فی الفور اس کو رڈ کیا اور قبول نہ
ا الحجر : ٤٣
۔۔۔۔

کیا۔ اس میں ان کی کوئی کسر شان نہیں۔ کیا بادشاہوں کے حضور میں کبھی بدمعاش کلام نہیں کرتے؟ سوایسا
ہی روحانی طور سے شیطان نے یسوع کے دل میں اپنا کلام ڈالا ۔ یسوع نے اس شیطانی الہام کو قبول نہ کیا
بلکہ رد کیا۔ سو یہ تو قابل تعریف بات ہوئی اس سے کوئی نکتہ چینی کرنا حماقت اور روحانی فلاسفی کی بے خبری
ہے لیکن جیسا کہ یسوع نے اپنے نور کے تازیانہ سے شیطانی خیال کو دفع کیا اور اس کے الہام کی پلیدی
فی الفور ظاہر کر دی۔ ہر ایک زاہد اور صوفی کا یہ کام نہیں ۔ سید عبدالقادر جیلانی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ
ایک دفعہ شیطانی الہام مجھے بھی ہوا تھا ۔ شیطان نے کہا کہ اے عبدالقادر تیری عبادتیں قبول ہوئیں ۔
اب جو کچھ دوسروں پر حرام ہے تیرے پر حلال اور نماز سے بھی اب تجھے فراغت ہے جو چاہے کر ۔ تب
میں نے کہا کہ اے شیطان دُور ہو۔ وہ باتیں میرے لئے کب روا ہو سکتی ہیں جو نبی علیہ السلام پر روا
نہیں ہوئیں ۔ تب شیطان مع اپنے سنہری تخت کے میری آنکھوں کے سامنے سے گم ہو گیا۔ اب جبکہ
سید عبدالقادر جیسے اہل اللہ اور مرد فرد کو شیطانی الہام ہوا تو دوسرے عامۃ الناس جنہوں نے ابھی اپنا
سلوک بھی تمام نہیں کیا وہ کیونکر اس سے بچ سکتے ہیں۔ اور ان کو وہ نورانی آنکھیں کہاں حاصل ہیں تا
سید عبد القادر اور حضرت مسیح علیہ السلام کی طرح شیطانی الہام کو شناخت کر لیں۔ یادر ہے کہ وہ کا ہن جو
عرب میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ظہور سے پہلے بکثرت تھے۔ ان لوگوں کو بکثرت شیطانی الہام
ہوتے تھے اور بعض وقت وہ پیشگوئیاں بھی الہام کے ذریعہ سے کیا کرتے تھے۔ اور تعجب یہ کہ اُن کی
بعض پیشگوئیاں سچی بھی ہوتی تھیں چنانچہ اسلامی کتابیں ان قصوں سے بھری پڑی ہیں۔ پس جو شخص
شیطانی الہام کا منکر ہے وہ انبیاء علیہم السلام کی تمام تعلیموں کا انکاری ہے اور نبوت کے تمام سلسلہ کا منکر
ہے۔ بائیبل میں لکھا ہے کہ ایک مرتبہ چار سو نبی کو شیطانی الہام ہوا تھا اور انہوں نے الہام کے ذریعہ سے
جو ایک سفید جن کا کرتب تھا ایک بادشاہ کی فتح کی پیشگوئی کی۔ آخر وہ بادشاہ بڑی ذلت سے اسی لڑائی
میں مارا گیا۔ اور بڑی شکست ہوئی ۔ اور ایک پیغمبر جس کو حضرت جبرائیل سے الہام ملا تھا اُس نے یہی
خبر دی تھی کہ بادشاہ مارا جائے گا۔ اور کتنے اس کا گوشت کھا ئیں گے۔ اور بڑی شکست ہو گی سو یہ خبر سچی
نکلی مگر اس چارسو نبی کی پیشگوئی جھوٹھی ظاہر ہوئی ۔
اس جگہ طبعا یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ جب کہ اس کثرت سے شیطانی الہام بھی ہوتے ہیں تو پھر الہام
سے امان اٹھتا ہے اور کوئی الہام بھروسہ کے لائق نہیں ٹھہرتا کیونکہ احتمال ہے کہ شیطانی ہو۔ خاص کر جبکہ
مسیح جیسے اولی العزم نبی کو بھی یہی واقعہ پیش آیا تو پھر اس سے تو ملہموں کی کمر ٹوٹتی ہے۔ تو الہام کیا ایک

بلا ہو جاتی ہے۔ اس سوال کا جواب یہ ہے کہ بے دل ہونے کا کوئی محل نہیں ۔ دنیا میں خدا تعالیٰ کا قانون
قدرت ایسا ہی واقع ہوا ہے کہ ہر ایک عمدہ جو ہر کے ساتھ مغشوش چیزیں بھی لگی ہوئی ہیں۔ دیکھو ایک تو
وہ موتی ہیں جو دریا سے نکلتے ہیں۔ دوسرے وہ سستے موتی ہیں جو لوگ آپ بنا کر بیچتے ہیں۔ اب اس
خیال سے کہ دنیا میں جھوٹے موتی بھی ہیں سچے موتیوں کی خرید وفروخت بند نہیں ہوسکتی ۔ کیونکہ وہ
جو ہری جن کو خدا تعالیٰ نے بصیرت دی ہے ایک ہی نظر سے پہچان جاتے ہیں کہ یہ سچا اور یہ جھوٹا ہے۔ سو
الہامی جواہرات کا جوہری امام الزمان ہوتا ہے۔ اس کی صحبت میں رہ کر انسان جلد اصل اور مصنوعی میں
فرق کر سکتا ہے ۔ اے صوفیو!! اور اس مہوشی کے گرفتار !! ذرا ہوش سنبھال کر اس راہ میں قدم رکھو اور خوب یاد
رکھو کہ سچا الہام جو خالص خدا تعالیٰ کی طرف سے ہوتا ہے مندرجہ ذیل علامتیں اپنے ساتھ رکھتا ہے:۔
(۱) وہ اس حالت میں ہوتا ہے کہ جبکہ انسان کا دل آتش درد سے گداز ہو کر مصفا پانی کی طرح
خدا تعالیٰ کی طرف بہتا ہے۔ اسی طرف حدیث کا اشارہ ہے کہ قرآن غم کی حالت میں نازل ہوا ۔ لہذا تم
بھی اس کو غمناک دل کے ساتھ پڑھو۔
(۲) سچا الہام اپنے ساتھ ایک لذت اور سرور کی خاصیت لاتا ہے اور نا معلوم وجہ سے یقین بخشا ہے
اور ایک فولادی میخ کی طرح دل کے اندر دھنس جاتا ہے اور اُس کی عبارت فصیح اور غلطی سے پاک ہوتی ہے۔
(۳) سچے الہام میں ایک شوکت اور بلندی ہوتی ہے اور دل پر اُس سے مضبوط ٹھوکر لگتی ہے ۔ اور
قوت اور رعب ناک آواز کے ساتھ دل پر نازل ہوتا ہے مگر جھوٹے الہام میں چوروں اور مخنثوں اور
عورتوں کی سی دھیمی آواز ہوتی ہے۔ کیونکہ شیطان چور اور مخنث اور عورت ہے۔
(۴) سچا الہام خدا تعالیٰ کی طاقتوں کا اثر اپنے اندر رکھتا ہے اور ضرور ہے کہ اُس میں پیشگوئیاں بھی
ہوں اور وہ پوری بھی ہو جائیں۔
(۵) سچا الهام انسان کو دن بدن نیک بناتا جاتا ہے اور اندرونی کثافتیں اور غلاظتیں پاک کرتا ہے
اور اخلاقی حالتوں کو ترقی دیتا ہے۔
(۶) سچے الہام پر انسان کی تمام اندرونی قوتیں گواہ ہو جاتی ہیں اور ہر ایک قوت پر ایک نئی اور پاک
روشنی پڑتی ہے اور انسان اپنے اندر ایک تبدیلی پاتا ہے۔ اور اس کی پہلی زندگی مر جاتی ہے اور نئی زندگی
شروع ہوتی ہے۔ اور وہ بنی نوع کی ایک عام ہمدردی کا ذریعہ ہوتا ہے۔
(۷) سچا الہام ایک ہی آواز پرختم نہیں ہوتا ۔ کیونکہ خدا کی آواز ایک سلسلہ رکھتی ہے۔ وہ نہایت

ہی حلیم ہے جس کی طرف توجہ کرتا ہے اس سے مکالمت کرتا ہے اور سوالات کا جواب دیتا ہے اور ایک
ہی مکان اور ایک ہی وقت میں انسان اپنے معروضات کا جواب پا سکتا ہے۔ گو اس مکالمہ پر کبھی فترت کا
زمانہ بھی آ جاتا ہے۔
(۸) سچے الہام کا انسان کبھی بزدل نہیں ہوتا اور کسی مدعی الہام کے مقابلہ سے اگر چہ وہ کیسا ہی
مخالف ہو نہیں ڈرتا ۔ جانتا ہے کہ میرے ساتھ خدا ہے اور وہ اُس کو ذلت کے ساتھ شکست دے گا۔
(۹) سچا الہام اکثر علوم اور معارف کے جاننے کا ذریعہ ہوتا ہے کیونکہ خدا اپنے ملہم کو بے علم اور جاہل
رکھنا نہیں چاہتا۔
(۱۰) سچے الہام کے ساتھ اور بھی بہت سی برکتیں ہوتی ہیں اور کلیم اللہ کو غیب سے عزت دی جاتی
ہے اور رعب عطا کیا جاتا ہے۔
( ضرورة الامام ۔ روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۸۳ تا ۴۹۰ )
میں جوان تھا اور اب بوڑھا ہو گیا مگر میں اپنے ابتدائی زمانہ سے ہی اس بات کا گواہ ہوں کہ وہ خدا
جو ہمیشہ پوشیدہ چلا آیا ہے وہ اسلام کی پیروی سے اپنے تئیں ظاہر کرتا ہے۔ اگر کوئی قرآن شریف کی سچی
پیروی کرے اور کتاب اللہ کے منشاء کے موافق اپنی اصلاح کی طرف مشغول ہو اور اپنی زندگی نہ دنیا
داروں کے رنگ میں بلکہ خادم دین کے طور پر بناوے اور اپنے تئیں خدا کی راہ میں وقف کر دے اور اس
کے رسول حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت رکھے اور اپنی خود نمائی اور تکبر اور عجب سے پاک ہو
اور خدا کے جلال کہ اور عظمت کا ظہور چاہے نہ یہ کہ اپنا ظہور چاہے اور اس راہ : ، اور اس راہ میں خاک خاک میں مل جائے تو
آخری نتیجہ اس کا یہ ہوتا ہے کہ مکالمات الہیہ عربی فصیح بلیغ میں اس سے شروع ہو جاتے ہیں۔ اور وہ کلام
لذیذ اور با شوکت ہوتا ہے جو خدا کی طرف سے نازل ہوتا ہے۔ حدیث النفس نہیں ہوتا ۔ حدیث النفس کا
کلام آہستہ ہوتا ہے ۔ جیسا کہ ایک مخنث یا بیمار بولتا ہے۔ مگر خدا کا کلام پُر شوکت ہوتا ہے اور اکثر عربی
زبان میں ہوتا ہے۔ بلکہ اکثر آیات قرآنی میں ہوتا ہے اور جو کچھ ہمارے اور جو کچھ ہمارے تجربہ میں آیا ہے وہ یہ ہے کہ
اوّل دل پر اس کی سخت ضرب محسوس ہوتی ہے اور اس ضرب کے ساتھ ایک گونج پیدا ہوتی ہے اور پھر
پھول کی طرح وہ شگفتہ ہو جاتا ہے۔ اور اس سے پاک اور لذیذ کلام نکلتا ہے اور وہ کلام اکثر امور غیبیہ پر
مشتمل ہوتا ہے اور اپنے اندر ایک شوکت اور طاقت اور تاثیر رکھتا ہے اور ایک آہنی میخ کی طرح دل میں
دھنس جاتا ہے۔ اور خدا کی خوشبو اس سے آتی ہے۔ یہ تمام لوازم اس لئے اس کے ساتھ لگائے گئے ہیں

کہ بعض نا پاک طبع انسان شیطانی الہام بھی پاتے ہیں یا حدیث النفس کے فریب میں آ جاتے ہیں ۔اس
لئے خدا نے اپنے کلام کے ساتھ چمکتے ہوئے انوار رکھے ہیں تا دونوں میں فرق ظاہر ہو۔
چشمہ معرفت ۔ روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۳۱۴، ۳۱۵)
اکثر نادان لوگ شیطانی القا کو بھی خدا کا کلام سمجھنے لگتے ہیں اور ان کو شیطانی اور رحمانی الہام میں تمیز
نہیں۔ پس یاد رہے کہ رحمانی الہام اور وحی کے لئے اوّل شرط یہ ہے کہ انسان محض خدا کا ہو جائے اور
شیطان کا کوئی حصہ اُس میں نہ رہے۔ کیونکہ جہاں مردار ہے ضرور ہے کہ وہاں کتنے بھی جمع ہو جائیں ۔
اسی لئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے هَلْ أُنَبِّئُكُمْ عَلَى مَنْ تَنَزَّلُ الشَّيْطِينُ - تَنَزَّلُ عَلَى كُلِّ
آفَاكِ أَثِيمٍ ہے مگر جس میں شیطان کا حصہ نہیں رہا۔ اور وہ سفلی زندگی سے ایسا ڈور ہوا کہ گویا مر گیا اور
راستباز وفادار بندہ بن گیا اور خدا کی طرف آ گیا۔ اس پر شیطان حملہ نہیں کر سکتا۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے۔ اِنَّ عِبَادِي لَيْسَ لَكَ عَلَيْهِمْ سُلْطن کے جو شیطان کے ہیں اور شیطان کی عادتیں اپنے
اندر رکھتے ہیں انہی کی طرف شیطان دوڑتا ہے کیونکہ وہ شیطان کے شکار ہیں۔ اور نیز یاد رہے کہ خدا کے
مکالمات ایک خاص برکت اور شوکت اور لذت اپنے اندرر اندر رکھتے ہیں ۔ اور چونکہ خدا سمیع و علیم و ہ و رحیم ہے
اس لئے وہ اپنے متقی اور راستباز اور وفادار بندوں کو اُن کے معروضات کا جواب دیتا ہے اور یہ سوال و
جواب کئی گھنٹوں تک طول پکڑ سکتے ہیں۔ جب بندہ عجز و نیاز کے رنگ میں ایک سوال کرتا ہے تو اس کے
بعد چند منٹ تک اس پر ایک ربودگی طاری ہو کر اس ربودگی کے پردہ میں اس کو جواب مل جاتا ہے۔ پھر
بعد اس کے بندہ اگر کوئی سوال کرتا ہے تو پھر دیکھتے دیکھتے اس پر ایک اور ربودگی طاری ہو جاتی ہے اور
بدستور اس کے پردہ میں جواب مل جاتا ہے اور خدا ایسا کریم اور رحیم اور حلیم ہے کہ اگر ہزار دفعہ بھی ایک
بندہ کچھ سوالات کرے تو جواب مل جاتا ہے مگر چونکہ خدا تعالیٰ بے نیاز بھی ہے اور حکمت اور مصلحت کی
بھی رعایت رکھتا ہے اس لئے بعض سوالات کے جواب میں اظہار مطلوب نہیں کیا جاتا اور اگر یہ پوچھا
جاوے کہ کیونکر معلوم ہو کہ وہ جوابات خدا تعالیٰ کی طرف سے ہیں نہ شیطان کی طرف سے۔ اس کا
جواب ہم ابھی دے چکے ہیں ۔
ماسوا اس کے شیطان گنگا ہے۔ اپنی زبان میں فصاحت اور روانگی نہیں رکھتا اور گنگے کی طرح وہ فصیح
اور کثیر المقدار باتوں پر قادر نہیں ہو سکتا۔ صرف ایک بد بودار پیرایہ میں فقرہ دو فقرہ دل میں ڈال دیتا
الشعراء : ۲۲۲ ۲۲۳
الحجر : ٤٣

ہے۔ اس کو ازل سے یہ توفیق ہی نہیں دی گئی کہ لذیذ اور با شوکت کلام کر سکے اور یا چند گھنٹہ تک سلسلہ
کلام کا سوالات کے جواب دینے میں جاری رکھ سکے اور وہ بہرہ بھی ہے ہر ایک سوال کا جواب نہیں دے
سکتا اور وہ عاجز بھی ہے اپنے الہامات میں کوئی قدرت اور اعلیٰ درجہ کی غیب گوئی کا نمونہ دکھلا نہیں سکتا اور
اُس کا گلا بھی بیٹھا ہوا ہے پُر شوکت اور بلند آواز سے بول نہیں سکتا۔ مختوں کی طرح اس کی آواز دھیمی
ہے۔ انہیں علامات سے شیطانی وحی کو شناخت کر لو گے۔ لیکن خدا تعالیٰ گنگے اور بہرے اور عاجز کی طرح
نہیں وہ سنتا ہے اور برابر جواب دیتا ہے۔ اور اس کے کلام میں شوکت اور ہیبت اور بلندی آواز ہوتی
ہے۔ اور کلام پر اثر اور لذیذ ہوتا ہے اور شیطان کا کلام دھیما اور زنانہ اور مشتبہ رنگ میں ہوتا اس میں
ہیت اور شوکت اور بلندی نہیں ہوتی ۔ اور نہ وہ بہت دیر تک چل سکتا ہے گویا جلدی تھک جاتا ہے اور اس
میں بھی کمزوری اور بزدلی ٹپکتی ہے۔ مگر خدا کا کلام تھکنے والا نہیں ہوتا ۔ اور ہر ایک قسم کی طاقت اپنے اندر
رکھتا ہے اور بڑے بڑے غیبی امور اور اقتداری وعدوں پر مشتمل ۔ ہوتا ہے ، اور خدائی جلال اور عظمت اور
قدرت اور قدوسی کی اس سے بو آتی ہے اور شیطان کے کلام میں یہ خاصیت نہیں ہوتی اور نیز خدا تعالیٰ
کا کلام ایک قوی تا ثیر اپنے اندر رکھتا ہے اور ایک میخ فولادی کی طرح دل میں دھنس جاتا ہے اور دل پر
ایک پاک اثر کرتا ہے اور دل کو اپنی طرف کھینچتا ہے اور جس پر نازل ہوتا ہے اُس کو مرد میدان کر دیتا
ہے۔ یہاں تک کہ اگر اُس کو تیز تلوار کے ساتھ ٹکڑہ ٹکڑہ کر دیا جاوے یا اس کو پھانسی دیا جاوے یا
ہر ایک قسم کا دُکھ جو دنیا میں ممکن ہے پہنچایا جاوے اور ہر ایک قسم کی بے عزتی اور توہین کی جائے یا
آتش سوزاں میں بٹھایا جاوے یا جلایا جاوے وہ کبھی نہیں کہے گا کہ یہ خدا کا کلام نہیں جو میرے پر نازل
ہوتا ہے کیونکہ خدا اس کو یقین کامل بخش دیتا ہے اور اپنے چہرہ کا عاشق کر دیتا ہے اور جان اور عزت اور مال
اس کے نزدیک ایسا ہوتا ہے جیسا کہ ایک تنکا ۔ وہ خدا کا دامن نہیں چھوڑتا اگر چہ تمام دنیا اس کو اپنے
پیروں کے نیچے کچل ڈالے اور تو کل اور شجاعت اعت اور استقامت میں بے مثل ہوتا ہے مگر شیطان او
الہام پانے والے یہ قوت نہیں پاتے وہ بزدل ہوتے ہیں کیونکہ شیطان بزدل ہے۔
سے
(حقیقۃ الوحی ۔ روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۴۲ تا ۱۴۴)
اب اگر یہ سوال ہو کہ جبکہ شیطان کے دخل سے بکلی امن نہیں تو ہم کیونکہ اپنی خوابوں پر بھروسہ کر لیں
کہ وہ رحمانی ہیں کیا ممکن نہیں کہ ایک خواب کو ہم رحمانی سمجھیں اور دراصل وہ شیطانی ہو اور یا شیطانی
خیال کریں اور دراصل وہ رحمانی ہو تو اس وہم کا جواب یہ ہے کہ رحمانی خواب اپنی شوکت اور برکت اور

عظمت اور نورانیت سے خود معلوم ہو جاتی ہے۔ جو چیز پاک چشمہ سے نکلی ہے وہ پاکیزگی اور خوشبو اپنے
اندر رکھتی ہے اور جو چیز نا پاک اور گندے پانی سے نکلی ہے اس کا گند اور اس کی بد بوفی الفور آ جاتی ہے۔
کچی خوا میں جو خدا تعالیٰ کی طرف سے آتی ہیں۔ وہ ایک پاک پیغام کی طرح ہوتی ہیں جن کے ساتھ
پریشان خیالات کا کوئی مجموعہ نہیں ہوتا۔ اور اپنے اندر ایک اثر ڈالنے والی قوت رکھتی ہیں اور دل اُن کی
طرف کھینچے جاتے ہیں اور روح گواہی دیتی ہے کہ یہ منجانب اللہ ہے کیونکہ اس کی عظمت اور شوکت ایک
فولادی میخ کی طرح دل کے اندر دھنس جاتی ہے اور بسا اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ ایک شخص سچی خواب
دیکھتا ہے اور خدائے تعالیٰ اس کے کسی مجلسی کو بطور گواہ ٹھہرانے کے وہی خواب یا اس کے کوئی ہم شکل
دکھلا دیتا ہے۔ تب اس خواب کو دوسرے کی خواب سے قوت مل جاتی ہے۔
آئینہ کمالات اسلام - روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۳۵۴)
بعض کو نہ فکر لوگ یہ وسوسہ پیش کرتے ہیں کہ الہام میں یہ خرابی اور نقص ہے کہ وہ معرفت کامل تک
پہنچنے سے کہ جو حیات ابدی اور سعادت دائمی کے حصول کا مدار علیہ ہے مانع اور مزاحم ہے اور تقریر اس
اعتراض کی یوں کرتے ہیں کہ الہام خیالات کی ترقی کو روکتا ہے اور تحقیقات کے سلسلہ کو آگے چلنے سے
بند کرتا ہے۔ کیونکہ الہام کے پابند ہونے کی حالت میں ہر یک بات میں یہی جواب کافی سمجھا جاتا ہے
کہ یہ امر ہماری الہامی کتاب میں جائز یا نا جائز لکھا ہے اور قومی عقلیہ کو ایسا معطل اور بے کار چھوڑ دیتے
ہیں کہ گویا خدا نے ان کو وہ قوتیں عطا ہی نہیں کیں ۔ سو بالآخر عدم استعمال کے باعث سے وہ تمام قوتیں
رفته رفته ضعیف بلکہ قریب قریب مفقود کے ہوتی جاتی ہیں اور انسانی سرشت بالکل منقلب ہو کر حیوانات
سے مشابہت پیدا ہو جاتی ہے۔ اور نفس انسانی کا عمدہ کمال کہ جو ترقی فی المعقولات ہے ناحق ضائع ہو
جاتا ہے اور معرفت کاملہ کے حاصل کرنے سے انسان رُک جاتا ہے اور جس حیات ابدی اور سعادت
دائمی کے حصول کی انسان کو ضرورت ہے اس کے حصول سے الہامی کتابیں سد راہ ہو جاتی ہیں ۔
اما الجواب۔ واضح ہو کہ ایسا سمجھنا کہ گویا خدا کی سچی کتاب پر عمل کرنے سے قومی عقلیہ کو بالکل بے کار
چھوڑا جاتا ہے اور گویا الہام اور عقل ایک دوسرے کی نقیض اور ضد ہیں کہ جو ایک جگہ جمع نہیں ہو سکتیں
یہ بر ہمولوگوں کی کمال درجہ کی بدنہمی اور بداندیشی اور ہٹ دھرمی ہے۔ اور اس عجیب وہم کی عجیب
طرح کی ترکیب ہے جس کے اجزاء میں سے کچھ تو جھوٹ اور کچھ تعصب اور کچھ جہالت ہے۔ جھوٹ یہ
کہ با وصف اس بات کے اُن کو بخوبی معلوم ہے کہ حقانی صداقتوں کی ترقی ہمیشہ انہیں لوگوں کے ذریعہ

سے ہوتی رہی ہے کہ جو الہام کے پابند ہوئے ہیں اور وحدانیت الہی کے اسرار دنیا میں پھیلانے والے
وہی برگزیدہ لوگ ہیں کہ جو خدا کی کلام پر ایمان لائے مگر پھر عمداً اس واقعہ معلومہ کے برخلاف بیان کیا عمداً
ہے۔ اور تعصب یہ کہ اپنی بات کو خواہ نخواہ سرسبز کرنے کے لئے اس بد یہی صداقت کو چھپایا ہے کہ
الہیات میں عقل مجرد مرتبہ یقین کامل تک نہیں پہنچا سکتی ۔ اور جہالت یہ کہ الہام اور عقل کو دو امر متناقض
سمجھ لیا ہے کہ جو ایک جگہ جمع نہیں ہو سکتے ۔ اور الہام کو عقل کا مضر اور مخالف قرار دیا ہے۔ حالانکہ یہ خدشہ
سراسر بے اصل ہے۔ ظاہر ہے کہ سچے الہام کا تابع عقلی تحقیقاتوں سے رُک نہیں سکتا بلکہ حقائق اشیاء کو
معقول طور پر دیکھنے کے لئے الہام سے مدد پاتا ہے اور الہام کی حمایت اور اس کی روشنی کی برکت سے
عقلی وجوہ میں کوئی دھوکا اس کو پیش نہیں آتا اور نا خطا کار عاقلوں کی طرح بے جا دلائل کے بنانے کی
حاجت پڑتی ہے اور نہ کچھ تکلف کرنا پڑتا ہے بلکہ جو ٹھیک ٹھیک عقلمندی کا راہ ہے وہی اُس کو نظر آ جاتا ہے
اور جو حقیقی سچائی ہے اُسی پر اس کی نگاہ جا ٹھہرتی ہے غرض عقل کا کام یہ ہے کہ الہام کے واقعات کو قیاسی
طور پر جلوہ دیتی ہے۔ اور الہام کا کام یہ کہ وہ عقل کو طرح طرح کی سرگردانی سے بچاتا ہے۔ اس صورت
میں ظاہر ہے کہ عقل اور الہام میں کوئی جھگڑا نہیں۔ اور ایک دوسرے کا نقیض اور ضد نہیں اور نہ الہام حقیقی
یعنی قرآن شریف عقلی ترقیات کے لئے سنگ راہ ہے بلکہ عقل کو روشنی بخشنے والا اور اس کا بزرگ
معاون اور مددگار اور مربی ہے اور جس طرح آفتاب کا قدر آنکھ ہی سے پیدا ہوتا ہے اور روزِ روشن کے
فوائد اہل بصارت ہی پر ظاہر ہوتے ہیں اسی طرح خدا کی کلام کا کامل طور پر انہیں کو قدر ہوتا ہے کہ جو
اہل عقل ہیں۔ جیسا کہ خدائے تعالیٰ نے آپ فرمایا ہے ۔ وَتِلْكَ الْأَمْثَالُ نَضْرِبُهَا لِلنَّاسِ
وَمَا يَعْقِلُهَا إِلَّا الْعَلِمُونَ - - الجزو نمبر ۲۱ یعنی یہ مثالیں ہم لوگوں کے لئے بیان کرتے ہیں پر
ان کو معقول طور پر وہی سمجھتے ہیں کہ جو صاحب علم اور دانشمند ہیں ۔ علیٰ ہذا القیاس جس طرح آنکھ کے
نور کے فوائد صرف آفتاب ہی سے کھلتے ہیں اگر وہ نہ ہو تو پھر بینائی اور نابینائی میں کچھ فرق باقی
نہیں رہتا۔ اسی طرح بصیرت عقلی کی خوبیاں بھی الہام ہی سے کھلتی ہیں۔ کیونکہ وہ عقل کو ہزار ہا طور کی
سرگردانی سے بچا کر فکر کرنے کے لئے نزدیک کا راستہ بتلا دیتا ہے اور جس راہ پر چلنے سے جلد تر
مطلب حاصل ہو جائے وہ راہ دکھلا دیتا ہے اور ہر یک عاقل خوب سمجھتا ہے کہ اگر کسی باب میں فکر
کرنے کے وقت اس قدر مدد مل جائے کہ کسی خاص طریق پر راہِ راست اختیار کرنے کے لئے علم
ا العنكبوت : ۴۴

حاصل ہو جائے تو اس علم سے عقل کو بڑی مدد ملتی ہے اور بہت سے پراگندہ خیالوں اور ناحق کی درد
سریوں سے نجات ہو جاتی ہے۔ الہام کے تابعین نہ صرف اپنے خیال سے عقل کے عمدہ جو ہر کو پسند
کرتے بلکہ خود الہام ہی اُن کو عقل کے پختہ کرنے کے لئے تاکید کرتا ہے۔ پس اُن کو عقلی ترقیات
کے لئے دوہری کشش کھینچتی ہے۔ ایک تو فطرتی جوش جس سے بالطبع انسان ہر یک چیز کی ماہیت اور
حقیقت کو مدلل اور عقلی طور پر جاننا چاہتا ہے دوسری الہامی تاکیدیں کہ جو آتشِ شوق کو دوبالا کر دیتی
ہیں چنانچہ جو لوگ قرآن شریف کو نظر سرسری سے بھی دیکھتے ہیں وہ بھی اس بدیہی امر سے انکار نہیں کر
سکتے کہ اس کلام مقدس میں فکر اور نظر کی مشق کے لئے بڑی بڑی تاکیدیں ہیں یہاں تک کہ مومنوں کی
علامت ہی یہی ٹھہرا دی ہے کہ وہ ہمیشہ زمین اور آسمان کے عجائبات میں فکر کرتے رہتے ہیں اور قانون
حکمتِ الہیہ کو سوچتے رہتے ہیں۔ جیسا کہ ایک جگہ قرآن شریف میں فرمایا ہے۔ اِنَّ فِي خَلْقِ
السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَاخْتِلَافِ الَّيْلِ وَالنَّهَارِ لَا يَتٍ لِأُولِي الْأَلْبَابِ ۔
الَّذِينَ يَذْكُرُونَ اللَّهَ قِيمًا وَقُعُودًا وَ عَلَى جُنُوبِهِمْ وَيَتَفَكَّرُونَ فِي خَلْقِ السَّمَوتِ
وَالْأَرْضِ رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هَذَا بَاطِلًا لے یعنی آسمانوں اور زمین کی پیدائش اور رات دن
کے اختلاف میں دانشمندوں کے لئے صانع عالم کی ہستی اور قدرت پر کئی نشان ہیں ۔ دانشمند وہی لوگ
ہوتے ہیں کہ جو خدا کو بیٹھے کھڑے اور پہلو پر پڑے ہونے کی حالت میں یاد کرتے رہتے ہیں اور زمین
اور آسمان اور دوسری مخلوقات کی پیدائش میں تفکر اور تدبر کرتے رہتے ہیں اور اُن کے دل اور زبان پر یہ
مناجات جاری رہتی ہے کہ اے ہمارے خداوند تو نے ان چیزوں میں سے کسی چیز کو عبث اور بے ہودہ
طور پر پیدا نہیں کیا بلکہ ہر یک چیز تیری مخلوقات میں سے عجائبات قدرت اور حکمت سے بھری ہوئی ہے
کہ جو تیری ذات بابرکات پر دلالت کرتی ہے۔ ہاں دوسری الہامی کتابیں کہ جو محرف اور مبدل ہیں اُن
میں نا معقول اور محال باتوں پر جمے رہنے کی تاکید پائی جاتی ہے۔ جیسی عیسائیوں کی انجیل شریف۔ مگر یہ
الہام کا قصور نہیں یہ بھی حقیقت میں عقل ناقص کا ہی قصور ہے۔ اگر باطل پرستوں کی عقل صحیح ہوتی اور
حواس درست ہوتے تو وہ کا ہے کو ایسی محرف اور مبدل کتابوں کی پیروی کرتے اور کیوں وہ غیر متغیر اور
کامل اور قدیم خدا پر یہ آفات اور مصیبتیں جائز رکھتے کہ گویا وہ ایک عاجز بچہ ہو کر نا پاک غذا کھاتا رہا اور
ناپاک جسم سے مجسم ہوا اور ناپاک راہ سے نکلا اور دار الفنا میں آیا اور طرح طرح کے دُکھ اٹھا کر آخر بڑی
ال عمران : ۱۹۱ ۱۹۲

بد بختی اور بد نصیبی اور ناکامی کی حالت میں ایلی ایلی کرتا مر گیا۔ آخر الہام ہی تھا جس نے اس غلطی کو بھی
دور کیا ۔ سبحان اللہ ! کیا بزرگ اور دریائے رحمت وہ کا وہ کلام ہے جس نے مخلوق پرستوں کو پھر توحید کی طرف
کھینچا ۔ واہ! کیا پیارا اور دلکش وہ نور ہے کہ جو ایک عالم کو ظلمت کدہ سے باہر لایا اور بجز اس کے ہزار ہا
لوگ عقلمند کہلا کر اور فلاسفر بن کر اس غلطی اور اس قسم کی بے شمار غلطیوں میں ڈوبے رہے اور جب تک
قرآن شریف نہ آیا کسی حکیم نے زور شور سے اس اعتقاد باطل کا رڈ نہ لکھا اور نہ اس قوم تباہ شدہ کی اصلاح
کی بلکہ خود حکماء اس قسم کے صد ہا نا پاک عقیدوں میں آلودہ اور مبتلا تھے ۔ جیسا پادری یوت صاحب
لکھتے ہیں کہ حقیقت میں یہ عقیدہ تثلیث کا عیسائیوں نے افلاطون سے اخذ کیا ہے۔ اور اس احمق یونانی
کی غلط بنیاد پر ایک دوسری غلط بنیا د رکھ دی ہے۔ غرض خدا کا سچا اور کامل الہام عقل کا دشمن نہیں ہے بلکہ
عقل ناقص نیم عاقلوں کی آپ دشمن ہے جیسا ظاہر ہے کہ تریاق فی حد ذاتہ انسان کے بدن کے لئے کوئی بُری
چیز نہیں ہے لیکن اگر کوئی اپنی کو تہ عقلی سے زہر کو تریاق سمجھ لے تو یہ خود اس کی عقل کا قصور ہے نہ تریاق کا۔
پس یاد رکھنا چاہئے کہ یہ وہم کہ ہر یک امر کی تفتیش کے لئے الہامی کتاب کی طرف رجوع کرنا محل خطر
ہے یہ سراسر حمق اور نادانی ہے ۔ کیونکہ جیسا کہ ہم لکھ چکے ہیں الہام عقل کے لئے ایک آئینہ حق نما ہے
اور اس کی سچائی پر بھی یہی دلیل اعظم ہے کہ وہ ایسے تمام امور سے بکلی پاک ہے کہ جو خدا کی قدرت اور
کمالیت اور قدوسی پر نظر کرنے کے بعد محال ثابت ہوں ۔ بلکہ دقائق اللہیات میں کہ جو نہایت مخفی اور
عمیق ہیں عقل ضعیف انسانی کا وہی ایک ہادی اور رہبر ہے۔ پس ظاہر ہے کہ اس کی طرف رجوع کرنا
عقل کو بے کار نہیں کرتا بلکہ عقل کو ان باریک بھیدوں تک پہنچاتا ہے جن تک خود بخود پہنچنا عقل کے لئے
سخت مشکل تھا ۔ سوالہام حقیقی سے یعنی قرآن شریف سے عقل کو سراسر فائدہ اور نفع پہنچتا ہے نہ زیاں اور
نقصان اور عقل بذریعہ الہام حقیقی خطرات سے بچ جاتی ہے نہ یہ کہ خطرات میں پڑتی ہے کیونکہ یہ بات
ہر یک دانا کے نزدیک مسلم بلکہ اجلی بدیہات ہے کہ محض تشخیص عقلی میں خطا اور غلطی ممکن ہے۔ لیکن
عالم الغیب کی کلام میں خطا اور غلطی ممکن نہیں۔ پس اب تم آپ ہی ذرہ منصف ہو کر سوچو کہ جس چیز کو کبھی کبھی
سخت لغزشیں پیش آ جاتی ہیں۔ اگر اس کے ساتھ ایک ایسا رفیق ملایا گیا کہ جو اس کو لغزشوں سے بچاوے
اور پائو پھسلنے کی جگہ سے سنبھل رکھے تو کیا اس کے لئے اچھا ہوا یا بُرا ہوا۔ اور کیا اس رفیق نے اس کو
اپنے کمال مطلوب تک پہنچایا یا کمال مطلوب سے روک دیا ؟ یہ کیسی کور باطنی ہے کہ معین اور مددگار کو
لیے سہو کتابت ہے صحیح پورٹ (JOHN DAVENPORT) ہے۔ناشر

مخالف اور مزاحم سمجھا جاوے اور مکمل اور مستم کو رہزن اور نقصان رساں قرار دیا جائے ۔ آپ لوگ جب
اپنے حواس میں قائم ہو کر اور طالب حق بن کر اس مسئلہ میں غور کریں گے تو آپ پر فی الفور واضح ہو
جائے گا کہ خدا نے جو عقل کا رفیق الہام کو ٹھہرا دیا ہے یہ عقل کے حق میں کوئی ضرر کی بات نہیں کی بلکہ اس
کو سرگردان اور حیران پا کر حق شناسی کے لئے ایک یقینی آلہ عطا کیا ہے جس کی نشان دہی سے عقل کو یہ
فائدہ پہنچتا ہے کہ وہ صدہا کج اور ناراست راہوں میں بھٹکتے پھرنے سے بچ جاتی ہے اور سرگشتہ اور آوارہ
نہیں ہوتی اور ہر طرف حیرانی سے بھٹکتی نہیں پھرتی بلکہ اصل مقصود کی خاص راہ کو پالیتی ہے اور جو ٹھیک
ٹھیک گوہر مراد کی جگہ ہے اس کو دیکھ لیتی ہے اور بے ہودہ جان کنی سے امن میں رہتی ہے۔ اس کی ایسی
مثال ہے جیسے کوئی سچا مخبر کسی گمشدہ شخص کا بدرستی تمام پتہ لگا دیوے کہ وہ فلاں طرف گیا ہے اور فلاں شہر
اور فلاں محلہ اور فلاں جگہ میں چھپا ہوا بیٹھا ہے۔ سو ظاہر ہے کہ ایسے مخبر پر جو کسی گمشدہ کا ٹھیک ٹھیک پتہ لگا
دیتا ہے اور اس تک پہنچنے کا سہل اور آسان راستہ بتلا دیتا ہے کوئی با عقل آدمی یہ اعتراض نہیں کرتا کہ وہ
ہماری کارروا کارروائی کا خارج ہوا ہے بلکہ اس کے بغایت درجہ ممنون اور شکر گزار ہوتے ہیں کہ ہم بے خبر تھے
اس نے خبر دی اور ہم ہر طرف بھٹکتے پھرتے تھے اس نے خاص جگہ بتلا دی اور ہم نری انگلیں دوڑاتے تھے
اس نے یقین کا دروازہ ہم پر کھول دیا۔ ایسا ہی وہ لوگ جن کو خدا نے عقلِ سلیم بخشی ہے حقیقی الہام کے
مرہون منت اور ثناخواں اور مداح ہیں اور بخوبی جانتے اور سمجھتے ہیں کہ الہام حقیقی ان کو خیالات کی ترقی
سے نہیں روکتا بلکہ خیالات کی سرگشتگی سے روکتا ہے اور انواع اقسام کے پیچ در پیچ اور مشتبہ راہوں میں سے
ایک خاص راہِ مقصود جتلا دیتا ہے جس پر قدم مارنا عقل کو نہایت آسان ہو جاتا ہے اور جو جو مشکلات انسان کو
بباعث قلت عمر اور قلت طاقت علمی و کمی بصیرت پیش آتی ہیں ان سب سے خلاصی بخشتا ہے۔
( براہین احمد یہ ہر چہار حصص - روحانی خزائن جلد اصفحه ۲۹۲ تا ۳۰۹ حاشیہ نمبر ۱۱)
واضح ہو کہ اگر چہ یہ سچ بات ہے کہ عقل بھی خدا نے انسان کو ایک چراغ عطا کیا ہے کہ جس کی روشنی
اس کو حق اور راستی کی طرف طرف کھینچتی ہے اور کئی طرح کے شکوک اور شبہات سے بچاتی ہے اور انواع اقسام
کے بے بنیاد خیالوں اور بے جا وساوس کو دور کرتی ہے نہایت مفید ہے بہت ضروری ہے بڑی نعمت ہے
مگر پھر بھی باوجود ان سب باتوں اور ان تمام صفتوں کے اس میں یہ نقصان ہے کہ صرف وہی اکیلی
معرفت حقائق اشیاء میں مرتبہ یقین کامل تک نہیں پہنچا سکتی۔ کیونکہ مرتبہ ء یقین کامل کا یہ ہے کہ جیسا کہ
حقائق اشیاء کے واقعہ میں موجود ہیں انسان کو بھی اُن پر ایسا ہی یقین آ جائے کہ ہاں حقیقت میں موجود

·

آج 10 میں سے 10 باقی